احمدیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قناعت اور سادگی کو اپنائیں

$2004
277
18
خطبات مسرور
احمدیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قناعت اور سادگی کو اپنائیں
۳۰ را پریل ۲۰۰۴ء بمطابق ۳۰ر شهادت ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
مومن کا کام یہ ہے کہ اصل مقصود اس کا اللہ تعالیٰ کی رضا ہو نہ کہ دنیا کے
پیچھے دوڑنا۔ہی یہ کافروں کا کام ہے کہ اس دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں،
لازمی چندہ جات اور دیگر مالی تحریکات میں رقوم کی ادائیگی کی طرف توجہ کی
تلقین
قناعت اور سادگی اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں۔۔۔حضرت مسیح موعود کی سادہ زندگی
واقفین زندگی کے لئے ایک ضروری اقتباس

خطبات مسرور
$2004
278
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِيْنَ وَالْقَنَاطِيْرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ
الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ۔ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا۔وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَابِ﴾ (سورة ال عمران آیت نمبر: 15)۔اس کا ترجمہ ہے کہ لوگوں کے لئے طبعا پسند کی جانے والی چیزوں کی یعنی عورتوں کی اور
اولاد کی اور ڈھیروں ڈھیر سونے چاندی کی اور امتیازی نشان کے ساتھ دانے ہوئے گھوڑوں کی اور
مویشیوں اور کھیتیوں کی محبت خوبصورت کر کے دکھائی گئی ہے۔یہ دنیوی زندگی کا عارضی سامان ہے
اور اللہ وہ ہے جس کے پاس بہت بہتر لوٹنے کی جگہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا دار طبعا یہ پسند
کرتے ہیں کہ ان کے پاس خوبصورت اور مالدار عورتیں ہوں ان کی زوجیت میں ، آج کل بھی دیکھ
لیں مالدار لوگ یا پیسے والے لوگ یا اس کی سوچ کو رکھنے والے اکثر مالدار گھرانے میں اس لئے
شادیاں کرتے ہیں کہ یا تو ان کی طرف سے کچھ مال مل جائے گا یا دونوں طرف کا مال اکٹھا ہو کر ان
کے مال میں اضافہ ہوگا۔اس بات کی پرواہ کم کی جاتی ہے کہ جن چار وجوہات کی بنا پر رشتہ کیا جانا
چاہئے یعنی مال (جیسا کہ حدیث میں آیا ہے)، خاندان، خوبصورتی یا دینداری۔ان میں سے اللہ
تعالیٰ کی نظر میں سب سے زیادہ پسندیدہ دین ہے، اس کی پر واہ کم کی جاتی ہے۔لیکن مال کی طرف
سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔اور پھر یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ اولاد کو اور اولاد میں بھی یہ خواہش
ہوتی ہے کہ زیادہ لڑکے ہوں۔آجکل کے پڑھے لکھے لوگوں میں بھی ، ترقی یافتہ زمانے میں بھی یہ

$2004
279
خطبات مسرور
سوچ ہے اور یہ سوچ بڑی کثرت سے پائی جاتی ہے کہ لڑکے پیدا ہوں اور باپ کی طرح دنیا داری
کے کاموں میں باپ کے ساتھ کام کریں۔پھر جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ مال ہو، ڈھیروں ڈھیر مال
کی خواہش ہو اور جتنا مال آتا ہے اتنی زیادہ حرص بڑھتی چلی جاتی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ جس
ذریعے سے بھی مال حاصل ہو سکتا ہے کیا جائے۔دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کر کے بھی زمینیں بنائی جا
سکیں تو بنائی جائیں، دوسروں کے پلاٹوں پر بھی قبضہ کیا جائے ، کاروبار پھیلایا جائے ، کارخانے
لگائے جائیں ، سواریوں کے لئے کاریں خریدی جائیں، ایک گاڑی کی ضرورت ہے تو تین تین چار
چار گاڑیاں رکھی جائیں اور پھر ہر نئے ماڈل کی کا ر خرید نا فرض سمجھا جاتا ہے۔تو فرمایا کہ یہ سب دنیوی
زندگی کے عارضی سامان ہیں ایک مومن کی یہ شان نہیں ہے کہ ان عارضی سامانوں کے پیچھے پھرتا
رہے۔دنیا کے پیچھے پھر نا تو کافروں کا کام ہے، غیر مومنوں کا کام ہے، تمہارا نطمح نظر تو اللہ تعالیٰ کی
رضا، اس کی عبادت اور اس کی مخلوق کی خدمت ہونا چاہئے۔لیکن بدقسمتی سے اس خوبصورت اور
پا کیز تعلیم کے باوجود مسلمانوں نے دنیا کو ہی طرح نظر بنا لیا ہے اور حرص اور ہوس انتہا تک پہنچ چکی
ہے۔دجال کے دجل کی ایک یہ بھی تدبیر تھی جس سے مقصد مسلمانوں کو دین سے پیچھے ہٹانا تھا اور اس
میں وہ کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔اور قناعت اور سادگی کو بھلا دیا گیا ہے اور ہوا و ہوس کی طرف زیادہ
رغبت ہے اور امیر سے امیر تر بننے کی دوڑ لگی ہے۔پس ان حالات میں خاص طور پر احمدیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہر طبقہ کے
احمدی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قناعت اور سادگی کو اپنائیں۔تو دین کی خدمت کے مواقع بھی
میسر آئیں گے ، دین کی خاطر مالی قربانی کی بھی توفیق ملے گی، اپنے ضرورت مند بھائیوں کی خدمت
کی بھی توفیق ملے گی ، ان کی خدمت کر کے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی بھی توفیق ملے گی اور دنیا
کے کاموں میں فنا ہونے سے بچ کر اللہ تعالیٰ کی عبادات بجالانے کی بھی توفیق ملے گی۔اور آخر کو
انسان نے اللہ تعالیٰ کے حضور ہی حاضر ہونا ہے ، اسی طرح زندگی چلتی ہے۔ایک دن اس دنیا کو چھوڑ نا

$2004
280
خطبات مسرور
ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہی بہترین جگہ ہے اور یہ بہترین جگہ اس وقت حاصل ہو گی جب
دنیا داری کو چھوڑ کر میری رضا کے حصول کی کوشش کرو گے اور میرے احکامات پر عمل کرو گے۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا هَذِهِ الْحَيوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَ لَعِبٌ۔وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ﴾ (العنکبوت : ۶۵)۔یعنی اور یہ دنیا
کی زندگی غفلت اور کھیل تماشا کے سوا کچھ بھی نہیں اور یقیناً آخرت کا گھر ہی دراصل حقیقی زندگی ہے
کاش کہ وہ جانتے۔فرمایا کہ مومنوں کو چاہئے کہ اس دنیا کی زندگی اور اس کی چکا چوند ہی اپنی زندگی کا مقصد نہ
سمجھ لیں۔یہ تو کافروں کا کام ہے کہ اس دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں۔مومن کا کام یہ ہے کہ اصل
مقصود اس کا اللہ تعالیٰ کی رضا ہو۔نہ کہ دنیا کے پیچھے دوڑنا۔اور جب تک انسان میں قناعت پیدا نہ
ہو ،سادگی پیدا نہ ہو وہ ہمیشہ مالی لحاظ سے اپنے سے بہتر کو دیکھ کر بے چین ہو جاتا ہے۔اگر قناعت ہو
گی تو اس کو کوڑی کی بھی پرواہ نہیں ہوگی کہ فلاں کے پاس کیا ہے اور کیا نہیں ہے۔بلکہ وہ اس بات پر
عمل کرے گا کہ نیکیوں میں اپنے سے بہتر کو دیکھو اور رشک کرو اور پھر نیکیوں میں آگے بڑھنے کی
کوشش کرو اور ہمیشہ یہ سامنے رہے گا کہ اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے اور مرنے
کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کی کوشش کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ تو ہمارے لئے چاہتا ہے کہ ہم اس
کے احکامات پر عمل کر کے اس کا قرب حاصل کریں۔بار بار اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی ہے۔یہاں بھی یہی کہا کہ کاش تم جانتے کہ دنیا کی طرف بڑھ کر کس تباہی کی طرف تم جا رہے ہو۔دنیا کی
سہولیات اور چیزیں خدا نے پیدا کی ہیں ان سے فائدہ اٹھانا کوئی گناہ نہیں، بلکہ ضرور اٹھانا
چاہئے۔لیکن اس کو حاصل کرنے کے لئے غلط راستے اپنانا ، جو کچھ اپنے پاس ہے اس پر قناعت نہ کرنا
اور دوسرے سے حسد کرنا ، اپنی زندگی کو سادہ بنا کر اپنے اخراجات کو کنٹرول کر کے دین کی ضروریات

$2004
281
خطبات مسرور
کے لئے قربانی نہ دینا برائی ہے۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا استعمال برائی نہیں ہے بلکہ وہ سوچ جس کے
تحت بعض ایسے کام کئے جاتے ہیں وہ برائی ہے۔اور ہر احمدی کو بہر حال اس سے بچنا چاہئے۔بعض لوگ لازمی چندہ جات یا وعدہ والے چندوں کو پس پشت ڈال دیتے ہیں لیکن اپنی
خواہشات
کو کم نہیں کرتے۔اگر قناعت اور سادگی ہوگی تو چندوں کے بوجھ کو کبھی بھی محسوس نہیں کرے
گا۔تو ہر احمدی کو ہمیشہ قناعت اور سادگی کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اگر یہ پیدا ہو جائے تو ہم بہت سی
برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ہمارے پاس
رقم بھی موجود ہو جائے گی ، ہمارے دل بھی وسیع ہو جائیں گے۔اب اس بارے میں چند احادیث پیش کرتا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "متقی بنو سب سے
بڑے عابد بن جاؤ گے۔قناعت اختیار کروسب سے زیادہ شکر گزار بن جاؤ گے۔لوگوں کے لئے وہی
چاہو جو اپنے لئے چاہتے ہو حقیقی مومن بن جاؤ گے۔اپنے پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرو حقیقی مسلمان
بن جاؤ گے۔کم ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ بنادیتا ہے۔(سنن ابن ماجه كتاب الزهد باب الورع والتقوى)
تو اس حدیث میں تقویٰ کے بعد جو دوسری اہم بات بیان کی گئی ہے وہ قناعت ہے کہ
قناعت اختیار کرو۔کیونکہ قناعت تمہیں شکر گزار بندہ بنادے گی اور اگر تم شکر گزار بن گئے تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ تم پھر میرے فضلوں کو اور بھی زیادہ حاصل کرنے والے ہو گے۔مومن کا کام ہے کہ پوری
محنت سے اپنے کام پر توجہ دے، تمام میسر وسائل کو بروئے کارلائے اور پھر جو کچھ حاصل ہواس پر
قناعت کرے اور الحمد للہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں سے اس طرح نوازتا ہے کہ انسان حیران رہ
جاتا ہے۔اور بعض دفعہ بعض لوگوں کو ان کی پسند کا کام یا پسند کی تنخواہ نہیں ملتی اور یہ صورت پاکستان
وغیرہ تیسری دنیا کے ممالک میں بھی ہے اور یہاں یورپ امریکہ وغیرہ میں بھی ہے کہ پڑھا لکھا
ہونے کے باوجود اکثر آج کل دنیا کے جو معاشی حالات ہیں اس میں مرضی کا یا اس معیار کا کام نہیں

$2004
282
خطبات مسرور
ملتا کیونکہ بے روزگاری بھی بہت بڑھ گئی ہے۔تو ان حالات میں ہمیں جو کچھ کام میسر آتا ہے کر لینا
چاہئے۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہر حال بہتر ہے۔تو پھر
آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ برکت ڈال دیتا ہے۔میرے پاس بھی کئی لوگ مشورے کے لئے آتے ہیں تو
میں نے جس کو بھی یہ مشورہ دیا ہے کہ جو بھی کام ملتا ہے کر لو تو پہلے جو فارغ تھے اب کچھ نہ کچھ کام پر لگ
گئے ہیں اور پھر بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس کام پر لگنے کے بعد وہ بہتر کام کی تلاش کرتے رہتے ہیں اور
قناعت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنے رہتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کے لئے
پھر بہتری کے سامان بھی پیدا فرما دیئے۔اور بہتر ملازمتیں مل گئیں۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ: " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
66
فرمایا کہ قناعت ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔(رساله قشیریه باب القناعة صفحه ۲۱)
بعض دفعہ انسان سوچتا ہے کہ یہ بھی میری ضرورت ہے یہ بھی میری ضرورت ہے لیکن جب
قناعت کی عادت پڑ جائے تو ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں رہتی جنہیں پہلے وہ بہت اہم سمجھتا تھا۔او
راس طرح بچت کی بھی عادت پڑ جاتی ہے۔اور ایک احمدی کو بچت کی عادت پڑتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اس کی خاطر مالی قربانی کی بھی عادت پڑ جاتی ہے۔پھر ایک نیکی سے دوسری نیکیاں جنم لیتی
رہتی ہیں۔سوائے اس کے کہ کوئی انتہائی کنجوس ہو وہ تو صرف بچت کر کے صرف پیسے ہی جوڑتا ہے وہ تو
استثناء ہوتے ہیں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ: ” اخراجات میں میانہ روی اور اعتدال نصف معیشت ہے۔اور لوگوں سے محبت سے پیش آنا
نصف عقل ہے اور سوال
کو بہتر رنگ میں پیش کرنا نصف علم ہے۔(بیہقی فی شعب الایمان - مشکواة باب الخدر الثاني في السور صفحه ٤٣٠)
تو دیکھیں میانہ روی اور اپنے اخراجات کو کنٹرول کرنا اس حدیث کے مطابق آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو تمہارے حالات ہیں ان پہ صرف کنٹرول کرنے سے ہی اور اعتدال کے

خطبات مسرور
283
ساتھ اخراجات کرنے سے ہی مالی لحاظ سے اپنی ضروریات کو نصف پورا کر لیتے ہو۔$2004
پھر فرمایا، حضرت
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی روایت ہے کہ: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ فلاح پا گیا جس نے اس حالت میں فرمانبرداری اختیار کی جبکہ اس کا رزق صرف اس قدر ہو
کہ جس میں بمشکل گزارا ہوتا ہواور اللہ تعالیٰ نے اسے قناعت بخشی ہو۔(ترمذی کتاب الزھد)
تو دیکھیں قناعت کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔اس لئے کم پیسے والوں کے لئے بھی
ایسی کوئی شرمندگی کی بات نہیں اگر شکر گزاری ہے تو فلاح بھی آپ کا مقدر ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ: ابن آدم کے پاس سونے کی ایک وادی بھی ہو ( جولوگ قناعت نہیں کرتے اور حرص میں
رہتے ہیں ان کے بارے میں یہ ہے )۔ابن آدم کے پاس سونے کی ایک وادی بھی ہو تب بھی وہ
چاہتا ہے کہ اس کے پاس دوسری وادی بھی آجائے۔اس کے منہ کو سوائے مٹی کے اور کوئی چیز نہیں بھر
سکتی۔اور اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والے کی توبہ قبول فرماتا ہے۔(سنن الترمذی ابواب الزهد باب ما جاء لو كان لابن آدم و اديان۔۔۔۔۔۔۔تو قناعت نہ کرنے والوں کا یہ نقشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھینچا ہے۔حریص آدمی تو یہی
کوشش کرتا ہے کہ دنیا کی ہر چیز اس کے پاس آجائے اور تب بھی اس کی حرص پوری نہیں ہوتی۔اور
جب تک وہ زندہ رہتا ہے یہی حرص اسے اس دنیا میں بھی جہنم میں مبتلا کئے رکھتی ہے۔کیونکہ اتنی زیادہ
حرص بہر حال تکلیف میں مبتلا رکھتی ہے۔تو مومن کو ان چیزوں سے بچنا چاہئے اور اگر کبھی ایسی سوچ
بن جاتی ہے تو اپنے آپ کو پاک کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور توجہ کرتے ہوئے جھکنا چاہئے۔اگر انسان اللہ تعالیٰ کے حضور سچے دل سے جھکے، توبہ استغفار کرے تو اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔اب بعض لوگ اچھے بھلے اپنے کاروبار ہونے کے باوجود دوسروں کے پیسوں پر نظر رکھے
ہوئے ہوتے ہیں۔اور کئی کم تجربہ کار اپنی بے عقلی سے زیادہ پیسہ کمانے کے لالچ میں ایسے لوگوں کی

$2004
284
خطبات مسرور
باتوں میں آجاتے ہیں اور پھر اپنے پیسوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں اور پھر نظام جماعت کو لکھتے
ہیں یا مجھے لکھتے ہیں کہ فلاں احمدی کو ہم نے اس طرح اتنی رقم دی تھی وہ سب کچھ کھا گیا اور اب ہم خالی
ہاتھ ہو گئے ہیں تو ہماری مدد کی جائے اور رقم ہمیں واپس دلوائی جائے۔تو ایسے لوگوں
کو یہ پہلے سوچنا
چاہئے کہ واقعی یہ کاروبار اس طرح ہو بھی سکتا تھا کہ نہیں یا صرف کسی نے باتوں میں لگا کے، چکنی
چوپڑی سنا کے، بتا کے تمہارے سے پیسے اور رقم بٹور لی۔اگر قناعت کرتے رہتے اور کم منافع پر بھی
کماتے رہتے تو کم از کم ایسے حالات تو نہ پیدا ہوتے۔بلکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کا سرمایہ کئی گنا زیادہ ہو
چکا ہوتا۔اس کے بعد جور تم ضائع ہوگئی منافع تو کیا ملنا تھا رقم بھی گئی ، اصل سرمایہ بھی گیا۔لیکن ساتھ ہی میں ان احمدیوں کو بھی جو اس طرح کے کاروبار کا لالچ دے کر دوسروں کی رقم
بٹورتے ہیں اور کاروبار میں بنکوں سے دوسرے شخص کی امانت پر رقم لے کر لگاتے ہیں ، دوسروں کے
نام پر کاغذات بناتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں اور دوسروں کو ان کی جائیداد یا رقم سے محروم کر دیتے
ہیں ان کو میں کہتا ہوں، ان کو بھی خوف خدا کرنا چاہیئے۔دنیا کی اتنی حرص کیا ہو گئی ہے۔اگر قناعت
کرتے ،اگر امیر سے امیر تر بننے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا خوف پیش نظر رکھتے تو ایسی
حرکت کبھی نہ کرتے۔جماعتی خدمات سے بھی محروم نہ ہوتے اور اپنے ماحول میں شرمندگی بھی نہ
اٹھاتے۔ہم باوجود اس بات کا علم ہونے کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے یا نصیحت کی
ہے، ہر احمدی بچے کو بھی پتہ ہے احمدی ماحول میں اس کا ذکر ہوتا رہتا ہے کہ ہمیشہ مالی معاملات یا دنیاوی
معاملات میں اپنے سے اوپر نظر نہ رکھو بلکہ اپنے سے کم تر کو دیکھو یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ اللہ
تعالی کی نعمت کو حقیر نہ جانو اور شکر ادا کر سکو۔(مسند احمد جلد ٢ صفحه ٢٥٤ بيروت)
پھر بھی ہم دنیا داری میں پڑے ہوئے ہیں۔یعنی اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اپنے سے
امیر کو دیکھ کر لوگ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے اور یہی حرص ہوتی ہے کہ اس کا پیسہ بھی ہمارے پاس آ
جائے یا کسی کے پاس چاہے تھوڑا پیسہ بھی ہو تو اس کو دیکھ کر بھی بعض لوگوں کی حرص بڑھ جاتی ہے۔تو

خطبات مسرور
285
اگر ہم ان نصائح پر عمل کرنے والے ہوں تو بہت سی قباحتوں سے بچ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے۔$2004
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ کسی بندے کے اندر خدا کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں
کبھی جمع نہیں ہو سکتے۔اور نہ ہی کسی
بندے کے دل میں ایمان اور حرص جمع ہو سکتے ہیں۔(سنن نسائی کتاب الجهاد باب فضل من عمل في سبيل الله على قدمه)
یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ میں تکلیفیں اٹھانے والے کبھی جہنم کو نہیں دیکھیں گے۔ان تک جہنم کا
دھواں
کبھی نہیں پہنچے گا۔اور جس کے دل میں مضبوط ایمان ہو، پکا ایمان ہو، مومن ہے تو وہ کبھی بھی
دنیاوی معاملات میں حریص نہیں ہوسکتا۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبید اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے دلی اطمینان اور جسمانی صحت کے ساتھ صبح کی اور اس کے پاس
ایک دن کی خوراک ہے اس نے گویا ساری دنیا جیت لی۔اور اس کی ساری نعمتیں اسے مل
گئیں۔(ترمذی کتاب الزهد باب فی الزهاد فی الدنیا)۔یہ قناعت ہو بھی میسر آ سکتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارہ میں فرماتے ہیں:
در جس قدر انسان کشمکش سے بچا ہوا ہو اسی قدر اس کی مرادیں پوری ہوتی ہیں، کشمکش والے
کے سینہ میں آگ ہوتی ہے اور وہ مصیبت میں پڑا ہوا ہوتا ہے۔اس دنیا کی زندگی میں بھی یہی آرام
ہے کہ کشمکش سے نجات ہوں۔کہتے ہیں ایک شخص گھوڑے پر سوار چلا جاتا تھا راستے میں ایک فقیر بیٹھا تھا
جس نے بمشکل اپنا ستر ہی ڈھانکا ہوا تھا۔اس نے لنگوٹ یا جانگیہ پہنا ہوگا۔اس نے اس سے پوچھا
کہ سائیں جی! کیا حال ہے؟۔فقیر نے اسے جواب دیا کہ جس کی ساری مرادیں پوری ہوگئی ہوں
اس کا حال کیا ہوتا ہے۔اس گھوڑ سوار کو تعجب ہوا کہ تمہاری ساری مراد میں کس طرح پوری ہوگئی ہیں۔

286
$2004
خطبات مسرور
فقیر نے کہا جب ساری مرادیں ترک کر دیں تو گویا سب حاصل ہو گیا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ حاصل کلام یہ ہے کہ جب یہ سب حاصل کرنا چاہتا ہے تو تکلیف ہی
ہوتی ہے لیکن جب قناعت کر کے سب کچھ چھوڑ دے تو گویا سب کچھ ملنا ہوتا ہے۔(ملفوظات جلد دوم صفحه (٣٢٦
ایک روایت ہے کہ : اے آدم کے بیٹے ! اگر تو اپنے زائد از ضرورت مال کو خدا کے محتاج
بندوں اور دین کے کاموں پر لگائے تو یہ تیرے حق میں بہتر ہوگا۔اور اگر تو ضرورت سے زیادہ مال کو
اہل ضرورت پر خرچ نہیں کرے گا تو آخر کار یہ تیرے حق میں برا ہو گا۔اور اگر تیرے پاس زائداز
ضرورت مال نہیں ہے بلکہ اتنا ہی مال ہے جو تیری بنیادی ضروریات کو پورا کرتا ہے تو اگر تو اس میں
سے خرچ نہ کرے تو خرچ نہ کرنے پر اللہ تجھے ملامت نہیں کرے گا۔اور خرچ کی ابتداء ان لوگوں سے
کرو جن کی تم کفالت کرتے ہو۔(ترمذی کتاب الزهد باب ما جاء في الزهادة )
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں بھی ایسے امراء ہیں جو دل کھول کر اپنے مال میں سے
علاوہ لا زمی چندہ جات کے یا دوسرے وعدوں کے جوروٹین کے چندے ہیں یا تحریکات ہیں ان میں
ادا ئیگی کرتے ہیں اور پھر اس کے بعد مساجد کی تعمیر کے لئے ، ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے یا دوسرے
جماعتی منصوبوں کے لئے چندے دیتے ہیں تو یہ وہ لوگ ہیں جن کو دنیا کی حرص نہیں بلکہ حرص ہے
تو صرف یہ کہ خدا راضی ہو جائے اور اس کی جماعت کے لئے خرچ کرنے کی جتنی زیادہ سے زیادہ
توفیق پاسکیں، پائیں۔اللہ کرے کہ ایسے لوگوں کی تعداد جماعت میں بڑھتی چلی جائے جن میں
قناعت بھی ہو، قربانی کی روح بھی ہواور اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کی حرص بھی ہو۔اس روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی کا نمونہ دیکھیں ، حضرت عائشہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہا سے جب پوچھا گیا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیسے رہتے تھے تو آپ فرمانے

$2004
287
خطبات مسرور
لگیں کہ عام انسانوں کی طرح رہتے تھے اور گھر یلو کاموں میں اہل خانہ کی مددفرماتے تھے اور اپنا کام
خود کر لیتے تھے۔(بخاری کتاب الاذان باب من كان فى حاجة اهله فاقيمت الصلاة فخرج )
ایک روایت میں آتا ہے حضرت نعمان بن بشیر فر ماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی
اللہ عنہ نے یہ ذکر کر کے کہ آج لوگوں کے پاس کتنی دولت اور جائیداد ہے (حضرت عمر کے زمانے میں
کافی فراوانی ہو گئی تھی) فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا ہوا ہے کہ سارا
دن بھوک میں گزر جاتا حتی کہ آپ کو اتنی مقدار میں ردی کھجوریں بھی میسر نہ آتیں کہ جن سے اپنی
بھوک مٹا لیتے۔(صحیح مسلم کتاب الزهد عن نعمان بن بشير)
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبوت کے بعد سے زندگی بھر نبی صلی اللہ علیہ
وسلم نے میدے کا آٹا نہیں دیکھا۔حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ جب سے آپ
کو اللہ نے نبی بنایا
اس وقت سے لے کر وصال تک چھنا ہوا آٹا نہیں دیکھا۔پوچھا گیا کہ بغیر چھنے ہوئے آئے کو آپ لوگ
کیسے کھاتے تھے تو بیان کرتے ہیں کہ ہم جو کو پیتے تھے اور آئٹے کومنہ سے پھونک مارتے تھے تو کچھ بھوسی
اڑ جاتی تھی جو موٹا موٹا تھا اس میں سے نکل جاتا تھا اور بقیہ کی روٹی پکاتے اور کھا لیتے تھے۔(صحيح بخاري عن سهل بن سعدة كتاب الاطعمة باب النفخ في السعير)
اسی لئے ایک دفعہ نرم روٹی کھاتے ہوئے حضرت عائشہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور نرم
لقمہ حلق سے نہیں اتر رہا تھا۔کسی نے پوچھا کیوں؟ تو آپ نے
فرمایا مجھے خیال آ گیا کہ آنحضرت
کے وقت یہ میسر نہ تھا اور آپ نے ہمیشہ سخت روٹی کھائی۔صل الله
ام سعد کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم حضرت عائشہ کے پاس تشریف لائے ہیں وہاں
بیٹھی ہوئی تھی۔حضور نے پوچھا کہ ناشتہ کیلئے کچھ ہے۔حضرت عائشہ نے کہا ہمارے پاس روٹی، کھجور اور
سرکہ ہے۔رسول کریم نے فرمایا سر کہ کتنا عمدہ سالن ہے۔یہ سادگی اور قناعت دونوں چیزیں تھیں۔پھر دعا
کی کہ اے اللہ ! سرکہ میں برکت ڈال، یہ میرے سے پہلے نبیوں کا بھی کھانا تھا۔جس گھر میں سرکہ ہے وہ
محتاج نہیں ہے۔(ابن ماجه كتاب الاطعمه باب الائتدام بالخل)

$2004
288
مسرور
لیکن آجکل کے سینتھيئك (Synthetic) سر کے پیٹ بھی خراب کر دیتے ہیں۔اصل سر کہ ہونا چاہئے۔قناعت کے یہ معیار ہیں جو آنحضرت میلہ نے ہمیں سکھائے۔ہم آجکل عمدہ
عمدہ کھانے کھانے کے بعد بھی یہ نخرے کر رہے ہوتے ہیں کہ اس میں نمک زیادہ ہے، اس میں مرچ کم
ہے یا اس میں مرچ زیادہ ہے، اس میں ہزاروں قسم کے نقص نکال رہے ہوتے ہیں۔بجائے اس کے
کہ اللہ تعالیٰ کا شکر کریں کہ اس زمانے میں ہمیں ایسی خوراک میسر ہے۔آجکل یہ نہیں کہ صرف آدمی
سرکہ ہی کھائے ، جیسا کہ میں نے پہلے کہا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے اور ان سے ضرور فائدہ
اٹھانا چاہئے لیکن شکر ادا کرتے ہوئے اور شکر کے جذبات پہلے سے زیادہ بڑھنے چاہئیں۔حضرت عبد اللہ بن سلام کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا آپ نے روٹی کے
ایک ٹکڑے پر کھجور رکھی ہوئی تھی اور فرمارہے تھے کہ یہ کھجور اس روٹی کا سالن ہے“۔(ابوداؤد کتاب الايمان باب الرجل يحلف ان لا يتأدم)
اس حدیث کا نمونہ اس زمانے میں آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی زندگی میں بھی نظر آتا ہے۔ایک دفعہ آپ نے فرمایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرا ہے کہ میں نے
گوشت کا منہ نہیں دیکھا۔اکثر مستی روٹی یا اچار یا دال کے ساتھ کھا لیتا ہوں۔فرمایا آج بھی اچار کے
ساتھ روٹی کھائی ہے"۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۰۰ ـ البدر ۱۰/ اپریل ۱۹۰۳ء)
روٹی کیا ہوتی تھی ، روٹی کا ایک چپہ ہوتا تھا جو آپ کھایا کرتے تھے۔پھر ایک حدیث ہے یہ اور بھی تڑپا دیتی ہے کہ ہمارے آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفی علی
نے کس قناعت اور سادگی سے زندگی گزاری نہ صرف آپ نے بلکہ آپ کے اہل خانہ نے بھی۔حضرت عروہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے مخاطب
کر کے فرمایا کہ بھانجے ہم دیکھتے رہتے اور رسول اللہ ﷺ کے گھروں میں دو دو ماہ تک آگ نہیں جلائی
جاتی تھی۔اس پر میں نے پوچھا پھر خالہ آپ زندہ کس چیز پر تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرمایا
کہ ہم کھجور میں کھاتے اور پانی پیتے تھے سوائے اس کے کہ آنحضرت ﷺ کے انصاری ہمسائے تھے ان

289
$2004
خطبات مسرور
کے دودھ دینے والے جانور تھے، وہ رسول اللہ گوان کا دودھ تحفہ بھیجتے تھے، جو آپ ہمیں پلا دیتے تھے۔(بخارى كتاب الهبة وفضلها والتحريص عليها باب فضل الهبة )
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت فاطمہ کو چکی پینے کی وجہ سے ہاتھوں میں
تکلیف ہوگئی اور ان دنوں آنحضرت ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے تھے۔حضرت فاطمہ بحضور کے
پاس
گئیں لیکن مل نہ سکیں، حضرت عائشہ سے ملیں اور آنے کی وجہ بتائی جب حضور باہر سے تشریف
لائے تو حضرت عائشہؓ نے حضرت فاطمہ کے آنے کا ذکر کیا۔حضرت علی کہتے ہیں کہ اس پر
آنحضرت ﷺ ہمارے گھر آئے ، ہم بستروں میں لیٹ چکے تھے، حضور کے تشریف لانے پر ہم
اٹھنے لگے، آپ نے فرمایا نہیں لیٹے رہو۔حضور ہمارے درمیان بیٹھ گئے ، یہاں تک کہ حضور کے
قدموں کی ٹھنڈک حضرت علی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے سینے پر محسوس کی۔پھر آپ نے فرمایا کیا میں
تمہیں تمہارے سوال سے بہتر چیز نہ بتاؤں، جب تم بستروں میں لیٹنے لگو تو 34 دفعہ اللہ اکبر کہو،
33 دفعہ سبحان اللہ اور 33 دفعہ الحمد للہ کہو، یہ تمہارے لئے ایک نوکر سے بہتر ہے یعنی ان کلمات کی
بدولت اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے گا۔اور اس قسم کے سوال سے بے نیاز ہو جاؤ گے۔آج بھی ہر
حاجتمند کو یہ طریق اپنانا چاہئے۔( حديقة الصالحين صفحه ۲۳۳)
حضرت علی فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ کی شادی کے موقع پر نبی کریم نے ان کو بنیادی
ضرورت کا صرف تھوڑ اسا سامان دیا تھا جو یہ تھا، ایک خویلا ریشمی چادر، چمڑے کا گدیلا جس میں کھجور
کے ریشے تھے، آٹا پیسنے کی چکی ہمشکیزہ ، دوگھڑے یہ کل جہیز تھا جو حضرت فاطمہ کو دیا۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۱ صفحه ١٠٦ مطبوعه بيروت
اب آجکل کی شادی بیا ہوں پر فضول خرچی اتنی ہوتی ہے کہ جس کی انتہا نہیں ہے، پاکستان
ہندوستان وغیرہ میں بھی ، اور یورپ اور مغرب کے دوسرے ممالک میں بھی۔اب تو بعض لوگوں نے
کہنا شروع کر دیا ہے کہ اس طرف لوگوں
کو توجہ دلانی چاہئے۔ایک تو جہیز کی دوڑ لگی ہوئی ہے، زیور

$2004
290
خطبات مسرور
بنانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، پھر دعوتوں میں غیر ضروری اخراجات اور نام و نمود کی دوڑ ہے اور جو بے
چارہ نہ کر سکے، اگر خود اپنے وسائل کی وجہ سے کر سکتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن جو نہ کر سکے اس پر پھر
باتیں بناتے ہیں کہ بلایا تھا، وہاں یہ تھا وہ تھا اور پھر کئی کئی دن مختلف ناموں سے رسمیں جاری ہو چکی
ہیں اور دعوتیں کی جاتی ہیں۔دعوت تو صرف ایک دعوت ولیمہ ہے، جو اسلام کی یہ صحیح تعلیم میں ہمیں
نظر آتی ہے۔اس کے علاوہ تو جس کو توفیق نہیں ہے دکھاوے کی خاطر تو دعوتیں کرنی ہی نہیں چاہئیں۔اور کبھی اپنے اوپر بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے۔ہاں جب مہمان آتے ہیں ہلکی پھلکی مہمان نوازی فرض ہے
وہ کر دی جائے۔اور پھر جس کے پاس وسائل ہیں وہ اگر دعوت کر لیتا ہے تو اپنے ہی وسائل سے خرچ
کرتا ہے۔اس کی دیکھا دیکھی اپنے پر بوجھ ڈال کر جس کے کم وسائل ہیں جس کی توفیق نہیں ہے۔اس کو قرض لے کر یا پھر امداد کی درخواست دے کر ایسا نہیں کرنا چاہئے۔اور کم وسائل والوں کو حتی
المقدور کوشش یہی کرنی چاہئے جتنا کم سے کم خرچ ہو کریں کیونکہ ان کو تو اس بات پر خوش ہونا چاہئے
کہ وہ اللہ کے نبی کی سنت پر عمل کر رہے ہیں۔بجائے اس کے کہ احساس کمتری کا شکار ہوں۔جماعت میں مریم شادی فنڈ کے نام سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک
سکیم شروع فرمائی تھی تا کہ ضرورت مند بچیوں کی شادیوں کے لئے اخراجات یا فنڈ مہیا کیا جا سکے۔تو
اس میں سے ایک سادہ اندازے کے مطابق جماعت رقم دیتی ہے لیکن اس پر بھی بعض لوگوں کی
طرف سے مطالبے آجاتے ہیں کہ رقم تھوڑی ہے ہم نے یہ بھی خرچ کرنا ہے اور یہ بھی خرچ کرنا ہے،
حالانکہ وہ تمام غیر ضروری اخراجات ہوتے ہیں ان کے بغیر بھی گزارا ہوسکتا ہے۔اس لئے ایسے
لوگوں کو بھی میں یہی کہتا ہوں کہ جماعت انشاء اللہ تعالیٰ اپنے وسائل کے مطابق احمدی بچیوں کا خیال
رکھے گی ان کے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کرے گی۔شادیوں میں جو کچھ ہوسکتا ہے کیا جائے
گا لیکن ان کے والدین کو بھی قناعت اور شکر گزاری اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔

$2004
291
مسرور
اب ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت معہ اپنے خاص قریبیوں میں کس طرح قناعت کے اعلیٰ
معیار پیدا کرنے کی کوشش فرماتے تھے۔حضرت عمرو بن تغلب بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بہت سا مال اور
قیدی آئے ، آپ نے ان اموال کو تقسیم فرمایا۔کچھ لوگوں کو دیا اور بعض کو کچھ نہ دیا۔آپ کو اطلاع ملی
کہ جن لوگوں
کو کچھ نہیں ملا بڑے افسردہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید حضور ان سے ناراض ہیں۔اس پر
آپ تقریر کرنے کیلئے کھڑے ہوئے۔اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر فرمایا میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر
کہتا ہوں کہ بعض اوقات میں ایک آدمی کو دیتا ہوں اور دوسرے کو نہیں دیتا۔لیکن جس کو نہیں دیتا وہ
اس آدمی سے زیادہ محبوب اور پیارا ہوتا ہے جس کو میں دیتا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ میں کچھ لوگوں کو
اس لئے دیتا ہوں کہ ان کے دلوں میں مال و دولت کی خواہش اور حرص ہوتی ہے۔اور بعض کے متعلق
مجھے یہ بھروسہ اور اطمینان ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں بھلائی ، بے نیازی اور استغناء
رکھا ہے۔اور عمرو بن تغلب بھی انہیں لوگوں میں شامل ہیں۔عمرو کہتے ہیں کہ آپ کی اس بات سے
مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹ پا کر بھی مجھے اتنی خوشی نہ ہوتی۔اس زمانے میں بھی ایک مثال ہمیں ملتی ہے، مثالیں تو کئی ہوں گی ، ایک مثال میرے
سامنے ہے۔قادیان میں ایک دفعہ مہمان زیادہ آگئے ، حضرت میر محمد الحق صاحب دارالضیافت کے
انچارج تھے۔کھانا نہیں بچا بلکہ کھانا پکانے والوں کے لئے بھی نہیں بچا تو ایک آدمی کا کھانا صرف رہ
گیا۔اور دو باور چی ایسے تھے جنہوں نے کھانا نہیں کھایا تھا۔حضرت میر صاحب نے فرمایا کہ فلاں کو
دے دو۔اور دوسرے کو رہنے دو۔شیطان تو ہر جگہ موجود ہوتا ہے نا، فتنہ پیدا کرنے کے لیے۔ایک
شخص تھا وہ دوسرے کے پاس گیا کہ دیکھو ایک آدمی کا کھانا تھا، میر صاحب نے اس کو دے دیا اور
تمہیں نہیں دیا۔دوسرے میں بڑی فراست تھی شاید یہ حدیث بھی اس کے سامنے ہو۔اس نے کہا میر

$2004
292
خطبات مسرور
صاحب کو پتہ ہے کہ اس کو اگر کھانا نہ ملا تو اعتراض کرے گا اور اگر مجھے نہ ملا تو کوئی فرق نہیں پڑتا میں
کوئی ایسی بات نہیں کروں گا۔کیونکہ میر صاحب کا تعلق میرے سے زیادہ ہے۔پھر سادگی ، قناعت اور کسی پر بوجھ نہ بننے کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو اس قدر
تلقین فرماتے تھے کہ تکلیف گوارا کرتے رہتے تھے، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے تھے اور اپنا جو
بھی کام ہو، محنت مزدوری کر کے کماتے تھے اور خود کھاتے تھے۔حضرت زبیر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص
رسی لے کر جنگل میں جاتا ہے اور وہاں سے لکڑیوں کا گٹھا پیٹھ پر اٹھا کر بازار میں آتا ہے اور اسے بیچتا
ہے اور اس طرح اپنا گزارا چلاتا ہے اور اپنی آبرو اور خود داری پر حرف نہیں آنے دیتا وہ بہت ہی معزز
اور اس کا یہ طرز عمل لوگوں سے بھیک مانگنے سے ہزار درجے بہتر ہے۔نہ معلوم وہ لوگ اس کے مانگنے پر
اسے کچھ دیں یا نہ دیں۔(بخاری کتاب الزكواة باب استعفاف عن المسالة)
اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس زمانے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ہمیں کیا نمونہ
دکھاتے ہیں اور یہ نمونہ اپنے ماننے والوں سے بھی پسند کرتے تھے ،سادہ زندگی کا اور قناعت کا۔آپ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصولوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم ایک سادہ زندگی بسر
کرتے ہیں وہ تمام تکلفات جو آجکل یورپ میں لوازم زندگی بنارکھے ہیں یعنی زندگی کے لیے لازمی
ضروری سمجھے ہوئے ہیں۔ان سے ہماری مجلس پاک ہے۔رسم و عادت کے ہم پابند نہیں ہیں۔اس حد
تک کہ ہر ایک عادت کی رعایت رکھتے ہیں کہ جس کے ترک سے کسی تکلیف یا معصیت کا اندیشہ نہ
ہو، باقی کھانے پینے اور نشست و برخاست میں ہم سادہ زندگی کو پسند کرتے ہیں۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ٤٤٨ البدر ۲۹/ اكتوبر و ۸ نومبر ۱۹۰۳)
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ مباحثہ امرتسر کے موقع پر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی امرتسر میں رہائش کا ایک منظر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ چٹائی پر لیٹے

$2004
293
خطبات مسرور
ہوئے تھے اور وہ اتنی چوڑی تھی کہ آپ کا نیچے کا جسم گھٹنوں تک زمین پر تھا مگر آپ نہایت بے تکلفی
اور سادگی سے اس پر لیٹے ہوئے اٹھ بیٹھے۔میں بیان نہیں کر سکتا کہ ان واقعات کا دیکھ دیکھ کر میرے
اور میاں اللہ دین صاحب کے دل پر کیا گزرا۔آنکھوں کے سامنے نبی کریم آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا واقعہ گزر گیا۔کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک بوریے پر آرام فرمارہے تھے ، اٹھے
تو لوگوں نے دیکھا کہ پہلوئے مبارک پر نشان پڑ گئے ہیں۔عرض کیا یا رسول
اللہ ! ہم لوگ کوئی گڈا
بنوا کر حاضر کریں، ارشاد ہوا مجھے دنیا سے کیا غرض، مجھ کو دنیا سے اسقدر تعلق ہے جس قدر اس سوار کو جو
تھوڑی دیر کے لیے راہ میں کسی سائے میں بیٹھ جاتا ہے۔پھر اس کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے۔مجھے
اچھی طرح یاد ہے کہ میاں اللہ دین صاحب نے کہا تھا کہ یہاں
کوئی دری بچھا دی جائے تو فرمایا نہیں
سونے کی غرض سے تو نہیں لیٹا تھا کام میں آرام سے حرج ہوتا ہے اور یہ آرام کے دن نہیں ہیں۔(سیرت حضرت مسیح موعود - مصنفه حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی صفحه ۳۳۰)
حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ کر نیل الطاف
علی خان صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں حضرت صاحب سے تخلیہ میں ملنا چاہتا ہوں۔کرنیل صاحب
کوٹ پتلون پہنے، داڑھی مونچھ منڈوائے ہوئے تھے۔میں نے کہا تم اندر چلے جاؤ، باہر سے ہم کسی
کو نہ آنے دیں گے۔پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ، چنانچہ کرنیل صاحب اندر چلے گئے اور آدھ گھنٹے
کے قریب حضرت صاحب کے پاس تخلیہ میں رہے۔کرنیل صاحب جب باہر آئے تو چشم پر آب
تھے۔میں نے ان سے پوچھا آپ نے کیا باتیں کیں جو ایسی حالت ہمیض یعنی رور ہے تھے۔وہ کہنے
لگے کہ جب میں اندر گیا تو حضرت صاحب اپنے خیال میں بوریے پر بیٹھے ہوئے تھے لیکن بوریے پر
حضور کا گھٹنا ہی تھا اور باقی زمین پر بیٹھے تھے میں نے کہا حضور زمین پر بیٹھے ہیں اور حضور نے یہ سمجھا
کہ غالباً میں ( یعنی کرنیل صاحب ) بوریے پر بیٹھنا پسند نہیں کرتا۔اس لیے حضور نے اپنا صافہ
بوریے پر بچھا دیا اور فرمایا آپ یہاں بیٹھیں۔یہ حالت دیکھ کر میرے آنسو نکل پڑے اور میں نے
عرض کی کہ اگر چہ میں ولایت میں بپتسمہ لے چکا ہوں مگر اتنا بے ایمان نہیں ہوا کہ حضور کے صافے پر

294
$2004
خطبات مسرور
بیٹھ جاؤں۔حضور فرمانے لگے کچھ مضائقہ نہیں کوئی حرج نہیں آپ بلا تکلف بیٹھ جائیں میں صافے کو
ہاتھ سے ہٹا کر بوریے پر بیٹھ گیا۔اور میں نے اپنا حال سنانا شروع کیا کہ میں شراب بہت پیتا
ہوں، دیگر گناہ بھی کرتا ہوں، خدا رسول
کا نام نہیں جانتا لیکن میں آپ کے سامنے اس وقت عیسائیت
سے توبہ کر کے مسلمان ہوتا ہوں۔مگر جو عیوب مجھے لگ گئے ہیں ان کو چھوڑ نا مشکل معلوم ہوتا ہے۔حضور نے فرمایا استغفار پڑھا کرو اور پنجگانہ نماز پڑھنے کی عادت ڈالو۔جب تک میں حضور کے پاس
بیٹھا رہا میری حالت دگرگوں ہوتی رہی اور میں روتا رہا اور ایسی حالت میں اقرار کر کے کہ میں ا
اور نماز ضرور پڑھا کروں گا آپ کی اجازت لے کر آ گیا ، وہ اثر میرے دل پر اب تک ہے۔استغفار
روایات حضرت منشی ظفر احمد صاحب مرتبه ملك صلاح الدين صاحب ایم اے صفحه ٩٤،٩٣)
آجکل ایک فیشن ہے چھری کانٹے سے کھانے کا وہ تو خیر کوئی حرج نہیں کھا لینا چاہئے لیکن
اس فیشن میں کیونکہ یہاں کے لوگ بائیں ہاتھ سے کانٹا پکڑ کر کھاتے ہیں اس لیے بائیں ہاتھ سے
کھایا جاتا ہے۔اس بارے میں بھی احمدیوں کو جو اسلامی تعلیم ہے اس پر عمل کرنا چاہئے۔رعب دجال
میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں تو اس کا استعمال تو غلط نہیں۔میں حضرت اقدس مسیح موعود کا ایک ارشاد پڑھتا ہوں کی آپ نے چھری کانٹے سے
کھانے پر فرمایا: ” شریعت اسلام نے چھری سے کاٹ کر کھانے سے تو منع نہیں کیا۔ہاں تکلف سے
ایک بات یا فعل پر زور ڈالنے سے منع کیا ہے۔اس خیال سے کہ اس قوم سے مشابہت نہ ہو جاوے
ور نہ یوں تو ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری سے گوشت کاٹ کر کھایا اور یہ فعل اس
لیے کیا کہ تا امت کو تکلیف نہ ہو۔جائز ضرورتوں پر اس طرح کھانا جائز ہے مگر بالکل اس کا پابند ہونا
اور تکلف کرنا اور کھانے کے دوسرے طریقوں کو حقیر جاننا منع ہے۔کیونکہ پھر آہستہ آہستہ انسان کی
نوبت تنتبع کی یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ ان کی طرح طہارت کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے۔مَنْ تَشَبَّهَ
بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُم “ سے مراد یہی ہے کہ التزاماً ان باتوں کو نہ کرے ورنہ بعض وقت ایک جائز
ضرورت کے لحاظ سے کر لینا منع نہیں ہے جیسے کہ بعض اوقات کام کی کثرت ہوتی ہے اور بیٹھے لکھتے

$2004
295
خطبات مسرور
ہوتے ہیں تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ کھانا میز پر لگا دو اور اس پر کھا لیا کرتے ہیں اور صف پر بھی کھا لیتے
ہیں نیچے بیٹھ کے۔چار پائی پر بھی کھا لیتے ہیں۔ایسی باتوں میں صرف گزارا کو مدنظر رکھنا چاہئے۔فرمایا کہ تشبیہ کے معنے اس حدیث میں یہی ہیں کہ اس لکیر کو لازم پکڑ لینا ورنہ ہمارے دین کی سادگی تو
ایسی شے ہے کہ جس پر دیگر اقوام نے رشک کھایا ہے۔اور خواہش کی ہے کہ کاش ان کے مذہب میں
ہوتی اور انگریزوں نے ان کی تعریف کی ہے اور اکثر اصول انہوں نے عرب سے لے کر استعمال کئے
ہیں۔مگر اب رسم پرستی کی خاطر مجبور ہیں ترک نہیں کر سکتے۔(ملفوظات جلد دوم صفحه ٦٧٠ ـ البدر ٦ جنوری ۱۹۰۳ء)
اب میں واقفین کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پڑھتا ہوں۔آج تو اللہ
تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے حالات بہت بدل گئے ہیں اور واقفین زندگی کے لیے بھی جماعت
وسائل کے لحاظ سے جس حد تک سہولتیں بہم پہنچا سکتی ہے پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔لیکن واقفین زندگی
اور اب واقفین نو بھی بعض اس عمر کو پہنچ گئے ہیں اور جامعہ میں بھی ہیں کچھ اور کالجوں میں پڑھ رہے ہیں
ان کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے یہ الفاظ ہمیشہ پیش نظر رکھنے چاہئیں جو میں پڑھوں گا۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” ہمیں ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو نہ صرف زبانی بلکہ عملی طور پر
کچھ کر کے دکھانے والے ہوں، علمیت کا زبانی دعوی کسی کام کا نہیں ہے۔ایسے ہوں کہ نخوت اور تکبر
سے بکلی پاک ہوں اور ہماری صحبت میں رہ کر یا کم از کم ہماری کتابوں کا کثرت سے مطالعہ کرنے
سے ان کی علمیت کامل درجہ تک پہنچی ہوئی ہو۔تبلیغ کے سلسلے کے واسطے ایسے آدمیوں کے دوروں کی
ضرورت ہے، مگر ایسے لائق آدمی مل جاویں جو اپنی زندگی اس راہ میں وقف کر دیں۔آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بھی اشاعت اسلام کے واسطے دور دراز ممالک میں جایا کرتے تھے۔یہ جو چین
کے ملک میں کئی کروڑ مسلمان ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں بھی صحابہ میں سے کوئی شخص پہنچا ہو
گا۔اگر اسی طرح 20 یا 30 آدمی متفرق مقامات کو چلے جاویں ) اب تو اللہ تعالیٰ نے جماعت کو

$2004
296
خطبات مسرور
ہزاروں دے دیے ہیں اب تو بہت جلد تبلیغ ہو سکتی ہے )۔سینکڑوں تو میدان میں ہیں اور ہزاروں
پیچھے سے آ رہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ۔مگر جب تک ایسے آدمی ہماری منشاء کے مطابق اور قناعت شعار
نہ ہوں تب تک ہم ان کو پورے پورے اختیارات بھی نہیں دے سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ ایسے قانع اور جفاکش تھے کہ بعض اوقات صرف درختوں کے پتوں پر ہی گزرکر لیتے تھے۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه ٦٨٢ - پیسه اخبار ۲۲ مئی ۱۹۰۸
اس زمانے میں بھی کچھ عرصہ پہلے افریقہ میں بعض مبلغین ہمارے گئے ہیں اور وہ وسائل
کی کمی کی وجہ سے معمولی غذا کھا کے ہی گزارہ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ اپنی
زندگیوں میں سادگی پیدا کریں اور قناعت پیدا کریں۔

آج 10 میں سے 10 باقی