ایسے سفر جو اللّٰہ کی خاطر کئے جاتے ہیں ان میں بہت زیادہ تقویٰ کا خیال رکھیں

$2004
425
26
خطبات مسرور
یسے سفر جو اللہ کی خاطر کئے جاتے ہیں ان میں بہت زیادہ تقویٰ کا
خیال رکھیں
۲۵ / جون ۲۰۰۴ءء بمطابق ۲۵ / احسان ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسی ساگا ( کینیڈا)
سفر کے آداب اور اسلامی تعلیمات
سفر میں ہمیشہ دعاؤں اور استغفار سے کام لیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سفر کے معمولات

خطبات مسرور
$2004
426
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
انسان دنیا میں مختلف مقاصد کے لئے سفر کرتا ہے اور اس زمانے میں جب سفر کی بہت سی
سہولتیں بھی میسر آ گئی ہیں اور ان سفر کی سہولتوں کی وجہ سے فاصلے بھی سمٹ گئے ہیں اور ان سہولتوں
اور ان فاصلوں کے سمٹنے کی وجہ سے اکثر لوگ اپنے کاموں کے لئے اکثر سفروں میں رہتے ہیں۔جو
25-20 میل کا فاصلہ پرانے زمانے میں سفر کہلاتا تھا وہ اب سفر نہیں کہلاتا لیکن بہر حال ایک لحاظ
سے سفر ہی ہے تو یہ سفر جو مختلف مقاصد کے لئے کئے جاتے ہیں چاہے وہ کاروباری نوعیت کے ہوں
چاہے عزیز رشتہ داروں کے ملنے کے لئے ہوں، چاہے تحصیل علم کے لئے ہوں، چاہے اللہ تعالیٰ کی
پیدائش پر غور کرنے کے لئے تحقیق کے لئے ہوں، چاہے دینی اغراض کے لئے ہوں جو بھی مقصد
ہو مومن کو ہمیشہ یہ پیش نظر رہنا چاہئے کہ ان سفروں میں کبھی بھی ایسا وقت نہ آئے ، چاہے جو بھی
مجبوری ہو، کہ اس کا دل تقویٰ سے خالی ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے سے خالی ہو۔آپ لوگ جو یہاں اس وقت بیٹھے ہیں ان میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں
نے حالات کی مجبوری کے تحت پاکستان سے ہجرت کی اور ایک خطیر رقم خرچ کر کے بہت بڑے
اخراجات کر کے اور ایک لحاظ سے اپنے تمام دنیاوی وسائل داؤ پر لگا کر یہاں آ کر اس ملک میں
آباد ہوئے۔بہت سے ایسے بھی ہیں جن کو شروع میں آ کر بہت سی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حالات بہتر بنا دیئے۔پھر ایسے بھی ہیں جن کو یہاں کی حکومت کی
پالیسی کی وجہ سے حکومت کے احسان کی وجہ سے یہاں کی شہریت یا کام کرنے کی اجازت مل گئی۔تو

$2004
427
خطبات مسرور
بہر حال یہ سفر ا کثر کے لئے کامیابی کا باعث بنے ہیں۔تو جس طرح اپنے کیس پاس ہونے سے
پہلے آپ نے اپنے دلوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور جھکائے رکھا اس سے مدد مانگتے رہے خود بھی دعائیں
کرتے رہے اور دوسروں کو بھی دعا کے لئے کہتے رہے، ایک درد اور ایک تڑپ آپ کے دلوں میں
پیدا ہوتی رہی ، اللہ تعالیٰ کا خوف دلوں میں رہا اس طرح اب بھی یہ خوف، یہ تقویٰ دلوں میں قائم
رہنا چاہئے جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت ساری سہولتوں سے نواز دیا ہے۔اب یہاں آ کر بھی
آپ کو اپنے کاروباری سلسلوں میں مختلف سفر کرنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔تو ہمیشہ یہ پیش نظر
رہنا چاہئے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے کہ اب دنیاوی سہولتیں اور آسانیاں جو میسر آ
گئی ہیں، کہیں تقویٰ سے دور نہ کر دیں۔اگر اس سوچ کے ساتھ اپنی زندگیاں گزارتے رہیں گے تو
تقویٰ میں ترقی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا قرب پاتے ہوئے ، دینی اور دنیا وی دونوں میدانوں میں
آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔انشاء اللہ۔اس لئے ہمیشہ تقویٰ پر قائم رہیں، ورنہ یا درکھیں وہ خدا
جس نے یہ سب نعمتیں دی ہیں ان کو واپس لینے کی قدرت بھی رکھتا ہے۔پھر احمدی کی ہمیشہ سے یہ خصوصیت رہی ہے، یہ بھی امتیاز رہا ہے کہ وہ دین کی خاطر بھی
سفر کرتا ہے۔اجتماعوں پر ، جلسوں پر خاص اہتمام کے ساتھ عموماً احمدی بڑے ذوق اور شوق سے
آتے ہیں اور آج آپ میں سے بہت بڑی تعداد اس لئے سفر کر کے یہاں آئی ہے، کچھ لوگ آ
رہے ہیں کینیڈا کے مختلف شہروں سے بھی اور امریکہ سے بھی ، کہ اگلے جمعہ کو جو یہاں کینیڈا میں جلسہ
ہو رہا ہے اس میں شمولیت اختیار کریں۔یہ سفر آپ کا خالصتہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ہونا چاہئے۔اس کا
تقویٰ ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے۔یہاں آ کر اپنے دلوں کو ایک دوسرے سے صاف کرنا ہے، ہر قسم
کے لڑائی جھگڑے اور فساد سے بچنا ہے۔ان دنوں میں جلسے کی خاطر تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے سفر
تبھی شمار ہو سکتا ہے جب اس سفر میں آپ ہر قسم کی بدکلامی سے پر ہیز کرنے والے ہوں، نہ ہی
مہمان اور نہ ہی میزبان ذراذراسی بات پر اپنے آپے سے باہر نکلنے والے ہوں۔نہ ہی کسی کا مذاق

$2004
428
خطبات مسرور
اڑانے والے یا استہزاء کرنے والے ہوں اور نہ ہی ایسی مجلسوں میں بیٹھنے والے ہوں جہاں لوگوں
کا ہنسی ٹھٹھا اڑایا جا رہا ہو۔نہ ہی فضول قصے کہانیاں، لغو اور بیہودہ باتوں کی مجلسوں میں بیٹھنے
والے، نہ ان میں شامل ہونے والے ہوں۔یا رات گئے تک لمبی مجلسیں لگا کر گپیں مارنے والے
ہوں کہ صبح کی نماز پر آنکھ ہی نہ کھلے۔ویسے بھی فضول مجلسیں دلوں کو زنگ آلود کر دیتی ہیں۔تو نہ
صرف ایسی مجلسوں میں شامل نہیں ہونا بلکہ ایسی مجلسیں لگانے والے احمدیوں کو بھی سمجھا کر ایسی
مجلسوں کو ختم کرانے کی کوشش کرنی ہے۔کیونکہ یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ کی عبادت
سے محروم کر دیں گی۔اور پھر دل تقویٰ سے خالی ہو جائیں گے۔تو یہ تو کسی صورت بھی ایک احمدی
کے لئے برداشت نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے اس کا دل خالی ہو جائے۔یادرکھیں کہ جب
انسان تقویٰ سے خالی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دور چلا جاتا ہے تو پھر یہ نہ سمجھیں کہ آپ کے دنیاوی
بندھن اور رشتے قائم رہیں گے۔پھر دنیا وی رشتوں اور تعلقات میں بھی دراڑیں پڑنی شروع ہو
جاتی ہیں۔یہ بھی ٹوٹنے شروع ہو جائیں گے اور ایک فساد کی صورت پیدا ہو جائے گی۔اس لئے
ایسے سفر جو اللہ کے نام کی خاطر کئے جاتے ہیں ان میں بہت زیادہ تقویٰ کا خیال رکھیں۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے جہاں حج کے متعلق ارشاد فرمایا ہے وہاں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ سب سے بہتر
زادراہ تقویٰ ہی ہے۔جیسا کہ فرمایا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادَ التَّقْوى﴾ (البقرة: ۱۹۸) اس کا
مطلب یہ نہیں کہ جو صرف حج پر جانے والے ہیں وہی زادراہ جمع کریں اور تقویٰ پر قائم ہو جائیں یا
صرف ان کے لئے بہترین زاد راہ تقویٰ ہے۔بلکہ فرمایا کہ جو تمہارے سفر خاص طور پر اللہ کی خاطر
سفر ہوں دین کی خاطر ہوں، ان میں بہت زیادہ تقویٰ کا خیال رکھو۔اگر اس پر تم قائم ہو گئے تو اپنی
ذاتی اصلاح کا بھی موقع ملے گا اور اس طرح تم اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے بھی ہو گے۔اللہ تعالیٰ
سے
تمہارا اخلاص کا تعلق بڑھے گا اس کی معرفت زیادہ سے زیادہ حاصل ہوگی۔اور پھر تمہاری اللہ
تعالیٰ کی مخلوق سے اور انسانوں سے بھی محبت بڑھے گی۔اور جب یہ چیزیں پیدا ہو جائیں گی تو پھر

$2004
429
خطبات مسرور
تمہارا معاشرہ یقیناً جنت نظیر معاشرہ کہلانے کا مستحق ہو جائے گا۔یہ بھی یا درکھیں کہ دنیا میں لڑائی جھگڑے، فساد اس وقت زیادہ بڑھتے ہیں جب انسان
دوسرے انسان پر بھروسہ کرتا ہے یا بھروسہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔انسانوں سے زیادہ تو قعات
رکھتا ہے۔اللہ کی بجائے انسانوں پر توقعات ہوتی ہیں۔ان پر زیادہ امیدیں لگا کے بیٹھا ہوتا ہے۔تو جب اس سوچ کے ساتھ جو کسی کے گھر مہمان بن کر آئیں گے یا جائیں گے تو مہمانوں میں بھی
اور میز بانوں میں بھی ہمیشہ بدظنیاں پیدا ہوں گی اور رنجشیں پیدا ہوں گی۔اور ہمارے معاشرے
میں تو بعض طبیعتیں اس کو کچھ زیادہ محسوس کر لیتی ہیں اور دلوں میں رنجشیں پالتے رہتے ہیں۔یہ سب
تقویٰ کی کمی ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔بعض لوگ جو عقلمند ہیں بڑا اچھا کرتے ہیں کہ اپنے
چھوٹے خیمے لگا کر اپنی رہائش کا بندو بست کر لیتے ہیں۔مجھے نہیں پتہ کہ یہاں یہ انتظام ہے کہ نہیں
اور پھر جو صاحب استطاعت ہیں وہ اپنے کاروان (Caravan) بھی لے کے آ جاتے ہیں۔اور
یہ بڑی اچھی بات ہے۔آزادی سے رہتے ہیں۔تو انتظامیہ کی طرف سے صرف خیموں اور
Caravan کے لئے جگہ مہیا کرنے کا انتظام ہونا چاہئے۔ان کا یہ فرض بھی ہے کہ اگر ایسے لوگ
چاہتے ہوں تو وہ مہیا کریں۔۔U۔K میں تو اس کا اب بہت رواج ہو گیا ہے۔اور کھانا حضرت مسیح موعود
کا لنگر تو خاص طور پر ان دنوں میں چلتا ہی رہتا ہے اس کا تو کوئی مسئلہ نہیں وہ تو مہیا ہو ہی جاتا ہے۔"
اور انتظامیہ کا فرض بھی ہے کہ ان دنوں میں مہمانوں کا خیال بھی رکھیں۔یہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان بن کر آ رہے ہیں۔تو میں سفر کی بات کر رہا تھا، کہ سفر جو بھی ہو بہر حال سفر ہی ہوتا ہے۔اس لئے جو بھی
انتظام ہو جتنا مرضی بہترین انتظام ہو کچھ نہ کچھ اس میں ایسی باتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو بعض دفعہ
تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔اس لئے مسافروں کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے سفر میں آسانی کے لئے خیر
مانگتے رہنا چاہئے تا کہ ہمیشہ یہ سفر آرام سے گزریں جس قسم کے مرضی سفر ہوں۔

$2004
430
مسرور
صل الله
ایک روایت میں آتا ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول
اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ! میں سفر پر روانہ ہونا چاہتا ہوں مجھے زادراہ عطا
کیجئے۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے تقویٰ کی زادراہ عطا کرے۔اس نے عرض کی یارسول
اللہ ! مجھے کچھ اور بھی دعاد بیجئے۔اس پر آنحضور ﷺ نے فرمایا: اللہ تیرے گناہوں کو بخش دے۔ابھی بھی
اس
کی تسلی نہیں ہوئی ، اس نے عرض کی: میرے والدین آپ پر قربان جائیں، مجھے کچھ اور دعا بھی دیجئے۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم جہاں کہیں بھی ہواللہ تعالیٰ تمہارے لئے خیر آسان کر دے۔(ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء ما يقول اذا ودع انسانا)
تو دیکھیں اس صحابی نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ سے کتنی جامع دعا منگوائی کہ سفر
میں ہمیشہ ایسے حالات رہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی خیر اور فضل ملتا ر ہے۔اگر یہ ملتا رہا تو مجھے تقویٰ پر
چلنے میں بھی آسانی رہے گی، میرے دل میں اس کا خوف اور خشیت بھی قائم رہے گا۔اور جب یہ
قائم ہو جائے تو گناہوں سے بھی انسان بچتا رہتا ہے۔اس لئے سفر میں خاص طور پر دعا کرنی
چاہئے کہ اے اللہ ! تقویٰ بھی تیرے فضل سے حاصل ہوتا ہے اس لئے ہمیشہ اپنا فضل فرما۔ایسے
حالات ہی پیدا نہ ہوں کہ میں دوسروں پر انحصار کر کے دل میں شکوہ پیدا کرنے والا بنوں اور تقویٰ
سے دور ہو جاؤں۔اس لئے اپنی جناب سے ہی مجھے ہر خیر عنایت فرماتا رہ۔اس قسم کی دعا حضرت
موسی نے بھی سفر میں اللہ تعالیٰ سے مانگی تھی کہ رَبِّ اِنّى لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ
فَقِيرٌ (القصص: (۲۵)۔اے اللہ میں تو مسافر آدمی ہوں تو ہی مجھے خیر فرما تارہ میں تو تیرا ہی
محتاج ہوں اور محتاج رہنا چاہتا ہوں اور تیرے بغیر میں ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔الله
پھر ایک روایت ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت علی
کے پاس ایک آدمی آیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میں سفر پر جانا چاہتا ہوں آپ مجھے کوئی
نصیحت کیجئے۔آپ نے فرمایا: اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔جب بھی بلندی پر چڑھو تکبیر کہو، وہ آدمی

$2004
431
خطبات مسرور
واپس ہوا تو آپ نے دعا کی کہ اے اللہ ! اس کی دوری کو لپیٹ دے۔یعنی اس کا سفر آسان کر دے
اور طے کردے۔(ترمذی كتاب الدعوات باب ما يقول اذا ودع انسانا) ایک تو اس میں
یہ سبق ہے کہ جب بھی سفر پر روانہ ہوں پہلے دعا کر کے چلنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہر سفر کی مشکل اور
پریشانی اور صعوبت سے بچائے ، تکلیف سے بچائے۔آنحضرت ﷺ نے ہمیں سفر کرنے کے بارے میں جو طریق سکھلائے ان میں سے
کچھ بیان کرتا ہوں۔جیسا کہ اس حدیث میں ہے کہ دعا کر کے چلنا چاہئے۔پھر سفر میں دعامانگے
وہ دعا بھی ہمیں سکھا دی کہ سفر شروع کرنے سے پہلے جب سواری پر بیٹھ جائیں تو تین بار تکبیر کہتے
ہوئے یہ دعا مانگو سُبْحَانَ الَّذِئ سَخَّرَلَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِيْنَ۔وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا
لَمُنْقَلِبُونَ ﴾ (الزخرف: ۱۴)۔یعنی پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے تابع فرمان کیا
حالانکہ ہم اسے قابو میں رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔اور ہم اپنے رب کی طرف ہی جانے
والے ہیں۔پھر اور آگے دعائیں ہیں کہ اے ہمارے خدا! ہم تجھ سے اپنے سفر میں بھلائی اور تقویٰ
چاہتے ہیں۔تو ہمیں ایسے نیک عمل کرنے کی توفیق دے جو تجھے پسند ہیں۔اے ہمارے خدا! تو ہی
ہمارا یہ سفر آسان کر دے اور اس کی دوری کو لپیٹ دے۔اے ہمارے خدا! تو سفر میں ہمارے
ساتھ ہو اور پیچھے گھر میں بھی خبر گیر ہو۔اے ہمارے خدا! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر کی سختیوں سے،
ناپسندیدہ اور بے چین کرنے والے مناظر سے، مال اور اہل وعیال میں برے نتیجے سے اور غیر
پسندیدہ تبدیلی سے۔پھر جب آپ سفر سے واپس آتے تو یہی دعا مانگتے۔اس میں یہ زیادتی
فرماتے کہ ہم واپس آتے ہیں تو بہ کرتے ہوئے ، عبادت گزار اور اپنے رب کی تعریف میں رطب
اللسان بن کر۔یعنی اسی کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔تو دیکھیں کیسی جامع دعائیں ہیں۔اُس زمانے میں اگر اونٹ اور گھوڑے کی سواری تھی

$2004
432
خطبات مسرور
اس کو سدھایا جاتا تھا تو سوار بھی کوئی سواری سیکھتا تھا۔جس کو سواری آتی تھی وہی ان سواریوں پر
بیٹھ سکتا تھا۔ورنہ اناڑی سوار کو تو یہ سواریاں فوراً نیچے پھینک دیں۔تو آج کل بھی جو سواریاں ہیں
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اتنی عقل دی ہے کہ وہ ایسی سواریاں بنائے اور پھر ان کے استعمال کی عقل بھی
اللہ تعالیٰ نے دی اور یہ سہولت والی سواریاں پیدا فرما ئیں تو فرمایا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے
سواری پر بیٹھو اور پھر سفر میں بھی لوگوں کی باتیں اور آپس میں چغلیاں کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ
کے حضور دعائیں کرتے رہو، اس سے بھلائی مانگو اور اس سے ڈرتے رہو اور سفر کے خیریت سے
کٹ جانے کے لئے خدا تعالیٰ سے مدد مانگتے رہو۔یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ سفر میں بھی ہماری
حفاظت فرمائے۔ہر قسم کے حادثے سے ہم کو بچا کے رکھے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہو تو انسان ہر
شر سے محفوظ رہتا ہے۔جتنا مرضی کسی کو زعم ہو کہ ہماری نئی گاڑی ہے، بڑی اعلی گاڑی ہے ، یا بڑی
مضبوط گاڑی ہے اور اس پر ہم انحصار کر سکتے ہیں، بڑا اعتماد کر سکتے ہیں۔کبھی سواری پر اعتماد یا انحصار
نہیں کرنا چاہئے۔ایک پرزہ بھی ڈھیلا ہو جائے ، بعض دفعہ فیکٹری سے نکل کر آتی ہے تو پرزہ ڈھیلا
ہوا ہوتا ہے یا چلانے والے کو ہلکا سا نیند کا جھونکا ہی آجائے یا دوسری سواری جو سڑک پر ہے اس کی
کوئی غلطی ہو جائے تو کوئی بھی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔اس لئے مومن کا تو کوئی قدم بھی اللہ تعالیٰ کی
مدد کے بغیر نہیں اٹھ سکتا۔کوئی لمحہ بھی اس کے فضل کے بغیر نہیں گزرسکتا۔پھر اگر گھر کے کچھ لوگ
آئے ہیں یا اکیلا ہی آیا ہے تو اس سفر میں بھی یہ دعامانگتے رہنا چاہئے کہ اے خدا پیچھے بھی خیر رکھنا یا
تمام گھر والے بھی اگر سفر میں ہوں تو مال و اسباب، سامان وغیرہ گھر میں ہوتا ہے تو اس لئے پیچھے کی
خیر کی دعا مانگتے رہنا چاہئے۔یہاں تو ان ملکوں میں گھروں میں لکڑیوں کا استعمال بھی بہت زیادہ
ہوتا ہے۔کئی واقعات ایسے ہوئے ہیں کہ گھر والے کہیں گئے ہوئے ہیں اور بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوا
اور واپس آئے تو گھر راکھ کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔اس لئے ہمیشہ سفر میں بھی دعاؤں میں رہنا چاہئے۔

خطبات مسرور
433
مومن کا تو ایک لمحہ بھی اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے بغیر نہیں گزرسکتا۔$2004
پھر سفر میں بھی ایسے مناظر دیکھنے کو مل جاتے ہیں جو انسان کی طبیعت پر برا اثر ڈالتے ہیں
کوئی ایکسیڈنٹ ہی دیکھ لیا اس سے طبیعت پر ایک بوجھ پڑ جاتا ہے۔تو آنحضرت ﷺ ہمیشہ خود
بھی دعا کرتے تھے اور ہمیں بھی یہی حکم ہوا کہ جب بھی سفر پر ہود عائیں مانگتے رہو اور سفر سے واپس
آؤ تو اللہ کا شکر ادا کرو۔تو بہ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو، اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دو
تا کہ ہمیشہ اس کا فضل شامل حال رہے۔حدیث میں آتا ہے، حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا جب تین آدمی سفر پر جائیں تو اپنے میں سے کسی ایک کو اپنا امیر مقرر کر لیں۔(سنن ابی داؤد - كتاب الجهاد باب فى القوم يسافرون يومرون)
بعض لوگ گروپوں کی شکل میں نکلتے ہیں تو اپنا امیر مقرر کر لیں۔یہ بات ہمیشہ پیش نظر رہنی
چاہئے کہ امیر ضرور مقرر کیا جائے اور پھر جب آپ نے امیر مقرر کر لیا تو اس کو مشورہ تو ضرور دیں،
مشورہ دینے کا آپ حق رکھتے ہیں لیکن اگر وہ شریعت کے خلاف کوئی بات نہیں کر رہا تو اس کی ہر
بات بھی ماننی پڑے گی۔اور بچوں میں یہ روح پیدا کرنے کے لئے کہ یہ اللہ کے رسول کا حکم ہے کہ
سفروں میں امیر مقرر کرو، بچوں کے ساتھ جب سفر کریں تو باپ یا جو بھی اس خاندان کا بڑا ہو جس کو
بھی آپ امیر بنائیں، بتائے کہ یہ امیر ہے اور اس کی بات ماننی ہے۔اللہ تعالیٰ کے رسول نے بتایا
ہے کہ سفروں میں امیر ہونا چاہئے۔تو جب آپ بچوں کو اس طرح ٹریننگ دیں گے تو بچوں کو بچپن
سے ہی نظام جماعت سے اطاعت کی بھی عادت پیدا ہو جائے گی اور ایک سفر سفر میں ہی بچوں کو
سبق مل جائے گا۔پھر ایک روایت ہے حضرت کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ جب آنحضرت یہ سفر
سے واپس آتے تو پہلے مسجد میں جاتے اور وہاں دو رکعت نفل نماز پڑھتے۔(بخاری کتاب المغازى باب حديث كعب بن مالك

$2004
434
مسرور
تو جیسا کہ پہلے بھی میں نے بتایا ہے کہ آپ نے ہمیں یہی تعلیم دی ہے کہ سفر سے واپسی
پر تو بہ کرتے ہوئے، اللہ کی تعریف کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرتے ہوئے اور اس سے دعائیں
مانگتے ہوئے گھروں میں داخل ہو جاؤ۔تو اس حدیث نے یہ نمونہ دیا کہ سفر سے واپس آکر دو نفل
مسجد میں ادا کر تے تھے۔اب دیکھ لیں کیا ہوتا ہے۔ہر ایک اپنا اپنا جائزہ لے سکتا ہے، اپنا محاسبہ کر
سکتا ہے کہ نفل تو علیحدہ رہے بہت سے ایسے ہیں کہ سفر سے واپس آ کر بچوں میں یا دوسرے گھر یلو
معاملات میں یا اپنی مجلسوں میں اتنے کھو جاتے ہیں، دنیاوی معاملات میں اتنے زیادہ گم ہو جاتے
ہیں کہ باوجود اس کے کہ آجکل کا سفر اُس زمانے کے سفر کے لحاظ سے بہت آرام دہ ہے، کوئی مقابلہ
ہی نہیں اس زمانے کے سفر کے ساتھ ، لیکن پھر بھی جو فرض نماز میں ہیں وہ بھی قضا کر کے پڑھتے ہیں یا
پڑھتے ہی نہیں اور تھکاوٹ کا بہانہ بنا لیتے ہیں۔اگر ہر کوئی اپنا اپنا جائزہ لے تو آپ کو بڑی واضح
تصویر سامنے آ جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں سب سستیاں دور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کر یم ﷺ نے فرمایا: سفر
عذاب کا ایک ٹکڑا ہے۔کیونکہ وہ تمہارے کھانے، پینے اور سونے میں روک بنتا ہے پس چاہئے کہ جب
مسافر اپنا کام مکمل کرلے تو اپنے اہل کی طرف واپسی کے لئے جلدی کرے۔(مسلم کتاب الامارة
باب السفر قطعة من العذاب واستحباب تعجيل المسافر الى اهله بعد قضاء مشغلة)
آجکل بھی آپ دیکھ لیں کہ باوجود اس کے کہ سفر میں بہت سی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔جہازوں، کاروں، گاڑیوں وغیرہ کے ذریعے ہم ہزاروں
سینکڑوں میل کا سفر گھنٹوں میں طے کر لیتے
ہیں لیکن اس کے باوجود گھر سے بے گھر ہو کر ڈسٹرب (Disturb) ضرور ہوتے ہیں۔آدمی کی وہ
روٹین (Routine) نہیں رہتی جو اپنے گھر میں ہوتی ہے کھانے کے اوقات میں یا اس کی پسند میں
تبدیلی آجاتی ہے۔بعض مریضوں اور خوراک کے معاملے میں خاص مزاج رکھنے والے لوگوں کو تو

$2004
435
خطبات مسرور
سفروں میں بہت دقت پیدا ہو جاتی ہے۔پھر اوقات کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے نمازوں کی
ادائیگی میں باقاعدگی نہیں رہتی ، سونے جاگنے میں باقاعدگی نہیں رہتی۔جن کو وقت پر فجر کی نماز
پڑھنے کی عادت بھی ہو وہ بھی بعض دفعہ سفر کی وجہ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے اور نماز چھوٹ
جاتی ہے۔اور بعض لوگ جس طرح کہ پہلے میں نے کہا کہ رات دیر تک مجلسیں لگانے کی وجہ سے ان
کی نمازیں قضا ہو جاتی ہیں۔تو جب اللہ کے حقوق ادا نہ ہور ہے ہوں تو پھر سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہی
بن جاتا ہے۔پھر ایک روایت میں ہے حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے
آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو شخص کسی مکان میں رہائش اختیار کرتے یا کسی جگہ پڑاؤ
ڈالتے وقت یہ دعا مانگے کہ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اور اس شر سے جو اللہ
تعالیٰ نے پیدا کی ہے پناہ چاہتا ہوں۔عربی میں الفاظ یہ ہیں اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ
شَرِّ مَا خَلَقَ۔تو فرمایا کہ جب یہ دعامانگو گے تو اس شخص کو رہائش اختیار کرنے یا اس جگہ سے کوچ
کرنے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔(مسلم کتاب الذكر باب التعوذ من سوء القضاء ودرك الشقاء وشره
تو سچی نیت سے تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے
جب مومن سچے دل سے یہ دعا مانگے گا تو اللہ تعالیٰ کے رسول ضمانت دیتے ہیں کہ پھر تم ہر شر سے
محفوظ رہو گے۔تو اس سفر میں بھی جو آپ کا خالصتہ اللہی سفر ہے اور آئندہ ہر
قسم کے سفر میں اس دعا
کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھے۔دعاؤں پر زور دیں اور ہمیشہ
سفروں میں دعاؤں پر زور دیتے رہیں کہ مسافر کی دعائیں بھی بہت قبول ہوتی ہیں۔ایک روایت ہے، آپ نے فرمایا: تین دعائیں ایسی ہیں جو قبولیت کا شرف پاتی ہیں۔مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور باپ کی بیٹے کے بارے میں بد دعا۔(ترمذى كتاب الدعوات باب ما ذكر في دعوة المسافر

436
$2004
خطبات مسرور
تو یہ تو فرمایا کہ سفر میں دعائیں مانگو اور یہ بھی ہمیں بتا دیا کہ کیا کیا دعائیں مانگو کچھ تو میں
پہلے بتا آیا ہوں۔ان دعاؤں کے بارے میں ایک اور بھی روایت ملتی ہے کہ کیا دعا مانگنی چاہئے۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر کرتے
اور رات ہو جاتی تو آپ دعا کرتے کہ اے زمین! میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔میں تجھ سے اور جو کچھ
تیرے اندر ہے اس کے شر سے، اور جو کچھ تیرے اندر پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے، اور جو کچھ
تیرے اوپر چلتا ہے اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔اور میں اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا
ہوں شیر اور اثر دھا اور سانپ اور بچھو کے شر سے اور شہروں کے رہنے والوں سے اور بدی کا آغاز
کرنے والے سے اور اس بدی سے جس کا اس نے آغاز کیا۔(سنن ابی داؤد کتاب الجهاد باب ما يقول الرجل اذا نزل المنزل
تو دیکھیں کئی جگہ جب آدمی جاتا ہے تو بہت سے ناپسندیدہ واقعات ہو جاتے ہیں۔آپ
نے ان سب سے پناہ مانگی ہے۔ان ملکوں میں آپ لوگ جو پاکستان سے آئے ہیں یا یہاں بھی سفر
کرتے رہتے ہیں یا دنیا میں احمدی کہیں بھی سفر کر رہے ہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں تو
بعض برائیاں حملہ آور ہوتی ہیں ، ان سے بچنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔بہت زیادہ استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر یہاں کے ماحول کی آزادی اور
بعض ایسی غلط باتیں ہیں جن سے ہمیشہ بچتے رہنا چاہئے۔آپ کی روایات آپ کے مذہب کی تعلیم
یہی ہے کہ ان باتوں سے بچو اور اپنی روایات کو قائم رکھو اور اس معاشرے کی برائیوں کا زیادہ اثر نہ
لو۔لیکن اکثر لوگ اثر لے لیتے ہیں اور پھر وہ کہتے ہیں نا! ' کو اچلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔پھر نہ اپنی چال رہتی ہے نہ ہنس کی چال رہتی ہے۔تو کسی معاشرے کی اچھائیاں اپنانا اچھی بات
ہے۔بلکہ یہ مومن کی گمشدہ چیز ہے، متاع ہے۔لیکن ہر معاشرے کی جو برائیاں ہیں ان سے ضرور بچنا
چاہئے۔اور یہ اچھائی اور برائی کی تمیز آپ کو اس وقت ہوگی جب آپ کو دین کے بارے میں بھی صحیح علم

$2004
437
خطبات مسرور
ہوگا۔اس لئے اپنے دین کے سیکھنے پر بھی بہت غور کرنا چاہیئے۔پھر ایک روایت ہے حضرت جابر بن عبد اللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
سفر کی غرض سے روانہ ہونے کیلئے سورج کے غروب ہو جانے سے رات کی سیاہی کے دور ہونے تک
اپنے جانوروں کو نہ کھولو کیونکہ رات کی تاریکی میں شیاطین چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الجهاد باب فى كراهية السير في اول الليل
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ رات کو سفر کرنے سے بچیں۔یہاں بھی یورپ میں بھی اور
دوسرے ملکوں میں بھی وقت بچانے کے لئے رات کا سفر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔اور خاص طور پر
جب کاموں سے فارغ ہو کر چاہے وہ دنیاوی کام ہوں یا دینی مقاصد کیلئے سفر ہوں اجتماعوں،
جلسوں وغیرہ پر آنے جانے کے لئے اس طرح سفر کرنا چاہئے کہ اگر انتہائی مجبوری بھی ہو تو کم از کم
نیند پوری ہو جائے۔اور یہ تسلی ہو کہ راستہ بھی محفوظ ہے۔بہت سے حادثات صرف نیند نہ لینے کی وجہ
سے یا تھکاوٹ کی وجہ سے ہو جاتے ہیں۔اور پھر ہم سب کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے
ہمارے محسن اعظم ﷺ نے جو بظاہر چھوٹی چھوٹی نصائح ہمیں فرمائی ہیں ان کو ضرور پیش نظر رکھنا
چاہئے اور ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر ایک روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے دعا کی کہ : اے اللہ میری امت کے علی الصبح
کئے جانے والے سفروں میں برکت رکھ دے۔یہ روایت حضرت صحر غامدی کی ہے۔پھر وہ کہتے
ہیں کہ آنحضور ﷺ جب کسی سریہ یا کسی لشکر کو روانہ فرماتے تو اسے دن کے پہلے حصے میں روانہ
فرماتے۔اور صحر ایک تاجر شخص تھے وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے تجارتی اموال دن کے پہلے حصے میں
روانہ کرتے تھے۔اور اسی وجہ سے وہ مالدار ہو گئے اور ان کا مال بہت بڑھ گیا۔( سنن ابی داؤد كتاب الجهاد باب في الابتكار في السفر)
تو کاروباری آدمی کو بھی سفر صبح صبح کرنا چاہئے۔کوئی بھی سفر ہو جلدی نکلنا چاہئے کیونکہ صبح

$2004
438
خطبات مسرور
صلى الله
کے سفر شروع کرنے میں بہت برکت ہے۔آدمی اس دعا کا حقدار بن جاتا ہے جو آنحضرت علی کے
نے اپنی امت کے لئے کی۔لیکن یہ ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے کہ برکتیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی
ملتی ہیں۔اس لئے یہ ہمیشہ مدنظر رہنا چاہئے کہ سفر شروع کرتے وقت بھی اور سفر کے دوران بھی اور
واپسی پر بھی کہ اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کی عبادت سب سے اول ہے۔جب اس سوچ کے ساتھ
آپ اپنے کاروباری سفر کریں گے تو ان میں پہلے سے بہت زیادہ برکت پڑے گی۔کئی لوگ ملتے
ہیں، کاروبار کرتے ہیں یا ملازمتوں پر جاتے ہیں با قاعدگی سے روزانہ صبح اٹھنے والے بھی ہیں لیکن
ان کا طریق یہ ہو گیا ہے کہ گھر سے نماز سے چند منٹ پہلے نکلے اور راستے میں کار چلاتے وقت
ٹکریں مار کے نماز پڑھ لی یا کچھ لوگ کبھی نہیں بھی پڑھتے تو یہ بالکل غلط طریق ہے۔یا تو گھر سے
نماز پڑھ کر اور دعا کر کے سفر شروع کریں یا راستے میں رک کر نماز ادا کریں۔لیکن نماز کو نماز سمجھ کر
پڑھنا چاہئے نہ کہ جان چھڑانے کے لئے یا مجبوری کے تحت کہ نماز پڑھنی ہے گلے سے اتارو۔اس
طرح ٹکریں نہیں مارنی چاہئیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس طرح نہ
پڑھو کہ لگے کہ مرغی دانہ کھا رہی ہے ، صرف ٹکریں ہوں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے سفر کا کس طرح
اہتمام فرماتے تھے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی تحریر فرماتے ہیں کہ ان سفروں میں جو
آپ نے بعثت سے پہلے زمانے میں حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم کی اطاعت و پیروی کا
نمونہ دکھانے کے لئے کئے آپ کے معمولات بہت مختصر تھے۔کسی قسم کا سامان آپ ساتھ نہیں لیتے
تھے۔صرف وہی لباس ہوتا تھا جو آپ پہنے ہوئے ہوتے تھے اور ایک مختصر سا بستر ، ایک لوٹا اور ایک
گلاس بھی لیا کرتے تھے۔اور جو بعثت کے بعد کے سفر ہیں ان کی نوعیت پھر تبدیل ہو گئی۔کیونکہ
سفروں میں بہت سارے لوگ آپ کے ساتھ ہوتے تھے۔قافلہ ہوتا تھا، ایک جماعت ساتھ ہوا

$2004
439
خطبات مسرور
کرتی تھی۔اس لئے آپ کا معمول تھا کہ بہت سی موم بتیاں ، ضروری ادویات اور دیا سلائی وغیرہ
تک ساتھ رکھا کرتے تھے۔تا کہ جب کسی چیز کی ضرورت ہو تلاش نہ کرنی پڑے۔اور انہوں نے
لکھا ہے کہ چونکہ اس وقت سیاہی بھرے ہوئے پینوں (Pens) کا رواج نہیں تھا تو اس لئے قلم کاغذ
دوات بھی ساتھ رکھا کرتے تھے۔اور لمبے سفروں میں جو تبلیغی سفر تھے عام طور پر حضرت ام المومنین
اور بچوں کو ساتھ رکھتے تھے اور یکے (ٹانگے ) کی سواری میں آپ اندر بیٹھا کرتے تھے۔اور ریلوے
کے سفر میں سیکنڈ کلاس میں ابتداء اور پھر تھرڈ اور انٹر میں سفر کیا کرتے تھے۔مگر آپ تھرڈ انٹریا سیکنڈ
کی تمیز یا خصوصیت نہیں کرتے تھے بلکہ صرف چونکہ ان کلاسوں میں بیت الخلاء کی زیادہ سہولت ہوتی
ہے اس لئے اس کو پسند کرتے تھے اور ضرورت پڑتی تھی اور عام طور پر آپ کا طریق یہ تھا کہ علی اصبح
سفر پر روانہ ہوتے تھے (اسی حدیث کی روشنی میں ) جب ریلوے سفر ہوتا تو ریل کے اوقات کے
لحاظ سے بعد دو پہر بھی روانہ ہوتے۔رات کے پہلے حصے میں سفر کو پسند نہیں فرماتے تھے کہ رات
کے پہلے حصے میں سفر کیا جائے۔بلکہ فرمایا کرتے تھے کہ تھوڑی دیر آرام کر کے پھر سفر کرنا چاہئے۔وہی جو میں نے بات آپ سے کی کہ کچھ دیر نیند پوری کر کے پھر سفر کرنا چاہئے۔اور ثابت نہیں ہے
کہ رات کے ابتدائی حصے میں آپ نے سفر کیا ہو۔وہ لکھتے ہیں کہ اس سے میری مراد یہ ہے کہ یہ کبھی
نہیں ہوا کہ آپ نے سفر کا آغاز رات کے ابتدائی حصے میں کیا ہو۔ریل کے سفر میں بھی اس کو محوظ
رکھتے تھے۔پھر ایک روایت ہے آخری روایت۔حضرت ابو امامہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے
آنحضرت ﷺ کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے سیر و سیاحت کی اجازت دیجئے۔آپ
نے فرمایا میری امت کی سیر و سیاحت اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد ہے۔(سنن ابو داؤد كتاب الجهاد باب في النهي عن السياحة
تو اس حدیث میں ہمیں ایک یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تمہارے جو بھی سفر ہیں ایک بات یاد

$2004
440
خطبات مسرور
رکھو کہ یہ سفر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی غرض سے ہوں۔سیر کرنے کے لئے بھی جب نکلو تو اللہ
کی مخلوق پر غور کرتے رہو۔مختلف نظارے دیکھو، ان پر غور کرو۔اور پھر تمہارا یہ سفر اللہ تعالی کے
احکامات پر عمل کرنے اور اس کی طرف لے جانے والا ہو۔جہاد یہ نہیں کہ صرف تلوار سے ہی جہاد
کرنا ہے۔بلکہ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤ۔تمہارے سفر میں اپنے نفس کے خلاف بھی
جہاد ہے۔ایسے موقعے پیدا ہوں تو اپنے آپ کو بھی تقویٰ پر قائم رکھو اور کبھی ایسا فعل سرزد نہ ہونے
دو جو تمہیں خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والا ہو جائے۔بلکہ تمہارا سفر اور تمہارے سفر میں اٹھنے والا
تمہارا ہر قدم اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے والا ہو۔اور پھر اس زمانے میں حضرت اقدس
مسیح موعود کے ماننے والوں کا سب سے بڑا جہاد دعوت الی اللہ ہے۔اسلام کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانا
ہے۔اس کے لئے اپنے سفروں میں تبلیغ کے مواقع ہر ایک کو پیدا کرنے چاہئیں۔کاروباری سفر بھی
اگر ہے تو جس جگہ آپ کا روبار کے لئے جائیں وہاں آپ کے نمونے اور آپ کے طرز عمل کو دیکھ
کر لوگوں کی توجہ آپ کی طرف ہو۔اپنے اندر ایک ایسی پاک تبدیلی پیدا کریں جولوگوں کو نظر آتی ہو
اور جس کو دیکھ کر لوگوں میں خود بخود آپ کے دین کی کشش پیدا ہو جائے ، اسلام کی کشش پیدا ہو
جائے۔اگر دینی اجتماعات کے لئے سفر پر نکلے ہیں تو ان سفروں میں بھی ان اجتماعوں کے بعد ہر
احمدی کی طبیعت میں ایک روحانی انقلاب پیدا ہونا چاہئے۔پہلے سے بڑھ کر تقویٰ کے معیار قائم
ہوں۔ایسے روحانی اجتماع میں ہر احمدی کے دل میں اللہ تعالیٰ کا ایک جوش پیدا ہو جائے ، یہی جہاد
ہے۔اللہ کرے کہ اس جلسے میں آنے والا ہر احمدی اس جذبے کے تحت اس جلسہ میں شامل ہو اور یہ
جلسہ ہر احمدی کے لئے بے انتہا برکتوں، رحمتوں اور فضلوں کا لانے والا بن جائے اور ہر احمدی میں
ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے جو نظر بھی آتی ہو۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آخر میں ایک افسوسناک خبر ہے اس کے بارے میں ذکر کروں گا۔حضرت صاحبزادہ

$2004
441
خطبات مسرور
مرزا مبارک احمد صاحب کی 21 جون کو وفات ہوگئی تھی۔آپ کی عمر 90 سال تھی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُوْنَ۔اور آپ بڑا لمبا عرصہ بیمار ہے۔1914ء میں آپ پیدا ہوئے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح
الثانی کے دوسرے بیٹے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ سفروں میں کافی رہے
ہیں۔اور پھر مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا، یونیورسٹی سے گریجوایشن کی اور اس کے بعد آپ نے
زندگی وقف کر دی۔اور تحریک جدید میں حضرت مصلح موعود نے ان
کو لگایا تھا۔اور آپ نے بڑا لمبا
عرصه خدمت سلسلہ کی توفیق پائی۔بطور وکیل صنعت، زراعت، آپ بہت عرصہ وکیل النبشیر رہے
ہیں، وکیل الدیوان رہے پھر تحریک جدید کے وکیل اعلیٰ رہے۔اور پھر صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ بھی
رہے۔خلافت رابعہ کے دور میں صدر مجلس تحریک جدیدر ہے۔ابھی میں نمازوں کے بعد ان کی نماز
جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں۔آپ کے دو
بیٹے ہیں اور ایک بیٹی جو یہیں کینیڈا میں رہتی ہیں امتہ الباقی عائشہ، ان کے خاوند ظفر نذیر صاحب
ہیں۔اور بیٹے مرزا مجیب احمد صاحب اور ڈاکٹر مرزا خالد تسلیم صاحب۔ڈاکٹر خالد تسلیم صاحب بھی
آجکل ربوہ میں ہیں اور اللہ کے فضل سے اہل ربوہ کی بڑی خدمت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی
جزا دے اور ان سب کو صبر کی توفیق دے۔میاں مبارک احمد صاحب میرے ماموں بھی تھے۔

$2004
442
خطبات مسرور

آج 10 میں سے 10 باقی