آنحضرت ﷺ کا گھر کے سربراہ کی حیثیت سے اسوہ حسنہ

$2004
443
27
خطبات مسرور
یا درکھیں بحیثیت گھر کے سربراہ مرد کی ذمہ داری ہے کہ اپنے گھر
کے ماحول پر نظر رکھے،
اپنی بیوی کے بھی حقوق ادا کرے اور اپنے بچوں کے بھی حقوق ادا کرے۔۲ جولائی ۲۰۰۴ء بمطابق ۲ رو فا۱۳۸۳ هجری تشی بمقام انٹر نیشنل سنٹر مسی ساگا( کینیڈا)
آنحضرت ﷺ کا گھر کے سربراہ کی حیثیت سے اسوہ حسنہ
میاں بیوی کو ایک دوسرے میں خوبیاں تلاش کرنی چاہئیں
صلى الله
حضرت اقدس رسول اللہ یہ ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں
ہ گھر میلوں معاملات اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نصائح
بچوں کی عزت کرنی چاہئے اور ان کو آداب سکھائے جائیں۔

خطبات مسرور
$2004
444
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا﴾ (سورة الفرقان آیت نمبر 75)
اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم کو اپنے جیون ساتھیوں اور اولاد سے
آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنا۔اللہ تعالیٰ نے مرد کے قومی کو جسمانی لحاظ سے مضبوط بنایا ہے اس لئے اس کی ذمہ داریاں
اور فرائض بھی عورت سے زیادہ ہیں۔اس سے ادا ئیگی حقوق کی زیادہ توقع کی جاتی ہے۔عبادات میں
بھی اس کو عورت کی نسبت زیادہ مواقع مہیا کئے گئے ہیں۔اور اس لئے اس کو گھر کے سربراہ کی حیثیت
بھی حاصل ہے اور اسی وجہ سے اس پر بحیثیت خاوند بھی بعض اہم ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں۔اور اسی
وجہ سے بحیثیت باپ اس پر ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں۔اور بہت ساری ذمہ داریاں ہیں، چند ایک کا
میں یہاں ذکر کروں گا۔اور ان ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے حکم دیا کہ تم نیکیوں پر قائم ہو ، تقویٰ پر
قائم ہو، اور اپنے گھر والوں کو، اپنی بیویوں کو، اپنی اولاد کو تقویٰ پر قائم رکھنے کے لئے نمونہ بنو۔اور اس
کے لئے اپنے رب سے مدد مانگو، اس کے آگے روڈ ، گڑ گڑاؤ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ اے اللہ! ان
راستوں پر ہمیشہ چلا تارہ جو تیری رضا کے راستے ہیں، کبھی ایسا وقت نہ آئے کہ ہم بحیثیت گھر کے
سربراہ کے، ایک خاوند کے اور ایک باپ کے، اپنے حقوق ادا نہ کرسکیں اور اس وجہ سے تیری ناراضگی
کا موجب بنیں۔تو جب انسان سچے دل سے یہ دعا مانگے اور اپنے عمل سے بھی اس معیار کو حاصل

445
$2004
خطبات مسرور
کرنے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ نہ ایسے گھروں کو برباد کرتا ہے، نہ ایسے خاوندوں کی بیویاں ان کے
لئے دکھ کا باعث بنتی ہیں اور نہ ان کی اولا دان کی بدنامی کا موجب بنتی ہے۔اور اس طرح گھر جنت کا
نظارہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ معیار حاصل کرنے کے لئے کیا
نمونے دیئے ہیں اور کیا نصائح فرمائی ہیں۔اس کی کچھ مثالیں میں اس وقت یہاں پیش کروں گا۔حضرت
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں
دریافت کیا جائے گا۔امام نگران ہے اور اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں دریافت کیا جائے
گا۔اور مرد اپنے اہل پر نگران ہے اور اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں دریافت کیا جائے گا۔اور عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اور اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں دریافت کیا
جائے گا۔خادم اپنے آقا کے مال کا نگران ہے اور اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں سوال کیا
جائے گا۔راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ مرد اپنے والد
کے مال
کا نگران ہے اور اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔اور فرمایا تم میں سے
ہر ایک نگران ہے اور اس سے اس کی ذمہ داریوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔(بخاری كتاب الجمعة - باب الجمعة في القرى والمدن)
تو اس روایت میں مختلف طبقوں کے بارے میں ذکر ہے کہ وہ اپنے اپنے ماحول میں نگران
ہیں لیکن اس وقت میں کیونکہ مردوں کے بارے میں ذکر کر رہا ہوں اس لئے اس بارے میں تھوڑی
سی وضاحت کر دوں۔عموماً اب یہ رواج ہو گیا ہے کہ مرد کہتے ہیں کیونکہ ہم پر باہر کی ذمہ داریاں ہیں،
ہم کیونکہ اپنے کاروبار میں اپنی ملازمتوں میں مصروف ہیں اس لئے گھر کی طرف توجہ نہیں دے سکتے
اور بچوں کی نگرانی کی ساری ذمہ داری عورت کا کام ہے۔تو یا درکھیں کہ بحیثیت گھر کے سر براہ مرد کی

$2004
446
خطبات مسرور
ذمہ داری ہے کہ اپنے گھر کے ماحول پر بھی نظر رکھے، اپنی بیوی کے بھی حقوق ادا کرے اور اپنے بچوں
کے بھی حقوق ادا کرے، انہیں بھی وقت دے ان کے ساتھ بھی کچھ وقت صرف کرے چاہے ہفتہ کے
دو دن ہی ہوں ، ویک اینڈ ز پر جو ہوتے ہیں۔انہیں مسجد سے جوڑے، انہیں جماعتی پروگراموں میں
لائے ، ان کے ساتھ تفریحی پروگرام بنائے ، ان کی دلچسپیوں میں حصہ لے تاکہ وہ اپنے مسائل ایک
دوست کی طرح آپ کے ساتھ بانٹ سکیں۔بیوی سے اس کے مسائل اور بچوں کے مسائل کے
بارے میں پوچھیں ، ان کے حل کرنے کی کوشش کریں۔پھر ایک سربراہ کی حیثیت آپ کومل سکتی ہے۔کیونکہ کسی بھی جگہ کے سربراہ کو اگر اپنے دائرہ اختیار میں اپنے رہنے والوں کے مسائل کا علم نہیں تو وہ تو
کامیاب سر براہ نہیں کہلا سکتا۔اس لئے بہترین نگران وہی ہے جو اپنے ماحول کے مسائل کو بھی جانتا
ہو۔یہ قابل فکر بات ہے کہ آہستہ آہستہ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو اپنی ذمہ داریوں سے
اپنی نگرانی کے دائرے سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔اور اپنی دنیا میں
مست رہ کر زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔تو مومن کو، ایک احمدی کو ان باتوں سے دور کا بھی
واسطہ نہیں ہونا چاہئے۔مومن کے لئے تو یہ حکم ہے کہ دنیا داری کی باتیں تو الگ رہیں، دین کی خاطر
بھی اگر تمہاری مصروفیات ایسی ہیں ، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے تم نے مستقلاً اپنا یہ معمول بنالیا
ہے، یہ روٹین بنالی ہے کہ اپنے گردو پیش کی خبر ہی نہیں رکھتے ، اپنے بیوی بچوں کے حقوق ادا نہیں
کرتے ، اپنے ملنے والوں کے حقوق ادا نہیں کرتے ، اپنے معاشرے کی ذمہ داریاں نہیں نبھاتے تو یہ
بھی غلط ہے۔اس طرح تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم نہیں ہوتے۔بلکہ یہ معیار حاصل کرنے ہیں تو اللہ
تعالیٰ کے حقوق بھی ادا کر و اور بندوں کے حقوق بھی ادا کرو۔جیسا کہ ایک روایت میں آتا ہے، عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے عبداللہ ! جو مجھے بتایا گیا ہے کیا یہ

$2004
447
خطبات مسرور
درست ہے کہ تم دن بھر روزے رکھے رہتے ہو اور رات بھر قیام کرتے ہو یعنی نمازیں پڑھتے رہتے ہو،
اس پر میں نے عرض کی ہاں یارسول اللہ۔تو پھر آپ نے فرمایا ایسانہ کر کبھی روزہ رکھو کبھی چھوڑ دو،رات
کو قیام کرو اور سو بھی جایا کرو۔کیونکہ تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری آنکھوں
کا بھی تم پر حق
ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری زیارت کو آنے والے کا بھی تم پر حق ہے۔(بخاری کتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم)
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر کے سربراہ کی حیثیت سے گھر والوں کے حقوق کس
طرح ادا کیا کرتے تھے اس بارے میں حضرت اسود کی روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت
عائشہ سے دریافت کیا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر پر کیا کیا کرتے تھے۔آپ نے فرمایا وہ اپنے اہل
خانہ کی خدمت میں لگے رہتے تھے اور جب نماز کا وقت ہو جاتا تو نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔(صحیح بخاری کتاب الاذان من كان في حاجة اهله)
تو آپ سے زیادہ مصروف اور آپ سے زیادہ عبادت گزار کون ہو سکتا ہے۔لیکن دیکھیں آپ
کا اسوہ کیا ہے کتنی زیادہ گھر یلو معاملات میں دلچسپی ہے کہ گھر کے کام کاج بھی کر رہے ہیں اور دوسری
مصروفیات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے
اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک میں بہتر ہے، اور فرمایا کہ میں تم سے بڑھ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن
سلوک کرنے والا ہوں۔(ترمذی کتاب المناقب باب فضل ازواج النبي )
صل الله
ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہم اس خوبصورت نمونہ پر ، اس اسوہ پر عمل کرتے ہیں؟
بعض ایسی شکایات بھی آتی ہیں کہ ایک شخص گھر میں کرسی پہ بیٹھا اخبار پڑھ رہا ہے، پیاس لگی تو بیوی کو
آواز دی کہ فریج میں سے پانی یا جوس نکال کر مجھے پلا دو۔حالانکہ قریب ہی فریج پڑا ہوا ہے خود نکال
کر پی سکتے ہیں۔اور اگر بیوی بیچاری اپنے کام کی وجہ سے یا مصروفیت کی وجہ سے یا کسی وجہ سے
لیٹ ہوگئی تو پھر اس پر گر جنا، برسنا شروع کر دیا۔تو ایک طرف تو یہ دعویٰ ہے کہ ہمیں آنحضرت صلی

$2004
448
خطبات مسرور
اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اور دوسری طرف عمل کیا ہے، ادنیٰ سے اخلاق کا بھی مظاہرہ نہیں کرتے۔اور کئی ایسی مثالیں آتی ہیں جو پوچھو تو جواب ہوتا ہے کہ ہمیں تو قرآن میں اجازت ہے عورت کو
سرزنش کرنے کی۔تو واضح ہو کہ قرآن میں اس طرح کی کوئی ایسی اجازت نہیں ہے۔اس طرح آپ
اپنی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے قرآن
کو بدنام نہ کریں۔گھریلو زندگی کے بارے میں حضرت عائشہ صدیقہ کی گواہی یہ ہے کہ نبی کر یم تمام لوگوں
سے زیادہ نرم خو تھے اور سب سے زیادہ کریم ، عام آدمیوں کی طرح بلا تکلف گھر میں رہنے والے،
آپ نے کبھی تیوری نہیں چڑھائی، ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔نیز آپ فرماتی ہیں کہ اپنی ساری
زندگی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھایا نہ کبھی خادم کو مارا۔خادم کو بھی
کبھی کچھ نہیں کہا۔(شمائل ترمذی باب ما جاء في خلق رسول الله )
صلى الله
آج کل دیکھیں ذرا ذراسی بات پر عورت پر ہاتھ اٹھا لیا جاتا ہے حالانکہ جہاں عورت کو سزا
کی اجازت ہے وہاں بہت سی شرائط ہیں اپنی مرضی کی اجازت نہیں ہے۔چند شرائط ہیں ان کے
ساتھ یہ اجازت ہے۔اور شاید ہی کوئی احمدی عورت اس حد تک ہو کہ جہاں اس سزا کی ضرورت
پڑے۔اس لئے بہانے تلاش کرنے کی بجائے مرد اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور عورتوں کے حقوق ادا
کریں جیسے کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ الرِّجَالُ قَوْمُوْنَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ
بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ َوبِمَا أَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ فَالصَّلِحَتُ قِنِتَتٌ حَفِظْتُ لِلْغَيْبِ بِمَا
حَفِظَ اللَّهُ۔وَالَّتِي تَخَافُوْنَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَاهْجُرُوْهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ
وَاضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا۔إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا﴾ - (النساء)
:35) یعنی مرد عورتوں پر نگران ہیں اس فضیلت کی وجہ سے جو اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر بخشی
ہے اور اس وجہ سے بھی کہ وہ اپنے اموال ان پر خرچ کرتے ہیں۔( جو نکھٹو گھر بیٹھے رہتے ہیں وہ تو

449
$2004
خطبات مسرور
ویسے ہی نگران نہیں بنتے ) پس نیک عورتیں فرمانبردار اور غیب میں بھی ان چیزوں کی حفاظت کرنے
والی ہوتی ہیں جن کی حفاظت کی اللہ نے تاکید کی ہے۔اور وہ عورتیں جن سے
تمہیں باغیانہ رویے کا
خوف ہو تو ان کو پہلے تو نصیحت کرو ( اس میں بے حیائی نہیں ہے ایسی باتیں جو ہمسائیوں میں کسی
بدنامی کا موجب بن رہی ہوں، بعض ایسی حرکتیں ہوتی ہیں ) تو پہلے ان کو نصیحت کرو، پھر ان کو
بستروں میں الگ چھوڑ دو اور پھر اگر ضرورت ہو تو ان کو بدنی سزا بھی دو اور پھر فرمایا پس اگر وہ تمہاری
اطاعت کریں تو پھر ان کے خلاف کوئی حجت یا بہانے تلاش نہ کرو۔یقینا اللہ بہت بلند اور بہت بڑا
ہے، تو فرمایا کہ اس انتہائی باغیانہ رویے سے عورت اپنی اصلاح کرلے تو پھر بلا وجہ اسے سزا دینے
کے بہانے تلاش نہ کرو یا د رکھو کہ اگر تم تقویٰ سے خالی ہو کر ایسی حرکتیں کرو گے اور اپنے آپ کو سب
کچھ سمجھ رہے ہو گے اور عورت کی تمہارے نزدیک کوئی حیثیت ہی نہیں ہے تو یاد رکھو کہ پھر اللہ تعالیٰ کی
ذات ایسی ہے جو تمہاری ان حرکتوں کی وجہ سے تمہاری پکڑ بھی کر سکتی ہے۔اس لئے جو درجے سزا۔کے مقرر کئے گئے ہیں ان کے مطابق عمل کرو اور جب اصلاح کا کوئی پہلو نہ دیکھو، اگر ایسی عورت کا
بدستور وہی رویہ ہے تو پھر سزا کا حکم ہے۔یہ نہیں کہ ذرا ذراسی بات پر اٹھے اور ہاتھ اٹھا لیا یا سوئی اٹھا
لی۔اور اتنے ظالم بھی نہ بنو کہ بہانے تلاش کر کے ایک شریف عورت کو اس باغیانہ روش کے زمرے
میں لے آؤ اور پھر اسے سزا دینے لگو۔ایسے مرد یا درکھیں کہ خدا کا قائم کردہ نظام بھی یعنی نظام
جماعت بھی، اگر نظام کے علم میں یہ بات آجائے تو ایسے لوگوں کو ضرور سزا دیتا ہے۔خدا کے لئے
قرآن کو بدنام نہ کریں اور اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” ہمارے ہادی کامل رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِاهْلِہ تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جس کا اپنے اہل
کے ساتھ عمدہ سلوک ہو۔بیوی کے ساتھ جس کا عمدہ چال چلن اور معاشرت اچھی نہیں وہ نیک کہاں۔

$2004
450
خطبات مسرور
دوسروں کے ساتھ نیکی اور بھلائی تب کر سکتا ہے جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ سلوک کرتا ہو۔جو
باہر بظاہر نیک نظر آتے ہیں ان میں بھی کئی خامیاں ہوتی ہیں ، جو بیویوں کے ساتھ یا گھر والوں کے
ساتھ نیک سلوک نہیں کر رہے اس لئے معاشرے کو بھی ایسے لوگوں پر غور کرنا چاہئے۔ظاہری چیز پہ نہ
جائیں۔فرمایا کہ ” جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ سلوک کرتا ہوا اور عمدہ معاشرت رکھتا ہو۔نہ یہ کہ ہر
ادنی بات پر زدو کوب کرے۔ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ بعض دفعہ ایک غصے سے بھرا ہوا انسان بیوی
سے ادنی سی بات پر ناراض ہو کر اس کو مارتا ہے اور کسی نازک مقام پر چوٹ لگی ہے اور بیوی مرگئی
ہے۔اس لئے ان کے واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ عَاشِرُوْ هُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ہاں اگر
وہ بے جا کام کرے تو تنبیہ ضروری چیز ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحه ٤٠٣ - ٤٠٤ الحكم ٢٤ دسمبر ١٩٠٠ء)
66
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میاں بیوی کو ایک دوسرے میں خوبیاں تلاش کرنے کی نصیحت
کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کو دوسرے میں عیب نظر آتا ہے یا اس کی کوئی اور ادانا پسند ہے تو
کئی باتیں اس کی پسند بھی ہوں گی جو اچھی بھی لگیں گی۔تو وہ پسندیدہ باتیں جو ہیں ان کو مد نظر رکھ کر ایثار کا
پہلو اختیار کرتے ہوئے موافقت کی فضا پیدا کرنی چاہئے۔آپس میں صلح و صفائی کی فضا پیدا کرنی چاہئے
تو یہ میاں بیوی دونوں کو نصیحت ہے کہ اگر دونوں ہی اگر اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھیں تو چھوٹی چھوٹی
جو ہر وقت گھروں میں لڑائیاں ، چیخ چیخ ہوتی رہتی ہیں وہ نہ ہوں اور بچے بھی برباد نہ ہوں۔ذرا ذراسی
بات پر معاملات بعض دفعہ اس قدر تکلیف دہ صورت اختیار کر جاتے ہیں کہ انسان سوچ کر پریشان ہو
جاتا ہے کہ ایسے لوگ بھی اس دنیا میں موجود ہیں کہ جو کہنے کو تو انسان ہیں مگر جانوروں سے بھی بدتر۔(مسلم کتاب الرضاع باب الوصية بالنساء)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تقریباً پندرہ سال کا طویل عرصہ گزارنے کے بعد
حضرت خدیجہ نے پہلی وحی کے موقع پہ جو گواہی دی، جب وحی ہوئی اور آنحضرت ﷺ بہت
پریشان تھے کہ کیا ہو گیا تو حضرت خدیجہ نے عرض کیا کہ بخدا اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے

$2004
451
خطبات مسرور
گا۔کیونکہ آپ صلہ رحمی کرتے اور رشتہ داروں سے حسن سلوک فرماتے ہیں اور غریبوں ناداروں کے
بوجھ اٹھاتے ہیں اور معدوم ہو جانے والی نیکیوں کو زندہ کرنے والے ہیں، یعنی جو نیکیاں ختم ہوگئی ہیں
ان کو دوبارہ زندہ کرنے والے ہیں اور سچ بولنے کے نتیجہ میں پیش آنے والی مشکلات کے باوجود حق
کے ہی معین و مددگار ہیں“۔یعنی سچی بات ہی کہتے ہیں اور مہمان نواز بھی ہیں“۔(بخارى بدء الوحى كيف كان بدء الوحى)
تو ایک انسان میں جو خصوصیات ہونی چاہئیں خاص طور پر ایک مرد میں جن خصوصیات کا
ہونا ضروری ہے جس سے پاک معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے وہ یہی ہے جن کا ذکر حضرت خدیجہ نے
آپ کے خلق کے ضمن میں فرمایا کہ صلہ رحمی اور حسن سلوک ، رشتہ داروں کا خیال ،ان کی ضروریات کا
خیال ، ان کی تکالیف کو دور کرنے کی کوشش۔اب صلہ رحمی بھی بڑا وسیع لفظ ہے اس میں بیوی کے رشتہ
داروں کے بھی وہی حقوق ہیں جو مرد کے اپنے رشتے داروں کے ہیں۔ان سے بھی صلہ رحمی اتنی ہی
ضروری ہے جتنی اپنوں سے۔اگر یہ عادت پیدا ہو جائے اور دونوں طرف سے صلہ رحمی کے یہ نمونے
قائم ہو جائیں تو پھر کیا کبھی اس گھر میں تو نکار ہو سکتی ہے؟ کوئی لڑائی جھگڑا ہوسکتا ہے؟ کبھی نہیں۔کیونکہ اکثر جھگڑے ہی اس بات سے ہوتے ہیں کہ ذراسی بات ہوئی یا ماں باپ کی طرف سے کوئی
رنجش پیدا ہوئی یا کسی کی ماں نے یا کسی کے باپ نے کوئی بات کہہ دی، اگر مذاق میں ہی کہہ دی اور
کسی کو بری لگی تو فور انا راض ہو گیا کہ میں تمہاری ماں سے بات نہیں کروں گا، میں تمہارے باپ سے
بات نہیں کروں گا۔میں تمہارے بھائی سے بات نہیں کروں گا پھر الزام تراشیاں کہ وہ یہ ہیں اور وہ
ہیں تو یہ زودرنجیاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ، یہی پھر بڑے جھگڑوں کی بنیاد بنتی ہیں۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کس قدرا اپنی بیویوں کے رشتہ داروں سے اور ان کی سہیلیوں
سے حسن سلوک فرمایا کرتے تھے۔بے شمار مثالوں میں سے ایک یہاں دیتا ہوں۔راوی نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ کی بہن ہالہ کی آواز کان میں

452
$2004
خطبات مسرور
پڑتے ہی کھڑے ہو کر ان
کا استقبال کرتے اور خوش ہو کر فرماتے یہ تو خدیجہ کی بہن حالہ آئی ہے۔اور آپ
کا یہ دستور تھا کہ گھر میں کبھی کوئی جانور ذبح ہوتا تو اس کا گوشت حضرت خدیجہ کی سہیلیوں میں بھجوانے کی
تاکید فرمایا کرتے تھے۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب من فضائل خديجه)
لیکن یہاں تھوڑی سی وضاحت بھی کر دوں اس کی تشریح میں۔بعض باتیں سامنے آتی ہیں
جن کی وجہ سے وضاحت کرنی پڑ رہی ہے۔کیونکہ معاشرے میں عورتیں اور مرد زیادہ مکس اپ
(Mixup) ہونے لگ گئے ہیں۔اس سے کوئی یہ مطلب نہ لے لے کہ عورتوں کی مجلسوں میں بھی
بیٹھنے کی اجازت مل گئی ہے اور بیویوں کی سہیلیوں کے ساتھ بیٹھنے کی بھی کھلی چھٹی مل گئی ہے۔خیال
رکھنا بالکل اور چیز ہے اور بیوی کی سہیلیوں کے ساتھ دوستانہ کر لینا بالکل اور چیز ہے۔اس سے بہت
سی قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔کئی واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ پھر بیوی تو ایک طرف رہ جاتی ہے اور سہیلی
جو ہے وہ بیوی کا مقام حاصل کر لیتی ہے۔مرد تو پھر اپنی دنیا بسا لیتا ہے لیکن وہ پہلی بیوی بیچاری روتی
رہتی ہے۔اور یہ حرکت سراسر ظلم ہے اور اس قسم کی اجازت اسلام نے قطعا نہیں دی۔کہہ دیتے ہیں
کہ ہمیں شادی کرنے کی اجازت ہے یہاں ان معاشروں میں خاص طور پر احتیاط کرنی چاہئے۔اپنی
ذمہ داریوں کو سمجھیں ، اُس بیوی کا بھی خیال رکھیں جس نے ایک لمبا عرصہ تنگی ترشی میں آپ کے
ساتھ گزارا ہے۔آج یہاں پہنچ کر اگر حالات ٹھیک ہو گئے ہیں تو اس کو دھتکار دیں، یہ کسی طرح بھی
انصاف نہیں ہے۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے ایک دفعہ آپ کو کہا کہ اے اللہ کے رسول ! خدا نے آپ کو
اس قدر اچھی اچھی بیویاں عطا فرمائی ہیں۔اب اس بڑھیا ( یعنی حضرت خدیجہ ) کا ذکر جانے بھی
دیں۔تو آپ نے فرماتے تھے کہ نہیں نہیں۔خدیجہ اس وقت میری ساتھی بنی جب میں تنہا تھا۔وہ اس
وقت میری سپر بنی جب میں بے یارو مددگار تھا۔وہ اپنے مال کے ساتھ مجھ پر فدا ہوگئیں اور اللہ تعالیٰ

453
$2004
خطبات مسرور
نے ان سے مجھے اولاد بھی عطا کی۔انہوں نے اس وقت میری تصدیق کی جب لوگوں نے مجھے جھٹلایا۔(مسند احمد بن حنبل جلد نمبر ٦ صفحه ۱۱۸ مطبوعه بيروت
تو یہ ہے اسوہ حسنہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا۔لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا
ہے اور ایسے معاملات سن کر بڑی تکلیف ہوتی ہے، طبیعت بعض دفعہ بے چین ہو جاتی ہے کہ ہم میں
سے بعض کس طرف چل پڑے ہیں۔بیوی کی ساری قربانیاں بھول جاتے ہیں حتی کہ بعض تو اس حد
تک کمینگی پر آتے ہیں کہ بیوی سے رقم لے کر اس پر دباؤ ڈال کر اس کے ماں باپ سے رقم وصول
کر کے کاروبار کرتے ہیں یا ز بر دستی بیوی کے پیسوں سے خریدے ہوئے مکان میں اپنا حصہ ڈال
لیتے ہیں اور پھر اس کو مستقل دھمکیاں ہوتی ہیں۔اور بعض دفعہ تو حیرت ہوتی ہے کہ اچھے بھلے شریف
خاندانوں کے لڑکے بھی ایسی حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ کچھ خوف خدا کریں اور اپنی
اصلاح کریں۔ورنہ یہ واضح ہو کہ نظام جماعت، اگر نظام کے پاس معاملہ آ جائے تو کبھی ایسے
بیہودہ لوگوں کا ساتھ نہیں دیتا، نہ دے گا۔اور پھر یہی نہیں کہ لڑکے خود کرتے ہیں بلکہ ایسے لڑکوں
کے ماں باپ بھی ان پر دباؤ ڈال کے ایسی حرکتیں کرواتے ہیں۔وہ بھی یا درکھیں کہ ان کی بھی بیٹیاں
ہیں اور ان سے بھی یہی سلوک ہو سکتا ہے۔اور اگر بیٹیاں نہیں ہیں جن کی تکلیف کا احساس ہو،
بعضوں کے بیٹے ہوتے ہیں اس لئے ان
کو بیٹیوں کی تکلیف کا پتہ ہی نہیں لگتا۔تو یاد رکھیں کہ اللہ
تعالیٰ کو تو جان دینی ہے، اس کے حضور تو حاضر ہونا ہے۔حضرت عائشہ ایک روایت کرتی ہیں کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دیر سے گھر لوٹتے
تو کسی کو زحمت دیئے یا جگائے بغیر خود ہی کھانا لے کر تناول فرما لیتے یا دودھ ہوتا تو خود ہی لے کر نوش
فرمالیتے۔(مسلم کتاب الاشربه باب اکرام الضيف)
یہ اُسوہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لیکن بعض مثالیں ایسی سامنے آتی ہیں ، عمو ماً اب
یہ ہوتا ہے کہ مرد لیٹ کام سے واپس آتے ہیں اور یہ روز کا معمول ہے اور اگر بیوی کسی دن طبیعت

$2004
454
خطبات مسرور
کی خرابی کی وجہ سے پہلے کھانا کھالے تو ایک قیامت برپا ہو جاتی ہے۔موڈ بگڑ جاتے ہیں کہ تم نے میرا
انتظار کیوں نہیں کیا۔ہمارے معاشرے میں پاکستانی، ہندوستانی اس مشرقی معاشرے میں یہ بات
زیادہ پیدا ہوتی جارہی ہے، پہلے بھی تھی لیکن پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ ساتھ ختم ہونی چاہئے تھی ،
اس کی بھی اصلاح کرنی چاہئے۔اور زیادہ سے میرا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک دو فیصد بھی ہمارے
اندر ہے تب بھی قابل فکر ہے، بڑھ سکتی ہے۔پھر اس وجہ سے خاوند تو جو ناراض ہوتا ہے بیوی سے تو
ہوتا ہے، ساس سسر بھی ناراض ہو جاتے ہیں اپنی بہو سے۔کہ تم نے کیوں انتظار نہیں کیا۔پھر ایک روایت ہے۔آنحضرت کی ایک بیوی حضرت صفیہ تھیں جو رسول اللہ کے
شدید معاند اور یہودی قبیلہ بنونضیر کے سردار حیی بن اخطب کی بیٹی تھیں۔جنگ خیبر سے واپسی پر
آنحضرت نے اونٹ پر حضرت صفیہ کے لئے خود جگہ بنائی۔آپ نے جو عبا زیب تن کر رکھا تھا
اسے اتار کر اور تہہ کر کے حضرت صفیہ کے بیٹھنے کی جگہ پر بچھا دیا۔پھر ان کو سوار کرتے ہوئے آپ
نے اپنا گھٹنا ان کے آگے جھکا دیا۔اور فرمایا کہ اس پر پاؤں رکھ کر اونٹ پر سوار ہو جاؤ۔(بخاری کتاب المغازى باب غزوة خيبر)
تو دیکھیں کس طرح آپ نے بیوی کا خیال رکھا۔یہ نمونے آپ نے ہمیں عمل کرنے کے
لئے دیئے ہیں۔آج کل بعض لوگ صرف اس خیال سے بیویوں کا خیال نہیں رکھتے کہ لوگ کیا کہیں
گے کہ بیوی کا غلام ہو گیا ہے۔بلکہ حیرت ہوتی ہے بعض لڑکوں کے، مردوں کے بڑے بزرگ رشتہ
دار بھی بچوں کو کہہ دیتے ہیں کہ بیوی کے غلام نہ بنو۔بجائے اس کے کہ آپس میں ان کی محبت اور
سلوک میں اضافہ کرنے کا باعث نہیں۔اپنے لئے کچھ اور پسند کر رہے ہوتے ہیں ، دوسروں کے
لئے کچھ اور پسند کر رہے ہوتے ہیں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جونمونہ گھر یلو زندگی میں ہے ہر
لحاظ سے مثالی اور بہترین تھا آپ اپنے اہل خانہ کے نان و نفقہ کا بطور خاص اہتمام فرماتے تھے۔

$2004
455
خطبات مسرور
یعنی جو ان کے اخراجات ہیں ان کا خاص اہتمام فرماتے تھے۔حتی کہ اپنی وفات کے وقت بھی
ازواج مطہرات کے نان نفقہ کے بارے میں تاکیدی ہدایت کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کا خرچہ ان
کو با قاعدگی کے ساتھ ادا کیا جائے۔(بخاری کتاب الوصايا باب نفقة القيم للوقف)
اس بات سے وہ مرد جو عورتوں کے مال پر نظر رکھے رہتے ہیں، انہیں یا درکھنا چاہئے کہ یہ
ذمہ داری ان کی ہے اور عورت کی رقم پر ان کا کوئی حق نہیں۔اپنے بیوی بچوں کے خرچ پورے کرنے
کے وہ مرد خود ذمہ دار ہیں۔اس لئے جو بھی حالات ہوں چاہے مزدوری کر کے اپنے گھر کے خرچ
پورے کرنے پڑیں ان کا فرض ہے کہ وہ گھر کے خرچ پورے کریں۔اور اس محنت کے ساتھ اگر دعا
بھی کریں تو پھر اللہ تعالیٰ برکت بھی ڈالتا ہے اور کشائش بھی پیدا فرماتا ہے۔ایک روایت ہے حضرت سلمان بن احوص روایت کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے بتایا
کہ وہ حجۃ الوداع کے موقع پر آنحضور کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
حمد و ثناء کے بعد وعظ ونصیحت فرمائی اور پھر فرمایا کہ عورتوں کے بارے میں ہمیشہ بھلائی کے لئے
کوشاں رہو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ قیدیوں کی طرح بندھی ہوئی ہیں۔تم ان پر کوئی حق ملکیت نہیں
رکھتے سوائے اس کے کہ وہ کھلی کھلی بے حیائی کی مرتکب ہوں ( یعنی تمہارا حق ملکیت نہیں کہ جب
چا ہو مارنا شروع کر دو جب چاہو جو مرضی سلوک کر لو۔سوائے اس کے کہ وہ بے حیائی کی مرتکب
ہوں۔اور ان کا تم پر یہ حق ہے کہ تم ان کے کپڑوں اور کھانے کا بہترین خیال رکھو۔(ترمذی کتاب الرضاع باب ما جاء في حق المرأة في حق المرأة
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں آپ کی زندگی میں دیکھو کہ آپ عورتوں کے ساتھ کیسی معاشرت
کرتے تھے۔میرے نزدیک وہ شخص بزدل اور نامرد ہے جو عورت کے مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک زندگی کا مطالعہ کرو تمہیں معلوم ہو کہ آپ ایسے خلیق تھے۔

$2004
456
خطبات مسرور
باوجود یکہ آپ بڑے بارعب تھے لیکن اگر کوئی ضعیفہ عورت بھی آپ کو کھڑا کرتی تھی تو آپ اس
وقت تک کھڑے رہتے جب تک کہ وہ اجازت نہ دے۔(ملفوظات جلد نمبر ۲ صفحه ۳۸۷ ، الحكم ۱۰ اپریل ۱۹۰۳
پھر ایک روایت ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ عورتوں سے بھلائی سے پیش آیا کرو۔عورت یقیناً پہلی سے پیدا کی گئی ہے۔پہلی کے اوپر
کے حصے میں زیادہ کبھی ہوتی ہے اگر تم اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ دو گے۔اور تم
اسے چھوڑ دو گے تو ٹیڑھی ہی رہے گی۔پس تم اس سے بھلائی ہی سے پیش آیا کرو۔ایک اور روایت میں ہے کہ عورت پسلی کی طرح ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے
تو توڑ دو گے اور اگر تم اس سے فائدہ اٹھانا چاہو تو تم اس کی کبھی کے باوجود اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو۔(بخاری کتاب الانبیاء با ب خلق آدم وذريته
اب پسلی کا زاویہ یا گولائی جو بھی ہے وہی اس کی مضبوطی ہے۔اور انتہائی نازک حصہ بھی
کسی جاندار کا اس کے حصار میں ہے۔یعنی دل اور بعض دوسری چیزیں بھی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی اس
تخلیق سے انسان نے فائدہ اٹھایا ہے۔اس لئے دیکھ لیں عمارتوں اور پلوں میں جہاں زیادہ
مضبوطی دینی ہو اسی طرح گولائی دی جاتی ہے۔تو فرمایا کہ عورت کا جو مضبوط کردار ہے اس سے اگر
فائدہ اٹھانا ہے تو اس کو زیادہ اپنے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہ کرو ورنہ فائدہ تو کیا وہ تمہارے کسی
کام کی بھی نہیں رہے گی۔لیکن یہ بھی ثابت شدہ ہے کہ عورت میں اللہ تعالیٰ نے قربانی کا مادہ بہت
زیادہ رکھا ہے۔اگر خود نمونہ بن کر اس سے نیکی سے پیش آؤ گے تو وہ خود اپنے آپ کو تمہاری خواہشات
پر قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے گی۔اس لئے اس سے زیادہ فائدہ بختی سے نہیں بلکہ پیار ومحبت
سے ہی اٹھایا جاسکتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے الہام فرمایا کہ یہ طریق اچھا نہیں اس سے
روک دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو۔خُذُو الرفق، خُذُو الرِّفْقَ، فَإِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ

$2004
457
خطبات مسرور
الْخَيْرَاتِ که نرمی کرونر می کردو کہ تمام نیکیوں کا سرنرمی ہے فرمایا کہ حتی المقدور پہلا فرض مومن
کا ہر ایک کے ساتھ نرمی حسن اخلاق ہے اور بعض اوقات تلخ الفاظ کا استعمال بطور تلخ دوا کے جائز ہے۔اربعین نمبر ۳ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ٤٢٩٠٤٢٨ - حاشيه |
اس الہام پر جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حاشیہ رقم فرمایا ہے اس میں آپ
تحریر فرماتے ہیں کہ ” اس الہام میں تمام جماعت کے لئے تعلیم ہے کہ اپنی بیویوں سے رفق اور نرمی
کے ساتھ پیش آویں۔وہ ان کی کنیزیں نہیں ہیں۔در حقیقت نکاح مرد اور عورت کا باہم ایک معاہدہ
ہے۔پس کوشش کرو کہ اپنے معاہدے میں دغا باز نہ ٹھہرو۔اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے
وَعَاشِرُوْ هُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ) یعنی اپنی بیویوں کے ساتھ نیک سلوک کے ساتھ زندگی بسر کرو۔اور حدیث میں ہے خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِاهْلِه یعنی تم میں سے اچھا وہی ہے جو اپنی بیوی سے اچھا
ہے۔سو روحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کرو۔ان کے لئے دعا کرتے رہو اور طلاق
سے پر ہیز کرو۔کیونکہ نہایت بدخدا کے نزدیک وہ شخص ہے جو طلاق دینے میں جلدی کرتا ہے جس کو
خدا نے جوڑا ہے اس کو گندے برتن کی طرح مت توڑو۔(ضمیمه تحفه گولڑویه - روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ٧٥ـ حاشيه وتذكره صفحه ٣٩٧،٣٩٦)
پھر فرمایا: ” اسی طرح عورتوں اور بچوں کے ساتھ تعلقات اور معاشرت میں لوگوں نے
غلطیاں کھائی ہیں اور جادہ مستقیم سے بہک گئے ہیں۔سیدھے رستے سے ہٹ گئے ہیں۔” قرآن
شریف میں لکھا ہے کہ ﴿ وَعَاشِرُوْ هُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ مگر اب اس کے خلاف عمل ہورہا ہے۔فرمایا
کہ ” دو قسم کے لوگ اس کے متعلق بھی پائے جاتے ہیں ایک گروہ تو ایسا ہے کہ انہوں نے عورتوں کو
بالکل خلیج الرسن کر دیا ہے“۔(یعنی بے حیائی کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے ) ”دین کا ان پر کوئی اثر
ہی نہیں ہوتا اور وہ کھلے طور پر اسلام کے خلاف کرتی اور کوئی ان سے نہیں پوچھتا۔بعض ایسے ہیں انہوں
نے خلیج الرسن تو نہیں کیا مگر اس کے بالمقابل ایسی سختی اور پابندی کی ہے کہ ان میں اور حیوانوں میں کوئی

$2004
458
خطبات مسرور
فرق نہیں کیا جا سکتا۔اور کنیزوں اور بہائم (یعنی جانوروں) سے بھی بدتر ان سے سلوک ہوتا ہے۔مارتے ہیں تو ایسے بے درد ہو کر کہ کچھ پتہ ہی نہیں کہ آگے کوئی جاندار ہستی ہے یا نہیں۔غرض بہت
ہی بری طرح سلوک کرتے ہیں۔یہاں کے پنجاب میں مثل مشہور ہے کہ عورت کو پاؤں کی جوتی
کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں کہ ایک اتار دی اور دوسری پہن لی۔یہ بڑی خطر ناک بات ہے اور اسلام
کے شعائر کے خلاف ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ساری باتوں میں کامل نمونہ ہیں۔آپ کی
زندگی دیکھو کہ آپ عورتوں سے کیسی معاشرت کرتے تھے۔میرے نزدیک وہ شخص بزدل اور نامرد
ہے جو عورت کے مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے۔(ملفوظات جلد دوم صفحه ٣٩٦ـ الحكم ۱۰ اپریل ۱۹۰۳ء)
بعض دفعہ گھروں میں چھوٹی موٹی چپقلشیں ہوتی ہیں ان میں عورتیں بحیثیت ساس کیونکہ
ان کی طبیعت ایسی ہوتی ہے وہ کہہ دیتی ہیں کہ بہو کو گھر سے نکالو لیکن حیرت اس وقت ہوتی ہے جب
سسر بھی ، مرد بھی جن کو اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہوئی ہے اپنی بیویوں کی باتوں میں آ کر یا خود ہی
بہوؤں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں حتی کہ بلاوجہ بہوؤں پہ ہاتھ بھی اٹھا لیتے ہیں۔پھر بیٹوں کو
بھی کہتے ہیں کہ مارو اور اگر مرگئی تو کوئی فرق نہیں پڑتا اور بیوی لے آئیں گے۔اللہ عقل دے ایسے
مردوں کو۔ان کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ الفاظ یا درکھنے چاہئیں کہ ایسے
مرد بزدل اور نا مرد ہیں۔پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ” چاہئے کہ بیویوں سے
خاوندوں کا ایسا تعلق ہو جیسے دو بچے اور حقیقی دوستوں کا ہوتا ہے۔انسان کے اخلاق فاضلہ اور
خدا تعالیٰ سے تعلق کی پہلی گواہ تو یہی عورتیں ہوتی ہیں اگر انہیں سے ان کے تعلقات اچھے نہیں ہیں تو
پھر کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ سے صلح ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے خی
66
خَيْرُكُمْ لِاهْلِهِ تم میں سے اچھا ہے وہ جو اپنے اہل کے لئے اچھا ہے۔(ملفوظات جلد۔سوم صفحه ۳۰۱،۳۰۰ البدر ۲۲ مئی ۱۹۰۳ و الحكم ١٧ مئى ١٩٠٣ء)

$2004
459
مسرور
ایک دفعہ مسجد میں مستورات کا ذکر چل پڑا تو ان کے متعلق احمدی احباب میں سے سر بر آوردہ
ممبر کا ذکر سنایا کہ ان کے مزاج میں اول سختی تھی عورتوں کو ایسا رکھا کرتے تھے جیسے زندان میں رکھا کرتے
ہیں یعنی قید میں رکھا کرتے ہیں۔اور ذرا وہ نیچے اترتیں تو ان کو مارا کرتے۔لیکن شریعت میں حکم ہے
که وَعَاشِرُوْ هُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ) (نساء :۲۰)۔نمازوں میں عورتوں کی اصلاح اور تقویٰ
کے لئے دعا کرنی چاہئے۔قصاب کی طرح برتاؤ نہ کریں فرمایا کہ قصائی کی طرح برتاؤ نہ کریں ) "
کیونکہ جب تک خدا نہ چاہے کچھ نہیں ہوسکتا۔(ملفوظات جلد۔سوم صفحه ۱۱۸ البدر ۱۳ مارچ ۱۹۰۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنی اہلیہ اور اس
کے اقارب سے ( یعنی اس کے رشتہ داروں سے بھی ) نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت
نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۹)
پھر مرد کے فرائض میں سے بچوں کے حقوق بھی ہیں۔حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ
ابرار کو اللہ تعالیٰ نے ابرار اس لئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک
کیا۔جس طرح تم پر تمہارے والد کا حق ہے اسی طرح تم پر تمہارے بچے کا حق ہے۔الادب المفرد للبخاری باب بر الأب لولده
حضرت ابو ہریرہ روایت بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
ایک شخص حاضر ہوا اس کے ساتھ اس کا ایک چھوٹا بچہ تھاوہ اسے اپنے ساتھ چمٹانے لگا اس پر نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تو اس پر رحم کرتا ہے؟ اس پر اس نے کہا جی حضور ! تو حضور نے فرمایا اللہ
تعالیٰ تجھ پر اس سے بہت زیادہ رحم کرے گا جتنا تو اس پر کرتا ہے اور وہ خدا ارحم الراحمین ہے۔الادب المفرد للبخاری باب رحمة العيال۔پھر حضرت ایوب اپنے والد اور اپنے دادا کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی

460
$2004
خطبات مسرور
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولا د کو دے سکتا ہو۔(ترمذی ابواب البر والصلة باب في ادب الولد
تو اس زمانے میں اور خاص طور پر اس ماحول میں باپوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔صرف اپنی باہر کی ذمہ داریاں نہ نبھائیں ، گھروں کی بھی ذمہ داری ہے۔اور اس کو سمجھیں کیونکہ ہر
طرف سے معاشرہ اور بگاڑنے والا ما حول منہ کھولے کھڑا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” میرے نزدیک بچوں کو
یوں مارنا شرک میں داخل ہے“۔( بعض دفعہ بعض باپوں کو سزائیں دینے کا بہت شوق ہوتا
ہے ) ” گویا بد مزاج مارنے والا ہدایت اور ربوبیت میں اپنے تئیں حصہ دار بنانا چاہتا ہے“۔(اپنے
آپ کو حصہ دار بنانا چاہتا ہے )۔ایک جوش والا آدمی جب کسی بات پر سزا دیتا ہے تو اشتعال میں
بڑھتے بڑھتے دشمن کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور جرم کی حد میں سزا سے کوسوں تجاوز کر جاتا ہے۔اگر
کوئی شخص خود دار اور اپنے نفس کی باگ کو قابو سے نہ دینے والا ہو اور پورا تعمل اور بردبار اور باسکون
اور باوقار ہو تو اسے البتہ حق پہنچتا ہے ( کہ اگر مغلوب الغضب نہ ہو، غصے میں نہ ہو بلکہ اگر اصلاح
کی خاطر سزا دینی ہو تو اس کو حق ہے کہ کسی وقت مناسب
پر کسی حد تک بچہ کوسزادے یا چشم نمائی
کرے ( یا اس کو معاف کر دے) مگر مغلوب الغضب اور سبک سر اور طائش العقل ہرگز سزاوار نہیں
کہ بچوں کی تربیت کا متکفل ہو۔پھر فرمایا کہ : ” جس طرح اور جس قدر سزا دینے میں کوشش کی جاتی ہے کاش دعا میں لگ
جائیں اور بچوں کے لئے سوز دل سے دعا کرنے کو ایک حزب ٹھہرا لیں اس لئے کہ والدین کی دعا کو بچوں
کے حق میں خاص قبول بخشا گیا ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰۸ ، ۳۰۹ الحكم ۱۷ جنوری ۱۹۰۰ء)
بعض لوگ صرف اپنے بچوں تک ہی ربوبیت میں حصہ دار نہیں بنتے بلکہ دوسروں میں اور

$2004
461
خطبات مسرور
نظام میں بھی دخل اندازی کر کے اپنے آپ کو بالا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اب کل ہی یہاں مسجد میں
ایک واقعہ ہوا ہے۔وقف نو کی کلاس تھی اور کینیڈا والوں کی کلاس تھی واقفین نو کی۔تو امریکہ سے ایک
شخص اپنے بچے کے ساتھ آیا ہوا تھا اور زبردستی کوشش تھی کہ میرا بچہ بھی کلاس میں بیٹھے گا اور اس حد تک
مغلوب الغضب ہو گیا کہ انتظامیہ سے بھی لڑائی شروع کر دی اور بچے کو بھی ڈانٹنا اور مارنا شروع کر دیا
بلکہ بچے بیچارے کو غصے میں سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیا۔وہ تو شکر ہے کہ اس کو چوٹیں زیادہ نہیں لگیں
اور غصے میں وہ شخص اتنی اونچی بول رہا تھا کہ باہر سے مسجد کے اندر تک آواز میں آرہی تھیں۔تو ایسے
لوگوں
کو یا درکھنا چاہئے کہ ہمارا رب صرف ایک رب ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔اور
تمہارے اس غصے سے تمہاری اس بد اخلاقی سے اور تو کچھ نہیں ہو گا سوائے اس کے کہ تمہارے اپنے
اخلاق ظاہر ہو جائیں کہ وہ کیا ہیں۔اس لئے استغفار کرو ورنہ ایسے لوگ پھر یا درکھیں کہ اگر اصلاح کی
کوشش نہ کی تو خود ہی اپنی بربادی کے سامان کرتے رہیں گے اور اسی میں گر جائیں گے۔ایک روایت ہے، حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اپنے بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔(ابن ماجه ابواب الادب باب برالوالد
تو اپنے بچوں میں عزت نفس پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عزت کی جائے
اس کو آداب سکھائے جائیں اس کی ایسے رنگ میں تربیت ہو کہ وہ دوسروں کی بھی عزت اور احترام
کرنے والا ہو۔اس طرح نہ اس کی تربیت کریں کہ اس عزت کی وجہ سے جو آپ اس کی کر رہے ہیں وہ
خودسر ہو جائے، بگڑنا شروع ہو جائے، اپنے آپ کو دوسروں سے بالا سمجھنے ، دوسروں سے زیادہ سمجھنے لگ
جائے اور دوسرے بچوں کو بھی اپنے سے کم تر سمجھے اور بڑوں کا احترام بھی اس کے دل میں نہ ہو۔تو
تربیت ایسے رنگ میں کی جانی چاہئے کہ اعلیٰ اخلاق بھی بچے کو ساتھ ساتھ آئیں۔تو یہ صاحب بھی جو
وقف نو بچے کے باپ ہیں اپنی بھی اصلاح کریں تبھی ان
کا بچہ وقف نو کہلانے کا مستحق ہو سکتا ہے۔

$2004
462
مسرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے
ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ جس شخص کو لڑکیوں کے ذریعہ آزمائش میں ڈالے اور وہ ان سے بہتر سلوک
کرے وہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ ہوں گی۔(بخاری كتاب الزكواة باب اتقوا النار ولو بشق تمرة)
تو دیکھیں کس قدر خوشخبری ہے ان لوگوں کے لئے جن کی لڑکیاں ہیں۔انسان تو گناہگار
ہے ہزاروں لغزشیں ہو جاتی ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے بھی قسم قسم کے راستے بخشش کے رکھے ہیں۔تو
لڑکیوں پر افسوس کرنے کی بجائے ، جن کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں ، ان
کو شکر کرنا چاہئے اور ان کی
نیک تربیت کرنی چاہئے اور ان کے لئے نیک نصیب کی دعا مانگنی چاہئے لیکن بعض دفعہ ایسے تکلیف دہ
واقعات سامنے آتے ہیں کہ بعض لوگ اپنی بیویوں کو صرف اس لئے طلاق دے دیتے ہیں کہ
تمہارے ہاں صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں۔تو خوف خدا کرنا چاہئے۔کیا پتہ اگلی شادی میں بھی
لڑکیاں ہی پیدا ہوں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور رات کو نماز تہجد کی ادائیگی کے لئے اٹھتے اور عبادت
کرتے تھے جب طلوع فجر میں تھوڑا سا وقت باقی رہ جاتا تو مجھے بھی جگاتے اور فرماتے تم بھی دو
رکعت ادا کرلو۔(بخاری کتاب الصلواة ، باب الصلوة خلف النائم )
تو مردوں کی ایک سربراہ کی حیثیت سے یہ بھی ذمہ داری ہے کہ متقی بنے اور متقی خاندان کا
سربراہ بننے کے لئے خود بھی نمازوں کی پابندی کریں۔رات کو اٹھیں یا کم از کم فجر کی نماز کے لئے تو
ضرور اٹھیں، اپنی بیوی بچوں کو بھی اٹھا ئیں۔جو گھر اس طرح عبادت گزار افراد سے بھرے ہوں گے
وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی برکات کو سمیٹنے والے ہوں گے۔لیکن یا درکھیں کہ کوشش بھی اس
وقت بار آور ہو گی ، اس وقت کامیابیاں ملیں گی کہ جب دعا کے ساتھ یہ کوشش کر رہے ہوں گے۔صرف اٹھاکے اور ٹکریں مار کے نہیں بلکہ دعائیں بھی مسلسل کرتے رہیں اپنے لئے ، اپنے بیوی بچوں

آج 10 میں سے 10 باقی