ایک احمدی کو اس خُلق کی ادائیگیکی طرف خاص طور پر بہت توجہ دینی چاہئے
$2004
481
29
خطبات مسرور
تم نے جن اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہے ان میں سے ایک خُلق مجالس
کے حقوق بھی ہیں۔ایک احمدی کو اس خلق کی ادائیگی کی طرف خاص طور پر بہت توجہ دینی چاہئے۔۱۶ جولائی ۲۰۰۴ءء بمطابق ۱۶ روفا ۱۳۸۳ ہجری تشسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن - لندن
دین کے معاملہ میں کبھی بے غیرتی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے
نیک اور سلامتی کی مجالس۔۔۔۔اجتماعات اور جلسے
مجالس کے آداب اور نیک مجالس کی اہمیت
خطبات مسرور
$2004
482
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّـذِيْنَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ
الرَّسُوْلِ وَتَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ﴾ (سورة
المجادله : 10 )
انسان اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی مخلوق ہے جو معاشرتی زندگی گزارے بغیر نہیں رہ سکتی۔معاشرتی زندگی کا صرف یہی مطلب نہیں کہ ایک گروہ اور ایک جتھہ اور خاندان بنا کر رہ لینا تا کہ اپنے
گروہ یا خاندان کی پہچان ہو جائے۔اس طرح کے گروہ تو دوسرے جانوروں میں بھی پائے جاتے
ہیں ان میں بھی یہ احساس ہے کہ اگر اکٹھے رہیں گے جتھہ بنا کر رہیں گے تو دوسرے جانوروں سے
بھی محفوظ رہیں گے۔اپنے بچوں اور کمزوروں کی حفاظت کے لئے بعض جانور بڑی
پلاننگ (Planning) سے چلتے ہیں۔میں جب گھانا میں تھا وہاں جماعت کا ایک فارم تھا جو کہ جنگل کے اندر دریا کے کنارے
واقع تھا اور جنگل کی کچھ صفائی کر کے وہ شروع کیا گیا تھا۔وہاں مختلف قسم کے جانور بھی رہتے تھے۔ایک دن میں جب فارم پر گیا تو جو ہمارے وہاں کام کرنے والے تھے، کارندے تھے ، انہوں نے
مجھے بتایا کہ ہم صبح صبح فارم کی طرف جا رہے تھے جب ہم جنگل کے سرے پہ پہنچے جہاں سے فارم
شروع ہوتا ہے تو دیکھا کہ چیمپینزیز ( بندروں کی ایک قسم ہے ) ان کا ایک گروہ ، بہت بڑا غول وہاں
کنارے پر بیٹھا تھا اور جب انہوں نے آدمیوں کی آوازیں سنیں تو دوڑ لگائی اور جب دوڑنے لگے تو
$2004
483
خطبات مسرور
پتہ لگا کہ ان میں سے کچھ کمزور بھی ہیں کچھ بڑی عمر کے بوڑھے بھی لگ رہے تھے اور کچھ بچے بھی ، تو
کیونکہ ان کو اگلے جنگل میں پہنچنے کے لئے میدان سے گزرنا پڑنا تھا یعنی فارم سے تو ان کو بڑا گروہ نظر
آیا تو انہوں نے بھی دیکھا کہ یہ کھلے عام ہیں اور ڈر کے دوڑے ہیں تو پھر آدمی میں بھی تھوڑی سی
جرات پیدا ہو جاتی ہے، چار پانچ آدمی تھے ان کے ساتھ ایک کتا تھا، انہوں نے پیچھے دوڑ لگائی تو
کہتے ہیں کہ جب وہ کتا جو ان سے آگے آگے دوڑ رہا تھا ان بندروں کے قریب پہنچ گیا تو ان میں سے
ایک صحتمند اور پہلوان قسم کا بند ر تھا جو اس گروہ کے پیچھے چل رہا تھا جو شاید ان کی حفاظت کے لئے لگایا
گیا ہو تو اس نے جب دیکھا کہ اتنے قریب کتا پہنچ گیا ہے تو وہ آرام سے بیٹھ گیا جس طرح ایک
پہلوان بیٹھتا ہے، ٹانگوں پہ ہاتھ رکھ کے اور باقی گروہ دوڑتا چلا گیا۔تو جب کتا اس کے قریب آیا تو
اس نے اس زور کا اور جچا تلا انسان کی طرح اس کے تھپڑ مارا ہے کہ وہ کتا چیختا ہوا کئی لڑھکنیاں کھاتا
چلا گیا۔پھر اس نے انتظار کیا کہ کوئی اور بھی آئے جب اس نے دیکھ لیا کہ میرے لوگ محفوظ ہو گئے
ہیں تو پھر وہ بھی اس گروہ میں شامل ہو گیا۔تو یہ حفاظت کا یا اپنی خود حفاظتی کا جو نظام ہے اللہ تعالیٰ نے ہر جانور میں رکھا ہوا ہے، اپنے
اپنے لحاظ سے جو ہر ایک کی سمجھ بوجھ ہے کچھ ایسے جانور بھی ہیں جو سکھائے بھی جاتے ہیں لیکن بہر
حال ان کا ایک محدود دائرہ ہے۔اور اسی کے اندر وہ رہ سکتے ہیں اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت
میں رکھا ہے اس حد تک ہی وہ کام کر سکتے ہیں ان میں کوئی آداب یا تمیز یا اس قسم کی دوسری یعنی اخلاق
وغیرہ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔انہوں نے تو وہی کچھ کرنا ہے جیسا کہ میں نے کہا جو ان کی فطرت میں
ہے۔لیکن انسان
کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے۔کہ معاشرے میں رہو، اکٹھے ہو کے رہو،
مختلف قوموں اور خاندانوں میں تقسیم بھی کیا ہے لیکن ساتھ ہی فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی کرو
اور اس کی مخلوق کے حقوق بھی ادا کرو۔اخلاق کے اعلیٰ معیار بھی قائم کرو اور ان میں ترقی کرتے چلے
جاؤ۔کیونکہ ایک وسیع میدان ہے جو کھلا ہے۔اسی طرح روحانیت میں بھی ترقی کرواپنے دماغوں کو
$2004
484
خطبات مسرور
بھی استعمال کرو اور پھر اس کے ذریعے سے ان کو محنت کے ذریعے مزید چمکاتے چلے جاؤ۔تو بہر حال
اس معاشرے میں رہنے کے لئے اپنے ساتھی انسانوں کے حقوق ادا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ تم نے جن اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہے ان میں سے ایک خلق مجالس کے حقوق بھی ہیں۔ایک احمدی کو روحانیت سے بھی حصہ ملا ہے اسے اس خلق کی ادائیگی کی طرف خاص طور پر
بہت توجہ دینی چاہئے۔پھر مجالس کی بھی کئی قسمیں ہیں کچھ مجلسیں دنیا داری کے لئے لگتی ہیں اور کچھ
مجلسیں دین کی خاطر ہوتی ہیں۔لیکن ایک مومن کے لئے دنیا وی مجالس بھی اگر وہ اللہ تعالیٰ کے خوف،
خشیت اور تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے لگائی جائیں تو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والی بن جاتی ہیں۔قرآن کریم میں مجلسیں لگانے والوں کے لئے مختلف انداز میں نصیحت کی گئی ہے۔کہیں
فرمایا کہ تمہاری مجلسیں دینی غرض کے لئے ہوں یا دنیاوی غرض کے لئے ہوں، دنیاوی منفعت کے
لئے ہوں ، جو بھی مجالس ہوں، ہمیشہ یاد رکھو ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھو۔اگر تم میرے
بندے ہو تو تمہارے منہ سے صرف اچھی بات ہی نکلنی چاہیئے۔ہمیشہ ﴿يَقُوْلُوْا الَّتِيْ هِيَ أَحْسَن
کا ہی حکم ہے۔کیونکہ اگر یہ نہیں کرو گے تو تمہارے معاشرے میں، تمہاری مجالس میں ہمیشہ شیطان
فساد پیدا کرتا رہے گا۔اور یا درکھو کہ شیطان کی فطرت میں ہے کہ اس نے تمہاری دشمنی کرنی ہی کرنی
ہے۔اس لئے تمہیں چاہئے کہ اپنے گھر میں، اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مجلس لگا کر بیٹھے ہو یا اپنے
خاندان کے کسی فنکشن(Function) میں اکٹھے ہو یا کاروباری مجلس میں ہو یا دینی مجلس میں ہو۔ذیلی تنظیموں کے اجلاسوں میں ہو یا اجتماعات میں ہو، جہاں بھی تم ہو کوئی ایسی بات کرو گے جو دل کو
جلانے والی ہو، کسی بھی قسم کی طنزیہ بات ہو یا تم اس مجلس کے آداب اور اصولوں کی پابندی نہیں
کر رہے تو ضرور وہاں فساد پیدا ہوگا۔اور شیطان یہی چاہتا ہے۔اس لئے اگر تم صحیح مومن ہو تو اپنی
زبان سے اور اپنے عمل سے اس فساد سے بچنے کی کوشش کرتے رہو۔
$2004
485
مسرور
شیطان کیونکہ مومنوں پر مختلف طریقوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔اس لئے جو
آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں فرمایا کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو جب تم باہم خفیہ
مشورے کرو تو گناہ سرکشی اور رسول
کی نافرمانی پر مبنی مشورے نہ کیا کر وہاں نیکی اور تقویٰ کے بارے
میں مشورے کیا کرو اور اللہ سے ڈرو جس کے حضور تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔دیکھیں اس میں مخاطب
مومنوں کو کیا گیا ہے کہ انسان اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک دوسرے سے مشورے لیتا ہے اس
میں کوئی حرج نہیں۔پھر اپنی رائے میں مضبوطی پیدا کرنے کے لئے اور لوگوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیتے
ہیں تو فرمایا کہ اس صورت میں یہ ہمیشہ یا درکھو کہ تمہارے مشورے چاہے تمہارے حقوق کی حفاظت
کے لئے ہوں یا تمہارے خیال میں نظام میں درستی کے لئے ، ان میں کبھی گناہ ، سرکشی اور رسول کی
نافرمانی کرنے والے مشورے نہ ہوں، جیسا کہ میں پہلے بتا آیا ہوں کہ شیطان اس کوشش میں ہوتا
ہے کہ کوئی فساد پیدا کرے اس لئے بعض دفعہ بعض لوگ اس لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں اور آپس میں بیٹھ
کر مشورے شروع ہو جاتے ہیں کہ جماعت کا یہ کام اس طرح نہیں ہونا چاہئے جس طرح امیر کہ رہا
ہے یا مرکزی عاملہ کہہ رہی ہے یا بعض دفعہ مرکز کہہ رہا ہے بلکہ اس طرح ہونا چاہئے جس طرح ہم کہہ
رہے ہیں کیونکہ ہم موقع پر موجود ہیں، ان لوگوں کو کیا پتہ کہ یہ کام کس طرح کرنا ہے تو یہ جومشورے
ہیں، یہ جو مجلسیں ہیں جہاں اس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں چاہے تم بد نیتی سے نہیں بھی کر رہے تو تب بھی
یہ خدا اور رسول کی نافرمانی کے زمرے میں آئیں گی اس لئے کہ جب نظام نے تمہیں واضح طور پر
ایک لائن دے دی کہ ان پر چل کر کام کرنا ہے تو تمہارا فرض بنتا ہے کہ ان پر چل کر ہی کام کرو اس کے
بارے میں اب علیحدہ بیٹھ کر چند آدمیوں کو لے کر مجلسیں بنا کر باتیں کرنے اور امیر کے احکامات سے
روگردانی کرنے کا اب کوئی حق نہیں پہنچتا۔اگر نقص دیکھو تو امیر کو یا متعلقہ شعبہ کو یا خلیفہ وقت کو اطلاع
کر دو اور بس۔اس کے بعد ایک عام احمدی کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔پھر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
$2004
486
خطبات مسرور
ان کاموں میں برکت ڈالے تاکہ نظام جماعت پر کوئی زد نہ آئے۔اور مشورے کرنے ہیں تو اس
بات پر کریں کہ اس میں جو سقم ہے ان کو اس دیئے ہوئے دائرے کے اندر جو ان لوگوں کو دیا گیا ہے
کس طرح سقم دور کر سکتے ہیں اور جماعت کی بہتری کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اگر اس طرح نہیں کر رہے تو پھر سمجھیں کہ شیطان کے قبضے میں آگئے ہیں اور تقویٰ سے دور ہو گئے ہیں
اور پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس بارے میں پوچھے جاؤ گے۔تو یہاں بعض دفعہ نظام بھی ایکشن لیتا
ہے ایسے لوگوں کے خلاف ، اور اگلے جہان کے بارے میں تو اللہ میاں نے کہہ دیا کہ مجھ سے ڈرو۔حضرت خلیفہ المسیح الاول اس بارے میں لکھتے ہیں کہ : ” انسان کے دکھوں میں اور خیالات
ہوتے ہیں،سکھوں میں اور یعنی تکلیف میں اور خیالات ہوتے ہیں اور جب آسائش ہو اس وقت اور
خیالات ہوتے ہیں۔” کامیاب ہو تو اور طریق ہوتا ہے، ناکام ہو تو اور طرز۔طرح طرح کے منصوبے دل
میں اٹھتے ہیں اور پھر ان کو پورا کرنے کے لئے وہ کسی کو محرم راز بناتے ہیں اور جب بہت سے ایسے محرم راز
ہوتے ہیں تو پھر انجمنیں بن جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس سے روکا تو نہیں مگر یہ حکم ضرور دیا ايُّهَا الَّذِيْنَ
آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُوْلِ وَتَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى۔وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ الَّذِيْنَ آمَنُوْا وَلَيْسَ بِصَارِهِمْ
شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ۔وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ (سورة المجادله: 10-11)
(حقائق الفرقان جلد نمبر 4 صفحه 61)
تو فرمایا کہ ایمان والو! ہم جانتے ہیں کہ تم منصوبے کرتے ہو، انجمنیں بناتے ہومگر یا در ہے
کہ جب کوئی انجمن بناؤ تو گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرمانی کے بارے میں نہ ہو، بلکہ نیکی اور تقویٰ
کے مشورے ہونے چاہئیں۔جب یہ مجلسیں بنتی ہیں تو پھر یہ بھی امکان ہے کہ اتنا آگے بڑھ جاؤ کہ
تقویٰ سے ہی ہٹی ہوئی باتیں کرنے لگ جاؤ۔رسول کی نافرمانی کی باتیں کرو۔کیونکہ رسول کا تو واضح
حکم ہے کہ میرے امیر کی اطاعت کرو۔جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جو میرے امیر کی اطاعت کرتا ہے
487
$2004
خطبات مسرور
وہ میری اطاعت کرتا ہے اور جو میری اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے۔یا جس نے
امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے خدا کی نافرمانی
کی۔تو ایسی مجلسوں میں ایسے مشورے میں نہ بیٹھنے کا حکم ہے۔احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔کیونکہ یہ لوگ
جب مجلسیں لگا کر اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں تو پھر امیر کا بھی اور نظام کا بھی تمسخر اڑا رہے ہوتے
ہیں۔ایسے لوگوں
کو بھی ، یہ جہاں بھی ہوں، خدا کا خوف کرنا چاہئے۔پھر بعض مجالس غیروں کی ہیں آجکل کے معاشرے میں تو انسان بہت زیادہ گھل مل گیا ہے
تو یہاں بھی جب دین کے خلاف بات سنو تو اٹھ جاؤ۔جہاں دین کی غیرت دکھانے کی ضرورت ہوتی
ہے وہاں ضرور دکھانی چاہئے۔لڑنا ضروری نہیں ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ ایسی مجلس سے اٹھ جایا
جائے، بیزاری کا اظہار کیا جائے تا کہ ان کو بھی پتہ لگے کہ اس مجلس میں آپ ہیں کہ آپ نے اس سے
بیزاری کا اظہار کیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” ہمارا مذہب تو یہ ہے اور یہی
مومن کا طریق ہونا چاہئے کہ بات کرے تو پوری کرے ورنہ چپ رہے۔جب دیکھو کہ کسی مجلس میں
اللہ اور اس کے رسول پر ہنسی ٹھٹھا ہورہا ہے تو یا تو وہاں سے چلے جاؤ تا کہ ان میں سے نہ گنے جاؤ اور یا
پھر پورا پورا کھول کر جواب دو۔دو باتیں ہیں یا جواب یا چپ رہنا۔یہ تیسرا طریق نفاق ہے کہ مجلس میں
بیٹھے رہنا اور ہاں میں ہاں ملائے جانا۔دبی زبان سے اختفاء کے ساتھ اپنے عقیدے کا اظہار کرنا۔(ملفوظات جلد نمبره صفحه 449 بدر ١٤ مارچ ۱۹۰۸
تو یہ اصول اپنوں کی مجلس میں بھی جہاں نفاق دیکھو وہاں ضرور یہی رویہ اختیار کرنا چاہئے
اور غیروں کی مجلس میں بھی۔یہی استعمال کرنا چاہئے۔دین کے معاملے میں کبھی بھی بے غیرتی کا
مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔قرآن میں یہی طریق ہے کہ بیزاری کرتے ہوئے وہاں سے اٹھ جاؤ۔حضرت ضرغامہ بیان کرتے ہیں کہ: ” میرے والد صاحب اپنے باپ سے روایت کرتے
$2004
488
خطبات مسرور
ہیں کہ وہ رسول
اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپ مجھے کوئی نصیحت کریں۔آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جب تم کسی قوم کی مجلس میں جاؤ اور انہیں اپنے مزاج
کی باتیں کرتے پاؤ تو وہاں ٹھہرو۔اور اگر وہ ایسی باتوں میں مشغول ہوں جنہیں تم نا پسند کرتے ہو تو
اس مجلس کو چھوڑ دیا کرو“۔(مسند احمد اوّل مسند الكوفيين حديث حرملة العنبرى)
تو یہاں بھی مختلف قسم کے لوگ ہیں، مختلف ملکوں سے آئے ہوئے ہیں ان یورپین ممالک
میں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی آجکل تو معاشرہ اتنا مکس اپ (Mixup) ہو گیا ہے، آپ سے
تعلق بھی بنتے ہیں ، رابطے بھی ہوتے ہیں تو ایسے رابطوں کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایسی دوستیاں اب
قائم ہو جائیں اور دوستیاں بڑھانے کی خاطر ان لوگوں کی ہر قسم کی فضول مجلسوں میں بھی شامل ہوا
جائے۔جیسا کہ حدیث میں آیا کہ جہاں مزاج کے مطابق بات نہ ہو۔اس مجلس سے اٹھ جانا چاہئے۔جہاں صرف شور شرابا اور نہو ہا ہورہا ہے۔بلا وجہ غل غپاڑا مچایا جارہا ہے۔یہاں نو جوانوں میں اکثر بلا
وجہ شور مچانے کی عادت ہے۔پھر غلط قسم کی لڑکوں اور لڑکیوں کی دوستیاں ہیں تو ان سے ہمارے
نوجوانوں کو چاہئے کہ بچیں ان لوگوں میں تو یہ عادت اس وجہ سے بھی ہے کہ ان کو دین کا پتہ کچھ نہیں ،
ان کا دین کا خانہ خالی ہے۔ان
کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے مزے کا نہیں پتہ ، اس لئے وہ اپنی باتوں
میں ، اس شور شرابے میں ، سکون اور سرور تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔مگر ہمارے نو جوانوں کو ہمارے
لوگوں
کو تو اللہ تعالیٰ سے ملنے کے راستے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس زمانے میں سکھاد
ئیے ہیں۔اس لئے ہمیشہ ایسی مجلسیں جو ہو ولعب کی مجلسیں ہوں، فضول قسم کی مجلسیں ہوں اور تاش اور
ناچ گانے وغیرہ کی مجلسیں ہوں ،شراب وغیرہ کی مجلسیں ہوں ، ان سے بچتے رہنا چاہئے۔اگر انسانیت کی ہمدردی ہے تو یہ کوشش ضرور کرنی چاہئے کہ ان لوگوں کو بھی ان چیزوں سے
بچانے کے لئے صحت مند کھیلوں کی طرف لائیں۔لیکن ان سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں۔جن دو
$2004
489
خطبات مسرور
مجالس کا میں نے ذکر کیا ، آنحضرت ﷺ نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے کہ کس قسم کی مجالس ہیں جن
میں ہمیں بیٹھنا چاہئے۔اور مجالس کے حقوق کیا ہیں اور آداب کیا ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے،
رسول اللہ علیہ نے فرمایا کہ مجالس تین قسم کی ہوتی ہیں۔سلامتی والی ، غنیمت والی یعنی زائد فائدہ
دینے والی اور ہلاک کرنے دینے والی مجالس“۔(مسند احمد باقی مسند المكثرين مسند ابی سعید الخدری
تو جیسا کہ پہلے بھی ذکر گزر چکا ہے کہ ایسی مجلسوں سے ہمیشہ بچنا چاہئے جو دین سے دور
لے جانے والی ہوں ، جو صرف کھیل کود میں مبتلا کرنے والی ہوں۔ایسی مجلسیں جو اللہ تعالیٰ سے دُور
لے جانے والی مجلسیں ہیں وہ یہی نہیں کہ صرف اللہ تعالیٰ سے دور لے جاتی ہیں بلکہ بعض دفعہ مکمل طور
پر بعض دفعہ کیا یقینی طور پر انسان کی ہلاکت کا سامان پیدا کر دیتی ہیں۔اس لئے ہمیشہ ایسی مجالس کی
تلاش رہنی چاہئے جہاں سے امن وسکون اور سلامتی ملتی ہو۔تو سلامتی والی مجالس کیسی ہیں۔اس بارے میں ایک روایت ہے۔حضرت عبداللہ بن
عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کسی نے حضور ﷺ سے پوچھا کہ ہم نشیں کیسے ہوں۔کن لوگوں کی مجلس
میں ہم بیٹھیں۔اس پر آپ نے فرمایا ”مَنْ ذَكَرَ كُمُ اللَّهَ رُؤْيَتُهُ وَزَادَ فِي عِلْمِكُمْ مَنْطِقُهُ
وَذَكَّرَ كُمْ بِالْآخِرَةِ عَمَلُهُ، یعنی ان لوگوں کی مجلس میں بیٹھو جن کو دیکھ کر تمہیں خدا یاد آئے اور جن
کی گفتگو سے تمہارا دینی علم بڑھے اور جن کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔(ترغیب)
تو ایسی مجالس سے ہی سلامتی ملتی ہے جہاں ایسے لوگ ہوں جہاں خدا کا ذکر ہورہا ہو، اس
کے دین کی عظمت کی باتیں ہورہی ہوں۔ایسے مسائل پیش کئے جارہے ہوں اور ایسی دلیلیں دی
جارہی ہوں جن سے انسان
کا اپنا دینی علم بھی بڑھے اور دعوت الی اللہ کے لئے دلائل بھی میسر آئیں۔اور قرآن کریم کا عرفان بھی حاصل ہو رہا ہو۔اور ایسی باتیں ہوں جن سے صرف اس دنیا کی چکا چوند
ہی نہ دکھائی دے بلکہ یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس دنیا کو چھوڑ کر بھی جانا ہے۔اس لئے ایسے عمل
ہونے چاہئیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہوں۔
$2004
490
مسرور
صلى الله
پھر ایک روایت میں آتا ہے۔ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا جب کوئی قوم مسجد میں کتاب اللہ کی تلاوت اور باہم درس و تدریس کے لئے بیٹھی ہو تو ان پر سکینت
نازل ہوتی ہے۔رحمت باری ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے ان کو اپنے جلو میں لے لیتے ہیں۔(سنن الترمذى كتاب القراءت باب ما جاء ان القرآن انزل على سبعة أحرف)
تو ایسی نیک مجالس ہیں جو سلامتی کی مجلسیں ہیں۔ان میں عام گھر یلو مجالس، اجتماعات ،اور
جلسے بھی ہو سکتے ہیں۔جماعت احمد یہ خوش قسمت ہے کہ اس میں ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کی وجہ سے
اس
قسم کے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔اب
انشاء اللہ تعالیٰ یہاں کا جلسہ بھی آنے والا ہے اس سے بھی
بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے تا کہ ہر طرف سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی بارش ہم پر پڑتی رہے۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں اور
وہاں ذکر الہی نہیں کرتے وہ اپنی اس مجلس کو قیامت کے روز حسرت سے دیکھیں گے۔(مسند احمد مسند المكثرين من الصحابة مسند ابي هريرة
تو ایسے لوگ جن کو ایسے مواقع بھی مل جاتے ہیں سفر کر کے خرچ کر کے جلسے پر بھی آتے
ہیں۔لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اپنی مجلسیں جما کر ہنسی ٹھٹھے اور گئیں مار کر چلے جاتے
ہیں۔ان کو سوچنا چاہئے اور اس حدیث کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے اس لئے جو بھی جلسے پر آنے
والے ہیں اس نیت سے آئیں کہ ان دنوں میں خاص طور پر اپنی زبانوں کو ذکر الہی سے تر رکھیں گے۔پھر ایک روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جب کچھ لوگ اکٹھے ہوں اور بغیر اللہ کا
ذکر کئے الگ ہو جائیں تو ضرور ان کا حال ایسا ہی ہے گویا کہ وہ مردہ گدھے کے پاس سے واپس
آرہے ہیں۔اور ان کی مجلس ان کے لئے افسوسناک بات بن جائے گی۔(ابو داؤد كتاب الآداب باب في كفارة المجلس)
گویا ایسی مجالس جو ہوں تو دینی اغراض کے لئے لیکن ان کی برکات سے فیضیاب نہ
ہورہے ہوں، ان سے فائدہ نہ اٹھارہے ہوں اور اپنی علیحدہ مجلسیں لگانے کی وجہ سے ان کا یہ حال
ہو رہا ہے کہ بجائے اس کے کہ ان دینی مجالس سے فائدہ اٹھائیں۔جہاں اللہ اور رسول کا ذکر ہو رہا
ہے الٹا مردار کی بد بو لے کر واپس جارہے ہوتے ہیں، یعنی بجائے فائدے کے نقصان اٹھارہے
$2004
491
خطبات مسرور
ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس سے بچائے۔حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا نیک ساتھی اور برے
ساتھی کی مثال ان دو شخصوں کی طرح ہے جن میں سے ایک کستوری اٹھائے ہوئے ہو اور دوسرا بھٹی
جھونکنے والا ہو۔کستوری اٹھانے والا تجھے مفت خوشبو دے گا یا تو اس سے خرید لے گا۔ورنہ کم از کم تو
اس کی خوشبو اور مہک تو سونگھ ہی لے گا۔اور بھٹی جھونکنے والا یا تو تیرے کپڑے جلا دے گا یا اس کا
بد بودار دھواں تجھے تنگ کرے گا۔(صحيح مسلم كتاب البر والصلة باب استحباب مجالسة الصالحين
یہ بھی ان مجالس کے ضمن میں ہے کہ ہمیشہ ایسی مجالس میں بیٹھنا اور اٹھنا چاہئے جہاں سے
نیکی کی باتیں پتہ لگیں۔تقویٰ کی باتیں پتہ لگیں، اللہ اور رسول کے احکامات کا علم ہو۔اگر اپنی اصلاح
کرنی ہے اور اپنی زندگی سنوارنا چاہتے ہیں اور دینی علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ جیسا کہ حدیث
میں آیا اپنی صحبت نیک لوگوں میں رکھنی چاہئے اور ایسی مجالس کی تلاش میں رہنا چاہئے۔اس بات کو ایک حدیث میں یوں بھی بیان فرمایا ہے۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ تم
مومن کے سوا کسی اور کے ساتھ نہ بیٹھو۔اور متقی آدمی کے سوا اور کوئی تمہارا کھانا نہ کھائے۔ترغيب والترهيب بحواله صحيح ابن حبان
بعض کمزور طبیعتیں بعض کا اثر جلدی لے لیتی ہیں۔بجائے اثر انداز ہونے کے۔اس لئے
ایسے لوگوں کو بہر حال ایسی دوستیوں اور ایسی مجلسوں سے پر ہیز کرنا چاہئے۔ہمیشہ یہی کوشش ہونی
چاہئے کہ تقویٰ پر قائم رہنے والوں کا، نیکی پر قائم رہنے والے لوگوں کا آنا جانا ہواور جس حد تک بھی
ان بری صحبتوں سے بچا جا سکے بچنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ”جب انسان ایک راستباز اور
صادق کے پاس بیٹھتا ہے تو صدق اس میں کام کرتا ہے لیکن جو راستبازوں کی صحبت کو چھوڑ کر بدوں
اور شریروں کی صحبت کو اختیار کرتا ہے تو ان میں بدی اثر کر جاتی ہے۔اسی لئے احادیث اور قرآن شریف
492
$2004
خطبات مسرور
میں صحبت بد سے پر ہیز کرنے کی تاکید اور تہدید پائی جاتی ہے۔اور لکھا ہے کہ جہاں اللہ اور اس کے
رسول ﷺ کی اہانت ہوتی ہو اس مجلس سے فی الفور اٹھ جاؤ۔ورنہ جو اہانت سن کر نہیں اٹھتا اس کا شمار
ان میں ہی ہوگا۔صادقوں اور راستبازوں کے پاس رہنے والا بھی ان میں ہی شریک ہوتا ہے اس لئے
کس قدر ضرورت ہے اس امر کی کہ انسان كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ ﴾ کے پاک ارشاد پر عمل
کرے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالی ملائکہ کو دنیا میں بھیجتا ہے۔وہ پاک لوگوں کی مجلس میں
آتے ہیں اور جب واپس جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھ لیتا ہے کہ تم نے کیا دیکھا۔وہ کہتے ہیں
کہ ہم نے ایک مجلس دیکھی ہے جس میں تیرا ذ کر کر رہے تھے۔مگر ایک شخص ان میں سے نہیں تھا تو اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہیں وہ بھی ان میں سے ہی ہے کیونکہ انهُمْ قَوْمٌ لَا يَشْقَى جَلِيْسُهُمْ اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ صادقوں کی صحبت سے کس قدر فائدے ہیں۔سخت بدنصیب ہے وہ شخص جو
صحبت سے دور ہے“۔(ملفوظات جلد سوم صفحه 507ـ الحکم جنوری ١٩٠٤)
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پاک مجالس میں تو بیٹھتے ہیں لیکن ان مجالس کی نیکیوں کا ان
پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔بلکہ ان کی سوچ ہی ایسی ہوتی ہے کہ اگر کوئی بری بات نظر آئے تو اس کو لے کر
زیادہ شور مچایا جاتا ہے۔تو ایسے لوگوں کی ہی مثال دیتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ اس
شخص کی مثال جو حکمت کی بات سنے اور پھرسنی ہوئی باتوں میں سے سب سے شرانگیز بات کی پیروی
کرے ایسے شخص کی ہے جو ایک چرواہے کے پاس آیا اور کہا کہ اپنے ریوڑ میں سے مجھے ایک بکری
کاٹ دو۔تو چرواہا اسے کہے کہ اچھار یوڑ میں سے تمہیں جو بکری سب سے اچھی لگتی ہے اسے کان سے
پکڑ لو۔تو وہ جائے اور ریوڑ کی حفاظت کرنے والے کتے کو کان سے پکڑ لے۔(مسند احمد باقی مسند المكثرين باقى المسند السابق
تو ایسے لوگ جو اس سوچ کے ہوتے ہیں اور اس سوچ سے مجلسوں میں آتے ہیں باہر نکل کر
اچھی باتوں کا ذکر کرنے کی بجائے اگر انہوں نے کسی کی وہاں برائی دیکھی ہو تو اس کا زیادہ چرچا
کرتے ہیں۔کیونکہ ان کی صلاحیت ہی یہی ہے اور ان کی کم نظری یہ ہے کہ انہوں نے کتے کے علاوہ
493
$2004
خطبات مسرور
کچھ دیکھا ہی نہیں ہوتا۔اس لئے آگے بڑھ کر صرف کتے کا کان ہی پکڑتے ہیں۔اچھی مجلسوں سے
فائدہ اٹھانا بھی مومن کی شان ہے۔اب بعض مجالس کے حقوق کا میں ذکر کرتا ہوں کہ مجلسوں کے آداب کیا ہیں، ان کے حقوق
کیا ہیں اور ان میں بیٹھنا کس طرح چاہئے۔آنحضرت ﷺ جب مجلس میں آتے آپ کی یہ کوشش
ہوتی کہ کسی کو تکلیف نہ ہو اس لئے ہمیشہ اس حالت میں مجلس میں آیا جائے جو مجلس میں بیٹھے ہوئے
لوگوں کے لئے بھی آسانی کا باعث بنے اور ان کی طبیعتوں پر بھی اچھا اثر ڈالے۔حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ علے اس بات کو نا پسند فرماتے تھے کہ آپ
کے وجود سے ایسی بُو آئے جس سے تکلیف ہو۔(مسند احمد بن حنبل باقی مسند الانصار)
دیکھیں کتنی نفاست ہے، حالانکہ آپ کے بارے میں بعض روایات میں آتا ہے کہ آپ
کے جسم سے ایک عجیب طرح کی خوشبو اٹھا کرتی تھی، بد بو کا تو سوال ہی نہیں تھا۔تو اصل میں تو یہ اظہار
اپنی مثال دے کر دوسروں کے لئے تھا کہ آپ کی نفیس طبیعت پر گراں تھا کہ کوئی بھی ایسی حالت میں
مجلس میں آئے جس سے دوسروں کو تکلیف ہو۔اس لئے جمعہ وغیرہ پر عیدین پر ہمیشہ خوشبولگا کر آنے
کی تلقین ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ یہ دن یعنی جمعہ کا دن عید ہے جسے اللہ نے مسلمانوں کے لئے بنایا
ہے۔جو کوئی جمعہ ادا کرنے کی غرض سے آئے اسے چاہئے کہ وہ غسل کرے اور جس کے پاس خوشبو ہو
وہ خوشبولگائے اور مسواک کرنا اپنے لئے لازمی کرلو۔(سنن ابن ماجه كتاب اقامة الصلواة والسنة فيها باب ما جاء في الزينة يوم الجمعة)
تو یہ بھی مجالس کے آداب میں سے ایک ادب ہے اور مجلس کے حقوق میں سے اس کا ایک حق ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ” کہ انسان کی دو حالتیں ہوتی
ہیں۔جو شخص باطنی طہارت پر قائم ہونا چاہتا ہے وہ ظاہری پاکیزگی کا بھی لحاظ رکھے۔پھر ایک
$2004
494
خطبات مسرور
دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِيْنَ﴾ (البقرة:
223) یعنی جو لوگ باطنی اور ظاہری پاکیزگی کے طالب ہیں میں ان کو دوست رکھتا ہوں۔ظاہری
پاکیزگی ، باطنی طہارت کی ممد اور معاون ہے۔یعنی ظاہری پاکیزگی کی وجہ سے باطنی پاکیزگی بھی
ہوتی ہے یا ہو سکتی ہے جو چاہیں۔اگر انسان اسے ترک کر دے اور پاخانہ پھر کر بھی طہارت نہ کرے
تو باطنی پاکیزگی پاس بھی نہیں پھٹکتی۔پس یاد رکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی طہارت کو مستلزم ہے۔اس لئے ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کے دن ضرور غسل کرے، ہر
نماز میں وضو کرے،
جماعت کھڑی ہو تو خوشبوں گائے ، عیدین اور جمعہ میں جو خوشبو لگانے کا حکم ہے وہ اسی بنا پر قائم ہے۔اصل
وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے اجتماع کے وقت عفونت کا اندیشہ ہوتا ہے اس لئے غسل کرنے اور پاک صاف
کپڑے پہنے اور خوشبو لگانے سے سمیت اور عفونت سے روک ہوگی۔یعنی زہر اور عفونت سے روک
ہوگی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی میں یہ قانون مقرر کیا ہے ویسا ہی قانون مرنے کے بعد بھی رکھا ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحه 164 رسالة الانذار صفحه ٥٤ تا ٧٣
پھر آجکل گرمیوں میں اب یہاں بھی کافی گرمی ہونے لگ گئی ہے، پسینہ کافی آتا ہے تو
خاص طور پر یہ اہتمام ہونا چاہئے کہ مسجدوں میں یہاں کیونکہ قالین بھی بچھے ہوتے ہیں اس لئے
جرابوں کی صفائی کا ضرور خیال رکھنا چاہئے۔روزانہ دھلی ہوئی جراب پہنی چاہئے۔تاکہ مجلس میں
بیٹھے ہوئے دوسرے لوگ ( کئی قسم کی طبائع کے لوگ ہوتے ہیں ) بھی کو برا نہ منائیں۔مجالس کے آداب کے ضمن میں آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ ایک حدیث میں روایت اس
طرح ہے یقینا اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔پس جب تم میں سے کسی کو
چھینک آئے تو الحمد للہ کہے اور ہر وہ شخص جو الحَمْدُ لِلہ کی آواز سنے اسے چاہئے کہ وہ کہے
يَرْحَمُكَ الله یعنی اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم فرمائے۔جہاں تک جمائی کا تعلق ہے کہ جب تم میں سے کسی کو
جمائی آئے تو اپنی استطاعت کے مطابق اسے دبانے کی کوشش کرے، بعض لوگ تو نہیں دبا سکتے لیکن
کوشش یہ کرنی چاہئے کہ دبائی جائے۔لیکن کم از کم یہ ضرور ہوفر مایا کہ منہ کھول کر ہاہا نہ کرے۔کیونکہ جمائی
495
خطبات مسرور
شیطان کی طرف سے آتی ہے۔یعنی ستی کا موجب ہوتی ہے اور وہ اس کے آنے پر ہنستا ہے۔(ترمذی ابواب الاستيذان والادب باب ماجاء ان الله۔$2004
يحب العطاس ويكره التثاوب)
تو بعض لوگ مجلس میں بیٹھے ہوتے ہیں ، جمائی آ گئی ، دبانا تو کیا منہ پر ہاتھ بھی نہیں رکھتے
اور پھر ساتھ بازو پھیلا کے انگڑائی بھی ایسی لیتے ہیں کہ بعض دفعہ باز وجو پھیلتا ہے تو ساتھ والے شخص
کے کہیں نہ کہیں ناک منہ پہ لگ جاتا ہے اور بچے بڑوں کی یہ عادت دیکھتے ہیں تو بچے بھی (وقف نو
کلاس میں میں نے ذکر بھی کیا تھا) اس کا خیال نہیں رکھتے۔ہمیشہ منہ پہ ہاتھ رکھیں اور ضروری نہیں کہ
ساتھ انگڑائی بھی لی جائے۔اور بعض لوگ تو میں نے دیکھا ہے مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے ایسی زور سے
جمائی لیتے ہیں تو آوازیں نکالتے ہیں۔یہاں تو ہاہا ہے لیکن وہ تو ہائے وائے کی آوازیں نکل رہی ہوتی
ہیں۔بعض دفعہ شک پڑ جاتا ہے کہ کسی کو کچھ ہو نہ گیا ہو۔تو نماز پڑھتے وقت کم از کم احتیاط کرنی چاہئے۔مجالس کے آداب اور اس کے حقوق میں یہ بھی شامل ہے کہ جب مجلس میں بیٹھیں تو مجلس
میں اگر بات کر رہے ہیں تو اس طرح کریں کہ سب سن رہے ہوں۔ایک روایت میں آتا ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دو افراد اپنے تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں کھسر پھسر نہ کریں کیونکہ
ایسا کرنا تیسرے شخص کو رنجیدہ کر دے گا۔(ابو داؤد کتاب الادب باب في التناجي)
تو بعض دفعہ یہ رنجیدگی بعض طبائع کی وجہ سے لڑائیوں اور جھگڑوں کی وجہ بن جاتی ہے۔بدظنیوں کی وجہ بن جاتی ہے تو ہمیشہ مجلسوں میں اس طرح کرنے سے بچنا چاہئے اور اگر کسی سے
انتہائی ضروری بات کرنی بھی ہے تو جو ساتھ بیٹھا ہوا شخص ہے اس سے اجازت لے کر، کہ میں فلاں
شخص سے فلاں ضروری بات کرنا چاہتا ہوں ایک طرف لے جاکے کرنی چاہئے تاکہ کسی بھی قسم کی
بدظنی پیدا نہ ہو کیونکہ شیطان جو ہے ہر وقت اس تاک میں ہے کہ کسی طرح فساد پیدا کرے۔ایک روایت میں آتا ہے ایسے لوگوں کے بارے میں جو رستوں پر مجلسیں جما کے بیٹھ جاتے
ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ رستوں پر بیٹھنے سے بچو، اس پر صحابہ نے عرض کی کہ ہمیں رستوں پر مجلسیں
لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ، وہاں بیٹھ کر ہم باتیں کرتے ہیں۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تم
$2004
496
خطبات مسرور
راستوں پر نہ بیٹھنے سے انکار کرتے ہو یعنی اس کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے تو پھر رستے کو اس کا حق
دو۔اس پر صحابہ نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ ! راستے کا کیا حق ہے۔تو آپ نے فرمایا غض بصر
سے کام لینا۔پھر اپنی آنکھیں نیچی رکھو، ہر ایک کو دیکھتے نہ رہو۔اور تکلیف دہ چیزوں کو دور کرنا۔وہاں
بیٹھے ہوئے بازار میں کوئی تکلیف دہ چیز دیکھو یا سڑک پر تو اس کو ہٹانے کی کوشش کرو، بعض لڑائی
جھگڑے ہوتے ہیں ان میں بھی صلح و صفائی کرانے کی کوشش کرو۔پھر سلام کا جواب دینا، نیک باتوں
کا حکم دینا۔اگر کہیں بری بات دیکھو تو پیار سے سمجھاؤ۔اور نا پسندیدہ باتوں سے منع کرنا۔(ابوداؤد كتاب الادب باب فى الجلوس بالطرقات)
راستے کی مجلسیں لگانے والوں کو فرمایا کہ اگر ایسی مجبوری ہے کہ تم اس کو چھوڑ نہیں سکتے تو یہ
جو باتیں گنوائی گئی ہیں اس حدیث میں تو ان کی طرف توجہ دو اور یہ راستے کے حق ہیں اور ان کو ادا کرو تب تم
راستے میں مجلس لگانے کا حق ادا کر رہے ہو گے۔نہیں تو پھر کوئی حق نہیں پہنچتا کہ مجلسیں لگاؤ۔پھر مجلس میں بیٹھنے کے آداب ہیں بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اس طرح بیٹھے ہیں ایسا
زاویہ ہوتا ہے کہ دائیں بائیں (اگر کہیں رش ہے تو ) کوئی دوسرا بیٹھ نہ سکے، باوجود اس کے کہ جگہ ہوسکتی
ہے۔تو ایسی مجالس میں جہاں رش کا زیادہ امکان ہو ہمیشہ اس طریق سے بیٹھنا چاہئے کہ زیادہ سے
زیادہ لوگوں کے لئے جگہ بنا سکے ، اس سے وسعت قلبی بھی پیدا ہوتی ہے اور ایک مومن کی یہی شان
ہے کہ اپنے دل کو وسیع کرے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ بہترین مجالس وہ ہیں جو کشادہ ہوں“۔(ابوداؤد) كتاب الادب باب في سعة المجلس
تو آنحضرت عمﷺ کا تو ہر فعل اور آپ کا ہر خلق قرآن کریم کے مطابق تھا تو یہ بھی
تَفَسَّحُوْا فِي الْمَجَالِس کی ہی تشریح ہے کیونکہ اگر یہ کشادگی پیدا ہوگی اور خوش دلی سے جگہ کو
کشادہ کرو گے تو آپس میں محبت اور اخوت بھی بڑھے گی۔اور اس وجہ سے شیطان تمہارے اندر
نجشیں پیدا نہیں کر سکے گا بلکہ تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے ہو گے۔مجالس میں بیٹھنے کے ضمن میں ایک روایت میں آتا ہے کہ تم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اس
497
$2004
خطبات مسرور
کی جگہ سے اس غرض سے نہ اٹھائے کہ تا وہ خود اس جگہ بیٹھے۔وسعت قلبی سے کام لو اور کھل کر بیٹھو۔چنانچہ ابن عمر کا طریق تھا کہ جب کوئی آدمی آپ کو جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے اٹھتا تو آپ اس کی
جگہ پر نہ بیٹھتے۔(بخاری کتاب الاستیذان باب اذا قيل لكم تفسحوا في المجالس)
خود تو ہر مومن کو یہی چاہئے کہ دوسرے کا خیال رکھے اور اپنے بھائی کو بیٹھنے کے لئے جگہ
دے لیکن کسی دوسرے آنے والے کا حق نہیں بنتا کہ زبردستی کسی کو اٹھائے کہ یہ جگہ میرے لئے خالی
کرو۔یہ بھی مجلس کے آداب کے خلاف ہے اور اس بیٹھنے والے کے حق کے خلاف ہے سوائے اس
کے کہ جہاں اجازت ہے، ایسی مجالس میں جہاں مجبوری ہو اٹھانے کے لئے کہا جائے۔وہ تو قرآن
شریف میں بھی حکم آیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ”اگر مجلسوں میں تمہیں کہا جائے کہ
کشادہ ہو کر بیٹھو یعنی دوسروں کو جگہ دو تو جلد جگہ کشادہ کر دوتا دوسرے بیٹھیں اور کہا جائے کہ تم اٹھ جاؤ
تو بغیر چون و چرا کے اٹھ جاؤ“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد نمبر ١٠ صفحه ٣٦٦)
تو جہاں قرآن کریم میں یہ کشادگی کا حکم ہے ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ اگر مجلس سے اٹھایا جائے
اور انتظامیہ اگر کہے کسی وجہ سے کہ یہاں سے بعض لوگ چلے جائیں ، اٹھ جائیں، تو اٹھ جایا کرو۔کیونکہ بعض مجالس مخصوص ہوتی ہیں ان میں ہر ایک کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔تو یہاں بھی ہر
احمدی کو کھلے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔بعض دفعہ شکایات آجاتی ہیں کہ فلاں عہدیدار نے فلاں مجلس
میں مجھے اٹھا دیا یا میرے فلاں بزرگ کو اٹھا دیا۔تو ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر شکوہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ
نظام ہے اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے۔مومن کا شیوہ نہیں ہے کہ ایسی باتوں کا شکوہ کرے۔پھر بعض مجالس ایسی ہیں مثلاً انتخاب وغیرہ میں بھی بعض لوگ حسب قواعد نہیں بیٹھ سکتے ،
ان میں بعض کمیاں ہوتی ہیں تو اس پر شکوے بھی نہیں کرنے چاہئیں۔بڑی خاموشی سے چلے جانا
$2004
498
خطبات مسرور
چاہئے۔یا پھر جو ذمہ داریاں ہیں ان کو پورا ادا کرنا چاہئے۔وہ قواعد جن کی پابندی ضروری ہے اور
جماعت نے مقرر کئے ہیں وہ کرنے چاہئیں۔اگر قواعد پہ عمل نہیں کیا پھر شکوے بھی نہ کریں۔یہ بھی
اس مجلس کا حق ہے کہ اگر اٹھایا جائے تو اٹھ جائیں۔مجلس میں جگہ دینے کے بارے میں آنحضرت یہ کس قدر خیال فرماتے تھے۔اس کا
اظہار یک روایت سے ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا ، حضور
رسول
علیہ السلام اسے جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئے۔وہ شخص کہنے لگا حضور جگہ بہت ہے آپ
الله
کیوں تکلیف فرماتے ہیں۔اس پر حضور ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کا حق ہے کہ اس کے لئے اس
صلى الله
کا بھائی سمٹ کر بیٹھے اور اسے جگہ دے۔(بیھقی فی شعب الایمان۔مشکوۃ باب القيام)
تو دیکھیں جب ہمارے آقا و مطاع اپنے عمل سے یہ دکھا رہے ہیں تو ہمیں کس قدران
باتوں پر عمل کرنا چاہئے بعض دفعہ دیکھا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مجلس میں آجائے تو بعض لوگ اور
زیادہ چوڑے ہو کے اور پھیل کر بیٹھ جاتے ہیں کہ ہمارے بیٹھنے میں تنگی نہ ہو۔جلسے کے دنوں میں خاص طور پہ جو مہمان آرہے ہیں اور یہاں والے بھی سن رہے ہیں،
انشاء اللہ بہت سارے لوگ ہوں گے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ بعض دفعہ جگہ کی تنگی ہو جاتی
ہے۔انتظامیہ کے اندازے بالکل ختم ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں دوسروں
کو ضرور جگہ دینی چاہئے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب کوئی آدمی جلسہ گاہ یا مسجد وغیرہ
کے لئے اپنی جگہ سے اٹھے تو واپس آنے پر وہ اس جگہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب السلام باب اذا قام من مجلسه ثم عاد فهو احق به)
تو بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے، وہ اس تاک میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ فلاں جگہ اگر خالی
ہو تو میں جا کر بیٹھوں یا بعض دفعہ کسی مجلس میں کسی کی کوئی پسندیدہ شخصیت یا کوئی دوست وغیرہ ہو تو اس
کے اردگر دا گر جگہ نہیں ہوتی تو اس کا قرب حاصل کرنے کے لئے بھی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ کسی
$2004
499
خطبات مسرور
طرح حاصل کیا جائے۔تو جب بھی موقع ملے کوئی جگہ خالی ہو چاہے کوئی عارضی طور پر پانی پینے کے
لئے وہاں سے اٹھا ہو ، کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہاں پر بیٹھ جایا جائے۔اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ
چا ہے یہ دینی مجالس ہیں یا دعوتوں وغیرہ پر آپ اکٹھے ہوئے ہوئے ہیں یا کہیں بھی بیٹھے ہوتے ہیں۔یا
جو کسی کام سے عارضی طور پر اٹھ کر اپنی جگہ سے گیا ہے تو یہ اُسی کی جگہ ہے کسی دوسرے کا حق نہیں پہنچتا
کہ اس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔یہ بڑی غلط چیز ہے۔اور اگر وہ واپس آئے اور آپ ایک دومنٹ کے
لئے بیٹھ بھی گئے ہیں تو فوراً اٹھ کر اس کو جگہ دینی چاہئے۔ایک روایت میں آتا ہے ابن عبدہ اپنے والد اور دادا کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی شخص مجلس میں آکر دو افراد کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر نہ بیٹھے۔(ابوداؤد كتاب الادب باب في الرجل يجلس بين الرجلين۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی ایک بہت بری عادت ہے کہ جہاں جگہ دیکھی فوراً آ کے بیٹھ گئے۔اول تو یہ کوشش
کرنی چاہئے کہ اگر تین کرسیاں پڑی ہیں تو جو ساتھ جڑی ہوئی کرسیاں ہیں ان پر بیٹھیں تا کہ تیسرا
شخص بھی آ کے بیٹھ سکے۔اور اگر کسی وجہ سے خالی پڑی ہے تو آنے والے کو پوچھنا چاہئے تو یہ چھوٹی
چھوٹی باتیں ہیں جو بنیادی اخلاق ہیں اور ہر احمدی میں ان کا موجود ہونا ضروری ہے۔مجالس کے بارے میں یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ مجالس امانت ہوتی ہیں۔یعنی جس مجلس
میں بیٹھے ہیں اگر وہ پرائیویٹ ہے یا کسی خاص قسم کی مجلس ہے تو اس میں ہونے والی باتوں کو باہر
نکالنے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔وسیع مجلس یا جلسہ وغیرہ کی اور بات ہے۔جو پرائیویٹ مجالس ہیں اگر
کوئی خاص باتیں ہو رہی ہیں تو سننے والوں کو انہیں باہر نہیں نکالنا چاہئے۔اسی طرح دفتری
عہدیداران کو بھی یا کارکنوں کو بھی دفتر میں ہونے والی باتوں
کو کبھی باہر نہیں نکالنا چاہئے۔پھر مختلف
ذیلی تنظیمیں ہیں، جماعتی کارکنان ہیں ان کو بھی اپنے رازوں کو راز رکھنا چاہئے۔یہ بھی مجلس کا حق ہے
اور ایک امانت ہے۔اس کو کسی طرح بھی باہر نہیں نکلنا چاہئے۔
$2004
500
مسرور
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مجلس کی ہر بات امانت ہوتی ہے سوائے تین قسم کی مجالس کے
نمبر 1 ایسی مجالس جن میں ناحق خون کرنے کا منصوبہ ہو۔نمبر 2 بدکاری کرنے کا منصوبہ ہو اور نمبر 3،
ایسی مجالس جن میں کسی کا ناحق مال دبانے کا منصوبہ ہو۔(ابو داؤد کتاب الادب باب في نقل الحدیث)
تو فرمایا کہ ایسی مجالس جن سے کسی کے ذاتی نقصان کا یا قومی نقصان کے احتمال کا ، اندیشے
کا اظہار ہوتا ہو وہ ضرور متعلقہ لوگوں تک پہنچائی جانی چاہئیں۔اس کے علاوہ باقی سب امانت
ہے۔کیونکہ اگر یہ باتیں نہیں پہنچائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی اس جرم میں شریک ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے مجلسیں برخاست کرنے کے بارے میں
کہ مجلس برخاست کرتے
یا مجلس سے اٹھتے ہوئے آنحضرت ﷺ کا کیا طریق تھا اور ہمیں آپ نے کیا سکھایا۔حضرت ابو برزہ
اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ کا یہ معمول تھا کہ جب مجلس برخاست کرنا ہوتی اور آپ اٹھنا
چاہتے تو مجلس کے آخر پر یہ دعا کرتے : ”اے اللہ تو پاک ہے اور تیری حمد کی قسم میں گواہی دیتا ہوں کہ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، میں تجھ سے مغفرت کا طلبگار ہوں اور تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں“۔(ابوداؤد) کتاب الادب باب في كفارة المجلس)
ایک مرتبہ اسی طرح آپ نے دعا کی تو ایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اب آپ ایک ایسی
دعا کرنے لگ گئے ہیں کہ پہلے آپ نہیں کیا کرتے تھے۔اس پر آپ نے فرمایا یہ دعا ان باتوں کا کفارہ
ہوگی جو مجلس میں ہو جاتی ہیں۔(ابوداؤ د کتاب الادب باب في كفارة المجلس) یعنی آپ نے یہ سکھایا
کہ مجلس میں بعض ایسی باتیں بھی ہو جاتی ہیں جو تکلیف دہ ہوتی ہیں ان کے کفارے کے طور پر۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ کچھ ایسے کلمات ہیں جس نے بھی ان کو
اپنی مجلس سے اٹھتے ہوئے تین مرتبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ ان کے طفیل اس کے وہ گناہ جو اس نے وہاں
کئے ہوں گے ان کو ڈھانپ دے گا۔اور جس نے یہ کلمات کسی خیر کی مجلس میں اور ذکر الہی کی مجلس میں
پڑھے تو ان کے ساتھ اس پر مہر کر دی جائے گی جیسے کہ مہر کے ساتھ کسی صحیفہ پر مہر کر دی جاتی ہے۔اور