نظام خلافت اور نظام وصیت کا بہت گہرا تعلق ہے

خطبات مسرور
الله
$2004
549
جلسہ سالانہ کے کامیاب و با برکت انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالائیں
نظام خلافت اور نظام وصیت کا بہت گہرا تعلق ہے
راگست ۲۰۰۴ء بمطابق ۶ ظہور ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن (یو۔کے )
شکر کی اہمیت اور برکات
انتظام وصیت میں شمولیت کی برکات اور نصیحت
تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔

خطبات مسرور
$2004
550
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
الحمد للہ کہ جماعت احمد یہ یو۔کے۔کا جلسہ سالانہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو لے کر آیا
اور اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل اور برکات بانٹتا ہوا چلا گیا۔کئی لوگوں نے خطوط میں اور زبانی بھی اظہار
کیا کہ ایک عجیب روحانی کیفیت تھی جو ہم اپنے اندر محسوس کرتے رہے۔خدا کرے کہ یہ روحانی
کیفیت عارضی نہ ہو بلکہ ہمیشہ رہنے والی اور دائی ہو۔ہم ہمیشہ اس کوشش میں رہیں کہ اللہ تعالیٰ کے
جن فضلوں کو ہم نے سمیٹا ہے ان کو اپنی زندگی پر لا گو بھی کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں
ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے رہیں۔مقررین کی باتیں ان مقررین کی طرح نہ ہوں جن کے
جو شیلے خطابات کا صرف وقتی اثر تو ہوتا ہے لیکن مجلس سے اٹھتے ہی وہ اثر زائل ہو جاتا ہے۔یہی دنیا
اور اس کے دھندوں میں انسان کھویا جاتا ہے۔ترقی کرنے والی اور انقلاب پیدا کرنے کا دعویٰ
کرنے والی قوموں کے یہ طریق نہیں ہوا کرتے۔وہ جب ایک کام کرنے کا عزم لے
کر اٹھتی ہیں تو
پھر اس
کو انتہا تک پہنچانے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔لیکن جو الہی جماعتیں ہوتی ہیں ان کا ایک اور خاصہ بھی ہوتا ہے ان کو اپنی ترقیات اپنی کسی
قابلیت یا اپنی کسی محنت یا اپنی کسی خوبی کی وجہ سے نظر نہیں آ رہی ہوتی بلکہ ان کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ سب
کچھ اللہ کے فضلوں کی وجہ سے ہے نہ کہ ہماری کسی خوبی کی وجہ سے اور پھر جب جماعت بحیثیت
جماعت بھی اور ہر فرد جماعت انفرادی طور پر بھی ان فضلوں کو دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا
ہے اس کے آگے جھکتا ہے اس کے آگے گڑ گڑاتا ہے کہ اے خدا! تو نے اس قدر فضل ہم پر کئے جو

$2004
551
خطبات مسرور
بارش کے قطروں کی طرح برستے جا رہے ہیں ہماری کسی غلطی ، ہماری کسی نالائقی ، ہماری کسی نا اہلی کی
وجہ سے بند نہ ہو جائیں۔اس لئے ہمیں توفیق دے ہمیں طاقت دے اور ہم پر مزید فضل فرما کہ ہم
تیرے ان فضلوں کا شکر ادا کر سکیں، کیونکہ شکر ادا کرنے کی طاقت بھی اے خدا! تجھ سے ہی ملتی ہے۔جب یہ سوچ ہوگی اور ہم اس طرح دعائیں بھی کر رہے ہوں گے تو ہم اللہ تعالیٰ کے اس اعلان کے،
اللہ تعالیٰ کی اس پیار بھری تسلی کے حقدار بھی بن رہے ہوں گے کہ ﴿ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيْدَنَّكُمْ ﴾
(ابراہیم : 8)۔اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں ضرور تمہیں بڑھاؤں گا۔اللہ کرے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ
کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے اس وعدے اور اس اعلان کے حقدار ٹھہریں اور کبھی نافرمانوں اور
ناشکروں میں شامل ہو کر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب نہ بنیں۔جیسا کہ فرماتا ہے۔﴿وَلَئِنْ
كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ﴾ (ابراہیم : 8) یعنی اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب بھی بہت
سخت ہے۔اس لئے ہمیشہ شکر گزاروں میں سے بنے رہو۔شکر گزاری کے بھی مختلف مواقع انسان کو
ملتے رہتے ہیں اور جو مومن بندے ہیں وہ تو اپنے ہر کام کے سدھرنے کو ، ہر فائدے کو، ہر ترقی کو اللہ
تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہیں اور پھر اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں اور ہمیشہ عبد شکور بنے
رہتے ہیں۔جلسہ سالانہ برطانیہ گزشتہ اتوار کوختم ہوا جیسا کہ میں نے کہا احمدیوں نے اس نعمت سے
فائدہ اٹھایا لیکن یہ فائدہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کا شکر
گزار بندہ بنارہے گا۔جلسے کا انتظام ہوتا ہے اور چھ مہینے پہلے ہی انتظامیہ کو اس کی فکر شروع ہو جاتی
ہے۔سب سے پہلے تو انتظامیہ کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔اس کے اس احسان پر اس کے آگے
مزید جھکنا چاہئے کہ تمام کام بخیر و خوبی تحمیل کو پہنچے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو تو فیق دی کہ خدمت کر سکیں۔با وجود بہت سی کمزوریوں اور نا اہلیوں کے اس نے پردہ پوشی فرماتے ہوئے اس جلسہ کو خیریت سے
اختتام تک پہنچایا۔تو جب اس طرح اپنی کمزوریوں پر نظر رکھتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے
ہوئے ہم اس کے آگے جھکیں گے تو آئندہ یہ فضل اس کے وعدوں کے مطابق پہلے سے بھی بڑھ کر ہم

$2004
552
خطبات مسرور
پر نازل ہوں گے۔پھر انہیں فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے تمام کارکنان مہمانوں کے بھی شکر گزار ہوں
گے کہ انہوں نے بھی تعاون کیا اور میز بانوں کی کمیوں پر صرف نظر کیا اور کسی قسم کا شکوہ یا گلہ نہیں کیا۔اور اس بات پر ان کو مہمانوں کا شکر گزار ہونا چاہئے اور پھر اللہ تعالیٰ کا بھی مزید شکرگزار ہونا چاہیئے کہ
اس نے مہمانوں کے دلوں کو ہماری طرف سے بھی نرم رکھا اور انہوں نے صرف نظر سے کام لیا۔پھر مہمانوں کو بھی شکر گزار ہونا چاہئے کہ وہ یہاں آرام سے رہے اور کسی قسم کی تکلیف یا
زیادہ تکلیف ان کو برداشت نہیں کرنی پڑی۔ان کو تمام انتظامیہ کا شکر گزار ہونا چاہئے اور پھر جو تمام
کارکنان ہیں جن میں چھوٹے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کی عمر کے لوگ شامل ہیں جنہوں نے
جہاں جہاں ڈیوٹی تھی بڑی خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹیاں ادا کیں ، اپنے فرائض نبھائے اور مہمانوں
کے لئے سہولت بہم پہنچانے کی کوشش کی۔مہمانوں
کو بھی چاہئے کہ اس شکرانے کے طور پر ان سب
کارکنان کے لئے ، ان کی دینی و دنیاوی ترقیات کے لئے دعا کریں۔جلسے سے پہلے گزشتہ تین چار
ہفتے سے تو بعض کارکنان دن رات ایک کر کے اپنی ضروریات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی خدمت میں لگے رہے
ہیں۔اور پھر جلسے کے دنوں میں بھی ایک بڑی تعداد کارکنان اور کارکنات کی اس خدمت پر مامور
رہی اور اپنے آرام اپنی خوراک کی کچھ بھی پرواہ نہیں کی۔اور کارکنات نے اس خدمت کے جذبے
کے تحت اپنے بچوں کو ( بعض بچوں کی مائیں بھی تھیں ) دوسروں کے سپر د کیا۔یا گھروں میں بھی چھوڑ
کے آئیں۔بالکل بے پرواہ ہو گئیں اس بات سے کہ ان کے سر پر کوئی رہا بھی کہ نہیں یا بچوں کا کیا
حال ہے۔ان بچوں کی ضروریات کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے یا نہیں۔آنے والے مہمانوں کو اللہ تعالیٰ
کے شکر کے ساتھ ساتھ ان کارکنوں کا بھی شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ جو بندوں کا
شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔اس شکر گزاری کا بہترین طریقہ یہ ہے جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ ان تمام کارکنوں کے

$2004
553
خطبات مسرور
لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کی بہترین جزا دے اور پھر ان پر ہمیشہ اپنی پیار کی نظر ڈالتا
رہے۔پھر مہمانوں کو ان عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں کا بھی شکر گزار ہونا چاہئے جنہوں نے ان
کو اپنے گھروں میں اس جذبے کے تحت مہمان ٹھہرایا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے مہمان ہیں۔ان کے لئے خاص دعائیں کرتے رہنا چاہئے اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کو جنہوں
نے اپنے اپنے گھروں میں مہمان ٹھہرایا جزا دے اور ان کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت
دے۔یہ شکر گزاری کی فضا جب پیدا ہوگی اور ایک دوسرے کے لئے دعائیں ہو رہی ہوں گی تو یہی
اس دنیا کی جنت ہے۔جس میں ایک دوسرے کے لئے سوائے نیک اور پاک جذبات کے اور شکر
کے جذبات کے اور کچھ ہے ہی نہیں۔اور جب یہ شکرانے کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے قائم ہو جائے گا تو
پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا سلسلہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ چلتا رہے گا۔ایک روایت میں آتا ہے ” حضرت
علی بیان کرتے ہیں کہ نعمت شکر کے ساتھ وابستہ ہے اور
شکر کے نتیجہ میں مزید عطا ہوتا ہے اور یہ دونوں ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔اور خدا کی طرف
سے مزید عطا کرنے کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ بندہ شکر کرنا نہ چھوڑ دے۔(کنز العمال جلد نمبر 2 صفحه (151
تو دیکھیں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت کسی نہ کسی طرح دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے تم شکر کرو تو
پھر اللہ دیتا چلا جائے گا۔اپنے بھائیوں کے بھی شکر گزار بنواور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بھی شکر
گزار بندے بنوتو میری نعمتوں سے حصہ پاتے چلے جاؤ گے، ان میں اضافہ دیکھتے چلے جاؤ گے۔یعنی اللہ تعالیٰ کا شکر اور اس کی نعمتیں ایک لڑی میں ہیں۔ہر نعمت کے بعد شکر ہو تو پھر یہ نعمتوں کا سلسلہ
کبھی ختم نہیں ہوتا۔ہر نعمت کے بعد شکر اور ہر شکر کے بعد نعمت۔بندہ ناشکرا ہو جائے تو ہو جائے،اللہ
تعالیٰ کے فضلوں اور نعمتوں کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے اور صرف یہ خیال نہ رہے کہ یہ تو چھوٹی
چھوٹی باتیں ہیں ان
کا کیا شکر ادا کرنا۔بعض دفعہ بعض خیال آ جاتے ہیں، نہیں بلکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی

554
$2004
خطبات مسرور
چیز بھی اگر میسر آتی ہے تو اس کا شکر ادا کرنا چاہئے۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز
بھی مانگنی ہو تو مجھ سے مانگو۔اگر جوتی کے تسمے کی ضرورت بھی ہے تو مجھ سے مانگو۔تو جب یہ حالت ہو
گی کہ تم جوتی کا تسمہ بھی خدا سے مانگ رہے ہو اور پھر اس کے بعد اس کا شکر بھی ادا کر رہے ہو تو اللہ
تعالیٰ پھر نعمتوں کو اور بڑھاتا چلا جاتا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے ” حضرت نعمان بن بشیر بیان کرتے ہیں کہ حضور نے منبر پر
کھڑے ہو کے فرمایا کہ جو تھوڑے پر ( چھوٹی بات پر ) شکر نہیں کرتا وہ بڑی ( نعمت ) پر بھی شکر ادا
نہیں کرتا۔اور جو بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کیا کرتا۔نعمائے الہی کا ذکر کرتے
رہنا شکر گزاری ہے اور اس کا عدم ذکر کفر ( یعنی ناشکری) ہے۔جماعت ایک رحمت ہے اور تفرقہ
بازی ( پراگندگی ) عذاب ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 278 یعنی تفرقہ بازی جو ہے آپس
میں پڑے رہنا یہ عذاب ہے اس سے ہلاکت ہوگی۔تو اس میں ایک یہ بھی نصیحت فرما دی کہ ایک جماعت رہتے ہوئے ایک دوسرے کے شکر
گزار بنو اور اس طرح سے شکر گزاری کے ساتھ ایک جماعت بن کر رہنے سے تم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو
بھی جذب کرنے والے ہو گے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ”یہ بخوبی یاد رکھو کہ جو شخص
اپنے محسن انسان کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکر نہیں کر سکتا۔جس قدر آسائش اور آرام اس
زمانے میں حاصل ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ریل، تار، ڈاک، ڈاک خانہ، پولیس وغیرہ انتظام کو
دیکھو کس قدر فوائد پہنچتے ہیں۔آج سے 60-70 برس پہلے بتاؤ کیا ایسا آرام و آسانی تھی ؟ پھر خود ہی
انصاف کرو جب ہم پر ہزاروں احسان ہیں تو ہم کیوں کر شکر نہ کریں“۔(ملفوظات جلد 4 صفحه 547 الحكم ٣٠۔ستمبر
١٩٠٦ء)
حکومت نے جو چیزیں مہیا کی ہوتی ہیں ان کا بھی ہمیں ہمیشہ شکر گزار ہوتے رہنا چاہئے۔انہوں نے یہ سہولتیں میسر کی ہیں اور مہیا کی ہیں۔

$2004
555
مسرور
پھر آپ فرماتے ہیں کہ: فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوْالِيْ وَلَا
تَكْفُرُونِ (بقره: 153) یعنی اے میرے بندے ! تم مجھے یاد کیا کرو اور میری یاد میں مصروف رہا
کرو میں بھی تم کو نہ بھولوں گا تمہارا خیال رکھوں گا اور میرا شکر کیا کرو اور میرے انعامات کی قدر کیا کرو
اور کفر نہ کیا کرو“۔(ملفوظات جلد 3 صفحه 189 البدر 3 اپریل 1903) پس یہ شکر جس
کا آخری سرا ہمیں اللہ تعالی تک پہنچاتا ہے یہی ہر احدی کا مطمح نظر ہونا چاہئے یہی ہے جس کو حاصل کرنا
ہر احمدی کا مقصد ہونا چاہئے۔پس ہم میں سے ہر ایک کوشش کرے کہ ان مقاصد کو حاصل کرنے والا ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں: ﴿ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيْدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي
لَشَدِيدٌ﴾ (ابراہیم : 8) - کہ اگر تم میرا شکر ادا کرو تو میں اپنے احسانات کو اور بھی زیادہ کرتا ہوں
اگر تم کفر کرو تو میرا اعذاب بھی بڑا سخت ہے۔یعنی جب انسان پر خدا تعالیٰ کے احسانات ہوں تو اس کو
چاہئے کہ وہ اس کا شکر ادا کرے اور انسانوں کی بہتری کا خیال رکھے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے اور الٹا
ظلم شروع کر دے تو پھر خدا تعالیٰ اس سے وہ نعمتیں چھین لیتا ہے اور عذاب کرتا ہے۔چاہئے کہ نرمی اور پیار سے کام کیا جائے اور چاہئے کہ جو شخص کسی ذمہ داری کے عہدے پر
مقرر ہو وہ لوگوں سے خواہ امیر ہوں یا غریب نرمی اور اخلاق سے پیش آئے کیونکہ اس میں نہ صرف
ان لوگوں کی بہتری ہے بلکہ خود اس کی بھی بہتری ہے“۔(ملفوظات جلد 5 صفحه 533 تشحيذ الاذهان اپریل ۱۹۰۸ء بدر ۲۳ اپریل ۱۹۰۸ء
پس کام کرنے والے بھی اور عام احمدی بھی شکر گزار ہونے کی صفت کو اپنانے والے اور
اس کے مطابق عمل کرنے والے، اپنی زندگیوں کو ڈھالنے والے ہوں گے تو تبھی اپنے فائدہ کے بھی
سامان کر رہے ہوں گے۔کیونکہ خیر و برکت کے سامان بھی شکر گزاری کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اس
لئے نہ صرف شکر کر رہے ہیں بلکہ اپنے لئے اور دوسروں کے لئے خیر و برکت بھی حاصل کر رہے ہوں
گے۔بلکہ اللہ تعالیٰ جن قوموں سے جن لوگوں سے خوش ہوتا ہے ان کو شکر گزار بنادیتا ہے۔

$2004
556
مسرور
ایک روایت میں آتا ہے کہ ” جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو خیر و برکت عطا کرنا چاہے تو ان کی
عمریں بڑھا دیتا ہے اور انہیں شکر بجالا نا سکھا دیتا ہے۔(کنزالعمال جلد 2 صفحه 53 ) تو
دیکھیں اس شکر گزاری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کی عمروں میں بھی برکت دیتا ہے۔کیونکہ یہ وہ لوگ
ہوتے ہیں جو اس نیکی کو شکر گزاری کی اعلیٰ صفت کو آگے پھیلا رہے ہوتے ہیں اور لوگ ان سے فیض
بھی حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔تو لوگوں میں فیض پہنچانے والوں کی عمروں میں بھی برکت ہوتی ہے۔حضرت ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
رات کو اس قدر لمبا قیام فرماتے تھے (اب دیکھیں اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کس طرح کی جاتی ہے ) کہ
اس کی وجہ سے آپ کے پاؤں سو جایا کرتے تھے۔اس پر ( کہتی ہیں کہ ) میں نے پوچھا یا رسول
اللہ! کیا آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ آپ کے سارے گناہ بخشے گئے ہیں۔پہلے کے
بھی اور بعد کے بھی تو آپ کیوں اتنا لمبا قیام فرماتے ہیں۔آپ نے فرمایا کیا میں خدا کا عبد شکور نہ
بنوں۔جس نے مجھے پہ اتنا احسان کیا ہے کیا میں اس کا شکر ادا کرنے کے لئے نہ کھڑا ہوا کروں“۔(بخاری کتاب التفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك
پس جیسا کہ میں پہلے بھی ذکر کر آیا ہوں کہ عبد شکور بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عمل کو دیکھنے کے بعد تو ہمیں بہت زیادہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننے کی
کوشش کرنی چاہئے اور ہر احمدی کو اپنی عبادات میں ایک خاص ذوق پیدا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے
حضور شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ جھکنا چاہئے اور اس زمانے میں تو خاص طور پر جب دنیا میں
ہر طرف افرا تفری پڑی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک جماعت میں ایک لڑی میں پرویا ہوا ہے اس
پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے اور اس کے عبادت گزار بندے بنے کی کوشش کریں۔اس شکر گزاری کے جذبے کے تحت جس کے اظہار کا ہمیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا ہے میں بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام ان مہمانوں کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں

$2004
557
خطبات مسرور
جنہوں نے خاموشی سے اس جلسے کو سنا اور اس کی برکات سے فیض پایا اور اب اس کوشش میں ہیں کہ
اس کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نیک خواہشات کی تکمیل کی توفیق عطا
فرمائے۔اسی طرح میں میزبانوں اور ان لوگوں کا جنہوں نے اپنے گھروں میں حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام کے مہمانوں کو ٹھہرایا ، ان کا رکنوں اور ان کا رکنات کا جنہوں نے بے نفس ہو کر رات
دن ایک کر کے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کی ان سب کا
شکر یہ ادا کرتا ہوں۔ہر کارکن چاہے وہ ہنگر خانے میں کام کرنے والا کا رکن تھایا صفائی کے شعبے کا تھایا
آب رسانی کے شعبے کا تھا ان دنوں میں تو گرمی بھی کافی رہی ہے اور پانی کی ضرورت بھی محسوس ہوتی
رہی تو پانی پلانے کے لئے چھوٹے بچوں نے ڈیوٹی دی اور اس ڈیوٹی کو خوب نبھایا اللہ تعالیٰ ان کی
نیکیوں کو اور بڑھا تا چلا جائے۔جب ربوہ میں جلسے ہوتے تھے تو یہی نظارے دیکھنے میں آیا کرتے
تھے اس طرح اور مختلف شعبہ جات ہیں۔ایم ٹی اے کے کارکن ہیں، تمام شعبوں کا تو نام لیناممکن
نہیں بہر حال سب کا شکریہ اور جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہتر الفاظ
جن سے شکریہ بھی ادا ہو جائے اور دعا بھی مل جائے وہ یہ ہیں کہ جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا اللہ تعالیٰ
سب کو بہترین جزا دے۔اس شکرانے کے ضمن میں ایک اور بات بھی کہنی چاہتا ہوں کہ جلسے کی آخری تقریر میں میں
نے احباب جماعت کو وصیت کرنے اور اس بابرکت نظام میں شامل ہونے کی طرف بھی توجہ دلائی
تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں اور احباب جماعت نے ذاتی طور پر بھی اس سلسلہ میں
وعدے کئے ہیں اور وعدے آ بھی رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے اور انہیں توفیق دے کہ وہ
اس عہد کو جلد از جلد نبھا سکیں اور جتنی تعداد میں میں نے خواہش کی تھی اس سے بڑھ کر اس بابرکت
نظام میں وہ شامل ہوں۔بعض دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض اچھے بھلے کھاتے پیتے لوگ ہوتے ہیں
جو دوسری جماعتی خدمات میں بعض دفعہ جب ان
کو کوئی تحریک کی جائے تو پیش پیش ہوتے ہیں یا کم از

$2004
558
خطبات مسرور
کم اتنا ضرور ہوتا ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکتے ہیں اس میں حصہ لیں لیکن وہ نظام وصیت
میں شامل ہونے سے محروم ہیں۔ان میں سے بھی کئی لوگوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اب اس نظام میں
شامل ہوں گے۔ایسے صاحب حیثیت لوگوں کو ایسے احمدیوں کو تو سب سے پہلے چھلانگ مار کر آگے
آنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل فرمائے ہیں۔ان کے شکرانے کے طور پر ہم اس نظام میں شامل ہوں
تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے دروازے مزید کھلیں۔اللہ تعالیٰ نے جو ان پر نعمتیں نازل فرمائی ہیں ان کا
اظہار ہونا چاہئے اور وہ اپنے ذاتی اظہار کے۔قربانیوں کی طرف توجہ دینے کا بھی اظہار ہونا چاہئے۔ایک روایت میں آتا ہے۔" حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ اور وہ اپنے دادا سے
روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند
ہے کہ وہ اپنے فضل اور اپنی نعمت کا اثر اپنے بندے پر دیکھے۔(ترمذب كتاب الادب باب ان الله يحب ان يرى اثر نعمته على عبده)
پس جہاں اپنی ذات پر اپنے خاندان پر یہ اثر دکھا رہے ہوں وہاں قربانیوں میں بھی ایسے
ظاہر ہونا چاہئے اور یہ جو تسلسل قربانی کا ہے
کبھی کبھا کی قربانی نہیں بلکہ تسلسل کی قربانی کا اظہار ہونا
چاہئے تا کہ اور زیادہ شکران نعمت ہو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے
کہ اس نے کامل اور مکمل عقائد صحیحہ کی راہ ہم کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے بدوں
مشقت و محنت کے دکھائی ہے وہ راہ جو آپ لوگوں کو اس زمانے میں دکھائی گئی ہے۔بہت سے عالم
ابھی تک اس سے محروم ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وہ شکر یہی ہے کہ بچے
دل سے ان اعمال صالحہ کو بجالا ؤ جو عقائد صحیحہ کے بعد دوسرے حصے میں آتے ہیں اور اپنی عملی حالت
سے مدد لے کر دعا مانگو وہ ان عقائد صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے۔حصہ
عبادات میں صوم صلوۃ وزکوۃ وغیرہ امور شامل ہیں“۔(ملفوظات جلد اول صفحه 94-95 رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ء)

$2004
559
مسرور
پس اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ اس کا شکر گزار بندہ بنتے ہوئے ہم بھی ان اعمال کو بجالانے
والے ہوں پھر جیسا کہ میں نے بتایا تھا کہ یہ نظام وصیت بھی ذہنوں اور مالوں کو پاک کرنے کا ذریعہ
ہے۔اس کا مطلب یہ
نہیں ہے کہ جس طرح بعض مسلمان کرتے ہیں کہ غلط طریق سے مال کمایا اور
پھر بازار میں ٹھنڈے پانی کی سبیل لگا دی یا برف ڈلوادی یا مسجد بنوا دی یا اس کا کچھ حصہ بنوا دیا۔یا حج
کر آئے اور سمجھ لیا کہ ہمارے ناجائز ذریعے سے کمائے ہوئے مال پاک ہو گئے ہیں۔ایسے لوگ تو
دین کے ساتھ مذاق کرنے والے ہوتے ہیں۔بلکہ یہاں پاک کرنے کے ذریعے سے یہ مطلب
ہے کہ پاک ذرائع سے کمائی ہوئی جو دولت ہے اس کو جب پاک مقاصد کے لئے خرچ کیا جائے گا تو
اس سے تمہارے اندر جہاں روحانی تبدیلیاں پیدا ہوں گی وہاں تمہارے اموال ونفوس میں بے انتہا
برکت پڑے گی۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے دعا کی ہے رسالہ الوصیت میں اور
تین دفعہ یہ دعا کی ہے کہ ایسے لوگوں کو جو اس نظام میں شامل ہوں نیک اور پاک لوگوں کی جماعت بنا
دے۔تو مختصراً آج میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں جلسے کے بابرکت اختتام پر آپ نے
شکرانے کا اظہار کیا اور شکرانے کا اظہار کر رہے ہیں وہاں اس شکرانے کا عملی اظہار بھی کریں کیونکہ
جہاں اس نظام میں شامل ہونے والے تقویٰ میں ترقی کریں گے وہاں جماعت کی مضبوطی کا باعث
بھی بنیں گے۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود نے رسالہ الوصیت میں دو باتوں کا ذکر فرمایا ہے کہ
ایک تو یہ ہے کہ آپ کی وفات کے بعد نظام خلافت کا اجراء اور دوسرے اپنی وفات پر آپ
کو یہ فکر پیدا
ہونا کہ ایسا نظام جاری کیا جائے جس سے افراد جماعت میں تقویٰ بھی پیدا ہو اور اس میں ترقی بھی ہو
اور دوسرے مالی قربانی کا بھی ایسا نظام جاری ہو جائے جس سے کھرے اور کھوٹے میں تمیز ہو جائے
اور جماعت کی مالی ضروریات بھی باحسن پوری ہو سکیں۔اس لئے وصیت کا نظام جاری فرمایا تھا۔تو
اس لحاظ سے میرے نزدیک میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ نظام خلافت اور نظام وصیت کا بڑا گہرا

$2004
560
خطبات مسرور
تعلق ہے اور ضروری نہیں کہ ضروریات کے تحت پہلے خلفاء جس طرح تحریکات کرتے رہے ہیں،
آئندہ بھی اسی طرح مالی تحریکات ہوتی رہیں بلکہ نظام وصیت کو اب اتنا فعال ہو جانا چاہئے کہ سوسال
بعد تقویٰ کے معیار بجائے گرنے کے نہ صرف قائم رہیں بلکہ بڑھیں اور اپنے اندر روحانی تبدیلیاں
پیدا کرنے والے بھی پیدا ہوتے رہیں اور قربانیاں پیدا کرنے والے بھی پیدا ہوتے رہیں۔یعنی
ا
حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے پیدا ہوتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے پیدا
ہوتے رہیں۔جب اس طرح کے معیار قائم ہوں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ خلافت حقہ بھی قائم رہے گی
اور جماعتی ضروریات بھی پوری ہوتی رہیں گی۔کیونکہ متقیوں کی جماعت کے ساتھ ہی خلافت کا ایک
بہت بڑا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو اس کی توفیق دے اور ہمیشہ خلافت کی نعمت کا شکر ادا کرنے
والے پیدا ہوتے رہیں اور کوئی احمدی بھی ناشکری کرنے والا نہ ہو۔کبھی دنیا داری میں اتنے محو نہ ہو
جائیں کہ دین کو بھلا دیں۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ”سعید آدمی ناکامی کے بعد کامیاب ہو
کر اور بھی سعید ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ پر ایمان بڑھ جاتا ہے ( یعنی جب ٹھوکر لگتی ہے تو اور بھی
سعادت پیدا ہوتی ہے ) اس کو ایک مزا آتا ہے جب وہ غور کرتا ہے کہ میرا خدا کیسا ہے اور دنیا کی
کامیابی خداشناسی کا ایک بہانہ ہو جاتا ہے۔ایسے آدمیوں کے لئے یہ دنیوی کامیابیاں حقیقی کامیابی
کا ( جس کو اسلام کی اصطلاح میں فلاح کہتے ہیں) ایک ذریعہ ہو جاتی ہیں۔میں تمہیں سچ سچ کہتا
ہوں کہ سچی راحت دنیا اور دنیا کی چیزوں میں ہرگز نہیں ہے۔حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے تمام شعبے
دیکھ کر بھی انسان سچا اور دائمی سرور حاصل نہیں کر سکتا تم دیکھتے ہو کہ دولتمند زیادہ مال و دولت رکھنے
والے ہر وقت خنداں رہتے ہیں۔(فرمایا کہ ) مگر ان کی حالت جرب یعنی خارش کے مریض کی سی
ہوتی ہے جس کو کھجلانے سے راحت ملتی ہے۔کھجلی کا مریض جب کھجلی کرتا ہے تو اس کو بڑا مزا آ رہا

561
$2004
خطبات مسرور
ہوتا ہے ) لیکن اس خارش کا آخری نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ یہی کہ خون نکل آتا ہے۔پس ان دنیوی اور
عارضی کا میابیوں پر اس قدر خوش مت ہو کہ حقیقی کامیابی سے دور چلے جاؤ بلکہ ان کا میابیوں کو۔خداشناسی کا ایک ایک ذریعہ قرار دو، اپنی ہمت اور کوشش پر نازمت کرو اور مت سمجھو کہ ہماری کامیابی
کسی قابلیت اور محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ سوچو کہ اس رحیم خدا نے جو بھی کسی کی کچی محنت کو ضائع نہیں کرتا
ہے ہماری محنت کو بارور کیا۔۔پھر فرمایا: ” اس لئے واجب اور ضروری ہے کہ ہر کامیابی پر
مومن خدا کے حضور سجدات شکر بجالائے کہ اس نے محنت کوا کارت تو نہیں جانے دیا۔اس شکر کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ خدا تعالیٰ سے محبت بڑھے گی اور ایمان میں ترقی ہوگی اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی کامیابیاں
ملیں گی۔کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری نعمتوں کا شکر کرو گے تو البتہ میں نعمتوں کو زیادہ کروں
گا۔اور اگر کفران نعمت کرو گے تو یاد رکھو کہ عذاب سخت میں گرفتار ہو گے۔اس اصول کو ہمیشہ مدنظر
رکھو۔مومن کا کام یہ ہے کسی کامیابی پر جو اسے دی جاتی ہے شرمندہ ہوتا ہے اور خدا کی حمد کرتا ہے کہ
اس نے اپنا فضل کیا اور اس طرح پر وہ قدم آگے رکھتا ہے اور ہر ابتلاء میں وہ ثابت قدم رہ کر ایمان
پاتا ہے۔بظاہر ایک ہندو اور ایک مومن کی کامیابی ایک رنگ میں مشابہ ہوتی ہے لیکن یا درکھو کہ کا فر کی
کامیابی ضلالت کی راہ ہے اور مومن کی کامیابی سے اس کے لئے نعمتوں کا دروازہ کھلتا ہے۔کافر کی
کامیابی اس لئے ضلالت کی طرف لے جاتی ہے کہ وہ خدا کی طرف رجوع نہیں کرتا بلکہ اپنی نعمت،
دانش اور قابلیت کو خدا بنا لیتا ہے۔مگر مومن خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کر کے خدا سے ایک نیا تعارف
پیدا کرتا ہے اور اس طرح پر ہر ایک کامیابی کے بعد اس کا خدا سے ایک نیا معاملہ شروع ہو جاتا ہے۔اور اس میں تبدیلی ہونے لگتی ہے۔اکثر لوگوں کے حالات کتابوں میں لکھے ہیں کہ اوائل
میں دنیا سے تعلق رکھتے تھے اور شدید تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے کوئی دعا کی اور وہ قبول ہوگئی اس
کے بعد ان کی حالت ہی بدل گئی اس لئے اپنی دعاؤں کی قبولیت اور کامیابیوں پر نازاں نہ ہو بلکہ خدا

$2004
562
خطبات مسرور
کے فضل اور حمایت کی قدر کرو۔قاعدہ ہے کہ کامیابی پر ہمت اور حو صلے میں ایک نئی زندگی آ جاتی ہے
اس زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس سے اللہ تعالیٰ کی معرفت میں ترقی کرنی چاہئے۔کیونکہ سب
سے اعلیٰ درجے کی بات جو کام آنے والی ہے وہ یہی معرفت الہی ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل وکرم
پر غور کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کو کوئی روک نہیں سکتا۔فرمایا: "
غرض اگر
اس پر ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سے کام پڑنا ہے تو تقویٰ کا طریق اختیار کرو۔مبارک وہ ہے جو کامیابی
اور خوشی کے وقت تقویٰ اختیار کرے اور بدقسمت وہ ہے جو ٹھو کر کھا کر اس کی طرف نہ جھکئے“۔(ملفوظات جلد اول صفحه 98-99 الحكم ٢٤ جون ١٩٠١ء)
پھر آپ فرماتے ہیں : ” تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔مسلمان کا پوچھنے پر
الحمد للہ کہ دینا سچا سپاس اور شکر نہیں ہے اگر تم نے حقیقی سپاس گزاری یعنی طہارت و تقویٰ کی راہیں
اختیار کرلیں تو میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ تم سرحد پر کھڑے ہو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا“۔(ملفوظات جلد اول صفحه 49 رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ء)
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ شکر گزار بندہ بنائے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
نصائح پر عمل کرنے والا بنائے۔تقویٰ کی راہوں پر چلتے ہوئے چھوٹی سے چھوٹی نعمت سے لے کر
بڑی بڑی نعمتوں کے ملنے پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والے بنیں۔اس کے شکر گزار ہیں۔ہمیشہ
عبد شکور بنے رہیں اور نظام خلافت اور نظام جماعت کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہیں۔اور
اس کے لئے قربانیاں بھی دیتے چلے جائیں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔

آج 10 میں سے 10 باقی