اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ لین دین چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، لکھا کرو

$2004
563
33
خطبات مسرور
اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ لین دین چاہے چھوٹا ہو یا بڑا لکھا کرو
۱۳ / اگست ۲۰۰۴ء بمطابق ۱۳ ظهور ۱۳۸۳ هجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح مورڈن (یو۔کے)
لین دین کی بابت تعلیم اور احکام
احمد یوں کو چاہئے کہ زمانے کے رواج کو چھوڑیں اور خدا کے حکم کے مطابق
کام کریں
ہ قرض یا ادھار سے بچنے کی کوشش کریں
قرض لینے اور دینے والے کے متعلق اسلامی تعلیمات

خطبات مسرور
$2004
564
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
ياَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُ۔وَلْيَكْتُبْ
بَّيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ وَلَايَابَ كَاتِبٌ أَنْ يُكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللَّهُ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ
الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللهَ رَبَّهُ وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْئًا۔فَإِنْ كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ
سَفِيْهَا أَوْضَعِيفًا أَوْلاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يُمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ۔وَاسْتَشْهِدُوْا
شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ۔فَإِنْ لَّمْ يَكُوْنَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَا تنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ
الشُّهَدَاءِ أَنْ تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَكَّرَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى۔وَلَا يَابَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا
دُعُوْا وَلَا تَسْتَمُوْا أَنْ تَكْتُبُوْهُ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا إِلَى أَجَلِهِ۔ذَلِكُمْ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ
وَأَقْوَمُ لِلْشَّهَادَةِ وَأَدْنَى إِلَّا تَرْتَابُوا إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيْرُوْنَهَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ
عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَلَّا تَكْتُبُوْهَا وَأَشْهِدُوْا إِذَا تَبَايَعْتُمْ وَلَا يُضَارٌ كَاتِبٌ وَّلَا شَهِيدٌ۔وَإِنْ
تَفْعَلُوْا فَإِنَّهُ فُسُوْقَ بِكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ۔وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
(سورة البقره آیت (283
ہماری تمدنی اور معاشرتی زندگی کا ایک اہم حصہ آپس کا لین دین کا معاملہ ہے۔انسان کو
اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔لیکن یہی لین
دین جب قرض کی صورت میں ہو تو بے انتہاء معاشرتی مسائل پیدا کر دیتا ہے۔بھائیوں بھائیوں کی
نجشیں ہو جاتی ہیں، دوستوں کے آپس میں لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں اور جب بڑے پیمانے پر

$2004
565
خطبات مسرور
کاروباری اداروں اور بنکوں سے قرض لئے جاتے ہیں تو بعض دفعہ سب کچھ لٹنے اور ذلت و رسوائی
تک نوبت آ جاتی ہے۔تو ایک مومن کو ، ایسے شخص کو جو خدا تعالیٰ کا عبد کہلانے کا دعویٰ رکھتا ہے، معاشرے کی اس
برائی سے بچنے کا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔اور پھر طریق بھی فرما دیا کہ کس طرح لڑائی جھگڑوں
اور ذلت ورسوائی کی باتوں سے بچا جا سکتا ہے، اسلام نے قرض دینے والوں کو بھی بتادیا کہ کس طرح
قرض دینے کے بعد واپس لینے کا تقاضا کرنا ہے اور لینے والوں کو بھی بتا دیا کہ تم نے کس طرح حسن
ادائیگی کی طرف توجہ دیتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرنا ہے یا اپنا مقام بلند کرنا ہے۔قرآن کریم نے اتنی گہرائی میں جا کر انسانی نفسیات کو مد نظر رکھتے ہوئے لین دین جو قرض کی صورت
میں ہو اس کا حساب رکھنے کا طریق سکھایا ہے کہ اگر نیت نیک ہو تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ فریقین کو
کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى
فَاكْتُبُوه کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم ایک معین مدت کے لئے قرض کا لین دین کرو تو
اسے لکھ لیا کرو، اب یہ دیکھیں کتنا خوبصورت حکم ہے، بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں بڑا اعتبار ہے،
کیا ضرورت ہے لکھنے کی ہم تو بھائی بھائی کی طرح ہیں۔لکھنے کا مطلب تو یہ ہے کہ بے اعتباری ہے
اس طرح سے تو ہمارے اندر ڈوری پیدا ہوگی اور ہمارے اندر رنجشیں بڑھیں گی۔اور ہمارے آپس
کے تعلقات خراب ہوں گے۔تو یاد رکھیں کہ اگر تعلقات خراب ہوتے ہیں اور اگر تعلقات خراب
ہوں گے تو تب ہوں گے جب قرآن کریم کے حکم کی خلاف ورزی کریں گے نہ کہ قرآن کریم پر عمل
کرنے سے۔بعض دفعہ یہ لکھتے ہیں یا کہتے ہیں کہ چھوٹی رقم کا لین دین ہے اس کو کیا لکھنا ہمیں تو شرم
آتی ہے کہ اتنی چھوٹی سی رقم کے بارے میں لکھیں کہ اتنا قریبی تعلق ہے اور اتنی چھوٹی سی رقم کے لئے

$2004
566
خطبات مسرور
تحریر لی جائے۔یا پھر کوئی چیز استعمال کے لئے لی ہے اس کے بارے میں تحریر لی جائے مثلاً بعض
دفعہ بیاہ شادیوں وغیرہ پر بھی ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کے لئے لی جاتی ہیں تو وہ بھی اسی
زمرے میں آتی ہیں۔وہ بھی لکھ لینی چاہئیں کیونکہ ان میں بھی بعض دفعہ بدظنیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعد کی بدظنیوں سے بچنے کے لئے بہترین طریق ہے کہ چھوٹی سی تحریر بنالی جائے۔اللہ تعالیٰ کا حکم تو ہے کہ لین دین چاہے چھوٹا ہو یا بڑا ان جھگڑوں سے بچنا ہے تو لکھا کرو۔جیسا کہ فرمایا کہ ﴿وَلَا تَسْتَمُوا أَنْ تَكْتُبُوْهُ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا إِلَى أَجَلِهِ که لین دین خواه
چھوٹا ہو یا بڑا اسے اس کی مقررہ میعاد پر یعنی جب تک کا معاہدہ ہے وہ بھی لکھو اور معاہدے کی تفصیل
بھی لکھو، اور اس سے اکتانا نہیں چاہئے۔یا اس کو معمولی چیز نہیں سمجھنی چاہئے۔کیونکہ اکتانے کا
مطلب تو یہ ہے کہ شیطان کسی وقت بھی تمہارے اندر بدظنیاں پیدا کر دے گا اور بظاہر جو تم بلند حوصلگی
کا مظاہرہ کر رہے ہو یا جو تم نے کیا ہے یہ تمہیں ایک وقت میں ایسے مقام پر لا کر کھڑا کر دے گا کہ بلند
حوصلگی تو ایک طرف رہی تم ادنی اخلاق کا بھی مظاہرہ نہیں کر رہے ہو گے۔اور اس طرح عموماً ہوتا
ہے، عموماً یہ باتیں ہوتی ہیں۔یعنی تصور میں باتیں نہیں میں کر رہا ایسے معاملات آتے ہیں اور کئی جگہ
ایسے لین دین میں، ایسے معاملوں میں کئی لوگوں کے قضا میں، امور عامہ میں، جماعت میں یا ملکی
عدالتوں میں کیس چلتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔وہی جو ایک وقت میں ہم پیالہ ہم نوالہ ہوتے
تھے۔اکٹھے بیٹھتے تھے، اکٹھے کھاتے تھے، پیتے تھے، بڑی پکی دوستیاں ہوتی تھیں، ایک دوسرے کے جانی
دشمن ہوئے ہوتے ہیں۔ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں جھوٹی گواہیاں بھی تلاش کرنی پڑیں تو
تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔تو یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے جس کو اپنی مخلوق کا علم ہے کہ کس قسم کے ذہن میں ایسے لین دین کی تحریر
لکھنے کا طریق بھی بتا دیا کہ کس طرح لکھی جائے اور کون لکھوائے۔تو تحریر لکھوانے کی ذمہ داری قرض

$2004
567
خطبات مسرور
لینے والے پر ڈال دی ہے جیسا کہ فرماتا ہے کہ ﴿وَلْيُمْلِلِ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ
وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْئًا۔یعنی وہ لکھوائے جس کے ذمے دوسرے کا حق ہے۔اور لکھوانے والا اللہ،
اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرے اور اس میں سے کچھ بھی کم نہ کرے۔یعنی جس نے قرض لیا ہے وہ
لکھوائے۔اس کی وجہ مثلاً ایک تو یہ ہے کہ جس کے ذمے قرض ہے وہ خود ہی وضاحت کرے کہ اتنا
قرض میں نے لیا ہے اور اس قرض کی جو رسید بنے اس میں واپسی کی شرائط بھی اس طرح ہی لکھی
جائیں جس طرح قرض لینے والے نے کہی ہیں مثلاً اگر قسطیں ہیں تو لکھا جائے کہ اتنی قسطیں ہیں۔عرصہ معین ہے تو لکھا جائے کہ اتنا عرصہ ہے وغیرہ۔تا کہ قرض لینے والا یہ نہ کہے کہ مجھ پر ظلم ہوا ہے۔اور زبردستی یا دھوکے سے بعض الفاظ گھما پھرا کر معاہدے میں ایسے لکھ دیئے گئے ہیں جو مجھ پر اثر انداز
ہورہے ہیں۔تو اس سے بچنے کے لئے کہا کہ قرض لینے والا خود ہی الفاظ بنالے اور یہ بات بھی صرف
آپ کو اسلامی معاشرے میں ہی نظر آئے گی ، اسلام کی تعلیم میں ہی نظر آئے گی پھر قرض دینے
والے کو ثواب کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔کہ اگر وہ قرض دیتے وقت سہولت والی شرطیں منظور کر لے تو
اس کو ثواب ملے گا۔آجکل دنیا میں عموماً یہ ہوتا ہے کہ قرض دینے والا ، اپنی شرطیں ڈکٹیٹ کرا رہا ہوتا
ہے۔اسلام کی تعلیم میں قرض لینے والا اپنی شرائط پر قرض لے رہا ہے۔اور قرض دینے والے کو یہ حکم
ہے کہ تم شرائط مان لو تم کو اس کا بڑا اجر ملے گا۔(آگے اس بارے میں کچھ حدیثوں کا ذکر کروں گا)۔پھر یہ کہ قرض لینے والا جب اپنی شرائط پر قرض لے لے گا تو پھر پابند بھی ہوگا کہ ان کو پورا
کرے۔اس کو پھر یہ شکوہ نہیں ہوگا اور نہ ہونا چاہئے کہ مجھ پر ظلم ہوا ہے۔پھر قرض خواہ کے خلاف کسی
قسم کی شکایت نہیں ہوگی۔تو یہ اسلامی معاشرے کی خوبصورتی ہے کہ ضرورت مند کے لئے ضرورت
مہیا کرنے کے ضرورت باہم پہنچانے کے سامان پیدا کئے گئے ہیں۔پھر یہ کہ اگر دونوں کو لکھنا نہ آتا
ہوتو اپنے واقفوں میں سے اپنے قریبیوں میں سے اپنے عزیزوں میں سے کسی کو تلاش کر لو جولکھنا جانتا

568
$2004
خطبات مسرور
ہو تو اس سے تحریر لکھواؤ۔اور اس بات کو اتنی اہمیت دی ہے کہ لکھنے والے کو بھی کہہ دیا کہ ایک تو انصاف
سے لکھوانصاف سے
تحریر بناؤ، کسی کی قرابت داری یا عزیز داری تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ تحریر
میں کسی فریق کی ناجائز حمایت کر دو اور پھر یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو علم دیا ہے یعنی لکھنا سکھایا ہے
تو وہ تمہیں اس بات کا بھی حکم دیتا ہے کہ جب بھی کسی تحریر لکھوانے کا معاملہ تمہارے پاس آئے تو تم
نے انکار نہیں کرنا۔سارے معاشرے کو اکٹھا جوڑ دیا ہے۔پھر یہ بھی کہ جس نے قرض لیا ہے اس بات
کی طاقت نہیں رکھتا اتنا پڑھا لکھا نہیں یا ذہنی طور پر کم ہے تو اس کی کم علمی یا بیوقوفی سے فائدہ اٹھا کر
کوئی قرض دینے والا اس کو نقصان نہ پہنچا دے۔اس لئے فرمایا کہ اس کا کوئی قریبی عزیز یا ولی اس کی
طرف سے تحریر لکھوائے۔یا بعض دفعہ بعض نابالغ ایسے ہوتے ہیں جن کی جائیداد ہوتی ہے ان سے
بھی بعض لوگ قرض لے لیتے ہیں۔اس طرح بھی بعض دفعہ ہوتا ہے کہ کسی کو قرض کی تھوڑی سی رقم
دے کر ، بے وقوف بنا کر، اس کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر اس سے کئی گنا سود منافع کا نام دے کر لے
لیتے ہیں اس سے بھی بچانا فرض ہے۔پھر اتنی احتیاط کی گئی ہے کہ کوئی وقت ایسا بھی آ سکتا ہے جب
کسی قسم کی بدظنیاں پیدا ہو جائیں ہر کوئی اپنے مطلب کی بات کرنے لگ جائے اور جھگڑے اور
نجشیں پیدا ہونی شروع ہو جائیں تو اس سے بچنے کے لئے فرمایا کہ جب یہ تحریر مکمل ہو جائے تو اس پر
گواہوں سے گواہی بھی ڈلوالو جیسا کہ فرماتا ہے ﴿وَاسْتَشْهِدُوْا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ یعنی
اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہراؤ۔اور پھر آگے فرمایا اگر دو مرد نہ ہوں تو دو عورتیں ، ایک مرد کی جگہ
دو عورتیں گواہی ڈال سکتی ہیں۔دو کی شرط اس لئے رکھی کہ اگر ایک بھول جائے تو دوسرا اس کو یاد کروا
دے۔تو یہاں ایک اور بھی مسئلہ حل ہو گیا کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہے۔تو دیکھیں کتنی
تاکید کی گئی ہے اس طرح پورا طریق کار بتا دیا گیا ہے۔اور پھر اسی آیت میں دو دفعہ فرمایا کہ اگر تم اس
طریق کار پر عمل کرنے والے نہیں تو پھر تم تقویٰ سے بھی دور جانے والے ہو گے۔اور یہ تقویٰ کی تلقین

$2004
569
خطبات مسرور
فریقین کو بھی کی، لکھنے والے کو بھی کی اور گواہوں کو بھی کی۔اور آخر پر یہ بھی فرما دیا کہ شاید کسی طرح
ایک دوسرے کو دھوکہ دے سکو یا حقوق دبا لو یا احسن طریق پر ادا نہ کرو، کسی طرح گواہوں پر پریشر ڈال
کر دباؤ ڈال کر جس طرح آجکل اکثر ہوتا ہے اپنے مطلب کی بات کہلو الوتو یا د رکھو کہ لوگوں کو تو شاید
دھوکہ دے لو لیکن اللہ تعالیٰ کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے اسے علم ہے اصل لین دین
کن شرائط پر ہوا تھا اس کے علم میں ہے اصل تحریر کیا تھی ، اگر تحریر میں کوئی ردو بدل کرو گے تو وہ تمہیں
ضرور پکڑے گا۔یا گواہوں پر دباؤ ڈالو گے تو تمہیں اس کی بھی سزا ملے گی کیونکہ یہ بھی گناہ ہے۔اس لئے ہر ایک کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ چاہے وہ کاروباری لین دین ہو یا ذاتی لین دین
سوائے نقد لین دین کے کہ وہاں اجازت ہے اس کے علاوہ جس قسم کا بھی اور جب بھی کوئی ایسا لین
دین ہو جس میں کچھ وقفہ پڑتا ہو، جہاں بھی ادھار یا قرض کی صورت بنے تو ایک تحریر ہونی چاہئے۔آجکل بہت سے کاروبار زبانی باتوں پر ہورہے ہوتے ہیں۔اور پھر ادھار بھی چل رہے ہوتے ہیں۔اور اکثر اس طرح ہوتا ہے کہ جو پارٹی شریف ہوتی ہے جس کے پاس بڑا جتھہ نہیں ہوتا ( کیونکہ
کاروباری لوگوں نے بہت بڑے بڑے جتھے بنائے ہوتے ہیں ) تو ان کی رقمیں ماری جاتی ہیں۔تو احمدیوں کو چاہئے کہ زمانے کے رواج کو چھوڑ ہیں۔جو خدا کا حکم ہے اس کے مطابق ایسے
لین دین کی کارروائی کیا کریں اور اسی میں سب کی بچت ہے۔پھر بعض دفعہ بعض روز مرہ کی
ضروریات کے لئے یا سفر کے دوران ضرورت کے پیش آنے پر کوئی شاپنگ کی اور رقم کم ہوگئی یا خرید
وفروخت کی ہے اور رقم کم ہوگئی یا کوئی چیز پسند آئی تو خریدنے کی خواہش پیدا ہوئی اور کسی دوست سے
کسی عزیز سے کسی رشتہ دار سے قرض لے لیا، یہاں ایک چیز واضح کر دوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ
تھوڑی سی رقم ادھار لی تھی۔ان کے نزدیک ادھار اور قرض میں فرق ہے، حالانکہ یہ دونوں ایک ہی
چیز ہیں۔یہاں بھی بعض اوقات بعض لوگ یا دوست آتے ہیں پھر اپنے دوستوں سے رقمیں بھی لے

$2004
570
خطبات مسرور
لیتے ہیں کہ واپس جا کے ادا کر دیں گے یا اگر کسی نے اپنے وہاں
کسی عزیز کو رقم دینی ہو تو کہہ دیتے ہیں
اتنی رقم مجھے دے دو میں پاکستان جا کے اس کو روپوں میں دے دوں گا۔یا کسی ملک میں بھی جہاں
رہتے ہوں وہاں جا کر تمہارے عزیز رشتہ دار کو وہاں کی مقامی کرنسی میں دے دوں گا۔اور پھر بعض
دفعہ ہوتا یہ ہے کہ واپس پہنچ کے ٹال مٹول سے کام لینے لگ جاتے ہیں کہ ابھی انتظام نہیں ہوا اگلے
مہینے یا دو مہینے بعد دے دوں گا۔تو بعض دفعہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پھر رنجشیں پیدا کرتی ہیں۔بہر حال
ایسی صورت میں بھی تحریر بنا لینی چاہئے اور دینے والا جس کو رقم دی گئی ہے اس سے تحریرلکھوائے کہ اتنی
رقم فلاں کرنسی میں فلاں رشتہ دار کودینی ہے۔اس طرح کی کوئی تحریر بن سکتی ہے۔اس طرح کریں گے
تو بہت سارے جھگڑے، رنجشیں ختم ہو جائیں گی بلکہ پیدا ہی نہیں ہوں گی۔یہاں بھی اکثر تو مہمان
چلے گئے ہیں کچھ ٹھہرے بھی ہوئے ہیں جلسے پر بھی لوگ آتے ہیں۔جلسے پر مہمان آئے ہوتے ہیں۔ان سے میں یہی کہوں گا کہ وہ اپنے عزیزوں، رشتہ داروں یا دوستوں سے سوائے اشد مجبوری کے کسی
بھی قسم کی رقم کا مطالبہ نہ کریں۔قرض یا ادھار سے بچنے کی کوشش کریں، جتنا زیادہ پر ہیز کریں گے
اتنا ہی زیادہ بہتر ہوگا۔ادھار کے ضمن میں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا۔کسی نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ شروع میں جب
ربوہ آباد ہوا ہے، چند ایک اس وقت ربوہ میں دکا نہیں ہوتی تھیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بازار سودا لینے کے لئے گئے ، ان کے ساتھ خدمتگار تھا۔تو میاں صاحب
نے بازار سے کچھ سودا خریدا۔جب رقم کی ادائیگی کرنے لگے تو رقم دیکھی تو پوری نہیں تھی۔خیر جو
صاحب ساتھ تھے ، جو خدمتگار ساتھ تھے انہوں نے وہ رقم ادا کر دی اور سامان کا بیگ اٹھا لیا۔گھر پہنچے
تو انہوں نے وہ بیگ اندر دینا چاہا تو میاں صاحب نے کہا۔نہیں ٹھہریں، دروازے کے باہر رکیں۔میں آتا ہوں۔اندر گئے اور اندر سے جا کے رقم لے کر آئے اور ان کے ہاتھ پر رکھ دی اور پھر سامان کا

$2004
571
خطبات مسرور
تھیلا پکڑ لیا اور فرمایا کہ اب مجھے دے دو کیونکہ جب تک میں نے تمہیں پیسے نہیں دیئے تھے، یہ سامان
میرا نہیں تھا۔یہ تمہارا تھا اور اب پیسے میں نے ادا کر دیئے ہیں ،اس لئے یہ اب مجھے دے دو۔تو ایسی
مثالیں اگر معاشرے میں قائم ہونے لگ جائیں تو بہت سارے جھگڑے فساد کبھی پیدا ہی نہ ہوں۔تو
یہ چند باتیں تھیں جو میں نے قرض دینے والے اور قرض لینے والے کو کیا طریق اختیار کرنا چاہئے ،
اس کے بارے میں کہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیا طریق سکھایا ہے، جس پر عمل کر کے ہم معاشرے
میں کسی قسم کی بدمزگی پیدا نہ ہونے دیں۔اب اس ضمن میں چند باتیں اور کرنا چاہتا ہوں کہ قرض دینے والا اپنے مقروض سے کیا
سلوک کرے اور جس نے قرض دینا ہے اس نے کس طرح اس کی واپسی کی فکر کرنی چاہئے تا کہ باہم
محبت اور پیار اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے اور مقدمہ بازی کی
نوبت نہ آئے تو پہلے جو قرض خواہ یا قرض دینے والا ہے اس کے بارے میں کچھ کہوں گا کہ اس کو کس
حد تک اپنے قرض کے مطالبے میں نرمی کرنی چاہئے سہولت دینی چاہئے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ﴿وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ۔وَانْ تَصَدَّقُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُوْنَ ﴾ (البقرة:281) جب کوئی تنگدست ہو تو اسے
آسائش تک مہلت دینی چاہئے اور اگر تم خیرات کر دو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اگر تم کچھ علم
رکھتے ہو یعنی قرض خواہ کو کہا گیا ہے کہ اگر ایسی صورت پیدا ہو جائے کہ قرض دار بہت تنگدست ہو تو
بہتر یہ ہے کہ یا تو اس کو سہولت دو کہ وہ آسان قسطوں پر قرض واپس کر دے یا پھر اگر وہ بہت ہی زیادہ
مجبور ہے اور تم اس قابل ہو کہ اس کا قرض معاف کر سکو اور تمہارے حالات ایسے ہیں کہ تمہیں کوئی
فرق نہ پڑتا ہو تو بہتر یہ ہے کہ معاف کر دو اور یادرکھو کہ تمہیں یہ پتہ ہونا چاہئے اگر تم ایسا کرو گے تو اللہ
تعالیٰ کے بے پناہ فضلوں کو حاصل کرنے والے ہو گے۔اور اگر تم اپنے مقروض کو تنگ کرو گے سختی کرو

خطبات مسرور
572
$2004
گے تو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ بھی تم پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اس کے بہت سارے تم پر احسانات ہیں۔تمہاری ضروریات پوری کر رہا ہے۔یہ بھی اگر اس طرح حساب لینا شروع کر دے تو پھر تو تم مشکل
اور مصیبت میں پڑ جاؤ گے۔اس لئے ہمیشہ نرمی کا سلوک کرو۔ایک حدیث میں آتا ہے " آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے کسی سے قرض کی رقم
لینی ہو اور وہ اس کو مقررہ میعاد گزرنے کے بعد بھی مہلت دیتا ہے تو ہر وہ دن جو مہلت کا گزرتا ہے وہ
اس کے لئے صدقہ ہوگا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 442مطبوعه بيروت)
تو یہ اس قرآنی حکم کی مزید تشریح ہوگئی کہ تمہاری یہ مہلت تمہاری یہ سہولت جو تم نے اپنے
مقروض بھائی کے لئے مہیا کی ہے تمہارے ثواب میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔ایک تو قرض کا
ثواب کما رہے ہو، دوسرے صدقے کا ثواب کمارہے ہو۔کیونکہ قرض دینے کا بھی ثواب ہے اور
صدقے سے زیادہ کا ثواب ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت علﷺ نے فرمایا کہ اسراء والی رات میں نے جنت
کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا کہ صدقے کی جزا دس گنا ہوگی اور قرض دینے کی جزا اٹھارہ گنا ملے
گی۔میں نے پوچھا اے جبرائیل ! قرض صدقہ سے افضل کیوں ہے؟ ( تو جبرائیل نے ) جواب دیا کہ
سائل اس حال میں سوال کرتا ہے کہ اس کے پاس کچھ ہوتا ہے جبکہ قرض لینے والا صرف ضرورت کے
وقت ہی قرض مانگتا ہے“۔(سنن ابن ماجه کتاب الاحکام باب القرض )۔تو اس میں قرض
لینے والوں کے لئے بھی ایک سبق ہے، نصیحت ہے کہ سوائے اشد مجبوری کے قرض نہ مانگیں ورنہ ان کا
شمار بھی صدقہ کھانے والوں میں ہوگا۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہو اور اس کی تکلیف
دور ہو جائے تو اسے چاہئے کہ وہ تنگدست مقروض کو سہولت دے“۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 23 مطبوعه (بیروت)

$2004
573
خطبات
مسرور
تو تنگدست مقروض بھائیوں کی ضرور مدد کرنی چاہے لیکن بعض لوگوں نے جیسا کہ میں نے
کہا ہے کہ قرض لینے کو بھی پیشہ بنالیا ہے۔کام کچھ نہیں کریں گے ، مانگنے کا ذرا بہتر طریقہ یہ اختیار کر لیا
کہ قرض دے دو اورا تارنے کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔حضرت ابو قتادہ کے بارے میں آتا ہے کہ ایک مسلمان پر ان کا کچھ قرض تھا تو جب یہ
تقاضا کرنے جاتے تو یہ چھپ رہتا تھا، (چھپ جاتا تھا)۔تو ایک روز گئے تو اس شخص کے لڑکے سے
معلوم ہوا کہ گھر میں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں ( تو اس کو انہوں نے ) آواز دے کر کہا کہ باہر نکلو مجھے
معلوم ہو گیا ہے ) کہ تم اندر ہو ) اب چھپنا بے کار ہے اور پھر جب وہ باہر آئے تو چھپنے کی وجہ معلوم
کی۔اس نے کہا بات یہ ہے کہ میں بڑا تنگدست ہوں، میرے پاس کچھ نہیں ہے اس کے ساتھ عیال
دار ہوں، ( بچے بھی بہت ہیں، خاندان بھی بڑا ہے، تو انہوں نے پوچھا واقعی تمہارا یہی ہے تو اس
نے کہا خدا کی قسم میرا یہی حال ہے تو اس پہ ابو قتادہ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں سے اس کو سارا قرض
معاف کر دیا۔(سیـر صـحـابـه جلد 3 صفحه 200 )۔یہاں جوصورت نظر آ رہی ہے اس میں
دوسرے مسلمان کا شرمندگی کا پہلو نظر آ رہا ہے۔اس خیال سے کہ میں وعدے کے مطابق قرض نہیں
اتارسکا کوئی صورت نظر نہیں آرہی ، سامنے جاؤں گا تو باتیں بھی سنوں گا، شرمندگی بھی اٹھانی پڑے گی
تو اس وجہ سے وہ چھپے رہتے تھے لیکن صحابہ جن کی ٹرینگ آنحضرت ﷺ سے براہ راست ہوئی تھی
ان کے دل بھی نرم تھے اور وہ پہنچانتے بھی تھے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط۔ان میں کافی فراست ہوتی
تھی تو انہوں نے اس کا جائزہ لیا۔اس سے بات کی اور پھر قرض معاف کر دیا۔یہ آجکل کے لوگ
بعض لوگوں کی طرح نہیں ہیں کہ قرض بھی لے لیتے ہیں اور اس کے بعد ڈھٹائی سے کہہ دیا کہ ابھی
حالات نہیں ، ابھی واپس نہیں کر سکتے اور واپس کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آسانی

$2004
574
خطبات مسرور
پیدا کرنے والے (سنی) آدمی پر رحم فرمائے جب وہ خرید وفروخت کرتا ہے اور جب وہ قرضے کی
واپسی کا تقاضا کرتا ہے“۔(بخاری کتاب البیوع باب السهولة والسماحة في الشراء
والبيع ومن طلب حقا فليطلبه فی عفاف)۔یعنی کا روبار میں بھی ناجائز منافع لوٹ مار نہیں کرتا
بلکہ مناسب منافع رکھتا ہے اور جب کسی قرضدار سے قرض واپس نہیں ہوتا اس سے نرمی کا سلوک کرتا
ا
ہے کیونکہ ایسا آدمی اللہ تعالی کے بندوں پر رحم کر رہا ہوتا ہے۔اس لئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ بھی ایسے لوگوں سے پھر رحم کا سلوک فرماتا ہے۔پھر ایک روایت ہے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو جنت میں داخل کیا جو خریدتے وقت اور بیچتے
وقت قرض دیتے وقت اور قرض کا تقاضا کرتے وقت آسانی پیدا کرتا تھا“۔(سنن نسائى كتاب البيوع باب حسن المعاملة والرفق فى المطالبة
پھر ایک روایت آتی ہے آپ نے فرمایا کہ " جس شخص نے تنگدست مقروض کو قرضہ کی
ادا ئیگی میں مہلت دی یا معاف کر دیا تو قیامت کے دن جب اللہ کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں
ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنے عرش کے نیچے سایہ عطا فرمائے گا۔(ترمذى كتاب البيوع ما جاء في انظار المعسر والرفق به
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایک تاجر
لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اگر وہ کسی تنگدست شخص کو دیکھتا تو اپنے ملازموں کو کہتا اس سے صرف نظر
کرو۔شاید اللہ تعالیٰ ہم سے بھی صرف نظر فرمائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس سے صرف نظر فرمایا “۔(بخارى كتاب البيوع باب من انظر معسرا)
پس جن کو توفیق ہو ان کو جس حد تک ممکن ہو سہولت مہیا کرنی چاہئے ، بجائے لڑائی جھگڑوں
اور عدالتوں کے۔اب میں جو قرض لینے والے ہوتے ہیں ان
کو کس قسم کا نمونہ دکھانا چاہئے ، ان کے
بارے میں کچھ بتاؤں گا کہ قرض کی واپسی کس طرح کرنی چاہئے۔اور کتنی فکر سے اور کتنی جلدی کرنی
چاہئے۔اس سلسلے میں تو سب سے پہلے آنحضرت ﷺ کا اپنانمونہ ہے۔

$2004
575
مسرور
ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک
شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے ( قرض کی واپسی کا ) تقاضا کیا اور شدت سے کام
صلى الله
لیا بختی سے بات کی تو صحابہ نے اس کو مارنا چاہا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو صاحب
حق ہے۔(یعنی جس نے قرض لینا ہو ) اس کو کہنے کا حق ہے پھر فرمایا اس کے اونٹ کی مانند اس کو
اونٹ دے دو تو صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! اس کے اونٹ سے بہتر اونٹ ہے ( ویسا نہیں بلکہ اس
سے بہتر ہیں ) تو آپ نے فرمایا اس کو وہی دے دو تم میں سے بہتر وہ ہے جو ( قرض کی ادائیگی میں
بہترین انداز اپناتا ہے۔(بخاری کتاب الوكالة باب الوكالة في قضاء الديون)
تو قرض لینے والے بھی یادرکھیں کہ جب قرض لیں تو اس نیت سے لیں کہ ایک تو جلد واپس
کرنا ہے اور جب واپس کرنا ہے تو احسن طریق پر کوشش کر کے، اگر بڑھا کے واپس کرنا ہے تو یہ سب
سے اچھا طریقہ ہے۔اور یہ بڑھا کر واپس دینا سود نہیں ہے بلکہ یہ احسان ہے۔وہ شکریہ کے جذبات
ہیں کہ ضرورت کے وقت کوئی شخص آپ کے کام آیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ شرع میں سود کی یہ تعریف ہے
کہ ایک شخص اپنے فائدے کے لئے دوسرے کو روپیہ قرض دیتا ہے اور فائدہ مقرر کرتا ہے۔یہ تعریف
جہاں صادق آوے گی وہ سود کہلاوے گا لیکن جس نے روپیہ لیا ہے اگر وہ وعدہ وعید تو کچھ نہیں کرتا اور
اپنی طرف سے زیادہ دیتا ہے اور دینے والا اس نیت سے نہیں دیتا کہ سود ہے تو وہ سود میں داخل نہیں
ہے، وہ بادشاہ کی طرف سے احسان ہے۔پیغمبر خدا نے کسی سے ایسا قرضہ نہیں لیا کہ ادائیگی کے وقت
اسے کچھ نہ کچھ ضرور زیادہ (نہ) دے دیا ہو۔یہ خیال رہنا چاہئے کہ اپنی خواہش نہ ہو خواہش کے
برخلاف جو زیادہ ملے وہ سود میں داخل نہیں ہے“۔( ملفوظات جلد 3 صفحه 166-167ـ البدر ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ء)
الله
پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت علیہ نے فرمایا کہ دولت مند کا ( قرض ادا

$2004
576
خطبات مسرور
کرنے میں ) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اگر تم میں سے کسی کو ٹال مٹول کرنے والے کا پیچھا کرنے کو کہا
جائے تو چاہئے کہ وہ (اس ٹال مٹول کرنے والے
کا ) پیچھا کرئے“۔(بخارى كتاب الحوالة باب الحوالات وهل يرجع في الحوالة
یعنی اس کو مجبور کر کے اس کو قرض واپس دلوائے۔تو بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ قرض
لے لیا اور واپس نہیں کرتے۔بینکوں سے لے لیتے ہیں اور نیت یہی ہوتی ہے کہ بہت ہی کوئی پیچھے
پڑے گا تو واپس کریں گے ورنہ نہیں کریں گے۔پاکستان وغیرہ اور ایسے ملکوں میں بڑے بڑے لوگ
یہی کرتے ہیں قرض لے لیتے ہیں اور پھر سالوں ان کے پیچھے بینک پھرتے رہتے ہیں پھر جب کبھی
زور چلا تو مل ملا کے معاف کروالیا۔اگر ایسے لوگوں کو کوئی کہے کہ صدقہ لے لو تو بڑا برا منائیں گے کہ
ہمیں کہہ رہے ہو، اتنے امیر آدمی کو صدقہ لے لو لیکن قرض جو اس طرح مارنے والے ہیں وہ صدقہ
کھانے والے ہی ہیں یا قرض لینا بھی ایک قسم کا صدقہ ہی ہے، اس کو ہضم کر جاتے ہیں اور کوئی فکر
نہیں ہوتی ، بہر حال جماعت میں بھی بعض اوقات بعض واقعات ایسے ہو جاتے ہیں اور پھر نظام
جماعت ان کو حق دلوانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ سارے احتیاط سے کام لیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا: ” قرض ادا کر سکنے والے کا ٹال مٹول کرنا ( یعنی جس کو توفیق
ہو کہ قرض ادا کر سکے اس کا پھر ٹال مٹول کرنا ) اس کی آبرو اور اس کی سزا کو حلال کر دیتا ہے۔(ابوداؤد كتاب الحوالات باب الحوالة )
تو ایسے لوگوں کے خلاف جماعت کے اندر جب نظام جماعت حرکت میں آتا ہے تو کہتے
ہیں کہ دیکھو یہ ہماری خاندانی عزت سے کھیلا گیا۔فلاں عہد یدار نے ہماری بے عزتی کی یا قضا نے
ہمیں غلط سزادی۔تو ایسے لوگ جو صاحب استطاعت ہوں، استطاعت رکھتے ہوں اور پھر تعاون نہ
کریں تو اس حدیث کی رو سے ان سے ایسا سلوک جائز ہے۔اگر ان کی بے عزتی بھی ہو جائے تو
کوئی حرج نہیں اور جب نظام جماعت ایسا سلوک کرتا ہے تو ان کو پھر شور مچانے کا بھی کوئی حق نہیں

$2004
577
خطبات مسرور
ان کو پہلے ہوش کرنی چاہئے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے ”جس شخص نے لوگوں سے واپس کرنے کی نیت سے مال
( قرض پر لیا اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے ادا ئیگی کرا دے گا۔اور جو شخص مال کھا جانے اور تلف کر
جانے کی نیت سے لے گا اللہ تعالیٰ اسے تلف کر دے گا۔(بخاری کتاب الاستقراض واداء الديون ـ باب من اخذ اموال الناس يريد اداءها واتلافها)
تو نیت نیک ہونی چاہئے اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے اور اگر بری نیت ہوگی تو اس میں
برکت بھی نہیں ہوگی۔پس نیتوں کو صاف رکھنا چاہئے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ بعض لوگ
صرف قرض اس لئے لے لیتے ہیں کہ چلو سہولت میسر آ گئی ہے، کہیں سے لے لو واپس تو کرنا نہیں تو
ایسے لوگ نہ صرف اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے حصہ نہیں لیتے بلکہ آپ نے فرمایا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے
غضب کے مور د ٹھہرتے ہیں۔آنحضرت معہ تو مقروض کے بارے میں اس قدر احتیاط کرتے تھے
کہ آپ جنازہ بھی نہیں پڑھایا کرتے تھے۔حضرت سلمیٰ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پاس
بیٹھے تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا اور نماز جنازہ پڑھنے کی درخواست کی گئی آپ نے پوچھا اس کے ذمہ
قرض ادا کرنا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا نہیں ( پھر ) پوچھا کیا اس نے کچھ ترکہ چھوڑا ہے؟ جواب دیا گیا
کہ نہیں۔آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔پھر ایک اور جنازہ لایا گیا، صحابہ نے درخواست کی یا رسول
اللہ ! اس کی نماز جنازہ پڑھیں
آپ نے پوچھا کیا اس کے ذمے قرض ادا کرنا ہے؟ عرض کیا گیا ہاں ! ( پھر ) پوچھا کیا کوئی چیز اس
نے ترکے میں چھوڑی ہے؟ عرض کیا تین دینار، آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔پھر تیسرا جنازہ
لایا گیا صحابہ نے عرض کیا حضور اس کی نماز جنازہ پڑھا دیں آپ نے فرمایا کیا اس نے کوئی چیز ( ترکہ
میں ) چھوڑی ہے۔صحابہ نے کہا نہیں، پھر دریافت کیا کیا اس کے ذمے کوئی قرض ہے، صحابہ نے

578
$2004
خطبات مسرور
عرض کیا تین دینار ہیں آنحضرت ﷺ نے فرمایا اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔(یعنی آپ نے
نہیں پڑھائی اور کہا کہ دوسرے پڑھ لیں )۔تو ابو قتادہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! اس کا جنازہ پڑھا
دیں۔اس کا قرض میرے ذمہ ہے اس پر آنحضور نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔(بخارى كتاب الحوالة باب اذا احال دين الميت على رجل (جاز)
ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ علیہ کو
یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ( یہ آپ دعا کر رہے تھے ) ایک
شخص نے عرض کی یا رسول
اللہ ! کیا قرض کا معاملہ کفر کے برابر کیا جائے گا؟ اس پر رسول اللہ
نے فرمایا ہاں“۔(مسند احمد بن حنبل مسند باقي المكثرين جلد ۳ صفحه ۳۸)
بہت بڑا انذار ہے۔ایک طرف تو ہم ایمان لانے کا دعوی کریں مومنوں میں شمار ہونے کی
خواہش کریں دوسری طرف بلاوجہ قرضوں میں پھنس کر دین سے دور ہٹ رہے ہوں۔قرض ادا
کرنے کے معاملے میں لیت و لعل سے کام لینے والے ہوں اور کفر کی طرف بڑھ رہے ہوں۔اللہ
تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ نماز میں یہ
دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ ! میں گناہوں اور قرض سے تیری پناہ چاہتا ہوں کسی کہنے والے نے
عرض کی یا رسول اللہ ! آپ اللہ تعالیٰ سے قرض کے بارے میں
کتنی ہی زیادہ پناہ طلب کرتے ہیں۔اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک شخص جب مقروض ہو جاتا ہے تو بات کرتے ہوئے جھوٹ بولتا
ہے اور وعدہ کر کے خلاف ورزی کرتا ہے“۔(بخاری کتاب الاستقراض واداء الديون باب من استعاذ من (الدين
اس سے پہلی حدیث کی بھی مزید وضاحت ہو گئی تو پھر جھوٹ اور وعدہ خلافی جب بڑھنے
شروع ہوتے ہیں یہ کفر کی طرف لے جاتے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”عدل کی حالت یہ ہے جو تقی
کی حالت نفس امارہ کی صورت میں ہوتی ہے۔اس حالت کی اصلاح کیلئے عدل کا حکم ہے اس لئے

$2004
579
خطبات مسرور
نفس کی مخالفت کرنی پڑتی ہے مثلاً کسی کا قرضہ ادا کرنا ہے لیکن نفس اس میں یہی خواہش کرتا ہے کہ کسی
طرح سے اس کو دبالوں اور اتفاق سے اس کی میعاد بھی گزر جاوے۔اس صورت میں نفس اور بھی دلیر
اور بے باک ہو گا کہ اب تو قانونی طور پر بھی کوئی مواخذہ نہیں ہوسکتا۔مگر یہ ٹھیک نہیں، عدل کا
تقاضا یہی ہے کہ اس کا دین واجب ادا کیا جاوے اور کسی حیلے سے اور عذر سے اس کو دبایا نہ جاوے۔( فرمایا) مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ان امور کی پرواہ نہیں کرتے اور ہماری
جماعت میں بھی ایسے لوگ ہیں جو بہت کم توجہ کرتے ہیں اپنے قرضوں کے ادا کرنے میں۔یہ عدل
کے خلاف ہے۔آنحضرت ﷺ تو ایسے لوگوں کی نماز نہ پڑھتے تھے۔پس تم میں سے ہر ایک اس
بات کو خوب یادر کھے کہ قرضوں کے ادا کرنے میں سستی نہیں کرنی چاہئے اور ہر قسم کی خیانت اور بے
ایمانی سے دور بھاگنا چاہئے کیونکہ یہ امرالہی کے خلاف ہے“۔(ملفوظات جلد 4 صفحه 607 ، الحكم 24 جنوری (1906
آپ کا اپنا نمونہ کیا تھا۔ایک پیش کرتا ہوں۔ایک دفعہ آپ نے حضرت نواب محمد علی خان
صاحب سے پانچ سو روپے قرض لیا تو اس کے بعد آپ نے ان کو خط لکھا اس میں لکھا کہ باعث
تکلیف دہی یہ ہے کہ کیونکہ اس عاجز نے پانچ سوروپے آں محب کا قرض دینا ہے، مجھے یاد نہیں کہ
میعاد میں سے کیا باقی رہ گیا ہے اور قرضے کا ایک نازک اور خطرناک معاملہ ہوتا ہے۔میرا حافظہ اچھا
نہیں۔یاد پڑتا ہے کہ پانچ برس میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اور کتنے برس گزر گئے ہوں گے۔عمر کا
کچھ اعتبار نہیں۔آپ براہ مہربانی اطلاع بخشیں کہ کس قدر میعاد باقی رہ گئی ہے تا حتی الوسع اس کا فکر
رکھ کر بتو فیق باری تعالیٰ میعاد کے اندراندرادا ہو سکے اور اگر ایک دفعہ نہ ہو سکے تو کئی دفعہ کر کے میعاد
کے اندر بھیج دوں ( یعنی قسطیں مقرر کر دوں)۔امید ہے کہ جلد اس سے مطلع فرمائیں گے تا میں اس فکر
میں لگ جاؤں کیونکہ قرضہ بھی دنیا کی بلاؤں میں سے ایک سخت بلا ہے۔اور راحت اسی میں ہے کہ
اس سے سبکدوشی ہو جائے“۔(حضرت حجة الله نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹله اصحاب احمد حصه
دوم مرتبه ملك صلاح الدین صاحب ایم اے، صفحه 762 تا 764)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے احکامات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ہر کام میں وہ

خطبات مسرور
580
$2004
اعلیٰ نمونے قائم ہوں
کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے جن کی ہمیں تلقین فرمائی ہے۔قرضوں
کی لین دین کی شرائط ان احکامات کے مطابق کرنے والے ہوں اور قرضوں کی واپسی کا تقاضا بھی
ہم تقویٰ کی راہوں پر چلتے ہوئے کرنے والے ہوں۔اور قرضوں کے حصول کی کوشش بھی صرف اس
وقت ہو جب اشد مجبوری ہو۔اور پھر ان قرضوں کی ادائیگی کی بھی فکر ہو۔اللہ تعالیٰ کے حضور
گڑ گڑاتے ہوئے ان قرضوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے جھکنے والے ہوں۔ان معاشرے کے
بہت سے فساد اسی لین دین کی وجہ سے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو ان سے بچائے۔اور جماعت
احمدیہ کے معاشرے کو ان بکھیڑوں سے پاک رکھے۔جب اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں گے اور کوشش
بھی یہ ہوگی کہ قرضے ادا کرنے ہیں اور ان کی فکر کرو گے تو اللہ تعالیٰ خود ہی سامان بھی اپنے فضل سے
پیدا فرما دیا کرتا ہے۔ایک نسل حضرت طلیقہ انہی الاول کی روایت میں ملتا ہے کسی شخص نے آپ سے کہا کہ
25 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہوں تو آپ نے فرمایا اس کے تین علاج ہیں ( بہت زیادہ ) (۱)
استغفار کرو، (۲) فضول خرچی چھوڑ دو۔( سارے اپنا اپنا جائزہ لیں تو یہی باتیں سامنے آتی ہیں)
اور (۳) ایک پیسہ بھی ملے تو قرض خواہ کو دے دو۔(حیات نور صفحه ٥١٧ ، مرتبه مولانا عبدالقادر صاحب سابق سوداگر مل
یعنی یہ نہیں کہ پوری رقم ملے گی کہیں سے تو قرض ادا ہوگا بلکہ جتنی کم سے کم بھی رقم ملتی ہے
کوشش یہ کرو کہ قرض ادا کرنا ہے اور اس کی ادائیگی کرتے چلے جاؤ۔تو جو بھی مقروض ہیں وہ یہ نسخہ بھی
آزمائیں۔بہت سوں نے اس کو آزمایا ہے، کئی روایتیں ہیں، بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو قرضے کی مشکلات سے نکالے اور اپنی رضا کی راہوں پر ہمیں
چلائے۔(آمین)

آج 10 میں سے 10 باقی