رمضان کی برکتوں اور عظمتوں کا تذکرہ

$2004
737
42
خطبات مسرور
روزہ صرف یہی نہیں ہے کہ کچھ عرہ کے لئے کھانا پینا چھوڑ دیا جائے۔15 اکتو بر۲۰۰۴ء بمطابق 15 را خاء ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن۔لندن )
رمضان کی برکتوں اور عظمتوں کا تذکرہ
روزوں کا فائدہ تب ہوگا جب جسمانی خوراک کم کر کے روحانی خوراک
میں اضافہ کرو گے
قرآن کریم کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقویٰ ہے
ہ اگر لوگوں کو رمضان کی فضیلت کا علم ہوتا تو امت خواہش کرتی کہ سارا
سال ہی رمضان ہو۔

خطبات مسرور
$2004
738
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ أَيَّامًا مَّعْدُودَات فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيْضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ
اُخَرَ وَعَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنِ۔فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ۔وَأَنْ
تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى
لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ۔فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ۔وَمَنْ كَانَ
مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيْدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ
الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلى مَا هَدَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۔(سورة البقره آیات (184 تا 186
ان آیات کا یہ ترجمہ ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کر
دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔گنتی کے چند
دن ہیں۔پس جو بھی تم میں سے مریض ہو یا سفر پر ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اتنی مدت کے روزے
دوسرے ایام میں پورے کرے۔اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں ان پر فدیہ ایک مسکین کو کھانا
کھلانا ہے۔پس جو کوئی بھی نفلی نیکی کرے تو یہ اس کے لئے بہت اچھا ہے۔اور تمہارا روزے رکھنا
تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک
عظیم ہدایت کے طور پر اتارا گیا اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و

$2004
739
خطبات مسرور
باطل میں فرق کر دینے والے امور ہیں۔پس جو بھی تم میں سے اس مہینہ کو دیکھے تو اس کے روزے
رکھے اور جو مریض ہو یا سفر پر ہو تو گنتی پوری کرنا دوسرے ایام میں ہوگا۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے
آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم سہولت سے گنتی کو پورا کرو اور اس
ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے تم کو عطا کی تا کہ تم شکر کرو۔کل سے انشاء اللہ تعالیٰ رمضان شروع ہورہا ہے، بعض جگہ شروع ہو چکا ہے، میں نے سنا
ہے یہاں بھی بعض لوگوں نے روزے رکھنے شروع کر دیئے ہیں۔بہر حال یہ مہینہ جہاں مومنوں کے
لئے ، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والوں کے لئے بے شمار برکتیں لے کر آتا ہے وہاں شیطان
کے لئے یا شیطان صفت لوگوں کے لئے تکلیف کا مہینہ بھی بن جاتا ہے کیونکہ ایک حدیث میں ہے کہ
شیطان کو اس مہینہ میں جکڑ دیا جاتا ہے۔کیونکہ جب مومن اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ تقویٰ پر چلنے
کی کوشش کرتا ہے اور شیطان کے حملے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تو یہی چیز اس کے لئے تکلیف کا
باعث بنتی ہے۔اور شیطان کو جکڑنے کا یہ مطلب ہے کہ ایک اللہ کا بندہ اللہ کی خاطر جب جائز
چیزوں سے بھی اپنے آپ کو روک رہا ہوتا ہے تو نا جائز باتوں سے جن کے بارے میں شیطان وقتاً
فوقتاً اس کے دل میں وسوسے ڈالتا رہتا ہے پھر اس سے کس قدر بچنے کی کوشش کرے گا۔ورنہ تو جو
مضبوط ایمان والے نہیں ہیں، جن کے دل میں رمضان میں بھی رمضان کا احترام پیدا نہیں ہوتا وہ تو
رمضان میں بھی مکمل طور پر شیطان کے قبضے میں ہوتے ہیں۔وہ تو رمضان میں بھی اللہ تعالیٰ کی
عبادت سے غافل ہوتے ہیں۔وہ تو رمضان میں بھی لوگوں کے حق مارنے کے لئے تیار ہوتے ہیں
اور موقع ملے تو حق مارتے ہیں تکلیفیں پہنچاتے ہیں۔غرض رمضان برکتوں والا مہینہ ہے ان لوگوں کے لئے جو خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت
کرنا چاہتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں۔یہ برکتوں والا مہینہ ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ تعالیٰ کے
احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہر اس نیکی کو بجالانے کی کوشش کرتے ہیں اور بجالا رہے ہوتے ہیں

740
$2004
خطبات مسرور
جس کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔اور ہر اس برائی کو چھوڑ رہے ہوتے ہیں جس کو چھوڑنے کا
اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔بلکہ بعض جائز چیزوں کو بھی ایک خاص وقت کے لئے اس لئے چھوڑ رہے
ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ روزوں کی فرضیت اور بعض چیزوں سے بھی پر ہیز اس لئے ہے
تا کہ تم تقویٰ میں ترقی کرو۔اور تقویٰ کیا ہے؟ تقویٰ یہ ہے کہ گناہوں سے بچو، گناہوں سے بچنے کی
کوشش کرو اور اس طرح بچو جس طرح کسی ڈھال کے پیچھے چھپ کے بچا جاتا ہے۔اور انسان جب
کسی چیز کے پیچھے چھپ کر بچنے کی کوشش کرتا ہے تو اس میں ایک خوف بھی ہوتا ہے۔جس حملے سے
بیچ رہا ہوتا ہے اس کے خوف کی وجہ سے وہ پیچھے چھپتا ہے۔تو فرمایا کہ روزے رکھو اور روزے رکھنے کا
جو حق ہے اس کو ادا کرتے ہوئے رکھو تو تقویٰ میں ترقی کرو گے۔ورنہ ایک روایت میں آیا ہے کہ
خدا تعالیٰ کو تمہیں بھوکا رکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے، کوئی ضرورت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ تم نے
جو غلطیاں اور گناہ کئے ہیں ان کے بدنتائج سے بچنے کے لئے میں نے ایک راستہ تمہارے لئے بنایا
ہے تاکہ تم خالص ہو کر دوبارہ میری طرف آؤ۔اور ان روزوں میں ، رمضان میں روزہ رکھنے کا حق ادا
کرتے ہوئے میری خاطر تم جائز باتوں سے بھی پر ہیز کر رہے ہوتے ہو اور تمہاری اس کوشش کی وجہ
سے میں بھی تم پر رحمت کی نظر ڈالتا ہوں اور شیطان کو جکڑ دیتا ہوں۔تا کہ تم جس خوف کی وجہ سے
روزہ رکھتے ہو اور روزہ رکھتے ہوئے اس ڈھال کے پیچھے آتے ہو، تقویٰ اختیار کرتے ہوتا کہ اس
میں تم محفوظ رہو، اور تمہیں شیطان کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔تو فرمایا کہ یہ تقوی جو ہے، یہ ڈھال جو
ہے، یہ شیطان کے حملوں سے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش جو ہے، یہ تمہارے روزے رکھنے کی وجہ
سے تمہاری حفاظت کر رہی ہے۔اس لئے ایک مجاہدہ کر کے جب تم اس حفاظت کے حصار میں آگئے
ہو تو اب اس میں رہنے کی کوشش بھی کرنی ہے۔اب اس حصار کو، اس تقویٰ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات
پر عمل کرتے ہوئے مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہے۔اور جو پہلے ہی نیکیوں پر قائم ہوتے ہیں وہ روزوں

741
$2004
خطبات مسرور
کی وجہ سے تقویٰ کے اور بھی اعلیٰ معیار حاصل کرتے چلے جاتے ہیں اور ترقی کرتے کرتے اللہ تعالیٰ
کے انتہائی قرب پانے والے بنتے چلے جاتے ہیں۔یہ یا درکھنا چاہئے کہ روزہ صرف اتنا نہیں ہے کہ کچھ عرصہ کے لئے کھانا پینا چھوڑ دیا تو تقویٰ
کے اعلیٰ معیار قائم ہو جائیں گے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ روزے کے ساتھ بہت ساری برائیوں کو بھی
چھوڑ نا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی پہلے سے بڑھ کر کرنی ہو گی تبھی تقویٰ بھی حاصل ہوگا اور اس
میں ترقی بھی ہوگی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ” روزہ کی حقیقت سے بھی لوگ
ناواقف ہیں۔اصل یہ ہے کہ جس ملک میں انسان جاتا نہیں اور جس عالم سے واقف نہیں اس کے
حالات کیا بیان کرے۔روزہ اتنا ہی نہیں کہ اس میں انسان بھوکا پیاسا رہتا ہے بلکہ اس کی ایک
حقیقت اور اس کا اثر ہے جو تجربے سے معلوم ہوتا ہے۔انسانی فطرت میں ہے کہ جس قدر کم کھاتا
ہے اس قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قو تیں بڑھتی ہیں۔خدا تعالیٰ کا منشاء اس سے یہ ہے کہ ایک غذا
کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں
ہے کہ بھوکا ر ہے بلکہ اسے چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تاکہ تبتل اور انقطاع حاصل
ہو۔یعنی خدا تعالیٰ سے لو لگانے کی طرف توجہ پیدا ہو اور دنیا سے بے رغبتی پیدا ہو، دنیا کو چھوڑنے کی
طرف توجہ ہو۔پس روزہ سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو چھوڑ کر جو جسم کی پرورش کرتی
ہے، دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کی تسلی اور سیری کا باعث ہے۔اور جولوگ محض خدا کے لئے
روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے انہیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح اور تہلیل
میں لگے رہیں، یعنی حد بھی کریں اور تسبیح بھی کریں اور اللہ تعالیٰ کی بڑائی بھی بیان کریں اور اسی کو سب
کچھ سمجھنے والے ہوں ”جس سے دوسری غذا انہیں مل جاوے“۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۷،۱۰۲ جنوری ۱۹۰۷)

742
$2004
خطبات مسرور
تو فرمایا کہ روزوں کا تمہیں اس وقت فائدہ ہوگا جب جسمانی خوراک کم کر کے روحانی
خوراک میں اضافہ کرو گے۔صرف دنیا کی بے انتہا مصروفیتوں کے پیچھے نہ پڑے رہو۔روزہ رکھ کے
بھی سوائے یہ کہ صبح سحری کھالی اور پھر دنیاوی کاموں اور دھندوں میں مصروف ہو گئے۔ورنہ تو دنیادار
بھی صحت کے خیال سے یا فیشن کے طور پر خوراک کم کر دیتے ہیں۔تمہاری خوراک کی کمی جسم کی
خوبصورتی یا صحت کے پیش نظر نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہو۔اور یہ رضا تبھی
حاصل ہوگی جب اللہ تعالیٰ سے تعلق پہلے کی نسبت زیادہ ہو گا۔اس کی تسبیح اور اس کو تمام قدرتوں کا
مالک سمجھتے ہوئے اس کی طرف زیادہ جھکو گے۔تبھی روزہ شیطان سے بھی بچا کر رکھے گا اور تقوی میں
بھی بڑھائے گا۔ورنہ جیسا کہ میں نے کہا، بے شمار لوگ ایسے ہیں، مسلمانوں میں بھی ایسے لوگ ہیں
جن کے شیطان کھلے پھرتے ہیں، ان کو جکڑا نہیں جاتا اس لئے کہ وہ تقویٰ حاصل کرنے کی کوشش
نہیں کر رہے ہوتے اور ان کو کوئی خوف اور ڈر نہیں ہوتا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ تقویٰ کے معیار حاصل کرنے کے لئے ، نیکیوں میں بڑھنے کے
لئے اور شیطان سے بچنے کے لئے ، جو یہ ٹریننگ کورس ہے یہ کوئی اتنے لمبے عرصے کے لئے نہیں ہے
کہ تم پریشان ہو جاؤ کہ اتنے دن ہم بھوکے پیاسے کس طرح رہیں گے۔فرمایا کہ سال کے چند دن
ہی تو ہیں۔سال کے 365 دنوں میں سے صرف 29 یا 30 دن ہی تو ہیں۔اتنی تو قربانی تمہیں کرنی ہو
گی اگر تم شیطان سے محفوظ رہنا چاہتے ہو۔اور نہ صرف شیطان سے محفوظ رہو بلکہ اللہ فرماتا ہے کہ
میری رضا بھی حاصل کرو۔اگر تم چاہتے ہو اور یہ خواہش ہے کہ میری رضا حاصل کرو، میرا قرب
پانے والے بنو۔فرمایا کہ جو لوگ مریض ہوں یا سفر پر ہوں، کیونکہ بیماری بھی انسان کے ساتھ لگی
ہوئی ہے، مجبوری کے سفر بھی کرنے پڑ جاتے ہیں تو پھر جو روزے چھوٹ جائیں ان کو بعد میں پورا
کرو۔تو یہ سہولت بھی اللہ تعالیٰ نے اس لئے دی کہ فرمایا کیونکہ تم میری طرف آنے کے لئے ، میرے
سے تعلق پیدا کرنے کے لئے ایک کوشش کر رہے ہو ، ایک مجاہدہ کر رہے ہو ، اس لئے میں نے تمہاری

$2004
743
خطبات مسرور
بعض فطری اور ہنگامی مجبوریوں کی وجہ سے تمہیں یہ چھوٹ دے دی ہے کہ سال کے دوران جو چھٹے ہو
ئے روزے ہوں وہ کسی اور وقت پورے کر لو۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں یہ چھوٹ تمہیں تمہاری اس
کوشش کی قدر کرتے ہوئے دے رہا ہوں جو تم باقی دنوں میں اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالتے ہوئے
میرا قرب پانے کے لئے میری خاطر کر رہے ہو۔فرمایا کیونکہ یہ سب تمہارا عمل میری خاطر ہو رہا ہے
اس لئے اگر تم عارضی طور پر بیمار ہو یا بعض سفروں اور مجبوری کی وجہ سے کافی روزے چھوٹ رہے ہیں
اور مالی لحاظ سے اچھے بھی ہو تو فدیہ بھی دے دو یہ زائدہ نیکی ہے۔اور بعد میں سال کے دوران روزے
بھی پورے کر لو۔اور جو مستقل بیمار ہیں یا عورتیں ہیں مثلاً دودھ پلانے والی ہیں یا جن کے پیدائش
ہونے والی ہے وہ کیونکہ روزے نہیں رکھ سکتیں اس لئے ایسے مریضوں کے لئے اپنی حیثیت کے
مطابق فدیہ دینا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ : ” صرف
فدیہ تو شیخ فانی یا اس جیسوں کے واسطے ہو سکتا ہے جو روزہ کی طاقت کبھی بھی نہیں رکھتے۔ورنہ عوام
کے واسطے جو صحت پاکے روزہ رکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔صرف فدیہ کا خیال اباحت کا دروازہ
کھول دیتا ہے۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه ٣٢٢ - ٢٤ اکتوبر ١٩٠٧)
66
یعنی ایک ایسا اجازت کا رستہ کھل جائے گا اور ہر کوئی اپنی مرضی سے تشریح کرنی شروع کر
دے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو صرف کا لفظ استعمال کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جو
بعد میں روزے کی طاقت رکھتے ہوں اگر وہ فدیہ دے دیں تو یہ زائد نیکی ہے۔بعد میں روزے بھی
پورے کر لئے اور فدیہ بھی دے دیا۔اور جو رکھ ہی نہیں سکتے اور رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے ان کے
لئے فدیہ ہے۔کیونکہ اس بارے میں کہ فدیہ کس طرح ہے اس میں مختلف مفسرین نے مختلف
تشــــريـحیں کی ہوئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو طاقت رکھتے ہیں وہ
بہر حال فدیہ دے دیں اور جو عارضی مریض ہیں وہ بھی۔

$2004
744
مسرور
پھر آپ فرماتے ہیں: ﴿ وَعَلَى الَّذِيْنَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْن ایک دفعہ
میرے دل میں آیا کہ یہ فدیہ کس لئے مقرر کیا گیا ہے؟ تو معلوم ہوا کہ توفیق کے واسطے ہے تا کہ روزہ
کی توفیق اس سے حاصل ہو۔خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جو تو فیق عطا کرتی ہے۔اور ہر شئے خدا تعالیٰ
ہی سے طلب کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت
عطا کر سکتا ہے۔تو فدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ طاقت حاصل ہو جائے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
ہوتا ہے۔پس میرے نزدیک خوب ہے کہ (انسان ) دعا کرے کہ الہی ! یہ تیرا مبارک مہینہ ہے اور میں
اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ، یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر
سکوں یا نہ۔اور اُس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خدا طاقت بخش دے گا“۔(ملفوظات جلد دوم صفحه ٥٦٣ البدر ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲
تو فرمایا جن کو روزہ رکھنے میں عارضی روکیں پیدا ہورہی ہیں اگر وہ فدیہ دیں تو اللہ تعالیٰ اس
کی برکت سے ہی توفیق بھی دے سکتا ہے۔فدیہ بھی دیں اور ساتھ دعا بھی کریں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ” اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی
تقویٰ ہے۔خدا تعالیٰ نے مسافر اور بیمار کو دوسرے وقت ( روزے) رکھنے کی اجازت اور رخصت
دی ہے اس لئے اس حکم پر بھی تو عمل رکھنا چاہئے۔میں نے پڑھا ہے کہ اکثرا کا براس طرف گئے ہیں
کہ اگر کوئی حالت سفر یا بیماری میں روزہ رکھتا ہے تو یہ معصیت ہے۔یعنی گناہ ہے کیونکہ غرض تو اللہ
تعالیٰ کی رضا ہے، نہ اپنی مرضی۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا فرمانبرداری میں ہے۔جو حکم وہ دے اس کی
اطاعت کی جاوے اور اپنی طرف سے اس پر حاشیہ نہ چڑھایا جاوے۔یعنی اس کی تشریحیں نہ
کی جائیں۔اس نے تو یہی حکم دیا ہے کہ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيْضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ
أَيَّامٍ أُخَرَ (سورۃ البقرہ آیت 185)۔اس میں کوئی قید اور نہیں لگائی کہ ایسا سفر ہو یا ایسی
بیماری ہو“ فرمایا کہ میں سفر کی حالت میں روزہ نہیں رکھتا اور ایسا ہی بیماری کی حالت میں۔چنانچہ

$2004
745
خطبات مسرور
آج بھی میری طبیعت اچھی نہیں اور میں نے روزہ نہیں رکھا۔“
اس پر
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ٦٧، ٦٨ ـ الحكم ٣١ جنوری ١٩٠٧)
پھر آپ فرماتے ہیں : ” جو شخص مریض اور مسافر ہونے کی حالت میں ماہ رمضان میں روزہ
رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے صریح حکم کی نافرمانی کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ مریض اور
مسافر روزہ نہ رکھے۔مرض سے صحت پانے اور سفر کے ختم ہونے کے بعد روزے رکھے۔خدا تعالیٰ
کے اس حکم پر عمل کرنا چاہئے۔کیونکہ نجات فضل سے ہے نہ کہ اپنے اعمال کا زور دکھا کر کوئی نجات حاصل
کر سکتا ہے۔خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ مرض تھوڑی ہو یا بہت اور سفر چھوٹا ہو یالمباہو بلکہ حکم عام ہے اور
پر عمل کرنا چاہئے۔مریض اور مسافر اگر روزہ رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا۔“
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۳۲۱ ، بدر ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷)
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ضرورت سے زیادہ بختی اپنے اوپر وارد کرتے ہیں یا وارد کرنے
کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آج کل کا سفر کوئی سفر نہیں ہے اس لئے روزہ رکھنا جائز ہے۔آپ نے یہی وضاحت فرمائی ہے کہ نیکی یہ نہیں ہے کہ زبردستی اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالا جائے
بلکہ نیکی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کی جائے اور اپنی طرف سے تاویلیں اور
تشریحیں نہ بنائی جائیں۔جو واضح حکم ہیں ان پر عمل کرنا چاہئے۔اور یہ بڑا واضح حکم ہے کہ
مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے۔تو برکت اسی میں ہے کہ تعمیل کی جائے نہ کہ زبر دستی اللہ تعالیٰ کو راضی
کرنے کی کوشش کی جائے۔ایک روایت میں آتا ہے: ”حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے رمضان کے مہینے میں سفر کی حالت میں روزہ اور نماز کے بارے
میں دریافت کیا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان میں سفر کی حالت میں روزہ نہ
رکھو۔اس پر اس شخص نے کہا یا رسول اللہ ! میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس سے کہا انتَ اقولی اَمِ الله؟ یعنی تو زیادہ طاقتور ہے یا اللہ؟ یقینا اللہ تعالی نے میری امت

746
$2004
خطبات مسرور
کے مریضوں اور مسافروں کے لئے رمضان میں سفر کی حالت میں روزہ نہ رکھنے کو بطور صدقہ ایک
رعایت قرار دیا ہے۔کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ وہ تم میں سے کسی کو کوئی چیز صدقہ دے پھر وہ
اس چیز کو صدقہ دینے والے کو واپس لوٹا دے۔(المصنف للحافظ الكبير ابي ابكر عبدالرزاق بن همام الصنعاني الجزء الثاني صفحه 565 باب
الصيام في السفر
تو یہ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے صدقہ مل رہا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ ہدایت دی کہ قرآن جو کہ ایک کامل اور مکمل شرعی کتاب ہے ، اس
مہینے میں اتاری گئی ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ہر سال جتنا قرآن
نازل ہوا ہوتا تھار مضان میں اس کی دوہرائی کرواتے تھے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
سے پہلے جو رمضان تھا اس میں دو دفعہ دوہرائی کروائی گئی۔تو بتایا کہ اس میں ایک عظیم ہدایت ہے اس
لئے تم بھی اس مہینے میں اس کو غور سے پڑھا کرو۔ویسے تو پڑھنا ہی ہے لیکن اس مہینے میں خاص طور پر۔اس طرف توجہ دو، اس کی تلاوت کرو، اس کا ترجمہ پڑھو۔اور جہاں جہاں درس کا انتظام ہے
وہاں لوگ درس بھی سنیں۔کیونکہ بعض باتوں کا ہر ایک کو پتہ نہیں لگ رہا ہوتا۔تو تمہیں اس کا گہرا فہم ،
ادراک اور سمجھ بوجھ حاصل ہو گی۔اور تمام امور اور تمام احکامات کی وضاحت ہو گی جن کو تم اپنی
زندگیوں کا حصہ بنا سکتے ہو۔دوسری آیت میں بھی دوبارہ تاکید کی گئی ہے کہ روزے رکھو اور مسافر اور
مریض ان دنوں میں روزے نہ رکھیں اور بعد میں پورے کریں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اور جو تم پر
اس کے انعامات ہیں ان کا شکر ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکو،اس کے شکر گزار بندے بنو
یہ شکر گزاری بھی تمہیں نیکیوں میں بڑھائے گی اور تقویٰ میں بڑھائے گی۔اور یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ
الْقُرْآنُ ﴾ (البقرة : 186) سے ماہ رمضان کی عظمت معلوم ہوتی ہے۔صوفیاء نے لکھا ہے کہ یہ ماہ
تنویر قلب کے لئے عمدہ مہینہ ہے۔کثرت سے اس میں مکاشفات ہوتے ہیں۔صلوۃ تزکیہ نفس کرتی

747
$2004
خطبات مسرور
ہے اور صوم تجلی قلب کرتا ہے۔تزکیہ نفس سے مراد یہ ہے کہ نفس امارہ کی شہوات سے بعد حاصل ہو
جائے نفس امارہ بدی کی طرف مائل کرنے والا نفس ہے۔اس سے دوری حاصل ہو جاتی ہے۔اور
جلی قلب سے مراد یہ ہے کہ کشف کا دروازہ اس پر کھلے کہ خدا کودیکھ لے۔“
(ملفوظات جلد دوم صفحه ٥٦٢،٥٦١ البدر ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲
فرمایا: پس روزہ رکھنے اور قرآن پڑھنے اور عبادت کرنے سے دل روشن ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ
سے قریبی تعلق پیدا ہوتا ہے۔نمازیں جو ہیں وہ نفس کو پاک کرتی ہیں۔ان دنوں میں نمازوں پر بھی
خاص طور پر زور دو تا کہ نفس مزید پاک ہوں۔اور روزے سے دل کو روشنی ملتی ہے۔اور دلوں کی روشنی یہ
ہے ( آپ نے فرمایا) کہ اللہ تعالیٰ سے ایسا قریبی تعلق پیدا ہو جاتا ہے گویا کہ خدا کو دیکھ رہا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریر کا بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کی ذات کے لئے ہوتا ہے سوائے روزوں
کے۔پس روزہ میری خاطر رکھا جاتا ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔اور روزے ڈھال ہیں۔اور
جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ شہوانی باتیں اور گالی گلوچ نہ کرے اور اگر اس کو کوئی گالی دے یا اس
سے جھگڑا کرے تو اسے جواب میں صرف یہ کہنا چاہئے کہ میں تو روزہ دار ہوں۔اس ذات کی قسم جس
کے قبضہ قدرت میں محمد کی جان ہے روزہ داروں کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے زیادہ
طیب ہے۔روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں جو اسے خوش کرتی ہیں۔ایک جب وہ روزہ افطار کرتا ہے
تو خوش ہوتا ہے۔اور دوسرے جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزے کی وجہ سے خوش ہو گا۔“
ہوگا
(بخاری کتاب الصوم باب فضل الصوم
تو اس میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزہ میری خاطر رکھا
جاتا ہے۔تو جو کام اللہ تعالیٰ کی خاطر کیا جائے اس میں دنیا کی ملونی ہو نہیں سکتی۔اور جو کام اللہ تعالیٰ کی
خاطر کیا جائے اس کا اظہار لوگوں کے سامنے یا ان سے تعریف کروانے کے لئے نہیں ہوتا بلکہ کوشش
ہوتی ہے کہ نیکی چھپی رہے۔اور جب وہ لوگوں سے چھپ کر نیکی کر رہا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

$2004
748
خطبات مسرور
کہ میں اس کی جزا ہو جاتا ہوں۔پھر فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے۔حفاظت کا ایک ایسا مضبوط ذریعہ ہے
جس کے پیچھے چھپ کر تم اپنے آپ کو شیطان کے حملوں سے محفوظ کر سکتے ہو اور وہ اسی صورت میں
ممکن ہے کہ روزے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی کرو اور برائیوں سے اور لڑائی جھگڑوں
سے بھی بچو۔یہاں تک کہ اگر کوئی تمہیں گالی بھی دے تو غصے میں نہ آؤ طیش میں نہ آؤ بلکہ کہو کہ میں
روزہ دار ہوں۔رمضان میں ہر احمدی اگر یہ عہد کرے کہ ہر لیول (Level) پر گھروں میں بھی،
ماحول میں بھی ، باہر بھی اور دوستوں میں بھی اس کے مطابق عمل کرنا ہے تو اسی ایک بات سے کہ گالی کا
جواب نہیں دینا لڑنا جھگڑنا نہیں میں سمجھتا ہوں کہ آدھے سے زیادہ جھگڑے ہمارے معاشرے کے
ختم ہو سکتے ہیں۔تو ایسے لوگوں کو جو خوشیاں ملنی ہیں ان کے ساتھ سب سے بڑی یہ خوشی ہے۔فرمایا
کہ وہ اس روزے کی وجہ سے اپنے رب کا قرب حاصل کرے گا۔تو یہ بھی واضح ہو گیا کہ روزے کے
بعد یہ
عمل جاری رہیں گے تو اللہ تعالیٰ کا قرب بھی حاصل ہوگا اور ہوتا رہے گا ورنہ تو یہ عارضی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ تو نہیں کہا کہ روزے میں ، رمضان میں میرا قرب حاصل کرو اس کے بعد جو مرضی
کرتے رہو بلکہ جونیکیاں اختیار کروان کو پھر مستقل اپنی زندگیوں کا حصہ بنالو۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ اعمال کی کیفیت اللہ تعالیٰ کے حضور سات طرح ہے۔دو عمل ایسے ہیں جن کے
کرنے سے دو چیزیں واجب ہو جاتی ہیں اور دو عمل ایسے ہیں جن کا ان کے برابر ہی اجر ہوتا ہے۔اور
ایک عمل ایسا ہے جس کا دس گنا اجر ہوتا ہے۔اور ایک عمل ایسا ہے جس کا سات سو گنا اجر ہوتا ہے۔اور
ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس کو بجالانے کا اجر اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو معلوم نہیں“۔وہ عمل جن سے دو چیزیں واجب ہوتی ہیں وہ یہ ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے
کہ وہ اخلاص کے ساتھ اس کی عبادت کرتا ہو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اس کے لئے
جنت واجب ہو جائے گی۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے کہ وہ اس کا شریک ٹھہراتا ہو تو اس

$2004
749
خطبات مسرور
کے لئے جہنم واجب ہو جائے گی۔اور جو بر اعمل کرے گا اس کو اتنی ہی سزا ملے گی۔اور جس نے نیکی
کرنے کا ارادہ کیا مگر وہ اسے کر نہ سکا تو اسے نیکی کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔اور جو کوئی نیکی بجا
لایا تو اسے دس گنا اجر ملے گا۔اور جس نے اپنے مال کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا اس کے خرچ کردہ
در ہم اور دینا ر سات سو گنا بڑھا دیئے جائیں گے۔اور فرمایا کہ روزہ ایک ایسا عمل ہے جو اللہ عز وجل
کی خاطر کیا جاتا ہے اور روزہ رکھنے والے کا اجر صرف اللہ عز وجل کو ہی معلوم ہے۔(الترغيب و الترهيب - كتاب الصوم الترغيب في الصوم مطلقا۔۔۔۔۔۔۔تو جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا اس کی جزا میں خود ہوں جتنا چاہے اللہ تعالیٰ بڑھا دے۔سات
سو گنا بتا کر یہ بتادیا کہ اس سے بھی زیادہ جزا ہو سکتی ہے۔کیونکہ روزہ دار اپنے اندر ایک انقلابی تبدیلی
پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس پر جب قائم رہنے کی کوشش
کرتا ہے تو پھر یہ سلسلہ ہے جو جزا کا چلتا چلا جاتا ہے۔حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہمیں شعبان کے آخری روز مخاطب کرتے ہوئے فرمایا : اے لوگو! تم پر ایک عظیم اور بابرکت مہینہ
سایہ لیکن ہوا چاہتا ہے۔اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس
کے روزے رکھنے فرض کئے ہیں۔اور اس کی راتوں
کو قیام کرنا نفل ٹھہرایا ہے۔هُوَ شَهْرٌ
اَوَّلُهُ رَحْمَةٌ وَأَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ وَاخِرُهُ عِتْقَ مِّنَ النَّارِ۔کہ وہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کا ابتدائی
عشرہ رحمت ہے اور درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے اور آخری عشرہ جہنم سے نجات دلانے والا
ہے۔اور جس نے اس میں کسی روزہ دار کو سیر کیا اسے اللہ تعالیٰ میرے حوض سے ایسا مشروب
پلائے گا کہ اسے جنت میں داخل ہونے سے پہلے کبھی پیاس نہ لگے گی۔(صحیح ابن خزیمه کتاب الصيام ـ باب فضائل شهر رمضان۔تو یہاں اس بات کی مزید وضاحت بھی ہو گئی کہ اس مہینے کے روزے ایک تو فرض ہیں اس
لئے بہانے بازی کوئی نہیں اور دوسرے صرف بھوکے نہیں رہنا بلکہ عبادتوں میں بڑھنا ہے۔راتوں کو

750
$2004
خطبات مسرور
بھی عبادت کے لئے کھڑے ہونا ہے۔تبھی ان اجروں کے وارث بنیں گے، ان کو حاصل کرنے
والے ہوں گے اور اس جنت میں داخل ہونے والے ہوں گے جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے
شعبان کے آخری روز خطاب فرمایا اور فرمایا ( یہ اسی روایت میں مزید باتیں شامل کی ہوئی ہیں اور ان
میں زائد باتیں یہ ہیں ) جو شخص کسی بھی اچھی خصلت کو رمضان میں اپنا تا ہے وہ اس شخص کی طرح ہو
جاتا ہے جو اس کے علاوہ جملہ فرائض کو ادا کر چکا ہو۔اور جس شخص نے ایک فریضہ اس مقدس مہینے میں
ادا کیا وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے ستر فرائض رمضان کے علاوہ ادا کئے۔اور رمضان کا مہینہ صبر
کرنے کا مہینہ ہے اور صبر کا اجر جنت ہے اور یہ مواساة اور اخوت کا مہینہ ہے۔اور یہ ایسا مہینہ ہے
جس میں مومن کو برکت دی جاتی ہے یعنی بھائی چارے ، محبت، ہمدردی ، غم خواری کا مہینہ ہے۔تو صبر
ہر لحاظ سے ہونا ضروری ہے۔یہ صبر کرنے کا مہینہ ہے۔تو صبر کس طرح ہوا۔روزہ رکھ کے ہم خوراک
کے لحاظ سے بھی صبر کرتے ہیں۔نفسانی خواہشات کے لحاظ سے بھی صبر کرتے ہیں۔لوگوں کے
رویوں پر خاموش رہنے کے لحاظ سے بھی صبر کرتے ہیں۔اپنے حق کے مارے جانے پر خاموش رہنے
پر بھی صبر کرتے ہیں۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ لڑنا جھگڑنا نہیں ہے۔اور اس میں یہ حکم ہے کہ
لوگوں سے ہمدردی، غمخواری اور درگز رکا سلوک کرنا ہے تو تبھی اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا، تبھی اس
سے برکتیں حاصل ہوں گی۔اور اس وجہ سے اس صبر اور ہمدردی کی وجہ سے ظلم پر خاموش رہنے کی وجہ
سے اللہ تعالیٰ جہاں روحانی ترقی عطا فرمائے گا وہاں فرمایا کہ دنیاوی رزق میں بھی برکت ڈالے گا۔جو اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی کام کرتا ہے اللہ تعالی ضرور خود اس کا کفیل ہو جاتا ہے۔حضرت ابو مسعود غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رمضان کے شروع ہونے
کے بعد ایک روز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر لوگوں کو رمضان کی فضیلت
کا علم ہوتا تو میری امت اس بات کی خواہش کرتی کہ سارا سال ہی رمضان ہو“۔اس پر بنو خزاعہ کے

751
$2004
خطبات مسرور
ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے نبی! ہمیں رمضان کے فضائل سے آگاہ کریں۔چنانچہ آپ نے
فرمایا ”یقیناً جنت کو رمضان کے لئے سال کے آغاز سے آخر تک مزین کیا جاتا ہے پس جب رمضان
کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش الہی کے نیچے ہوائیں چلتی ہیں۔“
(الترغيب و الترهيب، كتاب الصوم، الترغيب في صيام رمضان ---
حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب
رمضان کے مہینے کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف دیکھتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ
کسی بندے کی طرف دیکھتا ہے تو پھر اسے کبھی بھی عذاب نہیں دیتا۔اور اللہ تعالیٰ ہر روز ہزاروں
لاکھوں افراد کو جہنم سے نجات دیتا ہے۔پس جب رمضان کی 29 ویں رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ
رمضان کی گزشتہ 28 راتوں کے برابر لوگوں کو بخش دیتا ہے۔( الترغيب والترهيب - كتاب الصوم الترغيب في صيام رمضان )
یہاں اس حدیث میں ہے وَإِذَا نَظَرَ اللَّهُ إِلَى عَبْدِ لَمْ يُعَذِّبْهُ أَبَدًا۔تو یہاں عَبْدِ کا
لفظ استعمال ہوا ہے۔یعنی جو کامل فرمانبردار ہو، اس کی طرف جھکنے والا ہو، اس کی عبادت کر نے والا
ہو۔فرمایا کہ جب میرے ایسے بندے ہوں گے، جب ایک دفعہ میں ان کو اپنی پیار کی چادر میں لپیٹ
لوں گا تو پھر انہیں کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں جنتوں کا وارث ٹھہرائے گا۔اللہ تعالیٰ سب کو حقیقی عبد بننے کی توفیق عطا فرمائے۔طبرانی الاوسط میں حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے : رمضان آ گیا ہے اور اس میں جنت کے
روازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے مقفل کر دیئے جاتے ہیں۔اور شیاطین کو اس
میں زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔ہلاکت ہو اس شخص کے لئے جس نے رمضان
کو پایا اور اس۔بخشا نہ گیا۔اور وہ رمضان میں نہیں بخشا گیا تو پھر کب بخشا جائے گا۔(الترغيب والترهيب - كتاب الصوم الترغيب في صيام رمضان)

خطبات
مسرور
752
$2004
تو اس سے پہلی حدیث کی بھی مزید وضاحت ہو گئی کہ باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام تر
ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں جن سے ایک انسان اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بھی بن سکے پھر بھی اگر وہ عبد
نہیں بنتا، رمضان سے فیض نہیں اٹھاتا، اس کی عبادت کرنے والا ، اس کے احکامات پر عمل کرنے
والا ، نیکیوں کو پھیلانے والا نہیں بنتا، تو فرمایا کہ پھر اس پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔بلکہ اللہ کے
رسول نے فرمایا کہ اس پر ہلاکت ہے کہ ان تمام سامانوں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے باوجود بھی اپنے
آپ
کو نہ بخشوا سکا۔پس اس بخشش کے حصول کے لئے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے معیار قائم کرنے
ہوں گے، ان کو ادا کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق دے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " جس شخص نے
رمضان کے روزے ایمان کی حالت میں اور اپنا محاسبہ نفس کرتے ہوئے رکھے۔اس کے گزشتہ گناہ
معاف کر دیئے جائیں گے اور اگر تمہیں معلوم ہوتا کہ رمضان کی کیا کیا فضیلتیں ہیں تو تم ضرور اس
66
بات کے خواہشمند ہوتے کہ سارا سال ہی رمضان ہو۔“
(الجامع الصحيح مسند الامام الربيع بن حبيب، كتاب الصوم باب في فضل رمضان )
جو پہلی حدیث میں فرمایا تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں کو بخش دے گا اس کی یہاں مزید
وضاحت کی گئی ہے کہ روزے ایمان کی حالت میں اگر ہوں گے۔روزے بھی رکھ رہے ہو گے اور
ایمان کی حالت میں رکھ رہے ہو گے، جور رکھنے کا حق ہے وہ ادا کر رہے ہو گے، اپنے نفس کا محاسبہ بھی
کر رہے ہو گے، اپنے آپ کو بھی دیکھ رہے ہو گے، یہ نہیں کہ صرف دوسروں کی برائیوں پر نظر ہو بلکہ
اپنا بھی جائزہ لے رہے ہو گے، اللہ تعالیٰ کے خاص بندے بننے والے ہو گے تو پھر برکتوں سے فیض
پانے والے ہو گے۔نضر بن شیبان کہتے ہیں کہ میں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے کہا کہ آپ مجھے ایسی بات
بتائیے جو آپ نے اپنے والد سے سنی ہو اور انہوں نے ماہ رمضان کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ

$2004
753
خطبات مسرور
علیہ وسلم سے براہ راست سنی ہو۔ابوسلمہ بن عبد الرحمن نے کہا کہ ہاں مجھے سے میرے والد نے بیان
کیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے رمضان کے روزے رکھنا تم پر
فرض کئے اور میں نے تمہارے لئے اس کا قیام جاری کر دیا ہے۔پس جو کوئی ایمان کی حالت میں
ثواب کی نیت سے اس میں روزے رکھے وہ گناہوں سے ایسے نکل جاتا ہے جیسے اس کی ماں نے
اسے جنم دیا ہو ، یعنی بالکل معصوم بچے کی طرح۔(سنن نسائی۔کتاب الصیام باب ذکر اختلاف یحی بن ابی کثير و النضر بن شيبان فيه۔”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ روزہ ایک ڈھال اور آگ سے بچانے والا ایک مضبوط قلعہ ہے۔“
(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 402 مطبوعه (بيروت)
یہ قلعہ تو ہے لیکن اس ڈھال کے پیچھے اور اس قلعہ کے اندر کب تک اس قلعے میں حفاظت
ہوتی رہے گی، کب تک محفوظ رہو گے اس کی وضاحت ایک اور روایت میں کر دی کہ جب تک اس کو
جھوٹ یا غیبت کے ذریعے سے پھاڑ نہیں دیتے۔تو رمضان میں روزوں کی جو برکتیں ہیں اسی وقت
حاصل ہوں گی جب یہ چھوٹی چھوٹی برائیاں بھی جو بعض بظاہر چھوٹی لگ رہی ہوتی ہیں، آدمی معمولی
سمجھ رہا ہوتا ہے ہر قسم کی برائیاں بھی ختم نہیں کرتے۔ان میں بہت بڑی برائی جو ہے جس کو آدمی
محسوس نہیں کرتا وہ جھوٹ ہے۔اگر جھوٹ بول رہے ہو تو اس ڈھال کو پھاڑ دیتے ہو۔لوگوں کی غیبت
کر رہے ہو چغلیاں کر رہے ہو، پیچھے بیٹھ کے ان کی باتیں کر رہے ہو تو یہ بھی تمہارے روزے کی
ڈھال کو پھاڑنے والی ہیں۔تو روزہ اگر تمام لوازمات کے ساتھ رکھا جائے تو ڈھال بنے گا۔ورنہ
دوسری جگہ فرمایا پھر تو یہ روزہ صرف بھوک اور پیاس ہی ہے جو آدمی برداشت کر رہا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں روزے کو تمام شرائط کے ساتھ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور خالصہ اللہ تعالیٰ
کی خاطر روزے رکھنے والے ہوں نہ کہ دنیا کے دکھاوے کے لئے۔کوئی نفس کا بہانہ ہمارے روزے
رکھنے میں حائل نہ ہو اور اس مہینے میں اپنی عبادتوں کو بھی زندہ کرنے والے ہوں۔اللہ تو فیق دے۔

$2004
754
خطبات مسرور
اور جب نیکیوں کے راستے پر اس رمضان میں چلیں یہ بھی اس رمضان میں دعائیں کرتے رہنا چاہئے
کہ نیکیاں رمضان کے ختم ہونے کے ساتھ ختم نہ ہو جائیں بلکہ ہمیشہ ہماری زندگیوں کا حصہ بنی
رہیں۔اور ہم میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کے پیاروں میں شامل ہو، اس کا پیار حاصل کرنے والا ہو اور
ہمیشہ اس کی پیار کی نظر ہم پر پڑتی رہے۔اور یہ رمضان ہمارے لئے ، جماعت کے لئے غیر معمولی
فتوحات لانے والا ہو۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔اب میں یو۔کے۔کی جماعت کے لئے چند باتیں مختصراً کہنا چاہتا ہوں۔گزشتہ دنوں
میں میں نے چند شہروں کا دورہ کیا تھا جس میں برمنگھم کی مسجد کا افتتاح بھی ہوا۔بریڈ فورڈ کی مسجد کا
سنگ بنیاد رکھا گیا، یہ پلاٹ انہوں نے بڑی اچھی جگہ لیا ہے پہاڑی کی چوٹی پہ ہے، نیچے سارا شہر
نظر آتا ہے۔پلاٹ اتنا بڑا نہیں ہے لیکن امید ہے تعمیر کے بعد اس میں کافی نمازیوں کی گنجائش ہو
جائے گی۔Covered امر یا یہ زیادہ کر لیں گے۔پھر ہارٹلے پول کی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا، یہ بھی
اچھی خوبصورت جگہ ہے لیکن یہاں جماعت چھوٹی ہے اور اب کچھ تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔بڑے
عرصے سے تو چند مقامی لوگ تھے۔اسائکم لینے ولے بھی اب وہاں گئے ہیں لیکن ان لوگوں کی ابھی
کوئی خاص آمدنی نہیں ہے۔اور انہوں نے انشاء اللہ تعالیٰ مسجد بنانی ہے۔مسجد کا نقشہ بنیا دی پلان
بڑا خوبصورت ہے۔ڈاکٹر حمید خان صاحب مرحوم نے اس بارے میں کافی کوشش کی تھی کہ وہاں مسجد
بنے۔پلاٹ وغیرہ لینے میں ان کی کافی ہمت اور مددر ہی آخر دم تک وہ اس کے لئے کوشش کرتے
رہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور درجات بلند فرمائے۔اب جب میں نے وہاں پوچھا کہ مسجد بنا
رہے ہیں تو رقم کی وجہ سے وہ اس
کا نقشہ کچھ چھوٹا کرنا چاہتے تھے۔میں نے انہیں کہا ہے کہ رقم کی وجہ
سے نقشہ چھوٹا نہیں کرنا۔اللہ تعالی مددفرمائے گا انشاء اللہ تعالی۔لیکن مجھے امیر صاحب نے سفر میں بتایا کہ کسی وقت میں انصار اللہ یو۔کے۔نے
(یادداشت سے ہی بتایا تھا کوئی معین نہیں تھا۔اب پتہ نہیں ابھی تک معین کیا ہے کہ نہیں )۔حضرت

$2004
755
خطبات مسرور
خلیفہ امسیح الرابع سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہارٹلے پول میں ہم انصار اللہ مسجد بنائیں گے۔اگر کیا تھا تو
ٹھیک ہے اس کو پورا کریں۔اور اگر نہیں بھی کیا تو اب میں یہ کام انصار اللہ یو۔کے۔کے سپر د کر رہا
ہوں کہ انہوں نے وہاں انشاء اللہ مقامی لوگوں کی جس حد تک مدد ہو سکے کرنی ہے اور یہ جو اصل
بنیادی نقشہ ہے اس کے مطابق مسجد بنانی ہے۔اس مسجد پہ تقریبا پانچ لاکھ پونڈ کا اندازہ خرچ ہے۔تو
انصار اللہ نے کس طرح پورا کرنا ہے وہ اپنا پلان کر لیں اور کمر ہمت کس لیں۔بہر حال ان کو مدد کرنی
ہوگی۔وہاں جماعت بہت چھوٹی سی ہے۔اور پھر بریڈ فورڈ میں تقریباً جوان کا اندازہ ہے 1۔6 ملین یا 16لاکھ پاؤنڈ کا (اگر میں صحیح
ہوں اور یادداشت ٹھیک ہے ) تو وہاں کافی بڑی مسجد بن جائے گی۔گو کہ وہاں کا روباری لوگ کافی
ہیں اور مجھے امید ہے وہ اپنے ذرائع سے کافی حد تک جلدی اکٹھے کر کے مسجد مکمل کر لیں گے لیکن ہو
سکتا ہے کچھ ستی ہو جائے۔بعض وعدے کرتے ہیں پورے نہیں کر سکتے۔بعض مجبوریاں پیدا ہو جاتی
ہیں۔تو ان کی مدد کے لئے خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ یوں کے۔کے ذمہ میں ڈالتا ہوں کہ یہ بھی ان
کی مددکریں اور یہ اس علاقے میں ایک بڑا اچھا وسیع جماعت کا منصوبہ ہے جو مجھے امید ہے جماعت
کی وسعت کا باعث بنے گا۔وہاں اس کے لئے وہ بھی ان میں کچھ حصہ ڈالیں۔اور لجنہ ہمیشہ
قربانیاں کرتی رہی ہے۔یہاں بیت الفضل ہے اس کے لئے بھی لجنہ نے ہی رقم اکٹھی کی تھی جو پہلے
برلن مسجد کے لئے تھی پھر بعد میں بیت الفضل میں استعمال ہوئی۔تو یو۔کے۔کی لجنہ کو اس بارے میں
کوشش کرنی چاہئے۔کیونکہ میری خواہش ہے کہ یہ دونوں مساجد ایک سال کے اندر اندر مکمل ہو
جائیں، انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس رمضان میں دعاؤں اور قربانی کے جذبے کے ساتھ
اس طرف بھی توجہ دیں اور کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔

آج 10 میں سے 10 باقی