رمضان کا درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے
$2004
775
44
خطبات مسرور
رمضان کا درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے
29 /اکتوبر ۲۰۰۴ء بمطابق 29 را خا ۱۳۸۳۰ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن۔لندن )
اللہ تعالیٰ رمضان میں اپنی طرف بڑھنے والوں کو اپنی مغفرت کی چادر
میں لپیٹتا ہے۔۔۔۔۔استغفار تو بہ سے بڑھ کر ہے
ہ استغفار مد داور قوت ہے جو خدا سے حاصل کی جاتی ہے۔
خطبات مسرور
$2004
776
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان کا تقریباً نصف گزر چکا ہے۔اگلی جمعرات سے
انشاء اللہ تعالیٰ آخری عشرہ شروع ہو جائے گا۔اور اس آخری عشرے میں عموماً مساجد کی رونق زیادہ ہو
جاتی ہے۔لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں، ہم ایک ترقی کرنے والی قوم ہیں ہماری
خوشیاں اسی وقت دائمی خوشیاں کہلاسکتی ہیں، یا ہمیں اسی وقت کسی نیکی کو دیکھ کر دلی خوشی پہنچ سکتی ہے
جب یہ نیکی دائمی ہو، ہمیشہ رہنے والی ہو۔جو جوش و خروش آج کل نظر آتا ہے یہ ہمیشہ نظر آنے لگ
جائے۔تو بہر حال میں یہ کہہ رہا تھا کہ اگلے جمعہ سے انشاء اللہ تعالیٰ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو
جائے گا، بلکہ جمعرات سے ہی۔اور اس میں عموماً مساجد میں گہما گہمی اور رونق اور حاضری مزید بڑھ
جاتی ہے۔اور اس کی کئی وجوہات بھی ہیں۔ایک تو یہ کہ آخری عشرے میں ہر ایک کو خیال ہوتا ہے کہ
آخری عشرہ ہے دعائیں کر کے فائدہ اٹھا لو اور اس لئے بھی کہ اس آخری عشرے میں آنحضرت مو
نے لیلۃ القدر کی خوشخبری دی ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے ، اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے
کے لئے عموماً لوگ کیونکہ رمضان میں ہر ایک اٹھ رہا ہوتا ہے ان دنوں میں خاص طور پر روزہ کے لئے
تو اٹھتے ہیں ، ساتھ تہجد کے لئے اٹھتے ہیں۔نوافل کی ادائیگی بھی کرتے ہیں۔اور پھر اسی برکت کی وجہ
سے مسجدوں کا رخ بھی کرتے ہیں۔پھر ان دنوں میں بڑی مساجد میں رونق بڑھنے کی ایک وجہ اس
آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنا بھی ہوتا ہے۔غرض رمضان میں عموماً مسجدں میں کم نظر آنے والے
$2004
777
خطبات مسرور
جولوگ ہیں، جمعوں پر آنے والے یا عیدوں پر آنے والے، ان میں سے بھی اکثریت ایسی ہوتی ہے
جو بڑے ذوق شوق سے ان دنوں میں مسجد میں آرہے ہوتے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ
مومنوں کی جماعت کی نیکیوں میں بڑھنے کی دوڑ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش عارضی
نہیں ہونی چاہئے۔ان نیکیوں کو اور ان کوششوں کو اب انشاء اللہ تعالیٰ سب کو جاری رکھنے کی کوشش اور
دعا کرنی چاہئے۔جن کو اس رمضان میں یہ نیکیاں کرنے کی توفیق ملی۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے مہینہ کا ابتدائی عشرہ
رحمت ہے اور درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے اور آخری عشرہ جہنم سے نجات دلانے والا ہے۔(صحیح ابن خزيمة كتاب الصيام باب فضل شهر رمضان)
رحمت حاصل کرنے کے پہلے دس دن بھی گزر گئے اور دوسرا عشرہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے
مغفرت کا عشرہ قرار دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس میں اپنی طرف بڑھنے والوں کو اپنی مغفرت کی چادر
میں لپیٹتا ہے۔اس لئے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی اس مغفرت کی چادر میں ان دنوں
میں لیٹے اللہ تعالیٰ کی بے انتہا رحمت ہوئی ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ اس سال پھر رمضان کی برکتوں
سے
فائدہ اٹھا سکیں۔اور یہ اسی کا فضل اور اسی کی رحمت ہے اور اسی کا انعام ہے کہ ہم اب دوسرے
عشرے سے گزر رہے ہیں۔اس میں جتنی زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اس کے آگے جھک کر ، اس
سے بخشش مانگتے ہوئے اس کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی کوشش کریں گے ، اس کے بندوں
کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کریں گے، اتنی زیادہ اس کی مغفرت ہمیں اپنی لپیٹ میں لیتی چلی
جائے گی۔اتنے زیادہ اس کی رحمت کے دروازے ہم پر وا ہوتے چلے جائیں گے، ہم پر کھلتے چلے
جائیں گے۔جتنے زیادہ ہم نیکیوں پر قائم ہوتے چلے جائیں گے، اتنا ہی زیادہ ہمیں نیکیوں پر قائم
رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرماتا چلا جائے گا۔اور جتنی زیادہ ہمیں نیکیوں پر قائم ہونے کی
طاقت پیدا ہوتی چلی جائے گی اور پھر جب اس طرح اللہ تعالیٰ کی مدد چاہتے ہوئے اس کی مغفرت
طلب کرتے ہوئے آخری عشرے میں ہم داخل ہوں گے تو فرمایا یہ تمہیں آگ سے نجات دلانے کا
778
$2004
خطبات مسرور
باعث بن جائے گا۔تم اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہو جاؤ گے۔اور اس وجہ سے آئندہ نیکیوں میں
ترقی کرنے والے ہو جاؤ گے اور بدیوں کو ترک کرنے والے ہو جاؤ گے۔لیکن شرط یہ ہے کہ نیک نیتی
سے استغفار کرنی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ”استغفار اور تو بہ دو چیزیں ہیں۔ایک
وجہ سے استغفار کو تو بہ پر تقدم حاصل ہے۔یعنی استغفار تو بہ سے بڑھ کر ہے کیونکہ استغفار مدد
اور قوت ہے جو خدا سے حاصل کی جاتی ہے۔اور تو بہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔عادت
اللہ یہی
ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے مدد چاہے گا تو خدا تعالیٰ ایک قوت دے دے گا اور پھر اس قوت کے بعد
انسان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاوے گا۔اور نیکیوں کے کرنے کے لئے اس میں ایک قوت پیدا ہو
جاوے گی۔جس کا نام تُوبُوا إِلَيْهِ ہے اس لئے طبعی طور پر بھی یہی ترتیب ہے۔غرض اس میں ایک
طریق ہے جو سالکوں کے لئے رکھا ہے کہ سالک ہر حالت میں خدا سے استمد ادچا ہے۔سالک جب
تک اللہ تعالیٰ سے قوت نہ پائے گا کیا کر سکے گا۔توبہ کی توفیق استغفار کے بعد ملتی ہے۔اگر استغفارنہ
ہو تو یقیناً یا درکھو کہ تو بہ کی قوت مرجاتی ہے۔پھر اگر اس طرح پر استغفار کرو گے اور پھر تو بہ کرو گے تو
نتیجہ یہ ہوگا يُمَتِّعُكُمْ مَتَاعًا حَسَنًا إِلَى اَجَلٍ مُّسَمًّى (هود: 3) یعنی ایک مدت تک
تمہیں اللہ تعالیٰ بہترین سامان معیشت عطا کرتا رہے گا۔" سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ اگر
استغفار اور تو بہ کرو گے تو اپنے مراتب پالو گے۔ہر ایک حس کے لئے ایک دائرہ ہے جس میں وہ۔مدارج ترقی کو حاصل کرتا ہے"۔(ملفوظات جلد دوم صفحه 69-68)
تو یہ ہے استغفار کی اصل حقیقت جو ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے
سمجھائی۔پس حدیث میں جو آیا ہے کہ درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے ، یہ مغفرت تبھی ہوگی جب
اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کریں گے۔اور جب ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت مل گئی ،
بخشش کے سامان ہونے شروع ہو گئے، وہ راضی ہو گیا تو وہ مرتبے بھی مل جائیں گے،
$2004
779
مسرور
اللہ تعالیٰ کا قرب بھی ہر ایک کو اس کی استعدادوں کے مطابق مل جائے گا۔کیونکہ ہر ایک
میں کوئی چیز پانے کی کوئی چیز حاصل کرنے کی ایک طاقت ہوتی ہے تو ہر ایک کو اس کے مطابق ہی ترقی
ملتی ہے اور استغفار کرنے سے وہ ترقی مل جاتی ہے۔بہر حال اس کے لئے ہر ایک کو کوشش کرتے رہنا
چاہئے۔اور جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا تھا کہ مومنوں کی عبادات میں تیزی رمضان کے آخری
عشرے میں لیلۃ القدر پانے کے لئے بھی آتی ہے۔اور جیسا کہ حدیث میں ذکر ہے، آخری عشرہ جہنم
سے نجات کا بھی باعث بنتا ہے۔اس لئے بھی عبادات کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔اور پھر ان کے
حصول کے لئے ہر کوئی اپنی اپنی طاقتوں اور استعدادوں کے مطابق کوشش بھی کرتا رہتا ہے۔لیلۃ القدر کا مضمون ایک بڑا گہرا اور وسیع مضمون ہے۔اس کے بارے میں بھی کچھ
وضاحت کروں گا۔لیکن اس سے پہلے کیونکہ آخری عشرے میں اعتکاف بھی بیٹھا جاتا ہے، اس لئے
اعتکاف کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اعتکاف کے ضمن میں کچھ باتیں اس کے مسائل کے
بارے میں اور کچھ باتیں انتظامی لحاظ سے ہیں۔کچھ بیٹھنے والوں کے لئے ہیں اور کچھ دوسرے لوگوں
کے لئے ہیں جن کا ہر احمدی کو خیال رکھنا چاہئے۔پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ اعتکاف رمضان کی ایک نفلی عبادت ہے۔اس لئے جگہ کی
مناسبت سے، اس کی گنجائش کے مطابق جو مرکزی مساجد ہیں ان میں یا جو بھی اپنے شہر کی مسجد ہو اس
میں بھی حالات کے مطابق اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔بعض لوگوں کا زور ہوتا ہے کہ ہم
نے ضرور اعتکاف بیٹھنا ہے اور فلاں مسجد میں ہی ضرور بیٹھنا ہے۔مثلاً ربوہ میں مسجد مبارک میں یا
مسجد اقصیٰ میں بیٹھنا ہے یا یہاں مسجد فضل میں بیٹھنا ہے یا مسجد بیت الفتوح میں بیٹھنا ہے۔اور پھر
اس کے لئے زور بھی دیا جاتا ہے، خط پہ خط لکھے جاتے ہیں اور سفارش کرنے کی درخواستیں کی جاتی
ہیں۔تو یہ طریق غلط ہے۔دعا کی قبولیت تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہو تو کہیں بھی ہو سکتی ہے۔یہ تو نہیں فرمایا
کہ جو اعتکاف بیٹھیں گے ان کو لیلۃ القدر حاصل ہوگی اور باقیوں کو نہیں ہوگی۔کسی خاص جگہ سے تو
$2004
780
خطبات مسرور
مخصوص نہیں ہے ہاں بعض جگہوں کی ایک اہمیت ہے اور ان کے قرب کی وجہ سے بعض دفعہ جذبات
میں خاص کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن یہ سوچ بہر حال غلط ہے کہ ہم نے فلاں جگہ ضرور بیٹھنا
ہے۔بعض دفعہ لوگوں کو صرف یہ خیال ہوتا ہے کہ پچھلے سال فلاں بیٹھا تھا اس لئے اس سال
ہمیں باری دی جائے۔یا اس سال ہم نے ضرور بیٹھنا ہے۔یہ دیکھا دیکھی والی بات ہو جاتی ہے۔نیکیوں میں بڑھنے والی بات نہیں رہتی۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ
ہر رمضان میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے، ایک رمضان میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد آپ
اپنے خیمہ میں داخل ہوئے تو حضرت عائشہ نے اعتکاف بیٹھنے کی اجازت مانگی تو آپ نے ان کو
اجازت دے دی۔انہوں نے بھی اعتکاف کے لئے خیمہ لگالیا حضرت حفصہ نے حضرت عائشہ کے
اعتکاف کرنے کا سنا تو انہوں نے بھی اعتکاف کے لئے خیمہ لگا لیا۔حضرت زینب نے یہ خبر سنی تو
انہوں نے بھی اعتکاف کے لئے خیمہ لگا لیا۔رسول اللہ اللہ نے جب اگلی صبح دیکھا تو چار خیمے لگے
ہوئے تھے۔اس پر آپ ﷺ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ اس پر آپ کو امہات المومنین کا حال بتایا گیا
کہ ہر ایک نے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی خیمہ لگا لیا ہے، اس لحاظ سے کہ آنحضرت ﷺ کا قرب
حاصل ہو جائے گا ) اس پر آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ ان کو ایسا کرنے پر کس چیز نے مجبور کیا ہے۔کیا
نیکی نے؟ ان خیموں کو اٹھا لومیں ان
کو نہ دیکھوں۔چنانچہ وہ خیمے اکھاڑ دیئے گئے ، پھر آنحضورﷺ
نے اس رمضان میں اعتکاف نہ کیا۔اپنا خیمہ بھی اٹھا لیا۔البتہ اس سال ) آپ نے ( روایت کے
مطابق آخری عشرہ شوال میں اعتکاف کیا۔(بخاری کتاب الاعتكاف ـ باب اعتکاف فی شوال )
یہ دیکھا دیکھی والی نیکیاں بدعات بن جاتی ہیں۔آپ برداشت نہ کر سکتے تھے کہ بدعات
پھیلیں۔نیکیوں کی خواہش تو دل سے پھوٹنی چاہئے۔اس کا اظہار اس طرح ہو کہ لگے کہ نیکی کی
خواہش دل سے نکل رہی ہے۔یہ نہ ہو کہ لگ رہا ہو دیکھا دیکھی سب کام ہو رہے ہیں۔امہات
$2004
781
خطبات مسرور
المومنین بھی یقینا نیکی کی وجہ سے ہی اعتکاف بیٹھی ہوں گی کہ آنحضرت ﷺ کے قرب میں ان۔برکات سے ہم بھی حصہ لے لیں جو ان دنوں میں ہونی ہیں۔لیکن آپ ﷺ کو یہ برداشت نہ تھا کہ کسی
نیکی سے دکھاوے کا ذرا سا بھی اظہار ہوتا ہو۔ذرا سا بھی شبہ ہوتا ہو۔چنانچہ آپ نے سب کے خیمے
اکھڑ وادیئے۔پھر آپ نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ اعتکاف کس طرح بیٹھنا چاہئے ، بیٹھنے والوں اور دوسروں
کے لئے کیا کیا پابندیاں ہیں روایت میں آتا ہے کہ ”آپ نے رمضان کے آخری عشرے میں
اعتکاف کیا ، آپ کے لئے کھجور کی خشک شاخوں کا حجرہ بنایا گیا، ایک دن آپ نے باہر جھانکتے
ہوئے فرمایا، نمازی اپنے رب سے راز و نیاز میں مگن ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو
سنانے کے لئے قراءت بالجبر نہ کرو۔“
(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 67- مطبوعه بيروت۔یعنی مسجد میں اور بھی لوگ اعتکاف بیٹھے ہوں گے اس لئے فرمایا معتکف اپنے اللہ سے رازو
نیا ز کر رہا ہوتا ہے، دعائیں کر رہا ہوتا ہے۔قرآن شریف بھی اگر تم نماز میں پڑھ رہے ہو یا ویسے
تلاوت کر رہے ہو تو اونچی آواز میں نہ کرو تا کہ دوسرے ڈسٹرب نہ ہوں۔ہلکی آواز میں تلاوت کرنی
چاہئے۔سوائے اس کے کہ اب مثلاً جماعتی نظام کے تحت بعض مساجد میں خاص وقت کے لئے
درسوں کا انتظام ہوتا ہے۔وہ ایک جماعتی نظام کے تحت ہے اس کے علاوہ ہر ایک معتکف کو نہیں
چاہئے کہ اونچی آواز میں تلاوت بھی کرے یا نماز ہی پڑھے۔کیونکہ اس طرح دوسرے ڈسٹرب
ہوتے ہیں۔تو یہ ہیں احتیاطیں جو آنحضرت ﷺ نے فرما ئیں۔کہاں یہ احتیاطیں اور کہاں اب یہ
حال ہے کہ بعض دفعہ پہلے ربوہ میں بھی ہوتا تھا لیکن دوسرے شہروں میں ابھی بھی باہر ہوتا ہے۔شاید
یہاں بھی یہی صورت حال ہو۔معتکف کے لئے بڑی تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے۔کہ وہ اپنی
عبادت میں مصروف ہوتا ہے پردہ کے لئے ایک چادر ہی ٹانگی ہوتی ہے نا۔پردہ کے پیچھے سے ایک
$2004
782
خطبات مسرور
ہاتھ اندر داخل ہوتا ہے جس میں مٹھائی اور ساتھ پر چی ہوتی ہے کہ میرے لئے دعا کرو یا نمازی
سجدے میں پڑا ہوا ہے اوپر سے پر دہ خالی ہوتا ہے تو اوپر سے کاغذ آ کر اس کے اوپر گر جاتا ہے
(ساتھ نام ہوتا ہے ) کہ میرے لئے دعا کرو۔یا ایک پر اسرار آواز پردے کے پیچھے سے آتی ہے
آہستہ سے کہ میں فلاں ہوں میرے لئے دعا کرو۔یہ سب غلط طریقے ہیں۔پھر شام کو افطاریوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔افطاریاں بڑی بڑی آتی ہیں ٹرے لگ
کے ، بھر کے، جو معتکف تو کھا نہیں سکتا لیکن مسجد میں ایک شور بھی پڑ جاتا ہے اور گند بھی ہورہا ہوتا ہے۔اور پھر جولوگ افطاریاں بھیج رہے ہوتے ہیں۔بعض بڑے فخر سے بتاتے بھی ہیں کہ آج میں نے
افطاری کا انتظام کیا ہوا تھا، کیسی تھی؟ کیا تھا؟ یاد دوسروں کو بتارہے ہیں کہ یہ کچھ تھا۔میری افطاری بڑی
پسند کی گئی۔پھر اگلے دن دوسرا شخص اس سے بڑھ کر افطاری کا اہتمام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تو یہ
سب فخر و مباہات کے زمرے میں چیزیں آتی ہیں۔بجائے اس کے کہ خدمت کی جائے یہ دکھاوے
کی چیزیں بن جاتی ہیں۔اس لئے یا تو اعتکاف بیٹھنے والا ، اپنے گھر سے سحری اور افطاری منگوائے یا
جماعتی نظام کے تحت مہیا ہو۔ناموں کے ساتھ ہر ایک کے لئے علیحدہ علیحدہ افطاریاں آنی غلط طریق
کار ہے۔یہ کہیں بھی جماعت کی مساجد میں نہیں ہونا چاہئے۔کیونکہ اس سے آگے اور بدعتیں بھی
پھیلتی چلی جائیں گی۔ربوہ میں بھی دارالضیافت سے، جو مرکزی مساجد میں بیٹھے ہوتے ہیں ان کے
لئے اور میرا خیال ہے دوسری جگہوں پر بھی۔(اگر نہیں ہے تو جانی چاہئیں ) افطاری وسحری وہیں سے
تیار ہو کر جاتی ہے اور سارے ایک جگہ بیٹھ کے کھا لیتے ہیں۔پھر بعض لوگ اعتکاف بیٹھ کر بھی کچھ وقت کے لئے دنیا داری کے کام کر لیتے ہیں۔مثلاً
بیٹے کو کہ دیا، یا اپنے کام کرنے والے کارندے کو کہہ دیا کہ کام کی رپورٹ فلاں وقت مجھ کو دے جایا
کرو۔کاروباری مشورے لینے ہوں تو فلاں وقت آجایا کرو کا روباری مشورے دیا کروں گا۔یہ طریق
بھی غلط ہے۔سوائے اشد مجبوری کے یہ کام نہیں ہونا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
$2004
783
خطبات مسرور
والسلام سے اس بارے میں سوال ہوا کہ آدمی جب اعتکاف میں ہو تو اپنے دنیوی کا روبار سے متعلق
بات کر سکتا ہے یا نہیں ؟۔آپ نے فرمایا کہ سخت ضرورت کے سبب کر سکتا ہے اور بیمار کی عیادت کے
لئے اور حوائج ضروریہ کے واسطے باہر جاسکتا ہے۔فرمایا کہ سخت ضرورت کے تحت۔یہ نہیں ہے کہ جیسا
میں نے پہلے کہا کہ روزانہ کوئی وقت مقرر کر لیا، فلاں وقت آجایا کرو اور بیٹھ کر کاروباری باتیں ہو جایا
کریں گی۔اگر اتفاق سے کوئی ایسی صورت پیش آگئی ہے کسی سرکاری
کاغذ پر دستخط کرنے ہیں، تاریخ
گزر رہی ہے یا کسی ضروری معاہدے پر دستخط کرنے ہیں ، تاریخ گزر رہی ہے یا اور کوئی ضروری کاغذ
ہے، ایسے کام تو ہو سکتے ہیں۔لیکن ہر وقت ، روزانہ نہیں۔(بدر 21/ فروری 1907ء صفحہ5)
یہ جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ بیمار کی عیادت کے لئے جاسکتے
ہیں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نہیں نکلنا چاہئے۔یہ بھی عین آنحضرت ﷺ کی تعلیم کے مطابق ہے۔حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بیمار پرسی کے لئے جاتے اور آپ
اعتکاف میں ہوتے۔پس آپ قیام کئے بغیر اس کا حال پوچھتے۔“
(ابو داؤد ـ كتاب الصيام باب المعتكف يعود المريض۔پھر اسی طرح ابن عیسی کی ایک ایسی ہی روایت ہے۔تو تیمار داری جائز ہے لیکن کھڑے
کھڑے گئے اور آگئے۔یہ نہیں کہ وہاں بیٹھ کر ادھر ادھر کی باتوں میں وقت ضائع کرنا شروع کر دیا یا
باتیں بھی شروع ہو گئیں۔اور یہ بھی اس صورت میں ہے (وہاں مدینے میں بڑے قریب قریب گھر
بھی تھے ) کہ قریب گھر ہوں اور کسی خاص بیمار کو آپ نے پوچھنا ہو، اگر ہر بیمار کے لئے اور ہر قریبی
کے لئے ، بہت سارے تعلق والے ہوتے ہیں آپ جانے لگ جائیں تو پھر مشکل ہو جائے گا اور
یہاں فاصلے بھی دور ہیں، مثلاً جائیں تو آنے جانے میں ہمیں دو گھنٹے لگ جائیں۔اور اگر ٹریفک
میں پھنس جائیں تو اور زیادہ دیر لگ جائے گی۔یہ قریب کے گھروں میں پیدل جہاں تک جاسکیں اس
کی اجازت ہے، ویسے بھی جانے کے لئے جو جماعتی نظام ہے وہاں سے اجازت لینی ضروری ہے۔
خطبات مسرور
784
یہ میں باتیں اس لئے کر رہا ہوں کہ بعض لوگ اس قسم کے سوال بھیجتے ہیں۔$2004
ام المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف میں
تھے۔میں ان کی ملاقات کو رات کے وقت گئی۔اور میں نے آپ سے باتیں کیں جب میں اٹھی اور
لوٹی تو آپ سبھی میرے ساتھ اٹھے۔حضرت صفیہ کا گھر ان دنوں اسامہ بن زید کے مکانوں میں
تھا۔راستے میں انصاری راہ میں ملے۔انہوں نے جب آپ کو دیکھا تو تیز تیز چلنے لگے۔آپ نے
ان انصاریوں کو ) فرمایا کہ اپنی چال سے چلو۔یہ صفیہ بنت حیی ہے۔ان دونوں نے یہ سن کر کہا
سبحان
اللہ یا رسول اللہ ! ہمارا ہرگز ایسا گمان آپ کے بارے میں نہیں ہوسکتا۔آپ نے فرمایا: نہیں ،
شیطان خون کی طرح آدمی کی ہر رگ میں حرکت کرتا ہے۔مجھے خوف ہوا کہیں شیطان تمہارے دل
میں بری بات نہ ڈال دے۔(ابو داؤد کتاب الصيام باب المعتكف يدخل البيت لحاجته)
تو ایک تو آپ نے اس میں شیطانی وسوسے کو دور کرنے کی کوشش فرمائی۔بتا دیا کہ یہ
حضرت صفیہ ہیں، ازواج مطہرات میں سے ہیں۔دوسرے یہ کہ اعتکاف کی حالت میں مسجد سے
باہر کچھ دور تک چلے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔بلکہ اگر مسجد میں حوائج ضروریہ کا انتظام نہیں ہے،
غسل خانوں وغیرہ کی سہولت نہیں ہے تو اگر گھر قریب ہے تو وہاں بھی جایا جا سکتا ہے۔آج کل تو ہر
مسجد کے ساتھ انتظام موجود ہے اس لئے کوئی ایسی دقت نہیں ہے۔لیکن پھر بھی کچھ وقت کے لئے
مسجد کے صحن میں یا باہر ٹہلنے کی ضرورت محسوس ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجلس میں بیٹھے تھے، خواجہ کمال دین صاحب
اور ڈاکٹر عباداللہ صاحب ان دنوں میں اعتکاف بیٹھے تھے تو آپ نے ان کو فرمایا کہ: اعتکاف میں
یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا رہے اور بالکل کہیں آئے جائے ہی نہ ( مسجد کی ) چھت پر
دھوپ ہوتی ہے وہاں جا کر آپ بیٹھ سکتے ہیں۔کیونکہ نیچے یہاں سردی زیادہ ہے۔وہاں تو ہیٹنگ
(Heating) کا سسٹم نہیں ہوتا تھا۔سردیوں میں لوگ دھوپ میں بیٹھتے ہیں، پتہ ہے ہر ایک کو اور
$2004
785
خطبات مسرور
ضروری بات کر سکتے ہیں۔ضروری امور کا خیال رکھنا چاہئے۔اور یوں تو ہر ایک کام ( مومن کا )
عبادت ہی ہوتا ہے۔"
(ملفوظات جلد دوم صفحه 588,587 - الحكم 2 جنوری (1903)
تو مومن بن کے رہیں تو کوئی ایسا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔الله
حضرت عائشہؓ سے مروی کہ رسول اللہ ہے جب اعتکاف فرماتے تو آپ سر میرے قریب
کر دیتے تو میں آپ کو کنگھی کر دیتی اور آپ گھر صرف حوائج ضروریہ کے لئے آتے۔“
(ابو دائود كتاب الصيام - باب المعتكف يدخل البيت لحاجته )
تو بعض لوگ اتنے سخت ہوتے ہیں کہ ان کا خیال ہے کہ اعتکاف میں اگر عورت کا ، بیوی کا
ہاتھ بھی لگ جائے تو پتہ نہیں کتنا بڑا گناہ ہو جائے گا۔اور دوسرے یہ کہ حالت ایسی بنالی جائے ، ایسا
بگڑا ہوا حلیہ ہو کہ چہرے پر جب تک سنجیدگی طاری نہ ہو، حالت بھی بُری نہ ہو اس وقت تک لوگوں کا
خیال ہوتا ہے کہ دوسروں کو پتہ نہیں لگ سکتا کہ یہ آدمی عبادت کر رہا ہے۔تو یہ غلط طریق کار ہے۔تو یہ
بھی پتہ لگتا ہے کہ اعتکاف میں اپنی حالت بھی سنوار کے رکھنی چاہئے اور تیار ہو کے رہنا چاہئے۔اور
دوسرے یہ کہ بیوی یا کسی محرم رشتے دار سے اگر آپ سر پر تیل لگوا لیتے ہیں یا کنگھی کروا لیتے ہیں اس
وقت جب وہ مسجد میں آیا ہو تو کوئی ایسی بات نہیں ہے۔رمضان کے آخری عشرے میں آنحضرت مے کی عبادتوں کے کیا نظارے ہوتے تھے۔آپ کی تو عام دنوں کی عبادتیں بھی ایسی ہوتی تھیں کہ خیال آتا ہے کہ اس میں اور زیادہ کیا اضافہ ہوتا
ہو گا۔لیکن آپ رمضان کے آخری عشرے میں اس میں بھی انتہا کر دیا کرتے تھے۔حضرت عائشہ
صلى الله
سے مروی ہے کہ جب رمضان میں سے ایک عشرہ باقی رہ جاتا تو آنحضور ﷺے کمر کس لیتے اور اپنے
اہل سے ان دنوں میں بالکل علیحدہ ہو جاتے اور مسجد میں چلے جاتے اور چوبیس گھنٹے صرف اللہ تعالیٰ
کی عبادت میں مصروف رہتے تھے۔تو یہ آخری عشرہ چند دن تک ہمارے پر بھی اپنی تمام برکتوں کے
ساتھ آنے والا ہے
$2004
786
مسرور
انشاء اللہ۔ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق ان دنوں میں اپنی عبادتوں
کو مزید سجائیں اور ان کو ترقی دیں۔استغفار اور عبادات کی طرف توجہ کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب
پانے والے ہوں۔اس آخری عشرے میں جو لیلۃ القدر آتی ہے اس کو پانے والے ہوں اور یہ عہد
کریں کہ جن عبادتوں کی عادت ان دنوں میں ہمیں پڑ گئی ہے اس کو ہم ہمیشہ قائم رکھنے والے
ہوں گے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ " جس شخص نے
ایمان کی حالت میں اور محاسبہ نفس کرتے ہوئے رمضان کے روزے رکھے اس کو اس کے گزشتہ گناہ
بخش دیئے جائیں گے اور جس شخص نے ایمان کی حالت میں اور اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے لیلۃ
القدر کی رات قیام کیا اس کو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔“
(بخارى كتاب فضل ليلة القدر ـ باب فضل ليلة القدر )
اب یہاں دیکھیں روزے رکھنا ، اور لیلۃ القدر کی رات کا قیام یعنی لیلۃ القدر والی رات
میں عبادت۔ان دونوں کے ساتھ شرط ہے کہ ایک تو ایمان کی حالت میں ہو اور مومن ہوا اور اپنا محاسبہ
کرتے ہوئے ہو۔مومن وہ ہے جو ایمان کی تمام شرائط پوری کرتا ہے۔صرف زبان کا اقرار نہیں
ہے۔اب شرائط کیا ہیں؟۔قرآن کریم میں متعدد شرائط کا ذکر ہے۔سب سے بڑی بات اللہ پر ایمان
ہے۔مومن تو وہی ہے جو اللہ پر ایمان لائے۔اس کی مثال دے دیتے ہیں۔یہی فرمایا کہ إِنَّمَا
الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوْبُهُمْ۔(الانفال: 3) یعنی مومن تو
صرف وہی ہیں جن کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل ڈر جائیں۔تو جس کے دل میں اللہ کا
خوف ہوگا وہ کبھی دوسرے کا حق مارنے کا سوچے گا بھی نہیں۔وہ کبھی معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا
سوچے گا بھی نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اپنے معاشرے میں ہر ایک سے بنا کے سنوار کے
رکھو۔ہمسایہ سے حسن سلوک کرو، اپنے وعدے پورے کرو، دوسروں کے لئے قربانی دو، اور اس طرح
$2004
787
خطبات مسرور
کے بے شمار حکم ہیں۔تو جب یہ چیزیں ہوں گی تبھی ایمان کی حالت ہوگی اور تبھی اللہ تعالیٰ کا خوف بھی
دل میں ہوگا۔یا اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے یہ سب کام ہورہے ہوں گے۔تو عبادتوں کے ساتھ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور اپنا محاسبہ کرنے، صبح شام یہ جائزہ لینے کہ میں نے
ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا ہے یا نہیں ، اور تقویٰ سے رات بسر کی ہے یا نہیں ، جس طرح حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔جب ایسی حالت ہوگی تو فرمایا کہ ایسے لوگوں کے روزے
بھی قبول ہوں گے اور لیلتہ القدر کی برکتیں بھی حاصل ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے بارے میں
فرماتا ہے کہ یہ لوگ ہیں جو اجر عظیم حاصل کرنے والے ہیں۔پھر ہر مومن کی خواہش ہوتی ہے کہ پستہ
لگے کہ لیلۃ القدر کی راتیں ہیں کون سی؟ کون سی وہ راتیں ہیں جب ہم اللہ تعالیٰ کے اس انعام
سے حصہ پاسکتے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے۔ام
المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔(بخاری کتاب فضل ليلة القدر باب تحرى ليلة القدر في الوتر من العشر الاواخر)
یعنی تئیسویں، پچیسویں ستائیسویں وغیرہ راتوں میں تلاش کرو۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے متعد دصحابہ کرام کو رویا میں
رمضان کی آخری سات راتوں میں لیلتہ القدر دکھائی گئی۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔میں دیکھتا
ہوں تمہاری خوابوں میں رمضان کی آخری سات راتوں میں لیلۃ القدر کے ہونے میں موافقت پائی
جاتی ہے۔یعنی ان سب میں تقریباً یہی بات نظر آ رہی ہے پس تم میں سے جو بھی اس کو تلاش کرنا
چاہے وہ اسے رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کرے“۔(بخارى كتاب فضل ليلة القدر ـ باب فضل ليلة القدر )
تو بہر حال آخری عشرہ یا سات راتیں مختلف روایتوں میں آیا ہے۔پھر ایک روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک بار میں نے
788
$2004
خطبات مسرور
عرض کی۔اے اللہ کے نبی اگر مجھے لیلۃ القدر میسر آ جائے تو میں کیا دعا مانگوں۔آپ نے فرمایا لیلتہ
القدر نصیب ہونے پر یہ دعا کرنا کہ اللّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي۔یعنی اے اللہ
تو بہت زیادہ درگزر کرنے والا ہے اور درگز کو پسند کرتا ہے۔پس مجھ سے درگز رفرما۔“
(مسند احمد بن حنبل باقی مسند الانصار )
تو یہ دعا آنحضرت ﷺ نے سکھائی ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اور دعا ئیں نہیں کرنی
چاہئیں۔وہ بھی کریں لیکن اگر اس حدیث کو اوپر جو میں نے پہلے حدیث بیان کی ہے اس کے ساتھ
ملائیں تو مزید بات کھلتی ہے کہ ایمان اور محاسبہ کرتے ہوئے لیلۃ القدر ملے تو گناہ بخشے گئے۔اب
جب ایک مومن اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتا ہے کہ اے خدا! اس سارے رمضان میں اپنے گناہوں اور
زیادتیوں کا میں جائزہ لیتا رہا ہوں اور اب میں عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کوشش کروں گا کہ یہ غلطیاں اور
زیادتیاں مجھ سے نہ ہوں۔تو معاف کرنے والا ہے۔تو درگز رکو، معاف کرنے کو بخشش کو پسند کرتا
ہے، میرے گناہ بخش اور میری زیادتیوں سے درگزر فرما۔تو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ استغفار اور گنا ہوں سے
معافی جو ہے تو بہ قبول ہونے میں مددگار ہوتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے انسان پھر ایسا نیکیوں پر
قائم ہونے کی کوشش کرتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ بھی ایسے لوگوں کی مددفرماتا ہے۔تو وہ لوگ جو اس طرح
دعا مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادتوں کے معیار بھی قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بندوں کے
حقوق ادا کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔تبھی تو عفو اور درگزر کا واسطہ دے کے اللہ تعالیٰ سے مانگ
رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کی نیک نیتی سے مانگی ہوئی دعاؤں کو اپنے وعدوں کے مطابق قبول بھی کرتا
ہے۔اسے نیکیوں میں بڑھاتا بھی ہے۔تو یہ ساری چیزیں جو عفو، درگزر ہے یا معاف کرنا ہے،
استغفار ہے، یہ کوئی چھوٹی دعا نہیں ہے، بہت بڑی دعا ہے۔اگر آدمی اپنا پورا محاسبہ کرتے ہوئے
مانگے تو ، بہت ساری برائیوں کو چھوڑے گا تو اللہ کے پاس بھی جائے گا تاکہ بخشش کے سامان پیدا۔
789
$2004
خطبات مسرور
ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس احساس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو کر اس سے
عفو اور بخشش کے طلبگار ہوں۔پھر جیسا کہ ہم جانتے ہیں اور ہمیں یہ علم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا
ہے
لیلۃ القدر کے صرف اتنے ہی معنے نہیں ہیں کہ رمضان کے آخری عشرے میں چند راتوں میں سے ایک
رات آگئی اور اس میں دعائیں کرلی جائیں اور بس۔بلکہ اس کے اور بھی بہت وسیع معنے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ ایک لیلۃ القدر تو وہ ہے جو پچھلے حصہ رات میں ہوتی ہے جبکہ اللہ
تعالی تجلی فرماتا ہے اور ہاتھ پھیلاتا ہے کہ کوئی دعا کرنے والا اور استغفار کرنے والا ہے جو میں اس کو
قبول کروں لیکن ایک معنے اس کے اور ہیں جس سے بدقسمتی سے علماء مخالف اور منکر ہیں اور وہ یہ ہیں
کہ ہم نے قرآن کو ایسی رات میں اتارا ہے کہ تاریک
و تار تھی اور وہ ایک مستعد مصلح کی خواہاں تھی۔خدا تعالیٰ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے جبکہ اس نے فرمایا مَاخَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُوْنَ ﴾ (الذاریات: (57) پھر جب انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے یہ ہو
نہیں سکتا کہ وہ تاریکی ہی میں پڑا رہے۔ایسے زمانے میں بالطبع اس کی ذات جوش مارتی ہے کہ کوئی
مصلح پیدا ہوس إِنَّا أَنزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ (الـقـدر :2) اس زمانہ ضرورت بعثت
آنحضرت ﷺ کی ایک اور دلیل ہے۔(الحكم جلد 10 نمبر 27 مورخه 31 جولائی 1906ء صفحه (4)
فرمایا کہ لیلۃ القدر یہی نہیں ہے جو آخری عشرہ رمضان میں ایک رات آتی ہے۔بلکہ اس
کے اور بھی معنے ہیں اور وہ یہ کہ جب زمانہ دنیا داری کے اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے اور شرک انتہا کو
پہنچ جاتا ہے۔بہت سے لوگ خدا کو بھول جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ایسی حالت میں اپنی مخلوق کو اس گند
سے نکالنے کے لئے کسی مصلح نبی ، یارسول کو بھیجتا ہے۔اور یہ جو برائیوں میں ڈوبنے کا زمانہ ہے یہ بھی
فرمایا کہ تاریک رات کی طرح ہی ہے تو فرمایا کہ وہ بھی ایک تاریک زمانہ تھا جب شرک عام تھا لوگ
اللہ تعالیٰ کو بھول گئے تھے اس وقت پھر اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مبعوث فرمایا اور دنیا کو اس کی
$2004
790
خطبات مسرور
تاریکی اور اندھیرے سے نکالنے کے لئے اپنی پاک کتاب قرآن کریم آنحضرت ﷺ پر نازل
فرمائی۔جو آخری شرعی کتاب ہے۔آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق ایک اور تاریک زمانہ آنا تھا۔ایک ہزار سال کا
عرصہ جس کے بارے میں جو نیک مفکر مسلمان تھے کہ اسلام کا نام ہی باقی رہ گیا ہے اور کوئی عمل باقی
نہیں رہا۔پھر اللہ تعالیٰ کی سنت اور وعدوں کے مطابق جس کی پیشگوئی آنحضرت ﷺ نے فرمائی تھی
حضرت مسیح موعود کا ظہور ہونا تھا اور ہوا۔اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کو مانے کی توفیق بھی دی۔تو
جب ہم نے مان لیا تو اب جماعت احمد یہ ہی اس وقت دنیا میں وہ واحد جماعت ہے جس نے مسیح
موعود کی جماعت ہونے کی حیثیت سے دنیا سے تاریکی کو دور کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اب
جماعت احمد یہ ہی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس کام پر مامور کیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: نائب رسول اللہ ﷺ کے
نزول کے وقت جولیلۃ القدر مقرر کی گئی ہے وہ در حقیقت اس لیلۃ القدر کی ایک شاخ ہے۔یا یوں کہو
کہ اس کا ایک ظل ہے جو آنحضرت ﷺ کو ملی ہے۔خدا تعالیٰ نے اس لیلتہ القدر کی نہایت درجہ کی
شان بلند کی ہے۔جیسا کہ اس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ
حَكِيمٍ (الدخان : 4) یعنی اس لیلۃ القدر کے زمانے میں جو قیامت تک ممتد ہے ہر ایک حکمت
اور معرفت کی باتیں دنیا میں شائع کر دی جائیں گی۔اور انواع واقسام کے علوم غریبہ اور فنون نادرہ و
صنعات عجیبہ صفحہ عالم میں پھیلا دیئے جائیں گے نئی نئی ترقیات جو ہوں گی اور علم ہوں گے، نئی نئی
صنعتیں پیدا ہوں گی ، نئی نئی چیزیں پیدا ہوں گی۔یہ سب اس زمانے میں پھیلا دیئے جائیں گے۔"
اور انسانی قومی میں ان کی موافق استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان بسطت علم اور عقل کے جو کچھ
لیاقتیں مخفی ہیں یا جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصہ ظہور لایا جائے گا“۔تو جہاں تک
انسانی قوتیں ہیں فرمایا ہر ایک مخفی چیزیں ظاہر ہو جائیں گی۔پھر فرماتے ہیں لیکن یہ سب کچھ ان
$2004
791
خطبات مسرور
دنوں میں پر زور تحریکوں سے ہوتا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ ﷺ دنیا میں پیدا ہوگا اور
در حقیقت اسی آیت کو سورۃ الزلزال میں مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے۔کیونکہ سورۃ الزلزال سے پہلے
سورۃ القدر نازل کر کے یہ ظاہر فرمایا گیا ہے کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام لیلۃ
القدر میں ہی نازل ہوتا ہے اور اس کا نبی لیلۃ القدر میں ہی اس دنیا میں نزول فرماتا ہے۔اور لیلہ
القدر میں ہی وہ فرشتے اترتے ہیں جن کے ذریعہ سے دنیا میں نیکی کی طرف تحریکیں پیدا ہوتی ہیں اور
وہ ضلالت کی پر ظلمت رات سے شروع کر کے طلوع صبح صداقت تک اس کام میں لگے رہتے ہیں کہ
مستعد دلوں کو سچائی کی طرف کھینچتے رہیں۔(ازاله اوهام روحانی خزائن جلد 3 صفحه 159-160 )
چنانچہ دیکھ لیں کہ اب اس زمانے میں، حضرت مسیح موعود کے زمانے میں یہ ساری چیزیں
ظاہر ہو رہی ہیں۔جس طرح میں نے بتایا ہے۔اور نئی نئی حیرت
انگیز قسم کی ایجادات بھی ہو رہی ہیں۔جن
کا حضرت مسیح موعود کی بعثت سے پہلے تصور بھی نہیں تھا۔اور پھر ان میں ترقی بھی روز بروز ہو رہی ہے۔1904ء میں آج سے 100 سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو بھی
الہام ہوا تھا آپ فرماتے ہیں کہ ایک نظارہ دکھایا گیا کہ کوئی امر پیش کیا گیا ہے ( کوئی معاملہ پیش کیا
گیا ہے ) پھر الہام ہوا "إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔إِنَّا أَنْزَلْنَهُ لِلْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ»۔یعنی هم
نے اسے لیلۃ القدر میں اتارا ہے ہم نے اسے مسیح موعود کے لئے اتارا ہے۔تو جیسا کہ حضرت مسیح
موعود نے لکھا ہے ہو سکتا ہے یہ الہام شاید ایجادات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہو۔جو حضرت مسیح موعود
کی آمد کی تائید میں ہو رہی ہیں۔لیکن یہ بات ہمیں اس طرف بھی توجہ دلا رہی ہے کہ اپنی دعاؤں پر
بہت زور دیں اور یہ تاریکی کو دور کرنے کا کام جو حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہو کر ہم نے
اب اپنے اوپر لے لیا ہے اس کو احسن طریق پر ادا کرسکیں۔اس روشنی کے آنے کے باوجو د دنیا تاریکی
کی طرف دوڑ رہی ہے۔ان کو سمجھائیں، ان کو بتائیں کہ اب بھی وقت ہے بچنے کی کوشش کرو اور بچو
ور نہ تباہی کے گڑھے میں گر جاؤ گے۔دعا بھی کریں اور بہت دعا کریں اور خاص طور پر مسلم امہ کے
792
$2004
خطبات مسرور
لئے ، تمام دنیا کے مسلمانوں کے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو عقل اور سمجھ دے۔یہ بہت بڑی ذمہ
داری ہے جو آج ہم پر عائد ہوتی ہے۔پس ان دنوں میں اس دعا کا بھی حق ادا کرنے کی کوشش
کریں۔اور کچھ سجدے امت مسلمہ اور جماعت کے لئے وقف کر دیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا ایک اقتباس ہے بڑا از بر دست قسم کا ، میرے نزدیک۔فرماتے ہیں کہ : ” پھر میں کہتا ہوں کہ ایک اور لیلۃ القدر اسلام نے بیان کی ہے اور وہ ، وہ لیلۃ القدر
ہے کہ جو برکتوں کے لحاظ سے اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ رمضان کی لیلتہ القدر کی برکتیں بھی اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتیں۔یہ لیلۃ القدروہ ہے جس کے متعلق آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے۔اِنَّ الله
يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُلَهَا دِيْنَهَا۔یہ لیلۃ القدر اس مجدد کے
زمانے میں جو صدی کے سر پر آتا ہے آتی ہے۔مگر اس سے بھی بڑھ کر ایک اور لیلۃ القدر ہے جو
1300 سال کے بعد آئی اور وہ حضرت مسیح موعود کا زمانہ ہے۔یہ لیلۃ القدران تیرہ سولیلۃ القدروں
سے جو رمضان میں آئیں اور ان گیارہ لیلۃ القدروں سے جو مجددوں کے زمانے کی صورت میں ہر
صدی کے سر پر نمودار ہوئیں بڑھ چڑھ کر ہے۔پس وہ زمانہ جس میں حضرت مسیح موعود مبعوث ہوئے
سب سے بڑی لیلۃ القدر ہے۔نادان ہیں وہ جو حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں غزالی اور بخاری اور
رازی کو پیش کرتے ہیں ( جو ائمہ ہیں) وہ آپ کی شان سے ناواقف ہیں۔کیونکہ آپ وہ امام ہیں
جو نہ صرف کسی ایک مجدد سے بلکہ ان تمام مجددوں سے جو 1300 سال میں گزرے بڑھ کر ہیں۔اسی
لئے آپ کی لیلۃ القدر اوروں کی لیلۃ القدروں سے بڑھ کر ہے۔کیونکہ اس کی لیلتہ القدر کا زمانہ
نبوت والی لیلۃ القدر کے زمانے سے شروع ہوتا ہے اور یہ آنحضرت ﷺ کے بعد دوسری لیلۃ القدر
ہے۔پس لیلۃ القدر کیا ہے؟۔ایک نبی کا زمانہ ہے اور ایک نبی کی بعثت کا وقت ہے۔تم اس
سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا کا قرب حاصل کرو۔یہاں سے غور سے سنیں اس لیلۃ القدر میں خدا کے
فرستادہ ایک بیج بو جاتے ہیں جو بعد میں نشو و نما پاتا اور بڑھتا ہے یہی وہ رات ہوتی ہے جس کے متعلق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ۔کہا جاتا ہے قرآن میں حضرت عیسی کو روح کہا
$2004
793
خطبات مسرور
گیا ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ روح کلام اللہ کو بھی کہا گیا ہے اور مسجد دکو بھی کیونکہ وہ کلام الہی کا حامل
ہوتا ہے۔پس وہ مجد د جو روح کہلاتا ہے تمہاری ہدایت کے لئے کھڑا کیا گیا ہے۔اور یہ زمانہ وہ زمانہ
ہے کہ جس میں فرشتوں کا بھی نزول ہوا ہے۔اور یہ رات امن اور سلامتی کی رات ہے جس میں ملائکہ
کا نزول صبح تک ہوتا رہتا ہے۔پس اب چونکہ صبح ہونے کو ہے اور طلوع آفتاب نزدیک ہے اور وہ
دن چڑھنے والا ہے کہ تمہارے ہاتھ میں حکومت دی جائے تم لوگوں پر حاکم بنائے جاؤ۔لوگ
تمہارے محکوم ہوں۔تم لوگوں کے حقوق ادا کرو اور وہ تم سے ان حقوق کی ادائیگی کا مطالبہ کر یں۔تم
اس وقت حاکم ہو گے، مظلوم نہ ہو گے لیکن وہ برکات جو تم کو اس وقت ملتی ہیں نہ ملیں گی محکوم ہونے
سے جو برکات مل رہی ہیں حاکم بننے کے بعد نہیں ملیں گی کیونکہ وہ دن ہو گا جو اختلافوں اور
اجتہادوں سے بھرا ہوا ہو گا۔اسی طرح شاید دوبارہ فساد پیدا ہونے لگ جائے۔اس سے بچنے کا
ایک ہی طریقے ہے کہ ”پس فجر ہونے سے پہلے ہوشیار ہو جاؤ۔کیونکہ فجر ہونے والی ہے۔تم اس
وقت سے فائدہ اٹھا لو اور اپنی روحانی اصلاح کر لو۔خدا تعالیٰ تمہیں (اس کی) توفیق دے“۔آمین ( خطبات محمود جلد 8 صفحہ 387-388)