احمدیوں کو جمعہ کی حاضری اور اس کی حفاظت کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے

$2004
815
46
خطبات مسرور
احمدیوں کو جمعہ کی حاضری اور اس کی حفاظت کی طرف خاص توجہ
دینی چاہئے۔12 نومبر ۲۰۰۴ء بمطابق 12 / نبوت ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن۔لندن )
نماز جمعہ کی اہمیت اور عظمت اور اس کے آداب
نماز جمعہ اور درود شریف، جمعہ والے دن خصوصی طور پر درود شریف زیادہ
پڑھیں۔

خطبات مسرور
$2004
816
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
يا يُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا إِذَا نُوْدِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَ
ذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَوةُ فَانْتَشِرُوْا فِي
الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
(سورة الجمعه آیت نمبر (11,10
ترجمہ : اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو جب جمعہ کے دن کے ایک حصے میں نماز کے لئے
بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی کرتے ہوئے بڑھا کرو اور تجارت چھوڑ دیا کرو۔یہ تمہارے
لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔پس جب نماز ادا کی جاچکی ہو تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور اللہ کے
فضل میں سے کچھ تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔رمضان کا آج آخری جمعہ ہے اور کل انشاء اللہ آخری روزہ ہے گویا آج کا روزہ تو آدھے
سے زیادہ گزر گیا صرف ایک روزہ رہ گیا ہے یوں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آیا ما
معْدُودَات یہ گنتی کے چند دن گزر گئے اور پتہ بھی نہیں چلا الحمد لله عموماً رمضان کے اس
آخری جمعہ میں حاضری عام جمعوں کی نسبت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن جیسا کہ میں نے گزشتہ
سال بھی کہا تھا، اور انشاء اللہ کہتا رہوں گا جب تک اللہ چاہے گا، کہ جو لوگ جمعوں پر باقاعدہ نہیں
آتے اب ان کو یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ یہ جمعہ رمضان کا جو آخری جمعہ ہے اس پر ضرور جانا چاہئے

$2004
817
خطبات مسرور
اورشامل ہونا چاہئے ، اس کی برکات سے فائدہ اٹھانا چاہئے تو ایسے لوگوں کو اب یہ کوشش کرنی چاہئے
کہ یہ جمود جواب ٹوٹا ہے کہ وہ مسجد میں جمعہ پڑھنے آئیں اور جمعہ پڑھنے آئے ہیں ان کو یہ سوچنا
چاہئے کہ یہ برف جو ان کے ذہنوں اور دلوں پر جمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کو جمعہ کی اہمیت کا
احساس نہیں تھا اس برف کو رمضان کی گرمی نے پگھلا دیا ہے، اس ماحول نے پگھلا دیا ہے جو رمضان
کے مہینے میں ہر گھر میں ایک ماحول بن جاتا ہے۔اور چھوٹے بڑے سست یا عبادت بجالانے والے
سب کوشش کرتے ہیں کہ اپنی اپنی توفیق کے مطابق رمضان کی برکتوں کو سمیٹ لیں۔تو اب ایسے
حالات ہوئے ہیں کہ ان کو بھی اللہ تعالیٰ کی آواز پر اس کے حضور مسجد میں آ کر عبادت کرنے کی طرف
توجہ پیدا ہوئی ہے جمعہ پر یا رمضان کے جمعوں پر آنے کی طرف توجہ پیدا ہوئی ہے۔ان لوگوں کو اب
مستقل یہ بات اپنی زندگیوں کا حصہ بنالینی چاہئے کہ جو توجہ ہم میں ایک دفعہ پیدا ہوگئی ہے یہ اب قائم
رہنی چاہئے۔اگر یہ سوچ قائم رہی تو آپ دیکھیں گے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اپنا قرب پانے والے
بندوں پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کے دروازے کھولتا چلا جاتا ہے۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی
ہیں یہ سورہ جمعہ کی آیات میں سے دو آیتیں ہیں۔ان میں اللہ تعالیٰ نے جمعہ کی اہمیت کا بتایا ہے۔یہ
نہیں فرمایا کہ وہ خاص جمعہ جو رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ ہے اس میں مسلمان یہ طریق اختیار
کریں جس کی ہدایت فرمائی گئی ہے۔بلکہ بغیر کسی تخصیص کے، بغیر کسی جمعہ کے فرق کے ہر جمعہ کے
بارے میں بتایا کہ جو بھی جمعہ ہے وہ برابر ہے اور اس میں ایمان والوں کو جمعہ کی اہمیت کے پیش نظر
اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اس میں با قاعدہ حاضر ہوں اور اس میں کچھ ہدایات دی ہیں۔وہ
باتیں کیا ہیں وہ ہدایات کیا ہیں جن کا ایک مومن کو خیال رکھنا چاہئے۔وہ یہ ہیں کہ جب جمعہ کے دن
جمعہ کی نماز کے لئے بلایا جائے تو بغیر کسی بہانے کے، بغیر کسی کا روباری مصروفیت کی اہمیت کا دل میں
خیال لائے سب کام چھوڑ کر فوراً مسجد کی طرف جانا شروع کر دو اور اس کام میں دیر نہیں ہونی
چاہئے۔کیونکہ جمعہ کی ایک اہمیت ہے اور وہ اہمیت ہمیشہ تمہارے پیش نظر رہنی چاہئے۔اگر تمہیں علم

$2004
818
خطبات مسرور
ہو جائے اس اہمیت کا اور یہ پتہ چل جائے کہ جمعہ کی عبادت تمہیں کیا سے کیا بنا سکتی ہے اگر تمہیں پتہ
ہو کہ جمعہ میں کی گئی دعائیں کتنا درجہ پاتی ہیں تمہیں پتہ ہو کہ جمعہ کے دن تم شیطان کے چنگل سے بھی
بچ سکتے ہو اور کس طرح بچ سکتے ہو جس کی وجہ سے تم ہمیشہ نیکیوں پر قائم رہتے چلے جاؤ گے اور ہمیشہ
نیکیوں پر قائم رہنے کی صلاحیت تم میں پیدا ہو جائے گی تو کبھی جمعہ نہ چھوڑو پھر تمہیں یہ خیال نہ آئے
کہ کوئی بات نہیں جمعہ تو پڑھا ہی جائے گا کاروبار کر دیا دوستوں کے ساتھ سیر کے لئے چلے جاؤ یا اسی
طرح اور بہانے تراشنے لگو بلکہ اس آیت کے مطابق جمعہ پر آنے کے لئے جلدی کرو گے۔اس
اہمیت کو آنحضرت ﷺ نے اس طرح بیان فرمایا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ دنوں میں
بہترین دن جن میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے۔اس میں آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے اور اسی
میں وہ جنت میں داخل کئے گئے اور اسی دن حبوط آدم ہوا۔یعنی جنت سے نکلے بھی۔اور اس میں ایک
ایسی گھڑی ہے جس میں مسلمان بندہ جو بھی اللہ تعالیٰ سے طلب کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتا ہے۔(ترمذى كتاب الجمعة باب في الساعة التي ترجى فى يوم الجمعة
تو یہ اہمیت ہے اس دن کی کہ دنوں میں سے بہترین دن ہے اس لئے کہ آدم علیہ السلام پیدا
کئے گئے اس دن وہ جنت میں بھی داخل کئے گئے اور انہیں جنت سے نکالا بھی گیا۔اب جنت
میں داخل بھی کیا گیا اور نکالا بھی گیا دونوں باتیں ایک ساتھ ملا دی گئی ہیں۔مختصراً اس بارے میں بتاتا
ہوں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جن اور انسان کی پیدائش کا مقصد عبادت ہے کہ وہ عبادت
کریں۔اب جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں گے اس کے احکامات پر عمل کریں گے تو آدم کی یہی اولاد
جنت کی وارث بھی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والی بھی ہوگی اور قبولیت دعا کے نشان
دیکھنے والی بھی ہوگی۔اور جو لوگ عبادت کرنے والے نہیں ہوں گے، احکامات پر عمل کرنے والے
نہیں ہوں گے، شیطان کے بہکاوے میں آنے والے ہوں گے اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن کو اور اس
کی عبادت کو جو خاص اہمیت رکھی ہے اس کو نظر انداز کرنے والے ہوں گے، اپنی مصروفیات اور

$2004
819
خطبات مسرور
کاروبار کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے اس خاص دن کی عبادت سے غافل ہوں گے وہ پھر جنت کے وارث
نہیں بن سکتے۔بلکہ جس طرح آدم کو اللہ تعالیٰ نے جو احکامات دیئے تھے ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ
سے جنت سے نکلنا پڑا تھا تو تم بھی یہ نہ سمجھو کہ مسلمان کہلا کر جنت کے وارث کہلا ؤ گے بلکہ احکامات
پر عمل کر کے جنت مل سکتی ہے۔اس لئے اپنے باپ آدم کے تجربے سے فائدہ اٹھاؤ اور شیطان سے
بچنے کی کوشش کرتے رہو۔اس سے مقابلہ کرو اور ہر جمعہ کو جو تمہیں خدا تعالیٰ نے اکٹھے ہونے کا حکم دیا
ہے اس پر عمل کرو اور اس دن کی اہمیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے یہ سہولت بھی دے دی ہے یا یہ انعام بھی
تمہیں دے دیا ہے کہ اس میں ایک ایسا وقت رکھ دیا ہے کہ جب عبادت کے دوران تمہاری دعا کو قبولیت
کا شرف اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔اس لئے سال کے بعد نہیں بلکہ ہر ساتویں دن ایک اہتمام کے ساتھ
اس کی عبادت کی طرف توجہ دو تو جنت سے نکلنے کی بجائے ، نیک اعمال اور عبادت کی وجہ سے اس جہان
میں بھی اور اگلے جہان میں بھی اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق جنتوں کے وارث ٹھہرو گے۔اب
دیکھیں جنت سے نکلنے کے ساتھ ہی یہ دو قسمیں بنائی ہیں شیطان سے مقابلہ کی طاقت
بھی دے دی ہے اور فرمایا یہ مقابلہ اور شیطان کے خلاف جہاد پھر تمہیں جنت میں داخل کر دے گا۔بلکہ تمہارے لئے دو جنتیں مقرر ہو گئیں اس دنیا کی جنت بھی اور اگلے جہان کی بھی۔پھر عام طور پر کسی
اچھی یاد کا یا کسی کی سالگرہ منانی ہو تو سال کے بعد ایک دن آتا ہے یا اگر کسی شیطان صفت سے نجات
ملی ہو تو پھر بھی سال گزرنے پر اس دن کا ذکر ہوتا ہے۔لیکن یہاں
اللہ تعالیٰ نے سات دن کے بعد یہ
ایک دن رکھ دیا ہے یہ یاد کرانے کے لئے کہ میں نے جس دن آدم کو جنت میں داخل کیا تھا تم اس دن
کو یاد کرو، اکٹھے ہو کر دعائیں کرو، میرے نبی ﷺ پر درود بھیجو، میرے احکامات کی تعمیل کرو تو ہمیشہ
جنت میں رہو گے۔لیکن یہ یاد رکھو کہ اگر یہ نیک کام نہیں کرو گے تو آدم کی طرح جنت سے نکالے بھی
جاؤ گے اس لئے ہوش کرو۔اور ساتھ یہ بھی خوشخبری دے دی اس ہدایت کے ساتھ کہ اس میں تمہاری
دعائیں تمہاری گریہ وزاری جو تم کرو گے وہ بھی قبول ہو گی ، ایک وقت ایسا آئے گا جو قبولیت کا درجہ
پائے گی تا کہ تم جنت سے فائدہ اٹھاتے رہو۔یہ زمین بھی تمہارے لئے جنت بن جائے یہ دنیا بھی

$2004
820
خطبات مسرور
تمہارے لئے جنت بن جائے اور آئندہ بھی ، موت کے بعد بھی دائی جنت کے تم وارث ٹھہرو۔گویا
شیطان سے بچنے کے لئے ہمیں ہتھیار بھی مہیا فرما دیا اور اس ہتھیار کے کارگر ہونے کی ضمانت بھی
عطا فرما دی۔لیکن کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا شیطان بھی اس دن بڑی تیزی دکھا رہا ہوتا ہے کیونکہ
شیطان نے اس دن بہکا یا تھا اس لئے تمہیں بھی اپنی عبادتوں میں ایک خاص مقام پیدا کرنا ہوگا اور
جب یہ خاص مقام حاصل ہو جائے گا تو تبھی شیطان کے اور حملوں سے بچ سکو گے، جیسا کہ میں پہلے
کہہ آیا ہوں۔ایک روایت میں قبولیت دعا کے بارے میں اس طرح آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
جمعہ کے ذکر میں فرمایا کہ اس میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ جب مسلمان کو ایک ایسی گھڑی ملے اور
وہ کھڑا انماز پڑھ رہا ہو تو جو دعا مانگے وہ قبول کی جاتی ہے۔آپ نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا لیکن
یہ گھڑی بہت مختصر ہوتی ہے۔(مسلم کتاب الجمعة باب فى الساعة التي في يوم الجمعة)
اب یہ دیکھیں یہاں بھی جمعہ کی ہی بات کی گئی ہے کہ گھڑی آتی ہے۔یہ نہیں بتایا گیا کہ
جمعۃ الوداع میں خاص گھڑی آتی ہے۔پھر اگلی آیت میں یہ فرمایا کہ خاص وقت میں مصروفیت کے
باوجود جب تم نماز کے لئے اکٹھے ہوتے ہو اور جب نماز پڑھ لی تو پھر تمہیں اجازت ہے کہ اللہ کے
فضل میں سے کچھ تلاش کرو۔یعنی تمہارے دنیاوی کام کاج اگر کوئی ہیں ،مصروفیات اگر ہیں تو جمعہ کی
نماز کے بعد ان کو بجالاؤ۔لیکن یاد رکھو کہ تمہارا مقصد پیدائش جو ہے وہ ہمیشہ تمہارے پیش نظر رہنا
چاہئے۔یہ نہیں کہ جمعہ کی نماز کے بعد اب عصر کی نماز یا قضاء کر کے پڑھو یا بھول جاؤ کہ پڑھنی بھی تھی
کہ نہیں نہیں، بلکہ جمعہ پڑھنے کے بعد بھی اگر تمہیں دنیاوی کام کرنے کی مجبوری ہے تو ضرور کرو۔حضرت مصلح موعودؓ نے تو یہ لکھا ہے کہ اگر مجبوری ہے تو کرو ورنہ ذکر الہی میں وہ وقت گزارو۔لیکن اس
کام کے دوران بھی ذکر الہی کرتے رہو اور پھر یہ بھی ذہن میں رہے کہ باقی نمازیں بھی وقت پر ادا
کرنی ہیں۔یہ غلط نہی جو بعض میں ہوتی ہے کہ جمعہ نماز پڑھ لی باقی دیکھی جائے گی اس کی بھی اصلاح
فرما دی کہ ذکر الہی ہر وقت رکھو اور جب دل میں ذکر الہی کر رہے ہو گے تو لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ پھر

821
$2004
خطبات مسرور
نماز کا بھی خیال رہے گا اور نمازیں وقت پر پڑھو گے اور جب نمازیں وقت پر پڑھو گے تو شیطان سے
بھی بچتے رہو گے اور برائیوں سے بھی بچتے رہو گے۔جیسا کہ فرماتا ہے کہ ﴿إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ﴾ (العنکبوت: 46) نما ز نا پسندیدہ اور بری باتوں سے روکتی رہتی
ہے اور اس وجہ سے پھر جنت سے نکلنے کی بجائے ، جنت میں داخل ہونے والے بن جاؤ گے۔اور جو
انذار ہے اس دن کا اس دن سے بچ جاؤ گے، برائیوں سے بچ جاؤ گے۔تو عبادت کرنے کا ایک تو اللہ
تعالیٰ نے حکم فرمایا پھر شیطان سے بچنے کے لئے عبادت کرو جمعے کا خاص خیال رکھو اور پھر عبادت کے
آگے کچھ طریقے بھی آنحضرت ﷺ نے ہمیں بتائے ہیں۔اب ہر کوئی ہم میں سے یہ جانتا ہے کہ
خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ صرف اور صرف آنحضرت ﷺ کے واسطہ سے ہی ہے۔اس وقت اگر کوئی
زندہ مذہب ہے تو اسلام ہے۔اس وقت اگر کوئی مذہب بندے کا خدا سے براہ راست تعلق پیدا کرسکتا
ہے تو وہ اسلام ہے۔لیکن یہ براہ راست اس طرح ہے کہ وہ آنحضرت ﷺ کوذ ریعہ بنائے۔جو آپ
کی پیروی نہیں کرتا وہ خدا تک نہیں پہنچ سکتا۔جو آپ پر درود نہیں بھیجتا اس کی دعائیں بھی وہ قبولیت کا
درجہ نہیں پاتیں۔اس لئے ہمیں حکم ہے کہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیجتے رہو۔اور اس ذریعے سے خدا کا
قرب پانے والے بن جاؤ لیکن جمعہ کے دن اس درود کی بھی ایک خاص اہمیت ہے۔الله
ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ: دنوں میں سے بہترین دن جمعہ کا دن
ہے اس دن مجھ پر بہت زیادہ درود بھیجا کرو کیونکہ اس دن تمہارا یہ درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔(ابوداؤد كتاب الصلواة باب تفريع ابواب الجمعة)
تو دیکھیں یہاں بھی جمعہ کی اہمیت درود کے حوالے سے بتائی گئی ہے اور درود آپ کے
سامنے پیش کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفاعت کا حق عطا فرمایا ہے۔پھر یہ جمعہ کا درود ہی ہے
اگر ہم بھیجیں گے تو آپ کو پیش ہو کر ہمارے کھاتے میں جمع ہوتا چلا جائے گا۔بلکہ ہر وقت درود بھیجنا
چاہئے اور جمعہ پر خاص طور پر۔تو یہ جمعہ کے دن کی اہمیت بتانے کے لئے ہے۔یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ
جمعۃ الوداع کے دن جو تم درود بھیجو گے وہ خاص طور پر میرے سامنے پیش ہوگا بلکہ ہر جمعہ کے دن جو
درود ہے وہ پیش ہو گا۔یہ سب باتیں بتاتی ہیں کہ جمعتہ الوداع کی کوئی اپنی خاص اہمیت نہیں کوئی

$2004
822
خطبات مسرور
حیثیت نہیں۔کہیں قرآن وحدیث سے اس کا پتہ نہیں لگتا۔یہ سب بعد کی اختر ائیں ہیں، بعد کی باتیں
ہیں جو بعض مفاد پرست علماء یا نام نہاد فقہاء نے اپنے مطلب حاصل کرنے کے لئے بنالی ہیں۔پھر
اس کے ذریعہ سے عوام الناس کو بھی گمراہ کیا جاتا ہے تو جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ شیطان بھی خاص
طور پر اس دن کے حملے زیادہ زور دار طریقے سے کرتا ہے اور زیادہ منصوبے بنا کے کرتا ہے۔اس لئے
اس کو یہ تکلیف ہے اور تھی کہ آج کے دن آدم کو پیدا کیا گیا ہے؟ میرے مقابلے پر لایا گیا اور اللہ
تعالیٰ نے مجھے نیچے دکھایا ہے کم تر حیثیت میری ہو گئی ہے تو اصل میں تو شیطان کی لڑائی اللہ تعالیٰ سے
تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لئے بندوں کو اپنے قابو میں کرنے کی کوشش میں
لگا ہوا ہے اور اس کے لئے اس کو چھٹی بھی ملی ہوئی ہے کہ ٹھیک ہے کرو جو تمہارے قابو میں آئیں گے
وہ جہنم میں جائیں گے۔جو نیکیوں پر قائم رہیں گے وہ جنت میں جائیں گے۔وہ تو اس کوشش میں لگا
ہوا ہے کہ رحمن کے بندے کم سے کم دنیا میں ہوں لیکن آج احمدی کا یہ کام ہے کہ جمعہ کی اہمیت کو سمجھتے
ہوئے ہمیشہ جمعہ کی حاضری کو لازمی اور یقینی بنائیں اور اللہ تعالیٰ کے ذکر اور آنحضرت ﷺ پر درود کی
وجہ سے رحمان کے بندے بننے کی کوشش کریں۔اور جب رحمان کے بندے بننے کی کوشش کر رہے
ہوں گے تو صرف جمعوں کی حاضری کی فکر ہی نہیں ہوگی ہمیں، بلکہ پھر نمازوں کی حاضری کی بھی فکر ہو
گی۔اور مسجدوں کی آبادی کی بھی فکر ہوگی۔اپنی غلطیوں ، کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی بھی فکر
ہوگی۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت ابو ہریرہ سے ایک روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ پانچ
نمازیں، جمعہ اگلے جمعہ تک، اور رمضان اگلے رمضان تک ان کے درمیان ہونے والے گناہوں کا
کفارہ بن جاتے ہیں۔جب تک کہ وہ بڑے بڑے گناہوں سے بچتا رہے۔(صحیح مسلم - كتاب الطهارة
تو یہاں بات بالکل کھول دی کہ پانچ نمازیں کفارہ بنتی ہیں یعنی جب انسان کو ایک نماز
کے بعد دوسری نماز کی فکر رہے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش بھی کرتا رہے اور پھر نمازیں بھی ادا
کرے پھر ایک جمعہ اگلے جمعہ تک کا کفارہ بنتا ہے۔ان سات دنوں میں نماز کی ادائیگی کی وجہ سے اور

$2004
823
خطبات مسرور
بڑے بڑے گنا ہوں سے بچنے کی وجہ سے اور اس سوچ کی وجہ سے کہ میں نے گزشتہ جمعہ میں یہ عہد کیا
تھا کہ آئندہ فلاں فلاں برائی نہیں کرنی اور اس وجہ سے خدا سے معافی کا طلبگار ہوا تھا تو پھر یقیناوہ
انسان برائی سے بچنے کی کوشش بھی کرتا رہے گا۔کیونکہ یہ احساس رہے گا کہ میں بھی گزشتہ جمعہ میں
خدا سے فلاں برائی کو چھوڑنے اور فلاں چیز کے حصول کا طلبگار ہوا تھا۔اگر میں نے دوبارہ یہی برائی
کی تو کس منہ سے اگلے جمعہ اس کے سامنے حاضر ہوں گا۔تو اس طرح یہ کفارہ بن جاتا ہے۔اگلا جمعہ
گواہی دیتا ہے کہ یہ بڑے گنا ہوں سے بچتا رہا۔اور اگر سال کے بعد ہی جمعہ پڑھنا ہے تو سال کے
بعد تو انسان ویسے بھی بھول جاتا ہے بہت ساری باتیں، بہت سارے وعدے، بہت سارے عہد کئے
ہوئے ہیں یا نہیں کئے ہوئے۔پھر فرمایا کہ رمضان کفارہ بن جاتا ہے۔اگر نمازوں اور جمعوں کی
ادا ئیگی ہو رہی ہوگی اور نیکیاں قائم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے تو ظاہر ہے رمضان نے بھی اس کا
کفارہ بنا ہے۔تو کفارے کا مطلب یہ ہے کہ یہ نماز میں یہ جمعے یہ رمضان اس بات کی گواہی کے
لئے کھڑے ہو جائیں گے کہ بعض چھوٹی چھوٹی غلطیاں جو اس شخص سے ہوئی ہیں یا بعض بیوقوفیوں
کی وجہ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں یہ عبادتیں کہیں گی کہ اے اللہ تیرے خوف کی وجہ سے اور تجھ سے محبت
کی وجہ سے یہ انسان یہ مومن بندہ تیرے حضور پانچ وقت حاضر ہوتا رہا، تیرے سے ان برائیوں کی
معافی بھی مانگتا رہا ہے اور بڑے گناہوں سے بھی بچتا رہا ہے۔جمعہ کہے گا کہ ان سات دنوں میں اس
شخص نے بڑے بڑے گناہوں اور برائیوں سے بچنے کی کوشش کی اور محفوظ رہا لیکن بعض چھوٹی
غلطیاں ہو بھی گئی ہیں تو معاف کر دے۔یہ بہر حال اپنا عہد نبھانے کی کوشش کرتا رہا ہے رمضان کہے
گا کہ جو رمضان کا حق تھا اس طرح اس مومن بندے نے روزے بھی رکھے اور آئندہ رمضان کے
انتظار میں بھی رہا اور عموماً برائیوں سے بچتا رہا چھوٹی موٹی غلطیاں کو تا ہیاں اگر ہوگئی ہیں تو اس کو
معاف کر دے۔تو جب یہ عبادتیں جو ہیں یہ اس مومن بندے کا اس طرح ساتھ دے رہی ہوں گی
اور اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہورہی ہوں گی تو ان عبادتوں کی وجہ سے بشرطیکہ وہ نیک نیتی سے کی گئی
ہوں ، دکھاوے کے لئے نہ ہوں کیونکہ دکھاوے کی عبادتیں منہ پہ ماری جاتی ہیں تو نیک نیتی سے کی

824
$2004
خطبات مسرور
گئیں عبادتیں اس کو نیکیوں میں اور بڑھاتی چلی جائیں گی اور وہ نیکیوں کے اعلیٰ معیار قائم
دور ہو
کرتا چلا جائے گا۔اور ایک وقت آئے گا کہ جب چھوٹی چھوٹی برائیاں بھی
جائیں گی۔تو یہ ہے عبادتوں کا کفارہ ادا کرنے کا مطلب۔پھر جمعہ کے دن قبولیت دعا کے
بارے میں ایک روایت اس طرح آتی ہے۔پھر ایک روایت ہے ابو جعد بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے متواتر
تین جمعے جان بوجھ کر چھوڑ دیئے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر کر دیتا ہے۔(ترمذی كتاب الجمعة باب ما جاء في ترك الجمعة
تو جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ کوئی روایت نہیں ملتی جس سے جمعتہ الوداع کا پتہ لگتا ہو کہ اس
کی کوئی خاص اہمیت ہے اس دن پڑھ لو تو بس سب کچھ معاف ہو گیا۔لیکن ہر جمعہ کی اہمیت کا
روایت میں بہر حال ذکر ہے۔اب اس روایت میں بھی یہی فرمایا کہ جان بوجھ کر جمعہ چھوڑنے
والے کے دل پر مہر لگ جاتی ہے۔اور جن کے دلوں پر مہر لگ جائے وہ دین سے دور ہوتے چلے
جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ جب خدا کو بھی بھول جاتے ہیں۔بڑا سخت انذار ہے۔ہراحمدی
کو اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔اب جو لوگ سال کے بعد جمعہ پڑھتے ہیں یا عید پڑھتے ہیں ان کو
یا درکھنا چاہئے کہ جمعہ بھی ایک طرح کی عید ہی ہے۔پہلی حدیث سے واضح ہو گیا تین جمعے سے
زیادہ چھوڑو تو پھر داغ لگ جاتا ہے۔پھر جو عید کو اہمیت دیتے ہیں جمعے کو اہمیت نہیں دیتے اس بارے میں آنحضرت مہ نے
ایک جمعے کے خطبے کے دوران ہی فرمایا کہ اے مسلمانو! اس دن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے عید بنایا
ہے۔اس روز نہایا کرو اور مسواک ضرور کیا کرو۔(المعجم الصغير للطبراني - باب الحاء من اسمه الحسن)
یعنی اس روز نہا دھو کر صاف ستھرے ہو کے اچھے کپڑے پہن کے جس طرح عید کی خوشی
مناتے ہیں اس طرح خوشی مناؤ۔اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے ایک جگہ اکٹھے ہو۔تو بعض لوگ
میں نے دیکھا ہے شائد اس وجہ سے جمعہ والے دن اپنی توفیق کے مطابق خاص طور پر کھانا بھی بڑے

825
$2004
خطبات مسرور
اہتمام سے پکاتے ہیں۔تو اگر یہ اہتمام اس سوچ کی وجہ سے ہو کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم ہے کہ
عید سمجھ کے مناؤ تو کھانے کے ساتھ ساتھ پھر ثواب ملتا چلا جائے گا۔پھر جمعہ پر آنے والوں
کو آپ ﷺ نے ایک اور پیارے انداز میں ترغیب بھی دلائی ہے۔روایت میں آتا ہے ابن شہاب روایت کرتے ہیں کہ انہیں ابو عبدالله آغر نے بتایا کہ انہوں نے
حضرت ابو ہریرہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب جمعہ کا دن ہوتا ہے مسجد کے
ہر دروازے پر فرشتے ہوتے ہیں وہ مسجد میں پہلے آنے والے کو پہلا لکھتے ہیں اور اس طرح وہ آنے
والوں کی فہرست تیار کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب امام خطبہ دے کر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے
رجسٹر بند کر دیتے ہیں اور ذکر الہی سننے میں لگ جاتے ہیں۔(مسلم کتاب الجمعة ـ باب فضل التهجير يوم الجمعة)
تو پہلے آنا بھی ثواب کا کام ہے کہ جلدی آنے کا حکم ہے اللہ تعالیٰ کا کہ جلدی نماز کی طرف
آیا کرو۔کیونکہ شیطان تو اسی کوشش میں لگا ہوا ہے کہ کسی طرح رو کے اور اگر اس کی کوششوں کے
باوجود مسجد میں آنے کی طرف توجہ رہتی ہے، جمعہ پڑھنے کی طرف توجہ رہتی ہے جو اس زمانے میں اور
بہت سی مصروفیات کی وجہ سے اور زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے، تو آنے کی وجہ سے ہی وہ ثواب کا حق
دار ٹھہر رہا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس حکم پر عمل کرنے کی وجہ سے بہت سارا ثواب کا حصہ لے رہا ہوتا
ہے۔اس جلدی آنے کے بارے میں ایک اور روایت میں اس طرح آتا ہے۔عَلْقَمَه روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ہمراہ جمعہ کے لئے گیا۔انہوں نے دیکھا کہ ان سے پہلے تین آدمی مسجد پہنچ چکے تھے۔انہوں نے کہا چوتھا میں ہوں۔پھر کہا خیر
چوتھا ہونے میں کوئی دوری نہیں۔پھر کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور جمعوں میں آنے کے حساب سے بیٹھے ہوں گے یعنی پہلا ، دوسرا،
تیسرا پھر انہوں نے کہا چوتھا اور چوتھا بھی اللہ تعالیٰ کے دربار میں بیٹھنے کے لحاظ سے کوئی دور نہیں ہے۔(سنن ابن ماجه - کتاب اقامة الصلواة والسنة فيها ـ باب ما جاء فى التهجير الى الجمعة)
تو جمعہ پر جلدی آنے کے لئے صحابہ کی یہی کوشش ہوتی تھی اور یہ شوق ہوتا تھا۔احمدیوں کو

$2004
826
خطبات مسرور
بھی اس طرف خاص توجہ دینی چاہئے کیونکہ یہ سورہ جمعہ ہی ہے جس میں آخرین کا، مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانے کا پہلوں سے یعنی صحابہ سے ملنے کا ذکر ہے۔تو یہ ملنا تو سبھی ملنا ہو گا جب ہم
ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش بھی کر رہے ہوں گے۔پس جیسا کہ میں نے کہا ہے احمدیوں کو جمعہ کی
حاضری اور اس کی حفاظت کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔کیونکہ ایک تو اپنی ذات میں جمعہ کی ایک
خاص اہمیت ہے۔جو باتیں میں نے ابھی بتائی ہیں قرآن وحدیث سے بڑا واضح ہے۔دوسرے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے بعد جو ایک ہاتھ پر جمع ہو کر اپنے اوپر ہم نے ایک
اور زیادہ ذمہ واری ڈال لی ہے کہ اکٹھے ہو کر دعائیں کرتے ہوئے ہم نے تمام دنیا کو ایک ہاتھ پہ جمع
بھی کرنا ہے۔تمام دنیا کو آنحضرت ﷺ کے غلام کی جماعت میں شامل بھی کرنا ہے۔اس ذمہ داری
کو نبھانا ہے اس کے لئے کوششیں بھی بہت زیادہ کرنی ہوں گی۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ احمدیوں میں تو نہیں ہوتا لیکن بعض غیروں میں ہوتا ہے بعض لوگوں کا خیال ہے، نظریہ
ہے کہ جمعۃ الوداع کے دن قضاء عمری پڑھ لو تو پچھلی تمام زندگی کی چھوڑی ہوئی نمازیں ادا ہو جاتی ہیں
اور ان دورکعتوں میں سب کچھ پورا ہو گیا۔اللہ کا شکر ہے کہ احمدی اس بدعت سے پاک ہیں۔اس بارے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کسی نے پوچھا تو آپ نے
فرمایا کہ: ” جو شخص عمد ا سال بھر اس لئے نماز کو ترک کرتا ہے کہ قضاء عمری والے دن ادا کر لوں گا وہ
گنہگار ہے۔اور جو شخص نادم ہو کر تو بہ کرتا ہے اور اس نیت سے پڑھتا ہے کہ آئندہ نماز ترک نہ کروں
گا تو اس کے لئے حرج نہیں۔ہم تو اس معاملے میں حضرت علی ہی کا جواب دیتے ہیں“۔حضرت علی کا جواب ایک اور روایت میں آپ نے اس طرح فرمایا ہے کہ : ” ایک دفعہ
ایک شخص بے وقت نماز پڑھ رہا تھا کسی شخص نے حضرت
علی کو کہا کہ آپ خلیفہ وقت ہیں آپ اسے
منع کیوں نہیں کرتے۔فرمایا کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس آیت کے نیچے ملزم نہ بنایا جاؤں۔کہ
ارَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى (العلق : 10-11) ہاں اگر کسی شخص نے عمد أنماز
اس لئے ترک کی ہے کہ قضاء عمری کے دن پڑھ لوں گا تو اس نے ناجائز کیا ہے“۔پھر آپ فرماتے

$2004
827
خطبات مسرور
ہیں کہ : ”ہاں اگر کسی شخص نے عمد انماز اس لئے ترک کی ہے کہ قضاء عمری کے دن پڑھ لوں گا تو اس
نے ناجائز کیا ہے۔اگر ندامت کے طور پر تدارک مافات کرتا ہے، یعنی اگر شرمندگی بھی ہے یہ کہتا
ہے کہ تو بہ تائب کرنا چاہتا ہے تو پڑھنے دو اس کو کیوں منع کرتے ہو۔آخر دعا ہی کرتا ہے“۔فرمایا
کہ اس میں پست ہمتی ضرور ہے اور ہمارے لئے فرمایا بعض لوگ اعتراض بھی کر دیتے ہیں کہ
دیکھو منع کرنے سے
کہیں تم بھی اس آیت کے نیچے نہ آجاؤ“۔(الحکم مورخه 24 اپریل 1903ء صفحه 12 کالم نمبر (3)
تو یتھی جمعہ کی اہمیت لیکن ان ساری باتوں کے باوجود بعض لوگ خطبہ سنیں گے کچھ اپنے پر
سختی طاری کر لیں گے، کچھ دوسروں کے لئے سخت ہو جائیں گے۔کچھ لوگوں کے لئے جمعہ پہ چھوٹ
بھی ہے اس کا بھی میں ذکر کر دیتا ہوں۔طارق بن شہاب روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر جماعت کے
ساتھ جمعہ ادا کرنا ایسا حق ہے جو واجب ہے۔یعنی فرض ہے۔سوائے چار قسم کے افراد کے یعنی غلام،
عورت، بچہ اور مریض۔(ابو داؤد۔کتاب الصلواة ـ باب الجمعة للمملوك والمرأة)
تو ان چار کو چھوٹ دی گئی ہے۔خاص طور پر بچوں والی عورتیں جن کے بالکل چھوٹے بچے
ہیں جن کے رونے یا شور کرنے سے دوسرے ڈسٹرب ہو رہے ہوں ان کی نما ز خراب ہو رہی ہو خطبہ
سننے میں دقت پیدا ہورہی ہو ان کے لئے تو بہتر یہی ہے کہ وہ گھر میں ہی رہیں ، گھر میں ہی نماز ادا کر
لیا کریں۔یہ جو چھوٹ دی گئی ہے یہ اپنی تکلیف یا مجبوری کے علاوہ دوسروں کو تکلیف سے بچانے کے
لئے بھی ہے۔اور پہلے یہاں ذکر ہے غلام کا غلام تو اس زمانے میں رہے
نہیں لیکن بعض دفعہ شیطان
نفس میں ڈال دیتا ہے ملازم پیشہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم اس کی کیٹگری میں آگئے۔وہ اس میں نہیں ہیں،
میں واضح کر دوں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ چھوٹے بچوں والی عورتوں کو تو جمعہ پڑھانے کی بالکل
بھی ضرورت نہیں ہے۔خدا کے نبی ﷺ نے یہ چھوٹ دی ہے تو اس سے فائدہ اٹھائیں اور جمعہ کے
آداب کے لحاظ سے بھی ضروری ہے۔جمعہ کا خطبہ جو ہے وہ بھی جمعہ کا حصہ ہے۔اس لئے اس
میں بھی خاموش بیٹھنا ضروری ہے۔بچوں کے بولنے کی وجہ سے ماں باپ ان کو چپ کرواتے ہیں

828
$2004
خطبات مسرور
چاہے وہ آہستہ آواز میں چپ کروا ر ہے ہوں تو ساتھ بیٹھے ہوئے کو پھر بھی تکلیف ہوتی ہے، خاص
طور پر عورتوں کی طرف سے کافی شکایتیں آتی ہیں۔اس لئے احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ چھوٹے بچے
اور ان کی مائیں گھر پر ہی رہیں۔ہاں عید پر آنے کا حکم ہے اس پر ضرور آیا کریں۔کیونکہ پرسوں عید
بھی ہے یہ نہ ہو کہ سمجھیں کہ عید بھی معاف ہو گئی۔اور بچوں کے لئے علیحدہ جگہ جہاں بنی ہو وہاں بیٹھنا
چاہئے ، عام جو نماز کا ہال ہے وہاں نہ بیٹھیں۔یہاں بیت الفتوح میں تو اللہ کے فضل سے ویسے بھی
ایک علیحدہ جگہ بنی ہوئی ہے بچوں کے لئے۔لیکن شاید رش کی وجہ سے وہ علاقہ بھی مردوں کو مل جائے
مجھے نہیں پتہ کیا پروگرام ہے ان کا۔لیکن بہر حال بچوں والی عورتیں ایک طرف ہو کر بیٹھیں ، دوسرے
ڈسٹرب نہ ہوں۔آنحضرت ﷺ نے تو جائز وجہ سے بھی خطبے کے دوران بولنے کو نا پسند فرمایا ہے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جمعے کے روز جب امام خطبہ دے رہا
ہوا اگر تم اپنے قریبی ساتھی کو اگر وہ بول رہا ہے تو اس کو کہو خاموش ہو جاؤ تو تمہارا یہ کہنا بھی لغوفعل ہے۔(ترمذى كتاب الجمعة باب ما جاء في كراهية الكلام والامام يخطب)
تو یہ دیکھیں یوں خاموش کروانا، بول کے خاموش کروانے کی بھی پابندی ہے اس کو بھی لغو
قرار دیا گیا ہے۔کسی کو بھی چپ کروانا ہو چاہے چھوٹے بچوں
کو یا بڑوں
کو تو ہاتھ کے اشارے سے
چپ کروانا چاہئے۔تو یہ جمعہ سے متعلق چند باتیں ہیں جو میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہیں۔اللہ
تعالیٰ ہم سب کو جمعہ کی اہمیت کو سمجھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور اپنی ذمہ داریوں کو اس سلسلے میں سمجھنے
کی توفیق عطا فرمائے اور یہ رمضان جس کا کل یہاں آخری روزہ ہے باقی دنیا میں بھی کل یا پرسوں ختم
ہو جائے گا اس رمضان میں جو برکات ہم نے حاصل کی ہیں اور اپنے اندر جو تبدیلیاں پیدا کرنے کی
کوشش کی ہے اللہ تعالیٰ اس کوشش کو یا ان کوششوں
کو دائمی بنادے، ہماری زندگیوں کا حصہ بنادے۔اور جیسا کہ حدیث میں بیان ہوا ہے سارا سال ہمیں گناہوں سے بچنے اور عبادتوں کے معیار قائم
کرنے کی توفیق ملتی رہے تا کہ آئندہ رمضان بھی جو آئے اور اس کے علاوہ جتنے رمضان بھی ہماری
زندگیوں میں آنے مقدر ہیں ہمارے لئے کفارہ بن جائیں۔جو آج جمعتہ الوداع میں شامل ہوئے
ہیں، جمعہ میں شامل ہوئے ہیں جمعتہ الوداع سمجھ کر وہ اس عہد کے ساتھ اٹھیں اور وہ لوگ بھی جو کبھی

$2004
829
خطبات مسرور
کبھار جمعوں پہ آتے ہیں تین چار جمعے Miss کرنے کے بعد ایک جمعہ پڑھ لیاوہ بھی اس عہد
کے ساتھ اٹھیں کہ یہ جمعہ جو ہے، جمعۃ الوداع نہیں ہے۔بلکہ جس طرح دوڑ شروع ہونے سے پہلے
ایک لائن بنائی جاتی ہے جس پر دوڑنے والے دوڑ شروع ہونے سے پہلے کھڑے ہوتے ہیں یہ جمعہ
جو ہے یہ اس لائن کی طرح ہو اور دل میں یہ عہد ہو کہ آج اس پوائنٹ سے ہم نے یا اس لائن سے ہم
نے اپنی نیکیوں کی دوڑ شروع کر دینی ہے۔اور نہ کوئی نماز قضاء کرنی ہے اور نہ کوئی جمعہ چھوڑنا ہے۔بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے خاص کوشش ہمیشہ کرتے رہنا ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبادتوں
کے حقوق بھی ادا کرنے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے حقوق بھی ادا کرنے ہیں۔اپنے لئے بھی
دعائیں کرنی ہیں، اپنے بھائیوں کے لئے بھی دعائیں کرنی ہیں۔اور یہ رمضان کا جو ڈیڑھ دن رہ گیا
ہے اس میں خاص طور پر توجہ دیں اور دعائیں کرتے رہیں۔کوئی لمحہ بھی قبولیت دعا کالمحہ ہو سکتا ہے۔ا
س میں بھی جتنے دن جتنا عرصہ رہ گیا ہے چاہے چند گھنٹے ہوں اس میں بھی اپنے اندر روحانی تبدیلی
پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔دعا کی ایک درخواست
یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیش میں اور پاکستان میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔بنگلہ دیش میں احمدیوں کے
لحاظ سے، پاکستان میں عمومی طور پر لیکن احمدیوں کے علیحدہ بھی۔تو ان
کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد
رکھیں۔عالم اسلام کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔مسلمانوں پر آج کل بڑا شد ید ظلم ہورہا ہے۔اللہ
تعالیٰ رحم فرمائے اور مسلمانوں کو بھی عقل اور سمجھ دے جو اس زمانے کے امام کو پہچانیں۔

$2004
830
خطبات مسرور

آج 10 میں سے 10 باقی