ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کی ستاری کرے

$2004
831
47
خطبات مسرور
ہر احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ کسی کے عیب اور غلطیاں تلاش کرنا تو
دور کی بات ہے
اگر کوئی کسی کی غلطی غیر ارادی طور پر بھی علم میں آجائے تو اس کی
ستاری کرے۔19 نومبر ۲۰۰۴ء بمطابق 19 / نبوت ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن۔لندن )
ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کی ستاری کرے
ے انفرادی اور اجتماعی سطح پر دوسروں کی کمزوریوں کو تلاش کرنا اور لوہ میں لگے
رہنا یہ سب لغو اور بے حودہ حرکتیں ہیں۔اور اس کے خطر ناک نقصان
اگر کسی سے ہمدردی ہے تو اس کو سمجھاؤ اور دعا کرو
پردہ پوشی اور خطائیں بخشنے کی تعلیم اور فوائد

خطبات مسرور
$2004
832
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
اسلام نے ہمیں (مسلمانوں کو آپس میں گھل مل کر رہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ
معاشرے میں اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر بہت زور دیا ہے۔مختلف طریقوں سے اللہ تعالیٰ نے
ہمیں اس طرف توجہ دلائی کہ اپنے اندر اعلیٰ اخلاق پیدا کرو، آپس میں محبت اور پیار سے رہو، ایک
دوسرے کے حقوق ادا کرو اور انسان سے کیونکہ غلطیاں اور کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں، اس لئے اپنے
ساتھیوں، اپنے بھائیوں، اپنے ہمسایوں یا اپنے ماحول کے لوگوں کے لئے ان کی غلطیاں تلاش
کرنے کے لئے ہر وقت ٹوہ میں نہ لگے رہو، تجس میں نہ لگے رہو کہ کسی طرح میں کسی کی غلطی پکڑوں
اور پھر اس کو لے کر آگے چلوں۔یہ بڑی لغو اور بیہودہ حرکت ہے۔یہ غلطیاں پکڑنے والے یا پکڑنے
کا شوق رکھنے والے لوگ عموماً یا تو کوئی غلطی پکڑ کر جس کی غلطی پکڑی ہو اس کو بلیک میل کرنے کی
کوشش کرتے ہیں، اس سے کوئی کام لینے کوشش کرتے ہیں، کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں
اور اس میں انفرادی طور سے لے کر ملکوں کی سطح تک یہ حرکتیں کی جاتی ہیں۔اس کے لئے بڑے
اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔اور اس طرح بعض لوگوں کو ان کے اپنے ملکوں کے خلاف
بھی استعمال کر لیا جاتا ہے ، جب ملکی سطح پر یہ کام ہور ہے ہوں۔پھر انفرادی طور پر برادریوں میں بعض لوگوں کو ایک دوسرے کی کمزوریاں تلاش کرنے کی
عادت ہوتی ہے تاکہ ان کی بدنامی کی جائے۔بعض ظالم تو اس طرح بعضوں کی کمزوریاں تلاش

833
$2004
خطبات مسرور
کر کے یا نہ بھی کمزوری ہو تو باتیں پھیلا کر بچیوں کے رشتے تڑوانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ، اس
سے بھی باز نہیں آتے۔دوسرے فریق کو جا کر بعض دفعہ جہاں رشتے کی بات چل رہی ہو اس طرح
غلط بات کہہ دیتے ہیں کہ اگلا پھر فکر میں پڑ جاتا ہے کہ میں رشتہ کروں بھی کہ نہ۔مقصد صرف یہ ہوتا
ہے کہ کسی طرح لڑکی والوں کو تکلیف میں ڈالا جائے۔بعض لوگ صرف عادتاً زبان کا مزہ لینے کے
لئے ہنسی ٹھیٹھے کے رنگ میں کسی کی کمزوری کو لے کر اچھالتے ہیں۔اور آج کل کے معاشرے میں یہ
تکلیف دہ صورتحال کچھ زیادہ ابھرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔شاید اس لئے کہ آپس کے رابطے آسان ہو
گئے ہیں۔تو بہر حال کوئی خاص فائدہ اٹھانے کے لئے یا کسی کو بدنام کرنے کے لئے یا زبان کا مزہ
لینے کے لئے دوسروں کی کمزوریوں اور غلطیوں کو اچھالا جاتا ہے بلکہ بعض دفعہ ایسا موقع پیدا کیا جاتا
ہے کہ کوئی غلطی کسی سے کروائی جائے اور پھر اس کو پکڑ کر فائدہ اٹھایا جائے۔تو ان حالات میں جیسا
کہ میں نے کہا صرف اسلام اپنے ماننے والوں سے یہ کہتا ہے کہ ان بیہودگیوں اور ان لغویات سے
بچو، اور اس زمانے میں، آج کل حقیقی اسلام کا نمونہ دکھانے والا اگر کوئی ہے یا ہونا چاہئے تو وہ احمدی
ہے۔اس لئے ہر احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ کسی کے عیب اور غلطیاں تلاش کرنا تو دور کی بات ہے اگر
کوئی کسی کی غلطی غیر ارادی طور پر بھی علم میں آجائے تو اس کی ستاری کرنا بھی ضروری ہے۔کیونکہ ہر
ایک کی ایک عزت نفس ہوتی ہے۔اس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔دوسرے اگر کوئی برائی ہے،
حقیقت میں کوئی ہے تو اس کے اظہار سے ایک تو اس کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہوں گے
دوسرے دوسروں کو بھی اس برائی کا احساس مٹ جاتا ہے، جب آہستہ آہستہ برائیوں کا ذکر ہونا
شروع ہو جائے۔اور آہستہ آہستہ معاشرے کے اور لوگ بھی اس برائی میں ملوث ہو جاتے ہیں۔اس
لئے ہمیں واضح حکم ہے کہ جو باتیں معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والی ہوں یا بگاڑ پیدا کرنے کا
باعث ہو سکتی ہوں، ان کی تشہیر نہیں کرنی، ان کو پھیلانا نہیں ہے۔دعا کرو اور ان برائیوں سے ایک
طرف ہو جاؤ۔اور اگر کسی سے ہمدردی ہے تو دعا اور ذاتی طور پر سمجھا کر اس برائی کو دور کرنے کی کوشش

$2004
834
خطبات مسرور
کرنا ہی سب سے بڑا علاج ہے۔سوائے اس کے کہ ایسی صورت ہو کہ جس میں جماعتی خبر ہو یا
جماعت کے خلاف کوئی بات سنیں، جماعتی نقصان کا احتمال ہو اور کوئی ایسی بات پتہ لگے جیسا کہ میں
نے کہا ، جس سے جماعتی نقصان ہونے کا خدشہ ہو تو پھر متعلقہ عہد یداروں
کو، یا مجھے تک یہ بات پہنچائی
جاسکتی ہے۔ادھر ادھر باتیں کرنے کا پھر بھی کوئی حق نہیں اور کوئی ضرورت نہیں۔اس سے برائی پھیلتی
ہے۔اگر مثلاً اس غلطی کرنے والے شخص کی اصلاح کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی یا جھوٹ بول کر غلط
بیانی کر کے وقتی طور پر اس نے اپنی جان بچالی تو دوسرے بھی جن کی طبیعت میں کمزوری ہے وہ بھی
بعض دفعہ ایسی باتیں کر جائیں گے، اپنی کمزوریاں ظاہر کرنے لگ جائیں گے۔کیونکہ ان کے ذہنوں
میں بھی یہ ہوتا ہے کہ فلاں شخص کی غلطی پکڑ کے اس عہدیدار نے یا اس شخص نے کیا کر لیا جو ہمارے
خلاف ہو جائے گا۔اس شخص کا کیا بگڑ گیا ہے۔زبان کا مزہ لینے کے لئے بعض باتیں کر لو بعد میں
دیکھی جائے گی۔اس قسم کی باتیں برائیاں پھیلاتی ہیں، حجاب اٹھ جاتے ہیں۔تو بہر حال یہ تو ایسے لوگوں کی سوچ کا قصور ہے، تقویٰ کی کمی ہے لیکن جس شخص کو نظام کے
خلاف کوئی بات پتہ چلے، اس کا بہر حال یہ فرض بنتا ہے کہ ایسی بات صرف نظام جماعت کو ہی بتائے
اور ادھر ادھر نہ کرے۔کیونکہ بعض دفعہ ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ سننے والے کو کوئی غلطی لگ جاتی ہے۔بعض دفعہ بات کرنے والا با وجود جماعتی اخلاص کے وقتی جوش میں کوئی ایسی بات کہہ جاتا ہے جس پر
بعد میں اسے بھی شرمندگی ہوتی ہے اور ایک دفعہ بات سن کے آگے پھیلا دینا مزید شرمندگی کا باعث
بنتا ہے۔بعض دفعہ صحیح الفاظ کسی نے ادا نہیں کئے ہوتے تو اس وجہ سے اس بات کی بہت زیادہ
بھیانک شکل نظر آنے لگ جاتی ہے۔تو بہر حال
کوئی بھی ایسی کمزوری ہو یا تو اس کو علیحدگی میں سمجھا دیا
جائے یا جماعتی عہد یدار کو بتا دیا جائے کہ اس طرح کی بات میں نے سنی ہے آپ تحقیق کر لیں۔لیکن
کسی کی کسی قسم کی بات کو کبھی بھی پھیلانا نہیں چاہئے جس سے کسی کی عزت پر حرف آتا ہو۔ہوسکتا
ہے کسی وقت یہی غلطی آپ سے بھی ہو جائے اور پھر اس طرح چرچا ہونے لگے، بدنامی ہو تو کتنی

خطبات مسرور
835
$2004
تکلیف پہنچتی ہے۔ہر ایک کو اس سوچ کے ساتھ اگلے کی بات کرنی چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے
اور مسلمانوں نے جس خدا کو مانا ہے وہ رحیم ، کریم حلیم ، تو اب اور غفار ہے۔جو شخص سچی توبہ کرتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔اور اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔لیکن دنیا میں خواہ حقیقی بھائی بھی ہو
یا کوئی اور قریبی عزیز اور رشتہ دار ہو وہ جب ایک مرتبہ قصور دیکھ لیتا ہے پھر وہ اس سے خواہ باز بھی آ
جاوے مگر اسے عیبی ہی سمجھتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کیسا کریم ہے کہ انسان ہزاروں عیب کر کے بھی
رجوع کرتا ہے تو بخش دیتا ہے۔دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے بجز پیغمبروں کے ( جو اللہ تعالیٰ کے
رنگ میں رنگے جاتے ہیں) جو چشم پوشی سے اس قدر کام لے بلکہ عام طور پر تو یہ حالت ہے جو سعدی
نے کہا ہے " خدا داند بپوشد و همسایه نداند و بخروشد “ کہ خدا تعالیٰ تو جانتے ہوئے
بھی پردہ پوشی کرتا ہے لیکن ہمسایہ تھوڑ اعلم ہونے کے باوجود اس کی مشہوری کرتا ہے۔فرمایا: ” پس غور کرو کہ اس کے کرم اور رحم کی کیسی عظیم الشان صفت ہے۔یہ بالکل سچ
ہے کہ اگر وہ مواخذہ پر آئے تو سب کو تباہ کر دے۔لیکن اس کا کرم اور رحم بہت ہی وسیع ہے اور
اس کے غضب پر سبقت رکھتا ہے“۔(ملفوظات جلد 4 صفحه 138 137 الحكم 24 ستمبر (1904
تو دیکھیں کس طرح آپ نے دوسروں کی ستاری کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اللہ تعالیٰ رحم
کرنے والا ہے، اور اس رحم کی صفت کی وجہ سے اپنے بندوں کو بخش دیتا ہے۔بہت دیالو ہے، بہت
دینے والا ہے۔حلیم ہے، تو بہ قبول کرتا ہے اس لئے بندے کو کیا پتہ کہ کس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کیا
سلوک کرنا ہے۔سعدی کا قول آپ نے بتایا ہے ، جیسا کہ میں نے بتایا، کہ اللہ تعالیٰ تو بعض نقائص کا
علم ہونے کے باوجود بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے اور ہمسایہ جس کو شاید پوری بات کا علم نہ ہو کوئی ایک
پوائنٹ لے کے، کوئی ایک بات لے کے، کوئی ایک فقرہ لے کے بعض دفعہ کوئی لفظ لے کر ہی کسی کو

836
$2004
خطبات مسرور
بد نام کرنے کے لئے وہ شور مچاتے ہیں کہ جس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔اس لئے ہر ایک کو استغفار کرتے
رہنا چاہئے۔کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ حساب لینے لگے تو فرمایا کہ شاید سب یہیں پکڑے جائیں لیکن اس کا
رحم اور کرم ہے جو ہم سب ابھی تک بچے ہوئے ہیں۔ایک حدیث میں آتا ہے۔کہ آنحضرت ﷺ نے راز اور سرگوشی کے انداز میں
فرمایا کہ:
تم میں سے کوئی اپنے رب کے قریب ہو گا۔یہاں تک کہ وہ اپنا سایہ رحمت اس پر ڈالے گا، پھر
فرمائے گا تو نے فلاں فلاں کام کیا تھا ! وہ کہے گا ہاں میرے رب ! پھر کہے گا فلاں فلاں کام بھی کیا
تھا ؟ وہ اقرار کرے گا۔اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔میں نے اس دنیا میں تیری کمزوریوں کی پردہ پوشی
کی آج قیامت کے دن بھی پردہ پوشی کرتا ہوں اور انہیں معاف کرتا ہوں“۔یہ پچھلی حدیث کی وضاحت ہی ہے )
(بخاری کتاب الادب باب ستر المومن على نفسه
پھر ایک اور روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔کہ آنحضور
نے فرمایا: ” مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور نہ ہی اسے یکا و تنہا چھوڑتا
ہے۔جوشخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں لگا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی حاجات پوری کرتا جاتا
ہے۔اور جس نے کسی مسلمان کی کوئی تکلیف دور کی ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مصائب میں سے ایک
مصیبت کم کر دے گا اور جو کسی مسلمان کی ستاری کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی ستاری
فرمائے گا۔(ریاض الصالحین۔باب فی قضاء حوائج المسلمين )
تو دیکھیں یہ اللہ تعالیٰ کی ستاری ہی ہے جس سے گناہ بخشے جاتے ہیں۔ایک دوسری روایت
میں آتا ہے کہ جب تک اپنے بھائی کی مدد کرنے کے لئے کوشاں رہے گا، کوشش بھی کرتا رہے گا تو اللہ
تعالیٰ اس کی مدد کرتا چلا جائے گا۔اس سے ملتی جلتی ایک اور روایت بھی ہے لیکن اس میں ایک انذار
بھی ہے، ڈرایا بھی گیا ہے پردہ پوشی نہ کرنے والے کو۔حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ: ”جس نے اپنے
کسی مسلمان بھائی کے کسی عیب کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے عیب کو ڈھانپ

$2004
837
خطبات مسرور
دے گا اور ستاری فرمائے گا۔اور جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی پردہ دری کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے
عیب اور نگ کو اس طرح ظاہر کرے گا کہ اس کے گھر میں اس کو رسوا کر دے گا“۔(سنن ابن ماجه كتاب الحدود باب الستر على المو من دفع الحدود۔۔۔۔۔۔۔۔پس دیکھیں کس قدر انذار ہے۔کمزوریاں تو سب میں ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ جب جنگ ظاہر
کر کے رسوا کرنے لگے تو پھر آدمی کی کوئی جائے پناہ نہیں ہوتی۔کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہوتی۔اس لئے
ہمیشہ دوسروں کے عیب دیکھنے کی بجائے ہر ایک کو اپنے پر نظر رکھنی چاہئے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے، حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ” کوئی
بندہ کسی بندے کی اس دنیا میں پردہ پوشی نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی پردہ پوشی فرمائے گا“۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة والاداب باب بشارة من ستر الله له
یعنی پردہ پوشی کواللہ تعالیٰ بغیر اجر کے نہیں چھوڑے گا۔اور قیامت کے دن اس کا اجر دے گا۔برائی کے اظہار سے برائی پھیلنے کا اور معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہوتا ہے، جیسا
کہ میں نے پہلے بتایا۔اس لئے برائی کا اظہار بھی نہیں کرنا چاہئے۔اس سے برائی پھیلتی ہے۔اور یہ
تجربے میں بات آئی ہے کہ دیکھا دیکھی بہت سی برائیاں پھیلتی ہیں۔اور اسی بارے میں آنحضرت
صلى الله نے ہمیں بڑی تاکید فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا کہ: ”اگر تو لوگوں کی کمزوریوں کے پیچھے پڑے گا تو انہیں بگاڑ دے
گا ، یا ان میں بگاڑ کی راہ پیدا کر دے گا“۔(سنن ابی داود كتاب الادب باب ما في النهي عن التجسس
کمزوریوں کے پیچھے پڑ کے پھر ان کو اچھالنے کا ، لوگوں پر ظاہر کرنے کا ، پھیلانے کا مقصد
ہوتا ہے یا کوئی بھی برائی جب اس کو پھیلایا جائے تو بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔اس میں ان لوگوں کے لئے جو
تجسس کر کے دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں یا ان کے عیبوں اور کمزوریوں کو پھیلاتے ہیں،
سمجھایا گیا ہے کہ تم یہ نہ سمجھو کہ اس طرح تم شاید کوئی اصلاحی کام کر رہے ہو بلکہ بگاڑ پیدا کر رہے ہو۔

$2004
838
خطبات مسرور
دنیا میں مختلف قسم کی طبیعتیں ہوتی ہیں۔بعض دفعہ اپنے خلاف بات سن کر رد عمل کے طور پر بھی، ایسے
لوگ جن کی برائیوں کا اظہار باہر ہو جائے اور زیادہ ڈھیٹ ہو کر وہ برائی کرنا شروع کر دیتے ہیں، کہ
اب تو پتہ لگ ہی گیا ہے۔جو ایک حجاب تھا وہ تو ختم ہو گیا۔تو اس سے اصلاح کا پہلو بالکل ہی ختم
ہونے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔دوسرے اگر کسی کا یہ عیب اور کمزوری اس میں بعض عہد یداروں کو
بھی محتاط رہنا چاہئے ، بعض دفعہ بات کر جاتے ہیں۔کسی عہد یدار یا اس کے کسی قریبی کی طرف سے یا
اس کے حوالے سے کسی کی بات باہر نکلے تو نظام کے خلاف بھی ردعمل ظاہر ہو جاتا ہے۔فرمایا پھر اس کا
ذمہ دار پردہ دری کرنے والا ہے۔وہ شخص ہے جس نے یہ باتیں باہر نکالیں۔اور پردہ دری کا انذار تو
آپ پہلی حدیث میں سن ہی چکے ہیں۔ایک برائی کو ظاہر کرنے سے اس کی اہمیت نہیں رہتی اور آہستہ آہستہ اگر وہ مستقلاً برائیاں
ظاہر ہونی شروع ہو جائیں تو معاشرے میں پھر برائیوں کی اہمیت نہیں رہتی اور یہ تجربے سے ثابت
ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ حجاب ختم ہو جائے تو پھر برائی کا احساس ہی باقی نہیں رہتا۔مثلاً یہی
دیکھ لیں کہ آجکل جو فلمیں اور ڈرامے ٹی وی پر دکھائے جاتے ہیں۔اور جب سے ایسے ڈرامے آنے
لگے ہیں جس میں قتل و غارت ہو، اغوا ہو، نشہ اور ڈرگز کی باتیں ہورہی ہوں اس وقت سے یہ برائیاں
زیادہ پھیل گئی ہیں۔اور ٹی وی وغیرہ نے ، میڈیا نے اس کو پھیلانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔اپنی
طرف سے اصلاحی ڈرامے بناتے ہیں کہ آخر میں نتیجہ نکالیں گے کہ دیکھو مجرم پکڑے گئے۔لیکن اس
میں پتہ نہیں آخر میں اصلاح کی کسی کو سمجھ آتی ہے کہ نہیں لیکن برائی ضرور پھیل جاتی ہے۔بچوں کے
خیالات ٹی وی ڈرامے دیکھ دیکھ کے ہی بگڑتے ہیں۔اور جب بڑے ہوتے ہیں اور نو جوانی میں قدم
رکھتے ہیں تو غریب ملکوں میں ضرورت کے لئے اور امیر ملکوں میں تفریح کے لئے وہ حرکتیں شروع ہو
جاتی ہیں۔پھر یہ دیکھ لیں یہاں اس مغربی معاشرے میں آزادی کے نام پر بہت سی بے حیائیاں اور
الله
برائیاں پیدا ہو رہی ہیں۔آپ ﷺ نے جو یہ فرمایا تھا کہ ان برائیوں کے اظہار سے تم اور بگاڑ پیدا
کرو گے تو آجکل اگر جائزہ لیں، جیسا کہ میں نے کہا، ان برائیوں کے اظہار کی وجہ سے ہی یہ

خطبات مسرور
839
برائیاں پیدا ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری اولادوں کو بھی ان برائیوں سے محفوظ رکھے۔$2004
پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ” یقینا اللہ تعالیٰ حیا اور ستر کو پسند
فرماتا ہے (مسند احمد بن حنبل جلد 4صفحه 224)
یہ دیکھیں یہ بھی پہلی حدیث سے ملتی ہے کہ اگر آج یہ بے حیائیاں پھیلی ہوئی ہیں۔میڈیا
جو بے حیائیاں پھیلا رہا ہے، حیا اور ستر قائم ہو جائے تو آدھے سے زیادہ برائیاں بگاڑ اور خاندانوں کے مسائل اور
جرائم ختم ہو جائیں گے اور معاشرے کے گند اور برائیاں ختم ہو جائیں گی۔کیونکہ اخباروں اور ٹی وی نے حیا کا
احساس مٹا دیا ہے۔پارکوں میں سرعام بیہودگیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور یہ سب کچھ حیا کے فقدان کی وجہ
سے ہے۔مغرب میں تو حیا اور ستر کے معیار بالکل بدل ہی گئے ہیں۔پس ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے
دوسروں کے عیب تلاش کرنے کی بجائے ہمیں اپنے لئے اور اپنی اولا دوں کے لئے دعا کرنی چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے محفوظ رکھے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں بہت
فضیلت والی آیت یہ ہے ( آپ نے ما اصابکم والی آیت پڑھی ) کہ جو بھی تمہیں مصیبت پہنچتی
ہے یہ تمہارے اپنے کئے کی سزا ہے۔اور اللہ بہت سے قصوروں کو تو معاف ہی کر دیتا ہے اور درگزر
فرماتا ہے۔اور ما اصابکم کی تفسیر یہ بیان فرمائی کہ سزا اور دوسری دنیاوی مصیبتیں ہیں جو انسان کی
اپنی غلطیوں کی وجہ سے آتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا کرم اس بات سے مانع ہے کہ آخرت میں دوبارہ وہ ان
غلطیوں پر گرفت فرمائے۔اور جن غلطیوں کو اس نے دنیا میں معاف فرما دیا ہے اور کوئی گرفت نہیں
فرمائی۔اس کا حلم اس میں مانع ہو گا کہ عفو اور درگزر کے بعد پھر گرفت فرمائے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه (85
ان حدیثوں سے اللہ تعالیٰ کا بندے سے عفو اور مغفرت کے سلوک کا اظہار ہوتا ہے۔اس لئے
بندے کا بھی حق نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی پردہ دری کرتا پھرے۔بلکہ دوسروں کے لئے بھی دعا

840
$2004
خطبات مسرور
کرنی چاہئے اور اپنے لئے بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ستاری کا سلوک ہی کرتار ہے۔اور اس کے لئے آنحضرت ﷺ نے ہمیں دعا بھی سکھائی ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ
”اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا طلبگار ہوں۔مولیٰ میں تجھ سے دین و دنیا، مال
اور گھر بار میں عفو اور عافیت کا خواستگار ہوں۔اے اللہ ! میری کمزوریاں ڈھانپ دے اور مجھے میرے
خوفوں سے امن دے۔اے اللہ ! آگے پیچھے، دائیں بائیں اور اوپر سے خود میری حفاظت فرما۔اور
میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ میں نیچے سے کسی مخفی مصیبت کا شکار ہوں“۔(ابو داود كتاب الادب باب ما يقول اذا اصبح۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس سلسلے میں کیا مثال تھی اور کیا دل کا حال
تھا وہ میں پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ : " قتل کے مقدمہ میں ہمارے ایک مخالف گواہ کی
وقعت کو عدالت میں کم کرنے کی نیت سے جو اس کا زور تھا اس کو توڑنے کی نیت سے ”ہمارے وکیل
نے چاہا کہ اس کی ماں کا نام دریافت کرے مگر میں نے اسے روکا اور کہا کہ ایسا سوال نہ کرو جس کا
جواب وہ مطلق دے ہی نہ سکے اور ایسا داغ ہر گز نہ لگاؤ جس سے اسے مفر نہ ہو۔حالانکہ ان ہی لوگوں
نے مجھ پر جھوٹے الزام لگائے۔جھوٹا مقدمہ بنایا۔افتراء باند ھے اور قتل اور قید میں کوئی دقیقہ
فروگزاشت نہ کیا۔میری عزت پر کیا کیا حملے کر چکے ہوئے تھے۔اب بتلاؤ کہ میرے پر کون سا خوف
ایسا طاری تھا کہ میں نے اپنے وکیل کو ایسا سوال کرنے سے روک دیا۔صرف بات یہ تھی کہ میں اس
بات پر قائم ہوں کہ کسی پر ایسا حملہ نہ ہو کہ واقعی طور پر اس کے دل کو صدمہ دے اور اسے کوئی راہ مفر کی
نہ ہو۔یعنی کوئی اور اس کے لئے بچنے کا رستہ نہ ہو۔جب یہ آپ نے فرمایا تو وہاں بیٹھے ہوئے کسی
شخص نے عرض کیا کہ حضور! میرا دل تو اب بھی خفا ہوتا ہے“۔یعنی مجھے اچھا نہیں لگا کہ یہ سوال
کیوں نہیں کیا۔یہ سوال اس کو نیچا کرنے کے لئے ہونا چاہئے تھا۔تو آپ نے فرمایا کہ ” میرے دل
نے گوارا نہ کیا۔اس نے لگتا ہے بہت ہی زیادہ غصے میں تھا پھر کہا کہ یہ سوال ضرور ہونا چاہئے تھا۔تو

$2004
841
خطبات مسرور
آپ نے فرمایا ” خدا نے دل ہی ایسا بنایا ہے تو بتلاؤ میں کیا کروں“۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ٥٩ البدر ٦ مارچ ۱۹۰۳ )
اور ایسا ہی دل آپ جماعت کے ہر فرد کا بنانا چاہتے تھے۔اور یہی آپ نے ہمیں تعلیم دی ہے۔جو اسلام کی صحیح تصویر ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ ” میرا یہ مذہب ہے کہ جو شخص عہد دوستی باند ھے مجھے اس عہد کی اتنی
رعایت ہوتی ہے کہ وہ شخص کیسا ہی کیوں نہ ہو اور کچھ ہی کیوں نہ ہو جائے میں اس سے قطع تعلق نہیں
کر سکتا۔ہاں اگر وہ خود قطع تعلق کر دے تو ہم لا چار ہیں۔ورنہ ہمارا مذ ہب تو یہ ہے کہ اگر ہمارے
دوستوں میں سے کسی نے شراب پی ہو اور بازار میں گرا ہوا ہو تو ہم بلاخوف لومتہ لائم لوگوں کی
ملامت کے بغیر کسی خوف کے بغیر اسے اٹھا کر لے آئیں گے“۔فرمایا عہد دوستی بڑا قیمتی جو ہر ہے
اس کو آسانی سے ضائع نہیں کر دینا چاہئے اور دوستوں کی طرف سے کیسی ہی نا گوار بات پیش آئے
اس پر اغماض اور حمل کا طریق اختیار کرنا چاہئے۔(چشم پوشی کرنی چاہئے ، درگزر کرنی چاہئے )۔(سيرة طيّبه صفحه (56
حضرت مولوی شیر علی صاحب نے یہ بھی آگے فرمایا انہوں نے اپنی روایت میں لکھا
ہے کہ آگے یہ بھی آپ نے فرمایا تھا کہ اسے ہوش میں لانے کی کوشش کریں گے اور جب وہ
ہوش میں آنے لگے تو اس کے پاس سے اٹھ کر چلے جائیں گے تا کہ وہ ہمیں دیکھ کر شرمندہ نہ ہو۔اور آپ نے جماعت کو یہ نصیحت کی ہے کہ جماعت کے فرد بھی ایک خاندان کی طرح ہیں۔تمہارے بھائی ہیں، آپس میں بھائی بن کر رہو اور ایک دوسرے کے عیبوں کو چھپاؤ۔(سيرة طيبه صفحه (56
ایک بار حضرت
مسیح موعود کی مجلس میں کسی کی کمزوریوں کا کسی نے ذکر کیا۔آپ نے سنا تو
اس شخص کو مخاطب ہو کر فرمایا عیبش گفته ای ،ہنرش نیز بگو یعنی اس کے نقائص اور

$2004
842
خطبات مسرور
کمزوریاں تو گنوائی ہیں اس کی خوبیوں کا بھی ذکر کیا ہوتا ہے۔(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب - صفحه (57)
خوبیاں بیان کرنے سے نیکیاں پھیلتی ہیں۔کسی نے مالی قربانی کی کسی نے اور کسی قسم کی
قربانی کی ، ان قربانیوں کا جب ذکر کیا جاتا ہے تو دوسروں میں بھی جوش پیدا ہوتا ہے۔لیکن اگر
برائیاں ہی معاشرے میں ذکر کی جاتی رہیں تو پھر برائیاں ہی پھیلتی ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے پھر
وہ معیار ختم ہو جاتے ہیں۔حجاب ختم ہو جاتے ہیں۔دوسرے یہ کہ کسی کی برائیاں بیان کر کے اس کے
لئے شرمندگی یا غصے کے سامان کر رہے ہوتے ہیں۔اگر خوبیاں بیان کی جائیں تو اس سے بھی بچت ہو
جاتی ہے۔معاشرہ مزید بگاڑ سے بچ جاتا ہے اور پھر یہ دوسروں کی برائیاں بیان کر کے انسان خود بھی
گناہگار بن رہا ہوتا ہے اگر صرف لوگوں کی اچھائیاں اور خوبیاں ہی بیان کی جائیں تو اس سے بھی
اپنے آپ کو محفوظ کر لیتا ہے۔تو ایک پردہ پوشی اور کئی نیکیوں کو جنم دیتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اصل میں انسان کی خدا تعالیٰ
پردہ پوشی کرتا ہے کیونکہ وہ ستار ہے اور بہت سے لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ستاری نے ہی نیک بنارکھا ہے
ور نہ اگر خدا تعالیٰ ستاری نہ فرمائے تو پتہ لگ جاوے کہ انسان میں کیا کیا گند پوشیدہ ہیں۔پھر فرمایا کہ انسان کے ایمان کا بھی کمال یہی ہے کہ تخلق باخلاق اللہ کرے۔یعنی
جوا خلاق فاضلہ خدا میں ہیں اور صفات ہیں ان
کی حتی المقدور اتباع کرے اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے
رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کرے۔مثلاً خدا تعالیٰ میں عفو ہے انسان بھی عفو کرے، رحم ہے، حلم ہے،
کرم ہے، انسان بھی رحم کرے، حلم کرے لوگوں سے کرم کرے۔خدا تعالیٰ ستار ہے، انسان
کو بھی ستاری
کی شان سے حصہ لینا چاہئے۔اور اپنے بھائیوں کے عیوب اور معاصی کی پردہ پوشی کرنی چاہئے“۔عیبوں اور گناہوں اور غلطیوں کی پردہ پوشی کرنی چاہئے بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ
جب کسی کی بدی یا نقص دیکھتے ہیں، جب تک اس کی اچھی طرح سے تشہیر نہ کر لیں ان کا کھانا ہضم

843
$2004
خطبات مسرور
نہیں ہوتا۔فرمایا حدیث میں آیا ہے کہ جو اپنے بھائی کے عیب چھپاتا ہے خدا تعالیٰ اس کی
پردہ پوشی کرتا ہے انسان کو چاہئے کہ شوخ نہ ہو، بے حیائی نہ کرے، مخلوق سے بدسلوکی نہ
کرے، محبت اور نیکی سے پیش آوے“۔(ملفوظات جلد 5 صفحه ٦٠٩٠٦٠٨ الحكم ١٨ مئى ١٩٠٨ء
پھر آپ نے فرمایا ، یہ شروع زمانہ کی بات یہ ہے کہ ابھی جماعت کی ابتدائی حالت ہے
بعض کمزور ہیں جیسے سخت بیماری سے کوئی اٹھتا ہے بعض میں کچھ طاقت آ گئی ہے۔پس چاہئے کہ جسے
کمزور پاوے اسے خفیہ نصیحت کرے۔اگر نہ مانے تو اس کے لئے دعا کرے اور اگر دونوں
باتوں سے فائدہ نہ ہو تو قضا و قدر کا معاملہ سمجھے۔جب خدا تعالیٰ نے ان کو قبول کیا ہوا ہے تو تم کو
چاہئے کہ کسی کا عیب دیکھ کر سر دست جوش نہ دکھلایا جاوے۔ممکن ہے کہ وہ درست ہو جاوے۔قطب
اور ابدال سے بھی بعض وقت کوئی عیب سرزد ہو جاتا ہے۔بلکہ لکھا ہے الْقُطْبُ قَدْ يَزْنِی کہ قطب
سے بھی زنا ہو جاتا ہے۔بہت سے چور اور زانی آخر کار قطب اور ابدال بن گئے۔جلدی اور عجلت
سے کسی کو ترک کر دینا ہمارا طریق نہیں ہے۔کسی کا بچہ خراب ہو تو اس کی اصلاح کے لئے پوری کوشش
کرتا ہے۔ایسے ہی اپنے کسی بھائی کو ترک نہ کرنا چاہئے بلکہ اس کی اصلاح کی پوری کوشش کرنی
چاہئے۔قرآن کریم کی یہ تعلیم ہرگز نہیں ہے کہ عیب دیکھ کر اسے پھیلا ؤ۔اور دوسروں سے تذکرہ
کرتے پھرو۔بلکہ وہ فرماتا ہے تَوَاصَوْ بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد: 18 ) کہ وہ صبر اور
رحم سے نصیحت کرتے ہیں۔مرحمہ یہی ہے کہ دوسرے کے عیب دیکھ کر اسے نصیحت کی جاوے اور اس
کے لئے دعا بھی کی جاوے۔دعا میں بڑی تاثیر ہے۔اور وہ شخص بہت ہی قابل افسوس ہے کہ ایک
کے عیب کو بیان تو سو مرتبہ کرتا ہے لیکن دعا ایک مرتبہ بھی نہیں کرتا۔عیب کسی کا اس وقت بیان کرنا
چاہئے جب پہلے کم از کم چالیس دن اس کے لئے رو رو کر دعا کی ہو۔سعدی کا قول لکھا ہے کہ خدا
داند بپوشد و همسایه نداند و خرو شد که خدا تعالیٰ تو جان کر پردہ پوشی کرتا ہے مگر ہمسایہ

$2004
844
خطبات مسرور
وو
کو علم نہیں ہوتا اور شور کرتا پھرتا ہے۔خدا تعالیٰ کا نام ستا رہے۔تمہیں چاہئے کہ تَخَلَّقُوْا بِأَخْلَاقِ
الله بنو۔ہمارا یہ مطلب نہیں ہے کہ عیب کے حامی بنو بلکہ یہ کہ اشاعت اور غیبت نہ کرو کیونکہ کتاب
اللہ میں جیسا آ گیا ہے تو یہ گناہ ہے کہ اس کی اشاعت اور غیبت کی جاوے آپ نے واقعہ بیان فرمایا
ر شیخ سعدی کے دوشاگرد تھے۔ایک ان میں سے حقائق اور معارف بیان کیا کرتا تھا۔زیادہ لائق
تھا ، اس کو زیادہ سمجھ آتی تھی اور دوسرے کو اتنی سمجھ نہیں تھی، تو وہ دوسرا جلا بھنا کرتا تھا۔آخر پہلے نے
سعدی سے بیان کیا کہ جب میں کچھ بیان کرتا ہوں تو دوسرا جلتا ہے اور حسد کرتا ہے۔شیخ نے جواب
دیا کہ ایک نے راہ دوزخ کی اختیار کی کہ حسد کیا۔وہ حسد کر کے دوزخ میں چلا گیا اور تو نے
غیبت کی۔وہ حسد کر کے دوزخ میں جا رہا ہے اور تم غیبت کر کے دوزخ میں جارہے ہو۔غرضیکہ
یہ سلسلہ چل نہیں سکتا جب تک رحم، دعا، ستاری اور مرحمہ آپس میں نہ ہو۔“
(ملفوظات جلد 4 صفحه ٦١،٦٠ البدر ٨ جولائى (١٩٠٤
پھر آپ نے فرمایا : ” ہماری جماعت کو چاہئے کہ کسی بھائی کا عیب دیکھ کر اس کے
لئے دعا کریں۔لیکن اگر وہ دعا نہیں کرتے اور اس کو بیان کر کے دور سلسلہ چلاتے ہیں تو
گناہ کرتے ہیں۔کون سا ایسا عیب ہے جو کہ دور نہیں ہوسکتا۔اس لئے ہمیشہ دعا کے ذریعہ
سے دوسرے بھائی کی مدد کر نی چاہئے“۔(ملفوظات جلد ٤ صفحه ٦٠ البدر ٨ جولائی (١٩٠٤
پس یہ حالت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی جماعت کی دیکھنا چاہتے
ہیں۔اور یہ حالت ہے جو ہم نے اپنے اندر پیدا کرنی ہے انشاء اللہ۔باوجود اس کے کہ جماعت بعض
قربانی کے معیاروں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت آگے نکل چکی ہے۔وفا اور اخلاص میں بھی
بہت زیادہ ہے الحمدللہ۔لیکن بعض چھوٹی چھوٹی برائیاں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ دوسرے کی
کمزوریوں کو لے کر اس کی تشہیر کرنا اور دوسروں کو بتانا۔تو ان چیزوں کی طرف توجہ دینے کی بہت

$2004
845
خطبات مسرور
ضرورت ہے کیونکہ جب نبی کے زمانے سے دوری ہوتی جاتی ہے اور پھر نبی سے براہ راست تربیت
پانے والے بھی آہستہ آہستہ کم ہوتے جاتے ہیں۔اور اب تو سارے ہی چلے گئے ہیں پھر ان تربیت
یافتہ صحابہ سے فیض پانے والوں کی بھی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور پھر جماعت میں نئے آنے
والوں
کا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تو دعا اور استغفار کے ساتھ ان
باتوں کی طرف توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت پڑ جاتی ہے۔پس ان باتوں کو معمولی نہیں سمجھنا
چاہئے بلکہ دین کے ہر حکم کو خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو کم سمجھ کر اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہئے اور اس
کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔☆☆

$2004
846
خطبات مسرور

آج 10 میں سے 10 باقی