رشتہ ناطہ کے مسائل اور ان کی طرف قرآنی احکام اور ارشادات کی روشنی میں راہنمائی
$2004
923
52
خطبات مسرور
معاشرہ کا کام ہے کہ شادی کے قابل بیواؤں اور لڑکوں اور لڑکیوں
کی شادیاں کروانے کی طرف توجہ دے۔احمدی لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں آپس میں کی جائیں تا کہ
آئندہ نسلیں دین پر قائم رہنے والی نسلیں ہوں۔24 دسمبر 2004 ء بمطابق 24 فتح 1383 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت السلام۔پیرس۔فرانس )
رشتہ ناطہ کے مسائل اور ان کی طرف قرآنی احکام اور ارشادات کی روشنی
میں راہنمائی
ہی بیوہ کے نکاح کا حکم اس طرح ہے جس طرح کہ باکرہ کے نکاح کا حکم
بچیوں کی شادی اور والدین کے حقوق و فرائض
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا رشتہ ناطہ کے معاملات کے لئے باقاعدہ کتاب بنانا
خطبات مسرور
$2004
924
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
وَانْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّلِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ إِنْ يَكُوْنُوْا
فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ۔وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ۔(سورة النور آیت 33 )
آجکل شادی بیاہ کے بہت سے مسائل سامنے آتے ہیں۔روزانہ خطوں میں ان کا ذکر ہوتا
ہے۔لڑکیوں کی طرف سے عورتوں کی طرف سے بچیوں کے رشتوں کے مسائل ہیں۔جو کم مالی
حیثیت رکھنے والے ہیں ان کے رشتوں کے مسائل ہیں لڑکا ہو یا لڑکی۔بیواؤں کے رشتوں کے
مسائل ہیں۔ایسی بعض بیوائیں ہوتی ہیں جو شادی کی عمر کے قابل ہوتی ہیں یا بعض ایسی جو اپنے تحفظ
کے لئے شادی کروانا چاہتی ہیں ان کے رشتوں کے مسائل ہیں۔لیکن ایسی بیوائیں بعض دفعہ
معاشرے کی نظروں کی وجہ سے ڈر جاتی ہیں اور باوجود یہ سمجھنے کے کہ ہمیں شادی کی ضرورت ہے، وہ
شادی نہیں کرواتیں۔تو بہر حال مختلف طبقوں کے اپنے اپنے مسائل ہیں ہمارے بعض مشرقی ممالک
میں ، بیواؤں کے ضمن میں بات کروں گا، اس بات کو بہت برا سمجھا جاتا ہے بلکہ گناہ سمجھا جاتا ہے کہ
عورت اگر بیوہ ہو جائے تو دوسری شادی کرے۔اور بعض بیچاری عورتیں جو اپنے حالات کی وجہ سے
شادی کرنا چاہتی ہیں ان کے بعض دفعہ رشتے بھی طے ہو جاتے ہیں لیکن ان کے عزیز رشتہ دار اس
بات کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں جیسا کہ میں نے کہا۔اور اس طرح ان کے بارے میں طرح طرح کی
باتیں کرتے ہیں اور بیچاری عورت
کو اتنا عاجز کر دیتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی سے ہی بیزار ہو جاتی ہے۔
925
$2004
خطبات مسرور
اور حیرت اس بات کی ہے کہ یہاں یورپ میں آکر جہاں اور دوسرے معاملات میں روشن خیالی کا نام
دے کر بہت سارے معاملات میں ملوث ہو جاتے ہیں جن میں سے بعض کی اسلام اجازت بھی نہیں دیتا
لیکن یہ جو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ بیواؤں کی شادی کرو اس بارے میں بڑی غیرت دکھا رہے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔یہ جو میں نے آیت تلاوت کی ہے کہ تمہارے
درمیان جو بیوائیں ہیں ان کی بھی شادیاں کراؤ۔اور اسی طرح تمہارے درمیان جو تمہارے غلاموں
اور لونڈیوں میں سے نیک چلن ہوں ان کی بھی شادیاں کراؤ۔اگر وہ غریب ہوں تو اللہ اپنے فضل
سے انہیں غنی بنادے گا۔اور اللہ بہت وسعت عطا کرنے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔یہ ہے اللہ
تعالی کا حکم جس پر ہر ایک کو عمل کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ تو بڑا واضح طور پر کھل کر فرماتا ہے کہ معاشرے
میں اگر نیکیوں کو فروغ دینا ہے تو معاشرے میں جو شادیوں کے قابل بیوائیں ہیں ان کی بھی شادیاں
کرانے کی کوشش کرو بلکہ یہاں تک کہ اُس زمانے میں جو غلام تھے اور لونڈیاں تھیں ان میں سے بھی
جو نیک فطرت ہیں ان کی بھی شادیاں کروا دو تا کہ برائی نہ پھیلے۔یہ قوم بھی جو غریب لوگ ہیں یہ بھی
مایوسی کا شکار نہ ہوں۔تو یہ حکم شادی کی پابندی کا ہے۔اس زمانے میں غلام تو نہیں ہیں لیکن بہت سے
ممالک میں غربت ہے اور غربت کی وجہ سے شادی نہیں ہوتی تو جماعت ان لوگوں کی مدد بھی کرتی
ہے۔اس لئے انفرادی طور پر بعض لوگ مدد کرتے ہیں اور کرنی بھی چاہئے۔تو فرمایا یہ نہ سمجھو کہ ان کی
غربت ہے اس لئے شادی نہ کراؤ۔اگر مرد کام نہیں کرتا یا ملا زمت اس کے پاس نہیں ہے یا کوئی کمائی
کا ایسا بڑا ذریعہ نہیں ہے تو ان کی شادیاں بھی کروا ؤ اور پھر جماعت میں جو ایک نظام رائج ہے ایسے
لوگوں کی ملازمت یا کاروبار کی کوشش بھی کی جاتی ہے اور کرنی بھی چاہئے۔تو الا ماشاء اللہ جب ایسی
کوشش ہوتی ہے تو سوائے چند ایک کے شادی کے بعد احساس بھی پیدا ہو جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے
بیوی بچوں کو سنبھالنا ہے اس لئے کوئی کام کریں، کوئی کاروبار کریں، کوئی نوکری کریں، کوئی ملازمت
کریں۔پھر ا کثر بیوی بھی اپنے خاوند کے لئے کوئی کام کرنے کے لئے یا ملا زمت حاصل کرنے کے
لئے ترغیب دلانے کا باعث بن جاتی ہے۔بیوی بھی اس پر دباؤ ڈالتی ہے تو اس سے بھی توجہ پیدا
926
$2004
خطبات مسرور
ہوتی ہے۔اور کئی مثالیں ایسی ہیں کہ شادی کے بعد ایسے غریبوں کے حالات بہتر ہو گئے۔تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔وہ علم رکھتا ہے کہ کس کے کیا حالات ہونے ہیں۔معاشرے کا یہ
کام ہے کہ چاہے وہ بیوائیں ہوں ، چاہے وہ غریب لوگ ہوں ان کی شادیاں کروانے کی کوشش کرو۔اس طرح معاشرہ بہت سی قباحتوں سے پاک ہو جائے گا، محفوظ ہو جائے گا۔بیواؤں میں سے بھی
اکثر جوایسی ہیں جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ شادی کرانے کی خواہش رکھتی ہوں ، ضرورت مند ہوں اور
ان میں سے ایسی بھی بہت ساری تعداد ہوتی ہے جو خاوند کی وفات کے بعد معاشی مسائل سے دو چار
ہو جاتی ہے۔معاشرے کے بعض مسائل ہیں جن سے دو چار ہوتی ہے تو ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ
ان کو کوئی ٹھکانہ ملے۔ان کو تحفظ ملے بجائے اس کے کہ وہ مستقل تکلیف اٹھاتی رہے۔اس لئے فرمایا
کہ پاک معاشرہ کے لئے بھی اور ان کے ذاتی مسائل کے حل کے لئے بھی پوری کوشش کرو کہ ان کی
شادیاں کروا دو۔تو یہ ہے حکم اللہ تعالیٰ کا جبکہ جیسا کہ میں نے کہا بعض معاشرے اس کو نا پسند کرتے
ہیں۔اسلامی اور احمدی معاشرہ کہلاتے ہوئے بعض لوگ نا پسند کرتے ہیں۔تو ہر احمدی کو یہ یا درکھنا
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مقابلے میں ہماری روایات یعنی وہ جھوٹی روایات جو دوسرے
مذاہب یا غیر مسلموں کے بگڑے ہوئے مذہب کا حصہ بن کر ہمارے اندر جڑ پکڑ رہی ہیں، ہمارے
اندر داخل ہو رہی ہیں ان کو نکالنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ تو بیوگان کو یہ اجازت دیتا ہے کہ بیوہ ہونے کے بعد اگر کسی کا خاوند فوت ہو جائے
تو اس کے بعد جو عدت کا عرصہ ہے، چار مہینے دس دن کا ، وہ پورا کر کے اگر تم اپنی مرضی سے کوئی رشتہ
کرلواور شادی کر لو تو کوئی حرج نہیں ہے۔کوئی ضرورت نہیں ہے کسی سے فیصلہ لینے کی یا کسی بڑے
سے پوچھنے کی۔لیکن شرط یہ ہے کہ معروف کے مطابق رشتے طے کرو۔معاشرے کو پتہ ہو کہ یہ شادی
ہو رہی ہے تو پھر کوئی حرج نہیں۔تو بیواؤں کو تو اپنے متعلق اپنے مستقبل کے متعلق فیصلہ کرنے کا خود
اختیار دے دیا گیا ہے یا اجازت ہے اور لوگوں کو یہ کہا ہے کہ تم بلا وجہ اس میں روکیں ڈالنے کی کوشش
نہ کرو اور اپنے رشتوں کا حوالہ دینے کی کوشش نہ کرو۔اگر یہ بیواؤں کے رشتے جائز اور معروف طور پر
$2004
927
خطبات مسرور
ہورہے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کی اجازت دیتا ہے۔تم پر اس کا کوئی گناہ نہیں ہے۔تم اپنے آپ کو
خاندان کا بڑا سمجھ کر یا بڑے رشتے کا حوالہ دے کر روک نہ ڈالو کہ یہ رشتہ ٹھیک نہیں ہے، نہیں ہونا
چاہئے یا مناسب نہیں ہے۔بیوہ کو خود فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔تم کسی بھی قسم کی ذمہ داری سے آزاد
ہو۔اللہ تمہارے دل کا بھی حال جانتا ہے۔اگر تم کسی وجہ سے نیک نیتی سے یہ روک ڈالنے یا
سمجھانے کی کوشش کر رہے ہو کہ یہ رشتہ نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ جو تمہارے دل میں ہے ظاہر کر دو اس کو
بتادو اور اس کے بعد پیچھے ہٹ جاؤ اور فیصلے کا اختیار اس بیوہ کے پاس رہنے دو۔اللہ تعالیٰ تمہارے
دل کا حال جانتا ہے اس کو تمہاری نیت کا پتہ ہے تمہارے سے بہر حال باز پرس نہیں ہوگی۔اگر نیک
نیت ہے تو نیک نیتی کا ثواب مل جائے گا۔اس بارے میں فرماتا ہے ﴿وَالَّذِيْنَ يَتَوَفُونَ مِنْكُمْ وَيَذَرُوْنَ أَزْوَاجًا يَّتَرَبَّصْنَ
بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ
بِالْمَعْرُوْفِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ - ﴾ (البقرة: 235) یعنی تم میں سے وہ لوگ جو وفات
دیئے جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ بیویاں چار مہینے اور دس دن تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔پس جب وہ اپنی مقررہ مدت کو پہنچ جائیں تو پھر وہ عورتیں اپنے متعلق معروف کے مطابق جو بھی کریں
اس بارے میں تم پر کوئی گناہ نہیں اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ : ”بیوہ کے نکاح کا حکم
اسی طرح ہے جس طرح کہ باکرہ کے نکاح کا حکم ہے۔چونکہ بعض قو میں بیوہ عورت کا نکاح خلاف
عزت خیال کرتے ہیں اور یہ بدرسم بہت پھیلی ہوئی ہے۔اس واسطے بیوہ کے نکاح کے واسطے حکم ہوا
ہے۔لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ ہر بیوہ کا نکاح کیا جائے۔نکاح تو اسی کا ہوگا جو نکاح کے لائق ہے
اور جس کے واسطے نکاح ضروری ہے۔بعض عورتیں بوڑھی ہو کر بیوہ ہوتی ہیں۔بعض کے متعلق
دوسرے حالات ایسے ہوتے ہیں کہ وہ نکاح کے لائق نہیں ہوتیں۔مثلاً کسی کو ایسا مرض لاحق ہے کہ وہ
$2004
928
خطبات مسرور
قابل نکاح ہی نہیں یا ایک کافی اولا د اور تعلقات کی وجہ سے ایسی حالت میں ہے کہ اس کا دل پسند ہی
نہیں کرسکتا کہ وہ اب دوسرا خاوند کرے۔ایسی صورتوں میں مجبوری نہیں کہ عورت کو خواہ مخواہ جکڑ کر خاوند
کرایا جائے۔ہاں اس بد رسم کو مٹادینا چاہئے کہ بیوہ عورت کو ساری عمر بغیر خاوند کے جبر رکھا جاتا ہے۔(ملفوظات جلد۔پنجم
صفحه 320 بدر 10 اکتوبر 1907 |
آپ نے اس کی وضاحت فرما دی ، مزید کھول کر بیان فرما دیا کہ پہلی بات تو معاشرے اور
عزیز رشتے داروں
کو یہ حکم ہے کہ اگر کوئی شادی کی عمر میں بیوہ ہو جاتی ہے تو تم لوگ اس کے رشتے کی
بھی اسی طرح کوشش کرو جیسے باکرہ یا کنواری لڑکی نوجوان لڑکی کے رشتے کے لئے کوشش کرتے ہو۔یہ تمہاری بے عزتی نہیں ہے بلکہ تمہاری عزت اسی میں ہے۔دوسری بات کہ اگر کوئی عمر کی زیادتی کی
وجہ سے یا بچوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے یا اپنے بعض اور حالات کی وجہ سے یا کسی بیماری کی وجہ سے
شادی نہ کرنا چاہے تو یہ فیصلہ کرنا بھی اس کا اپنا کام ہے۔تم ایک تجویز دے کے اس کے بعد پیچھے ہٹ
جاؤ۔رشتہ کروانے کے لئے ، نہ کہ رشتہ روکنے کے لئے۔رشتہ کرنا یا نہ کرنا یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔اس
کا اپنا حق ہے اس کو بہر حال مجبور نہ کیا جائے۔پھر یہ کہ معاشرے کو رشتہ داروں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ
وہ زبر دستی کسی بیوہ کو ساری عمر بیوہ ہی رکھیں یا اس کو کہیں کہ تم ساری عمر بیوہ رہو۔اگر خود اپنی مرضی سے
کوئی شادی کرنا چاہتی ہے تو قرآنی حکم کے مطابق اسے شادی کرنے دو۔کسی بیوہ کو شادی سے روکنا
بھی بڑی بیہودہ اور گندی رسم ہے اور اس کو اپنے اندر سے ختم کرو۔ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ
کو تین مرتبہ فرمایا۔اے علی ! جب نماز کا وقت ہو جائے تو دیر نہ کرو۔اور اسی طرح جب جنازہ حاضر ہو یا عورت بیوہ ہو اور اس کا ہم کفول جائے تو اس میں بھی دیر نہ کرو۔(ترمذی۔کتاب الصلواة ـ باب فى الوقت الاوّل )
تو اس میں آپ نے دو باتوں کو جو انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں عبادت کے ساتھ رکھا ہے۔نماز جو اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنا ہے اس کی عبادت کرنا ایک فرض ہے اور عبادت کی غرض سے ہی
$2004
929
خطبات مسرور
انسان کو پیدا کیا گیا ہے اس کو وقت پر ادا کرنے کا حکم ہے اور جب وقت آجائے تو اس میں دیر نہیں
ہونی چاہئے اسی میں ہماری بھلائی ہے۔اور پاک معاشرے کے قیام کی ضمانت بھی اس میں ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے جو عبادت کے وقت مقرر کئے ہیں اس وقت میں ادائیگی کی جائے۔تو اس کے بعد فرمایا
کہ جنازہ ہے اگر کوئی فوت ہو جائے تو اس کو دفنانے میں بھی جلدی کرنی چاہئے۔وفات شدہ کی
عزت بھی اسی میں ہے۔پھر بعض خاندانوں میں دیر تک جنازہ رکھنے سے بعض مسائل بھی پیدا ہوتے
ہیں اس لئے جلدی دفتنا دو۔پھر فرمایا کہ عورت اگر بیوہ ہو جائے اور شادی کے قابل ہو اور اس کا ہم کفو
مل جائے ، مناسب رشتہ مل جائے ، معاشرے میں جو اس عورت کا مقام ہے اس کے مطابق ہو
خاندانی لحاظ سے اپنے رہن سہن کے لحاظ سے ہم مزاج ہو عورت کو پسند بھی ہو تو پھر رشتہ دار اس سلسلہ
میں روکیں نہ ڈالیں بلکہ مناسب یہ ہے کہ اس کو جلد از جلد بیاہ دو۔اس سے بھی پاک معاشرے کا
قیام ہوگا۔اور عورت بھی بہت سی باتوں سے جو بیوہ ہونے کی وجہ سے اس کو معاشرے کی سہنی پڑتی
ہیں بچ جائے گی۔پھر بیوہ کو خود بھی اختیار دیا گیا ہے کہ خود بھی وہ جائز طور پر رشتہ کر سکتی ہے جیسا کہ
قرآن کریم سے ثابت ہے۔یہ بھی اس لئے ہے کہ وہ اپنے آپ کو تحفظ دے سکے۔اس اختیار کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح وضاحت فرمائی ہے
کہ ایک روایت میں آتا ہے۔ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ شادی کے معاملہ میں بیوہ اپنے بارے میں فیصلہ کرنے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے۔اور
کنواری سے اجازت لی جائے گی اور اس کا خاموش رہنا اجازت تصور کیا جائے گا۔(سنن الدارمى - كتاب النكاح - باب استثمار البكر والثيب )
تو وضاحت ہوگئی کہ بیوہ کا حق بہر حال فائق ہے لیکن کنواری لڑکی کے بارے میں یہ شرط
ہے کہ اس کا ولی اس کے بارے میں فیصلہ کرے اور وہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات تو اصل میں
معاشرے میں بھلائی اور امن پیدا کرنے کے لئے ہیں۔تو بیوہ کیونکہ دنیا کے تجربے سے گزرچکی ہوتی
$2004
930
خطبات مسرور
ہے دنیا کی اونچ نیچ دیکھ چکی ہوتی ہے اور الا ماشاء اللہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرسکتی ہے اس لئے اس کو یہ
اختیار دے دیا۔لیکن کنواری لڑکی بعض دفعہ بھول پنے میں غلط فیصلے بھی کر لیتی ہے اس لئے اس کے
رشتے کا اختیار اس کے ولی کو دیا گیا ہے۔لیکن پھر بھی اس کو یہ حق دیا گیا کہ اگر وہ اپنے ولی یا باپ کے
فیصلے سے اختلاف رکھتی ہو، اس پر راضی نہ ہو تو نظام جماعت کو بتائے اور فیصلے کروالے لیکن خود عملی
قدم اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔اس سے بھی معاشرے میں نیکی اور بھلائی کی بجائے فتنہ اور فساد
پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔چنانچہ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ بعض لڑکیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
عرض کی کہ باپ فلاں رشتہ کرنا چاہتا ہے اور آپ نے لڑکیوں کے حق میں فیصلہ دیا۔بعض دفعہ یہ ہوا
کہ لڑکی نے کہا میں نہیں چاہتی۔چنانچہ ایک دفعہ اسی طرح ایک لڑکی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی کہ ہم عورتوں کو رشتوں کے معاملہ میں کوئی حق نہیں ہے؟ آپ نے
فرمایا بالکل ہے۔تو اس نے کہا کہ میرا باپ میرا رشتہ فلاں بوڑھے شخص سے کرنا چاہتا ہے، یا کر رہا
ہے یا کر دیا ہے۔تو آپ نے فرمایا کہ تمہیں اجازت ہے۔لیکن اس نیک فطرت بچی نے کہا کہ
میں صرف عورت کا حق قائم کرنا چاہتی تھی اپنے باپ کا دل تو ڑنا نہیں چاہتی۔مجھے اپنے باپ
سے بہت پیار ہے۔میں اس رشتے پر بھی راضی ہوں لیکن حق بہر حال عورت کا قائم ہونا چاہئے ا
س کے لئے میں حاضر ہوئی تھی۔پھر ایک دفعہ آپ نے ایک لڑکی کے باپ کا طے کیا ہوا رشتہ ( جولڑ کی کی مرضی کے خلاف
تھا) نڑوا دیا۔چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت کا
خاوند فوت ہو گیا۔اس کا اس سے ایک بچہ بھی تھا۔بچے کے چچا نے عورت کے والد سے اس بیوہ کا
رشتہ مانگا۔عورت نے بھی رضامندی کا اظہار کیا۔لیکن لڑکی کے والد نے اس کا رشتہ اس کی رضا مندی
کے بغیر کسی اور جگہ کر دیا۔اس پر وہ لڑکی حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور شکایت کی۔حضور نے اس
کے والد کو بلا کر دریافت کیا۔اس کے والد نے کہا اس کے دیور سے بہتر آدمی کے ساتھ میں نے اس کا
$2004
931
خطبات مسرور
رشتہ کیا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے باپ کے کئے ہوئے رشتے کو تو ڑ کر بچے کے چا یعنی عورت
کے دیور سے اس کا رشتہ کر دیا۔(مسند الامام الاعظم - كتاب النكاح عدم جواز النكاح بغير رضا المرءة)
اب یہاں بیوہ کا حق فائق تھا اور دوسرے عورت (لڑکی ) کی مرضی بھی دیکھنی تھی۔لیکن یہ
جماعت احمدیہ میں بہر حال دیکھا جائے گا کہ لڑکی جہاں رشتہ کر رہی ہے یا جہاں رشتے کی خواہش
رکھتی ہے وہ لڑکا بہر حال احمدی ہو۔کیونکہ ان تمام باتوں کا مقصد پاک معاشرے کا قیام ہے۔نیکیوں
کو قائم کرنا ہے اور نیک اولاد کا حصول ہے۔اگر احمدی لڑکے احمدی لڑکیوں کو چھوڑ کر اور احمدی لڑکیاں
احمدی لڑکوں کو چھوڑ کر دوسروں سے شادی کریں گے تو معاشرے میں ، خاندان میں فساد پیدا ہونے کا
خطرہ ہوگا۔نئی نسل کے دین سے ہٹنے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔اس لئے دین کا کفود یکھنا بھی اس طرح
ضروری ہے جس طرح دنیا کا۔ہمارے لڑکوں اور لڑکیوں کو بعضوں کو بڑا رجحان ہوتا ہے غیروں میں
رشتے کرنے کا۔اس طرف توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔خاص طور پر اس آزاد معاشرے میں۔نظام کی بھی فکر اس لئے بڑھ گئی ہے کہ ایسے معاملات اب کافی زیادہ ہونے لگ گئے ہیں کہ اپنی مرضی
سے غیروں میں ، دوسرے مذاہب میں رشتے کرنے لگ جاتے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے، حضرت ابو حاتم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ اگر تمہارے پاس کوئی ایسا شخص کوئی رشتہ لے کر آئے جس کی دینداری اور اخلاق تمہیں پسند
ہوں تو اسے رشتہ دے دیا کرو۔اگر ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ وفساد پیدا ہو گا۔سوال کرنے والے
نے سوال کرنا چاہا لیکن آپ نے تین دفعہ یہی فرمایا کہ اگر تمہارے پاس کوئی شخص رشتہ لے کر آئے
جس کی دینداری اور اخلاق تمہیں پسند ہوں تو اسے رشتہ دے دیا کرو۔(ترمذی۔کتاب النکاح باب ماجاء جاء كم من ترضون دينه۔تو آپ نے اس طرف توجہ دلائی کہ دیندار لڑکے سے رشتہ کرلیا کرو۔مالی کمزوری بھی اگر
ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ دین پر قائم ہے تو اللہ تعالی مالی حالات بھی درست فرما دے گا۔اس لئے
$2004
932
خطبات مسرور
جب بچیوں کے رشتے آتے ہیں تو زیادہ لٹکانا نہیں چاہئے بلکہ اگر دینداری کی تسلی ہو گئی ہے تو
رشتہ کر دینا چاہئے۔اس طرح لڑکوں کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ رشتے
کرتے وقت لڑکی کی ظاہری اور دنیاوی حالت کو نہ دیکھو۔اس حیثیت کو نہ دیکھا کرو بلکہ یہ
دیکھو کہ اس میں نیکی کتنی ہے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کسی
عورت سے نکاح کرنے کی چار ہی بنیادیں ہو سکتی ہیں۔یا تو اس کے مال کی وجہ سے یا اس کے
خاندان کی وجہ سے یا اس کے حسن و جمال کی وجہ سے یا اس کی دینداری کی وجہ سے۔لیکن تو دیندار
عورت کو ترجیح دے۔اللہ تیرا بھلا کرے اور تجھے دیندار عورت حاصل ہو۔(بخاری۔کتاب النکاح باب الاكفاء في الدين )
تو اس طرف توجہ دلا کر آئندہ نسلوں کے دیندار ہونے کے ظاہری سامان کی طرف اصل
میں توجہ دلائی ہے۔اپنے گھریلو ماحول کو پر سکون بنانے کی طرف توجہ دلائی ہے۔کیونکہ اگر ماں نیک
اور دیندار ہوگی تو عموماً ولا بھی دیندار ہوتی ہے۔اور نیک اور دیندار اولا د سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں
ہے جو انسان کو سکون پہنچا سکے۔ایک مومن کے لئے معاشرے میں عزت کا باعث نیک اور دیندار
اولا دہی بن سکتی ہے۔تو اس طرف ہر احمدی کو توجہ دینی چاہئے۔یہ شکایتیں اب بڑی عام ہونے لگ
گئی ہیں کہ بچی نیک ہے ، شریف ہے ، با اخلاق ہے، پڑھی لکھی ہے، جماعتی کاموں میں حصہ بھی لیتی
ہے، لیکن شکل ذرا کم ہے یا قد اس کا دیکھنے والوں کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔تو لوگ آتے ہیں
دیکھتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔اس بارے میں پہلے بھی ایک دفعہ توجہ دلا چکا ہوں کہ شکل اور قد کاٹھے تو
تصویر اور معلومات کے ذریعہ سے بھی پتہ لگ سکتا ہے۔پھر گھر جا کر بچیوں کو دیکھنا اور ان کو تنگ کرنے
کی کیا ضرورت ہے۔اس لئے یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ان چیزوں کو نہ دیکھو، دینداری کو دیکھو۔اسی
لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی نسلوں کو سنبھالنا ہے تو دینداری دیکھا کرو۔اگر
933
$2004
خطبات مسرور
بچیوں کی دینداری دیکھیں گے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے وارث بھی بنیں گے اور
اپنی نسل کو بھی دین پر چلتا ہوادیکھنے والے ہوں گے۔بعض لوگ تو رشتے کے وقت لڑکیوں کو اس طرح ٹول کر دیکھ رہے ہوتے ہیں جس طرح
قربانی کے بکرے کو ٹولا جاتا ہے۔شادی تو ایک معاہدہ ہے۔ایک فریق کی قربانی کا نام نہیں ہے۔بلکہ دونوں فریقوں کی ایک دوسرے کی خاطر قربانی کا نام ہے۔یہ ایسا بندھن ہے۔حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ دنیا تو
سامان زیست ہے اور نیک عورت سے بڑھ کر اور کو ئی سامان زیست نہیں ہے۔(ابن ماجه ابواب النكاح - باب افضل النساء )
پس ان لوگوں کے لئے جو ہر چیز کو دنیا کے پیمانے سے ناپتے ہیں۔ان کو بھی یہ حدیث
ذہن میں رکھنی چاہئے کہ نیک عورت سے بڑھ کر تمہارے لئے کوئی زندگی کا اور دنیاوی سامان نہیں
ہے۔نیک عورت تمہارے گھر کو بھی سنبھال کے رکھے گی اور تمہاری اولاد کی بھی اعلیٰ تربیت کرے
گی۔نتیجتا تم دین و دنیا کی بھلائیاں حاصل کرنے والے ہو گے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔صالح مرد اور صالح عورتوں کی شادی کروایا کرو۔(سنن الدارمی ـ کتاب النکاح باب في النكاح الصالحين۔تو اس میں بھی نیک لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کی طرف اشارہ ہے۔اور یہ نیک کام
معاشرے کو فساد سے بچانے کا ذریعہ ہے۔اس لئے اس میں جلدی بھی کرنی چاہئے۔لیکن آج کل تو
بعض دفعہ دیکھا ہے ایسے لوگ کافی تعداد میں ہیں ماں باپ کے ساتھ لڑ کے آتے ہیں 34-35 سال
کی عمر ہوتی ہے لیکن ان کو اپنے ساتھ چمٹائے رکھا ہوا ہے۔ان کی ابھی تک شادیاں نہیں کروائیں۔شادی کی طرف توجہ نہیں دیتے۔بعض لوگ ایسے ہیں جو بیٹیوں کی کمائی کھانے کے لئے اس طرح کر رہے ہوتے ہیں۔
$2004
934
خطبات مسرور
بعض بیٹوں کی کمائی کھانے کے لئے اس طرح کر رہے ہوتے ہیں۔اور جو بیٹیوں کی کمائی کھانے
والے ہیں وہ صرف اس لئے کہ گھر کے جولڑ کے ہیں وہ نکھے ہیں، کوئی کام نہیں کر رہے پڑھے لکھے
نہیں اس لئے گھر بیٹیوں کی کمائی پر چل رہا ہے اور اگر شادی کر بھی دی تو کوشش یہ ہوتی ہے کہ داماد،
گھر داماد بن کر رہے، گھر میں ہی موجود رہے جو اکثر ناممکن ہوتا ہے۔جس سے جھگڑے پیدا ہوتے
ہیں۔اس لئے شادی کرنے کے بعد اگر میاں بیوی علیحدہ رہنا چاہتے ہیں اور ان کو توفیق ہے اور
والدین عمر کے اس آخری حصے میں نہیں پہنچے ہوتے جہاں ان کو کسی کی مدد کی ضرورت ہو اور کوئی بچہ ان
ہواور۔کے پاس نہ ہو ، پھر تو ایک اور بات ہے قربانی کرنی پڑتی ہے۔وہ بھی لڑکوں کا کام ہے۔اگر کسی کے
لڑکا نہ ہو تو پھر لڑکی کی مجبوری ہے۔لیکن عموماً لڑکی بیاہ کر جب دوسرے گھر میں بھیج دی تو اس کو اپنا گھر
بسانے دینا چاہئے۔اور اس طرف جماعتی نظام کے ساتھ ہماری تینوں ذیلی تنظیمیں لجنہ ، خدام ، انصار،
ان
کو بھی توجہ دینی چاہئے۔ان کو بھی اپنے طور پر تربیت کے تحت سمجھاتے رہنا چاہئے۔انصار والدین
کو سمجھائیں، لجنہ والدین کو لڑکیوں کو اور خدام لڑکوں
کو سمجھائیں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت مغیرہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک جگہ منگنی کا
پیغام دیا تو آپ نے فرمایا کہ اس لڑکی کو دیکھ لو کیونکہ اس طرح دیکھنے سے تمہارے اور اس کے درمیان
موافقت اور الفت کا امکان زیادہ ہے۔(ترمذی کتاب النکاح باب في النظر الى المخطوبة )
اس اجازت کو بھی آج کل کے معاشرے میں بعض لوگوں نے غلط سمجھ لیا ہے۔اور یہ
مطلب لے لیا ہے کہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے ہر وقت علیحدہ بیٹھے رہیں، علیحدہ سیریں کرتے
رہیں۔دوسرے شہروں میں چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں، گھروں میں بھی گھنٹوں علیحدہ بیٹھے رہیں تو
یہ چیز بھی غلط ہے۔مطلب یہ ہے کہ آمنے سامنے آکر شکل دیکھ کر ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی
ہوتی ہے۔بعض حرکات کا باتیں کرتے ہوئے پتہ لگ جاتا ہے۔پھر آجکل کے زمانے میں گھر والوں
کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔کھانا کھاتے ہوئے بھی ایک دوسرے کی
$2004
935
خطبات مسرور
بہت سی حرکات و عادات ظاہر ہو جاتی ہیں۔اور اگر کوئی بات ناپسندیدہ لگے تو بہتر ہے کہ پہلے پتہ لگ
جائے اور بعد میں جھگڑے نہ ہوں۔اور اگر اچھی باتیں ہیں تو موافقت اور الفت اس رشتے کے ساتھ
اور بھی پیدا ہو جاتی ہے۔یا رشتے کے پیغام کے ساتھ۔تو ایک تعلق شادی سے پہلے ہو جائے گا۔دوسرے لوگ بعض دفعہ ان کا کردار یہ ہوتا ہے کہ اگر کسی کا رشتہ ہو گیا ہے تو اس کو تڑ وانے کی کوشش
کریں۔ان کو آمنے سامنے ملنے سے موقع نہیں ملے گا۔ایک دوسرے کی حرکات دیکھنے سے کیونکہ
ایک دوسرے کو جانتے ہوں گے۔لیکن بعض لوگ دوسری طرف بھی انتہا کو چلے گئے ہیں ان کو یہ
بھی برداشت نہیں کہ لڑکا لڑکی شادی سے پہلے یا پیغام کے وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے
بیٹھ بھی سکیں اس کو غیرت کا نام دیا جاتا ہے۔تو اسلام کی تعلیم ایک سموئی ہو ئی تعلیم ہے۔نہ افراط نہ
تفریط۔نہ ایک انتہا نہ دوسری انتہا۔اور اسی پر عمل ہونا چاہئے۔اسی سے معاشرہ امن میں رہے گا
اور معاشرے سے فساد دور ہوگا۔پھر ایک روایت ہے حضرت معقل بن بیمار بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا تم ایسی عورتوں سے شادی کرو جو محبت کرنا جانتی ہوں اور جن سے زیادہ اولاد پیدا ہوتا
کہ میں کثرت افراد کی وجہ سے سابقہ امتوں پر فخر کر سکوں۔(ابو داؤد كتاب النكاح باب النهي عن تزويج من لم يلد من النساء)
تو زیادہ بچوں والی عورت کو آپ نے یہ بھی مقام دیا کہ ان کا بچوں کی کثرت کی وجہ سے
ایک مقام ہے۔کیونکہ یہ میری امت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔یہاں آپ کی مراد صرف یہ
نہیں ہے کہ گنتی بڑھا لو، افراد زیادہ ہو جائیں۔بلکہ ایسی اولا د ہو جو نیکیوں میں بڑھنے والی بھی ہو۔اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والی بھی ہو تبھی وہ آپ کے لئے باعث فخر ہے۔پس اس میں
عورتوں پر یہ ذمہ داری بھی ڈالی ہے کہ صرف اولاد پر فخر نہ کریں بلکہ نیکیوں پر چلنے والی اولا د بنانے کی
کوشش کریں۔جو آپ کی امت کہلانے میں فخر محسوس کرے اور آپ سجس طرح فرما رہے ہیں کہ
مجھے بھی ان عورتوں پر فخر ہوگا جن کی اولاد میں زیادہ ہوں گی اور نیکیوں پر قائم بھی ہوں گی۔
خطبات مسرو
936
$2004
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی صحابہ کو شادی کی اکثر تلقین فرماتے رہتے تھے بلکہ بار بار
توجہ دلاتے رہتے تھے۔اور بعض دفعہ جب کسی کا رشتہ طے کرواتے تو خود بھی بڑی دلچسپی لے کر ذاتی
طور پر انتظامات فرماتے۔اسی طرح کی ایک روایت حضرت ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔(لمبی روایت ہے ) مسند احمد بن حنبل میں آئی ہے۔جس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ (حضرت ربیعہ )
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے ایک دفعہ رسول
کریم نے فرمایا ربیعہ ! شادی نہیں
کرو گے۔تو انہوں نے عرض کی نہیں پھر کچھ عرصے بعد آپ نے فرمایا ربیعہ اشادی نہیں کرو گے تو
انہوں نے کہا نہیں۔ربیعہ نے خود ہی سوچا کہ میرا برا بھلا چاہنے والے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ کیا بھلا ہے کیا برا ہے۔اگر اب مجھ سے پوچھا تو میں ہاں میں جواب دوں
گا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری دفعہ پوچھا تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا کہ جی
ہاں یا رسول اللہ ! اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انصار کے فلاں خاندان کی طرف جاؤ
اور ان کو میرا پیغام دو کہ فلاں لڑکی سے تمہاری شادی کر دیں۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پیغام پر اس نے فور التسلیم کر لیا اور ان کی شادی اس لڑکی سے ہو گئی۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی
آلہ وسلم نے ولیمہ کا انتظام بھی سارا خود فرمایا اور خود ولیمے میں شامل بھی ہوئے اور دعا بھی
کروائی۔(مسند احمد بن حنبل۔جلد ۴ صفحہ ۵۸)
ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ زمانہ جاہلیت
میں یہ رواج تھا کہ جب کسی شخص کے پاس کوئی یتیم لڑکی ہوتی تو وہ اس پر ایک کپڑا ڈال دیتا تھا۔جب
وہ کپڑا ڈال دیتا تھا تو کسی کی مجال نہیں ہوتی تھی کہ کوئی اس لڑکی سے نکاح کر سکے۔اگر تو وہ خوبصورت
اور صاحب مال ہوتی تو وہ خود اس سے نکاح کر لیتا اور اس کا مال کھا جاتا۔اور شکل وصورت زیادہ اچھی
نہ ہوتی اور مالدار ہوتی تو وہ شخص اس کو ساری عمر اپنے پاس روک لیتا یہاں تک کہ وہ مرجاتی۔جب وہ
مرجاتی تو اس کے مال ومتاع کا وہ مالک بن جاتا۔
937
$2004
خطبات مسرور
تو عرب کے یہ حالات تھے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیواؤں اور یتیموں کی
شادیوں کی طرف توجہ دلائی۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خاص دلچسپی لے کر اپنے صحابہ
اور صحابیات کی شادیاں کروائیں اور اس حکم پر عمل کروایا اور تلقین فرمائی کہ بلوغت کی عمر کو پہنچنے پر عورت
و مرد کی شادی کر دو۔بیوائیں بھی اگر جوانی کی عمر میں ہیں یا شادی کی خواہش مند ہیں تو ان کی شادیاں
کرو۔اور صرف ذاتی دنیاوی فائدے اٹھانے کے لئے گھروں میں لڑکیوں کو بٹھائے نہ رکھو۔اور نہ
ہی لڑکوں کی اس لئے شادیوں میں تاخیر کرو۔تو یہ اب پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ قابل
شادی لوگوں کی شادیاں کروانے کی طرف توجہ دے۔اس زمانے میں بڑی فکر کے ساتھ قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل
کرنے کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کوشش فرمائی ہے۔اور خاص طور پر یہ کوشش اور
توجہ فرمائی کہ احمدی لڑکیوں اور لڑکوں کے رشتے جماعت میں ہی ہوں تا کہ آئندہ نسلیں دین پر قائم
رہنے والی نسلیں ہوں۔آپ نے جماعت میں رشتے کرنے کے بارے میں آپس میں بڑی تلقین
فرمائی ہے۔ان لوگوں کے لئے جو غیروں میں رشتے کرتے ہیں۔یہ ان کے لئے ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم اس کی بزرگ عنایات سے ہماری
جماعت کی تعداد میں بہت ترقی ہو رہی ہے اور اب ہزاروں تک اس کی نوبت پہنچ گئی اور عنقریب
بفضلہ تعالیٰ لاکھوں تک پہنچنے والی ہے۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کروڑوں تک پہنچی ہوئی ہے۔"
اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ ان کے باہمی اتحاد کے بڑھانے کے لئے اور نیز ان کو اہل
اقارب کے بداثر اور بدنتائج سے بچانے کے لئے لڑکیوں اور لڑکوں کے نکاح کے بارے میں کوئی
احسن انتظام کیا جائے۔یہ تو ظاہر ہے کہ جو لوگ مخالف مولویوں کے زیر سایہ ہوکر متعصب اور عناد اور
بخل اور عداوت کے پورے درجہ تک پہنچ گئے ہیں ان سے ہماری جماعت کے نئے رشتے غیر ممکن ہو
گئے ہیں جب تک کہ وہ تو بہ کر
کے اسی جماعت میں داخل نہ ہوں۔اور اب یہ جماعت کسی بات میں
$2004
938
خطبات مسرور
ان کی محتاج نہیں۔مال میں ، دولت میں علم میں ، فضیلت میں، خاندان میں، پر ہیز گاری میں ، خدا
ترسی میں سبقت رکھنے والے اس جماعت میں بکثرت موجود ہیں۔اور ہر ایک اسلامی قوم کے لوگ
اس جماعت میں پائے جاتے ہیں تو پھر اس صورت میں کچھ بھی ضرورت نہیں کہ ایسے لوگوں سے
ہماری جماعت نے تعلق پیدا کرے جو ہمیں کافر کہتے ہیں اور ہمارا نام دجال رکھتے یا خود تو نہیں مگر
ایسے لوگوں کے ثنا خوان اور تابع ہیں۔یعنی اگر خود نہیں کہتے لیکن جو لوگ کہنے والے ہیں ان کی
تعریف کرتے ہیں۔اور یادر ہے کہ جو شخص ایسے لوگوں کو چھوڑ نہیں سکتا وہ ہماری جماعت میں داخل
ہونے کے لائق نہیں۔جب تک پاکی اور سچائی کے لئے ایک بھائی بھائی کو نہیں چھوڑے گا اور ایک
باپ بیٹے سے علیحدہ نہیں ہو گا تب تک وہ ہم میں سے نہیں۔سو تمام جماعت توجہ سے سن لے کہ
راست باز کے لئے ان شرائط پر پابند ہونا ضروری ہے۔اس لئے میں نے انتظام کیا ہے کہ آئندہ
خاص میرے ہاتھ میں مستور اور مخفی طور پر یعنی Confidential ہوگا’ ایک کتاب رہے جس میں
اس جماعت کی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام لکھے رہیں۔اور اگر کسی لڑکی کے والدین اپنے کنبہ میں ایسی
شرائط کا لڑکا نہ پاویں جو اپنی جماعت کے لوگوں میں سے ہوا اور نیک چلن اور نیز ان کے اطمینان کے
موافق لائق ہو۔ایسا ہی اگر ایسی لڑکی نہ پاویں تو اس صورت میں ان پر لازم ہوگا کہ وہ ہمیں اجازت
دیں کہ ہم اس جماعت میں سے تلاش کریں۔اور ہر ایک کو تسلی رکھنی چاہئے کہ ہم والدین کے سچے
ہمدرد اور غمخوار کی طرح تلاش کریں گے اور حتی الوسع یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی جو تلاش کئے
جائیں اہل رشتہ کے ہم قوم ہوں۔اور یا اگر یہ نہیں تو ایسی قوم میں سے ہوں جو عرف عام کے لحاظ سے
با ہم رشتہ داریاں کر لیتے ہوں۔اور سب سے زیادہ یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی نیک چلن اور لائق
بھی ہوں اور نیک بختی کے آثار ظاہر ہوں۔یہ کتاب پوشیدہ طور پر رکھی جائے گی اور وقتا فوقتا جیسی
صورتیں پیش آئیں گی اطلاع دی جائے گی اور کسی لڑکے یا لڑکی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہیں کی
جائے گی جب تک اس کی لیاقت اور نیک چلنی ثابت نہ ہو جائے۔بعض لوگ ویسے بھی پوچھ لیتے ہیں
$2004
939
خطبات مسرور
آکے پہلے بتاؤ۔اس لئے ہمارے مخلصوں پر لازم ہے کہ اپنی اولاد کی ایک فہرست اسماء ( ناموں کی ایک
فہرست) بقید عمرو قومیت بھیج دیں تا وہ کتاب میں درج ہو جائے۔(مجموعه اشتهارات جلد سوم - صفحه 51,50
یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے ایک اعلان تھا۔اسی کے تحت اب یہ
شعبہ رشتہ ناطہ مرکز میں بھی قائم ہے، تمام دنیا میں بھی قائم ہے ، بعض انفرادی طور پر بھی لوگ دلچسپی
رکھتے ہیں۔ان کے سپر د بھی یہ کام جماعتی طور پر کیا گیا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے رشتے طے
ہوتے ہیں لیکن پھر بھی بعض مشکلات ہیں۔اللہ تعالیٰ وہ بھی دور فرمائے لیکن اس میں ان لوگوں
کا تسلی
بخش جواب بھی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ باہر ہمیں رشتے کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔فرمایا کہ اگر خود
ایسے لوگ کا فرنہیں کہتے یا فتوے نہیں لگاتے لیکن ان کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، ان کی ہاں میں ہاں ملا
تے ہیں۔خوف کی وجہ سے کچھ کہہ نہیں سکتے ان کی مسجدوں میں جاتے ہیں ان کی باتیں سنتے ہیں تو وہ
انہی لوگوں میں شامل ہیں اور ایسے لوگوں سے رشتہ داریاں نہیں کرنی چاہئیں۔پھر آپ نے فرمایا کہ
لڑکوں اور لڑکیوں کے نام بھیجیں۔اب ہمارا یہ شعبہ رشتہ ناطہ ہے جیسا کہ میں نے کہا جماعت میں ہر
جگہ قائم ہے ان کے خلاف عموماً یہ شکایات ہوتی ہیں کہ لڑکیوں کے رشتے نہیں کرواتے۔اس کی ایک
تو یہ وقت ہے کہ ماں باپ لڑکیوں کے نام بھجوا دیتے ہیں لیکن لڑکوں کے نام نہیں بھجواتے۔اگر لڑ کے
بھی فہرست میں ہوں تو پھر ہی رشتے کروانے میں سہولت بھی ہوگی۔عموماً لڑکیوں کی تعداد نسبتا
لڑکوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ٹھیک ہے۔لیکن نسبت اتنی زیادہ ہی ہے کہ اگر 51-52 لڑکیاں ہیں تو
48 ،49 لڑکے ہوں گے۔لیکن جو جماعت کے پاس کوائف آتے ہیں اس میں اگر 7-8 لڑکیوں
کے کوائف ہوتے ہیں تو ایک لڑکے کے کوائف ہوتے ہیں۔اس طرح تو پھر رشتے ملانے بہت مشکل
ہو جاتے ہیں۔اگر دونوں طرف کے مکمل کوائف آئیں تو رشتے کروانے میں سہولت ہوگی۔لڑکوں
کے رشتے بعض دفعہ ماں باپ دونوں ہی بلکہ اکثر خود کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔سوائے قریبی
940
$2004
خطبات مسرور
رشتہ داریوں کے یا عزیز داریوں کے لڑکوں کے رشتوں کے لئے بھی نام اور فہرست اور کوائف نظام
جماعت کو مہیا ہونے چاہئیں۔تبھی پھر لڑکیوں کے رشتے بھی ہو سکتے ہیں تا کہ آپس میں دیکھ کے طے
کئے جاسکیں۔اس لئے والدین کے علاوہ لڑکوں کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ ایک تو جماعت
کے اندرلڑکیوں کا رشتہ طے کرنے کی کوشش کریں اور اگر اپنے عزیز رشتہ داروں میں نہیں ملتا تو جماعتی
نظام کے تحت طے کرنے کی کوشش کریں۔اور پھر بعض لوگ خاندانوں اور ذاتوں اور شکلوں وغیرہ
کے مسئلے میں الجھ جاتے ہیں۔تھوڑا سا میں نے پہلے بھی بتایا تھا اور پھر انکار کر دیتے ہیں۔پھر ان
مسئلوں میں اس طرح الجھتے ہیں تو پھر لڑکیوں کے رشتے طے کرنے میں دقت پیش آتی ہے۔تو یہ
ذاتیں وغیرہ بھی اب چھوڑنی چاہئیں۔اس بارے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ جو مختلف
ذاتیں ہیں یہ کوئی وجہ شرافت نہیں۔خدا تعالیٰ نے محض عرف کے لئے یہ ذاتیں بنائی ہیں اور آجکل تو
صرف بعد چار پشتوں کے حقیقی پتہ لگانا ہی مشکل ہے۔متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں
پڑے۔جب اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا کہ میرے نزدیک ذات کی کوئی سند نہیں۔حقیقی مکرمت اور
عظمت کا باعث فقط تقویٰ ہے تو پھر ان چیزوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو تقویٰ پر چلتے ہوئے رشتے قائم کرنے کی توفیق دے۔بچوں کے رشتے
کروانے کی توفیق دے اور قرآنی حکم کے مطابق یتیموں، بیواؤں ہر ایک کے رشتے کروانے کی توفیق
دے نظام جماعت کو بھی اور لوگوں کو بھی معاشرے کو بھی۔اور سب بچیاں جن کے والدین پریشان
ہیں ان سب کی پریشانیاں دور فرمائے۔آمین