نبی اکرمﷺ کی پاکیزہ سیرت اور آپؐ کے حسین شمائل
خطبات مسرور جلد سوم
107
7
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
نبی اکرم صلی للہا لی کی پاکیزہ سیرت اور
آپ کے حسین شمائل
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن، لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی:۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ
وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب : 22)
پھر فرمایا:۔گزشتہ دو تین خطبات سے میں نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مضمون شروع
کیا ہوا ہے۔جس کی فوری وجہ بعض معترضین اسلام اور مخالفین اسلام کے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم پر بعض بیہودہ الزامات تھے۔لیکن اب میرا خیال ہے کہ آپ کی سیرت اور آپ کے شمائل کے
مختلف پہلوؤں کو لے کر کچھ بیان کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ کا اعلیٰ خلق اتنا
وسیع ہے اور ہر طرف پھیلا ہوا ہے اور اس کے کئی پہلو ہیں جن کو مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ہر خلق کی اتنی بیشمار مثالیں ہیں کہ ان کو سلسلہ خطبات میں بھی بیان کرنا ممکن نہیں۔لیکن میں نے
سوچا ہے کہ ان اعلیٰ ترین اخلاق کے نمونوں کی چند مثالیں پیش کروں گو اس کے لئے بھی کئی خطبے
درکار ہوں گے۔بہر حال اپنے اس پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عادات، آپ کے اطوار اور
خطبات مسرور جلد سوم
108
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
سیرت کا مضمون یقیناً ہم سب کے لئے باعث برکت ہوگا۔اور جہاں یہ ہمارے لئے برکت اور
آپ کی سیرت کے پہلوؤں کو اپنی یادداشت میں تازہ کرنے کا موجب ہوگا، ہمارے اندر پاک
تبدیلیاں پیدا کرنے کا باعث ہوگا وہاں غیروں کے سامنے ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کی سیرت کی چند جھلکیاں بھی آجائیں گی۔ان کو بھی پتہ لگے گا کہ وہ نبی کن اعلیٰ اخلاق کا
مالک تھا۔گو کہ پہلے بھی پتہ ہے لیکن پھر بھی گہرائی میں جا کر دیکھنا نہیں چاہتے۔پرانی باتیں ان
کو بھول جاتی ہیں۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یقیناً
تمہارے لئے اللہ کے رسول میں نیک نمونہ ہے۔ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی
امید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہے۔تو ہر ایسا شخص جو اللہ کا خوف رکھتا ہے اس کو آخرت کا
یقین ہے اور اگر اس کو اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہو کر حساب کتاب کا خوف ہے ، اگر وہ اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرنے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا بنا چاہتا ہے تو اس کو لا ز ما نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کی پیروی کرنا ہوگی کیونکہ یہ اعلیٰ نمونے ، یہ اعلیٰ اخلاق ، یہ اعلی مثالیں صرف
اور صرف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی مل سکتی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ ان
نمونوں پر تم نے کیوں قائم ہونا ہے؟ اس لئے قائم ہونا ہے، فرماتا ہے، حکم دیتا ہے کہ اگر خلق عظیم پر
کوئی شخص ہے تو وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جیسا کہ فرمایا وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ
عظیم ﴾ (القلم: 5) ( یعنی تو اپنی تعلیم اور اپنے عمل میں اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ) کے
بارے میں فرماتے ہیں: تو اے نبی ایک خلق عظیم پر مخلوق ومفطور ہے۔یعنی اپنی ذات میں تمام
مکارم اخلاق کا ایسا تم اور مکمل ہے کہ اس پر زیادت متصور نہیں۔’ کہ یہ جواعلیٰ اخلاق ہیں اتنے
مکمل آپ میں پائے جاتے ہیں کہ اس سے زیادہ کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔فرمایا: کیونکہ لفظ
محاورہ عرب میں اس چیز کی صفت میں بولا جاتا ہے جس کو اپنا نوعی کمال پورا پورا حاصل
ہو۔یعنی جو بھی صفت ہے اس میں وہ انتہائی حد تک پہنچی ہو۔“ آپ فرماتے ہیں کہ: بعضوں
نے کہا ہے کہ عظیم وہ چیز ہے۔جس کی عظمت اس حد تک پہنچ جائے کہ حیطۂ ادراک سے باہر ہو
خطبات مسرور جلد سوم
109
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
یعنی عظیم چیز وہ ہوتی ہے کہ عقل اس کو سوچ نہیں سکتی ، اس کا احاطہ نہیں کر سکتی ، اس تک پہنچ ہی
نہیں سکتی۔“
(براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه 194 بقيه حاشیه نمبر 11)
تو یہ ہیں وہ عظیم اخلاق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ ان کے اعلیٰ معیار تک تمہاری عقل وسوچ پہنچ ہی نہیں سکتی۔وہ سوچ سے باہر ہیں۔اور جب وہ ایک مومن کی سوچ سے باہر ہو جائیں تو ایک ایسا آدمی جو مومن نہیں ہے، اس کی سوچ
تو ان تک پہنچ ہی نہیں سکتی۔وہ تو ہر ایسے پہلو کی اپنی سوچ کے مطابق اپنی ہی تشریح کرے گا۔اور
اگر کرے گا بھی تو اگر اچھائی کی طرف بھی جائے تو اس کا ایک محدود دائرہ ہوگا۔ہمیں بہر حال یہ حکم
ہے کہ تم بہر حال اپنی استعدادوں کے مطابق ان اخلاق کی پیروی کرنے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ
کی اس زبر دست گواہی کے باوجود کہ آپ عظیم خلق پر قائم ہیں اور اللہ کا قرب پانے کے لئے ،
آپ کے نقش قدم پر چلنا ضروری ہے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہمیشہ اپنے آپ کو عاجز بندہ
ہی سمجھا ہے۔چنانچہ ایک دعا جو آپ مانگا کرتے تے وہ آپ کے اس خلق عظیم کو اور بلندیوں پر
لے جاتی ہے۔اور بے اختیار آپ کے لئے درود وسلام نکلتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا
کرتے تھے : کہ اے اللہ ! جس طرح تو نے میری شکل وصورت اچھی اور خوبصورت بنائی ہے اسی
طرح میرے اخلاق و عادات بھی اچھے بنادے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6صفحه 155 مطبوعه (بيروت)
دیکھیں خوبصورت شکل وصورت پر بے اختیار اللہ تعالیٰ کے حضور شکر کے جذبات نکل
رہے ہیں۔اور ساتھ یہ بھی کہ اے خدا! تو نے کہہ تو دیا کہ یہ نبی خلق عظیم پر قائم ہے۔لیکن میں بشر
ہوں اس لئے میرے اخلاق و اطوار ہمیشہ اچھے ہی رکھنا۔ان پاک نمونوں کو قائم کرنے کی جو ذمہ داری
تو نے میرے سپرد کی ہے اس کو مجھے احسن طور پر بجالانے کی توفیق بھی دینا۔تو دیکھیں یہ اعلیٰ
اخلاق اور عاجزی کی انتہا۔اللہ تعالیٰ آپ کو فرما رہا ہے کہ تم خلق عظیم پر قائم ہو، امت کو فرما رہا
خطبات مسرور جلد سوم
110
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
ہے کہ اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو۔لیکن آپ یہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ! میرے
اخلاق و عادات واطوار ہمیشہ اچھے ہی رکھنا۔دنیا داروں میں دیکھ لیں اگر کوئی افسر کسی کی تعریف کر
دے تو دماغ آسمانوں پر چڑھ جاتا ہے کہ میں پتہ نہیں کیا چیز بن گیا ہوں۔اب یہ اعتراض کرنے والے بتائیں جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اعتراض کرتے ہیں
کہ کیا انسانی تاریخ میں اس جیسا عاجزی کا پیکر کوئی نظر آتا ہے۔آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ہر
وقت یہ کوشش ہوتی تھی کہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے اخلاق پر ڈھالیں۔اللہ تعالیٰ کے بتائے
ہوئے حکموں کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور یوں اپنی امت کے لئے کامل اور مکمل نمونہ بنیں۔اور آپ نے یہ ثابت کر دکھایا۔چنانچہ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق قرآن کے
عین مطابق تھے وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی میں خوش ہوتے تھے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی ہوتی تھی۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں تو اعلیٰ اخلاق
کی تکمیل کے لئے مبعوث کیا گیا ہوں۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثانى - الفصل العاشر الاخلاق الحميدة)
اور یہ کوئی چند ایک یا دس ہیں واقعات نہیں ہیں جن سے آپ کے اخلاق کا ہمیں پتہ چلتا
ہے۔اور اس بارے میں صرف آپ کی بیوی کی ہی گواہی نہیں ہے۔گھر یلو زندگی کا اندازہ کرنے
کے لئے بیوی کی گواہی بھی بہت بڑی گواہی ہوتی ہے اور بیوی بچوں کی گواہیوں سے ہی کسی کے گھر
کے اندرونی حالات کا اور کسی کے اعلیٰ اخلاق کا پتہ لگتا ہے۔لیکن آپ کے اعلیٰ اخلاق کے بارے
میں تو ہزاروں مثالیں مختلف طبقات کے لوگوں سے مل جاتی ہیں۔خادم جو گھر کے اندر خدمت کے
لئے ہو، گھر کے حالات سے بھی باخبر رہتا ہے اور باہر کے حالات سے بھی باخبر رہتا ہے۔انہیں
خدام میں سے ایک حضرت انس تھے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں
سے سب سے زیادہ اچھے اخلاق کے مالک تھے۔حضرت انس کا یہ بیان بھی ہے کہ اتنا عرصہ
میں نے خدمت کی ، 10-12 سال جو خدمت کی کبھی آج تک کسی بات پر ، میری کسی کوتا ہی پر ،
خطبات مسرور جلد سوم
111
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
میری کسی غلطی پر سخت الفاظ مجھے نہیں کہے۔پھر آپ کے اعلیٰ اخلاق کے بارے میں ایک اور روایت میں حضرت براء بن عاذب
رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت
صلى الله
(بخاری کتاب المناقب ـ باب صفة النبي ﷺ
عليه
اور خوش اخلاق تھے۔اعلیٰ اخلاق کا اظہار چہروں سے بھی ہوتا ہے۔اگر کوئی ہر وقت اپنے چہرے پر بدمزگی
طاری کئے رکھے اور سنجیدگی اور غصہ ظاہر ہورہا ہو تو اندر جیسے مرضی اچھے اخلاق ہوں ، دوسرا د یکھنے
والا تو ایک دفعہ پریشان ہو جاتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی کیفیت بھی کیا ہوتی تھی۔روایات میں آتا ہے کہ ہر وقت چہرے پر مسکراہٹ ہوتی تھی۔حضرت عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ
متبسم اور مسکرانے والا کوئی نہیں دیکھا۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثانى - الفصل السادس عشر۔حسن عشرته)
پھر ایک صحابی حضرت قیس " بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے جریر بن عبداللہ کو یہ بیان
کرتے ہوئے سنا کہ اسلام لانے کے زمانے سے ( یعنی جب سے وہ مسلمان ہوئے ) نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کبھی بھی ملنے سے منع نہیں فرمایا۔اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی
انہیں دیکھتے تو مسکرا دیا کرتے تھے۔(بخارى كتاب المناقب باب ذكر جرير بن عبدالله البجلي)
حضرت اُمّ معبد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو یوں بیان کرتی ہیں کہ : آپ
صلی اللہ علیہ وسلم دور سے دیکھنے میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ خوبصورت تھے اور قریب سے
دیکھنے میں انتہائی شیریں زبان اور عمدہ اخلاق والے تھے۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني الفصل الثالث - نظافته۔دیکھ کے ہی پتہ لگ جاتا تھا کہ یہ شخص نرم خو، نرم دل ہے۔جوحسن دور سے دیکھنے پر ہر
ظاہری حسن کو ماند کر دیتا تھا۔کوئی بھی حسین چہرہ دیکھنے میں اس چہرے کے مقابلے کا نہیں تھا۔یہ حسن
خطبات مسرور جلد سوم
112
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
صرف ایسا حسن نہیں تھا جو دور سے ہی حسین نظر آتا ہو کہ واسطہ پڑنے پر کچھ اور نکلے۔بلکہ اس حسین
چہرے سے جب ملاقات کا موقع پیدا ہوتا تھا تو آپ کے اعلیٰ اخلاق ، آپ
کی نرم اور میٹھی زبان اس
حسن کو چار چاند لگا دیا کرتے تھے اور حضرت ام معبد نے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق کا بڑا
خوبصورت نقشہ کھینچا ہے کہ قریب سے دیکھنے سے انتہائی شیریں زبان اور عمدہ اخلاق والے تھے۔لوگوں سے معاملات کے بارے میں حضرت علیؓ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات
کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:
آپ لوگوں میں سب سے زیادہ فراخ سینہ تھے۔اور گفتگو میں لوگوں میں سب سے
زیادہ کچے تھے۔اور ان میں سب سے زیادہ نرم خو تھے اور معاشرت اور حسن معاملگی میں سب
سے زیادہ معزز اور محترم تھے۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني الفصل السادس عشر۔حسن عشرته )
یعنی آپ میں بہت ہی زیادہ وسعت حوصلہ تھی۔باوجود بچے ہونے کے اگر کسی معاملے
میں آپ سے کوئی بدکلامی کرتا تو پھر بھی آپ قصبر وتحمل کا مظاہرہ فرماتے تھے۔چنانچہ جب ایک دفعہ
آپ سے ایک یہودی نے واپسی قرضہ کا مطالبہ کیا اور قرضے کی مدت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی اور یہ
مطالبہ اس سے پہلے ہی کر دیا تھا اور سختی بھی کی بلکہ آپ کی گردن میں کپڑا کھینچا تب بھی آپ نے
انتہائی نرمی سے اس سے گفتگو فرمائی اور میعاد کا حوالہ نہیں دیا بلکہ اس کا مطالبہ پورا کر دیا۔آپ کا
حسن ، آپ کے اعلیٰ اخلاق ، آپ کا صدق آپ کے چہرے سے چھلکا کرتا تھا اور ہر اس شخص کو
نظر آتا تھا جو تعصب کی عینک اتار کر دیکھتا تھا۔چنانچہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : جب میں نے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک چہرہ دیکھا تو میں جان گیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہوسکتا۔(دارمی - کتاب الاستئذان- باب فی افشاء السلام)
اب اسلام لانے سے پہلے یہ بڑے یہودی عالم تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو کسی نیکی کی
وجہ سے حق کی پہچان کروائی تھی اور جب انہوں نے انصاف کی نظر سے دیکھا تو پہچان لیا کہ یقیناً
خطبات مسرور جلد سوم
113
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
یہ ایسے شخص کا چہرہ ہے جو یقینا سچا اوراللہ تعالیٰ کے خلق پر قائم ہے۔آپ کی مجالس کی خوبصورتیاں
اور حسن سلوک کے نظارے اب دیکھیں۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ: رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھے اخلاق کا
مالک کوئی بھی نہیں تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ یا اہل خانہ میں سے جو بھی آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کو بلا تا آپ
صلی اللہ علیہ وسلم فور اس کی بات کا جواب دیتے اور حضرت جریر بن عبداللہ نے بتایا
کہ میں نے جب سے اسلام قبول کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی مجھے دیکھایا نہیں
بھی دیکھا مگر میں نے ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کومسکراتے ہوئے ہی پایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے صحابہ کے ساتھ مزاح بھی فرمایا کرتے تھے اور ان میں گھل مل جاتے تھے۔اور ان سے باتیں
بھی کرتے تھے اور ان کے بچوں سے خوش طبعی بھی فرماتے تھے۔( یعنی ہنسی مذاق کی باتیں بھی کیا
کرتے تھے )۔انہیں اپنی آغوش میں بھی بٹھا لیتے تھے اور ہر ایک کی پکار کا جواب بھی دیتے
تھے۔ہر ایک جو بلاتا تھا اس کا جواب بھی دیتے تھے خواہ وہ آزاد ہو ( ایک آزاد آدمی ہو ) یا غلام
ہو ( یا لونڈی ہو ) یا مسکین ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہر کے دور کے حصے میں بھی مریض کی عیادت
کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے اور معذور کا عذر قبول فرمالیا کرتے تھے۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني - الفصل السادس عشر - حسن عشرته
صل الله
پھر حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بات کرنے کے لئے آپ کے کان سے منہ لگا تا تو
آپ کسر کو پیچھے نہ ہٹاتے تھے یہاں تک کہ وہ خود پیچھے ہٹ جاتا۔جب بھی کسی نے آپ کے دست
مبارک
کو پکڑا تو آپ نے کبھی اپنا ہاتھ نہ چھڑایا جب تک وہ خود نہ چھوڑ دیتا۔صحابہ کرام سے مصافحہ
کرنے میں آپ پہل فرمایا کرتے تھے۔جب بھی کو ئی شخص ملتا تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے
پہلے سلام کرتے۔اپنے ساتھیوں کے درمیان پاؤں پھیلا کر نہیں بیٹھتے تھے جس سے دوسروں کو تنگی
ہو۔جو شخص آپ کے پاس حاضر ہوتا آپ اس کی عزت کرتے اور بعض اوقات اس کے لئے کپڑا
بچھا دیتے یا وہی تکیہ دے دیتے جو آپ کے پاس ہوا کرتا تھا اور آپ اصرار فرمایا کرتے تھے کہ وہ
اس پر بیٹھے۔صحابہ کو ان کی کنیت اور ان کے پسندیدہ ناموں سے بلایا کرتے تھے۔کسی کی بات کو
خطبات مسرور جلد سوم
114
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
ٹوکتے نہ تھے۔اگر کوئی شخص آپ کے پاس ایسے وقت میں آجاتا کہ آپ نماز میں مشغول ہوں تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کو مختصر فرما دیا کرتے تھے۔اس کی ضرورت کو پوری کرنے کے بعد پھر
نماز میں مشغول ہو جایا کرتے تھے۔نزول قرآن ، وعظ و نصیحت اور خطبہ کے وقت کے علاوہ حضور
صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ متبسم اور ہشاش بشاش نظر آتے تھے۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني - الفصل السادس عشر حسن عشرته
دیکھیں اتنے بوجھ ، اتنی ذمہ داریاں ، اتنی فکر میں، دشمنوں کی طرف سے بے شمار چر کے
اور تکلیفیں ، ان باتوں
کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے اپنے رب کے حضور حاضر ہیں لیکن جب کوئی ملنے
آگیا تو اعلیٰ اخلاق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی بات پہلے سن لی جائے۔فوراً عبادت کو مختصر کیا اور
مسکراتے ہوئے تشریف لے آئے کہ ہاں بتاؤ کیا حاجت ہے، کیا ضرورت ہے۔تو یہ سب کچھ
اس لئے برداشت کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق یہ اعلیٰ اخلاق دنیا میں قائم
کرنے ہیں، لوگوں کے لئے نمونہ بننا ہے۔پھر دیکھیں وہ نظارہ کہ لوگ لائنوں میں لگے کھڑے ہیں کہ تبرک حاصل کر لیں اور آپ
بڑی خوش اخلاقی کے ساتھ ان کی اس خواہش کو پورا فرما رہے ہیں اور ان میں بھی بہت بڑا طبقہ
بچوں اور غرباء پر مشتمل ہوتا تھا۔چنانچہ حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے رہنے والے خدمت گزار اپنے
برتنوں میں پانی بھر کر لاتے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز سے فارغ ہو کر ان کے برتنوں میں
ہاتھ ڈبوتے حالانکہ بسا اوقات صبح کے وقت سخت سردی بھی ہوا کرتی تھی۔یہ لوگ برکت کی
خاطر ایسا کرتے تھے، کہ پانی کا تبرک لے کر جائیں۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني - الفصل السادس عشر حسن عشرته۔پھر دیکھیں گھر میں کیا زندگی تھی۔ایک آواز پر سارا شہر بخوشی آپ کی خدمت کے لئے
دوڑا چلا آتا، اکٹھا ہوسکتا تھا، جمع ہوسکتا تھا لیکن کیونکہ اعلیٰ نمونے قائم کرنے تھے اس لئے اپنے
ذاتی کاموں میں کسی سے مد نہیں لی۔
خطبات مسرور جلد سوم
115
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کسی شخص نے پوچھا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کوئی کام کاج کیا
کرتے تھے؟ حضرت عائشہ نے کہا: ہاں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جوتی خود مرمت کر لیتے تھے،
اپنا کپڑ اسی لیتے تھے اور اپنے گھر میں اسی طرح کام کیا کرتے تھے جس طرح تم سب لوگ اپنے
گھروں میں کام کرتے ہو۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 167 مطبوعه بيروت)
آج کل دیکھیں 99 فیصد مرد ایسے ہیں کہ اگر قمیص کا بٹن ٹوٹ گیا ہو یا کوئی ٹانکا اکھڑا ہو
تو بیویوں کے ناک میں دم کیا ہوتا ہے۔آپ خود لگا لیا کرتے تھے۔بلکہ بعض دفعہ تو گھر میں جھاڑو
بھی دے لیا کرتے تھے۔آپ کی سادگی اور اعلیٰ اخلاق کی تصویر ایک اور روایت میں ذرا تفصیل سے اس طرح
کھینچی گئی ہے۔حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی بڑی سادہ تھی۔آپ کسی کام کو عار نہیں سمجھتے تھے۔اپنے اونٹ کو خود چارہ ڈالتے ، گھر کا کام
کاج کرتے ، اپنی جوتیوں کی مرمت کر لیتے، کپڑے کو پیوند لگا لیتے ، بکری کا دودھ دوہ لیتے ، خادم کو
اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلاتے۔آٹا پیتے ہوئے اگر وہ تھک جاتا تو اس میں اس کی مدد کرتے۔بازار سے گھر کا سامان اٹھا کر لانے میں شرم محسوس نہ کرتے۔امیر غریب ہر ایک سے مصافحہ
کرتے۔سلام میں پہل کرتے۔اگر کوئی معمولی کھجوروں کی دعوت دیتا تو آپ اسے حقیر نہ سمجھتے اور
قبول کرتے۔آپ نہایت ہمدرد، نرم مزاج اور حلیم الطبع تھے۔آپ کا رہن سہن بہت صاف ستھرا
تھا۔بشاشت سے پیش آتے۔تبسم آپ کے چہرے پر چھلکتا رہتا۔آپ زور کا قہقہ لگا کر نہیں بنتے
تھے۔خدا کے خوف سے فکر مند رہتے تھے لیکن ترش روئی اور خشکی نام کو نہ تھی۔منکسر المزاج تھے لیکن
اس میں بھی کسی کمزوری ، پس ہمتی کا شائبہ تک نہ تھا۔بڑے بھی تھے لیکن بے جا خرچ سے ہمیشہ بچتے۔نرم دل رحیم و کریم تھے۔ہر مسلمان سے مہربانی سے پیش آتے۔اتنا پیٹ بھر کر نہ کھاتے کہ ڈکار لیتے
رہیں۔کبھی حرص وطمع کے جذبہ سے ہاتھ نہ بڑھاتے بلکہ صابر وشاکر اور کم پر قانع رہتے۔(الرسالة القشيرية ، باب الخشوع والتواضع)
خطبات مسرور جلد سوم
116
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
اور یہ صبر وشکر اور وقار اللہ تعالیٰ نے آپ کی فطرت میں بچپن سے ہی پیدا کر دیا تھا۔چنانچہ روایات میں آتا ہے کہ جب آپ کی چچی بچوں کوکھانا وغیرہ یا کوئی اور چیز دیا کرتی تھیں تو
آپ وقار سے ایک طرف بیٹھے رہتے تھے اور بلانے پر بڑے باوقار طریقے سے جا کر کوئی چیز لیا
کرتے تھے۔پھر آپ کا حسن کلام ہے یعنی آپ کس طرح گفتگو فرمایا کرتے تھے۔حضرت عائشہ
بیان کرتی ہیں کہ : حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح ٹھہر ٹھہر کر گفتگو فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص
آپ کے الفاظ کو گننا چاہے تو گن سکتا تھا۔(سنن ابی داؤد کتاب العلم - باب في سرد الحديث)
یہ ٹھہراؤ اس لئے تھا کہ لوگ سمجھ جائیں اور کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ
اس بات کی سمجھ نہیں آئی۔لیکن اگر اس کے باوجود بھی کوئی دوبارہ پوچھتا تھا تو آپ بڑے تحمل سے
بیان فرمایا کرتے تھے۔بلکہ روایات میں آتا ہے کہ بعض دفعہ تو آپ اہم باتوں کو کئی کئی دفعہ دوہرایا
کرتے تھے۔آپ کے حسن کلام اور اعلیٰ اخلاق کے بارے میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بیان کرتے ہیں کہ : میں نے اپنے ماموں ہند بن ابی ہالہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو
کے انداز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ یوں لگتے
جیسے کسی مسلسل اور گہری سوچ میں ہیں اور کسی خیال کی وجہ سے آپ کو کچھ بے آرامی سی ہے۔آپ اکثر چپ رہتے ، بلا ضرورت بات نہ کرتے۔جب بات کرتے تو پوری وضاحت سے
کرتے۔آپ کی گفتگو مختصر لیکن فصیح و بلیغ ، پر حکمت اور جامع مضامین پر مشتمل ،مگر زائد
باتوں سے خالی ہوتی تھی۔لیکن اس میں کوئی کمی یا ابہام نہیں ہوتا تھا۔نہ کسی کی مذمت اور تحقیر
کرتے ، نہ توہین و تنقیض کرتے۔چھوٹی سے چھوٹی نعمت کو بھی بڑا ظاہر فرماتے۔اللہ تعالیٰ کا شکر
کرتے۔شکر گزاری کا رنگ نمایاں تھا۔کسی چیز کی مذمت نہ کرتے۔نہ اتنی تعریف جیسے وہ آپ کو
بے حد پسند ہو۔مزیدار یا بدمزہ کے لحاظ سے کھانے پینے کی چیزوں کی تعریف یا مذمت میں زمین و
خطبات مسرور جلد سوم
117
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
آسمان کے قلابے ملانا آپ کی عادت نہ تھی۔ہمیشہ میانہ روی شعار تھا۔کسی دنیوی معاملے کی وجہ
سے نہ غصے ہوتے ، نہ برا مناتے۔لیکن اگر حق کی بے حرمتی ہوتی اور یا حق غصب کر لیا جاتا تو پھر
آپ کے غصے کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا تھا۔جب تک اس کی تلافی نہ ہو جاتی آپ کو چین نہیں
آتا تھا۔حق کے لئے بہر حال سینہ سپر رہتے تھے اور وہ برداشت نہیں تھا کہ حق بیان نہ کیا جائے۔اپنی ذات کے لئے کبھی غصے نہ ہوتے اور نہ اس کے لئے بدلہ لیتے۔جب اشارہ کرتے تو پورے
ہاتھ سے کرتے صرف انگلی نہ ہلاتے۔جب آپ تعجب کا اظہار کرتے تو ہاتھ کو الٹا دیتے۔جب
کسی بات پر خاص طور پر زور دینا ہوتا تو ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ سے اس طرح ملاتے کہ
دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کو مارتے۔جب کسی ناپسندیدہ بات کو دیکھتے تو منہ
پھیر لیتے اور جب خوش ہوتے تو آنکھ کسی قدر بند کر لیتے۔آپ کی زیادہ سے زیادہ جنسی کھلے تقسیم
کی حد تک ہوتی۔یعنی زور کا قہقہہ نہ لگاتے۔ہنسی کے وقت آپ کے دندان مبارک ایسے نظر آتے
تھے جیسے بادل سے گرنے والےسفید سفید اولے ہوتے ہیں۔؛
(شمائل ترمذی ـ باب كيف كان كلام رسول الله )
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : میں نے حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کو دیکھا۔آپ نے سرخ جوڑ ادھاری دار پہنا ہوا تھا اور پڑکا باندھا ہوا تھا۔آپ سے بڑھ
کر خوبصورت میں نے کبھی کسی کو نہیں دیکھا۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
چہرہ مبارک تلوار کی طرح ( لمبا اور پتلا ) تھا تو آپ نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ چاند کی طرح ( گول
صلى
الله
(بخارى كتاب المناقب - باب صفة النبي ﷺ
اور چمکدار ) تھا۔عرب بھی مثالیں خوب تلاش کرتے ہیں۔عربوں کے لئے تلوار اس زمانے میں ایک
بہت اہم چیز تھی اور مردانگی اور مردانہ وجاہت کی نشانی بھی کبھی جاتی تھی۔انہوں نے شاید اسی لئے
تلوار کی مثال دی۔لیکن جس صحابی نے دیکھا تھا انہوں نے کہا کہ نہیں ایسے چہرے کی مثال تو چاند
کی ہے جو گول بھی ہے، چمکدار بھی ہے۔جس سے ٹھنڈی روشنی بھی نکلتی ہے۔جس کو مستقل دیکھنے کو
خطبات مسرور جلد سوم
118
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
دل بھی چاہتا ہے۔یہ اپنا گرویدہ بھی بنالیتی ہے۔اس حسین چہرے میں تو ٹھنڈک ہی ٹھنڈک تھی۔تلوار کی مثال تو نہیں دی جاسکتی جس میں کاٹنے کی خاصیت ہے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
حسن تو دلوں کو موہ لینے والا حسن تھا۔پھر حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو سلام کیا۔آپ کا چہرہ دمک رہا تھا اور جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشی کی خبرملتی تھی تو آپ
کا چہرہ ایسے چمک اٹھتا تھا گویا چاند کا ٹکڑا ہے اور اسی سے ہم آپ کی خوشی پہچان لیتے تھے۔(بخارى كتاب المناقب - باب صفة النبى -
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کو چاندنی رات میں دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن فرمایا ہوا تھا
میں کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا اور کبھی چاند کو۔پس میرے نزدیک تو آ نحضور صلی اللہ علیہ
وسلم يقينا أَحْسَنُ مِنَ القَمَرَ یعنی چاند سے کہیں زیادہ حسین تھے۔(شمائل ترمذى۔باب ماجاء فى خلق رسول الله )
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و جمال، خوبصورتی ، وجاہت اور اخلاق کے بارے میں
ایک تفصیلی روایت اس طرح بیان ہوئی ہے۔حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے
ہیں کہ میں نے اپنے ماموں ہند بن ابی ہالہ سے جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرنے
میں بڑے ماہر تھے اور میں چاہتا تھا کہ یہ میرے پاس ایسی باتیں بیان کریں جنہیں میں گرہ میں
باندھ لوں۔چنانچہ ہند نے بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بارعب اور وجیہہ شکل وصورت کے
تھے۔چہرہ مبارک یوں چمکتا تھا گویا چودھویں کا چاند۔میانہ قد یعنی پستہ قامت سے دراز اور طویل
قامت سے قدرے چھوٹا۔یعنی نہ چھوٹا قد تھا نہ بہت لمبا۔درمیانہ قد تھا۔سر بڑا ، بال خم دار اور گھنے
جو کانوں کی لو تک پہنچتے تھے۔مانگ نمایاں، رنگ کھلتا ہوا سفید، پیشانی کشادہ، ابر و لمبے باریک
اور بھرے ہوئے جو باہم ملے ہوئے نہیں تھے بلکہ درمیان میں سفید سی لکیر نظر آتی تھی جو غصے کے
وقت نمایاں ہو جاتی تھی۔ریش مبارک گھنی ، رخسار نرم اور ہموار، دہن کشادہ ، دانت ریخدار اور
خطبات مسرور جلد سوم
119
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
چمکیلے، آنکھوں کے کوئے باریک، گردن صراحی دار مگر چاندنی کی طرح شفاف جس پر سرخی جھلکتی
تھی۔معتدل الخلق ، بدن کچھ فربہ لیکن بہت موزوں۔پیٹ اور سینہ ہموار ہوتا تھا۔سینہ چوڑا اور
فراخ۔جوڑ مضبوط اور بھرے ہوئے۔جلد چمکتی ہوئی نازک اور ملائم۔چھاتی اور پیٹ بالوں۔ނ
بالکل صاف سوائے ایک بار یک سی دھاری کے جو سینے سے ناف تک چلی گئی تھی۔کہنیوں تک
دونوں ہاتھوں اور کندھوں پر کچھ کچھ بال۔پہنچے لمبے، ہتھلیاں چوڑی، اور گوشت سے بھری ہوئی۔انگلیاں لمبی اور سڈول۔پاؤں کے تلوے قدرے بھرے ہوئے۔قدم نرم اور چکنے کہ پانی بھی ان
کے اوپر سے پھسل جائے۔جب قدم اٹھاتے تو پوری طرح اٹھاتے۔رفتار با وقار لیکن کسی قدر تیز
جیسے بلندی سے اتر رہے ہوں۔جب کسی کی طرف رخ پھیرتے تو پورا رخ پھیرتے۔نظر ہمیشہ
نیچی رہتی۔یوں لگتا جیسے فضا کی نسبت زمین پر آپ کی نظر زیادہ پڑتی ہے۔آپ اکثر نیم وا آنکھوں
سے دیکھتے۔اپنے صحابہ کے پیچھے چلتے اور ان کا خیال رکھتے۔ہر ملنے والے کو سلام میں پہل
فرماتے۔(شمائل ترمذی - باب ماجاء فى خُلُقٍ رسول الله ﷺ
یہ آپ کے حسن دو وجاہت اور اعلیٰ خلق کا ایک ایسا نقشہ کھینچا گیا ہے کہ جو کچھ بھی انسانی
طاقت کسی چیز کو بیان کرنے کی ہے اس طرح بیان کیا گیا ہے۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ آپ کا ہر خلق عظیم تھا اور ہر معاملے میں آپ کی عظمت اتنی تھی کہ
احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔پھر بھی لگتا ہے کہ یہاں کمی رہ گئی ہے۔اس سے بہت بڑھ کر ہوں گے جو
بیان ہوا ہے۔آپ کے حسن کے بارے میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر شفاف حسین اور خوبصورت تھے گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بدن
مبارک چاندی سے ڈھالا گیا ہے۔(شمائل ترمذی - باب ماجاء في خلق رسول الله ﷺ
اور آپ کی خوبصورت چال کا نقشہ یوں کھینچا گیا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حسین کوئی نہیں دیکھا گویا آپ کا چہرہ
مبارک ایک درخشندہ آفتاب کی مانند تھا۔اور میں نے چلنے میں آپ سے تیز کسی کو نہیں پایا گویا
خطبات مسرور جلد سوم
120
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
زمین آپ کے لئے سمٹتی جاتی تھی۔ہمیں آپ کے ساتھ چلتے رہنے میں کافی وقت پیش آتی تھی
جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی معمول کی رفتار سے چل رہے ہوتے تھے۔(شمائل ترمذی - باب ما جاء في مشية رسول الله
صل
الله
وسلم
حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روشن اور صاف رنگ کے
تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ موتیوں کی طرح نظر آتا تھا۔اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم
چلتے تھے تو جس طرح آدمی ڈھلوان سے اترتے ہوئے چل رہا ہوتا ہے آپ کے چلنے میں اس
طرح کی روانی ہوتی تھی۔(مسلم - كتاب الفضائل - باب طيب ريحه۔۔۔۔۔۔آپ کے ہاتھوں کی نرمی کے بارے میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں
نے کوئی ریشم یاریشم ملا کپڑا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو کبھی نہیں چھوا۔صلى الله
(بخارى كتاب المناقب - باب صفة النبي ﷺ
با وجود اس کے کہ گھریلو کام بھی کرتے تھے، جنگوں میں بھی حصہ لیتے تھے۔سب صحابہ
سے سخت جان تھے۔جنگ احزاب میں جب ایک جگہ چٹان نہیں ٹوٹ رہی تھی تو آپ کی ضربات
نے ہی اسے ریزہ ریزہ کر دیا تھا۔تو نرم ہاتھوں سے کوئی اس غلط فہمی میں نہ پڑے کہ ان ہاتھوں نے
مشقت نہیں کی تھی۔یہ ہاتھ تو سب سے زیادہ مشقت کرنے والے ہاتھ تھے اور اس کی بے شمار
مثالیں ہیں۔آپ کو خوشبو بہت پسند تھی۔خوشبولگایا کرتے تھے۔حضرت جابر بن سمرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی
نماز پڑھی آپ اپنے اہل خانہ کی طرف چلے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہولیا تو کچھ
بچے آپ کے سامنے آگئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے ہر ایک کے رخسار کو چھونے اور
پیار کرنے لگے۔راوی بیان کرتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میری گال پر بھی پیار کرتے ہوئے
چھوا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھنڈا اور ایسا خوشبو دار پایا گویا کہ آپ نے اسے کسی عطار کے
برتن میں سے نکالا ہے۔(مسلم - كتاب الفضائل - باب طيب ريحه ولين مسه۔۔۔۔)
خوشبو آپ کو بہت پسند تھی ، خوشبولگایا کرتے تھے اور ایک خاص جگہ رکھا کرتے تھے۔
خطبات مسرور جلد سوم
121
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
یہ بھی روایت میں آتا ہے کہ ایک شیشی میں رکھا کرتے تھے۔اس سے خوشبولگایا کرتے تھے۔صلى الله
(شمائل ترمذی باب ماجاء في تعطر رسول الله ﷺ
پھر آپ کی حیا ہے۔وہ بھی آپ میں اس قدر تھی کہ جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔اور
آپ نے فرمایا کہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔بچپن میں بھی آپ میں اتنی حیا تھی کہ ایک موقع پر آپ کا
کپڑا اوپر ہونے پر جب آپ کونگ کا احساس ہوا تو آپ کی آنکھیں پتھرا گئی تھیں۔حالانکہ
وہ کوئی ایسی بات نہیں تھی اور اس وقت آپ کی عمر بھی چھوٹی تھی لیکن آپ کی حیادار فطرت کو اتنا
بھی گوارا نہیں ہوا۔اور پھر جب آپ نے اپنے نمونے قائم کرنے تھے پھر تو اس حیا میں کوئی
مقابلہ ہی نہیں کر سکتا۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پرده دار کنواری دوشیزہ سے بھی زیادہ حیادار تھے۔(بخارى كتاب المناقب - باب صفة النبي )
صلى الله
عليه۔اور آپ جب بھی کوئی نا پسندیدہ چیز کو دیکھتے تو ہم اسے آپ کے چہرہ مبارک سے جان
لیا کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان اعلیٰ نمونوں کی وجہ سے صحابہ کا اخلاص بھی اس قدر
بڑھ گیا تھا کہ وہ ہر وقت آپ کے چہرے کو دیکھا کرتے تھے کہ اس سے آپ کی پسند اور نا پسند
کا پتہ لگائیں اور پھر آپ کی خواہش کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔حضرت حسان بن ثابت ایک قصیدے میں فرماتے ہیں۔وَأَحْسَنُ مِنْكَ لَمْ تَرَ قَطُّ عَيْنِيْ
وَأَجْمَلُ مِنْكَ لَمْ تَلِدِ النِّسَاءِ
کہ تجھ سے زیادہ حسین میری آنکھ نے
کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی تجھ سے زیادہ خوبصورت
بچہ کسی عورت نے جنا ہے۔پھر کہتے ہیں کہ ے
خُلِقْتَ مُبَرَّءُ مِنْ كُلِّ عَيْبٍ كَأَنَّكَ قَدْ خُلِقْتَ كَمَا تَشَاءُ
کہ آپ ہر عیب و نقص سے پاک بنائے گئے گویا کہ آپ اپنی مرضی سے اور جس طرح
خطبات مسرور جلد سوم
122
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
آپ نے چاہا اس عالم میں تشریف لائے۔عطاء بن یسار سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمرو بن عاص
سے ملا اور کہا کہ آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ نشانیاں بتائیں جو تو رات میں مذکور
ہیں۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے اور پھر فرمایا خدا کی قسم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض صفات تورات
میں بھی وہی مذکور ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔مثلاً یہ آیت يَا يُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ
شَاهِدًا (الاحزاب : 45) یعنی اے نبی ہم نے تجھے بطور شاہد کے اور مبشر اور نذیر کے بھیجا
ہے۔نیز امیوں کے لئے حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے۔تو میرا بندہ اور میرا رسول ہے۔میں نے تیرا
نام متوکل رکھا ہے۔نیز نہ تو تو بد خلق ، درشت کلام ہے اور نہ سخت دل۔اور نہ ہی بازاروں میں شور
مچانے والا ہے۔بدی کا بدلہ بدی سے نہیں دیتا بلکہ درگزر کرتا اور معاف کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس
وقت تک اسے وفات نہیں دے گا جب تک کہ وہ اس کے ذریعے سے ایک ٹیڑھی قوم کو راہ راست
پر قائم نہ کر دے۔(بخاری - کتاب التفسير - سورة الفتح - باب انا ارسلناك شاهد۔۔۔)
پس دیکھیں کس طرح یہ باتیں سچی ثابت ہوئی ہیں۔دنیا دار لوگ اگر کوئی بھی نیکی
کریں یا مثلا نیکیوں کا اظہار کرنے والے لوگ۔اگر کوئی نیکی کرے یا نیکی کرنے کی کوشش کریں تو
نیکی کے اظہار کے لئے وقتی طور پر یہ ہوتا ہے کہ مشکل راستہ اختیار کیا جائے۔وقتی طور پر اس لئے
کہ ان میں مستقل مزاجی تو ہوتی نہیں۔دکھاوے کی نیکیاں ہوتی ہیں۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا اسوہ کیا ہے۔اس بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کو دو معاملات میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کا حق دیا جاتا تو آپ ہمیشہ آسان کو اختیار
فرماتے بشرطیکہ گناہ نہ ہو۔اور اگر آسان معاملے میں گناہ کا اندیشہ ہوتا تو آپ تمام لوگوں سے
اس معاملے میں سب سے زیادہ دور اور محتاط ہوتے۔آپ نے اپنی ذات کے لئے کبھی کسی سے
انتقام نہیں لیا۔سوائے اس کے کہ اگر کوئی اللہ کی بے حرمتی کرتا تو آپ اللہ کے لئے اس سے انتقام
لیتے۔(بخارى- كتاب المناقب - باب صفة النبي
خطبات مسرور جلد سوم
123
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
آپ کا ہر قول، ہر فعل خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے تھا۔ایک تو ہر کام میں
آسان راستہ تلاش کرتے۔دوسرے آسان اور مشکل راستے کا فیصلہ اس سوچ سے فرماتے کہ
اللہ تعالیٰ کا کیا حکم ہے، اس کی رضا کیا ہے۔اور پھر اگر کسی سے انتقام لیا بھی تو اپنی ذات کے لئے
نہیں لیا بلکہ اللہ تعالیٰ کی غیرت کی خاطر لیا۔آپ کی غذا بھی نہایت سادہ تھی۔لیکن اچھا کھانا میسر آتا تو وہ بھی پسند فرمایا کرتے
تھے۔حضرت انس ایک دعوت کا ذکر کرتے ہیں کہ آپ ایک دعوت میں تشریف لے گئے۔کہتے
ہیں میں بھی ساتھ تھا۔اس دعوت میں جو کی روٹی اور کدو گوشت کا سالن پیش کیا گیا۔راوی کہتے
ہیں چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کدو پسند تھا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم شور بے میں سے کدو تلاش کر
کر کے نوش فرماتے رہے۔اس لئے مجھے بھی کدو سے رغبت ہو گئی۔(شـمـــائــل تــــرمــذى- باب ما جاء في صفة ادام رسول الله
صلى
الله
اگر آج کسی دعوت میں کسی کو کد و گوشت کھلائیں تو شاید مذاق اڑنا شروع ہو جائے۔اس
زمانے میں تو ایسے حالات تھے کئی کئی دن فاقوں میں گزرتے تھے۔پھر حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں میٹھی چیز اور شہد
پسند فرمایا کرتے تھے ، آپ کو میٹھا پسند تھا۔(بخاری کتاب الأطعمة - باب الحلوى والعسل)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل خانہ اکثر
کئی کئی راتیں بھوک میں گزار دیا کرتے تھے۔(شمائل ترمذی باب ما جاء فى صفة اكل رسول الله ﷺ
تو جیسا کہ پسند کا ذکر آیا ہے، میٹھا کھانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میٹھا ہوگا تو کھاؤں گا،
نہیں ہو گا تو نہیں کھاؤں گا۔فلاں چیز پکے گی تو کھاؤں گا اور وہ ضرور ملے۔اگر مل گیا تو احمد اللہ اور
اگر نہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف بھوک برداشت کرنے کی تلقین ہی
نہیں فرمائی بلکہ عملاً یہ کر کے دکھایا۔بعض دفعہ یہ بھی ہوتا تھا کہ پوچھتے ہیں گھر میں کچھ کھانے کو
ہے۔اگر جواب نہیں، میں ملتا تو کہتے اچھا ٹھیک ہے آج روزہ رکھ لیتے ہیں۔اور یہ روزے بھی
خطبات مسرور جلد سوم
124
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
اکثر اوقات آٹھ پہرے ہوتے تھے۔یعنی ایک رات کو کھایا ہے تو اگلے دن 24 گھنٹے بعد رات کو
روزہ افطار کیا ہے۔جنگ خندق میں جب صحابہ نے بھوک کی وجہ سے خالی پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے
تھے۔آپ کو دکھائے تو آپ نے بھی اپنا کپڑا اٹھا کر دکھایا کہ تمہارا ایک پتھر بندھا ہوا ہے، میرے
دو پتھر بندھے ہوئے ہیں۔غرض اگر کبھی صحابہ کسی مشکل میں گرفتار ہوئے تو سب سے بڑھ کر اس
مشکل میں آپ نے خود اپنے آپ کو ڈالا ہے تا کہ نمونے قائم کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
” ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھو کہ آپ کی نبوت کے زمانہ میں سے تیرہ
سال مصائب اور شدائد کے تھے اور دس سال قوت و ثروت اور حکومت کے۔مقابل میں کئی
قو میں۔اول تو اپنی ہی قوم تھی۔یہودی تھے۔عیسائی تھے۔بت پرست قوموں کا گروہ تھا۔مجوس
تھے وغیرہ ، جن کا کام کیا ہے؟ بت پرستی ، جو ان کا حقیقی خدا کے اعتقاد سے پختہ اعتقاد اور مسلک
تھا۔وہ کوئی کام کرتے ہی نہ تھے جو بتوں کی عظمت کے خلاف ہو۔شراب خوری کی یہ نوبت کہ
دن میں پانچ مرتبہ یا سات مرتبہ شراب بلکہ پانی کی بجائے شراب ہی سے کام لیا جا تا تھا۔حرام کو
تو شیر مادر جانتے تھے۔اور قتل وغیرہ تو ان کے نزدیک ایک گاجر مولی کی طرح تھا۔غرض گل دنیا
کی اقوام کا نچوڑ اور گندے عقائد کا عطر ان کے حصہ میں آیا ہوا تھا۔اس قوم کی اصلاح کرنی اور
پھر ان کو درست کرنا اور پھر اس پر زمانہ وہ کہ یکہ و تنہا بے یارو مددگار پھرتے ہیں۔کبھی کھانے کو ملا
اور کبھی بھو کے ہی سور ہے۔جو چند ایک ہمراہی ہیں ان کی بھی ہر روز بُری گت بنتی ہے۔بے کس
اور بے بس۔ادھر کے اُدھر اور اُدھر کے ادھر مارے مارے پھرتے ہیں۔وطن سے بے وطن کر
دیئے گئے ہیں۔پھر دوسرا زمانہ تھا کہ تمام جزیرہ عرب ایک سرے سے دوسرے سرے تک غلام بنا ہوا
ہے۔کوئی مخالفت کے رنگ میں چوں بھی نہیں کر سکتا۔اور ایسا اقتدار اور رعب خدا نے دیا ہوا ہے
کہ اگر چاہتے تو کل عرب کو قتل کر ڈالتے۔اگر ایک نفسانی انسان ہوتے تو ان سے ان کی کرتوتوں
خطبات مسرور جلد سوم
125
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
کا بدلہ لینے کا عمدہ موقع تھا۔جب الٹ کر مکہ فتح کیا تو لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْم فرمایا۔غرض اس طرح سے جو دونو زما نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آئے اور دونوں کے
واسطے ایک کافی موقع تھا کہ اچھی طرح سے جانچے پر کھے جاتے۔اور ایک جوش یا فوری ولولہ کی
حالت نہ تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر طرح کے اخلاق فاضلہ کا پورا پورا امتحان ہو چکا
تھا۔اور آپ کے صبر، استقلال، عفت، حلم، بردباری ، شجاعت ، سخاوت، جود وغیره وغیره کل
اخلاق کا اظہار ہو چکا تھا اور کوئی ایسا حصہ نہ تھا کہ باقی رہ گیا ہو۔(ملفوظات جلد سوم صفحه 148-149 - البدر 20 مارچ 1903 صفحه 67)
پھر فرمایا کہ: ” وہ انسان جس نے اپنی ذات سے اپنی صفات سے اپنے افعال سے اپنے
اعمال سے اور اپنے روحانی اور پاک قومی کے پر زور دریا سے کمال تام کا نمونہ علماً وعملاً وصد قاوثباتاً
دکھلایا اور انسان کامل کہلایا یعنی اپنے تمام عمل اور فعل سے اعلیٰ نمونے دکھائے جو ایک مکمل
انسان کے ہو سکتے ہیں۔وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور
کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی
اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام
الاصفیاء ، ختم المرسلین، فخر انبیین جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اے پیارے خدا! اس
پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی
دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن
مریم اور ملا کی اور بیچی اور زکریا وغیرہ وغیرہ ان کی سچائی پر ہمارے پاس
کوئی بھی دلیل نہیں تھی
اگر چہ سب مقرب اور وجیہہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے۔یہ اسی نبی کا احسان ہے کہ یہ لوگ
بھی دنیا میں بچے سمجھے گئے۔اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِيْنَ
وَاخِرُ دَعْوَانَا أَن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد 8 صفحه 308)
خطبات مسرور جلد سوم
126
خطبہ جمعہ 25 فروری 2005ء
آپ ہمیں نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر
پسندیدہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے حکم دیا کہ آئندہ لوگ شکر گزاری کے طور پر آپ پر درود
بھیجیں۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ َو عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ -
谢谢谢