آنحضرتﷺ کا خلق عظیم عجز و انکسار
خطبات مسرور جلد سوم
143
9
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
آنحضرت صل اللہ یلم کا خلق عظیم
عجز وانکسار
خطبه جمعه فرموده 11 / مارچ 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح - مورڈن ،لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی :۔پھر فرمایا:۔وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا
وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سَلَمَّا (الفرقان: 64)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی اور عاجزی کے ساتھ
چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو کہتے ہیں سلام۔ان عبادالرحمن میں سے سب سے بڑے عبد رحمن وہ نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم تھے جن کی قوت قدسی نے عباد الرحمن پیدا کئے۔تکبر سے رہنے والوں کو بجز کے
راستے دکھائے۔ان کے ذہنوں سے غلام اور آقا اور امیر اور غریب کی تخصیص ختم کر دی۔یہ سب
انقلاب کس طرح آیا۔یہ اتنی بڑی تبدیلی دلوں میں کس طرح پیدا ہوئی۔کیا صرف پیغام پہنچانے
سے؟ تعلیم دینے سے؟ نہیں ، اس کے ساتھ ساتھ خود بھی عبدیت کے اعلیٰ معیار آپ نے قائم
گئے۔خود بھی یہ عاجزی اور انکساری کے نمونے دکھا کر اپنے عمل سے ثابت کر کے دکھایا کہ جو کچھ
خطبات مسرور جلد سوم
144
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
میں کہہ رہا ہوں اس کے اعلیٰ معیار بھی تمہارے سامنے پیش کر رہا ہوں۔یہ عاجزی اور انکساری
کے نمونے آپ نے عمل سے دکھائے کہ یہ میری زندگی کے ہر پہلو میں نظر آئیں گے۔معاشرے
کے غریب اور کمزور طبقے سے بھی میرا یہی سلوک ہے، جاہل اور اجڈ لوگوں سے بھی میرا یہی
سلوک ہے، بڑوں سے بھی یہی سلوک ہے اور چھوٹوں سے بھی یہی سلوک ہے۔اور یہی سلوک ہے
جو میری زندگی کے ہر لمحے میں ہر ایک کے ساتھ تمہیں نظر آئے گا۔اور یہی کچھ دیکھتے ہوئے
خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ سند عطا فرمائی کہ وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ﴾ (القلم:5) یعنی ہم تم
کھاتے ہیں کہ تو اپنی تعلیم اور عمل میں نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی اس
قسم نے آپ کو عاجزی میں اور بھی بڑھایا۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت حسین بن
علی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ مجھے میرے حق سے زیادہ بڑھا
چڑھا کر پیش نہ کرو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بندہ پہلے بنایا ہے اور رسول بعد میں۔(مجمع الزوائد للهيثمى - كتاب علامات النبوة -باب في تواضعه
صلى الله
اور حضرت حسینؓ کا یہ جو بیان ہے یہ کسی شخص کے اس رویہ پر ہے جس نے آپ سے
بے انتہا محبت کر کے غیر ضروری طور پر بعض الفاظ آپ کے لئے استعمال کر دیئے تھے۔آپ نے
فرمایا تم جو میرے لئے الفاظ استعمال کر رہے ہو مجھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات اپنے
لئے یاد ہے کہ یہ الفاظ آپ نے اپنے لئے فرمائے تھے کہ مجھے بھی میرے حق سے زیادہ بڑھا چڑھا
کر پیش نہ کرو۔پس یہ ہے عاجزی کی وہ اعلیٰ مثال جو آپ نے اپنی اولاد در اولاد میں بھی پیدا کر
دی کہ یا درکھو کہ میں بھی اللہ کا بندہ ہوں یعنی بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف: 111) کی وضاحت
فرمائی اور پھر فرمایا کہ پھر یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے مجھ پر وحی نازل فرمائی اور اپنا رسول
بنایا۔یہ اعلیٰ درجہ کی ہدایت اور آپ کا جواب آپ کے مقام کو اور بھی بلند کرتا ہے۔آپ کیونکہ ایک
اعلیٰ درجہ کے عبد کامل تھے اس لئے یہ تعلیم دی اور اس پہ بڑا ز ور دیا کہ مجھے اللہ کا بندہ ہی سمجھنا۔اس بارے میں ایک اور روایت میں آتا ہے، حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میری بہت زیادہ تعریف نہ کرو جس طرح عیسائی
خطبات مسرور جلد سوم
145
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
ابن مریم کی کرتے ہیں۔میں صرف اللہ کا بندہ ہوں۔پس تم صرف مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول
ہی کہو۔(بخاری - کتاب احاديث الانبياء - باب قول الله واذكر في الكتب مريم۔۔۔۔)
تو فرمایا کہ میں تو ایک عاجز انسان ہوں، ایک بشر ہوں، اللہ کا بندہ ہوں۔ہاں اللہ تعالیٰ
کے رسول ہونے کے ناطے، اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلتے ہوئے تم نے میری پیروی کرنی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری شریعت مجھ پر اتاری ہے اور یہ کامل اور مکمل تعلیم بھی اس بات کا
تقاضا کرتی ہے کہ خدا کے مقام کو بندے کے مقام سے نہ ملاؤ۔اور عیسائیوں کی طرح نہ کرنا
جنہوں نے ایک عاجز انسان کو جو خدا کا نبی تھا اور نبی بھی ایک محدود قوم کے لئے تھا، اس عاجز
انسان کو انہوں نے خدا کا بیٹا بنا لیا۔باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی اطاعت
خدا تعالی کی اطاعت کے برابر ہے لیکن آپ نے امت کو یہی تلقین کی کہ اس سے یہ نہ سمجھنا کہ میرا
مقام بندگی سے بڑھ گیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں فرماتے ہیں کہ:
” ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر دنیا میں کسی کامل انسان کا نمونہ موجود نہیں
اور نہ آئندہ قیامت تک ہو سکتا ہے۔پھر دیکھو کہ اقتداری معجزات کے ملنے پر بھی حضور کے شامل
حال ہمیشہ عبودیت ہی رہی اور بار بار ﴿إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف : 111) ہی فرماتے
رہے۔یہاں تک کہ کلمہ توحید میں اپنی عبودیت کے اقرار کا ایک جزو لازم قرار دیا۔جس کے
بدوں مسلمان، مسلمان ہی نہیں ہوسکتا۔سوچو اور پھر سوچو، پس جس حال میں ہادی اکمل کی طرز
زندگی ہم کو یہ سبق دے رہی ہے کہ اعلیٰ ترین مقام قرب پر بھی پہنچ کر عبودیت کے اعتراف کو ہاتھ
سے نہیں دیا تو اور کسی کا تو ایسا خیال کرنا اور ایسی باتوں کا دل میں لانا ہی فضول اور عبث ہے“۔(رپورٹ جلسه سالانه 1897ء صفحه 140)
پھر روزمرہ کے معمولات ہیں ان میں بھی امت کی تربیت کے لئے کوئی موقع بھی آپ
ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے جس سے آپ کے بشر ہونے اور عاجز ہونے کا اظہار نہ ہوتا ہو۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
خطبات مسرور جلد سوم
146
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی مگر اس میں کچھ کمی بیشی ہوگئی۔جب آپ
نے سلام پھیرا تو عرض کی گئی کہ کیا نماز میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے۔آپ نے فرمایا یہ کیا کہہ رہا
ہے؟ تو صحابہ نے عرض کی کہ آپ نے اتنی نماز پڑھائی ہے، کچھ کم یا زیادہ تھی۔یہ سن کر آپ
قبلہ رخ مڑ گئے اور دو سجدے کئے۔سجدہ سہو کیا ، پھر سلام پھیرا، پھر ہماری طرف چہرہ کر کے فرمایا
کہ اگر نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم نازل ہوتا تو میں تمہیں ضرور بتا تا لیکن میں بھی تمہاری طرح
ایک بشر ہوں۔میں بھی بھولتا ہوں جس طرح کہ تم بھولتے ہو۔پس جب میں بھول جاؤں تو مجھے
یاد کروا دیا کرو۔اور جب تم میں سے کسی کو نماز پڑھتے ہوئے شک گزرے کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں تو
چاہئے کہ وہ یقینی بات کو اختیار کرے اور پھر فرمایا کہ سجدہ سہو کرلیا کرو۔(بخاری -كتاب الصلوة -باب التوجه نحو القبلة حيث كان)
پھر حضرت ام سلمہ روایت کرتی ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اپنے
جھگڑے لے کر میرے پاس آتے ہو اور میں بھی ایک بشر ہوں اور ہوسکتا ہے کہ تم میں سے ایک
اپنی دلیل پیش کرنے میں دوسرے سے زیادہ تیز ہو اور میں جو سنوں اس کے مطابق اس کے حق
میں فیصلہ کر دوں۔پس جس کو میں اس کے بھائی کے حق میں سے کچھ دوں تو وہ اس کو نہ لے کیونکہ
ایسی صورت میں اس کو آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں گا۔(بخاری-کتاب الجہاد والسير - باب حفر الخندق)
با وجود اس کے کہ اللہ تعالی گواہی دیتا ہے کہ آپ کامل انسان تھے اور ظاہر ہے کہ کامل
انسان کی فراست بھی ایک اعلیٰ درجہ پر پہنچی ہوئی فراست تھی۔اور اس فراست سے بھی آپ
جھوٹ اور سچ کا کچھ اندازہ لگا سکتے تھے لیکن ایک بشر ہونے کا احساس آپ کو اس قدر تھا
فرمایا کہ اگر مجھ سے اپنے حق میں غلط فیصلہ کرواؤ گے تو آگ کا ٹکڑا کھاؤ گے۔آج کل دیکھ لیں ایک معمولی عقل والا انسان بھی ہو کوئی ، اس کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو
وہ کہہ دیتا ہے کہ مجھے تمہاری باتوں سے اندازہ ہو گیا ہے۔اتنی فراست مجھ میں ہے کہ میں سچ اور
جھوٹ کو دیکھ لوں۔لیکن آپ کا ایک بڑا محتاط طریقہ تھا۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ
خطبات مسرور جلد سوم
147
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
آپ عاجزی اور انکسار کا کس طرح اظہار فرمایا کرتے تھے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
بڑھ کر حسن خلق کا مالک نہیں تھا۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ صحابہ میں سے یا اہل بیت میں سے کسی نے
آپ کو بلایا ہو اور آپ نے اس کو لبیک یا حاضر ہوں، کہہ کر جواب نہ دیا ہو۔حضرت عائشہؓ کہتی
ہیں کہ اسی وجہ سے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم: 5 )
کہ تو خلق عظیم پر فائز کیا گیا ہے۔تو دیکھیں بادشاہ دو جہان اللہ کا سب سے پیارا، آخری نبی لیکن
عاجزی کی یہ انتہا کہ ہر بلانے والے کو ایک عام آدمی کی طرح جواب دے رہے ہیں کہ میں حاضر
ہوں۔بلکہ عام آدمی سے بھی بڑھ کر عاجزی دکھاتے ہوئے۔پھر حضرت ابو امامہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نے دیکھا کہ
حضور اپنی سوئی کو ٹیکتے ہوئے ہماری طرف آ رہے ہیں۔ہم حضور کو دیکھ کر احتراما کھڑے ہو گئے۔حضور نے فرمایا کہ نہیں بیٹھے رہو اور دیکھو جس انداز میں عجمی ایک دوسرے کے احترام کے لئے
کھڑے ہوتے ہیں تم ایسے نہ کھڑے ہوا کرو۔پھر آپ نے فرمایا کہ میں تو اللہ کا صرف ایک بندہ
ہوں۔اس کے دوسرے بندوں کی طرح میں بھی کھاتا پیتا ہوں اور انہیں کی طرح اٹھتا بیٹھتا
صلى الله
ہوں۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني الفصل التاسع عشر - باب تواضعه )
پھر حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔آپ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کی طرف رخ پھیرتے تو پورا رخ پھیرتے نظر ہمیشہ نیچی
رہتی۔یوں لگتا جیسے فضا کی نسبت زمین کی طرف آپ کی نظر زیادہ پڑتی ہے۔آپ اکثر نیم وا
آنکھوں سے دیکھتے، اپنے صحابہ کے پیچھے پیچھے چلتے اور جب کبھی خاص جگہوں پہ جانا ہوتا تو ان کا
خیال رکھتے۔ہر ملنے والے کو سلام میں پہل کرتے۔(شمائل ترمذی باب خَلْق رسول الله ﷺ
اور آپ کا یہ صحابہ کے ساتھ اس طرح گھل مل کر بیٹھنا اور کوئی تخصیص نہ ہونا بعض نئے
آنے والوں کو مشکل میں ڈال دیتا تھا۔جو آپ کو جانتے نہ تھے ان کے لئے آپ کو پہچاننا مشکل
خطبات مسرور جلد سوم
ہو جایا کرتا تھا۔148
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت فرما کر جب مدینہ
میں ورود فرما ہوئے تو دوپہر کا وقت تھا۔دھوپ کی شدت تھی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک
درخت کے سائے میں تشریف فرما ہوئے۔لوگ جوق در جوق آنے لگے۔آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تھے جو آپ کے ہم عمر ہی تھے۔اہل مدینہ بیان
کرتے ہیں کہ ہم میں سے اکثر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے قبل نہ دیکھا تھا۔لوگ آپ
کے پاس آنے لگے مگر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وجہ سے آپ کو نہ پہچانتے تھے۔پہچاننا
مشکل ہو گیا۔تو آپ اس قدر عاجزی اور سادگی کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ سب لوگ حضرت
ابوبکر کو ہی سمجھنے لگے کہ وہ ہی نبی ہیں، رسول خدا ہیں۔جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
یہ محسوس کیا تو کھڑے ہو گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی چادر سے سایہ کرنے لگے جس سے
لوگوں نے جان لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں۔(السيرة النبوية لابن هشام - منازل المهاجرين بالمدينة - باب قدومه ﷺ قباء)
پھر آپ کی انتہائی عاجزی کا ایک اور روایت میں یوں ذکر آتا ہے۔حضرت انس بیان
کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے
فرمایا: اے
محمد ! (صلی
اللہ علیہ وسلم ) ، اے ہم میں سے سب سے بہترین اور اے ہم میں سے بہترین لوگوں کی اولاد، اور
اے ہمارے سردار اور ہمارے سرداروں کی اولاد!۔آپ نے سنا تو فرمایا کہ دیکھو تم اپنی اصل بات
کہو اور شیطان کہیں تمہاری پناہ نہ لے۔میں محمد بن عبداللہ ہوں اور اللہ کا رسول ہوں۔میں نہیں
چاہتا کہ تم لوگ میرا مقام اس سے بڑھا چڑھا کر بتاؤ جو اللہ نے مقرر فرمایا ہے۔یہ ساری باتیں جو
آنے والے نے کہی تھیں سچ تھیں ایک بھی غلط نہیں تھی لیکن آپ کی عاجزی نے یہ گوارا نہ کیا کہ
اس طرح کوئی آپ کی تعریف کرے۔فوراً اسے ٹوک دیا۔کسی دنیاوی بادشاہ کے دربار میں
جائیں بلکہ کسی عام امیر آدمی کے پاس ہی چلے جائیں تو جب تک اس کی تعریف نہ کریں وہ آپ
کی بات سننا نہیں چاہتا۔اکثر یہی ہوتا ہے اور وہ بھی جھوٹی تعریفیں ہوتی ہیں، مبالغہ سے پُر ہوتی
خطبات مسرور جلد سوم
149
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
ہیں۔لیکن آپ کے بارے میں حقیقت بیان کی جارہی ہے اس کو بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ نہیں
اس طرح بیان نہ کرو۔پھر باوجود اس کے کہ آپ کو اپنے اعلیٰ مقام کا خوب خوب
علم تھا لیکن
عاجزی کا اظہار اس سے بڑھ کر تھا۔حضرت ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔میں بنی آدم
کا سردار ہوں مگر اس میں کوئی فخر کی بات نہیں اور قیامت کے دن سب سے پہلے مجھ سے زمین کو
پھاڑا جائے گا۔مگر اس میں کوئی فخر کی بات نہیں۔قیامت کے دن میں سب سے پہلے شفاعت
کرنے والا ہوں گا۔اور سب سے پہلا ہوں گا جس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔لیکن وَلَا فَخْرَ
اس میں کوئی فخر کی بات نہیں۔اور قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا۔لیکن اس میں
(ابن ماجه - كتاب الزهد - باب ذكر الشفاعة)
کوئی فخر نہیں۔پھر سفروں یا جنگوں وغیرہ پر جاتے ہوئے بھی سواریوں کی کمی کی وجہ سے جو سلوک
دوسرے قافلے والوں کے ساتھ ہوا کرتا تھا آپ اپنے لئے بھی وہی پسند فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ جنگ بدر کے موقع پر جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جنگ
کے لئے تشریف لے گئے تو صرف ستر سواریاں تھیں اور تمام صحابہ ان پر سوار نہ ہو سکتے تھے چنانچہ
تین تین اور چار چار صحابہ باری باری ایک ایک اونٹ پر سوار ہوتے تھے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے بھی کوئی الگ اونٹ نہ تھا۔آپ اور حضرت علی اور مرثد بن ابی مرشد ، ایک اونٹ پر باری
باری سوار ہوتے تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام - غزوة بدر الكبرى عدد ابل المسلمين)
اور باوجود اصرار کے بھی آپ نہیں مانا کرتے تھے کہ نہیں اسی طرح باری کے حساب
سے ہم بیٹھیں گے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے عبداللہ بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ساتھ کہیں تشریف لے جارہے تھے۔آپ کے لئے کپڑے کا
سایہ کیا گیا۔جب آپ نے سایہ دیکھا اور سر اوپر اٹھایا اور دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو
خطبات مسرور جلد سوم
150
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
کپڑے سے سایہ کیا جا رہا ہے۔آپ نے فرمایا رہنے دو۔کپڑا لے کر رکھ دیا اور فرمانے لگے
میں بھی تمہاری طرح کا انسان ہوں۔(مجمع الزوائد للهيثمى كتاب علامات النبوة باب في تواضعه )
پھر ایک روایت میں ایک سفر کا حال یوں بیان ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے کچھ صحابہ کے ساتھ سفر پر تھے۔راستہ میں کھانا تیار کرنے کا وقت آیا تو ہر ایک نے اپنے اپنے
ذمے کچھ کام لئے۔کسی نے بکری ذبح کرنے کا کام لیا تو کسی نے کھال اتارنے کا ، اور کسی نے
اسے پکانے کی ذمہ داری لی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جنگل سے لکڑیاں اکٹھی
کر کے لاؤں گا۔صحابہ نے عرض کیا حضور ! ہم کام کرنے کے لئے کافی ہیں۔آپ کیوں تکلیف
کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا میں جانتا ہوں
لیکن میں امتیاز پسند نہیں کرتا کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے اس
بندے کو نا پسند کرتا ہے جو اپنے ساتھیوں میں امتیازی شان کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہو۔پھر باوجود اس کے کہ بعض کاموں کے لئے کارندے مقرر کئے ہوئے تھے لیکن آپ کے
پاس وقت ہوتا تھا تو وہ کام خود بھی کر لیا کرتے تھے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے۔عبداللہ بن
طلحہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھ سے انس بن مالک نے کہا کہ صبح کے وقت میں ابوطلحہ کے
ساتھ اس کے نومولود بیٹے کو گھٹی دلوانے کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا۔میں نے
دیکھا کہ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اونٹ داغنے کا آلہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ
وسلم زکوۃ کے اونٹوں کو نشان لگا رہے تھے۔جو ز کوۃ میں بیت المال کے پاس اونٹ آئے تھے
ان کو نشان لگا ر ہے تھے۔(بخاری کتاب الزكاة - باب وسم الامام ابل الصدقة)
آپ اس انتظار میں نہیں رہے کہ بیت المال کے اونٹ ہیں جن لوگوں کے سپرد یہ کام کیا
ہوا ہے وہ خود آ کر یہ کام کرلیں گے۔بلکہ جب دیکھا کہ وقت ہے تو ایک عام کارکن کی طرح خود
ہی یہ کام سرانجام دینے لگے۔پھر گھر کے کام کاج بھی آپ ایک عام آدمی کی طرح کیا کرتے تھے۔پہلے بھی ذکر آپکا
ہے اور یہی آپ فرماتے تھے کہ میں تو محض ایک انسان ہوں اور عام انسانوں کی طرح کھاتا پیتا
خطبات مسرور جلد سوم
151
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
ہوں اور اٹھتا بیٹھتا ہوں اور اس لئے میں کام بھی کرتا ہوں۔پھر ایک روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اپنے گھر میں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھریلو کام کاج میں مددفرماتے تھے۔آپ کپڑے
خود دھو لیتے تھے۔گھر میں جھاڑو بھی دے لیا کرتے تھے۔خود اونٹ کو باندھتے تھے۔اپنے پانی
لانے والے جانور اونٹ وغیرہ کو خود چارہ ڈالتے تھے۔بکری خود دوہتے تھے، اپنے ذاتی کام بھی
خود کر لیتے تھے۔خادم سے کوئی کام لیتے تو اس میں اس کا ہاتھ بھی بٹاتے تھے۔حتی کہ اس کے
ساتھ مل کر آٹا بھی گوندھ لیتے۔بازار سے اپنا سامان خود اٹھا کر لاتے۔(تلخیص از مسند احمد بن حنبل جلد 6صفحه 121
واسد الغابة ذكر محمد ذكر جمل من اخلاقه ومعجزاته
،مشكوة المصابيح - كتاب الفضائل - باب في اخلاقه وشمائله
صلى الله
عليه
صلى الله
عافيه
وسكم۔اب جو گھر میں کام ہو رہے ہیں وہ تو کسی کو باہر نظر نہیں آ رہے لیکن بازار سے جب
سامان لا رہے ہیں کبھی اس بات کو عار نہیں سمجھا کہ خود اپنی چیزیں بازار سے اٹھا کر لاؤں گا تو لوگ
کیا کہیں گے۔یہ اس معاشرے میں جہاں بڑائی کا بہت زیادہ اظہار ہوتا تھا اس معاشرے میں یہ
ایک عجیب چیز تھی۔کبھی بھی آپ کو اس جھوٹی عزت کی پرواہ نہیں تھی۔پھر حضرت ابو مسعود روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مخاطب ہوئے تو وہ تھر تھر کانپنے لگا۔آپ نے فرمایا کہ اپنے
آپ کو سنبھالو میں کوئی بادشاہ نہیں بلکہ ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو سو کھا گوشت کھایا کرتی تھی۔(ابن ماجه - كتاب الأطعمة - باب (القديد
تو اپنی عاجزی کا اظہار فرمایا۔آپ کو یہ برداشت نہ تھا کہ کوئی آپ کو ایک عام انسان
سے زیادہ سمجھے۔یہ تو دنیا داروں کی نشانی ہے کہ وہ اپنے آپ کو عام انسانوں سے بڑا سمجھتے ہیں اور
یہ ذہنیت اس تکبر کی وجہ سے ہوتی ہے جو ایک دنیا دار کے ذہن میں ہوتا ہے اور آپ جو عاجزی
کے اعلیٰ ترین خلق پر قائم تھے کس طرح برداشت کر سکتے تھے کہ کوئی آپ سے اس طرح خوفزدہ ہو
خطبات مسرور جلد سوم
152
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
جس طرح متکبر بادشاہ سے لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس واقعے کا یوں ذکر فرمایا ہے۔فرماتے ہیں کہ:
”دیکھو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیاں اگر چہ ایسی تھیں کہ تمام انبیائے
سابقین میں اس کی نظیر نہیں ملتی مگر آپ کو خدا تعالیٰ نے جیسی جیسی کامیابیاں عطا کیں آپ اتنی ہی
فروتنی اختیار کرتے گئے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص آپ کے حضور پکڑ کر لایا گیا۔آپ نے
دیکھا تو وہ بہت کا پتا تھا اور خوف کھاتا تھا۔مگر جب وہ قریب آیا تو آپ نے نہایت نرمی اور لطف
سے دریافت فرمایا کہ تم ایسے ڈرتے کیوں ہو؟ آخر میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہی ہوں اور
ایک بڑھیا کا فرزند ہوں“۔(ملفوظات جلد 5 صفحه 548 جدید ایڈیشن - الحکم مورخه 26 30اگست 1908ء صفحه 3)
پھر معاشرے کے دھتکارے ہوئے طبقے ، غریب لوگ بلکہ ذہنی طور پر کمزور لوگوں کے
لئے بھی آپ انتہائی عاجزی سے ان کا خیال کیا کرتے تھے اور ان کے ساتھ عزت اور احترام سے
پیش آیا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت انس فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس
میں اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ مدینہ کی ایک عورت جس کی عقل میں کچھ فتو تھا، حضور
کے پاس آئی اور عرض کیا کہ مجھے آپ سے کچھ کام ہے۔لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے ان
لوگوں کے سامنے بات نہیں کرنا چاہتی میرے ساتھ آ کر علیحدگی میں سنیں۔حضور نے اس کی بات
سن کر فرمایا کہ اے فلاں! تو مدینہ کے راستوں میں سے جس راستے پر تو چاہے میں وہاں تیرے
ساتھ جاؤں گا۔وہاں بیٹھ کر تیری بات سنوں گا اور جب تک تیری بات سن کر تیری ضرورت پوری
نہ کر دوں وہاں سے نہیں ہٹوں گا۔حضرت انس کہتے ہیں کہ حضور کی بات سن کر وہ حضور کو ایک
راستہ پر لے گئی۔وہاں جا کر بیٹھ گئی۔حضور بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور جب تک اس کی بات
خطبات مسرور جلد سوم
153
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
سن کر اس کا کام نہ کر دیا حضور وہیں بیٹھے رہے۔پیش آئے۔( مسلم - كتاب الفضائل -باب قربة من الناس۔۔۔۔۔۔)
اب یہ نہیں کہ بے عقل ہے، غریب ہے، چھوڑ دیا بلکہ اس سے بھی انتہائی عاجزی سے
پھر ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں کہ : ”خالی شیخیوں سے اور بے جا تکبر اور بڑائی سے پر ہیز کرنا چاہئے اور انکساری اور تواضع
اختیار کرنی چاہئے۔دیکھو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ حقیقتا سب سے بڑے اور مستحق بزرگی
تھے ان کے انکسار اور تواضع کا ایک نمونہ قرآن شریف میں موجود ہے۔لکھا ہے کہ ایک اندھا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر قرآن شریف پڑھا کرتا تھا۔ایک دن آپ کے
پاس عمائد مکہ اور رؤسائے شہر جمع تھے اور آپ ان سے گفتگو میں مشغول تھے۔باتوں میں مصروفیت
کی وجہ سے کچھ دیر ہو جانے سے وہ نابینا اٹھ کر چلا گیا۔یہ ایک معمولی بات تھی۔اللہ تعالیٰ نے اس
کے متعلق سورۃ نازل فرما دی۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے گھر میں گئے اور اسے
ساتھ لا کر اپنی چادر مبارک بچھا کر بٹھایا۔اصل بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے دلوں میں عظمت الہی
ہوتی ہے ان کو لازماً خاکسار اور متواضع بنا ہی پڑتا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی بے نیازی سے ہمیشہ تر
ساں ولرزاں رہتے ہیں“۔(ملفوظات جلد 5 صفحہ 611-612 جدید ایڈیشن - الحکم مورخہ 18 مئی 1908ء صفحہ 1 تا 14 )
پھر دیکھیں اس عاجزی کا ایک اور اعلیٰ نمونہ۔آپ جن کے منہ سے نکلے ہوئے ہر کلمے کو
خدا تعالیٰ قبولیت کا شرف بخشا تھا یہاں تک کہ آپ کو یہ دعا بھی کرنی پڑی کہ یا اللہ ! بعض دفعہ
میں کسی کو مذاق میں یا ویسے ہی کوئی بات کہہ دیتا ہوں تو کہیں اس کی وجہ سے اس کو پکڑ میں نہ لے
لینا بلکہ اس کے بداثر سے اس کو محفوظ رکھنا۔جس ہستی کا یہ یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ میری اتنی سنتا ہے کہ
عام کہی ہوئی بات سے بھی کوئی پکڑ میں نہ آ جائے تو اس کے باوجود وہ اپنے لئے کسی دوسرے کو دعا
کے لئے کہے تو یہ عاجزی کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے۔
خطبات مسرور جلد سوم
154
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے حضرت عمر نے عمرہ پر جانے کے لئے اجازت چاہی
تو آپ نے اجازت دیدی اور کمال انکسار سے فرمایا کہ اے میرے بھائی! ہمیں اپنی دعاؤں میں
نہ بھولنا۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ مجھے اس بات سے اتنی خوشی ہوئی کہ ساری دنیا بھی مل جاتی تو اتنی
خوشی نہ ہوتی۔(ابوداؤد - كتاب الوتر - باب الدعاء)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ خوشی یقیناً اس بات سے بھی ہوئی ہوگی اور یقین ہوگا کہ آپ
کے یہ فرمانے کے بعد میری دوسری بھی تمام دعائیں قبول ہو جائیں گی۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے حضرت عمرؓ کی دعاؤں کی قبولیت کی بھی یقیناً دعا کی ہوگی۔پھر دیکھیں عاجزی کی انتہا ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام انبیاء پر فضیلت دی۔آپ کو
خاتم النبین فرمایا ہے۔تمام امتوں کی فلاح آپ کے ہاتھ پر اکٹھا ہونے میں رکھی ہے۔لیکن جب
ایک مسلمان اور یہودی کی لڑائی ہوتی ہے تو آپ مسلمان کو نصیحت کرتے ہیں، سرزنش کرتے
ہیں۔چنانچہ روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک
یہودی اور مسلمان کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔مسلمان نے کہا اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کو تمام جہانوں پر فضیلت عطا فرمائی اور چن لیا۔اس پر یہودی نے کہا اس ذات کی قسم جس
نے موسیٰ کو تمام جہانوں پر فضیلت دی اور چن لیا۔اس پر مسلمان نے ہاتھ اٹھایا اور یہودی کو تھپڑ
دے مارا۔یہودی شکایت لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور تمام واقعہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گوش گزار کیا۔آپ نے اس مسلمان کو بلا کر اس واقعہ کے بارے میں
پوچھا اور تفصیل سن کر اس مسلمان پر ناراض ہوئے اور فرمایا لَا تُخَيَّرُوْنِيْ عَلَى مُوسَى مُجھے
موسیٰ “ پر فضیلت نہ دو۔(بخارى كتاب الخصومات -باب ما يذكر في الاشخاص والخصومة بين المسلم واليهود)
پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے خوف اور عاجزی کی ایک اور مثال۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی (اپنے اعمال
خطبات مسرور جلد سوم
155
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
کی وجہ سے نجات نہ پائے گا)۔صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا آپ
بھی؟ فرمایا: ہاں میں بھی اپنے اعمال کی وجہ سے نجات نہیں پاؤں گا۔لیکن اللہ تعالیٰ مجھے اپنی
رحمت کے سائے میں لے لے گا۔( یعنی اس کی رحمت کے نتیجہ میں مجھے نجات ملے گی )۔پس تم
سیدھے رہو اور ( شریعت کے قریب رہو اور صبح و شام اور رات کے اوقات میں (عبادت کے
لئے ) نکلو اور میانہ روی اختیار کرو اور میانہ روی اختیار کرو تو تم اپنی مراد کو پہنچ جاؤ گے“۔(بخاری کتاب الرقاق -باب القصد والمداومة على العمل)
دیکھیں جس نبی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ اس نبی کی بیعت بھی خدا تعالیٰ
کی بیعت ہے۔وہ یہ نہیں کہہ رہا کہ میرے سے وہ کام ہو ہی نہیں سکتے جو خدا تعالیٰ کی رضا کے
خلاف ہوں بلکہ اپنی بشریت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فرما رہے ہیں کہ مجھے بھی اپنے اعمال کی وجہ
سے کچھ نہیں ملے گا بلکہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل کی وجہ سے ملے گا۔ایک اور موقع پر اپنے عزیزوں کو اور اپنی بیٹی فاطمہ کو کہا کہ تم لوگ یہ نہ سمجھنا کہ میرے
ساتھ تعلق ، میرے ساتھ پیار یا محبت یا میرا تم سے پیار یا محبت تمہیں بخش دے گا، تمہاری بخشش
کے سامان پیدا کر دے گا۔فرمایا کہ بلکہ تم لوگ
اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل کرنے کی کوشش کرو۔یہ کبھی
نہ سمجھنا کہ خدا تعالیٰ تم سے اس لئے درگزر فرمائے گا کہ تم رسول کی بیٹی ہو ( فاطمہ کو فرمایا تھا)۔باوجود اس کے کہ آپ کو شفاعت کا حق دیا گیا تھا۔آپ نے یہ
نہیں فرمایا کہ اے فاطمہ ! میری
لاڈلی بیٹی تیرے تھوڑے عمل بھی ہوں گے تو میں اللہ تعالیٰ کے حضور تیری شفاعت کروں گا تو بخش
دی جائے گی۔فرمایا میری کوئی حیثیت نہیں ہے۔پس اس کا فضل اور رحم ہر وقت مانگنے کی کوشش
کرو۔کیونکہ مجھے بھی اس کے رحم کی چادر نے ہی لپیٹنا ہے۔پھر دیکھیں عاجزی کا وہ نظارہ جہاں اگر کوئی اور ہو تو فخر سے سر اونچا ہو اور چہرے سے
رعونت ٹپکتی ہو، تکبر ہو۔فتح حاصل کر لینے کے بعد دشمن کے بچوں اور بوڑھوں کو بھی چیونٹیوں کی
طرح کچل دیا جاتا ہے لیکن جس شان اور طاقت سے آپ نے مکہ فتح کیا اس وقت آپ کے دل
خطبات مسرور جلد سوم
156
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
کی جو کیفیت تھی اس کا اظہار بھی بے اختیار آپ کے عمل سے ہو گیا۔اس عمل کا نقشہ تاریخ نے
یوں کھینچا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب دس ہزار قد وسیوں کے جلو میں فاتحانہ شان سے
مکہ میں داخل ہوئے وہ دن آپ کے لئے بہت خوشی اور مسرت اور عظمت کے اظہار کا دن تھا۔مگر
حضور صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے ان فضلوں کے اظہار پر خدا کی راہ میں بچھے جاتے تھے۔خدا نے جتنا
بلند کیا آپ انکساری میں اور بڑھتے جا رہے تھے۔یہاں تک کہ جب مکہ میں داخل ہوئے تو
آپ کا سر جھکتے جھکتے اونٹ کے کجاوے سے جالگا۔جس کجاوہ پر بیٹھے ہوئے تھے اس کے آگے
ابھرے ہوئے حصے سے جالگا اور اللہ تعالیٰ کے نشانوں پر اس کی حمد و ثنا میں مشغول تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام - ذكر فتح مكة - باب وصول النبي الى ذى طوى ) |
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں:
علو جو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں کو دیا جاتا ہے ، یعنی بلندی اور اعلیٰ مقام ” وہ انکسار
کے رنگ میں ہوتا ہے۔اور شیطان کا عُلُو استکبار سے ملا ہوا تھا یعنی شیطان کی بلندی تکبر میں
ہوتی ہے۔”دیکھو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ کو فتح کیا تو آپ نے اسی طرح
اپنا سر جھکایا اور سجدہ کیا جس طرح ان مصائب اور مشکلات کے دنوں میں جھکاتے اور سجدے
کرتے تھے جب اسی مکہ میں آپ کی ہر طرح سے مخالفت کی جاتی اور دکھ دیا جاتا تھا جب آپ
نے دیکھا کہ میں کس حالت میں یہاں سے گیا تھا اور کس حالت میں اب آیا ہوں تو آپ کا دل
خدا کے شکر سے بھر گیا اور آپ نے سجدہ کیا۔(ملفوظات جلد 2 صفحه 404 حاشیه جدید ایڈیشن - الحکم /31 اکتوبر 1902ء صفحه (7)
پس یہ ہے عاجزی کی وہ اعلیٰ ترین مثال جو طاقت و فتح حاصل کر لینے کے بعد آپ نے دکھائی۔اور
پھر اللہ تعالیٰ نے بھی آپ کی اس عاجزی کو کس طرح انعامات سے نوازا۔ایک روایت میں آتا ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
اسرافیل نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس
خطبات مسرور جلد سوم
157
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
تواضع کی بدولت جو آپ نے اس کے لئے اختیار کی یہ انعام عطا کیا ہے کہ آپ قیامت کے روز
تمام بنی آدم کے سردار ہوں گے۔سب سے اول حشر بھی آپ کا ہو گا۔سب سے پہلے شفیع بھی
آپ ہوں گے۔(كتاب الشفاء للقاضي عياض - الباب الثاني - الفصل التاسع عشر - تواضعه -
حجۃ الوداع کے موقع پر جو آپ نے دعا کی اس کے الفاظ یہ تھے۔اے اللہ ! تو میری
باتوں کو سنتا ہے اور میرے حال کو دیکھتا ہے۔میری پوشیدہ باتوں اور ظاہر امور سے خوب واقف
ہے۔میرا کوئی بھی معاملہ تجھ پر کچھ بھی تو مخفی نہیں ہے میں ایک بد حال فقیر اور محتاج ہی تو ہوں۔تیری مدد اور پناہ کا طالب ہوں ، سہما اور ڈرایا ہوا ، اپنے گناہوں کا اقراری اور معترف ہو کر تیرے
پاس چلا آیا ہوں۔میں تجھ سے ایک عاجز مسکین کی طرح سوال کرتا ہوں۔ہاں تیرے حضور میں
ایک ذلیل گناہگار کی طرح زاری کرتا ہوں۔ایک اندھے نابینے کی طرح ٹھوکروں سے خوفزدہ تجھ
سے دعا کرتا ہوں۔میری گردن تیرے آگے جھکی ہوئی ہے اور میرے آنسو تیرے حضور بہہ رہے
ہیں۔میرا جسم تیرا مطیع ہو کر سجدے میں گرا پڑا ہے اور ناک خاک آلود ہے۔اے اللہ تو مجھے اپنے
حضور دعا کرنے میں بدبخت نہ ٹھہرا دینا اور میرے ساتھ مہربانی اور رحم کا سلوک فرمانا۔اے وہ جو
سب سے بڑھ کر التجاؤں کو قبول کرتا ہے اور سب سے بہتر عطا فرمانے والا ہے۔(مجمع الزوائد للهيثمي - كتاب الحج - باب في العرفة والوقوف بها
دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کتنی تسلیاں اور انعامات ملنے کے باوجود قرآن کریم
میں کئی جگہ ان کا ذکر ہے۔اس بات کو ہمیشہ پیش نظر رکھا کہ میں ہوں تو اللہ کا ایک بندہ ہی۔ہوں تو
ایک بشر ہی اس لئے آخر تک اس عاجزی کے ساتھ اپنے خدا سے اس کا رحم اور فضل مانگتے رہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
” خدا کی رضا میں فانی لوگ نہیں چاہتے کہ ان کو کوئی درجہ اور امامت دی جاوے۔وہ ان
درجات کی نسبت گوشہ نشینی اور تنہا عبادت کے مزے لینے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔مگر ان کو
خطبات مسرور جلد سوم
158
خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء
خدا تعالیٰ کشاں کشاں خلق کی بہتری کے لئے ظاہر کرتا اور مبعوث فرماتا ہے۔ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بھی تو غار میں ہی رہا کرتے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کسی کو پتہ بھی ہو۔آخر
خدا نے ان کو باہر نکالا اور دنیا کی ہدایت کا بار ان کے سپرد کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
ہزاروں شاعر آتے اور آپ کی تعریف میں شعر کہتے تھے مگر لعنتی ہے وہ دل جو خیال کرتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تعریفوں سے پھولتے تھے۔وہ ان کو مردہ کیڑے کی طرح خیال
کرتے تھے۔مدح وہی ہوتی ہے جو خدا آسمان سے کرے۔یہ لوگ محبت ذاتی میں غرق ہوتے
ہیں۔ان
کو دنیا کی مدح وثنا کی پروا نہیں ہوتی۔تو یہ مقام ایسا ہوتا ہے کہ خدا آسمان اور عرش سے ان
کی تعریف اور مدح کرتا ہے۔(ملفوظات جلد 3 صفحه 187 جدید ایڈیشن - الحكم مورخه 31 مارچ 1903ء صفحہ 7 کالم 3)
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -