آںحضڑٹﷺ کا خلق عظیم جود و سخا
خطبات مسرور جلد سوم
159
(10)
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
آنحضرت صل اللہ وسلم کا خلق عظیم
جود و سخا
خطبه جمعه فرمودہ 18 / مارچ 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن، لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عام طور پر دنیا میں ایک دنیا دار انسان دولت کی خواہش کرتا ہے، دولت جمع کرنے کی
کوشش کرتا ہے تا کہ دنیا داروں میں اپنا ایک مقام بنائے۔اپنی دولت سے دوسروں کو مرعوب
کرے۔اپنے لئے آرام و آسائش کے سامان مہیا کرے۔اپنے لئے آرام دہ رہائش اور آرام دہ
سواریوں کا انتظام کرے۔اپنے بیوی بچوں کے لئے دولت کے انبار چھوڑ کر جائے تا کہ وہ بھی اس
کے بعد آسائش کی زندگی گزار سکیں۔اور اس میں بھی ایک چھپی ہوئی خواہش ہوتی ہے کہ میرے
مرنے کے بعد لوگ یہی کہیں گے کہ فلاں امیر آدمی مرنے کے بعد اتنی دولت چھوڑ کر مرا۔اور اس
کی اولا داشتنی دولت میں کھیل رہی ہے۔یہ تو ہیں ظاہری دنیا داروں کی باتیں۔ہر ایک کو نظر آرہے
ہوتے ہیں۔لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے خیال میں انسانیت کے ہمدرد اور غمخوار
ہوتے ہیں، جو انسانی ضرورتوں کے پورا کرنے کے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں۔لیکن ان کے عمل
بھی ان دنیا داروں سے کوئی مختلف نہیں ہورہے ہوتے ، صرف ظاہری نعرے اور دعوے ہی ہوتے
ہیں۔کیونکہ کبھی بھی اپنے مفاد کی قربانی کرتا ہوا ان میں سے کوئی بھی نظر نہیں آئے گا۔لیکن دولت
کے ملنے پر اور پھر اس کے خرچ کرنے کے جو طریقے ہیں اس بارے میں جو اُسوہ حسنہ آنحضرت
خطبات مسرور جلد سوم
160
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لئے قائم فرمایا ہے اس کی مثالیں آپ کی زندگی کا ہی حصہ
ہیں۔یہ تو بعض دفعہ ہو جاتا ہے کہ دنیا کے دکھاوے کے لئے جیسا کہ میں نے کہا لوگ ہمدردی کا
اظہار کر رہے ہوتے ہیں اور اس کی خاطر پھر بعض لوگ اپنی طرف سے سخاوت کا اظہار بھی کر دیتے
ہیں، لوگوں کے لئے خرچ بھی کر دیتے ہیں۔لیکن یہ وقتی جذ بہ ہوتا ہے۔لیکن صرف اور صرف اللہ
تعالیٰ کی رضا کی خاطر اور لوگوں کی تکلیفوں کو دور کرنے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے
ان کا احساس کرتے ہوئے یہ جو دوسخا کے نظارے ہمیں صرف اور صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی زندگی میں ہی نظر آئیں گے۔یہ معیار نہ کبھی اس سے پہلے قائم ہوئے اور نہ قائم ہوں گے۔بہر حال ایک اسوہ حسنہ ہے جو آپ نے ہمارے لئے قائم فرمایا۔جہاں آپ رات دن اس فکر میں
رہتے تھے کہ لوگ ایک خدا کو پہچانیں، روحانیت میں ترقی کریں۔وہاں اپنی آسائش اور اپنے
آرام کی فکر نہیں تھی بلکہ ایک یہ بھی فکر تھی کہ لوگوں کی ضروریات کس طرح پوری ہوں۔اپنے بیوی
بچوں کے آرام و آسائش
کی کوئی فکر نہیں تھی بلکہ ان کو بھی یہ تعلیم تھی اور یہی تربیت کی کہ دوسروں
کے لئے اپنے ہاتھ کو کھولو اور اپنے دل کو کھولو۔اور ان کوخود یہی تلقین تھی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے پر
زیادہ زور دو، بجائے اس کے کہ مال جمع کرنے اور اکٹھا کرنے پر زور ہو، اپنی آرام و آسائش پر
زور ہو کیونکہ یہی چیز ہے جو آخری زندگی میں تمہارے کام آئے گی۔تو جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ
جو دوسخا، لوگوں کی خاطر خرچ کرنا ، قربانی کر کے خرچ کرنا یہ بھی آپ
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے
کے لئے اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے ہمدردی میں کرتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین
ہونے کے لئے کرتے تھے۔آپ ہی کی ذات ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کے اعلیٰ
معیار جو کسی انسان میں ہو سکتے ہیں نظر آتے ہیں۔پس اس جو دوسخا کے نمونے بھی خدا تعالیٰ کی
ذات کے بعد اگر کسی انسان میں نظر آ سکتے ہیں تو وہ اسی انسان کامل کی ذات ہے۔آپ کو پتہ تھا
کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا سب سے بڑا مظہر میں ہوں۔اور یہ جود وسخا بھی ( یہ بھی ایک خلق ہے،
کوئی اس سے باہر نہیں) چنانچہ آپ نے خود فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمام سخاوت کرنے والوں سے بڑھ
خطبات مسرور جلد سوم
161
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
کر سخاوت کر نیوالا ہے۔اور پھر میں تمام انسانوں میں سے سب سے بڑا سخی ہوں۔(مجمع الزوائد للهيثمي ، كتاب علاماة النبوة باب في جوده )
اب یہ کوئی زبانی دعوی نہیں ہے بلکہ جیسا کہ میں چند مثالیں پیش کروں گا اس سے ثابت
ہوگا کہ آپ سے بڑھ کر حقیقت میں دنیا میں کوئی بھی پیدا نہیں ہوا۔آپ کو کبھی یہ خیال نہیں آیا
که به دولت خدا تعالیٰ نے مجھے دی ہے، مجھے اپنے آرام کے لئے اسے رکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ
نے آپ " کی زندگی میں بے شمار ایسے مواقع پیدا کئے جب آپ کے پاس دولت کے انبار لگ
گئے۔لیکن آپ نے کبھی ان
کو آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا بلکہ فوری طور پر لوگوں میں تقسیم کرنے کی فکر
ہوتی تھی۔چنانچہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ " إِنَّمَا أَنَا فَاسِمٌ وَيُعْطِى الله “ کہ میں تو صرف
قاسم ہوں۔خدا تعالیٰ دیتا ہے اور میں تقسیم کر دیتا ہوں۔(بخارى ، كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة ، باب قول النبي ﷺ لا تزال طائفة
من امتى ظاهرين على الحق۔۔۔۔۔۔۔۔ان تقسیم کرنے کے نظاروں کی تصویر کشی مختلف روایات میں ہوئی ہے صحابہ نے اپنے
اپنے رنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جودوسخا کے واقعات کو بیان فرمایا ہے۔ان روایات
کو بھی پڑھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ صحابہ اس سے بھی زیادہ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن الفاظ ساتھ نہیں
دیتے تھے۔چنانچہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ " كَانَ النبي ﷺ أَحْسَنَ
النَّاسِ وَأَجْوَدَ النَّاسِ“ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب انسانوں میں سے حسین ترین اور
سب انسانوں میں سے زیادہ بنی اور سب سے بہادر تھے۔(بخاری - كتاب الادب باب حسن الخلق والسخاء۔۔۔۔۔۔۔)
پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے زیادہ بہادر، معزز یخنی اور نورانی وجود کسی کو نہیں دیکھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد اوّل ذكر صفة اخلاق رسول الله
صلى الله
خطبات مسر در جلد سوم
162
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
حضرت عبداللہ بن عباس نے بیان کیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے بڑھ کر
سخی تھے اور آپ کی سخاوت رمضان کے مہینے میں اپنے انتہائی عروج پر پہنچ جاتی تھی۔جب جبرئیل
آپ سے ملاقات کرتے تھے اس وقت آپ کی سخاوت اپنی شدت میں تیز آندھی سے بھی بڑھ
جاتی تھی۔صل الله
(بخارى - كتاب الصوم - باب أجود ما كان النبى يكون في رمضان)
آپ کی سخاوت کا عمومی رنگ بھی ایسا تھا کہ جس کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔جیسا کہ میں
آگے بعض روایات سے پیش کروں گا۔لیکن صحابہ کہتے ہیں کہ رمضان میں تو اس سخاوت کا رنگ ہی
کچھ اور ہوتا تھا۔یہ کبھی عام حالات میں بھی نہیں ہوا کہ کبھی کسی نے مانگا ہو اور آپ نے نہ دیا ہو۔حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے کچھ مانگا ہو اور آپ نے نہ کہا ہو۔اگر ہوتا تو عطا فرما دیتے ورنہ خاموش رہتے ، یا اس کے
لئے دعا کر دیتے۔(شرح مواهب اللدنيه للزرقاني الفصل الثاني قيما اكرمه الله تعالى به من الاخلاق الزكية )
پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابوسعید خدری روایت کرتے ہیں کہ بعض انصار
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیا۔انہوں نے پھر مانگا
تو آپ نے مزید عطا فرمایا۔انہوں نے پھر مانگا تو آپ نے کچھ اور عطا فرمایا یہاں تک کہ آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو کچھ تھا وہ ختم ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس
جو مال ہوتا ہے اسے تم سے روک کر نہیں رکھتا۔(بخارى كتاب الزكاة - باب الاستعفاف۔المسألة)
عن
پھر ایک روایت میں حضرت سھل بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے لباس کی ضرورت محسوس کر کے ایک صحابیہ نے ایک خوبصورت چادر کڑھائی کر کے آپ
کی خدمت میں پیش کی۔اور عرض کی کہ یہ میں نے آپ کے لئے اپنے ہاتھ سے بنی ہے تاکہ
آپ اس کو استعمال فرمائیں۔( کیونکہ آپ سب کچھ دے دیا کرتے تھے، اپنے لئے نہیں رکھتے
خطبات مسرور جلد سوم
163
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
تھے )۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔آپ اندر گئے اور وہ چادر پہنی اور باہر
تشریف لائے تو ایک صحابی نے کہا کیا عمدہ چادر ہے یہ مجھے پہنادیجئے۔اس پر لوگوں نے اس کو کہا
کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پہن لیا ہے اور آپ " کو اس کی ضرورت بھی ہے تو
تم نے پھر یہ چادر کیوں مانگ لی۔حالانکہ تم یہ بھی جانتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
کبھی انکار نہیں کیا۔اس پر اس نے کہا کہ یہ میں نے پہننے کے لئے نہیں مانگی ہیں نے تو یہ اپنے
کفن کے لئے مانگی ہے۔صلى الله
(بخارى كتاب الجنائز - باب من استعد الكفن في زمن النبي )
ایک روایت میں آتا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نوے
ہزار درہم پیش کئے گئے۔آپ نے انہیں ایک چٹائی پر رکھوا لیا اور تقسیم فرمانے لگے۔ہر آنے
والے سوالی کو عطا فرماتے تھے اور کسی کو بھی خالی ہاتھ نہ جانے دیتے۔جب آپ سارے درہم
تقسیم فرما چکے تو ایک اور سوالی آ گیا۔اس وقت تک ختم ہو چکے تھے تو آپ نے فرمایا تم ہمارے نام
پر اپنی ضرورت کی چیزیں خرید لو اور جب کہیں سے مال آئے گا یا میرے پاس گنجائش ہوگی تو میں
تمہارا قرض اتار دوں گا۔تو اس موقع پر وہاں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے عرض کی کہ یا رسول
اللہ ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جس کام کی استطاعت نہیں ہے وہ
اللہ تعالیٰ نے ضروری قرار نہیں دیا۔یعنی جب آپ کے پاس نہیں ہے تو انکار کر دیں۔تو حضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا بڑا برا منایا۔آپ کو یہ بات پسند نہیں آئی۔وہاں ایک انصاری بیٹھے
ہوئے تھے انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول
اللہ ! آپ خرچ کرتے چلے جائیں اللہ آپ
کو کبھی بھی
مال کی کمی نہیں ہونے دے گا۔یہ سن کر آپ مسکرائے اور آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار جھلکنے
لگے۔اور فرمایا مجھے یہی حکم ملا ہوا ہے۔نہیں کی۔(الشفاء لقاضي عياض الباب الثانى الفصل الثالث عشر۔الجود والكرم)
اور آپ کی اسی سخاوت کی وجہ سے آپ پر قرض بھی ہو جاتا تھا۔لیکن کبھی اس کی پرواہ
خطبات مسرور جلد سوم
164
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
چنا نچہ اس قرض کا ایک روایت میں ذکر آتا ہے کہ عبداللہ الھو زنی بیان کرتے ہیں کہ
میں حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حلب میں ملا اور نبی کریم ﷺ کے آمد و خرچ کی بابت سوال
کیا کہ کس طرح آمد ہوتی تھی ، کس طرح خرچ ہوتا تھا؟ تو بلال کہنے لگے کہ آنحضور ﷺ کی
وفات تک یہ سارا انتظام ، آمد و خرچ کا حساب کتاب، یہ میرے سپر دہی ہوتا تھا۔اور اس طرح ہوتا
تھا کہ جب بھی کوئی مسلمان کپڑوں سے عاری ہے یا کوئی ضرورت مند ہے اور آپ کے پاس آتا
تو آپ مجھے حکم فرماتے اور میں اس کو کپڑا خرید دیتا یا اس کی ضرورت پوری کر دیتا۔کھانے کی
ضرورت ہوتی یا کوئی اور جو بھی انتظام ہوتا۔اور حضرت بلال کہتے ہیں کہ بعض دفعہ رقم نہیں ہوتی
تھی اس کے لئے اگر مجھے قرض بھی لینا ہوتا تھا تو میں لے لیا کرتا تھا۔تو ایک دن ایک مالدار مشرک
مجھے ملا اور کہنے لگا کہ اے بلال! میں صاحب استطاعت ہوں! مجھے توفیق ہے تم کسی اور سے کیوں
قرض لیتے ہو، جب ضرورت ہو مجھ سے لے لیا کرو۔تو کہتے ہیں میں اس سے قرض لینے لگ گیا۔تو ایک روز میں وضو کر رہا تھا کہ وہی شخص کچھ اور تاجروں کے ہجوم میں میرے پاس آیا اور مجھے
دیکھتے ہی بڑی رعونت سے کہنے لگا کہ اے حبشی ! تمہیں علم ہے کہ میرا قرض چکانے کے دن قریب آ
گئے ہیں، چند دن باقی رہ گئے ہیں۔تو میں نے کہا ہاں مجھے پتہ ہے۔بہر حال اس نے بڑے سخت
الفاظ میں کہا کہ میں ان دنوں کے اندر اندر اپنا قرض واپس لے کے رہوں گا اور نہ تم میری نوکری
کرو گے اور میری بکریاں چراؤ گے اور میری غلامی میں آجاؤ گے۔تو بہر حال بلال کہتے ہیں کہ
میرے دل پر اس بات کا بڑا اثر ہوا۔اس کی یہ باتیں مجھے بڑی بری لگیں۔عشاء کی نماز کے بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ فلاں مشرک سے اتنا قرض
لیا تھا، لوگوں کی ادائیگیوں اور ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ، اب آج اس نے مجھے قرض کی
ادائیگی کے لئے بڑا سخت برا بھلا کہا ہے۔ابھی کچھ دن رہتے ہیں۔اور حالت یہ ہے کہ نہ آپ
کے پاس کچھ ہے اور نہ میرے پاس ہے کہ قرض کی ادائیگی کا کچھ انتظام کر سکیں۔تو میرے ذہن
میں یہی خیال آتا ہے کہ میں کچھ دنوں کے لئے جب تک ادا ئیگی کا انتظام نہیں ہو جاتا کسی مسلمان
قبیلہ کی طرف چلا جاتا ہوں۔تو کہتے ہیں کہ میں یہ کہہ کر اپنے گھر آ گیا اور تیاری کرنے لگا۔جوتی
خطبات مسرور جلد سوم
165
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
اور ڈھال وغیرہ اپنے سرہانے رکھ لی کہ صبح صبح سفر شروع کر دوں گا۔تو کہتے ہیں کہ جب صبح جانے
کے لئے تیار تھا تو ایک شخص میرے پاس آیا اس نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں بلا
رہے ہیں۔میں حضور کے پاس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ چار اونٹ سامان سے لدے پھندے بیٹھے
ہیں اور ان پر مال لدا ہوا تھا۔تو جب میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوا۔اجازت چاہی۔آپ
نے مجھے دیکھتے ہی فرمایا کہ اے بلال! خوش ہو جا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے قرض کی ادائیگی کا
سامان کر دیا ہے۔اور پھر فرمایا کہ کیا تم نے چار اونٹ نہیں دیکھے؟ یہ جو سامان سے لدے ہوئے
ہیں۔میں نے کہا ہاں جی دیکھے ہیں۔فرمایا کہ سارا سامان لے لو اور سب قرضے اتار دو۔یہ فدک
کے رئیس نے تحفہ بھجوائے ہیں۔تو کہتے ہیں کہ چنانچہ میں نے ایسے ہی کیا۔واپس آیا تو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔فرمانے لگے کہ بلال جو تیرے پاس تھا اس کا کیا بنا۔تو
کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! جو آپ پر تھا وہ سارا قرض اتار دیا اور اب کوئی قرض
باقی نہیں رہا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا کوئی مال بچا ہے۔میں نے کہا جی ہاں۔تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بچ گیا اس کو بھی ضرورت مندوں کو دے دو اور میری تسلی اور
راحت کا سامان کرو۔جب تک اس میں سے کچھ بھی موجود ہے میں گھر نہیں جاؤں گا۔جب نماز
عشاء ہوگئی تو کہتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ کیا بنا؟ میں نے عرض کیا کہ مال
پڑا ہوا ہے کوئی لینے ہی نہیں آیا۔تو حضور نے وہ رات مسجد میں گزاری۔اور جب دوسرے دن
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کی تو پھر پوچھا کہ بلال مال کا کیا بنا۔تو میں نے عرض کی
یا رسول اللہ! اللہ نے آپ کو اس مال سے بے فکر کر دیا ہے“۔یعنی سب تقسیم ہو گیا ہے۔اس پر
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہا اور اس کا شکر ادا کیا کہ سب مال تقسیم ہو گیا ہے۔(سنن ابی داؤد - كتاب الخراج - باب في الامام يقبل هدايا المشركين )
اب دیکھیں آپ لوگوں کے لئے کوئی معمولی قرض نہیں لے رہے۔بلکہ وہ اتنا زیادہ ہو
گیا ہے کہ اس کی ادائیگی کے لئے بھی اونٹوں پہ جو مال لد کے آیا ہے اس سے ادا ئیگی ہورہی ہے
ہے۔اور پھر جب اس میں سے کچھ بچ گیا تو پھر یہ خیال نہیں آیا کہ بچ گیا ہے اس کو رکھ لیا جائے۔
خطبات مسرور جلد سوم
166
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
آئندہ جب کوئی آئے گا تو دے دیں گے یا اپنی ضرورتوں کے لئے استعمال ہو جائے گا۔نہیں،
بلکہ فرمایا کہ میں اس وقت تک گھر نہیں جاؤں گا جب تک جو مال بھی پڑا ہے تقسیم نہ ہو جائے۔ضرورت مند تلاش کرو اور ان میں تقسیم کر دو۔پھر ایک روایت ہے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
غزوہ حنین سے واپسی کے موقع پر کچھ بدو آپ کے پیچھے پڑ گئے۔وہ بڑے اصرار سے سوال کر رہے
تھے۔جب آپ انہیں دینے لگے تو انہوں نے اتنا رش کیا کہ آپ کو مجبوراً ایک درخت کا سہارا لینا
پڑا۔حتی کہ آپ کی چادر بھی چھین لی گئی۔آپ نے فرمایا میری چادر تو مجھے واپس دے دو۔پھر
کیکروں کے بہت بڑے جنگل کی طرف اشارہ کیا (ایک درختوں کا جنگل تھا ) آپ نے فرمایا اگر
اس وسیع جنگل کے برابر بھی میرے پاس اونٹ ہوں تو میں ان
کو تقسیم کرنے میں خوشی محسوس کروں
گا۔اور تم مجھے کبھی بخل سے کام لینے والا ، جھوٹ بولنے والا یا بز دلی دکھانے والا نہیں پاؤ گے۔صلى الله
(بخارى - كتاب الفرض الخمس - باب ما كان النبي ﷺ يعطى المؤلفة قلوبهم)
پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے اسلام کا واسطہ دے کر مانگا جاتا تو آپ حسب استطاعت ضرور دیتے۔ایک دفعہ آپ
کے پاس ایک آدمی آیا اور آپ نے اس کو بکریوں کا اتنا بڑا ریوڑ دیا کہ دو پہاڑوں کے درمیان کی
وادی بھر گئی۔جب وہ بکریاں لے کر اپنی قوم میں واپس آیا تو آ کر کہا کہ اے لوگو! اسلام قبول کر
لو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تو اس طرح دیتے ہیں جیسے غربت و احتیاج کا انہیں کوئی ڈر ہی نہیں۔(صحيح مسلم - كتاب الفضائل باب في سخانه )
ایک اور روایت ہے کہ جب آپ اس طرح لوگوں میں تقسیم کیا کرتے تھے تو اس دنیا
حاصل کرنے کی وجہ سے لوگ ایمان لے آیا کرتے تھے۔اسلام قبول کر لیا کرتے تھے۔لیکن جب
ایمان حاصل ہو جا تا تھا اسلام قبول کر لیتے تھے تو پھر ان کو مال سے زیادہ اسلام پیارا ہوتا تھا اور پھر
وہ بھی قربانیوں میں لگ جایا کرتے تھے۔پھر غزوہ حنین کے دن ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صفوان کو سو اونٹ دیئے ، پھر سو اونٹ
خطبات مسرور جلد سوم
167
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
دیئے ، پھر مزید سو اونٹ دیئے۔یعنی تین سو اونٹ دیئے۔وہ کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے
سب سے زیادہ نفرت تھی۔لیکن اس عنایت اور عطا نے میرے بغض کو محبت میں بدل دیا۔(مسلم - كتاب الفضائل - باب فی سخائه
پھر حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور آپ
نے ایک سخت کھردرے کناروں والی چادر اوڑھ رکھی تھی کہ ایک بد و آیا۔اس نے چادر سے پکڑ کر
بڑی زور سے اپنی طرف کھینچا۔یہاں تک کہ آپ کی چادر سے آپ کے کندھوں پر نشان پڑ
گئے۔پھر اس نے کہا اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میرے ان دو اونٹوں پر اللہ کے اس مال میں
سے لدوا دو جو تیرے پاس ہے۔اور جو مال تم مجھے دو گے وہ مال تمہارا یا تمہارے باپ کا نہیں ہے۔آپ اس کی یہ بات سن کر خاموش رہے اور پھر فرمایا کہ مال تو اللہ کا مال ہے اور میں اس کا بندہ
ہوں۔پھر فرمایا کہ اے اعرابی جو سلوک تم نے میرے ساتھ کیا ہے یعنی یہ چادر کھینچی ہے اس کا تم
سے بدلہ لیا جائے گا۔بد و کہنے لگا کہ ایسا نہیں ہوگا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں؟ وہ کہنے
لگا کہ اس لئے کہ آپ " کبھی برائی کا بدلہ برائی سے نہیں لیتے۔اس پر آپ مسکرا دیئے اور پھر آپ
نے ایک شخص کو فرمایا کہ اس کو ایک اونٹ پر جو اور دوسرے پر کھجور میں لا ددو۔( الشفاء لقاضي عياض ، الباب الثانى ، الفصل الثاني عشر ، الحلم والعفو) |
اب دیکھیں مانگنے والے کی کرختگی اور اجڈ پن لیکن آپ نے اس کو سامان دینے سے
انکار نہیں کیا۔یہ فرمایا کہ یہ جو جاہلانہ رویہ تم نے اختیار کیا ہے اور چادر کھینچی ہے اس کی سزا
تمہیں ملے گی۔اور یہ بھی شاید مذاق میں ہی کہا ہو۔لیکن اس بدو کے جواب پر کہ آپ برائی کا بدلہ
برائی سے نہیں لیتے تو آپ فورا مسکرا دیئے۔اور یہ آپ کی نرم طبیعت ہی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے
ہوئے بدو لوگ آپ سے اس طرح مخاطب ہوا کرتے تھے۔ورنہ کب کوئی کسی دنیا دار حاکم کے
سامنے اس طرح رویہ اختیار کر سکتا ہے۔ایک مرتبہ عین اقامت نماز کے وقت ایک بدو آیا۔نماز کھڑی ہونے لگی تھی۔آپ کا
دامن پکڑ کر کہا کہ میری ایک معمولی سی ضرورت باقی رہ گئی ہے، خوف ہے کہ میں اس کو بھول نہ
خطبات مسرور جلد سوم
168
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
جاؤں۔آپ اسے پورا کر دیجئے۔چنانچہ آپ اس کے ساتھ تشریف لے گئے اور اس کی ضرورت
پوری کر کے واپس آئے اور پھر نماز پڑھائی۔“
(الادب المفرد للبخارى باب سخاوة النفس حديث نمبر (278)
ایک روایت میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول کریم ع کے
پاس دس درہم تھے۔کپڑے کا تاجر آیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے چار درہم میں
ایک قمیص خریدی۔وہ چلا گیا تو آپ نے وہ قمیص زیب تن فرمائی اور پہن لی۔اچانک ایک حاجت
مند آیا اس نے آ کر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ مجھے قمیص عطا فرما ئیں اللہ تعالیٰ آپ "
کو جنت کے لباس میں سے کپڑے پہنائے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی نئی قمیص اتار کر ا سے
دے دی۔پھر آپ دکاندار کے پاس گئے اور اس سے ایک اور قمیص چار درہم میں خرید لی۔تو آپ
کے پاس ابھی دو درہم باقی تھے۔راستے میں آپ کی نظر ایک لونڈی پر پڑی جو بیٹھی رو رہی تھی۔آپ نے پوچھا کیوں روتی ہو، کہنے لگی یا رسول اللہ ! مجھے مالکوں نے دو درہم کا آٹا خریدنے کے
لئے بھیجا تھا اور وہ مجھ سے کہیں گر گئے ہیں۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دو درہم اسے دیئے
کہ جاؤ آنا خرید لو۔پھر بھی وہ روتی جارہی تھی۔پھر آپ نے پوچھا اب کیوں روتی ہو؟ تو کہنے لگی
کہ اس خوف سے کہ گھر والے دیر ہونے کی وجہ سے سزا نہ دیں۔تو اس پر آپ اس بچی کے ساتھ
اس کے گھر تشریف لے گئے۔آپ نے سلام کیا۔پھر دوبارہ سلام کیا۔پھر تیسری دفعہ سلام کیا۔تو
پھر گھر والوں نے جواباوعلیکم السلام کہا۔اس پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا تم
نے پہلی بار سلام نہیں سنا تھا۔انہوں نے کہا ہاں یا رسول اللہ ! سن لیا تھا۔لیکن ہم چاہتے تھے کہ آپ
ہمیں اور زیادہ سلام کریں۔ہمارے ماں باپ تو آپ کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔اس
پر آپ نے
فرمایا کہ مجھے اس لونڈی پر ترس آیا کہ کہیں تم اسے دیر سے آنے کی وجہ سے مارو نہ۔اس لئے میں اس کے ساتھ چلا آیا ہوں۔تو یہ سن کر لونڈی کے مالک نے کہا ہم اللہ کی خاطر اس کو
آزاد کرتے ہیں کیونکہ آپ اس کے ساتھ تشریف لائے ہیں۔اس پر آپ نے انہیں جنت کی
بشارت دی اور فرمایا کہ دیکھو دس درہموں میں اللہ تعالیٰ نے کتنی برکت ڈال دی ہے۔اپنے نبی کو
خطبات مسرور جلد سوم
169
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
قمیص پہنادی اور اس کے ذریعہ سے ایک انصاری شخص کو قمیص پہنا دی۔اور پھر اس کے ذریعہ سے
ایک گردن بھی آزاد کرالی۔(مجمع الزوائد للهيثمي كتاب علامات النبوة)
تو آپ لوگوں کی ضرورتیں پوری کر کے خوش ہوا کرتے تھے۔تو ایک آزادی ملنے پر تو
خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ کوئی غلام آزاد ہو جائے۔پھر حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بحرین کا مال لایا
گیا۔تو آپ نے فرمایا کہ مسجد میں اس کا ڈھیر لگا دو اور یہ سب سے زیادہ مال تھا جو آنحضرت ﷺ کی
زندگی میں لایا گیا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے مسجد تشریف لائے تو مال کی طرف
نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔جب نماز سے فارغ ہوئے تو سارا مال تقسیم فرما دیا اور ایک درہم بھی باقی
نہیں بچا۔اور اس وقت کوئی بھی ایسا شخص نہیں تھا جسے کچھ نہ کچھ ملا نہ ہو۔(بخارى كتاب الصلوة ، باب القسمة وتعليق القنو في المسجد)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بدو نے ایک دفعہ آ کر اپنی
ضرورت سے متعلق سوال کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسب حال جو میسر تھا اسے عطا فرما
دیا۔وہ اس پر سخت ناراض ہوا کہ میری ضرورت پوری نہیں ہو رہی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم )
کی شان میں بڑی بے ادبی کے کلمات کہے۔تو صحابہ کرام کو اس پر بڑی غیرت آئی اور اس کی
طرف مارنے کے لئے بڑھے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روک دیا۔اور آپ اس بدو
کو اپنے ساتھ گھر میں لے گئے۔اور اس کو وہاں کھانا وغیرہ کھلایا، خاطر تواضع کی اور اس کو مزید
انعام واکرام سے نوازا۔اور پھر اس سے پوچھا کہ کیا تم اب راضی ہو۔تو وہ خوش ہو کر بولا کہ اب تو
میں کیا میرے قبیلے والے بھی آپ سے راضی اور خوش ہیں۔تو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس سے فرمایا کہ میرے صحابہ کے سامنے جا کر بھی یہ اظہار کر دو۔کیونکہ تم نے ان کے سامنے
میرے ساتھ سخت کلامی کر کے ان کی دل آزاری کی تھی۔اور جب اس نے صحابہ کے سامنے بھی اسی
طرح اظہار کیا تو آپ نے فرمایا : میری مثال اس اونٹ کے مالک کی طرح ہے جو اپنے اڈیل
خطبات مسرور جلد سوم
170
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
اونٹ کو بھی قابو کر لیتا ہے۔میں سخت مزاج لوگوں
کو بھی محبت سے سدھا لیتا ہوں۔(مجمع الزوائد للهيثمي كتاب علامات النبوة باب في حسن خلقه وحيائه وحسن معاشرته)
پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں قبائیں تقسیم
فرمائیں اور ایک نابینا صحابی تھے، مخرمہ، ان کو کوئی قبا نہ دی۔وہ وہاں موجود نہیں تھے۔تو وہ اپے
بیٹے کو لے کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بیٹے کو اندر بھیجا کہ جاؤ اور جا کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا کے آؤ کہ میں باہر آیا ہوں، باہر تشریف لائیں۔اس پر وہ اندر گیا تو
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سنا کہ وہ نابینا صحابی مخرمہ آئے ہیں تو آپ باہر تشریف
لائے تو آپ کے ہاتھ میں ایک قباتھی اور آپ نے فرمایا: اے مَـخْـرَمه! خَبَأْتُ هَذَا لَكَ كم
اے مخرمہ !میں نے قباتمہارے لئے سنبھال کے رکھی ہوئی تھی۔(بخاری کتاب فرض الخمس باب قسمة الامام ما يقدم عليه ويخبأ لمن لم يحضره۔۔۔تو دیکھیں غریب اور نابینا صحابی کو بھولے نہیں۔بلکہ سامان ایسا آیا ہوتا تھا رش ہوتا تھا
کاموں کا بوجھ ہوتا تھا تو بھول بھی جاتے تو ایسی کوئی حرج کی بات نہیں تھی۔لیکن اس کے لئے بھی
حصہ نکال کر رکھا کہ وہ آئے گا اور اس کو دینا ہوگا۔پھر حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول فرماتے اور پھر
اس کے بدلے میں لوٹاتے بھی تھے۔جب آپ تحفہ لیتے تو لوٹا یا بھی کرتے تھے۔اور بڑھ کر
لوٹایا کرتے تھے۔چنانچہ فتح مکہ کے موقع پر بھی روایات میں آتا ہے کہ جب قبائل گروہ در گروہ
آنے شروع ہوئے اور آپ کے لئے تحائف لے کے آتے تھے تو آپ بڑھ کر ان کو تحائف لوٹایا
کرتے تھے۔(ابوداؤد كتاب البيوع باب في قبول الهدايا)
پھر حضرت ربیعہ بنت معوذ بیان کرتی ہیں کہ مجھے میرے والد مُعَوَّذ بن عَفْرَاء نے
تازہ کھجوروں کا ایک طشت اور کچھ لکڑیاں دیں کہ حضور کی خدمت میں تحفہ کے طور پر لے جاؤ۔تو
کہتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوئی چھوٹی لکڑیاں حضور کو بہت پسند
تھیں۔اس زمانے میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بحرین کے علاقے سے کچھ زیورات
خطبات مسرور جلد سوم
171
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
آئے ہوئے تھے تو آپ نے کھجوروں اور لکڑیوں کا تحفہ لے کے مجھے مٹھی بھر زیور عطا فرمایا۔ایک
دوسری روایت میں تو یہ بھی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بھر کر سونے کے زیور
ربیعہ کو دیئے اور فرمایا یہ زیور پہن لو۔صلى الله
(مجمع الزوائد للهيثمي كتاب علامات النبوة باب في جوده (ﷺ)
تو یہ تھا آپ کی سخاوت کا انداز کہ کھجوروں اور کٹڑیوں کے بدلے میں سونا عنایت فرما
رہے ہیں۔یہ نہیں خیال آیا کہ معمولی سا تحفہ کسی نے مجھے بھیجا ہے، غریب آدمی ہے تو چلو کوئی
معمولی سی چیز اس کو لوٹا دی جائے یا اس سے بہتر چیز اس کو لوٹا دی جائے۔نہیں۔بلکہ اس کے
بدلے میں آپ نے سونا عنایت فرمایا۔اب ان سخاوت کے نظاروں کی مثال دنیا میں ہمیں کہاں
نظر آتی ہے؟ سوائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے۔پھر ایک اور روایت میں حضرت محمد بن حصین اپنی دادی ام سنبلہ سے روایت کرتے ہیں
کہ وہ ایک مرتبہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تحفہ لائیں۔آپ کی ازواج مطہرات نے
اسے قبول نہ کیا۔(اس وقت کوئی وجہ ہو گی) بہر حال جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ لگا تو
آپ نے حکم دیا اور انہوں نے رکھ لیا اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے میں انہیں
ایک وادی عطا فرمائی۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة - كتاب النساء – ام سنبلة الاسلمية)
ایک بہت بڑا رقبہ عطا فر مایا چھوٹے سے تحفے کے بدلے میں۔پھر آپ اپنے قریبیوں سے تعلق رکھنے والوں کا بھی خوب خیال رکھا کرتے تھے، نوازا
کرتے تھے۔چنانچہ روایت میں آتا ہے حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس کوئی تحفہ آتا تھا تو فرمایا کرتے تھے کہ یہ فلاں عورت کو دے آؤ کیونکہ وہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی
دوست تھی اور فلاں کو بھی دے آؤ کیونکہ وہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے پیار کرتی تھی۔(كتاب الشفاء ، للقاضي عياض الباب الثاني ، الفصل الثامن عشر )
عموماً یہی ہوتا تھا کہ آپ کسی کو نواز نے کے لئے ذرائع تلاش کرتے تھے کہ کس طرح
اس کو فائدہ پہنچایا جائے۔ہو سکتا ہے بعض دفعہ بعض حالات کا علم ہو جانے کے بعد بھی یہ نوازشات
خطبات مسرور جلد سوم
ہوتی ہوں۔172
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
روایات میں آتا ہے کہ بعض اوقات ایسا ہوتا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص
سے ایک چیز خریدتے اور پھر قیمت چکا دینے کے بعد، وہی چیز اس کو بطور عطیہ واپس فرما
دیتے۔بطور تحفہ کے واپس دے دیتے تھے۔ایک مرتبہ آپ نے حضرت عمر سے ایک اونٹ
خریدا اور پھر اسی وقت اسے حضرت عبداللہ بن عمر کو دے دیا۔ان کے بیٹے کو وہ اونٹ تحفے کے
طور پر دے دیا۔(بخاری - كتاب الهبة وفضلها والتحريض عليها باب اذا وهب بعيرا لرجل وهو راكبه فهو جائز)
پھر ایک اور روایت میں آتا ہے۔جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے۔انہوں نے بتایا کہ
ایک مرتبہ میں غزوہ سے واپسی پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔آپ نے فرمایا جو کوئی آگے
بڑھ کر گھر والوں کو پہلے ملنا چاہے وہ تیزی سے روانہ ہو کر گھر پہنچ جائے۔حضرت جابر کہتے ہیں کہ
یہ سن کر ہم جلدی سے آگے بڑھے۔میں کالے سرخ بے داغ اونٹ پر سوار تھا اور لوگ مجھ سے
پیچھے رہ گئے۔یکا یک میرا اونٹ اڑ گیا، چلنے سے رک گیا تو جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم مجھ تک پہنچ
گئے۔تو فرمایا کہ اے جابر ! اپنا اونٹ مضبوطی سے تھام اور پھر آپ نے اس کو ایک چابک ماری تو وہ
چل پڑا اور دوسروں سے آگے نکل گیا۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے جابر! کیا تو
اپنا اونٹ بیچتا ہے۔میں نے کہا ہاں بیچوں گا۔حضرت جابر کہتے ہیں کہ جب میں مدینہ پہنچا تو حضور
صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ مسجد میں تشریف لے گئے۔میں آپ کے پاس گیا اور اونٹ کو
باندھ دیا اور میں نے عرض کی کہ آپ کا اونٹ حاضر ہے۔آپ باہر نکلے اور اونٹ کے گرد
پھرنے لگے۔اس کو دیکھا۔پھر فرمایا یہ ہمارا اونٹ ہے۔پھر آپ نے اس اونٹ کی قیمت کئی اوقیہ
سونا ادا فرمائی۔اور پھر جس کے ہاتھ یہ قیمت بھجوائی تھی اس کو یہ فرمایا کہ یہ جابر کو دے دو۔پھر آ
نے پوچھا کہ کیا تم نے قیمت وصول کر لی ہے۔تو جابر نے کہا ہاں یا رسول
اللہ !۔اس پر آپ نے
فرمایا کہ یہ رقم بھی تمہاری ہے اور یہ اونٹ بھی تمہارا ہے۔دونوں چیزیں تم لے جاؤ۔(بخاري - كتاب الجهاد - باب من ضرب دآبة غيره في الغزو)
خطبات مسرور جلد سوم
173
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
دنیا کے مال کی آپ کی نظر میں کوئی وقعت نہیں تھی اور آپ کی ہر وقت یہ خواہش ہوتی
تھی کہ جو بھی مال آئے میں لوگوں میں تقسیم کر دوں۔حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ
میں جارہا تھا۔تو سامنے اُحد پہاڑ تھا۔اس کو دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میرے
پاس اُحد پہاڑ کے برابر بھی سونا آ جائے تو مجھے اس بات سے خوشی ہوگی کہ اس پر تیسرا دن چڑھنے
سے پہلے پہلے اسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دوں اور ایک دینار بھی اپنے پاس بچا کے نہ
رکھوں۔سوائے اس کے کہ جو میں قرض ادا کرنے کے لئے رکھ لوں اور سارا مال خدا تعالیٰ کی راہ
میں خرچ کر دوں۔آپ نے دائیں بائیں، آگے پیچھے ہاتھوں سے اشارہ کر کے بتایا کہ اس طرح
سارا مال دے دوں۔پھر فرمایا کہ جو لوگ زیادہ مالدار ہیں قیامت کے دن وہ گھاٹے میں ہوں
گے۔سوائے ان کے جو اس طرح دائیں اور بائیں، آگے پیچھے خدا کی راہ میں خرچ کرتے
ہیں۔مگر ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں۔(بخاری - كتاب الرقاق - باب قول النبي لا ما يسرني ان عندى مثل احد هذا ذهبا)
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سخاوت
کرنے والا اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے اور جنت کے بھی قریب اور لوگوں کے بھی قریب ہوتا ہے
اور دوزخ سے دور ہوتا ہے۔جبکہ بخیل انسان ، ( کنجوس انسان ) اللہ سے دور ہوتا ہے، لوگوں سے
بھی دور ہوتا ہے اور دوزخ سے قریب ہوتا ہے۔اور جاہل سنی ، بخیل عبادت کرنے والے کی نسبت
اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے۔(ترمذی - کتاب البر – باب ما جاء في السخاء )
یعنی ایک جاہل انسان ہو لیکن سخاوت کرنے والا ہو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ زیادہ
محبوب ہے بہ نسبت اُس کے جو بڑا عبادت گزار بھی ہولیکن کنجوس ہو۔ی تھی وہ تعلیم جس کے مطابق آپ نے اپنی تمام عمر گزاری۔آپ کی جو دوسخا کے
بے تحاشا واقعات ہیں لیکن بیان نہیں ہو سکتے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
خطبات مسرور جلد سوم
174
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
اخلاق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ وہ صد ہا مواقع میں اچھی طرح کھل گئے اور
امتحان کئے گئے اور ان کی صداقت آفتاب کی طرح روشن ہو گئی۔اور جو اخلاق کرم اور جو د اور
سخاوت اور ایثار اور فتوت اور شجاعت اور زہد اور قناعت اور اعراض عن الدنیا کے متعلق تھے وہ بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک میں ایسے روشن اور تاباں اور درخشاں ہوئے کہ میسیج کیا
بلکہ دنیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کوئی بھی ایسا نبی نہیں گزرا جس کے اخلاق ایسی
وضاحت تامہ سے روشن ہو گئے ہوں“۔آنحضرت کو دنیا سے کوئی غرض نہیں تھی۔اور یہ ایسے اخلاق
تھے جو آپ میں تمام پہلے نبیوں سے بڑھ کر تھے۔کیونکہ خدائے تعالیٰ نے بے شمار خزائن کے
دروازے آنحضرت پر کھول دیئے سو آنجناب نے ان سب کو خدا کی راہ میں خرچ کیا اور کسی نوع
کی تن پروری میں ایک جبہ بھی خرچ نہ ہوا۔نہ کوئی عمارت بنائی نہ کوئی بارگاہ تیار ہوئی۔بلکہ ایک
چھوٹے سے کچے کو ٹھے میں جس کو غریب لوگوں کے کوٹھوں پر کچھ بھی ترجیح نہ تھی اپنی ساری عمر بسر
کی۔بدی کرنے والوں سے نیکی کر کے دکھلائی اور وہ جو دل آزار تھے ان کو ان کی مصیبت کے
وقت اپنے مال سے خوشی پہنچائی۔سونے کے لئے اکثر زمین پر بستر اور رہنے کے لئے ایک چھوٹا سا
جھونپڑا اور کھانے کے لئے نان جو یا فاقہ اختیار کیا۔دنیا کی دولتیں بکثرت ان کو دی گئیں پر
آنحضرت نے اپنے پاک ہاتھوں کو دنیا سے ذرا آلودہ نہ کیا۔اور ہمیشہ فقر کو تو نگری پر اور مسکینی کو
امیری پر اختیار رکھا۔اور اس دن سے جو ظہور فرمایا تا اس دن تک جو اپنے رفیق اعلیٰ سے جاملے بجز
اپنے مولا کریم کے کسی کو کچھ چیز نہ سمجھا۔فرمایا: ” غرض جو د اور سخاوت اور زہد اور قناعت اور مردی اور شجاعت اور محبت الہیہ کے
متعلق جو جو اخلاق فاضلہ ہیں وہ بھی خداوند کریم نے حضرت خاتم الانبیاء میں ایسے ظاہر کئے کہ جن
کی مثل نہ کبھی دنیا میں ظاہر ہوئی اور نہ آئندہ ظاہر ہوگی۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد 1 صفحه 288 تا 291 بقیہحاشیہ نمبر 11)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:
’ دولت سے دل نہ لگانا۔دولت سے مغرور نہ ہونا، دولت مندی میں امساک اور بخل
خطبات مسرور جلد سوم
175
خطبہ جمعہ 18 / مارچ 2005ء
اختیار نہ کرنا اور کرم اور جود اور بخشش کا دروازہ کھولنا۔اور دولت کو ذریعہ نفس پروری نہ ٹھہرانا اور
حکومت کو آلہ ظلم و تعدی نہ بنانا، یہ سب اخلاق ایسے ہیں کہ جن کے ثبوت کے لئے صاحب دولت
اور صاحب طاقت ہونا شرط ہے۔اور اسی وقت بپایہ ثبوت پہنچتے ہیں کہ جب انسان کے لئے
دولت اور اقتدار دونوں میسر ہوں“۔فرمایا: ” اور اس بارے میں سب سے اول قدم حضرت خاتم الرسل، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمال وضاحت سے یہ دونوں حالتیں وارد ہو گئیں۔اور ایسی ترتیب سے آئیں کہ جس سے تمام اخلاق فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثل
آفتاب کے روشن ہو گئے۔اور مضمون إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِیم کا بپا یہ ثابت پہنچ گیا۔اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا دونوں طور پر علی وجہ الکمال ثابت ہونا تمام انبیاء کے
اخلاق کو ثابت کرتا ہے۔کیونکہ آنجناب نے ان کی نبوت اور ان کی کتابوں کو تصدیق کیا۔اور ان کا
مقرب اللہ ہونا ظاہر کر دیا ہے۔“
(براہین احمدیہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد 1 صفحه 283 تا 285 بقیہ حاشیہ نمبر 11)
谢谢谢
176
خطبات مسرور جلد سوم