آنحضرتﷺ کا خلق عظیم شکرگزاری
خطبات مسرور جلد سوم
195
(12)
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
آنحضرت صلی اللہ وسلم کا خلق عظیم
شکر گزاری
خطبہ جمعہ فرموده یکم را پریل 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن ،لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں وہ تمام اخلاق جمع تھے جن کا انسانی سوچ احاطہ
کر سکتی ہے اور آپ کی ذات میں وہ تمام صفات جمع تھیں جن کی جھلک اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں
اور انبیاء میں نظر آتی ہے یا آسکتی ہے۔ان میں سے ایک خلق شکر گزاری کا بھی ہے۔قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں فرمایا کہ شاكرًا لِانْعُمِه
(النحل: 122 ) یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے انعاموں کا شکر گزار تھا اور حضرت نوح کے بارے میں فرمایا کہ
إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا (بنی اسرائیل: 4) یعنی وہ یقیناً شکر گزار بندہ تھا۔اس کا ہرگز یہ مطلب
نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سند صرف ان دو انبیاء کو ملی ہے اور کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تو فرمایا ہے کہ آپ میں تو تمام انبیاء کی خوبیاں اکٹھی کر
دی گئی ہیں بلکہ آپ آفضل الرسل ہیں یعنی تمام رسولوں سے بڑھ کر ہیں۔ان تمام خوبیوں ، ان تمام
اخلاق، جو بھی خلق ہیں، اور ان تمام صفات کی انتہا دیکھنی ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
میں دیکھو۔آپ کے بارے میں فرمایا وَلكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين ﴾ (الاحزاب: 41)
آپ کا مقام اللہ تعالیٰ کے سب سے قریب ہے۔ان تمام اخلاق اور صفات کے اعلیٰ معیار جو پہلے
خطبات مسرور جلد سوم
196
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
انبیاء میں پائے جاتے تھے۔یا آئندہ آنے والے میں پائے جائیں گے ان سب کی انتہا آپ کی
ذات میں پوری ہوئی گویا کہ ان سب پر آپ نے اپنے نمونوں کی مہر لگا دی۔اور اب یہی نمونے
ہیں جو رہتی دنیا تک قائم رہنے والے ہیں۔پس یہ سب سے بڑی سند ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو
عطا فرمائی ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا یہ خلق جو ہے شکر گزاری کا آج اس کے بارے میں کہوں گا
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر گزار ہونے اور بندوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے کیا کیا طریق آپ نے
اختیار کئے اس پر کچھ روشنی پڑتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت ، ہرلمحہ اس تلاش میں رہتے تھے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ
کا شکر ادا کیا جائے۔کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیتے تھے جس میں خدا تعالیٰ کے حضور شکر کے
جذبات کے ساتھ دُعا نہ کی ہو۔آپ کی ہر وقت یہ کوشش رہتی تھی کہ سب سے بڑھ کر عبد شکور بہنیں
اور اس کے لئے ہر وقت دعا مانگا کرتے تھے۔چنانچہ روایت میں آتا ہے، عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا
کیا کرتے تھے کہ "اللَّهُمَّ اجْعَلْنِى لَكَ شَاكِرًا لَكَ ذَاكِرا “ یعنی اے میرے اللہ تو مجھے اپنا شکر
بجالانے والا اور بکثرت ذکر کر نے والا بنادے۔(ابوداؤد كتاب الوتر - باب ما يقول الرجل اذا سَلَّمَ)
ایک اور روایت میں آتا ہے اس میں دعا کے ساتھ یہ زائد الفاظ آتے ہیں۔اپنے رب
کے حضور یہ عرض کرتے ہیں کہ اے اللہ مجھے ایسا بنا دے کہ میں تیرا سب سے زیادہ شکر کرنے والا
ہوں اور تیری نصیحت کی پیروی کرنے والا ہوں اور تیری وصیت کو یاد کرنے والا ہوں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 311 مطبوعه بيروت)
آئندہ جو آگے میں مثالیں پیش کروں گا ان سے پتہ لگے گا کہ آپ کس حد تک شکر گزاری
کرتے تھے۔کس طرح ہر وقت ہر لمحہ اس تلاش میں رہتے تھے کہ شکر کے جذبات کا اظہار کریں۔لیکن اس کے باوجود یہ فکر ہے اور یہ دعا کر رہے ہیں کہ میں ہمیشہ شکر گزار بندہ بنوں ، شکر گزار
رہنے والا بنوں۔آپ ہر بات خواہ وہ چھوٹی سے چھوٹی ہو لیکن جس سے آپ کی ذات کو فائدہ پہنچتا
خطبات مسرور جلد سوم
197
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
ہو یا پہنچا ہو اس پر اللہ تعالیٰ کی ذات کا شکر ادا کیا کرتے تھے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا تو سوال
ہی نہیں کہ اس کا شکر یہ ادا کئے بغیر ر ہیں۔چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ جب بھی پہلی بارش ہوتی
تھی تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے تھے۔اس بارے میں حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور ﷺ کے
ساتھ تھے۔بارش ہوئی اور آپ علیہ نے اپنے سر سے کپڑا ہٹا دیا اور ننگے سر پر بارش لینے
لگے۔پوچھنے پر فرمایا کہ یہ میرے رب سے تازہ تازہ آئی ہے۔(مسند احمد بن حنبل - جلد 3 صفحه 267- مطبوعه بيروت)
ایک اور روایت میں آتا ہے کہ پہلی بارش پر بارش کے قطرے زبان پر لیا کرتے تھے
کہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور اس کا شکر گزاری کا طریقہ یہی ہے کہ اس کو اپنے اوپر لیا جائے یا اس
کو چکھا جائے۔پھر اور بہت ساری باتیں ہیں مثلاً کھانے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر کس طرح ادا
کرتے تھے۔روایت میں آتا ہے ابوسعید سے روایت ہے کہ جب بھی کوئی چیز کھاتے یا پیتے تو اس
کے بعد یوں شکر ادا کیا کرتے تھے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ
الْمُسْلِمِيْنَ “ کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں
مسلمان بنایا۔(ابوداؤد كتاب الاطعمة باب ما يقول الرجل اذا طعم – حديث نمبر 3846)
اور کھانے بھی یہ نہیں کہ کوئی بڑے اعلیٰ مرغن قسم کے کھانے کھایا کرتے تھے بلکہ نہایت
سادہ غذا تھی اور بڑے شکر کے جذبے سے ہر چیز کھا رہے تھے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے، حضرت عبداللہ بن سلام کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ
کو دیکھا آپ نے روٹی کے ایک ٹکڑے پر کھجور رکھی ہوئی تھی اور فرمارہے تھے کہ یہ کھجور اس روٹی کا سالن
ہے۔(ابوداؤد - كتاب الأيمان - باب الرجل يحلف ان لا يأتدم)
اور اکثر یہ ہوتا تھا کہ سرکہ سے یا پانی کے ساتھ ہی روٹی تناول فرمالیا کرتے تھے۔اور اس پر بھی
اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ادا کیا کرتے تھے۔
خطبات مسرور جلد سوم
198
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
پھر جب نیا کپڑا پہنتے تو اسے پہن کر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے۔اس کے بد اثرات
سے بچنے کی دعا مانگا کرتے تھے۔اس بارے میں حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ جب کوئی نیا کپڑ پہنتے تو اس کا نام لے کر ( عمامہ میض یا چادر ) یہ دعامانگتے کہ
" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيْهِ أَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّهِ
وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ " کہ اے اللہ ہر قسم کی تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔تو نے ہی مجھے پہنایا۔میں
تجھ سے اس کے خیر اور جس غرض کیلئے بنایا گیا اس کی خیر مانگتا ہوں۔اور تجھ سے اس کے شر اور جس
غرض کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔(ترمذى - كتاب اللباس باب ما يقول اذا لبس ثوبا جديدًا- حدیث نمبر 1767)
اصل میں تو اس کے بہت سارے پہلو ہیں۔ایک تو بعض دفعہ بعض کپڑوں میں اس
قسم کی چیز بھی ہوتی ہے، آجکل خاص طور پر ، جن سے بعض لوگوں
کو الرجی بھی ہو جاتی ہے۔یہ
بھی ایک شر کا پہلو نکل جاتا ہے۔پھر بعض لوگ بڑے اعلیٰ قسم کے سوٹ اور جوڑے سلواتے ہیں گو
آپ میں وہ چیز تو نہیں آئی تھی لیکن اپنی امت کو سبق دینے کیلئے یہ دعاما نگتے تھے کہ اس کے شر سے
بھی بچانا کسی قسم کے کپڑے سے
کبھی کسی قسم کا تکبر پیدا نہ ہو۔پھر سوتے وقت اور نیند سے بیدار ہوتے ہوئے اللہ کی تعریف کے ساتھ یہ دعا کیا
کرتے تھے۔اس کا روایت میں یوں ذکر آتا ہے۔حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر آرام کے لئے جاتے تو یہ دعا فرماتے کہ اے اللہ " اللهم
بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَاحْيَا کہ میرا مرنا اور جینا تیرے نام کے ساتھ ہے۔اور جب صبح ہوتی تو یہ
دعا مانگتے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُور کہ ہر
قسم کی تعریف اللہ کے
لئے ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد پھر زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔(بخارى - كتاب التوحيد - باب السؤال باسماء الله تعالى والاستعاذ بها)
زندگی کا کوئی پہلو نہیں تھا جس میں آپ اپنے پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھتے ہوئے اس
کا شکر ادا نہ فرماتے ہوں۔حتیٰ کہ رفع حاجت کے لئے جاتے تھے، واپسی پر شکر کے جذبات
ہوتے۔اس کا روایت میں یوں ذکر آتا ہے کہ یہ دعا کیا کرتے تھے کہ جب بیت الخلاء سے باہر
خطبات مسرور جلد سوم
199
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005 ء
تشریف لاتے تو یہ دعا کرتے کہ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى اَذْهَبَ عَنِى الْأَذَى وَعَافَانِي “ کہ تمام
تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مضر چیز مجھ سے دور کر دی اور مجھے تندرستی عطا کی۔(ابن ماجه - كتاب الطهارة - باب ما يقول اذا خرج من الخلاء)
ڈاکٹر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سی بیماریاں جو ہیں معدے اور انتڑیوں کی وجہ سے ہوتی
ہیں اور ان میں صحیح حرکت نہ ہونے کی وجہ سے۔اجابت نہ ہونے کی وجہ سے۔بعض اور تکلیفیں
بڑھ جاتی ہیں۔تو یہ بھی اللہ کا شکر ہے کہ ہر چیز جو جسم کا حصہ ہے، ہر عضو جو ہے وہ صحیح کام کر رہا ہو
اور جو اس کا فنکشن ہے وہ پورا کر رہا ہو۔اس پر بھی شکر کرنا چاہئے۔پھر اللہ تعالیٰ کی عبادتوں کے اعلیٰ معیار اس لئے قائم فرمائے کہ اس کا شکر گزار بندہ
بنوں۔اس بارے میں ایک روایت میں آتا ہے، حضرت عائشہ یہ روایت کرتی ہیں کہ آپ علی
رات کو اس قدر لمبا قیام فرماتے تھے کہ اس کی وجہ سے آپ کے پاؤں سوج جایا کرتے تھے۔کھڑے ہو کر جو نماز پڑھا کرتے تھے۔اس پر میں نے پوچھا کہ یا رسول
اللہ کیا آپ کے متعلق
اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ آپ کے سارے گناہ بخشے گئے ہیں۔پہلے بھی اور بعد کے بھی تو اب
بھی اتنا لمبا قیام فرماتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا کیا میں خدا کا عبد شکور نہ بنوں جس نے مجھ پر اتنا
احسان کیا ہے۔کیا میں اس کا شکر یہ ادا کرنے کے لئے نہ کھڑا ہوا کروں۔(بخاري - كتاب التفسير - سورة الفتح - باب قوله ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك وما تأخر)
پھر ایک روایت میں عبادت کے تعلق میں شکر گزاری کا یہ واقعہ آتا ہے۔عطارضی اللہ عنہ
روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں میں ، ابن عمرؓ اور عبید اللہ
بن عمر کے ساتھ گئے اور ہم نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی عجیب ترین بات بتائیں جو
آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھی ہو۔اس پر حضرت عائشہ آپ کی یاد میں بیتاب ہو
کر رو پڑیں اور کہنے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہر ادا ہی نرالی تھی۔پھر فرمانے لگیں کہ
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات میرے پاس تشریف لائے اور لیٹے بستر پر۔پھر آپ نے
فرمایا اے عائشہ! کیا آج کی رات تو مجھے اجازت دیتی ہے کہ اپنے رب کی عبادت کر
خطبات مسرور جلد سوم
200
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
لوں۔میں نے کہا خدا کی قسم مجھے تو آپ کی خواہش کا احترام ہے اور آپ کا قرب پسند ہے۔میری
طرف سے آپ کو اجازت ہے۔تب آپ اٹھے۔مشکیزہ سے وضو کیا اور نماز کیلئے کھڑے ہوئے
اور نماز پڑھنی شروع کی اور اس قدر روئے کہ آنسو آپ کے سینے پر گرنے لگے اور نماز کے بعد
دائیں طرف ٹیک لگا کر اس طرح بیٹھ گئے کہ آپ کا دایاں ہاتھ آپ کی دائیں رخسار کے نیچے تھا۔پھر رونا شروع کر دیا یہاں تک کہ آپ کے آنسو زمین پر ٹپکنے لگے۔فجر کی نماز کے وقت حضرت
بلال بلانے کیلئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے آپ کو اس طرح گریہ وزاری
کرتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! آپ اتنا کیوں روتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ آپ کے
گزشتہ اور آئندہ ہونے والے سارے گناہ بخش چکا ہے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں اور میں کیوں نہ روؤں کہ آج رات میرے رب نے یہ
آیات نازل کی ہیں۔وہ آیات ہیں آل عمران کی اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ
الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ -
وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ
النار ( آل عمران: 191-192) یعنی یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں ، رات اور دن کے
ادلنے بدلنے میں صاحب عقل لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں۔اور اے ہمارے رب تو ہمیں آگ
کے عذاب سے بھی بچانا۔پھر دوسری روایت میں اس کا ذکر اس طرح ملتا ہے کہ حضرت عائشہ نے دریافت کیا کہ
یا رسول اللہ ! آپ کو اتنا رونا کیوں آرہا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ہونے والے
گناہ بخش دیئے ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ
بنوں۔اور میں ایسا کیوں نہ کروں جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اس رات اپنی یہ آیات نازل فرمائی ہیں
وإِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِّأُوْلِي الْأَلْبَابِ - الَّذِيْنَ
يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَّ قُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ - رَبَّنَا
مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا - سُبْحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ( آل عمران: 191-192) تک آیات
خطبات مسرور جلد سوم
201
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005 ء
پڑھیں۔پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کیلئے ہلاکت ہو جو یہ آیات پڑھتا ہے مگران
پر غور وفکر نہیں کرتا۔(تفسیر روح البیان زیر تفسير سورة آل عمران آیت نمبر 191-192)
پھر دیکھیں ایک عجیب نظارہ جس سے امت کیلئے فکر اور بخشش کے جذبات کا بھی پتہ چلتا
ہے اور اللہ تعالیٰ کے شکر کا بھی۔حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت علی
کے ساتھ مکہ سے مدینہ واپس لوٹ رہے تھے جب ہم عَزوَراء مقام پر پہنچے تو آنحضور نے دعا
کے لئے ہاتھ اٹھائے اور کچھ دیر دعا کی۔پھر حضور سجدہ میں گر گئے۔اور بڑی دیر تک سجدہ میں رہے
پھر کھڑے ہوئے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کی۔پھر سجدہ میں گر گئے۔آپ نے تین دفعہ ایسا کیا۔پھر
آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے یہ دعا مانگی تھی اور اپنی امت کیلئے شفاعت کی تھی تو
اللہ تعالیٰ نے میری امت کی ایک تہائی کی شفاعت کی اجازت دے دی۔میں اپنے رب کا شکرانہ
بجالانے کیلئے سجدہ میں گر گیا اور سراٹھا کر پھر اپنے رب سے امت کیلئے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے
مزید ایک تہائی امت کی شفاعت کی اجازت فرمائی۔پھر میں شکرانہ کا سجدہ بجالایا۔پھر سر اٹھایا اور
امت کیلئے اپنے رب سے دعا کی۔تب اللہ تعالیٰ نے میری امت کی تیسری تہائی کی بھی شفاعت
کیلئے مجھے اجازت عطا فرما دی۔اور میں اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجالانے کیلئے گر گیا۔(ابوداؤد - كتاب الجهاد - باب في سجود الشكر ) |
تو اس عبد شکور کے شکر کے جذبات کو دیکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفاعت کا حق
عطا فر ما دیا۔پھر ایک روایت میں آپ کے شکر کے جذبات کے پہلو کا یوں پتہ چلتا ہے۔حضرت
عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے۔میں ان کے
پیچھے گیا یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان میں پہنچ گئے۔وہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
سجدہ میں گر گئے اور بہت لمبا سجدہ کیا۔یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے شاید آپ کی
روح قبض کرلی ہے۔میں آپ کو دیکھنے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تو آپ اٹھ
بیٹھے اور فرمایا عبدالرحمن کیا بات ہے؟ میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول ! آپ نے اتنا لمبا سجدہ
خطبات مسرور جلد سوم
202
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
کیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی روح قبض تو نہیں کر لی۔آپ نے فرمایا مجھے
جبریل نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے حق میں فرماتا ہے کہ جو آپ پر درود بھیجے گا میں
اس پر اپنی رحمتیں نازل کروں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی بھیجوں گا۔یہ سن کر میں
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالایا ہوں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 191 مطبوعه بيروت )
اللہ تعالیٰ کا شکر اس لئے بجالا رہے ہیں ، اتنا لمبا سجدہ اس لئے کر رہے ہیں کہ ایک تو
امت کو آپ کیلئے دعاؤں اور درود کی ترغیب دی جارہی ہے یہ کہہ کے
کہ درود بھیجنے والے پر فضل
ہوگا۔دوسرے اس وجہ سے سجدہ شکر بجالا رہے ہیں کہ اس درود کی وجہ سے امت کے بھی بخشش کے
سامان پیدا ہورہے ہیں۔پھر اگر غیر قوموں میں بھی شکرانے کے طریق کو دیکھا تو اس پر بھی عمل
کرنے کی کوشش فرمائی بلکہ عمل کیا تا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر ادا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جائے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کچھ ایسے یہودیوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے یوم عاشورہ کے روز کا روزہ رکھا ہوا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا یہ کیسا روزہ ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ آج
کے دن ہی اللہ نے موسیٰ اور بنی اسرائیل کو غرق ہونے سے بچایا تھا۔اور اس روز فرعون غرق ہوا
تھا ، نوح کی کشتی جودی پہاڑ پر رکی تھی۔نوح علیہ السلام نے اور موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے
شکرانے کے طور پر اس دن روزہ رکھا تھا۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں موسیٰ کے
ساتھ تعلق کا سب سے زیادہ حقدار ہوں اور اسی وجہ سے اس دن روزہ رکھنے کا بھی میں زیادہ حقدار
ہوں۔پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا اور اپنے صحابہ کو بھی عاشورہ کا روزہ
رکھنے کا فرمایا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 359-360 مطبوعه بيروت)
تو یہاں یہ سوال نہیں کہ دوسری قوموں یا مذہب والوں کا طریق ہے ، کیا ضرورت ہے
کرنے کی۔بلکہ نیک کام اور شکرانے کے طور پر جو کام ہور ہا تھا اس طرف آپ کی توجہ پیدا ہوئی۔پھر اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیں آپ کے شکر کا ایک اور عجیب نظارہ نظر آتا ہے۔جب فتح
خطبات مسرور جلد سوم
203
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
مکہ ہوئی۔عموماً فاتح قوم، فتح کے بعد جو مفتوح ہوتا ہے، ( جس کو فتح کیا جاتا ہے ) اس کے شہر اور
ملک جو ہیں ان میں بڑے رعب اور دبدبے سے داخل ہوتے ہیں، فخر سے داخل ہوتے ہیں۔لیکن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس موقعہ پر بھی شکر گزاری کے جذبات لئے ہوئے مکہ میں داخل
ہوئے۔روایت میں آتا ہے کہ فتح مکہ کے موقعہ پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی طوی مقام
پر پہنچے تو سرخ یمنی کپڑے کا عمامہ باندھے اپنی سواری پر ٹھہر گئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
جب دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح دے کر آپ کی کس قدر عزت افزائی فرمائی ہے تو حضور نے
تواضع اور شکر گزاری سے اپنا سر اس قدر جھکایا کہ یوں لگتا تھا کہ آپ کی ریش مبارک سواری کے
کجاوے سے چھو جائے گی۔(السيرة النبوية لابن هشام۔ذكر فتح مكة۔وصول النبي الى ذى طوئ)
اتنا جھک گئے تھے کہ جس سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے اس کا جو آگے ابھار تھا اس پر جا کر
آپ کی داڑھی لگ رہی تھی۔اس جیسی روایات میں بہت ساری ایسی مثالیں ملتی ہیں جو آپ کے
عمل کے کئی کئی خُلق ظاہر ہورہے ہوتے ہیں۔پھر جب ہم دیکھتے ہیں کہ بندوں کے لئے آپ کی شکر گزاری کے جذبات کس قدر
ہوتے تھے۔کسی سے فائدہ پہنچتا تھا تو اس کا کس قدر شکر ادا کیا کرتے تھے، ایسی عجیب عجیب
مثالیں نظر آتی ہیں خوشی غمی کے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ذرا سے بھی کام آنے والے کے
جذبات کی بے انتہا قدر کیا کرتے تھے۔ان کا خیال رکھا کرتے تھے۔پھر اپنے ساتھ براہ راست
تعلق والوں کا ہی نہیں (اپنے ساتھ جو واقعہ ہو اس سے نہیں ) بلکہ اپنے قریبی سے تعلق رکھنے
والوں کیلئے بھی بے انتہا شکر گزاری کے جذبات رکھا کرتے تھے اور ان کا خیال رکھا کرتے تھے۔حضرت ابو بکر صدیق جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے پرانے ساتھیوں میں سے تھے،
دوستوں میں سے تھے اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہر خوشی و غمی میں ، تکلیف میں،
رنج کے موقعہ پر ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا تھا۔ان کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنے
نازک احساسات رکھتے تھے کہ برداشت نہیں تھا کہ حضرت ابوبکر کے بارے میں کوئی ایسی بات
رض
خطبات مسرور جلد سوم
204
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
کہے جس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔اور یہ سب کچھ شکر گزاری کے جذبات کی وجہ سے تھا
کہ اس شخص نے دوستی کا حق نبھایا ہے اور قربانیوں میں پیش پیش رہے ہیں اس لئے یہ برداشت
رض
نہیں تھا کہ ان کو کوئی تکلیف پہنچے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک صحابی کا حضرت ابوبکر صدیق ” سے
اختلاف ہو گیا۔حضور کو پتہ چلا تو آپ نے فرمایا جب اللہ نے مجھے تمہاری طرف مبعوث کیا تو تم
سب نے مجھے جھوٹا کہا اور ابوبکر نے میری سچائی کی گواہی دی اور اپنی جان اور مال سے میری مدد
کی۔کیا تم میرے ساتھی کی دل آزاری سے باز نہیں رہ سکتے۔پھر ایک دفعہ اپنی وفات کے قریب
فرمایا کہ لوگوں میں سے ہمہ وقت موجودگی اور مال کے ساتھ مجھ پر سب سے زیادہ احسان ابوبکر
نے کیا ہے۔فرمایا مسجد نبوی میں کھلنے والی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں سوائے ابوبکر کی کھڑکی کے۔(بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى - باب قول النبى سدوا الابواب الا باب ابى بكر )
پھر حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر حضرت خدیجہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہا کا بڑے اچھے انداز اور تعریفی انداز میں ذکر فرمایا کرتے تھے۔ایک روز میں نے اس
بات سے غیرت کھاتے ہوئے کہا کہ آپ کیا ہر وقت اس بڑھیا کا ذکر کرتے رہتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کو اس سے بہتر بیویاں عطا کیں۔اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب لوگوں نے
مجھے جھٹلایا تو انہوں نے مجھے قبول کیا۔جب لوگوں نے میرا انکار کیا تو وہ ایمان لائیں۔جب لوگوں
نے مجھے مال سے محروم کیا تو انہوں نے اپنے مال سے میری مدد کی اور اللہ نے انہیں سے مجھے اولاد
بھی عطا فرمائی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 118،117 مطبوعه بيروت)
بیوی کا جو تعلق تھا وہ تو تھا ہی لیکن وہ ایسی وفا شعار بیوی تھیں جنہوں نے سب کچھ آپ پر
قربان کر دیا تھا اور آپ جو سب سے زیادہ شکر گزار انسان تھے، یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ اس
احسان کو بھولیں جو اس وقت حضرت خدیجہ نے کیا تھا۔پھر تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے 13 ویں سال میں، حضور
کی ہجرت سے قبل مدینہ سے ستر لوگوں نے حضور کے ہاتھ پر بیعت کی اور کہا کہ جب حضور مدینہ
خطبات مسرور جلد سوم
205
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
تشریف لائیں گے تو ہم اپنی جانوں کی طرح حضور کی حفاظت کریں گے۔اس موقعہ پر ایک صحابی
نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ مدینہ کے یہود کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں آپ کا ساتھ
دینے سے وہ منقطع ہو جائیں گے، کٹ جائیں گے، ختم ہو جائیں گے۔ایسا نہ ہو کہ جب اللہ آپ
کو غلبہ دے تو آپ ہمیں چھوڑ کر مکہ واپس آجائیں۔تو حضور نے فرمایا: نہیں نہیں۔ہرگز ایسا نہیں
ہوگا۔تمہارا خون میرا خون ہوگا۔تمہارے دوست میرے دوست اور تمہارے دشمن میرے دشمن۔(السيرة النبوية لابن هشام، امرا لعقبة الثانية ، عهد الرسول عليه السلام على الانصار)
آپ میں تو شکر گزاری اور احسان مندی انتہا کی تھی۔یہ کس طرح ہوسکتا تھا کہ مہاجرین پر
انصار کے احسانوں کو یاد نہ رکھتے۔چنانچہ دنیا نے دیکھا کہ آپ نے نہ صرف اس کو یاد رکھا بلکہ
خوب خوب نبھایا۔اپنے آپ کو انصار ہی کا ایک حصہ قرار دیا۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ جنگ حنین کے بعد مال غنیمت کی تقسیم پر جب ایک
انصاری نے اعتراض کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دردناک خطاب کیا۔فرمایا کہ اگر تم یہ کہو
کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تو اس حال میں آیا کہ تو جھٹلایا گیا تھا اور ہم نے اس وقت
تیری تصدیق کی۔اور تجھے جب اپنوں نے دھتکار دیا تو ہم نے اس وقت تجھے قبول کیا اور پناہ دی
تھی۔تو ہمارے پاس اس حال میں آیا کہ مالی لحاظ سے بہت کمزور تھا اور ہم نے تجھے غنی کر دیا۔اگر
تم یہ کہو تو میں تمہاری ان باتوں کی تصدیق کروں گا۔اے انصار ! اگر لوگ مختلف گھاٹیوں یا وادیوں
میں سفر کر رہے ہوں تو میں اس وادی اور گھاٹی میں چلوں گا جس میں تم انصار چلو گے۔اگر میرے
لئے ہجرت مقدر نہ ہوتی تو میں تم میں سے کہلانا پسند کرتا تم تو میرے ایسے قریب ہو جیسے میر
کپڑے جو میرے بدن کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں اور باقی لوگ میری اوپر کی چادر کی طرح ہیں۔(بخاری کتاب المغازى باب غزوة الطائف۔ے وہ
پس یہ شکر گزاری کے جذبات ہی تھے جن کی وجہ سے آپ نے انصار کو اپنے قریب
ترین ہونے کا اعزاز بخشا۔پھر تاریخ میں ہمیں آپ کی احسان مندی اور شکر گزاری کی ایک اور اعلیٰ مثال یوں ملتی
خطبات مسرور جلد سوم
206
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005 ء
ہے کہ جب مسلمانوں پر ملکہ میں طرح طرح کے مصائب ڈھائے گئے تو انہوں نے خدا تعالیٰ کے
اذن سے حبشہ کی طرف ہجرت فرمائی۔مسلمان ادھر چلے گئے۔اس وقت شاہ حبشہ نے ان کو اپنے
ملک میں پناہ دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بادشاہ نجاشی کے اس احسان کو ہمیشہ یادرکھا
اور ہر موقعہ پر آپ نے اس احسان کی شکر گزاری کا اظہار اپنے عمل سے ، اپنے قول سے ، اپنی
باتوں سے کیا۔چنانچہ جب نجاشی کا وفد رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے استقبال کیلئے خود کھڑے ہوئے اور آپ کے صحابہ نے عرض کی کہ
یا رسول اللہ ہم کافی ہیں۔آپ نے فرمایا وہ ہمارے ساتھیوں کے ساتھ بڑے اخلاق سے پیش
آتے تھے۔بڑی عزت کی تھی اور ان کو اپنے پاس رکھا تھا۔تو میں پسند کرتا ہوں کہ ان کے اس
66
احسان کا بدلہ خودا تاروں۔“ (السيرة الحلبية - باب ذكر مغازيه ﷺ ، غزوة خيبر )
پھر ایک واقعہ کا یوں ذکر ہے کہ جب جنگ بدر کے موقعہ پر قیدی لائے گئے تو ان میں
حضرت عباس بھی تھے اور آپ کے تن پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے
لئے کوئی قمیص تلاش کی لیکن چونکہ وہ لمبے قد کے تھے کسی کی قمیص پوری نہیں آتی تھی۔تو صحابہ نے
جب یہ دیکھا تو پھر عبداللہ بن ابی بن سلول کی قمیص آپ کو پوری آ سکتی تھی وہ لمبے قد کا تھا تو انہوں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔اس پر حضور نے اس
کی قمیص لے کر آپ کو پہنا
دی۔“ باوجود اس کی بعد کی بے انتہا د زبانیوں اور بد نیتوں اور بدطینتی کے حملوں کے روایت میں
آتا ہے کہ اس کی وفات پر جب اسے
قبر میں اتارا گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے
آپ نے اس کو باہر نکالنے کا حکم دیا اور اس کا سر اپنے گھٹنے پر رکھا اور اس کو اپنا لعاب لگایا اور اس
کے احسان کا بدلہ چکاتے ہوئے اسے اپنی قمیص پہنائی۔“
(بخارى - كتاب الجنائز - باب هل يخرج الميت من القبر واللحد لعلة- حديث نمبر 1350)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خادموں کو بھی ان کی خدمت کی وجہ سے شکر گزاری کے
خطبات مسرور جلد سوم
207
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005 ء
جذبات کے ساتھ دعا دیا کرتے تھے۔چنانچہ غزوہ خیبر کے واقعہ میں ذکر آتا ہے کہ جب آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ سے شادی کی تو شادی والی رات حضرت ابوایوب خالد بن زید
نے رات بھر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کے باہر پہرہ دیا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
صبح بیدار ہوئے اور دیکھا کہ ابوایوب باہر پہرہ دے رہے ہیں تو ان سے پوچھا: مَالَكَ يَا أَبَا
أيوب؟ کہ ابو ایوب خیریت تو ہے؟ کیا بات ہے؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مجھے آپ کے بارے میں اس عورت سے خدشہ محسوس ہوا کہ کہیں یہ آپ کو نقصان نہ پہنچائے کیونکہ
جنگ خیبر میں آپ نے اس کے باپ، اس کے خاوند اور اس کے لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے اور اس
نے نیا نیا اسلام قبول کیا ہے اس لئے مجھے اس کی طرف سے آپ کے متعلق خوف پیدا ہوا۔راوی
بیان کرتے ہیں کہ ان کا یہ اخلاص دیکھ کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی۔اللَّهُم
احْفَظْ اَبَا أَيُّوبَ كَمَا بَاتَ يَحْفَظُنِی کہ اے اللہ تو ابوایوب کی اس طرح حفاظت فرما جس
طرح اس نے رات بھر میری حفاظت کی ہے۔(الروض الأنف ذكر غزوة خيبر – بقية امر خيبر حاشيه)
پھر ایک اور خادم کی خدمت پر اس کو دعا دینے کے واقعہ کا یوں ذکر ملتا ہے۔حضرت ابن عباس
بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ بیت الخلاء میں گئے تو میں نے آپ کے
لئے پانی رکھا۔( جانے سے پہلے پانی رکھ دیا وہاں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ یہ کس نے
رکھا ہے تو آپ کو بتایا گیا کہ ابن عباس نے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی کہ
اللَّهُمَّ فَقِهْهُ فِى الدِّينِ کہ اے اللہ ! اس کو دین کی سمجھ بوجھ عطا کر۔(بخارى كتاب الوضوء باب وضع الماء عند الخلاء )
دیکھیں تھوڑی سی خدمت پر کتنی جامع دعا آپ نے دی۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔اسماعیل بن ابراہیم بن عبد اللہ بن ابی ربیعہ اپنے والد اور
اپنے دادا کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس ہزار درہم مجھ سے
بطور قرض لئے۔پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مال آیا تو آپ نے مجھے رقم لوٹا دی اور دعا
دیتے ہوئے فرمایا۔اللہ تعالیٰ تیرے اہل اور مال میں برکت دے۔نیز فرمایا قرض دینے کا بدلہ
"
خطبات مسرور جلد سوم
208
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
شکریہ کے ساتھ ادا ئیگی ہے۔(سنن النسائى - كتاب البيوع – باب الاستقراض)
اکثر ایسا ہوتا تھا کہ آپ قرض لوٹاتے تھے تو زائد رقم بھی عطا فرما دیا کرتے تھے اور یہ
اسوہ آپ نے اس لئے قائم کیا کہ جنہوں نے قرض لیا ہوا ہے وہ جب واپس کریں تو احسن طریق
سے واپس کریں۔پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی دستور تھا کہ جب کوئی خوشی کی خبر ملتی تو فرماتے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ -
کہ سب تعریف اس خدا کے لئے ہے جس کی نعمت
سے نیکیاں کمال کو پہنچتی ہیں اور جب کوئی ایسا معاملہ پیش آتا جسے آپ نا پسند فرماتے تو یہ دعا کرتے
کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَال میں ہر حال میں اللہ کی حمد کرتا ہوں۔(كنز العمال -باب في الدعاء - ادعية السرور والحزن حديث نمبر 5027)
اور یہ شکر گزاری کے جذبات آپ اپنی امت میں بھی پیدا کرنا چاہتے تھے اور آپ کی یہ
خواہش تھی کہ آپ کی امت کا ہر فرد اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنے۔اور اللہ کی تعریف کرنے والا اور
اس کی حمد بیان کرنے والا بنے۔چنانچہ حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ جب کبھی کوئی بندہ کھانے کا لقمہ کھائے تو اس پر اللہ کی حمد
بیان کرے اور جب پانی کا گھونٹ پیئے تب بھی اس پر اللہ کی حمد بیان کرے یعنی چھوٹی سے چھوٹی
نعمت پر بھی اللہ کی حمد اور شکر کرے۔(مسلم ، كتاب الذكر والدعاء ، باب استحباب حمد الله تعالى بعد الاكل والشرب)
پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے پوچھا کہ
اب کیا حال ہے اس نے کہا اچھا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ پوچھا کہ اب کیا حال
ہے۔اس نے کہا اچھا ہوں۔پھر تیسری دفعہ پوچھا اس سے۔تو اس نے کہا کہ اچھا ہوں اور خدا کی
حمد و شکر ادا کرتا ہوں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں یہی میں چاہتا ہوں کہ تم
اس طرح کہو۔(مجمع الزوائد للهيثمي - كتاب البر والصلة ـ باب ما يقول اذا سئل عن حاله )
خطبات مسرور جلد سوم
209
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
تو یہ نصیحت تھی سب امت کو کہ اس طرح شکر ادا کرتے ہوئے اپنا حال بتانا چاہئے۔ہمیشہ
اللہ تعالیٰ کی حمد اور تعریف کرتے ہوئے اور شکر کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہئے۔آپ اپنے
پیاروں کے بارے میں ہمیشہ یہ پسند فرماتے تھے کہ وہ شکر گزار بنیں۔66
چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ معاذ رضی اللہ عنہ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک دفعہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے معاذ بخدا میں تم سے محبت کرتا ہوں اور اے معاذ
میری تمہیں یہ نصیحت ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا کرنا کبھی نہ بھولنا کہ ” اللَّهُمَّ أَعِنِّيْ عَلَى ذِكْرِكَ
وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ ، یعنی اے میرے اللہ مجھے توفیق بخش کہ میں تیرا ذ کر کروں اور تیرا
شکر کروں اور احسن رنگ میں تیری عبادت کروں۔(ابو داؤد كتاب الوتر۔باب في الاستغفار )
پھر آپ ہمیں نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جس نے کھانا کھایا اور اس نے دعا کی
ك الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِيْ هَذَا وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَلَهُ مَا تَقَدَّمَ
مِنْ ذَنْبِه یعنی سب تعریف اللہ کی ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور مجھے یہ رزق بغیر اس کے کہ
میری کسی طاقت یا قوت کا دخل ہو عطا فرمایا۔تو اس سے اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں
(ترمذى۔كتاب الدعوات۔باب ما يقول اذا فرغ من الطعام )
گے۔پس شکر گزاری کے جذبات ہی ہیں جو گناہوں کی بخشش کے بھی سامان کرتے ہیں اور
پھر اس وجہ سے مزید نیکیاں کرنے کی توفیق بھی پیدا ہوتی ہے۔پھر آپ نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے۔حضور نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا، جو تھوڑے پر یعنی چھوٹی بات پر شکر نہیں کرتا وہ بڑی نعمت پر بھی
شکر ادا نہیں کرتا اور جو بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کیا کرتا۔اور نعماء الہیہ کا
ذکر کرتے رہنا شکر گزاری ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں ہیں انسان کے اوپر ان کا ہر وقت شکر ادا کرتے رہنا چاہئے۔اور اس کا ذکر نہ کرنا کفر اور ناشکری ہے۔اور جماعت ایک رحمت ہے اور تفرقہ بازی عذاب
ہے۔اس پر بھی شکر کرنا چاہئے کہ ایک جماعت سے منسلک ہے انسان۔پھر امت کو دنیا کی
خطبات مسرور جلد سوم
210
خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء
لالچوں سے دور رہنے اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنے کیلئے آپ نے اس طرح نصیحت فرمائی ہے
کہ تم میں سے جو کم درجے والا یا کم وسائل والا ہے تم اس کی طرف دیکھو اور اس شخص کی طرف نہ
دیکھو جو تم میں سے اوپر اور اچھی حالت میں ہے۔“
(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 254 مطبوعه بيروت)
یہ بھی شکر کا ایک انداز ہے اور انسان نچلے کی طرف دیکھنے کی بجائے اوپر والے کی طرف
نگاہ کرے تو اس سے حسد پیدا ہوتا ہے اور اگر نیچے والے کو دیکھے تو اس سے شکر پیدا ہوتا ہے۔یہ
طریق اختیار کرنا چاہئے جو تمہیں اس لائق بنا دے گا۔تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناقدری
نہیں کرو گے۔“
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ اس نے کامل اور مکمل عقائد صحیحہ کی راہ ہم کو اپنے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے بدوں مشقت اور محنت کے دکھائی ہے بغیر کسی محنت اور
مشقت کے دکھا دی ہے۔وہ راہ جو آپ لوگوں کو اس زمانے میں دکھائی گئی ہے بہت سے عالم
ابھی تک اس سے محروم ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وہ شکر یہی ہے کہ
سچے دل سے ان اعمال صالحہ کو بجالاؤ جو عقائد صحیحہ کے بعد دوسرے حصہ میں آتے ہیں اور اپنی عملی
(مسند احمد جلد 4 صفحه 278 مطبوعه بيروت)
حالت سے مدد لے کر دعا مانگو کہ وہ ان عقائد صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے
(ملفوظات جلد اول صفحه 94-95 جدید ایڈیشن - رپورٹ جلسه سالانه 1897ء صفحه (166) |
اللہ کرے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنے کی کوشش کرنے والے ہوں جو
آپ نے ہمارے سامنے قائم فرمایا اور ان نصیحتوں پر عمل کرنے والے ہوں جو شکر گزار بندہ بننے
کے لئے آپ نے ہمیں فرما ئیں۔اور جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
دعا مانگو کیونکہ دعاؤں کے ساتھ ہی ان پر عمل کرنے کی بھی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔