آنحضرت ﷺ کا خلق عظیم شجاعت و بہادری
خطبات مسرور جلد سوم
249
(15)
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
آنحضرت صلی اللہ علیم کا خلق عظیم
شجاعت و بہادری
خطبه جمعه فرموده 22 اپریل 2005 ء بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن، لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی :۔الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَلَتِ اللهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ اَحَدًا إِلَّا الله
وَكَفَى بِاللهِ حَسِيْبَان (الاحزاب : 40)
پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے انبیاء کا ایک خلق بہادری اور جرات بھی ہوتا ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ پر یقین اور
تو گل کی وجہ سے مزید ابھرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو کام ان کے سپرد کئے ہوتے ہیں وہ اس وقت تک
انجام نہیں دیئے جاسکتے جب تک جرات اور بہادری کا وصف ان میں موجود نہ ہو۔دوسرے اوصاف
کی طرح یہ وصف بھی انبیاء میں اپنے زمانے کے لوگوں کی نسبت سب سے زیادہ ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم الانبیاء ہیں، ان میں تو یہ وصف تمام انسانوں سے بلکہ
تمام نبیوں سے بھی بڑھ کر تھا۔جس کی مثالیں نہ اُس زمانے میں ملتی تھیں، نہ آئندہ زمانوں میں مل سکتی
ہیں۔جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر موقع پر جرات کا مظاہرہ کیا ہے تاریخ میں کسی لیڈر کی
ایسی مثال نظر نہیں آتی بلکہ سوواں، ہزارواں حصہ بھی نظر نہیں آتی۔انتہائی مشکل حالات میں بھی قوم کا
خطبات مسرور جلد سوم
250
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
حوصلہ بلند رکھنے کے لئے ، اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے ، ان کو صبر اور استقامت اور
جرات اور اللہ تعالیٰ پر توکل کی تلقین نہ کی ہو۔اور خود آپ کا عمل یہ تھا کہ اگر تنہا بھی رہ گئے اور
دشمنوں میں گھرے ہوئے ہیں تب بھی کبھی کسی قسم کے خوف کا اظہار نہیں کیا۔یه آیت جو میں نے تلاوت کی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو اللہ کے پیغام پہنچایا
کرتے تھے اور اس سے ڈرتے رہتے تھے اور اللہ کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ حساب
لینے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے بھی گزر چکی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم تو سب سے بڑھ کر اس کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والے تھے۔آپ کا عمل اور صحابہ کی گواہیاں
اس بات پر شاہد ہیں کہ خدائے واحد کا پیغام پہنچانے میں جس جرات کا مظاہرہ آپ نے کیا وہ
بے مثال ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں یہ جرات اور اللہ کے علاوہ کسی اور کا خوف نہ کرنا۔آپ میں اس وقت بھی یہ وصف تھا جب آپ پر ابھی اللہ تعالیٰ کی وحی نازل نہیں ہوئی
تھی۔آپ کے اُس زمانے کے معمولات کا ذکر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک روایت
میں اس طرح کیا ہے۔آپ بیان کرتی ہیں کہ شروع شروع میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر وحی کا نزول شروع ہوا تو وہ رویائے صالحہ کی شکل میں ہوتا تھا یعنی خوا ہیں وغیرہ آیا کرتی تھیں۔کہتی ہیں کہ آپ رات کے وقت یہ پہلی وحی سے پہلے کا واقعہ ہے ) جو کچھ دیکھتے وہ صبح کی روشنی
کی طرح ظاہر ہو جاتا تھا۔پھر آپ کو خلوت اچھی لگنے لگی تو آپ غار حرا میں بالکل اکیلے ، کئی کئی
راتیں خدا تعالیٰ کی عبادت میں گزارتے۔اور جتنے دن آپ وہاں قیام کرتے آپ اپنا زادراہ
ساتھ لے جاتے اور جب یہ ختم ہو جاتا تو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس واپس تشریف
لاتے اور کھانے پینے کا مزید سامان ساتھ لے کر دوبارہ غار حرا میں چلے جاتے اور عبادتوں
میں مشغول ہو جاتے۔یہاں تک کہ آپ پر وحی نازل ہوئی اور آپ کے پاس حق آ گیا۔(بخاری -کتاب بدء الوحى ـ باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله ﷺ
تو اس میں جہاں آپ کی خدا تعالیٰ سے محبت اور عبادتوں کا پتہ چلتا ہے وہاں آپ کی
اس جرات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ بغیر کسی خوف اور ڈر کے کئی کئی راتیں غار میں اور جنگل میں،
خطبات مسرور جلد سوم
251
جہاں کئی قسم کے خطرات ہوتے ہیں، گزارا کرتے تھے۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005ء
اصل بات یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ اُنس اور ذوق پیدا ہو جاتا ہے تو پھر دنیا
اور اہل دنیا سے ایک نفرت اور کراہت پیدا ہو جاتی ہے۔بالطبع تنہائی اور خلوت پسند آتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی حالت تھی۔اللہ تعالیٰ کی محبت میں آپ اس قد رفنا ہو چکے
تھے کہ آپ اس تنہائی میں ہی پوری لذت اور ذوق پاتے تھے۔ایسی جگہ میں جہاں کوئی آرام کا اور
راحت کا سامان نہ تھا اور جہاں جاتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہو، آپ وہاں کئی کئی راتیں تنہا گزارتے
تھے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسے بہادر اور شجاع تھے۔جب خدا تعالیٰ سے تعلق
شدید ہو تو پھر شجاعت بھی آ جاتی ہے اس لئے مومن کبھی بزدل نہیں ہوتا۔اہل دنیا بز دل ہوتے
ہیں۔ان میں حقیقی شجاعت نہیں ہوتی۔“
(ملفوظات جلد چہارم صفحه 317 جدید ایڈیشن - الحکم مورخه 10 اگست 1905ء صفحه 2°3)
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وحی نازل ہونے کے بعد مختلف اوقات میں آپ نے کس قدر بہادری
اور جرأت کے مظاہرے کئے۔مکہ کی تیرہ سالہ زندگی میں یعنی دعوی نبوت کے بعد آپ کو ہر طرح
سے ڈرایا دھمکایا گیا اور آپ کے بزرگوں اور پناہ دینے والوں کی پناہیں آپ سے ہٹانے کی کوششیں
کی گئیں۔لیکن اس جرات و شجاعت کے پیکر نے ان کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کی۔اس ملگی زندگی میں
آپ پر ظلم اور زیادتیوں کے واقعات کی روایات جو ہم تک پہنچی ہیں ان میں سے چند ایک کا ذکر کرتا
ہوں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کسی بہادری اور جرات اور بغیر کسی پریشانی اور گھبراہٹ کے
اظہار کے ان سب چیزوں کا مقابلہ کیا۔آپ کو فکر رہتی تھی تو اپنے ماننے والوں کی۔یہ فکر ہوتی تھی کہ
ان پر ظلم نہ ہوں۔روایتوں کو پڑھتے ہوئے بعض دفعہ ذہن کے رجحان کے مطابق ایک آدھ پہلو
سیرت کا سامنے آتا ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو بعض ایسی روایتیں ہیں جن میں ایک ایک حدیث میں
آپ کی سیرت اور خلق کے کئی پہلو نظر آتے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں تھے تو نہایت
جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے دھڑک خانہ کعبہ کا طواف اور وہاں اپنے طریق پر عبادت کیا کرتے
خطبات مسرور جلد سوم
252
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
تھے۔قریش مکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب خانہ کعبہ میں اس طرح عبادت کرتے ہوئے دیکھتے تھے
تو بہت غصے میں آ جایا کرتے تھے کہ ہمارے بتوں کو برا بھلا کہتے ہیں اور پھر ہمارے سامنے ہی بغیر کسی
جھجک کے اپنے طریق پر اپنی عبادتیں بھی کر رہے ہیں، طواف بھی کر رہے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ ایسے ہی ایک موقع پر قریش کا رویہ کیا تھا اس کا ذکر عبداللہ بن عمرو بن عاص
نے کیا ہے۔کہتے ہیں کہ ایک روز میں خانہ کعبہ کے قریب موجود تھا تو قریش کے سب بڑے بڑے
لوگ حجر اسود کے پاس خانہ کعبہ میں اکٹھے ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرنے لگے کہ یہ
بتوں کو برا بھلا کہتے ہیں اور ہم نے بڑا صبر کر لیا اور اب صبر کی انتہا ہو گئی ہے۔تو کہتے ہیں کہ یہ لوگ
باتیں کر رہے تھے کہ اتنے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ طواف
میں مشغول ہو گئے۔جب آپ طواف کرتے ہوئے ان لوگوں کے پاس سے گزرتے تو کفار آپ
پر آوازے کتے تھے ، بیہودہ باتیں آپ کے متعلق کرتے تھے۔چنانچہ تین بارایسا ہوا۔کہتے ہیں
کہ میں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر دکھ محسوس کیا اور تیسری دفعہ آوازے کسنے
پر آپ کھڑے ہو گئے اور آپ نے فرمایا کہ اسے گروہ قریش ! قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ
قدرت میں میری جان ہے کہ میں تم جیسوں کی ہلاکت کی خبر لے کر آیا ہوں۔راوی کہتے ہیں کہ
اس بات
کا قریش پر ایسا اثر ہوا کہ وہ سکتے کی حالت میں آگئے۔اور جو شخص اُن میں سب سے زیادہ
بڑھ بڑھ کر باتیں کرنے والا تھا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑی نرمی سے بات کرنے لگا
اور کہنے لگا کہ آپ تشریف لے جائیں۔( جو بھی معذرت کی ) پھر آپ وہاں سے تشریف لے
آئے۔دوسرے روز پھر یہ لوگ اکٹھے ہوئے اور ہر طرف سے آپ کو گھیر لیا اور کہنے لگے کہ تم ہی
ہو جو ہمارے بتوں میں عیب نکالتے ہو، ہمارے دین کو برا بھلا کہتے ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا : ہاں میں کہتا ہوں۔تو دیکھیں کس جرات سے آپ اکیلے تن تنہا ظالموں اور جابروں
کے گروہ کے بیچ میں چلے جایا کرتے تھے۔قطعاً اس کی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ یہ ظالم اور انسانیت
سے عاری لوگ آپ کے ساتھ کیا سلوک کریں گے۔اور پھر یہی نہیں بلکہ ان کولکار کر کہا کہ تم جو
آج بڑھ کر بڑھ کر مجھ سے باتیں کر رہے ہو ، مجھے پر باتیں بنا رہے ہو، میرے خلاف غلیظ اور
خطبات مسرور جلد سوم
253
خطبہ جمعہ 22 /اپریل 2005ء
انسانیت سے گری ہوئی گندی زبان استعمال کر رہے ہو یا درکھو کہ تم لوگوں کی ہلاکت میرے
ہاتھوں سے ہونی ہے۔اب جس کو ذرا سا بھی دنیا کا خوف ہو، وہ ایسی بات نہیں کر سکتا۔وہ تو مصلحت کے
تقاضوں کی وجہ سے خاموش ہو جائے گا کہ کہیں مجھ سے اور زیادتی نہ کریں۔لیکن خدا کا یہ شیر سب
کوللکارتا ہے بغیر کسی کی پرواہ کے، بغیر کسی خوف کے، بغیر کسی ڈر کے، اور اس للکار میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے رعب ہی ایسا دیا گیا ہے کہ باوجود مضبوط گروہ ہونے کے وہ سب اس بات پر خاموش
ہو گئے جیسے جسم سے جان ہی نکل گئی ہو۔اور پھر اس شرارت کرنے والے نے بڑی عاجزی
دکھائی۔بہر حال ان کی فطرت میں کیونکہ شرارت تو تھی ، ان لوگوں کی فطرت میں گند تھا ، اگلے دن
پھر وہ لوگ اکٹھے ہوئے اور اسی طرح اکٹھے بیٹھے لیکن اب دُور سے آوازے نہیں کسے۔کیونکہ ایک
دن پہلے جو واقعہ ہوا تھا کہ آپ کے کہنے پر سب سکتے میں آگئے تھے، اس وقت اور بھی وہاں لوگ
ہوں گے کسی نے کہا ہو گا کہ اس طرح تو ہماری عزت جاتی رہے گی، ہماری عزت خاک میں مل
جائے گی اور آپ جس مقصد کو لے کے اٹھے ہیں اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔تو اگلے روز
ان سب نے دُور سے چر کے لگانے کی بجائے آپ کو گھیر لیا۔اب کوئی راہ فرار نہیں ہے۔سارے لوگ ارد گر دا کٹھے ہیں۔پھر پوچھا جا رہا ہے کہ کیا تم ہمارے بتوں کو برا کہتے ہو اور اُن کی
برائیاں بیان کرتے ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت میں بھی فرماتے ہیں، جبکہ ہر طرف سے
گھرے ہوئے ہیں، کہ ہاں میں صحیح کہتا ہوں۔کیونکہ یہ جو تمہارے بہت ہیں ان بیچاروں میں تو
کوئی طاقت ہی نہیں ہے۔یہ تو خود تمہارے ہاتھوں سے بنے ہوئے ہیں۔تو دیکھیں آپ نے یہ
جواب کسی جرات سے دیا اور اس بات کی کوئی بھی پرواہ نہیں کی کہ یہ لوگ میرے ساتھ کیا سلوک
کریں گے۔اور اگلے ہی لمحے اس بات پر انہوں نے آپ پر زیادتی بھی کی۔چنانچہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے حضور کی چادر مبارک پکڑ
لی اور ابو بکر بھی وہاں موجود تھے۔وہ یہ حالت دیکھ کر روتے ہوئے کھڑے ہوئے اور قریش سے
کہنے لگے کہ کیا تم ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے۔تب قریش نے آپ کو
خطبات مسرور جلد سوم
254
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
بيروت)
چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔(مسند مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 218 مطبوعه
تو جس ارادے سے اگلے دن جمع ہوئے تھے۔اس کو پورا بھی کرنا چاہا۔ان کو پتہ تھا کہ
جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے بتوں کے بارے میں سوال کریں گے تو آپ یقین بیزاری
کا اظہار کریں گے اور اس صورت میں ہم انہیں ماریں پیٹیں گے۔چنانچہ اسی ارادے سے آپ کو
پکڑ بھی لیا لیکن حضرت ابو بکر کی حمایت کی وجہ سے چھوڑ دیا۔شاید کچھ اور لوگ بھی ہوں جنہوں
نے شرافت دکھائی ہو تو بہر حال ایسے حالات میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی جرأت کا مظاہرہ
کیا کرتے تھے۔پھر مکہ میں بھی آپ کی جرات کا وہ واقعہ دیکھیں جب سب سردار جمع ہو کر آپ کے چچا
حضرت ابو طالب کے پاس آئے کہ اپنے بھتیجے کوروکو کہ اپنی تعلیم نہ پھیلائے ورنہ پھر ہم تمہارا بھی
لحاظ نہیں کریں گے۔اس پر چچا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھانے کے لئے بلایا تو آپ نے سمجھ
لیا کہ اب میرے چچا بھی میری مدد نہیں کر سکتے۔لیکن اس خیال نے آپ کی جرات میں کمی نہیں کی
بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق اس سے یقین میں اور جرات میں اور اضافہ ہوا۔اور فرمایا کہ چا!
اگر یہ لوگ میرے دائیں ہاتھ پر سورج اور بائیں ہاتھ پر چاند بھی رکھ دیں تو پھر بھی میں اس کام کو
نہیں چھوڑوں گا۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو پورا کر دے یا میں خود ہلاک ہو جاؤں۔۔پھر وہ واقعہ بھی اکثر سنا ہوا ہے۔میں بھی پہلے بیان کر چکا ہوں لیکن جب اس واقعہ کو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جرات اور بہادری کی نظر سے دیکھیں تو ایک اور شان اس کی نظر آتی ہے۔جب اونٹوں کا ایک تاجر ابو جہل کو اونٹ فروخت کرتا ہے اور اونٹوں پر قبضہ کر لینے کے بعد ابو جہل
نے اس کی رقم ادا نہیں کی اور کئی بہانے بنا رہا ہے۔غریب آدمی بیچارا چکر لگا لگا کر تھک گیا ہے۔سرداران قریش کے پاس فریاد لے کر گیا کہ مجھ پر رحم کرو اور ابوالحکم سے میری رقم دلوا دو۔وہ سردار
جو خود بھی اس ظالمانہ معاشرے کا حصہ تھے جنہوں نے خود بھی یقیناً کئی لوگوں کی رقمیں ماری ہوں گی
اُس غریب الوطن کی مدد کرنے کی بجائے اس سے ٹھٹھا کرتے ہوئے اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا
راستہ دکھا رہے ہیں۔اور کسی نیک نیتی سے نہیں دکھار ہے۔بلکہ اس نیت سے کہ جب یہ آپ صلی
خطبات مسرور جلد سوم
255
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
اللہ علیہ وسلم کے پاس جائے گا تو آپ ابو جہل کے خوف کی وجہ سے یا اس کے سردار قریش ہونے
کی وجہ سے اور اس وجہ سے بھی کہ وہ آپ کا شدید ترین مخالف ہے اس کے پاس جانے سے انکار
کر دیں گے۔لیکن جب وہ غریب آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو بغیر کسی
تردد کے یہ جرات و شجاعت کا پیکر اس آدمی کے ساتھ چل پڑا اور ابو جہل کے گھر جا کر دروازہ
کھٹکھٹایا۔ابو جہل گھر سے باہر آیا تو اُسے کہا کہ تم نے اس شخص کے پیسے دینے ہیں۔ابو جہل نے کہا
مدد
ہاں دینے ہیں اور ابھی لایا۔وہ گھر کے اندر گیا اور اس کی رقم لا کر ا دا دی۔تو یقیناً اللہ تعالیٰ کی
آپ کے ساتھ تھی۔اور اس کے نظارے بھی اللہ تعالیٰ نے اس طرح دکھائے کہ ابو جہل کو ایک
خوفناک اونٹ نظر آیا۔پس آپ کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین نے ہی یہ جرات بھی دلائی تھی کہ
ایسے خطرناک دشمن کے گھر بغیر کسی حفاظتی سامان کے چلے جائیں۔اور یہ شجاعت بھی صرف اور
صرف آپ کا ہی خاصہ تھی۔پھر دیکھیں جب مکہ سے ہجرت کی تو پہلی پناہ کی جگہ ایک قریب کی غار تھی۔دشمن تلاش
کرتا ہوا وہاں پہنچ گیا۔آپ اور حضرت ابو بکڑ اندر بیٹھے ہوئے تھے اور دشمن اگر چاہتا تو آپ کو
دیکھ سکتا تھا بلکہ اندر بیٹھے ہوؤں کا خیال تھا کہ ضرور دیکھ بھی لے گا غار بھی کوئی ایسی غار نہیں تھی جس
کا منہ تنگ ہو اور اندر سے گہری ہو یا چھپ کے ایک کونے میں آدمی چلا جائے۔حضرت ابو بکر
پریشان ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پریشانی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ایک ہی بات ذہن میں
ہے کہ اگر کوئی ڈر یا خوف کسی چیز کا کسی ذات کا ہونا چاہئے تو وہ خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔اور جب
خدا تعالیٰ کی خاطر کوئی کام ہورہا ہے تو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔غار میں بیٹھنے کے واقعہ کو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یوں بیان کرتے ہیں کہ میں
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں تھا۔میں نے اپنا سر اٹھا کر دیکھا تو تعاقب کرنے
والوں کے پاؤں دکھائی دیئے۔اس پر میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کوئی نظر نیچے کرے گا تو ہمیں دیکھ لے گا۔آپ نے جواب میں
ارشاد فرمایا اے ابو بکر ! ہم دو ہیں اور ہمارے ساتھ تیرا خدا ہے۔تو جہاں یہ واقعہ خدا تعالیٰ کی
خطبات مسرور جلد سوم
256
خطبہ جمعہ 22 /اپریل 2005ء
ذات پر یقین کا اظہار کرتا ہے۔وہاں آپ کی جرات و شجاعت کا بھی اظہار ہو رہا ہے۔آپ
خاموشی سے اشارہ بھی کر سکتے تھے کہ خاموش رہو۔باہر لوگ کھڑے ہیں بولو نہیں۔لیکن خدا تعالیٰ
کی ذات پر یقین کی وجہ سے آپ میں جو جرآت تھی اس کی وجہ سے دشمن کے سر پر کھڑا ہونے کے
باوجود اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ابوبکر فکر نہ کرو، خدا ہمارے ساتھ ہے۔(بخاری - كتاب مناقب الانصار - باب هجرة النبي ﷺ واصحابه الى المدينة)
اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
دشمن غار پر موجود ہیں اور مختلف قسم کی رائے زنیاں ہورہی ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ اس
غار کی تلاشی کرو کیونکہ نشان پایہاں تک ہی آکر ختم ہو جاتا ہے۔لیکن اُن میں سے بعض کہتے ہیں
کہ یہاں انسان کا گزر اور دخل کیسے ہو گا مکڑی نے جالا تنا ہوا ہے۔کبوتر نے انڈے دیئے ہوئے
ہیں۔اس قسم کی باتوں کی آوازیں اندر پہنچ رہی ہیں۔اور آپ بڑی صفائی سے اُن کو سن رہے
ہیں۔ایسی حالت میں دشمن آئے ہیں کہ وہ خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور دیوانے کی طرح بڑھتے
آئے ہیں۔لیکن آپ کی کمال شجاعت کو دیکھو کہ دشمن سر پر ہے اور آپ آپنے رفیق صادق صدیق
کو فرماتے ہیں لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا (التوبة:40)۔یہ الفاظ بڑی صفائی کے ساتھ
ظاہر کرتے ہیں کہ آپ نے زبان ہی سے فرمایا کیونکہ یہ آواز کو چاہتے ہیں۔(یعنی یہ الفاظ بولے
بغیر تو ادانہیں ہو سکتے ) اشارہ سے کام نہیں چلتا۔باہر دشمن مشورہ کر رہے ہیں اور اندر غار میں
خادم ومخدوم بھی باتوں میں لگے ہوئے ہیں۔اس امر کی پروانہیں کی گئی کہ دشمن آواز سن لیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ پر کمال ایمان اور معرفت کا ثبوت ہے۔خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا بھروسہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت کے لئے تو یہ نمونہ کافی ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحه 250-51 جدید ایڈیشن - الحكم مورخه 17 مارچ تا 24 مارچ 1905ء) |
پھر دشمن کے چلے جانے کے بعد اور یہ اطمینان ہو جانے کے بعد کہ اب غار سے نکل کر
اگلا سفر شروع کیا جا سکتا ہے۔آپ حضرت ابوبکر کے ساتھ غار سے نکلے اور جو بھی انتظام کیا تھا
اس کے مطابق وہاں سواریاں پہنچ گئی تھیں۔ان پر سوار ہوئے اور سفر شروع ہو گیا۔لیکن کفار مکہ
خطبات مسرور جلد سوم
257
خطبہ جمعہ 22 راپریل 2005 ء
نے آپ کے پکڑے جانے کے لئے 100 اونٹ کا انعام مقرر کیا ہوا تھا۔اور اس کے لالچ میں کئی
لوگ آپ کی تلاش میں نکلے ہوئے تھے۔ان میں ایک سراقہ بن مالک بھی تھے تو ان کا بیان ہے
کہ میں گھوڑا دوڑاتے دوڑاتے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قدرنزدیک ہو گیا کہ میں آپ
کے قرآن پڑھنے کی آواز سن رہا تھا۔میں نے دیکھا کہ آپ دائیں بائیں بالکل نہیں دیکھتے تھے
ہاں حضرت ابو بکر بار بار دیکھتے جاتے تھے۔تو اس حالت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی
گھبراہٹ نہیں تھی بلکہ آرام سے کلام الہی کی تلاوت فرمارہے تھے۔(بخاری کتاب مناقب الانصار - باب هجرة النبى واصحابه الى المدينة)
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے حضرت ابوبکر سے فرمایا کہ فکر کیوں کرتے ہو
اللہ ہمارے ساتھ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین تھا۔آپ کو ہر وقت اور ہر موقع پر یہی
یقین ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہمارے ساتھ ہے جس کی وجہ سے خطرناک سے خطرناک
موقعے پر بھی آپ کو کبھی گھبراہٹ نہیں ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امن پسند طبیعت لڑائیوں اور جنگوں
کو نہیں چاہتی تھی۔لیکن
فطرتی جرات اور بہادری کو بھی یہ گوارا نہیں تھا کہ دشمن سے اگر مقابلہ ہو جائے تو پھر بزدلی کا
مظاہرہ کیا جائے۔اور آپ اپنے صحابہ کو بھی یہ نصیحت فرماتے تھے کہ اگر جنگ ٹھونسی جائے تو پھر
بز دلی نہیں دکھانی۔چنانچہ اس بارے میں حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر دشمن سے مقابلے کے لئے اتنا انتظار فرمایا کہ یہاں تک
کہ سورج غروب ہو گیا۔پھر آپ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے لوگو! دشمن
سے لڑائی کی تمنا نہ کرو بلکہ اللہ سے عافیت طلب کرتے رہو۔لیکن جب دشمن سے مڈ بھیڑ ہو جائے تو
صبر واستقامت دکھاؤ اور اس بات کا یقین کرو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔اس کے بعد
آپ نے دعا کی کہ "اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَب وَمُجْرِئَ السَّحَابِ وَهَازِمِ الْأَحْزَابِ اهْزِمُهُمْ
وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ “اے اللہ ! جو کتاب نازل کرنے والا ہے۔بادلوں کو چلانے والا ہے اور دشمن
خطبات مسرور جلد سوم
258
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
گروہوں کو شکست دینے والا ہے تو ان لوگوں کو شکست دے اور ہمیں اپنی مدد سے ان پر غلبہ عطا
فرما۔(بخارى - كتاب الجهاد والسير - باب لاتمنوا لقاء العدو)
اور جب دعاؤں کے ساتھ آپ دشمن کے حملوں کا جواب دیتے تھے تو پھر جرات و
بہادری کے وہ اعلیٰ جو ہر آپ دکھا رہے ہوتے تھے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔صحابہ میں سے
بڑے بڑے بہادر بھی آپ کی جرات و بہادری کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے تھے اور اس بات
کی گواہی خود صحابہ دیتے ہیں۔چنانچہ حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ خدا کی قسم جب شدید لڑائی شروع ہو
جاتی تو ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھال بنا کر لڑتے تھے۔اور ہم میں سے بہادر وہی سمجھا
جاتا تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شانہ بشانہ لڑتا تھا۔(مسلم کتاب الجہاد - باب غزوة حنين)
اصولی طور پر جب جنگ ہو رہی ہو تو خطرناک جگہ بھی وہی ہونی چاہئے جہاں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تھے کیونکہ دشمن کی تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ جب کسی قوم سے
جنگ ہو تو یا مخالف قوم کے لیڈر کوقتل کر دیا جائے یا اس کو گرفتار کر لیا جائے تا کہ اس کی قوم کا حوصلہ
پست ہو جائے اور فوجوں کا حوصلہ پست ہو جائے اور جنگ ختم ہو جائے۔اس لئے دشمن کا سارا
زور مرکز کی طرف ہوتا ہے اور خاص طور پر جب آمنے سامنے جنگ ہو رہی ہو، اور قوم کے لیڈر بھی
اس میں موجود ہوں تو پھر اندازہ کریں کہ کس طرح شدت کے ساتھ مخالف فوجیں اس مرکز میں
پہنچنے کی کوشش کرتی ہوں گی۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی فطرتی جرات اور بہادری کی
وجہ سے دشمنوں کے سامنے بہت زیادہ آ جایا کرتے تھے اور پھر ایسے میں آپ کے جانثار صحابہ بھی
کس طرح برداشت کرتے کہ آپ کو اکیلا چھوڑیں۔صحابہ کے لئے بھی جنگ میں یہی سخت ترین
مقام ہوتا تھا اور دشمن کی کوشش یہی ہوتی تھی کہ مرکزی ٹارگٹ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے
اس لئے صحابہ پر حملہ کرنے کی نسبت آپ پر حملہ کرنے کی زیادہ کوشش ہوتی تھی۔لیکن دیکھیں کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا لیڈر بھی کسی قوم کو کیا ملا ہو گا کہ جو آپ کے اردگر دا کٹھے ہو رہے ہیں ،جمع
خطبات مسرور جلد سوم
259
خطبہ جمعہ 22 راپریل 2005 ء
ہو رہے ہیں کہ دشمن کا حملہ سخت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے محفوظ رکھنا ہے۔وہ یہ
اعتراف کر رہے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے ڈھال ہوتے تھے۔آپ بھی اس
فکر سے جنگ میں دشمن کے حملوں کو نا کام کرتے تھے، اس فکر سے لڑ رہے ہوتے تھے کہ میں نے
اپنے صحابہ کی حفاظت بھی کرنی ہے اور دشمن کے حملوں کو نا کام بھی کرنا ہے۔تو یہ تھے جرات و
شجاعت و بہادری کے نمونے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھائے۔پھر جنگ بدر کے موقع پر آپ کی جرات و بہادری کا ایک واقعہ ہے۔حضرت انس بن
مالک سے مروی ہے۔کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ مدینے سے روانہ ہوئے
اور مشرکین سے پہلے بدر کے میدان میں پہنچ گئے۔پھر مشرکین بھی پہنچ گئے۔تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی آگے نہ بڑھے جب تک میں اس سے آگے نہ ہوں۔(یعنی میرے پیچھے رہنا اور دشمن سے مقابلے کے وقت میں ہی سب سے آگے ہوں گا۔)
پھر جب مشرکین آگے بڑھ کر اسلامی فوج کے قریب آئے تب آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس جنت کو حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھو جس کی لمبائی اور چوڑائی
آسمانوں اور زمینوں کے برابر ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحه 136 137 مطبوعه بيروت)
یعنی جب با قاعدہ لڑائی شروع ہو گئی تو پھر سب کو اجازت دی کہ اب اپنے اپنے ہنر دکھاؤ
اور اب جنگ میں کود پڑو۔اب بزدلی نہیں دکھانی۔اور آپ بھی ان میں پیش پیش تھے۔پھر آپ کی جنگ کے بارے میں حضرت
علی بیان کرتے ہیں کہ جب میدان جنگ خوب گرم ہو
جاتا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگر دشدید لڑائی شروع ہو جاتی ، جیسا کہ میں نے کہا کہ
زیادہ مرکز کی طرف حملہ ہوتا تھا۔تو کہتے ہیں کہ ہم رسول کریم کی پناہ لیا کرتے تھے۔ایسے مواقع
پر تمام لوگوں کی نسبت آپ دشمن کے زیادہ قریب ہوا کرتے تھے۔پھر آگے کہتے ہیں کہ بدر
میں میں نے آپ کو دیکھا میں آپ کی پناہ لئے ہوئے تھا حالانکہ آپ کفار کے بالکل قریب
پہنچے ہوئے تھے تو اس روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ سخت جنگ کی۔جنگ کی
خطبات مسرور جلد سوم
260
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005ء
شدت میں جب اس طرح آمنے سامنے جنگ ہو رہی ہو تو پتہ نہیں لگتا کہ اپنوں میں کون اپنے
ساتھ ہے۔تو جب حضرت علیؓ نے دشمن کے وار سے بچ کر دیکھا ہوگا یا یہ دیکھا ہوگا کہ مجھے کس نے
وار سے بچایا تو دیکھا آپ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے تو حضرت علیؓ کے متعلق
مشہور ہے کہ جنگی حربوں کے ماہر تھے اور انتہائی نڈر انسان تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
جرات و بہادری کے بارے میں جو آپ بیان کر رہے ہیں تو آپ ان کی پناہ میں ہیں۔(الشفاء لقاضي عياض - الباب الثاني - الفصل الرابع عشر - الشجاعة والنجدة)
پھر جنگ اُحد کا واقعہ دیکھیں جب بعد مشورہ آپ کی مرضی کے خلاف باہر جا کر دشمن
سے مقابلے کا فیصلہ ہوا اور بعض صحابہ کو بعد میں اپنی غلطی کا احساس بھی ہوا اور اس پر انہوں نے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روکنے کی کوشش بھی کی۔تو جو جواب آپ نے دیاوہ جہاں آپ کے تو کل کو
ظاہر کرتا ہے وہاں آپ کی جرات و شجاعت کا بھی اس میں خوب اظہار ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ
بات نبی کی شان کے خلاف ہے کہ جب وہ ایک دفعہ ہتھیار باندھ لے پھر اللہ تعالیٰ کے فیصلہ
فرمانے سے پہلے اتار دے۔یعنی یا تو خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو یا پھر اب میدان جنگ میں ہی
فیصلہ ہو گا۔اب جنگ سے بچنے کے لئے میں یہ کام نہیں کروں گا یہ جرات و مردانگی کے خلاف
ہے۔اور نبی بھی وہ نبی جو خاتم الانبیاء ہے وہ اب یہ بزدلی کا کام کس طرح کر سکتا ہے۔اور پھر
جب مسلمانوں کی غلطی کی وجہ سے جیتی ہوئی جنگ کا پانسہ پلٹ گیا اور دشمن نے مسلمانوں کو کچھ
نقصان پہنچایا، مسلمان تتر بتر ہو گئے ، اس وقت بھی آپ ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔یہ بھی ایک عظیم واقعہ ہے۔اس کا مختلف روایات میں ذکر آتا ہے۔ایک جگہ یوں ذکر ملتا
ہے کہ غزوہ احد میں بعض اوقات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قریباً اکیلے ہی رہ جاتے تھے۔کسی
ایسے ہی موقعہ پر حضرت سعد بن ابی وقاص کے مشرک بھائی عقبہ بن ابی وقاص کا ایک پتھر آپ کے
چہرہ مبارک پر لگا جس سے آپ کا ایک دانت ٹوٹ گیا اور ہونٹ بھی زخمی ہوا۔ابھی زیادہ وقت
نہیں گزرا تھا کہ ایک اور پتھر جو عبداللہ بن شہاب نے پھینکا تھا اس نے آپ کی پیشانی کو زخمی
کیا۔اور تھوڑی دیر کے بعد تیسرا پتھر جو ابن قمئہ نے پھینکا تھا آپ کے رخسار مبارک پر لگا جس
خطبات مسرور جلد سوم
261
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005ء
سے آپ کے خود کی دو کڑیاں آپ کے رخسار میں چڑھ گئیں۔(السيرة النبوية لابن هشام - غزوة احد - مالقيه الرسول يوم احد)
آپ لہولہان ہو گئے تھے لیکن کوئی پناہ گاہ تلاش نہیں کی کہ جہاں بیٹھ کر پٹی کروائیں اور
خون صاف کریں یا آرام کریں۔اور صرف اس لئے کہ آپ کی یہ جرات دیکھ کر مسلمان بھی جمع
ہوں اور دشمن کا مقابلہ کریں جیسا کہ مقابلہ کرنے کا حق ہے۔پھر دیکھیں اس زخمی حالت میں جب آپ لہولہان تھے، جنگ تقریبا ختم تھی کیونکہ اب
کفار اپنے زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے اور مسلمان شہداء کے چہرے بگاڑنے کی کوشش کر
رہے تھے۔یہ اُس زمانے میں رواج تھا کہ ناک کان وغیرہ کاٹ لیتے تھے تو اس وقت جب جنگ
ذرا ٹھنڈی ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ ایک محفوظ جگہ پر جانے لگے تو
راستے میں ابی بن خلف نے آپ کو دیکھ لیا اور پہچان لیا اور آپ پر وار کرنے کے لئے آگے
بڑھا۔اس وقت آپ زخمی حالت میں تھے۔لیکن اس وقت بھی آپ نے جرأت کا مظاہرہ کیا۔اس واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے کہ جنگ اُحد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہونے کے
بعد جب صحابہ کے ساتھ ایک گھائی میں ٹیک لگائے ہوئے تھے۔دوسری روایت میں ہے کہ
پہاڑی کی طرف جا رہے تھے تو بہر حال ابی بن خلف نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر
للکارتے ہوئے پکارا کہ اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اگر آج تم بچ گئے تو میری زندگی عبث ہے،
فضول ہے صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! کیا ہم میں سے کوئی اس کی طرف بڑھے!۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے چھوڑ دو اور راستے سے ہٹ جاؤ۔اسے میری طرف آنے دو
جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نیزہ تھام لیا اور آگے
بڑھ کر اس کی گردن پر ایک ہی وار کیا جس سے وہ چنگھاڑتا ہوا مڑا اور اپنے گھوڑے سے زمین پر گر
گیا ، قلابازیاں کھانے لگا۔(السيرة النبوية لابن هشام ، غزوة احد، مقتل ابی بن خلف)
اس حالت میں جو کمزوری کی حالت تھی ، خون بے تحاشا بہا ہوا تھا، زخمی تھے، مرہم پٹی بھی
کوئی نہیں ہوئی تھی۔آپ نے کسی صحابی کو آگے نہیں بڑھنے دیا بلکہ فرمایا کہ نہیں اس کا علاج میں
خطبات مسرور جلد سوم
262
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005ء
نے ہی کرنا ہے۔کیونکہ مکہ میں ایک دفعہ اس نے آپ کو چیلنج دیا تھا کہ آپ ( نعوذ باللہ ) میرے
ہاتھ سے مریں گے۔تو آپ نے فرمایا تھا کہ نہیں بلکہ تم میرے ہاتھ سے مرو گے۔وہ آدمی جو
سواری پر بھی تھا، بظاہر ٹھیک بھی تھا، زخمی بھی نہیں تھا۔آپ زخموں سے لہولہان تھے اور سواری پر
ہونے کی وجہ سے وہ بہتر طور پر آپ پر حملہ کر سکتا تھا۔اس کے باوجود آپ نے اپنی جرات اور
شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے صحابہ کو کہا کہ نہیں تم پرے ہٹ جاؤ۔اس کا میں علاج
کروں گا۔اور اسی نیزے کے زخم سے وہ بعد میں مکہ کے راستے میں واپس جاتے ہوئے فوت بھی
ہو گیا تھا۔پھر جرات اور شجاعت کی ایک اور اعلیٰ مثال ہے۔غزوہ اُحد کے اگلے دن جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ہمراہ مدینہ پہنچے تو آپ کو یہ اطلاع ملی کہ کفار مکہ دوبارہ
مدینہ پر حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ بعض قریش ایک دوسرے کو یہ طعنے دے رہے
تھے کہ نہ تو تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کیا۔( نعوذ باللہ )۔اور نہ مسلمان عورتوں کو لونڈیاں
بنایا اور نہ ان کے مال و متاع پر قبضہ کیا۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب کا
فیصلہ کیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا اعلان فرمایا کہ ہم دشمن کا تعاقب کریں گے اور اس
تعاقب کے لئے میرے ساتھ صرف وہ صحابہ شامل ہوں گے جو گزشتہ روز غزوہ اُحد میں شامل
ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد - ذكر عدد مغازى رسول الله - غزوة رسول الله ﷺ حمراء الأسد)
ایسی حالت میں جب آپ خود بھی زخمی تھے اور صحابہ کی اکثریت بھی زخمی تھی بلکہ شاید
تمام کے تمام زخمی تھے۔آپ نے اپنے سے بڑے دشمن کے تعاقب کا فیصلہ کیا۔اور صحابہ میں بھی
یہ روح پھونکی کہ شجاعت دکھاؤ گے تو کامیابیاں حاصل کرو گے۔آپ کا یہ جراتمندانہ فیصلہ ایسا
تھا کہ جس نے دشمن کو پریشان کر دیا اور وہ جو دوبارہ حملے کی سوچ رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ
ہمارا تعاقب کیا جارہا ہے تو وہیں سے واپس ملکہ کی طرف مڑ گیا۔یہ جنگی لحاظ سے جہاں اہم فیصلہ تھا
وہاں آپ کی جرات وشجاعت کا بھی اظہار کرتا ہے۔
خطبات مسرور جلد سوم
263
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء۔پھر جنگ حنین میں آپ کی بہادری کی روایت ملتی ہے۔ابو اسحاق سے روایت ہے کہتے
ہیں کہ ایک دفعہ ایک شخص حضرت براء کے پاس آیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے جنگ حنین
کے موقع پر دشمن کے مقابلے پر پیٹھ پھیر لی تھی؟۔تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سب کے بارے
میں تو کچھ نہیں کہ سکتا لیکن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ضرور گواہی دوں گا کہ
آپ نے دشمن کے شدید حملے کے وقت بھی پیٹھ نہیں پھیری تھی۔پھر انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ
ہے کہ ہوازن قبیلے کے خلاف جب مسلمانوں کا لشکر نکلا تو انہوں نے بہت ہلکے پھلکے ہتھیار پہنے
ہوئے تھے یعنی ان کے پاس زرہیں وغیرہ اور بڑا اسلحہ نہیں تھا اور ان میں بہت سے ایسے تھے جو
بالکل نہتے تھے۔لیکن اس کے مقابل پر ہوازن کے لوگ بڑے کہنہ مشق تیرانداز تھے۔جب
مسلمانوں کا لشکر ان کی طرف بڑھا تو انہوں نے اس لشکر پر تیروں کی ایسی بوچھاڑ کر دی جیسے
ٹڈی دل کھیتوں پر حملہ کرتی ہے۔اس حملے کی تاب نہ لا کر مسلمان بکھر گئے۔لیکن اُن کا ایک گروہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا۔حضور ایک خچر پر سوار تھے جسے آپ کے چچا ابوسفیان
بن حارث لگام سے پکڑے ہوئے ہانک رہے تھے۔جب مسلمانوں کو اس طرح بکھر تے ہوئے
دیکھا تو آپ کچھ وقفے کے لئے اپنے خچر سے نیچے اترے اور اپنے مولا کے حضور دعا کی۔پھر
آپ خچر پر سوار ہو کر مسلمانوں کو مدد کے لئے بلاتے ہوئے دشمن کی طرف بڑھے اور آپ یہ شعر
پڑھتے جاتے تھے۔أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ
میں خدا کا نبی ہوں اور یہ سچی بات ہے لیکن میں وہی عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔یعنی میری
غیر معمولی جرات دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ میں کوئی فوق البشر چیز ہوں۔ایک انسان ہوں اور اسی طرح
جرات دکھا رہا ہوں۔اور آپ یہ دعا کرتے جاتے تھے کہ اللَّهُمَّ نَزِلْ نَصْرَكَ اے خدا! اپنی مدد
نازل کر۔پھر حضرت براء نے کہا کہ حضور کی شجاعت کا حال سنو کہ جب جنگ جو بن پر ہوتی تھی تو
اس وقت حضور سب سے آگے ہو کر سب سے زیادہ بہادری سے لڑ رہے ہوتے تھے۔اور ہم لوگ
اس وقت حضور کو ہی اپنی ڈھال اور اپنی آڑ بنایا کرتے تھے اور ہم میں سے سب سے زیادہ وہی
خطبات مسرور جلد سوم
264
خطبہ جمعہ 22 /اپریل 2005ء
بہادر سمجھا جاتا تھا جو حضور کے شانہ بشانہ لڑتا تھا۔(صحیح مسلم کتاب الجہاد باب غزوة حنين) |
تو کئی جگہوں سے اس کی گواہی ملتی ہے ایک آدھ صحابی کی مثال نہیں ہے۔تو یہ تھے جنگوں کے واقعات کہ کس طرح آپ جرات دکھاتے تھے اور کس طرح ان
جنگوں میں صحابہ کی فکر کرتے تھے۔آپ ایک ایسے لیڈر تھے جو ہر وقت اپنی رعایا کی ، اپنے ماننے
والوں کی فکر میں رہتے تھے۔ان کی حفاظت کا خیال رکھتے تھے اور راتوں کو اٹھ کر بے خوف ہوکر
حالات کا جائزہ لیا کرتے تھے۔اسی طرح کے ایک واقعہ کا روایت میں ذکر ملتا ہے حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے
ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انسانوں سے زیادہ خوبصورت تھے اور سب انسانوں سے
زیادہ بہادر تھے۔ایک رات اہل مدینہ کو خطرہ محسوس ہوا۔کسی طرف سے کوئی آواز آئی اور لوگ
آواز کی طرف دوڑے۔تو سامنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آتے ہوئے ملے۔آپ بات کی
چھان بین کر کے واپس آ رہے تھے۔اور حضرت ابوطلحہ کے گھوڑے کی تنگی پیٹھ پر سوار تھے۔آپ
نے اپنی گردن میں تلوار لٹکائی ہوئی تھی۔آپ نے ان لوگوں کو سامنے سے آتے ہوئے دیکھا تو
فرمایا ڈرو نہیں ، ڈرو نہیں میں دیکھ کر آیا ہوں کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔پھر آپ نے ابوطلحہ کے
گھوڑے کے متعلق فرمایا کہ ہم نے اس کو تیز رفتاری میں سمندر جیسا پایا۔(صحيح بخاري كتاب الجهاد - باب الحمائل وتعليق السيف بالعنق)
ایک اور روایت میں آتا ہے کہ ان دنوں مدینے میں دشمن کی طرف سے حملے کا خطرہ تھا
جس کی وجہ سے ہر کوئی چوکس رہتا تھا کہ دشمن کہیں اچانک حملہ نہ کر دے۔ایسے حالات میں جب
دشمن کی طرف سے خطرہ بھی ہو اس وقت اکیلے جا کر جائزہ لے کر واپس آنا غیر معمولی جرات کا
اظہار ہے۔اور پھر اتنی فکر میں ، اتنی جلدی میں آپ گئے کہ گھوڑے پر زین بھی نہیں ڈالی۔اسی
حالت میں گھوڑے کی ننگی پیٹھ پر ہی روانہ ہو گئے تا کہ جلدی سے جائزہ لیا جاسکے۔دوسرے لوگ
دوسرے کام کرنے والے لوگ ابھی سوچ رہے ہیں کہ کس طرح جائزہ لیں ، کس طرف سے شور کی
خطبات مسرور جلد سوم
265
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005ء
آواز آئی ہے۔لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قوم کی پریشانی دور کرنے کے لئے ہر طرف سے
پھر پھرا کر تسلی کا پیغام لے کر ان کے نکلنے سے پہلے واپس بھی پہنچ گئے۔عام حالات میں تو کوئی
بھی جائزہ لے سکتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے کہا ، ایسے حالات میں جب دشمن کی طرف سے خطرہ
بھی ہوا یسی جرأت کا مظاہرہ کوئی انتہائی جرات مندہی کر سکتا ہے۔اور یقیناً آپ کے علاوہ کوئی
اور نہیں ہوسکتا۔اس روایت سے آپ کے بہترین اور جرات مند سوار ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے کہ
گھوڑا بھی منہ زور تھا (اس کے متعلق یہی مشہور تھا کہ بڑا منہ زور ہے ) اور بغیر کاٹھی کے اس پر
سوار ہوئے۔سواری کرنے والے جانتے ہیں کہ ایسے گھوڑے کو قابو کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے اور پھر
بغیر زمین کے۔غرض کوئی پہلو لے لیں جہاں بھی جرات و مردانگی کے اظہار کی ضرورت محسوس ہوگی
یا نظر آئے گی وہاں اس وصف میں سب سے بڑھی ہوئی ذات ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہی کی نظر آئے گی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کی جرات و شجاعت کے بارے
میں فرماتے ہیں کہ :
ایک وقت ہے کہ آپ فصاحت بیانی سے ایک گروہ کو تصویر کی صورت حیران کر رہے
ہیں۔ایک وقت آتا ہے کہ تیر و تلوار کے میدان میں بڑھ کر شجاعت دکھاتے ہیں۔سخاوت پر آتے
ہیں تو سونے کے پہاڑ بخشتے ہیں۔حلم میں اپنی شان دکھاتے ہیں تو واجب القتل کو چھوڑ دیتے
ہیں۔الغرض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بے نظیر اور کامل نمونہ ہے جو خدا تعالیٰ نے دکھا دیا ہے۔اس کی مثال ایک بڑے عظیم الشان درخت کی ہے جس کے سایہ میں بیٹھ کر انسان اس کے ہر جز و
سے اپنی ضرورتوں کو پورا کر لے۔اس کا پھل، اس کا پھول اور اس کی چھال، اس کے پتے غرضیکہ
ہر چیز مفید ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس عظیم الشان درخت کی مثال ہیں جس کا سایہ ایسا ہے
کہ کروڑ ہا مخلوق اس میں مرغی کے پروں کی طرح آرام اور پناہ لیتی ہے۔لڑائی میں سب سے
بہادر وہ سمجھا جاتا تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتا تھا۔کیونکہ آپ بڑے خطرناک
مقام میں ہوتے تھے۔سبحان
اللہ ! کیا شان ہے۔اُحد میں دیکھو کہ تلواروں پر تلواریں پڑتی ہیں
خطبات مسرور جلد سوم
266
خطبہ جمعہ 22 اپریل 2005 ء
ایسی گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے کہ صحابہ برداشت نہیں کر سکتے مگر یہ مرد میدان سینہ سپر ہو کر لڑ
رہا ہے۔اس میں صحابہ " کا قصور نہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کو بخش دیا بلکہ اس میں بھید یہ تھا کہ تا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت کا نمونہ دکھایا جاوے۔ایک موقع پر تلوار پر تلوار پڑتی تھی اور
آپ نبوت کا دعویٰ کرتے تھے۔( یعنی حسنین کے واقعہ کا ذکر ہے کہ محمد رسول اللہ میں ہوں ) کہتے
ہیں حضرت کی پیشانی پر ستر زخم لگے مگر زخم خفیف تھے۔یہ خلق عظیم تھا۔“
(ملفوظات جلد اول صفحه 84 جدید ایڈیشن - رپورٹ جلسه سالانه 1897ء صفحه 152 153)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر اسوہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔谢谢谢