مسابقت فی الخیرات اور احمدی کی ذمہ داریاں

خطبات مسرور جلد سوم
267
(16)
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
مسابقت في الخيرات
اور
احمدی کی ذمہ داریاں
خطبه جمعه فرموده 29 اپریل 2005 ء بمقام نیروبی، کینیا (مشرقی افریقہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی:۔وَلِكُلِ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا
*
يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( البقرة : 149)
پھر فرمایا:۔کال کی تقریر میں میں نے آپ لوگوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ انبیاء کے آنے کا جو
مقصد ہوتا ہے اور جس مقصد کو لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے وہ یہ ہے
کہ خدا سے ملانا اور گناہ سے بچنے کے طریقے سکھانا اور نیکیوں کی طرف لے جانے والے راستے
بتانا۔اس سے یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ مقصد ہم بڑی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔جب
آپ نیکیوں پر قائم ہونے کی کوشش شروع کرتے ہیں اور کچھ نیکیاں بجالا نا شروع کرتے ہیں تو یہ
ایک قدم ہے یا چند قدم ہیں جو ہم نے اس راستے میں اٹھائے ہیں۔یہ وہ انتہا نہیں ہے جس پر ایک
احمدی مسلمان کو پہنچنا چاہئے۔اور انتہا ہو بھی نہیں سکتی کیونکہ ہر منزل پر اگلی منزل کا پتہ ملتا ہے جس
کے لئے رہنما کی ضرورت ہوتی ہے۔

خطبات مسرور جلد سوم
268
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ” گناہ سے بچنے کی راہ کی
طرف راہبری کرتا ہوں“۔دین میں اور روحانیت میں کوئی خود بخود اعلی معیاروں کو حاصل کرنے کے راستے تلاش
نہیں کر سکتا۔جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کا کوئی چنیدہ بندہ وہ راستے نہ دکھائے۔اور اس
زمانے میں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا وہ چنیدہ بندہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کے قرب کے اعلیٰ معیار صرف کچھ
عبادت کر کے حاصل نہیں ہو جاتے اور نہ ہی نیکیوں کی انتہا کچھ نیکیاں حاصل کرنے سے ہو جاتی
ہے بلکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مسلسل سفر ہے جس پر چلتے ہوئے جب مومن اپنے خیال میں
منزل کے قریب پہنچتا ہے تو اسے اور منزلیں نظر آنی شروع ہو جاتی ہیں۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ نیکیوں کی منزلیں تلاش کرے۔ان میں عبادتیں بھی ہیں،
نیک کام بھی ہیں، جن پر احمدی ہر وقت چلتا رہے اور نیکی کی منزلیں تلاش کرے۔اعلیٰ اخلاق ہیں
جن میں ہر احمدی کو ترقی کرنی چاہئے۔لوگوں کے حقوق ادا کرنے میں ایک فکر کے ساتھ کوشش
کرنی چاہئے۔غرض کہ ایک احمدی مسلمان کے سامنے ایک وسیع میدان ہے جس میں ہر وقت
ایک لگن کے ساتھ اور ایک توجہ کے ساتھ کوشش کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور آگے بڑھتے چلے
جانا ہے۔کسی ایک کام کو پکڑ کر خیال کرنا کہ ہم نے معیار حاصل کر لئے بالکل غلط ہے۔بلکہ اُن تمام
نیکیوں میں جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے ترقی حاصل کرو گے تو صحیح مومن کہلا سکو گے۔اور اسی
بات کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہمیں توجہ دلائی ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ ہر ایک کے لئے ایک مطمح نظر
ہوتا ہے جس کی طرف وہ منہ پھیرتا ہے۔پس نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ تم جہاں
کہیں بھی ہو گے اللہ تعالیٰ تمہیں اکٹھا کر کے لے آئے گا۔یقینا اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائی
قدرت رکھتا ہے۔تو واضح ہو گیا کہ تمہاری زندگی کا مقصد اور شیح نظر جس کو سامنے رکھ کر ایک انسان
اپنے راستوں کا تعین کرتا ہے ، وہ یہ ہونا چاہئے کہ تم نے نیکیوں میں ترقی کرنی ہے۔اور جب ہر

خطبات مسرور جلد سوم
269
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
مومن، ہر احمدی ایک لگن کے ساتھ ، ایک تڑپ کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہوگا کہ اس نے نیکیوں
میں ترقی کرنی ہے تو تصور کریں کہ ایسی صورت میں کس قدر حسین معاشرہ قائم ہو گا۔جہاں
عبادتوں کے بھی اعلیٰ معیار قائم ہو رہے ہوں گے اور دوسری نیکیوں کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی
بھی کوشش کر رہے ہوں گے۔کچھ تو ایک دوسرے کو دیکھ کر اس رنگ میں رنگین ہو رہے ہوں گے
کہ ہم نے بھی وہ معیار حاصل کرنے ہیں جو دوسرے حاصل کر رہے ہیں۔ان کو بھی یہ فکر ہوگی کہ
ہم نے بھی خدا تعالیٰ کا قرب پانے کے وہ اعلیٰ معیار حاصل کرنے ہیں جو ہمارے بھائی حاصل کر
رہے ہیں۔دوسروں کی عبادتوں اور نیکیوں کو دیکھ کر حسد کے جذبے پیدا نہیں ہوں گے بلکہ ان پر
رشک آئے گا اور پھر خود بھی ان نیکیوں میں بڑھنے کی کوشش ہوگی۔صحابہ کرام اس طرف بہت توجہ
دیا کرتے تھے اور بڑی فکر کے ساتھ توجہ دیا کرتے تھے۔چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ صحابہ اکٹھے ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ دولتمند لوگ اپنی دولت کی وجہ سے سارا ثواب لے جاتے
ہیں یا ان سے زیادہ ثواب لے جاتے ہیں۔وہ بھی نماز پڑھتے ہیں جس طرح ہم نماز پڑھتے ہیں۔وہ بھی روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں۔وہ بھی دوسری عبادتیں کرتے ہیں جس
طرح ہم عبادتیں کرتے ہیں۔لیکن ایک زائد بات اُن میں ہے جو ہم نہیں کر سکتے اور وہ یہ ہے کہ
وہ لوگ جو امیر ہیں ، ان ساری نیکیوں کے ساتھ ساتھ اپنے مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے
ہیں۔لیکن ہم اپنی غربت کی وجہ سے باوجود خواہش ہونے کے اس میدان میں ان سے پیچھے ہیں۔ہمیں بھی کوئی راستہ بتا ئیں کہ ہم اس نیکی میں ان کے ساتھ شامل ہو جائیں۔اس پر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں مال نہیں دیا جو تم بطور صدقہ خرچ کرو؟ آپ نے یہ
سوال کیا۔پھر آپ نے فرمایا کہ یاد رکھو کہ ہر تیج صدقہ ہے، ہر تکبیر صدقہ ہے، اور الحمد للہ کہنا
صدقہ ہے لا إلهَ إِلَّا اللہ کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ایک روایت میں ہے، آپ نے فرمایا کہ تم لوگ ہر نماز کے بعد 33 دفعہ سُبْحَانَ الله
پڑھا کرو، 33 دفعہ الْحَمْدُلِلہ پڑھا کرو، اور 34 دفعہ اللہ اکبر پڑھا کرو۔یہ تمہیں ان امیروں
،

خطبات مسرور جلد سوم
270
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
کے برابر لے آئے گا جو صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔تو صحابہ نے
یہ عمل شروع کر دیا۔لیکن کچھ عرصہ بعد جوامیر صحابہ تھے انہوں نے دیکھا کہ یہ لوگ نماز کے بعد بیٹھ
کر وظیفہ کرتے ہیں۔کیونکہ ان صحابہ میں بھی نیکی میں آگے بڑھنے کی ایک لگن تھی۔دنیا دار امیر کی
طرح تو نہیں تھے جو اپنی دولت کی وجہ سے اندھے ہو جاتے ہیں کہ نہ ہی خدا تعالیٰ کے حقوق ادا
کرتے ہیں اور نہ ہی بندوں کے حقوق ادا کرتے ہیں۔بلکہ دنیا دار امیر لوگ تو نیکیوں میں بڑھنے
کی بجائے برائیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔بہر حال اُن امیر صحابہ کو بھی ان
غرباء کو دیکھ کر یہ تجسس پیدا ہوا کہ یہ کیا ذکر الہی کرتے ہیں۔آخر ان کو پتہ چل گیا کہ یہ نماز کے بعد
اس طرح ذکر الہی کرتے ہیں۔چنانچہ اُن امیر صحابہ نے بھی ذکر الہی شروع کر دیا۔کیونکہ یہ وہ لوگ
تھے جو نیکیوں میں بڑھنے کے مفہوم کو سمجھتے تھے۔اس پر یہ غریب صحابہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں دوبارہ حاضر ہوئے اور عرض کی کہ اُن امیر صحابہ کو بھی پتہ چل گیا ہے اور انہوں نے بھی
ہماری طرح ذکر الہی اور وظیفہ شروع کر دیا ہے۔یہ لوگ پھر ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔اس پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب میں کیا کر سکتا ہوں۔جس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے
نیکیوں میں آگے بڑھنے کی توفیق دے رہا ہے اسے میں کس طرح روک سکتا ہوں۔(صحیح مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلاة ـ باب استحباب الذكر بعد الصلاة و بيان صفته)
تو دیکھیں یہ صحابہ کے ایک دوسرے سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کے نمونے تھے۔اور یہ
نمونے ہمارے سامنے صرف اس لئے نہیں بتائے جاتے کہ ہم سنیں اور ان سے محظوظ ہوں۔بلکہ
اس لئے ہیں کہ ہم اُن پر عمل کرنے والے بنیں۔صحابہ کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور نیکیوں
میں آگے بڑھنے کا اس قدر شوق تھا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر بار
بار بڑے تجس سے اس بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے، حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جو مجھے جنت میں لے جائے
اور دوزخ سے دور رکھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے ایک بہت بڑی اور مشکل بات

خطبات مسرور جلد سوم
271
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
پوچھی ہے۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو یہ آسان بھی ہے۔تو اللہ کی عبادت کر ، اس کے ساتھ
کسی کو شریک نہ ٹھہرا، نماز پڑھ ، باقاعدگی سے زکوۃ ادا کر، رمضان کے روزے رکھ، اگر زادراہ ہو تو
بیت اللہ کا حج کر۔پھر آپ نے یہ فرمایا کہ اب میں بھلائی اور نیکیوں کے دروازوں سے متعلق تجھے نہ
بتاؤں؟ سنو ! روزہ گناہوں سے بچنے کی ڈھال ہے۔صدقہ گناہوں کی آگ کو اس طرح بجھا دیتا
ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔رات کے درمیانی حصے میں نماز پڑھنا اجر عظیم کا موجب
ہے۔پھر آپ نے یہ آیت پڑھی تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ (السجدة: 17)۔پھر آپ نے فرمایا کیا میں تم کو سارے دین کی جڑ بلکہ اس کا ستون اور اس کی چوٹی نہ
بتاؤں؟ میں نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا کہ دین کی جڑ اسلام ہے، اس کا
ستون نماز ہے، اور اس کی چوٹی جہاد ہے۔پھر آپ نے فرمایا کیا میں تجھے اس سارے دین کا خلاصہ نہ بتاؤں ؟ میں نے عرض کی :
جی ہاں یا رسول اللہ ! ضرور بتائیے۔آپ نے اپنی زبان کو پکڑا اور فرمایا اسے روک کر رکھو۔میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! کیا جو کچھ ہم بولتے ہیں اس کا بھی ہم سے مؤاخذہ ہو گا ؟
آپ نے فرمایا تیری ماں تجھ کو گم کرے ( یہ عربی کا محاورہ ہے افسوس کے اظہار کے لئے بولا جاتا
ہے) فرمایا کہ لوگ اپنی زبانوں کی کائی ہوئی کھیتیوں یعنی اپنے بُرے بول اور بے موقع باتوں کی
وجہ سے ہی جہنم میں اوندھے منہ گرتے ہیں۔(سنن الترمذی ابواب الايمان ـ باب ما جاء في حرمة الصلاة)
تو دیکھیں کتنی فکر ہے کہ ہلکا سا بھی کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو جس سے دوزخ کی ہوا بھی
لگے۔بلکہ ایسے کام سرزد ہوں، ایسی نیکیاں سرزد ہوں جو اللہ کی رضا حاصل کرنے والی ہوں۔یہ
صحابہ کا رویہ ہوتا تھا۔لیکن دیکھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب کہ یہ ہے تو مشکل کام لیکن
اگر تم اس بات پر قائم ہو جاؤ کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے تو پھر اللہ تعالیٰ فضل بھی
فرماتا ہے اور انسان کی جنت میں جانے کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔لیکن اس کے لئے بعض

خطبات مسرور جلد سوم
272
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005ء
عمل کرنے ہوں گے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور ایسی عبادت کرو جو اس کا حق
ہے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔نمازوں کے اوقات میں جیسا کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے،
پوری توجہ نمازوں کی طرف رکھو۔تمہارے کام یا تمہارے دوسرے عذر تمہیں نمازیں پڑھنے سے نہ
روکیں۔کام کی خاطر نماز کو نہ چھوڑو بلکہ نماز کی خاطر کام چھوڑو۔ورنہ یہ بھی ایک قسم کا مخفی شرک
ہے۔کیونکہ اگر کام کی خاطر نماز چھوڑو گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے نزدیک دنیاوی کام
تمہارے خدا کی عبادت کرنے سے زیادہ اہم ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تم نے اپنے کام کو خدا
کے مقابل پر کھڑا کر دیا ہے۔اس زمانے میں جو دنیا داری بہت ہے۔تو دیکھیں یہ شرک خاص طور
پر بہت پھیل گیا ہے۔دنیاوی کاموں اور دھندوں میں انسان اس قدر ڈوب گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
عبادت اور نمازوں کی حیثیت ایک ثانوی حیثیت ہو گئی ہے اور اس زمانے میں جو نمازوں کو خاص
توجہ اور شوق سے ادا کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق یقیناً اس کا قرب پانے والا ہوگا۔پس ہر احمدی کو یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اگر اُس نے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی
ہے، اور اُس کی جنت حاصل کرنی ہے تو اُسے اپنی نمازوں میں با قاعدگی اختیار کرنی ہوگی۔بلکہ
جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نیکی کے دروازوں میں داخل ہونے کے لئے مزید
ترقی کرنی ہے تو رات کو تہجد کے لئے اٹھنا بھی ضروری ہے جس سے نیکیوں کی طرف اور قدم بڑھیں
گے، عبادت کے مزید ذوق پیدا ہوں گے، اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے مزید کوشش ہوگی۔اور
اس طرح ہمارے اندر ایک روحانی تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو جائے گی۔جو روحانی ترقی کی مزید
منزلیں طے کروائے گی اور ہر دن اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی طرف ہمارا قدم ایک نئے
انداز میں اٹھے گا۔پس ہر احمدی اپنی عبادتوں کے معیار اونچے کرنے کی کوشش کرے۔اور پھر ایک مومن
کیونکہ صرف اپنا ہی ذمہ دار نہیں بلکہ اپنے بیوی بچوں اور اس کے زیر اثر جو ماحول ہے اس کا بھی
ذمہ دار ہے۔اس لئے ان عبادتوں کے معیار حاصل کرنے اور اللہ تعالیٰ کے شرک سے پاک

خطبات مسرور جلد سوم
273
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
معاشرہ قائم کرنے کے لئے ، اپنے بیوی بچوں کی بھی نگرانی کرنی ہوگی کہ وہ بھی عبادتوں کی طرف
توجہ دیتے ہیں کہ نہیں۔اور جب آپ اپنے پاک نمو نے قائم کریں گے تو یقینا آپ کی نسلیں بھی
ان پاک نمونوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو آپ پر برستا دیکھ کر اللہ تعالیٰ کا عابد بننے کی
کوشش کریں گی۔اور یوں وہ بھی عبادتوں میں ترقی کرنے کی دوڑ میں شامل ہو جائیں گی۔اور
نمازوں کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے ساتھ وہ دوسری قربانیوں اور عبادتوں میں ترقی کرنے کی
طرف بھی توجہ دیں گی۔اور یوں جماعت کے اندر نیکیوں
کو قائم کرنے اور نہ صرف قائم کرنے بلکہ
ترقی کرنے اور مسلسل جاری رکھنے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بھلائی اور نیکی کے دروازے جو جنت کی طرف
لے جاتے ہیں ان میں سے ایک دروازہ صدقہ بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا بھی ہے جو
گناہ کی آگ کو بجھا دیتا ہے۔اس طرح ٹھنڈا کرتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔تو جب
انسان گناہ کا احساس کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہوئے ، آئندہ سے تو بہ کرتے
ہوئے اس کے آگے جھکے اور وہ یہ عہد کرے کہ وہ آئندہ اس گناہ سے بچے گا اور ساتھ خدا تعالیٰ کی
راہ میں بھی کچھ دے تو اس کا یہ احساس فکر اللہ تعالیٰ کی رحمت کو کھینچنے والا ہوگا۔اور اس سے نہ صرف
گناہ سے بچے گا بلکہ نیکی کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی۔اور پھر نہ صرف نیکی کرنے کی طرف
توجہ پیدا ہوگی بلکہ اس میں ترقی کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی۔ایک غریب آدمی کو خیال آ سکتا ہے کہ ہم کس طرح صدقہ کریں۔ہم کس طرح اللہ تعالیٰ
کی راہ میں خرچ کریں۔ان کو یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے اور نیکیوں میں
ترقی کرنے کے لئے دین کی اشاعت کے لئے حسب توفیق کچھ نہ کچھ ضرور دینا چاہئے۔کیونکہ اس
رزق میں سے جو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اپنی جان پر قربانی کر کے اس کی راہ میں کچھ خرچ کریں گے
تو اس سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کے مزید راستے کھلیں گے۔دوسرے، ایسے لوگوں کو جن کی توفیق تھوڑی ہے یاد رکھنا چاہئے کہ جیسے کہ میں پہلے
حدیث بتا آیا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تسبیح وتحمید اور ذکر الہی کو بھی صدقہ قرار دیا ہے۔

خطبات مسرور جلد سوم
274
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
یہ بھی ایک مال ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں دینا چاہئے۔جب احمدی اس نظر سے بھی ذکر الہی کر
رہے ہوں گے کہ ایک تو یہ کہ ہم اللہ کے حضور یہ دعائیں نذر کرتے ہیں اور اللہ سے امید رکھتے ہیں
اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری تو فیقوں کو بڑھائے گا تا کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کرنے والے بنیں تو اس نیکی میں بڑھنے کی خواہش کی اللہ بہت قدر کرتا ہے اور پھر ایسے ذریعوں
سے نوازتا ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دین اسلام کی چوٹی جہاد ہے۔اب اس
زمانے میں تلواروں اور بندوقوں کا جہاد تو ختم ہو گیا۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی
کے مطابق مسیح کی آمد کے ساتھ ہی تلوار کا جہاد ختم ہونا تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس
وجہ سے فرمایا ہے کہ میرے آنے کے بعد اب تلوار کا جہاد نہ صرف بند ہو گیا ہے بلکہ حرام ہو
گیا ہے۔اس کے بعد کیا یہ سمجھا جائے کہ اسلام کی اس چوٹی تک پہنچنے کے راستے ختم ہو گئے؟۔نہیں، بلکہ تلوار کا جہاد تو جہاد کی ایک قسم ہے جس کی اُس وقت کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے اجازت
دی تھی۔بلکہ اُس وقت بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تربیت اور تبلیغ کو ہی جہاد اکبر قرار دیا۔تھا۔بلکہ قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے قرآنی دلائل سے دشمن کا منہ بند کرنے اور پیغام پہنچانے
کو جہاد قرار دیا ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے ﴿ وَ جَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا ﴾ (الفرقان : 53) یعنی
اس قرآن کے دلائل کے ساتھ بڑا جہاد کرو۔پس دلائل کے ساتھ اسلام کی خوبیاں بتانا اور اسلام کی تبلیغ کرنا اصل جہاد ہے۔اور ہر
احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچائے۔یقیناً اس کی وجہ سے قربانیاں بھی
دینی پڑیں گی۔لیکن یہ قربانیاں ہی ہیں جن کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی
چوٹی جہاد کو قرار دیا ہے۔اور اس نیکی میں ہر احمدی کو ایک دوسرے سے بڑھنے کی خاص کوشش کرنی
چاہئے۔اپنے عملوں کو بھی درست کریں کہ اسے دیکھ کر لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوں اور پھر تبلیغ
کے میدان میں کود جائیں۔آپ کی وطن سے محبت بھی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ان لوگوں کو
احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے بارے میں بتائیں، اس کی خوبیاں بتا ئیں۔آئندہ انسانیت کی بقا

خطبات مسرور جلد سوم
275
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005ء
بھی اسی میں ہے کہ دنیا ایک خدا کو مانے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو
جائے۔پس اس چوٹی کو حاصل کرنے کے لئے ہر احمدی کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے بڑھنے کی
کوشش کرے۔ورنہ ہمارا یہ دعویٰ غلط ہوگا کہ ہم ہر میدان میں نیکیوں میں آگے بڑھنے والے لوگ
ہیں اور یہ ہمارا سمح نظر ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حسین معاشرے کے قیام کے لئے ایک بڑی
اہم بات ہمیں یہ بتائی ہے جس پر عمل کر کے ہم جنت کے وارث ہو سکتے ہیں اس دنیا میں بھی اور
مرنے کے بعد بھی، اور وہ ہے زبان پر قابو۔اگر ہم میں سے ہر شخص دوسرے کے لئے نیک
خیالات رکھتا ہو، کبھی اس کے متعلق غلط بات کہنے کا خیال بھی دل میں نہ لائے۔ہمیشہ ایک
دوسرے کے لئے نیک جذبات ہوں۔بعض دفعہ ایک شخص دوسرے کو ایسی بات کہہ جاتا ہے جو
نامناسب ہوتی ہے، دوسرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی ہوتی ہے، جس کو یہ بات کہی جائے
وہ اگر وقتی طور پر خاموش بھی رہے لیکن دل میں محسوس کرتا ہے اور اس کے دل میں رنجش کی دیوار
کھڑی ہو جاتی ہے جو آہستہ آہستہ فساد کا باعث بنتی ہے۔اور جہاں یہ باتیں معاشرے میں تلخیوں
کا باعث بنتی ہیں وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی تلخ اور کڑوی باتیں کرنے والوں کو
انذار کیا ہے کہ وہ لوگ پھر جہنم میں اوندھے منہ گرتے ہیں۔تو دیکھیں کہ کہاں تو مومنوں کا یہ
مطمح نظر کہ انہوں نے نیکیوں میں آگے بڑھنا ہے۔اور نہ صرف خود نیکیوں میں ترقی کرنی ہے بلکہ
اپنے ساتھ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانی ہے، ان کو بھی نیکیوں میں اپنے ساتھ ملانا ہے۔اور
کہاں یہ عمل کہ دوسرے کے جذبات کا خیال بھی نہ رکھنا تو ایسے لوگوں کو تو کبھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ
ایسے لوگ ہیں جن کا صح نظر نیکیوں میں آگے بڑھنا ہے۔پس ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ وہ نیکیوں میں ترقی کے لئے اپنی عبادتوں کے معیار بلند
کرے۔جماعت کی خاطر قربانی کے معیار بلند کرے۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے پیغام کو ہر
شخص تک پہنچا کر تبلیغ کا حق ادا کرے اور اس کے ساتھ ساتھ مخلوق کے حق ادا کرنا بھی ضروری
ہے۔ہرایسی چیز جو معاشرے میں امن پھیلانے کا باعث بنتی ہے، نیکی ہے۔اور ہمیں یہ حکم ہے کہ

خطبات مسرور جلد سوم
276
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
نیکیوں میں آگے بڑھنے کو اپنا مقصد قرار دیں۔ظاہر ہے جب ہم یہ فیصلہ کر لیں گے کہ ہم نے
نیکیاں کرنی ہیں اور یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے تو پھر برائی کے خیال بھی ہمارے دل میں کبھی
نہیں آ سکتے۔کبھی یہ خیال بھی ہمارے دل میں نہیں آئے گا کہ ہم نے دل لگا کر محنت نہیں
کرنی ، اپنے کام کا پورا حق ادا نہیں کرنا۔کبھی یہ خیال دل میں نہیں آئے گا کہ ہم نے کسی کا حق مارنا
ہے۔کبھی یہ خیال نہیں آئے گا کہ ہم نے کسی بھی قسم کی اخلاقی برائی کرنی ہے۔کبھی یہ خیال نہیں
آئے گا کہ ہم نے جھوٹ بولنا ہے یا کوئی غلط بات کر کے فائدہ اٹھانا ہے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
بڑا جھوٹ بولنا گناہ ہے لیکن چھوٹی موٹی غلط بات بیان کرنا جائز ہے۔یہ سب نفس کے دھو کے
ہیں۔ہر احمدی کو اس سے بچنا چاہئے۔اور صرف بچنا ہی نہیں چاہئے بلکہ یہ ارادہ کر لیں کہ ہم نے
سوائے نیکیوں کے کچھ اور کرنا ہی نہیں اور جب یہ نیکیاں کر رہے ہوں گے تو پھر اس میں بڑھنے اور
ترقی کرنے کی دوڑیں بھی لگیں گی ورنہ وہ مقصد حاصل کرنے والے نہیں ہوں گے جس کی خاطر
آپ نے احمدیت قبول کی۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
اسلام میں انسان کے تین طبقے رکھے ہیں۔ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ، مُقْتَصِدٌ ، سَابِقٌ
بِالْخَيْرَاتِ۔ظَالِمٌ لِنفْسِه تو وہ ہوتے ہیں جو نفس امارہ کے پنجے میں گرفتار ہوں۔اور ابتدائی
درجہ پر ہوتے ہیں۔جہاں تک ان سے ممکن ہوتا ہے وہ سعی کرتے ہیں کہ اس حالت سے نجات
پائیں۔مُقْتَصِدٌ وہ ہوتے ہیں جن کو میانہ رو کہتے ہیں۔ایک درجہ تک وہ نفس امارہ سے نجات
پا جاتے ہیں۔لیکن پھر بھی کبھی کبھی اس کا حملہ اُن پر ہوتا ہے اور وہ اس حملہ کے ساتھ ہی نادم بھی
ہوتے ہیں ، پورے طور پر ابھی نجات نہیں پائی ہوتی۔مگر سابق بِالْخَيْرَات وہ ہوتے ہیں کہ اُن سے نیکیاں ہی سرزد ہوتی ہیں اور وہ
سب سے بڑھ جاتے ہیں۔ان کے حرکات وسکنات طبعی طور پر اس قسم کے ہو جاتے ہیں کہ اُن
سے افعال حسنہ ہی کا صدور ہوتا ہے۔گویا ان کے نفس امارہ پر بالکل موت آ جاتی ہے اور وہ

خطبات مسرور جلد سوم
277
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005ء
مطمئنہ حالت میں ہوتے ہیں۔ان سے اس طرح پر نیکیاں عمل میں آتی ہیں گویاوہ ایک معمولی امر
ہے۔اس لئے ان کی نظر میں بعض اوقات وہ امر بھی گناہ ہوتا ہے جو اس حد تک دوسرے اس کو نیکی
ہی سمجھتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی معرفت اور بصیرت بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔یہی
وجہ ہے جو صوفی کہتے ہیں حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئَاتُ الْمُقَرَّبِيْن۔(الحكم جلد نمبر 39 مورخه 10 نومبر 1905ء صفحه 5-6)
اللہ کرے ہم اس کے مطابق نیکیاں کرنے والے ہوں اور نیکیوں میں بڑھنے والے
ہوں اور ہر احمدی ایک دوسرے سے نیکیوں میں بڑھنے والا ہوتا کہ جب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر
ہوں تو خدا تعالیٰ ہمیں یہ نہ کہے کہ جب تمہیں نیکیوں کے کرنے بلکہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے
بڑھنے کا حکم تھا تو پھر کیوں تم نے ان پر عمل نہیں کیا۔اللہ ہم پر رحم فرمائے اور اپنے حکموں پر چلنے کی
توفیق عطا فرمائے۔اپنی بات ختم کرنے سے پہلے میں پھر آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ان دو دنوں میں
آپ نے جو بھی نیکی کی باتیں سکھی ہیں انہیں اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔اپنے گھروں میں جا کر
یہ نیکی کی باتیں بھول نہ جائیں بلکہ اپنے بیوی بچوں میں بھی ان کو قائم کرنے کی بھر پور کوشش
کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام دعاؤں کا وارث بنائے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جلسہ پر آنے والوں کے لئے کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ
آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔آپ کی ہر فکر ، رنج اور غم کو دور فرمائے اور اس ملک کی ترقی کے لئے
نئی راہیں کھولے۔اور آپ سب کے دلوں میں جماعت اور خلافت سے وفا اور محبت کو بڑھاتا
رہے۔آمین۔آخر پر خطبہ ثانیہ سے پہلے میں دو وفات شدگان کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ایک تو ہیں مولانا
محمد احمد صاحب جلیل۔یہ سلسلہ کے ایک پرانے خادم تھے۔انہوں نے جماعت کے شعبوں میں
مختلف جگہوں پر کام کیا ہے اور جامعہ احمد یہ ربوہ میں بھی پڑھایا ہے۔ان کے بہت سارے شاگرد
ہیں جو دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور خدمات دینیہ بجالا رہے ہیں۔یہ بڑا لمبا عرصہ مفتی سلسلہ عالیہ

خطبات مسرور جلد سوم
278
خطبہ جمعہ 29 اپریل 2005 ء
احمد یہ بھی رہے ہیں۔اور بڑے ہنس مکھ اور خوش مزاج آدمی تھے۔اور بڑے عاجز انسان تھے۔نیکیوں میں بڑھنے والے اور بڑی بزرگ طبیعت کے مالک تھے، نیک طبیعت کے مالک تھے۔ایک لمبا عرصہ بیمار رہ کر ان کی دو تین دن پہلے وفات ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند
فرمائے۔دوسرے میرے بڑے بھائی مکرم مرزا ادریس احمد صاحب کی دو دن پہلے وفات ہوئی
ہے۔پھیپھڑوں میں کینسر کی وجہ سے کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔آپریشن ہوا تھا جس کے بعد طبیعت
بگڑتی گئی۔چند ماہ پہلے سے، جب سے بیماری کا پتہ لگا، بڑی بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا بلکہ
دوسرے عزیزوں
کو بھی تسلی دلایا کرتے تھے۔بے نفس اور بڑی خوبیوں کے مالک تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ
دے۔یہ بھی دعا کریں کہ ہر دو وفات یافتگان جو ہیں ان کی نسلوں میں بھی خلافت اور جماعت
سے وفا و محبت ہمیشہ قائم رہے۔ابھی نماز جمعہ اور عصر کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب بھی
میں پڑھاؤں گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ان جلسوں کی ایک غرض یہ
بھی ہوتی ہے کہ دوران سال جو دوست وفات پائیں ان کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی جائے۔تو
اس ملک کینیا میں بھی جو احمدی بزرگ جنہوں نے وفات پائی ہے ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی
اس جنازہ میں ساتھ شامل کر لیں۔امیر صاحب نے حاضری کی یہ رپورٹ دی ہے کہ ان کا پہلے جو جلسہ ہوا تھا اس
میں پندرہ سو حاضری تھی۔اب اللہ کے فضل سے اس وقت سات ہزار دوسو حاضری ہے۔اور بہت
سارے لوگ غربت کی وجہ سے بہت سارے علاقوں سے آئے بھی نہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ میں ان
علاقوں میں جا بھی رہا ہوں ، دورہ کروں گا۔بہر حال حاضری اس سے بہت بڑھ سکتی تھی۔

آج 10 میں سے 10 باقی