توبہ واستغفار شرائط اور برکات
خطبات مسرور جلد سوم
301
(19)
خطبہ جمعہ 20 رمئی 2005ء
توبه و استغفار
شرائط اور برکات
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 رمئی 2005ء بمقام جنجا (Jinja) یوگنڈا (مشرقی افریقہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی :۔وَ أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتَّعُكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى
أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنِّي أَخَافُ
عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمِ كَبِيرٍ (هود:4)
پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس کے مقصد پیدائش کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ
دنیا اور اس کے کھیل کو داور اس کی چکا چوند تمہیں تمہارے اس دنیا میں آنے کے مقصد سے غافل نہ
کر دے بلکہ ہر وقت تمہارے پیش نظر یہ رہنا چاہئے کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب
حاصل کرنا ہے، اس کی عبادت کرنی ہے۔اگر یہ مقصد تمہارے پیش نظر رہے تو یا درکھو یہ دنیا خود
بخود تمہاری غلام بن جائے گی۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس دنیا میں جہاں بھی ہم نظر ڈالتے
خطبات مسرور جلد سوم
302
خطبہ جمعہ 20 رمئی 2005 ء
ہیں شیطان بازو پھیلائے کھڑا ہے۔اس کے حملے اور اس کے لالچ اس قدر شدید ہیں کہ سمجھ
نہیں آتی اُن سے کیسے بچا جائے۔ہر کونے پر ، ہر سڑک پر ، ہر محلے میں ، ہر شہر میں شیطانی چرنے
کام کر رہے ہیں۔اور سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہو ان شیطانی حملوں سے بچنا مشکل
ہے۔جدھر دیکھو کوئی نہ کوئی بلا منہ پھاڑے کھڑی ہے۔دنیا کی چیزوں کی اتنی اٹریکشن
(Attraction) ہے، وہ اتنی زیادہ اپنی طرف کھینچتی ہیں اور سمجھ نہیں آتی کہ انسان کس طرح اپنے
پیدائش کو سمجھے اور اس کی عبادت کرے۔لیکن ہم پر اللہ تعالیٰ کا یہ خاص احسان ہے کہ اُس
نے خود ہی ان چیزوں سے بچنے کے لئے راستہ دکھا دیا ہے کہ مستقل مزاجی اور مضبوط ارادے کے
ساتھ استغفار کرو تو شیطان جتنی بار بھی حملہ کرے گا منہ کی کھائے گا اور اس کی کوئی کوشش کامیاب
نہیں ہوگی۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:
مقصد
اور یہ کہ تم اپنے رب سے استغفار کرو، پھر اس کی طرف تو بہ کرتے ہوئے جھکو تو وہ
تمہیں ایک مقررہ مدت تک بہترین معیشت عطا کرے گا۔اور وہ ہر صاحب فضیلت کو اس کے
شایان شان فضل عطا کرے گا۔اور اگر تم پھر جاؤ تو یقینا میں تمہارے بارے میں ایک بہت بڑے
دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔تو دیکھیں فرمایا کہ استغفار کرو اور جو استغفار نیک نیتی سے کی جائے ، جو تو بہ اس کے
حضور جھکتے ہوئے کی جائے کہ اے اللہ ! یہ دنیاوی گند، یہ معاشرے کے گند، ہر کونے پر پڑے
ہیں۔اگر تیرا فضل نہ ہو، اگر تو نے مجھے مغفرت کی چادر میں نہ ڈھانپا تو میں بھی ان میں گر جاؤں
گا۔میں اس گند میں گرنا نہیں چاہتا۔میری پچھلی غلطیاں، کوتاہیاں معاف فرما، آئندہ کے لئے
میری توبہ قبول فرما۔تو جب اس طرح استغفار کریں گے تو اللہ تعالیٰ پچھلے گناہوں کو معاف کرتے
ہوئے ، توبہ قبول کرتے ہوئے ، اپنی چادر میں ڈھانپ لے گا۔اور پھر اپنی جناب سے اپنی
نعمتوں سے حصہ بھی دے گا۔دنیا بجھتی ہے کہ دنیا کے گند میں ہی پڑ کر یہ دنیاوی چیز یں ملتی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو تو بہ کرنے والے ہیں، جو استغفار کرنے والے ہیں، ان
خطبات مسرور جلد سوم
303
خطبہ جمعہ 20 رمئی 2005 ء
کو میں ہمیشہ کے لئے دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازتا رہوں گا۔اُن کی زندگی میں بھی ان کے
لئے اس دنیا کے دنیاوی سامان ہوں گے اور ان پر فضلوں کی بارش ہوگی۔اور اُن کے یہ استغفار
اور اُن کے نیک عمل آئندہ زندگی میں بھی اُن کے کام آئیں گے۔اور یہی استغفار ہے جس سے
شیطان کے تمام حربے فنا ہو جائیں گے۔استغفار کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل اور قرب کی چادر میں لپٹنے کی دُعا
مانگی جائے۔جب انسان اس طرح دعا مانگ رہا ہو تو کس طرح ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ دُعا نہ
سنے اور انسان کی دنیا و آخرت نہ سنورے اللہ تعالیٰ نے تو خود فرمایا ہے کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لَكُمْ ﴾ (المُؤمن : 61) کہ اللہ تعالیٰ سچے وعدوں والا ہے ، وہ تو اس انتظار میں ہوتا ہے کہ کب
میرا بندہ مجھ سے دعا مانگے۔خود فرماتا ہے کہ تم مجھ سے مانگو میں دعا قبول کروں گا۔اللہ تعالیٰ تو یہ کہتا
ہے کہ کب میرا بندہ مجھ سے استغفار کرے، کب وہ بچے طور پر تو بہ کرتے ہوئے میری طرف رجوع
کرے اور میں اس کی دُعاسنوں۔حدیث میں آتا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بندے کی تو بہ پر
اللہ تعالیٰ اتنا خوش ہوتا ہے کہ اتنی خوشی اس آدمی کو بھی نہیں ہوتی جسے جنگل بیابان میں کھانے پینے
کی چیزوں سے لدا ہوا اس کا گم ہونے والا اونٹ اچانک مل جائے۔“
(صحيح بخاري - كتاب الدعوات – باب التوبة)
تو دیکھیں اللہ تعالیٰ تو اس انتظار میں ہوتا ہے کہ کب میرا بندہ تو بہ کرے، استغفار کر۔اور میں اس کے گزشتہ گناہ بخشوں اور آئندہ سے اسے اپنی چادر میں ڈھانپ لوں تا کہ وہ شیطان
کے حملوں سے محفوظ رہے۔لیکن یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ مستقل مزاجی
سے اس پر قائم رہو۔ورنہ اگر ایک دفعہ استغفار کی ، دوبارہ گند میں پڑ گئے اور موت اس صورت
میں آئی کہ شیطان کے پنجے میں گرفتار ہو تو پھر اس دن سے بھی ڈرو جس میں گناہوں میں گرفتار
لوگوں کے لئے عذاب بھی بہت بڑا ہوگا۔پس ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ استغفار کرتے ہوئے اپنے گزشتہ گناہوں کی بخشش
خطبات مسرور جلد سوم
304
خطبہ جمعہ 20 رمئی 2005ء
مانگتے ہوئے اور آئندہ کے لئے ان سے بچنے کا عہد کرتے ہوئے مستقل خدا کے سامنے جھکا
رہے۔اور جب اِس طرح عمل ہو رہے ہوں گے تو خدا تعالیٰ اپنی پناہ میں لے لے گا۔اور جو
خدا تعالی کی پناہ میں آ جائے تو اسے جیسا کہ میں نے پہلے بتایا شیطان کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا
سکتا۔کیونکہ اب اس سے وہی عمل سرزد ہو رہے ہوں گے جو خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے
والے عمل ہوں گے۔وہ تمام برائیاں ختم ہو جائیں گی جو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں روک
ہیں۔پس ہر احمدی ہر وقت سچے دل سے استغفار کرتے ہوئے ، تو بہ کرتے ہوئے ، خدا تعالیٰ کے
حضور جھکے تا کہ اس کا پیار حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ تو اپنے بندے کو اپنا پیار اور قرب دینے کے لئے ہر
وقت تیار رہتا ہے بلکہ بے چین رہتا ہے۔بلکہ بندے کی اس بارے میں ذراسی کوشش کو بے حد
نوازتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص مجھ سے بالشت بھر
قریب ہوتا ہے میں اس سے گز بھر قریب ہوتا ہوں۔اور جب وہ میری طرف چل کر آتا ہے میں
اُس کی طرف دوڑ کر جاتا ہوں۔(صحيح مسلم كتاب التوبة - باب في الحض على التوبة والفرح بها
تو دیکھیں جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ قبول کرنے کے لئے اس قدر توجہ فرماتا ہے
تو بندے کو کس قدر بے چینی سے اس کی طرف بڑھنا چاہئے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے بچی تو بہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا
(رساله قشيرية باب التوبة)
ہی نہیں۔جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناہ اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اس
کا مطلب یہ ہے کہ گناہ کے محرکات اُسے بدی کی طرف مائل نہیں کر سکتے۔واضح ہو کہ یہ مطلب
نہیں کہ گناہ کرتے چلے جاؤ ، جان بوجھ کر گند میں گرتے چلے جاؤ اور سمجھو کہ میں نے استغفار کر لی
ہے اور اللہ تعالی کہتا ہے کہ گناہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔یہ اللہ تعالیٰ کے قانون کے خلاف ہے۔
خطبات مسرور جلد سوم
305
خطبہ جمعہ 20 رمئی 2005 ء
مطلب یہی ہے کہ اس کو بدی کی طرف، برائی کی طرف کوئی رغبت نہیں ہوتی۔پھر حضور نے یہ
آیت پڑھی کہ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ) اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے
والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! تو بہ کی
علامت کیا ہے؟ آپ نے فرمایا ندامت اور پشیمانی علامت تو بہ ہے۔تو دیکھیں علامت یہ بتائی کہ
ندامت ہو، پشیمانی ہو اور اس کی وجہ سے پھر آئندہ ان سے بچتا بھی رہے۔کیونکہ جس بات کی
ندامت ہو اور پشیمانی ہو اس بات کو انسان دوبارہ جان بوجھ کر نہیں کرتا۔تو بہ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ تو بہ کے تین شرائط ہیں۔بدوں اُن کی تکمیل کے سچی توبہ
جسے توبة النصوح کہتے ہیں ، حاصل نہیں ہوتی۔ان ہر سہ شرائط میں سے پہلی شرط جسے عربی زبان
میں اقلاع کہتے ہیں۔یعنی ان خیالات فاسدہ کو دور کر دیا جاوے جو ان خصائل ردیہ کے محرک
ہیں۔( یعنی جن کی وجہ سے رڈی خیالات دل میں پیدا ہوتے ہیں) اصل بات یہ ہے کہ
تصورات کا بڑا بھاری اثر پڑتا ہے۔کیونکہ حیطۂ عمل میں آنے سے پیشتر ہر ایک فعل ایک تصوری
صورت رکھتا ہے۔پس تو بہ کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ اُن خیالات فاسدہ و تصورات بد کو چھوڑ
دے۔مثلاً اگر ایک شخص کسی عورت سے کوئی ناجائز تعلق رکھتا ہے تو اُسے تو بہ کرنے کے لئے پہلے
ضروری ہے کہ اس کی شکل کو بدصورت قرار دے۔اور اس کی تمام خصائلِ رذیلہ کو اپنے دل
میں مستحضر کرے ( یعنی گھٹیا اور ذلیل باتوں کو ذہن میں لائے ) کیونکہ جیسا میں نے ابھی کہا ہے
تصورات کا اثر بہت زبر دست اثر ہے۔پس جو خیالات بدلذات کا موجب سمجھے جاتے
تھے ان کا قلع قمع کرے۔یہ پہلی شرط ہے۔دوسری شرط نَدَم ہے۔یعنی پشیمانی اور ندامت ظاہر کرنا۔ہر ایک انسان کا کانشنس
اپنے اندر یہ قوت رکھتا ہے کہ وہ اس کو ہر برائی پر متنبہ کرتا ہے۔مگر بد بخت انسان اس کو معطل چھوڑ
دیتا ہے۔پس گناہ اور بدی کے ارتکاب پر پشیمانی ظاہر کرے اور یہ خیال کرے کہ یہ لذات عارضی
اور چند روزہ ہیں۔اور پھر یہ بھی سوچے کہ ہر مرتبہ اس لذت اور حظ میں کمی ہوتی جاتی ہے۔یہاں
خطبات مسرور جلد سوم
306
خطبہ جمعہ 20 رمئی 2005 ء
تک کہ بڑھاپے میں آکر جبکہ قومی بیکار اور کمزور ہو جائیں گے۔آخر ان سب لذات دنیا کو چھوڑنا
ہوگا۔پس جبکہ خود زندگی ہی میں یہ سب لذات چھوٹ جانے والی ہیں تو پھر ان کے ارتکاب سے
کیا حاصل؟ بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ انسان جو تو بہ کی طرف رجوع کرے۔اور جس میں اوّل
اقلاع کا خیال پیدا ہو یعنی خیالات فاسدہ و تصورات بیہودہ کا قلع قمع کرے۔جب یہ نجاست اور
نا پا کی نکل جاوے تو پھر نادم ہو اور اپنے کئے پر پشیمان ہو۔تیسری شرط عزم ہے۔یعنی آئندہ کے لئے مصمم ارادہ کر لے کہ پھر ان برائیوں کی
طرف رجوع نہ کرے گا اور جب وہ مداومت کرے گا ( با قاعدگی کرے گا) تو خدا تعالیٰ اسے سچی
تو بہ کی توفیق عطا کرے گا۔یہاں تک کہ وہ سیات اس سے قطعاً زائل ہو کر اخلاق حسنہ اور افعال
حمیدہ اس کی جگہ لے لیں گے۔اور یہ فتح ہے اخلاق پر۔اس پر قوت اور طاقت بخشا اللہ تعالیٰ کا کام
ہے کیونکہ تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی ہے جیسے فرمایا أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا) (البقرة: 166)
(ملفوظات جلد 1 صفحه 87 88 جدید ایڈیشن - رپورٹ جلسه سالانه 1897ء صفحه 158)
پس یہ اس حدیث کی وضاحت ہے کہ کس طرح ندامت اور پشیمانی کا اظہار ہو۔اللہ تعالیٰ
ہمیں توفیق دے کہ ہم ہر وقت استغفار کرتے ہوئے اس کے حضور جھکے رہیں اور اس دنیا کے گند
سے بچتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق اس کی محبت حاصل کرنے والے ہوں۔اور
جب ہم اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کر لیں گے تو کبھی کوئی شیطان ہمیں دنیا کے گناہوں کی دلدل میں
دھکیل نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ ہمیں سچی توبہ کی توفیق دے۔آمین
谢谢邀