جماعت اور خلیفہ ایک ہی وجود کو دو نام ہیں نظامِ جماعت اور نظامِ خلافت کے تقاضے

خطبات مسرور جلد سوم
387
(25)
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005 ء
جماعت اور خلیفہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں
نظام جماعت اور نظام خلافت کے تقاضے
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جولائی 2005ء بمقام انٹر نیشنل سنٹر ٹورانٹو ( کینیڈا)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الحمد للہ کہ جماعت احمدیہ کینیڈا کا جلسہ سالانہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ اتوار کو
بخیر وخوبی اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔ان جلسوں کی بھی اپنی ایک فضا ہوتی ہے جس میں مختلف ماحول
اور طبقات کے لوگ ایک مقصد کی خاطر جمع ہوتے ہیں۔جماعت سے کمزور تعلق والے بھی جب
ایک دفعہ جلسے پر آجائیں تو اپنے اندر جماعت اور خلافت سے اخلاص، تعلق اور وفا میں اضافہ اور
بہتری دیکھتے ہیں۔پھر مختلف شعبہ جات کی ڈیوٹیاں ہیں جن میں سے بعض شعبے میرے یہاں قیام
کی وجہ سے ابھی تک جاری ہیں ، کام کر رہے ہیں۔ان میں بھی مختلف طبیعتوں کے مالک افراد جن
کا عام زندگی میں جلسے کے دنوں میں سپر د کردہ ڈیوٹیوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، وہ ایسی ڈیوٹیاں
انجام دے رہے ہوتے ہیں جو عام زندگی میں اس سے بالکل مختلف کام کر رہے ہوتے ہیں۔اچھے
بھلے پڑھے لکھے، کھاتے پیتے لوگ، جلسے کے مہمانوں کی خدمت کر کے ایک فخر محسوس کر رہے
ہوتے ہیں۔(حضور انور نے اس جگہ سب احباب تک آواز پہنچنے کے بارے میں استفسار فرمایا )
میں ذکر کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ خیر سے گز رگیا اور اس جلسے میں جو کمزور
تعلق والے احمدی ہیں وہ بھی جب آ جاتے ہیں تو ان کو بھی ایک خاص تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اور

خطبات مسرور جلد سوم
388
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
پھر ڈیوٹیوں کا ذکر تھا کہ مختلف قسم کے لوگ مختلف طبقات کے لوگ ڈیوٹیاں دے رہے ہوتے
ہیں۔اور یہ سب لوگ ایک جذبے کے ساتھ مہمانوں کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں اور اس لئے
کہ آنے والے مہمان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مہمان ہیں، خدا کی باتیں سننے کے
لئے آنے والے مہمان ہیں۔پھر بہت سے احمدی جو کہ پیس و پیج (Peace Village) میں
رہنے والے ہیں بلکہ میں کہوں گا کہ تقریباً ہر گھرانے نے اپنے گھر مہمانوں کے لئے پیش کئے
ہوئے تھے اور اس میں خوشی محسوس کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلسے کے مہمانوں کی خدمت کی
توفیق دے رہا ہے۔بلکہ اس کے علاوہ بھی اور جگہوں پر بھی احمدی گھروں میں مہمان ٹھہرے
ہوئے تھے اور سب خوشی سے مہمانوں کی خدمت کر رہے تھے۔پیس ولیج میں شائد اس لئے بھی
زیادہ مہمان آئے ہوں کہ میرا قیام اس جگہ تھا۔تو بہر حال یہ نظارے جماعت میں محبت اور اخلاص اور ایک دوسرے کی خدمت اور
مہمان نوازی کے اس لئے نظر آتے ہیں کہ جماعت ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے۔اور نظام
خلافت سے ان کو محبت اور تعلق ہے۔اور خلیفہ وقت کے اشارے پر اٹھنے اور بیٹھنے والے لوگ
ہیں۔یہ نظارے ہمیں جماعت احمدیہ سے باہر کہیں نظر نہیں آ سکتے۔افراد جماعت کا خلافت سے
تعلق اور خلیفہ وقت کا احباب سے تعلق ایک ایسا تعلق ہے جو دنیا داروں کے تصور سے بھی باہر
ہے۔اس کا احاطہ وہ کر ہی نہیں سکتے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بڑا سچ فرمایا تھا کہ جماعت اور خلیفہ ایک
ہی وجود کے دو نام ہیں۔بہر حال یہ تعلق جو جماعت اور خلافت کا ہے ان جلسوں پر اور ابھر کر
سامنے آتا ہے۔الحمد لله ، مجھے اس بات کی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کینیڈا
بھی اس اخلاص و وفا کے تعلق میں بہت بڑھی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ تعلق مزید بڑھاتا چلا
جائے اور یہ وقتی جوش اور جذبے کا تعلق نہ ہو۔آپ لوگوں نے ہمیشہ محبت اور وفا کا اظہار کیا ہے۔27 مئی کو جب میں نے خلافت کے حوالے سے خطبہ دیا تھا تو جماعتی طور پر بھی اور مختلف جگہوں
سے ذاتی طور پر بھی ، سب سے پہلے اور سب سے زیادہ خطوط وفا اور تعلق کے مجھے کینیڈا سے ملے

خطبات مسرور جلد سوم
389
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
تھے۔اللہ کرے یہ محبت اور وفا کے اظہار اور دعوے کسی وقتی جوش کی وجہ سے نہ ہوں بلکہ ہمیشہ رہنے
والے اور دائی ہوں اور آپ کی نسلوں میں بھی چلنے والے اور قائم رہنے والے ہوں۔یا درکھیں جہاں محبت کرنے والے دل ہوتے ہیں وہاں
فتنہ پیدا کرنے والے شیطان
بھی ہوتے ہیں جو اس تعلق کو توڑنے یا اس تعلق میں رخنے ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔پس ایسے
لوگوں سے بھی آپ کو ہوشیار رہنا چاہئے۔اپنے ماحول پر نظر رکھنی ہے۔کہیں سے بھی کوئی ایسی
بات سنیں جو جماعتی وقار یا خلافت کے احترام کے خلاف ہو تو فوری طور پر عہد یداران کو بتا ئیں،
امیر صاحب کو بتا ئیں، مجھے بتائیں۔کیونکہ بعض دفعہ بظاہر بہت چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن
اندر ہی اندر پکتی رہتی ہیں اور پھر بعض کمزور طبائع کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔عہد یداران
بھی اپنے اندر یہ عادت پیدا کریں کہ جب ایسی باتیں سنیں تو سن کر سرسری طور پر دیکھنے کی بجائے
اس کی تحقیق کر لیا کریں، یا کم از کم نظر رکھا کریں۔ایک دفعہ اگر سنی ہے تو ذہن میں رکھیں اور اگر
دوبارہ سنیں تو بہر حال اس پر توجہ دینی چاہئے۔امیر صاحب کو بتا ئیں پھر مجھے بھی بتا ئیں اسی واسطے
سے، بعض دفعہ جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ چھوٹی سی بات لگ رہی ہوتی ہے اس لئے کہ ہر ایک کو
اس کے پس منظر کا ، بیک گراؤنڈ کا پتہ نہیں ہوتا۔اس کی جڑیں کسی اور جگہ ہوتی ہیں۔اس لئے کسی
فتے کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں، اگر کوئی ایسی بات ہے جو وقتی ہے، آپ کے نزدیک سطحی سی بات ہے، اور
غصے میں کسی نے کہہ دی ہے تو اس کا پتہ چل جاتا ہے۔اور ان وقتی شکایتوں اور شکووں کو دُور
کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔اور عہدیداروں کی طرف سے بھی کی جانی چاہئے۔عہدیداروں کو اس بات کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے اور ایسی باتیں سنی چاہئیں تا کہ
توجہ نہ دینا فرد جماعت اور عہدیداروں میں دوری پیدا کرنے کا باعث نہ بن جائے۔لیکن جیسا کہ
میں نے کہا جب بھی کسی بات کا مجلسوں میں ذکر ہورہا ہے اور پھر شرارت پھیلانے کی غرض سے
ذکر ہورہا ہے تو اس کا پتہ چل جاتا ہے۔بہر حال ہر صورت میں جب بھی آپ کوئی ایسی بات سنیں
جس میں ذراسی بھی نظام کے خلاف کسی بھی قسم کی بو آتی ہو تو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔اس لئے
یہاں سمیت تمام دنیا کے عہدیداران بھی اور امراء بھی جہاں جہاں بھی ہیں، ان سے میں کہوں گا

خطبات مسرور جلد سوم
390
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005 ء
کہ اپنے آپ کو ایک حصار میں ، ایک شیل (Shell) میں بند کر کے یا محصور کر کے نہ رکھیں ، جہاں
صرف ایسے لوگ آپ کے اردگرد ہوں جو سب ٹھیک ہے“ کی رپورٹ دینے والے ہوں۔بلکہ
ہر ایک احمدی کی ہر متعلقہ امیر اور عہدیدار تک پہنچ ہونی چاہئے تا کہ ہر طبقے اور ہر قسم کے لوگوں سے
آپ کا براہ راست تعلق ہو۔بعض دفعہ بعض نوجوان بھی ایسی معلومات دیتے ہیں اور ایسی عقل کی
بات کہہ دیتے ہیں جو بڑی عمر کے لوگ یا تجربہ کارلوگوں کے ذہن میں نہیں آتی۔اس لئے کبھی بھی ،
کسی بھی نو جو ان کی یا کم پڑھے لکھے کی بات
کو تخفیف یا کم نظر سے نہ دیکھیں۔وقعت نہ دیتے ہوئے
نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ہر بات کو توجہ دینی چاہئے۔پھر بعض دفعہ نو جوانوں کے ذہنوں میں بعض
سوال اٹھتے ہیں اور اس معاشرے میں اور آج کل کے نواجونوں کے ذہن میں بھی باتیں اٹھتی رہتی
ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ اور ایسا کیوں نہیں ہے؟۔اس لئے خدام الاحمدیہ کو بھی ، لجنہ اماءاللہ کو بھی
اور جماعتی عہدیداران کو بھی ایسے نوجوانوں کی تسلی کرانی چاہئے ، ان کو تسلی بخش جواب دینے
چاہئیں تا کہ کسی فتنہ پرداز کوان کو استعمال کرنے کا موقع نہ ملے۔پھر عہد یداران جو جماعتی نظام میں عہد یداران ہیں وہ صرف عہدے کے لئے عہد یدار
نہیں ہیں بلکہ خدمت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔وہ نظام جماعت، جو نظام خلافت کا ایک حصہ
ہے، کی ایک کڑی ہیں۔ہر عہدیدار اپنے دائرے میں خلیفہ وقت کی طرف سے ، نظام جماعت کی
طرف سے تفویض کئے گئے ، ان کے سپرد کئے گئے اس حصہ فرض کو صحیح طور پر سر انجام دینے کا ذمہ
دار ہے۔اس لئے ایک عہدیدار کو بڑی محنت سے، ایمانداری سے اور انصاف کے تقاضے پورے
کرتے ہوئے اپنے کام کو سر انجام دینا چاہئے۔اور اُن عہد یداروں میں اپنے آپ کو شمار کرنا
چاہئے جن سے لوگ محبت رکھتے ہوں۔جس کا ایک حدیث میں یوں ذکر آتا ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے بہترین سردار وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت
کرتے ہیں۔تم ان کے لئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں۔( مسلم - كتاب الامارة باب خيار الائمة وشرارهم)
تو اگر تقویٰ پر چلتے ہوئے تمام عہدیدار اپنے فرائض نبھا ئیں اور جب فیصلے کرنے ہوں

خطبات مسرور جلد سوم
391
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
تو خالی الذہن ہو کر کیا کریں، کسی طرف جھکاؤ کے بغیر کیا کریں۔جیسا کہ پہلے بھی میں کئی دفعہ کہہ
چکا ہوں کہ تقویٰ یہی ہے کہ اگر اپنے خلاف یا اپنے عزیز کے خلاف بھی گواہی دینی ہو تو دے
دیں۔لیکن انصاف کے تقاضے پورے کریں تو پھر ایسے عہدیدار اللہ کے محبوب بن رہے ہوں گے
جیسا کہ ایک حدیث میں ذکر آتا ہے۔حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔قیامت کے
دن اللہ تعالیٰ کو لوگوں میں سے زیادہ محبوب اور ان سے زیادہ قریب انصاف پسند حا کم ہوگا اور سخت
نا پسندیدہ اور سب سے زیادہ دور ظالم حاکم ہوگا۔(ترمذى - ابواب الاحكام باب ماجاء في الامام العادل)
-
یہاں حاکم تو نہیں ہیں لیکن عہدے بہر حال آپ کے سپرد کئے گئے ہیں ، ایک ذمہ واری
پ کے سپرد کئی گئی ہے۔ایک دائرے میں آپ نگران بنائے گئے ہیں۔پس یہ جو خدمت کے
مواقع دیئے گئے ہیں یہ حکم چلانے کے لئے نہیں دیئے گئے بلکہ خلیفہ وقت کی نمائندگی میں انصاف
کے تقاضے پورے کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہیں۔خلیفہ وقت کے فرائض کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں یہ فرما دیا ہے
که فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ ﴾ ( ص : 27)
یعنی پس تو لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلے کر اور اپنی خواہش کی پیروی مت کر۔وہ تجھے اللہ کے
راستے سے بھٹکا دے گی۔پس جب عہدیداران پر خلیفہ وقت نے اعتماد کیا ہے اور اُن سے انصاف کے ساتھ
اپنے فرائض ادا کرنے کی امید رکھی ہے۔کیونکہ ہر جگہ تو خلیفہ وقت کا ہر فیصلہ کے لئے پہنچنا مشکل
ہے، ممکن ہی نہیں ہے۔تو اگر عہدیداران، جن میں قاضی صاحبان بھی ہیں، دوسرے عہد یداران
بھی ہیں اپنے فرائض انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ادا نہیں کرتے تو پھر اللہ کی گرفت
کے نیچے آتے ہیں۔میرے نزدیک وہ دوہرے گناہگار ہو رہے ہوتے ہیں۔دوہرے گناہ کے
مرتکب ہورہے ہیں۔ایک اپنے فرائض صحیح طرح انجام نہ دے کر، دوسرے خلیفہ وقت کے اعتما دکو

خطبات مسرور جلد سوم
392
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
ٹھیس پہنچا کر ، خلیفہ وقت کے علم میں صحیح صورت حال نہ لا کر۔نمائندے کی حیثیت سے جیسا کہ
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، عہدیداران کا یہ فرض بنتا ہے کہ خلیفہ وقت کو ایک ایک بات پہنچائیں۔بعض دفعہ بیوقوفی میں بعض لوگ یہ کہہ جاتے ہیں ، ان میں عہد یدار بھی شامل ہیں، کہ ہر بات خلیفہ
وقت تک پہنچا کر اسے تکلیف میں ڈالنے کی کیا ضرورت ہے۔عام لوگ بھی جس طرح میں نے کہا
کہہ دیتے ہیں کہ اپنی تکلیفیں زیادہ نہ لکھو جو مسائل ہیں وہ نہ لکھو۔وہ کہتے یہ ہیں کہ پہلے تھوڑے
معاملات ہیں؟ پہلے تھوڑی پریشانیاں ہیں؟ جماعتی مسائل ہیں جو ان کو اور پریشان کیا جائے۔تو یاد
رکھیں ، میرے نزدیک یہ سب شیطانی خیال ہیں، غلط خیال ہیں۔اللہ تعالیٰ کا براہ راست حکم خلیفہ
کے لئے ہے اور کیونکہ کام کے پھیل جانے کی وجہ سے کام بہت وسیع ہو گئے ہیں، پھیل گئے ہیں،
خلیفہ وقت نے اپنے نمائندے مقرر کر دیئے ہیں تا کہ کام میں سہولت رہے۔لیکن بنیادی طور پر
ذمہ داری بہر حال خلیفہ وقت کی ہے۔اور جب اللہ تعالیٰ نے خلیفہ وقت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے تو پھر
اس کی مدد کے لئے وہ تیار رہتا ہے۔کیونکہ خلیفہ بنایا بھی اُس نے ہے تو یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ
خلیفہ بنائے بھی خود، ذمہ داری بھی اس پر ڈالے اور پھر اپنی مدد اور نصرت کا ہاتھ بھی اس پر نہ
رکھے۔اس لئے یہ تصور ہی غلط ہے کہ خلیفہ وقت کو تکلیف نہ دو۔خلیفہ کی جو برداشت ہے اور
تکلیف دہ باتیں سننے کا جس قدر حوصلہ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوتا ہے یا خلافت کے انعام کے بعد جس
طرح اس کو بڑھاتا جاتا ہے کسی اور کو نہیں دیتا۔اس لئے یہ ساری ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے
فضل سے اس سے ادا کروانی ہوتی ہے۔بہر حال وہ حوصلہ بڑھا دیتا ہے۔اس لئے یہ تصور غلط
ہے کہ تکلیف نہ دو۔کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور تکلیف پہنچانا اس حد تک جائز ہے بلکہ ہر ایک کا
فرض ہے۔پس اس تصور کو عہدیداران جن کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ خلیفہ وقت کو تکلیف کیا
دینی ہے، وہ ذہن سے یہ بات نکال دیں اور مجھے بھی گناہگار ہونے سے بچائیں اور خود بھی
گناہگار ہونے سے بچیں۔اگر اصلاح کی خاطر کسی بڑے آدمی کے خلاف بھی کارروائی کرنی
پڑے تو کریں اور اس بات کی قطعاً کوئی پرواہ نہ کریں کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔اگر فیصلے

خطبات مسرور جلد سوم
393
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
تقویٰ پر مبنی اور نیک نیتی سے کئے گئے ہیں تو یا درکھیں اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت ہمیشہ آپ کے
شامل حال رہے گی۔ورنہ یاد رکھیں اگر جماعت احمد یہ الہی جماعت ہے اور یقیناً الہی جماعت ہے
تو پھر اس کی رہنمائی بھی اللہ تعالیٰ ہی فرماتا ہے، فرماتا رہے گا۔ایک حد تک تو بعض عہدیداران
سے صرف نظر ہوگی لیکن پھر یا تو خلیفہ وقت کے دل میں اللہ تعالیٰ ڈال دے گا یا کسی اور ذریعہ سے
اس عہد یدار سے خدمت کا موقع چھین لے گا، اس کو خدمت سے محروم کر دے گا۔پس تمام
عہد یداران تقویٰ سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔اور آپ کا کبھی کوئی
فیصلہ کبھی کوئی کام نفسانی خواہشات کے زیر اثر نہ ہو۔اللہ سب کو اس کی توفیق دے۔دوسری بات میں احباب جماعت سے یہ کہنا چاہتا ہوں، جیسے کہ پہلے بھی میں کہہ آیا
ہوں کہ ایک بہت بڑی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت سے وفا اور اخلاص کا تعلق رکھتی ہے۔لیکن یاد رکھیں یہ ریزولیوشنز ، یہ خط، یہ وفاؤں کے دعوے تب سچے سمجھے جائیں گے، تب سچے
ثابت ہوں گے جب آپ ان دعووں کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں۔نہ کہ وقتی جوش کے تحت نعرہ
لگا لیا اور جب مستقل قربانیوں کا وقت آئے ، جب وقت کی قربانی دینی پڑے، جب نفس کی قربانی
دینی پڑے تو سامنے سو سو مسائل کے پہاڑ کھڑے ہو جائیں۔پس اگر یہ دعویٰ کیا ہے کہ آپ
کو خدا تعالیٰ کی خاطر خلافت سے محبت ہے تو پھر نظام جماعت جو نظام خلافت کا حصہ ہے اس کی
بھی پوری اطاعت کریں۔خلیفہ وقت کی طرف سے تقویٰ پر قائم رہنے کی جو تلقین کی جاتی ہے اور
یقیناً یہ خدا تعالیٰ کے حکموں کے مطابق ہی ہے، اس پر عمل کریں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ نور کی جس
آیت میں خلافت کا انعام دیئے جانے کا وعدہ فرمایا ہے اس سے پہلی آیتوں میں یہ مضمون بھی
بیان ہوا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اللہ سے ڈرو، اس کا تقویٰ اختیار کرو تو پھر
تمہاری کامیابیاں ہیں۔ورنہ پھر کھوکھلے دعوے ہیں کہ ہم یہ کر دیں گے اور ہم وہ کر دیں گے۔ہم
آگے بھی لڑیں گے ، ہم پیچھے بھی لڑیں گے۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُوْنَ - وَأَقْسَمُوا

خطبات مسرور جلد سوم
394
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ - قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ - إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ
-
بمَا تَعْمَلُوْنَ ﴾ (النور:53-54)
یعنی جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس کا تقویٰ
اختیار کرے تو یہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔اور انہوں نے اللہ کی پختہ قسمیں کھائیں کہ
اگر تو انہیں حکم دے تو وہ ضرور نکل کھڑے ہوں گے۔تو کہہ دے کہ قسمیں نہ کھاؤ۔دستور کے
مطابق اطاعت کرو۔یقینا اللہ جو تم کرتے ہو اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔پس اگر حقیقت میں یہ سچا دعوی ہے تو پھر تقویٰ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کریں،
اس کے بندوں کے حقوق ادا کریں، جلسے کے دنوں میں جو نصائح کی گئی تھیں ان پر عمل کرنے کی
کوشش کریں۔اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کریں۔اپنے اس عہد پر عمل کر کے دکھائیں کہ ہر
معروف فیصلے پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ورنہ یہ عہد یہ دعوے کھو کھلے ہیں۔تم اپنی باتوں
سے تو زبانی جمع خرچ میں یہ کہ سکتے ہو کہ ہاں ہم یوں کرتے ہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ
کے ان دعووں کی کنہ تک سے واقف ہے۔اس کو گہرائی تک علم ہے۔دلوں کا حال جانتا ہے۔باتوں کی اصل حقیقت کو جانتا ہے۔اس لئے اس کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔پس اللہ کا یہ خوف دل میں
رکھتے ہوئے ہر احمدی کو اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اگر اس طرح زندگی گزارو
گے تو تمہارا خلافت کے ساتھ تعلق بھی مضبوط ہوگا اور کیونکہ یہ تعلق خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہوگا
اس لئے اللہ تعالیٰ تم پر اپنا فضل فرما تار ہے گا۔اللہ تعالیٰ نے خلافت کے انعام سے فیض پانے والے ان لوگوں کو قرار دیا ہے جو نیک
اعمال بھی بجالانے والے ہوں۔پس خلافت سے تعلق مشروط ہے نیک اعمال کے ساتھ۔خلافت
احمدیہ نے تو انشاء اللہ تعالیٰ قائم رہنا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔لیکن نظام خلافت سے تعلق
انہیں لوگوں
کا ہوگا جو تقویٰ پر چلنے والے اور نیک اعمال بجالانے والے ہوں گے۔اگر جائزہ لیں
تو آپ کو نظر آ جائے گا کہ جن گھروں میں نمازوں میں بے قاعدگی نہیں ہے، ان کا نظام سے تعلق
بھی زیادہ ہے۔جو اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے والے ہیں ان کا خلافت اور نظام سے تعلق بھی

خطبات مسرور جلد سوم
395
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
زیادہ ہے۔اور جن گھروں میں نمازوں میں بے قاعدگیاں ہیں، جن گھروں میں اللہ تعالیٰ کے
حکموں پر چلنے میں وہ شدت نہیں ہے احمدی ہونے کے باوجود نظام جماعت کا احترام نہیں
ہے، لوگوں کے حقوق صحیح طور پر ادا نہیں کرتے وہی لوگ ہیں جن کے گھروں میں بیٹھ کر خلیفہ وقت
کے بارہ میں بعض منفی تبصرے بھی ہو رہے ہوتے ہیں۔تو اپنے آپ کو نظام جماعت اور جماعتی
عہدیداران سے بالا بھی وہاں سمجھا جا رہا ہوتا ہے۔ایسے لوگ تبصرے شروع کرتے ہیں
عہد یداروں سے اور بات پہنچتی ہے خلیفہ وقت تک۔جب نظام جماعت کی طرف سے ان کے
خلاف کوئی فیصلہ آتا ہے تو اس پر بجائے استغفار کرنے کے اعتراض ہور ہے ہوتے ہیں۔حالانکہ
نظام جماعت میں تو خلافت کی وجہ سے یہ سہولت میتر ہے کہ اگر کسی کو یہ خیال ہو کہ کوئی فیصلہ کسی
فریق کی طرفداری میں کیا گیا ہے تو خلیفہ وقت کے پاس معاملہ لایا جاسکتا ہے۔اگر پھر بھی بعض
شواہد یا کسی کی چرب زبانی کی وجہ سے فیصلہ کسی کے خلاف ہوتا ہے تو اس کو تسلیم کر لینا چاہئے اور
بلا وجہ نظام پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔کیونکہ یہ اعتراض تو بڑھتے بڑھتے بہت اوپر تک چلے
جاتے ہیں۔ایسے موقعوں پر اس حدیث کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے ، پیش نظر رکھنا چاہئے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر کوئی اپنی چرب زبانی کی وجہ سے میرے سے فیصلہ
اپنے حق میں کروا لیتا ہے حالانکہ وہ حق پر نہیں ہوتا تو وہ آگ کا گولہ اپنے پیٹ میں ڈال رہا ہوتا
ہے۔یعنی اس وجہ سے وہ اپنے پر جہنم واجب کر رہا ہوتا ہے اور کوئی بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس
فعل کی وجہ سے اس دنیا میں بھی اذیت میں مبتلا رکھے۔اس کو کئی قسم کے صدمات پہنچ رہے ہوں
مختلف طریقوں سے مختلف وجوہات سے وہ مشکلات میں گرفتار ہو جائے۔تو بہر حال جیسا کہ
میں پہلے عہدیداران سے بھی کہ آیا ہوں کہ انہیں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلے
کرنے چاہئیں۔لیکن فریقین سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ آپ بھی حسن ظنی رکھیں اور اگر فیصلے
خلاف ہو جاتے ہیں تو معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔اور جیسا کہ حدیث میں آیا ہے دوسرے فریق کو
آگ کا گولہ پیٹ میں بھرنے دیں۔اور لڑائیوں کو طول دینے اور نظام جماعت سے متعلق جگہ جگہ
باتیں کرنے کی بجائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تعلیم پر عمل کریں کہ بچے ہو کر

خطبات مسرور جلد سوم
396
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
جھوٹے کی طرح تذلل اختیار کرو۔اللہ تعالیٰ سب میں یہ حوصلہ پیدا فرمائے اور ہر ایک دوسرے
کے حقوق ادا کرنے والا بن جائے۔لیکن یہاں میں عہدیداران خاص طور پر امراء کے لئے ایک بات کی وضاحت کرنا
چاہتا ہوں کہ ان مغربی ممالک میں جیسا کہ میں اپنے جلسے کی تقریر میں ذکر کر چکا ہوں عائلی یا میاں
بیوی کے جھگڑوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اور یہ جھگڑے ایسی نوعیت اختیار کر جاتے ہیں
کہ علم ہونے اور ہمدردی ہونے کے باوجود نظام جماعت بعض پابندیوں کی وجہ سے کچھ نہیں کر
سکتا۔کیونکہ بعض صورتوں میں ملکی قانون ایک فریق کو حق پر نہ ہونے کے باوجود اس کے شرعی حقوق
کی وجہ سے بعض حق دے دیتا ہے۔اس لئے ایسے مرد جو ظلم کر کے اپنی بیویوں کو گھروں سے نکال
دیتے ہیں۔یہ بھی نہیں دیکھتے کہ موسم کی شدت کیا ہے۔پھر ایسے ظالم باپ ہوتے ہیں کہ یہ بھی
نہیں دیکھتے کہ اس موسم کی شدت میں ماں کی گود میں چند ماہ کا بچہ ہے۔تو ایسے لوگوں کے خلاف
نظام جماعت کو عورت کی مدد کرنی چاہئے۔پولیس میں بھی اگر کیس رجسٹر کروانا پڑے تو کروانا
چاہئے۔یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ ہم جماعت میں فیصلہ کرلیں گے اور باہر نہ نکلیں۔بعد میں اگر فیصلہ
جماعت کے اندر کیا جا سکتا ہو تو کریں، کیس واپس لیا جا سکتا ہے۔لیکن ابتدائی طور پر ضرور رپورٹ
ہونی چاہئے۔اور پھر جو لا وارث اور بے سہارا عورتیں ہیں، ان ملکوں میں آکر لاوارث بن جاتی
ہیں کیونکہ والدین یہاں نہیں ہوتے مختلف غیروں کے گھروں میں رہ رہی ہیں ان کو بھی جماعت کو
سنبھالنا چاہئے ، ان کی رہائش کا بھی جماعت بندو بست کرے، ان کے لئے وکیل کا انتظام کرے۔اور پھر ظاہر تو ہو جاتا ہے، پردہ پوشی کی جائے تو الگ بات ہے )۔ایسے ظالم خاوندوں کے
خلاف جماعتی تعزیر کی سفارش بھی مجھے کی جائے۔تو اس کے لئے فوری طور پر امریکہ اور کینیڈا کے
امراء ایسی فہرستیں بنائیں، بعض دوسرے مغربی ممالک میں بھی ہیں، لجنہ کے ذریعہ سے بھی پتہ
کریں اور ایسی عورتوں کو ان کے حق دلوائیں۔اور جن عورتوں کے حقوق ادا نہیں ہو رہے اور نظام
ر
جماعت بھی اس بارے میں حرکت میں نہیں آرہا تو یہ عورتیں مجھے براہ راست لکھیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور

خطبات مسرور جلد سوم
397
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
تقویٰ پر چلتے ہوئے جماعت کا فعال حصہ بننے کی توفیق دے۔ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے
ہوں جس کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا تھا۔وہ پاک تبدیلیاں
اپنے اندر پیدا کریں جس کی آپ نے ہم سے توقع کی ہے۔اپنے نیک نمونے قائم کرنے والے
ہوں تا کہ ان نیک نمونوں کی وجہ سے غیر بھی ہماری طرف توجہ کریں۔اور اس ذریعہ سے ہمیں تمام
دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لانے کی توفیق ملے۔پس اس کے لئے ہمیں
اپنے ایمانوں کو بھی کامل کرنا ہو گا اگر کہیں سوچوں میں ٹیڑھ ہے تو اس کو بھی دور کرنا ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جب انسان مومن کامل بنتا ہے تو وہ اس کے اور اس کے غیر
میں فرق رکھ دیتا ہے۔اس لئے پہلے مومن بنو۔اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ بیعت کی خالص
اغراض کے ساتھ جو خدا ترسی اور تقویٰ پر مبنی ہیں دنیا کے اغراض کو ہرگز نہ ملاؤ۔نمازوں کی پابندی
کرو اور توبہ واستغفار میں مصروف رہو۔نوع انسان کے حقوق کی حفاظت کرو اور کسی کو دیکھ نہ دو۔راستبازی اور پاکیزگی میں ترقی کرو تو اللہ تعالیٰ ہر قسم کا فضل کر دے گا “۔(ملفوظات جلد 3 صفحه 434 جدید ایڈیشن ـ الحکم مورخه 17/ اکتوبر 1903صفحه 2)
تو یہ توقعات ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہم سے۔دنیا کی خاطر جو ایک دوسرے پر
ظلم ہورہے ہیں ان سے بچیں۔راستبازی اور پاکیزگی میں ترقی اللہ تعالیٰ تک پہنچانے کا ذریعہ
ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے کا ذریعہ ہے۔اور جب اللہ تعالیٰ کے فضل سمیٹنے والے ہوں
گے تو اس کے فضلوں میں سے ایک بہت بڑا فضل اور انعام جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر خلافت کی
صورت میں جاری فرمایا ہے اس سے بھی حصہ پانے والے ہوں گے۔اور اگر دعوے تو خلافت
احمدیہ کو قائم رکھنے کے لئے ہر قربانی کے ہوں اور عمل یہ کہ کسی طرح خلیفہ وقت کو باتوں ہی باتوں
میں دھوکا دیا جائے۔تو پھر اللہ تعالیٰ بھی اپنا قانون استعمال کرتا ہے۔اور ظالم اپنے ظلموں کی وجہ
سے دنیا داروں سے تو بیچ سکتا ہے، اللہ تعالیٰ کی مخلوق جس کا علم محدود ہے اس سے تو بیچ سکتا ہے،
لیکن خدا تعالیٰ سے نہیں۔پس ہر ایک کو اپنا اس لحاظ سے بھی جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔

خطبات مسرور جلد سوم
398
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
نیکیاں اپنے اندر کس طرح پیدا کرنی چاہئیں ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں کہ :
نوافل ہمیشہ نیک اعمال کے مُتمم اور مکمل ہوتے ہیں اور یہی ترقیات کا موجب
ہوتے ہیں۔مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات وصدقہ وغیرہ جو خدا نے اس پر فرض ٹھہرایا ہے بجا
لا وے اور ہر ایک کارخیر کے کرنے میں اس کو ذاتی محبت ہو اور کسی تصنع و نمائش وریاء کو اس میں دخل
نہ ہو۔یہ حالت مومن کی اس کے بچے اخلاص اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے اور ایک سچا اور مضبوط رشتہ
اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیدا کر دیتی ہے۔اُس وقت اللہ تعالیٰ اس کی زبان ہو جاتا ہے جس سے
وہ بولتا ہے۔اور اُس کے کان ہو جاتا ہے جس سے وہ سنتا ہے۔اور اُس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس
سے وہ کام کرتا ہے۔الغرض ہر ایک فعل اس کا اور ہر ایک حرکت سکون اس کا اللہ ہی کا ہوتا ہے۔اُس وقت جو اس سے دشمنی کرتا ہے وہ خدا سے دشمنی کرتا ہے“۔(ملفوظات جلد 3 صفحه 343 جدید ایڈیشن - الحکم 30 جون 1903ء صفحه 10 11)
تو فرمایا کہ ہر نیک کام میں ، ہر کارخیر میں ذاتی محبت ہو۔ایک جوش سے نیکی کا کام ہورہا
ہو، مجبوری سے نہ ہورہا ہو اور کوئی تصنع اور بناوٹ بھی نہ ہو۔نیکی دنیا کو دھوکا دینے کے لئے بھی نہ ہو
رہی ہو۔دکھانے کے لئے بھی نہ ہو رہی ہو۔تو یہ ہے تعریف نیک اعمال بجالانے اور تقویٰ پر قائم
ہونے کی۔اور پھر جب اس طرح پر اعمال بجالا رہے ہوں گے تو پھر اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے
مطابق اس کے انعاموں سے بھی حصہ پانے والے ہوں گے۔پس ان انعاموں سے حصہ پانے
کے لئے ایک مسلسل اور مستقل عمل ہے جس پر ایک مومن کو چلنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ سب
کو توفیق دے کہ گزشتہ دنوں کی برکتوں سے جو آپ نے حصہ پایا ہے
اس کو ہمیشہ اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور معاشرے میں ایک دوسرے کے خلاف بعض جگہ جو نفرتیں
پل رہی ہیں ان کو دُور کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس ارشاد کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔بڑے درد سے آپ
نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ میرے مرید ہو کر مجھے بدنام نہ کریں۔

خطبات مسرور جلد سوم
399
خطبہ جمعہ یکم جولائی 2005ء
پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ”ہماری جماعت کو چاہئے کہ کوئی امتیازی بات بھی دکھائے۔اگر کوئی شخص بیعت کر کے جاتا ہے اور کوئی امتیازی بات نہیں دکھاتا۔اپنی بیوی کے ساتھ ویسا ہی
سلوک ہے جیسا پہلے تھا اور اپنے عیال و اطفال سے پہلے کی طرح ہی پیش آتا ہے تو یہ اچھی بات
نہیں۔اگر بیعت کے بعد بھی وہی بد خلقی اور بدسلوکی رہی اور وہی حال رہا جو پہلے تھا تو پھر بیعت
کرنے کا کیا فائدہ؟ چاہئے کہ بیعت کے بعد غیروں کو بھی اور اپنے رشتہ داروں اور ہمسایوں کو بھی
ایسا نمونہ بن کر دکھاوے کہ وہ بول اٹھیں کہ اب یہ وہ نہیں رہا جو پہلے تھا۔خوب یا درکھو کہ صاف ہو
کر عمل کرو گے تو دوسروں پر تمہارا ضر ور رعب پڑے گا۔(ملفوظات جلد 5 صفحه 282-283 جدید ایڈیشن - الحکم مورخه 24/ستمبر 1907ء صفحه 3°4)
اللہ تعالیٰ سب کو بیعت کے حق کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیشہ نیکیوں میں بڑھنے
والے، نیکیوں میں سبقت لے جانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے حقوق بھی ادا کرنے والے ہوں
اور بندوں کے حقوق بھی ادا کرنے والے ہوں اور یوں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا سایہ ہم پر ہمیشہ
قائم رہے۔میرا یہاں کینیڈا میں اس دورہ کا یہ آخری جمعہ ہے۔مختصراً یہاں ذکر کر دوں کہ جو وفا اور
پیار اور اخلاص میں نے آپ میں دیکھا اور محسوس کیا ہے خدا کرے یہ ہمیشہ قائم رہے۔اور آپ
میں سے اکثریت جو اخلاص اور وفا میں بڑھی ہوئی ہے اپنے نمونوں اور اثر کی وجہ سے اپنے۔کمزوروں کو بھی اپنے ساتھ ملانے والی ہو، ہر فتنے سے محفوظ رہنے والی ہو۔اللہ آپ کو ہر فتنے سے
محفوظ رکھے اور آپ لوگوں کو یہ بھی توفیق دے کہ احمدیت اور حقیقی اسلام کا پیغام اس خطہ کے لوگوں
تک بھی پہنچانے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو اللہ کی طرف لے جانے والا راستہ دکھانے
والے ہوں۔اللہ آپ کی طرف سے ہمیشہ مجھے خوشی کی خبریں پہنچا تار ہے۔خدا حافظ،
السلام علیکم۔谢谢谢

400
خطبات مسرور جلد سوم

آج 10 میں سے 10 باقی