حبل اللّٰہ کے معانی اور خلافت علی منہاج نبوت کے تحت ایک جنت نظیر معاشرے کا قیام

خطبات مسرور جلد سوم
511
(33)
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
حبل اللہ کے معانی
اور
خلافت علی منہاج نبوت کے تحت
ایک جنت نظیر معاشرے کا قیام
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 2005ء بمقام مئی مارکیٹ۔منہائیم (جرمنی)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی:۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيْعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ
عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ
بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ
مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔پھر
فرمایا:۔( ال عمران : 104)
اس کا ترجمہ ہے کہ: اور اللہ کی رسی کو سب کے سب مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقہ نہ کرو اور
اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں کو
آپس میں باندھ دیا اور پھر اس کی نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے اور تم آگ کے گڑھے کے

خطبات مسرور جلد سوم
512
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
کنارے پر کھڑے تھے تو اس نے تمہیں اس سے بچالیا۔اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات
کھول کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ شاید تم ہدایت پا جاؤ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں بے شمار احکامات دے کر ان پر عمل کرنے کی ہدایت
فرمائی ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس کے ترجمہ میں جیسا کہ میں نے ابھی پڑھا ہے۔ہم دیکھ چکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو ایک ہو کر رہنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے
پکڑنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ یہ اللہ کی رسی تم پر ایک انعام ہے۔اللہ کی اس ریتی کو پکڑنے کی
وجہ سے تم پر اللہ کے فضل نازل ہوئے اور اس کے انعاموں سے تم نے حصہ پایا۔تمہارے معاشرے
کے تعلقات بھی خوشگوار ہوئے اور تمہاری آپس کی رشتہ داریوں میں بھی مضبوطی پیدا ہوئی۔ہم آنحضرت علی اللہ کی بعثت سے قبل کے واقعات تاریخ میں پڑھتے ہیں اور پھر آپ
کی بعثت کے بعد کے حالات بھی ہمارے سامنے ہیں کہ کس طرح محبتیں بڑھیں اور ایک دوسرے
سے کس طرح اخوت کا رشتہ قائم ہوا۔کس طرح ایک دوسرے کے بھائی بھائی بنے۔دیکھیں مدینہ
کے انصار نے ملکہ کے مہاجرین کو کس حد تک بھائی بنایا کہ اپنی آدھی جائیدادیں بھی ان مہاجرین کو
دینے کے لیے تیار ہو گئے بلکہ بعض جن کی ایک سے زائد بیویاں تھیں۔انہوں نے یہاں تک کہا
کہ ہم ایک بیوی کو طلاق دے دیتے ہیں اور تم اس سے شادی کر لو۔تو اس حد تک بھائی چارے اور
محبت کی فضا پیدا ہوگئی تھی بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ محبت اور بھائی چارے کی یہ فضا صرف امن
اور آسائش کے وقت میں نہیں تھی کہ فراوانی ہے ، کشائش ہے تو کچھ دے دیا بلکہ جنگ اور تکلیف کی
حالت میں بھی قربانی کے اعلیٰ معیار قائم ہوئے۔اور یہ صرف اس لئے تھے کہ ان لوگوں نے اللہ
کی رسی کی پہچان کی اور اسے مضبوطی سے پکڑا۔یاد کریں ایک جنگ کے بعد کا وہ نقشہ جب جنگ کے بعد پانی پلانے والے مسلمان
زخمیوں کے درمیان پھر رہے تھے ، ایک کراہ کی آواز سنی۔جب وہ پانی پلانے والے اس کراہنے
والے صحابی کے پاس پہنچے جو زخموں سے چور تھے ، جان کنی کی حالت تھی۔پانی پلانے والے نے
جب پانی ان کے منہ کو لگایا تو اس وقت ایک اور کراہ کی آواز آئی ، پانی مانگا گیا۔پہلے زخمی نے کہا:

خطبات مسرور جلد سوم
513
خطبه جمعه 26 اگست 2005 ء
نہیں، بہتر یہ ہے تم مجھے چھوڑو۔میں اس سے بہتر حالت میں ہوں۔وہ جس طرح مجھے دیکھ رہا
ہے، اسی طرح پانی کی طرف دیکھ رہا ہے ، پانی مانگ رہا ہے تم پہلے اس
زخمی کو پانی پلاؤ۔پانی پلانے
والے جب اس دوسرے زخمی کے پاس پہنچے تو پھر ایک طرف سے کسی کی کراہتے ہوئے پانی مانگنے
کی آواز آئی۔تو اس دوسرے زخمی نے کہا کہ نہیں وہ زخمی میرے سے زیادہ حقدار ہے، اس کو پانی
دو۔میں برداشت کرلوں گا۔اس طرح جب پانی پلانے والے تیسرے صحابی کے پاس پہنچے تو جب
ان کے منہ کو پانی لگایا گیا تو پانی پینے سے پہلے ہی وہ اللہ کے حضور حاضر ہو گئے۔اور جب یہ پانی
پلانے والے واپس دوسرے کے پاس پہنچے تو ان کی روح بھی قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔اور
جب پہلے کے پاس پہنچے تو وہ بھی اللہ کے حضور حاضر ہو چکے تھے۔(الأستيعاب في معرفة الاصحاب باب عكرمة بن ابی جہل)
تو دیکھیں اس آخری جان کنی کے لمحات میں بھی اپنے بھائی کی خاطر قربانی کی اعلیٰ
مثالیں قائم کرتے ہوئے وہ تمام رخی صحابہ اپنے مولیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔روایت میں آتا
ہے کہ پہلے پانی مانگنے والے حضرت عکرمہ تھے۔اور حضرت عکرمہ کا یہ حال تھا کہ ایک وقت میں
مسلمانوں کے خون کے پیاسے تھے۔اپنوں کے ساتھ بھی قربانی کا کوئی تصور نہیں تھا۔اور ایک
وقت ایسا آیا کہ دوسرے مسلمان کی خاطر اپنی جان بھی قربان کر دی۔اسی طرح دوسرے دو صحابہ
تھے۔تو جان لینے والوں میں قربانی کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے جان دینے کا یہ انقلاب تھا
جوان لوگوں نے آنحضرت علی یا اللہ سے منسوب ہونے کے بعد قائم کیا ہے۔انہوں نے یہ معیار
عليه وسلم
حاصل کئے اور یوں
اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں داخل ہوئے۔ہم سب جانتے ہیں کہ وہ رہتی کون سی تھی یا کون سی ہے جس کو پکڑ کر ان میں اتنی روحانی
اور اخلاقی طاقت پیدا ہوئی، قربانی کا مادہ پیدا ہوا، قربانی کے اعلیٰ معیار قائم ہوئے۔جس نے ان
میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے انہیں اس حد تک اعلیٰ قربانیاں کرنے کے قابل بنا دیا۔وہ
رتی تھی اللہ تعالیٰ کی آخری شرعی کتاب قرآن کریم ، جو احکامات اور نصائح سے پُر ہے۔جس
کے حکموں پر سچے دل سے
عمل کرنے والا خدا تعالیٰ کا قرب پانے والا بن جاتا ہے۔وہ رہتی تھی

خطبات مسرور جلد سوم
514
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
نبی کریم علی اللہ کی ذات کہ آپ کے ہر حکم پر قربان ہونے کے لیے صحابہ ہر وقت منتظر رہتے تھے۔ان صحابہ نے اپنی زندگی کا یہ مقصد بنالیا تھا کہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے باہر نہیں
نکلنا۔اور پھر آنحضرت علیل یا اللہ کے بعد آپ کے پہلے چار خلفاء جو خلفاء راشدین کہلاتے
ہیں، ان کے توسط سے مسلمانوں نے اُس رتی کو پکڑا جو اللہ کی رسی اور اس کی طرف لے جانے
والی رہتی تھی۔اور جب تک مسلمانوں نے اس رسی کو پکڑے رکھا وہ صحیح راستے پر چلتے رہے۔اور
جب فتنہ پردازوں نے ان میں پھوٹ ڈال دی اور انہوں نے فتنہ پردازوں کی باتوں میں آکرا
س رہستی کو کاٹنے کی کوشش کی تو ان کی طاقت جاتی رہی۔مسلمانوں کو وقتاً فوقتاً مختلف جگہوں میں اس
کے بعد کامیابیاں تو ملتی رہیں لیکن اجتماعی قوت اور رعب جو تھا وہ جاتا رہا۔وہ قوت جو تھی وہ پارہ
پارہ ہو گئی۔آپس میں بھی لڑائیاں ہوئیں۔ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ہاتھوں قتل ہوا۔اور
یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا انکار کیا تھا۔یہاں یورپ میں بھی دیکھیں مسلمان آئے ، سپین کو فتح کیا اور اس کو چند سو سالوں کے
بعد گنوا بھی دیا۔اور آج بھی مسلمانوں کی جو یہ ابتر حالت ہے، نا گفتہ بہ حالت ہے، آج بعض
مسلمان ممالک جو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں لیکن اس کے باوجود غیروں کے دست نگر ہیں،
اس کی یہی وجہ ہے کہ اللہ کی رسی کی انہوں نے قدر نہیں کی اور اپنے ذاتی مفادات اللہ اور رسول کی
محبت پر غالب کر لئے۔ذاتی مفادات نے بھائی کی بھائی سے پہچان مٹادی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
آج یہ سب طاقت کھوئی گئی۔لیکن کیونکہ اللہ تعالیٰ جس نے آنحضرت عبیل یا اللہ کو آخری شرعی نبی بنا کر دنیا میں بھیجا تھا۔اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق آپ کی شریعت نے رہتی دنیا تک نہ صرف قائم رہنا تھا بلکہ
پھیلنا تھا۔اپنے وعدے کے برخلاف اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے ان عملوں کی وجہ سے اس دین کو
صفحہ ہستی سے مٹا تو نہیں دینا تھا۔مسلمانوں کے بگڑنے کی وجہ سے اور ناشکری کی وجہ سے جو ایسی
حرکتوں کے منطقی نتائج نکلتے ہیں اور نکلنے چاہئیں وہ تو نکلے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا آنحضرت علی اللہ
عليه وسلم
سے یہ بھی وعدہ تھا کہ آخرین میں سے تیری امت میں سے تیری لائی ہوئی شریعت کو دوبارہ قائم

خطبات مسرور جلد سوم
515
خطبه جمعه 26 اگست 2005 ء
کرنے کیلیے میں مسیح و مہدی کو مبعوث کروں گا تا کہ پھر وہ احکامات لاگو ہوں ، تا کہ پھر اللہ کی رہتی کی
قدر کا احساس پیدا ہو، تاکہ پھر اس مسیح و مہدی کو ماننے والے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ سکیں۔اس آیت کے آخر میں جو یہ فرمایا ہے کہ اس طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات کھول کھول کر بیان
کرتا ہے تا کہ شاید تم ہدایت پا جاؤ۔یہ مسلمانوں کو پھر ایک حکم ہے، ایک وارننگ ہے کہ اللہ کے
احکامات پر عمل کرو، پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے بعد ضد نہ کرو اور سیح و مہدی کو مان لو۔جو تمہارے
ساتھ ہو چکا اس سے سبق حاصل کرو۔اپنی تاریخ سے سبق حاصل کرو۔اور اب تمہاری بقا اسی میں ہے
کہ اس رسی کو مضبوطی سے پکڑو۔لیکن اس میں ہم احمدیوں کے لیے بھی نصیحت ہے بلکہ اوّل مخاطب اس زمانے میں ہم
احمدی ہیں کہ ایک انقلاب آج سے چودہ سو سال پہلے آیا تھا اور دشمن کو بھائی بھائی بنا گیا تھا اور ایک
انقلاب اس زمانے میں اس نبی امی کی قوت قدسی کی وجہ سے، اس کے عاشق صادق کے ذریعہ
سے برپا ہوا ہے جس نے تمہیں پھر سے اکٹھا کیا ہے۔اس لئے اب پہلی باتیں جو تاریخ کا حصہ بن
چکی ہیں ، یہ تاریخ کا حصہ بننے کے لیے تھیں ان پر غور کرو اور اس مسیح و مہدی کو ماننے کے بعد ہمیشہ
اس تعلیم پر عمل کرو جو تمہیں دی گئی ہے۔ورنہ جو عمل نہیں کرے گا وہ اپنے آپ کو آگ کے گڑھے
میں گرانے والا ہوگا۔پہلے زمانے کے لئے آنحضرت عبید اللہ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ خلافت راشدہ کا
زمانہ تھوڑا ہوگا اور اسی کے مطابق ہوا۔لیکن اس زمانے کے لئے آنحضرت علی اللہ نے پیشگوئی
فرمائی ہے کہ میرے غلام صادق کے آنے کے بعد جو خلافت قائم ہوگی وہ علی منہاج نبوت ہوگی
اور اس کا دور قیامت تک چلنے والا دور ہوگا۔خلافت کے قیامت تک قائم رہنے کے بارے میں بعض لوگ اس کی اپنی وضاحت اور
تشریح بھی کرتے ہیں۔ہم میں سے بھی بعض لوگ بعض دفعہ باتیں کرتے رہتے ہیں۔تو آج جو
یہ باتیں کرتا ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رہتی کو کاٹنے کی باتیں کرتا ہے کہ قیامت تک اس نے رہنا ہے یا
نہیں یا اس کی کیا تشریح ہے، کیا نہیں ہے۔اگر کوئی دلیل ان کے پاس اس چیز کی ہے بھی تو حضرت

خطبات مسرور جلد سوم
516
خطبہ جمعہ 26 راگست 2005 ء
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعریف کے بعد ہر چیز باطل ہو چکی ہے۔وہ دلیل اپنے پاس رکھیں
اور جماعت میں فساد کی کوشش نہ کریں۔بہر حال واضح ہو کہ اب اللہ کی رسی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود ہی ہے،
آپ کی تعلیم پر عمل کرنا ہے۔اور پھر خلافت سے چمٹے رہنا بھی تمہیں مضبوط کرتا چلا جائے گا۔خلافت تمہاری اکائی ہو گی اور خلافت تمہاری مضبوطی ہوگی۔خلافت تمہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور آنحضرت عبید اللہ کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے جوڑنے والی ہوگی۔پس
اس رستی کو بھی مضبوطی سے پکڑے رکھو۔ورنہ جو نہیں پکڑے گا وہ بکھر جائے گا۔نہ صرف خود بر باد
ہوگا بلکہ اپنی نسلوں کی بربادی کے سامان بھی کر رہا ہوگا۔اس لئے ہر وہ آدمی جس کا اس کے خلاف
نظریہ ہے وہ ہوش کرے۔اس ریشی کو پکڑنا کس طرح ہو گا؟ یہ صرف بیعت کر کے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کو مان لینے سے ہی نہیں ہوگا بلکہ ان شرائط بیعت پر عمل کرنا بھی ضروری ہے جو آپ نے
مقرر فرمائی ہیں۔دیکھیں کتنی کڑی شرائط ہیں۔بعض تو بعض عمل کرنے والوں کو بڑی بڑی لگتی
ہیں۔لیکن کس درد سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے۔کس طرح ایک ایک بات کو لے کر ہمیں سمجھایا ہے کہ میری بیعت میں آنے کے بعد کس طرح
تمہیں اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی۔عبادات اور توحید کے قیام سے لے کر چھوٹی سے
چھوٹی نیکیاں اختیار کرنے ، تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے اور اپنے بھائیوں کے حقوق ادا کرنے
کی طرف ہمیں توجہ دلائی تا کہ اللہ کے احکامات کی رسی کو تھام کر ہم اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکیں ، اس کی
رضا حاصل کرنے والے بن سکیں۔اور یہی باتیں ہیں جن کی آپ کے بعد خلفائے وقت نے تلقین
کی اور نصیحت فرماتے رہے۔تین سال کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ کو قائم ہوئے سو سال کا عرصہ ہو جائے گا
اور جماعت اس جو بلی کو منانے کے لیے بڑے زور شور سے تیاریاں بھی کر رہی ہے۔اس کے لئے
دعاؤں اور عبادات کا ایک منصوبہ میں نے بھی دیا ہے۔ایک تحریک دعاؤں کی ، نوافل کی میں نے

خطبات مسرور جلد سوم
517
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
بھی کی تھی۔تو بہت بڑی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پر عمل بھی کر رہی ہے۔لیکن اگر ان باتوں
پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں حقوق العباد کے اعلیٰ معیار ادا کرنے کی طرف توجہ پیدا نہیں ہوتی
تو یہ روزے بھی برکار ہیں، یہ نوافل بھی برکار ہیں ، یہ دعا ئیں بھی بریکار ہیں۔ہم جماعت کے عہدیداروں کو یہ رپورٹ تو دے دیں گے کہ خلیفہ وقت کو بتا دو کہ
جماعت کے اتنے فیصد افراد نے روزے رکھے یا نوافل پڑھے یا دعا ئیں کر رہے ہیں اور اس پر
عمل کر رہے ہیں۔لیکن جب آپس کے تعلقات نبھانے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے ،
ایک دوسرے کی خاطر قربانیاں دینے اور قربانیوں کے وہ نمونے قائم کرنے ، جن کی میں نے مثال
دی ہے کے بارے میں پوچھا جائے گا تو پتہ چلے گا کہ اس طرف تو توجہ ہی نہیں ہے۔یا اگر توجہ پیدا
ہوئی بھی ہے تو اس حد تک ہوئی ہے جس حد تک اپنے حقوق متاثر نہیں ہوتے۔اس وقت تک
حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوئی ہے جب تک اپنی ذات کی قربانی نہ دینی پڑے۔اس
وقت تک توجہ پیدا ہوئی ہے جب تک اپنے مال
کی قربانی نہ دینی پڑے۔مال کی قربانی کے ضمن میں یہاں یہ بھی ضمنا ذکر کر دوں۔جرمنی نے آج سے 10 سال
پہلے 100 مساجد کا وعدہ کیا تھا۔اس کی رفتار بڑی ست ہے۔تو خلافت جو بلی منانے کے لیے
اب اس میں بھی تیزی پیدا کریں اور خدام، انصار، لجنہ پوری جماعت مل کر ایک منصوبہ بنائیں کہ
ہم نے سال میں صرف چار پانچ مساجد پیش نہیں کرنی بلکہ 2008 ء تک اس سے بڑھ کر مساجد
پیش کرنی ہیں۔اگر آپ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اس کام میں بجت جائیں گے تو انشاء اللہ
تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ مدد فرمائے گا۔اور آپ کی مساجد کی تعمیر کی رفتار بھی انشاء اللہ تعالی تیز ہوگی۔جو
روکیں راستے میں پیدا ہورہی ہیں وہ بھی دور ہوں گی۔لیکن بہر حال اس کے لیے دعاؤں پر زور
دینے اور پختہ ارادے کی ضرورت ہے۔میں نے یہ ضمناذ کر کر دیا ہے۔تو قربانی کا میں ذکر کر رہا تھا۔اگر تو آپ کی توجہ صرف اس حد تک پیدا ہوئی ہے جہاں
تک اپنے قریبیوں کے حقوق متاثر نہیں ہوتے۔اپنے اور اپنے قریبیوں کے مفاد حاصل کرنے کے
لیے اگر غلط بیانی اور نا جائز ذرائع استعمال کر رہے ہوں اور اگر اس کو بھی کوئی عار نہ سمجھتے ہوں تو پھر

خطبات مسرور جلد سوم
518
خطبہ جمعہ 26 راگست 2005 ء
حبل اللہ کو پکڑنے کے دعوے جھوٹے ہیں۔پھر تو خلافت احمدیہ کے احترام اور استحکام کے نعرے
کھو کھلے ہیں۔پھر تو خلیفہ وقت کے لئے بھی فکر کی بات ہے۔نظام جماعت کے لیے بھی فکر کی
بات ہے اور ایک پکے اور نیچے احمدی کے لیے بھی فکر کی بات ہے۔کیونکہ ان راہوں پر نہ چل کر جن
پر چلنے کا اللہ اور اس کے رسول نے حکم دیا ہے ، آگ کے گڑھے کی طرف بڑھنے کا خطرہ ہے۔پس آج ہر احمدی کو حبل اللہ کا صحیح اور اک اور فہم حاصل کرنے کی طرف توجہ دینے کی
ضرورت ہے۔صحابہ کی طرح قربانیوں کے معیار قائم کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔ایک دوسرے کے
حقوق ادا کر نا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔قرآن کریم کے تمام حکموں پر عمل کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔اگر ہر فرد جماعت اس گہرائی میں جا کر حبل اللہ کے مضمون کو سمجھنے لگے تو وہ حقیقت میں اس
وجہ سے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ایک جنت نظیر معاشرے کی بنیاد ڈال رہا
ہوگا۔جہاں بھائی بھائی کے حقوق بھی ادا ہور ہے ہوں گے ، میاں بیوی کے حقوق بھی ادا ہور ہے
ہوں گے،ساسوں ، بہوؤں کے حقوق بھی ادا ہور ہے ہوں گے۔دوست دوست کے حق ادا کرتے
ہوئے اس کی خاطر قربانی دے رہا ہو گا۔جماعت کا ہر فر د نظام جماعت کی خاطر قربانی دینے کے
اعلیٰ معیار قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوگا۔غرض کہ ایک ایسا معاشرہ قائم ہو گا جو مکمل طور پر خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والا
معاشرہ ہوگا۔جس میں وہ لوگ بستے ہوں گے جو اس قرآنی آیت پر عمل کرنے والے ہیں۔فرمایا الَّذِيْنَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ
يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (آل عمران : 135 ) یعنی وہ لوگ جو آسائش میں بھی خرچ کرتے ہیں اور تنگی
میں بھی اور غصہ دیا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ احسان کرنے
والوں سے محبت کرتا ہے۔فرمایا کہ اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔یہ اعلیٰ اخلاق دکھانے والے
کون لوگ ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو لڑائی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لئے آپس میں محبت و پیار کی فضا
پیدا کرنے کے لئے ، ایک ہو کر رہنے کے لئے اللہ کی خاطر اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے

خطبات مسرور جلد سوم
519
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
کے لئے ، جماعت کی مضبوطی اور وقار کے لئے ، ایک دوسرے کے قصور معاف کرتے ہیں۔اپنی
جھوٹی اناؤں کو دباتے ہیں۔یہ نہیں کہ ذرا ذرا سی بات پر ایک دوسرے کے خلاف ہاتھ اٹھانا
شروع ہو جائیں ، جھوٹی انائیں رکھنے والے ہوں۔اس زعم میں بیٹھے ہوں کہ ہمارا خاندان بڑا
ہے۔جب اس فساد کے زمانے میں اس دنیا داری کے زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے سلسلۂ بیعت میں شامل ہو گئے تو پھر بڑائی کسی قبیلے، برادری یا خاندان کی نہیں ہے۔پھر بڑائی تقوی میں ہے۔جیسا کہ فرمایا ﴿إِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ ﴾
(الحجرات: 14) کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی
ہے۔اور متقی کون ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل
کرتا ہے۔ہر وقت اس فکر میں ہے کہ میں حبل اللہ کو پکڑے رکھوں۔پس اگر اللہ کی محبت حاصل
کرنی ہے تو ان جھوٹی اناؤں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔اور نہ صرف یہ کہ کسی سے برائی نہیں کرنی یا برائی کا
جواب برائی سے نہیں دینا، بلکہ احسان کا سلوک کرنا ہے۔یہی باتیں ہیں جو ایک حسین معاشرہ قائم
کرتی ہیں اور اس کے لئے ایک احمدی کو جہاد کرنا چاہئے۔کیونکہ اگر دل تقویٰ میں ہے تو اللہ تعالیٰ
کے دین کی مضبوطی کی خاطر ، اپنے ایمانوں میں مضبوطی کی خاطر ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی
کی طرف توجہ پیدا ہوتی رہے گی۔اور اپنی اناؤں اور غصے کو دبانے کی توفیق ملتی رہے گی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اہل تقویٰ کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ
اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کریں۔یہ تقویٰ کی ایک شاخ ہے جس کے ذریعہ سے
ہمیں ناجائز غضب کا مقابلہ کرنا ہے۔بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری اور کڑی
منزل غضب سے بچنا ہی ہے۔عجب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے۔( یعنی غرور اور تکبر غضب
سے پیدا ہوتا ہے، غصے سے پیدا ہوتا ہے ) اور ایسا ہی کبھی خود غضب عجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے۔کیونکہ غضب اس وقت ہوگا جب انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے“۔(ملفوظات جلد اول صفحه 22-23 جدید ایڈیشن) |
تو جس طرح ایک نیکی سے دوسری نیکی پھوٹتی ہے اسی طرح ایک برائی سے دوسری برائی

خطبات مسرور جلد سوم
520
خطبہ جمعہ 26 راگست 2005 ء
پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔اس لئے ہر برائی سے بچنے کی ایک احمدی کو کوشش کرنی چاہئے اور خاص
طور پر غصہ جس سے غرور اور تکبر پیدا ہوتا ہے یا غرور اور تکبر جس کی وجہ سے انسان غصے میں آجاتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ ایک بہت مشکل امر ہے۔بہت بڑی مشکل
چیز ہے لیکن تمہیں ایک رکھنے کے لئے اور نیکیوں میں آگے بڑھنے کیلئے انتہائی بنیا دی امر ہے۔ایک اور جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : یا درکھو جو شخص سختی کرتا
اور غضب میں آجاتا ہے اس کی زبان سے معارف اور حکمت کی باتیں ہرگز نہیں نکل سکتیں۔وہ دل
حکمت کی باتوں سے محروم کیا جاتا ہے جو اپنے مقابل کے سامنے جلدی طیش میں آکر آپے سے
باہر ہو جاتا ہے۔گندہ دہن اور بے لگام کے ہونٹ لطائف کے چشمہ سے بے نصیب اور محروم کئے
جاتے ہیں۔غضب اور حکمت دونوں جمع نہیں ہو سکتے۔جو مغلوب الغضب ہوتا ہے اس کی عقل
موٹی اور فہم کند ہوتا ہے۔اس کو کبھی کسی میدان میں
غلبہ اور نفرت نہیں دئے جاتے“۔(ملفوظات جلد سوم صفحه 104 جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ الفاظ مزید جھنجھوڑنے والے ہیں۔ایک
طرف تو ہم اللہ کی رسی کو پکڑ کر اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے دعویدار ہوں، ایک طرف تو ہم اللہ کی رضا
حاصل کرنے کے دعویدار ہوں اور دوسری طرف بداخلاقی کے نمونے دکھا رہے ہوں۔ایک طرف
تو ہم دنیا کو اسلام کے جھنڈے تلے لانے کے دعویدار ہوں اور دوسری طرف ہمارے اپنے فعل
ایسے ہوں کہ ہمارے ایسے فعلوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہمیں معارف اور حکمت سے محروم کر رہا ہو۔جب ہمارے اپنے اندر حکمت و معرفت نہیں ہوگی یا معارف پیدا نہیں ہوں گے تو دوسروں کو کیا
سکھائیں گے۔پس ہمیں اپنے اندر جھانکنا ہو گا۔اپنے جائزے لینے ہوں گے۔کیونکہ جس میں عقل
اور حکمت نہ ہو، جس کی عقل موٹی ہو گئی ہو اس کو اللہ تعالیٰ کی رسی کو پکڑنے کا کیا ادراک ہوسکتا ہے۔یہاں اس ملک میں آکر آپ میں سے بہتوں کے جو معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں اس
بات سے آپ کے دلوں میں ایک دوسرے کی خاطر مزید نرمی آنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے آگے سر
مزید جھکنا چاہئے کہ اس نے احسان فرمایا اور اس احسان کا تقاضا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رسی کو مزید

خطبات مسرور جلد سوم
521
خطبه جمعه 26 راگست 2005 ء
مضبوطی سے پکڑتے ہوئے اس کے حکموں پر عمل کیا جائے۔اپنے بھائیوں کے حقوق ادا کئے
جائیں اور یوں اللہ کا پیار بھی حاصل کیا جائے۔اور جہاں ہم اس طرح اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل
کر رہے ہوں گے وہاں آپس کی محبت اور پیار اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی وجہ سے آپس
میں مضبوط بندھن میں بندھ رہے ہوں گے۔اور جب ہم اس طرح بندھے ہوں گے اور اللہ کی
رشتی کو تھامے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کر رہے ہوں گے تو ہمارا ایک رعب قائم ہوگا جو مخالفین
کے ہر حملے سے ہمیں محفوظ رکھے گا۔ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارا جماعتی وقار بھی جاتا رہے گا
اور تمہارے اندر بزدلی بھی پیدا ہو جائے گی۔جیسا کہ فرمایا اَطِيْعُوا اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَلَا تَنَازَعُوا
فَتَفْشَلُوْا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ (الانفال:47) اور اللہ کی اطاعت
کرو اور اس کے رسول کی اور آپس میں مت جھگڑو ورنہ تم بزدل بن جاؤ گے اور تمہارا رعب جاتا
رہے گا۔اور صبر سے کام لو۔یقینا اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔پس ہر احمدی کو اللہ
تعالیٰ کے اس حکم کو اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔اگر ایسے مواقع آ بھی جائیں جس میں کسی کی طرف
سے زیادتی ہوئی ہو تو صبر اور حوصلے سے اس کو برداشت کرنا چاہئے۔آپس کے چھوٹے چھوٹے
جھگڑوں میں پڑ کر اپنی اناؤں کے سوال پیدا کر کے اپنی طاقتوں کو کم نہ کریں۔ہر بھائی دوسرے
بھائی کی عزت کا خیال رکھے۔ہر بہن دوسری بہن کی عزت کا خیال رکھے۔اپنے بچوں کے دلوں
میں ایک دوسرے کے لئے احترام پیدا کریں۔عہدیدار افراد جماعت کی عزت نفس کا خیال رکھیں
اور افراد جماعت عہدیداروں کی عزت کریں، ان کے وقار کا خیال رکھیں۔پھر آپس میں عہد یدار
ایک دوسرے کی عزت اور احترام کریں۔ذیلی تنظیموں کے عہد یدار دوسری ذیلی تنظیموں کے
عہد یداروں کا احترام اپنے اندر اور اپنی تنظیم کے اندر پیدا کریں۔پھر تمام ذیلی تنظیموں کے
عہدیدار جماعتی عہدیداروں کا احترام اپنے دل میں پیدا کریں۔آپس میں تمام عہدیدار ایک
دوسرے کی عزت کا خیال رکھیں۔عہدیداروں سے میں کہتا ہوں کہ جب یہ چیز عہدیداروں کی
سطح پر اعلیٰ معیار کے مطابق پیدا ہو جائے گی۔تو جماعت کے اندر ایک روحانی تبدیلی خود بخود
پیدا ہوتی چلی جائے گی۔جس طرح آپ تقویٰ کی راہوں پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام

خطبات مسرور جلد سوم
522
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
کر رہے ہوں گے۔اسی طرح افراد جماعت ایک دوسرے کا احترام کر رہے ہوں گے اور خیال
رکھ رہے ہوں گے۔ضرورتیں پوری کر رہے ہوں گے۔قربانی دینے کا شوق پیدا ہورہا ہوگا۔پس
اس بات کو چھوٹی نہ سمجھیں۔یہی باتیں آپ کو اعلیٰ اخلاق کی طرف لے جانے والی ہیں اور انہیں
باتوں کے اپنانے سے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے سے، اپنے اوپر لاگو کرنے سے ، ہم جماعت کی
ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہوں گے۔ان باتوں کے اختیار کرنے کی طرف توجہ کرنے کیلئے آنحضرت علی یا اللہ نے بھی مختلف
طریقوں سے ہمیں سمجھایا ہے کہ آپس میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کس طرح پیدا کرنی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
اللہ نے فرمایا جو شخص بھی کسی کی بے چینی اور اس کے کرب کو دور کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ قیامت
کے دن اس کے کرب اور اس کی بے چینی کو دور کرے گا۔اور جو شخص کسی تنگ دست کے لیے آسانی
مہیا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانی اور آرام کا سامان بہم پہنچائے گا اور
جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے
گا۔اللہ تعالیٰ اس شخص کی مدد کر تا رہتا ہے جب تک وہ اپنے بھائی کی مدد کے لیے کوشاں رہتا ہے۔(ترمذى كتاب البر والصلة باب فى السترة على المسلم)
پس یہ آسانیاں پیدا کرنا بھی محبت بڑھانے کا ذریعہ ہے۔خاص طور پر ایک دوسرے کی
پردہ پوشی کی طرف بہت توجہ دیں۔لیکن یہاں ایک وضاحت بھی کر دوں۔اس کا یہ مطلب بھی نہیں
ہے کہ غلاظت کو معاشرے میں پلنے اور بڑھنے دیا جائے اور جو غلط حرکات ہورہی ہوں ان سے
اس طرح پردہ پوشی کی جائے کہ جو معاشرے پر برا اثر ڈال رہی ہو۔اس کی اطلاع عہد یداران کو
دینی ضروری ہے۔مجھے بتائیں لیکن آپس میں ایک دوسرے سے باتیں کرنا یا کسی کے متعلق باتیں
سن کے آگے پھیلانا یہ غلط طریق کار ہے۔اس معاملے میں پردہ پوشی ہونی چاہئے۔لیکن اصلاح
کی خاطر بتانا بھی ضروری ہے۔لیکن ہر جگہ بات کرنے سے پر ہیز کرنا چاہئے۔یہ برائیاں اگر
کوئی کسی میں دیکھتا ہے تو ایک احمدی کو بے چین ہو جانا چاہئے ، اس کی اصلاح کی کوشش کرنی

خطبات مسرور جلد سوم
523
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
چاہئے۔بے چینی سے اس کی غلطیوں کو لوگوں پہ ظاہر نہیں کرنا۔بے چینی اصلاح کے لئے ہونی
چاہئے اور وہیں بات کرنی چاہئے جہاں سے اصلاح کا امکان ہو۔اگر خو د اصلاح نہیں کر سکتے تو
جس طرح میں نے کہا ہے پھر عہدیداروں کو بتا ئیں، مجھے بتائیں۔اور پھر یہ عہد یدار رحم اور محبت
کے جذبات کے ساتھ اس شخص کی اصلاح کی طرف توجہ کریں۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت عامر کہتے ہیں کہ میں نے نعمان بن بشیر کو یہ کہتے سنا کہ
رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا تو مومنوں کو ان کے آپس کے رحم ، محبت و شفقت کرنے میں ایک جسم
کی طرح دیکھے گا۔جب جسم کا ایک عضو بیمار ہوتا ہے۔اس کا سارا جسم اس کے لئے بے خوابی اور
بخار میں مبتلا رہتا ہے۔(بخاری کتاب الأدب۔باب رحمة الناس والبهائم)
پس معاشرے کو تکلیف سے بچانے کے لیے اپنے آپ کو اس بیماری سے بچانے کے
لیے پاک دل ہو کر اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے ، دعا کرنی چاہئے۔یہ رویے اگر ہوں گے تو یقیناً
یہ ایسے رویے ہیں جو معاشرے کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے والے ہوں گے۔صلى
پھر آپس کے تفرقہ کو دور کرنے کے لیے، آپس میں محبت کرنے کے لیے آنحضرت عبید الا الله
نے ایک نہایت خوبصورت اصل ہمیں بتا دیا۔عليه
روایت میں آتا ہے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت
رسول کریم صلی اللہ نے فرمایا کہ ایک مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین
راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے اور یہ کہ وہ راستے میں ایک دوسرے سے ملیں تو منہ پھیر لیں۔ان
دونوں میں سے بہترین وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔(الادب المفرد للبخاری، باب من بدا بالسلام)
پس آپس کی رنجشوں کو لمبا نہیں کرنا چاہئے اس سے تفرقہ پیدا ہوتا ہے اور بڑھتے بڑھتے
جماعتی و قار کو نقصان پہنچاتا ہے۔غیر اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔کئی خط آتے ہیں لوگ لکھتے ہیں کہ
فلاں شخص کے ساتھ ناراضگی تھی، آپ کے کہنے پر جب میں اس کے پاس گیا اور اس سے اپنی
غلطی کی معافی مانگی تو اس نے سختی سے مجھے جھڑک دیا۔وہ بات کرنے کا روادار نہیں ، سلام کرنے کا
روادار نہیں۔یہاں جرمنی میں کئی ایسے واقعات ہیں۔

خطبات مسرور جلد سوم
524
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
تو جیسا کہ میں نے کہا یہ بڑا غلط طریقہ ہے۔صلح کی بنیاد ڈالنی چاہئے۔اوّل تو ہر ایک کو
پہل کرنی چاہئے۔یہ نظارے نظر آنے چاہئیں کہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دوڑے آئیں۔ایک دوسرے کو معاف کرنے کی عادت ڈالیں۔اور پہلے صلح کی بنیاد ڈال کر بہترین مسلمان بنیں
اور اسلام اور احمدیت کی مضبوطی کا باعث بنیں۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت
نبی کریم علی اللہ نے فرمایا کہ ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی مانند ہے جس کا ایک
حصہ دوسرے حصے کو تقویت پہنچارہا ہوتا ہے۔پھر آپ نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے
ہاتھ کی انگلیوں میں خوب اچھی طرح سے پیوست کر کے ( یوں بنا کر ) بتایا کہ ایک حصہ دوسرے
کے لیے اس طرح تقویت کا باعث ہوتا ہے۔(صحیح بخاری، کتاب الصلوة ، باب تشبیک الاصابع فی المسجد)
تو دیکھیں کیا تو قعات ہیں آنحضرت علیل اللہ کو ہم سے۔اس زمانے میں احمدی ہو کر ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر یہ عہد کیا ہے کہ آنحضرت علیم اللہ کے اقوال کو اپنا
دستورالعمل بناؤں گا۔ایک فکر کے ساتھ اگر ان اقوال پر عمل کرنے کی کوشش کریں تو اپنے اندر پاک
تبدیلیاں پیدا کرنے والے بن جائیں گے۔معاشرے کو حسین بنانے والے بن جائیں گے۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ نے فرمایا کہ اللہ کے بندوں میں
سے کچھ ایسے لوگ ہیں جو نہ تو نبی ہوتے ہیں اور نہ ہی شہید۔مگر انبیاء اور شہداء بھی قیامت کے دن
ان کے اس مرتبہ پر رشک کریں گے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں ملے گا۔لوگوں نے کہا کہ اے
اللہ کے رسول ! یہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو نہ آپس میں ایک
دوسرے کے رشتہ دار تھے اور نہ ہی وہ آپس میں مالی لین دین کرتے تھے بلکہ محض اللہ وہ ایک
دوسرے سے محبت کرتے تھے۔تو فرمایا بخدا ان کے چہرے اس دن نورانی ہوں گے اور ان کے
چاروں طرف نور ہی نور ہوگا۔انہیں اس وقت کوئی خوف نہ ہوگا جبکہ لوگ خوف میں مبتلا ہوں گے۔اور نہ ہی انہیں کوئی غم ہو گا اس وقت جبکہ لوگ غم میں مبتلا ہوں گے۔پھر آپ نے یہ آیت پڑھی

خطبات مسرور جلد سوم
525
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
ألا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُوْنَ ﴾ (یونس : 63) یعنی سنو جو لوگ اللہ
سے بچی محبت رکھنے والے ہیں ان پر نہ کوئی خوف غالب ہوتا ہے اور نہ وہ
نہ وہ ہمگین ہوتے ہیں۔(تفسير الدر المنثور تفسير سوره یونس زیر آیت 63)
دیکھیں
کتنا بڑا اعزاز ہے ایسے دلوں کا جو محض اللہ محبت کرتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی خاطر
محبت کرنے والے یقیناً ایسے اشخاص ہیں جو تقویٰ پر چلنے والے ہیں۔جو اپنے اوپر بھی اور اپنے
ماحول میں بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر اخوت قائم کرنے والے ہیں۔حقوق العباد کی ادائیگی کرنے
والے ہیں اور حقوق اللہ کی بھی ادائیگی کرنے والے ہیں اور یوں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل
کرتے ہوئے نہ صرف تفرقہ سے بیچ رہے ہیں بلکہ محبتیں بکھیر رہے ہیں اور ایسے ہی لوگ ہیں جن
کے بارہ میں کہا جاسکے کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی رسی کو تھامے ہوئے ہیں۔تو
جب اللہ کا بندہ اللہ کا قرب پانے کے لئے اتنی کوشش کرتا ہے تو خدا جو سب پیار کرنے والوں سے
زیادہ پیار کرنے والا ہے، جو سب دوستوں سے زیادہ دوستی کا حق ادا کرنے والا ہے اس خدا کے
بارہ میں کس طرح سوچا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ایسے بندے کو اپنا دوست اور ولی نہیں بنائے گا تبھی
تو آنحضرت علی اللہ نے اس ارشاد فرمانے کے ساتھ ہی یہ آیت پڑھی تھی کہ والا إِنَّ أَوْلِيَاء
اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ﴾ (يونس: 63) اور جب ایک دفعہ انسان اللہ کا ولی
بن جائے تو پھر ہمیشہ اُس سے وہی فعل سرزد ہوتے ہیں، وہی عمل ہوتے ہیں جو خدا کی منشاء کے
مطابق ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کے پچھلے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور آئندہ کے لئے ان سے نیک
اعمال کرواتا ہے۔پس دیکھیں اللہ کی خاطر اپنے بھائیوں سے محبت کرنے کا کتنا بڑا صلہ اللہ تعالیٰ عطا
فرمارہا ہے۔ان کے سب غم دور فرما دیتا ہے۔اس لئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کا جوااپنی گردن
پر ڈال رہے ہیں۔اور پھر اس کے طفیل وہ ہمیشہ نیک اعمال کرنے والے بن جاتے ہیں۔ان کی
ضرورتوں کو بھی اللہ تعالیٰ پورا فرما تا ہے۔ان کے خوفوں کو بھی اللہ تعالیٰ دور فرما دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی تشریح فرمائی ہے کہ : ”یقینا سمجھ کہ

خطبات مسرور جلد سوم
526
خطبه جمعه 26 اگست 2005 ء
جولوگ اللہ جل شانہ ) کے دوست ہیں یعنی جو لوگ خدائے تعالیٰ سے سچی محبت رکھتے ہیں اور
خدائے تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے تو ان کی یہ نشانیاں ہیں کہ نہ ان پر خوف مستولی ہوتا ہے ( یعنی
نہ خوف غالب آتا ہے ) کہ کیا کھائیں گے یا کیا پیئیں گے یا فلاں بلا سے کیونکر نجات ہوگی۔کیونکہ
وہ تسلی دئے جاتے ہیں۔اور نہ گزشتہ کے متعلق کوئی حزن و اندوہ انہیں ہوتا ہے ( کوئی غم نہیں ہوتا )
کیونکہ وہ صبر دیئے جاتے ہیں۔دوسری یہ نشانی ہے کہ وہ ایمان رکھتے ہیں یعنی ایمان میں کامل
ہوتے ہیں اور تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔یعنی خلاف ایمان و خلاف فرمانبرداری جو باتیں ہیں ان
66
سے بہت دور رہتے ہیں۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔صفحہ 46 حاشیہ طبع اول )
تو دیکھیں جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ایک نیکی سے پھر کئی نیکیاں پیدا ہوتی ہیں۔تفرقہ کو
دُور کرتے ہوئے خدا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے کی وجہ سے ایسے لوگوں کو روزمرہ کے
مسائل سے بھی اللہ تعالیٰ غنی کر دیتا ہے۔ان کے تمام دنیاوی غم بھی مٹ جاتے ہیں۔ان کے ایمان
میں بھی ترقی ہوتی ہے، ان کے تقویٰ کے معیار بھی بڑھتے ہیں ،غرض کوئی نیکی نہیں جو ان سے نہ
ہورہی ہو۔پس ان محبتوں کے بکھیر نے کو معمولی چیز نہ سمجھیں۔یہ تقویٰ پر چلانے کا ایک بہترین
ذریعہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو اپنی جماعت کے ہر فرد کو فرشتوں جیسادیکھنا چاہتے تھے۔آپ فرماتے ہیں: "اس سلسلے کے قیام کی اصل غرض یہی ہے کہ لوگ دنیا کے گند سے
نکلیں اور اصل طہارت حاصل کریں اور فرشتوں کی سی زندگی بسر کریں۔(ملفوظات جلد چہارم صفحه 473 جدید ایڈیشن)
اور اصل طہارت اور کامل ایمان کس طرح حاصل ہوگا ؟ اس کے بارے میں آپ
فرماتے ہیں کہ :
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسان کا ایمان ہرگز درست نہیں ہوسکتا جب تک اپنے آرام پر
اپنے بھائی کا آرام حتی الوسع مقدم نہ ٹھہرا دے۔اگر میرا ایک بھائی میرے سامنے باوجود اپنے
ضعف اور بیماری کے زمین پر سوتا ہے اور میں باوجود اپنی صحت اور تندرستی کے چار پائی پر قبضہ کرتا
ہوں تا وہ اس پر بیٹھ نہ جاوے تو میری حالت پر افسوس ہے ( یعنی ضد میں آکر ایک کام کرنا تا کہ

خطبات مسرور جلد سوم
527
خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء
دوسرا اس سے فائدہ نہ اٹھا لے۔یہ اصول ہر ایسی جگہ پہ لاگو ہو گا جہاں بھی ضد سے کام چل رہے
ہوں گے۔تو ان ضدوں کو بھی چھوڑ نا ہوگا۔اور ضدوں کو چھوڑیں گے تو آپس میں محبتیں بکھیر نے
والے بنیں گے ) میری حالت پر افسوس ہے اگر میں نہ اٹھوں اور محبت اور ہمدردی کی راہ سے اپنی
چار پائی اس
کو نہ دوں اور اپنے لئے فرش زمین پسند نہ کروں۔اگر میرا بھائی بیمار ہے اور کسی درد سے
لاچار ہے تو میری حالت پر حیف ہے اگر میں اس کے مقابل پر امن سے سور ہوں۔اور اس کے
لیے جہاں تک میرے بس میں ہے آرام رسانی کی تدبیر نہ کروں۔اور اگر کوئی میرا دینی بھائی اپنی
نفسانیت سے مجھ سے کچھ سخت گوئی کرے تو میری حالت پر حیف ہے اگر میں بھی دیدہ و دانستہ اس
سے سختی سے پیش آؤں۔بلکہ مجھے چاہئے کہ میں اس کی باتوں پر صبر کروں اور اپنی نمازوں میں اس
کے لیے رو رو کر دعا کروں کیونکہ وہ میرا بھائی ہے اور روحانی طور پر بیمار ہے۔اگر میرا بھائی سادہ ہو
یا کم علم یا سادگی سے کوئی خطا اس سے سرزد ہو تو مجھے نہیں چاہئے کہ میں اس سے ٹھٹھا کروں یا چیں
برجیں ہو کر تیزی دکھاؤں یا بد نیتی سے اس کی عیب گیری کروں کہ یہ سب ہلاکت کی راہیں ہیں
کسی کے اس طرح عیب تلاش کرنا بھی اور جو باقی باتیں ہوئی ہیں) کوئی سچا مومن نہیں ہو سکتا
جب تک اس کا دل نرم نہ ہو۔جب تک وہ اپنے تئیں ہر ایک سے ذلیل تر نہ سمجھے اور ساری
مشیختی دور نہ ہو جائیں ( یعنی اپنی خود پسندی اور بڑائی کو بیان کرنا دور نہ ہو جائے ) خادم
القوم ہونا مخدوم بنے کی نشانی ہے ( قوم کا خادم بننے سے ہی بڑائی ملتی ہے، سرداری ملتی ہے ) اور
غریبوں سے نرم ہو کر اور جھک کر بات کرنا مقبول الہی ہونے کی علامت ہے۔اور بدی کا نیکی کے
ساتھ جواب دینا سعادت کے آثار ہیں۔اور غصہ کو کھالینا اور تلخ بات کو پی جانا نہایت درجہ کی
جوانمردی ہے“۔(شہادت القرآن۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 395-396)
پس دیکھیں ہم جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت
میں شامل سمجھتے ہیں، ہم جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے اس حبل اللہ کو پکڑا تا کہ اللہ کی رضا حاصل
کرنے والے بن سکیں۔اس مقام تک پہنچنے کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم
سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمیں دعاؤں اور عمل سے

خطبات مسرور جلد سوم
528
خطبہ جمعہ 26 راگست 2005 ء
اخلاق کے ان اعلیٰ معیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس حد تک کوشش کرنی چاہئے
جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں لے جانا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جلسے کے یہ دن پھر ہمیں مہیا فرمائے ہیں جن کی برکات
کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خوشخبری دی تھی۔پس ان
برکات کو سمیٹنے کے لیے ان دنوں میں جہاں دعاؤں پر زور دیں وہاں تفرقے کو مٹانے کے لئے اور
پیار و محبت کو قائم کرنے کے لئے اپنے عملی نمونے بھی دکھا ئیں۔ایک دوسرے کی غلطیاں اور
کو تا ہیاں معاف کریں۔یہ آپس کے محبت و بھائی چارے کے اظہار ہی ہیں جن کا اثر پھر آپ کے
ماحول سے نکل کر معاشرے میں بھی ظاہر ہوگا۔دنیا کو خود بخود پتہ چل جائے گا کہ احمدی مسلمان ہی
یسے مسلمان ہیں جو امن اور محبت کی فضا پیدا کرنے والے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو امن پسند اور صلح
جو ہیں لیکن اگر آپ کے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پولیس آپ کے دروازے پر ہوگی تو ماحول بھی
آپ کو خوف کی نظر سے دیکھے گا۔ہمسائے بھی آپ کو خوف کی نظر سے دیکھیں گے۔پس ان باتوں سے بچنے کے لئے اگر آپ عمل کریں گے تو دنیا خود بخود جان لے گی کہ یہ
احمدی مسلمان اور قسم کے مسلمان ہیں۔آجکل کے حالات میں یہاں لوگوں کی مسلمانوں پر خاص
طور پر بہت گہری نظر ہے۔اس لئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہر سطح پر احمدیت یعنی
حقیقی اسلام کا سفیر بن کر دکھا ئیں۔دنیا کو ثابت کر کے دکھا ئیں کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے
اللہ تعالیٰ کے احکامات کی رسی کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے اور اس وجہ سے معاشرے میں ہر طرف
محبتیں بکھیر نے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے کہ اس ذمہ داری کو سمجھ سکیں اور یہ جلسہ بعض پھٹے ہوئے دلوں
میں محبتیں پیدا کرنے کا باعث بن جائے۔ایک دوسرے کی خاطر قربانیاں کرنے کا احساس پیدا ہو
اور جماعت کے لیے قربانیوں کے اعلیٰ سے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو۔اور ہم سب
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ٹھہریں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے
وارث بننے والے ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی