آنحضرتﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہ کی مالی قربانی کی شاندار مثالیں

خطبات مسرور جلد سوم
571
(37)
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
آنحضرت صلی اللہ علیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی
مالی قربانی کی شاندار مثالیں
جماعت احمد یہ ناروے کو مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک
خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 2005ء بمقام اوسلو۔(ناروے)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی
تلاوت کی :۔پھر فرمایا:۔لَن تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ
(آل عمران : 93)
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ تم کامل نیکی ہر گز نہیں پاسکتے جب تک کہ اپنی پسندیدہ اشیاء میں
سے خدا کے لئے خرچ نہ کرو۔اور جو کوئی بھی چیز تم خرچ کرو، اللہ اسے یقیناً خوب جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا اللہ تعالیٰ کے بنیادی حکموں میں سے ایک حکم ہے۔قرآن
کریم کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے نماز کے حکم کے ساتھ ہی مالی قربانی کے بارے میں بھی فرما
دیا جیسا کہ فرمایا وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُون ﴾ (البقرة: 4) نماز کو قائم کرتے

خطبات مسرور جلد سوم
572
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے
لئے ، اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے ، جہاں اس کی عبادت کرنا ضروری ہے وہاں اس کی راہ
میں اپنی پاک کمائی میں سے خرچ کرنا بھی ضروری ہے۔اور یہی چیز ہے جس سے تزکیہ نفس بھی ہوتا
ہے۔مال سے محبت کم ہوتی ہے اور ایک مومن اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی وقتاً فوقتاً قومی ضرورت کے لئے آپ صلی اللہ علیہ
وسلم تحریک فرماتے تھے۔اور صحابہ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیتے تھے۔کیا مرد اور کیا عورتیں سب
اپنے مال قربان کرتے تھے۔ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں میں تحریک فرمائی کہ دین کو مالی قربانی
کی ضرورت ہے تو حضرت بلال نے جو اپنی چادر پھیلائی ہوئی تھی وہ عورتوں کے زیورات سے بھر
گئی۔عورتیں انڈی پڑتی تھیں، ایک دوسرے پر گرتی پڑتی تھیں کہ جو کچھ ہے پیش کر دیں۔ایک
دفعہ آپ کی تحریک پر حضرت عمر اپنے گھر کا آدھا سامان لے کر حاضر ہوئے۔اور حضرت ابوبکر
صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گھر کا کل اثاثہ اللہ اور اس کے رسول کے حضور پیش کرنے کے لئے
لے آئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اے ابو بکر ! گھر میں بھی کچھ چھوڑ کے آئے ہو؟ تو
عرض کی : گھر میں اللہ اور اس کا رسول چھوڑ آیا ہوں جس سے بڑھ کر کوئی اثاثہ نہیں ہے، جس سے
بڑھ کر کوئی سامان نہیں ہے، جس سے بڑھ کر کوئی جائیداد نہیں ہے۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ جب
میں اپنے گھر کا آدھا سامان لے کر حاضر ہوا تھا تو اس وقت میرا خیال تھا کہ آج میں ابوبکر سے
آگے نکل گیا ہوں لیکن کہتے ہیں کہ ابو بکر کی بات سن کر میں نے سوچا کہ میں ابوبکر سے کبھی آگے نہیں
نکل سکتا۔جب آیت لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ﴾ (آل عمران: 93) نازل
ہوئی تو حضرت ابوطلحہ انصاری جو مدینہ کے انصار میں سے سب سے زیادہ مالدار تھے ، ان کے
کھجوروں کے باغات تھے جن میں سب سے عمدہ باغ بیرحاء “ نامی تھا جو حضرت طلحہ کو بہت
پسند تھا اور مسجد نبوی کے بالکل سامنے اور قریب تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکثر وہاں تشریف

خطبات مسرور جلد سوم
573
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
لے جایا کرتے تھے اور وہاں کے کنویں کا ٹھنڈا پانی پیا بھی کرتے تھے ، جو آپ کو بڑا پسند تھا۔آیت نازل ہونے کے بعد حضرت ابوطلحہ انصاری آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور عرض کی کہ یہ باغ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔میں اسے اللہ کی راہ میں دیتا ہوں اور
امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری اس نیکی کو قبول کرے گا اور میرے آخرت کے ذخیرے میں شامل
کرے گا۔تو صحابہ کی مالی قربانیوں کے یہ نمونے ہوتے تھے۔(بخارى كتاب الاشربة ـ باب استعذاب الماء )
اس آیت کی وضاحت میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
تم حقیقی نیکی کو ( جو نجات تک پہنچاتی ہے ) ہرگز نہیں پاسکتے جب تک کہ بنی نوع کی ہمدردی میں
وہ مال خرچ نہ کرو جو تمہارا پیارا مال ہے۔“ ( اور وہ چیزیں خرچ نہ کرو جو تمہاری پیاری ہیں)
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 358)
پھر آپ نے فرمایا: ” مال کے ساتھ محبت نہیں چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا
الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ﴾ کہ تم ہرگز نیکی کونہیں پاسکتے جب تک کہ تم اُن چیزوں میں سے
اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو جن سے تم پیار کرتے ہو۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے
ساتھ آجکل کے حالات کا مقابلہ کیا جاوے تو اس زمانہ کی حالت پر افسوس آتا ہے۔کیونکہ جان
سے پیاری کوئی شے نہیں۔اور اُس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان ہی دینی پڑتی تھی۔تمہاری طرح
وہ بھی بیوی اور بچے رکھتے تھے۔جان سب کو پیاری لگتی ہے۔مگر وہ ہمیشہ اس بات پر حریص رہتے تھے
کہ موقع ملے تو اللہ کی راہ میں جان قربان کر دیں۔(کلمه طیبه صفحه نمبر 14 تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام آل عمران آیت نمبر 93)
پھر آپ فرماتے ہیں: ”برکار اور نکمی چیزوں کے خرچ سے کوئی آدمی نیکی کرنے کا دعویٰ
نہیں کر سکتا۔نیکی کا دروازہ تنگ ہے۔پس یہ امر ذہن نشین کر لو کہ یکمی چیزوں کے خرچ کرنے سے
کوئی اس میں داخل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ نص صریح ہے لنْ تَنَالُوا البِرَّحَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا
تُحِبُّونَ (آل عمران: 93) جب تک عزیز سے عزیز اور پیاری سے پیاری چیزوں کو خرچ نہ کرو گے

خطبات مسرور جلد سوم
574
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
اس وقت تک محبوب اور عزیز ہونے کا درجہ نہیں مل سکتا۔اگر تکلیف اٹھانا نہیں چاہتے اور حقیقی نیکی کو
اختیار کرنا نہیں چاہتے تو کیونکر کا میاب اور بامراد ہو سکتے ہو۔کیا صحابہ کرام مفت میں اس درجہ تک پہنچ
گئے جو ان کو حاصل ہوا۔دنیاوی خطابوں کے حاصل کرنے کے لئے کس قدر اخراجات اور تکلیفیں
برداشت کرنی پڑتی ہیں تو پھر کہیں جا کر ایک معمولی خطاب جس سے دلی اطمینان اور سکینت
حاصل نہیں ہو سکتی ملتا ہے۔پھر خیال کرو کہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کا خطاب جو دل کو تسلی اور قلب
کو اطمینان اور مولیٰ کریم کی رضا مندی کا نشان ہے کیا یونہی آسانی سے مل گیا؟ بات یہ ہے کہ
خدائے تعالیٰ کی رضا مندی جو حقیقی خوشی کا موجب ہے حاصل نہیں ہو سکتی جب تک عارضی تکلیفیں
برداشت نہ کی جاویں۔خدا ٹھگا نہیں جاتا۔مبارک ہیں وہ لوگ جو رضائے الہی کے حصول کے لئے
تکلیف کی پروانہ کریں کیونکہ ابدی خوشی اور دائمی آرام کی روشنی اس عارضی تکلیف کے بعد مومن کو ملتی
(رپورٹ جلسه سالانه 1897 صفحه 79 طبع اول)
پس چودہ سو سال بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق نے اپنے ماننے والوں
میں یہ انقلاب پیدا کرنے کی کوشش کی اور بہت سوں کے دلوں میں یہ انقلاب پیدا کیا جس کی وجہ
سے مسیح محمدی کے ماننے والوں نے بھی پہلوں سے ملنے کی خوشخبری پائی اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کے
انعام سے انعام یافتہ ہوئے۔آج ہم احمدی بھی جو ان بزرگوں کی اولادیں ہیں اور خالصتا اللہ کی
خاطران نیکیوں پر قدم مارنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے اور
جن کے کرنے کا اس زمانے میں ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر عہد کیا
ہے۔یہ زمانہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ہے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدوں
کے مطابق دائمی اور ہمیشہ رہنے والا زمانہ ہے اور خلافت حقہ کے ذریعہ اس نے تا قیامت جاری
رہنا ہے۔اس لئے اس تعلیم کے ذریعہ سے جس کی چند جھلکیاں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات سے پیش کی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ نے
اپنے اندر جو تبدیلیاں پیدا کیں اور قربانی کے اعلیٰ نمونے قائم کئے اُن تبدیلیوں کو ہم نے اس
زمانے میں جاری رکھنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق ہماری بچت اسی میں ہے کہ ہم اس

خطبات مسرور جلد سوم
575
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
کی راہ میں اپنا بہترین مال پیش کریں، اس کی رضا حاصل کریں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
انْفِقُوْا خَيْرًا لِأَنْفُسِكُمْ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرو۔یہ تمہاری جانوں کے لئے بہتر ہو
گا۔یعنی تمہارے اپنے لئے بھی یہ بہتر ہے کیونکہ تم جو مال خرچ کرو گے اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ
تمہارے سے راضی ہوگا، تمہیں مزید نیکیوں کی توفیق ملے گی۔بلکہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے
بعد تم اپنے یا اپنے گھر پر یا اپنی اولاد پر جو خرچ کرو گے اس میں بھی برکت پڑے گی۔تمہارے
تھوڑے مال میں بھی خدا تعالیٰ اتنی برکت رکھ دے گا جو تم پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اظہار کر رہی ہو
گی۔تمہارے بچوں میں اور ان کی تربیت میں بھی اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔غرض کہ یہ ایسی چیز
ہے جس کے بارے میں تم سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔جیسا کہ فرمایا وَمَنْ
يُوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴾ (الحشر : 10) اور جولوگ اپنے دل کے بخل سے
بچائے جاتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں۔پس اگر فلاح پانی ہے، کامیابی حاصل کرنی ہے،
اگر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے، اگر اپنے مالوں اور اولادوں میں برکت ڈالنی ہے تو اللہ
تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے میں کبھی کنجوسی اور بخل سے کام نہ لو۔آج اس بخل سے بچنے کی احمدی کو
سے زیادہ کوشش کرنی چاہئے کیونکہ اس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے
بعد مالی قربانی کا زیادہ فہم اور ادراک حاصل ہوا ہے۔اور اللہ تعالیٰ مالی قربانی کرنے والوں کو کس
طرح کامیاب فرماتا ہے؟ فرمایا کہ اِن تُقْرِضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْلَكُمْ
وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ ﴾ (التغابن: 18)۔اگر اللہ کو قرضہ حسنہ دو گے تو وہ اُس کو تمہارے لئے
بڑھا دے گا اور تمہارے لئے بخشش کے سامان پیدا کرے گا اور اللہ بہت قدردان اور ہر بات کو
سمجھنے والا ہے۔پس یہ مالی قربانی قرضہ حسنہ ہے۔اللہ کو بظاہر مال کی ضرورت نہیں ہے۔یہ ہمیں سمجھایا
گیا ہے کہ اللہ کس طرح قدر کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ جو قربانی ہے کیونکہ یہ تم نے میری
خاطر کی ہے۔اس لئے میں اسے تمہیں واپس لوٹاؤں گا۔اور اللہ تعالیٰ سب قدر کرنے والوں سے
زیادہ قدر کرنے والا ہے۔اس لئے اس کو کئی گنا بڑھا کر لوٹاتا ہے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ

خطبات مسرور جلد سوم
576
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
سات سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ کر کے لوٹاتا ہے۔تو یہ قرضہ حسنہ کیا ہے؟ یہ تو ایک تجارت ہے
اور تجارت بھی ایسی جس میں سوائے فائدے کے کچھ ہے ہی نہیں۔اس لئے کسی بھی قربانی کرنے
والے کو کبھی یہ خیال نہ آئے کہ میں نے خدا پر کوئی احسان کیا ہے۔اور صرف مالی لحاظ سے یا دنیاوی
لحاظ سے ایسے قربانی کرنے والوں کے حالات اللہ تعالیٰ ٹھیک نہیں کرتا بلکہ فرمایا کہ تمہارے
جود نیاوی فائدے ہونے ہیں وہ تو ہونے ہیں ہمیں گناہ بھی بخش دوں گا۔انسان گناہوں کا پتلا
ہے ایک دن میں کئی کئی گناہ سرزد ہو جاتے ہیں، کئی کئی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ایک تو ان قربانیوں کی
وجہ سے ان گناہوں سے بچے رہو گے، نیکیوں کی طرف توجہ پیدا ہوتی رہے گی۔دوسرے جو
غلطیاں اور کوتاہیاں سرزد ہو گئی ہیں، اللہ کی راہ میں قربانی کر کے ان کی بخشش کے سامان بھی پیدا
کر رہے ہو گے۔پس اس طرف توجہ کرو اور اللہ کے فضلوں کے وارث ٹھہرو۔اللہ تعالیٰ کس طرح ان قربانی کرنے والوں کو نوازتا ہے، اس بارے میں ایک حدیث
سے روشنی پڑتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: ہر صبح دوفرشتے اترتے ہیں ان میں سے ایک کہتا ہے کہ اے اللہ خرچ کرنے والے
سخی کو اور دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اور پیدا کر۔دوسرا کہتا ہے اے اللہ ! روک رکھنے
والے کنجوس کو ہلاک کر اور اس کا مال و متاع بر باد کر دے۔(بخارى كتاب الزكوة باب قول الله فاما من اعطى و اتقى۔۔۔۔۔۔۔تو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے کے لئے فرشتے بھی دعا کر رہے ہوتے ہیں۔یہ
فرشتوں کی دعا کا انتظام اللہ تعالیٰ نے اس لئے کیا ہے کہ وہ قربانی کرنے والوں کی قدر کرتا ہے۔پس یہ بھی اللہ تعالیٰ کے اپنے فضل نازل کرنے کے طریقے ہیں۔اس حدیث نے تصویر کا دوسرا رخ
بھی دکھا دیا کہ ایک طرف تو خدا تعالی مالی قربانی کرنے والوں کی قدر کرتا ہے، ان کی بخشش کے
سامان پیدا فرماتا ہے، ان کے مال میں اضافہ کرتا ہے، ان کے نفوس میں برکت ڈالتا ہے۔دوسری
طرف بخیل اور کنجوس اور دنیا داروں کو نہ صرف ان برکات سے محروم کر رہا ہوتا ہے بلکہ ایسے مواقع
بھی آجاتے ہیں کہ جو ان کے پاس ہے اس دنیا میں بھی اس سے محروم کر دیتا ہے۔اور آخرت

خطبات مسرور جلد سوم
577
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
میں بھی اس کی ہلاکت کے سامان ہورہے ہوتے ہیں۔ایک سخی اور مالی قربانی کرنے والے کے جنت میں جانے اور بخیل کے دوزخ کے قریب
ہونے کے بارے میں ایک روایت میں یوں ذکر ملتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان
کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بھی اللہ کے قریب ہوتا ہے، لوگوں سے قریب
ہوتا ہے اور جنت کے قریب ہوتا ہے اور دوزخ سے دور ہوتا ہے۔اس کے برعکس بخیل اللہ سے
دور ہوتا ہے، لوگوں سے دور ہوتا ہے، جنت سے دور ہوتا ہے لیکن دوزخ کے قریب ہوتا ہے۔فرمایا: ان پڑھ ینی بخیل عابد سے اللہ کی راہ میں زیادہ محبوب ہے۔۔(الرسالة القشيرية ، باب الجود والسخاء)
آدمی بڑی عبادتیں کرنے والا بھی ہے لیکن کنجوس ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں اتنا
محبوب
نہیں جتنا ایک سخی ہے چاہے کم عبادتیں بھی کر رہا ہو۔عبادتیں تو کم نہیں ہوں گی۔اللہ تعالیٰ
فیق دیتا ہے کہ پھر عبادتیں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ دنیاوی لحاظ سے بھی کسی طرح نوازتا ہے اور مال میں برکت دیتا ہے، کس
طرح قرضہ حسنہ کو لوٹا تا ہے۔اس بارے میں ایک روایت ہے۔کئی بارسنی ہوگی۔لیکن جب مالی
قربانیوں کا وقت آتا ہے اس وقت اکثر لوگ یہ بھول جاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس واقعے کا یوں ذکر فرمایا ہے کہ ایک آدمی جنگل میں جار ہا تھا۔آسمان پر بادل تھے۔اتنے میں
اس نے بادلوں میں سے آواز سنی کہ اے بادل ! فلاں نیک انسان کے باغ کو سیراب کر دے۔وہ
بادل اس طرف چلا گیا۔وہ آدمی جس نے یہ آواز سنی تھی وہ بادل کے اس ٹکڑے کے پیچھے پیچھے گیا
تو دیکھا کہ وہ ایک پتھریلی زمین پہ برس رہا ہے۔ایک چٹان ہے، پہاڑی سی ہے وہاں بادل برس
رہا ہے اور پھر ایک نالے کی صورت میں وہ پانی اکٹھا ہو کے بہنے لگا۔وہ شخص بھی نالے کے ساتھ
ساتھ چلنے لگا تو دیکھا کہ وہ نالہ ایک باغ میں داخل ہوا اور باغ کا مالک اس پانی کو بڑا سنبھال کے،
طریقے سے، جہاں جہاں باغ میں پانی کی ضرورت
تھی وہاں لگارہا تھا۔تو اس آدمی نے جس نے
یہ آواز سنی تھی باغ کے مالک سے پوچھا کہ اے اللہ کے بندے! تمہارا نام کیا ہے۔اس نے وہی

خطبات مسرور جلد سوم
578
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
نام بتایا جو اس نے بادلوں سے سنا تھا۔باغ کے مالک نے نام پوچھنے کی وجہ پوچھی۔تو اس نے بتایا
کہ اس طرح میں نے بادل سے آواز سنی تھی۔وہ کون سا نیک عمل ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ تم
پر اتنا مہربان ہے۔باغ کے مالک نے کہا کہ میرا یہ طریق کار ہے کہ باغ سے جو بھی آمد ہوتی ہے
اس کا ایک تہائی (1/3 حصہ ) خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہوں۔اور 1/3 حصہ اپنے اہل وعیال کے
گزارے کے لئے ، گھر کے خرچ کے لئے رکھ لیتا ہوں اور 1/3 حصہ دوبارہ اس باغ کی
نگہداشت اور ضرورت کے خرچ وغیرہ کے لئے رکھ لیتا ہوں۔(مسلم - كتاب الزهد۔باب فضل الاتفاق على المساكين وابن السبيل)
تو اس 113 کی قربانی کی وجہ سے دیکھیں اللہ تعالیٰ اس شخص پر کس قدر فضل فرمارہا تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو میری خاطر قربانی کرتے ہیں ان کو بغیر اجر کے نہیں جانے دیتا۔دیکھیں کس کس طرح نوازتا ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اس زمانے میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے آپ کے ماننے والوں
کو اللہ تعالیٰ نے قربانیوں کا
فہم اور ادراک عطا فرمایا ہے اور حیرت انگیز طور پر انہوں نے قربانیوں کے معیار قائم کئے ہیں۔اس بارے میں اپنے صحابہ کی مثال دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ : ” ایسا ہی ہمارے دلی محبت مولوی محمد احسن صاحب امروہی جو اس سلسلہ کی تائید
کے لئے عمدہ عمدہ تالیفات میں سرگرم ہیں۔اور صاحبزادہ پیر جی سراج الحق صاحب نے تو ہزاروں
مریدوں سے قطع تعلق کر کے اس جگہ کی درویشانہ زندگی قبول کی۔اور میاں عبداللہ صاحب سنوری
اور مولوی برہان الدین صاحب جہلمی اور مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی اور قاضی ضیاء الدین
صاحب قاضی کوئی اور منشی چودہری نبی بخش صاحب بٹالہ ضلع گورداسپورہ ، اور منشی جلال الدین
صاحب یلانی وغیرہ احباب اپنی اپنی طاقت کے موافق خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔میں اپنی
جماعت کے محبت اور اخلاص پر تعجب کرتا ہوں کہ ان میں سے نہایت ہی کم معاش والے جیسے میاں
جمال الدین اور خیر الدین اور امام الدین کشمیری میرے گاؤں سے قریب رہنے والے ہیں۔وہ
تینوں غریب بھائی بھی جو شاید تین آنہ یا چار آنہ روزانہ مزدوری کرتے ہیں سرگرمی سے ماہواری

خطبات مسرور جلد سوم
579
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
چندہ میں شریک ہیں۔ان کے دوست میاں عبد العزیز پٹواری کے اخلاص سے بھی مجھے تعجب ہے
که با وجود قلت معاش کے ایک دن سور و پیہ دے گیا کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کی راہ میں خرچ ہو
جائے۔وہ سور و پیہ شاید اس غریب نے کئی برسوں میں جمع کیا ہوگا۔مگر یہی جوش نے خدا کی رضا کا
جوش دلایا۔( ضمیمه انجام آتهم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحه 314٬313 حاشیه)
اب دیکھیں ! مالی قربانی کرنے کے علاوہ بھی جو وہ ریگولر (Regular) کیا کرتے
تھے انہوں نے قربانیوں کے معیار قائم کئے۔اُس زمانے کا جو سو روپیہ ہے وہ آجکل شاید لاکھ
روپے بلکہ میں نے حساب کیا ہے اگر گندم کی قیمت کا حساب لیں تو لاکھ روپے سے بھی زیادہ تقریباً
ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب بنتا ہے۔پس آج کے کمانے والے اس زمانے کی کمائی کو دیکھیں۔ان میں سے بہت سارے بزرگ ہیں جن کی اولادیں یہاں بھی ہیں۔یورپ میں ، دوسرے ملکوں
میں اچھا کمانے والی ہیں۔بڑے اچھے حالات میں ہیں۔اور آج اپنی کمائی کو دیکھیں اور پھر اپنی
قربانی کے معیاروں کا بھی اندازہ لگائیں۔پھر ایک خادم کے تعلق میں جو ہر وقت قربانی کے لئے تیار رہتے تھے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں کہ:
جبی فی اللہ منشی محمد اروڑا نقشہ نویس مجسٹر یٹی۔منشی صاحب محبت اور خلوص اور ارادت
میں زندہ دل آدمی ہیں۔سچائی کے عاشق اور سچائی کو بہت جلد سمجھ جاتے ہیں۔خدمات کو نہایت
نشاط سے بجالاتے ہیں۔بلکہ وہ تو دن رات اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی خدمت مجھ سے
صادر ہو جائے۔عجیب منشرح الصدر اور جان نثار آدمی ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ ان کو اس عاجز
سے ایک نسبت عشق ہے۔شاید ان کو اس سے بڑھ کر اور کسی بات میں خوشی نہیں ہوتی ہوگی کہ اپنی
طاقتوں اور اپنے مال اور اپنے وجود کی ہر یک توفیق سے کوئی خدمت بجالا ویں۔وہ دل و جان سے
وفادار اور مستقیم الاحوال اور بہادر آدمی ہیں۔خدائے تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحه 532)

خطبات مسرور جلد سوم
580
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
پھر منشی ظفر احمد صاحب کے بارے میں ذکر آتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے کسی ضرورت کے لئے رقم کا اظہار فرمایا کہ ان کی جماعت ادا کر سکتی ہے تو وہ لینے کے
لئے گئے اور گھر جا کر بیوی کا زیور بیچ کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں وہ رقم
پیش کر دی اور یہ نہ بتایا کہ یہ رقم کہاں سے حاصل ہوئی ہے، کس طرح حاصل ہوئی ہے۔کچھ
عرصے بعد جب ان کے دوسرے ساتھیوں کو علم ہوا تو بڑے ناراض ہوئے کہ ہمیں کیوں نہیں بتایا،
ہمیں کیوں ثواب سے محروم رکھا۔تو یہ جذبے تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے
زمانے میں اپنے ماننے والوں میں پیدا کئے۔حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب جو حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ
کے خسر تھے اور حضرت ام ناصر کے والد تھے ، ان کے بارے میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود نے
فرمایا کہ قربانی میں اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اگر یہ کچھ نہ بھی دیں تب بھی ان کے قربانی کے وہ
معیار جو پچھلے ہو چکے ہیں بہت اعلیٰ ہیں ، وہ ہی کافی ہیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی مقصد کے لئے تحریک فرمائی تو
انہوں نے (ڈاکٹر صاحب نے ) اپنی تنخواہ جو اس وقت ان کو ملی تھی فوری طور پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو پوری کی پوری بھجوادی۔اُن کے قریب جو کوئی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کچھ اپنے
خرچ کرنے کے لئے بھی رکھ لیں ، آپ کو بھی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج خدا کے مسیح نے
دین کی ضرورت کے لئے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔میری ضرورتیں دینی ضرورتوں سے بڑھ کر
نہیں ہیں۔اس لئے یہ ساری کی ساری رقم جو میرے پاس موجود ہے فوری طور پر بھجوا رہا ہوں۔غرض کہ ایسے بہت سے واقعات ملتے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے زمانے میں قربانی کے اعلیٰ معیار قائم کئے۔ایک دفعہ کسی نے اعتراض کیا کہ حضرت
خلیفہ اول کے بعد کوئی ایسا نہیں ہے جو اتنی قربانی کرنے والا ہو تو اس معترض کا جواب دیتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
"آپ کہتے ہیں کہ صرف ایک حکیم مولوی نورالدین صاحب اس جماعت میں عملی رنگ

خطبات مسرور جلد سوم
581
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
رکھتے ہیں۔دوسرے ایسے اور ایسے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ آپ اس افتراء کا خدا تعالیٰ کو کیا جواب
دیں گے۔میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ کم از کم ایک لاکھ آدمی میری جماعت میں ایسے ہیں کہ سچے دل
سے میرے پر ایمان لائے ہیں ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی زندگی کی یہ بات کر
رہے ہیں۔اور آج اللہ کے فضل سے یہ تعداد کہیں کی کہیں پہنچی ہوئی ہے ) اور اعمال صالحہ بجالاتے
ہیں اور باتیں سننے کے وقت اس قدر روتے ہیں کہ ان کے گریبان تر ہو جاتے ہیں۔میں اپنے
ہزار ہا بیعت کنندوں میں اس قدر تبدیلی دیکھتا ہوں کہ موسیٰ نبی کے پیروان سے جو ان کی زندگی
میں ان پر ایمان لائے تھے ہزار درجہ ان کو بہتر خیال کرتا ہوں اور ان کے چہرہ پر صحابہ کے اعتقا داور
صلاحیت کا نور پاتا ہوں۔ہاں شاذ و نادر کے طور پر اگر کوئی اپنے فطرتی نقص اور صلاحیت میں کم رہا
ہوتو وہ شاذ و نادر میں داخل ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ میری جماعت نے جس قدر نیکی اور صلاحیت
میں ترقی کی ہے یہ بھی ایک معجزہ ہے۔ہزار ہا آدمی دل سے فدا ہیں۔اگر آج ان کو کہا جائے کہ
اپنے تمام اموال سے دستبردار ہو جاؤ تو وہ دستبردار ہو جانے کے لئے مستعد ہیں۔پھر بھی میں
ہمیشہ ان کو اور ترقیات کے لئے ترغیب دیتا ہوں اور ان کی نیکیاں ان
کو نہیں سناتا مگر دل میں خوش
ہوتا ہوں۔(سیرت المہدی حصہ اوّل صفحه 165 ایڈیشن دوم مطبوعه 1935ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت میں جو پاک تبدیلی پیدا کی اس
کی نظیر نہیں ملتی ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اور ہر زمانے میں قربانی کرنے والے پیدا ہوتے رہے۔ان میں امیر بھی ہیں اور غریب بھی ہیں۔خلافت ثانیہ میں ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک مالی تحریک فرمائی تو ہر طبقہ نے لبیک کہا۔ایک بڑھیا جس کا گزارا بھی مشکل
سے ہوتا تھا۔شاید امداد سے ہوتا تھا یا چند ایک مرغیاں رکھی ہوئی تھیں، ان کے انڈے بیچتی تھی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے پاس آئی اور عرض کی کہ میری جو یہ ایک دو مرغیاں ہیں ان کے انڈے
بیچ کر یہ تھوڑے سے پیسے حضور کی خدمت میں اس تحریک کے لئے لائی ہوں۔دیکھیں اس عورت
کا جذ بہ جواس نے خلیفہ وقت کی طرف سے کی گئی تحریک میں پیچھے رہنا گوارا نہیں کیا۔یقینا اس
کے اس جذبے کی وجہ سے اس کے جو چند پیسے یا جو چند انڈے تھے خدا تعالیٰ کے نزدیک کروڑوں

خطبات مسرور جلد سوم
582
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
روپوں سے زیادہ اہمیت رکھتے تھے۔اور یہ واقعات ہر زمانے میں ہوتے ہیں۔آج بھی ایسی
عورتیں ہیں جوقربانیوں کی اعلیٰ مثال قائم کرتی ہیں۔ایک خاتون نے اپنا بہت سا زیور خلافت
رابعہ کی مختلف تحریکات میں دے دیا تھا۔میری طرف سے بھی جب بعض تحریکات ہوئیں تو پھر کچھ
زیورات جو باقی بچے ہوئے تھے وہ دے دیئے تھے۔پھر ان کو کچھ زیورات تحفہ ملے یا دوبارہ بنائے
تو وہ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر دیئے۔اسی طرح مردوں میں سے بھی بہت قربانیاں کرنے والے
لوگ ہیں جنہوں نے اپنی توفیق سے بڑھ کر قربانیاں کی ہیں۔تو قربانی کے یہ معیار آج اللہ تعالیٰ
نے صرف جماعت احمدیہ میں ہی قائم فرمائے ہوئے ہیں۔اور صرف یہی نہیں ہے کہ کسی پاکستانی یا
ہندوستانی کو ہی یہ فخر حاصل ہے کہ باپ دادا صحابی تھے اس لئے ہماری نسلوں میں بھی قربانی کے وہ
معیار چل رہے ہیں۔بلکہ دنیا کے ہر ملک میں ، ہر قوم میں ، قربانی کی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔افریقہ میں وہاں کے غریب لوگ بھی آج اپنی مرغیاں یا مرغیوں کے انڈے یا ایک آدھ بکری جو
ان کے پاس ہوتی ہے وہ لے کر آتے ہیں کہ پیسے تو نقد ہمارے پاس ہیں نہیں ، یہ ہمارے چندے
میں کاٹ لیں۔پھر افریقنوں میں ایسے خوشحال مرد اور عورتیں بھی ہیں جنہوں نے بڑی بڑی مالی
قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔مسجدوں کے لئے پلاٹ خریدے۔مسجد میں بنائیں اور
کافی بڑی رقم سے بڑی بڑی مسجد میں بنائیں۔ابھی اسی سال افریقہ کے ایک ملک میں ایک عورت
نے ایک بڑی خوبصورت مسجد بنا کر جماعت کو پیش کی ہے۔تو یہ انقلاب حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو ماننے کے بعد ان لوگوں میں آیا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میری جماعت نے جس قدر
نیکی اور صلاحیت میں ترقی کی ہے یہ بھی ایک معجزہ ہے، ہزار ہا آدمی دل سے فدا ہیں۔اگر آج ان
کو کہا جائے کہ اپنے تمام اموال سے دستبردار ہو جائیں تو وہ دستبردار ہو جانے کے لئے مستعد
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیاری جماعت نے یہ نمونے حضرت مسیح موعود
کی زندگی میں ہی قائم نہیں کئے بلکہ آج بھی یہ نمونے قائم ہیں۔اور یقیناً یہ ان دعاؤں کے پھل
ہیں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کے لئے کی ہیں۔جب بھی

خطبات مسرور جلد سوم
583
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
کوئی مالی تحریک ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان پیاروں نے ہمیشہ لبیک کہا۔اس سلسلے میں آج میں بھی آپ کو، ناروے کی جماعت کو، ایک مالی تحریک کی طرف
توجہ دلانا چاہتا ہوں، ایک ایسی مالی تحریک جس کا دوہرا ثواب ہے۔جس سے آپ جنتوں کے
دوہرے وارث ہو رہے ہیں۔ایک تو مالی قربانی کر کے اور دوسرے اُس خاص مقصد کے لئے
قربانی کر کے جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس نے اپنے
لئے جنت میں گھر بنالیا۔فرمایا جومسجد تعمیر کرتا ہے وہ ویسا ہی گھر اپنے لئے جنت میں بناتا ہے۔جماعت احمد یہ ناروے نے چند سال پہلے اپنی ضرورت کے پیش نظر حضرت خلیفہ اسیح
الرابع رحمہ اللہ کی اجازت سے بلکہ شاید حضور رحمہ اللہ کے کہنے پر ہی۔( بہر حال مجھے اس وقت
مستحضر نہیں ہے)۔ایک مسجد بنانے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن بدقسمتی سے یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا۔ہر ایک
نے دوسرے پر الزام دینے کی کوشش کی، بہر حال یہ ایک لمبی کہانی ہے۔اور سوائے بیسمنٹ
(Basement) کے جوابھی آتے ہوئے میں نے دور سے ہی دیکھی ہے۔اور وہ بھی اب کافی
بُری اور نا گفتہ بہ حالت میں ہے کچھ تعمیر نہیں ہو سکا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ افراد جماعت نے
بہت مالی قربانیاں کی ہیں لیکن شاید اپنی طاقت سے بڑھ کر منصو بہ بنالیا تھا اس لئے پورا نہیں کر سکے۔ایک احمدی جب ایک دفعہ عہد کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ وعدہ کرتا ہے تو پھر اس
کو پورا کرنے کی سر توڑ کوشش کرتا ہے۔اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ اس وعدے کو پورا کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔لیکن شاید آپ لوگوں کی اس طرف پوری طرح توجہ نہیں ہوئی یا صحیح طریقے سے
یاد دہانی نہیں کروائی گئی۔یہ احساس نہیں ہوا کہ اگر یہ مسجد نہ بنی تو ایک عہد کو پورا نہ کرنے کے علاوہ
ہم دنیاوی نقصان بھی اٹھا رہے ہیں۔کیونکہ اس پر جو کچھ بھی بن چکا ہے یا زمین وغیرہ خریدی
اس پر بھی کافی رقم خرچ ہو چکی ہے۔اور پھر کیونکہ استعمال کے قابل جگہ نہیں ہے اس لئے وہ
ضائع بھی ہورہی ہے۔دوسرے کونسل نے بھی کئی دفعہ سوال اٹھایا ہے اور دوسری تنظیمیں بھی جو نہیں
چاہتیں کہ جماعت یہاں مسجد بنائے، یہ جگہ وہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے
ہیں۔مختلف اوقات میں اخباروں وغیرہ میں شور مچاتے رہتے ہیں۔یا اور طریقوں سے شور مچاتے

خطبات مسرور جلد سوم
584
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
رہے ہیں۔اور جو خرچ اب تک ہو چکا ہے وہ اس قدر ہے کہ اگر آپ اس کو بیچیں تو وہ قیمت نہیں مل
سکتی۔اس لئے یہ محاورہ ہے ناں کہ نہ نگلے بنے نہ اُگلے بنے۔یہ وہی ہو رہا ہے۔لیکن مجھے یقین
ہے اور جماعت احمدیہ کی سو سالہ تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جماعت کے افراد اور جماعت نے
جب بھی ایک منصوبے کے تحت ایک ہو کر ، ایک عزم کے ساتھ کسی کام کو شروع کیا ہے تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے پھر اسے انجام تک پہنچایا ہے۔اگر آپ بھی اب اس کام کو پختہ ارادے سے شروع
کریں تو یہ مسجد یقیناً بن سکتی ہے۔میں نے آپ میں سے مردوں، عورتوں، بچوں ، نوجوانوں کی اکثریت کے چہرے پر
اخلاص و وفا کے جذبات دیکھے ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ آپ کے اخلاص و وفا میں کمی ہے یا کسی سے
بھی کم ہیں۔بعض ذاتی کمزوریاں ہیں اُن کو دور کریں۔ایک دوسرے سے تعاون کرنا سیکھیں۔مضبوط ارادہ کریں تو اللہ تعالیٰ پہلے سے بڑھ کر آپ کی مدد فر مائے گا۔اور اپنے وعدوں کے مطابق
ایسے ذریعوں سے آپ کے رزق کے اور آپ کے کاموں کی تکمیل کے اور آپ کے اس وعدے کو
پورا کرنے کے سامان پیدا فرمائے گا کہ جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔جو کمزور ہیں ان کو بھی
ساتھ لے کر چلیں۔اُن
کو بھی بتائیں کہ خدا کا گھر بنانے کے کیا فوائد ہیں۔جو قربانیاں کر رہے ہیں
وہ پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اپنے عہدوں کی نئے سرے سے تجدید کرتے
ہوئے ، نئے سرے سے پلاننگ کریں، سب سر جوڑ کر بیٹھیں ، ایک دوسرے پر الزام لگانے کی
بجائے اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش کریں۔آج جب دنیا میں ہر جگہ مسجدوں
کی تعمیر ہو رہی
ہے، ہر جگہ جماعت کی ایک خاص توجہ پیدا ہوئی ہے۔آج جب دشمن جہاں اس کا زور چلتا ہے
ہماری مسجدوں کو نقصان پہنچانے اور ان کو بند کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان ملکوں میں جہاں
امن ہے جہاں آپ کے مالی حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں ، جہاں خدا کے نام کو ہر شخص تک
پہنچانے کی انتہائی ضرورت ہے، آج جہاں اللہ تعالیٰ کے پیغام اور اسلام کے نور کو پھیلانے کی
ضرورت ہے۔اگر بہتر حالات میسر ہونے کے بعد بھی آپ نے خدا کے اس گھر اور اس کے روشن
میناروں
کی تعمیر نہ کی تو یہ ناشکری ہوگی۔یاد رکھیں یہ آخری موقع ہے اگر اس دفعہ بھی اور اجازت

خطبات مسرور جلد سوم
585
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
ملنے کے بعد ابھی آپ لوگ اسے تعمیر نہ کر سکے تو پھر زمین بھی ہاتھ سے نکل جائے گی اور جو ر تم اب
تک اس پہ خرچ ہوئی ہے وہ بھی ضائع ہو جائے گی اور جماعت کے وقار کو بھی دھکہ لگے گا۔پس
آج ایک ہو کر اس گھر کی تعمیر کریں، اس تعمیر سے جہاں آپ جماعت کے وقار کو روشن کر رہے
ہوں گے وہاں اپنے لئے خدا کی رضا حاصل کرتے ہوئے جنت میں گھر بنا رہے ہوں گے۔اور یاد
رکھیں کہ ہر بڑے کام کے لئے بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔دعاؤں کے ساتھ اس قربانی کے لئے تیار
ہوں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ بھی مدد فرمائے گا۔یا درکھیں اگر یہ موقع آپ نے ضائع کر دیا تو آج نہیں تو کل جماعت احمدیہ کی کئی مساجد
اس ملک میں بن جائیں گی۔لیکن احمدیت کی آئندہ نسلیں ، اس جگہ سے گزرتے ہوئے آپ کو اس
طرح یاد کریں گی کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں جماعت کو مسجد بنانے کا موقع میسر آیا لیکن اس وقت کے
لوگوں نے اپنی ذمہ داریوں
کو ادا نہ کیا اور یہ جگہ ہاتھ سے نکل گئی۔اللہ نہ کرے کہ کبھی وہ دن آئے
جب آپ کو تاریخ اس طرح یاد کرے۔اللہ کرے کہ آپ ہمیشہ ان لوگوں میں شمار ہوں جن کے بارے میں حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ وہ دل سے فدا ہیں۔ہمیشہ آپ فدائیت کے نمونے
دکھانے والے ہوں۔پس نو جوان بھی توجہ کریں، بوڑھے بھی توجہ کریں، عورتیں بھی توجہ کریں، بچے
بھی اپنے والدین کے پیچھے پڑیں کہ جلد سے جلد اس مسجد کی تعمیر کریں۔آپ کے اخلاص و وفا کے
بارے میں میں نے پہلے بھی کہا کہ مجھے کوئی شبہ نہیں ہے صرف توجہ کی ضرورت ہے۔گزشتہ سال
جب میں نے جلسہ برطانیہ پر وصیت کی تحریک کی تھی تو اس جماعت میں صرف 67 موصی تھے اور
ایک سال میں تقریباً ڈ گنے مزید اس میں شامل ہو گئے اور 191 کی تعداد ہوگئی۔کل چندہ دہند
آپ کے تقریباً 500 ہیں ہو سکتا ہے جلدی آپ نصف تک بھی پہنچ جائیں۔یہ بات یقیناً اس
بات کی دلیل ہے کہ آپ لوگ مالی قربانیاں کرنے میں پیچھے رہنے والے نہیں ہیں۔اخلاص و وفا
میں پیچھے رہنے والے نہیں ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا کہ توجہ کی ضرورت ہے۔اگر سر جوڑ کر بیٹھیں
گے اور ایک ہو کر کام کریں گے تو یقینا اس میں برکت پڑے گی۔

خطبات مسرور جلد سوم
586
خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء
اللہ کرے کہ آپ میں سے ہر ایک آج یہاں سے اس ارادے کے ساتھ اور اس عزم کے
ساتھ اٹھے کہ چاہے جو مرضی ہو جائے، چاہے جو مرضی مجھ پر بیت جائے ہم نے اب اللہ تعالیٰ کے
اس گھر کو تعمیر کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی