دعوت الی اللّٰہ اور ہماری ذمہ داریاں

خطبات مسرور جلد سوم
587
(38)
خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء
دعوت الی اللہ اور ہماری ذمہ داریاں
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 2005ء بمقام ننسپٹ (ہالینڈ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی:۔پھر فرمایا:۔وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا
وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (حم السجدة: 34)
اور اس سے زیادہ اچھی بات کس کی ہوگی جو کہ اللہ کی طرف لوگوں کو بلاتا ہے اور نیک عمل
کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو فرمانبرداروں میں سے ہوں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تم لوگ جو ایمان
لے آئے ہو اور دین کی کچھ شدھ بدھ رکھتے ہو اور یہ دعویٰ کرتے ہو کہ مسلمان ہو گئے ہوا گر تم
حقیقت میں مسلمان ہو اور نام کے مسلمان نہیں بلکہ کامل فرمانبرداری اور اطاعت کا جذبہ رکھتے
ہوئے تم نے اسلام قبول کیا ہے تو یاد رکھو کہ تم پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اور ان میں سے
ایک ذمہ داری تبلیغ دین بھی ہے۔اور تبلیغ بھی اس وقت فائدہ مند ہوگی، اس وقت اس کو بھی پھل
لگیں گے جب تمہارے
عمل بھی نیک ہوں گے۔

خطبات مسرور جلد سوم
588
خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء
پس ایک احمدی جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں نے اس زمانے کے حکم اور عدل حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اس لئے مانا ہے کہ میں کامل فرمانبرداروں میں شمار کیا جاؤں، اس لئے مانا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کروں، اس لئے مانا ہے کہ آج خدا تک پہنچنے کا راستہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ہی دکھایا ہے تو پھر ہر وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے
که تمام فیض بھی تبھی حاصل کر سکتے ہیں جب ان تمام حکموں پر بھی عمل کریں گے جو اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے اور جن کی طرف اس زمانے میں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نے توجہ دلائی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کواللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ میرا پیغام تمام
دنیا کو پہنچا دو اور آپ کو سب سے بڑا داعی الی اللہ قرار دیا تھا۔فرماتا ہے ﴿دَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ
وَسِرَاجًا منيرا ( الاحزاب: (47) یعنی اور اللہ کے حکم سے اس کی طرف بلانے والا اور ایک
چمکتا ہوا سورج بنا کر بھیجا ہے۔پس اس چمکتے ہوئے سورج نے ہر طرف اللہ تعالیٰ کی تعلیم کی روشنی
پھیلائی اور اپنا سب کچھ اس راہ میں قربان کر دیا۔اور اندھیروں کو دور کیا۔جہاں آپ نے دعوت
الی اللہ کر کے خودان اندھیروں کو دور کیا وہاں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کہ وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا
مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ ﴾ (حم السجدة: 34 اپنے ماننے والوں کو بھی یہ نصیحت فرمائی کہ اللہ تعالیٰ
کے پیغام کو آگے پہنچاتے رہو۔اور تم دنیا میں جو بھی بات کرتے ہو ان میں سب سے زیادہ پیاری
اور خوبصورت وہ باتیں ہوتی ہیں جب تم اللہ تعالیٰ کا پیغام دوسروں تک پہنچارہے ہوتے ہو۔لیکن
ساتھ یہ بات بھی ہر وقت ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ دعوت الی اللہ اور تبلیغ بھی اس وقت ہی اللہ کے
نزدیک اور اس کے رسول کے نزدیک نیکی شمار ہوگی جب تمہارے عمل بھی نیک ہوں گے۔ورنہ تو
گنہگار ہو گے۔ایسی تبلیغ میں برکت ہی نہیں ہوگی جب اپنے عمل اللہ اور اس کے رسول کے حکموں
کے مطابق نہ ہوں۔تمہاری باتیں سن کر ہو سکتا ہے کہ وقتی طور پر کوئی متاثر ہو جائے لیکن جب
تمہارے درمیان میں آ کر تمہارے میں شامل ہو کر تمہارے عمل دیکھے گا تو اگر اس شخص پر جو شامل
ہوا ہے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل نہ ہو، تو ہوسکتا ہے کہ جو بات کچھ کر رہے ہوں، عمل کچھ کر رہے ہوں
ان کے عملوں کی وجہ سے ان کو دھکا لگے اور وہ کہے کہ ٹھیک ہے تعلیم اچھی ہے اس پر مجھے عمل

خطبات مسرور جلد سوم
589
خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ بہت خوبصورت تعلیم ہے۔لیکن جماعت
میں مجھے شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ اس میں شامل بہت سوں کے اپنے عمل، اس
تعلیم کے خلاف ہیں، اس تعلیم سے مختلف ہیں۔اس سفر میں ، سکنڈے نیوین ممالک میں مجھے ایک خاتون نے کہا ، وہ احمدیت کے کافی
قریب ہیں کہ میں جماعت کو بہت اچھا سمجھتی ہوں۔جمعہ بھی آ کے اکثر ہمارے ساتھ ہی پڑھتی
ہیں۔لیکن بیعت نہیں کرنا چاہتیں۔کیونکہ انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ بعض عورتوں کی
باتیں اور ایک دوسرے کے خلاف بولنا ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک غیر احمدی عورت میں ہے تو کیا
ضرورت ہے کہ میں جماعت میں شامل ہوں۔کبھی میں سوچتی ہوں کہ بیعت کرلوں، کبھی سوچتی
ہوں نہ کروں، عجیب مخمصے میں پڑی ہوئی ہوں۔اس لئے دعوت الی اللہ کے ساتھ نیک اعمال کا
بہت جوڑ ہے۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ورنہ
باوجود اس کے کہ بات اچھی ہو گی، لیکن اپنے بدنمونے کی وجہ سے نیک نتائج پیدا نہیں ہوتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ تمہاری علمی دلیلیں تمہارے تبھی کام آئیں
گی جب تمہارے
عمل بھی نیک ہوں گے۔اور نیک عمل وہ ہیں جو دوسروں
کو کھینچتے ہیں۔پس آج میں اپنے اس مختصر سے خطبے میں ( کیونکہ ابھی میں نے سفر کرنا ہے ) اس طرف
توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ ایک تو دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دیں۔یہاں ہالینڈ کے لوگ ، بعض یہاں
شدت پسند بھی ہیں لیکن بہت تھوڑے ہیں جو مسلمانوں کے خلاف ہیں۔یہاں بہت بڑی
تعداد ایسی بھی ہے جو دین سے دلچسپی بھی رکھتی ہے اور اسلام کے بارے میں سننا بھی چاہتی ہے۔یہ چھوٹا سا ملک ہے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت بھی شریف ہے۔پھر یہاں
دوسرے ملکوں کے بعض لوگ ، عرب ممالک سے بھی آکر یہاں آباد ہوئے ہیں۔اگر آپ لوگ
پروگرام بنا کر ان میں تبلیغ کریں اور اس بات
کو یقینی بنائیں کہ آپ کے عمل بھی ان کو متاثر کرنے
والے ہوں تو یہاں مقامی لوگوں میں بھی اور مختلف قومیتوں میں بھی آپ کو کامیابیاں حاصل ہوسکتی
ہیں۔اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچائیں۔ایسا پیغام جو ثمر آور ہو جس میں پھل لگنے ہوں۔وہ

خطبات مسرور جلد سوم
590
خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء
پیغام پہنچانے کے لئے مجھے امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ موقعے میسر آ سکتے ہیں۔عموماً ہم سمجھتے ہیں کہ
صرف مہینے میں یا کبھی کبھار ایک آدھ سٹال لگا لیا یا نمائش وغیرہ ہوئی تو اس میں سٹال لگالیا تو یہی
تبلیغ کا ذریعہ ہے اور کافی ہے۔ٹھیک ہے یہ ایک ذریعہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس
ذریعہ سے تبلیغ فرمایا کرتے تھے۔حج کے موقعوں پر یا دوسرے میلوں کے موقعوں پر آپ جاتے
تھے اور تبلیغ کرتے تھے، آپ کو بڑی سختیاں بھی جھیلنی پڑیں۔لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سے
راستے ہیں۔آپ نے تبلیغ کا ہر راستہ اپنایا۔یہاں مثلاً دیہاتوں میں رابطے بڑھائیں۔دیہاتوں
میں نسبتاً شریف آدمی ہوتے ہیں۔پھر عرب وغیرہ جو یہاں مختلف جگہوں سے مختلف ملکوں سے
آ کر آباد ہوئے ہیں ان میں جائیں۔یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جو بچے پڑھتے ہیں، ہمارے
سٹوڈنٹ پڑھتے ہیں ، وہ وہاں سیمینار وغیرہ کریں۔اکثر ملکوں نے اس طرف توجہ دی ہے اور دے
رہے ہیں اور ان جگہوں پر اسلام کا جو صیح حقیقی اسلام ہے اور جو اسلام کی اصل خوبصورت تعلیم ہے
اس کا تعارف حاصل ہو رہا ہے۔ڈنمارک ایک چھوٹا سا ملک ہے، جماعت کی تعداد بھی شاید آپ کی جماعت سے کم ہی
ہو۔وہاں بھی میرے دورہ کے موقع پر نوجوان لڑکوں نے جو مختلف پیشوں سے بھی وابستہ تھے یا
کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔اپنے پروفیسروں اور پڑھے لکھے لوگوں اور
ممبر آف پارلیمنٹ وغیرہ کو ایک ہوٹل میں ریسیپشن (Reception) میں بلایا اور سب نے
بڑا اچھا اثر لیا۔پہلے بھی کیونکہ ان کے رابطے تھے ، احمدیت کے بارے میں کچھ نہ کچھ تعارف تھا۔مزید ان کو تعارف ہوا ، ان کے دلوں میں مزید روشنی پیدا ہوئی۔لیکن یہ پرانے رابطوں سے چیز
پیدا ہو سکتی ہے کہ مسلسل رابطے ہوں۔اس لئے رابطے بڑھائیں۔اور پھر آپ کے نیک نمونے،
آپ کی شرافت، آپ کا اللہ تعالیٰ سے تعلق جب ان لوگوں پر ظاہر ہو گا تو تبلیغ کے مزید میدان
کھلیں گے۔پھر اس کے علاوہ بھی اپنے مقامی حالات کے مطابق مختلف راستے تلاش کریں۔یہ
ضروری نہیں کہ ایک معین راستہ دے دیا ، اس پر عمل کرنا ہے۔اور جب ایک لگن سے اور صبر کے
ساتھ تبلیغی رابطے کریں گے اور لوگوں تک پیغام پہنچائیں گے، اپنے عملوں سے ان پر ایک نیک اثر

خطبات مسرور جلد سوم
591
خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء
بھی قائم کریں گے اور سب سے بڑھ کر دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ نیک نتائج بھی پیدا فرمائے گا
انشاء اللہ۔یہاں لوگوں میں دلچسپی میں نے دیکھی ہے۔ہمارے قافلے کے کئی افراد نے بھی اس کو
محسوس کیا ہے۔جہاں بھی میں گیا ہوں مختلف جگہوں پہ سیر کی غرض سے ہی چاہے گیا ، لوگ دلچپسی
سے سوال پوچھتے تھے۔بعض لوگوں نے قافلے کے افراد سے جماعت کی ویب سائٹ کے بارے
میں بھی پوچھا کہ لٹریچر وغیرہ پڑھنا تو مشکل ہے ہمیں ویب سائٹ بتادو ہم خود ہی تلاش کریں گے اور
وہاں انشاء اللہ بہت معلومات مل جائیں گی۔اور یہ وعدہ کیا کہ ہم ویب سائٹ ضرور دیکھیں
گے، معلومات بھی لیں گے۔اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف جو پیس پیلیس(Peace Palace) کہلاتا ہے
اس کو جب میں دیکھنے گیا تو وہاں بھی گائیڈ تھی۔وہ جب ہمیں اس کمرہ میں لے کر گئی جہاں مختلف
جوں کی تصویریں لگی ہوئی تھیں۔تو ان میں حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی تصویر بھی
ہے۔گائیڈ بھی پڑھی لکھی گائیڈ تھی۔یہ نہیں کہ یونہی کوئی معمولی سی پڑھی لکھی ہو۔اس نے چوہدری
صاحب کے بارے میں پوچھا کہ میں نے سنا ہے کہ وہ احمدی تھے۔کیا وہ پکے احمدی تھے۔کیونکہ
ان لوگوں کی نظر میں دنیا دار تو مذہبی نہیں ہو سکتا۔تو میں نے اس کو بتایا نہ صرف پکے بلکہ جماعت
میں بہت مقام رکھتے تھے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا ترجمہ بھی
کیا ہوا ہے اور خود بھی بعض کتابیں
لکھی ہوئی ہیں۔لیکن اس
کو نہیں پتہ تھا۔وہاں اس عمارت میں
لائبریری بھی ہے۔لائبریری کا وہ تعارف کروارہی تھی تو میں نے چوہدری صاحب کے حوالے سے
اس سے پوچھا کہ کیا چوہدری صاحب کی کتابیں بھی رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ یہاں قانون کی
کتا بیں ہیں، مذہبی کتا بیں تو نہیں۔تو اس نے کہا کہ ہاں رکھی جاسکتی ہیں۔بہر حال میں نے امیر
صاحب کو کہا ہے کہ اس خاتون کو بھی کتا بیں دیں۔اس سے بھی بعض مذہبی کتابیں دینے کا وعدہ کیا
ہے اور لائبریری میں بھی رکھوانے کی کوشش کریں۔تو ہمارا کام تو اللہ تعالیٰ کی باتوں کو، نیک اور پاکیزہ باتوں کولوگوں تک پہنچانا ہے۔اور
اپنے آپ کو پاک رکھتے ہوئے اپنے عملوں کے معیاروں کو اونچا کرتے ہوئے ، دعاؤں کے ساتھ

خطبات مسرور جلد سوم
592
خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء
یہ پیغام پہنچانا ہے۔آگے اللہ تعالیٰ برکت ڈالنے والا ہے۔جو نیک فطرت ہوگا وہ آئے گا انشاء اللہ۔ہدایت دینا تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔لیکن اگر ہم صرف منصوبہ بندیاں ہی کرتے رہیں اور
مہینوں ،سالوں صرف اس سوچ میں ضائع کر دیں کہ کیا پلاننگ کرنی ہے اور کس طرح کی پلاننگ
ہونی چاہئے۔کیا کیا طریقے استعمال کرنے چاہئیں۔اس بات پر سوچتے ہی رہیں اور عمل کچھ نہ ہو
تو ہم یقینا گناہگار بن رہے ہیں۔یہاں آ کر اگر نیک نیتی سے اس طرف بھی توجہ دیتے تو بعض
لوگ یہاں کہتے ہیں بہت سارے اسائلم سیکرز آئے ہوئے ہیں کہ ہمارے کیس پاس نہیں ہو
رہے۔وہ روک پڑ گئی، یہ روک پڑگئی ،اتنے سال ہو گئے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔وہ اگر
اس طرف بھی توجہ دے رہے ہوتے تو اللہ تعالیٰ قدرت رکھتا ہے ، سب قدرتوں کا مالک ہے۔وہ
اس نیکی کی وجہ سے آسانیاں بھی پیدا کر سکتا تھا۔پس کامل فرمانبرداری اور اطاعت کا تقاضا ہے کہ
اس طرف توجہ دیں۔ابھی بہت میدان خالی ہے۔ہر طبقہ میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچنا چاہئے۔آج اسلام پر ہر طرف سے
حملے ہورہے ہیں اور بدقسمتی سے مسلمان کہلانے والوں کی غلطیوں کی وجہ سے ہی ہو رہے ہیں۔آج اگر اسلام کی خوبصورت تصویر کو کوئی پیش کر سکتا ہے تو وہ احمدی ہیں۔آج اگر ہم نے بھی اپنی
ذمہ داریوں
کو ادا نہ کیا، نہ سمجھا تو اللہ تعالیٰ کی نظر میں فرمانبرداروں میں شمار نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں جماعتی طور پر بھی اور ذیلی
تنظیمیں اپنے طور پر بھی۔خدام اپنے طور پر ، انصار اپنے طور پر، لجنہ اپنے طور پر حالات کے مطابق
اپنے تبلیغی پروگرام بنائیں۔اور ہمیشہ یادرکھیں، جیسا کہ پہلے بھی کہا ہے کہ تبلیغ کے لئے عمل صالح
شرط ہے۔اپنی حالتوں کو بھی بدلنا ہو گا۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور سب کو گزشتہ کوتاہیوں کا مداوا
کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نیک نتائج پیدا فرمائے۔谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی