تلاوت قرآن کریم کی اہمیت، آداب اور برکات

خطبات مسرور جلد سوم
623
(41)
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
تلاوت قرآن کریم کی اہمیت ، آداب اور برکات
خطبه جمعه فرموده 21 /اکتوبر 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی :۔الَّذِينَ أَتَيْهُمُ الْكِتَبَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلَاوَتِه أُولَيكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهِ
وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ فَأُولَيكَ هُمُ الْخَسِرُونَ (البقرة: 122)
پھر فرمایا:۔آجکل ماشاء اللہ جہاں رمضان کی وجہ سے مسجدوں میں درسوں کے سنے اور پھر اس کا
مختصر ترجمہ اور تفسیر یا اہم مقامات کی وضاحت سنے کا موقع میسر ہوتا ہے جس سے بڑے شوق کے
ساتھ بہت سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں۔اور پھر نماز تراویح میں قرآن کریم کا دور مکمل ہو
رہا ہوتا ہے اور خاصی تعداد اس سے بھی فائدہ اٹھاتی ہے، وہاں گھروں میں بھی قرآن کریم
پڑھنے ، اس کی تلاوت کرنے اور بعض کو اس کا ترجمہ پڑھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔عموماً ماشاء اللہ !
اکثر احمدی گھروں میں رمضان میں قرآن کریم کے پڑھنے کی طرف خاص توجہ ہوتی ہے۔اس کی
ایک وجہ تو رمضان کی وجہ سے اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کرنے کی مومن عمومی کوشش کرتا ہے۔دوسرے قرآن کریم کو جیسا کہ ہم جانتے ہیں رمضان سے ایک خاص نسبت ہے۔اس کا
نزول اس مہینے میں شروع ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے حضور مناجات کو خدا تعالیٰ نے

خطبات مسرور جلد سوم
624
خطبه جمعه 21 /اکتوبر 2005ء
سنا اور اپنی رحمت کے دروازے کھولے اور دنیا کو گند اور شرک میں پڑا ہوا دیکھ کر بے چین اور بیزار
ہونے والے وجود کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کے لئے آخری شرعی کتاب دے کر دنیا میں
مبعوث فرمایا۔اور پھر 23 سال کے لمبے عرصہ تک یہ شریعت اترتی رہی اور جبریل آپ کے
پاس ہر رمضان میں اس وقت تک کے نازل شدہ قرآن کا ایک دور مکمل کرواتے تھے۔اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے سال (جس سال آپ کا وصال ہوا) اس سال کا جورمضان تھا،
اس سال میں جبکہ شریعت مکمل اور کامل ہو چکی تھی جبریل نے دو دفعہ قرآن کریم ختم کروایا۔پس یہ
سنت ہے جس کو مومن جاری رکھتے ہیں۔اور کم از کم ایک یا دو دفعہ رمضان میں قرآن کریم کا دور
مکمل کرتے ہیں ختم کرتے ہیں، پڑھتے ہیں۔اور جن کو تو فیق ہو وہ دو دفعہ سے زیادہ بھی پڑھ لیتے
ہیں۔لیکن اتنی جلدی بھی نہیں پڑھنا چاہئے کہ سمجھ ہی نہ آئے کہ کیا پڑھ رہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ جواہل زبان تھے،عرب تھے ان کو بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جس نے تین دن سے کم عرصے میں قرآن کریم کو ختم کیا اس نے
قرآن کریم کا کچھ بھی نہیں سمجھا۔“
(ترمذى۔ابواب القراءات باب ما جاء انزل القرآن على سبعة أحرف)
ایک روایت میں سات دن کا بھی ذکر آتا ہے۔تو صحابہ کی بھی جو اپنی استعداد تھی اس
کے مطابق آپ حکم دیا کرتے تھے، ارشاد فرمایا کرتے تھے، نصیحت فرمایا کرتے تھے۔بہر حال
بنیادی مقصد یہی ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرو، اس کے مطالب پر غور کرو، اس کی تعلیمات پر
غور کرو۔ان کو اپنی زندگیوں کا حصہ بناؤ۔اگر اس طرح قرآن کریم کی تلاوت نہیں کر رہے تو اس کا
کوئی فائدہ نہیں۔صحابہ نے اس نکتے کو خوب سمجھا کہ قرآن کریم کو کس طرح پڑھنا ہے۔اسی لئے
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان کی تلاوت کا حق ادا کرنے کی گواہی دی۔جیسا کہ اس آیت میں
جس کی میں نے تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی، وہ اس کی
ایسی ہی تلاوت کرتے ہیں جیسا کہ اس کی تلاوت کا حق ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو درحقیقت اس پر
ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی بھی اس کا انکار کرے پس وہی ہیں جو گھاٹا پانے والے ہیں۔

خطبات مسرور جلد سوم
625
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
تو یہ تھے وہ لوگ جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوت قدسی اور اس کتاب کے
ذریعہ سے نہ صرف انسان بنایا بلکہ عبادت گزار اور باخدا انسان بنایا۔یہ تلاوت کا حق وہ کس طرح ادا
کیا کرتے تھے؟۔کیا صرف پڑھ لینے سے ہی حق ادا ہو جاتا ہے؟۔نہیں، بلکہ اس کے بھی کچھ
لوازمات ہیں۔اس کے لئے بھی کچھ شرطیں ہیں جن کو پورا کرنا ضروری ہے۔پہلی بات تو یہ ہے کہ جس طرح رمضان میں آجکل ہم میں سے ہر کوئی صبح جلدی اٹھتا
ہے اور نفل ادا کرتا ہے پھر روزہ رکھنے کے لئے سحری کھاتا ہے، اور پھر نماز کے لئے جاتا ہے۔اگر
سحری اور نفل کے درمیان میں وقت ہو تو پھر بعض دفعہ بعض لوگ اُس وقت میں قرآن کریم کی
تلاوت بھی کر لیتے ہیں۔نوافل میں قرآن کریم جتنا یاد ہو وہ پڑھا جاتا ہے۔اور پھر نماز کے بعد بھی
ہر گھر میں قرآن کریم کی تلاوت ہوتی ہے۔عموماً کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر گھر میں تلاوت ہو رہی
ہو۔کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جس سے روحانیت میں زیادہ ترقی ہوتی ہے۔اس وقت ایک خاص
ماحول ہوتا ہے۔اس طریق کو ہمیں جاری رکھنا چاہئے۔رمضان کے بعد بھی ، روزے تو رمضان
کے بعد نہیں رکھنے ہوں گے لیکن نفل ہیں، نماز ہے، قرآن کریم کی تلاوت ہے، وقت پر صبح اٹھنا
چاہئے اور یہ کام ضرور کرنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فجر کے وقت کی تلاوت کی اہمیت بیان فرمائی ہے کہ
وَقُرْان الفجر اور قرآن اور فجر کی تلاوت کو اہمیت دو۔اور پھر فرمایا ان قران
لْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا (بنی اسرائیل: 79) کہ یقیناً فجر کو قرآن پڑھنا ایسا ہے کہ اس کی
گواہی دی جاتی ہے۔پس یہ صبح کے وقت کی تلاوتیں ہر مومن کے لئے گواہ بن رہی ہوں گی۔لیکن
کیا صرف پڑھ لینا ہی کافی ہے۔ہماری دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے اور ہمارے حق میں گواہی
دینے کے لئے صرف اتنا ہی کافی نہیں بلکہ جو تلاوت کی ہے اس کا سمجھنا بھی ضروری ہے۔تبھی تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کوفر مایا تھا، میں نے ضمناً
پہلے بھی ذکر کیا تھا لیکن تفصیلی حدیث یہ ہے۔آپ نے فرمایا : ” قرآن کریم کی تلاوت ایک ماہ
میں مکمل کیا کرو“ (بخاری ، کتاب فضائل القرآن ، باب في كم يقرأ القرآن؟)

خطبات مسرور جلد سوم
626
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
تا کہ آہستہ آہستہ جب پڑھو گے ،غور کرو گے، سمجھو گے تو گہرائی میں جا کر اس کے مختلف
معانی تم پر ظاہر ہوں گے۔لیکن جب انہوں نے کہا کہ میرے پاس وقت بھی ہے اور اس بات کی
استعداد بھی رکھتا ہوں کہ زیادہ پڑھ سکوں تو آپ نے فرمایا کہ ٹھیک ہے پھر ایک ہفتہ میں ایک دور
مکمل کر لیا کرو اس سے زیادہ نہیں۔تو آپ صحابہ کو سمجھانا چاہتے تھے کہ صرف تلاوت کر لینا،
پڑھ لینا کافی نہیں ہے۔انسان جلدی جلدی پڑھنا شروع کرے تو دس گیارہ گھنٹے میں پورا قرآن
پڑھ سکتا ہے لیکن اس میں سمجھ خاک بھی نہیں آئے گی۔بعض تراویح پڑھنے والے حفاظ اتنا تیز
پڑھتے ہیں کہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا الفاظ پڑھ رہے ہیں۔جماعت میں تو میرے خیال میں اتنا تیز
پڑھنے والا شاید کوئی نہ ہو لیکن غیر از جماعت کی مساجد میں تو 18-20 منٹ میں یا زیادہ سے زیادہ
آدھے گھنٹے میں ایک پارہ بھی پڑھ لیتے ہیں اور دس گیارہ رکعت نفل بھی پڑھ لیتے ہیں۔تو اتنی
جلدی کیا خاک سمجھ آتی ہو گی ؟ تلاوت کرنے کی بھی ہر ایک کی اپنی استعداد ہوتی ہے اور انداز ہوتا
ہے۔کوئی واضح الفاظ کے ساتھ زیادہ جلدی بھی پڑھ سکتا ہے۔کچھ زیادہ آرام سے پڑھتے ہیں
لیکن ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ تلاوت سمجھ کر کرو۔قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔﴿وَرَتِّلِ
الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ﴾ (المزمل: 5) کہ قرآن کو خوب نکھار کر پڑھا کرو۔اب جس نے
20-18 منٹ میں یا آدھے گھنٹے میں نماز پڑھانی ہے اور قرآن کریم کا ایک پارہ بھی ختم کرنا
ہے،اس نے کیا سمجھنا ہے اور کیا نکھارنا ہے۔ایک دفعہ میں وقف عارضی پر کسی کے ساتھ گیا ہوا تھا۔تو ایک دن صبح کی نماز کے بعد ہم
تلاوت سے فارغ ہوئے تو وہ مجھے کہنے لگے کہ میاں تم سے مجھے ایسی امید نہیں تھی۔میں سمجھا پتہ
نہیں مجھ سے کیا غلطی ہو گئی۔میں نے پوچھا ہوا کیا ہے۔کہنے لگے کہ میں دو تین دن سے دیکھ
رہا ہوں کہ تم تلاوت کرتے ہو تو بڑی ٹھہر ٹھہر کے تلاوت کرتے ہو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تم اسکتے
ہو تمہیں ٹھیک طرح قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا۔تو میں نے ان کو کہا کہ اٹکتا نہیں ہوں بلکہ مجھے اسی
طرح عادت پڑی ہوئی ہے۔ہر ایک کا اپنا اپنا طریق ہوتا ہے۔اس حدیث کا حوالہ تو نہیں پتہ تھا۔قرآن کی یہ آیت میرے ذہن میں نہیں آئی۔لیکن میں نے کہا مجھے تیز پڑھنا بھی آتا ہے بے شک

خطبات مسرور جلد سوم
627
خطبه جمعه 21 /اکتوبر 2005ء
تیز پڑھنے کا مقابلہ کر لیں لیکن بہر حال جس میں مجھے مزا آتا ہے اسی طرح میں پڑھتا ہوں،
تلاوت کرتا ہوں۔تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ بعض لوگ اپنی علمیت دکھانے کے لئے بھی سمجھتے ہیں
کہ تیز پڑھنا بڑا ضروری ہے حالانکہ اللہ اور اللہ کے رسول کہہ رہے ہیں کہ سمجھ کے پڑھوتا کہ تمہیں
سمجھ بھی آئے اور یہی مستحسن ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا ہر ایک کی اپنی اپنی استعداد ہے۔ہر
ایک کی اپنی سمجھنے کی رفتار اور اخذ کرنے کی قوت بھی ہے تو اس کے مطابق بہر حال ہونا چاہئے اور
سمجھ کر قرآن کریم کی تلاوت ہونی چاہئے۔قرآن کریم کا ادب بھی یہی ہے کہ اس کو سمجھ کر پڑھا
جائے۔اگر اچھی طرح ترجمہ آتا بھی ہو تب بھی سمجھ کر ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کا حق ادا کرتے ہوئے
پڑھنا چاہئے تاکہ ذہن اس حسین تعلیم سے مزید روشن ہو۔پھر جب انسان سمجھ لے، ہر ایک کا اپنا
علم ہے اور استعداد ہے جس کے مطابق وہ سمجھ رہا ہوتا ہے جیسا کہ میں نے کہا لیکن قرآن کریم کا
فہم حاصل کر کے اس کو بڑھانا بھی مومن کا کام ہے۔ایک جگہ ہی یہ تعلیم محدود نہیں ہو جاتی۔تو جتنی
بھی سمجھ ہے، بعض تو بڑے واضح احکام ہیں، سمجھنے کے بعد ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔کسی بھی
اچھی بات کا یا نصیحت کا فائدہ تبھی ہو سکتا ہے جب وہ نصیحت پڑھ یا سن کر اس پر عمل کرنے کی کوشش
بھی ہو رہی ہو گی۔کیونکہ تلاوت کا ایک مطلب پیروی اور عمل کرنا بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں یہ فرما دیا ہے کہ یہ قرآن میں نے تمہارے لئے ، ہر اس شخص کے لئے جو تمام
نیکیوں اور اچھے اعمال کے معیار حاصل کرنا چاہتا ہے اس قرآن کریم میں یہ اعلیٰ معیار حاصل
کرنے کے لئے تمام اصول اور ضابطے مہیا کر دیئے ہیں۔ہر قسم کے آدمی کے لئے ، ہر قسم کی
استعداد رکھنے والے کے لئے ، اور نہ صرف یہ کہ جیسا کہ میں نے کہا کسی خاص آدمی کے لئے نہیں
رکھے ہیں بلکہ ہر طبقے اور ہر معیار کے آدمی کے لئے رکھے ہیں۔اور اس میں ہر آدمی کے لئے
نصیحت ہے وہ اپنی استعداد کے مطابق سمجھ لے۔فرمایا کہ ﴿وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ
مدكر (القمر: 18)۔اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنا دیا ہے۔پس کیا ہے
کوئی نصیحت پکڑنے والا۔اب یہ ہمارے پر ہے کہ ہم اس تعلیم کو کس حد تک اپنے اوپر لاگو کر تے
ہیں اور اس کی تعلیمات سے نصیحت پکڑتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد سوم
628
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
پس آج ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس رمضان میں اس نصیحت سے پُر کلام کو ، جیسا کہ ہمیں
اس کے زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی توفیق مل رہی ہے، اپنی زندگیوں پر لا گو بھی کریں۔اس کے ہر حکم
پر جس کے کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کریں۔اور جن باتوں کی مناہی کی گئی ہے، جن
باتوں سے روکا گیا ہے ان سے رکیں، ان سے بچیں، اور کبھی بھی ان لوگوں میں سے نہ بنیں جن کے
بارے میں خود قرآن کریم میں ذکر ہے۔فرمایا کہ وَقَالَ الرَّسُوْلُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
(الفرقان : 31) اور رسول کہے گا اے میرے رب ! یقیناً میری قوم نے اس قرآن کو متروک کر
چھوڑا ہے۔یہ زمانہ اب وہی ہے جب اور بھی بہت ساری دلچسپیوں کے سامان پیدا ہو گئے ہیں۔پڑھنے والی کتابیں بھی اور بہت سی آ چکی ہیں۔اور بہت ساری دلچسپیوں کے سامان پیدا ہو گئے
ہیں۔انٹرنیٹ وغیرہ ہیں جن پر ساری ساری رات یا سارا سارا دن بیٹھے رہتے ہیں۔اس طرح
ہے کہ نشے کی حالت ہے اور اس طرح کی اور بھی دلچسپیاں ہیں۔خیالات اور نظریات اور فلسفے
بہت سے پیدا ہو چکے ہیں۔جو انسان کو مذہب سے دور لے جانے والے ہیں اور مسلمان بھی اس
کی لپیٹ میں ہیں۔دنیا میں سارا معاشرہ ہی ایک ہو چکا ہے۔قرآنی تعلیم کو پس پشت ڈال کر اپنی
مرضی کی تعلیمات پر ہر جگہ عمل ہو رہا ہے۔یہی زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ
ہے۔اسی زمانے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ قرآن کو متروک چھوڑ دیا ہے۔تو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ہی ہیں جنہوں نے قرآن کریم کی اس متروک شدہ تعلیم کو دنیا میں دوبارہ رائج کرنا ہے
اور آپ نے یہ رائج کرنا تھا بھی اور آپ نے یہ رائج کر کے دکھایا بھی ہے۔آج ہم احمدیوں کی
ذمہ داری ہے، ہر احمدی کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآنی تعلیم پر نہ صرف عمل کرنے والا ہو، اپنے
پر لاگو کرنے والا ہو بلکہ آگے بھی پھیلائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو آگے
بڑھائے۔اور کبھی بھی یہ آیت جو میں نے اوپر پڑھی ہے کسی احمدی کو اپنی لپیٹ میں نہ لے۔ہمیشہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فقرہ ہمارے ذہن میں ہونا چاہئے کہ جو لوگ قرآن کو

خطبات مسرور جلد سوم
629
خطبه جمعه 21 را کتوبر 2005ء
عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔ہم ہمیشہ قرآن کے ہر حکم اور ہر لفظ کو عزت دینے
والے ہوں۔اور عزت اس وقت ہو گی جب ہم اس پر عمل کر رہے ہوں گے۔اور جب ہم اس
طرح کر رہے ہوں گے تو قرآن کریم ہمیں ہر پریشانی سے نجات دلانے والا اور ہمارے لئے
رحمت کی چھتری ہوگا۔جیسا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ
شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا (بنی اسرائیل: 83) اور ہم قرآن
میں سے وہ نازل کرتے ہیں جو شفا ہے اور مومنوں کے لئے رحمت ہے اور وہ ظالموں کو گھاٹے کے
سوا اور کسی چیز میں نہیں بڑھاتا۔پس ہمیں چاہئے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے تمام اوامر ونواہی کو سامنے رکھیں
اور اس تعلیم کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں۔اس کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں تبھی ہم
روحانی اور جسمانی شفا پانے والے بھی ہوں گے اور قرآن کریم ہمارے لئے رحمت کا باعث بھی
ہوگا۔اور عمل نہ کرنے والے تو ظالم ہیں اور ان کے لئے سوائے گھاٹے کے اور کچھ ہے ہی نہیں ،
جیسا کہ قرآن شریف نے فرمایا۔ان کی تو آنکھ ہی اندھی ہے۔ان کو تو قرآن کریم کوئی فائدہ نہیں
دے سکتا۔اسلام کے خلاف بہت ساری کتابیں لکھی جاتی ہیں۔بعض گو کہ مسلمان نہیں ہیں ، عیسائی
ہیں، لیکن بعض دفعہ حق میں بھی باتیں لکھ دیتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر ایک کتاب لکھنے والی ہیں کیرن آرمسٹرانگ۔انہوں نے اپنی کتاب میں کسی کا حوالہ Quote کیا ہے۔کوئی لکھنے والا ہے فیٹر ویلڈن، اللہ تعالیٰ
نے پہلے ہی اندھوں کی نشانی بتا دی ہے۔اس نے قرآن کریم سے کیا اخذ کیا ؟ سنیں ، وہ کہتا ہے
که قرآن کریم میں کوئی بھی قابل توجہ اور سوچنے والی بات نہیں ہے۔پھر کہتا ہے کہ یہ کوئی ایسا کلام
نہیں ہے کہ جس پر معاشرہ عقل و شعور سے بنیاد کر سکے۔مفہوم تقریباً یہی بنتا ہے اس کی باتوں کا۔پھر کہتا ہے کہ یہ صرف طاقت اور ہتھیار مہیا کرتا ہے ان لوگوں کو جو ہر اس تصور کو دباتے ہیں جو ان
کے خیال سے مطابقت رکھنے والا نہ ہو۔اور پھر آگے اسی طرح لکھتا ہے کہ اس کا نفس مضمون محدود
ہے اور سوچوں
کو محدود کرنے والا ہے۔تو قرآن نے تو پہلے ہی دعویٰ کر دیا ہے ایسے لوگوں کے

خطبات مسرور جلد سوم
630
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
بارے میں اور ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے ہدایت پانی ہے کہ یہ تو ہدایت ان کو دیتا ہے
جن کے دل میں کوئی نیکی ہو یا نیکی کی طرف جانے کا رجحان ہو۔شروع میں
فرما دیا کہ ھدی
للمتقين (البقرة: 3) تو ہر ایک کا جو پہلے مسلمان نہیں بھی ہوا تقویٰ کا ایک معیار ہے کہ چیزوں
کو ہر قسم کے تعصب سے پاک ہو کے دیکھے۔یہ بھی ایک تقویٰ کی قسم ہے۔تو یہ تو متقیوں کے لئے
جوصاف ذہن رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت ہے۔تو جس نے دیکھنا ہی تعصب کی نظر سے ہے
اس کے لئے تو قرآن نے خود ہی کہہ دیا ہے کہ ان کو کبھی ہدایت نہیں دے گا۔بلکہ فرمایا کہ یہ
متعصب لوگ جو اسلام کی دشمنی کی باتیں کرتے ہیں یہ تو ظالم لوگ ہیں اور قرآن کریم میں ان
کے لئے سوائے گھاٹے کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔جیسا کہ فرمایا ہے ﴿وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ
إِلَّا خَسَارًا (بنی اسرائیل: 83) کہ وہ ظالموں کو گھاٹے کے سوا کسی چیز میں نہیں بڑھاتا۔پس اب یہ احمدی کا فرض ہے کہ اس زمانے میں قرآن کریم کی تلاوت کو بھی اور اس پر عمل کر کے
بھی اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں تاکہ ہر احمدی کے عمل سے ان ظالموں کے منہ خود بخود
بند ہوتے چلے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” قرآن شریف پر تدبر کرو۔اس
میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ۔بخوبی سمجھ
لو کہ یہ وہ مذہب پیش کرتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے برکات اور ثمرات تازہ
بہ تازہ ملتے ہیں۔انجیل میں مذہب کو کامل طور پر بیان نہیں کیا گیا۔اس کی تعلیم اُس زمانے کے
حسب حال ہو تو ہولیکن وہ ہمیشہ اور ہر حالت کے موافق ہرگز نہیں۔یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج بتایا ہے۔اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے۔اور جو بدی
ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے۔اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور
دعا کرتے رہو۔اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو“۔(ملفوظات جلد 5 صفحه 102 جدید ایڈیشن)

خطبات مسرور جلد سوم
631
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
اب میں چند احادیث پیش کرتا ہوں جن سے قرآن کریم کے پڑھنے اور ان پر عمل
کرنے کی برکات پر مزید روشنی پڑتی ہے۔عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
جس نے قرآن کا ایک حرف بھی پڑھا اس کو اس کے پڑھنے کی وجہ سے ایک نیکی ملے گی اور اس
ایک نیکی کی وجہ سے دس اور نیکیاں ملیں گی۔پھر فرمایا میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ
الف ایک حرف ہے، اور لام ایک حرف اور میم ایک حرف ہے۔(ترمذى كتاب فضائل القرآن باب ماجاء فى من قرأ حرفا من القرآن۔۔۔۔۔۔پھر ایک اور روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: وہ شخص جو قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور اس میں عبور رکھتا ہے،
اچھی طرح پڑھتا ہے، وہ فرمانبردار اور معز ز سفر کرنے والوں کے ساتھ ہوگا۔ان کے ساتھ اس کو
مقام ملے گا۔(ترمذى كتاب فضائل القرآن باب ماجاء في فضل قارى ، القرآن)
پھر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ : جس شخص نے ایک
رات میں پچاس آیات قرآن کی تلاوت کیں وہ غافل لوگوں میں شمار نہ کیا جائے گا۔“
(سنن الدارمي - كتاب فضائل القرآن باب من قرأ خمسين آية)
ایک دوسری روایت میں آتا ہے کہ : ” جس نے ایک رات میں پچاس آیات قرآن کی
تلاوت کیں وہ حفاظ قرآن میں شمار ہوگا۔“
(سنن الدارمي - كتاب فضائل القرآن باب من قرأ خمسين آية)
اور حفاظ قرآن کے درجات کے بارے میں روایت میں یوں ذکر آتا ہے۔حضرت ابو
سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حافظ قرآن کو
جنت میں داخل ہوتے وقت کہا جائے گا کہ تم قرآن پڑھتے جاؤ اور بلندی کی طرف چڑھتے جاؤ۔پس وہ قرآن کریم پڑھتا جائے گا اور بلندی کی منازل طے کرتا جائے گا۔کیونکہ ہر ایک آیت کے
بدلے اس کے لئے ایک درجہ ہوگا۔یہاں تک کہ آخری آیت کے پڑھنے تک جو اسے یاد ہوگی وہ

خطبات مسرور جلد سوم
632
خطبہ جمعہ 21 /اکتوبر 2005ء
بلندی کی طرف چڑھتا جائے گا۔(سنن ابن ماجه كتاب الادب باب ثواب القرآن)
پھر قرآن کریم کی گھروں میں باقاعدہ تلاوت کرنے کی تلقین فرماتے ہوئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے گھروں میں کثرت سے تلاوت قرآن کریم کیا کرو۔یقیناً وہ گھر جس میں قرآن نہ پڑھا جاتا ہو وہاں خیر کم ہو جاتی ہے۔اور وہاں شر زیادہ ہو جاتا ہے۔اور وہ گھر اپنے رہنے والوں کے لئے تنگ پڑ جاتا ہے۔(کنز العمال۔ادب المعبر الفصل الثاني في آداب البيت والبناء
حدیث نمبر 41496 مطبوعه مكتبة التراث الاسلامي حلب)
پس ہر احمدی کو چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو ہمیشہ پیش نظر
رکھے۔اس رمضان میں گھر کے ہر فرد نے جس برکت کو قرآن کریم کی تلاوت کر کے حاصل
کرنے کی کوشش کی ہے اس کو جاری رکھیں۔اس برکت سے نہ صرف دین و دنیا سنوار رہے ہوں
گے بلکہ شیطان کے حملوں کے خلاف طاقت بھی حاصل کر رہے ہوں گے۔لیکن یاد رکھیں کہ یہ
برکتیں اس وقت حاصل ہو رہی ہوں گی جب اس کو سمجھ کر ، اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کر رہے
ہوں گے۔ورنہ تو اندھوں والا ہی حال ہو گا جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ برکت حاصل کرنے کے لئے
قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور چال چلن کو اس تعلیم کے ماتحت رکھنے کی
کوشش کرو۔پھر قرآن کریم کی تلاوت کس طرح کرنی چاہئے اس بارے میں ایک روایت میں آتا
ہے۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: ” قرآن کے حسن میں اپنی عمدہ آواز کے ساتھ اضافہ کیا کرو۔کیونکہ عمدہ آواز قرآن
کے حسن میں اضافہ کا موجب ہوتی ہے۔“
(سنن الدارمی، کتاب فضائل القرآن۔۔۔۔۔باب التغنى بالقرآن)

خطبات مسرور جلد سوم
633
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : پرستش کی جڑ تلاوت کلام الہی
ہے۔کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور بچے محبت کے لئے محبت انگیز ہوتا ہے
اور شورش عشق پیدا کرتا ہے۔(سرمه چشم آریه۔روحانی خزائن جلد 2، صفحہ 283)۔ایک گرمی پیدا ہوتی ہے اور عشق میں توجہ پیدا ہوتی ہے۔پس اگر خدا تعالیٰ سے محبت کا
دعوئی ہے۔تو اس محبت میں مزید اضافے کے لئے اور خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے ہمیں
قرآن کریم کو پڑھنا چاہئے اور سمجھ کر پڑھنا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہئے اور یہ بہت ضروری
ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں، کسی صاحب نے
سوال کیا تھا اس کے جواب میں فرمایا کہ : " قرآن شریف تدبر و تفکر و غور سے پڑھنا چاہئے۔( بڑا
غور کرو اس پر ) حدیث شریف میں آیا ہے رُبَّ قَارِ يَلْعَنُهُ الْقُرْانُ یعنی بہت ایسے قرآن کریم
کے قاری ہوتے ہیں جن پر قرآن کریم لعنت بھیجتا ہے۔جو شخص قرآن پڑھتا اور اس پر عمل
نہیں کرتا اس پر قرآن مجید لعنت بھیجتا ہے۔تلاوت کرتے وقت جب قرآن کریم کی آیت رحمت
پر گزر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جاوے۔اور جہاں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو تو
وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ کے آگے پناہ کی درخواست کی جاوے اور تدبر وغور سے
پڑھنا چاہئے اور اس پر عمل کیا جاوے“۔(ملفوظات جلد 5صفحہ157جدید ایڈیشن)
تو یہ ہے قرآن کریم پڑھنے کا طریق۔حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے آنحضرت عل اللہ کو یہ
فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن کریم پڑھا کرو یقیناً وہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کے لئے
شفاعت کرے گا۔فرمایا زَهْرَاوَيْن دو خوشنما اور حسین پھولوں یعنی سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران کی
تلاوت کیا کرو۔یہ دونوں سورتیں قیامت کے دن دو بدلیوں کی مانند ہوں گی یا دو منتہائے مقصود۔ایسی چیز میں جن کو حاصل کرنا ہو۔یا صفت بستہ پرندوں کی دوٹولیوں کی شکل میں ہوں گی۔اور
اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے دفاع کر رہی ہوں گی ، ان کے حق میں بیان کر رہی ہوں گی۔

خطبات مسرور جلد سوم
634
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
پھر فرمایا کہ سورۃ بقرہ پڑھا کرو کیونکہ اس کو اختیار کرنا یا عمل کرنا موجب برکت ہے اور
اس کو چھوڑنے میں حسرت۔اور کوئی جھٹلانے والا اسے جھٹلا نہیں سکتا۔یا کوئی بھی اس کا مقابلہ نہیں
کر سکتا۔(مسلم، کتاب فضائل القرآن باب فضل قراءت القرآن وسورة البقرة)
تو یہی ہے کہ سورۃ بقرہ اور آل عمران میں جو مضمون ہیں ان کو سمجھو، پڑھو، تلاوت کرو، ان
پر عمل کرو تو بہت ساری باتیں اس سے حاصل ہو جاتی ہیں۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ باقی
قرآن کریم کی تلاوت ضروری نہیں ہے۔اور یہ دو سورتیں ہی ہیں جن کی ہر وقت تلاوت کی
جائے۔بلکہ ان کے مضمون کے لحاظ سے اور ان
کو سمجھ کر عمل کرنے کے لحاظ سے بات کی گئی ہے۔پھر ان کو یاد کر کے نماز میں، خاص طور پر اپنے نوافل میں پڑھنے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک صحابی کی رات کو آنکھ کھل گئی تو انہوں نے
دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نفل پڑھ رہے ہیں۔تو وہ بھی بڑے شوق سے ساتھ شامل ہو
گئے۔کہتے ہیں تھوڑی دیر کے بعد تھک کے میرا برا حال ہو گیا۔(مسلم ، کتاب صلاة المسافرين، باب استحباب تطويل القراءة في صلاة الليل)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تو پوری سورۃ بقرہ پڑھی پھر شاید دوسری رکعت میں
سورة آل عمران پڑھی۔دیکھیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑھنے کا انداز بھی کیسا ہوتا ہوگا۔اس بیچارے نے تو تھکنا ہی تھا۔روایت میں ملتا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور سنتے وقت
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص کیفیت ہو جایا کرتی تھی۔پھر سورۃ بقرہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ قرآن کریم کی چوٹی کا
حصہ ہے۔(سنن ترمذی ، ابواب فضائل القرآن ، باب ماجاء في فضل سورة البقرة)
سورۃ بقرہ میں متعدد مضامین ہیں۔حضرت آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تک انبیاء کا ذکر بھی اس میں موجود ہے۔عبادتوں کے مسائل کا ذکر بھی ہے۔نماز وغیرہ کس طرح
پڑھنی ہے۔روزے کس طرح رکھنے ہیں۔اس طرح دوسرے احکامات ہیں۔حضرت ابراہیم اور
اسماعیل کی دعاؤں کا بھی ذکر ہے اس طرح اور بھی مختلف دعا ئیں سکھائی گئی ہیں۔پھر آل عمران

خطبات مسرور جلد سوم
635
خطبه جمعه 21 /اکتوبر 2005ء
میں بھی مختلف مضامین عیسائیت کے بارے میں بھی اور حضرت عیسی کے بارے میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگوں وغیرہ کے جنگ بدر کے بارے میں اور دوسری جنگوں کے بارے میں۔تو ان میں یہ مختلف قسم کے مضامین کا خزانہ ہے۔پھر ایک روایت میں قرآن کریم کے یاد کرنے اور نماز میں پڑھنے کی فضیلت کے
بارے میں اس طرح آتا ہے۔حضرت ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : ”نماز میں قرآن کریم کا پڑھنا افضل ہے، اُس پڑھنے سے
جونماز کے علاوہ پڑھا گیا ہو۔جو نماز میں قرآن کریم پڑھا جاتا ہے وہ اس سے زیادہ افضل ہے جو
عام حالات میں پڑھا جائے۔اور نماز کے علاوہ قرآن کریم پڑھنا خدا تعالیٰ کی پاکیزگی اور بڑائی
بیان کرنے سے زیادہ افضل ہے۔اور جو دوسرے ذکر ہیں ان کی نسبت قرآن کریم کا پڑھنا زیادہ
افضل ہے۔” اور خدا تعالیٰ کی پاکیزگی بیان کرنا صدقہ کرنے سے زیادہ افضل ہے۔یہ جو بہت
زیادہ ذکر کرنے والے اور سوچ سمجھ کر کرنے والے ہیں بعض دفعہ صدقے سے بھی زیادہ افضل
ہیں۔اور فرمایا صدقہ کرنا روزے سے زیادہ افضل ہے۔اور روزہ آگ سے بچنے کے لئے
ڈھال ہے۔تو کتنی فضیلت ہے قرآن کریم کو یاد کرنا اور پھر نماز میں پڑھنا۔کیونکہ نماز میں ایک
خاص کیفیت ہوتی ہے۔اس لئے تلاوت کرتے وقت ایک ایک لفظ پر مومن زیادہ غور کر رہا ہوتا
ہے۔اور جہاں جہاں انذار ہوں ، جہاں جہاں بشارتیں ہوں، ان آیات پر استغفار اور حمد کی توفیق
مل رہی ہوتی ہے۔ایک خاص کیفیت طاری ہوتی ہے۔یہ احساس ہوتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے
سامنے کھڑا ہوں۔نماز کے بارہ میں یہ آیا ہے کہ نماز یہ سوچ کر پڑھو کہ میں خدا کے سامنے کھڑا ہوں،
وہ مجھے دیکھ رہا ہے۔اسی لئے فرمایا کہ نماز میں قرآن کریم پڑھنا سب سے افضل ہے۔دوسرے یہ
فائدہ بھی ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآن کریم یاد کرنے کی طرف توجہ بھی پیدا ہوگی۔یہ ایک علیحدہ
برکت ہے۔لیکن بہر حال فرمایا کہ ویسے تلاوت کرنا بھی بہت ساری نیکیوں سے زیادہ افضل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :" قرآن مجید ایک ایسی پاک
(مشكوة المصابيح كتاب فضائل القرآن الفصل الثالث)

خطبات مسرور جلد سوم
636
خطبه جمعه 21 /اکتوبر 2005ء
کتاب ہے جو اُس وقت دنیا میں آئی تھی جبکہ بڑے بڑے فساد پھیلے ہوئے تھے۔اور بہت سی
اعتقادی اور عملی غلطیاں رائج ہو گئی تھیں۔اور تقریباً سب کے سب لوگ بداعمالیوں اور
بدعقید گیوں میں گرفتار تھے۔اسی کی طرف اللہ جل شانۂ قرآن مجید میں اشارہ فرماتا ہے
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ﴾ (الروم:42) یعنی تمام لوگ کیا اہل کتاب اور کیا دوسرے سب
بدعقید گیوں میں مبتلا تھے اور دنیا میں فساد عظیم بر پا تھا۔غرض ایسے زمانے میں خدا تعالیٰ
نے تمام عقائد باطلہ کی تردید کے لئے قرآن مجید جیسی کامل کتاب ہماری ہدایت کے لئے بھیجی جس
میں کل مذاہب باطلہ کا رد موجود ہے۔اور خاص طور سورہ فاتحہ میں جو پنج وقت ہر نماز کی ہر رکعت
میں پڑھی جاتی ہے اشارہ کے طور پر کل عقائد کا ذکر ہے۔“
(ملفوظات جلد پنجم صفحه 379 جدید ایڈیشن)
پھر آپ فرماتے ہیں: ” تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی
طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے۔جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت
پائیں گے۔جو لوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن
کو مقدم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم
رکھا جائے گا۔نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔اور تمام آدم
زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔“
(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحه 13)
فرمایا : ”میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر قرآن شریف سے اعراض صوری یا معنوی نہ ہو (نہ
ظاہری طور پر نہ معنوں کے لحاظ سے۔جو بھی تعلیم دی گئی اس پر عمل ہو ) تو اللہ تعالی اس میں اور اس
کے غیروں میں فرقان رکھ دیتا ہے (فرق ظاہر کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ پر کامل یقین اور ایمان پیدا ہوتا
ہے۔اس کی قدرتوں کے عجائبات وہ مشاہدہ کرتا ہے۔اس کی معرفت بڑھتی ہے۔اس کی دعائیں
قبول ہوتی ہیں اور اس کو وہ حواس اور قومی دیئے جاتے ہیں کہ وہ ان چیزوں اور اسرار قدرت کو
مشاہدہ کرتا ہے جو دوسرے نہیں دیکھتے۔وہ ان باتوں کو سنتا ہے کہ اوروں کو اس کی خبر نہیں“۔(الحکم 17 اگست 1905ء صفحه 5 کالم نمبر 4)
تو دعاؤں کی قبولیت کے لئے بھی قرآن کریم کا سیکھنا ، پڑھنا، یاد کرنا ضروری ہے۔

خطبات مسرور جلد سوم
637
خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء
اللہ کرے کہ ہم نے رمضان کے گزشتہ دنوں میں، آج 17 روز سے گزر گئے ہیں،
قرآن کریم کے پڑھنے سے جو فیض پایا ہے اس سے بڑھ کر رمضان کے جو بقیہ دن تھوڑے سے رہ
گئے ہیں ان دنوں میں یہ فیض حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اس کو پڑھیں، سمجھیں اور اس پر عمل
کریں۔اور یہ بھی ممکن ہے جب ہم روزانہ اپنا جائزہ لیں اور لیتے رہیں کہ ہر روز ہم نے اس سلسلے
میں کیا ترقی کی ہے۔اور پھر یہ بھی ارادہ کریں کہ رمضان کے آخری دنوں تک جو ہم نے قرآن
کریم سے حاصل کیا ہے اس کو اب باقاعدہ اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔یہ تلاوت کی عادت جو
ہمیں رمضان میں پڑ گئی ہے اس کو رمضان کے بعد بھی جاری رکھنا ہے۔اس کو سمجھنے اور اس پر عمل
کرنے کی کوشش ہم نے رمضان کے بعد عام دنوں میں بھی کرنی ہے۔اپنے گھروں کی بھی نگرانی
کرنی ہے کہ ہمارے بیوی بچے بھی اس طرح عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔وہ بھی تلاوت کر رہے ہیں یا
نہیں جس طرح آج کل ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے کہ ہم قرآن کریم کی برکات سے فیض پانے والے
ہوں اور ہمیشہ فیض پاتے چلے جائیں۔谢谢谢

638
خطبات مسرور جلد سوم

آج 10 میں سے 10 باقی