رمضان کے آخری عشرہ اور لیلة القدر کے فضائل دعا کی اہمیت و برکات

خطبات مسرور جلد سوم
639
(42)
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
رمضان کے آخری عشرہ اور لیلۃ القدر کے فضائل
اور
دعا کی اہمیت و برکات
خطبه جمعه فرموده 28 /اکتوبر 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی
تلاوت کی :۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة : 187)
پھر فرمایا:۔رمضان آیا اور بڑی تیزی سے گزر گیا، صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں، پانچ چھ دن۔جب رمضان شروع ہو تو انسان سوچتا ہے، ایک مومن سوچتا ہے کہ یہ تمیں دن ہیں ، اس میں بڑی
نیکیاں کرنے اور اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کا موقع مل جائے گا۔میں یہ بھی کرلوں گا ،
میں وہ بھی کرلوں گا جس سے خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر سکوں۔لیکن آج یہ احساس ہو رہا ہے کہ
یہ کیا! صرف چند روز رہ گئے؟ اور رمضان کا آخری جمعہ بھی آ گیا۔میں تو کچھ بھی نہیں کر سکا۔سوچنے والا صیح مومن یہی سوچتا ہے۔تو بہر حال اب یہ چند دن بھی یہ احساس دلا دیں کہ ان میں
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنا ہے۔جتنا سمیٹ سکتے ہیں سمیٹ لیں ، خالص ہو کر اس کی عبادت کی

خطبات مسرور جلد سوم
640
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ کے احکامات پر چلنے کی کوشش کریں، اس سے مدد مانگیں تو یہ احساس
اور یہ عمل ہر قسم کی نیکیاں بجالانے کی طرف توجہ دلانے والا ہوگا اور اس کی عبادت کی طرف خالص
ہو کر متوجہ کرنے والا ہوگا ، اس کے فضلوں کا وارث بنانے والا ہوگا۔اس آخری عشرہ میں تو پہلے
سے بڑھ کر خدا تعالیٰ اپنے بندے کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔قبولیت دعا کے نظارے پہلے سے بڑھ
کر ظاہر کرتا ہے بلکہ ان دنوں میں ایک ایسی رات بھی آتی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے لیلۃ القدر کہا
ہے اور یہ ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے۔اس ایک رات کی عبادت انسان کو باخدا انسان بنانے کے
لئے کافی ہے۔تو اگر ہم اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے خالص ہو کر ان چھ دنوں
میں ہی خدا تعالیٰ کے آگے جھکیں گے تو کیا بعید کہ یہ چھ راتیں بلکہ ان میں سے ایک رات ہی
ہمارے اندر انقلابی تبدیلی لانے والی ہو، خدا کا صحیح عبد بنانے والی بن جائے اور ہماری دنیا و
آخرت سنور جائے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہم اپنے مقصد پیدائش کو پہچاننے والے بن
جائیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کا مقصد پیدائش تو یہی بتایا ہے کہ اس کے عبادت گزار بندے بن
جائیں۔یہی پیدائش کا مقصد ہے۔پس اپنی عبادتوں کے معیار کو اونچا کرنے کے لئے یہ چند دن
رہ گئے ہیں۔اور ان چند دنوں کے بارے میں خدا تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ یہ جو آخری عشرہ کے دن ہیں یہ اس برکتوں والے مہینے کی وجہ سے جہنم سے نجات دلانے کے
دن ہیں۔گناہ گار سے گناہ گار شخص بھی اگر خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے تو اپنے آپ کو
آگ سے بچانے والا ہو گا۔پس یہ گناہگار سے گناہ گار شخص کے لئے بھی ایک خوشخبری ہے کہ اپنی
زندگیوں کو پاک کرنے کے سامان کر لو۔پس جن کو اس رمضان کے گزرے ہوئے دنوں میں
دعاؤں کا موقع ملا ہے، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کا موقع ملا ہے، اس کی رضا کی
راہوں پر چلنے کا موقع ملا ہے یا جن کو اپنی شامت اعمال کی وجہ سے گزرے ہوئے دنوں کی برکات
سے فیضیاب ہونے کا موقع نہیں ملا۔ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کی خشیت دل میں پیدا
کرتے ہوئے ان آخری دنوں کی برکات سے فیض اٹھاتے ہوئے، دعائیں کرتے ہوئے ،
خدا تعالیٰ کا فضل مانگتے ہوئے ان بقیہ دونوں کے فیض سے فیضیاب ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔

خطبات مسرور جلد سوم
641
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
اور یہ دن جو ہیں ان کو دعاؤں میں گزارنا چاہئے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس سے پہلے بھی رمضان سے متعلقہ احکامات ہیں
اور اس کے بعد بھی جو آیات آتی ہیں ان میں بھی۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اور جب
میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔میں دُعا کرنے والے کی
دُعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور
مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں تو اس میں اللہ تعالیٰ نے قبولیت دعا کا طریق ہمیں سمجھا
دیا۔پہلی بات تو یہ کہ صرف اپنی دنیاوی اغراض کے لئے ہی میرے پاس نہ آؤ بلکہ مجھے تلاش کرنے
کے لئے میرے پاس آؤ۔میری رضا حاصل کرنے کی کوشش کرو۔جب مجھ سے مجھے مانگو گے تو پھر
میں تمہیں بتاؤں گا کہ میں تمہارے سے دور نہیں ہوں۔میں تو تمہارے قریب ہوں بلکہ تمہاری شہ
رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔اور میں اپنے لئے اپنے بندے کی پکار سن کر دوڑتا ہوا اس کی طرف
آتا ہوں۔مگر تم اس طریقے اور سلیقے سے مجھے پکارو تو سہی جو میں نے تم کو بتائے ہیں۔صرف اپنا
مطلب پڑنے پر ہی مجھے آواز نہ دو۔جب کسی مشکل میں گرفتار ہو جاؤ صرف اسی وقت مجھے نہ
پکارو۔صرف کسی ضرورت اور تکلیف کے وقت ہی نہ مجھے پکارو گو کہ ایسی تکلیف کی حالت میں بھی
پکارنے والوں کی تکلیفیں اللہ تعالیٰ دور کرتا ہے۔لیکن صرف ایسی صورت میں پکارنے سے دوستیاں
قائم نہیں ہوتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ بندے کا خدا تعالیٰ کے ساتھ
دوست کا معاملہ ہے۔پس اصل اور پائیدار اور ہمیشہ رہنے والی دوستی کے لئے دوست کی باتیں بھی
ماننی پڑتی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میری بات پر لبیک کہو۔جو میں کہتا ہوں اسے مانو تو پھر یہ
ہماری دوستی پکی ہوگی۔اس لئے پہلا حکم جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے یہی اللہ تعالیٰ نے دیا
ہے کہ ایک خدا کی عبادت کرو۔صرف رمضان کے تین دن عبادتوں کے لئے نہیں ہیں بلکہ فرمایا کہ
میرا حکم یہ ہے کہ مستقل عبادت کرو۔روزانہ کی پانچ نمازیں باجماعت ادا کر و جو فرض کی گئی ہیں۔مردوں کے لئے یہی حکم ہے کہ مسجد میں جا کے ادا کریں یا جہاں بھی سنٹر ہے وہاں جا کے ادا کریں،

خطبات مسرور جلد سوم
642
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
عورتوں کے لئے حکم ہے گھروں میں پانچ نمازیں پڑھیں، وقت پر نماز میں ادا کریں۔اپنی نمازوں
کی خاطر دوسری مصروفیات کو کم کریں۔جس طرح آج کل رمضان میں ہر ایک کوشش کر کے
نمازوں کی طرف توجہ دے رہا ہوتا ہے، قرآن پڑھنے کی طرف توجہ دے رہا ہوتا ہے۔تو اس طرح
رمضان کے بعد بھی وقت پر پانچوں نمازیں ادا کرو۔کوئی دوستی اللہ تعالیٰ کی دوستی سے بڑھ کر نہ ہو۔اس ذات پر ایسا ایمان ہو جو کسی اور پر نہ ہو اور ہمیشہ اسی کو مدد کے لئے پکارو۔یہ نہ ہو کہ بعض دفعہ
بعض معاملات میں مدد کے لئے تم غیر اللہ کی طرف جھک جاؤ ، ان سے مدد مانگنے لگو۔اگر یہ صورت
ہوگی تو یہ کمزور ایمانی حالت ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنی ایمانی حالت کو بڑھاؤ۔میرے پر
پختہ اور کامل یقین رکھو۔ہم کہہ تو دیتے ہیں کہ ہمیں خدا پر بڑا پکا ایمان ہے لیکن بعض دفعہ ایسے عمل
سرزد ہو جاتے ہیں جو ہمارے دعوے کی نفی کر رہے ہوتے ہیں۔ایمان کی تعریف یہ ہے کہ حق کی یا
سچائی کی تصدیق کر کے اس کا فرمانبردار ہو جائے۔اب ہر ایک اپنا جائزہ لے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے بعد، یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ آپ خدا کے مسیح ہیں اور حق پر
ہیں کس حد تک ہم نے آپ کی باتوں کی فرمانبرداری کی ہے۔اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے کے لئے
آپ نے جن شرائط پر ہم سے بیعت لی ہے اس تعلیم پر کس حد تک ہم عمل کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں ہمیں جو احکامات دیئے ہیں ان پر کس حد تک عمل کر کے ہم فرمانبرداری کا
ثبوت دے رہے ہیں۔اور کس حد تک ہم نے فرمانبرداری کرنی ہے اس فرمانبرداری کی مزید
وضاحت ، اس ایمان کی حالت کی مزید وضاحت اس طرح ہوتی ہے کہ ہمارا دل بھی اس بات کی
تصدیق کر رہا ہو، ہماری زبان بھی اس بات کا اقرار کر رہی ہو اور ہمارے ہر عضو کا، جسم کے ہر حصے
کا عمل بھی اس بات کی تصدیق کر رہا ہو۔تو یہ ہے ایمان کی حالت۔اکثر دفعہ اکثر کا دل تو اس بات
کی تصدیق کر رہا ہوتا ہے یا کم از کم یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ یہ بات صحیح ہے، یہ بات حق ہے، یہ
سچ ہے لیکن وہ صرف دل میں یہ تسلیم کر رہے ہوتے ہیں گو بعض دفعہ زبان سے بھی اظہار کر دیتے
ہیں کہ یہ بات حق ہے، یہ سچ ہے اور میرا دل خدا پر ایمان لاتا ہے۔میں خدا کو مانتا ہوں۔لیکن اس
چیز سے ایمان مکمل نہیں ہو جاتا بلکہ جسم کے ہر عضو سے، ہر حصے سے یہ اظہار ہونا چاہئے کہ میرا

خطبات مسرور جلد سوم
643
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
کوئی بھی عمل خدا تعالیٰ کی تعلیم کے خلاف نہ ہو ، تب جا کے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ
پر اعتقاد بھی ہو ، قول صدق بھی ہو اور عمل صالح بھی۔یہ ساری چیزیں اکٹھی ہوں گی تو اس کو ایمان
کہا گیا ہے اور اگر یہ تینوں چیزیں اکٹھی نہیں ہیں تو کامل ایمان بھی نہیں ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ تم میرے پر ایمان لاؤ اور اس طرح ایمان لاؤ۔اب دیکھیں کتنے خدا تعالیٰ کے احکامات ہیں، کتنوں پر ہم عمل کرتے ہیں۔عبادت کو ہی
لے لیں، کیا ہم اس کا حق ادا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے بندوں کے حقوق ہیں، کیا ہم ان کو ادا
کرتے ہیں۔اگر کسی معاملے میں ذرا سا کہیں اپنا مفاد آ جائے تو فوراً سب کچھ بھول جاتے ہیں اور
اپنے مفاد کی فکر ہوتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا مانگو اور پھر دعا کے لئے صبر سے مانگتے چلے
جانے کی شرط ہے۔جلد بازی کرتے ہوئے بیچ میں چھوڑ دینا دعا مانگنے کا طریق نہیں ہے۔اللہ
تعالیٰ نے مومنوں کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وہ جب صبر سے دعا کرتے ہیں اور جب بھی دعا کرتے
ہیں صبر سے کرتے ہیں اور جلد بازی نہیں کرتے جب اس طرح کر رہے ہوتے ہیں تو وہ اپنے
مقصود کو پالیتے ہیں۔اور ان کا مقصود کیا ہوتا ہے۔کیا چیز انہوں نے حاصل کرنی ہوتی ہے۔وہ اللہ
تعالیٰ کی رضا ہے، جیسا کہ فرمایا وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ ﴾ (الرعد: (23) اور
جنہوں نے اپنے رب کی رضا کی طلب میں صبر کیا۔تو جب اللہ تعالیٰ کی وجہ سے صبر کرتے ہیں،
مستقل مزاجی سے اس سے دعائیں مانگتے ہیں اور پھر مانگتے چلے جاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے
جیسا کہ فرمایا پھر میں دعاؤں کو سنتا بھی ہوں بشرطیکہ اس کا حق ادا کیا جائے یعنی یہی کہ صبر کے
ذریعہ سے مانگتے چلے جائیں اور مقصد بھی ان کا یہ ہو کہ میری رضا حاصل کرنی ہے تو باقی چیزیں تو
ضمنی چیزیں ہیں ، وہ تو مل ہی جائیں گی جب اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جائے گی۔فرمایا کہ سلمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ ﴾ (الرعد:25) تمہارے اس صبر اور ثابت
قدمی کی وجہ سے تم پر سلامتی ہو۔تمہارے اس طرح مانگنے کی وجہ سے تمہیں میری نعمتیں حاصل
ہوں۔

خطبات مسرور جلد سوم
644
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
پس جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی اور اچھے انجام کی خبر مل رہی ہو تو پھر کسی اور
طرف جانے کی کیا ضرورت ہے۔اس لئے ہمیشہ ایک مومن کو صبر سے دعائیں مانگتے رہنا چاہئے
اور جب ہم دعاؤں میں خدا تعالیٰ سے اس کی رضا اور توجہ مانگیں گے تو غیر ضروری دعاؤں کی
ضرورت ہی نہیں رہے گی۔دوسری سب دعا ئیں غیر ضروری بن جائیں گی۔کبھی ہمارے منہ سے
ایسی دعا ئیں نہیں نکلیں گی جو بعض دفعہ جلد بازی میں آ کر ایسی ہو جاتی ہیں جو خیر سے خالی ہوں۔ایسی دعائیں کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی جن میں صرف اور صرف اپنی ذات کا لالچ ہو
،صرف اور صرف دنیاوی ضروریات ہی ان کا محور ہو، دنیا وی ضروریات کے گرد ہی گھوم رہی ہوں۔جب اللہ تعالیٰ کی مرضی مل جائے گی تو خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق خود ہمارا کفیل ہو جائے
گا۔خود ہی ہماری ضروریات پوری کرنے والا ہو گا۔بعض دوسری دعائیں کرنے والوں جن کے
اندر دعاؤں کی وجہ سے تبدیلیاں پیدا ہوئی ہوتی ہیں ، ان کو دیکھ کر بھی توجہ پیدا ہوتی ہے۔یہ خیال
آیا ہے کہ ہم بھی دعاؤں کی طرف توجہ کریں، ہم بھی ان جیسے بنیں۔اگر یہ توجہ پیدا ہوئی ہے تو شرط
یہ ہے کہ ان رمضان کے تمہیں دنوں کے بعد صبر ٹوٹ نہ جائے بلکہ دعاؤں کی عادت جو اس خالص
ماحول کی وجہ سے پڑگئی ہے یا اس طرف توجہ پیدا ہوئی ہے کہ ہم دعائیں کریں، یہ خیال آتا ہے تو
اب یہ چیزیں زندگیوں کا حصہ بننی چاہئیں۔ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ اب ہم اس عادت کو جو
ہمیں یا اس چیز کو جو ہم نے اپنائی ہے، اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنالیں۔جیسا کہ میں نے ذکر کیا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخری عشرہ میں اللہ
تعالیٰ جہنم سے نجات دیتا ہے۔دعائیں قبول کرتا ہے۔تو یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا
کی ہوا و ہوس کی جہنم سے بھی ہمیں نجات دے۔ہماری دعائیں قبول فرمائے ، ہماری توبہ قبول
فرماتے ہوئے ہمیں اپنی رضا کو حاصل کرنے والا بنادے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارہ میں فرماتے ہیں کہ : " أجِيبُ دَعْوَةَ
ـدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ﴾ (البقرة : 187) یعنی میں تو بہ کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ کا
یہ وعدہ اس اقرار کو جائز قرار دیتا ہے جو کہ بچے دل سے تو بہ کرنے والا کرتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی

خطبات مسرور جلد سوم
645
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
طرف سے اس قسم کا اقرار نہ ہوتا تو پھر تو بہ کا منظور ہونا ایک مشکل امر تھا۔سچے دل سے جو اقرار کیا
جاتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پھر خدا تعالیٰ بھی اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے جو اس نے تو بہ
کرنے والوں کے ساتھ کئے ہیں اور اسی وقت سے ایک نور کی تحابی اس کے دل میں شروع ہو جاتی
ہے جب انسان یہ اقرار کرتا ہے کہ میں تمام گناہوں سے بچوں گا اور دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“۔(البدرمورخه 24 اپریل 1903ء صفحه 107 کالم نمبر 1)
پس یہ سچے دل کا اقرار ہے یہی ہے جو بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ان بقیہ دنوں میں ہمیں
خاص طور پر یہ اقرار کرنا چاہئے اور دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس
اقرار پر قائم رہیں اور رمضان کے بعد بھی جو تبدیلیاں ہم نے اپنے اندر پیدا کی ہیں ان کو قائم
رکھنے کی کوشش کریں، ان کو جاری رکھ سکیں۔ہم اپنے اس عہد پر قائم رہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم
رکھیں گے اور دعا کے ساتھ ساتھ جب ہم اپنا جائزہ لیں گے کہ کیا ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھ رہے
ہیں تو پھر ہمیں مزید اصلاح کی طرف توجہ پیدا ہوگی، مزید تو بہ کرنے کی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ
کے احکامات پر عمل کرنے کی توفیق ملے گی۔نیک اعمال بجالانے کی توفیق ملے گی۔اور جب اس
طرح ہو رہا ہوگا تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق ہماری توبہ قبول کرتے ہوئے ہماری طرف
متوجہ ہوگا، مزید نیکیوں کے دروازے کھلتے چلے جائیں گے۔پس یہ برکت اسی وقت پڑے گی
جب اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے سب کام ہورہے ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” دعا خدا تعالیٰ کی ہستی کا زبردست
ثبوت ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے کہ ﴿ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ۔أجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ﴾ (البقرة : 187) یعنی جب میرے بندے تجھ سے سوال
کریں کہ خدا کہاں ہے اور اس کا کیا ثبوت ہے تو کہہ دو کہ وہ بہت ہی قریب ہے اور اس کا ثبوت یہ
ہے کہ جب کوئی دعا کرنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کو جواب دیتا ہوں۔یہ جواب کبھی رویا
صالحہ کے ذریعہ ملتا ہے کبھی کشف اور الہام کے واسطے سے اور علاوہ بریں دعاؤں کے ذریعہ
خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں کا اظہار ہوتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسا قادر ہے جو کہ

خطبات مسرور جلد سوم
646
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
مشکلات کو حل کر دیتا ہے۔غرض دُعا بڑی دولت اور طاقت ہے۔اور قرآن شریف میں جا بجا اس
کی ترغیب دی ہے اور ایسے لوگوں کے حالات بھی بتائے ہیں جنہوں نے دعا کے ذریعہ اپنی
مشکلات سے نجات پائی۔انبیاء علیہم السلام کی زندگی کی جڑ اور ان کی کامیابیوں کا اصل اور سچا
ذریعہ یہی دعا ہے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی ایمانی اور عملی طاقت کو بڑھانے کے واسطے
دعاؤں میں لگے رہو۔دعاؤں کے ذریعہ سے ایسی تبدیلی ہوگی جو خدا کے فضل سے خاتمہ بالخیر ہو
جائے“۔(الحكم مورخه 17 جنوری 1905ء صفحه 3 کالم نمبر 21)
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا۔ان آخری دنوں میں خاص
طور پر جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو توفیق دے کہ وہ دعاؤں میں لگا رہے اور اپنی
ایمانی اور عملی حالت کو بڑھانے کی کوشش کرے۔دعاؤں کی قبولیت کے لئے پہلے سے بڑھ کر
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر فضل کر رہا ہوتا ہے۔پس ان دنوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت زیادہ
دعاؤں پر زور دیں اور رمضان کی برکات سمیٹنے کی ہر احمدی کوشش کرے۔اور زیادہ تر دعا ئیں یہ
ہونی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو اور تب ہی ہمارا دعائیں کرنا ہماری زندگی کا مستقل حصہ
بن سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی رضا ہم حاصل کر لیں گے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آخری عشرے میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم عبادت کے لئے اتنی کوشش فرماتے جو اس کے علاوہ کبھی دیکھنے میں نہ آتی تھی۔(صحيح مسلم - كتاب الاعتكاف باب الاجتهاد في العشر الاواخر من شهر رمضان)
پس ہمارے سامنے یہ اُسوہ ہے۔ان بقایا دنوں میں ہمیں چاہئے کہ خاص توجہ سے
اللہ تعالیٰ کی عبادت میں یہ دن گزاریں، دعاؤں میں لگ جائیں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار نے
والے بن جائیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں۔کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: جس شخص نے ایمان کی حالت میں اور محاسبہ نفس کرتے ہوئے رمضان کے روزے رکھے،
اسے اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے اور جس شخص نے ایمان کی حالت میں اور اپنے نفس

خطبات مسرور جلد سوم
647
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
کا محاسبہ کرتے ہوئے لیلتہ القدر کی رات قیام کیا اسے اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔(بخاری کتاب فضل ليلة القدر - باب فضل ليلة القدر)
گزشتہ گناہ بخشے جانے کا مطلب ہی یہی ہے کہ اس کو آئندہ سے گناہ سے نفرت پیدا ہو
جائے گی اور نیکیاں کرنے کی طرف توجہ زیادہ پیدا ہو جائے گی اور اس کا ہر فعل خدا تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کرنے والا بن جائے گا۔پس ایک مومن جب اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہوئے ، اپنا محاسبہ
کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور پیش ہو گا ، اس کے آگے جھک رہا ہوگا، دعائیں کر رہا ہو گا تو یہ
دن یقینا اس میں انقلابی تبدیلی پیدا کرنے والا دن ہوگا۔پس ہر احمدی کو چاہئے کہ ان دنوں کو اپنی
زندگیوں کو سنوارنے کا ذریعہ بنالیں اور خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بن جائیں۔ایک روایت میں ہے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص محض اللہ دونوں عیدوں کی راتوں میں عبادت کرے گا اس کا دل ہمیشہ کے
لئے زندہ کر دیا جائے گا اور اس کا دل اس وقت بھی نہیں مرے گا جب سب دنیا کے دل مر جائیں
گے۔(ابن ماجه کتاب الصيام۔باب فى من قام في ليلتي العيدين)
پس دیکھیں ، رمضان کی تبدیلیوں کو جو پاک تبدیلیاں دل میں پیدا ہوتی ہیں ان کو مستقل
بنانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے خوبصورت انداز میں ترغیب دلائی ہے۔عید کی
خوشیوں میں اکثر لوگ بھول جاتے ہیں، اگلے جمعے عید بھی آتی ہے ) کہ نماز بھی وقت پر پڑھنی
ہے کہ نہیں ، تو رات کی عبادت کی طرف، نوافل کی طرف توجہ دلا کر یہ بتا دیا کہ فرائض تو تم نے
پورے کرنے ہی ہیں لیکن اگر ہمیشہ کی رضا اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنی ہے تو راتوں کو
بھی ان دنوں میں عبادت سے سجاؤ۔رمضان کے بعد بھی اور خاص طور پر ایسے موقعوں پر جب
خوشی کے موقعے ہوتے ہیں۔جب آدمی کو دوسری طرف توجہ زیادہ ہورہی ہوتی ہے۔صرف ڈھول
ڈھمکوں اور دعوتوں میں ہی نہ وقت گزار دو۔پس یہ عبادتیں جو ہیں یہ زندگی کا مستقل حصہ بننی
دعاؤں کے سلسلے میں چند اور احادیث ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ کس طرح ہمیں

خطبات مسرور جلد سوم
648
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
دعائیں کرنی چاہئیں اور کس طرح ہم دعاؤں کے فیض حاصل کر سکتے ہیں۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”
تم میں سے جس کے لئے باب الدعا کھولا گیا گویا اس کے لئے رحمت کے دروازے کھول دیئے
گئے۔اور اللہ تعالیٰ سے جو چیزیں مانگی جاتی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ محبوب اس کے
نزدیک یہ ہے کہ اس سے عافیت طلب کی جائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان
پر جو ابتلاء آ چکے ہیں یا جن سے خطرہ درپیش ہو ان سے محفوظ رہنے کے لئے سب سے زیادہ
مفید بات دعا ہے۔پس اے
اللہ کے بندو تمہیں چاہئے کہ تم دعا میں لگے رہو۔صلى الله
(سنن الترمذى۔كتاب الدعوات۔باب في دعاء النبي ﷺ)
عليه
تو اللہ تعالیٰ کی محبوب دعاؤں میں سے سب سے زیادہ محبوب دعا اس سے عافیت طلب
کرنا ہے، اس کی رضا حاصل کرنا ہے، اس کی پناہ میں آنا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو
جائے تو پھر باقی چیزیں تو ایک مومن کو خود بخو دل جاتی ہیں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تکالیف اور مصائب کے وقت
اس کی دعاؤں کو قبول کرے تو اسے چاہئے کہ وہ خوشحالی کے اوقات میں کثرت سے دعائیں کرتا
رہے۔آئیں گے۔(مشكاة المصابيح كتاب الدعوات الفصل الثاني حديث نمبر (2240)
پس یہ دعاؤں
کا تعلق مستقل قائم رہے گا تو پھر ہی قبولیت دعا کے غیر معمولی نظارے بھی نظر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” وہ دعا جو معرفت کے بعد اور فضل
کے ذریعہ سے پیدا ہوتی ہے وہ اور رنگ اور کیفیت رکھتی ہے۔وہ فنا کرنے والی چیز ہے۔وہ گداز
کرنے والی آگ ہے۔وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔وہ موت ہے پر آخر کو
زندہ کرتی ہے۔وہ ایک تند سیل ہے پر آخر کو کشتی بن جاتی ہے۔ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس سے
بن جاتی ہے۔ہر ایک زہر آخر اس سے تریاق ہو جاتا ہے۔

خطبات مسرور جلد سوم
649
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
مبارک وہ قیدی جو دعا کرتے ہیں۔تھکتے نہیں کیونکہ ایک دن رہائی پائیں گے۔مبارک
وہ اندھے جو دعاؤں میں سست نہیں ہوتے کیونکہ ایک دن دیکھنے لگیں گے۔مبارک وہ جو
قبروں میں پڑے ہوئے دعاؤں کے ساتھ خدا کی مدد چاہتے ہیں کیونکہ ایک دن قبروں سے باہر
نکالے جائیں گے۔مبارک تم جب کہ دعا کرنے میں
کبھی ماندہ نہیں ہوتے ، کبھی تھکتے نہیں۔اور
تمہاری روح دعا کے لئے پچھلتی اور تمہاری آنکھ آنسو بہاتی اور تمہارے سینے میں ایک آگ پیدا کر
دیتی ہے اور تمہیں تنہائی کا ذوق اٹھانے کے لئے اندھیری کوٹھریوں اور سنسان جنگلوں میں لے
جاتی ہے۔اور تمہیں بے تاب اور دیوانہ اور از خود رفتہ بنادیتی ہے کیونکہ آخر تم پر فضل کیا جاوے گا۔وہ خدا جس کی طرف ہم بلاتے ہیں نہایت کریم و رحیم ، حیا والا ، صادق، وفا دار ، عاجزوں پر رحم کرنے
والا ہے۔پس تم بھی وفادار بن جاؤ۔اور پورے صدق اور وفا سے دعا کرو کہ وہ تم پر رحم فرمائے گا۔دنیا
کے شور و غوغا سے الگ ہو جاؤ اور نفسانی جھگڑوں کا دین کو رنگ مت دو۔خدا کے لئے ہارا اختیار کر لو
اور شکست کو قبول کر لوتا بڑی بڑی فتحوں کے تم وارث بن جاؤ۔دعا کرنے والوں کو خدا معجزہ دکھائے
گا۔اور مانگنے والوں کو ایک خارق عادت نعمت دی جائے گی۔دعا خدا سے آتی ہے اور خدا کی طرف
ہی جاتی ہے۔دعا سے خدا ایسا نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ تمہاری جان تم سے نزدیک ہے۔دعا کی
پہلی نعمت یہ ہے کہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔خود بخو دانسان کو پتہ لگ جاتا ہے کہ دعا
قبول ہو گئی۔اپنے اندر ایک تبدیلی نظر آ رہی ہوتی ہے۔فرمایا ”پھر اس تبدیلی سے خدا بھی اپنی صفات میں تبدیلی کرتا ہے اور اس کے صفات
غیر متبدل ہیں مگر تبدیلی یافتہ کے لئے اس کی ایک الگ تجلی ہے۔صفات تو اس کی وہی ہیں لیکن
ایک نیا انداز ہوتا ہے جب ایک انسان تبدیلی پیدا کرتا ہے۔ان صفات کے ساتھ ہی۔جس کو دنیا
نہیں جانتی گویا وہ اور خدا ہے حالانکہ اور کوئی خدا نہیں۔مگر نئی تجلی نئے رنگ میں اس کو ظاہر کرتی
ہے۔تب اس خاص تجلی کے شان میں اس تبدیل یافتہ کے لئے وہ کام کرتا ہے جو دوسروں کے لئے
نہیں کرتا۔یہی وہ خوارق ہے۔یہی وہ خاص چیزیں ہیں جو انسان میں دعا کے بعد پیدا ہوتی ہیں
اور جو اللہ تعالیٰ کے معجزات ہیں۔

خطبات مسرور جلد سوم
650
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
غرض دعاوہ اکسیر ہے جو ایک مشت خاک کو کیمیا کر دیتی ہے۔ایک مٹی کو بھی قیمتی چیز
بنا دیتی ہے۔اور وہ ایک پانی ہے جو اندرونی غلاظتوں کو دھو دیتا ہے۔اس دعا کے ساتھ روح
پچھلتی ہے اور پانی کی طرح بہہ کر آستانہ حضرت احدیت پر گرتی ہے۔وہ خدا کے حضور میں کھڑی
بھی ہوتی ہے اور رکوع بھی کرتی ہے۔اور سجدہ بھی کرتی ہے اور اسی کی ظل وہ نماز ہے جو اسلام نے
سکھائی ہے“۔(لیکچر سیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 222-224)
پس یہ ہے دعا کرنے کا طریق اور یہ ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہم سے
تو قعات۔خدا کرے کہ اس رمضان میں ہم میں سے ہر ایک اس فلسفہ کوسمجھ کر اپنی زندگیوں کا حصہ
بنائے اور یہ بہتر تبد یلیاں، پاک تبدیلیاں پھر ہماری زندگیوں کا حصہ بن جائیں۔ان دنوں میں اپنے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو، اس کے حکموں پر
عمل کرنے اور چلنے کی توفیق ملے ، اس زمانے کے امام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
مشن کو آگے بڑھانے کی ہمیں توفیق ملے۔رمضان کی برکات ہماری زندگیوں کا مستقل حصہ بن
جائیں۔جو نیکیاں ہم نے اپنالی ہیں ان کو کبھی چھوڑنے والے نہ ہوں۔اور جو برائیاں ہم نے
ترک کی ہیں وہ کبھی دوبارہ ہمارے اندر داخل نہ ہوں۔ہماری اولاد در اولاد اور آئندہ نسلیں بھی
خدا تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے والی اور نیکیوں پر چلنے والی ہوں۔یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والوں کو عقل اور سمجھ دے اور وہ اس زمانے کے
امام کا انکار نہ کریں۔اس کو پہچان لیں اور اس انکار کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت نہ
دیں۔ہمارے دل تو بہر حال ان کی تکلیفوں سے بے چین رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں دعاؤں کی
توفیق دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آئینہ کمالات اسلام کے عربی حصے میں قوم کے
بارے میں کچھ دعائیں کی ہیں۔ان میں سے چند دعائیں ایک آدھ لفظ کی معمولی تبدیلی کے ساتھ
میں پڑھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔آپ نے فرمایا : اے میرے رب! میری قوم کے بارہ میں میری دعا اور میرے بھائیوں

خطبات مسرور جلد سوم
651
خطبہ جمعہ 28 اکتوبر 2005ء
کے بارے میں میری تضرعات کو سن۔میں تیرے نبی خاتم النبین و شفیع المذ مبین صلی اللہ علیہ وسلم کا
واسطہ دے کر عرض کرتا ہوں۔اے میرے رب
! انہیں ظلمات سے اپنے نور کی طرف نکال اور
دوریوں کے صحرا سے اپنے حضور میں لے آ۔اور اپنی ہلاکت سے اس قوم کو بچا جو میرے
دونوں ہاتھ کاٹنا چاہتے ہیں۔ان کے دلوں کی جڑوں میں ہدایت داخل فرما۔ان کی خطاؤں اور
گناہوں سے درگزر فرما۔انہیں پاک وصاف کر اور انہیں ایسی آنکھیں دے جن سے وہ دیکھ
سکیں۔اور ایسے کان دے جن سے وہ سن سکیں اور ایسے دل دے جن سے وہ سمجھ سکیں اور ایسے انوار
عطا فر ما جن سے وہ پہچان سکیں اور ان پر رحم فرما اور جو کچھ وہ کہتے ہیں ان سے درگز رفرما کیونکہ
ایسی قوم ہیں جو جانتے نہیں۔اے میرے رب ! حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور اور ان
کے بلند درجات اور راتوں کو قیام کرنے والے مومنین اور دو پہر کی روشنی میں غزوات میں شریک
ہونے والے نمازیوں اور جنگوں میں تیری خاطر سوار ہونے والے مجاہدین اور ام القری مکہ مکرمہ کی
طرف سفر کرنے والے قافلوں کا واسطہ۔تو ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے درمیان صلح کروا۔تو ان کی آنکھیں کھول دے اور ان کے دلوں کو منور فرما۔انہیں وہ کچھ سمجھا جو تو نے ہمیں سمجھایا
ہے۔اور ان کو تقویٰ کی راہوں کا علم عطا کر۔( ترجمه از عربی عبارت آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحات 22-23)
اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے اور ان سب کے سینے کھولے۔谢谢谢

652
خطبات مسرور جلد سوم

آج 10 میں سے 10 باقی