مالی قربانی اصلاح نفس اور اللّٰہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
3
(1)
خطبات مسرور جلد چهارم
مالی قربانی اصلاح نفس اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے
لئے بہت ضروری ہے
وقف جدید کے 49 ویں سال کا اعلان
فرمودہ مورخہ 06 / جنوری 2006ء ( 06 صلح 1385 هش) جلسه گاه، قادیان دارالامان
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت
قرآنی کی تلاوت فرمائی:
يَا يُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيْمٍ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ
وَرَسُوْلِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ۔ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنتُمْ
تَعْلَمُوْنَ يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْاَ نْهْرُ وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي
جَنَّتِ عَدْنٍ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ (الصف: 11 تا 13)
ان آیات کا ترجمہ ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت پر مطلع کروں
جو تمہیں ایک دردناک عذاب سے نجات دے گی۔تم جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہواور اللہ کے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
4
خطبہ جمعہ 06 / جنوری 2006ء
رستے میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم علم رکھتے
ہو۔وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کر دے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں
اور ایسے پاکیزہ گھروں میں بھی جو ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں ہیں۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔آج کے خطبے میں سب سے پہلے تو میں عالمگیر جماعت احمدیہ کو، جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو نئے
سال کی مبارکباد دیتا ہوں۔گزشتہ خطبے میں میں نے توجہ دلائی تھی کہ ہر احمدی شکر کے مضمون کو دل میں
رکھتے ہوئے آئندہ سال میں داخل ہوتا کہ گزشتہ سال اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جو بے شمار نظارے ہم نے
دیکھے ان میں اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق اضافہ فرماتا رہے۔اللہ تعالیٰ یہ نیا سال ہمارے لئے ہر
لحاظ سے بابرکت اور مبارک فرمائے۔انسان کی تو سوچ بھی اُن انعاموں اور فضلوں اور احسانوں تک نہیں
پہنچ سکتی جو اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت پر فرمارہا ہے۔لیکن ہر احمدی کا یہ فرض
بنتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو یاد رکھتے ہوئے اس کے آگے جھکے، اس کے حکموں پر عمل کرے اور ان
حکموں پر عمل کرنے کی انتہائی کوشش کرے حتی الوسع جس حد تک جس جس کی استعداد یں ہیں اس کو عمل
کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ یہ برکتیں اور انعامات ہمیشہ جاری
رہیں۔اگر ہم خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے بنے رہے، اس کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے
نیکیاں بجالاتے رہے، اپنے مال میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے رہے تو پھر یہ وعدہ بھی اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ایک سال یا دو سال یا تین سال کی بات نہیں ہے بلکہ ان باتوں کی طرف توجہ اور ان امور کی
انجام دہی کے بعد پھر تم ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاؤ گے۔ہر سال تمہارے لئے
برکتیں لے کر آئے گا اور ہر گزشتہ سال تمہارے لئے برکتوں سے بھری جھولیاں چھوڑ کر جائے گا۔اور پھر
یہ اعمال جو ہیں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ان نعمتوں کا وارث بنائیں گے۔ہر سال جنوری کے پہلے جمعہ میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے
مالی قربانی کے بارے میں مختصراً کچھ بتاؤں گا اور پھر گزشتہ سال تحریک وقف جدید کے ذریعے ہونے والی
مالی قربانیوں کا ذکر ہو گا اور نئے مالی سال کا اعلان بھی۔مالی قربانی اصلاح نفس اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں اس کا کئی جگہ ذکر فرمایا ہے، مختلف پیرایوں میں اس کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔پس
جماعت احمدیہ میں جو مختلف مالی قربانی کی تحریکات ہوتی ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے اور دلوں کو پاک
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
5
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
-
کرنے کی کڑیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے راستے میں خرچ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ وَ مَا
لَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِیلِ اللهِ ﴾ (الحدید : 11) اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں
کرتے۔پس اپنی زندگیوں کو سنوارنے کے لئے مالی قربانیوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے بلکہ یہ بھی
تنبیہ ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنے والے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالتے ہیں۔جیسے کہ فرماتا ہے۔وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ (البقرة - 196)۔اور اللہ کے راستے
میں مال خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔پس جیسا کہ میں نے کہا یہ مالی تحریکات
جو جماعت میں ہوتی ہیں ، یا لازمی چندوں کی طرف جو توجہ دلائی جاتی ہے یہ سب خدا تعالیٰ کے حکموں کے
مطابق ہیں۔پس ہر احمدی کو اگر وہ اپنے آپ کو حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی
جماعت کی طرف منسوب کرتا ہے اور کرنا چاہتا ہے، اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے مالی قربانیوں کی
طرف توجہ دینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخلصین کی ایک بہت بڑی جماعت اس قربانی میں حصہ لیتی
ہے لیکن ابھی بھی ہر جگہ بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں بھی اللہ
تعالیٰ نے یہی حکم فرمایا ہے کہ اگر آخرت کے عذاب سے بچنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی جنتوں کے وارث بننا ہے تو
مال و جان کی قربانی کرو۔اس زمانے میں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر تلوار کا جہاد ختم کر
دیا تو یہ مالی قربانیوں کا جہاد ہی ہے جس کو کرنے سے تم اپنے نفس کا بھی اور اپنی جانوں کا بھی جہاد کر رہے
ہوتے ہو۔یہ زمانہ جو مادیت سے پر زمانہ ہے ہر قدم پر روپے پیسے کا لالچ کھڑا ہے۔ہر کوئی اس فکر میں ہے
کس طرح روپیہ پیسہ کمائے چاہے غلط طریقے بھی استعمال کرنے پڑیں کئے جائیں۔پھر کمپنیاں ہیں اور مختلف قسم کے تجارتی ادارے ہیں۔باتوں سے اشتہاروں سے ایسی دلچسپی پیدا
کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح مال بکے اور زیادہ سے زیادہ منافع کما لیا جائے۔ان اشتہاروں
وغیرہ پر بھی لاکھوں خرچ ہوتے ہیں۔بچوں تک کو مختلف چیزوں کی طرف راغب کرنے کے لئے، توجہ پیدا
کرنے کے لئے ایسے اشتہار دیئے جاتے ہیں۔ٹی وی وغیرہ پر ایسے اشتہار آتے ہیں، کوشش کی جاتی ہے
کہ ماں باپ کو جن کو توفیق ہو بچے مجبور کریں کہ ان کو وہ چیز لے کر دی جائے ، اور جن میں توفیق نہیں ان
میں پھر بے چینی پیدا ہوتی ہے۔اس بے چینی کی وجہ یہی ہے کہ ہر ایک مادیت کی طرف جھک رہا ہے۔اللہ تعالیٰ
کے حکموں پر عمل کرنے کی طرف توجہ کم ہے اور امیر ملکوں میں ، مغربی ممالک میں یہ بہت زیادہ ہے۔تو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ تجارتیں، یہ خرید و فروخت تمہیں کوئی فائدہ نہیں دیں گے۔دنیا و آخرت سنوار نے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
6
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لئے بہترین تجارت یہ ہے کہ اس کی راہ میں
مالی قربانی کرو۔اور اس زمانے میں کیونکہ نئی نئی ایجادیں بھی ہوگئی ہیں جیسا کہ میں نے کہا ہے اور دنیا ایک
ہو جانے کی وجہ سے ترجیحات بھی بدل گئی ہیں تو جہاں جہاں بھی یہ مالی قربانی ہو رہی ہے یہ ایک جہاد ہے۔اسی طرح ہمارے ملکوں میں ایک کثیر تعداد ہے جو مالی لحاظ سے کمزور ہیں۔افراد جماعت عموماً یا تو مالی لحاظ
سے کمزور ہیں یا اوسط درجہ کے ہیں۔تو جب بھی ہم میں سے، جماعت کا کوئی فرد مالی قربانی کرتا ہے تو وہ
اپنے نفس کا اپنی جان کا بھی جہاد کر رہا ہوتا ہے۔بعض اوقات اپنے بچوں کی ضروریات کو بھی پس پشت
ڈال کر قربانی کر رہا ہوتا ہے۔اس کی کئی مثالیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی
روایات میں آتی ہیں اور آج کل بھی موجود ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانی کرنے کی یہ مثالیں
سوائے جماعت احمدیہ کے اور کہیں نہیں ملیں گی۔حضرت مسیح موعود کے زمانے کی بات ہے قاضی محمد یوسف صاحب پشاوری نے ایک روایت کی ہے
کہ وزیر آباد کے شیخ خاندان کا ایک نوجوان فوت ہو گیا۔اس کے والد نے اس کے کفن دفن کے لئے
200 روپے رکھے ہوئے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لنگر خانے کے اخراجات کے لئے
تحریک فرمائی۔ان کو بھی خط گیا تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رقم بھجوانے کے بعد لکھا کہ میرا
نوجوان لڑکا طاعون سے فوت ہوا ہے میں نے اس کی تجہیز و تدفین کے واسطے مبلغ دوسوروپے تجویز کئے تھے
جو ارسال خدمت کرتا ہوں اور لڑکے کو اس کے لباس میں دفن کرتا ہوں۔یہ ہے وہ اخلاص جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مریدوں نے دکھایا۔( قاضی محمد یوسف فاروقی احمدی قاضی خیل۔رسالہ ظہور احمد موعود صفحہ 70-71 مطبوعہ 30 /جنوری 1955ء)
وہ ہر وقت اس سوچ میں رہتے تھے، اس انتظار میں رہتے تھے کہ کب کوئی مالی تحریک ہو اور ہم
قربانیاں دیں۔آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں یہ نظارے نظر آتے ہیں۔اس زمانے میں مادیت
پہلے سے بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوت قدسی کا تو براہ راست اثر
آپ کے صحابہ پر پڑتا تھا۔آج زمانہ اتنا دور ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے وعدے کئے ہیں اس کے نظارے ہمیں دکھا رہا ہے۔کئی احمدی نوجوان ایسے ہیں جو اپنی خواہشات کو
مارتے ہوئے اپنی جمع پونجی اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دیتے ہیں۔گزشتہ سال کی بات ہے پاکستان کی جماعتوں کے لئے جو ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا سال کے آخر میں
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
7
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
اس کا پورا ہونے کا وقت آیا تو اس بارے میں مجھے صدر لجنہ لاہور نے ایک رپورٹ دی۔انہوں نے بھی
اپنی لجنہ کو تحریک کی تو اس وقت ایک بچی نے اپنی جہیز کی رقم میں سے بہت بڑی رقم ادا کر دی اور پرواہ نہیں
کی کہ جہیز اچھا بنتا ہے کہ نہیں بنایا بنتا بھی ہے کہ نہیں۔اور وہ بچی اس جلسے پہ قادیان بھی آئی تھی اور مجھے
ملی۔تو ایسے لوگ اس زمانے میں بھی ہیں جو اپنے مال اور نفس کا جہاد خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے
لئے کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس بچی کی بھی شادی ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے ، بابرکت فرمائے اور اس
قربانی کے بدلے میں اسے اتنا دے کہ اس سے سنبھالا نہ جائے اور پھر اس میں برکت کے لئے پہلے سے
بڑھ کر قربانیوں کی طرف راغب ہو اور اللہ تعالیٰ ایسے بے شمار قربانیاں کرنے والے جماعت کو دیتا چلا
جائے۔اور وہ فرشتوں کی دعاؤں کے بھی وارث ہوں کہ اللہ تعالیٰ خرچ کرنے والے سخنی کو اور دے اور اس
جیسے اور پیدا کرتا چلا جائے۔پس مالی قربانی کرنے والے ہر جگہ سے دعائیں لے رہے ہوتے ہیں۔اور یوں
اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے والے اور جنت کے وارث بن رہے ہوتے ہیں۔اللہ کرے کہ جماعت میں ایسے لوگوں کی
تعداد بڑھتی چلی جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بے شمار جگہ مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی
ہے۔اس کے چند نمونے میں پیش کرتا ہوں۔حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
آگ سے بچو خواہ آدھی کھجور خرچ کرنے کی استطاعت ہو“۔(بخارى كتاب الزكوة۔باب اتقوا النار ولو بشق تمرة : حديث (1417
یعنی اللہ کی راہ میں قربانی کرو چاہے آدھی کھجور کے برابر ہی کرو۔پس یہ جو وقف جدید کا چندہ ہے اس میں تو ایسی کوئی شرط نہیں ہے کہ ضرور اتنی رقم ہونی چاہئے۔غریب سے غریب بھی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے سکتا ہے۔جب مالی قربانی کریں گے تو پھر
دعائیں بھی لے رہے ہوں گے۔فرشتوں کی دعائیں بھی لے رہے ہوں گے اور خدا تعالیٰ کی رضا بھی
حاصل کر رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق اس قربانی کی وجہ سے حالات بہتر فرمائے
گا۔پس ہر احمدی کو مالی قربانی کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔نو مبائعین کو بھی اس میں شامل ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے مطابق اللہ تعالیٰ
نے اس دنیا میں اصلاح کے لئے بھیجا ہے تو اپنے نفس کی اصلاح کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ مالی قربانی کی
جائے ، اس میں ضرور شامل ہوا جائے۔kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
8
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
پھر اس پیغام کو پہنچانے کے لئے مالی اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے نو مبائعین کو بھی شروع
میں ہی عادت ڈالنی چاہئے۔اپنے آپ کو اس طرح اگر عادت ڈال دی جائے تھوڑی قربانی دے کر وقف
جدید میں شامل ہوں پھر عادت یہ بڑھتی چلی جائے گی اور مالی قربانیوں کی توفیق بھی بڑھتی چلی جائے گی۔حضرت مصلح موعودرضی تعالیٰ عنہ جنہوں نے وقف جدید کی تحریک شروع فرمائی تھی ایک موقع پر فرمایا
تھا کہ ” مجھے امید ہے کہ وقف جدید کی تحریک جس قدر مضبوط ہو گی اسی قدر اللہ تعالیٰ کے فضل سے صدر
انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے چندوں میں اضافہ ہوگا“۔( پیغام 3 /جنوری 1962ء)
پس جماعت کی انتظامیہ کو بھی کوشش کرنی چاہئے کہ تمام کمزوروں اور نئے آنے والوں کو بھی مالی
قربانی کی اہمیت سے آگاہ کرے، ان پر واضح کرے کہ کیا اہمیت ہے۔اللہ تعالیٰ کے حکموں سے ان کو
آگا ہی کرائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس بارے میں جو ارشادات ہیں ان سے لوگوں کو آگاہ
کریں۔اگر نہیں کرتے تو پھر میرے نزدیک انتظامیہ بھی ذمہ دار ہے کہ وہ ان لوگوں
کو نیکیوں اور اللہ تعالیٰ
کی رضا کے حصول سے محروم کر رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا اس جہاد سے پھر نفس کے جہاد کی بھی
عادت پڑے گی ، اپنی تربیت کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی ، عبادتوں کی بھی عادت پڑے گی۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک بار نماز عید پڑھائی آپ کھڑے ہوئے اور نماز کا آغاز کیا اور پھر لوگوں سے خطاب کیا۔جب فارغ
ہو گئے تو آپ منبر سے اترے اور عورتوں میں تشریف لے گئے اور انہیں نصیحت فرمائی۔آپ اس وقت
حضرت بلال کے ہاتھ کا سہارا لئے ہوئے تھے اور حضرت بلال نے کپڑا پھیلایا ہوا تھا جس میں
عورتیں صدقات ڈالتی جارہی تھیں۔(بخاری کتاب العیدین باب موعظة الامام النساء يوم العيد حديث نمبر 978)
تو یہ تھیں اس زمانے کی عورتوں کی مثالیں۔اس زمانے میں بھی ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے زمانے میں بھی ایسی عورتیں ہیں جو بے دریغ خرچ کرتی ہیں۔حضرت مصلح موعود نے بھی کئی
مثالیں دی ہیں۔خلافت ثالثہ میں بھی کئی مثالیں ہیں۔خلافت رابعہ میں بھی کئی مثالیں ملتی ہیں۔اب بھی
کئی عورتیں ہیں جو قر بانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، اپنے زیورا تا ر کر دے دیتی ہیں۔تو جب تک
عورتوں میں مالی قربانی کا احساس برقرار رہے گا اس وقت تک انشاء اللہ تعالیٰ قربانی کرنے والی نسلیں بھی
جماعت احمدیہ میں پیدا ہوتی رہیں گی۔یہ جو میں بار بار زور دیتا ہوں کہ نو مبائعین کو بھی مالی نظام کا حصہ بنائیں یہ اگلی نسلوں کو سنبھالنے کے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
9
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
لئے بڑا ضروری ہے کہ جب اس طرح بڑی تعداد میں نو مبائعین آئیں گے تو موجودہ قربانیاں کرنے
والے کہیں اس تعداد میں گم ہی نہ ہو جائیں اور بجائے ان کی تربیت کرنے کے ان کے زیر اثر نہ آجائیں۔اس لئے نو مبائعین کو بہر حال قربانیوں کی عادت ڈالنی پڑے گی اور نو مبائع صرف تین سال کے لئے ہے۔تین سال کے بعد بہر حال اُسے جماعت کا ایک حصہ بننا چاہئے۔خاص طور پر نئی آنے والی عورتوں کی
تربیت کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔پھر ایک روایت میں ہے عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا الشُّع یعنی بخل سے بچو۔یہ بخل ہی ہے جس نے پہلی قوموں کو ہلاک کیا تھا۔(مسنداحمد بن حنبل جلد 2 صفحه 159 مطبوعه بيروت)
پس اللہ تعالیٰ کی راہ میں بخل کا بالکل سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بڑا ہی انذار ہے اس میں۔پہلی قوموں
کی ہلاکت اس لئے ہوئی تھی کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے تھے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے پرانے احمدیوں کی بہت بڑی تعداد اللہ تعالیٰ کی راہ میں مالی قربانیوں کی اہمیت کو بجھتی ہے
لیکن اگر نئے آنے والوں کو اس کی عادت نہ ڈالی اور وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے سے لیت ولعل
سے کام لیتے رہے تو پھر جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت خوفناک انذار فرمایا
ہے۔پس اس انعام کی قدر کریں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی جو تو فیق دی ہے
اس کا شکر بجالائیں اور آپ کے پیغام کو دنیا میں پہنچانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی کرنے سے کبھی
دریغ نہ کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُس کا پیغام تو پھیلنا ہی ہے یہ تقدیر الہی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے
ہیں۔لیکن اگر تم نے کنجوسی کی تو اپنی کنجوسی کی وجہ سے تم لوگ ختم ہو جاؤ گے جس طرح کہ حدیث میں ذکر بھی
ہے اور لوگ آجائیں گے۔جیسا کہ فرمایا ہے : اور جو کوئی بخل سے کام لے وہ اپنی جان کے متعلق بخل سے
کام لیتا ہے۔پھر فرمایا وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُوْنُوْا أَمْثَالَكُمْ
(محمد: 39) کہ اگر تم پھر جاؤ تو وہ تمہاری جگہ ایک اور قوم کو بدل کر لے کر آئے گا پھر وہ تمہاری طرح سستی
کرنے والی نہیں ہوگی۔پس یہ مالی قربانیاں کوئی معمولی چیز نہیں ہیں ان کی بڑی اہمیت ہے۔ایمان مضبوط کرنے اور اللہ
تعالیٰ کے فضلوں کا وارث ہونے کے لئے انتہائی ضروری چیز ہے۔صحابہ کی قربانیوں کو اللہ تعالیٰ نے کس
طرح پھل لگائے جس کا روایات میں کثرت سے ذکر آتا ہے۔شروع میں یہی صحابہ جو تھے بڑے غریب
اور کمزور لوگ تھے ، مزدوریاں کیا کرتے تھے۔لیکن جب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کسی
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
10
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
بھی قسم کی کوئی مالی تحریک ہوتی تھی تو مزدوریاں کر کے اس میں چندہ ادا کیا کرتے تھے۔حسب توفیق بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کیا کرتے تھے تا کہ اللہ اور اس کے رسول کا قرب پانے والے بنیں، ان برکات
سے فیضیاب ہونے والے ہوں جو مالی قربانیاں کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے مقدر کی ہیں، جن
کے وعدے کئے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم جب صدقہ کرنے کا ارشاد فرماتے تو ہم میں سے کوئی بازار کو جاتا وہاں مزدوری کرتا اور اسے
اجرت کے طور پر ایک مد اناج وغیرہ ملتا تو اس میں سے صدقہ کرتا۔تھوڑی سی بھی کوئی چیز ملتی تو صدقہ کرتا۔اور اب ان کا یہ حال ہے انہی لوگوں کا جوسب مزدوری کرتے تھے۔کہ ان میں سے بعض کے پاس ایک
ایک لاکھ درہم یا دینار ہے۔(بخاری کتاب الاجارة۔باب من آجر نفسه ليحمل على ظهره ثم تصدق به حدیث نمبر 2273) |
پس دیکھیں کہ ابتدائی حالت کیا تھی اور آخری حالت کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان پر فضل
فرمائے۔ان کی قربانیوں کو کس طرح نوازا۔چندوں کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
میں یقیناً جانتا ہوں کہ خسارہ کی حالت میں وہ لوگ ہیں جو ریا کاری کے موقعوں میں تو صد ہا
روپیہ خرچ کریں۔اور خدا کی راہ میں پیش و پس سوچیں۔شرم کی بات ہے کہ کوئی شخص اس جماعت میں
داخل ہو کر پھر اپنی خست اور بخل کو نہ چھوڑے۔یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ ہر ایک اہل اللہ کے گروہ کو اپنی
ابتدائی حالت میں چندوں کی ضرورت پڑتی ہے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کئی مرتبہ صحابہ پر
چندے لگائے جن میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سب سے بڑھ کر رہے۔سو مردانہ ہمت سے امداد کے
لئے بلا توقف قدم اٹھانا چاہئے۔جو ہمیں مدد دیتے ہیں آخر وہ خدا کی مدد دیکھیں گے۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 156)
پس خدا کی مددد یکھنے کے لئے ہر ایک کو اپنی قربانیوں کے معیار بلند کرنے چاہئیں۔پھر آپ نے فرمایا : ” تمہارے لئے ممکن نہیں کہ مال سے بھی محبت کرو اور خدا تعالیٰ سے بھی۔صرف
ایک سے محبت کر سکتے ہو۔پس خوش قسمت وہ شخص ہے کہ خدا سے محبت کرے اور اگر کوئی تم میں سے خدا
سے محبت کر کے اس کی راہ میں مال خرچ کرے گا تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اس کے مال میں بھی دوسروں
کی نسبت زیادہ برکت دی جائے گی۔کیونکہ مال خود بخود نہیں آتا بلکہ خدا کے ارادہ سے آتا ہے۔پس جو
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
11
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
شخص خدا کے لئے بعض حصہ مال کا چھوڑتا ہے وہ ضرور اسے پائے گا۔لیکن جو شخص مال سے محبت کر کے خدا
کی راہ میں وہ خدمت بجا نہیں لاتا جو بجالانی چاہئے تو وہ ضرور اس مال کو کھوئے گا۔یہ مت خیال کرو کہ مال
تمہاری کوشش سے آتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔اور یہ مت خیال
کرو کہ تم کوئی حصہ مال کا
دے کر یا کسی اور رنگ سے کوئی خدمت بجالا کر خدا تعالیٰ اور اس کے فرستادہ پر کچھ احسان کرتے ہو بلکہ یہ
اس کا احسان ہے کہ تمہیں اس خدمت کے لئے بلاتا ہے۔اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تم سب مجھے چھوڑ
دو اور خدمت اور امداد سے پہلو تہی کرو تو وہ ایک قوم پیدا کر دے گا کہ اس کی خدمت بجالائے گی۔تم یقیناً
سمجھو کہ یہ کام آسمان سے ہے اور تمہاری خدمت صرف تمہاری بھلائی کے لئے ہے۔پس ایسا نہ ہو کہ تم دل
میں تکبر کرو اور یہ خیال کرو کہ ہم خدمت مالی یا کسی قسم کی خدمت کرتے ہیں۔میں بار بار تمہیں کہتا ہوں کہ
خدا تمہاری خدمتوں کا ذر مختاج نہیں ہاں تم پر یہ اس کا فضل ہے کہ تم کو خدمت کا موقعہ دیتا ہے“۔مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه 497498 منقول از ضمیمه ریویو آف ریجنزار دوستمبر 1903ء)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ” میرے پیارے دوستو! میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ مجھے خدائے تعالیٰ نے سچا جوش آپ لوگوں کی ہمدردی کے لئے بخشا ہے اور ایک سچی معرفت
آپ صاحبوں کی زیادت ایمان و عرفان کے لئے مجھے عطا کی گئی ہے۔اس معرفت کی آپ کو اور آپ کی
ذریت کو نہایت ضرورت ہے۔سوئیں اس لئے مستعد کھڑا ہوں کہ آپ لوگ اپنے اموال طیبہ سے اپنے
دینی مہمات کے لئے مدد دیں اور ہر یک شخص جہاں تک خدا تعالیٰ نے اس کو وسعت و طاقت و مقدرت دی
ہے اس راہ میں دریغ نہ کرے اور اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اموال کو مقدم نہ سمجھے۔اور
میں پھر جہاں تک میرے امکان میں ہے تالیفات کے ذریعہ سے ان علوم و برکات کو ایشیا اور یورپ کے
ملکوں میں پھیلاؤں جو خدا تعالیٰ کی پاک روح نے مجھے دی ہیں۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 516)
آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ پیغام گاؤں گاؤں، قریہ قریہ، اس ملک میں بھی اور
پاکستان میں بھی اس کے پھیلانے کا کام وقف جدید کے سپرد ہے۔پس ہر احمدی کو اپنے نفس کو پاک
کرنے کے لئے مالی قربانی کا فعال حصہ بننا چاہئے۔چاہے نئے آنے والے ہیں یا پرانے احمدی ہیں۔اگر مالی قربانیوں کی روح پیدا نہیں ہوتی تو ایمان کی جو مضبوطی ہے وہ پیدا نہیں ہوتی۔کوئی یہ نہ دیکھے کہ
معمولی توفیق ہے، غریب آدمی ہوں اس رقم سے کیا فائدہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے جذبے اور
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
12
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
خلوص سے دیئے ہوئے ایک پیسے کی بھی بڑی قدر ہوتی ہے۔ایسے ہی یہ قربانی کا ذکر جماعت احمدیہ کی
تاریخ میں اس طرح بھی محفوظ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ایک معذور اور غریب آدمی تھے حضرت حافظ معین
الدین صاحب کہ روایت میں آتا ہے ان کی طبیعت میں بڑا جوش تھا کہ وہ سلسلے کی خدمت کے لئے قربانی
کریں حالانکہ ان کی اپنی حالت یہ تھی کہ نہایت تنگی کے ساتھ گزارا کرتے تھے اور بوجہ معذور ہونے کے
کوئی کام بھی نہیں کر سکتے تھے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک پرانا خادم سمجھ کر لوگ
محبت و اخلاص کے ساتھ کچھ نہ کچھ تحفہ وغیرہ ان کو دے دیا کرتے تھے۔لیکن حافظ صاحب کا ہمیشہ یہ اصول
تھا کہ وہ اس روپیہ کو جو ان کو اس طرح لوگوں کی طرف سے تحفہ کے طور پر ملتا تھا، کبھی اپنی ذاتی ضرورت پر
خرچ نہیں کرتے تھے ، بلکہ اس کو سلسلے کی خدمت کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور پیش کر دیا
کرتے تھے۔اور کبھی کوئی ایسی تحریک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے نہیں ہوئی جس میں
انہوں نے حصہ نہ لیا ہو چاہے وہ ایک پیسہ ڈال کر حصہ لیتے۔کیونکہ جو ذاتی حیثیت تھی اس حیثیت سے جو
بھی وہ قربانی کرتے تھے یہ کوئی معمولی قربانی نہیں تھی چاہے وہ پیسے کی قربانی تھی۔اس وقت حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی کئی دفعہ حافظ صاحب کی خدمتوں کا ذکر فرمایا ہے اور بعض دفعہ یہ بھی ہوتا
تھا کہ حافظ صاحب بھوکے رہ کر بھی یہ خدمت کیا کرتے تھے۔اصحاب احمد - جلد 13 صفحہ 293
پھر ایک اور دو بزرگوں کا نقشہ ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمایا ہے۔فرماتے ہیں:
ھیں اپنی جماعت کے محبت اور اخلاص پر تعجب کرتا ہوں کہ ان میں سے نہایت ہی کم معاش والے
جیسے میاں جمال الدین اور خیر الدین اور امام دین کشمیری میرے گاؤں سے قریب رہنے والے ہیں۔وہ
تینوں غریب بھائی جو شاید تین آنے یا چار آنے روزانہ مزدوری کرتے ہیں سرگرمی سے ماہواری چندے
میں شریک ہیں۔ان کے دوست میاں عبد العزیز پٹواری کے اخلاص سے بھی مجھے تعجب ہے کہ باوجود قلت
معاش کے ایک دن سوروپیہ دے گیا کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کی راہ میں خرچ ہو جائے۔وہ سورو پیہ شاید
اس غریب نے کئی برسوں میں جمع کیا ہو گا مگر تہی جوش نے خدا کی رضا کا جوش دلایا۔ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 313-314)
جہاں یہ مثالیں غریب اور نئے آنے والے احمدیوں
کو توجہ دلانے کے لئے ہیں وہاں جو اچھے کھاتے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
13
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
پیتے احمدی ہیں ان کے لئے بھی سوچ کا مقام ہے، ان کو بھی سوچنا چاہئے کہ وہ دیکھیں کہ کیا وہ جو مالی
قربانی کر رہے ہیں کبھی انہیں یہ احساس ہوا کہ واقعی یہ قربانی ہے۔غریب آدمی تو بیچارہ اپنا پیٹ کاٹ کر
چندہ دیتا ہے لیکن امراء اس نسبت سے دیتے ہیں کہ نہیں۔اور اگر چندہ دینے کے بعد بھی کبھی احساس نہیں
پیدا ہوا کہ کسی قسم کی قربانی کی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں بہت گنجائش موجود ہے۔جیسے میں نے بتایا کہ وقف جدید کی تحریک حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شروع فرمائی تھی
اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ:
میں احباب جماعت کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اس تحریک کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کی طرف پوری
توجہ دیں اور اس کو کا میاب بنانے میں پورا زور لگائیں اور کوشش کریں کہ کوئی فرد جماعت ایسا نہ رہے جو
صاحب استطاعت ہوتے ہوئے اس چندے میں حصہ نہ لئے۔پس گزشتہ چند سالوں میں بھارت اور پاکستان میں، گو تھوڑی تعداد میں نئے آئے ہیں مگر افریقہ
میں بڑی بھاری تعداد جماعت میں شامل ہوئی ہے۔اگر آپ ان لوگوں کو جماعت کا فعال حصہ بنانا چاہتے
ہیں اور وہ لوگ خود اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جماعت کا فعال حصہ بننا چاہتے ہیں تو پھر
کوشش کر کے مالی قربانیوں میں حصہ ڈالیں اور اس کے لئے ابتداء میں وقف جدید میں ہی چاہے حصہ
لیں۔پھر آہستہ آہستہ دو تین سال میں جب عادت پڑ جائے گی تو باقی مالی نظام میں بھی شامل ہو جائیں
گے اور یہ اس لئے ضروری ہے تا کہ ایمان میں بھی مضبوطی پیدا ہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہو۔پھر حضرت مصلح موعودؓ کے ذہن میں جو منصوبہ تھا کہ اس تحریک سے کیا کیا کام لینے ہیں، کس طرح
پھیلانا ہے، ایک موقع پر آپ نے اس کا ذکر فرمایا اور وہی پروگرام اب بھارت کو دیا گیا ہے۔وقف جدید
کے تحت اس وقت تقریباً پونے بارہ سو معلمین اور مبلغین کام کر رہے ہیں۔لیکن ابھی بھی میرے نزدیک
کافی نہیں ہے۔آپ نے فرمایا کہ: پس میں جماعت کے دوستوں کو ایک بار پھر اس وقف کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ ہماری جماعت کو یا د رکھنا چاہئے کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتی ہے تو اس کو اسی قسم کے وقف جاری
کرنے پڑیں گے اور چاروں طرف رشد و اصلاح کا جال پھیلانا پڑے گا۔اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ ایک
مربی ایک ضلع میں مقرر ہو گیا اور وہ دورہ کرتا ہوا ہر جگہ گھنٹہ گھنٹہ دو دو گھنٹے ٹھہرتا ہوا سارے ضلع میں پھر گیا۔اب ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ ہمارے مربی کو ہر گھر ہر جھونپڑی تک پہنچنا پڑے گا اور یہ اسی وقت ہو سکتا ہے
جب میری اس نئی سکیم پر عمل کیا جائے۔(الفضل 11 جنوری 1958ء)
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
پھر آپ نے فرمایا کہ:
14
خطبہ جمعہ 06 / جنوری 2006 ء
ہر جگہ ایسے آدمی مقرر کر دیئے جائیں جو اس علاقہ کے لوگوں کے اندرر ہیں اور ایسے مفید کام کریں
کہ لوگ ان سے متاثر ہوں اور وقف کے کام کرنے والے جو ہیں ان کی بھی ذمہ داریاں ہیں کہ ایسے مفید
کام کریں کہ لوگ متاثر ہوں یہ انہیں پڑھائیں بھی اور رشد و اصلاح کا کام بھی کریں۔اور یہ جال اتنا وسیع
طور پر پھیلایا جائے کہ کوئی مچھلی باہر نہ رہے۔پس جب تک ہم اس جال کو نہ پھیلائیں گے اس وقت تک
ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اگر یہ جال صحیح طرح پھیلا ہوا ہو تو ہم نو مبائعین کو بڑی اچھی طرح سنبھال سکتے
ہیں۔ان کو قربانیوں کا احساس بھی دلا سکتے ہیں اور توجہ بھی دلا سکتے ہیں اور ان کو بڑی آسانی سے نظام کا
حصہ بھی بنا سکتے ہیں۔پس اس طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔پھر جہاں لوگ مالی قربانیاں دیں وہاں جو معلمین اور مبلغین ہیں وہ اپنی پوری پوری استعدادوں کو
استعمال کریں۔یہاں ہندوستان میں بھی اور پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی۔جیسا کہ میں نے
کہا یہ تصور ہماری انتظامیہ کے ذہن میں بھی کئی جگہ پر آ گیا ہے۔جماعتی عہدیداران کے اندر بھی موجود
ہے کہ ہمارے، مربیان کی معلمین کی جو تعداد ہے وہ کافی ہے۔یہ صحیح نہیں ہے۔اب زمانہ ہے کہ ہر
گاؤں میں ، ہر قصبہ میں اور ہر شہر میں اور وہاں کی ہر مسجد میں ہمارا مربی اور معلم ہونا چاہئے۔اب اس کے
لئے بہر حال جماعت کو مالی قربانیاں کرنی پڑیں گی۔تبھی ہم مہیا کر سکتے ہیں۔پھر جماعت کے افراد کو اپنی قربانیاں کرنی پڑیں گی۔اپنے بچوں کی قربانیاں کرنی پڑیں گی کہ ان کو
اس کام کے لئے پیش کریں، وقف کریں۔اور یہ سب ایسے ہونے چاہئیں کہ وہ تقویٰ کے اعلیٰ معیار پر بھی
قائم ہوں۔ہم نے صرف آدمی نہیں بٹھانے بلکہ تقویٰ پر قائم آدمیوں کی ضرورت ہے۔آئندہ سالوں
میں انشاء اللہ واقفین نو بھی میدان عمل میں آجائیں گے لیکن جو ان کی تعداد ہے وہ بھی یہ ضرورت پوری
نہیں کر سکتے۔یہ کام وسیع طور پر ہمیں کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آدمیوں کی ضرورت بڑی تیزی
سے بڑھ رہی ہے۔اللہ تعالیٰ تقویٰ پر چلنے والے مربیان اور معلمین ہمیں مہیا فرما تار ہے۔اب میں کچھ مالی جائزے پیش کرتا ہوں جو گزشتہ سال وقف جدید کی مالی قربانیوں کے تھے۔کیونکہ
ہم پاؤنڈوں میں Convert کرتے ہیں اور ساری دنیا کے چندے مختلف کرنسیوں میں ہوتے ہیں اس
لئے ایک کرنسی بنانے کے لئے کرنسی سٹرلنگ پاؤنڈ میں رکھی جاتی ہے۔جو رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ان
میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کی کل وصولی 21 لاکھ 42 ہزار پاؤنڈ ہوئی جو اللہ کے فضل سے گزشتہ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
15
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
سال کی نسبت دو لاکھ پاؤنڈ زائد ہے۔الحمد للہ۔اور شامل ہونے والوں کی تعداد 4,66000 ہے۔میں نے
بھارت کو ٹارگٹ دیا تھا کہ اگر وہ کوشش کریں تو پانچ لاکھ شامل کر سکتے ہیں ابھی ان کی یہ کوشش جاری ہے
لیکن ابھی تک اسے پورا نہیں کیا۔بہر حال اکیاون ہزار نئے مخلصین اس وقف جدید کی تحریک میں شامل
ہوئے ہیں۔پاکستان، ہندوستان کی تعداد زیادہ قابل ذکر ہے۔پھر جرمنی، کینیڈا، نائیجیر یا وغیرہ ہیں۔نائیجیر یا میں تحریک جدید میں بھی ، وقف جدید میں بھی ، مالی قربانیوں کی طرف کافی توجہ پیدا ہو رہی ہے اور
ما شاء اللہ کافی آگے بڑھ رہے ہیں۔باقی افریقی ممالک کو بھی نیکیوں میں سبقت لے جانے کی روح کے
تحت آگے بڑھنا چاہئے خاص طور پر غانا والے بھی اس طرف توجہ کریں۔اور اسی طرح جیسا کہ میں نے
پہلے کہا ہے کہ ہندوستان میں بھی گو کہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن کافی گنجائش موجود ہے کیونکہ ان کی
رپورٹ کے مطابق گو اس وقت جو وقف جدید کی تحریک میں جو شامل ہیں ان کی کل تعداد ایک لاکھ پچیس
ہزار ہے۔اور گو اس سال 28 ہزار کا اضافہ ہوا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اگر ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور
پوری طرح کوشش کی جائے تو یہ لاکھوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بہر حال پوری دنیا اس کا بھی انتظار کر رہی
ہوتی ہے اب دنیا بھر میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتوں کی رپورٹ یہ ہے۔اس
میں امریکہ اول ہے پاکستان دوم اور برطانیہ تیسری پوزیشن پہ، جرمنی چوتھی پوزیشن پر، کینیڈا پانچویں پر
ہندوستان چھٹی پر، انڈونیشیا ساتویں پوزیشن پہ بلجیم آٹھویں، آسٹریلیا نویں اور دسویں پر سوئٹزر لینڈ
آسٹریلیا نے بھی اس دفعہ کوشش کی ہے اپنی دسویں پوزیشن سے نویں پر آئے ہیں۔پاکستان میں چندہ بالغان اور اطفال کا علیحدہ علیحدہ بھی موازنہ کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے بالغان
میں اول لا ہور، دوم کراچی اور سوئم ربوہ۔اور اس میں مجموعی ترتیب کے لحاظ سے جو پہلی دس پوزیشنیں ہیں
سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، میر پور خاص، شیخو پورہ، فیصل آباد، سرگودھا، کوئٹہ اور نارووال
اضلاع ہیں۔پھر اسی طرح دفتر اطفال میں جو پہلی تین پوزیشنیں ہیں۔اول کراچی ، دوئم لا ہور ، سوئم ربوہ۔اور اس
میں بھی جو اضلاع کی پوزیشن یہ ہے اسلام آباد اول، پھر سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، راولپنڈی،
میر پور خاص، فیصل آباد، سرگودھا، نارووال، کوئٹہ۔تو یہ ہے ان کی وصولیوں کی کل پوزیشن۔یکم جنوری 2006 ء سے وقف جدید کا نیا سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے شروع ہو چکا ہے۔آج اس کا
اعلان بھی میں کر رہا ہوں۔یہ وقف جدید کا انچاسواں سال ہے۔اللہ تعالیٰ اس سال میں پہلے سے بڑھ کر
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
16
خطبہ جمعہ 06/جنوری 2006ء
ثمرات عطا فرمائے۔جماعت کے مالی قربانیوں کے معیار بھی بلند ہوں اور واقفین زندگی، مربیان،
معلمین کے تقویٰ اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کے معیار بھی بلند ہوں اور جماعت کے ہر فرد کو اپنی اہمیت اور
ذمہ داری کا احساس بھی ہو اور ہم میں سے ہر ایک، ایک تڑپ کے ساتھ اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا
کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا پیار
سمیٹنے والا ہو اور اس کوشش میں رہے اللہ سب کو اس کی توفیق دے۔آج خطبہ لیٹ شروع ہوا تھا۔باہر والے لوگ ایم ٹی اے کے انتظار میں بہت جلدی پریشان ہو
جاتے ہیں یہاں کیونکہ بجلی کا مسئلہ رہتا ہے۔ایک جزیٹر انہوں نے لگایا تھا وہ خراب ہو گیا تو دوسرا لگایا گیا
اس کی صحیح طاقت نہیں تھی۔اس وجہ سے ان کے سگنل صحیح نہیں جا رہے تھے اس لئے لیٹ ہوا۔کیونکہ لوگ
مجھے لکھنا شروع کر دیتے ہیں شاید مجھے کچھ ہو گیا ہے۔تو یہ میری وجہ نہیں بلکہ بجلی کی خرابی کی وجہ ہے۔kh5-030425