مسیح و مہدی کی بعثت کا یہی زمانہ تھا

خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
5
65
خطبات مسرور جلد چهارم
مسیح و مہدی کی بعثت کا یہی زمانہ تھا
قرآن وحدیث اور بزرگان امت کے اقوال اور اللہ تعالیٰ کی
طرف سے نازل ہونے والے تائید و نصرت کے اور دیگر انذاری
نشانات کے حوالے سے
فرمودہ مورخہ 03 فروری 2006ء (03 تبلیغ 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح، لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت
قرآنی کی تلاوت فرمائی:
مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا۔وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ
أُخْرَى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُوْلًا (بنی اسرائیل : 16)
گزشتہ جمعہ کو میں نے زلزلوں، تباہیوں اور آفتوں کے حوالے سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جو زلزلہ آیا اس پر لوگوں نے بہت سارے سوال اٹھائے اور اس ضمن میں
بعض سوال ایک اخبار نے علماء کے سامنے رکھے۔ان سوالوں کے جواب میں تقریباً تمام علماء نے ، جیسا
کہ آپ نے سنا تھا، یہ تو تسلیم کیا کہ جو آفات آرہی ہیں یہ گناہوں کی زیادتی اور خدا تعالیٰ کے حکموں سے
دور ہٹنے کی وجہ سے ہیں اور سزا ہیں یا عذاب ہیں۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی انہوں نے کہا کہ اس کا حضرت عیسی
کی آمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کیونکہ سوال کرنے والے نے یہ بھی سوال کیا تھا۔اور علما ء اس کے لئے اب
عام طور پر یہ دلیل دیتے ہیں کہ حضرت عیسی کا دوبارہ آنا تو قرب قیامت کے وقت ہے اور ابھی تو اس
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
66
66
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
طرف سفر شروع ہوا ہے۔کوئی کچھ عرصہ بتاتا ہے اور کوئی کچھ۔اور ایک عالم نے تو بڑے معین کر کےسات
سو کچھ سال کا عرصہ بتایا ہے کہ ابھی وقت ہے عیسی کے آنے میں۔منہ سے ہی کہنا ہے نا، کونسی کسی نے ان
کی باتوں پر تحقیق کرنی ہے۔پہلے یہ کہا کرتے تھے کہ گو مسیح و مہدی نے چودہویں صدی میں آتا ہے لیکن ابھی نہیں آیا اور ابھی
چودہویں صدی ختم نہیں ہوئی ، بڑا عرصہ پڑا ہے اس کے ختم ہونے میں۔پھر چودہویں صدی بھی ختم ہو
گئی۔بعض جاہل مولویوں نے تو (ویسے تو سارے ہی جاہل ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
نے تو نے موعود
و السلام کو نہیں مانا ) کہا کہ چودہویں صدی بھی ہو گئی ہے ابھی ختم ہی نہیں ہورہی۔پھر شاید کسی نے سمجھایا کہ
یہ کیا جہالت کی باتیں کرتے ہو۔پھر کچھ نام نہاد پروفیسروں اور ڈاکٹر علماء کو بھی اپنی علمیت کے اظہار کرنے
کا موقع ملا ، لوگوں کو اکٹھا کرنے کا موقع ملا۔تو انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ مسیح و مہدی کی آمد تو قرب
قیامت کی نشانی ہے اس لئے ابھی وقت نہیں آیا جیسا کہ میں نے ابھی بتایا۔اور بعض عرب علماء نے اپنے
پہلے نظریہ کے خلاف یہ تو تسلیم کر لیا اور یہ بات مان لی کہ حضرت عیسی کی وفات ہو چکی ہے اور ساتھ یہ بھی
کہنے لگ گئے کہ مسیح کی آمد ثانی کی جو احادیث ہیں وہ ساری غلط ہیں ، اب کسی نے نہیں آنا۔اور یہ کہ ہم جو
علماء نہیں یا بعض ملکوں میں علماء کے ادارے ہیں دین کی تجدید کرنے کے لئے یہی کافی ہیں۔بہر حال اس کو
غلط ثابت کرنے کی ان کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی لیکن ہٹ دھرمی ہے۔اور پھر انہوں نے جماعت کے
خلاف جھوٹے فتووں کی بھر مار کر دی۔بعض فتوے دینے والوں نے تو ہماری طرف ایسی باتیں منسوب
کیں، ایسی تعلیم منسوب کی جس کا ہماری تعلیم سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے، کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔اور یہ
فتوے صرف مسلمانوں میں احمدیوں کے خلاف نفرت اور فساد پھیلانے کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔اور
ان باتوں پہ جو ہماری طرف منسوب کی گئی ہیں ان پر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں
صرف اتناہی کہتے ہیں بلکہ یہ دعا ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ وَالْفَاسِقِيْن۔اور ان فتوے دینے
والوں کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپر د کرتے ہیں۔ابھی پچھلے دنوں دو نئے فتوے بھی جاری ہوئے ہیں لیکن
عام مسلمانوں سے ہمارے دل میں جو ہمدردی ہے اور جو پیغام ان تک پہنچانا ہمارے سپرد ہے یا جو کام
ہمارے سپرد کیا گیا ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں مسیح و مہدی کی بعثت کے بارے میں کچھ کہوں گا کہ
آیا آنے کا یہ وقت اور زمانہ ہے یا نہیں۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ایک وقت تک تمام علماء اس بات پر متفق
تھے کہ مسیح و مہدی کا ظہور چودہویں صدی میں ہوگا یا اس کے قریب ہوگا اور تمام پرانے ائمہ اور اولیاء اور
علماء اس بات کی خبر دیتے آئے کہ یہ زمانہ جو آنے والا ہے مسیح و مہدی کے ظہور کا ہوگا اور جو اس زمانے کے
لوگ تھے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانے کے یا قریب زمانے کے وہ تو مسلمانوں کے
حالات دیکھ کر اس یقین پر قائم تھے کہ عنقریب مسیح و مہدی کا ظہور ہو گا۔اس زمانے میں جن لوگوں کو دین کا
در د تھا خدا سے دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ تعالی اسلام کی اس ڈوبتی کشتی کو سنبھال لے۔بہر حال ان خبر دینے
والوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے قبل کے حالات پیش کرنے والوں کے حوالے
kh5-030425

67
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
میں پیش کرتا ہوں جو کہ جماعت احمد یہ سو سال سے زائد عرصے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانے سے پیش کر رہی ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی یہ باتیں پیش کی ہیں، سامنے رکھی
ہیں۔لیکن کیونکہ اب پھر لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں اس لئے میں دوبارہ اس کا ذکر کر رہا ہوں اور ہمیں تو
کرتے بھی رہنا چاہئے ، پیغام پہنچانے کے لئے ضروری بھی ہے تا کہ جماعت میں بھی پیغام پہنچانے کی
طرف تیزی پیدا ہو، اور لوگوں پر بھی واضح ہو، کیونکہ اب خدا تعالیٰ نے ہمیں ایسے ذرائع میسر فرما دیئے ہیں
جس کے ذریعہ سے غیروں کی بہت بڑی تعداد کسی نہ کسی طریقے سے پیغام سن لیتی ہے۔تو بہر حال پہلا حوالہ ہے حضرت نعمت اللہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کا۔وہ چھٹی صدی ہجری کے صاحب
کرامات بزرگ ہیں، ایک فارسی قصیدے میں فرماتے ہیں۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ بارہ سو سال گزرنے
کے بعد عجیب نشان ظاہر ہوں گے اور مہدی اور مسیح ظاہر ہوں گے۔( اربعین فی احوال المهد بین قصیده فارسی صفحہ 2 تا 4۔محمد اسماعیل شہید )
پھر ” حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی جن کی وفات 1176 ہجری میں ہوئی فرماتے ہیں کہ
میرے رب نے مجھے بتایا ہے کہ قیامت قریب ہے اور مہدی ظاہر ہونے کو ہے۔پھر کہتے ہیں کہ
اسی طرح یہ بات ان کی کتاب تفہیمات الہیہ میں چھپی ہوئی ہے ) آپ نے امام مہدی کی
تاریخ ظہور لفظ چراغ دین میں بیان فرمائی ہے جس کے حروف ابجد 1268 بنتے ہیں۔(حج الكرامہ صفحہ نمبر 394)
پھر نواب صدیق حسن خان صاحب کے بیٹے نواب نور الحسن خان ، گوماننے والے تو نہیں
لیکن انہوں نے بھی حضرت امام جعفر صادق سے مروی یہ بات کی ہے کہ امام مہدی سن 200 میں
نکل کھڑے ہوں گے یعنی بعد 1000 ہجری کے بارہویں صدی میں۔پھر خود ہی کہتے ہیں کہ میں
کہتا ہوں کہ اس حساب سے مہدی کا ظہور شروع تیرہویں صدی پر ہونا چاہئے تھا۔مگر یہ صدی پوری
گزرگئی مہدی نہ آئے۔اب چودہویں صدی ہمارے سر پر آئی ہے اس صدی سے اس کتاب کے
لکھنے تک چھ مہینے گزرچکے ہیں۔شاید اللہ تعالیٰ اپنا فضل و عدل رحم و کرم فرمائے“۔( اقتراب الساعۃ صفحہ 221 )
دعا تو یہ کرتے ہیں لیکن مانتے نہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ نواب صدیق الحسن خان نے لکھا ہے کہ نزول
میسیج میں کوئی شخص چودہویں صدی سے آگے نہیں بڑھتا۔یعنی جو تمام باتیں اور خبریں اور مکاشفات اور
اخبار ہیں وہ تمام چودہویں صدی تک کی خبر دیتی ہیں۔فرمایا کہ ترقی قمر بھی تک ہی معلوم ہوتی ہے جیسے
قرآن شریف میں ہے ﴿وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيمِ﴾ (يس: 40)
البد رجلد 1 نمبر 5 ، 6 مورخہ 26 /نومبر)
kh5-030425

68
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
پھر ایک مولا نا ہیں سیدا بوالحسن علی ندوی معتمد تعلیم دارالعلوم ندوۃ العلماء۔یہ ماننے والوں میں سے تو
نہیں ہیں بلکہ ہمارے خلاف ہی ہیں لیکن حالات کے بارے میں لکھتے ہیں کہ : " مسلمانوں پر عام طور پر
یاس و ناامیدی اور حالات و ماحول سے شکست خوردگی کا غلبہ تھا۔1857ء کی جدوجہد کے انجام اور مختلف
دینی اور عسکری تحریکوں کی ناکامی کو دیکھ کر معتدل اور معمولی ذرائع اور طریقہ کار سے انقلاب حال اور
اصلاح سے لوگ مایوس ہو چلے تھے اور عوام کی بڑی تعداد کسی مرد غیب کے ظہور اور کسی مہم اور مؤید من اللہ کی
آمد کی منتظر تھی۔کہیں کہیں یہ خیال بھی ظاہر کیا جاتا تھا کہ تیرہویں صدی کے اختتام پر مسیح موعود کا ظہور
ضروری ہے۔مجلسوں میں زمانہ آخر کے فتنوں اور واقعات کا چرچا تھا۔( قادیانیت صفحه 17 از مولانا سیدابوالحسن علی ندوی - مکتبہ دینیات 134 شاہ عالم مارکیٹ لاہور مطبع اول 1959)
تو یہ بات ثابت کر دی ہے، اپنی باتوں سے کہہ گئے اور لوگ بھی مانتے تھے کہ مسیح موعود کا زمانہ ہے
لیکن جب دعوی ہوا ماننے کو تیار نہیں تھے۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ : ” عالم اسلام مختلف دینی و اخلاقی بیماریوں اور کمزوریوں کا شکار تھا۔اس کے
چہرے کا سب سے بڑا داغ وہ شرک جلی تھا جو اس کے گوشے گوشے میں پایا جاتا تھا۔قبریں اور تعزیے
بے محابا بج رہے تھے، غیر اللہ کے نام کی صاف صاف دہائی دی جاتی تھی۔بدعات کا گھر گھر چرچا
تھا۔خرافات اور توہمات کا دور دورہ تھا۔یہ صورتحال ایک ایسے دینی مصلح اور داعی کا تقاضا کر رہی تھی جو
اسلامی معاشرے کے اندر جاہلیت کے اثرات کا مقابلہ اور مسلمانوں کے گھروں میں اس کا تعاقب
کرے۔جو پوری وضاحت اور جرات کے ساتھ تو حید وسنت کی دعوت دے اور اپنی پوری قوت کے ساتھ
الا لِلَّهِ الدِّيْنُ الْخَالِصُ کا نعرہ بلند کرے۔( قادیانیت صفحہ 218 از مولانا سیدابوالحسن علی ندوی - مکتبہ دینیات 134 شاہ عالم مارکیٹ لاہور طبع اول 1959)
یہ سب کچھ ہورہا تھا اور اس زمانے میں ساروں نے تسلیم کیا اور اب بھی اس قسم کی باتوں کو سارے تسلیم
کرتے ہیں لیکن یہ بھی کہتے ہیں مسیح کی ضرورت نہیں اور یہ کہ مہدی یا مسیح کا ابھی وقت نہیں آیا۔یعنی جس
دین کو خدا تعالیٰ نے آخری اور مکمل دین بنا کر بھیجا تھا اس کی انتہائی کسمپرسی کی حالت تھی لیکن خدا تعالیٰ کو اس
کی پرواہ نہیں تھی کہ اس کے دین کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔اپنے وعدوں کے خلاف نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ چل رہا
تھا اور جس مسیح و مہدی کو اپنے وعدوں کے مطابق اس نے مبعوث کرنا تھاوہ نہیں کر رہا تھا۔حضرت ابوقتادہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: قیامت کی علامات کا ظہور
200 سال کے بعد ہوگا۔(سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب الایات حدیث : 4057)
ملا علی قاری رحمتہ اللہ علیہ اس کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس کا یہ معنی بھی ہے کہ ہزار سال
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
69
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
کے بعد دوسوسال۔یعنی 1200 سال گزرنے کے بعد علامات مکمل طور پر ظاہر ہوں گے اور وہی زمانہ مہدی
کے ظہور کا زمانہ ہے۔( مرقاة المفاتيح شرح مشكواة المصابيح كتاب الفتن باب اشراط الساعة الفصل الثالث روایت نمبر: 5460)
تو یہ تو ان ساری باتوں سے ثابت ہو گیا کہ ظہور کا زمانہ وہی تھا جس کے بارے میں ہم کہتے ہیں نہ
کہ وہ جس کی آجکل کے علماء تشریح کرتے ہیں کہ ابھی اتنے سو سال پڑے ہیں یا اتنے سو سال پڑے
ہیں۔ان باتوں سے جو میں نے مختلف ائمہ کی پڑھی ہیں اور شاہ ولی اللہ کا اقتباس، اس سے ہم نے دیکھ لیا
کہ ان سب نے مسیح و مہدی کے آنے کا وقت 12 ویں صدی کے بعد کا کوئی زمانہ بتایا ہے۔یہ نہیں کہا کہ
19 ویں صدی میں یا 20 ویں صدی میں یا فلاں وقت میں آنا ہے۔ہر جگہ 12 ویں صدی کا ذکر ہے۔اور
جب 12 ویں صدی کا ذکر ہے تو اس کا واضح مطلب یہی ہے کہ کم و بیش اسی زمانے میں مبعوث ہونا ہے۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی جو 12 ویں صدی کے مجدد تھے انہوں نے تو اور بھی معین کر دیا ہے یعنی
1268۔اور یہ کم و بیش وہی زمانہ بنتا ہے جس زمانے میں مسیح موعود کے ظہور کی توقع کی جارہی تھی۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آیت وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ
( الجمعة :4) کے حوالے سے ایک اور نکتہ بیان فرمایا ہے کہ اس کے اعداد 1275 بنتے ہیں یعنی جس شخص نے
آخرین کو پہلوں سے ملانا ہے یا ملانا تھا اُس کو اسی زمانے میں ہونا چاہئے تھا جس کے بارے میں سب
توقع کر رہے تھے اور جس کی ضرورت بھی تھی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ یہی وہ سال
بنتے ہیں جب میں روحانی لحاظ سے اپنی بلوغت کی عمرکو تھا اور اللہ تعالیٰ مجھے تیار کر رہا تھا۔پس یہ ساری باتیں اتفاقی نہیں ہیں۔ان علماء کو اگر وہ حقیقت میں علماء ہیں غور کرنا چاہئے سوچنا
ہئے کہ یہ پرانے بزرگوں کی بتائی ہوئی خبریں ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ہیں قرآن
کریم نے بھی مسیح کے آنے کی کچھ نشانیاں بتائی ہیں۔ان پر غور کریں اور یہ کہ کر عوام کو گمراہ نہ کریں کہ ان
ساری باتوں کا، ان آفات کا مسیح کی آمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مسیح کی آمد کے زمانے کے تعین کے بارہ
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن و حدیث سے جو ثابت کیا ہے وہ بات میں بتاتا ہوں
لیکن اس سے پہلے ایک حدیث بیان کرنا چاہتا ہوں جس سے پتہ چلے گا کہ آجکل کے علماء جس قسم کے
جواب دے رہے ہیں ان سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے
ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں سے یکدم نہیں چھینے گا بلکہ عالموں کی وفات کے ذریعے علم ختم ہوگا جب
کوئی عالم نہیں رہے گا تو لوگ انتہائی جاہل اشخاص کو اپنا سردار بنالیں گے۔اور ان سے جا کر مسائل پوچھیں
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
70
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
گے اور وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے۔پس خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔(بخارى كتاب العلم باب كيف يقبض العلم حدیث نمبر : (100)
اس حدیث سے علماء وقت جنہوں نے ابھی تک مسلمانوں کو غلط رہنمائی کر کے مسیح و مہدی کی تلاش
سے دور رکھا ہوا ہے، اس کو پہچاننے سے دُور رکھا ہوا ہے یا جو دُور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا حال تو
حدیث میں ظاہر ہو گیا۔لیکن ان کے اس حال کا قرآن کریم میں بھی ذکر ہے۔پس یہ حال ان علماء کا دیکھ کر
ہمیں خاموش نہیں ہو جانا چاہئے بلکہ کوشش کر کے ہر مسلمان کو ان کا یہ حال بتانا چاہئے کہ انہوں نے تو اللہ و
رسول کی بات نہ مان کر اس انجام کو پہنچنا ہے جہاں
اللہ کی ناراضگی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔لیکن اے مسلمانو!
اگر تم اللہ کی رضا چاہتے ہو، دنیا، دین اور آخرت بچانا چاہتے ہو تو اس وقت اس زمانے کے حالات پر غور کرو
اور تلاش کرو کہ یہ زمانہ کہیں مسیح موعود کا زمانہ تو نہیں ہے اور مسلمانوں کی یہ بے چارگی کی حالت اور یہ آفات
وغیرہ بے وجہ کی دلوں کی سختی کا نتیجہ تو نہیں ہے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا تھا اس زمانے میں مسیح موعود کی
آمد کے بارے میں حدیث میں اور قرآن میں نشانیاں بھی ملتی ہیں چند ایک کا میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے حوالے سے ذکر کروں گا۔یہ تو ہم نے دیکھ لیا کہ بعد کے علماء نے بھی اور جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے قریب کے زمانے کے تھے، انہوں نے بھی ، سب نے یہ تسلیم کر لیا کہ اسلام کی اور
مسلمانوں کی حالت نہایت ابتر ہے۔لیکن ہم سے وعدہ تو جیسا کہ میں نے کہا، یہ تھا کہ ایمان ثریا پر بھی چلا
گیا تو اللہ تعالیٰ ایک شخص کو بھیجے گا جو ایمان کو واپس لے کر آئے گا۔اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔لیکن
بہر حال یہ جو اللہ تعالیٰ کے وعدہ پر غور نہ کرنے کا نتیجہ ہے کہ ابھی تک یہ خیال کیا جارہا ہے کہ نہیں آ رہا۔جب یہ آیت اتری که وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّايَلْحَقُوْا بِهِم (الجمعة : 5) تو سوال کرنے والے
کے سوال پر کہ یہ آخرین کون ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر
ہاتھ رکھ کر کہا کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو ان میں سے ایک شخص اس کو واپس لائے گا۔(بخارى كتاب التفسير تفسير سورة جمعه زیر آیت و اخرين منهم۔حدیث : 4897)
اب ایمان ثریا پر جانے کی باتیں تو یہ لوگ کرتے ہیں۔لیکن پھر یہ کہتے ہیں کہ ابھی مسیح موعود کا زمانہ
نہیں آیا۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اس بات پر ہی بات
ختم نہیں کر دی بلکہ اور
نشانیاں بھی بتائی ہیں جن سے آخری زمانے اور دجالی زمانے کا پتہ چلتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس بات کے ثبوت کے لئے یہ دراصل آخری
زمانہ ہے۔جس میں مسیح ظاہر ہونا چاہئے دو طور کے دلائل موجود ہیں ، اول وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبو یہ جو
قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو گئے ہیں۔جیسا کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ
پورے ہونے کے چند گھنٹے بعد قیامت آجائے گی مطلب یہ کہ زمانہ اس طرف چل رہا ہے۔فرمایا کہ جیسا
kh5-030425

71
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
کہ اونٹوں کی سواری کا موقوف ہو جانا جس کی تشریح آیت ﴿وَإِذَ الْعِشَارُ عُطَّلَتْ (النور: 5) سے
ظاہر ہے یعنی جب 10 ماہ کی گا بھن اونٹنیاں بغیر کسی نگرانی کے چھوڑ دی جائیں گی۔فرمایا کہ دجالی زمانے کی
علامات میں جبکہ ارضی علوم وفنون زمین سے نکالے جائیں گے۔بعض ایجادات اور صنعات کو بطور نمونہ
کے بیان فرمایا ہے۔وہ ہے اس وقت اونٹنی بریکار ہو جائے گی اور اس کی کچھ قدر و منزلت نہیں رہے
گی۔عیشاد حمل دار اونٹنی کو کہتے ہیں جو عربوں کی نگاہ میں بہت عزیز ہے اور ظاہر ہے قیامت کا اس سے
کچھ بھی تعلق نہیں۔کیونکہ قیامت ایسی جگہ نہیں جہاں اونٹ اونٹنی کو ملے اور حمل ٹھہرے بلکہ یہ ریل کے نکلنے
کی طرف اشارہ ہے۔جس طرح آجکل دوسری سواریاں بھی ہیں۔فرمایا: اور حمل دار ہونے کی اس لئے
قید لگا دی کہ یہ قید دنیا کے واقعہ پر قرینہ ہو اور آخرت کی طرف ذرا بھی وہم نہ جائے۔یعنی دنیا پر اس کا
خیال کیا جائے نہ آخرت کی طرف جانے کا۔پھر فرمایا: ﴿وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ ﴾ (التكوير : 8 ) اور جس وقت جائیں ہم ملائی جائیں گی۔یہ
تعلقات اقوام اور بلا د کی طرف اشارہ ہے، مطلب یہ ہے کہ آخری زمانے میں بباعث راستوں کے کھلنے اور
انتظام ڈاک اور تار برقی کے تعلقات بنی آدم کے بڑھ جائیں گے۔اب تو اور بھی ذرائع کھل گئے ہیں آمنے
سامنے بیٹھ کر تصویروں سے بھی باتیں ہو جاتی ہیں، ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے۔فرمایا: ایک قوم دوسری قوم
کو ملے گی اور دُور دُور کے رشتے اور تجارتی اتحاد ہوں گے اور بلاد بعیدہ کے دوستانہ تعلقات بڑھ جائیں
گے۔تو یہ پیشگوئی اس آخری زمانے کی ہے جو آئے روز ہم پوری ہوتی دیکھ رہے ہیں جو نظر آتی ہے۔فرمایا کہ: إِذَ الشَّمْسُ كُوّرَتْ ﴾ (التكوير 2 ) - جس وقت سورج لپیٹا جائے گا یعنی سخت ظلمت
جہالت اور معصیت کی دنیا پر طاری ہو جائے گی۔وَإِذَا النُّفُوْسُ زُوجَتْ ﴾ (التکویر : 8) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ بھی میرے ہی نشان
تھا۔پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کر دیئے ہیں۔چنانچہ مطبع کے سامان،
کاغذ کی کثرت، ڈاکخانوں، تار اور ریل اور دخانی جہازوں کے ذریعے گل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے۔اور
پھر نت نئی ایجادیں اس جمع کو اور بھی بڑھا رہے ہیں کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہورہے ہیں۔اب فونوگراف
سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے۔اخباروں اور رسالوں کا اجراء۔غرض اس قدر سامان
تبلیغ کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانہ میں ہم کو نہیں ملتی۔الحکم جلد 6 نمبر 43 مورخہ 30 نومبر 1902ء صفحہ 1-2)
میں ﴿إِذَ الشَّمْسُ كُوّرَتْ ﴾ (التکویر : 2) پر بات کر رہا تھا کہ فرمایا کہ سخت ظلمت، جہالت اور
معصیت دنیا پر طاری ہو جائے گی۔پھر فرمایا وَإِذَ النُّجُومُ انْكَدَرَتْ (التکویر : 3 ) اور جس وقت
تارے گدلے ہو جائیں گے۔یعنی علماء کا اخلاص جاتا رہے گا۔تو جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ علماء اس
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چہارم
72
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
قرآنی پیشگوئی کے مطابق اب
نو را خلاص پا ہی نہیں سکتے جب تک مسیح و مہدی کے ساتھ تعلق نہ جوڑ لیں اور
ی تعلق یہ لوگ جوڑنا نہیں چاہتے۔ان سے پہلے بھی اسی طرح انتظار کرتے کرتے خالی ہاتھ چلے گئے اور یہ
جائیں گے۔لیکن مسلم امہ یہ یادر کھے کہ ان کی ان باتوں میں آکر اپنی دنیا و عاقبت خراب نہ
کریں۔اللہ کے حضور جب حاضر ہوں گے تو یہ جواب کام نہیں آئے گا کہ ہمارے علماء نے غلط رہنمائی کی
تھی اس لئے ہمارے گناہ ان کے سر۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں تو اللہ تعالیٰ نے صاف بتا
دیا ہے کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی پس سب کے لئے غور کرنے کا مقام
ہے۔پھر اس زمانے کی ایک قرآنی پیشگوئی ہے۔فرمایا کہ ﴿وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ ﴾ (التكوير : 6)
اور جس وقت وحشی آدمیوں کے ساتھ اکٹھے جائیں گے۔مطلب ہے کہ وحشی قومیں تہذیب کی طرف رجوع
کریں گی اور ان میں انسانیت اور تہذیب آئے گی۔دیکھیں یہ سب قرآنی پیشگوئیاں آج کے زمانے میں
پوری ہو رہی ہیں۔پھر فرمایا ﴿وَاذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴾ (التكوير : 11) یعنی اس وقت خط و کتابت کے ذریعے
عام ہوں گے۔اور کتب کثرت سے دستیاب ہوں گی۔پھر ایک نشانی ﴿وَإِذَ الْبِحَارُسُحِرَتْ (التكوير : 07 ) یعنی اور جب سمندر پھاڑے
جائیں گے۔تو دیکھ لیں آجکل دریا بھی ملائے گئے ، سمندر بھی ملائے گئے ، نہری نظام قائم کیا گیا۔تو یہ
سب اس زمانے کی جدید ایجادات کی وجہ سے ہے۔اور مغربی قوموں کی ترقی کے بعد ان سب چیزوں
میں اور بھی زیادہ ترقی ہوئی یا دنیا میں پھیلائی گئی ہیں۔پس یہ چیزیں بتاتی ہیں کہ ظہور امام مہدی آخری
زمانے کی نشانی اور دقبال کے آنے سے وابستہ تھا۔دجال کے آنے سے ہی مسیح نے بھی آنا تھا۔تو جب یہ
نشانیاں پوری ہو رہی ہیں تو مسیح کی آمد کا ابھی تک کیوں انتظار ہے۔مسیح کو کیوں قیامت سے ملانے کی
کوشش کی جاتی ہے۔صرف ایک ضد ہے، ہٹ ہے۔اللہ ہی ہے جو ان کو عقل دے۔پھر ایک حدیث ہے مسیح کی آمد کے نشان کے طور پر اور یہ ایسی حدیث ہے کہ اسے جب بھی احمدی پیش
کرتے ہیں تو مخالف کے پاس کا اس کوئی رد نہیں ہوتا۔اور وہ ہے سورج اور چاند گرہن کی۔اور اس نشان کو ہم
حضرت مسیح موعود کی صداقت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔اگر بالفرض یہ مان بھی لیا جائے کہ حضرت مرز اغلام
احمد قادیانی علیہ السلام مسیح موعود نہیں ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چیلنج کے رنگ میں فرمایا تھا کہ یہ
نشان
کبھی ظاہر نہیں ہوا۔تو پھر کسی اور کا دعوئی دکھا دینا چاہئے کیونکہ نشان تو ظاہر ہو چکا ہے، دو دفعہ ظاہر ہو چکا
ہے۔تو اس نشان کے دیکھنے کے بعد پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ مسیح موعود کا زمانہ نہیں ہے۔حدیث کے الفاظ یہ ہیں حضرت محمد بن علی یعنی حضرت امام باقر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے مہدی کی
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
73
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
صداقت کے دو نشان ایسے ہیں کہ جب سے زمین و آسمان پیدا ہوئے ہیں وہ کسی کی صداقت کے لئے اس
طرح ظاہر نہیں ہوئے۔اول یہ کہ اس کی بعثت کے وقت رمضان میں پہلی تاریخ کو چاند گرہن لگے گا۔اور
درمیانی تاریخ کو سورج گرہن لگے گا۔اور یہ دونوں نشان کے طور پر پہلے کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔(سنن دارقطنی کتاب العيدين باب صفة صلواة الخسوف والكسوف وهيئتهما صفحه 188/1 مطبع انصاری دهلی 1310ه حدیث : 1777)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” مسیح موعود کا یا جوج ماجوج کے وقت میں آنا
ضروری ہے اور چونکہ اجیج آگ کو کہتے ہیں جس سے یا جوج ماجوج کا لفظ مشتق ہے۔اس لئے جیسا
کہ خدا نے مجھے سمجھایا ہے یا جوج ماجوج وہ قوم ہے جو تمام قوموں سے زیادہ دنیا میں آگ سے کام لینے
میں استاد بلکہ اس کام کی موجد ہے۔اور ان ناموں میں یہ اشارہ ہے کہ ان کے جہاز ، ان کی ریلیں ، ان
کی کلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی۔اور ان کی لڑائیاں آگ کے ساتھ ہوں گی۔اور وہ آگ سے
خدمت لینے کے فن میں تمام دنیا کی قوموں سے فائق ہوں گے۔اور اسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج
کہلائیں گے۔سو وہ یورپ کی قومیں ہیں جو آگ کے فنوں میں ایسے ماہر اور چابک اور یکتائے روزگار
ہیں کہ کچھ بھی ضرور نہیں کہ اس میں زیادہ بیان کئے جائے۔پہلی کتابوں میں بھی جو بنی اسرائیل کے نبیوں
کو دی گئیں یورپ کے لوگوں کو ہی یا جوج ماجوج ٹھہرایا ہے۔بلکہ ماسکو کا نام بھی لکھا ہے جو قدیم پایہ تخت
روس تھا۔سو مقر ر ہو چکا تھا کہ مسیح موعود یا جوج ماجوج کے وقت میں ظاہر ہوگا۔۔ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد نمبر 14 صفحہ 424۔425)
پس ائمہ نے قرآن و حدیث سے علم پا کر بتا دیا کہ مسیح موعود اس زمانے میں ہوگا۔علماء سابقہ اور
موجودہ نے کہا کہ اس زمانے کے حالات بتا رہے ہیں، مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ نبی ہونا چاہئے۔قرآن کریم نے نشانیاں بتا دیں جن میں سے بعض کا میں نے ذکر کیا ہے۔یہ آخری زمانے کی باتیں ہیں،
جب یہ باتیں ہو رہی ہوں تو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ مسیح موعود کا زمانہ ہی ہے۔پھر ایک روشن نشان جو چیلنج کے رنگ میں پیش کیا جاتا ہے جس کی تشریح امام باقر نے کی ہے وہ بتایا
کہ مسیح موعود کے وقت میں سورج اور چاند کا گرہن لگنا تھا۔تو پھر یہ کہنا کہ ابھی مسیح موعود کے آنے کا وقت
نہیں آیا خدا کے غضب کو آواز دینے والی بات ہے۔خود تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آفات ہماری غلطیوں اور
گناہوں کا نتیجہ ہیں۔جو آیت میں نے پڑھی ہے، اس کے آخری حصے کا جو حوالہ گزشتہ خطبہ میں بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس میں سے میں نے دیا تھا، اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ ہم ہرگز
عذاب نہیں دیتے یہاں تک کہ کوئی رسول بھیج دیں اور حجت تمام کر دیں۔تو خود ہی یہ کہہ کر کہ یہ عذاب ہیں
پھر اس آیت کے اس حصے پر بھی غور کریں اور بجائے یہ کہنے کے کہ مسیح موعود کے آنے کا وقت نہیں ہوایا
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
74
خطبہ جمعہ 03/فروری 2006ء
اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔یا ابھی 726 یا 728 سال باقی ہیں یا 200 سال باقی ہیں۔اور بجائے یہ کہنے
کے کہ یہ غلط ہے جھوٹا آدمی ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس انذار کو رڈ کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی
مانگیں۔اس سے رہنمائی مانگتے ہوئے اس کی پناہ میں ان لوگوں کو آنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ
سب مسلمانوں کو عقل و شعور دے جو اس انذار کی شدت کو سمجھ نہیں رہے اور نام نہاد علماء یا دنیا کے لہو ولعب
کے پیچھے بھٹک رہے ہیں۔کیونکہ یہ اکٹھے نہیں ، مذہب سے کوئی تعلق نہیں ان کی بعض حرکتیں بیہودہ ہیں اسی
وجہ سے غیروں کو بھی موقع مل رہا ہے کہ جو اسلام پر بھی اعتراض کرتے ہیں اور بعض بیہودہ لغو ستم کی باتیں
لکھتے اور شائع کرتے ہیں جس طرح پچھلے دنوں میں ایک کارٹون بنا کے شائع کیا گیا جس پر اب شور مچا
رہے ہیں۔تو یہ ان کی اپنی حرکتیں ہی ہیں جن کی وجہ سے غیروں کو موقع مل رہا۔مخالفین کو موقع مل رہا ہے۔اور یہ اب جماعت احمدیہ ہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے مطابق ان چیزوں کا
بھی رو گرتی ہے اور اللہ کے فضل سے اس کا اثر بھی ہوتا ہے۔اب ڈنمارک میں اخبار کے ایڈیٹر یا لکھنے والے نے جو معافی مانگی ہے۔پہلے تو ضد میں آگئے تھے۔اڑ گئے تھے کہ نہیں جو ہم نے کیا ہے ٹھیک ہے۔لیکن جب ہمارا وفد ملا ، ان
کو بتایا، سمجھایا تو ان کے کہنے پہ یہ
معافی مانگی گئی ہے نہ کہ ان کے احتجاج پر۔ان کے سامنے انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ہاں تمہاری دلیل
ٹھیک ہے اس پہ ہم معذرت کرتے ہیں۔دوسرے یورپین ملکوں میں بھی ہو رہا ہے تو وہاں بھی جماعت کو
چاہئے کہ جا کے مل کے ان کو سمجھائیں۔کیونکہ بعض حرکات اپنوں کی ایسی ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کی
بیہودہ اور لغوحرکتیں غیروں کو کرنے کا موقع ملتا ہے۔سورۃ تکویر میں جہاں اس زمانے کے حالات کی پیشگوئیاں ہیں وہاں اسلام کی آئندہ ترقی بھی مسیح
موعود کے ذریعہ سے ہی وابستہ کی گئی ہے۔ان کے ذریعہ سے اکٹھے ہونے کی خبر دی گئی ہے۔اس لئے ان
لوگوں میں سے کسی کو اس خیال میں نہیں رہنا چاہئے کہ مسیح موعود کو مانے بغیر اسلام اپنی کھوئی ہوئی طاقت
حاصل کر لے گا۔یا یہ لوگ اپنی کھوئی ہوئی طاقت حاصل کر لیں گے۔جس طرح ان کا نظریہ ہے صرف
خنر سیروں
کو مارنا ہی تو نہیں رہ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کے لئے تو یہ عیسائی قوم
ہی کافی ہے، مارتے رہتے ہیں اور کھاتے رہتے ہیں، تو مسیح بیچارے کو آنے کی ، اس مشکل میں پڑنے کی
کیا ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ مسلمان کہلانے والے علماء کو بھی عقل دے اور مسلمان امت کو بھی کہ یہ حق کو
پہچان سکیں۔اللہ تعالیٰ ان کا سینہ کھولے، دماغ کھولے۔ہمارا کام ان کے لئے دعا بھی کرنا ہے اور ان کو
راستہ بھی دکھانا ہے، اور وہ ہمیں کرتے چلے جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔kh5-030425

آج 10 میں سے 10 باقی