آنحضرتﷺ کے بارے میں انتہائی غلیظ اور مسلمانوں کے جذبات کو انگخیت کرنیوالے کارٹونوں پر رنج و غم اور مذمت کا اظہار
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
75
6
خطبات مسرور جلد چهارم
ڈنمارک اور مغرب کے بعض ممالک کے اخبارات میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بارے میں انتہائی غلیظ اور مسلمانوں کے جذبات کو انگیخت
کر نیوالے کارٹونوں پر رنج وغم اور مذمت کا اظہار
ہمارا رد عمل ہمیشہ ایسا ہوتا ہے اور ہونا چاہئے جس سے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور اُسوہ نکھر کر سامنے آئے
احمد یوں کو صحافت کا شعبہ اپنانے کی تحریک
فرمودہ مؤرخہ 10 فروری 2006ء (10 تبلیغ 1385 هش) بمقام مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت
قرآنی کی تلاوت فرمائی:
وَمَا اَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ﴾ (الانبياء : 108)
إنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِمُوْا
تَسْلِيمًا إِنَّ الَّذِيْنَ يُؤْذُونَ اللهَ وَرَسُوْلَهُ لَعَنَهُمُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّلَهُمْ عَذَابًا
مهينا (الاحزاب : 57-58)
kh5-030425
76
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
آجکل ڈنمارک اور مغرب کے بعض ممالک کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انتہائی
غلیظ اور مسلمانوں کے جذبات کو انگیخت کرنے والے، ابھارنے والے، کارٹون اخباروں میں شائع
کرنے پر تمام اسلامی دنیا میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ رہی ہے اور ہر مسلمان کی طرف سے اس بارے
میں رد عمل کا اظہار ہو رہا ہے۔بہر حال قدرتی طور پر اس حرکت پر ردعمل کا اظہار ہونا چاہئے تھا۔اور
ظاہر ہے احمدی بھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عشق میں یقیناً دوسروں سے بڑھا ہوا ہے
کیونکہ اس کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وجہ سے حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقام کا فہم و ادراک دوسروں سے بہت زیادہ ہے اور کئی احمدی خط بھی لکھتے ہیں اور اپنے غم وغصہ کا
اظہار کرتے ہیں، تجاویز دیتے ہیں کہ ایک مستقل مہم ہونی چاہئے ، دنیا کو بتانا چاہئے کہ اس عظیم نبی کا کیا
مقام ہے تو بہر حال اس بارے میں جہاں جہاں بھی جماعتیں Active ہیں وہ کام کر رہی ہیں لیکن جیسا کہ
ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا رد عمل کبھی ہڑتالوں کی صورت میں نہیں ہوتا اور نہ آگئیں لگانے کی صورت میں
ہوتا ہے اور نہ ہی ہڑتالیں اور توڑ پھوڑ، جھنڈے جلانا اس کا علاج ہے۔اس زمانے میں دوسرے مذاہب والے مذہبی بھی اور مغربی دنیا بھی اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ
علیہ وسلم پر حملے کر رہے ہیں۔اس وقت مغرب کو مذہب سے تو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ان کی اکثریت دنیا
کی لہو و لعب میں پڑ چکی ہے۔اور اس میں اس قدر Involve ہو چکے ہیں کہ ان کا مذہب چاہے اسلام ہو ،
عیسائیت ہو یا اپنا کوئی اور مذہب جس سے یہ منسلک ہیں ان کی کچھ پرواہ نہیں وہ اس سے بالکل لاتعلق ہو
چکے ہیں۔اکثریت میں مذہب کے تقدس کا احساس ختم ہو چکا ہے بلکہ ایک خبر فرانس کی شاید پچھلے
دنوں میں یہ بھی تھی کہ ہم حق رکھتے ہیں ہم چاہے تو نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کا بھی کارٹون بنا سکتے ہیں۔تو یہ تو ان
لوگوں کا حال ہو چکا ہے۔اس لئے اب دیکھ لیں یہ کارٹون بنانے والوں نے جو انتہائی قبیح حرکت کی ہے
اور جیسی یہ سوچ رکھتے ہیں اور اسلامی دنیا کا جور د عمل ظاہر ہوا ہے اس پر ان میں سے کئی لکھنے والوں نے لکھا
ہے کہ یہ رد عمل اسلامی معاشرے اور مغربی سیکولر جمہوریت کے درمیان تصادم ہے حالانکہ اس کا
معاشرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اب تو ان لوگوں کی اکثریت جیسا کہ میں نے کہا اخلاق باختہ ہو چکی
ہے۔آزادی کے نام پر بے حیائیاں اختیار کی جارہی ہیں ، حیا تقریبا ختم ہو چکی ہے۔بہر حال اس بات پر بھی ان میں سے ہی بعض ایسے لکھنے والے شرفاء ہیں یا انصاف پسند ہیں انہوں
نے اس نظریے کو غلط قرار دیا ہے کہ اس رد عمل کو اسلام اور مغربی سیکولر جمہوریت کے مقابلے کا نام دیا
جائے۔انگلستان کے ہی ایک کالم لکھنے والے رابرٹ فسک (Robert Fisk) نے کافی انصاف سے کام
لیتے ہوئے لکھا ہے۔ڈنمارک کے ایک صاحب نے لکھا تھا کہ اسلامی معاشرے اور مغربی سیکولر جمہوریت
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
77
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
کے درمیان تصادم ہے اس بارے میں انہوں نے لکھا کہ یہ بالکل غلط بات ہے، یہ کوئی تہذیبوں
کا یا سیکولر
ازم کا تصادم نہیں ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ یہ آزادی اظہار کا مسئلہ بھی نہیں ہے۔بات صرف یہ ہے کہ
مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق پیغمبر پر خدا نے براہ راست اپنی تعلیمات نازل کیں وہ زمین پر خدا کے
ترجمان ہیں جبکہ یہ ( یعنی عیسائی) سمجھتے ہیں، (اب یہ عیسائی لکھنے والا لکھ رہا ہے ) کہ انبیاء اور ولی ان کی
تعلیمات انسانی حقوق اور آزادیوں کے جدید تصور سے ہم آہنگ نہ ہونے کے سبب تاریخ کے دھندلکوں
میں گم ہو گئے ہیں۔مسلمان مذہب کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں اور صدیوں کے سفر اور تغیرات کے باوجود
ان کی یہ سوچ برقرار ہے جبکہ ہم نے مذہب کو عملاً زندگی سے علیحدہ کر دیا ہے۔اس لئے ہم اب مسیحیت
بمقابلہ اسلام نہیں بلکہ مغربی تہذیب بمقابلہ اسلام کی بات کرتے ہیں اور اس بنیاد پر یہ بھی چاہتے ہیں کہ
ب ہم اپنے پیغمبروں یا ان کی تعلیمات کا مذاق اڑا سکتے ہیں تو آخر باقی مذاہب کا کیوں نہیں۔پھر لکھتے ہیں کہ کیا یہ رویہ اتناہی بے ساختہ ہے۔کہتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ کوئی 10-12 برس پہلے
ایک فلم Last Temptation of christ ریلیز ہوئی تھی جس میں حضرت عیسی کو ایک عورت کے ساتھ
قابل اعتراض حالت میں دکھانے پر بہت شور مچا تھا۔اور پیرس میں کسی نے مشتعل ہو کر ایک سینما کو
نذر آتش کر دیا تھا۔ایک فرانسیسی نو جوان قتل بھی ہوا تھا۔اس بات کا کیا مطلب ہے۔ایک طرف تو ہم میں
سے بھی بعض لوگ مذہبی جذبات کی تو ہین برداشت نہیں کر پاتے مگر ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ مسلمان
آزادی اظہار کے ناطے گھٹیا ذوق کے کارٹونوں کی اشاعت پر برداشت سے کام لیں۔کیا یہ درست رویہ
ہے۔جب مغربی رہنما یہ کہتے ہیں کہ وہ اخبارات اور آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگا سکتے تو مجھے ہنسی آتی
ہے۔کہتے ہیں کہ اگر متنازعہ کارٹونوں میں پیغمبر اسلام کی بجائے بم والے ڈیزائن کی ٹوپی کسی یہودی ریبی
Rabbi) کے سر پر دکھائی جاتی تو کیا شور نہ مچتا کہ اس سے اینٹی سمٹ ازم (Anti Semitism) کی بو آتی
ہے یعنی یہودیوں کے خلاف مخالفت کی بو آتی ہے اور یہودیوں کی مذہبی دلآزاری کی جا رہی ہے۔اگر
آزادی اظہار کی حرمت کا ہی معاملہ ہے تو پھر فرانس، جرمنی یا آسٹریا میں اس بات کو چیلنج کرنا قانوناً
کیوں جرم ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کی نسل کشی نہیں کی گئی۔ان کارٹونوں کی اشاعت
ے اگر ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی جو مسلمانوں میں مذہبی اصلاح یا اعتدال پسندی کے حامی
ہیں اور روشن خیالی کے مباحث کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو اس پر بہت کم لوگوں کو اعتراض ہوتا۔لیکن ان
کارٹونوں سے سوائے اس کے کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسلام ایک پر تشدد مذہب ہے۔ان
کارٹونوں نے جہاں چہار جانب اشتعال پھیلانے کے اور کیا مثبت اقدام کیا ہے۔(روز نامہ جنگ لندن - 7 فروری 2006 ، صفحہ 3،1)
بہر حال کچھ رویہ بھی مسلمانوں کا تھا جس کی وجہ سے ایسی حرکت کا موقع ملا لیکن ان لوگوں میں شرفاء
بھی ہیں جو حقائق بیان کرنا جانتے ہیں۔kh5-030425
78
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
میں نے مختلف ملکوں سے جو وہاں رد عمل ہوئے ، یعنی مسلمانوں کی طرف سے بھی اور ان یورپین دنیا
کے حکومتی نمائندوں یا اخباری نمائندوں کی طرف سے بھی جو اظہار رائے کیا گیا ان کی رپورٹیں منگوائی ہیں۔اس میں خاصی تعدا دا ایسے لوگوں کی بھی ہے جنہوں نے اخبار کے اس اقدام کو پسند نہیں کیا۔لیکن بہر حال جیسا
کہ میں نے کہا کہیں نہ کہیں سے کسی وقت ایسا شوشہ چھوڑا جاتا ہے جس سے ان گندے ذہن والوں کے
ذہنوں کی غلاظت اور خدا سے دُوری نظر آ جاتی ہے۔اسلام سے بغض اور تعصب کا اظہار ہوتا ہے۔لیکن میں
یہ کہوں گا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کے بعض لیڈروں کے غلط رد عمل سے ان لوگوں کو اسلام کو بدنام کرنے کا
موقع مل جاتا ہے۔یہی چیزیں ہیں جن سے پھر یہ لوگ بعض سیاسی فائدے بھی اٹھاتے ہیں۔پھر عام زندگی
میں مسلمان کہلانے والوں کے رویے ایسے ہوتے ہیں جن سے یہاں کی حکومتیں تنگ آجاتی ہیں۔مثلاً کام
نہ کرنا، زیادہ تر یہ کہ گھر بیٹھے ہوئے ہیں، سوشل ہیلپ (Social Help) لینے لگ گئے۔یا ایسے کام کرنا جن
کی اجازت نہیں ہے یا ایسے کام کرنا جن سے ٹیکس چوری ہوتا ہو اور اس طرح کے اور بہت سے غلط کام
ہیں۔تو یہ موقع مسلمان خود فراہم کرتے ہیں اور یہ ہوشیار قو میں پھر اس سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔بعض دفعہ ظلم بھی ان کی طرف سے ہو رہا ہوتا ہے لیکن مسلمانوں کے غلط رد عمل کی وجہ سے مظلوم بھی
یہی لوگ بن جاتے ہیں اور مسلمانوں کو ظالم بنا دیتے ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ شاید مسلمانوں کی بہت بڑی
اکثریت اس توڑ پھوڑ کو اچھا نہیں بجھتی لیکن لیڈرشپ یا چند فسادی بد نام کرنے والے بدنامی کرتے ہیں۔اب مثلاً ایک رپورٹ ڈنمارک کی ہے کہ اس کے بعد کیا ہوا، ڈینش عوام کا رد عمل یہ ہے کہ اخبار کی
معذرت کے بعد مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس معذرت کو مان لیں اور اس مسئلے کو پر امن طور پر ختم کریں
تا کہ اسلام کی اصل تعلیم ان تک پہنچے اور Violence سے بچ جائیں۔پھر یہ ہے کہ ٹی وی پر پروگرام آ
رہے ہیں کہتے ہیں کہ یہاں کے بچے ڈینشوں کے خلاف رد عمل دیکھ کر کہ ان کے ملک کا جھنڈا جلایا جا رہا
ہے، ایمبیسیز جلائی جارہی ہیں بہت ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔وہ یہ محسوس کر رہے ہیں گویا جنگ کا خطرہ
ہے اور ان کو مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اب عوام میں بھی اور بعض سیاستدانوں میں بھی اس کو
دیکھ کر انہوں نے نا پسند کیا ہے اور ایک رد عمل یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ مسلمانوں کی اس دلآزاری کے بدلے
میں خود ہمیں ایک بڑی مسجد مسلمانوں کو بنا کر دینی چاہئے جس کا خرچ یہاں کی فر میں ادا کریں اور کوپن ہیگن
کے سپریم میئر نے اس تجویز کو پسند کیا ہے۔پھر مسلمانوں کی اکثریت بھی جیسا کہ میں نے کہا کہتی ہے کہ ہمیں
معذرت کو مان لینا چاہئے لیکن ان کے ایک لیڈر ہیں جو 27 تنظیموں کے نمائندے ہیں وہ یہ بیان دے
رہے ہیں کہ اگر چہ اخبار نے معذرت کر دی ہے تاہم وہ ایک بار پھر ہمارے سب کے سامنے آ کر معذرت
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
79
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
کرے تو ہم مسلمان ملکوں میں جا کر بتائیں گے کہ اب تحریک کو ختم کر دیں۔اسلام کی ایک عجیب خوفناک
تصویر کھینچنے کی یہ کوشش کرتے ہیں۔بجائے صلح کا ہاتھ بڑھانے کے ان کا رجحان فساد کی طرف ہے۔ان
فسادوں سے جماعت احمدیہ کا تو کوئی تعلق نہیں مگر ہمارے مشنوں کو بھی فون آتے ہیں، بعض مخالفین کی
طرف سے دھمکیوں کے خط آتے ہیں کہ ہم یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے۔تو اللہ تعالیٰ جہاں جہاں بھی
جماعت کی مساجد ہیں، مشن ہیں، محفوظ رکھے اور ان کے شر سے بچائے۔بہر حال جب غلط رد عمل ہوگا تو اس کا دوسری طرف سے بھی غلط اظہار ہوگا۔جیسا کہ میں نے کہا کہ
جب ان لوگوں نے اپنے رویے پر معافی وغیرہ مانگ لی اور پھر مسلمانوں کا رد عمل جب سامنے آتا ہے تو
اس پر باوجود یہ لوگ ظالم ہونے کے، بہر حال انہوں نے ظلم کیا ایک نہایت غلط قدم اٹھایا، اب مظلوم بن
جاتے ہیں۔تو اب دیکھیں کہ وہ ڈنمارک میں معافیاں مانگ رہے ہیں اور مسلمان لیڈر اڑے ہوئے
ہیں۔پس ان مسلمانوں کو بھی ذرا عقل کرنی چاہئے کچھ ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اپنے رد عمل کے
طریقے بدلنے چاہئیں۔اور جیسا کہ میں نے کہا تھا شاید بلکہ یقینی طور پر سب سے زیادہ اس حرکت پر
ہمارے دل چھلنی ہیں لیکن ہمارے رد عمل کے طریق اور ہیں۔یہاں میں یہ بھی بتا دوں کہ کوئی بعید نہیں کہ
ہمیشہ کی طرح وقتاً فوقتاً یہ ایسے شوشے آئندہ بھی چھوڑتے رہیں، کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کر جائیں جس سے
پھر مسلمانوں کی دل آزاری ہو۔اور ایک مقصد یہ بھی اس کے پیچھے ہو سکتا ہے کہ قانونا مسلمانوں پر خاص طور
پر مشرق سے آنے والے اور برصغیر پاک و ہند سے آنے والے مسلمانوں پر اس بہانے پابندی لگانے کی
کوشش کی جائے۔بہر حال قطع نظر اس کے کہ یہ پابندیاں لگاتے ہیں یا نہیں، ہمیں اپنے رویے، اسلامی
اقدار اور تعلیم کے مطابق ڈھالنے چاہئیں، بنانے چاہئیں۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اسلام کے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ابتداء سے ہی یہ
سازشیں چل رہی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے کیونکہ اس کی حفاظت کرنی ہے، وعدہ ہے اس لئے وہ حفاظت کرتا
چلا آ رہا ہے، ساری مخالفانہ کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں۔اس زمانے میں اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس مقصد کے لئے مبعوث فرمایا ہے،
اور اس زمانے میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر حملے ہوئے اور جس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اور بعد میں آپ کی تعلیم پر عمل کر تے ہوئے آپ کے خلفاء نے جماعت کی
رہنمائی کی اور ردعمل ظاہر کیا اور پھر جو اس کے نتیجے نکلے اس کی ایک دو مثالیں پیش کرتا ہوں تا کہ وہ لوگ
جواحمد یوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہڑتالیں نہ کر کے اور ان میں شامل نہ ہو کر ہم یہ ثابت کر رہے ہیں کہ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
80
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کا کوئی درد نہیں ہے، ان پر جماعت کے کارنامے
واضح ہو جائیں۔ہمارا رد عمل ہمیشہ ایسا ہوتا ہے اور ہونا چاہئے جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور اسوہ
نکھر کر سامنے آئے۔قرآن کریم کی تعلیم نکھر کر سامنے آئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر
نا پاک حملے دیکھ کر بجائے تخریبی کارروائیاں کرنے کے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس سے مدد مانگنے
والے ہم بنتے ہیں۔اب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی عشق رسول کی غیرت پر دو مثالیں دیتا ہوں۔پہلی مثال عبد اللہ آتھم کی ہے جو عیسائی تھا۔اس نے اپنی کتاب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق اپنے انتہائی غلیظ ذہن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دجال کا لفظ نعوذ باللہ استعمال کیا۔اس وقت حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اسلام اور عیسائیت کے بارے میں ایک مباحثہ بھی چل رہا تھا،
ایک بحث ہو رہی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ سو میں پندرہ دن تک بحث میں
مشغول رہا، بحث چلتی رہی اور پوشیدہ طور پر آتھم کی سرزنش کے لئے دعا مانگتا رہا۔یعنی جو الفاظ اس نے
کہے ہیں اس کی پکڑ کے لئے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ جب بحث ختم ہوئی تو میں نے اس سے کہا
کہ ایک بحث تو ختم ہو گئی مگر ایک رنگ کا مقابلہ باقی رہا جو خدا کی طرف سے ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ نے
اپنی کتاب ” اندرونہ بائیبل میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کے نام سے پکارا ہے۔اور میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق اور سچا جانتا ہوں اور دین اسلام کو منجانب اللہ یقین رکھتا ہوں۔پس یہ
وہ مقابلہ ہے کہ آسمانی فیصلہ اس کا تصفیہ کرے گا۔اور وہ آسمانی فیصلہ یہ ہے کہ ہم دونوں میں سے جو شخص
اپنے قول میں جھوٹا ہے اور ناحق رسول کو کا ذب اور دجال کہتا ہے اور حق کا دشمن ہے وہ آج کے دن سے
پندرہ مہینے تک اس شخص کی زندگی میں ہی جو حق پر ہے ہادیہ میں گرے گا بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ
کرے۔یعنی راستباز اور صادق نبی کو دجال کہنے سے باز نہ آوے اور بے باکی اور بد زبانی نہ چھوڑے۔یہ اس لئے کہا گیا کہ صرف کسی مذہب کا انکار کر دینا دنیا میں مستوجب سزا نہیں ٹھہرتا بلکہ بے باکی اور
شوخی اور بد زبانی مستوجب سزا ٹھہرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں جب میں
نے یہ کہا تو اس کا رنگ فق ہو گیا، چہرہ زرد ہو گیا اور ہاتھ کا پنپنے لگے تب اس نے بلا توقف اپنی زبان منہ
سے نکالی اور دونوں ہاتھ کانوں پر دھر لئے اور ہاتھوں کو مع سر کے ہلانا شروع کیا جیسا ایک ملزم خائف
ایک الزام کا سخت انکار کر کے تو بہ اور انکسار کے رنگ میں اپنے تئیں ظاہر کرتا ہے اور بار بار کہتا تھا کہ تو بہ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چہارم
81
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
تو بہ میں نے بے ادبی اور گستاخی نہیں کی۔(مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں روحانی خزائن جلد 18 نزول مسیح صفحہ 541 پیشگوئی نمبر 42)
اور پھر بعد میں بھی اسلام کے خلاف
کبھی نہیں بولا۔تو یہ تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرت رکھنے والے شیر خدا کا رد عمل۔وہ للکارتے تھے ایسی
حرکتیں کرنے والوں کو۔پھر ایک شخص لیکھر ام تھا جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوگالیاں نکالتا تھا۔اس کی اس دریدہ دہنی پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو باز رکھنے کی کوشش کی۔وہ باز نہ آیا۔آخر آپ نے دعا کی تو
اللہ تعالیٰ نے اس کی درد ناک موت کی خبر دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ایک اللہ اور رسول کے
دشمن کے بارے میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نکالتا ہے اور نا پاک کلمے زبان پر لاتا ہے جس کا نام
رام ہے مجھے وعدہ دیا اور میری دعاسنی اور جب میں نے اس پر بددعا کی کہ تو خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ
6 سال کے اندر ہلاک ہو جائے گا۔یہ ان کے لئے ایک نشان ہے جو بچے مذہب کو ڈھونڈتے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 18 نزول امسیح صفحه 549)
چنانچہ ایسا ہی ہوا اور وہ بڑی دردناک موت مرا۔یہی اسلوب ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سکھائے کہ اس قسم کی حرکت کرنے
والوں کو سمجھاؤ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محاسن بیان کرو، دنیا کو ان خوبصورت اور روشن پہلوؤں
سے آگاہ کرو جو دنیا کی نظر سے چھپے ہوئے ہیں اور اللہ سے دعا کرو کہ یا تو اللہ تعالیٰ ان کو ان حرکتوں سے
باز رکھے یا پھر خود ان کی پکڑ کرے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے اپنے طریقے ہیں وہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے کس
طریقے سے کس کو پکڑنا ہے۔پھر خلافت ثانیہ میں ایک انتہائی بے ہودہ کتاب ”رنگیلا رسول“ کے نام سے لکھی گئی۔پھر ایک
رسالے ورتمان“ نے ایک بیہودہ مضمون شائع کیا جس پر مسلمانان ہند میں ایک جوش پیدا ہو گیا۔ہر
طرف مسلمانوں میں ایک جوش تھا اور بڑا اسخت رد عمل تھا۔اس پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ خلیفہ اسیح الثانی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
کہ اے بھائیو! میں دردمند دل سے پھر کہتا ہوں کہ بہادر وہ نہیں جو لڑ پڑتا ہے۔وہ بزدل ہے کیونکہ وہ
اپنے نفس سے دب گیا ہے۔اب یہ حدیث کے مطابق ہے غصہ کو دبانے والا اصل میں بہادر ہوتا
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
82
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
ہے۔فرمایا کہ بہادر وہ ہے جو ایک مستقل ارادہ کر لیتا ہے اور جب تک اسے پورا نہ کرے اس سے پیچھے
نہیں ہوتا۔آپ نے فرمایا اسلام کی ترقی کے لئے تین باتوں کا عہد کرو۔پہلی بات یہ کہ آپ خشیت اللہ
سے کام لیں گے اور دین کو بے پرواہی کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔پہلے خود اپنے عمل ٹھیک کرو۔دوسرے
یہ
کہ تبلیغ اسلام سے پوری دلچسپی لیں گے۔اسلام کی تعلیم دنیا کے ہر شخص کو پتہ لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی خوبیاں، محاسن خوبصورت زندگی پتہ لگے، اُسوہ پتہ لگے۔تیسرے یہ کہ آپ مسلمانوں
کو تمدنی اور
اقتصادی غلامی سے بچانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔اب ہر ایک مسلمان کا عام آدمی کا بھی لیڈروں کا بھی فرض ہے۔اب دیکھیں باوجود آزادی کے بہ
مسلمان ممالک جو آزاد کہلاتے ہیں آزاد ہونے کے باوجود ابھی تک تمدنی اور اقتصادی غلامی کا شکار ہیں۔ان مغربی قوموں کے مرہون منت ہیں ان کی نقل کرنے کی طرف لگے ہوئے ہیں۔خود کام نہیں کرتے
زیادہ تر ان پر ہمارا انحصار ہے۔اور اسی لئے یہ وقتاً فوقتاً مسلمانوں کے جذبات سے یہ کھیلتے بھی رہتے
ہیں۔پھر آپ نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے بھی شروع کروائے۔تو یہ طریقے ہیں احتجاج کے،
نہ کہ توڑ پھوڑ کرنا فساد پیدا کرنا۔اور ان باتوں میں جو آپ نے مسلمانوں کو مخاطب کی تھیں سب سے زیادہ
احمدی مخاطب ہیں۔ان ملکوں کی بعض غلط روایات غیر محسوس طریقے پر ہمارے بعض خاندانوں میں داخل ہو رہی
ہیں۔میں احمدیوں کو کہتا ہوں کہ آپ لوگ بھی مخاطب تھے۔یہ جو اچھی چیزیں ہیں ان کے تمدن کی وہ تو
اختیار کریں لیکن جو غلط باتیں ہیں ان سے ہمیں بچنا چاہئے۔تو ہمارا ری ایکشن (Reaction) یہی ہونا
چاہئے کہ بجائے صرف توڑ پھوڑ کے ہمیں اپنے جائزے لینے کی طرف توجہ پیدا ہونی چاہئے ، ہم دیکھیں
ہمارے عمل کیا ہیں ، ہمارے اندر خدا کا خوف کتنا ہے، اس کی عبادت کی طرف
کتنی توجہ ہے، دینی احکامات
پر عمل کرنے کی طرف
کتنی توجہ ہے ، اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے کی طرف
کتنی توجہ ہے۔پھر دیکھیں خلافت رابعہ کا دور تھا جب رشدی نے بڑی توہین آمیز کتاب لکھی تھی۔اس وقت حضرت
خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے خطبات بھی دیئے تھے اور ایک کتاب بھی لکھوائی تھی۔پھر جس طرح کہ
میں نے کہا یہ حرکتیں ہوتی رہتی ہیں۔گزشتہ سال کے شروع میں بھی اس طرح کا ایک مضمون آیا تھا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں۔اس وقت بھی میں نے جماعت کو بھی اور ذیلی
تنظیموں کو بھی توجہ دلائی تھی کہ مضامین لکھیں خطوط لکھیں، رابطے وسیع کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
83
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
زندگی کی خوبیاں اور ان کے محاسن بیان کریں۔تو یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حسین
پہلوؤں کو دنیا کو دکھانے کا سوال ہے یہ توڑ پھوڑ سے تو نہیں حاصل ہو سکتا۔اس لئے اگر ہر طبقے کے
احمدی ہر ملک میں دوسرے پڑھے لکھے اور سمجھدار مسلمانوں کو بھی شامل کریں کہ تم بھی اس طرح پر امن
طور پر یہ رد عمل ظاہر کرو اپنے رابطے بڑھاؤ اور لکھو تو ہر ملک میں ہر طبقے میں اتمام حجت ہو جائے گی اور پھر
جو کرے گا اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے۔جیسا کہ خود فرماتا ہے
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ﴾ (الانبياء : 108 ) کہ ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں
کے لئے رحمت کے طور پر۔اور آپ سے بڑی ہستی ، رحمت بانٹنے والی ہستی ، نہ پہلے بھی پیدا ہوئی اور نہ بعد
میں ہو سکتی ہے۔ہاں آپ کا اسوہ ہے جو ہمیشہ قائم ہے اور اس پر چلنے کی ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہئے۔اور اس کے لئے بھی سب سے بڑی ذمہ داری احمدی کی ہے، ہم پر ہی عائد ہوتی ہے۔تو بہر حال آپ صلی
اللہ علیہ وسلم تو رحمۃ للعالمین تھے اور یہ لوگ آپ کی یہ تصویر پیش کرتے ہیں جس سے انتہائی بھیا نک تصور
ابھرتا ہے۔پس ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار محبت اور رحمت کے اسوہ کو دنیا کو بتانا چاہئے اور
ظاہر ہے اس کو بتانے کے لئے مسلمانوں کو اپنے رویے بھی بدلنے پڑیں گے۔دہشت گردی کا تو سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو جنگ سے بچنے کی بھی ہمیشہ کوشش کی ہے۔جب تک کہ
آپ پر مدینہ میں آکر جنگ ٹھونسی نہیں گئی۔پھر بہر حال
اللہ تعالیٰ کی اجازت سے دفاع میں جنگ کرنی
پڑی۔لیکن وہاں بھی کیا حکم تھا کہ وَقَاتِلُوْا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ
لا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ﴾ (البقرة: 191) کہ اے مسلمانو! لڑو اللہ کی راہ میں جو تم سے لڑتے ہیں مگر زیادتی
نہ کرو یقینا اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اپنے پر
نازل ہونے والی شریعت پر عمل کرنے والے تھے۔ان کے بارے میں ایسے نازیبا خیالات کا اظہار کرنا انتہائی
ظلم ہے۔بہر حال جس طرح یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے معافی مانگ لی ہے اور ہمارے مبلغ کی بھی رپورٹ ہے
کہ ان میں سے ایک نے معافی مانگی تھی اظہار کیا تھا۔دوسرے مسلمانوں کو تو یہ جوش ہے کہ ہڑتالیں کر رہے ہیں تو ڑ پھوڑ کر رہے ہیں کیونکہ ان کا رد عمل
یہی ہے کہ توڑ پھوڑ ہو اور ہڑتالیں ہوں اور جماعت احمدیہ کا اس واقعہ کے بعد جو فوری رد عمل ظاہر ہونا
چاہئے تھا وہ ہوا۔احمدی کا رد عمل یہ تھا کہ انہوں نے فوری طور ان پر اخباروں سے رابطہ پیدا کیا۔اور پھر یہ
کوئی آج کی بات نہیں ہے کہ 2006ء کی فروری میں ہڑتالیں ہو رہی ہیں۔یہ واقعہ تو گزشتہ سال کا ہے۔kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
84
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
ستمبر میں یہ حرکت ہوئی تھی تو اُس وقت ہم نے کیا کیا تھا۔یہ جیسا کہ میں نے کہا ستمبر کی حرکت ہے یا
اکتوبر کے شروع کی کہہ لیں۔تو ہمارے مبلغ نے اس وقت فوری طور پر ایک تفصیلی مضمون تیار کیا اور جس
اخبار میں کارٹون شائع ہوا تھا ان کو یہ بھجوایا اور تصاویر کی اشاعت پر احتجاج کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے بارے میں بتایا کہ یہ ہمارا احتجاج اس طرح ہے ہم جلوس تو نہیں نکالیں گے لیکن
قلم کا جہاد ہے جو ہم تمہارے ساتھ کریں گے۔اور تصویر کی اشاعت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔اس کو بتایا
کہ ضمیر کی آزادی تو ہو گی لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ دوسروں کی دلآزاری کی جائے۔بہر حال اس
کا مثبت رد عمل ہوا۔ایک مضمون بھی اخبار کو بھیجا گیا تھا جو اخبار نے شائع کر دیا۔ڈینش عوام کی طرف سے
بڑا اچھا رد عمل ہوا کیونکہ مشن میں بذریعہ فون اور خطوط بھی انہوں نے ہمارے مضمون کو کافی پسند کیا ، پیغام
آئے۔پھر ایک میٹنگ میں جرنلسٹ یونین کے صدر کی طرف سے شمولیت کی دعوت ملی۔وہاں گئے وہاں
وضاحت کی کہ ٹھیک ہے تمہارا قانون آزادی ضمیر کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ
دوسروں کے مذہبی رہنماؤں اور قابل تکریم ہستیوں کو ہتک کی نظر سے دیکھو اور ان کی بہتک کی جائے۔اور
یہاں جو مسلمان اور عیسائی اس معاشرے میں اکٹھے رہ رہے ہیں ان کے جذبات کا بہر حال خیال رکھنا
ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔اور
پھر ان
کو بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر حسین تعلیم ہے اور کیسا اُسوہ ہے اور کتنے اعلیٰ
اخلاق کے آپ مالک تھے اور کتنے لوگوں کے ہمدرد تھے، کس طرح ہمدرد تھے خدا کی مخلوق سے اور ہمدردی
رشفقت کے مظہر تھے۔چند واقعات جب ان کو بتائے کہ بتاؤ کہ جو ایسی تعلیم والا شخص اور ایسے عمل والا
ہے اس کے بارے میں اس طرح کی تصویر بنانی جائز ہے؟ تو جب یہ باتیں ہمارے مشنری کی
ہوئیں تو انہوں نے بڑا پسند کیا بڑا اسراہا۔اور ایک کارٹونسٹ نے برملا یہ اظہار کیا کہ اگر اس طرح کی میٹنگ
پہلے ہو جاتی تو وہ ہرگز کارٹون نہ بناتے ، اب انہیں پتہ چلا ہے کہ اسلام کی تعلیم کیا ہے۔اور ساروں نے
اس بات کا اظہار کیا کہ ٹھیک ہے ڈائیلاگ (Dialogue) کا سلسلہ چلتا رہنا چاہئے۔پھر صدر یونین کی طرف سے بھی پریس ریلیز جاری کی گئی جس کا مسودہ بھی سب کے سامنے سنایا گیا
اور ٹی وی پر انٹرویو ہوا جو بڑا اچھا رہا۔پھر منسٹر سے بھی میٹنگ کی۔تو بہر حال جماعت کوشش کرتی ہے۔دوسرے ملکوں میں بھی اس طرح ہوا ہے۔تو بہر حال جہاں بنیاد تھی وہاں جماعت نے کافی کام کیا ہے۔اور کارٹون کی وجہ جو بنی ہے وہ یہ ہے کہ ڈنمارک میں ایک ڈینش رائٹر نے ایک کتاب لکھی ہے، اس کا
ترجمہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور قرآن جو مارکیٹ میں آچکی ہے۔اس کتاب
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
85
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
والے نے کچھ تصویریں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بنا کر بھیجنے کو کہا تھا تو بعضوں نے بنائیں۔وہ
تصویریں تھیں اور اپنا نام ظاہر نہیں کیا کہ مسلمانوں کا رد عمل ہوگا۔تو بہر حال یہ کتاب ہے جو وجہ بن رہی
ہے اس اخبار میں بھی کارٹون ہی وجہ بنی تھی تو اس بارے میں بھی ان کو مستقل کوشش کرتے رہنا چاہئے اور
دنیا میں ہر جگہ اگر اس کو پڑھ کر جہاں جہاں بھی اعتراض کی باتیں ہوں وہ پیش کرنی چاہئیں اور جواب
دینے چاہئیں۔لیکن وہاں ڈنمارک میں یہ بھی تصور ہے کہتے ہیں بعض مسلمانوں کے ذریعہ غلط کارٹون جو
ہم نے شائع ہی نہیں کئے وہ دکھا کے مسلمان دنیا کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پتہ نہیں یہ سچ ہے یا
جھوٹ ہے لیکن ہماری اس فوری توجہ سے ان میں احساس بہر حال پیدا ہوا ہے۔یہ اسی وقت شروع ہو گیا
تھا ان لوگوں کو تو آج پتہ لگ رہا ہے۔جبکہ یہ تین مہینے پہلے کی بات ہے۔006
تو جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہر ملک میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر
کرنے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر جو اسلام کے بارے میں جنگی جنونی ہونے کا ایک تصور ہے اس کو
دلائل کے ساتھ رد کرنا ہمارا فرض ہے۔پہلے بھی میں نے کہا تھا کہ اخباروں میں بھی کثرت سے لکھیں۔اخباروں کو، لکھنے والوں کو سیرت پر کتا بیں بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔پھر یہ بھی ایک تجویز ہے آئندہ کے لئے، یہ بھی جماعت کو پلان (Plan) کرنا چاہئے کہ نو جوان
جرنلزم (Journalism) میں زیادہ سے زیادہ جانے کی کوشش کریں جن کو اس طرف زیادہ دلچسپی ہوتا کہ
اخباروں کے اندر بھی ان جگہوں پر بھی ، ان لوگوں کے ساتھ بھی ہمارا نفوذ رہے۔کیونکہ یہ حرکتیں وقتا فوقتاً
اٹھتی رہتی ہیں۔اگر میڈیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وسیع تعلق قائم ہو گا تو ان چیزوں کو روکا جاسکتا ہے، ان
بیہودہ حرکات کو روکا جاسکتا ہے۔اگر پھر بھی اس کے بعد کوئی ڈھٹائی دکھاتا ہے تو پھر ایسے لوگ اس زمرے
میں آتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بھی لعنت ڈالی ہے اور آخرت میں بھی۔جیسا کہ فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِيْنَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
وَاَعَدَّلَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا ﴾ (الاحزاب :58)
یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کو اذیت پہنچاتے ہیں، اللہ نے ان پر دنیا میں بھی لعنت ڈالی ہے
اور آخرت میں بھی اور اس نے ان کے لئے رسوا کن عذاب تیار کیا ہے۔یہ حکم ختم نہیں ہو گیا۔ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں۔آپ کی تعلیم ہمیشہ زندگی دینے والی تعلیم ہے۔آپ کی شریعت ہر زمانے
کے مسائل حل کرنے والی شریعت ہے۔آپ کی پیروی کرنے سے اللہ تعالیٰ کا قرب ملتا ہے۔تو اس لئے یہ
جو تکلیف ہے یہ آپ کے ماننے والوں کو جو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے کسی بھی ذریعہ سے اس پر بھی آج
kh5-030425
86
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
صادق آتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات زندہ ہے وہ دیکھ رہی ہے کہ کیسی حرکتیں کر رہے ہیں۔پس دنیا کو آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔دنیا کو ہمیں بتانا ہوگا کہ جو اذیت یا تکلیف تم پہنچاتے ہو
اللہ تعالیٰ اس کی سزا آج بھی دینے کی طاقت رکھتا ہے۔اس لئے اللہ اور اس کے رسول کی دلآزاری سے
باز آؤ لیکن جہاں اس کے لئے اسلام کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے بارے میں دنیا
کو بتانا ہے وہاں اپنے عمل بھی ہمیں ٹھیک کرنے ہوں گے۔کیونکہ ہمارے اپنے عمل ہی ہیں جو دنیا کے منہ
بند کریں گے اور یہی ہیں جو دنیا کا منہ بند کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جیسا کہ میں نے
رپورٹ میں بتایا تھا وہاں ایک مسلمان عالم پر یہی الزام منافقت کا لگایا جا رہا ہے کہ ہمیں کچھ کہتا ہے اور
وہاں جا کے کچھ کرتا ہے، ابھارتا ہے۔وہ شاید میں نے رپورٹ پڑھی نہیں۔تو ہمیں اپنے ظاہر اور باطن کو،
اپنے قول و فعل کو ایک کر کے یہ عملی نمونے دکھانے ہوں گے۔مسلمان کہلانے والوں کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ قطع نظر اس کے کہ احمدی ہیں یا نہیں ، شیعہ ہیں یاسنی
ہیں یا کسی بھی دوسرے مسلمان فرقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر
جب حملہ ہو تو وقتی جوش کی بجائے، جھنڈے جلانے کی بجائے ، توڑ پھوڑ کرنے کی بجائے ، ایمبیسیوں پر
حملے کرنے کی بجائے اپنے عملوں کو درست کریں کہ غیر کو انگلی اٹھانے کا موقع ہی نہ ملے۔کیا یہ آگیں
لگانے سے سمجھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور مقام کی نعوذ باللہ صرف اتنی قدر ہے کہ
جھنڈے جلانے سے یا کسی سفارتخانے کا سامان جلانے سے بدلہ لے لیا۔نہیں ہم تو اس نبی کے ماننے
والے ہیں جو آگ بجھانے آیا تھا، وہ محبت کا سفیر بن کر آیا تھا، وہ امن کا شہزادہ تھا۔پس کسی بھی سخت
اقدام کی بجائے دنیا کو سمجھائیں اور آپ کی خوبصورت
تعلیم کے بارے میں بتا ئیں۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عقل اور سمجھ دے لیکن میں احمدیوں سے یہ کہتا ہوں کہ ان
کو تو پتہ نہیں یہ عقل اور سمجھ
آئے کہ نہ آئے لیکن آپ میں سے ہر بچہ، ہر بوڑھا، ہر جوان، ہر مرد اور ہر عورت
بیہودہ کارٹون شائع ہونے
کے ردعمل کے طور پر اپنے آپ کو ایسی آگ لگانے والوں میں شامل کریں جو
کبھی نہ بجھنے والی آگ ہو، جو کسی
ملک کے جھنڈے یا جائیدادوں کو لگانے والی آگ نہ ہو جو چند منٹوں میں یا چند گھنٹوں میں بجھ جائے۔اب
بڑے جوش سے لوگ کھڑے ہیں (پاکستان کی ایک تصویر تھی) آگ لگا رہے ہیں جس طرح کوئی بڑا معرکہ
مار رہے ہیں۔یہ پانچ منٹ میں آگ بجھ جائے گی، ہماری آگ تو ایسی ہونی چاہئے جو ہمیشہ لگی رہنے والی
آگ ہو۔وہ آگ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کی آگ جو آپ کے ہر اسوہ کو اپنانے اور
دنیا کو دکھانے کی آگ ہو۔جو آپ کے دلوں اور سینوں میں لگے تو پھر لگی رہے۔یہ آگ ایسی ہو جو
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
87
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
دعاؤں میں بھی ڈھلے اور اس کے شعلے ہر دم آسماں تک پہنچتے رہیں۔پس یہ آگ ہے جو ہر احمدی نے اپنے دل میں لگانی ہے اور اپنے درد کو دعاؤں میں ڈھالنا ہے۔لیکن اس کے لئے پھر وسیلہ حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم نے ہی بننا ہے۔اپنی دعاؤں کی قبولیت کے
لئے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو کھینچنے کے لئے ، دنیا کی لغویات سے بچنے کے لئے ، اس قسم کے جو فتنے اٹھتے
ہیں ان سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو دلوں میں سلگتا رکھنے
کے لئے ، اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بے شمار درود بھیجنا چاہئے۔کثرت سے درود بھیجنا چاہئے۔اس پرفتن زمانے میں اپنے آپ کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں
ڈبوئے رکھنے کے لئے اپنی نسلوں کو احمدیت اور اسلام پر قائم رکھنے کے لئے ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کے اس حکم
کی سختی سے پابندی کرنی چاہئے کہ ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا
صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِمُوْا تَسْلِيمًا﴾ (الاحزاب : 57) کہ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو تم بھی اس پر دروداور
سلام بھیجا کرو کیونکہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا، بلکہ اس کے تو کئی حوالے ہیں کہ مجھ پر تو اللہ اور اس
کے فرشتوں
کا درود بھیجنا ہی کافی ہے تمہیں جو حکم ہے وہ تمہیں محفوظ رکھنے کے لئے ہے۔(بحواله تفسیر در منثور جلد 5 تفسير سورة الاحزاب آیت 57 صفحه 411 صفحه 199)
پس ہمیں اپنی دعاؤں کی قبولیت کے لئے اس درود کی ضرورت ہے۔باقی اس آیت اور اس حدیث
کا جو پہلا حصہ ہے اس سے اس بات کی ضمانت مل گئی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو گرانے
اور استہزاء کی چاہے یہ لوگ جتنی مرضی کوشش کر لیں اللہ اور اس کے فرشتے جو آپ پر سلامتی بھیج رہے ہیں
ان کی سلامتی کی دعا سے مخالف کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پر
حملوں سے ان
کو کبھی کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔اور انشاء اللہ تعالیٰ اسلام نے ترقی کرنی ہے اور دنیا پر غالب
آنا ہے اور تمام دنیا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا لہرانا ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اس زمانے میں آپ کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ مقدر کر چھوڑا ہے۔حضرت مولانا عبدالکریم سیالکوٹی کا ایک حوالہ ہے اقتباس ہے، کہتے ہیں کہ ایک بارمیں نے خود
حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا آپ فرماتے تھے کہ درود شریف کے طفیل اور کثرت سے یہ درجے
خدا نے مجھے عطا کئے ہیں اور فرمایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں آنحضرت
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
88
خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے میں
جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہوتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہر حقدار
کو پہنچتی ہیں۔یقینا کوئی فیض بدوں وساطت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں تک پہنچ ہی نہیں
سکتا۔اور فرمایا کہ درود شریف کیا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عرش کو حرکت دینا ہے
جس سے یہ نور کی نالیاں نکلتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ
وہ کثرت سے درودشریف پڑھے تا کہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔اخبار الحکم جلد 7 نمبر 8 صفحہ 7 پر چہ 28 فروری 1903ء)
اللہ کرے کہ ہم زمانے کے فتنوں سے بچنے کے لئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
دلوں میں قائم رکھنے کے لئے ، آپ کی لائی ہوئی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کے لئے آپ پر درود
بھیجتے ہوئے ، اللہ کی طرف جھکتے ہوئے ، اس سے مدد مانگتے ہوئے اس کے فضل اور فیض کے
وارث بنتے چلے جائیں۔اللہ ہماری مدد کرے۔kh5-030425