آنحضرت ﷺ کی توہین پر مبنی حرکات پر اصرار اللّٰہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑکانے کا موجب ہے
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006 ء
89
(7)
خطبات مسرور جلد چهارم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین پر مبنی حرکات پر اصرار اللہ تعالیٰ
کے غضب کو بھڑ کانے کا موجب ہے
آج مسلمانوں کی بلکہ تمام دنیا کی صحیح سمت کا تعین کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق
کو بھیجا ہے۔اس کو پہچانیں ، اس کے پیچھے
چلیں اور دنیا کی اصلاح اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے
اس مسیح و مہدی کی جماعت میں شامل ہوں
فرمودہ مورخہ 17 فروری 2006ء(17 تبلیغ 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں، اس سے پہلے جو دو خطبے دیئے تھے انہی کے مضمون کے بارے میں کچھ کہنا
چاہتا تھا۔لیکن پھر جو نا زیبا اور بیہودہ حرکت مغرب کے بعض اخباروں نے کی اور جس کی وجہ سے مسلم دنیا
میں غم و غصہ کی ایک لہر دوڑی اور اس پر جو رد عمل ظاہر ہوا اس بارے میں میں نے کچھ کہنا ضروری سمجھا
تا کہ احمدیوں کو بھی پتہ لگے کہ ایسے حالات میں ہمارے رویے کیسے ہونے چاہئیں۔ویسے تو اللہ کے فضل
سے پتہ ہے لیکن یاد دہانی کی ضرورت پڑتی ہے۔اور دنیا کو بھی پتہ چلے کہ ایک مسلمان کا صحیح رد عمل ایسے
حالات میں کیا ہوتا۔نا ہے۔جہاں ہم دنیا کو سمجھاتے ہیں کہ کسی بھی مذہب کی مقدس ہستیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کا نازیبا
اظہار خیال کسی بھی طرح کی آزادی کے زمرے میں نہیں آتا۔تم جو جمہوریت اور آزادی ضمیر کے چیمپئین
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
90
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
بن کر دوسروں کے جذبات سے کھیلتے ہو یہ نہ ہی جمہوریت ہے اور نہ ہی آزادی ضمیر ہے۔ہر چیز کی ایک
حد ہوتی ہے اور کچھ ضابطہ اخلاق ہوتے ہیں۔جس طرح ہر پیشے میں ضابطہ اخلاق ہیں ، اسی طرح صحافت
کے لئے بھی ضابطہ اخلاق ہے اور اسی طرح کوئی بھی طرز حکومت ہو اس کے بھی قانون قاعدے
ہیں۔آزادی رائے کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہے کہ دوسرے کے جذبات سے کھیلا جائے ، اس کو تکلیف
پہنچائی جائے۔اگر یہی آزادی ہے جس پر مغرب کو ناز ہے تو یہ آزادی ترقی کی طرف لے جانے والی نہیں
ہے بلکہ یہ تنزل کی طرف لے جانے والی آزادی ہے۔مغرب بڑی تیزی سے مذہب کو چھوڑ کر آزادی
کے نام پر ہر میدان میں اخلاقی قدریں پامال کر رہا ہے اس کو پتہ نہیں ہے کہ کس طرح یہ لوگ اپنی ہلاکت کو
دعوت دے رہے ہیں۔ابھی اٹلی میں ایک وزیر صاحب نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ یہ بیہودہ اور غلیظ
کارٹون ٹی شرٹس پر چھاپ کر پہننے شروع کر دیئے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی کہا ہے میرے سے لو۔سنا ہے
وہاں بیچے بھی جارہے ہیں۔کہتے ہیں کہ مسلمانوں کا علاج یہی ہے۔تو ان لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ تو
ہمیں نہیں پتہ کہ مسلمانوں کا یہ علاج ہے یا نہیں لیکن ان حرکتوں سے وہ خدا کے غضب کو بھڑکانے کا ذریعہ
ضرور بن رہے ہیں۔جو کچھ بیوقوفی میں ہو گیا، وہ تو ہو گیا لیکن اس کو تسلسل سے اور ڈھٹائی کے ساتھ کرتے
چلے جانا اور اس پر پھر مصر ہونا کہ ہم جو کر رہے ہیں ٹھیک ہے۔یہ چیز اللہ تعالیٰ کے غضب کو ضرور بھڑ کاتی
ہے۔تو بہر حال جیسا کہ میں نے کہا تھا باقی مسلمانوں کا رد عمل تو وہ جانیں لیکن ایک احمدی مسلمان کا
رد عمل یہ ہونا چاہئے کہ ان کو سمجھائیں ، خدا کے غضب سے ڈرائیں۔جیسا کہ پہلے بھی میں کہہ چکا ہوں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں اور اپنے قادر و مقتدر خدا کے
آگے جھکیں اور اس سے مدد مانگیں۔اگر یہ لوگ عذاب کی طرف ہی بڑھ رہے ہیں تو وہ خدا جو اپنی اور اپنے
پیاروں کی غیرت رکھنے والا ہے، اپنی قہری تجلیات کے ساتھ آنے کی بھی طاقت رکھتا ہے۔وہ جو سب
طاقتوں
کا مالک ہے، وہ جو انسان کے بنائے ہوئے قانون
کا پابند نہیں ہے، ہر چیز پر قادر ہے، اس کی چاکی
جب چلتی ہے تو پھر انسان کی سوچ اس کا احاطہ نہیں کر سکتی ، پھر اس سے کوئی بیچ نہیں سکتا۔پس احمدیوں کو مغرب کے بعض لوگوں کے یا بعض ملکوں کے یہ رویے دیکھ کر خدا تعالیٰ کے حضور مزید
جھکنا چاہئے۔خدا کے مسیح نے یورپ کو بھی وارننگ دی ہوئی ہے اور امریکہ کو بھی وارننگ دی ہوئی ہے۔یہ
زلزلے، یہ طوفان اور یہ آفتیں جو دنیا میں آرہی ہیں یہ صرف ایشیا کے لئے مخصوص نہیں ہیں۔امریکہ نے تو
اس کی ایک جھلک دیکھ لی ہے۔پس اے یورپ ! تو بھی محفوظ نہیں ہے۔اس لئے کچھ خوف خدا کرو اور خدا
کی غیرت
کو نہ للکا رو لیکن ساتھ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ مسلمان ممالک یا مسلمان کہلانے والے بھی اپنے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
91
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
رویے درست کریں۔ایسے رویے اور ایسے رد عمل ظاہر کریں جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام
کو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کو دنیا کے سامنے رکھیں، ان کو دکھا ئیں۔تو یہ وہ صحیح رد عمل ہے جو ایک
مومن کا ہونا چاہئے۔اب آجکل جو بعض حرکتیں ہو رہی ہیں یہ کون سا اسلامی رد عمل ہے کہ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو مار
دیا، اپنی ہی جائیدادوں کو آگ لگا دی۔اسلام تو غیر قوموں کی دشمنی میں بھی عدل کو ، انصاف کو ہاتھ سے
چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا، عقل سے چلنے کا حکم دیتا ہے، کجا یہ کہ پچھلے دنوں میں جو پاکستان میں ہوایا
دوسرے اسلامی ملکوں میں ہو رہا ہے۔بہر حال ان اسلامی ممالک میں چاہے وہ غیر ملکیوں کے کاروبار کو یا
سفارتخانوں کو نقصان پہنچانے کے عمل ہیں یا اپنے ہی لوگوں کو نقصان پہنچانے کے عمل ہیں یہ سوائے اسلام
کو بدنام کرنے کے اور کچھ نہیں۔پس مسلمانوں کو چاہئے ،مسلمان عوام کو چاہئے کہ ان غلط قسم کے علماء اور
لیڈروں کے پیچھے چلنے کی بجائے ، ان کے پیچھے چل کر اپنی دنیاو آخرت خراب کرنے کی بجائے ، عقل سے
کام لیں۔آج مسلمانوں کی بلکہ تمام دنیا کی صحیح سمت کا تعین کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق
کو بھیجا ہے۔اس کو پہچانیں ، اس کے پیچھے چلیں اور دنیا کی اصلاح اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے اس مسیح و مہدی کی جماعت میں شامل ہوں کہ
اب کوئی دوسرا طریق ، کوئی دوسرار ہبر ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلنے اور چلانے والا نہیں
بنا سکتا۔اسلام کی شان و شوکت کو بحال کرنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تقدس کو مسیح و مہدی کی
جماعت نے ہی قائم کرنا ہے اور کروانا ہے انشاء اللہ۔پس اس پر ہر ایک کو مسلمان کہلانے والوں کو بھی غور کرنا چاہئے۔اور ہمیں بھی ان
کو سمجھانا چاہئے
اور نام نہاد علماء کی ان بحثوں میں نہیں پڑنا چاہئے کہ جو آنے والا مسیح تھا ابھی نہیں آیا ، یا اس نے تو فلاں جگہ
اترنا ہے یعنی مہدی نے فلاں جگہ آنا ہے۔دراصل جس طرح یہ نظریہ پیش کیا جاتا ہے یہ ایک حدیث کو نہ
سمجھنے کی وجہ سے ہے۔اس روایت کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طرح پیش فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
اگر یہ کہا جائے کہ احادیث صاف اور صریح لفظوں میں بتلا رہی ہیں کہ مسیح ابن مریم آسمان سے
اترے گا اور دمشق کے منارہ شرقی کے پاس اس کا اترنا ہوگا اور دوفرشتوں کے کندھوں پر اس کے ہاتھ ہوں
گے تو اس مُصرح اور واضح بیان سے کیوں کر انکار کیا جائے؟“۔یعنی یہ لوگ کہتے ہیں کہ جو صاف صاف
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
92
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006 ء
اور کھلا کھلا بیان ہے اس سے کس طرح انکار کیا جا سکتا ہے، یہ لوگ کہتے ہیں۔تو اس کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ:
اس کا جواب یہ ہے کہ آسمان سے اترنا اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ سچ مچ خاکی وجود آسمان سے
اترے بلکہ صحیح حدیثوں میں تو آسمان کا لفظ بھی نہیں ہے۔اور یوں تو نزول کا لفظ عام ہے۔جو شخص ایک جگہ
سے چل کر دوسری جگہ ٹھہرتا ہے اس
کو بھی یہی کہتے ہیں کہ اس جگہ اترا ہے۔جیسے کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ لشکر اترا
ہے یا ڈمیرا اترا ہے کیا اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ شکر یا وہ ڈیرا آسمان سے اترا ہے۔ماسوائے اس کے
خدائے تعالیٰ نے تو قران شریف میں صاف فرما دیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی آسمان سے ہی
اترے ہیں۔بلکہ ایک جگہ فرمایا ہے کہ لوہا بھی ہم نے آسمان سے اتارا ہے۔پس صاف ظاہر ہے کہ یہ آسمان
سے اتر نا اس صورت اور رنگ
کا نہیں ہے جس صورت پر لوگ خیال کر رہے ہیں“۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 132-133)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ حدیثیں اس کی وضاحت سے بھری پڑی ہیں۔تو لوگ خود تو
اتنا علم نہیں رکھتے اور علماء غلط رہنمائی کرتے ہیں۔آپ نے اس سے آگے فرمایا اس لئے یہودیوں نے بھی
غلطی کھائی تھی اور حضرت عیسی کو قبول نہیں کیا تھا۔تو بہر حال یہ ساری لمبی باتیں اور تفصیلیں ہیں ، خطبے میں تو
بیان نہیں ہوسکتیں۔اب جس طرح حالات بدل رہے ہیں ، احمد یوں کو بھی چاہئے کہ ان باتوں کو کھول کر
اپنے ماحول میں بیان کریں تا کہ جس حد تک اور جتنی سعید روحیں بچ سکتی ہیں بچ جائیں، جو شرفاء بچ سکتے
ہیں بچ جائیں۔احمدی اپنے اپنے حلقے میں کھل کر ہر مذہب والے کو سمجھائیں کہ ہر مذہب کی تعلیم کے
مطابق جس نے آنا تھا وہ آچکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
”اب میں وہ حدیث جو ابو داؤد نے اپنی صحیح میں لکھی ہے ناظرین کے سامنے پیش کر کے اس کے
مصداق کی طرف ان کو توجہ دلاتا ہوں۔سو واضح ہو کہ یہ پیشگوئی جوابوداؤد کی صحیح میں درج ہے کہ ایک شخص
حارث نام یعنی حراث ما وراء النہر سے یعنی سمرقند سے نکلے گا جو آل رسول کو تقویت دے گا۔جس کی امداد
اور نصرت ہر ایک مومن پر واجب ہوگی، الہامی طور پر مجھ پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ پیشگوئی اور مسیح کے آنے کی
پیشگوئی جو مسلمانوں کا امام اور مسلمانوں میں سے ہوگا دراصل یہ دونوں پیشگوئیاں متحد المضمون ہیں اور
دونوں کا مصداق یہی عاجز ہے۔مسیح کے نام پر جو پیشگوئی ہے اس کی علامات خاصہ درحقیقت دو ہی ہیں۔kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
93
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
ایک یہ کہ جب وہ صحیح آئے گا تو مسلمانوں کی اندرونی حالت کو جو اس وقت بغایت درجہ بگڑی ہوئی ہوگی
اپنی صحیح تعلیم سے درست کر دے گا“۔اس بارے میں شروع کے خطبوں میں بھی ذکر ہو چکا ہے۔خود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی
حالت بگڑی ہوئی ہے۔اور کسی مصلح کو چاہتی ہے۔تو فرمایا کہ: ”اپنی صحیح تعلیم سے درست کر دے گا اور ان کے روحانی افلاس اور باطنی ناداری کو بکلی
دور فرما کر جواہرات علوم وحقائق و معارف ان کے سامنے رکھ دے گا“۔یعنی یہ خزانے ہیں اور وہ ان کے
سامنے روحانی علم کی وضاحت کرے گا۔پھر فرمایا : ”یہاں تک کہ وہ لوگ اس دولت کو لیتے لیتے تھک جائیں گے اور ان میں سے کوئی طالب
حق روحانی طور پر مفلس اور نا دار نہیں رہے گا بلکہ جس قدر سچائی کے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کو بکثرت طیب
غذا صداقت کی اور شربت شیریں معرفت کا پلایا جائے گا۔یعنی یہ پاکیزہ غذا جو سچائی کی ہے وہ ان کو ملے
گی صحیح اسلام کی تعلیم ان کو ملے گی مسیح موعود کے ذریعہ سے ہی اور یہ جو معرفت کا میٹھا شربت ہے یہ ان کو
پلایا جائے گا۔اگر یہ معرفت کا شربت پینے والے ہوتے تو غیر تعمیری قسم کا بلکہ تباہی پھیر نے والا رد عمل جو
ان سے ظاہر ہوا ہے اس کی بجائے یہ ایک تعمیری رد عمل دکھاتے اور خدا کے آگے جھکنے والے ہوتے۔فرمایا : ” اور علوم حقہ کے موتیوں سے ان کی جھولیاں پُر کر دی جائیں گی۔اسلام کا جو صحیح علم ہے
وہ تو ایک بڑا قیمتی خزانہ ہے، موتیوں کی طرح ہے، اس سے ان کی جھولیاں پر کرے گا۔اور جو مغز اور
لب لباب قرآن شریف کا ہے اس عطر کے بھرے ہوئے شیشے ان کو دیئے جائیں گے۔یہ جو قرآن
کریم کی خوشبو ہے یہ ان کو ملے گی۔پھر فرمایا کہ دوسری علامت خاصہ یہ ہے کہ جب وہ مسیح موعود آئے گا تو صلیب کو توڑے گا اور
ختر میروں
کو قتل کرے گا اور دجال یک چشم کو قتل کر ڈالے گا اور جس کا فر تک اس کے دم کی ہوا پہنچے گی وہ
فی الفور مر جائے گا۔سو اس علامت کی اصل حقیقت جو روحانی طور پر مراد رکھی گئی ہے یہ ہے کہ مسیح دنیا میں آ
کر صلیبی زمین کی شان و شوکت کو اپنے پیروں کے نیچے کچل ڈالے گا۔اور ان لوگوں کو جن میں خنزیروں کی
بے حیائی ، خوکوں کی بے شرمی یعنی سوروں کی بے شرمی وہ بھی ایک جانور ہی ہے اور نجاست خوری ہے
ان پر دلائل قاطعہ کا ہتھیار چلا کر ان سب کا کام تمام کرے گا۔اور وہ لوگ جو صرف دنیا کی آنکھ رکھتے ہیں
مگر دین کی آنکھ بکلی ندارد۔بلکہ ایک بدنما ٹینٹ اس میں نکلا ہوا ہے ( یعنی آنکھ پر پھوڑا سا بنا ہوا ہے )
ان کو بین حجتوں کی سیف قاطعہ سے، ایسی دلیلیوں کی تلوار سے جو کاٹنے والی ہے ملزم کر کے ان کی منکرانہ
kh5-030425
94
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
ہستی کا خاتمہ کر دے گا۔تو یہ دلائل ہیں جن سے کاٹنا ہے تاکہ ان کے جو جھوٹے دعوے اور وجود ہیں
ان کو ختم کر سکے۔اور نہ صرف ایسے یک چشم لوگ بلکہ ہر ایک کافر جو دین محمدی کو بنظر استحقار دیکھتا
ہے۔جو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو تحقیر کی نظر سے دیکھتا ہے۔مسیحی دلائل کے جلالی
دم سے روحانی طور پر مارا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آ کر دلیلوں سے اس کو
ماریں گے۔غرض یہ سب عبارتیں استعارہ کے طور پر واقع ہیں جو اس عاجز پر بخوبی کھولی گئی ہیں۔اب چاہے کوئی اس کو سمجھے یا نہ سمجھے لیکن آخر کچھ مدت اور انتظار کر کے اور اپنی بے بنیاد امیدوں سے
یاس
کلی کی حالت میں ہو کر ایک دن سب لوگ اس طرف رجوع کریں گے۔(ازالہ اوہام حصہ اول، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 141-143 حاشیہ)
پس آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عیسائیوں کو چیلنج کیا ہے۔عیسائیت جس تیزی
سے پھیل رہی تھی یہ آپ ہی ہیں جنہوں نے اس کو روکا ہے۔ہندوستان میں اس زمانے میں ہزاروں
لاکھوں مسلمان عیسائی ہورہے تھے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی تھے جنہوں نے اس حملے کو
نہ صرف روکا بلکہ اسلام کی ساکھ دوبارہ قائم کی۔پھر افریقہ میں جماعت احمدیہ نے عیسائیت کی یلغار کو
روکا۔اسلام کی خوبصورت تصویر دکھائی، ہزاروں لاکھوں عیسائیوں کو احمدی مسلمان بنایا۔تو یہ تھے مسیح کے
کارنامے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دکھائے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج تک آپ کی
دی ہوئی تعلیم اور دلائل کے ساتھ جماعت احمد یہ دلوں کو جیتے ہوئے منزلیں طے کر رہی ہے اور انشاء اللہ
کرتی چلی جائے گی۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ ایک دن یہ لوگ مایوس
ہو کر رجوع کریں گے۔تو یہ ہے وضاحت اس بات کی کہ کس طرح ان لوگوں کے دجل اور فریب کو ختم کرنا ہے۔یہ ہے خنزیر
کو قتل کرنے اور صلیبوں کو توڑنے کا مطلب اور دجال سے مقابلے کا مطلب، جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے۔آج بھی جیسا کہ میں نے کہا جماعت احمد یہ ہی ہے جو ہر جگہ عیسائیت
کا مقابلہ کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں ٹی وی پر ایک پروگرام آ رہا تھا شاید جیو یا ARY پر، یا اسی قسم کے کسی
ٹی وی پر جو ایشیا سے آتے ہیں تو اس میں ایک علامہ ڈاکٹر اسرار صاحب یہ فرما رہے تھے کہ کیونکہ مسلمان
علماء جاہل تھے اور دینی علم بالکل نہیں تھا۔نہ قرآن کا علم تھا، نہ بائیبل کا علم تھا اور مرزا غلام احمد صاحب
قادیانی ایک علمی آدمی تھے، بائیل کا علم بھی رکھتے تھے ، دوسرے مذاہب کا علم بھی رکھتے تھے۔اس وجہ سے
انہوں نے اس وقت عیسائیوں کا مقابلہ کیا اور ان کا منہ بند کر دیا۔ان کے الفاظ کا مفہوم کچھ اس قسم کا تھا۔تو
بہر حال یہ تو انہوں نے تسلیم کر لیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہی (جیسا کہ خود آپ نے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
95
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
فرمایا ) دلائل قاطعہ کے ذریعہ سے، مضبوط دلائل کے ذریعہ سے ان کو رد کیا وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت
مرز ا غلام احمد صاحب قادیانی ہی ہیں جنہوں نے اس وقت عیسائیت کے حملے روکے اور مسلمانوں کو عیسائی
ہونے سے بچایا۔آگے وہ اپنی اوٹ پٹانگ مختلف وضاحتیں کر رہے ہیں، مختلف وضاحتیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بھی کچھ بولے کہ میسج نہیں ہو سکتے۔بہر حال یہ تو آج تک مانا جاتا ہے
کہ اگر عیسائیت کے مقابلے پر کوئی کھڑا ہوا اور اس کی تعلیم کو دلائل سے رڈ کیا تو وہ ایک ہی پہلوان تھا جس
کا نام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔پس چاہے یہ لوگ آج تسلیم کریں یا نہ کریں لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے
فرمایا ہے ایک دن ان
کو ماننا پڑے گا کہ یہ مسیحی دلائل ہی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
دیئے اور جنہوں نے دجال کا خاتمہ کیا اور آپ ہی مسیح موعود ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس حدیث کا غلط اور ظاہری مطلب لینے کی
وجہ سے مسلمان ابھی تک مسیح کا انتظار کر رہے ہیں کہ مسیح ابن مریم آسمان سے فرشتوں کے کندھے پر ہاتھ
رکھ کے اترے گا، اس کو مزید کھولتے ہوئے کہ ان کا یہ مطلب غلط ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے حدیث ہی سے وضاحت فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
منجملہ ان دلائل کے جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں جو آنے والے مسیح جس کا اس امت کے لئے
وعدہ دیا گیا ہے وہ اسی امت میں سے ایک شخص ہوگا بخاری اور مسلم کی وہ حدیث ہے جس میں اِمَامُكُمْ
مِنْكُمْ اور اَمَّكُمْ مِنكُم لکھا ہے جس کے یہ معنی ہیں وہ تمہارا امام ہوگا اور تم ہی میں سے ہوگا۔چونکہ یہ
حدیث آنے والے عیسی کی نسبت ہے اور اسی کی تعریف میں اس حدیث میں حکم اور عدل کا لفظ بطور صفت
موجود ہے جو اس فقرہ سے پہلے ہے اس لئے امام کا لفظ اسی کے حق میں ہے۔اور اس میں کچھ شک نہیں کہ
اس جگہ مِنكُم کے لفظ سے صحابہ کو خطاب کیا گیا ہے۔اور وہ وہی مخاطب تھے لیکن ظاہر ہے کہ ان میں سے
تو کسی نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ نہیں کیا اس لئے منظم کے لفظ سے کوئی ایسا شخص مراد ہے جو خدا تعالیٰ
کے علم میں قائمقام صحابہ ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ صحابہ کا قائمقام ہے۔ان کی جگہ پر ہے۔اور
وہ وہی ہے جس کو اس آیت مفصلہ ذیل میں قائمقام صحابہ کیا گیا ہے۔یعنی یہ کہ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوْا بِهِمْ ﴾ (سورۃ الجمعہ 4)۔کیونکہ اس آیت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ رسول کریم کی روحانیت سے
تربیت یافتہ ہے۔اور اسی معنے کی رو سے صحابہ میں داخل ہے اور اس آیت کی تشریح میں حدیث ہے لوگان
الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ فَارِس۔اور چونکہ اس فارسی شخص کی طرف وہ صفت منسوب کی گئی ہے
،،
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
96
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
جو مسیح موعود اور مہدی سے مخصوص ہے یعنی زمین جو ایمان اور توحید سے خالی ہو کر ظلم سے بھر گئی ہے پھر اس کو
عدل سے پر کرنا لہذا یہی شخص مہدی اور مسیح موعود ہے اور وہ میں ہوں“۔(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحه 114۔115)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید وضاحت فرمائی۔فرمایا کہ:
حديث لَا مَهْدِى الا عيسى جو ابن ماجہ کی کتاب میں جو اسی نام سے مشہور ہے اور حاکم کی
کتاب مستدرک میں انس بن مالک سے روایت کی گئی ہے اور یہ روایت محمد بن خالد الجہنی نے ابان
بن صالح سے اور ابان بن صالح نے حضرت حسن بصری سے اور حسن بصری نے انس بن مالک سے
اور انس بن مالک نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ہے اور اس حدیث کے معنے یہ ہیں کہ
بجز اس شخص کے جو عیسی کی خُو اور طبیعت اور طریق پر آئے گا اور کوئی بھی مہدی نہیں آئے گا۔یعنی وہی
مسیح موعود ہوگا اور وہی مہدی ہو گا جو حضرت عیسی علیہ السلام کی خو اور طبیعت پر طریق تعلیم پر آئے گا۔یعنی بدی کا مقابلہ نہ کرے گا اور نہ لڑے گا۔اور پاک نمونہ اور آسمانی نشانوں سے ہدایت کو پھیلائے
گا۔اور اسی حدیث کی تائید میں وہ حدیث ہے جو امام بخاری نے صحیح بخاری میں لکھی ہے جس کے لفظ یہ
ہیں کہ يَضَعُ الْحَرْبَ۔یعنی وہ مہدی جس کا دوسرا نام مسیح موعود ہے دینی لڑائیوں کو قطعاً موقوف کر
دے گا۔اور اس کی یہ ہدایت ہوگی کہ دین کے لئے لڑائی مت کرو بلکہ دین کو بذریعہ سچائی کے نوروں
اور اخلاقی معجزات اور خدا کے قرب کے نشانوں سے پھیلاؤ۔سومیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص اس
وقت دین کے لئے لڑائی کرتا ہے یا کسی لڑنے والے کی تائید کرتا ہے یا ظاہر یا پوشیدہ طور پر ایسا مشورہ
دیتا ہے یا دل میں ایسی آرزوئیں رکھتا ہے وہ خدا اور رسول کا نافرمان ہے۔یعنی اگر مسلمان دین
کے نام پر لڑائی کریں تو ان کی وصیتوں اور حدود اور فرائض سے باہر چلا گیا ہے۔(حقیقۃ المہدی۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 429-432)
اب دیکھ لیں آجکل مسلمانوں کے حالات اس کی تائید کر رہے ہیں۔اگر یہ جنگیں اللہ تعالیٰ کے حکم
کے مطابق ہو تیں تو اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے کہ ﴿وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ ﴾ (الروم : (48)
اور مومنوں کی مدد کرنا ہم پر فرض ٹھہرتا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ کی تائید نہیں مل رہی تو سوچنا چاہئے۔اگر
جنگیں لڑنے کا زیادہ ہی شوق ہے تو پھر اسلام کے نام پر تو نہ لڑی جائیں۔اس زمانے میں مسلمانوں کا دوسری قوموں سے شکست کھانا یہ بھی اس بات کی خدا تعالیٰ کی طرف
سے فعلی شہادت ہے کہ جو مسیح آنے کو تھاوہ آ گیا ہے۔اور يَضَعُ الْحَرْب کے تحت دینی جنگوں کا جو حکم
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
97
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
ہے یہ موقوف ہو چکا ہے۔ہاں اگر جہاد کرنا ہے تو دلائل سے کرو، براہین سے کرو۔اب مسلمانوں کی اسلام
کے نام پر لڑی جانے والی جنگوں کے نتائج تو جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت کے مطابق
مسلمانوں کے خلاف ہیں اور ہر آنکھ رکھنے والے کو نظر آ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا تو وعدہ ہے کہ میں مومن کی
مدد کرتا ہوں اگر مومن ہو تو۔تو دو ہی باتیں ہیں یا یہ کہ یہ مسلمان مومن نہیں ہیں۔یا یہ جنگوں کا وقت غلط ہے
اور زمانہ ختم ہو چکا ہے۔لیکن یا درکھیں ان لوگوں میں یہ دونوں باتیں ہی ہیں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی بات نہ مان کر پھر مومن تو نہیں رہ رسکتے۔اور مسیح اور مہدی کے دعوے کے بعد، اس کی بات نہ مان
کر اللہ تعالیٰ کی مدد کے حقدار نہیں ٹھہر سکتے۔پس اس زمانے میں مسیح و مہدی کا جو دعوی کرنے والا ہے وہ
یقینا سچا ہے۔پھر آپ نے اپنی اس سچائی کے لئے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے، ایسا دعویٰ کیا ہے جو کوئی جھوٹا نہیں کر
سکتا۔آپ فرماتے ہیں کہ : میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی
نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اسی
نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں جن میں سے بطور
نمونه کسی قدر اس کتاب میں بھی لکھے گئے ہیں۔(تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503)
فرمایا کہ اگر اس کے معجزانہ افعال اور کھلے کھلے نشان جو ہزاروں تک پہنچ گئے ہیں
میرے صدق پر گواہی نہ دیتے تو میں اس کے مکالمہ کو کسی پر ظاہر نہ کرتا اور نہ یقینا کہہ سکتا کہ یہ
اس کا کلام ہے۔پر اس نے اپنے اقوال کی تائید میں وہ افعال دکھائے جنہوں نے اس کا چہرہ
دکھانے کے لئے ایک صاف اور روشن آئینہ کا کام کر دیا۔(تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503 )
جو اللہ تعالیٰ کے نام کا دعویٰ کرتا ہے اگر اس کا دعوی سچا نہ ہو تو اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کیا سلوک
کرتا ہے۔خود ہی دیکھ لیں اللہ جھوٹے نبی کے متعلق فرماتا ہے ﴿وَلَوْتَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الَّا قَاوِيْلِ۔لَا خَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِ ( الحاقة : 45-46) اور اگر وہ بعض باتیں جھوٹے طور پر ہماری طرف منسوب کرتا
تو ہم اس کو ضرور داہنے ہاتھ سے پکڑ لیتے اور پھر فرمایا ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَ﴾ (الحاقة : 47) پھر ہم
یقیناً اس کی رگ جان کاٹ دیتے۔اب کوئی بتائے کہ کیا اس دعوے کے بعد جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا کہ میں نبی
ہوں اور مجھے تمام تائیدات حاصل ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رگ جان کائی
kh5-030425
98
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
ہے یا اس وعدے کے مطابق کہ ﴿وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ (الروم :48) اور ہم نے
مومنوں کی مدد کرنا اپنے پر فرض ٹھہرالیا ہے، مدد کی ہے اور جماعت کی مدد کرتا چلا جارہا ہے۔ایک آواز جو
ایک چھوٹی سی بستی سے اٹھی تھی آج پوری شان کے ساتھ دنیا کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہے۔آج 181 ممالک میں جماعت احمدیہ قائم ہے۔آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے
والے یورپ میں بھی ، امریکہ میں بھی اور افریقہ کے دور دراز جنگلوں میں بھی اور پیتے ہوئے صحراؤں میں
بھی اور جزائر میں بھی موجود ہیں۔تو کیا یہ تمام تائیدات الہی آپ کی صداقت پر یقین کرنے کے لئے
کافی نہیں ہیں۔اگر یہ شخص جھوٹا ہوتا تو پھراللہ تعالیٰ نے اپنے قانون کے مطابق اس کی پکڑ کیوں نہیں کی۔کیوں اپنی طرف الہامات منسوب کرنے کی وجہ سے اسے تباہ و برباد نہ کر دیا۔پس سوچنے کا مقام
ہے۔سوچو اور عقل سے کام لو۔مسلمانوں کو میں یہ کہتا ہوں، کیوں اپنی دنیا و آخرت خراب کر رہے ہو۔ایک جھوٹے کا حال تو یہ ہے کہ پچھلے دنوں پاکستان میں کسی نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تو تھوڑی سی آپس
میں فائرنگ کے بعد انہوں نے اس کو گرفتار کر لیا اور اب جیل میں ڈالا ہوا ہے۔تو یہ انجام تو فوراً ان کے
سامنے آ گیا۔اس سے پہلے بھی کئی ہوچکے ہیں۔بہر حال، پھر آپ کی صداقت کی ایک آسمانی شہادت بھی ہے جس کا پہلے بھی میں نے ذکر کیا تھا۔یعنی چاند اور سورج کا گرہن لگنا۔یہ ایک ایسا نشان ہے جس میں کسی انسانی کوشش کا عمل دخل نہیں ہو سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 1400 سال پہلے جس طرح معین رنگ میں پیشگوئی کی تھی اور
ہمیں بتایا تھا اس طرح معین طور پر اس زمانے میں بھی جبکہ سائنس نے ترقی کر لی ہے اتنے رستے بلکہ
قریب کے رستے کی بھی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ رمضان کا مہینہ ہوگا فلاں تاریخ کو سورج کو گرہن لگے گا
اور فلاں تاریخ کو چاند کو گرہن لگے گا۔حدیث میں آتا ہے۔اِنَّ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُوْنَا مُنْذُ خَلْقِ
السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لاَ وَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي
النِّصْفِ مِنْهُ
( سنن دار قطنی کتاب العیدین باب صفة صلواة الخسوف والكسوف وهيئتهما صفحه 51 جلد 1 جزء ثانی حدیث : 1777) |
یعنی ہمارے مہدی کی صداقت کے لئے دو ہی نشان ہیں اور یہ صداقت کے دونوں نشان کسی کے
لئے جب سے دنیا بنی ہے کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔رمضان میں چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات
چاند کو اور سورج گرہن کے دنوں میں سے درمیانے دن سورج کو گرہن لگے گا۔چنانچہ یہ گرہن 1894ء میں لگا اور 13-14-15 تاریخوں میں سے 13 تاریخ کو رمضان کے مہینے میں
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
99
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
چاند کو گرہن لگا۔27-28-29 تاریخوں میں سے 28 تاریخ کو رمضان میں سورج کو گرہن لگا۔یہ آپ کی
صداقت کی بڑی واضح دلیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میرے علاوہ اس وقت دعوی بھی کسی کا نہیں
تھا۔بعض مولوی، قمر وغیرہ کی بحث میں پڑتے ہیں تو قمر تو بعض کے نزدیک دوسری رات کے بعد کا چاند اور
بعض کے نزدیک تیسری رات کے بعد کا چاند کہلاتا ہے۔اب کوئی دکھائے کہ کیا تائید کے اس نشان سے
پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ کوئی دعوی موجود تھا۔اگر دعوی ہے تو صرف ایک شخص کا
ہے جو حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑا واضح
فرمایا ہے کہ بے شمار علامتیں پوری ہو رہی ہیں۔اگر میں نہیں تو کوئی دوسرا آیا ہوا ہے تو دکھاؤ۔کیونکہ وقت
بہر حال تقاضا کر رہا ہے۔لیکن یہ لوگ دکھا تو نہیں سکتے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی
بچے دعوے دار ہیں کیونکہ زمینی اور آسمانی تائیدات آپ کے حق میں ہیں۔اللہ تعالیٰ کا بتایا ہوا معیار نبوت
آپ کی تائید کر رہا ہے۔خود کچھ لوگ ماضی میں بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ آپ پاک صاف شخصیت کے مالک
تھے۔آپ کا ماضی بھی پاک تھا، آپ کی جوانی بھی پاک تھی۔علمی بھی تھے اور اسلام کی خدمت بھی آپ
سے زیادہ کسی نے نہیں کی۔یہ غیروں نے بھی تسلیم کیا۔پھر سب کچھ دیکھنے کے بعد بھی اگر عقل پر پردے
پڑے ہوئے ہیں تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔کیونکہ کسی کو مانے کی توفیق بھی اللہ کے فضل سے ہی ملتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
اب بتلاویں اگر یہ عاجز حق پر نہیں ہے تو پھر کون آیا جس نے اس چودھویں صدی کے سر پر مجدد
ہونے کا ایسا دعویٰ کیا جیسا کہ اس عاجز نے۔کیا کوئی الہامی دعاوی کے ساتھ تمام مخالفوں کے مقابل پر ایسا
کھڑا ہوا جیسا کہ یہ عاجز کھڑا ہوا۔تَفَكَّرُوْا وَتَنَدَّمُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تَغْلُوا ، یعنی غور کرو، کچھ شرم کرو ،
اللہ سے ڈرو کیوں بے حیائیوں میں آگے بڑھ رہے ہو۔اور اگر یہ عاجز مسیح موعود ہونے کے دعوی میں
غلطی پر ہے تو آپ لوگ کچھ کوشش کریں کہ مسیح موعود جو آپ کے خیال میں ہے انہیں دنوں میں آسمان
سے اتر آئے کیونکہ میں تو اس وقت موجود ہوں ، مگر جس کے انتظار میں آپ لوگ ہیں وہ موجود نہیں اور
میرے دعوی کا ٹوٹنا صرف اسی صورت میں متصور ہے کہ اب وہ آسمان سے اتر ہی آوے تا میں ملزم ٹھہر
سکوں۔یہ اس وقت آپ نے ساروں کو چیلنج دیا تھا۔آپ لوگ اگر سچ پر ہیں تو سب مل کر دعا کریں کہ
مسیح ابن مریم جلد آسمان سے اتر تے دکھائی دیں۔اگر آپ حق پر ہیں تو یہ دعا قبول ہو جائے گی کیونکہ اہل
حق کی دعا مبطلین کے مقابل پر قبول ہو جایا کرتی ہے۔یعنی جو بچے ہوں اس کی دعا جھوٹے کے مقابل
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
100
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
پر قبول ہو جایا کرتی ہے۔لیکن آپ یقیناً سمجھیں کہ یہ دعا ہرگز قبول نہیں ہوگی کیونکہ آپ غلطی پر
ہیں۔مسیح تو آپ
کا لیکن آپ نے اس کو شناخت نہیں کیا۔اب یہ امید موہوم آپ کی ہرگز پوری نہیں ہو
گی۔یہ زمانہ گزر جائے گا اور کوئی ان میں سے مسیح کو اترتے نہیں دیکھے گا“۔(ازالہ اوہام حصہ اول۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 179)
پھر آپ نے فرمایا : ” اسی لئے میں کہتا ہوں کہ یہ لوگ دین اور سچائی کے دشمن ہیں۔اگر اب بھی ان
لوگوں کی کوئی جماعت دلوں کو درست کر کے میرے پاس آوے تو میں اب بھی اس بات کے لئے حاضر
ہوں کہ ان کے لغو اور بیہودہ شبہات کا جواب دوں اور ان کو دکھلاؤں کہ کس قدر خدا نے ایک فوج کثیر کی
طرح میری شہادت میں پیشگوئیاں مہیا کر رکھی ہیں جو ایسے طور سے ان کی سچائی ظاہر ہوئی ہے جیسا کہ دن
چڑھ جاتا ہے۔اب جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا اگر کوئی آنا چاہے تو سو سال کے بعد
آج بھی دلوں کو درست کر کے آنے والی شرط قائم ہے۔اور جو آتے ہیں وہ حق کو پا بھی لیتے ہیں۔فرمایا کہ یہ نادان مولوی اگر اپنی آنکھیں دیدہ و دانستہ بند کرتے ہیں تو کریں۔سچائی کو ان سے کیا نقصان؟
لیکن وہ زمانہ آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ بہتیرے فرعون طبع ان پیشگوئیوں پر غور کرنے سے غرق ہونے سے بچ جائیں
گے۔خدا فرماتا ہے کہ میں حملہ پر حملہ کروں گا یہاں تک کہ میں تیری سچائی دلوں میں بٹھا دوں گا“۔فرمایا کہ : ” پس اے مولویو! اگر تمہیں خدا سے لڑنے کی طاقت ہے تو لڑو۔مجھ سے پہلے غریب
انسان مریم کے بیٹے سے یہودیوں نے کیا کچھ نہ کیا اور کس طرح اپنے گمان میں اس کو سولی دے دی۔مگر
خدا نے اس کو سولی کی موت سے بچایا اور یا تو وہ زمانہ تھا کہ اس کو صرف ایک مگار اور کذاب خیال کیا جاتا
تھا۔اور یا وہ وقت آیا کہ اس قدر اُس کی عظمت دلوں میں پیدا ہو گئی کہ اب چالیس کروڑ انسان اس کو خدا
کر کے مانتا ہے۔اگر چہ ان لوگوں نے کفر کیا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا مگر یہ یہودیوں کا جواب
ہے۔یعنی یہ اللہ کی طرف سے یہودیوں کو جواب دیا گیا ہے کہ جس شخص کو وہ لوگ ایک جھوٹے کی طرح
پیروں کے نیچے کچل دینا چاہتے تھے وہی یسوع مریم کا بیٹا اس عظمت کو پہنچا کہ اب چالیس کروڑ انسان اس
کو سجدہ کرتے ہیں۔اور بادشاہوں کی گردنیں اس کے نام کے آگے جھکتی ہیں۔سو میں نے اگر چہ یہ دعا کی
ہے کہ یسوع ابن مریم کی طرح شرک کی ترقی کا میں ذریعہ نہ ٹھہرایا جاؤں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے گا۔لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری
محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
101
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی
کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گئے۔اور اللہ کے فضل سے دنیا کے ہر
ملک میں یہ سچائی ظاہر ہورہی ہے اور ہوتی چلی جارہی ہے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور
یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی
اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا۔اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے
مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے۔فرمایا: ”سواے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ
رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔میں اپنے نفس میں کوئی نیکی نہیں دیکھتا اور میں نے
وہ کام نہیں کیا جو مجھے کرنا چاہئے تھا۔اور میں اپنے تئیں صرف ایک نالائق مزدور سمجھتا ہوں۔یہ محض
خدا کا فضل ہے جو میرے شامل حال ہوا۔پس اُس خدائے قادر اور کریم کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس
مشت خاک کو اس نے باوجود ان تمام بے ہنریوں کے قبول کیا“۔تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 408-410 )
پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوئی ہے یا پیشگوئی ہے اور ہم ہر روز اس کو پورا ہوتے
دیکھ رہے ہیں۔لیکن ہر مذہب و قوم کے لئے بھی یہ غور کا مقام ہے۔مسیح موعود کی جماعت اللہ تعالیٰ کے ان
سے کئے گئے وعدہ کے مطابق ترقی کرتی چلی جارہی ہے اور جیسا کہ میں نے کہا ہر روز ہم ترقی کو دیکھتے
ہیں۔پس مسلمان بھی غور کریں ( جو احمدیوں کے علاوہ مسلمان ہیں ) کہ مسیح و مہدی جو آنے کو تھا وہ آچکا
ہے۔اور اس کی صداقت کے لئے قرآن و حدیث میں بے شمار ثبوت موجود ہیں۔قرآن سے بھی اور
حدیث سے بھی مل جاتے ہیں۔جن میں سے ایک دو کا میں نے ذکر بھی کیا ہے۔زمانے کی حالت بھی اس
کو پکار رہی ہے۔اب کس انتظار میں بیٹھے ہو۔کچھ تو اے لوگ سوچو۔عیسائیوں کے لئے بھی جس مسیح نے
دوبارہ آنا تھا آ گیا ہے۔اور باقی مذاہب والوں کو بھی ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے جس نے آنا تھا وہ
آ گیا ہے۔اب اگر ایک دوسرے کے جذبات کا احترام سکھانا ہے تو اس مسیح و مہدی نے سکھانا ہے۔اب
اگر تمام مذاہب کے انبیاء کا احترام سکھانا ہے تو اُسی مسیح موعود نے سکھانا ہے۔اب اگر دنیا میں امن اور پیار
اور محبت پھیلانی ہے تو اسی مسیح موعود نے پھیلانی ہے۔اب اگر انسانیت کو دکھوں اور تکلیفوں سے نجات
دلانی ہے تو اسی مسیح موعود و مہدی موعود نے دلانی ہے۔اب اگر اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے والے راستے
kh5-030425
102
خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
دکھانے ہیں اور بندے کو خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے کے طریق بتانے ہیں تو اسی مسیح و مہدی نے بتانے
ہیں۔پس اگر دنیا ان تمام باتوں کا حصول چاہتی ہے۔تو تمام نبیوں کی پیشگوئیوں کے مطابق آنے والے،
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق اور مسیح و مہدی کی تعلیم پر عمل کرنے والے بن جائیں۔ور نہ ہمیں تو اللہ تعالی کی قہری تجلی کے سائے منڈلاتے نظر آرہے ہیں جن کے بارے میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام خدا سے خبر پا کر ہمیں بتا چکے ہیں۔پس آپ جو احمدی ہیں ان سے بھی میں یہ کہوں گا کہ
ہر احمدی اپنی اصلاح کی طرف بھی توجہ کرے۔اور اپنی اصلاح کے ساتھ دنیا کو بھی اس انذار سے آگاہ
کرے۔اللہ تعالیٰ ان دنیا داروں پر رحم کرے اور ان کو حقیقت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔kh5-030425