مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی بجائے ان مغربی ممالک کے مرہون منت ہیں

خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006ء
145
(11)
خطبات مسرور جلد چهارم
مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی
بجائے ان مغربی ممالک کے مرہون منت ہیں جو انہیں
مزید اپنے شکنجہ میں جکڑتے چلے جارہے ہیں
رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا
اگر مسلم اُمہ تقویٰ پر چلے تو پھر اس پر اللہ تعالیٰ کے وعدوں
کے مطابق رحم ہوگا
فرمودہ مورخہ 17 / مارچ 2006ء (17 /امان 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج سے تقریباً 15-16 سال پہلے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے عالم اسلام کی حالت
کا نقشہ کھینچا تھا کہ اپنوں اور غیروں نے مسلمانوں کو جو نقصان پہنچایا ہے، یا اُس وقت پہنچارہے تھے اور جو
اب تک پہنچارہے ہیں۔اور خاص طور پر عرب دنیا کی جو حالت ہے اور جس میں مزید بگاڑ پیدا ہورہا ہے
اور مغرب کے بعض ممالک اپنی گرفت میں رکھنے کے لئے ان عرب ممالک کی جو حالت بنا رہے ہیں یا
جو اس وقت بنارہے تھے، ابھی تک وہی حالت چل رہی ہے۔اس کا نقشہ جیسا کہ میں نے کہا آپ نے
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
146
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
اپنے خطبات میں کھینچا تھا اور کئی خطبات اس بارے میں ارشاد فرمائے تھے جس میں مسلمانوں
کو بھی اس
خوفناک حالت سے باہر نکلنے کے مشورے دیئے تھے اور جماعت کو بھی توجہ دلائی تھی کہ عالم اسلام کے لئے
دعا کریں کیونکہ بہت ہی خوفناک حالات اسلامی دنیا اور خاص طور پر عرب دنیا کے نظر آ رہے ہیں۔اسلامی دنیا کو جو مشورے آپ نے دیئے تھے اُن پر تو ظاہر ہے ہمیشہ کی طرح اسلامی دنیا کے لیڈروں
نے نہ توجہ دینی تھی اور نہ دی۔اور جو تجزیہ آپ نے کیا تھا اور جو نتائج اخذ کئے تھے عین اسی کے مطابق ہم
نے نتائج دیکھے۔دس بارہ سال
کی انتہائی سختیوں کے بعد عراق کو جس طرح تہس نہس کیا گیا وہ تمام حالات ہمارے
سامنے ہیں۔آج بھی بظاہر پرانی حکومت کو الٹانے اور بظا ہر نئی جمہوری حکومت لانے کے باوجود جو آگ
لگی ہوئی ہے یا جو آگ اس وقت لگی تھی اس میں روز بروز شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔اب اخباروں میں
ہر جگہ یہ شور ہے کہ عراق میں سول وار (Civil War) کا خطرہ ہے۔کل پھر ایک بڑا خوفناک ہوائی حملہ ہوا
ہے، انہوں نے یہ حملہ ریگستان میں کیا ہے، کہتے یہی ہیں کہ یہاں کچھ لوگ چھپے ہوئے تھے ، اور کچھ اسلحہ
کے ڈپو تھے ان کو تباہ کرنا ضروری تھا۔تو بہر حال جو آگ بھڑکی تھی وہ اب تک بھڑکتی چلی جارہی ہے۔اس
سے یقیناً ایک احمدی کا دل دکھتا ہے کیونکہ مسلمان کہلانے والوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
منسوب ہونے والوں کی یہ حالت انتہائی تکلیف دہ ہے۔اس لئے ہمیں انتہائی درد سے مسلم امہ کے لئے
دعائیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ انہیں آپس کی دشمنیوں سے بھی بچائے اور بیرونی دشمنوں سے بھی
بچائے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی لیڈرشپ اور رہنمائی کو ہوش مند ہاتھوں میں دے جن کے اپنے ذاتی مفاد
نہ ہوں۔بدقسمتی سے مسلمانوں کو جو بھی قیادت اب تک ملی ہے، الا ماشاء الله، تمام اپنے ذاتی مفاد کو
ترجیح دیتے رہے ہیں اور جو ملکی مفاد کی خاطر کام کر نیوالے تھے انہیں اندرونی اور بیرونی سازشوں نے
نا کام کر دیا۔گزشتہ دنوں ایک کتاب نظر سے گزری۔یہ کتاب ایک امریکن کی ہے اس نے اپنے ہی ملک کی
حکومت کا مختصر طور پر نقشہ کھینچا ہے کہ وہ ان ملکوں میں کیا طریقہ واردات اختیار کرتے ہیں۔وہ بھی اس میں
ایک عرصہ تک کام کرتا رہا ہے۔پہلے بھی یہ لوگ لکھتے رہے ہیں لیکن یہ نئی کتاب ہے کہ کس طرح مختلف
کمپنیوں کے ذریعے سے یہ تیسری دنیا کے ممالک کو اپنے قابو میں کرتے ہیں اور پھر ہمیشہ کے لئے انہیں
اپنے زیر نگیں کر لیتے ہیں۔اس کے مطابق اگر مختلف مالی اداروں کے ذریعے سے ان غریب ممالک کو یا
ترقی پذیر ممالک کو انڈسٹری وغیرہ لگانے کے لئے کوئی امداد دی جاتی ہے یا کوئی پروجیکٹ شروع کیا جاتا
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
147
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006ء
ہے تو اگر سوڈالر کی امداد دی جاتی ہے تو حقیقتا صرف تین ڈالر اس قوم کے مفاد میں استعمال ہورہے ہوتے
ہیں جسے امداد دی جاتی ہے اور باقی صرف احسان ہوتا ہے۔اس نے لکھا ہے کہ عرب ممالک اور ایران وغیرہ کی ہمارے نزدیک ایک خاص اہمیت ہے یعنی
امریکہ یا مغربی ممالک کے نزدیک ، اس لئے ان کو اپنے زیر نگیں رکھنا انتہائی ضروری ہے۔اس نے لکھا
ہے کہ عراق کے تیل کے ذخائر جہاں ہیں ان کی اہمیت کے علاوہ اس کے دو دریاؤں دجلہ اور فرات کی وجہ
سے جو پانی کے وسائل ہیں ان کی بھی اہمیت ہے۔کہتا ہے اس وجہ سے خطے کی بڑی اہمیت ہے اور اس کے
مطابق ، بعض اندازے جو لگائے گئے ہیں، عراق میں سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل کے ذخائر ہیں۔اس
کے علاوہ جغرافیائی لحاظ سے بھی بڑی اہمیت ہے اس لئے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔یہ کتاب لکھنے
والے جان پر کنز (John Perkins) ہیں انہوں نے یہ ساری صورتحال لکھی ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے
کہ یہ غلط لکھی ہے لیکن بعد کے جو حالات ہیں وہ بتارہے ہیں کہ جو باتیں بھی لکھیں صحیح لکھتے رہے۔کیونکہ
یہ کم و بیش با تیں ایسی ہیں جو اس کتاب کے لکھے جانے سے 10-12 سال پہلے ہی جیسا کہ میں نے کہا اپنے
خطبات کے سلسلے میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بیان کر چکے ہیں۔اس وقت کی خبروں کے
حساب سے یعنی جب پہلی دفعہ 1991ء میں عراق پر حملہ کیا گیا تھا مغربی رہنماؤں نے یہ بیان دیئے تھے
کہ ہمیں عراق کے تیل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ہمیں اگر دلچسپی ہے تو دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی
ہے۔اس لئے جو بھی امن کو نقصان پہنچاتا ہے اسے سزا دینی ضروری ہے اور دیکھیں اب یہ سزا اتنی سخت
ہے اور اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ 16-17 سال ہو گئے ہیں مگر وہ سزا دیتے چلے جارہے ہیں۔یہ بھی مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی بجائے ان مغربی ممالک کے مرہون
منت ہیں، ان کے آلہ کار بنتے چلے جارہے ہیں۔ان مغربی رہنماؤں کے عراق کے تیل سے عدم دلچسپی کے
دعوی کی اس کتاب نے قلعی کھولی ہے۔ایران سے بھی ان لوگوں کو اس لئے دلچسپی ہے اور اس پر ان مغربی
ملکوں کی بات نہ مانے پر پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں غور شروع بھی ہو چکا ہے، بلکہ کاروائی بھی
شروع ہو چکی ہے کہ وہاں بھی تیل کے ذخائر ہیں کیونکہ وہاں ایک لمبے عرصے سے جو ایران کی حکومت ہے
اس کو ختم کر کے اپنی مرضی کی جمہوری حکومت قائم کرنے کے منصوبے بن رہے تھے۔اس کتاب والے نے یہ بھی لکھا ہے کہ شاہ ایران کے وقت میں بھی 52-1951 ء کی بات ہے جب
ایک مغربی آئل کمپنی کے خلاف بعض وجوہ کی بنا پر اس وقت کے وزیر اعظم نے کارروائی کی تو ایران میں
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
148
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
ان ملکوں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کر دیئے گئے کہ عوام میں حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف جلسے
جلوس نکالے جانے شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں اس کی حکومت ختم ہوگئی۔اور پھر شاہ ایران کے ذریعے
سے اپنی من مانی کے کام کروائے گئے۔تو اب گزشتہ دنوں ( 3-4 دن پہلے ) پھر اخبار میں تھا کہ آج کل
امریکہ ایران کے خلاف، اس کی ایٹمی توانائی کے خلاف جو پابندیاں لگانا چاہتا ہے اگر ایران نے بات نہ
مانی تو ایسے حالات پیدا کر دیئے جائیں گے کہ عوام کو ایرانی رہنماؤں سے علیحدہ کیا جائے ، ان کے اندر
ایسی صورت حال اور بے چینی پیدا کی جائے کہ اندر سے عوام اٹھ کھڑے ہوں اور پھر یہ ہے کہ ساتھ بیرونی
پابندیاں بھی لگانی شروع کی جائیں گی۔تو یہ سب باتیں ثابت کرتی ہیں، چاہے وہ عراق ہو، ایران ہو یا
کوئی اور اسلامی ملک ہو کہ اسلامی دنیا کے خلاف یہ کاروائیاں ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی اور خاص طور
پر ایسے ممالک جن کے پاس وسائل بھی ہیں، بعض قدرتی وسائل ہیں اور امکانات ہیں کہ وہ ترقی یافتہ ملکوں
کی صف میں کھڑے ہو جائیں۔یا جن کے بارے میں مغرب کے بعض ملکوں کو یہ شک ہے کہ ان کے
مقابل پر کھڑے ہو کر یہ ملک ان کی پالیسیوں سے اختلاف کر سکتے ہیں، تو ان کے خلاف بہر حال
کارروائیاں ہوتی ہیں۔پس اسلامی ملکوں کے لئے یہ غور کا مقام ہے کہ اب بھی سبق حاصل کر لیں۔جو نصیحت آج سے
16 سال پہلے ان کو کی گئی تھی اس سے انہوں نے سبق حاصل نہیں کیا تھا، اس کو دوبارہ دیکھیں۔ایک ملک تو
راکھ کا ڈھیر ہو گیا لیکن بدقسمتی سے وہاں کے عوام کو اب بھی عقل اور سمجھ نہیں آ رہی۔غلط رہنماؤں کے
ہاتھوں میں جو رہنما اپنے ذاتی مفادر کھتے ہیں یا جو بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوتے ہیں، عوام بھی ان
کی باتوں میں آکر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔وہاں پچھلے دنوں مزاروں
پر حملہ ہوا۔اس کے علاوہ خود کش حملے ہوتے رہتے ہیں تو اپنے ہی لوگ تھے جو مرے۔فرقہ واریت نے
ان لوگوں کو اندھا کر دیا ہے۔ہر خود کش حملہ میں اپنی قوم کے لوگ مارے جاتے ہیں، شاید ایک آدھ ان
میں غیر ملکی فوجی مرتا ہو۔باقی دسیوں ان کے اپنے لوگ مارے جا رہے ہوتے ہیں۔یہ کہاں کی عقلمندی
ہے، اور کون سا انصاف ہے یا کونسا اسلام ہے؟ جو عراق میں آجکل ظاہر ہورہا ہے۔ان ملکوں کی انہی
حرکتوں کی وجہ سے جو مغربی طاقتیں اپنے خیال میں وہاں انصاف اور جمہوریت قائم کرنے آئی ہیں وہ
فائدہ اٹھارہی ہیں۔ہر خودکش حملہ جو روزانہ وہاں ہوتا ہے ان کو وہاں سے نکالنے کی بجائے وہاں رکھنے کا
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
149
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
جواز مہیا کر رہا ہے۔گو وہ کہتے یہی ہیں کہ ہم اپنے پروگرام کے مطابق چلے جائیں گے اور انخلاء شروع ہو
چکا ہے اور یہ مکمل ہو جائے گا۔لیکن یہ حرکتیں ، جواز بہر حال مہیا کر رہی ہیں۔ٹھیک ہے اس وجہ سے ان
بیرونی ملکوں کی فوجوں میں کچھ خوف کی صورت بھی پیدا ہوئی ہے۔لیکن جن حکومتوں کو اپنی انا ہر چیز سے
زیادہ عزیز ہو ان کو کسی جانی نقصان کی پرواہ نہیں ہوتی۔تو جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے، ان مغربی ملکوں کے جو
عراق کی جنگ میں ملوث ہیں مالی اور اقتصادی فوائد ہیں اس لئے بہر حال یہ کوشش کریں گے کہ اس ملک
میں اپنی مرضی کی حکومت قائم کی جائے تا کہ اس راکھ کے ڈھیر ملک کی بحالی کے کام میں اس ملک کے تیل
کی دولت سے یہ خزانے بھر سکیں۔گزشتہ دنوں (2-3 دن ہوئے ) اخبار میں ایک خبر تھی کہ ان مغربی ملکوں نے بحالی کے کام میں اب
تک
کئی بلین ڈالرز کمائے ہیں۔انہی کا پیسہ انہی پر خرچ کر کے ان پر احسان بھی جتارہے ہیں کہ دیکھو ہم
نے تمہارے لئے بحالی کے منصوبے کتنی جلدی بنا کر دیئے ہیں۔پانی مہیا کر دیا بجلی مہیا کر دی ، سڑکیں بنا
رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔بنا تو رہے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنے خزانے بھی بھر رہے ہیں۔تو یہ نہایت ہی
پریشان کن حالت ہے۔خلیج کے بحران کے خطبات میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ مسلمان
حمد
ممالک ہوش میں آئیں اور ان طاقتوں سے کہیں کہ ہم ان ممالک کو جو آپس میں لڑنے والے ہیں خود ہی
سنبھال لیں گے تم دخل نہ دو۔لیکن یہ مسلمان ممالک بھی ان کے مددگار بنے رہے۔اور ابھی تک بنے
ہوئے ہیں۔اب بھی اگر یہ مسلمان ملک مل کر کہیں کہ ہم مل کر امن قائم کروادیں گے اگر مغربی طاقتیں نکل
جائیں، تو شاید عراق میں کوئی امن کی صورت پیدا ہو جائے اور باقی ان ملکوں میں بھی امن کی صورت پیدا
ہو جائے۔افغانستان کا بھی یہی حال ہے۔ایران بھی ان ملکوں کے خطرناک عزائم کی لپیٹ میں آنے والا
ہے۔لیکن اگر یہ لوگ یہاں سے نکل جائیں اور یہ بھی آپس میں بھائی بھائی بن کر رہیں اور اس حدیث پر
عمل کرنے والے ہوں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو سامنے رکھنے
والے ہوں کہ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
(الحجرات: 11) که مومن تو بھائی بھائی ہوتے ہیں پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کروایا کرو اور اللہ کا
تقوی اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔تو شاید بچ جائے۔ایک تو عراق کے اندر جیسا کہ میں نے کہا کہ اگر مسلمانوں کی طرف سے صلح کی کوشش ہو تو شاید
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
150
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
کامیابی ہو جائے ورنہ یہ بدامنی اور آگئیں اور خود کش حملے اور ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے ہاتھوں
قتل، پتہ نہیں پھر کب تک چلتا چلا جائے گا۔پھر بعض طاقتوں کی ایران کے اوپر نظر ہے اور زور یہ دے رہے ہیں کہ جو ایران اپنی ایٹمی توانائی پر
امن مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں ، جوہری توانائی استعمال کر رہے ہیں وہ بھی استعمال نہیں کرنا۔کیونکہ اس سے پھر آگے نکل کر وہ اس کو دوسرے مقاصد کے لئے بھی استعمال کریں گے۔یہ حکومتیں اپنے
لئے ہر حق رکھتی ہیں کہ ہم جو چاہیں کریں لیکن دوسرا نہیں کر سکتا۔تو مسلمان ممالک اگر مل کر یہ جائزہ لے
لیں ، ایران
کو بھی سمجھا ئیں ، بھائی بھائی بن کے بیٹھیں اور اس بات کی تسلی کرلیں اور دنیا کو پھر اس بات کی
ضمانت دے دیں کہ ہم جو مسلمان ممالک ہیں ہر چیز انسانی فلاح و بہبود کے لئے کرنے والے ہیں، غلط
کام نہیں کریں گے تو سارے معاملات سلجھ جائیں گے اور سمجھ سکتے ہیں لیکن یہ بھی ہے کہ پھر تم بھی ہمیں یہ
ضمانت دو گے کہ آئندہ ہمارے معاملات میں تم کبھی دخل نہیں دو گے۔تعمیری منصوبوں کے لئے اگر ہمیں
مدد چاہئے ہوگی تو لے لیں گے، فوجی کارروائیاں ہمارے ملکوں کے خلاف نہیں ہوں گی۔اگر اس طرح ہو تو
معاملے سلجھ سکتے ہیں۔لیکن بد قسمتی سے مسلمان ممالک بظاہر یہ کوشش کر نہیں سکتے اور ضمانت دے نہیں سکتے کیونکہ تقویٰ کی
کمی کی وجہ سے ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے رہے ہیں اور دے رہے ہیں۔سعودی عرب کی مثال ہے، یہ
مثال حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے خطبات میں دی تھی کہ اس کی اسلامی دنیا سے
غداریاں تاریخی نوعیت کی ہیں اور ہمیشہ دھوکہ دیتا رہا ہے۔اس بات کو یہ امریکن جس کی کتاب کا میں نے
ذکر کیا ہے اس نے بھی لکھا ہے کہ سعودی عرب تو اب اس طرح مغرب اور امریکہ کے شکنجے میں ہے کہ اس
سے نکل نہیں سکتا۔اس نے لکھا کہ موجودہ حکومت کو قائم رکھنے کی ضمانت امریکہ نے اس شرط پر دی ہے کہ
ہمارے مفادات کی حفاظت کرو گے۔تو اللہ تعالیٰ کا جو یہ حکم ہے کہ تقویٰ اختیار کرو، وہی ان میں ختم ہو گیا
ہے تو امن کس طرح قائم کروا سکتے ہیں۔حالانکہ مکہ اور مدینہ کی وجہ سے اس خاندان کا اور سعودی عرب کا
مسلمانوں پر بڑا اثر ہو سکتا ہے، اگر تقویٰ سے کام لیں۔اور امریکہ کا خوف رکھنے یا مغرب کا خوف رکھنے کی
بجائے خدا کا خوف رکھنا ثابت کر دیں۔تو تمام مسلمان ممالک جن کو ان سے شکوے بھی ہیں وہ بھی ان کی
بات ماننے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔لیکن یہ اتنے بدنام ہو چکے ہیں کہ اب اگر نیک نیت ہو بھی جائیں
اور یہ کوشش بھی کریں تو پھر بھی اپنی ساکھ قائم کرنے میں ان کو کئی سال لگیں گے۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
151
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006ء
کی فلاح کا جو وعدہ کیا ہے، یہ تقویٰ کے ساتھ مشروط ہے۔تو اگر اپنی دنیاوی ہوا و ہوس نہ چھوڑی تو جیسا کہ
آثار ہیں عراق کے بعد اب ایران پر بھی پابندیاں ہیں اور ہو سکتا ہے اور بھی سختیاں ہوں۔پھر کہتے تو یہی
ہیں کہ حملہ نہیں کریں گے لیکن کوئی بعید نہیں۔پھر کسی اور ملک پر پابندیاں ہوں گی اور اس کی تباہی ہوگی۔پھر ایک ایک کر کے تمام مسلمان ملک اپنی ابتری اور تباہی کی طرف قدم بڑھا رہے ہوں گے یا کم از کم ان
کی لسٹ میں ہوں گے۔اور اگر کوئی بچنے کی صورت ہوگی تو جن کے قدرتی وسائل ہیں وہ اپنے قدرتی
وسائل اپنی اقتصادیات ان لوگوں کے قبضے میں دے رہے ہوں گے۔تو اسلامی دنیا کو اس طرف کسی طرح توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔جماعت کے خلفاء نے ان کو
ماضی میں بھی اس بارے میں سمجھانے کی کوشش کی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بڑی تفصیل سے سمجھایا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے 16-17 سال پہلے سمجھایا لیکن ان لوگوں نے ان باتوں کی کوئی
پرواہ نہیں کی ، کوئی وقعت نہیں دی۔بلکہ دنیا کے ہر ملک میں احمدیت کی مخالفت پہلے سے زیادہ بڑھ کے
ہونے لگی۔اگر ہم کوشش کریں بھی تو اب بھی شاید ہماری آواز پر کوئی توجہ نہ دے۔لیکن ہر احمدی کو دعا کے
ساتھ ساتھ مسلمان امت کو سمجھانا چاہئے کہ امت کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ
تقویٰ کی راہوں پر قدم مارتے ہوئے آپس میں ایک ہونے کی کوشش کرو۔جو بھی زرخیز ذہن کے رہنما
ہیں وہ مل کر بیٹھیں اور سوچیں کہ کیا وجہ ہے کہ مختلف وقتوں میں جو کوششیں ہوتی رہیں کہ مسلم امہ ایک ہو
جائے اور مسلمان ممالک کا خیال رکھے۔اسلامی ممالک کی تنظیم بھی قائم کی گئی لیکن پھر بھی ہر معاملے میں
مغرب کے دست نگر ہیں۔نہ عرب ایک قوم بن کر عربوں کو اکٹھا کر سکے یعنی اس طرح اکٹھا ہونا جس سے
ایک طاقت کا اظہار ہو۔نہ پھر بڑے دائرے میں مسلمان ممالک ایک ہو کر اپنی حیثیت منوا سکے۔اس کی
کیا وجوہات ہیں۔کئی وجوہات تو پہلے بیان ہو چکی ہیں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں حضرت خلیفہ اسیح الرابع
نے بیان کی تھیں۔لیکن اہم وجہ جو ہے اُس طرف یہ لوگ آنا نہیں چاہتے یعنی جو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ تقویٰ
کی راہ اختیار کرو۔اور یہ راہ اب اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانے بغیر ان کومل
نہیں سکتی۔اس لئے یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر مسلم اُمہ تقویٰ پر چلے تو پھر اس پر اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق
رحم ہو گا اور آئے دن کی زیادتیوں اور فلموں سے ان کی جان بچے گی۔لیکن یہ اگر ، بہت بڑا اگر ہے جس کی
طرف جیسا کہ میں نے کہا یہ لوگ آنا نہیں چاہتے ، زمانے کے امام کو ماننے کی طرف سوچنا نہیں چاہتے۔تو احمدی کی ذمہ داری صرف اتنی نہیں ہے کہ جہاں تک بس چلے ان کو سمجھائے کہ مسلمان ایک قوم
kh5-030425

152
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
خطبات مسرور جلد چهارم
ہونے کی کوشش کریں تا کہ ان کی دنیاوی طاقت اور ساکھ قائم ہو۔دشمن کو ان کی طرف آنکھ اٹھانے سے
پہلے کئی دفعہ سوچنا پڑے کیونکہ یہ ایک طاقت ہیں۔یہ اظہار ہو کہ مسلمان بھی ایک طاقت ہیں۔یا پھر احمدی
ان کے لئے دعا کریں۔یہ دعا بھی بہت اہم چیز ہے بلکہ سب سے اہم چیز دعا ہی ہے اور بڑا ضروری
ہتھیار ہے۔اور ساتھ ہی ایک مہم کے ساتھ ان لوگوں کو ، مسلمانوں کو یہ باور کرانے کی بھی کوشش کی جائے
کہ اس زمانے کے امام کو مانے بغیر نہ تمہاری طاقت قائم ہوسکتی ہے، نہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہوسکتا ہے۔ملکوں ملکوں میں فرقہ بندی ہے، یعنی اس وجہ سے اندرونی بٹوارے ہوئے ہوئے ہیں۔پھر ایک ملک
دوسرے ملک سے اس فرقہ بندی کی وجہ سے خار کھاتا ہے۔غیروں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں
اور یہ اسی حالت زار کا نتیجہ ہے کہ عرب دنیا میں عیسائیت نے بھر پور حملہ کیا ہوا ہے۔میں نے بچوں کی
کہانیوں کی ایک کتاب دیکھی۔اس میں حضرت عیسی کے ماننے والوں کی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ماننے والوں پر کہانی کہانی میں فوقیت ظاہر کی گئی ہے۔اور آخر میں یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسلمان بچہ مایوس ہو کر
عیسائیت کے بارے میں سوچتا ہے۔اور آج کل کیونکہ ترقی کے لئے ، دنیا کے علوم سمجھنے کے لئے انگریزی
زبان کو ضروری سمجھا جاتا ہے اس لئے انگریزی زبان سکھانے کے بہانے اس قسم کی کہانیاں بچوں میں
متعارف کروائی جارہی ہیں۔تو یہ بھی ایک لمبے عرصے کی منصوبہ بندی ہے۔عیسائیت خود تو ان ممالک میں
مذہب کے لحاظ سے آہستہ آہستہ ختم ہو گئی ہے یا ہو رہی ہے۔لوگ مذہب سے لاتعلق ہیں۔نام کے عیسائی
ہیں عمل تو کوئی نہیں۔تو ان کے خیال میں چند نسلوں کے بعد اس طریقے سے، جو اب بچوں میں اختیار کیا گیا
ہے اسلام پر عمل کرنے والے بھی نہیں رہیں گے۔اور یوں اِن تیل پیدا کرنے والے اور قدرتی وسائل رکھنے
والے ممالک کی اقتصادیات پر بلا کسی خطرے کے ان کا قبضہ ہو جائے گا۔پھر عرب دنیا میں آج کل اسلام پر پادریوں کے ذریعے سے بھی بڑے اعتراض ہورہے ہیں۔اور مصر
تک کے علماء جو اپنے آپ کو اسلام کا بڑا علمبر دار سمجھتے ہیں ان کو جواب نہیں دیتے۔اور سنا یہ ہے کہ با قاعدہ یہ
پالیسی ہے اور کہا گیا ہے کہ جواب نہیں دینا۔تو یہ ان کا حال ہے۔اور آج اگر ان کو جواب دینے کی جرات پیدا
ہوئی ہے تو جماعت احمدیہ کو اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے عرب دنیا میں ایم ٹی اے کے ذریعہ سے مصطفیٰ ثابت
صاحب کا جو پروگرام چلایا گیا تھا یہ کافی اثر پیدا کر رہا ہے۔کئی عربوں نے بڑا سراہا ہے۔تو جس طرح ان مغربی ملکوں کے اپنے ہی لوگ اپنے اندر کی باتیں بعض دفعہ بتا دیتے ہیں کہ ان کو
قابو کرنے کے کیا کیا طریقے ہیں، ان پر قبضہ کرنے کے کیا کیا طریقے ہیں۔تجارت کے ذریعے سے،
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
153
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
حکومتوں میں جوڑ توڑ کے ذریعے سے۔اور بدقسمتی سے مسلمان حکومتیں بڑی جلدی اس جوڑ تو ڑ میں شامل
ہو جاتی ہیں۔پھر جو نہ مانے پھر طاقت کے ذریعے سے حملہ ہوتا ہے۔اور اب جیسا کہ میں نے بتایا انہوں
نے یہ نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔دوبارہ عیسائیت کی تعلیم کے ذریعہ سے بڑی تیزی سے اسلام پر حملے کا یہ
طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے کہ عیسائیت کی خوبیاں بیان کرو اور مسلمانوں میں اسلام کے بارے میں غلط
فہمیاں پیدا کرو۔ان کو پتہ ہے کہ عیسائیت کی خوبیاں بیان کریں گے تو یہ اس کا جواب دے نہیں سکتے ،
کیونکہ آج اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے علاوہ کسی کے پاس اس کا جواب نہیں
ہے۔اور اس لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پروگرام بڑے کامیاب چل رہے ہیں۔ان لوگوں
کی تو سوچنے کی صلاحیتیں ہی ختم ہو چکی ہیں کہ کس کس طریقے سے ان پر حملے ہو رہے ہیں اور کس طرح
اسلام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اسلامی ممالک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔اور یہ عقل جس طرح کہ میں نے
کہا ماری جانی تھی کیونکہ اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو مانے بغیر اس کا جواب نہیں تھا اور آپ کو مان کر ہی دنیا میں اسلام کی عظمت بحال
ہوئی تھی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ سے لوگوں کو پاک کیا تھا، شریعت کے احکامات پر عمل کرنے والا بنایا تھا، حکمت کی باتیں سکھائی
تھیں، اور ایک قوم بنا کر ایک طاقت بخشی تھی اسی طرح آج بھی یہ سب کچھ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہی قائم ہونا ہے۔کیونکہ پیشگوئیوں
کے مطابق جواند ھیرا زمانہ تھا ایک ہزار سال کے عرصہ کا جس کے بعد مسیح موعود و مہدی موعود کا ظہور ہونا تھا
تو اس کے بعد خود بخود یہ علم و حکمت اور دین کی باتیں تو دلوں میں بیٹھنی شروع ہو جانی تھیں۔بلکہ اس چیز
سے انہیں لوگوں نے فائدہ اٹھانا تھا جنہوں نے اس مسیح و مہدی کو ماننا تھا۔پس اب اللہ تعالیٰ کے حکم کے
مطابق یہ تقویٰ اور یہ علم و حکمت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہی قائم ہوتی ہے اور
اسلام کا غلبہ اور اس کی ساکھ دوبارہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں نے ہی قائم کرنی
ہے انشاء اللہ۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ
الحكيم (الجمعۃ :4)۔تو یہ لوگ جو سی محمدی کے ذریعے سے اس پاک نبی کی امت سے جوڑے گئے
ہیں ان لوگوں نے ہی وہ کھوئی ہوئی حکمت اور دانائی کی باتیں دوبارہ دنیا میں پھیلانی ہیں۔اور تقویٰ کا سبق
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
154
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006ء
دینا ہے۔اور یہ اس خدا کی تقدیر ہے اور اس کا فیصلہ ہے جو غالب اور حکمت والا خدا ہے۔پس یہ غلبہ اور
حکمت کسی کی ظاہری ہوشیاری اور چالاکی سے نہیں ملے گی بلکہ یہ تقویٰ پر قدم مارتے ہوئے ملے گی اور تقویٰ
کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اپنے نمائندے کے ذریعہ سے جو احکامات دیئے ہیں، اس نمائندے
کے ذریعہ سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں فنا ہو کر خدا تعالیٰ کا قرب پانے والا بنا
ہے اس کے
ذریعہ سے ہی اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا ظہور ہونا ہے۔پس اس لحاظ سے مسلمانوں کو سمجھانے اور تبلیغ کی ضرورت
ہے ورنہ یہ جتنی مرضی چالا کیاں اور ہوشیاریاں دکھا دیں، طاقت کے مظاہرے کر لیں، جلسے جلوس نکال لیں،
ان قوموں کے دجل کے سامنے ان کی کوئی تدبیر کارگر نہیں ہو سکتی۔اس کے لئے احمد پوں کو دعاؤں کی طرف توجہ کرنے کی بھی بہت ضرورت ہے اور امت کے لئے دعا
کرنا سب دعاؤں سے افضل ہے۔کیونکہ اس وقت یہ امت بڑی مشکل میں گرفتار ہے۔پہلے ملک شام
کے بارے میں یہ خبر تھی کہ اس پر سختی کے دن آنے والے ہیں لیکن بہر حال وہ بات ٹل گئی شاید انہوں نے
کچھ شرائط مان لی ہوں اس لئے لیکن خطرہ بہر حال قائم ہے۔اب جیسا کہ میں نے کہا ایران کے گرد گھیرا
ڈالا جا رہا ہے اور آہستہ آہستہ یہ گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور یہی انہیں ملکوں پر سختیاں عالمی جنگ کا بھی
باعث بن سکتی ہیں اس لئے بہت زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔ایک احمدی کی تو آخری وقت تک یہ
کوشش ہونی چاہئے کہ یہ بلائیں ٹل جائیں۔اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے، یہی سب
سے بڑا ذریعہ ہے کہ دعا کریں۔اللہ تعالیٰ نے الہاما حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امت کے لئے دعاؤں کی طرف توجہ دلائی
تھی۔ایک دعا کا ذکر میں کرتا ہوں کہ رَبِّ اَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمد ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 37 مطبوعہ
ربوہ) کہ اے میرے رب! امت محمدیہ کی اصلاح کر۔پس ان کی اصلاح کے لئے بہت دعا کی ضرورت
ہے اور اصلاح کا نتیجہ ایک ہی صورت میں نظر آسکتا ہے اور وہ ہے کہ وقت کے امام کو مان لینا تا کہ ان
آفات سے بچ جائیں جو زمینی بھی ہیں اور آسمانی بھی۔ورنہ کوئی اصلاح کی کوشش کامیاب نہیں۔سکتی، کوئی ایسی کوشش جو امام الزمان کی تعلیم سے ہٹ کر کی جائے نہ ذاتی طور پر، نہ قومی طور پر کسی کو بچاسکتی
ہے اور نہ ذاتی کوششوں سے اب تقویٰ پر کوئی قائم ہو سکتا ہے۔وو
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
ہو
یہ اصلاح تمہیں کہاں تک لے جائے گی اس سے کسی بہتری کی امید رکھنا خطرناک غلطی ہے“۔(یعنی کہ جس میں آسانی رہنمائی نہ ہو، کیاتم نہیں دیکھتے کہ خدا تعالیٰ نے یہی سنت رکھی ہے کہ اصلاح
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
155
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006 ء
کے واسطے نبیوں کو مامور کر کے بھیجا ہے، انبیاء علیہم السلام جب آتے ہیں تو بظاہر دنیا میں ایک فساد عظیم
نظر آتا ہے۔بھائی بھائی سے باپ بیٹے سے جدا ہو جاتا ہے۔ہزاروں ہزار جانیں بھی تلف ہو جاتی ہیں۔حضرت نوح علیہ السلام کے وقت طوفان سے ان کے مخالفوں کو تباہ کر دیا گیا۔موسیٰ علیہ السلام کے وقت
اور دوسرے کئی عذاب وارد ہوئے اور فرعون کے لشکر کو غرق کیا گیا۔غرض خوب یا درکھو کہ قلوب کی اصلاح اسی کا کام ہے جس نے قلوب کو پیدا کیا ہے۔نرے کلمات اور
چرب زبانیں اصلاح نہیں کر سکتی ہیں۔ان کلمات کے اندر ایک روح ہونی چاہئے۔پس جس شخص نے
قرآن شریف کو پڑھا اور اس نے اتنا بھی نہیں سمجھا کہ ہدایت آسمان سے آتی ہے تو اس نے کیا سمجھا؟“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 344-345 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس مسلمانوں کو غور کرنا چاہئے اور ہمیں ان کو بتانا چاہئے کہ یہ تمام احکامات اور یہ تمام خوشخبریاں
اسلام کی ترقی کی قرآن کریم میں موجود ہیں اور اسلام کے ذریعہ سے ہی مقدر ہیں اور انشاء اللہ اسلام نے
غالب آتا ہے یہ ہمارا ایمان ہے۔لیکن اس کے باوجود کیونکہ امام کو نہیں مان رہے، مسلمانوں کی حالت
بحیثیت مجموعی (جن کے پاس طاقت ہے۔جو مسلمان ملک ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام
کو نہیں مانا ) روز بروز خراب ہی ہوتی چلی جارہی ہے۔اس کی کیا وجہ ہے۔اس کی وجہ ظاہر ہے جیسا
کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زمانے کے امام کا انکار ہے اور اس انکار کی وجہ سے تقویٰ کی راہ بھی گم ہو
چکی ہے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ تقویٰ کی راہ گم ہو چکی ہے اور جب تقویٰ کی راہ گم ہو جائے تو پھر
اصلاح کی کوششیں بھی اندھیرے میں ہاتھ پیر مارنے والی بات بن جاتی ہیں۔اللہ کرے کہ مسلمانوں کو عقل آجائے اور وہ اس حقیقت کو سمجھنے والے بن جائیں۔اس زمانے کے
امام کو ماننے والے ہوں تا کہ تقویٰ کی راہ پر قدم مارتے ہوئے اپنے اندرونی مسائل بھی حل کرنے والے
ہوں اور بیرونی حملہ آوروں سے بھی محفوظ رہ سکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کیونکہ تمام دنیا کے لئے ہے ، صرف مسلمانوں کے لئے
نہیں ہے اس لئے غیر مسلموں کے لئے بھی ہمیں دعا کرنی چاہئے۔یہ امیر ملک بھی اگر غریب ملکوں کو
اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے لئے یا اپنے مفاد کو پورا کرنے کے لئے اپنا زیرنگیں کرنا چاہتے ہیں یا کر
رہے ہیں تو یہ ظلم ہے۔اور حدیث میں آیا ہے کہ ظالم کی بھی مدد کرو۔اور ظالم کی مدد اس کے ظلم کے ہاتھ کو
روک کر کی جاتی ہے۔تو ہاتھ سے تو ہم روک نہیں سکتے ، دعا کا ہی ذریعہ ہے۔اور دعا کی طاقت ہمارے
پاس ہے لیکن یہ دعا کا بہت بڑا ہتھیار ہے اور اس کو ہمیں استعمال کرنا چاہئے اور جہاں تک ہو سکتا ہے ہمیں
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
156
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006ء
استعمال کرنا چاہئے۔تمام انسانیت کے لئے دعا کرنی چاہئے۔پھر رابطوں سے، تبلیغ سے اور اس کے بھی
آج کل کے زمانے میں مختلف ذرائع ہیں ان لوگوں کو بتائیں کہ جن راستوں کی طرف تم جا رہے ہو۔تمہاری حکومتیں تمہیں لے کر جارہی ہیں یہ تباہی کے راستے ہیں۔جتنے اخراجات گولوں اور تباہی پھیلانے
پر کئے جاتے ہیں اگر غریب ملکوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور صلح صفائی کی کوشش کے لئے کئے جائیں تو
اگر تمہاری نیت نیک ہے اور حقیقت میں دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہو جیسا کہ دعوی ہے تو اس سے
آدھے اخراجات میں بھی شاید تم اپنے مقاصد حاصل کر لو۔امن کانفرنسیں ذاتی مفاد کیلئے نہ ہوں بلکہ
اصلاح کے لئے اور حقیقی امن قائم کرنے کے لئے ہوں۔خدا کرے کہ ان لوگوں کو عقل آ جائے اور ان
ملکوں کے عوام میں یہ احساس قائم ہو جائے کہ وہ اپنے ملکوں کے سربراہوں کو ، سیاستدانوں کو ان ظالموں
سے روکیں ، باز رکھیں جو انہوں نے غیر ترقی یافتہ ملکوں سے، چھوٹے ملکوں سے روا رکھا ہوا ہے۔امن قائم کرنے کے بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بڑا خوبصورت نکتہ بیان
فرمایا ہے۔دنیا جب تک حُبّ الوطنی اور حب الانسانیت کے گر کو نہیں سمجھے گی اور یہ دونوں جذبات ایک جگہ جمع
ہو سکتے ہیں اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا۔تو جب انسانیت کی فکر ہوگی اور صرف اپنے ملک کے مفاد نہیں
ہوں گے بلکہ کل انسانیت کی فکر ہوگی تبھی امن قائم ہوگا اور اس کے لئے نیک نیت ہونا ضروری ہے۔اللہ کرے کہ ان کو اس کی توفیق ملے ورنہ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو خدا تعالیٰ کی لاٹھی چلتی ہے اور
آفتوں اور طوفانوں اور بلاؤں کی صورت میں پھر اپنا کام دکھاتی ہے۔اور اس زمانے میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ وارننگ تمام دنیا کو دی ہوئی ہے جو بھی خدا تعالیٰ کی قائم کردہ حدود سے تجاوز
کرے گا وہ اس کی پکڑ میں آئے گا۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہمیں یہ آفتوں کے نظارے نہ دکھائے بلکہ
ہمیں وہ دن دکھائے جب تمام ملک، تمام قو میں ایک ہو کر اپنے پیدا کرنے والے خدا کی پہچان کرتے
ہوئے ایک جھنڈے کے نیچے آ جائیں جو اسلام کا جھنڈا ہو اللہ ہمیں بھی توفیق دے کہ اپنے عمل اور دعا
سے اس بارے میں بھر پور کوشش کرنے والے ہوں۔kh5-030425

آج 10 میں سے 10 باقی