اپنی اصلاح اور اپنے نفس کو پاک کرنے کے لئے مالی قربانی بھی ایک انتہائی ضروری چیز ہے

خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006ء
167
(13
خطبات مسرور جلد چهارم
اپنی اصلاح کے لئے اور اپنے نفس کو پاک کرنے کے لئے مالی
قربانی بھی ایک انتہائی ضروری چیز ہے
مال ہمیشہ جائز ذریعہ سے کماؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اچھا
مال بھی پیش کر سکتے ہو جب جائز ذریعہ سے کمایا ہو
فرمودہ مورخہ 31 / مارچ 2006 ء(31/امان 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح ،لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت
قرآنی کی تلاوت فرمائی:
وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَاَحْسِنُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ
الْمُحْسِنِينَ ﴾ (البقره: 196 )
اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس جماعت پر ، اس پیاری جماعت پر بہت بڑا
احسان ہے کہ اس میں شامل ہونے کے بعد افراد جماعت اپنے عہد کے مطابق مالی قربانیوں میں پیش پیش
رہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت کہ نیک باتوں کی یاد دہانی کراتے رہنا چاہئے اور آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً جماعت کو مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے تا کہ
اگر کوئی سست ہو رہا ہے تو اس کو اس طرف توجہ پیدا ہو جائے اور جو نئے آنے والے ہیں اور نو جوان ہیں ان
کو مالی قربانیوں کا احساس ہو جائے ، اس کی اہمیت کا احساس پیدا ہو جائے کہ مالی قربانی بھی ایک انتہائی
ضروری چیز ہے اور وہ اپنی اصلاح کے لئے اور اپنے نفس کو پاک کرنے کے لئے اللہ کی راہ میں خرچ
کرنے والے بن جائیں۔kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
168
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006ء
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاَنْفُقُوْا خَيْرًا لَّا نَفُسِكُمْ (التغابن : 17) کہ اپنے مال اس کی
راہ میں خرچ کرتے رہو یہ تمہاری جانوں کے لئے بہتر ہوگا۔قرآن کریم میں مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلانے کے بارے میں بے شمار ارشادات ہیں اور یہ
خوشخبری دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کو پورا اجر دیتا ہے۔اس دنیا میں بھی اجر ہے
اور مرنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہو گے۔اس لئے ہمیشہ اپنے مال کا بہترین ٹکڑا
اس کی راہ میں خرچ کرو۔جماعت احمدیہ کا جو مالی سال ہے اس کو ختم ہونے میں دو تین ماہ رہ گئے ہیں اور جو انتظامیہ ہے، مال
سے متعلقہ شعبوں کو ان دنوں میں وصولیوں کی طرف توجہ دلانے کی فکر ہوتی ہے۔تو اس لحاظ سے میں توجہ
دلانی چاہتا ہوں تا کہ جن لوگوں کو ابھی تک اپنے لازمی چندہ جات ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں ہوئی ان کو
توجہ ہو جائے اور منتظمین کی پریشانی بھی دور ہو۔مجھے یقین ہے اور خدا تعالیٰ کے سلوک کو دیکھتے ہوئے جو وہ جماعت سے کرتا چلا آ رہا ہے میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس یقین پر قائم ہوں کہ جو بھی جماعتی ضروریات ہوں
گی اللہ تعالیٰ ہمیشہ انشاء اللہ
پوری فرماتا رہے گا۔نئے کاموں ، نئے منصوبوں کو وہی دل میں ڈالتا ہے اور ڈالتا بھی اسی لئے ہے کہ اس
کے نزدیک جماعت اس کام کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس آخری زمانے میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے ذریعے سے مالی قربانیوں کے جہاد ہونے تھے اس لئے ایک لمبے عرصے
کے بعد ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے وسعت بھی
اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے۔اس زمانے میں جبکہ ہر طرف مادیت کا دور دورہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں میں سے ایک بہت بڑی تعداد ہے جو مالی قربانیاں کرنا جانتی ہے اور ان
نمونوں کو قائم کرنے والی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلتے ہوئے صحابہ نے کئے۔یہ مالی
قربانی، قربانی تو یقیناً ہے جیسا کہ میں نے کہا لیکن اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں میں اس قربانی کی صلاحیت بھی پیدا کر دی ہے جس کے اعلیٰ ترین نمونے
ہمارے سامنے ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمائے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اگر ہماری فطرت کو وہ قوتیں نہ دی جاتیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام کمالات کو ظلی
طور پر حاصل کر سکتیں تو یہ حکم ہمیں ہر گز نہ ہوتا کہ اس بزرگ نبی کی پیروی کرو۔کیونکہ خدا تعالیٰ فوق الطاقت
کوئی تکلیف نہیں دیتا۔جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ﴾ (البقرة 287)
(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 156 )
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
169
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد سے بعض لوگوں کے اس بہانے کی بھی وضاحت
ہوگئی جو یہ کہتے ہیں کہ تمام چندوں کی ادائیگی ہماری طاقت سے بڑھ کر ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کا
يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقره: 287) کہ اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی وسعت، اس کی
صلاحیت، اس کی گنجائش سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا۔یہ تو ٹھیک ہے کہ اللہ تعالی تکلیف نہیں دیتا، لیکن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نمونے قائم فرمائے اور جن پر چلتے ہوئے صحابہ نے قربانیاں دیں وہ
قربانیاں اپنے اوپر تنگی وارد کر کے ہی دی گئی تھیں۔ہر ایک نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق اپنے اوپر سنگی
وارد کی اور قربانیاں دیں۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی استعداد میں زیادہ تھیں انہوں نے اس کے مطابق قربانی
دی، دوسرے ان
کو اللہ تعالیٰ کے اپنے ساتھ اس سلوک کا بھی علم تھا، ان کو پتہ تھا کہ میں آج اپنے گھر کا
سارا سامان بھی اللہ کی راہ میں قربان کر دوں گا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی دماغی
صلاحیت دی ہے اور تجارت میں اتنا تجربہ ہے کہ اس سے زیادہ مال دوبارہ پیدا کر لوں گا اور تو کل بھی تھا،
یقین بھی تھا اور یقیناً اس میں اعلیٰ ایمانی حالت کا دخل بھی تھا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا جائزہ لیتے ہوئے گھر کا نصف مال پیش کر دیا اور اسی طرح باقی صحابہ
نے اپنی استعدادوں کے مطابق قربانیاں کیں اور کرتے چلے گئے۔تو ہمیں اس ارشاد کہ لا يُكَلِّفُ
اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ﴾ (البقرہ :287) کو اپنے بہانوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنا جائزہ
لیتے رہنا چاہئے ، خود اپنے آپ کو دیکھنا چاہئے کہ مالی قربانی کی میرے اندر کس حد تک صلاحیت ہے، کتنی
گنجائش ہے۔کم آمدنی والے لوگ عموماً زیادہ قربانی کر کے چندے دے رہے ہوتے ہیں یہ نسبت زیادہ
آمدنی والے لوگوں کے۔زیادہ پیسے کو دیکھ کر بعض دفعہ بعض کا دل کھلنے کی بجائے تنگ ہو جاتا ہے۔بلکہ
بعض دفعہ ایسی صورت بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ موصی بھی بہت کم آمدنی پر چندے دیتے ہیں اور ایسے راستے
تلاش کر رہے ہوتے ہیں جن سے ان کی آمدنی کم سے کم ظاہر ہو۔حالانکہ چندہ تو خدا تعالیٰ کی خاطر دینا
ہے۔ایسے لوگوں کا پھر پتہ تو چل جاتا ہے، پھر وصیت پر زد بھی آتی ہے۔پھر معذرتیں کرتے ہیں اور
معافیاں مانگتے ہیں۔تو چاہے موصی ہو یا غیر موصی جب بھی مالی کشائش پیدا ہو اس مالی کشائش کو انہیں
قربانی میں بڑھانا چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہماری استعدادوں کو ، کشائش کو اس لئے بڑھایا ہے کہ
آزمائے جائیں۔یہ دیکھا جائے کہ بیعت کے دعوئی میں کس حد تک سچے ہیں۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا
إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرہ : 287) کے ارشاد کے بعد اس ارشاد کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ ﴿ لَهَا مَا كَسَبَتْ
وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ﴾ (البقرہ: 287) یعنی نیک کام کا ثواب بھی ملے گا اور اگر ٹال مٹول کر رہے ہو گے
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
170
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006ء
تو نقصان بھی ہوگا۔بہر حال اگر دل میں ذرا سا بھی ایمان ہو تو ایسے لوگ جن کی غلطیوں کی وجہ سے ان
سے چندہ نہیں لیا جاتا جب ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ان کی وصیت پر زد
پڑتی ہے یا دوسرے لوگوں کے چندوں پہ۔تو کیونکہ احمدی ہیں، دل میں نیکی ہوتی ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے، پھر ان کے دل بے چین ہو جاتے ہیں جیسا کہ میں نے بتایا پھر معافیاں
مانگتے ہیں اور ان کے لئے بات بڑی سخت تکلیف دہ بن رہی ہوتی ہے۔تو جب نظام جماعت نے یہ
اجازت دی ہوئی ہے کہ بعض آدمی مجبوریوں کی وجہ سے شرح کے مطابق چندہ نہیں دے سکتے تو رعایت
لے لیں تو سچائی کا تقاضا یہ ہے کہ رعایتی شرح کی منظوری حاصل کر لی جائے، بجائے اس کے کہ غلط بیانی
سے کام لیا جائے۔اور میں اس بارے میں کئی دفعہ کہ بھی چکا ہوں کہ ایسے لوگوں کو بغیر کسی سوال جواب
کے رعایت شرح مل جائے گی۔تو ایک تو جو لوگ اپنی آمد غلط بتاتے ہیں وہ غلط بیانی کی وجہ سے گناہگار ہو
رہے ہوتے ہیں۔دوسرے اس غلط بیانی کی وجہ سے اپنے پیسے میں بھی بے برکتی پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ جس خدا نے اپنے فضل سے حالات بہتر کئے ہیں وہ ہر وقت یہ طاقت رکھتا ہے کہ
ایسے لوگوں کو کسی مشکل میں گرفتار کر دے۔پس خدا تعالیٰ سے ہمیشہ معاملہ صاف رکھنا چاہئے۔اصل بات جو میں یہاں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ مالی قربانی ذریعہ ہے تربیت کا اور نفس کو پاک کرنے
کا۔اگر کچھ حصہ مالی قربانی بھی کر رہے ہیں اور غلط بیانی کر کے اپنی آمد کو بھی چھپا رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا
مالی قربانی کرنے والوں کے لئے ان کے نفسوں کو پاک کرنے کا جو وعدہ ہے اس سے تو پھر حصہ نہیں لے
رہے ہوتے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ تو ہر انسان کے دل کا حال جانتا ہے، اس کے تمام حالات جانتا ہے، کوئی چیز
اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے تو ایسی مالی قربانی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اور پھر یہ بات تربیت میں کمی کا
باعث بن رہی ہوتی ہے بلکہ دوسروں کے لئے بھی غلط نمونے قائم کر رہی ہوتی ہے اور جھوٹ بولنے کی وجہ
بھی بن رہی ہوتی ہے۔اس لئے بہتر ہے کہ ایسے لوگ مکمل طور پر چندے سے رخصت حاصل کر لیا کریں
اور غلط آمد بتانے کی وجہ سے جو جھوٹ کے مرتکب ہو رہے ہوتے ہیں اس سے بچ جائیں۔کیونکہ جھوٹ کے
بارے میں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شرک کی طرف لے جانے والا ہے۔پس چند ایسے لوگ جو اس قسم کے طریق اختیار کئے ہوئے ہیں ان کے لئے اس میں بڑا انذار ہے۔اللہ ہر احمدی کو اس سے بچائے اور ہم مالی قربانی دلی خوشی سے کرنے والے ہوں نہ کہ بوجھ سمجھ کر۔اللہ کی
خاطر کی گئی قربانیوں
کو اللہ کا فضل سمجھ کر کریں نہ کہ یہ خیال ہو کہ ہم جماعت پر یا خدا تعالیٰ پر کوئی احسان کر
رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجھ پر احسان کسی نے کیا کرنا ہے۔میں تو ان قربانیوں کو جو تم کر رہے ہوتے
ہو کئی گنا بڑھا کر تمہیں دیتا ہوں تمہیں واپس لوٹا رہا ہوتا ہوں۔پس یہ سودا تمہارے فائدے کے لئے ہے
جیسا کہ فرماتا ہے مَنُ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللَّهُ
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
171
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء
يَقْبِضُ وَيَبْصُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ (البقرة : 246) کہ کون ہے جو اللہ کو قرضہ حسنہ دے تا کہ وہ اس کے
لئے اس کو کئی گنا بڑھائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : اللہ تعالیٰ جو قرض مانگتا ہے تو اس سے یہ مراد
نہیں ہوتی ہے کہ معاذ اللہ، اللہ تعالیٰ کو حاجت ہے اور وہ محتاج ہے۔ایسا وہم کرنا بھی کفر ہے۔بلکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ جزا کے ساتھ واپس کروں گا۔یہ ایک طریق ہے اللہ تعالیٰ جس سے فضل کرنا چاہتا ہے“۔( بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ البقرہ آیت 246 الحکم جلد 6 نمبر 17 مؤرخہ 10 مئی 1902 صفحہ 7)
پس وہ لوگ جو مالی کشائش کے بعد دل میں کنجوسی محسوس کرتے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ سب
چندے اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو سمیٹنے کا ذریعہ ہیں۔پس اگر اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنے مال کا سولہواں حصہ دے
رہے ہیں تو یہ ان دینے والوں کے فائدہ کے لئے ہے۔اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے کہ میں تمہارے
مالوں کو سات سو گنا یا اس سے بھی زیادہ بڑھا کر واپس دیتا ہوں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کو جو اپنے مال کا اچھا ٹکڑا
کاٹ کر دے رہے ہو یہ تمہارے اپنے ہی فائدے کے لئے ہے۔اس میں ایک مومن کو یہ بھی ہدایت ہے،
یہ بھی فرما دیا کہ مال ہمیشہ جائز ذریعے سے کماؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اچھا مال سبھی پیش کر سکتے ہو جب جائز
ذریعہ سے کمایا ہو۔اللہ تعالی کو نا جائز منافع سے کمایا ہوا مال بھی پسند نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کو سود سے کمایا ہوا
مال بھی پسند نہیں ہے بلکہ سختی سے اس کی مناہی ہے۔رشوت کا پیسہ بھی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی لینے والا ہے۔پس جب چندہ دینے والا ان سب باتوں کو مدنظر رکھے تو پھر اس کا روپیہ، اس کی آمد، اس کی کمائی
خود بخود پاک ہو جائے گی۔یہ مالی قربانی اس کے لئے تزکیہ نفس کا موجب بن جائے گی۔اور اس طرح وہ
اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والا بن جائے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے لئے جو
دعائیں کی ہیں ان کا بھی وارث بن رہا ہوگا۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ زمانہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے اس میں ایک
جہاد مالی قربانیوں کا جہاد بھی ہے کیونکہ اس کے بغیر نہ اسلام کے دفاع میں لٹریچر شائع ہو سکتا ہے ، نہ قرآن
کریم کے مختلف زبانوں میں ترجمے ہو سکتے ہیں، نہ یہ ترجمے دنیا کے کونے کونے میں پہنچ سکتے ہیں۔نہ مشن
کھولے جا سکتے ہیں، نہ مربیان، مبلغین تیار ہو سکتے ہیں اور نہ مربیان، مبلغین جماعتوں میں بھجوائے جا
سکتے ہیں۔نہ ہی مساجد تعمیر ہو سکتی ہیں۔نہ ہی سکولوں، کالجوں کے ذریعہ سے غریب لوگوں تک تعلیم کی
سہولتیں پہنچائی جاسکتی ہیں۔نہ ہی ہسپتالوں کے ذریعہ سے دکھی انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے۔پس
جب تک دنیا کے تمام کناروں تک اور ہر کنارے کے ہر شخص تک اسلام کا پیغام نہیں پہنچ جاتا اور جب تک
غریب کی ضرورتوں
کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ مالی جہاد جاری رہنا ہے۔اور اپنی اپنی
گنجائش اور کشائش کے لحاظ سے ہر احمدی کا اس میں شامل ہونا فرض ہے۔kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
172
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں غریب اپنی طاقت کے لحاظ سے خرچ کرتا تھا اور امیر اپنی
وسعت کے لحاظ سے خرچ کرتا تھا۔غریب صحابہ بھی بے چین رہتے تھے کہ کاش ہمارے پاس بھی مال ہو تو ہم
بھی خرچ کریں۔جب جہاد کے لئے جانے کے لئے ، باوجود ان کی خواہش کے مالی تنگی اور سامان کی کمی کی
وجہ سے ان
کو پیچھے رہنا پڑتا تھا تو ان کی آنکھیں آنسو بہاتی تھیں اور ان کے دل بے چین ہوتے تھے۔اور یہ
اتنی سچی بے چینی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے جو دلوں کا حال جاننے والا ہے اس نے بھی یہ گواہی دی کہ یہ بے چین
دل اور آنسو بہاتی آنکھیں بناوٹ نہیں تھیں بلکہ حقیقت میں ان کی یہ کیفیت ہوتی تھی۔اللہ کرے کہ آج ہماری قربانیوں کی تڑپ بھی اسی طرح سچی تڑپ ہو جس طرح پہلوں کی تھی۔اور
اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے ساتھ ملاتے ہوئے پاک نمونے قائم کرنے کی توفیق دے۔ہمیں اس آیت کے
مطابق اس بات کا ادراک عطا فرمائے اور عمل کرنے کی توفیق دے جس کی میں نے تلاوت کی ہے۔اس
کا ترجمہ یہ ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے تئیں ہلاکت میں نہ ڈالو اور احسان کرو۔یقیناً
اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔آج جب اسلام کے خلاف ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی جماعت کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رہنمائی میں دلائل قاطعہ کے ذریعہ سے
جواب دینے کے لئے کھڑا کیا ہے اور جس کی تیاری کے لئے جیسا کہ میں نے کہا کہ مالی قربانی کی ضرورت
ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھتے ہوئے مالی قربانیوں کی طرف توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ورنہ اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ فرمایا ہے کہ اگر ہم مالی قربانیوں کی طرف توجہ نہیں کریں گے تو اپنے آپ کو
ہلاکت میں ڈالنے والے ہوں گے۔اپنے آپ کو دین کی خدمت سے محروم کر رہے ہوں گے۔اور دین کی
خدمت سے محروم ہونے کا مطلب ہی اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا ہے۔پس جو چندے کے معاملے میں ستیاں دکھانے والے ہیں وہ اپنے جائزے لیں اور جو جماعتی
عہد یدار نئے شامل ہونے والوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ نہیں کرتے وہ بھی ذمہ دار ہیں۔پس جہاں دین
کی نصرت کے لئے آسمان پر شور ہے وہاں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف بھی بہت زیادہ توجہ دینے کی
ضرورت ہے۔ان ذمہ داریوں کو بھی ہمیں نبھانا ہوگا۔اور ہم ہلاکت سے اس صورت میں بیچ سکتے ہیں
جب أحْسِنُوا پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض عمدگی سے ادا کرنے والے ہوں اور اس کے نتیجہ میں خدا
کی رضا حاصل کرنے والے ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے مال خرچ کرنے کے
طریقوں اور یہ کہ کون سا مال خرچ کرنا چاہئے اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا
کرتے تھے۔kh5-030425

173
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006ء
شخص
خطبات مسرور جلد چهارم
چنانچہ روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا یارسول اللہ! اللہ کی راہ میں خرچ کئے ہوئے کس مال کا
ثواب زیادہ ملے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو تندرستی کی حالت میں مال کی خواہش ہوتے
ہوئے محتاجی سے ڈر کر ، مالداری کی طمع رکھ کر خرچ کرے۔اور اتنی دیر مت کر کہ جان حلق میں آن پہنچے تو
اس وقت تو کہے کہ فلاں کو اتنا دینا اور فلاں کو اتنا دینا، حالانکہ اب تو وہ مال کسی اور کا ہو ہی چکا۔(صحیح بخاری کتاب الزكاة باب اى الصدقة افضل حدیث نمبر (1419
تو فرمایا کہ تندرستی کی حالت میں، انسان کی صحت اچھی ہو ، جوان ہو ، تو عاقبت کی فکر بھی کم رہتی ہے۔اگر اس عمر میں یہ خیال آ جائے صحت کی حالت میں یہ خیال آ جائے تو پھر مال کی وجہ سے بہت سی ایسی
لغویات ہیں جن میں انسان مبتلا ہو جاتا ہے ، ملوث ہوسکتا ہے ان سے بچ جاتا ہے۔پھر مال کی خواہش ہر انسان میں ہوتی ہے۔آج کل کے زمانے میں مادیت کا بہت زیادہ دور دورہ
ہے اور بہت بڑھ کر یہ خواہش ہے۔اس حالت میں اس زمانے میں جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے
ہیں تو یقیناً یہ بہت بڑی قربانی ہے۔اللہ کا فضل ہے کہ جماعت میں بہت سے لوگ مال کی خواہش رکھنے
کے باوجود قربانیاں کرتے ہیں۔پھر اس وقت خرچ کرنا جب محتاجی کا بھی ڈر ہو۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جماعت میں ایسی
بہت مثالیں ہیں جب کسی بات کی بھی پرواہ کئے بغیر لوگ قربانیاں کر رہے ہوتے ہیں۔ابھی چند دن ہوئے جرمنی کے ایک نوجوان کے بارے میں مجھے پتہ چلا کہ وہ مقروض بھی تھا، شادی
بھی ہونے والی تھی۔ایک معمولی رقم اس نے شادی کے لئے جمع کی ہوئی تھی لیکن جب وہاں جو تحریک
ہے سو (100) مساجد کی اس کے لئے چندے کی تحریک کی گئی تو وہ تمام جمع پونچھی جو اس نے شادی کے لئے
جوڑی تھی لا کے پیش کر دی۔پس یہ نمونے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا
ہونے کے نظارے ہمیں دکھاتے ہیں، وہاں اُن ست لوگوں کو بھی توجہ کرنی چاہئے ، ان کو بھی توجہ دلانے
والے بننے چاہئیں جو حیلوں بہانوں سے چندوں میں کمی کی درخواستیں کرتے ہیں۔تو ایسے لوگوں کے
بارے میں فرمایا کہ وہ مالدار ہونے کی طمع رکھتے ہیں ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح پیسہ اکٹھا ہو
جائے۔یہ چند لوگ اُن برکتوں میں نہ شامل ہو کر جو اس قربانی کی وجہ سے ملنی ہے اپنے آپ کو ہلاکت میں
ڈالنے والے ہوتے ہیں۔اللہ سب احمدیوں
کو عقل دے اور اس بخل سے محفوظ رکھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح اپنے صحابہ کو مالی قربانیوں کی ترغیب دلائی اور کس طرح
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
174
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء
دلایا کرتے تھے اس بارے میں روایت میں یوں ذکر ملتا ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ اپنی نسبتی ہمشیرہ حضرت اسماء بنت ابوبکر کو نصیحت فرمائی
کہ اللہ کی راہ میں گن گن کر خرچ نہ کیا کرو ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تم کو گن گن کر ہی دے گا۔اپنی تفصیلی کا منہ بند
کر کے ( یعنی کنجوسی سے ) نہ بیٹھ جاناور نہ پھر اس کا منہ بند ہی رکھا جائے گا۔یعنی نہ تو پیسہ آئے گا اور نہ نکلنے
کی نوبت آئے گی۔جتنی طاقت ہو، استعداد ہوا تنا خرچ کرنا چاہئے۔(بخاری کتاب الزكواة باب التحريص على الصدقة حديث نمبر 1433 و باب الصدقة فيما استطاع حدیث نمبر (1434
پس بعض لوگ جو سمجھتے ہیں کہ چندے ہمارے لئے بوجھ ہیں ان
کو ہمیشہ یہ نصیحت یا درکھنی چاہئے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: قیامت کے دن حساب کتاب ختم ہونے تک انفاق فی سبیل اللہ کرنے والا اللہ کی راہ میں خرچ
کئے ہوئے اپنے مال کے سائے میں رہے گا۔(مسند احمد بن حنبل مسند عقبه بن عامر جلد 5 صفحه 895 ایڈیشن (1998
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ حدیث قدسی بھی سنایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن
آدم ! خرچ کرتارہ ہمیں تجھے عطا کروں گا۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی کئی مثالیں بکھری پڑی ہیں۔(ایک میں نے مثال پہلے بھی دی تھی )
جن میں اللہ تعالیٰ کی ان نوازشوں کے ذکر ملتے ہیں، اس کے نظارے نظر آتے ہیں ، اور یہ نظارے نظر
آتے ہی ہیں تو لوگوں میں اتنی جرات اور ہمت پیدا ہوتی ہے کہ وہ نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے مال خرچ کر
دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کو اس طرح قربانی کرنے والے ہمیشہ عطا فرما تار ہے اور ان پر اپنے فضلوں
ہمیشہ عطافرما تار
کی بارش بھی برساتا رہے۔چندوں کے بارہ میں بعض جماعتوں کے بعض استغفار ہوتے ہیں جو بعض لوگوں کی طرف سے ہوتے
ہیں جن کے بارے میں سمجھتا ہوں کہ وضاحت کر دوں۔ایک تو یہ کہ آج کل وصیت کی طرف بہت توجہ ہے۔اور وصیت کی طرف توجہ تو ہوگئی ہے لیکن تربیت کی کافی کمی ہے۔اس لئے بعض موصیان یہ سمجھتے ہیں کہ کیونکہ ہم
نے وصیت کی ہوئی ہے اس لئے ہم صرف وصیت کا چندہ دیں گے باقی ذیلی تنظیموں کے چندے یا مختلف
تحریکات کے چندے ہم پر لاگو نہیں ہوتے۔تو یہ واضح ہو، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر تو حالات
ایسے ہوں کہ تمام چندے نہ دے سکتے ہوں تو اس کی اجازت لے لیں۔ورنہ توقع ایک موصی سے یہ کی جاتی
ہے کہ ایک موصی کا معیار قربانی دوسروں کی نسبت، غیر موصی کی نسبت زیادہ ہونا چاہئے۔تو اگر وصیت کا
صرف کم سے کم 1/10 حصہ سے دے کر باقی چندے نہیں دے رہے تو ہو سکتا ہے۔kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
175
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء
غیر موصی دوسرے چندے شامل کر کے موصیان سے زیادہ قربانی کر رہے ہوں۔تو اس لحاظ سے
واضح کر دوں کہ کوئی بھی چندہ دینے والا، چاہے وہ موصی ہیں یا غیر موصی ہیں اگر توفیق ہے تو تمام تحریکات
میں چندے دینے چاہئیں کیونکہ ہر تحریک اپنی اپنی ضرورت کے لحاظ سے بڑی اہم ہے۔پھر ایک چیز یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے کہا کہ اصل مقصد چندوں
کا اللہ تعالیٰ کا قرب پانا ہے، نہ کہ
پیسے اکٹھے کرنا۔اس لئے بالکل صحیح طریق سے بغیر کسی چیز کو، اپنی آمد کو چھپائے بغیر، اپنے بجٹ بنوانے
چاہئیں جو کہ سال کے شروع میں جماعتوں میں بنتے ہیں۔اور بجٹ بہر حال صحیح آمد پہ بننا چاہئے۔اس
کے بعد اگر توفیق نہیں تو چندوں کی چھوٹ لی جاسکتی ہے۔پھر ایک اور بات ہے جس کی طرف میں عرصے سے توجہ دلا رہا ہوں کہ نومبائعین کو مالی نظام میں
شامل کریں۔یہ جماعتوں کے عہدیداروں کا کام ہے۔جب نو مبائعین مالی نظام میں شامل ہو جائیں گے
تو جماعتوں کے یہ شکوے بھی دور ہو جائیں گے کہ نو مبائعین سے ہمارے رابطے نہیں رہے۔یہ رابطے
پھر ہمیشہ قائم رہنے والے رابطے بن جائیں گے اور یہ چیز ان کے تربیت اور ان کے تقویٰ کے معیار بھی
اونچے کرنے والی ہو گی۔تو جیسا کہ میں نے کہا کہ قرآن کریم میں مالی قربانیوں کے بارے میں بے شمار
ہدایات ہیں۔تو اللہ تعالیٰ جو بھی فضل فرماتا ہے ان کو اس میں بھی شامل کرنا چاہئے۔پھر زکوۃ کی ادائیگی کے بارے میں بعض سوال ہوتے ہیں۔یہ بنیادی حکم ہے۔جن پر ز کوۃ واجب
ہے ان کو ضرور ادا کرنی چاہئے اور اس میں بھی کافی گنجائش ہے۔بعض لوگوں کی رقمیں کئی کئی سال بنکوں
میں پڑی رہتی ہیں اور ایک سال کے بعد بھی اگر رقم جمع ہے تو اس پر بھی زکوۃ دینی چاہئے۔پھر عورتوں کے
زیورات ہیں ان پر زکوۃ دینی چاہئے۔جو کم از کم شرح ہے اس کے مطابق ان زیورات پر زکوۃ ہونی
چاہئے۔پھر بعض زمینداروں پر ز کوۃ واجب ہوتی ہے ان کو اپنی زکوۃ ادا کر نی چاہئے۔تو یہ ایک بنیادی حکم
ہے اس پر بہر حال توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس مالی قربانی کے ضمن میں ایک دعا کی بھی درخواست کرنی چاہتا ہوں۔جیسا کہ میں نے ایک دفعہ
اعلان کیا تھا بلکہ شاید دو دفعہ کر چکا ہوں، کہ طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ جور بوہ میں بن رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے
عل سے بڑی خوبصورت عمارت ہے اور بڑا اعلیٰ اور معیاری انسٹیٹیوٹ بن رہا ہے ، دل کی بیماریوں کے
لئے۔اس کے لئے میں نے دنیا کے ڈاکٹروں کو تحریک کی تھی کہ وہ اس میں خاص طور پر حصہ لیں اور
قربانیاں کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ کے ڈاکٹر ز نے اس کے خرچ کی بہت بڑی ذمہ داری اپنے
اوپر لی ہے۔تقریباً ایکو پیمنٹ (Equipment) وغیرہ کا سارا خرچ وہی ادا کریں گے اور یہ بہت بڑا خرچ
kh5-030425

176
خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء
خطبات مسرور جلد چهارم
ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے ایک بہت بڑی رقم جمع بھی کر لی ہے اور وعدے بھی کئے ہیں۔ان
کے لئے بھی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور یہ توفیق دے کہ وہ جلد اپنے وعدے پورے
کرنے والے بھی ہوں۔لیکن امریکہ کی جماعت کو بھی یا درکھنا چاہئے کہ اس بہت بڑی قربانی کی وجہ سے کہیں
ان کے لازمی چندہ جات میں فرق نہ پڑے۔وہ بہر حال متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے لئے جو بھی اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں ان کے
اموال ونفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
وعدہ ہے کہ سلسلہ کی ترقی کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی اور جن اموال کی بھی ضرورت ہے وہ انشاء
اللہ میسر ہو جائیں گے، مہیا ہو جائیں گے۔جیسا کہ آپ فرماتے ہیں: ”اور خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس سلسلہ کو ترقی دے گا اس لئے امید کی
جاتی ہے کہ اشاعت اسلام کے لئے ایسے مال بہت اکٹھے ہو جائیں گے۔“
66
(رساله الوصیت روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ 319)
تو یہ تو کوئی فکر نہیں ہے کہ مال نہیں ملے گا، ضرورت پوری نہیں ہوگی۔لیکن ہمیں یہ دعا کرتے رہنا
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہوں اور
قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والے ہوں۔اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں۔دعا کی ایک اور درخواست ہے کہ انشاء اللہ اس ہفتے کے دوران میں میں آسٹریلیا وغیرہ اور دوسرے
چند ممالک کے چند ہفتوں کے لئے دورے پر جا رہا ہوں۔۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس دورے
کو با برکت فرمائے اور ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے جو وہاں کے احمدیوں کے لئے بھی بابرکت ہو۔اور سفر
میں بھی ہمیں حفاظت میں رکھے۔kh5-030425

آج 10 میں سے 10 باقی