اللّٰہ تعالیٰ کی صفتِ ناصر اور نصیر سیرت النبیؐ کی روشنی میں

خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
301
25
خطبات مسرور جلد چہارم
اللہ تعالیٰ کی صفتِ ناصر اور نصیر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تو اللہ تعالیٰ کی تائید و
نصرت کے واقعات سے بھری پڑی ہے
اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی نصرت ہر موقع پر فرما کران کے خوف کی
حالت کو امن میں بدل دیتا ہے اور اپنی تائیدات کے نظارے
دکھاتا ہے
فرمودہ مورخہ 23 جون 2006ء (23 /احسان 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَ۔إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۔وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ
الْغَلِبُونَ الصَّفت : 172 تا 174)
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اور بلاشبہ ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے حق میں ہمارا یہ فرمان گزر چکا ہے کہ
یقینا وہی ہیں جنہیں نصرت عطا کی جائے گی اور یقیناً ہمارالشکر ضر ور غالب آنے والا ہے۔سفر پہ جانے سے پہلے جو جمعہ تھا اس میں میں اللہ تعالیٰ کی صفت ناصر اور نصیر کے بارے میں بتا رہا
تھا اور بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی نصرت ہر موقع پر فرما کر ان کے خوف کی حالت کو امن میں بدل دیتا
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
302
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
ہے، فکروں
کو دور فرما دیتا ہے اور اپنی تائیدات کے نظارے دکھاتا ہے۔اور ان نظاروں کی انتہا اور معراج
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں ہم پورا ہوتے دیکھتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایسے بے انتہا واقعات ہیں جہاں ہمیں قدم قدم پر اللہ تعالیٰ
کی تائید و نصرت نظر آتی ہے۔میں نے اس خطبے میں قرآن کریم سے، ہجرت کے وقت اور پھر جنگ بدر
میں جس طرح اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد فرمائی ، وہ آیات پیش کی تھیں اور ان کی مختصر
وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں کی تھی۔جیسا کہ میں نے کہا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی تو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے واقعات سے بھری پڑی ہے ان ساروں کو بیان
کرنا تو ممکن
نہیں ان میں سے کچھ روایات کے حوالے سے میں اس وقت آپ کے سامنے رکھوں گا جن سے پتہ چلتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح فرشتوں کی فوج کے ذریعے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید و نصرت فرما تا رہا۔آپ کی زندگی میں آپ کے دعویٰ نبوت کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ دشمن ہر موقع پر آپ کو نقصان
پہنچانے کی کوشش کرتا رہا اور جیسا کہ تمام انبیاء سے ہوتا چلا آیا ہے دشمن کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ابتداء میں
ہی نبی کو نقصان پہنچا کر یا اس کی جماعت کو نقصان پہنچا کر ختم کر دیا جائے۔یا ایسی صورت حال پیدا کرنے
کی کوشش کی جائے جس سے نبی کا دعویٰ جھوٹا ہونے کا خیال لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائے۔اور سب
سے بڑھ کر یہ کوشش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے زمانے میں ہوئی۔آپ کے ماننے
والوں پر سختیاں کی گئیں، آپ پر بے انتہا ظلم کئے گئے، آپ کا سوشل بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے آپ
کے خاندان کو ، اور آپ کو اور آپ کے ماننے والوں کو شعب ابی طالب میں ان ظلموں سے بچنے کے لئے
جانا پڑا اور وہاں تقریباً تین سال تک رہے۔وہاں خوراک کا کوئی ایسا ذخیرہ تو تھا نہیں۔کچھ عرصہ بعد بھوک
اور پیاس کی سختیاں سب کو، بچوں کو اور بوڑھوں کو اور عورتوں کو برداشت کرنی پڑیں۔بھوک اور پیاس سے
بچے ، بڑے سب بیقرار تھے۔حالت یہ تھی کہ ایک صحابی نے رات کے وقت چلتے ہوئے اپنے پاؤں کے
نیچے آنے والی کسی نرم چیز کو اٹھا کر کھا لیا کہ اپنی بھوک مٹا سکیں۔وہ کہتے ہیں کہ مجھے آج تک نہیں پتہ لگا کہ
میں نے کیا کھایا تھا۔بہر حال تین سال بعد اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام فرما دیا کہ بائیکاٹ کا معاہدہ جو قریش
کے بعض قبائل نے کیا تھا اور جس کی وجہ سے آپ کو اپنے خاندان سمیت شعب ابی طالب کی گھائی میں
جانا پڑا اور وہاں جا کے رہنا پڑا۔یہ معاہدہ کعبہ کی دیوار پر لٹکایا گیا تھا تا کہ ہر ایک قبیلے کو پتہ لگ جائے اور
کوئی خلاف ورزی نہ کرے۔اس معاہدے کے بارے میں ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چچا ابوطالب سے فرمایا
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
303
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
کہ مجھے میرے خدا نے بتایا ہے کہ جو معاہدہ کعبہ کی دیوار پر لٹکایا گیا ہے وہ تمام کا تمام کیڑے نے کھا لیا
ہے اور صرف خدا کا نام اس پر باقی رہ گیا ہے۔چنانچہ ابو طالب نے خانہ کعبہ جا کر قریش کے بڑے بڑے
سردار جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے ان سے کہا کہ اس طرح میرے بھتیجے نے مجھے بتایا ہے۔انہوں نے کہا ٹھیک
ہے دیکھ لیتے ہیں۔چنانچہ جب وہ اس معاہدے کو دیکھنے گئے تو اس کی حالت بالکل وہی تھی جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی تھی۔چنانچہ اس پر جو نرم دل سرداران قریش تھے انہوں نے کہا
اب بہت ہو چکی کیونکہ پہلے بھی ان میں سے بعضوں کے دل نرم ہورہے تھے اور وہ چاہتے تھے یہ کسی طرح
ختم ہو، اس لئے قطع تعلقی اب بند ہونی چاہئے۔تو یہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت ہی تھی جس کی وجہ سے معاہدہ
اس طرح ختم ہوا۔یہ ٹھیک ہے کہ کچھ عرصہ تک آپ کو اور آپ کے ماننے والوں کو ایک امتحان سے گزرنا
پڑا لیکن اس بات کی طاقت اس وقت کسی میں نہ تھی کہ ان سرداران قریش کے مقابلے پر اس گھائی سے باہر
آکر اپنے روزمرہ کے معمولات کے مطابق زندگی گزار سکیں۔یہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی مدد ہی تھی
جس نے ایسا انتظام فرما دیا۔اس معاہدے کا کچھ بھی نہ رہا اور چند شرفاء کے دل میں اس وجہ سے خوف اور
ہمدردی کے جذبات بھی پیدا ہوئے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اپنے بھیجے ہوئے بندوں کے حق میں
تائید و نصرت کی ہوائیں چلاتا ہے۔ایسے مواقع دکھاتا ہے جو غیروں کو بھی نظر آئیں۔گوراستے میں عارضی
مشکلات آتی ہیں لیکن آخر کا ر خدا کا گروہ ہی غالب آتا ہے۔اور اس وعدے کی وجہ سے اور اللہ تعالیٰ پر
تو گل کی وجہ سے انبیاء اور ان کی جماعتیں اللہ کے پیغام کو آگے بھی پہنچاتی ہیں اور اس کے ساتھ چھٹی رہتی
ہیں اور باوجود سختیاں اور تکلیفیں برداشت کرنے کے ان کے قدم پیچھے نہیں ہٹتے اور ان کے دلوں میں کبھی
ور
غیر اللہ کا کوئی خوف پیدا نہیں ہوتا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جو تمام نبیوں کے سردار، خاتم الانبیاء تھے آپ پر بھی مشکلات کے بہت
زیادہ ایسے موقعے آئے جو زیادہ کڑی مشکلات تھیں، بہت زیادہ سخت مشکلات تھیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے
اپنی تائید و نصرت کے غیر معمولی نظارے بھی دکھائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ پانچ مواقع آپ کی زندگی کے ایسے ہیں جو
انتہائی غیر معمولی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے بغیر ان سے نکلنا محال ہے۔اس بارے میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔انکے اپنے الفاظ میں پیش کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ:
یادر ہے کہ پانچ موقعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہایت نازک پیش آئے تھے جن میں
جان کا بچنا محالات سے معلوم ہوتا تھا۔اگر آنجناب در حقیقت خدا کے سچے رسول نہ ہوتے تو ضرور ہلاک
کئے جاتے۔kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
304
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
ایک تو وہ موقعہ تھا جب کفار قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا محاصرہ کیا اور قسمیں کھا
لی تھیں کہ آج ہم ضر ورقتل کریں گے۔دوسر اوہ موقعہ تھا جب کہ کافر لوگ اس غار پر معہ ایک گروہ کثیر کے پہنچ گئے تھے جس میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم مع حضرت ابو بکر کے چھپے ہوئے تھے۔تیسرا وہ نازک موقعہ تھا جبکہ اُحد کی لڑائی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے تھے اور کافروں
نے آپ کے گرد محاصرہ کر لیا تھا۔اور آپ پر بہت سی تلواریں چلائیں مگرکوئی کارگر نہ ہوئی۔یہ ایک معجزہ تھا۔چوتھا وہ موقعہ تھا جب کہ ایک یہودیہ نے آنجناب کو گوشت میں زہر دے دی تھی اور وہ زہر بہت تیز
اور مہلک تھی اور بہت وزن اس کا دیا گیا تھا۔پانچواں وہ نہایت خطرناک موقعہ تھا جبکہ خسرو پرویز شاہ فارس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
قتل کے لئے مصمم ارادہ کیا تھا اور گرفتار کرنے کے لئے اپنے سپاہی روانہ کئے تھے۔پس صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ان تمام پُر خطر موقعوں سے نجات پانا
اور ان تمام دشمنوں پر آخر کار غالب ہو جانا ایک بڑی زبر دست دلیل اس بات پر ہے کہ
در حقیقت آپ صادق تھے اور خدا آپ کے ساتھ تھا“۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 263-264 حاشیہ )
شعب ابی طالب کی قید سے باہر آنے کے کچھ عرصے بعد ہی حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ
انتقال کر گئے۔ان دو شخصیتوں کا قریش مکہ کو کچھ تھوڑا بہت لحاظ تھا۔ابو طالب کے بزرگ ہونے کی وجہ
سے اور حضرت خدیجہ ایک مالدار عورت تھیں، کافی اثر و رسوخ تھا۔ان کی وفات کے بعد تو سب قریش اس
بات پر قائم ہو گئے تھے کہ اب تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے کیونکہ اب ہم
مزید برداشت نہیں کر سکتے۔چنانچہ تمام سرداروں نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم تمام سردار آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارادہ قتل میں شامل ہوں گے تاکہ بنی ہاشم کے لئے کسی بدلے کی صورت نہ بن سکے اور وہ بدلہ نہ لے
سکیں۔تمام سرداروں کے مقابلے پر آنا اُن کے لئے مشکل ہوگا۔لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سازش کا
پتہ لگ گیا۔چنانچہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے اذن سے ہجرت کا فیصلہ کیا۔اس قتل کی سازش کا ذکر کرتے
ہوئے حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے جو میں نے ابھی اقتباس پڑھا ہے کہ یہ بڑا سخت موقع تھا جب قریش
نے آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔تمام سردار قریش تلواریں تانے کھڑے تھے لیکن بے وقوفوں
کو یہ پتہ
نہیں تھا کہ انہوں نے جس منصوبہ بندی کے تحت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے ( تا کہ کسی پر الزام نہ
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
305
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
آئے ) جس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا ارادہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ تو سب سے زیادہ اس نبی کی حفاظت اور
نصرت فرماتا ہے۔بیسیوں واقعات ان کفار کی نظر میں پہلے بھی گزر چکے تھے۔وہ اس بات کے خود بھی گواہ
تھے لیکن پھر بھی ان کو عقل نہ تھی۔ابو جہل جو اس سارے پروگرام کا سرغنہ تھا وہ بھول گیا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم جب ایک تاجر کا حق دلوانے کے لئے ابو جہل کے دروازے پر گئے تھے تو کیا نظارہ اس نے دیکھا
تھا کہ آپ کی مدد کے لئے دو خونخوار اونٹ آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے تا کہ وہ آپ کو کوئی نقصان
نہ پہنچا سکے۔تو اس کی وجہ سے اس نے آپ کے کہنے کی فوراً تعمیل بھی کی اور اس تاجر کا قرضہ بھی دے دیا۔بہر حال جب منصوبہ بندی کر کے یہ سب لوگ آپ کے دروازے کے باہر گھیرا ڈال کر کھڑے تھے اور
گھیراؤ کیا ہوا تھا تو آپ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لوگوں کی امانتیں دے کر ان کو یہ ہدایت دے رہے
تھے کہ ان کو واپس لوٹا کر صبح آجانا اور تم میرے بستر پر لیٹ جاؤ تا کہ کفار اگر دیوار پر سے جھانکیں اور
دیکھیں تو یہی سمجھیں کہ میں لیٹا ہوا ہوں اور آپ ہجرت کیلئے تیاری کرنے لگے۔آپ نے حضرت
علی کو یہ
بھی فرمایا کہ دشمن تمہیں کوئی گزند نہیں پہنچا سکے گا۔یہ یقین تھا آپ کو نہ صرف اپنی ذات کے بارے میں
بلکہ اپنے ماننے والوں کے بارے میں بھی کہ یہ بچے ایمان والے ہیں۔آج کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان
ظاہر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے عظیم نظارے نظر آنے ہیں اس لئے اے علی ! تم جو میرے دین
پر مکمل ایمان لاتے ہو بے فکر رہو دشمن تمہیں کوئی بھی گزند نہیں پہنچا سکے گا۔پھر آپ بڑے آرام سے ان
دشمنوں کے درمیان سے ہی نکل گئے۔نہ کوئی خوف اور نہ فکر کہ باہر دشمن کھڑا ہے اگر پکڑا گیا تو کیا ہوگا۔یہ تو
خیر فکر تھی ہی نہیں کہ پکڑا جاؤں گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مرضی اور اجازت سے یہ ہجرت ہو رہی تھی اسلئے دل اس
یقین سے پُر تھا کہ اللہ تعالیٰ خود ہی حفاظت فرمائے گا اور ہر قدم پر مددفرماتے ہوئے محفوظ رکھے گا۔مکہ
سے نکلتے ہوئے آپکو بڑا صدمہ بھی تھا۔آپ نے یہ الفاظ کہے کہ مکہ ! تو مجھے ساری دنیا سے زیادہ عزیز
ہے لیکن تیرے فرزند مجھ کو یہاں رہنے نہیں دیتے۔خیر وہاں سے نکل کر آپ کو حضرت ابو بکر بھی راستے
میں مل گئے (جن سے پروگرام پہلے ہی طے تھا) اور آپ انکو ساتھ لے کر غار ثور کی طرف چل پڑے۔وہاں پہنچ کر حضرت ابو بکر نے غار کو اچھی طرح صاف کیا تمام سوراخوں کو اچھی طرح بند کیا جو غار میں تھے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اب آپ اندر تشریف لے آئیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور بے فکر ہو کر حضرت ابو بکر کی ران پر سر رکھ کر سو گئے۔کوئی اور ہو تو فکر سے
ایسے حالات میں نیند اڑ جاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمیشہ شامل حال رہنے کا اس قدر یقین تھا کہ کسی
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
306
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
قسم کی فکر کا کوئی شائبہ تک نہ پیدا ہوا۔چنانچہ اگلے آنے والے وقت نے بتایا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کی
نصرت سے دل پر از یقین تھا۔اللہ تعالیٰ نے بھی کسی طرح نصرت فرمائی۔فوراً مکڑی کو حکم دیا کہ غار پر
جہاں درخت لگا ہوا تھا اس کے اوپر جالائن دو۔اور کبوتر کو حکم ہوا کہ گھونسلہ بھی بنا دو اور انڈے دے دو۔تو
اللہ تعالیٰ نے یہ حفاظت اور نصرت کے جو فوری سامان فرمائے تھے یہ غیر معمولی نشان تھا۔قریش جب تعاقب کرتے ہوئے غار کے قریب پہنچے تو وہاں پہنچ کر دیکھ رہے تھے کہ پاؤں کے
نشان تو یہاں تک آ رہے ہیں اور اکثر نے کہا کہ یہاں آ کر یا تو ان لوگوں کو زمین نگل گئی ہے یا آسمان پر
چڑھ گئے ہیں۔ایسی صورت حال میں وہ غار میں نہیں جاسکتے جبکہ مکڑی نے جالا بھی بنا ہوا ہے اور گھونسلہ
بھی ہے۔اس صورت میں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ کسی کو غار میں جھانکنے کا خیال ہی نہیں آیا۔اور
کسی نے کہا بھی تو دوسروں نے اس کو رڈ کر دیا۔تو کفار کے دل میں غار میں نہ جھانکنے کا یہ خیال آنا بھی
اللہ تعالیٰ کی اس نصرت کی وجہ سے تھا جو اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرما رہا تھا۔یہ لوگ اتنا قریب
تھے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑے شدید گھبرا گئے تھے۔لیکن آپ نے فرمایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ
مَعَنَا (التوبۃ : 40) کوئی فکر نہ کر واللہ ہمارے ساتھ ہے۔تو یہ دوسرا موقع تھا جب دشمن قریباً آپ کے
سر پر پہنچ گیا تھا لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخدا تعالیٰ کی مدد پر اتنا یقین تھا کہ کوئی پرواہ نہیں کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دوسرے واقعہ کا ذکر فرمایا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ
نے آپ
کو تائید فرماتے ہوئے اس خطرناک حالت سے نکالا۔پھر تیسرا واقعہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کیا ہے وہ احد کی لڑائی کا ہے۔یہ ایسا
موقع ہے کہ اللہ اپنے خاص بندوں کے ساتھ یہ سلوک کرتا ہے ورنہ اُس وقت جو حالات تھے وہ ایسے تھے
کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی دنیا دار اس سے بچ کر نکل سکے۔اس جنگ میں مسلمانوں کی غلطی کی وجہ
سے جب جنگ کا پانسہ پلٹا اور کفار نے دوبارہ حملہ کیا تو ایک افراتفری کا عالم تھا۔اُس وقت آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد صرف چند جاں نثار صحابہ رہ گئے تھے۔لیکن کفار کے بار بار کے حملے جو ایک ریلے کی
صورت میں ہوتے تھے وہ بھی اتنے سخت ہوتے تھے کہ یہ چند لوگ بھی سامنے کھڑے نہیں رہ سکتے تھے،
ایک طرف بٹ جاتے تھے اس وجہ سے تتر بتر ہو جاتے تھے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ جاتے
تھے۔اس موقع پر تیروں کی بارش بھی آپ پر ہوئی جو صحابہ میں سے زیادہ تر حضرت طلحہ نے اپنے ہاتھ پر
لی۔اور تلواروں سے بھی حملے ہوئے اور اسی موقعے پر جب صحابہ ادھر ادھر ہوئے تو اس وقت جو بھی تلواریا
تیر آتا تھا اللہ تعالیٰ اس سے بچالیتا تھا تا ہم دو پتھر دشمن کے پھینکے ہوئے آپ کو لگے اور آپ زخمی ہو گئے۔kh5-030425

خطبات مسرور جلد چہارم
307
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
لیکن اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق ایسے حالات میں جو نتیجہ نکلنا چاہئے اور دشمن کی جو کوشش تھی کہ آج
مسلمانوں کو مکمل طور پر شکست کا سامنا کرنے پڑے اور آج موقع ہے کہ ان کو ختم کر دیا جائے یا اتنی کمر توڑ
دی جائے کہ یہ اٹھنے کے قابل نہ رہیں تو یہ نتیجہ جو وہ نکالنا چاہتے تھے اور دشمن کی جو کوشش تھی کہ بالکل ختم کر
دینا ہے، آپ
کو قتل کرنے کی بھی نعوذ باللہ کوشش تھی جو نا کام ہوئی۔ایسے حالات میں سوائے اللہ تعالیٰ کی
خاص تائید و نصرت کے یہ ہو نہیں سکتا۔مسلمانوں کو مکمل طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت نہ
کرنے کی وجہ سے جو نقصان اٹھانا پڑا اور اس کا جو نتیجہ نکلنا تھا وہ نکلا لیکن دشمن کو جس آخری نتیجے کی تمنا تھی ،
خواہش تھی وہ اللہ تعالیٰ نے پوری نہ ہونے دی۔پھر ( حضرت مسیح موعود نے تو اس کا ذکر نہیں کیا لیکن قرآن کریم میں اس کا ذکر آتا ہے ) حنین کی
جنگ میں جب مسلمانوں کو اپنی تعداد دیکھ کر یہ خیال ہوا کہ اب ہم بہت بڑی تعداد میں ہو گئے ہیں ، بارہ ہزار
کا لشکر ہے کون ہم پر غالب آ سکتا ہے۔کیونکہ اس لشکر میں نئے آنے والے مسلمان بھی شامل تھے لیکن ان
نئے آنے والوں میں ایمان کی کمزوری بھی تھی۔شروع میں ایک حملے کے بعد ایسی حالت پیدا ہوئی کہ
شکست کی صورت پیدا ہونی شروع ہو گئی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے پھر اپنے وعدے کے مطابق کہ میرا لشکر ہی
غالب آتا ہے اپنی نصرت فرماتے ہوئے ان بدلے ہوئے مخالف حالات کو مسلمانوں کے حق میں بدل دیا۔یہاں اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ تمہاری اکثریت یا تمہاری عقل یا تمہاری طاقت غالب نہیں آئے
گی بلکہ ہر غلبہ میری نصرت کا مرہون منت ہے اس لئے ہمیشہ مجھ سے ہی مدد مانگو۔اس نکتے کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم بخوبی سمجھتے تھے اور پرانے صحابہ جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر سایہ تربیت
پائی وہ بھی سمجھتے تھے لیکن نئے آنے والوں
کو علم نہیں تھا۔تو بہر حال اس جنگ میں جیسا کہ میں نے کہا بعض
کمزور ایمان والے بھی تھے اور کیونکہ فورا فتح مکہ کے بعد ہی یہ جنگ لڑی گئی تھی اور اکثر کے ایمان ایسے
پختہ ابھی نہیں ہوئے تھے نہ تربیت تھی اور کچھ ویسے بھی دل سے ایمان بھی نہیں لائے ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کا جہاں تک سوال ہے اللہ سے مدد مانگتے ہوئے آپ کی دعا کا
تو ہمیشہ یہ حال رہتا تھا جس کی حالت ہمیں جنگ بدر کے واقعہ میں نظر آتی ہے کہ کس طرح تڑپ تڑپ کر
آپ اللہ سے نصرت مانگ رہے تھے۔آخر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو یہ کہنا پڑا کہ آپ کو اتنی فکر کیوں
ہے۔اللہ کا آپ سے وعدہ ہے کہ وہ ہمیشہ آپ کی تائید و نصرت فرمائے گا۔تو بہر حال جنگ حنین میں یہ
مسلمانوں کے ایمان کی کمزوری تھی جس کا نتیجہ شروع میں مسلمانوں نے دیکھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ کا تو ہر جنگ میں دعا
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چہارم
308
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
پر اور اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت پر اتنا یقین ہوتا تھا لیکن باوجود یقین ہونے کے کبھی دعا کا ساتھ نہیں چھوڑا۔جب بھی کوئی جنگ ہوئی ہوتی مہم سر کرنی ہوتی آپ ہمیشہ دعا کیا کرتے تھے۔حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ کرتے تو یہ دعا کرتے کہ اے
اللہ ! تو ہی میرا سہارا ہے اور تو ہی میرا مددگار ہے اور تیری ہی دی ہوئی توفیق سے میں جنگ کر رہا ہوں۔(مسند احمد بن حنبل، مسند انس بن مالك حديث نمبر 12940 صفحه 476 عالم الكتب بيروت ایڈیشن (1998ء)
تو دعا تو آپ ہمیشہ کیا کرتے تھے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ اس میں کمزور ایمان والوں کی وجہ
سے نقصان مسلمانوں
کو اٹھانا پڑا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کا ذکر فرمایا ہے۔فرماتا ہے لقد
نَصَرَكُمُ اللَّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا
وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُدْبِرِيْنَ) (التوبہ : 25 ) کہ یقینا اللہ بہت سے
میدانوں میں تمہاری مدد کر چکا ہے خاص طور پر حسنین کے دن بھی جب تمہاری کثرت نے تمہیں تکبر میں مبتلا
کر دیا تھا۔پس وہ تمہارے کسی کام نہ آ سکی اور زمین کشادہ ہونے کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی۔پھر تم بیٹھ
دکھاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔یعنی تمہاری کثرت تعداد یا اس وجہ سے تکبر جو بعض نئے آنے
والے مسلمانوں کے دل میں پیدا ہو گیا تھا یہ کسی کام نہ آسکا کہ ہماری تعداد زیادہ ہے، ہم طاقتور ہیں،
ہمارے پاس ہتھیار بہت زیادہ ہیں۔اُس وقت پہلا حملہ جیتنے کے باوجود شکست کی صورت پیدا ہوگئی لیکن
ہمیشہ کی طرح اللہ تعالیٰ کی نصرت ہی کام آئی اور وہ اس لئے کہ اللہ کا اپنے رسول اور بچے اور پکے مومنوں
سے وعدہ ہے کہ میں تمہارا مددگار بنوں گا اور یہ بتادیا کہ اصل فتح تمہاری پہلے بھی اور آئندہ بھی میری نصرت
کی وجہ سے ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی وجہ سے ہے جس کو میں ہمیشہ قبول کرتا ہوں اور اس
نصرت اور دعا کا نتیجہ ہے کہ اس جنگ میں بھی حالات بدلے اور پھر مسلمانوں نے آخر نتیجہ فتح پائی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ اَنْزَلَ اللهُ سَكِيْنَتَهُ عَلَى رَسُوْلِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَّمْ
تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَذَلِكَ جَزَاءُ الْكَفِرِيْنَ ﴾۔(التوبہ : 26 ) پھر اللہ نے اپنے رسول
اور مومنوں پر اپنی سکینت نازل کی اور ایسے لشکر اتارے جنہیں تم دیکھ نہیں سکتے تھے۔اور اس نے ان لوگوں
کو عذاب دیا جنہوں نے کفر کیا تھا اور کافروں کی ایسی ہی جزا ہوا کرتی ہے۔پس یہ جو فتح تھی یہ اللہ تعالیٰ کی نصرت کی وجہ سے تھی اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعے سے دلوں میں
سکیت بھی پیدا کر رہا تھا اور مددبھی فرمارہا تھا جو دشمنوں کو بھی نظر آ رہی تھی۔حارث بن بدل نے بیان کیا کہ میں جنگ حنین میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے کے لئے
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
309
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
آیا۔آپ کے سارے صحابہ شکست کھا کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے مگر حضرت عباس بن عبد المطلب اور
ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہما نہیں بھاگے تھے۔تو حضور نے زمین سے ایک مٹھی لی اور ہمارے
چہروں پر پھینک دی تو ہم شکست کھا گئے۔پس یہی خیال کیا جارہا تھا کہ ہر شجر اور حجر ہماری تلاش میں ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی مدداور لشکروں کو مخالفین نے بھی دیکھا۔ان کو بھی نظر آ رہا تھا کہ یہ مسلمانوں کی فوج نہیں لڑا
رہی بلکہ کوئی اور لڑ رہا ہے۔اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت ہے جو فرشتوں کے ذریعے سے حملہ آور
ہو رہی ہے۔بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے خیال میں یہ تھا کہ آج اس جگہ کی ہر مخلوق ہمارے خلاف ہے۔مٹی
کا ایک ذرہ بھی ہمارے خلاف ہے۔درخت، پتے اور ہر چیز ہمارے خلاف چل رہی ہے اور جنگ لڑ رہی
ہے۔تو یہ تھے اللہ تعالیٰ کی مدد کے نظارے۔اور چوتھا واقعہ جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے جس میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو ایک یہودیہ نے ہلاک کرنے کی خوفناک سازش کی تھی۔وہ زہر دینا تھا جس کی کافی مقدار
آپ کو دی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے مددفرمائی اور اس منصوبے کو ظاہر کر دیا۔روایت میں ذکر آتا ہے کہ ایک یہودی سردار کی بہن نے آپ کو ایک بھنی ہوئی ران پیش کی اور
اس پر اچھی طرح زہر لگا دیا۔آپ تصحابہ کے ساتھ بیٹھ کر اس کو کھانے لگے۔کچھ صحابہؓ نے پہلے بھی کھانا
شروع کر دیا۔لیکن آپ نے جب منہ میں لقمہ ڈالا تو فوراً پتہ لگ گیا۔آپ نے فوراً کہا کہ اس کو چھوڑ
دو۔اس یہود یہ کو بلایا گیا۔تو اس نے تسلیم کیا اور پھر وہ کہنے لگی کہ آپ کو کس نے بتایا ہے ؟ آپ نے
گوشت کی طرف اشارہ کر کے فرمایا اس نے۔پھر آپ نے اس سے پوچھا تمہارا اس سے مقصد کیا
تھا۔تم کیا چاہتی تھی؟ ہمیں کیوں ہلاک کرنا چاہتی تھی ؟ تو کہتی ہے کہ میرا خیال تھا کہ اگر آپ اللہ کے
نبی ہیں، رسول ہیں تو اس زہر سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس زہر سے محفوظ
رکھے گا۔اور اگر نہیں تو ہماری جان چھوٹ جائے گی۔(ابو داؤد كتاب الديات باب فى من سقى رجلا۔۔۔حدیث نمبر (4510
تو بہر حال اس زہر کا اثر جو تھا وہ بشری تقاضے کے تحت ایک انسان پر جو ہونا چاہئے وہ آپ پر تھوڑا
سا ہوا۔آپ کے گلے پر اثر رہا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کی مددفرماتے ہوئے ایک تو پہلے آپ کو آگاہ کر
دیا کہ یہ زہر ہے۔پھر باقی جو اس کے خطرناک نتائج ہو سکتے تھے اس سے بھی محفوظ رکھا۔پھر پانچواں واقعہ جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ذکر کیا ہے۔یہ بھی بڑا عظیم واقعہ
ہے کہ بادشاہ وقت کے مقابل پر اللہ تعالیٰ نے آپ کی کس طرح مدد فرمائی۔اس کا ذکر یوں ملتا ہے کہ
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
310
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
یہودیوں نے ایک دفعہ کسری کے پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شکایت کی۔سازشیں تو کرتے رہتے
تھے کہ کسی طرح آپ کو نقصان پہنچا ئیں۔اور کچھ نہیں تو یہ طریقہ آزمایا گیا کہ عرب میں ایک نبی پیدا ہوا
ہے اور وہ طاقت پکڑ رہا ہے اور کسی وقت تمہارے خلاف بھی جنگ کرے گا۔وہ بھی بہر حال کچھ ٹیڑھا سا
انسان تھا۔اس نے یمن کے گورنر کو حکم بھیجا کہ اس طرح میں نے سنا ہے کہ عرب میں ایک شخص ہے جس
نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے، تم اسے فوراً پکڑ کر گرفتار کرو اور گرفتار کر کے میرے پاس بھجوا دو۔چنانچہ گورنر نے
دو آدمی بھیجے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ تم کوئی سختی نہ کرنا۔بادشاہ کو دھو کہ لگا ہے ورنہ عربوں میں کیا طاقت ہے کہ
وہ کسری کے مقابل پر کھڑے ہوں۔اس کو کیا پتہ تھا کہ ایک وقت ان میں وہ طاقت آنے والی ہے۔لہذا
جب یہ لوگ مدینہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے فرمایا کہ کس
طرح آئے ہو؟ انہوں نے بادشاہ کا پیغام دیا کہ آپ کے خلاف یہ شکایتیں بادشاہ کو پہنچی ہیں جس کی وجہ
سے اس نے کہا ہے کہ آپ کو گرفتار کر کے اس کے سامنے پیش کیا جائے۔لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی بتا دیا
کہ یمن کے گورنر نے ہمیں کہا تھا کہ سختی نہیں کرنی۔بہر حال حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے دو
تین دن انتظار کرو پھر جواب دوں گا۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے، انتظار کر لیتے ہیں لیکن یہ ہم بتادیں کہ آپ
کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ایسا نہ ہو کہ آپ جواب نہ دیں اور پھر بادشاہ غصے میں آ کر حملہ آور ہو جائے۔اگر ایسا ہو گیا تو عرب کی خیر نہیں وہ پھر اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادے گا۔بہت طاقتور بادشاہ ہے۔آپ نے فرمایا کوئی بات نہیں دو دن انتظار کرو۔پھر دوسرے دن آئے تو آپ نے ان کو پھر کہا کہ ٹھہرو۔پھر وہ تیسرے دن آئے لیکن آپ یہی کہتے رہے کہ ابھی ٹھہر و۔تو تیسرے دن انہوں نے کہا کہ اب تو
ہماری معیاد ختم ہوگئی ہے۔بادشاہ ہم سے بھی ناراض ہو جائے گا۔آپ ہمارے ساتھ چلیں۔تو آپ نے
فرمایا: پھر میرا جواب سنو کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خدا کو مار ڈالا ہے۔جاؤ یہاں سے چلے جاؤ
اور اپنے گورنر کو بھی اطلاع کر دو۔خیر وہ یمن آئے اور انہوں نے گورنر سے کہا کہ انہوں نے تو ہمیں یہ جواب دیا ہے۔گورنر بہر حال
سمجھ دار تھا۔اس نے کہا کہ اگر اس نے ایران کے بادشاہ کو یہ جواب دیا ہے تو کوئی بات ہوگی اس لئے تم
بھی انتظار کرو۔چنانچہ وہ انتظار کرتے رہے اور دس بارہ دن گزرنے کے بعد جب جہاز وہاں آیا تو انہوں
نے آدمی مقرر کیا ہوا تھا کہ دیکھو کوئی خبر آئے تو بتانا۔تو انہوں نے بتایا کہ ایک جہاز تو آیا ہے، اس پر پہلے
بادشاہ کا جھنڈا نہیں ہے اور طرح کا جھنڈا ہے۔تو گورنر نے کہا جلدی سے ان سفیروں کو لے کر آؤ جو بادشاہ
نے بھجوائے ہیں، کوئی پیغام لائے ہوں گے۔تو جب وہ سفیر گورنر کے پاس پہنچے تو انہوں نے کہا ہمیں
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
311
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
بادشاہ نے ایک خط آپ کے نام دیا ہے۔اس نے خط دیکھا اس پر مہر بھی دوسرے بادشاہ کی تھی۔جب اس
نے خط کھولا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ پہلے بادشاہ کی سختیوں کو دیکھ کر ہم نے سمجھا کہ ملک تباہ ہو رہا ہے اس
لئے فلاں رات کو ہم نے اس کو قتل کر دیا تھا اور اب ہم اس کی جگہ پر بیٹھ گئے ہیں۔یہ وہی رات تھی جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ آج میرے خدا نے تمہارے خدا کو مار دیا ہے۔اور اس نے یہ بھی
لکھا کہ سب سے میری اطاعت کا عہد لو اور یہ بھی پیغام دیا کہ پہلے بادشاہ نے عرب کے ایک آدمی کو
پکڑنے کے لئے جو حکم بھیجا تھا اس کو منسوخ کر دو۔یہ چیز ایسی تھی جس کو دیکھ کر فوراً اس گورنر کے دل میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک تعلق پیدا
ہوا اور اسلام کا دل میں ایک رعب پیدا ہوا اور کہا جاتا ہے کہ وہ مسلمان ہو گیا۔تو اس طرح کے بے شمار واقعات
ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمیشہ کس طرح مدد فرماتا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے اس پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت تو فرمائی تھی اور ہمیشہ فرما تا رہا لیکن
آپ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس کی مدد اور نصرت حاصل کرنے کی طرف متوجہ رہے اور ہر
قدم پر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے
کہ اے رب ! میری مدد فرما اور میرے خلاف (دشمن کی مددنہ فرما اور مجھے کامیابی عطا فرما اور میرے مقابل
پر دشمنوں کو کا میاب نہ کر۔میرے لئے موافقانہ تدبیر کر اور میرے خلاف تدبیر نہ کر۔اور میری راہنمائی فرما
اور میرے لئے ہدایت مہیا فرما اور ہر وہ شخص جو میرے خلاف حد سے بڑھ جائے ، اس پر مجھ کو کا میاب فرما۔صلى الله
(جامع ترمذى۔كتاب الدعوات۔باب في دعاء النبي
نمبر )
تو یہ دعا ہے جو آپ کرتے تھے اور یہ دعا بڑی جامع دعا ہے جو ہر ایک کو کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ”اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج
کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علو اور مرتبہ ظاہر کیا ہے۔اور وہ سورۃ ہے ﴿أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ
بِاَصْحبِ الْفِيْل (الفیل :2) یہ سورۃ اس حالت کی ہے کہ جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب
اور دکھ اٹھا ر ہے تھے۔اللہ تعالیٰ اس حالت میں آپ کو تسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید و ناصر ہوں۔اس میں
ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل کے ساتھ کیا کیا ؟
یعنی ان کا مکر الٹا کر ان پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے جانور ان کے مارنے کے لئے بھیج دیئے۔ان
جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ تھیں بلکہ مٹی تھی۔بجٹیل بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔اس سورۃ شریفہ
میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کر کے
kh5-030425

خطبات مسرور جلد چهارم
312
خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء
آپ کی کامیابی اور تائید اور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔یعنی آپ کی ساری کارروائی کو برباد کرنے کے لئے
جو سامان کرتے ہیں اور تدابیر عمل میں لاتے ہیں ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں
کو اور کوششوں کو الٹا کر دیتا ہے، کسی بڑے سامان کی ضرورت نہیں ہوتی۔جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے
تباہ کر دیا ایسا ہی یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی۔جب کبھی اصحاب الفیل پیدا ہوتب ہی اللہ تعالیٰ ان کے
تباہ کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا دینے کے سامان کر دیتا ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 110۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس اب اللہ تعالیٰ نے اپنی اس تائید و نصرت کے لئے اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے فرزند اور عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا ہے اور اس کے ذریعہ سے
انشاء اللہ تعالیٰ تائید و نصرت فرماتا رہے گا ہمارا بھی یہ کام ہے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت
کے طلبگار ہوتے ہوئے اپنے ایمان کو مضبوط کرتے چلے جائیں اور جو وعدے اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے ہیں اُن کو ہم کسی تکبر یا عقل یا کسی اور وجہ سے ضائع کرنے والے نہ
ہوں۔ایسا نہ ہو کہ وہ ہماری زندگیوں میں نظر نہ آئیں بلکہ ہمارے دلوں میں کبھی اس کا شائبہ بھی پیدا نہ
ہو۔اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
غلام صادق ہیں اس حیثیت سے جو اللہ تعالیٰ نے نصرت کے وعدے فرمائے ہیں ان کو ہم اپنی زندگیوں
میں پورا ہوتے بھی دیکھیں اور ہماری زندگیوں کا وہ حصہ بھی بنیں۔kh5-030425

آج 10 میں سے 10 باقی