جلسہ سالانہ پر ڈیوٹی دینے والے رضاکاران کے فرائض اور مہمان نوازی کے اعلیٰ تقاضے
خطبات مسرور جلد چهارم
361
(29)
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
جلسہ سالانہ پر ڈیوٹی دینے والے رضا کاران کے فرائض اور
مہمان نوازی کے اعلیٰ تقاضے
جلسہ کے دنوں میں باوجود ڈیوٹیوں کے بوجھ کے اور باوجود
نا قابل برداشت چیزوں کا سامنا کرنے کے ہمیشہ مسکراتے رہنے
کی کوشش کریں
فرمودہ مؤرخہ 21 / جولائی 2006ء(21 /وفا 1385 ھش) مسجد بیت الفتوح ،لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آجکل یہاں احمدی ماحول میں جلسہ سالانہ کی رونقیں شروع ہو چکی ہیں، الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ اگلے
جمعہ کو ایک اور جلسہ کی برکات دکھانے کے سامان پیدا فرما رہا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔اور برطانیہ کے مردوزن
اس جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ایک بہت بڑی تعداد تو ایسی ہے جو جلسے کی برکات سے فیضیاب
ہونے کے لئے تیاریاں کر رہی ہے اور بڑی بے چین ہے اور ایک تعداد کارکنان کی ہے وہ بھی اب خاصی
تعداد ہو چکی ہے، عورتیں، مرد اور بچے ملا کر تقریباً پانچ ہزار کارکنان ہیں۔تو یہ وہ لوگ ہیں جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے والے ہیں اور بے چین
ہیں کہ جلد جلسے کی ڈیوٹیاں شروع ہوں اور وہ اس خدمت کو بجالا سکیں اور ثواب حاصل کرنے والے
بنیں جو مہمان نوازی کرنے سے ملتا ہے۔اور پھر یہ مہمان نوازی تو ایسے مہمانوں کی مہمان نوازی ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں جو اپنے روحانی علمی اور اخلاقی معیاروں میں بہتری
کے لئے جمع ہورہے ہیں۔جو خدا تعالیٰ کے دین کی باتیں سننے کے لئے جمع ہو رہے ہیں۔بہر حال یہ جو
362
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
خدمت کرنے والے ہیں ان میں بچے بھی ہیں ، جیسا کہ میں نے کہا جو ان بھی ہیں، عورتیں بھی ہیں، بڑی
عمر کے لوگ بھی اور تجربہ کار لوگ بھی شامل ہیں اور ہر ایک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان دنوں میں ایک ہی
طرح پر جوش نظر آتا ہے۔نئی جلسہ گاہ پر وقار عمل شروع ہیں۔وہاں بڑے جوش سے کام ہورہے ہیں اور پھر یہ ڈیوٹیاں دینے
والے اس انتظار میں ہیں کہ جلد وہ دن آئیں جب جلسہ شروع ہو اور ہم اپنی ڈیوٹیاں شروع کریں کیونکہ
بعض ڈیوٹیاں جلسے کے ساتھ ہی شروع ہوتی ہیں۔اور اس طرح پھر خدمت کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے والے بنیں۔گو بعض قسم کی ڈیوٹیاں جیسا کہ میں نے کہا شروع ہو چکی ہیں۔جلسہ گاہ کی تیاری کے
لئے پہلے سے تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں اور کچھ انشاء اللہ تعالیٰ پرسوں جب معائنہ ہو گا تو اس کے بعد سے
کافی حد تک شروع ہو جائیں گی اور مکمل طور پر 100 فیصد ڈیوٹیاں تو جلسہ کے دن سے ہی شروع ہوتی ہیں۔اس خطبے میں جو جلسے سے ایک جمعہ پہلے کا خطبہ ہے عموماً برطانیہ کے رہنے والوں ، خاص طور پر ان
کارکنان کو جو ڈیوٹیاں دینے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں، ان کو ان کی ڈیوٹیوں کے بارے میں
یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ آپ نے اپنے فرائض کس طرح ادا کرنے ہیں، کس طرح مہمان نوازی کرنی
ہے، کس طرح ان لوگوں کی خدمت کرنی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز پر لبیک کہتے
ہوئے اس نیک مقصد کے لئے جمع ہورہے ہیں جو ان کو روحانی اور اخلاقی ترقی کی طرف لے جانے والا
مقصد ہے۔گو کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ تمام کارکنان جن کو کسی بھی ڈیوٹی کے لئے مقرر کیا گیا ہے،
بڑے پر جوش ہیں اور ان میں سے بہت سارے خط لکھ کر دعا کے لئے بھی کہتے ہیں اور اگر ملاقات ہو تو
زبانی بھی دعا کے لئے کہتے ہیں کہ دعا کریں کہ ہمارے سپر د جو کام ہوا ہے ہم احسن رنگ میں اسے سرانجام
دے سکیں اور کوئی ایسی بات نہ ہو جائے جو مہمانوں کے لئے تکلیف کا باعث ہو یا جلسے کے انتظام میں خرابی
کا باعث ہو یا انتظامیہ کے لئے پریشانی کا موجب بنے یا مجھے لکھتے ہیں کہ آپ کے لئے کسی قسم کی تکلیف کا
باعث ہو۔ظاہر ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی بھی خلل یا
کوئی بھی خرابی یا ان کے کسی بھی قسم کی تکلیف میں مبتلا ہونے سے مجھے سب سے زیادہ تکلیف کا احساس ہو
گا اور ہونا چاہئے کیونکہ U۔K کے جلسے کا تصور خود بخود غیر محسوس طور پر مرکزی جلسے کا ہو گیا ہے۔کیونکہ
پاکستان سے ہجرت کے بعد یہی ایک جلسہ ہے جس میں باقاعدگی سے خلیفہ وقت کی شمولیت ہوتی ہے اور
جب لوگ اس سوچ اور اس نظریہ کے ساتھ دور دراز ملکوں سے اس جلسے میں شمولیت کے لئے آتے ہیں کہ
غیر اعلانیہ طور پر ہی سہی لیکن ہے یہ مرکزی جلسہ، کیونکہ خلیفہ وقت اس میں موجود ہوگا اور خلیفہ وقت کی اس
خطبات مسرور جلد چهارم
363
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
جلسہ میں موجودگی میں وقت گزارنے کا زیادہ سے زیادہ ہمیں موقع ملے گا تو ظاہر ہے پھر مجھے بھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان پیارے مہمانوں کی مہمان نوازی کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے اور
ان کی تکلیف پر تکلیف پہنچنی چاہئے۔اس لئے اپنی فکر کو دور کرنے کے لئے اس خطبے میں جو جلسے سے ایک ہفتے پہلے کا خطبہ ہے، جیسا کہ
میں نے کہا کارکنان کو ان کی ڈیوٹیوں کے بارے میں توجہ دلائی جاتی ہے تا کہ وہ مہمانوں کی زیادہ سے
زیادہ خدمت کر سکیں۔یہ توجہ اس لئے بھی دلائی جاتی ہے کہ عموماً تو ہر کارکن بڑے جوش سے اس انتظار میں
ہے کہ ہم ڈیوٹیاں دیں لیکن کارکنان کی یاد دہانی کے لئے کہ ان کو جو کام پہلے کرنے والے ہیں ان کی
یاددہانی ہو جائے اور پھر بہت سارے نئے بھی شامل ہو رہے ہوتے ہیں، ان کو بھی پتہ لگ جائے۔ان
نئے شامل ہونے والوں میں بچے بھی ہوتے ہیں جو بچپن کی عمر سے اطفال کی ڈیوٹیوں میں شامل ہورہے
ہوتے ہیں یا اطفال کی عمر سے خدام کی ڈیوٹیوں میں جو زیادہ ذمہ داری کا کام ہے اس میں شامل ہورہے
ہوتے ہیں، ان کو توجہ دلائی جائے اور نوجوانوں کو بھی اس طرف توجہ ہو جائے ، ان کو بھی مہمان نوازی کی
اہمیت کا پتہ لگ جائے۔تو جیسا کہ میں نے کہا ہے عمومی طور پر تو سب جوان، بچے، بچیاں ، لڑکے، مرد اپنے
فرائض ادا کرنے کے لئے بڑے پر جوش ہیں اور انتظار میں ہیں کہ کب ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ان مہمانوں کی خدمت کا موقع ملے، لیکن یاد دہانی معیار کو مزید بہتر کرنے اور خامیوں پر نظر
رکھنے میں مدد دیتی ہے۔سواس لئے مختصرا ایک بات کی طرف میں توجہ دلاؤں گا۔باتیں تو بہت ساری ہیں لیکن اس بات میں
باقی باتیں آ جائیں گی۔اس ضمن میں جو بڑی ضروری بات ہے، ہمیشہ میں کہا کرتا ہوں کہ مجھے بعض
مہمانوں
کا علم ہے کہ جب وہ آتے ہیں تو یا تو بڑی توقعات رکھتے ہیں یا طبعا اتنے حساس ہوتے ہیں کہ وہ
سمجھتے ہیں کہ ہمارے لئے کسی بھی کارکن یا میز بان کی طرف سے ذراسی بھی اونچ نیچ نہیں ہونی چاہئے۔بعض مہمان غلطی پر ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن ایک کارکن
کا، ایک میزبان کا کام یہ ہے کہ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے ہر حال میں مہمان کا خیال رکھے
اور اسے کسی بھی قسم کی ناراضگی کا موقع نہ دے ، گو کہ بعض صورتوں میں یہ بڑا مشکل کام ہے لیکن جب آپ
نے جلسے کے مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا تو پھر ظاہر ہے کہ قربانی بھی کرنی پڑے گی
اور جب اپنے جذبات کی قربانی کرتے ہوئے اس مشکل کام کو سر انجام دیں گے تو تبھی اللہ تعالیٰ کے حضور
زیادہ ثواب کے حقدار ٹھہریں گے۔
364
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
ہم تو اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں جس نے مہمان نوازی کے ایسے اعلیٰ معیار قائم
فرمائے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ کیا اعلیٰ معیار تھے۔آپ کی برداشت اور بلند حوصلگی کا مقابلہ ہی نہیں
ہے لیکن وہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔جب آپ اپنی امت کو نصیحت کرتے تھے یا اپنے ماننے والوں یا
صحابہ کونصیحت کرتے تھے یا جو نصیحت ہمیں آپ نے کی ہے، اس کے اعلیٰ نمونے بھی آپ نے دکھائے
ہیں۔دیکھیں جب ایک مہمان آتا ہے، غیر مسلم ہے، ہوتا ہے اور زیادہ کھانے کی وجہ سے یا کسی وجہ سے
رات کو اپنے پر کنٹرول نہیں رہا یا شرار تا بستر گندہ کر کے چلا گیا تو آپ نے برانہیں منایا بلکہ صبح جب جا کے
دیکھا تو خود ہی اس کو دھونے لگے۔تو جیسا کہ میں نے کہا وہ تو ایک غیر تھا اور پتہ نہیں کس نیت سے یہ خراب کر کے گیا تھا۔لیکن آپ
نے اس کی غیر حاضری میں بھی اسے یہ نہیں کہا کہ یہ کیا کر گیا ہے۔بلکہ صحابہؓ کہتے ہیں کہ باوجود ہمارے
کہنے کے کہ ہمیں موقع دیں خود ہی بستر دھوتے رہے کہ نہیں وہ میرا مہمان تھا۔آپ کی یہ بلند حوصلگی اور
یہ نمونہ آپ نے اس لئے ہمارے سامنے قائم فرمایا ہے کہ آپ فرماتے تھے کہ جو اللہ اور یوم آخرت پر
ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کا احترام کرے۔پس آپ کے مہمان جن کی مہمان نوازی آپ کے سپرد کی گئی ہے، جن کی مہمان نوازی کرنے کا
انشاء اللہ تعالیٰ اب موقع مل رہا ہے، یہ تو وہ مہمان ہیں جو اللہ تعالیٰ کی خاطر یہاں جمع ہورہے ہیں، اس لئے
جمع ہورہے ہیں کہ اللہ کے دین کی باتیں سنیں، اس لئے جمع ہورہے ہیں کہ خدا کے مسیح نے انہیں بلایا ہے
جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے۔اور اس لئے بلایا ہے کہ سال میں ایک دفعہ جمع ہو اور اپنی تربیت کرو، اپنی
روحانیت کو بہتر بناؤ۔ان سے کسی ایسے انتہائی فعل کی تو توقع نہیں کی جاسکتی جیسا کہ اس کا فرنے اس قسم کا
گھٹیا کام کیا تھا لیکن اگر کسی مہمان کی طبیعت کی تیزی کی وجہ سے اس کے منہ سے کوئی سخت قسم کے الفاظ
نکل جاتے ہیں یا وہ سخت الفاظ استعمال کر لیتا ہے تو کارکنان کو ہمیشہ درگزر سے کام لینا چاہئے اور درگزر
سے کام لیتے ہوئے ان کی باتوں کا برانہیں منانا چاہئے کیونکہ اس سے پھر مزید بدمزگی پیدا ہوتی چلی جاتی
ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ ہر احمدی سے ہونا چاہئے ، چاہے وہ مہمان ہو یا میز بان ہو، مرد ہو
یا عورت ہولیکن ہر دوسرے کا فعل اس کے ساتھ ہے۔آپ جو کارکنان ہیں، میں آپ سے اس وقت
مخاطب ہوں۔مہمانوں کو تو نصیحت میں بعد میں کروں گا کہ آپ لوگوں کو ان دنوں میں بہت زیادہ وسیع
حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اچھے اخلاق کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرنی چاہئے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ہمیں فرماتا ہے قُولُو الِلنَّاسِ حُسْنًا ( البقرہ: 84 ) یعنی لوگوں سے نرمی
365
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
سے بات کیا کرو۔تو یہ بات جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتائی ہے، اخلاق کو قائم کرنے کا ایک گر ہے۔یہ صرف
خاص حالات کے لئے ہی نہیں ہے اور صرف خاص لوگوں سے ہی متعلق نہیں ہے بلکہ ہر وقت ہر ایک سے
اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔جب ایسی حالت پیدا ہوگی تو جہاں معاشرے میں آپس کا تعلق بڑھے گا ، وہاں
ایمان میں بھی ترقی ہو گی۔عمومی طور پر جب یہ حکم ہے تو ان دنوں میں خاص طور پر اس حکم کی بہت زیادہ
پابندی کرنی چاہئے۔پس کارکنوں کو چاہئے کہ ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے رہیں۔جہاں وہ ان اعلیٰ
اخلاق کی وجہ سے مہمان نوازی کا حق ادا کرتے ہوئے ثواب کما رہے ہوں گے اور پھر نتیجہ یہ بات ان کے
ایمان میں ترقی کا باعث بن رہی ہوگی، وہاں اس وجہ سے کہ انہوں نے دوسرے کی غلط بات پر ویسا ہی
رد عمل ظاہر نہیں کیا ، ایسے کارکنان دوسرے شخص کو بھی یہ احساس دلانے کا باعث بنیں گے کہ احمدی معاشرہ
نرمی، پیار، محبت اور بھائی چارے کا معاشرہ ہے۔ہم یہاں اپنی تربیت کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کے احکامات کو سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں اور یہختی کی باتیں تو اس مقصد سے
مکمل طور
پر تضا د رکھتی ہیں۔اتنا تضاد ہے کہ جس طرح بعد المشرقین ہوتا ہے۔پس آپ کا ، کارکنان کا خاموش رہنا
اور سختی کی بات پر بھی نرمی سے جواب دینا بلکہ اپنی طبیعت پر جبر کرتے ہوئے انتہائی خوش خلقی سے جواب
دینا دوسرے کو اس کی غلطی کا احساس دلانے کا اور اصلاح کرنے کا ایک عملی جواب ہو گا۔اور سب سے
بڑھ کر یہ کہ اعلیٰ اخلاق دکھاتے ہوئے خوش خلقی کا مظاہرہ کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میزان میں حسن خلق سے زیادہ وزن رکھنے والی کوئی چیز نہیں ہے
مَا مِنْ شَيْءٍ يُوْضَعُ فِي الْمِيْزَانِ أَثْقَلَ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ
(سنن ترمذى كتاب البر والصله بابماجاء في حسن الخلق حدیث نمبر (2002)
کہ میزان میں حسن خلق سے زیادہ وزن رکھنے والی کوئی چیز نہیں ہے اور اچھے اخلاق کا مالک ان کی
وجہ سے صوم وصلوٰۃ کے پابند کا مقام حاصل کر لیتا ہے۔اچھے اخلاق ایک نمازی کا درجہ دے جاتے ہیں،
نیکیوں کی توفیق ملتی ہے، پھر اللہ کا خیال آتا ہے اور عملاً پھر ہر نیکی دوسری نیکی کی طرف لے کر جاتی ہے۔انسان کی نیکیوں کا جو پلڑا ہے اس میں سب سے زیادہ وزن والی چیز حسن خلق ہے۔ایک ترازو میں اگر
نیکیاں رکھی جائیں تو جب نیکیوں کا وزن بڑھتا جائے گا تو سب سے زیادہ وزن ڈالنے والی جو چیز ہوگی وہ
اچھے اخلاق ہیں اور نرمی سے مسکراتے ہوئے بات کرنا ہے۔پس ان دنوں میں باوجود ڈیوٹیوں کے بوجھ
کے، باوجود نا قابل برداشت چیزوں کا سامنے کرنے کے، ہمیشہ مسکراتے رہنے کی کوشش کریں اور یہ جو
خوش خلقی کی ظاہری حالت کارکنان اپنے پر طاری کریں گے ، چاہے دل نہ بھی چاہ رہا ہو تب بھی کرنی ہے،
تو اس سے آپ کے بعض جو فوری رد عمل ہیں وہ بھی کنٹرول میں رہیں گے۔
366
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
دیکھیں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشکلات میں گھرا ہوا تو کوئی شخص
نہیں تھا۔بھی کوئی پریشانی ہے، کبھی دشمنوں کی پریشانی ہے، کبھی جنگ کی پریشانیاں ہیں ، کبھی کسی قسم کی
تکلیفیں ہیں اور آپ سے زیادہ تو کسی کو تکلیفیں نہیں آئیں ، سوچا بھی نہیں جا سکتا اور پھر یہ فکر کہ اللہ تعالیٰ
نے جو کام سپرد کیا ہے اس کو مکمل کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کرنی ہے۔اگر دنیاوی لحاظ سے دیکھا جائے تو
ہمہ وقت پریشانیوں میں گھرا ہوا انسان ہے اور امت کی فکر اس قدر کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا اور یہ فکر اس
لئے ہے کہ ان کی اصلاح کی جو ذمہ واری اللہ تعالیٰ نے ڈالی ہے ، وہ کس طرح پوری ہوگی۔اور جس قدر
تقویٰ آپ میں تھا وہ تو کسی اور میں ہو نہیں سکتا اور اس وجہ سے جتنا تقویٰ زیادہ ہو اللہ تعالیٰ کے خوف کا
معیار بھی اتنا بڑھ جاتا ہے، وہ بھی اتنا ہی اونچا تھا۔اس امت کے لئے اپنی فکر کا اظہار کرتے ہوئے اتنی
پریشانی تھی کہ آپ خود فرماتے ہیں کہ مجھے تو سورۃ ھود نے بوڑھا کر دیا ہے۔کیونکہ اسی سورۃ میں ان
ذمہ داریوں کا حکم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اپنی ذمہ داری تو کوئی لے لیتا
ہے کہ میں اصلاح کرلوں گا، دوسرے کی ذمہ داری لینا بہت مشکل کام ہے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے ( اللہ تعالیٰ کا حکم تھا) یہ ذمہ واری لی اور اس فکر میں لی اور دعاؤں میں وقت گزارتے ہوئے اس
کام کو پھر باحسن سرانجام بھی دیا۔لیکن بہر حال ایک فکر ہمیشہ آپ کو رہی اور پھر اپنے زمانے کے مسلمانوں
کی ہی نہیں بلکہ تا قیامت آنے والے مسلمانوں کی فکر بھی آپ کو رہی۔اتنی ذمہ داریوں کے باوجود اور ایسی حالت کے باوجود آپ کے حسن خلق کا معیار کیا تھا کہ ایک صحابی
عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کس کو تبسم فرمانے والا نہیں پایا۔کسی کا اتنا ہنستا مسکراتا چہرہ نہیں دیکھا جتنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا۔تو یہ ہیں معیار ہمارے
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے۔پھر آپ نے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص نرمی سے محروم کیا
گیا وہ خیر سے بھی محروم کیا گیا۔پس نیکیاں کمانے اور خیر سمیٹنے کا یہ موقع ہے جو سال کے بعد ہمیں مل رہا ہے، اس میں ہر احمدی کو اور
خاص طور پر کارکنان کو کوشش کرنی چاہئے کیونکہ مہمان نوازی کے ساتھ اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے مہمانوں کی مہمان نوازی کے ساتھ، مہمان کی سخت بات پر درگزر کرنا اور اپنے آپ کو کنٹرول
کرنا بھی حسن خلق ہے، یہ باتیں یقینا آپ کو خیر و برکت سے بھر دیں گی بلکہ بے شمار خیر اور برکتیں اللہ تعالیٰ
اس کے بدلے میں دے گا۔مہمانوں کے نازک جذبات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
کہ مہمان کا دل مثل آئینہ کے نازک ہوتا ہے اور ذراسی ٹھیس لگنے سے ٹوٹ جاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 292 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
خطبات مسرور جلد چهارم
367
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
پس یہ بھی ایک سبق ہے مہمانوں کی خدمت کرنے والوں کے لئے کہ ایک تو مہمان سے سختی
نہیں کرنی۔دوسرے اگر مہمان میں کوئی کمزوری ہے تو وہ آپ کے اعلیٰ اخلاق کو دیکھ کر اپنی حالت
بدلنے کی کوشش کرے گا اور اس طرح آپ کسی کی اصلاح کا باعث بھی بن جائیں گے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا کہ دیکھو بہت سے مہمان
آئے ہوئے ہیں ان میں سے بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض کو نہیں۔اس لئے مناسب ہے
کہ سب کو واجب الا کرام جان کر تواضع کرو۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 492 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ اصول ہمیشہ یاد رکھیں خاص طور پر شعبہ مہمان نوازی اور خوراک والے یہ بات پلے باندھ لیں
کہ کسی مہمان کو یہ احساس نہ ہونے دیں کہ فلاں مہمان کو زیادہ پوچھا گیا اور فلاں کو کم یا فلاں کے لئے بیٹھنے
کے لئے زیادہ بہتر جگہیں تھیں اور فلاں کے لئے کم۔ٹھیک ہے بعض جگہیں بنائی جاتی ہیں، بعضوں کا تقاضا
ہے، مریضوں کے لئے ، بیماروں کے لئے یا ایسے مہمانوں کے لئے جو کسی خاص ملک کے نمائندے ہیں
اور ان کو وہاں زبان کی وجہ سے بٹھانا پڑتا ہے یا پھر ایسے ہیں جو غیر ہیں وہ آتے ہیں لیکن عمومی طور پر جو
مهمان نوازی کا اصول ہے، سب مہمانوں سے ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے۔اس دفعہ پاکستان سے اور دوسرے ملکوں سے بھی بہت سے مہمان آئے ہیں اور آ رہے ہیں ، جو پہلی
دفعہ ملک سے باہر نکلے ہیں۔تعلیم بھی معمولی ہے یا نہ ہونے کے برابر ہے۔کئی ایسے ہیں جو مجھے ملے ہیں
اور بڑے جذباتی رنگ میں بتایا کہ ہم جلسے میں شامل ہونے کے لئے اور آپ کو ملنے کے لئے آئے ہیں
اس لئے ایسے لوگوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔یہ نہ سمجھیں کہ غریب آدمی ہے تو اس کا خیال نہیں رکھنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ کسی کے پھٹے ہوئے کپڑے دیکھ کر یہ نہ سمجھو کہ اس کو
مہمان نوازی کی ضرورت نہیں، مہمان مہمان ہے۔کچھ تو آنے والے لوگ اپنے عزیزوں کے پاس
ٹھہرے ہوئے ہیں لیکن بعض جماعتی نظام کے تحت بھی ٹھہرے ہوئے ہیں اور جلسے کے تین دنوں میں تو ان
سب نے جماعتی مہمان ہی ہونا ہے۔یہاں کی جو بعض چیزیں ہیں ان سے بعضوں کو نا واقفیت ہو گی ، ان
کے لئے بالکل نئی ہوں گی تو ان کا خیال رکھیں اور بغیر ان کو کسی قسم کا احساس دلائے ان کی خدمت کریں۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ان کے عزیز یا دوست مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں وہ
شروع میں تو بڑے جوش سے گھر میں مہمان لے جاتے ہیں، دعوت بھی دیتے ہیں لیکن بعد میں بدمزگی پیدا
ہو جاتی ہے۔اپنے بہت ہی قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کی خدمت تو کر رہے ہوتے ہیں لیکن جو واقف
خطبات مسرور جلد چہارم
368
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
کار یا کسی حوالے سے کسی دوسرے عزیز سے تعلق رکھنے والا اگر مہمان بن کر ٹھہرا ہوا ہے تو اس سے وہ
ان قریبیوں والا سلوک نہیں ہوتا۔تو یا درکھیں کہ ان کا بھی اسی طرح خیال رکھیں۔جب مہمان نوازی کی
ذمہ داری اپنے سپر دلی ہے تو ان کا بھی اسی طرح خیال رکھنا ہوگا جس طرح اپنے قریبیوں کا رکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دوسروں کی تکلیف کا کتنا احساس تھا ، ایک روایت میں
اس کا ذکر آتا ہے کہ گورداسپور کے سفر میں، جو مقدمے کے لئے کیا گیا تھا ( کچھ جمعے پہلے میں نے
اس سفر کی تفصیل بتائی تھی ) بہت سے احباب بھی آپ کے ساتھ تھے اور اس مقدمے کی وجہ سے بہت
سے لوگوں کے آنے کو حضور علیہ السلام یہ سمجھتے تھے کہ یہ میری وجہ سے آئے ہیں اور اس لحاظ سے
میرے مہمان ہیں۔بابو غلام محمد صاحب آپ کے ایک صحابی تھے وہ کہتے ہیں کہ جب ہم گورداسپور
پہنچے، سردی کے دن تھے تو رات کو کھانے کے بعد حضور نے ہم سب کو حکم دیا کہ تھکے ہوئے ہو سو جاؤ۔کہتے ہیں ہم سب اپنے اپنے بستر بچھا کر لیٹ گئے تو کچھ دیر بعد ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام خاموشی سے اٹھے اور لالٹین ہاتھ میں لے کر ہاتھ سے ٹول ٹول کر جو سوئے ہوئے لوگ تھے
ہر ایک کے بستر کا جائزہ لینے لگے اور جس کے بستر کو بھی ہلکا دیکھا ( ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ، باہر سردی
تھی) اس پر اپنے بستر سے کوئی نہ کوئی چادر یا کمبل یا موٹا کپڑا لا کر ڈال دیتے تھے۔کہتے ہیں کہ اس
طرح چھ سات لوگوں کو اپنے بستر کی مختلف چیزیں دے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ڈھانکا۔تو آپ
کو یہ فکر اس لئے تھی کہ یہ لوگ آپ کی خاطر آئے ہوئے ہیں۔تاریخ احمدیت لاہور صفحہ 210)
پس آج ہمارا فرض ہے کہ اس سنت کو قائم رکھتے ہوئے آپ کی خاطر ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی خاطر آئے ہوئے لوگوں کی بھر پور مہمان نوازی کریں۔اس دفعہ پاکستان میں تو برٹش ایمبیسی
نے کافی کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے اور کافی لوگوں کو ویزے دیئے ہیں، اللہ ان کو جزا دے۔اب ہمارے
مہمان نوازی کے نظام کا بھی اور یہاں کے لوگوں کا بھی یہ فرض ہے کہ جہاں بھی آنے والے مہمان
ٹھہرے ہوئے ہیں ان کی مہمان نوازی کے اعلیٰ نمونے قائم کریں۔ہمارے دیہاتوں کے لوگ آج بھی بہت مہمان نواز ہیں۔شہروں سے رابطوں کی وجہ سے بعض
برائیاں بھی ان میں آگئی ہیں، بعض اچھی باتیں ختم بھی ہوگئی ہیں لیکن ابھی بھی مہمان نوازی کا جو وصف
ہے دیہاتوں میں قائم ہے اور یہ دنیا میں تقریباً ہر جگہ ہے۔اس لئے ان آنے والے مہمانوں کو اپنی مہمان
نوازی کے نمونوں سے بتائیں کہ اعلیٰ اخلاق اور مہمان نوازی کا جو خُلق ہے صرف پاکستان یا دوسرے
غریب ملکوں کے دیہاتوں کے رہنے والوں کا خلق نہیں ہے بلکہ اس زمانے کے امام کو ماننے کے بعد یہ
خطبات مسرور جلد چہارم
369
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
خلق ہر احمدی کا خاصہ ہے، چاہے وہ یورپ میں رہتا ہو یا امریکہ میں رہتا ہو یا دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتا
ہو اور اخلاقی قدریں باوجود معاشرتی روایات اور معیار زندگی مختلف ہونے کے وہی ہیں جو اسلام نے ہمیں
سکھائی ہیں، جس کے نمونے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور پھر آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ہمیں دکھائے ہیں۔پس اعلیٰ اخلاق اور مہمانوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے اور خوش خلقی
سے بات کرنا یہ ان دنوں میں خاص طور پر آپ کی ایک پہچان ہونی چاہئے۔یہ بھی یا درکھیں کہ اس دفعہ انشاء اللہ یہ جلسہ نئی جگہ حديقة المھدی میں منعقد ہورہا ہے۔اس
علاقے کے لوگوں کو بعض فکر میں تھیں، جب زمین لی گئی تو بہت زیادہ اس طرف سے اپوزیشن بھی ہوئی تھی ،
جو جماعتی رابطوں کی وجہ سے دور کرنے کی کوشش کی گئی اور تقریباً دور ہو گئیں اور پھر انصار اللہ کی اس علاقے
میں جو چیریٹی واک ہوئی ہے اس نے بھی کافی اثر کیا اور اس علاقے کے لوگوں کے شبہات کو دور کر دیا
ہے۔پس اس کو مزید مضبوط کرنا بھی آپ لوگوں کا ، خاص طور پر ڈیوٹی دینے والوں کا کام ہے۔یہ خیال
رکھیں کہ ٹریفک بھی صحیح طرح کنٹرول ہورہا ہو، لوگوں کی صحیح رہنمائی بھی ہو رہی ہو، علاقے کے لوگ بھی اگر
آئیں تو ان پر بھی نیک اور اچھا اثر قائم ہو، تاکہ وہ آئندہ وقت میں بھی کسی قسم کے مسائل کھڑے نہ
کریں۔اس لئے بعض دفعہ ڈیوٹی دینے والے اوور ایکسائیڈ (Over excited) ہو جاتے ہیں ، دیکھتے
ہی نہیں کہ سامنے کون ہے۔کسی وجہ سے ٹریفک کنٹرول کرتے کرتے بعضوں سے زیادتی ہو بھی جاتی ہے تو
اس بارے میں بڑی احتیاط کریں اور پہلے سے بڑھ کر اپنے نمونے دکھا ئیں۔عموماً تو اللہ کے فضل سے
سارے ہی بڑے ٹرینڈ (Trained ) ہیں اور اچھی ڈیوٹیاں دینے والے ہیں۔اس دفعہ بعض ڈیوٹیاں تقسیم بھی ہوئی ہیں۔گزشتہ سال بھی ، رشمور (Rushmore) میں جلسے کی وجہ
سے ہوئی تھیں۔کچھ رہائش کا اور کچھ کھانے کے انتظامات کا انتظام اسلام آباد میں بھی ہوگا۔اس لئے اس
بات کا خیال رکھیں کہ اسلام آباد کے ماحول میں بھی اپنی ان روایات کو قائم رکھنا ہے جو ہمیشہ سے ہمارے
کارکنان کا خاصہ رہی ہیں۔وہاں کے لوگوں کو بھی کسی قسم کی شکایت نہ ہو۔عموماً وہاں لمبے عرصے تک بعض
لوگوں کو شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، کچھ تو تنگ کرنے کے لئے بھی کرتے ہیں لیکن ہمیں کسی کو بھی موقع نہیں
دینا چاہئے۔ہو سکتا ہے کہ دو جگہوں پر تقسیم ہونے کی وجہ سے بعض صیغوں کے جو افسران ہوں ان سے ہر
وقت رابطہ نہ ہو سکے کہ وہ اسلام آباد میں نہ ہوں ، تو اس صورت میں ہر کارکن کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ
ذمہ دار ہے اور پہلے سے بڑھ کر اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ سب احسن رنگ میں جلسہ کی ڈیوٹیاں ادا کرسکیں اور حضرت مسیح
خطبات مسرور جلد چہارم
370
خطبہ جمعہ 21 جولائی 2006
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس جلسے پر آنے والے مہمانوں کو آپ لوگوں میں سے کسی سے بھی کسی قسم کی
کوئی شکایت نہ ہو۔ہمیشہ یادرکھیں کہ ہمارا سب سے بڑا ہتھیار دعا ہے اس لئے ہمیشہ ہر وقت اپنے آپ کو
دعا میں مصروف رکھیں اور اپنے کسی اچھے کام کو اپنے تجربے یا علم پر محمول نہ کریں کہ یہ کام میرے تجربے یا
علم کی وجہ سے ہوا ہے بلکہ ہر اچھا کام جو ہم میں سے کوئی بھی انجام دیتا ہے یہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے
فضلوں سے ہے۔اس لئے اس کے فضلوں کو سمیٹنے کے لئے اس کے حضور جھکنا بہت ضروری ہے۔پس ان دنوں میں جہاں آنے والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بھی دعاؤں میں وقت گزاریں وہاں
کارکنان
کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اپنے اس خدا کو کبھی نہ بھولیں جو ہمیشہ ہماری مددفرماتا رہا
ہے۔افسران صیغہ جات بھی یادرکھیں کہ وہ اس افسری کے ذریعہ سے قوم کی خدمت پر مامور کئے گئے ہیں۔جہاں انہوں نے اپنے کام کا جائزہ لینا ہے وہاں تربیتی لحاظ سے اپنے کارکنان کا بھی جائزہ لیتے رہنا ہے اور
ہر وقت یہ کوشش کرنی ہے کہ مہمانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے والے ہوں اور دعاؤں
پر زور دیتے ہوئے اپنے کام انجام دینے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اس وقت ہمارے پاس ایک معزز مہمان ہیں۔مہمانوں کی مہمان نوازی کا ذکر چل رہا ہے تو
اللہ تعالیٰ نے آج ایک معزز مہمان دیئے ہیں، یہ الحاج ڈاکٹر احمد تیجان کا با صاحب ہیں جو سیرالیون کے
صدر مملکت ہیں۔وہ یہاں دورے پر آئے ہوئے تھے تو انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جمعہ
ہمارے ساتھ مسجد میں پڑھیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کی نیک خواہشات کو پورا کرے اور ان کو جزا دے اور ان
کے ملک میں امن اور سلامتی کے مستقل حالات پیدا کرے۔اور ان دنوں میں یہ بھی دعا کریں ، دعا ئیں تو
اب شروع ہو جانی چاہئیں، جلسے کے دنوں میں بھی ہوتی رہیں گی، اللہ تعالیٰ تمام دنیا کو اپنی پہچان کرواتے
ہوئے اور ایک دوسرے کی پہچان کرواتے ہوئے امن اور آشتی اور صلح کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا کرے۔