اللّٰہ تعالیٰ کی صفتِ مجیب کا ایمان افروز تذکرہ

خطبات مسرور جلد چهارم
391
(32)
خطبه جمعه 11/اگست 2006
اللہ تعالیٰ کی صفت مجیب کا ایمان افروز تذکرہ
زمانے کے امام کے ساتھ چمٹنے سے اللہ تعالیٰ ان ماننے والوں کو
بھی ہر ایک کے اپنے تعلق کے معیار کے مطابق جو اس کا خدا تعالیٰ
سے ہے، اپنی صفات کے جلوے دکھاتا ہے
فرمودہ مورخہ 11 اگست 2006ء (11 رظہور 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیات
قرآنی کی تلاوت فرمائی:
هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ )
(المؤمن : 66)
أَمَّنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ءَ إِلَهُ
مَّعَ اللَّهِ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ﴾ (النمل :63)
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت مجیب ہے جس کے معنے ہیں دعا کو سننے والا یا ایسی ہستی جس سے جب سوال
کیا جائے اور دعا مانگی جائے تو عطا کرتا ہے، نوازتا ہے ، قبول کرتا ہے۔پس یہ اسلام کا خدا ہے جو ہمیشہ
سے زندہ ہے اور زندگی بخش ہے، جو مضطر کی دعاؤں کو سن کر اپنے وجود کا ثبوت دیتا ہے۔ہم خوش قسمت
ہیں کہ ہم اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والے ہیں جس نے ہمیں اس خدا کی پہچان کروائی۔جو
ہمیں مایوسیوں کی گہری کھائیوں سے نکال کر امیدوں کی روشنی عطا فرماتا ہے اور پھر صفت مجیب کا مزید فہم
وادراک عطا کرتے ہوئے اپنے انعامات اور فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے وہ راستے دکھاتا ہے جو اس
کے قرب کو حاصل کرنے والے اور اس کی بلندیوں پر لے جانے والے ہیں۔پھر ہماری یہ بھی خوش قسمتی
ہے کہ ہم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس غلام صادق کی جماعت میں شامل ہیں جس نے آپ

392
خطبه جمعه 11/اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے طفیل ان راستوں کو دوبارہ صاف کر کے ، ان راہوں پر ہمیں ڈالا جس سے ہم
اللہ تعالیٰ کی صفات کا صحیح فہم و ادراک حاصل کرنے والے بنیں اور اس طرف ہمیں توجہ پیدا ہو۔اس نے
ہمیں بتایا کہ اسلام کا خداوہ خدا ہے جو سنتا بھی ہے اور بولتا بھی ہے۔دعا مانگو تو جواب بھی دیتا ہے۔آپ
نے دنیا کو یہ چیلنج دیا کہ آؤ اس زندہ خدا کی پہچان مجھ سے حاصل کرو کیونکہ اس زمانہ میں اس کی پہچان
کروانے والا اور اس کو دکھانے والا میں ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔ہمارا زندہ حی و قیوم خدا ہم سے انسان کی طرح باتیں کرتا ہے ہم ایک بات پوچھتے ہیں اور
دعا کرتے ہیں تو قدرت کے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ جواب دیتا ہے، دعا ئیں قبول کرتا ہے
اور قبول کرنے کی اطلاع دیتا ہے۔(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 448)
پس اس زمانے میں ہمیں زمانے کے امام کے ساتھ جڑ کر دعاؤں کی قبولیت کا بھی فہم و ادراک
حاصل ہوا۔اللہ تعالیٰ کے کلام کو سمجھنے کا بھی فہم حاصل ہوا۔اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھنے کا بھی ادراک
حاصل ہوا کیونکہ زمانے کے امام کے ساتھ چمٹنے سے اللہ تعالیٰ ان ماننے والوں کو بھی ہر ایک کے اپنے تعلق
کے معیار کے مطابق جو اس کا خدا تعالیٰ سے ہے، اپنی صفات کے جلوے دکھاتا ہے۔پس قرآن کریم کا یہ
دعوئی صرف دعوی نہیں کہ اسلام کا خدا زندہ خدا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پس اسی کے لئے دین کو
خالص کرتے ہوئے اسے پکارو، کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے بلکہ عملاً اس
کے نمونے بھی دکھاتا ہے۔پس اس اعلان سے اگر فائدہ اٹھانا ہے تو اس شرط پر عمل کرنا ہوگا کہ صرف اور
صرف وہی معبود ہو اور اس کو حاصل کرنے کے لئے باقی سب کچھ چھوڑ نا ہوگا۔اور جب دنیا کے تمام ذرائع
خدا کے مقابلے پر پیچ سمجھ کر چھوڑیں گے اور خالصہ اسی کے ہو کر اس کو پکاریں گے پھر وہ ان پکارنے والوں
کی پکار سنے گا، نوازے گا اور قبول کرے گا۔ہمیشہ ہمارے ذہن میں دعا کرتے ہوئے یہ بات ہونی
چاہئے کہ وہ ایک ہی ہمارا رب ہے۔جب اس نے بغیر مانگے ہمارے لئے اتنے انتظامات کئے ہوئے
ہیں تو جب ہم خالص ہو کر اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے اس کی عبادت کریں گے ، اس کے احکامات
پر عمل کریں گے تو کس قدر وہ پیارا خدا جو اپنے بندوں سے بے انتہا پیار کرتا ہے، ہماری طرف توجہ کرتے
ہوئے اپنے انعاموں اور فضلوں سے ہمیں نوازے گا۔اللہ تعالیٰ نے تو خود کہہ دیا ہے کہ میں دعائیں سنتا
ہوں، مجھے پکاروتا کہ میں تمہاری سنوں تو پھر کس قدر بد قسمتی ہے کہ ہم ضرورت کے وقت دوسری چیزوں پر۔زیادہ انحصار کریں، دوسروں پر زیادہ انحصار کریں اور اپنے پیارے رب کو پکارنے کی طرف کم توجہ ہو۔دوسری آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، یا پھر وہ کون ہے جو بے قرار کی
دعا کو قبول کرتا ہے، جب وہ اسے پکارے اور تکلیف دور کر دیتا ہے اور تمہیں زمین کے وارث بناتا ہے۔کیا
اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔

393
خطبه جمعه 11 / اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے وجود کی سب سے بڑی دلیل یہ دی ہے کہ اس کی طاقتیں لامحدود ہیں
صرف اور صرف وہی ذات ہے جو بے قرار کی دعا کو سنتا ہے۔لیکن پھر بھی اکثر لوگ اس بات کو بھول کر اس
طرف جھکتے ہیں ، اُن کو خدا سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں جو خدا کی مخلوق ہیں۔پس یہ اعلان ہی اصل میں
اسلام کی بنیاد ہے کہ مجھے پکارو ، میں سنوں گا۔اور ایمان میں مضبوطی سبھی پیدا ہوتی ہے جب ایک سچا
مسلمان اس بات کا خود تجربہ کرتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے شرائط رکھی ہیں۔اس نے بھی بندوں کو کچھ راستے
دکھائے ہیں کہ ان پر چل کر میرے پاس آؤ۔تو ان راستوں کو اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔تبھی وہ ہمیں
زمین کے وارث بنائے گا۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ اس زمانے میں ان راستوں کی واضح پہچان ہمیں
حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کروائی ہے۔پس اس تعلیم پر مکمل طور پر عمل کرنا بھی ہمارا فرض ہے
جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتائی ہے اور جس کی وضاحت اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ہمارے سامنے پیش فرمائی ہے۔اپنے قرب کی پہچان اور اپنے بندوں کی پکار کو سننے کا اعلان اللہ تعالیٰ
نے ایک جگہ یوں فرمایا ہے کہ ﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
إِذَا دَعَانِ لیکن فرمایا کہ تم بھی اس بات پر عمل کرو کہ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
رْشُدُونَ﴾ (البقرة:187)۔یعنی چاہئے کہ وہ بھی میری عبادت کریں۔اللہ کے بندے بھی میری
عبادت کریں، میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں۔پس دعاؤں کی
قبولیت کے لئے ایسا ایمان ضروری شرط ہے جو تمام دنیاوی ذریعوں
کو پیچھے پھینک دے اور اللہ تعالیٰ پر
مضبوط ایمان ہو، اس کے احکامات پر مکمل عمل ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:۔پس چاہئے کہ اپنے تئیں ایسا بناویں کہ میں ان سے ہم کلام ہوسکوں۔اور مجھ پر کامل ایمان
لاویں تا ان کو میری راہ ملے۔لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 159)
اور جب یہ کامل ایمان پیدا ہو جائے تو پھر اس بندے کے لئے جو بہترین ہو ( کیونکہ بندہ غیب کا علم
نہیں جانتا، اللہ تعالیٰ جو بہترین سمجھتا ہے ) اس کے مطابق اسے نوازتا ہے۔ضروری نہیں ہوتا کہ ہر دعا اسی
رنگ میں پوری ہو جائے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ بندے کے لئے کیا بہتر ہے۔بہر حال جب انسان دعا کرتا
ہے اور خالص ہو کر کرتا ہے تو اللہ تعالی سنتا ہے۔اور یہی دعا ہی ہے جس سے پھر خدا تعالیٰ کی پہچان ہوتی
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :۔سچ تو یہ ہے کہ ہمارا خدا تو دعاؤں ہی سے پہچانا جاتا ہے۔دنیا میں جس قدر قو میں ہیں، کسی قوم نے
ایسا خدا نہیں مانا جو جواب دیتا ہو اور دعاؤں کو سنتا ہو۔کیا ایک ہندو ایک پتھر کے سامنے بیٹھ کر یا درخت کے
آگے کھڑا ہو کر یا بیل کے روبرو ہاتھ جوڑ کر کہہ سکتا ہے کہ میرا خدا ایسا ہے کہ میں اس سے دعا کروں تو یہ

394
خطبه جمعه 11/اگست 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
مجھے جواب دیتا ہے؟ ہرگز نہیں۔کیا ایک عیسائی کہہ سکتا ہے کہ میں نے یسوع کو خدا مانا ہے وہ میری دعا کو
سنتا اور اس کا جواب دیتا ہے؟ ہرگز نہیں۔بولنے والا خدا صرف ایک ہی ہے جو اسلام کا خدا ہے، جو قرآن
نے پیش کیا ہے ، جس نے کہا اُدْعُوْنِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ﴾ (المؤمن : 61) تم مجھے پکارو میں تم کو جواب
دوں گا۔اور یہ بالکل سچی بات ہے۔کوئی ہو جو ایک عرصہ تک سچی نیت اور صفائی قلب کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر
ایمان لاتا ہو۔وہ مجاہدہ کرے اور دعاؤں میں لگا ر ہے آخر اس کی دعاؤں کا جواب اسے ضرور دیا جاوے گا۔قرآن شریف میں ایک مقام پر ان لوگوں کے لئے جو گوسالہ پرستی کرتے ہیں اور گوسالہ کو خدا
بناتے ہیں آیا ہے۔الَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا ﴾ (ط : 90) کہ وہ ان کی بات کا کوئی جواب ان کو نہیں
دیتا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو خدا بولتے نہیں ہیں وہ گوسالہ ہی ہیں۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحه 147-148 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں
دعا سکھائی ہے اور نہ صرف اپنے ایمان کی مضبوطی کے لئے بلکہ اپنی نسلوں کے ایمان کے لئے بھی تا کہ
اللہ تعالیٰ پر ایمان اور اس کے آگے جھکے رہنے اور اس سے مانگنے کا یہ سلسلہ نسلاً بعد نسل چلتا ر ہے۔اور اس
کی اہمیت کے پیش نظر ہم دعا ئیں بھی کرتے ہیں۔نماز میں التحیات میں بیٹھے ہوئے ، درود شریف کے
بعد، اس میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی ہے کہ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ
ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ (ابراهیم : 41 )۔کہ اے میرے رب مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری
نسلوں کو بھی۔اے ہمارے رب اور میری دعا قبول کر۔پس جب ایک درد کے ساتھ ہم یہ دعا ہمیشہ مانگتے
ہیں گے۔نہ کہ صرف ان دعاؤں کی طرف توجہ رہے گی جو کسی خاص مقصد کے حصول کے لئے ہی اللہ کے
حضور مضطر بن کر مانگی جاتی ہیں۔تو یہ بات ہمارے ایمان میں اضافے کا باعث بنے گی۔اور پھر اللہ تعالیٰ
کے حکموں پر عمل کرنے والا بنائے گی۔اور وہ مجیب خدا اس وقت اس دعا کی وجہ سے جو خالصہ اس کی رضا
کے حصول کے لئے کی جارہی ہوگی ، دوسری دعاؤں کو بھی قبول فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ اس دعا کا صحیح
فہم و ادراک ہمیں عطا فر مائے اور آخرین کے امام کو مان کر ایمان میں ترقی کی جو ایک روح ہم میں دوبارہ
پیدا ہوئی ہے وہ بڑھتی چلی جائے۔اور وہ مجیب خدا ہماری دعاؤں کو سنتے ہوئے ہمیشہ اس جماعت کو نماز
قائم کرنے والوں کی جماعت بنائے رکھے۔پھر اس بات کے ساتھ کہ مضبوط ایمان ہو، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل ہو، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
میرے سے دعائیں مانگو اور خالص ہو کر مانگو۔اس کے ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ مختلف دعائیں مانگنے کے
طریقے کیا ہیں؟ فرمایا کہ وہ طریقے یہ ہیں کہ جو میری مختلف صفات ہیں ان کے حوالے سے اپنی مختلف قسم
کی جو ضروریات ہیں ان کے لئے دعا مانگو۔یہ بات بندے اور خدا کے تعلق کو مزید قرب دلانے والی ہوگی ،
قریب کرنے والی ہوگی، ایمان میں بڑھانے والی ہوگی اور قبولیت دعا کا ذریعہ بنے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا

خطبات مسرور جلد چہارم
395
خطبه جمعه 11/اگست 2006
ہے۔وَلِلَّهِ الْاسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوْهُ بِهَا﴾ (الاعراف : 181 ) اور اللہ ہی کے سب خوبصورت
نام ہیں پس ان ناموں سے اسے پکارا کرو۔اس مجیب خدا نے مختلف جگہوں پر دعا کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور اس کے سلیقے اور طریقے بھی
سکھائے ہیں جن پر ہم میں سے ہر ایک کو عمل کرنا چاہئے کیونکہ اس میں ہماری بقا ہے۔اللہ تعالیٰ کس طرح
ہمیں نواز نا چاہتا ہے۔یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہوگی کہ وہ تو ہمیں نو از نا چاہتا ہے لیکن ہم اس مجیب خدا کو نہ
پکار میں بلکہ دوسروں کی طرف ہماری توجہ ہو اور پھر نہ پکار کر اس کے انعاموں سے محروم رہیں۔خدا تعالیٰ تو
اپنی مخلوق سے پیار کی وجہ سے ہمیں یہ راستے دکھاتا ہے۔ورنہ اس کو ہماری پکار اور ہماری دعاؤں کی
ضرورت تو نہیں ہے۔بندہ ہے جس کو خدا سے تعلق کی ، اس کی مدد کی ضرورت ہے، اس کو پکارنے کی
ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ﴾ (الفرقان : 78) تُو
کہہ دے کہ اگر تمہاری دعا نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری کوئی پرواہ نہ کرتا۔پس اللہ کو بھی ان لوگوں کی پرواہ
ہے جو دعا کرنے والے ہیں۔پس اگر اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا ہے تو ہر چیز کے حصول کے لئے اسی خدا کو
پکارنے کی ضرورت ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ اگر تمہیں جوتی کا ایک تسمہ بھی چاہئے تو اس خدا سے مانگو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی انہیں الفاظ میں الہام ہوا تھا اور نظارہ دکھایا گیا تھا کہ بھیڑوں کی
ایک لائن ہے جو زمین پر لیٹی ہوئی ہیں اور ایک شخص ان پر چھری پھیرتا چلا جاتا ہے اور ساتھ یہ کہتا ہے کہ تم
تو بے حیثیت بھیڑیں ہی ہو، تمہاری حیثیت تو کوئی نہیں۔پس یہ الہام بھی ہمیں اس بات کی طرف توجہ
دلانے کے لئے ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مانگتے رہنے والے ہوں اور اس امام سے جڑے رہتے
ہوئے ، اس
کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے اس مجیب خدا کو پکارنے والے بہنیں اور اس پر کامل ایمان لا کر اس
کے حکموں پر عمل کریں اور ان لوگوں میں سے نہ بنیں جو مشکل کے وقت تو اپنے رب کو پکارتے ہیں اور
آسانی اور آسائش میں بھول جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم لوگ سمندر میں ، پانی میں پھنسے
ہوتے ہوتو پکارتے ہو، آہ وزاری کرتے ہو۔جب وہ تمہیں خشکی میں لے آتا ہے تو پھر تم بھول جاتے ہو
کہ خدا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :۔یا درکھو کہ یہ اسلام کا فخر اور ناز ہے کہ اس میں دعا کی تعلیم ہے۔اس میں
کبھی سستی نہ کرو اور نہ اس
سے تھکو۔پھر دعا خدا تعالیٰ کی ہستی کا زبر دست ثبوت ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے ﴿وَإِذَا
سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ﴾ (البقرة : 187 ) یعنی جب
میرے بندے تجھ سے سوال کریں کہ خدا کہاں ہے اور اس کا کیا ثبوت ہے؟ تو کہہ دو کہ وہ بہت ہی قریب
ہے۔اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب کوئی دعا کرنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اُسے جواب دیتا ہوں۔یہ جو
اب کبھی رویا صالحہ کے ذریعہ ملتا ہے اور کبھی کشف اور الہام کے واسطے سے۔اور علاوہ بریں دعاؤں کے

خطبات مسرور جلد چهارم
396
خطبه جمعه 11/اگست 2006
ذریعہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں کا اظہار ہوتا ہے۔اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسا قادر ہے کہ مشکلات کو
66
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 207 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
( ملفوظات جلد سوم صفحہ 232 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
حل کر دیتا ہے۔“
پھر آپ نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ
دعا ئیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے
بر باد نہیں کیا کرتا۔لیکن جو سستی میں زندگی بسر کرتا ہے اسے آخر فرشتے بیدار کرتے ہیں۔اگر تم ہر وقت اللہ
تعالیٰ کو یا درکھو گے تو یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ بہت پکا ہے، وہ کبھی تم سے ایسا سلوک نہ کرے گا جیسا کہ
فاسق فاجر سے کرتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔دعا کرتے وقت بے دلی اور گھبراہٹ سے کام نہیں لینا چاہئے اور جلدی ہی تھک کر نہیں بیٹھنا
چاہئے بلکہ اس وقت تک ہٹنا نہیں چاہئے جب تک دعا اپنا پورا اثر نہ دکھائے۔جو لوگ تھک جاتے اور گھبرا
جاتے ہیں وہ غلطی کرتے ہیں کیونکہ یہ محروم رہ جانے کی نشانی ہے۔میرے نزدیک دعا بہت عمدہ چیز ہے
اور میں اپنے تجربہ سے کہتا ہوں، خیالی بات نہیں۔جو مشکل کسی تدبیر سے حل نہ ہوتی ہو اللہ تعالیٰ دعا کے
ذریعہ اسے آسان کر دیتا ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ دعا بڑی زبر دست اثر والی چیز ہے۔بیماری سے شفا اس
کے ذریعہ ملتی ہے۔دنیا کی تنگیاں مشکلات اس سے دور ہوتی ہیں۔دشمنوں کے منصوبے سے یہ بچا لیتی
ہے۔اور وہ کیا چیز ہے جو دعا سے حاصل نہیں ہوتی۔سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان کو پاک یہ کرتی ہے۔اور
خدا تعالیٰ پر زندہ ایمان یہ بخشتی ہے بڑا ہی خوش قسمت وہ شخص ہے جس کو دعا پر ایمان ہے کیونکہ وہ اللہ
تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتوں کو دیکھتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کو دیکھ کر ایمان لاتا ہے کہ وہ قادر کریم خدا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 205 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:۔دعا ایک زبر دست طاقت ہے جس سے بڑے بڑے مشکل مقام حل ہو جاتے ہیں اور دشوار گزار
منزلوں کو انسان بڑی آسانی سے طے کر لیتا ہے۔کیونکہ دعا اس فیض اور قوت کو جذب کرنے والی ہے جو
اللہ تعالیٰ سے آتی ہے۔جو شخص کثرت سے دعاؤں میں لگا رہتا ہے وہ آخر اس فیض کو کھینچ لیتا ہے اور
خدا تعالیٰ سے تائید یافتہ ہو کر اپنے مقاصد کو پالیتا ہے۔ہاں نری دعا خدا تعالیٰ کا منشاء نہیں ہے بلکہ اول تمام
مساعی اور مجاہدات کو کام میں لائے۔یعنی کوشش کرنا ضروری ہے۔عمل بھی کرنا ضروری ہے اور اس کے
ساتھ دعا سے کام لے، اسباب سے کام لے۔اسباب سے کام نہ لینا اور نری دعا سے کام لینا یہ

خطبات مسرور جلد چهارم
397
خطبه جمعه 11/اگست 2006
آداب الدعا سے نا واقعی ہے اور خدا تعالیٰ کو آزمانا ہے۔اور نرے اسباب پر گر رہنا‘ صرف دنیاوی
کوششیں کرتے رہنا اور دعا کو لاشی محض سمجھنا یہ دہریت ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کا انکار ہے ، مذہب
سے دوری ہے۔یقینا سمجھو کہ دعا بڑی دولت ہے۔جو شخص دعا کو نہیں چھوڑتا اس کے دین اور دنیا پر
آفت نہ آئے گی۔وہ ایک ایسے قلعہ میں محفوظ ہے جس کے اردگرد مسلح سپاہی ہر وقت حفاظت کرتے
ہیں۔لیکن جو دعاؤں سے لا پروا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو خود بے ہتھیار ہے اور اس پر کمزور بھی
ہے اور پھر ایسے جنگل میں ہے جو درندوں اور موذی جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔وہ سمجھ سکتا ہے کہ اس
کی خیر ہرگز نہیں ہے۔ایک لمحہ میں وہ موذی جانوروں کا شکار ہو جائے گا اور اس کی ہڈی بوٹی نظر نہ
آئے گی۔اس لئے یا درکھو کہ انسان کی بڑی سعادت اور اس کی حفاظت کا اصل ذریعہ ہی یہی دعا
ہے۔یہی دعا اس کے لئے پناہ ہے اگر وہ ہر وقت اس میں لگا رہے۔‘“
66
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 148-149 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس ہم خوش قسمت ہیں، جیسے کہ میں نے کہا، کہ زمانے کے امام نے دعا کی فلاسفی کو کھول کر ہمارے
سامنے رکھا اور واضح فرمایا۔اللہ تعالیٰ کی صفت مجیب کا صحیح فہم وادراک عطا فر مایا۔پس آج ہم نے نہ صرف
اپنی بقا کے لئے ، اپنی ذات کی بقا کے لئے ، اپنے خاندان کی بقا کے لئے ، جماعت احمدیہ کی ترقیات کے
لئے دعاؤں کی طرف توجہ دینی ہے بلکہ امت مسلمہ اور اس سے بھی آگے بڑھ کر پوری انسانیت کی بقا کے
لئے دعاؤں کی طرف توجہ کرنی ہے جس کی آج بہت ضرورت ہے۔پس ہر احمدی کو ان دنوں میں ( ان
دنوں سے میری مراد ہے ہمیشہ ہی ) اور آج کل خاص طور پر جب حالات بڑے بگڑ رہے ہیں، بہت زیادہ
اپنے رب کے حضور جھک کر دعائیں کرنی چاہئیں۔مضطر کی طرح اسے پکاریں۔بے قرار ہو کر اسے
پکاریں۔آج امت مسلمہ جس دور سے گزر رہی ہے اور مسلمان ممالک جن پر یشانیوں میں مبتلا ہیں اس کا
حل سوائے دعا کے اور کچھ نہیں۔اور دعا کے اس محفوظ قلعے میں جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ذکر فرمایا آج احمدی کے سوا اور کوئی نہیں۔پس امت مسلمہ کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں
اندرونی اور بیرونی فتنوں سے نجات دے۔ان کو اس پیغام کو سمجھنے کی توفیق دے جو آج سے چودہ سو سال
پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم امت کو دیا تھا۔یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی اس دنیا سے ظلم ختم
کرے۔انسان اپنے پیدا کرنے والے خدا کی طرف رجوع کرے۔اسے پہچان کر اپنی ضدوں اور اناؤں
کے جال سے باہر نکلے۔خدا تعالیٰ کی ناراضگی اور غضب کو آواز نہ دے بلکہ اس کی طرف جھکے۔اللہ تعالیٰ کے
اس پیغام کو سمجھنے والا ہو، اس بات کو سمجھنے والا ہو کہ میری طرف آؤ، خالص ہو کر مجھے پکارو تا کہ میں تمہاری
دعاؤں کو سن کر اس دنیا کو جس کو تم سب کچھ سمجھتے ہو ، جو کہ حقیقت میں عارضی اور چند روزہ ہے، تمہارے لئے
امن کا گہوارہ بنادوں تا کہ پھر نیک اعمال کی وجہ سے تم لوگ میری دائمی جنت کے وارث بنو۔

398
خطبات مسرور جلد چهارم
خطبه جمعه 11 /اگست 2006
جیسا کہ میں نے کہا ہم احمدی تو صرف دعا ہی کر سکتے ہیں اور درد دل کے ساتھ ظالم اور مظلوم دونوں
کے لئے دعا کر سکتے ہیں اور اپنے خدا سے یہ عرض کرتے ہیں کہ اے اللہ اس امت پر رحم فرما اور اپنے پیارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے کے صدقے رحم فرماتے ہوئے ان لوگوں کو عقل اور سمجھ عطا فرما،
ان کو دوست اور دشمن کی پہچان کی توفیق عطا فرما، ان کو اس زمانے کے امام کو پہچاننے کی توفیق عطافرما۔پھر جیسا کہ میں نے کہا اس دنیا کیلئے ، انسانیت کیلئے بھی دعا کریں۔دنیا بڑی تیزی سے اپنی اناؤں اور
ضدوں کیوجہ سے تباہی کے گڑھے کی طرف جارہی ہے۔اپنے خدا کو بھلا چکی ہے اور نتیجہ اللہ تعالیٰ کے غضب
کو آواز دے رہی ہے۔ظلم اتنا بڑھ چکا ہے کہ اسے انصاف کا نام دیا جارہا ہے، اللہ ہی ان لوگوں پر رحم کرے۔پہلے بھی میں نے کہا ہے اپنے لئے بھی اور جماعت کے لئے بھی بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ احمدیت
کے مخالفین اور دشمنوں کو ناکام و نامراد کر دے۔جیسا کہ ہمیشہ سے الہی جماعتوں سے ہوتا آیا ہے کہ
مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تو چلتا چلا جائے گا اور یہ ہوتا رہا ہے بھی ترقیات بھی ہوتی ہیں۔یہ بھی
ایک سچائی کی دلیل ہے کہ جب دلیل دوسرے کے پاس نہ ہو تو پھر وہ سختیاں کرتا ہے۔تو ان مخالفتوں سے
نہ تو حدی ڈرتے ہیں اور نہ انشاءاللہ ڈریں گے۔یہی چیز ایمان میں ترقی اور جماعت کی ترقی کا باعث بنتی
ہے اور یہ مخالفتیں ہمیشہ کھاد کا کام دیتی ہیں لیکن اس مخالفت کی وجہ سے مخالفین کا جو بدانجام ہونا ہے، انسانی
ہمدردی کے ناطے ہم ایسے لوگوں کے لئے بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے اور یہ اپنے بد
انجام سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے اس سے بچ سکیں۔اور اپنے لئے بھی یہ دعا کرنی
چاہئے کہ ہماری کوتاہیوں اور غلطیوں کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کے ان انعاموں سے محروم نہ رہ جائیں جو
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے مقدر فرمائے ہوئے ہیں۔دشمن کا ہر شر اور ہر کوشش ہمارے ایمان میں ترقی اور
خیر کے سامان لانے والی ہو۔ہم میں سے ہر ایک استقامت دکھانے والا ہو۔ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ
اللہ تعالی سے قبولیت کا درجہ پانے والی ہوں اور اس کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے والے
ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی تمام ان نیک صفات کی پناہ میں لے لے جن کا ہمیں علم ہے یا نہیں اور اپنی مخلوق
کے ہر شر سے ہمیں بچائے۔آمین
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:-
ایک دعا کے لئے بھی میں کہنا چاہتا ہوں۔پروگرام کے مطابق اس ہفتے میں امریکہ کے سفر کا
انشاء اللہ تعالیٰ ارادہ ہے لیکن ائیر پورٹس پر کل کے جو واقعات ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے بعض لوگوں کو
بڑی فکر بھی ہے۔تو بہر حال دعا کریں، ہمارا تو ہر کام میں دعا پر انحصار ہے۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک اگر
با برکت سفر ہوگا تو انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی روکیں ہوں گی اللہ تعالیٰ دور فرما دے گا۔اور ہر لحاظ سے بابرکت
ہونے کے لئے دعا کریں۔کسی قسم کی کوئی ایسی بات نہ ہو جو شماتت اعداء کا باعث بنے۔امریکہ والے بھی
سوچ سمجھ کر جذبات سے بالا ہو کر پھر مجھے مشورہ دیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی