اللّٰہ تعالیٰ کی صفتِ مجیب سیرة النبیؐ کے آئینہ میں

خطبات مسرور جلد چهارم
399
(33)
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
اللہ تعالیٰ کی صفت مجیب سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آئینہ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق باللہ اور آپ کی دعاؤں کی
قبولیت کا دشمن کو بھی یقین تھا
فرمودہ مورخہ 18 اگست 2006ء(18 رظہور 1385 هش) مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اعلان کروایا کہ قُلْ إِنْ كُنتُمْ
تُحِبُّوْنَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ﴾ ( آل عمران : 32) یعنی تو کہہ کہ اے
لوگو! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو اس صورت میں وہ بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے
قصور بخش دے گا ، تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔جس ہستی کا ، جس شخصیت کا اللہ تعالیٰ سے یہ تعلق ہو کہ اس کی پیروی کرنے سے اللہ تعالیٰ کی محبت
حاصل ہو جائے اور اس کے واسطے سے دعا مانگنے سے گناہ معاف ہو جائیں اس کا اپنا تعلق خدا تعالیٰ۔کس قدر عظیم ہو گا اور اس کی عام باتوں کو بھی یقیناً خدا تعالیٰ دعا کے رنگ میں قبول کر لیتا ہوگا۔اللہ تعالیٰ
کے اس اظہار کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس بات کا احساس تھا کہ میں بشری تقاضے کے
تحت ایک عام بات بھی کروں تو وہ دعا کا رنگ اختیار کر سکتی ہے اور کسی دوسرے کے لئے
ابتلاء یا امتحان کا
موجب بن سکتی ہے۔اس لئے آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے رب سے یہ شرط رکھی ہے کہ اے میرے
ނ

400
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
پروردگار میں بھی ایک عام آدمی اور عام انسانوں کی طرح غصے میں آ جاتا ہوں اور خوش بھی ہوتا ہوں جس
طرح دوسرے لوگ خوش ہوتے ہیں پس اگر میں کسی انسان کے بارے میں بددعا کروں اور وہ درحقیقت
اس کا اہل نہ ہو تو میری یہ دعا ہے کہ اے میرے اللہ ! میری یہ بددعا اس کی پاکیزگی اور قیامت کے دن
درجات کی بلندی کا باعث بن جائے۔پس یہ تھا آپ کو اپنے خدا پر اپنی دعاؤں کی قبولیت کے بارے میں
یقین۔اور یہ اس لئے تھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اور یہ کس طرح
ہو سکتا ہے کہ محبوب اپنے محبوب کی ذراسی بات کو بھی ٹال دے۔آپ کے اس مقام کا دشمن کو بھی یقین تھا، وہ
چاہے آپ کے خدا کی طرف سے ہونے کے قائل تھے یا نہیں یا دعا کی قبولیت کے قائل اس طرح تھے جس
طرح ایک مسلمان ہوتا ہے یا نہیں۔کیونکہ اکثر لوگ متاثر ہونے کے باوجود اپنی اناؤں کے جال میں پھنس
کر اس کو کچھ اور نام دیتے ہیں، یہ نہیں کہتے کہ اللہ کے تعلق کی وجہ سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔تو بہر حال
جیسا کہ میں نے کہا آپ کی بات کے پورے ہونے کے دشمن بھی قائل تھے جبھی تو جنگ احد میں ایک کافر
نے آپ کے نیزے سے لگے ہوئے ہلکے سے زخم پر بھی شور مچا دیا تھا کہ مر گیا، مر گیا۔لوگوں نے کہا کہ اتنا ہل کا
سا زخم ہے، اس سے تم کس طرح مرجاؤ گے؟ اس نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک دفعہ کہا تھا کہ تم
میرے ہاتھ سے مرو گے تو آج اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر تھوک بھی دیتے تو خدا کی قسم میں مرجاتا۔(السيرة النبوية لابن هشام غزوة احد شأن عاصم بن ثابت صفحه 535,536 ایڈیشن (2001) |
چنانچہ دنیا نے دیکھا کہ وہ اس زخم سے ہی چند روز میں مرگیا۔آپ نے یہ جو دعا مانگی تھی کہ میری
بددعا کا اگر کوئی اہل نہ ہو تو اسے دعا میں بدل دینا لیکن یہ دشمن اسلام اس بات کا اہل تھا، اس لئے اپنے
انجام کو پہنچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :۔میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور
سلام اس پر یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو سکتا اور اس کی تاثیر
قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس کے مرتبہ کو شناخت نہیں
کیا گیا۔وہ تو حید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو دنیا میں لایا۔اس
نے خدا سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان گداز
ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اس کے دل کے راز کا واقف تھا اس کو تمام انبیاء اور تمام اولین و آخرین
پر فضیلت بخشی اور اس کی مرادیں اس کی زندگی میں اس کو دیں۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 119,118)
اس وقت میں اللہ تعالیٰ کے اس محبوب، پیارے اور عالی مرتبے کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ مختلف

401
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
مواقع پر آپ کی باتوں اور دعاؤں کو قبولیت کا درجہ دے کر اپنا پیارا ہونے کا جو اللہ تعالیٰ نے اظہار فرمایا
ہے، اس کا ذکر کروں گا۔ظاہر ہے اس عظیم نبی کی زندگی کے ان قبولیت دعا کے واقعات کا احاطہ تو نہیں ہو
سکتا، بیشمار واقعات ہیں۔مختلف مواقع کی چند جھلکیاں پیش کی جاسکتی ہیں جو اس وقت میں پیش کروں گا۔ایک روایت میں آتا ہے مسروق بیان کرتے ہیں کہ میں عبداللہ کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ
جب قریش نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب اور نافرمانی کی تو آپ نے ان کے خلاف یہ دعا
کی - اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعِ كَسَبْعِ يُوْسُفَ
(بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الدخان باب ربنا اكشف عنا العذاب۔۔۔حدیث نمبر (4822)
اے اللہ ! میری مشرکین کے مقابلے پر اس طرح سات سالوں کے ذریعہ سے مددفرما جس طرح
تو نے یوسف کی سات سالوں کے ذریعہ سے مدد فرمائی تھی۔مشرکین مکہ کو ایک شدید قحط نے آگھیرا یہاں
تک کہ ہر چیز کو اس نے ملیا میٹ کر دیا، یہاں تک کہ انہوں نے ہڈیاں اور مردار کھایا اور زمین سے دھوئیں
کی مانند چیز نکلنے لگی۔ابوسفیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ اے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم آپ کی قوم تو ہلاک ہوگئی ہے، اللہ سے دعا کریں وہ ان سے اس عذاب کو دور کر دے۔آپ نے
دعا کی اور فرمایا تم پھر اس کے بعد سرکشی کرنے لگ جاؤ گے۔دعا تو میرے سے کردار ہے ہو لیکن دوبارہ
وہی حرکتیں کرو گے۔مسلمانوں کے ساتھ کفار نے جو ظلم کیا اس پر جب اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی اور اس کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا عذاب قحط سالی کی صورت میں نازل ہوا تو پھر بنی نوع کی ہمدردی کی جو تڑپ آپ
کے دل میں تھی اس کے تقاضا کے تحت دشمن کے حق میں دعا کی کہ عذاب دور ہو جائے۔لیکن ساتھ یہ بھی
فرما دیا، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ مجھے علم ہے کہ تم بھی جس طرح پہلے کرتے رہے تھے یہ عذاب دور
ہونے کے باوجود بعد میں وہی حرکتیں کرو گے لیکن پھر بھی میں تمہاری تکلیف کی وجہ سے تمہارے لئے دعا
کرتا ہوں۔تو جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ دشمن کو بھی آپ کی دعاؤں پر یقین تھا لیکن اناؤں اور ضد کی
وجہ سے ایمان نہیں لاتے تھے۔بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب عذاب دور کر دیتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کا انکار
کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اسی طرح نبیوں کا انکار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک دفعہ سخت قحط پڑ گیا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ ارشاد فرمار ہے
تھے کہ ایک بدو کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ! مال مویشی خشک سالی سے ہلاک ہو
گئے ، پس اللہ سے ہمارے لئے دعا کریں۔آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے۔راوی بیان کرتے ہیں کہ ہمیں

402
خطبه جمعه 18 /اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
آسمان پر ایک بھی بادل
کا ٹکڑ انظر نہیں آتا تھا، لیکن خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، آپ نے
ابھی ہاتھ نیچے نہیں کئے تھے کہ بادل پہاڑوں کی مانند امڈ آئے ، ابھی آپ منبر سے بھی نہیں اترے تھے کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک پر بارش کے قطرات دیکھے، پھر لگا تارا گلے جمعہ تک بارش
ہوتی رہی۔پھر وہی بد و کھڑا ہوا اور راوی کہتے ہیں کہ وہ بدو یا کوئی اور شخص، بہر حال جو بھی شخص کھڑا ہوا اس
نے کہا اے اللہ کے رسول ! اب تو مکانات گرنے لگے ہیں اور مال بہنا شروع ہو گیا ہے، پس آپ ہمارے
لئے دعا کریں۔آپ نے اپنے ہاتھ بلند کئے اور دعا کی اَللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اے اللہ ان بادلوں کو
ہمارے اردگرد لے جا اور ہم پر نہ برسا۔آپ جس بادل کی ٹکڑی کی طرف بھی اشارہ کرتے تو وہ پھٹ جاتی
اور اس بارش سے مدینہ ایک حوض کی مانند ہو گیا تھا۔کہتے ہیں کہ وادی کنات ایک مہینے تک بہتی رہی ، جو
شخص بھی کسی علاقے سے آتا تو اس بارش کا ذکر کرتا تھا۔(بخارى كتاب الجمعة باب الاستسقاء في الخطبة يوم الجمعة حديث نمبر 933)
دیکھیں اللہ تعالیٰ کا سلوک کہ بارش اس وقت تک ہوتی رہی جب تک دوباره دعانه کردی که ارد گرد
کے علاقوں میں تو ہو جائے لیکن یہاں سے ہٹ جائے۔اللہ تعالیٰ اگر چاہتا تو ایسے حالات ہی پیدا نہ کرتا
جس سے اتنے قحط کی حالت پیدا ہو جاتی جس سے مسلمان بھی تنگ آئے ہوئے تھے اور پھر بارش اگر ہوتی
تو اتنی ہوتی جتنی ضرورت تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہ سنت ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بھی
مومنوں کی جماعت کو آزمانے اور ایمان میں مضبوطی پیدا کرنے کے لئے اور نبی کے زیادہ سے زیادہ
معجزات دکھانے کے لئے ایسے حالات پیدا کر دیتا ہے جو مومنوں کے لئے ایمان میں زیادتی کا باعث
بنتے ہیں اور کافروں کے لئے بھی توجہ پیدا کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔اسی طرح بڑے امتحانوں ، ابتلاؤں
میں بھی ہوتا ہے تا کہ مومنوں کے ایمان میں مضبوطی آئے۔ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے ان
امتحانوں سے گزرنا چاہئے ، بہر حال مومنوں اور انبیاء کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آخری نتیجہ مومنوں
کے حق میں ہی ظاہر فرماتا ہے۔اس بات کا تو ضمناً ذکر آ گیا، بیان میں یہ کر رہا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی قبولیت دعا کے واقعات اور کس طرح وہ مجیب خدا آپ کی باتوں کو پورا فرما تا تھا۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول !
اپنے خادم انس کے لئے دعا کریں۔آپ نے دعا کی اے اللہ ! اس کے اموال اور اس کی اولاد میں برکت
ڈال دے اور جو کچھ تو اسے عطا کرے اس میں برکت ڈال۔(بخاری کكتاب الدعوات باب دعوة النبي عل الله لخادمه بطول العمر وبكثرة المال حديث نمبر (6344)
چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ حضرت انس کا ایک باغ تھا، اس دعا کے بعد سال میں دو دفعہ پھل دیتا

خطبات مسرور جلد چهارم
403
خطبہ جمعہ 18 اگست 2006
تھا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس کے لئے کثرت مال اور اولاد کی جو دعا مانگی تھی اس کے نتیجہ
میں حضرت انس کی زندگی میں 80 کے قریب آپ کے بیٹے اور پوتے اور پوتیاں اور نواسے نواسیاں تھیں
اور آپ نے 103 یا بعض روایتوں میں آتا ہے کہ 110 سال تک عمر پائی۔(اسد الغابة جلد اوّل زير اسم انس بن مالك بن النضر صفحه 178 ، م مطبع دار الفكر بيروت (1993ء
ایک اور روایت میں آپ کی دشمن کے لئے بددعا اور اس کی قبولیت کا واقعہ یوں بیان ہوا ہے۔حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے سائے میں
نماز ادا کر رہے تھے کہ ابو جہل اور قریش کے چند لوگوں نے مشورہ کیا۔مکہ کے ایک کنارے پر اونٹ ذبیح
کئے گئے تھے، انہوں نے بھیجا اور وہ اونٹ کی اوجڑی اٹھا لائے اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر لا
کر رکھ دیا۔حضرت فاطمہ آئیں اور اسے آپ کے اوپر سے اٹھایا۔اس پر آپ نے فریاد کی اے اللہ! تو
قریش کو خود سنبھال ، اے اللہ ! تو قریش کو خود سنبھال، اے اللہ! تو قریش کو خود سنبھال۔راوی کہتے ہیں کہ یہ
بددعا ابو جہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، ولید بن عتبہ، ابی بن خلف اور عقبہ بن ابو معیط وغیرہ
کے متعلق تھی۔عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ان سب کو بدر کے میدان میں مقتولین میں دیکھا۔(بخارى كتاب الجهاد والسير باب الدعاء على المشركين بالهزيمة والزلزلة حديث نمبر (2934
یہ تھا انجام ان سرداران قریش کا جنہوں نے مکہ میں آپ کا جینا دوبھر کیا ہوا تھا اور جن کی وجہ سے
آپ کو اس شہر سے ہجرت کرنی پڑی ، جو آپ کا شہر تھا۔اور ہجرت کے وقت آپ نے مکہ کی طرف دیکھ کر
یہ فرمایا تھا کہ اے بستی تو تو مجھے بہت پیاری ہے لیکن تیرے لوگ مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سرداران قریش کے لئے بددعا کی تو اس لئے نہیں کہ آپ کے دل کی سختی تھی۔آپ کے دل کی نرمی کی تو کوئی انتہا نہیں تھی تبھی تو طائف کے سفر پر لوگوں کے ظلم کے باوجود جب
اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہاڑوں کا فرشتہ یہ پیغام لے کر آیا کہ اگر چاہیں تو دو پہاڑوں کو ملا دوں اور لوگوں کو
بیچ میں ہیں دوں۔آپ نے فرمایا نہیں نہیں ، انہیں میں سے اللہ کی عبادت کرنے والے پیدا ہوں گے۔یہ
تھا آپ
کا بنی نوع سے ہمدردی کا معیار کہ باوجود اجازت کے بددعا نہیں کی لیکن قوم کے لیڈر چونکہ بددعا
کے مستحق تھے، ان کے لئے کی۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ طفیل بن عمر والد وسی اور ان
کے ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی یا رسول
اللہ! دوس قبیلے نے اسلام کی
دعوت کا انکار کر دیا ہے اس لئے آپ ان کے خلاف بددعا کریں کسی نے کہا کہ اب تو دوس قبیلہ ہلاک ہو گیا۔

خطبات مسرور جلد چہارم
404
خطبه جمعه 18 /اگست 2006
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح دعا کی کہ اے اللہ تو دوس قبیلے کو ہدایت دے اور ان کو لے آ۔(بخارى كتاب الجهاد و السير باب الدعاء للمشركين بالهدى ليتالفهم حدیث نمبر (2937
اس واقعہ کی تفصیل کچھ اس طرح سے ملتی ہے کہ طفیل بن عمرو ایک معزز انسان اور عقلمند شاعر تھے۔جب وہ مکہ آئے تو قریش کے بعض لوگوں نے ان سے کہا کہ اے طفیل ! آپ ہمارے شہر میں آئے ہیں اور
اس شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عجیب فتنہ برپا کر رکھا ہے، نعوذ باللہ۔اس نے ہماری جماعت کو منتشر کر دیا
ہے۔وہ بڑا جادو بیان ہے۔باپ بیٹے ، بھائی بھائی اور میاں بیوی کے درمیان اس نے جدائی ڈال دی
ہے۔ہمارے ساتھ جو بیت رہی ہے وہی خطرہ ہمیں تمہاری قوم کے بارہ میں بھی ہے۔پس ہمارا یہ مشورہ
ہے کہ نہ تم اس شخص سے بات کرنا اور نہ اس کی کوئی بات سننا۔طفیل کہتے ہیں کہ کفار مکہ نے اتنی تاکید کی کہ
میں نے یہ ارادہ کر لیا کہ میں اس شخص کی بات نہیں سنوں گا اور کوئی بات کروں گا بھی نہیں۔لیکن مجھے پتہ تھا
کہ بیت اللہ میں موجود ہیں تو وہاں جاتے ہوئے میں نے اپنے کانوں میں روئی ڈال لی تا کہ غیر ارادی
طور پر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز میرے کانوں میں نہ پہنچے۔کہتے ہیں کہ جب میں بیت اللہ
میں پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے پاس کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔میں بھی قریب جا کے
کھڑا ہو گیا تو کہتے ہیں کہ آپ کی تلاوت کے چند الفاظ کے سوا میں کچھ نہ سن سکا۔مگر جو سنا وہ مجھے اچھا
کلام محسوس ہوا۔میں نے اپنے دل میں کہا، میرا برا ہو میں ایک عقلمند شاعر ہوں، برے بھلے کو خوب جانتا
ہوں، آخر اس شخص کی بات سننے میں حرج کیا ہے۔اگر تو اچھی بات ہوگی تو میں اسے قبول کر لوں گا اور بری
ہوگی تو چھوڑ دوں گا۔طفیل کہتے ہیں کہ کچھ دیر انتظار کے بعد جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف
لے گئے تو میں آپ کے پیچھے ہولیا، جب آپ گھر میں داخل ہونے لگے تو میں نے کہا اے محمد صلی اللہ علیہ
وسلم آپ کی قوم نے آپ کے بارے میں یہ کہا ہے اور میں اللہ کی قسم دے کے کہتا ہوں کہ مجھے اتنا ڈرایا
ہے کہ میں نے اپنے کانوں میں روئی ڈالی ہوئی تھی کہ آپ کی بات نہ سن سکوں۔مگر اللہ تعالیٰ نے پھر بھی
مجھے آپ کا کلام سنوا دیا اور جو میں نے سنا ہے وہ بہت عمدہ ہے۔آپ خود مجھے اپنے دعوے کے بارے میں
بتائیں۔کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسلام کے بارے میں بتایا اور قرآن شریف بھی پڑھ
کر سنایا۔کہتے ہیں کہ خدا کی قسم میں نے اس سے خوبصورت کلام اور اس سے زیادہ صاف اور سیدھی بات
کوئی نہیں دیکھی۔چنانچہ میں نے اسلام قبول کر لیا اور حق کی گواہی دی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی ! میں
اپنی قوم کا سردار ہوں اور لوگ میری بات مانتے ہیں۔میرا ارادہ واپس جا کر اپنی قوم کو اسلام کی طرف
بلانے کا ہے، آپ میرے لئے دعا کریں۔کہتے ہیں اگلے دن جب میں اپنے قبیلے میں پہنچا تو میرے

405
خطبه جمعه 18 /اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
بوڑھے والد مجھے ملنے آئے تو میں نے انہیں کہا کہ آج سے میرا اور آپ کا تعلق ختم ہے۔والد نے سبب
پوچھا۔میں نے کہا کہ میں نے تو اسلام قبول کر کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی ہے۔والد کہنے لگے
کہ اچھا پھر میرا بھی وہی دین ہے جو تمہارا ہے۔(ان کو اپنے بیٹے کی نیکی اور لیاقت پر یقین تھا )۔پھر میں
نے انہیں کہا کہ غسل کر کے اور صاف کپڑے پہن کر آئیں میں آپ کو اسلام کی تعلیم کے بارے میں کچھ
بتا تا ہوں۔انہوں نے ایسا ہی کیا۔پھر کہتے ہیں میں نے انہیں اسلام کی تعلیم سے آگاہ کیا۔پھر کہتے ہیں
کہ میری بیوی میرے پاس آئی۔میں نے اس سے کہا کہ تم مجھ سے جدا ر ہو، تم سے کوئی تعلق نہیں رہا۔اس
نے وجہ پوچھی۔میں نے اسے بتایا کہ میں اسلام قبول کر چکا ہوں۔چنانچہ اس نے بھی سنا اور اسلام قبول کر
لیا۔اس کے بعد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے قبیلے دوس کو اسلام کی طرف دعوت دی مگر انہوں نے میری
دعوت پر توجہ نہ کی تو میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مکہ حاضر ہوا اور عرض کی کہ اے اللہ کے
نبی! دوس قبیلے کے لوگ اسلام قبول نہیں کرتے۔آپ ان کے خلاف بد دعا کریں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ہاتھ اٹھائے اور یہ دعا کی اے اللہ ! دوس قبیلے کو ہدایت فرما، جیسا کہ پہلے روایت میں آیا ہے اور
اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طفیل کو یہ توجہ بھی دلائی کہ آپ واپس جا کر نرمی اور محبت سے
پیغام حق پہنچائیں۔چنانچہ وہ گئے اور آرام سے تبلیغ شروع کر دی۔لیکن آگے آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی دعا کس طرح قبول ہوئی ، یہ قبیلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے طفیل جنگ احزاب کے
بعد اسلام لایا۔اس کے بعد پھر طفیل بن عمرو مدینہ ہجرت کر آئے اور ان کے ساتھ 70 خاندان اور بھی
تھے۔حضرت ابو ہریرہ بھی اس قبیلے کے تھے جو ان 70 خاندانوں کے ساتھ مدینہ میں ہجرت کر آئے تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام قصة اسلام طفيل بن عمرو الدوسی، صفحه 278,277 |
تو دعا کی قبولیت کا جب وقت آیا تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے دیکھیں کس طرح پورا فرمایا اور آہستہ کی
تبلیغ سے ان کے دل نرم ہونے شروع ہوئے اور ایک وقت میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔اور اس دعا
کے طفیل ایسے ہدایت یافتہ ابو ہریرہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے جو آج آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی روایات ہم تک پہنچا کر ہمارے لئے بھی ہدایت کا باعث بن رہے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے طفیل اپنی والدہ کے قبول اسلام کا واقعہ یوں
بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی مشرک والدہ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا تھا، ایک دن میں نے انہیں تبلیغ
کی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ناپسندیدہ باتیں کہیں۔میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس روتا ہوا حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی والدہ کو اسلام کی دعوت

خطبات مسرور جلد چهارم
406
خطبہ جمعہ 18 اگست 2006
دیتا تھا تو وہ انکار کرتی تھی ، آج میں نے دعوت دی تو انہوں نے آپ کے متعلق نازیبا باتیں کیں جنہیں
میں نا پسند کرتا ہوں۔آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ میری والدہ کو ہدایت دے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے دعا کہ اے اللہ ابو ہریرہ کی والدہ کو ہدایت دے۔کہتے ہیں کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
دعا سے خوش خوش واپس ہوا۔جب میں گھر کے دروازے کے پاس آیا تو وہ بند تھا، میری والدہ نے میرے
قدموں کی آواز سنی تو کہا اے ابو ہریرہ ادھر ہی ٹھہر جاؤ۔ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ میں نے پانی کے گرنے کی
آواز سنی تو اس کے بعد انہوں نے دیکھا کہ ان کی والدہ نے غسل کیا، کپڑے پہنے، دو پٹہ اوڑھا اور دروازہ
کھول دیا۔پھر انہوں نے کہا کہ اے ابو ہریرہ میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں
گواہی دیتی ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ میں واپس
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور خوشی سے میں رورہا تھا ، میں نے عرض کی اے اللہ کے
رسول ! خوش ہو جائیں، خدا تعالیٰ نے آپ کی دعا کو قبول فرمایا اور ابو ہریرہ کی ماں کو ہدایت دے دی۔آپ نے اللہ کی حمد و ثناء کی اور نیک کلمات ادا فرمائے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا یا رسول
اللہ ، یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے اور میری ماں کو اپنے مومن بندوں کا محبوب بنا دے اور
ان کو ہمارا محبوب بنادے۔ابوہریرہ کہتے ہیں اس پر آپ نے دعا کی کہ اے اللہ اپنے اس بندے ابو ہریرہ
اور اس کی والدہ کو اپنے مومن بندوں کا محبوب بنادے اور مومنین کو ان کا محبوب بنادے۔(مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ابی ہریرة الدوسی حدیث نمبر 6396)
دیکھیں ایک تو آپ کی والدہ کے قبول اسلام کی صورت میں فوری قبولیت دعا کا اثر اور دوسری دعا
اس طرح قبول ہوئی ، جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ بے شمار احادیث حضرت ابو ہریرہ کی روایت کے ساتھ ہم
تک پہنچی ہیں جن کی وجہ سے حضرت ابو ہریرہا کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے۔آج تک ایک سچا مسلمان
جب بھی کسی روایت کوسنتا ہے جو ابو ہریرہ کی طرف سے آتی ہے یا کسی بھی حدیث کو ( حضرت ابو ہریرہ کی
بات ہورہی ہے اس لئے ) جب کسی روایت کو سنتا ہے جو اس کی ہدایت کا باعث بنتی ہے تو حضرت ابو ہریرہ
کے لئے دعا بھی نکلتی ہے اور ان کے لئے محبت کے جذبات بھی پیدا ہوتے ہیں۔اور ہونے چاہئیں۔جنہوں نے آخری سالوں میں آنے کے باوجود بے شمار روایات ہم تک پہنچا ئیں اور اس نیک کام کرنے
کے لئے کئی کئی دن فاقے برداشت کئے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے در سے اس لئے نہیں اٹھتے
تھے کہ کہیں کوئی بات سننے سے رہ نہ جائے۔پس یہی لوگ تھے جو اللہ اور رسول کی محبت کی وجہ سے مومنوں
کے بھی محبوب بن گئے اور اب رہتی دنیا تک انشاء اللہ بنتے چلے جائیں گے۔

407
خطبہ جمعہ 18 اگست 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
حضرت ابو ہریرہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ہر وقت موجود رہنے اور آپ کی بابرکت
باتیں سننے اور انہیں یا در رکھنے کا اس قدر شوق تھا کہ جب آپ شروع میں آئے ہیں تو ذہن اتنا تیز نہیں تھا،
تمام باتیں یاد نہیں رہتی تھیں تو بڑے فکر مند ہوتے تھے۔چنانچہ انہوں نے ایک روز اپنی اس کمزوری کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ذکر کیا اور دعا کی درخواست کی۔حضرت ابو ہریرہ خود ہی بیان
کرتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میں آپ سے جو
باتیں سنتا ہوں بھول جاتا ہوں۔آپ نے فرمایا اپنی چادر پھیلاؤ۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں
نے چادر پھیلائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی۔کہتے ہیں اس دعا کے بعد بہت ساری باتیں اور
حدیثیں میں نے سنیں مگر میں ان میں سے ایک بھی بات نہیں بھولا۔(ترمذى كتاب المناقب باب مناقب لابی هریرة حدیث نمبر (3835
اور آج دیکھیں جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ آپ کی روایات ہم تک پہنچیں اور آج سب سے
زیادہ قابل اعتبار راویوں کی صف میں آپ صف اول میں شمار ہوتے ہیں۔ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف کے مال میں خیر و برکت کی دعا
دی۔کہتے ہیں اس کے بعد جس چیز کو ہاتھ لگاتے تھے اس میں خیر و برکت پیدا ہو جاتی تھی۔چنانچہ روایت
میں اس طرح ذکر ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خیر
و برکت کی دعا دی۔عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا کے نتیجے میں
خدا کا اتنا فضل ہوا کہ اگر میں کسی پتھر کوبھی اٹھاتا تھا تویہ امید ہوتی تھی کہ اس کے نیچے سونا ہوگا۔اسی کشائش
اور آسودگی کی حالت میں جب آپ کی وفات ہوئی تو آپ کے ترکہ کے سونے کو کلہاڑوں سے توڑ کر تقسیم
کیا گیا تھا۔آپ کی چار بیویاں تھیں اور ہر بیوی کے حصے میں ایک ایک لاکھ دینار آئے۔یہ بھی بیان کیا
جاتا ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے اپنی بیماری کے دوران ایک بیوی کو طلاق دی تھی اور اس کو
80 ہزار دینار دینے کا ارشاد فرمایا تھا۔آپ کی وصیت کے مطابق جو صدقات اور وظائف وہ اپنی زندگی میں
دیا کرتے تھے ان کے لئے 50 ہزار درہم الگ مقرر کئے۔(الشفاء لقاضی عیاض جلد اوّل باب الرابع فيما اظهره على يديه من المعجزات صفحه200ایڈیشن2002ء)
پھر جنگ احزاب کا واقعہ ہے۔جنگ احزاب میں بڑے بڑے قبائل اکٹھے ہو کر مدینہ پر حملہ آور
ہوئے اور مسلمانوں کی اس وقت انتہائی خوف کی حالت تھی۔اس وقت آپ نے مسلمانوں کو فتح اور کفار کی
شکست کے لئے دعا کی۔چنانچہ روایت میں آتا ہے، حضرت عبداللہ بن ابی اوفی کہتے ہیں کہ رسول اللہ

خطبات مسرور جلد چہارم
408
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
صلی اللہ علیہ وسلم نے احزاب کے خلاف یہ دعا کی کہ اَللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيْعَ الْحِسَابِ اهْزِم |
الاحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمُهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ -
( بخاری کتاب المغازی باب غزوة الخندق و هي الاحزاب حدیث نمبر (4115)
اے اللہ جو کتاب کو اتارنے والا ہے اور حساب لینے میں بہت تیز ہے تو گروہوں کو شکست دے،
اے اللہ انہیں پسپا کر اور ہلا کر رکھ دے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں کو قبول فرمایا اور ہم دیکھتے ہیں
کہ باوجود بیرونی حملہ اور اندرونی منافقت کے اللہ تعالیٰ نے کس طرح مدد فرمائی۔وہ لوگ جو مدینے کی
اینٹ سے اینٹ بجانے کے لئے آئے تھے، کس طرح خائب و خاسر ہو کر واپس چلے گئے۔منافق قبیلہ کو
بھی اللہ تعالیٰ نے نامراد اور برباد کر دیا۔اس کی مختصر تفصیل اس طرح ہے کہ بنونضیر کو ان کی غداری کی وجہ
سے جب مدینہ سے جلا وطن کیا گیا تو انہوں نے اسلام کے خلاف سب طاقتوں کو جمع کر کے مدینہ پر حملے
کا ارادہ کیا اور تقریباً دس ہزار سے پندرہ ہزار فوج تیار کر کے مدینہ پر حملہ آور ہوئے اور اس زمانے میں یہ
بہت بڑی فوج تھی۔اس حملے کی خبر پا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مشورہ کیا اور حضرت
سلمان فارسی کے مشورے کے مطابق مدینہ میں رہ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ ہوا اور اس کے لئے حضرت
سلمان فارسی کے مشورے کے مطابق ہی مدینہ کے گرد خندق کھودی گئی تا کہ کوئی دشمن اندر نہ آسکے۔اور
غربت کا زمانہ تھا، خندق کھود نے کے بعد اندرتو محصور ہو گئے لیکن راشن کی کمی کی وجہ سے اور خوراک کی کمی
کی وجہ سے مسلمانوں کی حالت بہت نازک تھی۔تو اس عرصہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے کئی نشانات دکھائے اور
کئی قبولیت دعا کے واقعات بھی ہوئے ، یہ بتانے کے لئے کہ تمہاری دعا قبول ہوئی اور دشمن تمہیں کوئی
نقصان
نہیں پہنچا سکے گا۔اللہ تعالیٰ نے آئندہ بڑی بڑی بادشاہتوں کے زیر نگیں ہونے کی خوشخبریاں بھی
آپ کو دیں۔چنانچہ جب آپ بھوک سے نڈھال تھے ، صحابہ کا بھی یہی حال تھا، آپ نے اور صحابہ نے
پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے تھے۔صحابہ خندق کھودرہے تھے کہ اس وقت راستہ میں ایک چٹان آگئی جوٹوٹ
نہیں رہی تھی تو آپ نے کدال لے کر وہ چٹان تو ڑی اور اس توڑنے کے دوران جب آپ نے تین دفعہ
کدال ماری تو وہ چٹان ٹوٹی۔اور ہر دفعہ جب آپ کدال مارتے تھے تو ایک حکومت کے ملنے کا نظارہ
اللہ تعالیٰ آپ کو دکھاتا تھا۔چنانچہ پہلی دفعہ جب آپ نے کدال ماری تو کدال مارنے پر آپ کو مملکت
شام کی چابیاں دی گئیں اور سرخ محلات دکھائے گئے ، دوسری دفعہ جب آپ نے کدال ماری تو اس پر فارس
کی کنجیاں آپ کو دی گئیں اور مدائن کے سفید محلات آپ کو دکھائے گئے اور پھر جب تیسری دفعہ آپ نے
چٹان پر ضرب لگائی تو یمن کی چابیاں آپ کو دی گئیں اور صنعا کے دروازے آپ کے لئے کھولے گئے۔

خطبات مسرور جلد چهارم
409
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
اس وقت آپ پر ہنسنے والے ہنستے ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نہ صرف اس جنگ جیتنے کی دعا قبول
ہوئی ہے بلکہ آئندہ کی حکومتیں ملنے کی بھی میں اطلاع دیتا ہوں۔اس موقع پر آپ کی دعا سے خوراک میں برکت پڑنے کا بھی واقعہ ہوا۔ایک صحابی جابر بن عبد اللہ
نے آپ کے چہرے پر نقاہت اور بھوک کے آثار دیکھ کر گھر جا کر اپنی بیوی سے پتہ کیا کہ کھانے کی کوئی
چیز ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں کچھ جو کا آٹا ہے اور ایک چھوٹی بکری ہے۔انہوں نے بکری ذبح کی اور
انہیں کہا کھانا پکاؤ میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کر اطلاع کرتا ہوں۔تو بیوی نے کہا کہ زیادہ مہمان
نہ آجائیں، مجھے ذلیل نہ کروانا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دینا۔تو جا بر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ کچھ کھانا ہے ، آجائیں ، تناول فرما ئیں۔آپ نے پوچھا کتنا
ہے؟ انہوں نے عرض کی کہ ایک چھوٹی سی بکری ہے اور جو کی چند روٹیاں ہیں۔آپ نے فرمایا یہ بہت
ہے۔پھر آپ نے آواز دے کر کہا کہ انصار اور مہاجر سارے دعوت پر آ جاؤ۔حضرت جابر کہتے ہیں کہ
میرے ہاتھ پیر پھول گئے ، بہت برا حال ہوالیکن آپ نے کہا کہ جاؤ جب تک میں نہ آ جاؤں سالن کی
ہنڈیا چولہے پر رہنے دینا اور اس کو نہ اتارنا اور نہ روٹی پکانا شروع کرنا۔پھر آپ نے خود آ کر اپنے
سامنے روٹی پکوانی شروع کی اور اپنے ہاتھ سے کھانا تقسیم کرنا شروع کیا۔اور آپ کی دعا کی قبولیت کے
معجزے سے سب نے سیر ہو کر کھانا کھالیا۔(بخاری کتاب المغازی باب غزوة الخندق و هى الاحزاب حدیث نمبر (4101
پھر دیکھیں آپ کی دعا کی قبولیت کے باوجود بنو قریظہ کی منافقت اور دس سے پندرہ ہزار فوج کے
با وجود اللہ تعالیٰ نے اس طرح فتح عطا فرمائی کہ دشمن کو اپنی پڑ گئی۔اس کا مختصر قصہ یوں ہے کہ جب محاصرہ
لمبا ہو گیا تو رات کے وقت اتنی سخت آندھی آئی کہ جس نے کفار کے بہت بڑے کیمپ میں جو کھلی جگہ پر تھا
کھلبلی مچا دی۔خیمے اکھڑ گئے ، قناتوں کے پردے ٹوٹ کر اڑ گئے ، ہنڈیاں جو چولہوں پر پڑی ہوئی تھیں
الٹ گئیں اور ریت اور کنکر کی بارش نے لوگوں کے کان ، ناک، آنکھ اور منہ ہر چیز بند کر دیا۔وہ آگئیں جو
عرب کے دستور کے مطابق قومی نشان کے طور پر جلائی جاتی تھیں ، وہ بجھ گئیں۔یہ دیکھ کر وہم پرست کفار
کے حوصلے بہت پست ہو گئے اور جو پہلے ہی ایک لمبے محاصرے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہورہے تھے، واضح طور
پر کوئی چیز سامنے نہیں آرہی تھی کیونکہ ایک تو لمبا محاصرہ پھر اتنی بڑی فوج، اس کے کھانے پینے اور انتظامات
کا سامان تو ان کی بھی کافی بری حالت تھی۔ان کو اس چیز سے بہت دھکہ لگا۔چنانچہ ابوسفیان جو اس
سارے لشکر کا سپہ سالار تھا، کئی قبیلوں نے مشترکہ طور پر اس کو اپنا سالار بنایا تھا، وہ اپنے لشکر کو لے کر واپس
چلا گیا اور ان کے دیکھا دیکھی باقی بھی جانے شروع ہو گئے اور صبح تک یہ میدان بالکل صاف ہو گیا۔جو

410
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
مدینہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے آئے تھے، خود ان کو اپنی پڑ گئی اور چلے گئے۔چنانچہ جب یہ ہو گیا تو
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد یہ دعا
کرتے تھے اور اس وقت کی کہ لَا اِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ اَعَزَّ جُنْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَ غَلَبَ
الاحْزَابَ وَحْدَهُ فَلَا شَيْءَ بَعْدَهُ
(بخاری کتاب المغازی باب غزوة الخندق و هي الاحزاب حدیث نمبر 4114)
کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو اکیلا ہے اس نے اپنے لشکر کو عزت دی اور اپنے
بندے کی مدد کی اور کیلے ہی احزاب کو مغلوب کیا ، اس کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔دیکھیں ایک وقت تھا جب دشمن آپ
کو مکہ میں آپ کو ختم کرنے کے درپے تھا۔اس کے ظلم سے تنگ
آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں نے مکہ سے ہجرت کی لیکن پھر مدینہ میں بھی دشمن حملہ آور ہوتے
رہے۔جنگ بدر ہوئی، احد ہوئی، احزاب ہوئی لیکن پھر مدینہ میں بھی جنگ بدر میں یہ لوگ جس طرح
حملہ آور ہوئے اس میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن دعا کی کہ اگر آج مسلمان شکست کھا گئے
تو کفار نے ان میں سے پھر کسی ایک کو بھی زندہ نہیں چھوڑنا اور پھر اے خدا! تیرا نام لیوا دنیا میں کوئی نہیں
رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے دعا قبول کرتے ہوئے تسلی دی کہ فکر نہ کرو، فتح تمہاری ہے اور غلبہ اسلام کا ہے
انشاء اللہ تعالی۔اور تاریخ شاہد ہے کہ دشمن نے عبرتناک شکست کھائی۔پہلی روایت میں میں اوپر بیان کر
آیا ہو کہ کس طرح بدر کی جنگ میں دشمن کے سردار واصل جہنم ہوئے۔پھر اُحد کی جنگ ہوئی اور باوجود دشمن کے حق میں پانسہ پلٹنے کے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بہت
بڑے نقصان سے محفوظ رکھا۔پھر جنگ احزاب کی تھوڑی سی تفصیل آپ نے سنی ہے اور قبولیت دعا کے
نظارے بھی دیکھے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ تسلی دیتا ہے کہ جب ایک تھے تو اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم دشمن تیرا کچھ
نہیں بگاڑ سکے۔اے میرے پیارے نبی میں تو تیری پہلے دن کی دعائیں سن چکا ہوں اور ان کو قبولیت کا
درجہ دے چکا ہوں اور تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ یہ دین اب قیامت تک ختم ہونے والا نہیں بلکہ تمام دینوں
پر غالب آنا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے، حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا میرے سامنے گزشتہ امتیں پیش کی گئیں، میں نے دیکھا کہ کسی نبی کے ساتھ ایک گروہ ہے اور کسی کے
ساتھ چند افراد ہیں اور کسی نبی کے ساتھ دس افراد ہیں اور کسی نبی کے ساتھ پانچ افراد ہیں اور کوئی نبی اکیلا
ہی ہے۔اسی اثناء میں میں نے ایک بڑا گروہ دیکھا، میں نے پوچھا اے جبریل! کیا یہ میری امت ہے؟
اس نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ آپ افق کی طرف دیکھیں، جب میں نے نظر اٹھائی تو کیا دیکھتا ہوں کہ

411
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
لوگوں کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔مسلم کی ایک دوسری روایت میں یہ بھی آتا ہے کہ مجھے کہا کہ
دوسری طرف بھی افق پر دیکھو، جب ادھر دیکھا تو وہاں بھی لوگوں کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا۔تو
جبریل نے مجھے بتایا کہ یہ آپ کی امت ہے اور ان میں 70 ہزار لوگ ایسے ہیں جو بلا حساب اور بغیر سزا کے
جنت میں داخل ہوں گے۔میں نے پوچھا یہ کیوں؟ تو جبریل نے جواب دیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو دم درود
نہیں کرتے اور نہ ہی بد فال لیتے ہیں بلکہ اپنے رب پر تو کل کرتے ہیں۔اس پر عکاشہ بن محصن کھڑے
ہو گئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ایسے لوگوں میں شامل فرمائے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ تو اسے ان لوگوں میں شامل کر دے۔اس پر ایک اور شخص
کھڑا ہوا اور کہا کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان لوگوں میں شامل کر دے۔حضور نے فرمایا ء کا شہ تم پر
سبقت اور پہل حاصل کر چکا ہے۔(بخاری كتاب الرقاق باب يدخل الجنة سبعون الفا بغير حساب حدیث نمبر (6541
پس یہ جو روایت ہے، یہ پیشگوئی ہے، جس میں آپ کی دعاؤں کی تا قیامت قبولیت کا نظارہ دکھایا
گیا ہے۔آپ کو جنگ احزاب میں تو تین بڑی طاقتوں کی کنجیاں دی گئی تھیں۔یہاں اللہ تعالیٰ بتا رہا
ہے کہ تمام دنیا کی اکثر آبادی آپ کی امت میں شامل ہو گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو بتا رہا ہے کہ آپ کے
غلام صادق جس نے آخرین کو پہلوں سے ملانا ہے، کی جماعت نے ، احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو تمام باطل
دینوں پر غالب کرنا ہے۔اس میں یہ پیشگوئی بھی ہے کہ آپ کی امت میں تا قیامت نیکیوں پر قائم رہنے
والے اور صالح عمل کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود رہے گی اور آپ
کو تسلی دلائی ہے کہ آپ کی دعاؤں کا
اثر تا قیامت آپ کی سچی پیروی کرنے والوں کو پہنچتا رہے گا، آپ کی دعاؤں سے وہ حصہ لیتے رہیں
گے۔اور آپ نے یہ بھی نصیحت کر دی کہ صرف میری دعا سے ہی نہیں بلکہ نیک اعمال کر کے ان نیک
لوگوں میں شامل ہونے کی کوشش کرو جو بغیر حساب جائیں گے، تمہارے نیک عمل اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
جذب کرنے والے ہوں اور وہ تمہاری غلطیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے تمہیں جنت میں ڈال دے،
کوشش کرو کہ اس کے فضلوں کو جذب کرو۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ مقام حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،
ہمیں جتنی دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہوگی اتنی زیادہ اور اتنی جلدی ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں۔حصہ لیتے چلے جائیں گے، ان برکات کے وارث بنتے چلے جائیں گے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
کچی پیروی کرنے والوں کا حصہ ہیں، اتنی جلدی ہم دشمن اسلام اور دشمن احمدیت کو خائب و خاسر ہوتا دیکھ
لیں گے ، اتنی جلدی ہم فرعونوں اور ہامانوں کی تباہی کے نظارے دیکھ لیں گے۔پس فانی فی اللہ کی دعاؤں
سے فیض پانے کے لئے اپنی حالتوں کو اللہ تعالیٰ کے حکموں کے مطابق کرتے ہوئے اس کے آگے جھکتے

خطبات مسرور جلد چہارم
412
خطبہ جمعہ 18/اگست 2006
چلے جانے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا :۔گزشتہ جمعہ میں نے امریکہ کے دورہ کے بارے میں کہا تھا کہ دعا کریں اور امریکہ کی جماعت کو بھی
اس بارے میں کہا تھا۔تو دنیا کی مختلف جگہوں سے، ملکوں سے احمدیوں کے خطوط فیکسیں آئیں ، جنہوں
نے اپنی خوا ہیں لکھیں اور پریشانی کے اظہار کئے۔اور ساروں کے یہی مشورے تھے کہ نہ جائیں اور پھر
امریکہ والوں نے بھی بڑا سوچ کے یہ فیصلہ کیا، کچھ واضح طور پر تو نہیں کیا، لیکن دونوں طرف کی آپشن دے
دی کہ آئیں بھی اور نہ بھی آئیں۔بہر حال پھر میں نے یہی فیصلہ کیا کہ فی الحال نہ جایا جائے۔وہاں سے
بہت سارے لوگوں نے مجھے انفرادی طور پر بھی لکھا ہے۔تو بہر حال پچھلے دودنوں سے جو واقعات ہو رہے
ہیں وہ بھی یہی ظاہر کرتے ہیں کہ نہ جانے کا فیصلہ ٹھیک ہی ہوا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کسی اور موقع پر انشاء اللہ
بہتر حالات فرمائے گا تو چلے جائیں گے۔دوسرے میں ایک یہ بات کرنا چاہتا تھا کہ دنیا سے خاص طور پر پاکستان سے جلسے کے دنوں میں
مبارکباد کے اور جلسے کی کامیابی کے بہت سارے خطوط آئے ہیں۔ہماری ڈاک کی ٹیم کوشش تو یہ کر رہی
ہے کہ ان کے جواب دیئے جائیں لیکن ان کی تعداد کوئی تقریباً 30,25 ہزار ہے اور جہاں تک میرا سوال
ہے میں تو دستخط کر دیتا ہوں، تھکتا نہیں ہوں لیکن جواب لکھنے مشکل ہیں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ سب کو
جواب نہ پہنچیں۔تو اس پیغام کے ذریعہ سے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ
آئندہ بھی ہمیشہ احمدیت کی ترقی کے نظارے ہمیں دکھاتا رہے اور اپنی تائید و نصرت کے جلوے دکھائے
اور اپنی حفاظت اور پناہ میں ہم سب کو ر کھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی