پوپ کا اسلام کے خلاف معترضانہ بیان اور اس پر جامع اور پھرپور تبصرہ
خطبات مسرور جلد چهارم
459
37
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
جرمنی میں ایک یو نیورسٹی میں لیکچر کے دوران
پوپ کے اسلام کے خلاف معترضانہ بیان پر جامع اور بھر پور تبصرہ
اسلام کی جبر کے خلاف اور مذہبی آزادی کے حوالے سے
خوبصورت تعلیم بعض انصاف پسند عیسائی مستشرقین کا آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کوخراج تحسین
فرمودہ مورخہ 15 ستمبر 2006 ء (15 تبوک 1385 ہش ) مسجد بیت الفتوح لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
کل ایک خبر آئی تھی کہ پوپ نے جرمنی میں ایک یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران بعض اسلامی تعلیمات
کا ذکر کیا اور قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کسی دوسرے لکھنے والے کے حوالے
سے ایسی باتیں کی ہیں جن کا اسلام سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔یہ ان کا ایک طریقہ ہے، بڑی ہوشیاری
سے دوسرے کا حوالہ دے کر اپنی جان بھی بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور بات بھی کہہ جاتے ہیں۔پوپ
صاحب نے بعض ایسی باتیں کہہ کر قرآن کریم ، اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک
ایساغلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس سے مسلمانوں میں تو ایک بے چینی پیدا ہوگئی ہوگی ، اس سے اُن
کے اسلام کے خلاف اپنے دلی جذبات کا بھی اظہار ہو جاتا ہے۔پوپ کا ایسا مقام ہے کہ وہ چاہے کسی
خطبات مسرور جلد چہارم
460
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
حوالے سے بھی بات کہتے ، ان کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ ایسی بات کا اظہار کیا جاتا۔اس وقت جبکہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف مغرب
میں کسی نہ کسی حوالے سے نفرت کے جذبات پیدا
کئے جارہے ہیں ، پوپ
کا ایسی بات کرنا جلتی پر تیل ڈالنے والی بات تھی۔چاہے تو یہ تھا کہ وہ کہتے کہ گو آج
بعض شر پسند اسلامی تنظیموں نے متشددانہ طریق اپنایا ہوا ہے لیکن اسلام کی تعلیم اس کے خلاف نظر آتی ہے
اور دنیا میں امن قائم رکھنے کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہئے تا کہ معصوم انسانیت کو تباہی و بربادی
سے بچایا جا سکے۔اس کی بجائے انہوں نے اپنے ماننے والوں کو اس راستے پر لگانے کی کوشش کی ہے کہ
اسلام کی تعلیم تو ہے ہی یہ۔میرا خیال تھا کہ پوپ سمجھے ہوئے انسان ہیں اور عالم آدمی ہیں اور اسلام کے
بارے میں بھی کچھ علم رکھتے ہوں گے لیکن یہ بات کر کے انہوں نے بالکل ہی اپنی کم علمی کا اظہار کیا ہے۔جس مسیح کی خلافت کے وہ دعویدار ہیں اس کی تعلیم پر چلتے ہوئے ان کو تو دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے تھی ، اس نے تو دشمن سے بھی نیک سلوک کرنے کی تعلیم دی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور قرآن کی طرف غلط باتیں منسوب کر کے ایک طرف تو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا گیا ہے ( جیسا
کہ میں نے کہا ہے ) اور پھر رد عمل کے طور پر جن کو جذبات پر کنٹرول نہیں ہے وہ ایسی حرکتیں کر جائیں
گے جس سے مسلمانوں کے خلاف ان کو مزید Propaganda کا موقع مل جائے گا۔دوسرے پوپ کے
پیروکار اور مغرب میں رہنے والے لوگ جو اسلام کو شدت پسند مذہب سمجھتے ہیں ان کے دلوں میں
مسلمانوں کے خلاف مزید نفرت پھیلے گی۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور دنیا کو فتنے اور فساد سے بچائے۔احمدیوں
کو تو ہمیشہ ہی یہ دعا کرنی چاہئے اور یہ جو سوال اٹھائے گئے اور آگے اپنا لیکچر دیا۔دعا کے ساتھ ہر
ملک میں اس کے جواب بھی دینے چاہئیں۔ہمارے تو یہی دو ہتھیار ہیں جن سے ہم نے کام لینا ہے، کسی
اور رد عمل کا نہ کبھی احمدی سے اظہار ہوا ہے اور نہ انشاء اللہ ہوگا۔میں پوپ کے اعتراضات کا خلاصہ پڑھ دیتا ہوں جو انہوں نے قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم پر کئے۔جرمنی سے یہ تفصیل منگوائی گئی ہے۔کہتے ہیں کہ میں نے ایک مکالمہ پڑھا تھا جس کا متن
ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے شائع کیا ہے اور یہ پرانا مکالمہ ایک علم دوست قیصر مینوئیل اور ایک فارسی
عالم کے درمیان 1391ء میں انقرہ میں ہوا تھا اور پھر وہی عیسائی عالم اس کو تحریر میں لایا۔لیکن ساتھ یہ تسلیم
کرتے ہیں کہ کیونکہ یہ مکالمہ عیسائی عالم کی طرف سے شائع ہوا ہے اس لئے انہوں نے اپنی زیادہ بات کی
ہے۔اپنی ایمانداری کا تو یہیں پتہ لگ گیا کہ مسلمان عالم کی باتوں کا ذکر بہت کم ہے اور اپنی باتیں زیادہ
کی ہیں۔بہر حال (جو سوال اٹھائے ہیں ) وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے اس لیکچر میں ایک نکتے پر بات کرنا
چاہوں گا اور وہ یہ کہ اس میں قیصر جہاد کا ذکر کرتا ہے اور قیصر کو یقینا علم تھا کہ مذہب کے معاملے میں اسلام
میں جبر نہیں ہے۔سورۃ بقرہ کی آیت 256 کا حوالہ دے رہے ہیں۔آگے کہتے ہیں قیصر یقینا قرآن میں
461
خطبات مسرور جلد چهارم
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
مقدس جنگ یا جہاد سے متعلق بعد کی تعلیمات سے بھی واقف تھا۔قرآن میں اس حوالے سے جو تفصیلات
درج ہیں مثلاً اہل کتاب سے اور کفار سے مختلف قسم کا سلوک کیا جانا چاہئے ( یہ انہوں نے اپنی طرف سے
حوالہ دے دیا ہے ) اور یہ کہتے ہیں کہ قیصر حیران کن ترش الفاظ میں اپنے شریک گفتگو سے بنیادی سوال
کرتا ہے اور اس پر مزید کہتا ہے کہ مذہب اور جبر کا آپس میں کیا تعلق ہے۔پھر کہتے ہیں کہ مجھے دکھاؤ کہ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کون سی نئی چیز لے کر آئے ہیں۔تمہیں صرف بُری اور غیر انسانی تعلیمات ہی ملی ہیں جس
کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تعلیم دی کہ ان کے لائے ہوئے مذہب کو تلوار کے زور سے پھیلایا
جائے۔إِنَّا لِلہ۔اس کے بعد کہتے ہیں قیصر تفصیل سے بیان کرتا ہے کہ کیوں مذہب کو طاقت کے زور سے
پھیلا نا عقل کے خلاف ہے۔یہ تعلیم خدا کی ذات اور روح کی ماہیت سے متصادم ہے۔کہتا ہے کہ خدا کو
خونریزی پسند نہیں اور عقل و عمل خدا کی ذات سے متصادم ہے۔ایمان روح کا پھل ہے جسم کا نہیں۔پھر آگے کہتے ہیں کہ قیصر جس کی تربیت یونانی فلسفے کے تحت ہوئی تھی اس کے لئے مذکورہ بالا جملہ
ایک واضح حقیقت ہے جب کہ اسلامی تعلیم کے مطابق خدا ایک مطلق ماورائیت کا حامل وجود ہے اور کسی
ارضی کیٹیگری (Category) کا پابند نہیں حتی کہ معقولیت کا بھی نہیں۔اور پھر آگے فرانسیسی ماہر اسلامیات
کے حوالے سے ابن حزم کی ایک بات quote کی ہے کہ کوئی شے خدا کو ہم پر سیچ ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کر
سکتی۔اگر وہ چاہے تو انسان کو بت پرستی بھی کرنی پڑے گی ( پتہ نہیں ابن حزم نے کہا بھی تھا کہ نہیں، کوئی
حوالہ آگے نہیں ہے )۔پھر وہ لکھتے ہیں کہ کیا یہ عقیدہ کہ خدا خلاف عقل کام نہیں کر سکتا یہ یونانی عقیدہ ہے یا یہ ازلی اور
فی ذاتہ ایک حقیقت ہے۔میرے خیال میں یہاں یونانی فکر کی یا خدا پر ایسے ایمان کی جو بائبل پر مبنی ہو آپس
میں گہری مطابقت نظر آتی ہے۔(خیر باقی تو لمبا لیکچر ہے )۔اس میں جیسا کہ میں نے کہا کہ ایک تو خود ہی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ قیصر کے اپنے الفاظ
فارسی عالم کے جوابات کے مقابلے میں مفصل ہیں اور جس عیسائی نے اپنی یہ داستان
لکھی ہے، ظاہر ہے
کہ اس نے اپنی بڑائی ظاہر کرنے کیلئے اپنی دلیلوں کو مضبوط کرنا تھا، دوسری طرف کی دلیلیں تو دی نہیں
گئیں، یقیناً انصاف سے کام نہیں لیا گیا ہو گا۔بہر حال یہ جو کچھ بھی تھا، ہم مسلمان کیا سمجھتے ہیں، ہم احمدی
کیا سمجھتے ہیں اس بارہ میں میں قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے مختصر بیان کرتا ہوں۔زیادہ تو بیان نہیں ہوسکتا لیکن پوپ کیلئے ان سوالوں کے انشاء اللہ جوابات تیار کئے جائیں گے اور انہیں
پہنچانے کی کوشش بھی کی جائے گی تاکہ وہ اسلام کی صحیح تعلیم سے اگر ابھی تک بے بہرہ تھے، ناواقف تھے تو
اب ان
کو کچھ پتہ لگ جائے، بشرطیکہ اپنے مقام کو سمجھتے ہوئے انصاف سے اس کو پڑھیں اور غور کریں۔ہمارے دل میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا بہت احترام ہے۔ہم انہیں اللہ تعالیٰ کا نبی مانتے
462
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
ہیں بلکہ ہر قوم میں جتنے بھی انبیاء آئے سب کو مانتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔عیسائیوں کو بھی
مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور احترام کرنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ قیصر کا حوالہ دے کر پوپ صاحب یہ کہتے ہیں کہ سورۃ بقرہ کی آیت 256 کا قیصر کو
یقینا علم تھا۔اور یہ آیت لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ﴾ (البقرة : 257) ہے۔یعنی دین کے معاملے میں کوئی
جبر نہیں ہے۔کہتے ہیں یہ سورۃ ابتدائی سورتوں میں سے تھی۔اتنی ابتدائی بھی نہیں ، یہ مدینہ کے ابتدائی ایک
دو سال کی ہے۔لیکن قیصر کو بعد کی سورتوں کا بھی علم تھا اور جہاد سے متعلق بعد کی تعلیمات سے بھی واقف
تھا۔واقف تو پتہ نہیں وہ تھا یا نہیں لیکن تعصب کی نظر ضرور رکھتا تھا۔کہتے ہیں کہ قرآن میں کفار اور اہل
کتاب کے بارے میں مختلف سلوک کرنے کی ہدایت ہے جبکہ مذہب میں جبر کا کوئی تصور نہیں۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم میں نعوذ باللہ بُری اور غیر انسانی تعلیمات ہی ملیں گی اس کے علاوہ کچھ نہیں ملے
گا۔جیسا کہ آپ نے فرمایا ( بقول اُن کے، نعوذ باللہ ) کہ اسلام کو تلوار کے زور سے پھیلایا گیا ہے۔خود ہی
ایک بات غلط طور پر منسوب کر کے جس کا اسلام کی تعلیم سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ، خود ہی یہ فیصلہ صادر
کر دیا کہ یہ خلاف عقل باتیں ہیں جو خدا کے انصاف سے متصادم ہیں۔کہتے ہیں کہ ایک ذی عقل کو قوت یا
زور اور ہتھیار در کار نہیں ہیں بلکہ صحیح بات یہ ہے کہ ایک ذی عقل کو ہتھیار اور طاقت کی ضرورت نہیں۔یہ تو
انہوں نے بالکل ٹھیک بات کی ہے۔بالکل ضرورت نہیں ہے۔لیکن آجکل کی جو ان کی بڑی بڑی طاقتیں
ہیں یہ ہزاروں میل دور بیٹھی ہوئی قوموں کے معاملات میں دخل اندازی کر کے طاقت کا استعمال کیوں کر
رہی ہیں؟ اس کا جواب انہوں نے نہیں دیا۔پہلے یہ لوگ اپنے لوگوں کو سمجھائیں کہ کیا صحیح کر رہے ہیں، کیا
غلط کر رہے ہیں۔پھر عیسائیت کی تاریخ میں جو آپس کی جنگیں ہیں وہ نظر نہیں آتیں؟ وہ کس کھاتے میں ڈالتے ہیں؟
پھر سپین میں جو کچھ ہوا وہ کس کھاتے میں ہے؟ جو انکیوئز یشن (Inquisition) ہوئی اس کی تفصیل تو میں
یہاں بیان نہیں کرتا ، ان سب کو علم ہے۔اب جو یہ فرماتے ہیں کہ وہ بعد کی تعلیمات سے بھی واقف تھا۔مذہب پھیلانے کے بارے میں اسلام کی تعلیم کیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل کیا تھا، اس
واقف کا رکو تو اس کا پتہ نہیں تھا لیکن وہ عمل کیا تھا، وہ ہمیں پیش کرتا ہوں۔اسلام دین فطرت ہے۔اس نے یہ تعلیم تو یقینا نہیں دی کہ اگر تمہارے ایک گال پر کوئی تھپڑ مارے
تو دوسرا بھی آگے کر دو۔جن کو تعلیم دی گئی ہے وہ بتائیں کہ کس حد تک اس پر عمل کر رہے ہیں۔ان
کی تعلیم
کے یہی سقم ہیں جنہوں نے اس زمانے میں عیسائیوں کو عیسائیت سے دور کر دیا ہے۔اتوار کے اتوار جو
ایک ہفتے کے بعد چرچ میں جانا ہوتا ہے اس میں بھی اب کوئی نہیں جاتا سوائے بوڑھوں اور بوڑھیوں
کے۔چرچوں کو انہوں نے دوسرے فنکشنز کے لئے کرائے پر دینا شروع کر دیا ہے۔مغربی دنیا میں
خطبات مسرور جلد چهارم
463
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
بے شمار جگہوں پر چرچوں پر For Sale کے بورڈ لگے ہوئے ہیں۔امریکہ کے ایک پروفیسر ایڈون لوئیس (Edwin Lewis) نے لکھا کہ بیسویں صدی کے لوگ مسیج کو
خدا ماننے کے لئے تیار نہیں۔پھر سینٹ جونز کالج آکسفورڈ کے پریذیڈنٹ سر سائرل لکھتے ہیں کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے
کہ یورپ اور امریکہ کے مردوں اور عورتوں کا ایک بڑا حصہ اب عیسائی نہیں رہا۔اور شاید یہ کہنا بھی صحیح ہوگا
کہ ان کی اکثریت اب ایسی ہے۔اسی طرح افریقہ کے بارہ میں ان لوگوں کے مختلف بیانات ہیں، خود تسلیم کرتے ہیں کہ یہ تعلیم اب ختم
ہو رہی ہے تو ان کو پتہ ہے اس لئے ایک ہی حل رہ گیا کہ اسلام کے خلاف غلط قسم کے ہتھکنڈے استعمال
کئے جائیں۔جبر کے بارہ میں اسلام کا جو نظریہ غیر مسلم پیش کرتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے؟ کہتے ہیں کہ قیصر کو
قرآن کے احکامات کا علم تھا۔تو دیکھ لیں قرآن کیا کہتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ
رَّبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ﴾ (الكيف : 30) اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے یہ اعلان کروا دیا کہ تم دنیا کو بتا دو کہ اسلام حق ہے اور تمہارے رب کی طرف سے ہے۔پس جو
چاہے اس پر ایمان لائے اور جو چاہے انکار کر دے کیونکہ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ﴾ (البقره: 257 ) کا حکم
ہے۔پھر اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمُ
فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ
(یونس: 109 ) یعنی اے رسول ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آیا
ہے پس جو شخص ہدایت کو قبول کرے گا اس کا فائدہ اسی کے نفس کو ہو گا اور جو غلط راستے پر چلے گا اس کا
و بال بھی اس کی جان پر ہے۔میں کوئی تمہاری ہدایت کا ذمہ دار نہیں ہوں۔اس کا عملی نمونہ بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھایا۔چنانچہ جب بنو نضیر کو اپنی بعض زیادتیوں اور حرکتوں کی سے
جلا وطنی کی سزاملی تو انصار نے اپنی اولاد کو جو انصار نے پیدائش کے وقت بنو نضیر کو دے دی تھی ، ان سے
واپس لینا چاہا تو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں جو تم دے چکے وہ دے چکے اب دین کے
معاملے میں کوئی جبر نہیں ، یہ اب ان کے پاس ہی رہیں گے۔(ابوداؤد كتاب الجهاد باب في الاسيريكره على الاسلام حدیث نمبر (2682
یہ آپ کی تعلیم ہی تھی جس کی وجہ سے آپ کے خلفاء اور صحابہ اس بات
کو سمجھتے ہوئے اس کی پابندی
کرتے تھے۔چنانچہ حضرت عمرؓ کے ایک غلام خود بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے مجھے کئی دفعہ کہا کہ
مسلمان ہو جاؤ لیکن میرے انکار پر آپ یہ کہتے کہ ٹھیک ہے، اسلام میں جبر نہیں ہے۔اور جب آپ کی
خطبات مسرور جلد چهارم
464
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
وفات کا وقت قریب آیا تو فرمایا کہ میں تمہیں آزاد کرتا ہوں ، جہاں جانا چاہتے ہو چلے جاؤ۔تو اسلام میں
آزادی مذہب کی یہ تعلیم اور یہ عمل ہیں۔ایک غلام پر بھی سختی نہیں کی گئی۔اور پوپ صاحب کہتے ہیں کہ
اسلام کے مذہب میں ظلم او سختی رکھی گئی ہے۔پھر قرآن کریم فرماتا ہے۔﴿وَقُلْ لِلَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتَبَ وَالْا مِّيِّنَ وَ أَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوْا فَقَدِ
اهْتَدَوْا وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ﴾ ( آل عمران:21 ) اے رسول صلی اللہ
علیہ وسلم ان لوگوں کو کہہ دے کہ جنہیں کتاب دی گئی ہے اور جو اتی ہیں یعنی بے علم ہیں کہ کیا تم اسلام کو قبول
کرتے ہو۔پس اگر وہ فرمانبرداری اختیار کریں ، اسلام قبول کر لیں تو وہ ہدایت پا گئے اور اگر وہ منہ پھیر
لیں تو تیرے ذمہ صرف پہنچادینا ہے۔اللہ تعالیٰ بندوں
کو دیکھ رہا ہے۔یعنی اب یہ خدا کا کام ہے وہ خود ہی
فیصلہ کرے گا کہ کس کو پکڑنا ہے، کس کو سزا دینی ہے، کس سے کیا سلوک کرنا ہے۔پس یہ احکام ہیں۔اور یہ
آخری آیت جو میں نے پڑھی ہے، یہ فتح مکہ کے بعد کی ہے جب طاقت تھی۔پس بودے اعتراضات کی
بجائے ان کو عقل اور انصاف سے کام لینا چاہئے۔اسلام میں جبر کی ایک بھی مثال نہیں ملتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ آپ نے جبر کیا۔آپ کو تو یہ بھی گوارا نہ تھا
کہ کوئی منافقت سے اسلام قبول کرے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک کا فرقیدی پیش ہوا اور اس
نے آپ سے عرض کی کہ مجھے قید کیوں کیا گیا ہے، میں تو مسلمان ہوں۔آپ نے فرمایا اب نہیں پہلے
اسلام لاتے تو ٹھیک تھا، اب تم جنگی قیدی ہو اور رہائی حاصل کرنے کے لئے مسلمان بن رہے ہو۔آپ
نے اس کو جبر سے مسلمان بنانا نہیں چاہا۔آپ تو چاہتے تھے کہ دل اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کئے جائیں۔چنانچہ بعد میں اس قیدی کو دو مسلمانوں کی آزادی پر آزاد کر دیا گیا۔اسلام میں جنگوں کا حکم صرف اُس وقت تک ہے جب تک دشمن جنگ کر رہا ہے یا فتنے کے حالات
پیدا کر رہا ہے۔جب حالات ٹھیک ہو جائیں اور فتنہ ختم ہو جائے تو فرمایا تمہیں کوئی حق نہیں کہ جنگ کرو۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَيَكُوْنَ الدِّيْنُ لِلَّهِ۔انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّلِمِينَ ﴾ (البقرة : 194) یعنی اے مسلمانو! تم اُن کفار سے جنگ
کر و جو جنگ کرتے ہیں، اس وقت تک کہ ملک میں فتنہ نہ رہے اور ہر شخص اپنے خدا کے لئے نہ کسی ڈر اور
تشدد کی وجہ سے) جو دین بھی چاہے رکھ سکے۔اور اگر یہ کفار اپنے ظلموں سے باز آجائیں تو تم بھی رک
جاؤ کیونکہ تمہیں ظالموں کے سوا کسی کے خلاف جنگی کارروائی کرنے کا حق نہیں ہے۔یہ جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اُن کفار سے جو تم سے لڑتے ہیں ، اُس وقت تک لڑو کہ ملک میں فتنہ
ندر ہے۔اس کے بارے میں ایک جگہ ذکر آیا ہے۔ابن عمر کہتے ہیں کہ ہم نے اس حکم الہی کی تعمیل یوں کی
کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب مسلمان بہت تھوڑے تھے اور جو شخص اسلام لا تا
خطبات مسرور جلد چهارم
465
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
تھا اس کو کفار کی طرف سے اسلام کے راستے میں دکھ دیا جاتا تھا۔بعض کو قتل کر دیا جا تا تھا اور بعض کو قید کر دیا
جا تا تھا۔پس ہم نے اس وقت تک جنگ کی کہ مسلمانوں کی تعداد اور طاقت زیادہ ہوگئی اور نومسلموں کے
لئے فتنہ نہ رہا۔اس کے بعد جب کفار کی طرف سے فتنہ ختم ہو گیا تو بات ختم ہوگئی۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا كُوْنُوْا قَوَّامِيْنَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا
يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ
بِمَا تَعْمَلُوْنَ ﴾ (المائدة آیت 9) کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی
کرتے ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے
کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو، یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔اللہ یقیناً اس
سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔پس یہ انصاف تھا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی ایک انقلاب پیدا کیا اور
بعد میں بھی یہ انقلاب پیدا ہوا۔اگر صحابہ کی زندگیوں کو دیکھیں ، ان کے جائزے لیں تو پتہ لگتا ہے کہ جو
انقلاب ان میں آیا وہ زبر دستی دین بدلنے سے نہیں آتا بلکہ اس وقت آتا ہے جب دل تبدیل ہو جائیں۔اس وقت آتا ہے جب دشمنوں سے بھی ایسا حسن سلوک ہو کہ دشمن بھی گرویدہ ہو جائے۔چنانچہ فتح مکہ کے
موقع پر عکرمہ جو شدید ترین مخالف اسلام تھا اور جو فرار ہو گیا۔جب اس کی بیوی نے اس کو واپس لانے کے
لئے آپ سے معافی کی درخواست کی اور آپ نے معاف فرما دیا تو پھر ان میں ایسا انقلاب آیا جو تلوار کے
زور سے نہیں لایا جا سکتا۔ایمان میں وہ ترقی ہوئی جو بغیر محبت کے نہیں ہو سکتی۔اخلاص سے اس طرح دل
پر ہوئے جو بغیر محبت کے نہیں ہو سکتے۔قربانی کے معیار اس طرح بڑھے جو دلوں کے بدلنے کے بغیر پیدا
نہیں ہو سکتے۔انہوں نے اسلام کی خاطر جو غیرت دکھائی وہ اس تعلیم کو سمجھنے سے ہی پیدا ہوسکتی ہے۔اور
پھر صحابہ نے محبت اور اسلام کی غیرت کے ایسے ایسے نمونے دکھائے کہ تاریخ ان واقعات سے بھری پڑی
ہے۔یہی عکرمہ جن کا میں ذکر کر رہا ہوں، ان کے بارہ میں آتا ہے کہ پہلے ہر لڑائی میں وہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے خلاف لڑا اور اپنی کوششیں اسلام کو مٹانے کے لئے صرف کر دیں بالآخر جب مکہ فتح ہوا تو
جیسا کہ میں نے بتایا ہے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ماتحتی کو اپنے لئے موجب ذلت سمجھ کر مکہ سے بھاگ
گیا۔اور جب وہ مسلمان ہو گئے تو اخلاص کا یہ حال تھا کہ حضرت ابوبکر کے زمانہ خلافت میں انہوں نے
باغیوں کا قلع قمع کرنے میں بے نظیر جانثاریاں دکھائیں۔اور کہتے ہیں کہ جب ایک جنگ میں سخت
گھمسان کا رن پڑا اور لوگ اس طرح کٹ کٹ کر گر رہے تھے جیسے درانتی کے سامنے گھاس کتا ہے، اُس
وقت عکرمہ ساتھیوں کو لے کر عین قلب لشکر میں جا گھسے بعض لوگوں نے منع کیا کہ اس وقت لڑائی کی
حالت سخت خطرناک ہو رہی ہے اور اس طرح دشمن کی فوج میں گھسنا ٹھیک نہیں ہے۔لیکن عکرمہ نہیں مانے
خطبات مسرور جلد چہارم
466
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
اور یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے کہ میں لات اور عزی کی خاطر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑا ہوں۔آج خدا کے رستہ میں لڑتے ہوئے پیچھے نہیں رہوں گا۔اور جب لڑائی کے خاتمہ پر دیکھا گیا تو ان کی لاش
نیزوں اور تلوار کے زخموں سے چھلنی تھی۔ان کی مالی قربانی کے بارہ میں آتا ہے کہ غنیمت کا جتنا مال عکرمہ کو ملتا تھا وہ صدقہ دے دیا کرتے
تھے۔خدمت دین میں بے دریغ خرچ کرتے تھے۔تو یہ تبدیلیاں جو دلوں میں پیدا ہوتی ہیں یہ تلوار کے
زور سے پیدا نہیں ہوتیں۔(اصابہ واسد الغابہ واستیعاب)
غیر مسلموں کا الزام ہے کہ زبر دستی مذہب تبدیل کرتے تھے تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے
جو ان باتوں کو جھٹلاتے ہیں۔ہم دیکھ ہی آئے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کیا تھی۔ایک واقعہ کا
ذکر ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ یعنی جو
مسلمان کسی ایسے غیر مسلم کے قتل کا مرتکب ہوگا جو کسی لفظی یا عملی معاہدہ کے نتیجہ میں اسلامی حکومت میں
داخل ہو چکا ہے وہ علاوہ اس دنیا کی سزا کے، قیامت کے دن بھی جنت کی ہوا سے محروم رہے گا۔پھر آپ کے خلفاء کا کیا طریق تھا۔روایت آتی ہے کہ ایک دفعہ حضرت عمرؓ ایک ایسی جگہ سے گزرے
جہاں غیر مسلموں سے جزیہ وصول کرنے میں سختی کی جارہی تھی۔یہ دیکھ کر حضرت عمر فور ارک گئے اور غصہ کی
حالت میں دریافت فرمایا کہ کیا معاملہ ہے۔عرض کیا گیا کہ یہ لوگ جزیہ ادا نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہمیں
اس کی طاقت نہیں ہے۔حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ پھر کوئی وجہ نہیں کہ ان پر وہ بوجھ ڈالا جائے جس کی یہ طاقت
نہیں رکھتے ، انہیں چھوڑ دو۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جو شخص دنیا میں لوگوں کو
تکلیف دیتا ہے وہ قیامت کے دن خدا کے عذاب کے نیچے ہو گا۔چنانچہ ان لوگوں کو جزیہ معاف کر دیا گیا۔(كتاب الخراج فضل فى من تجب عليه الجزية )
حضرت عمرؓ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تاکیدی ارشادات کے ماتحت اپنی غیر مسلم رعایا کا اس
قدر خیال تھا کہ انہوں نے فوت ہوتے وقت خاص طور پر ایک وصیت کی جس کے الفاظ یہ تھے کہ میں اپنے
بعد میں آنے والے خلیفہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اسلامی حکومت کی غیر
مسلم رعایا سے بہت نرمی اور شفقت
کا معاملہ کرے،ان کے معاہدات کو پورا کرے، ان کی حفاظت کرے، ان کے لئے ان کے دشمنوں سے
لڑے اور ان پر قطعا کوئی ایسا بوجھ یا ذمہ داری نہ ڈالے جوان کی طاقت سے زیادہ ہو۔(كتاب الخراج صفح 720 )
اگر زبر دستی مسلمان کیا جاتا تو پھر یہ صورت کیوں ہوتی۔پھر خیبر کے یہودیوں کے ساتھ آنحضرت
خطبات مسرور جلد چهارم
467
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
صلی اللہ علیہ وسلم کا معاہدہ ہوا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محاصل کی وصولی کے لئے اپنے صحابی
عبداللہ بن رواحہ کو بھیجا کرتے تھے۔آپ
کی تعلیم کے ماتحت عبداللہ بن رواحہ فصل کی بٹائی میں اس قدر
نرمی سے کام لیتے تھے کہ فصل کے دو حصے کر کے یہودیوں کو اختیار دے دیتے تھے کہ ان حصوں میں سے جو
حصہ تم پسند کرو لے لو اور پھر جو حصہ پیچھے رہ جاتا تھاوہ خود لے لیتے تھے۔(ابوداؤد كتاب البيوع باب في المساقاة حديث نمبر (3410)
جیسا کہ میں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور تعامل کے ماتحت حضرت عمرؓ کو
اسلامی حکومت کی غیر مسلم رعایا کے حقوق اور آرام کا بہت خیال تھا۔وہ اپنے گورنروں کو تاکید
کرتے رہتے تھے کہ ذمیوں کا خاص خیال رکھیں اور خود بھی پوچھتے رہتے تھے کہ تمہیں کوئی تکلیف تو
ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ ذمیوں کا ایک وفد حضرت عمر کی خدمت میں پیش ہوا تو حضرت عمرؓ نے ان
سے پہلا سوال یہی کیا کہ مسلمانوں کی طرف سے تمہیں کوئی تکلیف تو نہیں ہے۔انہوں نے جواب
دیا کہ ہم نے مسلمانوں کی طرف سے حسنِ وفا اور حسنِ سلوک کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔(طبری جلد 5 صفحہ 2560)
جب شام فتح ہوا تو مسلمانوں نے شام کی عیسائی آبادی سے ٹیکس وصول کیا لیکن اس کے تھوڑے
عرصے بعد رومی سلطنت کی طرف سے پھر جنگ کا اندیشہ پیدا ہو گیا جس پر شام کے اسلامی امیر حضرت
ابو عبیدہ نے تمام وصول شدہ ٹیکس عیسائی آبادی کو واپس کر دیا اور کہا کہ جنگ کی وجہ سے جب ہم
تمہارے حقوق ادا نہیں کر سکتے تو ہمارے لئے جائز نہیں کہ یہ ٹیکس اپنے پاس رکھیں۔عیسائیوں نے یہ
دیکھ کر بے اختیار مسلمانوں کو دعا دی اور کہا خدا کرے تم رومیوں
پر فتح پاؤ اور پھر اس ملک کے حاکم بنو۔( کتاب الخراج ابو یوسف صفحہ 80 تا 82، فتوح البلدان بلاذری صفحہ 146)
مسلمانوں کا یہ سلوک تھا۔چنانچہ جب دوبارہ فتح ہوئی اور مسلمان پھر واپس آئے تو پھر اسی طرح
ٹیکس وصول ہونا شروع ہو گیا۔اب یہ بتائیں کہ کیا اس کو زبر دستی کہتے ہیں؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات پر الزام لگانے والے اگر انصاف کی نظر سے دیکھیں،
تاریخ پڑھیں تو ان کو نظر آئے گا کہ آپ غیر مسلموں کا کتنا در درکھتے تھے۔اسلام کی دعوت دیتے تھے تو پیار
اور نرمی کے ساتھ کہ اس شخص کی جان کے لئے فائدہ ہے۔ایک روایت میں ذکر آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ اپنے غلبہ اور حکومت
کے زمانے میں بھی غیر مسلموں کے احساسات کا بہت خیال رکھتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ مدینے میں ایک
یہودی نوجوان بیمار ہو گیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ اس کی عیادت کے لئے تشریف
لے گئے۔اور اس کی حالت کو نازک پا کر آپ نے اسے اسلام کی تبلیغ فرمائی۔وہ آپ کی تبلیغ سے متاثر ہوا
468
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
مگر چونکہ اس کا باپ زندہ تھا اور اس وقت پاس ہی کھڑا تھاوہ ایک سوالیہ شکل بنا کے اپنے باپ کو دیکھنے لگا۔باپ نے بیٹے سے کہا کہ اگر تم قبول کرنا چاہتے ہو تو کر لو۔چنانچہ لڑکے نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہو گیا۔انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک روح آگ کے
(بخاری کتاب الجنائز باب اذا اسلم الصبي)
عذاب سے بچ گئی۔اب اس قرآنی تعلیم سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی چند مثالوں سے جو میں نے
بیان کی ہیں ظلم کی اور جو الزام لگایا جاتا ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے اس کی حقیقت تو واضح ہو
گئی۔یہ تو پتہ چل گیا کہ اسلام کس طرح پھیلا ہے۔اور شروع میں جو میں نے بتایا تھا کہ چین میں کیا
سلوک ہوا اس سے ان لوگوں کی حقیقت بھی واضح ہو گئی۔انصاف پسند عیسائی مستشرقین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔اس کی بھی
میں چند مثالیں پیش کرتا ہوں۔کارلائل صاحب اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ”ہم لوگوں ( یعنی عیسائیوں ) میں جو یہ بات مشہور ہے
کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایک پرفن اور فطرتی شخص اور جھوٹے دعویدار نبوت تھے اور ان کا مذہب دیوانگی
اور خام خیالی کا ایک تو وہ ہے۔اب یہ سب باتیں لوگوں کے نزدیک غلط ٹھہرتی جاتی ہیں۔جو جھوٹی باتیں
متعصب عیسائیوں نے اس انسان ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نسبت بنائی تھیں اب وہ الزام
قطعاً ہماری روسیاہی کا باعث ہیں۔اور جو باتیں اس انسان ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اپنی
زبان سے نکالی تھیں 1200 برس سے 18 کروڑ آدمیوں کے لئے بمنزلہ ہدایت کے قائم ہیں۔(اُس وقت
18 کروڑ تھے جب انہوں نے لکھا تھا)۔اس وقت جتنے آدمی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے کلام پر اعتقاد
رکھتے ہیں اس سے بڑھ کر اور کسی کے کلام پر اس زمانے کے لوگ یقین نہیں رکھتے۔میرے نزدیک اس
خیال سے بدتر اور نا خدا پرستی کا کوئی دوسرا خیال نہیں ہے کہ جھوٹے آدمی نے یہ مذہب پھیلایا۔(Thomas Carlyle, 'On Heros-Worship and the Heroic in History' Pages 43&44 U of Nebraska Press (1966)
پھر سرولیم میور( یہ کافی متعصب بھی ہیں ، بعض باتیں غلط بھی لکھی ہوئی ہیں ) یہ بھی لکھتے ہیں کہ ” ہم
بلا تامل اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہمیشہ کے واسطے اکثر تو ہمات
باطلہ کو جن کی تاریکی مدتوں سے جزیرہ نمائے عرب پر چھا رہی تھی کالعدم کر دیا۔بلحاظ معاشرت کے بھی
اسلام میں کچھ کم خوبیاں نہیں ہیں۔مذہب اسلام اس بات پر فخر کر سکتا ہے کہ اس میں پر ہیز گاری کا ایک
ایسا درجہ موجود ہے جو کسی اور مذہب میں نہیں ہے۔66
(Sir William Muir The Life of Muhammad' Vol۔IV۔Page 534۔Kessinger Publishing۔(1st published 1878, this edition 2003)
پھر ایڈورڈ گین لکھتے ہیں ” حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی سیرت میں سب سے آخری بات جو
469
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
غور کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ ان کی رسالت لوگوں کے حق میں مفید ہوئی یا مضر؟ جولوگ آنحضرت (
رت (صلی
اللہ علیہ وسلم ) کے سخت دشمن ہیں وہ بھی اور عیسائی اور یہودی بھی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کو باوجود پیغمبر برحق
نہ ماننے کے اس بات کو ضرور تسلیم کریں گے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دعویٰ نبوت ایک نہایت
مفید مسئلے کی تلقین کے لئے کیا تھا۔گو وہ یہ کہیں کہ صرف ہمارے ہی مذہب کا مسئلہ اس سے اچھا ہے۔گویا
وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سوائے ہمارے مذہب کے تمام دنیا کے اور مذاہب سے مذہب اسلام اچھا
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کے خون کے کفارے کو نماز و روزہ و خیرات سے بدل دیا جو
ایک پسندیدہ اور سیدھی سادی عبادت ہے۔یعنی جو انسان کی قربانی بتوں پر ہوتی تھی اس کو معدوم کر دیا۔آنحضرت نے مسلمانوں میں نیکی اور محبت کی ایک روح پھونک دی ، آپس میں بھلائی کرنے کی ہدایت کی
اور اپنے احکام اور نصیحتوں سے انتقام کی خواہش اور بیوہ عورتوں اور یتیموں پر ظلم وستم کو روک دیا۔قو میں جو
ایک دوسرے کی جانی دشمن تھیں وہ اعتقاد وفرمانبرداری میں متفق ہو گئیں اور خانگی جھگڑوں میں جو بہادری
بیہودہ طور سے صرف ہوتی تھی وہ نہایت مستعدی سے غیر ملک کے دشمن کے مقابلے پر مائل ہوگئی۔| (Edward Gibbon'The History of the Decline and Fall of the Roman Empire' Vol۔V۔Page 231۔Penguins
| Classics(1st published 1788۔this edition 1996)
پھر جان ڈیون پورٹ لکھتے ہیں اس بات کا خیال کرنا بہت بڑی غلطی ہے کہ قرآن میں جس
عقیدے کی تلقین کی گئی ہے اس کی اشاعت بزور شمشیر ہوئی۔کیونکہ جن لوگوں
کی طبیعتیں تعصب سے مبراء
ہیں وہ بلا تامل اس بات
کو تسلیم کریں گے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کا دین جس کے ذریعہ سے
انسانوں کی قربانی کے بدلے نماز اور خیرات جاری ہوئی اور جس نے عداوت اور دائمی جھگڑوں کی جگہ
فیاضی اور حسن معاشرت کی ایک روح لوگوں میں پھونک دی۔وہ مشرقی دنیا کے لئے ایک حقیقی برکت تھا
اور اسی وجہ سے خاص کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ان خون ریز تدبیروں کی ضرورت نہ ہوئی جن کا
استعمال بلا استثناء اور بلا امتیاز حضرت موسی نے بت پرستی کے نیست و نابود کرنے کے لئے کیا تھا۔پس
ایسے اعلیٰ وسیلہ کی نسبت جس کو قدرت نے بنی نوع انسان کے خیالات و مسائل پر مدت دراز تک اثر
ڈالنے کے لئے پیدا کیا ہے گستاخانہ پیش آنا اور جاہلانہ مذمت کرنا کیسی لغو بات ہے۔(John Devonport 'An Apology for Muhammad and the Holy Qur’an'۔(1st published 1869)
ایڈورڈ گبن صاحب لکھتے ہیں ” مسلمانوں کی لڑائیوں کو ان کے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مقدس
قرار دیا تھا مگر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنی حیات میں جو مختلف نصیحتیں کیں اور نظیر میں قائم کیں
ان سے خلفاء نے دوسرے مذاہب کو آزادی دینے کا سبق حاصل کیا۔ملک عرب میں حضرت محمد (صلی
اللہ علیہ وسلم ) کے خدا کی عبادت گاہ اور ان کا مفتوحہ ملک تھا۔اگر وہ چاہتے تو وہاں کے بہت سے دیوتاؤں
کے ماننے والوں اور بت پرستوں کو شرعاً نیست و نابود کر سکتے تھے، مگر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) نے
خطبات مسرور جلد چہارم
470
انصاف کو قائم فرما کر نہایت عاقلانہ تدبیریں اختیار کیں“۔خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
(Edward Gibbon'The History of the Decline and Fall of the Roman Empire' Vol۔V۔Page
315۔Penguins Classics(1st published 1788۔this edition 1996)
کاؤنٹ ٹالسٹائے لکھتے ہیں کہ اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ایک
عظیم المرتبت مصلح تھے جنہوں نے انسانوں کی خدمت کی۔آپ کے لئے یہ فخر کیا کم ہے کہ آپ امت کو
نور حق کی طرف لے گئے اور اسے اس قابل بنا دیا کہ وہ امن و سلامتی کی دلدادہ ہو جائے۔زہد و تقویٰ کی
زندگی کو ترجیح دینے لگے۔آپ نے اسے انسانی خونریزی سے منع فرمایا۔اس کے لئے حقیقی ترقی اور تمدن
کی راہیں کھول دیں۔اور یہ ایک ایسا عظیم الشان کام ہے جو اس شخص سے انجام پاسکتا ہے جس کے ساتھ۔کوئی مخفی قوت ہو اور ایک شخص یقیناً عام اکرام و احترام کا مستحق ہے۔(Count Tolstoy۔Islamic Network۔accessed from http://www۔islaam۔net/main/)
پھر برنارڈ شا لکھتے ہیں کہ ازمنہ وسطی میں عیسائی راہبوں نے جہالت اور تعصب کی وجہ سے مذہب
اسلام کی بڑی بھیا نک تصویر پیش کی ہے۔بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔انہوں نے تو حضرت محمد( صلی اللہ علیہ
وسلم) کو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کیا۔میں نے ان باتوں کا بغور مطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایک عظیم ہستی اور صحیح معنوں میں انسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔(George Bernard Shaw 'The Genuine Islam' Vol۔1 No۔8 (1936) accessed from Wikipedia
from:http://en۔wikipedia۔org/wiki/Non-Islamic-views -of- Muhammad)
پھر ایک عیسائی مؤرخ پریورنڈ با سورتھ سمتھ کہتے ہیں کہ مذہب اور حکومت کے رہنما اور گورنر کی
حیثیت سے پوپ اور قیصر کی دو شخصیتیں حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ایک وجود میں جمع تھیں۔آپ
پوپ تھے مگر پوپ کی طرح ظاہر داریوں سے پاک۔آپ قیصر تھے لیکن قیصر کے جاہ وحشم سے بے نیاز۔اگر دنیا میں کسی شخص کو یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ اس نے باقاعدہ فوج کے بغیر محل شاہی کے بغیر اور لگان
کی وصولی کے بغیر صرف خدا کے نام پر دنیا میں امن و انتظام قائم رکھا تو وہ صرف محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
ہیں۔آپ کو اس ساز وسامان کے بغیر ہی سب کی سب طاقتیں حاصل تھیں“۔(R۔Bosworth Smith 'Muhammad and Muhammadanism' pade 262۔Book Tree۔(1st published 1876, this edition 2002)
پھر پر نگل کینیڈی صاحب لکھتے ہیں کہ کھلے لفظوں میں ( کہا جائے تو ) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
زمانے کے عظیم انسان تھے۔آپ کی حیران کن کامیابی کے لئے ہمیں لازماً ان کے حالات زمانہ کو سمجھنا
چاہئے۔حضرت عیسی کی پیدائش کے ساڑھے پانچ سو سال بعد آپ اس دنیا میں تشریف لائے۔اس
زمانے میں یونان، روم اور بحیرہ عرب کی ایک سو ایک ریاستوں کے تمام قدیم مذاہب اپنی افادیت کھو چکے
تھے۔اس کی جگہ رومن حکومت کا دبدبہ ایک زندہ حقیقت کا روپ دھار چکا تھا اور شہنشاہ قیصر روم کے مطابق
471
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
حکومت وقت کی پرستش اور اطاعت گویا رومی حکومت کا مذہب بن چکا تھا۔یہ بجا کہ دیگر مذاہب بھی موجود
تھے مگر وہ اپنے مذہب کے باوجود اس نئی عوامی روش کے پابند ہو چکے تھے۔لیکن شہنشاہیت رو ما دنیا کوسکون
نہ دے سکی۔چنانچہ مشرقی مذاہب اور مصر، شام اور ایران کی تو ہم پرستی نے رومی سلطنت میں نفوذ شروع کیا
اور مذہبی لوگوں کی اکثریت کو زیر اثر کر لیا۔ان تمام مذاہب کی مہلک خرابی یہ تھی کہ وہ کئی پہلوؤں سے قابل
شرم حد تک گر چکے تھے۔عیسائیت جس نے چوتھی صدی میں سلطنت روما کو فتح کیا تھا، رومن اقتدار اپنا چکی
تھی۔اب عیسائیت وہ خالص فرقہ نہ رہا تھا جس کی تعلیم اسے تین صدیاں قبل دی گئی تھی ، وہ سراسر
غیر روحانی تمول پسند اور مادیت زدہ ہو چکی تھی۔پھر کیسے چند ہی سالوں میں اس حالت میں ایک انقلاب
پیدا ہو گیا ؟ ہاں یہ کیسے ہوا کہ 650 ء میں ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد ) دنیا کا ایک بہت بڑا خطہ
پہلے کے مقابل پر ایک مختلف دنیا میں تبدیل ہو گیا۔بلا شبہ یہ تاریخ انسانی کا ایک نہایت شاندار باب ہے۔پھر یہ انقلاب آگے بڑھا انتہا پرست عیسائیوں اور مستشرقین کی مخالفانہ رائے کے باوجود ان۔۔گہرے اثرات میں کوئی کمی نہیں آسکتی جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زندگی نے تاریخ عالم پر ثبت کئے۔ماننا پڑتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) انسان کے برپا کردہ انقلاب کی اعلیٰ ترین مثال ہیں۔(Pringle Kennedy۔'Arabian Society at the time of Muhammad'۔pages 8,10,18,21)
ایس پی سکاٹ لکھتے ہیں کہ اگر مذہب کا مقصد اخلاق کی ترویج، برائی کا خاتمہ، انسانی خوشی و
لک
خوشحالی کی ترقی اور انسان کی ذہنی صلاحیتوں کا جلا ہے اور اگر نیک اعمال کی جزا اسی بڑے دن ملنی ہے جب
تمام بنی نوع انسان قیامت کے دن خدا کے حضور پیش کئے جائیں گے تو پھر یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ محمد (صلی
اللہ علیہ وسلم ) بلاشبہ خدا کے رسول تھے ، ہر گز بے بنیاد اور بے دلیل ( دعوی ) نہیں ہے۔(S۔P۔Scott, History of The Moorish Empire in Europe۔' Page 126)
کافی حوالے ہیں لیکن میں مختصر کرتا ہوں۔World Faith"، Ruth Cranston" میں لکھتے ہیں کہ محمد عربی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کبھی بھی
جنگ یا خونریزی کا آغاز نہیں کیا۔ہر جنگ جو انہوں نے لڑکی مدافعانہ تھی۔وہ اگر لڑے تو اپنی بقا کو برقرار
رکھنے کے لئے اور ایسے اسلحہ اور طریق سے لڑے جو اس زمانے کا رواج تھا۔یہ بات یقین سے کہی جاسکتی
ہے کہ چودہ کروڑ ( یہ 1950ء کے قریب کی پرانی بات ہے ) عیسائیوں میں سے جنہوں نے حال ہی میں
ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد انسانوں کو ایک بم سے ہلاک کر دیا ہو، کوئی ایک قوم بھی ایسی نہیں جو ایک ایسے
لیڈر پر شک کی نظر ڈال سکے جس نے اپنی تمام جنگوں کے بدترین حالات میں بھی صرف پانچ یا چھ سو افراد کو
ہلاک کیا ہو۔ساتویں صدی کے تاریکی کے دور میں جب لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہور ہے
ہوں، عرب کے نبی کے ہاتھوں ہونے والی ان ہلاکتوں کا آج کی روشن بیسویں صدی کی ہلاکتوں سے
مقابلہ کرنا ایک حماقت کے سوا کچھ نہیں۔جو مل انکیوئز یشن (Inquisition) اور صلیبی جنگوں کے زمانے میں
خطبات مسرور جلد چہارم
472
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
ہوئے اس کے بیان کی تو حاجت ہی نہیں جب عیسائی جنگجوؤں نے اس بات کو ریکارڈ کیا کہ وہ ان
مسلمان بے دینوں کی کٹی پھٹی لاشوں کے درمیان ٹخنے ٹخنے خون میں لت پت تھے“۔(Ruth Cranston ' World Faith', p:155 Ayer publishing (1949)
پھر ڈیون پورٹ لکھتے ہیں یہ بات یقینی طور پر کامل سچائی کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اگر مسلمان
مجاہدین اور ترکوں کی جگہ ایشیا کے حکمران مغربی شہزادے ہو گئے ہوتے تو مسلمانوں کے ساتھ اس مذہبی
رواداری کا سلوک نہ کرتے جو مسلمانوں نے عیسائیت کے ساتھ کیا۔کیونکہ عیسائیت نے تو اپنے ان
ہم مذہبوں کو نہایت تعصب اور ظلم کے ساتھ تشددکا نشانہ بنایا جن کے ساتھ ان کے مذہبی اختلافات تھے“۔(John Davonport ,'An Apology for Muhammad and the Qoran' (1st published 1869)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ اعتراض پیش کیا کہ قرآن شریف میں لوگوں کو زبر دستی مسلمان
بنانے کا حکم ہے۔(فرماتے ہیں کہ ) معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کو نہ اپنی ذاتی کچھ عقل ہے اور نہ علم صرف
پادریوں کا کاسہ لیس ہے۔کیونکہ پادریوں نے اپنے نہایت کینہ اور بغض سے جیسا کہ ان کی عادت ہے،
محض افتراء کے طور پر اپنی کتابوں میں یہ لکھ دیا ہے کہ اسلام میں جبر مسلمان بنانے کا حکم ہے۔سو اس نے
اور اس کے دوسرے بھائیوں نے بغیر تحقیق اور تفتیش کے وہی پادریوں کے مفتر یا نہ الزام کو پیش کر دیا۔قرآن شریف میں تو کھلے کھلے طور پر یہ آیت موجود ہے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ
الغَيِّ ( البقرہ : 257) یعنی دین میں کوئی جبر نہیں، تحقیق ہدایت اور گمراہی میں کھلا کھلا فرق ظاہر ہو گیا ہے۔پھر بھی جبر کی کیا حاجت ہے۔تعجب کہ باوجود یکہ قرآن شریف میں اس قدر تصریح سے بیان فرمایا ہے کہ
دین کے بارے میں جبر نہیں کرنا چاہئے پھر بھی جن کے دل بغض اور دشمنی سے سیاہ ہور ہے ہیں۔ناحق خدا
کے کلام پر جبر کا الزام دیتے ہیں۔اب ہم ایک اور آیت لے کر منصفین سے انصاف چاہتے ہیں کہ وہ خدا سے ڈر کر ہمیں بتلاویں کہ کیا
اس آیت سے جبر کی تعلیم ثابت ہوتی ہے یا برخلاف اس کے ممانعت جبر کا حکم بپایہ ثبوت پہنچتا ہے۔اور وہ
آیت یہ ہے کہ ﴿ وَاِنْ اَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ فَاَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلمَ اللهِ ثُمَّ
أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُوْنَ ﴾ (الجز نمبر 10 سورۃ التوبہ ) اگر تجھ سے اے رسول! کوئی
مشرکوں میں سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دے دو اور اس وقت تک اس کو اپنی پناہ میں رکھو کہ وہ
اطمینان سے خدا کے کلام کو سن سمجھ لے اور پھر اُس کو اس کی امن کی جگہ پر واپس پہنچا دو۔یہ رعایت ان
لوگوں کے حق میں اس وجہ سے کرنی ضرور ہے کہ یہ لوگ اسلام کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔اب ظاہر
ہے کہ اگر قرآن شریف جبر کی تعلیم کرتا تو یہ حکم نہ دیتا کہ جو کا فرقرآن شریف کو سننا چاہے تو جب وہ سن چکے
خطبات مسرور جلد چہارم
473
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
اور مسلمان نہ ہو تو اُس کو اُس کی امن کی جگہ پہنچا دینا چاہئے بلکہ یہ حکم دیتا کہ جب ایسا کا فرقا بو میں آجاوے
تو وہیں اُس کو مسلمان کر لو۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 232-233)
اگلا سوال جو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کا خدا ایسا خدا ہے جس کو عقل تسلیم نہیں
کرتی۔اسلام کا خدا تو ایسا خدا ہے جو اپنے وجود کو تسلیم کرانے کے لئے انسانوں کو عقل کی طرف بلاتا
ہے۔اگر یہ تصور ہرایک میں ہے کہ خدا زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا ہے اور اس کا مالک ہے تو پھر یہ بھی
تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ تمام قدرتوں کا مالک ہے۔اسلام کے خدا کے نظریہ پر استہزاء اڑانے کی بجائے عقل
اور تدبر کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” اسلام کا خدا وہی سچا خدا ہے جو آئینہ
قانون قدرت اور صحیفہ فطرت سے نظر آ رہا ہے۔اسلام نے کوئی نیا خدا پیش نہیں کیا بلکہ وہی خدا پیش
کیا ہے جو انسان کا نور قلب اور انسان کا کا شنس اور زمین و آسمان پیش کر رہا ہے۔تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه 15)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ " جاننا چاہئے کہ جس خدا کی طرف ہمیں قرآن شریف نے بلایا ہے اس کی
اس نے یہ صفات لکھی ہیں۔هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ۔هُوَا الرَّحْمَنُ
الرَّحِيْمُ۔مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ
الْمُتَكَبِّرُ۔هُوَ اللهُ الخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي
السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔الرَّحْمَنِ
الرَّحِيْمِ۔مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ۔أَجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ۔اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمِ۔قُلْ هُوَ اللهُ
اَحَدٌ۔اَللهُ الصَّمَدُ۔لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ - یعنی وہ خدا جو واحد لاشریک
ہے، جس کے سوا کوئی بھی پرستش اور فرمانبرداری کے لائق نہیں۔یہ اس لئے فرمایا کہ اگر وہ لاشریک نہ ہو تو
شاید اس کی طاقت پر دشمن کی طاقت غالب آجائے۔اس صورت میں خدائی معرض خطرہ میں رہے گی۔اور یہ جو فر مایا کہ اس کے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں۔اس سے یہ مطلب ہے کہ وہ ایسا کامل خدا ہے جس
کی صفات اور خو بیاں اور کمالات ایسے اعلیٰ اور بلند ہیں کہ اگر موجودات میں سے بوجہ صفات کا ملہ کے ایک
خدا انتخاب کرنا چاہیں یا دل میں عمدہ سے عمدہ ، اعلیٰ سے اعلیٰ خدا کی صفات فرض کریں تو وہ سب سے اعلیٰ
جس سے بڑھ کر کوئی اعلیٰ نہیں ہو سکتا، وہی خدا ہے جس کی پرستش میں ادنی کو شریک کرنا ظلم ہے۔پس اسلام تو ہر قسم کے شرک سے پاک ہے۔یہ ظلم اور شرک تو عیسائی کر رہے ہیں جو اللہ کے ایک نبی
کو خدا بنا کر کھڑا کر دیا ہے۔پھر فرمایا کہ عالم الغیب ہے۔یعنی اپنی ذات کو آپ ہی جانتا ہے۔اس کی ذات پر کوئی احاطہ نہیں
خطبات مسرور جلد چہارم
474
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
کر سکتا۔ہم آفتاب اور ماہتاب اور ہر ایک مخلوق کا سراپا دیکھ سکتے ہیں۔مگر خدا کا سراپا د یکھنے سے قاصر
ہیں۔پھر فرمایا کہ وہ عالم الشہادۃ ہے۔یعنی کوئی چیز اس کی نظر سے پردہ میں نہیں ہے۔یہ جائز نہیں کہ وہ خدا
کہلا کر پھر علم اشیاء سے غافل ہو۔وہ اس عالم کے ذرہ ذرہ پر اپنی نظر رکھتا ہے لیکن انسان نہیں رکھ سکتا۔وہ
جانتا ہے کہ کب اس نظام کو توڑ دے گا اور قیامت برپا کر دے گا۔اور اس کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ ایسا
کب ہو گا۔سو وہی خدا ہے جو ان تمام وقتوں کو جانتا ہے۔پھر فرمایا هُوَ الرَّحْمٰنُ یعنی وہ جانداروں کی ہستی
اور ان کے اعمال سے پہلے محض اپنے لطف سے، نہ کسی غرض سے اور نہ کسی عمل کی پاداش میں ان کے لئے
سامان راحت میتر کرتا ہے۔جیسا کہ آفتاب اور زمین اور دوسری تمام چیزوں کو ہمارے وجود اور ہمارے
اعمال کے وجود سے پہلے ہمارے لئے بنا دیا۔اس عطیہ کا نام خدا کی کتاب میں رحمانیت ہے اور اس کام
کے لحاظ سے خدا تعالیٰ رحمن کہلاتا ہے۔اور پھر فرمایا کہ الرّحیم یعنی وہ خدا نیک عملوں کی نیک تر جزا دیتا
ہے اور کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔اور اس کام کے لحاظ سے رحیم کہلا تا ہے۔اور یہ صفت رحیمیت کے نام
سے موسوم ہے۔اور پھر فرمایا ملِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ یعنی وہ خدا ہر ایک کی جزا اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔اس کا
کوئی ایسا کار پرداز نہیں جس کو اس نے زمین و آسمان کی حکومت سونپ دی ہو اور آپ الگ ہو بیٹھا ہو۔اور
آپ کچھ نہ کرتا ہو۔وہی کار پرداز سب کچھ جزا سزا دیتا ہو یا آئندہ دینے والا ہو۔اس کو ضرورت تو کوئی
نہیں۔وہ سب قدرتوں کا مالک ہے۔اس کو یہ ضرورت نہیں کہ خدا ان کی کونسل بنائے۔اور پھر وہ کونسل ان
کی مدد کرے۔تو اگر عقل کی بات کا سوال ہے کہ اسلام کے خدا کا ایسا تصور ہے جس کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔عقل تو اُن کے تصور کو تسلیم نہیں کرتی کہ تین خدا بنائے ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی جمہوری طور پر حکومت
چلے گی اگر ایک بھی ان میں سے راضی نہ ہو تو فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے۔فرماتے ہیں کہ اور پھر فرمایا الْمَلِكُ الْقُدُّوس یعنی وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب
نہیں۔یہ ظاہر ہے کہ انسانی بادشاہت عیب سے خالی نہیں۔اگر مثلاً تمام رعیت جلا وطن ہو کر دوسرے ملک
کی طرف بھاگ جاوے تو پھر بادشاہی قائم نہیں رہ سکتی۔یا اگر مثلاً تمام رعیت قحط زدہ ہو جائے تو پھر خراج
شاہی کہاں سے آئے۔اور اگر رعیت کے لوگ اس سے بحث شروع کر دیں کہ تجھ میں ہم سے زیادہ کیا
ہے تو وہ کونسی لیاقت اپنی ثابت کرے۔پس خدا تعالیٰ کی بادشاہی ایسی نہیں ہے۔وہ ایک دم میں تمام ملک کو
فنا کر کے اور مخلوقات پیدا کر سکتا ہے اگر وہ ایسا خالق اور قادر نہ ہوتا تو بجر ظلم کے اس کی بادشاہت چل نہ سکتی
کیونکہ وہ دنیا کو ایک مرتبہ معافی اور نجات دے کر اور دوسری دنیا کہاں سے لاتا۔کیا نجات یافتہ لوگوں کو دنیا
میں بھیجنے کے لئے پھر پکڑتا اور ظلم کی راہ سے اپنی معافی اور نجات دہی کو واپس لیتا۔تو اس صورت میں اس
کی خدائی میں فرق آتا۔اور دنیا کے بادشاہوں کی طرح داغدار بادشاہ ہوتا جو دنیا کے لئے قانون بناتے
475
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
ہیں بات بات
پر بگڑتے ہیں اور اپنی خود غرضی کے وقتوں پر جب دیکھتے ہیں کہ ظلم کے بغیر چارہ نہیں ت ظلم کو
شیر مادر سمجھ لیتے ہیں۔ماں کے دودھ کی طرح پیتے ہیں۔پس یہ اسلام کا خدا ہے جو ہر ظلم سے پاک
ہے۔مثلاً قانون شاہی جائز رکھتا ہے کہ ایک جہاز کو بچانے کے لئے کشتی کے سواروں کو تباہی میں ڈال
دیا جائے اور ہلاک کیا جائے مگر خدا کو یہ اضطرار پیش نہیں آنا چاہئے۔پس اگر خدا پورا قادر اور عدم سے پیدا
کرنے والا نہ ہوتا تو یا تو وہ کمزور راجوں کی طرح قدرت کی جگہ ظلم سے کام لیتا اور یا عادل بن کر خدائی کو ہی
الوداع کہتا۔بلکہ خدا کا جہاز تمام قدرتوں کے ساتھ بچے انصاف پر چل رہا ہے۔پھر فرمایا السلام یعنی وہ
خدا جو تمام عیبوں اور مصائب اور سختیوں سے محفوظ ہے بلکہ سلامتی دینے والا ہے، اس کے معنے بھی ظاہر
ہیں۔کیونکہ اگر وہ آپ ہی مصیبتوں میں پڑتا ، لوگوں کے ہاتھ سے مارا جاتا اور اپنے ارادوں میں ناکام
رہتا تو اس کے بدنمونے کو دیکھ کر کس طرح دل تسلی پکڑتے کہ ایسا خدا ہمیں ضرور مصیبتوں سے چھڑا دے
گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ باطل معبودوں کے بارے میں فرماتا ہے ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللَّهِ لَنْ
يَخْلُقُوْا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوْا لَهُ۔وَإِنْ يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنْقِدُوْهُ مِنْهُ ضَعُفَ
الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ۔إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ (الحج: 74-75) جن لوگوں
کو تم خدا بنائے بیٹھے ہو وہ تو ایسے ہیں کہ اگر سب مل کر ایک ملتھی پیدا کرنا چاہیں تو کبھی پیدا نہ کر سکیں اگر ؟
ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔بلکہ اگر مکھی ان کی چیز چھین کر لے جائے تو انہیں طاقت نہیں ہوگی کہ وہ کبھی
سے چیز واپس لے سکیں۔ان کے پرستار عقل کے کمزور اور وہ طاقت کے کمزور ہیں۔کیا خدا ایسے ہوا کرتے
ہیں؟ خدا تو وہ ہے کہ سب قوتوں والوں سے زیادہ قوت والا اور سب پر غالب آنے والا ہے۔نہ اس کو کوئی
پکڑ سکے اور نہ مار سکے۔ایسی غلطیوں میں جو لوگ پڑتے ہیں وہ خدا کی قدر نہیں پہچانتے اور نہیں جانتے خدا
کیسا ہونا چاہئے۔اور پھر فر مایا کہ خدا ان کا بخشنے والا اور اپنے کمالات اور توحید پر دلائل قائم کرنے والا ہے۔یہ اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ بچے خدا کا ماننے والا کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہوسکتا۔اور نہ خدا کے سامنے
شرمندہ ہو گا۔کیونکہ اس کے پاس زبر دست دلائل ہوتے ہیں۔لیکن بناوٹی خدا کا ماننے والا بڑی مصیبت
میں ہوتا ہے۔وہ بجائے دلائل بیان کرنے کے ہر ایک بیہودہ بات کو راز میں داخل کرتا ہے تا ہنسی نہ ہو اور
ثابت شدہ غلطیوں کو چھپانا چاہتا ہے۔اور پھر فرمایا کہ اَلْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ یعنی وہ سب کا محافظ ہے اور سب پر غالب
اور بگڑے ہوئے کام بنانے والا ہے اور اس کی ذات نہایت ہی مستغنی ہے اور فرمایا هُوَ اللهُ الْخَالِقُ
الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاسْمَاءُ الْحُسْنی یعنی وہ ایسا خدا ہے کہ جسموں کا پیدا کرنے والا اور روحوں کا
بھی پیدا کرنے والا ، رحم میں تصویر کھینچنے والا ہے۔تمام نیک نام جہاں تک خیال میں آسکیں سب اُسی کے
476
خطبات مسرور جلد چہارم
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
نام ہیں اور پھر فرمایا يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ یعنی آسمان کے
لوگ بھی اس کے نام کو پاکی سے یاد کرتے ہیں اور زمین کے لوگ بھی۔اس آیت میں اشارہ فرمایا کہ
آسمانی اجرام میں آبادی ہے اور وہ لوگ بھی پابند خدا کی ہدایتوں کے ہیں۔اور پھر فرمایا عَلى كُلِّ شَيْ ءٍ
قدیر یعنی خدا بڑا قادر ہے۔یہ پرستاروں کے لئے تسلی ہے کیونکہ اگر خدا عاجز ہو اور قادر نہ ہو تو ایسے خدا
سے کیا امید رکھیں۔اور پھر فرمایا رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ۔أَجِيْبُ
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ یعنی وہی خدا ہے جو تمام عالموں کا پرورش کرنے والا ، رحمن ، رحیم اور جزاء کے
دن کا آپ مالک ہے۔اس اختیار کوکسی کے ہاتھ میں نہیں دیا۔ہر ایک پکارنے والے کی پکار کو سننے والا اور
جواب دینے والا یعنی دعاؤں کا قبول کرنے والا۔اور پھر فرمایا الْحَيُّ الْقَيُّوْم یعنی ہمیشہ رہنے والا اور تمام
جانوں کی جان اور سب کے وجود کا سہارا۔یہ اس لئے کہا کہ وہ ازلی ابدی نہ ہو، تو اس کی زندگی کے بارے
میں بھی دھڑ کا رہے گا شاید ہم سے پہلے فوت نہ ہو جائے۔اور پھر فرمایا کہوہ خدا اکیلا خدا ہے۔نہ وہ کسی کا بیٹا
اور نہ کوئی اس کا بیٹا اور نہ کوئی اس کے برابر اور نہ کوئی اس کا ہم جنس“۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد نمبر 10 صفحہ 372 تا 376)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ مذہب جو عیسائی مذہب
کے نام سے شہرت دیا جاتا ہے دراصل پولوی مذہب ہے، نہ سی۔کیونکہ حضرت
مسیح علیہ السلام نے کسی جگہ
تثلیث
کی تعلیم نہیں دی۔اور وہ جب تک زندہ رہے خدائے واحد لاشریک کی تعلیم دیتے رہے اور بعد ان
کی وفات کے ان کا بھائی یعقوب بھی جو اُن کا جانشین تھا اور ایک بزرگ انسان تھا، توحید کی تعلیم دیتا رہا۔اور پولوس نے خوامخواہ اس بزرگ سے مخالفت شروع کر دی اور اس کے عقائد صحیحہ کے مخالف تعلیم دینا
شروع کیا۔اور انجام کار پولوس اپنے خیالات میں یہاں تک بڑھا کہ ایک نیا مذہب قائم کیا اور توریت کی
پیروی سے اپنی جماعت کو بکلی علیحدہ کر دیا اور تعلیم دی کہ مسیحی مذہب میں مسیح کے کفارہ کے بعد شریعت کی
ضرورت نہیں اور خون مسیح گناہوں کے دور کرنے کے لئے کافی ہے، توریت کی پیروی ضروری نہیں یہ اور
پھر ایک اور گند اس مذہب میں ڈال دیا کہ ان کے لئے سو کھانا حلال کر دیا۔حالانکہ حضرت مسیح انجیل
میں سو رکو نا پاک قرار دیتے ہیں۔تبھی تو انجیل میں ان کا قول ہے کہ اپنے موتی سوروں کے آگے مت
پھینکو۔پس جب پاک تعلیم کا نام حضرت مسیح نے موتی رکھا ہے تو اس مقابلہ سے صریح معلوم ہوتا ہے کہ
پلید کا نام انہوں نے سوررکھا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یونانی سور کو کھایا کرتے تھے جیسا کہ آجکل تمام
یورپ کے لوگ سؤ رکھاتے ہیں۔اس لئے پولوس نے یونانیوں کے تالیف قلوب کے لئے سو ر بھی اپنی
جماعت کے لئے حلال کر دیا۔حالانکہ توریت میں لکھا ہے کہ وہ ابدی حرام ہے اور اس کا چھونا بھی
نا جائز ہے۔غرض اس مذہب میں تمام خرابیاں پولوس سے پیدا ہوئیں۔چشمہ مسیحی۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 374-375)
خطبات مسرور جلد چهارم
477
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
پوپ صاحب نے جو یہ کہا کہ یونانی فکر اور خدا پر ایسے ایمان کی جو کہ بائبل پر مبنی ہے گہری مطابقت
ہے اصل میں یہ حضرت عیسی کا مذہب نہیں ہے بلکہ یہ یونانیوں کو خوش کرنے کے لئے کوشش تھی۔جو انصاف پسند عیسائی ہیں ان کو پتہ ہے، وہ کہتے ہیں اسلام کا خدا کیا ہے۔ایڈورڈ گبن صاحب لکھتے ہیں کہ ” محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مذہب شکوک و شبہات سے
پاک وصاف ہے۔قرآن خدا کی وحدانیت پر ایک عمدہ شہادت ہے۔مکہ کے پیغمبر نے بتوں کی،
انسانوں کی اور ستاروں کی پرستش کو معقول دلائل سے رڈ کر دیا۔وہ اصول اول یعنی ذات باری تعالیٰ جس
کی بنا عقل و وحی پر ہے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی شہادت سے استحکام کو پہنچی۔چنانچہ اس کے معتقد
ہندوستان سے لے کر مرا کو تک موحد کے لقب سے ممتاز ہیں“۔(Edward Gibbon 'The History of the Decline and Fall of the Roman Empire' Vol۔V۔Pages
| 177-178۔Penguins Classics(1st published 1788,this edition 1996)
پس یہ اسلام کا خدا ہے جو عقل سے غور کرنے والے کو یہ کہنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ معقول عقلی دلائل
اسلام کے خدا میں ملتے ہیں۔آخر میں میں ہر احمدی سے یہ کہتا ہوں کہ اسلام کے خلاف جو محاذ کھڑے ہورہے ہیں اُن سے ہم
کامیابی سے صرف خدا کے حضور جھکتے ہوئے اور اس سے مدد طلب کرتے ہوئے گزر سکتے ہیں۔پس خدا کو
پہلے سے بڑھ کر پکاریں کہ وہ اپنی قدرت کے جلوے دکھائے۔جھوٹے خداؤں سے اس دنیا کو نجات
ملے۔آج اگر یہ لوگ اپنی امارت اور طاقت کے گھمنڈ میں اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کر
رہے ہیں تو ہماری دعاؤں کے تیروں سے انشاء اللہ تعالیٰ ان کے گھمنڈ ٹوٹیں گے۔پس اُس خدا کو پکاریں
جو کائنات کا خدا ہے۔جو رب العالمین ہے جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا ہے تا کہ جلد تر اس
واحد ولا شریک خدا کی حکومت دنیا میں قائم ہو جائے۔مسلمان ملکوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ اپنے فروعی
اختلافات کو ختم کریں، آپس کی لڑائیوں اور دشمنوں کو ختم کریں۔ایک ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
نام کو بلند کرنے کی کوشش کریں۔اور ایسے عمل سے باز آجائیں جن سے غیروں کو ان پر انگلی اٹھانے کی
جرات ہو۔اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے۔آج بھی میں کچھ لوگوں کے جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔ایک تو مکرم پیر معین الدین صاحب کا جنازہ
ہے جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے داماد تھے، اس لحاظ سے میرے خالو بھی تھے۔انہوں نے
جامعہ میں پڑھا یا فضل عمر ریسرچ میں کام کیا۔علمی آدمی تھے علمی ذوق رکھتے تھے، واقف زندگی تھے۔دوسرا جنازہ مکرمہ آمنہ خاتون صاحبہ کا ہے جورہ گیا تھا۔یہ حضرت مولانا نذیر احمد صاحب مبشر کی اہلیہ
خطبات مسرور جلد چهارم
478
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006
تھیں۔انہوں نے بھی غانا میں حضرت مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کے ساتھ بڑی قربانی سے بڑا لمبا
عرصہ گزارا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ایک جنازہ میجر سعید احمد صاحب کا ہے۔یہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے داماد تھے۔ان کے دو
بیٹے واقف زندگی ہیں ایک مربی ہیں اور ایک نائب وکیل التعلیم ہیں۔سید حسین احمد اور سید جلید احمد۔اور
ایک ہمارے ماریشس کے مربی ہیں، مظفر احمد سدھن صاحب، ان کی والدہ وفات پا گئی ہیں، ان کا جنازہ
غائب بھی ہم ابھی پڑھیں گے۔اور ایک محد نگر کے ہمارے مربی عبدالناصر منصور صاحب کی والدہ سرور بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر ریاض
احمد صاحب بھی وفات پاگئی ہیں۔۔انہوں نے ساتھ خط لگایا ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے وعدہ کیا
تھا کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔سب کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ سب مرحومین کے درجات بلند
فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔