دعا کی فلاسفی اور مختلف قرآنی دعاؤں کا تذکرہ

خطبات مسرور جلد چهارم
479
38
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 2006
دعا کی فلاسفی اور مختلف قرآنی دعاؤں کا تذکرہ
دعاؤں کی قبولیت کے جو لوازمات ہیں ان کو پورا کرنے والے
بنیں گے تو انشاء اللہ ، اللہ کے وعدے کے مطابق دعائیں قبول
بھی ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو دعا کی قبولیت کے فلسفہ کو سمجھتے
ہوئے اپنی دعاؤں کے معیار کو بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے
فرموده مؤرخہ 22 /ستمبر 2006 ء(22 رتبوک 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح ،لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے ایک مومن کے لئے جس کا اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان ہے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ اس
سے ہر ضرورت کے وقت مانگے اور اس کے لئے دعا کرے، حتی کہ جوتی کا تسمہ بھی مانگنا ہے تو خدا سے
مانگے تاکہ اللہ تعالیٰ کی ہستی پر یقین رہے، یہ احساس رہے کہ ہر بڑی سے بڑی چیز بھی اور ہر چھوٹی سے
چھوٹی چیز بھی اگر کوئی دینے کی طاقت رکھتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔اس کے فضل کے بغیر ہمیں کچھ
نہیں مل سکتا۔برائیوں سے بچنا ہے تو اس سے دعا مانگو کہ اے اللہ! مجھے برائیوں سے بچا۔نیکیاں بجالانی
ہیں تو اس کے آگے جھکتے ہوئے ، اس سے توفیق مانگتے ہوئے نیکیاں بجالانے کی توفیق حاصل کرو۔کیونکہ
اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہ ہم نیکیاں بجالا سکتے ہیں، نہ برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے
بغیر نہ ہم جہنم کی آگ سے بچ سکتے ہیں، نہ اس کے فضل کے بغیر ہم دنیاو آخرت کی جنت کے نظارے دیکھ
سکتے ہیں۔پس جب سب کچھ اللہ کے فضل سے اور اس کی رحمت سے ملنا ہے تو کس قدر ضروری ہے کہ ہم

480
خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
ہر معاملے میں خدا کو یا در کھتے ہوئے اس سے مانگیں اور یہی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور دنیاو آخرت سنوار نے
کے لئے ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ﴿ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ
(الفرقان:78) کہ تو کہہ دے کہ اگر تمہاری دعا نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری کوئی پرواہ نہ کرتا۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ چونکہ خدا کے قانون میں یہی
انتظام مقرر ہے کہ رحمت خاصہ انہیں کے شامل حال ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت انہیں کے شامل
حال ہوتی ہے، انہیں کو ملتی ہے کہ جو رحمت کے طریق کو یعنی دعا اور تو حید کو اختیار کرتے ہیں۔اس باعث
سے جو لوگ اس طریق کو چھوڑ دیتے ہیں وہ طرح طرح کی آفات میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔خدا کو
تو کسی کی زندگی اور وجود کی حاجت نہیں وہ تو بے نیاز مطلق ہے۔( براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اول صفحہ 563-564 بقیہ حاشیہ نمبر 11
پھر اس بارے میں فرمایا کہ ان کو کہہ دے کہ اگر تم نیک چلن انسان نہ بن جاؤ۔اور اس کی یاد میں
مشغول نہ رہو تو میرا خدا تمہاری زندگی کی پرواہ کیا رکھتا ہے“۔( تفسیر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام جلد نمبر 3 صفحہ 545)
آپ فرماتے ہیں کہ مومن شخص کا کام ہے کہ پہلے اپنی زندگی کا مقصد اصلی معلوم کرے اور پھر اس
کے مطابق کام کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَايَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : 78)
خدا کو تمہاری پر واہ ہی کیا ہے اگر تم اس کی عبادت نہ کرو اور اس سے دعا ئیں نہ مانگو۔فرمایا کہ یہ آیت بھی
اصل میں پہلی آیت وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون (الذاریات: 57) کی شرح ہے۔الحکم جلد 7 نمبر 14-31/ مارچ 1903ء صفحہ 6۔ملفوظات جلد سوم صفحہ 185 جدید ایڈیشن)
یعنی قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبّى لَوْ لاَ دُعَاؤُكُمْ کی جو آیت ہے اس میں اس کی تفسیر بیان کی گئی
ہے۔یعنی اس میں اس حکم کی مزید وضاحت آ گئی کہ انسان کی پیدائش کا مقصد عبادت کرنا ہے۔فرمایا ”خدا تعالیٰ دین سے غافلوں کو ہلاکت میں ڈالنے سے پرواہ نہیں کرتا۔پس ثابت ہوا کہ جو
دین سے غافل نہ ہوں ان کی ہلاکت اور موت میں خدا تعالیٰ جلدی نہیں کرتا“۔الحکم جلد 9 نمبر 5 مؤرخہ 10 فروری 1905 صفحہ 5 - ملفوظات جلد چہارم صفحه 461 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
فرمایا ” دعا میں لگے رہو۔۔۔ایک انسان جو دعا نہیں کرتا اس میں اور چار پائے میں کچھ فرق نہیں
اس میں اور جانور میں کچھ فرق نہیں۔الحکم جلد 11 نمبر 32 مؤرخہ 10 ستمبر 1907 صفحہ 6 - ملفوظات جلد پنجم صفحہ 272 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس ہمیں ہمیشہ یا درکھنا چاہئے کہ یہ ایک انتہائی ضروری حکم ہے اور ہماری زندگیوں کے لئے انتہائی

خطبات مسرور جلد چهارم
481
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 2006
اہم امر ہے ، ضروری ہے کہ ہماری توجہ ہمیشہ دعا کی طرف رہے اور پھر اس سے بڑی خوشی کی بات اور ہماری
بچت کی ضمانت اور کیا ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود یہ بھی فرما دیا کہ گو کہ تمہاری دنیا اور آخرت کے
سنوارنے کے لئے دعا ضروری ہے۔مجھے اس سے کوئی فائدہ نہیں لیکن مجھے تمہارے اس امر سے بہت
خوشی پہنچتی ہے، جس کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ میرا ایک بندہ شیطان کے جال میں پھنسنے سے بچ رہا
ہے۔تو میں تمہاری ان دعاؤں کو جو خالص میری رضا حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہیں اور مجھ پر توکل
کرتے ہوئے کی جاتی ہیں ضرور سنتا ہوں اور جو متکبر ہیں ان
کا ٹھکا نہ تو جہنم ہے۔فرماتا ہے کہ وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِي
سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دَاخِرِيْنَ (المؤمن:61) اور تمہارے رب نے کہا مجھے پکارو ہمیں تمہیں جواب دوں گا۔یقینا وہ لوگ جو میری عبادت کرنے سے اپنے تئیں بالا سمجھتے ہیں ضرور جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
استجابت دعا کا مسئلہ در حقیقت دعا کے مسئلہ کی ایک فرع ہے۔ایک شاخ ہے۔اور یہ قاعدہ کی
بات ہے کہ اور شخص نے اصل کو سمجھا ہوا نہیں ہوتا اس کو فرع کے سمجھنے میں پیچیدگیاں واقع ہوتی ہیں اور
دھو کے لگتے ہیں۔اور دعا کی ماہیت یہ ہے کہ ایک سعید بندہ اور اس کے رب میں ایک تعلق جاذبہ ہے۔یعنی پہلے خدا تعالیٰ کی رحمانیت بندہ کو اپنی طرف کھینچتی ہے پھر بندہ کے صدق کی کششوں سے خدا تعالیٰ اس
سے نزدیک ہو جاتا ہے اور دعا کی حالت میں وہ تعلق ایک خاص مقام پر پہنچ کر اپنے خواص عجیبہ پیدا کرتا
ہے۔سو جس وقت بندہ کسی سخت مشکل میں مبتلا ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف کامل یقین اور کامل امید اور
کامل محبت اور کامل وفاداری اور کامل ہمت کے ساتھ جھکتا ہے اور نہایت درجہ کا بیدار ہو کر غفلت کے
پردوں کو چیرتا ہوا فنا کے میدانوں میں آگے سے آگے نکل جاتا ہے پھر آگے کیا دیکھتا ہے کہ بارگاہ الوہیت
ہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں۔تب اس کی روح اُس آستانہ پر سر رکھ دیتی ہے اور قوت جذب میں
جو اُس کے اندر رکھی گئی ہے وہ خدا تعالیٰ کی عنایات کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔تب اللہ جلشانہ اس کام کے
پورا کرنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اس دعا کا اثر ان تمام مبادی اسباب پر ڈالتا ہے جن سے ایسے
اسباب پیدا ہوتے ہیں جو اس مطلب کے حاصل ہونے کے لئے ضروری ہیں۔مثلاً اگر بارش کے لئے دعا
ہے تو بعد استجابت دعا کے وہ اسباب طبیعہ جو بارش کے لئے ضروری ہوتے ہیں اس دعا کے اثر سے پیدا
کئے جاتے ہیں اور اگر قحط کے لئے بددعا ہے تو قادر مطلق مخالفانہ اسباب کو پیدا کر دیتا ہے۔اسی وجہ سے یہ بات
ارباب کشف اور کمال کے نزدیک بڑے بڑے تجارب سے ثابت ہو چکی ہے کہ کامل کی دعا میں ایک قوت
تکوین پیدا ہو جاتی ہے“۔یعنی ایسی قوت پیدا ہو جاتی ہے جس سے کام مکمل ہو جائے۔” یعنی باذنہ تعالیٰ وہ

482
خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
دعا عالم سفلی اور علوی میں تصرف کرتی ہے اور عناصر اور اجرام فلکی اور انسانوں کے دلوں کو اُس طرف لے
آتی ہے جو طرف مؤید مطلوب ہے“۔( برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 9-10)
اس میں آپ نے دعا کی قبولیت کا فلسفہ بیان فرمایا ہے کہ اگر دعا کی حقیقت کا پتہ ہے تو قبولیت دعا
کا بھی پتہ ہونا چاہئے کہ دعا کا فلسفہ کیا ہے، بندے اور خدا میں ایک دوسرے کو اپنے اندر جذب کرنے کی
ایک قوت ہے اور یہ قوت کس طرح کام کرتی ہے؟ فرمایا کہ اس میں پہل اللہ تعالیٰ کرتا ہے کہ اپنی رحمانیت
کے جلوے دکھاتا ہے۔اگر غور کریں تو انسان کی پیدائش سے پہلے ہی یہ رحمانیت کے جلوے شروع ہو
جاتے ہیں اور پھر ہر قدم پر، ہر لمحے انسان کی زندگی میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمانیت کے جلوے دکھاتا چلا جاتا
ہے۔کس طرح بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے، یہ بھی رب العالمین کا بڑا وسیع مضمون ہے۔بہر حال خلاصہ
یہ کہ اگر انسان اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور فضلوں اور رحمتوں کو یادر کھے جو اللہ تعالیٰ نے اس پر فرمائے ہیں اور
ایک سعید اور نیک فطرت بندہ ، ایک مومن بندہ ان چیزوں کو یاد بھی رکھتا ہے اور اس کا خدا تعالیٰ سے سچا
تعلق، ہر وقت اس کے حکموں پر عمل کرنے کے لئے تیار رہنا، ہر وقت اس کے پیار کو سمیٹنے کے لئے اس
کے حکموں پر نظر رکھنا ، ہر وقت اس کی رضا کے حصول کی لگن دل میں رکھنا یہ ایک سچے مومن کی نشانی ہے تو
خالصہ اللہ ہو کر اگر پوری سچائی کے ساتھ ، صاف دل کے ساتھ ایک مومن اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے تو پھر
اللہ تعالیٰ اس کے اور زیادہ نزدیک ہو جاتا ہے۔اور جب خدا تعالیٰ اپنے بندے کے اس قدر نزدیک ہو
جائے کہ وہ اور بندہ ایک دوسرے میں جذب ہو جائیں۔پھر جب بندہ دعا کرتا ہے تو ایسی حالت میں کی
گئی دعا ایسے ایسے عجیب معجزے دکھاتی ہے جو ایک آدمی کے تصور میں بھی نہیں آ سکتے۔پس یہ حالت پیدا
کرنے کی ضرورت ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے۔عام دنیا میں بھی
مشاہدہ کر کے دیکھ لیں کہ جب تکلیف کے وقت خالص ہو کر کوئی اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتا ہے تو اس وقت
کیونکہ دنیا کی ہر چیز سے بے رغبتی ہوتی ہے، دنیا کی طرف کوئی توجہ نہیں ہوتی ، مشکل میں پھنسا ہوتا ہے،
مصیبت میں گرفتار ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف ہی جھک رہا ہوتا ہے ،صرف اور صرف اللہ کی ذات سامنے
ہوتی ہے، تکلیفوں نے اس شخص کے اندر ایک کیفیت پیدا کی ہوتی ہے۔اس لئے اکثر لوگ جو ایسی حالت
میں دعائیں کر رہے ہوتے ہیں وہ قبولیت دعا کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں۔پس اگر انسان اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کو ہر وقت سامنے رکھتے ہوئے اس کے قریب تر ہونے کی کوشش
کرتا رہے، ایک کام ہونے کے بعد، ایک تکلیف دور ہونے کے بعد اس کے قریب ہونے کی کوشش کو
ترک نہ کر دے تو پھر مستقل اللہ تعالیٰ استجابت دعا کے نظارے دکھاتا ہے، قبولیت دعا کے نظارے دکھاتا

483
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی عنایات کو ہر وقت اپنے اوپر برستا ر کھنے کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک تر رہنے کی کوشش کی جائے۔پھر ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ تمام تر دنیاوی اسباب کو اور دنیا کی جو
بھی چیزیں ہیں ان کو اس بندے کی دعامانگنے کی صورت میں اس کی ضروریات پوری کرنے کے کام میں لگا
دیتا ہے۔تمام زمینی اور آسمانی ذرائع اپنے بندے کی مدد کے لئے کھڑے کر دیتا ہے۔کبھی اللہ تعالیٰ بندے
کی دعا قبول کرتے ہوئے بادلوں سے بارش برساتا ہے تو کبھی دشمن کے حق میں اپنے بندے کی بددعا سنتے
ہوئے قحط اور آفات کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔پس یہ حالت جو ایک مومن کے دل میں قبولیت دعا کے
لئے پیدا ہونی چاہئے ، یہی وہ حالت ہے جو ہر احمدی کو اپنے دل میں پیدا کرنی چاہئے۔ایک خطبے میں
میں نے بزرگوں کی قبولیت کے واقعات بیان کئے تھے۔وہ لوگ اس مقام پر پہنچے ہوئے تھے کہ جب ان
کی ایسی حالت ہوتی تھی تو اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول کرتا تھا۔اب بھی اللہ تعالیٰ جماعت کے لوگوں کی
دعا قبول کرتا ہے، آج بھی وہی خدا ہے، اُس نے اپنے دروازے بند نہیں کر دیئے ، صرف ایک سچی کشش
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کا یہ جلوہ بھی دیکھیں کہ وہ جو مادی ضرورتیں پوری کرتا ہے اس سے سب کا فرو
مومن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایک مومن کو وہ طریق بھی بتائے کہ تم کس طرح مختلف اوقات میں پکار و اور کس
طرح تم میرے قریب آؤ اور میں مزید تمہارے قریب آؤں جہاں دونوں قریب ترین ہو جائیں۔فرمایا : قفل
ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَنَ أَيَّامًا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاسْمَاءُ الْحُسْنَى (بنی اسرائیل : 111 ) تو کہہ
دے کہ خواہ اللہ کو پکارو، خواہ رحمن کو جس نام سے بھی تم پکار وسب اچھے نام اسی کے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے مختلف نام ہیں، مختلف صفات ہیں۔تم اپنی ضرورت کے مطابق میرے
ناموں کا حوالہ دے کر میری صفات کا حوالہ دے کر مجھے پکارو تو میں اپنے ناموں
کا اتنا پاس رکھنے والا ہوں
کہ جب میرے بندے کی وہ حالت بن جاتی ہے جو میں پہلے بیان کر آیا ہوں کہ کیا حالت ہونی چاہیئے ؟
تو اگر میری رحمانیت کی ضرورت ہے تو اس صورت میں بندے کے لئے رحمانیت جوش میں آئے گی ، اگر
رحیمیت کی ضرورت ہے تو بندے کے لئے رحیمیت جوش میں آئے گی۔اگر وہاب نام سے پکارو گے اور
اس کی ضرورت ہے تو اللہ تعالیٰ کی عطا کے دروازے کھلتے چلے جائیں گے۔غرض کہ اللہ کے جو بے شمار نام
ہیں اور یہ تمام نام اللہ تعالیٰ نے ہماری دعاؤں کو سننے کے لئے ہی ہمیں سکھائے ہیں ، یہ سب صفات
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر اس لئے ظاہر فرمائیں کہ ان کا فہم و ادراک حاصل کرتے ہوئے ، ان صفات
کے حوالے سے اس کو پکارا جائے۔پس مومن کو چاہئے کہ جب ہمارا خدا ہم پر اتنا مہربان ہے، ہمیں اس طرح

خطبات مسرور جلد چہارم
484
خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 2006
راستے دکھاتا ہے کہ کسی طرح میرے بندے شیطان کے چنگل سے بچیں اور اس طرح آخرت کے عذاب
سے بچ جائیں تو اس کے خالص عبد بنتے ہوئے اس کے حضور دعاؤں میں لگے رہنا چاہئے۔آج میں نے چند قرآنی دعا ئیں چینی ہیں۔اب دیکھیں یہ بھی تو اللہ تعالیٰ کی رحمانیت ہے کہ ہمیں
مختلف مواقع کی دعائیں سکھا دیں۔پہلے انبیاء کی دعائیں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے
ہمیں سکھا دیں تا کہ ہم جہاں ان سے فیض اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں وہاں اپنی
دنیا و آخرت سنوار نے والے بھی بن جائیں۔جب اللہ تعالیٰ ہم پر احسان فرماتے ہوئے اپنے انعامات
سے نوازتا ہے تو اس پر متکبر ہونے کی بجائے فخر کرنے کی بجائے اللہ کے حضور جھکنا چاہئے۔کسی کو کوئی اعلیٰ
ملا زمت مل جائے تو اس کا دماغ عرش پہ پہنچ جاتا ہے۔کسی کو فائدہ مند کاروباریل جائے تو اس کے پاؤں
زمین پر نہیں سکتے۔کسی کو اچھے خاندان میں پیدا ہونے پر فخر کھائے جارہا ہے۔کسی کو اپنی دماغی صلاحیتوں
پر بڑا فخر ہوتا ہے۔پھر وہ نہ بندوں کے حقوق ادا کرتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے۔لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے
ایک نیک بندے کی مثال دیتے ہوئے ایک دعا سکھاتا ہے کہ ان چیزوں پر فخر کرنے کی بجائے اللہ کے
آگے جھکو گے تو اس کے فضلوں کے وارث بنو گے۔یہ سورۃ یوسف کی آیت ہے۔فرمایارَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي
مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِيْ مِنْ تَأْوِيْلِ الْاحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِي فِي
الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَّالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ (يوسف: 102) اے میرے رب تو نے مجھے
امور سلطنت میں سے حصہ دیا اور باتوں کی اصلیت سمجھنے کا علم بخشا۔اے آسمانوں اور زمین کے پیدا
کرنے والے تو دنیا و آخرت میں میرا دوست ہے، مجھے فرمانبردار ہونے کی حالت میں وفات دے اور
مجھے صالحین کے زمرے میں شمار کر۔یعنی یہ جو سب نعمتیں مجھے عطا کی ہیں تیرے اس سلوک کی آئینہ دار ہیں کہ میرے تیری طرف صدق
اور سچائی سے بڑھنے کو تو نے قبول کیا اور مجھے یہ مقام عطا فر مایا اور میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح دنیا میں یہ
دوستی کے نظارے دکھائے آخرت میں بھی تو میرا دوست ہو گا۔اسلئے میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے کامل
فرمانبرداروں کی حالت میں وفات دینا تا کہ آخرت میں بھی میرا ان لوگوں کے ساتھ جوڑ ہو جو صالحین
ہیں۔تیرا قرب پانے والے ہیں۔جنکے مقام ہر آن ، ہر وقت ، ہر لمحہ جنت میں بلند ہوتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ دعا صرف ہمیں ایک واقعہ کی صورت میں بیان نہیں فرمائی بلکہ اسلئے بیان کی ہے کہ اس پر عمل
کرنے کیلئے مومن کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے تاکہ نیک اعمال کر کے وہ بھی صالحین کے گروہ میں شمار ہو سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اپنی رحمانیت کے نظارے دکھاتے ہوئے تمہارے لئے یہ جو
زمین و آسمان پیدا کیا ہے اس پہ غور کرو۔ستارے ہیں، چاند ہے، سورج ہے، فضا میں مختلف قسم کی گیسز

485
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چهارم
ہیں، مختلف قسم کی نہیں ہیں جو بعض اجرام فلکی کے نقصانات سے تمہیں محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔ہر ایک چیز
اپنے اپنے بتائے ہوئے وقت ، رفتار اور دائرے میں گردش کر رہی ہے۔پھر رات اور دن ، چاند اور سورج
ہماری زمین کی پیدائش پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔یعنی زمین میں جو چیزیں پیدا ہوتی ہیں، مختلف موسم
ہیں، بارش ہے ، سردی ہے، گرمی ہے اور اسکے حساب سے اللہ تعالیٰ نے مختلف فصلیں اور پھل، درخت اور
پورے مہیا کئے ہوئے ہیں۔باغ وغیرہ ہیں جن سے تم فائدہ اٹھاتے ہو۔تو جو لوگ ان چیزوں پر غور کرتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرتے ہیں، اس پر اس کا شکر ادا کرتے ہیں وہ اس بات پر بھی قائم ہوتے ہیں
کہ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا ہے۔اللہ تعالیٰ نے دنیا کے بارہ میں جو بتایا وہ اگر حق ہے تو
آخرت بھی حق ہے۔پس یہ سب دیکھ کر ایک مومن دعا کرتا ہے کہ ہماری غلطیوں
کو ، کوتاہیوں کو معاف فرما۔انکی وجہ سے ہمیں کسی پکڑ میں نہ لے لینا اور ہمیں آخرت کے عذاب سے بچا۔یہ دعا اللہ تعالیٰ نے ہمیں
قرآن کریم میں سکھائی ہے۔فرماتا ہے الَّذِيْنَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ
وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِي خَلْقِ السَّمواتِ وَالْارْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ
النَّارِ ( آل عمران : 192 ) وہ لوگ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں، کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے
پہلوؤں کے بل بھی اور آسمان و زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں اور بے ساختہ کہتے ہیں کہ اے
ہمارے رب تو نے ہر گز یہ بے مقصد پیدا نہیں کیا۔پاک ہے تو پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ یا الہی تو اس سے پاک ہے کہ کوئی تیرے وجود سے انکار کر کے نالائق
صفتوں سے تجھے موصوف کرے۔ایسی باتیں تیری طرف منسوب کرے جو مکمل اور کامل نہیں ہیں جو
تیرے مقام سے بہت گری ہوئی چیزیں ہیں۔جن میں کمزوریاں، خامیاں اور سقم ہیں۔” سوتو ہمیں
دوزخ کی آگ سے بچا۔یعنی تجھ سے انکار کرنا عین دوزخ ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 120)
فرمایا ” مومن وہ لوگ ہیں جو خدائے تعالیٰ کو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے بستروں پر لیٹے ہوئے یاد
کرتے ہیں اور جو کچھ زمین و آسمان میں عجائب صنعتیں موجود ہیں ان میں فکر اور غور کرتے رہتے ہیں اور
جب لطائف صنعت الہی ان پر کھلتے ہیں۔یعنی اس کائنات کے جو باریک سے باریک راز ہیں وہ اُن پر
کھلتے ہیں جب وہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء کے نظارے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ خدایا تو نے ان
صنعتوں کو بے کار پیدا نہیں کیا۔یعنی وہ لوگ جو مومن خاص ہیں صنعت شناسی اور ہیئت دانی سے دنیا
پرست لوگوں کی طرح صرف اتنی ہی غرض نہیں رکھتے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء ہیں ان کو دیکھ کر

خطبات مسرور جلد چهارم
486
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 2006
اور اللہ تعالیٰ نے جو مختلف چیزیں پیدا کی ہیں ان کی شکلیں دیکھ کر ، آسمان اور زمین میں جو مختلف
چیزیں چاند ، سورج، ستارے ہیں، دنیا کی پیدائش ہے ، اس کو دیکھ کر فرمایا کہ دنیا پرست لوگوں کی
طرح صرف اتنی ہی غرض نہیں رکھتے کہ مثلاً اسی پر کفایت کریں کہ زمین کی شکل یہ ہے اور اس کا قطر
اس قدر ہے اور اس کی کشش کی کیفیت یہ ہے اور آفتاب اور ماہتاب اور ستاروں سے اس کو اس قسم
کے تعلقات ہیں بلکہ وہ صنعت کی کمالیت شناخت کرنے کے بعد اور اس کے خواص کھلنے کے پیچھے
صانع کی طرف رجوع کر جاتے ہیں۔جب ان چیزوں کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر وہ دیکھتے ہیں کہ اس
کے پیچھے اس کو پیدا کرنے والا کون ہے۔اور اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں“۔سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد نمبر 2 صفحہ 143-144)
جب اس پیدا کرنے والے کا پتہ لگ جاتا ہے، خدا تعالیٰ کی عظمت کا پتہ لگتا ہے، خدا تعالیٰ کی
قدرتوں کا پتہ لگتا ہے تو پھر ایمان میں اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے، جب یہ پتہ لگ جاتا ہے کہ ان سب
چیزوں کو پیدا کرنے والا ایک خدا ہے تو اس کی ہستی اور طاقتوں پر اور یقین بڑھتا ہے۔پھر اس بات کا بھی
یقین بڑھتا ہے کہ ان سب کو پیدا کرنے والا وہ زندہ خدا ہے جس نے اپنی عبادت کرنے کے لئے بھی کہا
ہے، دعائیں مانگنے کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اور عمل کے حساب سے اچھے اور بُرے اعمال سے بھی آگاہ
کیا ہے۔تو پھر وہ پکارتا ہے کہ اے اللہ! مجھے نیک عملوں کی بھی توفیق عطا فرما تا کہ میں آگ کے عذاب
سے بچوں اور تیرے پیار کی نظر ہمیشہ مجھ پر پڑتی رہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی کہ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ (الشعراء:84)
اے میرے رب مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شمار کر۔پس یہ دعا بھی بڑی اہم ہے کہ اللہ تعالیٰ
فراست بھی دے، حکمت بھی دے، جو کام سپر د ہوں ان کو احسن رنگ میں انجام دینے کی توفیق بھی عطا
فرمائے۔جو جماعتی ذمہ داریاں سپرد ہوئی ہیں، جہاں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے صحیح فیصلے کرنے کی توفیق
دے اور ترقیات سے بھی نوازے۔ایک بندہ جب یہ کہتا ہے کہ ترقیات سے بھی نواز تو اس لئے یہ ساری
چیزیں مانگتا ہے تا کہ اے خدا میں تیری رضا کی خاطر کام کرتا ہوا آگے بڑھتا چلا جاؤں۔پھر یہ بھی دعا ہے
کہ مجھے اپنے احکامات کا فہم و ادراک عطا فرما اور ان خصوصیات کے حاصل ہونے کی وجہ سے میں تیرے
صالح بندوں میں شمار ہوں اور یہ نیکی کا معیار بھی بڑھتا چلا جائے۔پھر فرمایاوَ اجْعَلْ لِى لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِيْنَ (الشعراء: 85 ) اور میرے لئے آخرین میں سیچ
کہنے والی زبان مقدر کر دے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بعد میں آنے والے لوگ بھی اس بات کی گواہی

خطبات مسرور جلد چهارم
487
خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 2006
دیں کہ میں نے ہمیشہ حق وصداقت کا ساتھ دیا ہے، حکمت اور عقل سے فیصلے کئے ہیں، اللہ تعالیٰ کے
احکامات پر عمل کیا ہے، اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہمیشہ پیش نظر رہا ہے اور اے اللہ ! میں پچھلوں میں بھی
ان نیک کاموں سے یاد کیا جاؤں۔پھر سب سے اہم یہ دعا سکھائی کہ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ (الشعراء: 86) اور مجھے
نعمتوں والی جنتوں کے وارثوں میں سے بنا۔ایسی جنت کا وارث بنا جہاں میں تیری تمام نعمتوں کو حاصل
کرتا چلا جاؤں ، جنت میں میرے درجے بڑھتے چلے جائیں۔یہ ذکر خیر اور لوگوں کی دعائیں اور اولاد کی
نیکیاں اور دعائیں آخرت میں بھی ایک مرنے والے کے درجے بڑھاتی چلی جاتی ہیں۔پس اس جہان
کی یہ نیکیاں اور حکمت کی باتیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیک لوگوں میں شمار، جنت میں بہتر مقام دلوانے
والا بن جاتا ہے۔پس جب انسان کو جنت میں اعلیٰ درجوں کی دعا کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے تولا ز ما یہاں
بھی وہ عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے جن کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔دنیا میں نیک نام اولاد کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دعا بھی سکھا دی کہ اس
دنیا کو جنت بنانے کے لئے اور آخری جنت کے وارث بننے کے لئے اپنے بیوی بچوں کے لئے بھی دعا
کرو اور ان کے لئے سب سے بڑی دعا ان کا تقویٰ پر قائم رہنا ہے۔چنانچہ فرمایا وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا
هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان آیت : 75 ) اور وہ لوگ
جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں ( بیویوں ) اور اپنی اولاد سے، آنکھوں کی
ٹھنڈک عطا کر۔اور ہمیں متقیوں کا امام بنا۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ نکاح سے ایک اور غرض بھی
ہے جس کی طرف قرآن کریم میں یعنی سورۃ الفرقان میں اشارہ ہے اور وہ یہ ہے وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا
هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا یعنی مومن وہ ہیں جو یہ دعا کرتے
ہیں کہ اے ہمارے خدا! ہمیں اپنی بیویوں کے بارے میں اور فرزندوں کے بارے میں دل کی ٹھنڈک عطا
کر۔اور ایسا کر کہ ہماری بیویاں اور ہمارے فرزند نیک بخت ہوں اور ہم ان کے پیش رو ہوں۔“
( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة الفرقان زیر آیت نمبر 75، آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 23)
پھر فرمایا کہ انسان کو سوچنا چاہئے کہ اسے اولاد کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟ کیونکہ اس کو محض طبعی
خواہش ہی تک محدود نہ کر دینا چاہئے کہ جیسے پیاس لگتی ہے یا بھوک لگتی ہے لیکن جب ایک خاص اندازہ
سے گزرجاوے تو ضرور اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا

488
خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 2006
خطبات مسرور جلد چہارم
کیا جیسا کہ فرمایا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون (الذاریات : 57 ) اب اگر انسان خود
مومن اور عبد نہیں بنتا ہے اور اپنی زندگی کے اصل منشاء کو پورا نہیں کرتا ہے اور پوراحق عبادت ادا نہیں کرتا
بلکہ فسق و فجور میں زندگی بسر کرتا ہے اور گناہ پر گناہ کرتا ہے تو ایسے آدمی کی اولاد کے لئے خواہش کیا نتیجہ
رکھے گی؟ صرف یہی کہ گناہ کرنے کے لئے وہ اپنا ایک اور خلیفہ چھوڑ نا چاہتا ہے۔خود کونسی کمی ہے جو اولاد
کی خواہش کرتا ہے۔پس جب تک اولاد کی خواہش محض اس غرض کے لئے نہ ہو کہ وہ دیندار اور متقی ہو اور
خدا تعالیٰ کی فرمانبردار ہو کر اس کے دین کی خادم بنے ، بالکل فضول بلکہ ایک قسم کی معصیت اور گناہ ہے اور
باقیات صالحات کی بجائے اس کا نام باقیات سییات رکھنا جائز ہوگا۔لیکن اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں صالح اور خدا ترس اور خادم دین اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو اس
کا یہ کہنا بھی نرا ایک دعوی ہی دعوئی ہو گا۔جب تک کہ وہ اپنی حالت میں ایک اصلاح نہ کرے۔اگر خود
فسق و فجور کی زندگی بسر کرتا ہے اور منہ سے کہتا ہے کہ میں صالح اور متقی اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو وہ
اپنے اس دعوی میں کذاب ہے۔جھوٹا ہے۔” صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ
وہ خود اپنی اصلاح کرے اور اپنی زندگی کو متقیا نہ زندگی بناوے تب اس کی ایسی خواہش ایک نتیجہ خیز
خواہش ہوگی اور ایسی اولا دحقیقت میں اس قابل ہوگی کہ اس کو باقیات صالحات کا مصداق کہیں۔لیکن
اگر یہ خواہش صرف اس لئے ہو کہ ہمارا نام باقی رہے اور ہمارے املاک و اسباب کی وارث ہو یا وہ
بڑی ہی نامور اور مشہور ہو ، اس قسم کی خواہش میرے نزدیک شرک ہے“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 560-561 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر فرمایا کہ ” غرض مطلب یہ ہے کہ اولاد کی خواہش صرف نیکی کے اصول پر ہونی چاہئے۔اس لحاظ
سے اور خیال سے نہ ہو کہ وہ ایک گناہ کا خلیفہ باقی رہے“۔اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ ” خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ مجھے کبھی اولاد کی خواہش نہیں ہوئی
تھی۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے پندرہ یا سولہ برس کی عمر کے درمیان ہی اولاد دے دی تھی۔یہ سلطان احمد اور
فضل احمد قریباً اسی عمر میں پیدا ہو گئے تھے۔اور نہ کبھی مجھے یہ خواہش ہوئی کہ وہ بڑے بڑے دنیا دار بنیں
66
اور اعلیٰ عہدوں پر پہنچ کر مامور ہوں۔۔۔۔۔۔فرمایا: ” پھر ایک اور بات ہے کہ اولاد کی خواہش تو لوگ بڑی کرتے ہیں اور اولاد ہوتی بھی ہے مگر یہ
کبھی نہیں دیکھا گیا کہ اولاد کی تربیت اور ان کو عمدہ اور نیک چلن بنانے اور خدا تعالیٰ کے فرمانبردار بنانے
کی سعی اور فکر کریں۔نہ کبھی اُن کے لئے دعا کرتے ہیں اور نہ مراتب تربیت کو مدنظر رکھتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد چہارم
489
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 2006
66
میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں ہے جس میں میں اپنے دوستوں اور اولاد اور
بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا۔بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنی اولاد کو بری عادتیں سکھا دیتے ہیں۔ابتداء میں جب وہ بدی کرنا سکھنے لگتے ہیں تو ان کو تنبیہ نہیں کرتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دن بدن دلیر اور
بے باک ہوتے جاتے ہیں۔فرمایا: ”لوگ اولاد کی خواہش تو کرتے ہیں مگر نہ اسلئے کہ وہ خادم دین ہو۔بلکہ اسلئے کہ دنیا میں ان کا
کوئی وارث ہو۔اور جب اولاد ہوتی ہے تو اس کی تربیت کا فکر نہیں کیا جاتا۔نہ اس کے عقائد کی اصلاح کی
جاتی ہے اور نہ اخلاقی حالت کو درست کیا جاتا ہے۔یہ یاد رکھو کہ اس کا ایمان درست نہیں ہوسکتا جو اقرب
تعلقات
کو نہیں سمجھتا۔یعنی قریبی تعلقات اور رشتوں
کو نہیں سمجھتا۔جب وہ اس سے قاصر ہے تو اور نیکیوں
کی امید اس سے کیا ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اولاد کی خواہش کو اس طرح پر قرآن میں بیان
فرمایا ہے رَبَّنَا
هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا (الفرقان آیت: 75) یعنی
خدا تعالیٰ ہم کو ہماری بیویوں اور بچوں سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرمادے اور یہ تب ہی میسر آ سکتی ہے کہ وہ
فسق و فجور کی زندگی بسر نہ کرتے ہوں بلکہ عباد الرحمن کی زندگی بسر کرنے والے ہوں اور خدا کو ہر شے پر
مقدم کرنے والے ہوں۔اور آگے کھول کر کہہ دیا وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا اولا دا گر نیک اور متقی ہو تو ان
کا امام ہی ہوگا۔اس سے گویا متقی ہونے کی بھی دعا ہے“۔(احکم جلد 5 نمبر 35 مورخہ 24 ستمبر 1901ء صفحہ 10-12 - ملفوظات جلد اول صفحہ 562-563 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ ہیں وہ معیار جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہر احمدی میں اس کی اولاد کے بارے میں
دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے آپ نے اس قرآنی حکم کے مطابق اولاد کو ڈھالنے کے لئے تربیت اور
دعا پر بہت زور دیا تھا۔اور جیسا کہ آپ نے فرمایا
ہے اس کے لئے ہر کوئی پہلے اپنی حالت بدلے ورنہ یہ دعا
اپنے نفس کو دھوکہ ہے اور جھوٹ ہے۔اپنے نفس کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بھی دھوکہ دینے
کی کوشش کر رہے ہیں۔فرمایا کہ متقی اولاد کے لئے پہلے خود صالح اعمال بجالانے ہوں گے۔دعا کی
قبولیت کے لئے اپنی وہ حالت بنانی ہوگی جس کا میں نے شروع میں ذکر کیا ہے۔جب یہ حالت بن
جائے گی تو پھر انشاء اللہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے، دعائیں قبول ہوں گی۔پس ہر احمدی بچہ
عمومی طور پر جماعت کی امانت ہے اور ہر وہ احمدی جس نے اپنے بچے وقف نو میں دیئے ہوئے ہیں کہ وہ
دین کے خادم بنیں، وہ اس گروہ میں شامل ہوں جو دنیا کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والا گروہ ہے ، وہ ایسے
بچوں کے باپ ہیں جنہوں نے ایک عمر کو پہنچنے کے بعد اسماعیل کی طرح اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش

خطبات مسرور جلد چہارم
490
خطبہ جمعہ 22 /ستمبر 2006
کیا ہے۔ایسی صورت میں اُن باپوں کو بھی تو وہ نمونہ دکھانا ہوگا جو حضرت ابراہیم کا نمونہ ہے۔پس دعاؤں کی قبولیت کے جو لوازمات ہیں ان کو پورا کرنے والے بنیں گے تو انشاء اللہ ، اللہ کے وعدے
کے مطابق دعائیں بھی قبول ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو دعا کی قبولیت کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے اپنی دعاؤں کے
معیار بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور بھی قرآنی دعائیں ہیں جو انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔آج بھی نماز جمعہ کے بعد چند افراد کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔ایک تو ہمارے سیرالیون کے
رہنے والے سیرالیونی مبلغ سلسلہ ہارون جالو صاحب وفات پاگئے ہیں۔جامعہ احمدیہ پاکستان سے پڑھے
ہوئے تھے۔یہ بیمار ہوئے تھے، شاید انکو کینسر ہوا تھا۔ان کی عمر چھوٹی ہی تھی، میرا خیال ہے انکی عمر 51 سال
تھی۔ان کے تین بچے اور بیوہ ہیں۔سیرالیون میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔ان کا جنازہ غائب ہوگا۔دوسرے قادیان کے عبدالسلام صاحب درویش ہیں۔یہ بھی 18 ستمبر کو وفات پاگئے۔مینجر پریس
کے طور پر خدمت بجالاتے رہے اور بڑے دلیر، بہادر محنتی اور وفا سے کام کرنے والے انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔تین بیٹیاں اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔پھر ہمارے سندھ کے رہنے والے چوہدری محمدعلی بھٹی صاحب ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالٰی عنہ نے ان کو اپنی زمینوں پر بھجوایا تھا، بہی خدمت کی۔اسی طرح انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح
الثالث ، حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی بھی لمبا عرصہ خدمت کی۔اور ان کے ایک جوان لڑکے جامعہ کے
طالب علم تھے، مبارک احمد بھٹی صاحب 1971ء کی جنگ میں شہید ہو گئے۔آپ نے بڑے صبر سے صدمہ
برداشت کیا۔نیز ان کے ایک داماد گھانا میں ہمارے واقف زندگی ڈاکٹر ہیں۔بڑے شریف اور مخلص
انسان تھے۔ناصر آباد، حیدر آباد سندھ میں ایک چھوٹی سی جگہ ہے۔جب بھی وہاں آتے تھے، اکثر و ہیں
رہتے تھے، اس بڑی عمر میں بھی وہ مسجد کی رونق تھے۔پھر ایک جنازہ داؤ دزمان صاحب، ان کی اہلیہ اور بیٹی کا ہے۔یہ کیلگری میں رہنے والے ہیں۔اس
فیملی کا بھی گزشتہ دنوں ایک ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دونوں میاں بیوی اور چھوٹی سی گیارہ ماہ کی بیٹی سب
ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گئے۔داؤد زمان صاحب کے نانا نے بھی حضرت مصلح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی
تھی اور لڑکی کے دادا نے بھی حضرت مصلح موعود کے زمانے میں ہی بیعت کی تھی۔مخالفت میں بڑے ثابت
قدم رہے۔شازیہ اسلم جو فوت ہوئی ہیں یہ اشرف ناصر صاحب مرحوم جو مربی سلسلہ تھے ان کی بھتیجی۔ان سب کے جنازے ابھی نماز جمعہ کے بعد ہوں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی