اللّٰہ تعالیٰ کی صفت ربُّ العالمین کے مختلف معانی کا پر معارف تذکرہ
خطبہ جمعہ 24 /نومبر 2006 ء
583
(47)
خطبات مسرور جلد چهارم
مسلمانوں نے زمانے کے امام کا انکار کر کے اللہ تعالیٰ کی صفت
ربوبیت کو محدود کر دیا ہے
اللہ تعالیٰ کی صفت رب العالمین کے مختلف معانی کا پر معارف تذکرہ
فرمودہ مورخہ 24 نومبر 2006ء (24 رنبوت 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح، لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گزشتہ خطبے میں میں نے اللہ تعالیٰ کی صفت رب کے لغوی معنی بیان کرتے ہوئے کچھ وضاحت کی
تھی اور آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھا تھا، اسی مضمون کو آج بھی جاری
رکھوں گا۔اس اقتباس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رب العالمین کی صفت کی جو وضاحت
فرمائی تھی اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس میں تمام صفات جمع ہیں، وہ بھی جن کا ہمیں علم
ہے اور وہ بھی جن کا ہمیں علم نہیں اور یہ تمام صفات انتہائی نقطہ کمال تک پہنچی ہوئی ہیں۔وہ ہر نقص سے
پاک ہے اور حسن و احسان کے اعلیٰ نقطے پر پہنچا ہوا ہے جو اس کی صفات سے ظاہر ہوتا ہے۔یہ حسن اور
احسان خوبصورتی کے اُس اعلیٰ نقطہ تک پہنچا ہوا ہے کہ جس کا انسان احاطہ نہیں کر سکتا۔رب العالمین کے
بندے پر جو انعامات اور فضل ہیں یہ خالصہ اللہ تعالیٰ کی دین ہیں نہ کہ بندے کا کمال، یہ ایک ایسا احسان
ہے جس کا مقابلہ تو کیا احاطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔آپ فرماتے ہیں کہ احسان کی یہ صفت رب العالمین کے اظہار سے ظاہر فرمائی ہے اور اس صفت
ربوبیت سے اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق جو اس کا ئنات میں موجود ہے، جسے ہم جانتے ہیں یا نہیں جانتے ، جو
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
584
خطبہ جمعہ 24 /نومبر 2006 ء
سائنس دانوں کے علم میں آئی ہے یا نہیں آئی ، یہ سب فائدہ اٹھا رہی ہے۔اگر انسان اپنے پر ہی نظر ڈالے
تو روز مرہ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات نظر آتے ہیں۔کئی واقعات ایسے ہوتے ہیں جن
میں انسان ایسے تجربات سے گزرتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور احسان کی وجہ سے اس واقعہ کے
بدنتائج سے محفوظ رہتا ہے۔کئی لوگوں کے ساتھ حادثات ہوتے ہیں، وہ لکھتے ہیں کہ ایسا حادثہ ہوا ہے اور
کار کا اس طرح حال ہوا تھا کہ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ اس حالت میں اندر بیٹھی ہوئی سواریاں بیچ کس
طرح گئیں ؟ خراش تک نہیں آئی اور صحیح سالم باہر آ گئیں۔تو ہر ایک کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں۔میرے ساتھ بھی غانا میں کئی ایسے واقعات ہوئے جن کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی صفت رب پر یقین بڑھتا ہے،
بعض دفعہ وہاں کے حالات ایسے خراب ہوتے تھے کہ بہت ساری ضرورت کی چیزیں مہیا نہیں ہو سکتی تھیں
لیکن حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ہمارا اور بچوں کا سامان کرتا رہا، پرورش فرما تا رہا، بہت سارے
مواقع پر خطر ناک حالات سے محفوظ رکھا۔اس کے علاوہ بھی زندگی میں کئی مواقع آتے ہیں اور یہ ہر ایک
کے ساتھ ہوتا ہے۔اگر ہر ایک اپنے پر نظر ڈالے تو اللہ تعالیٰ کی صفت رب ہی ہے جو بہت ساری باتوں
سے اسے محفوظ رکھتی ہے، بچاتی ہے، اسکی پرورش کرتی ہے اور جس کے احسانوں کے نیچے انسان دبا ہوا ہے۔رب العالمین صرف مشکل سے ہی نہیں نکال رہا بلکہ احسان یہ ہے کہ اسکے ساتھ انعامات کی بارش
بھی ہورہی ہے۔صرف تکلیف دور کرنے کا احسان نہیں ہے بلکہ انعامات سے نوازنے کا احسان بھی ہے۔اگر دل مردہ نہ ہو جائیں اور احساس مر نہ جائیں تو انسان اللہ تعالیٰ کے احسانوں اور بوبیت کا کبھی شمار نہیں کر
سکتا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں توجہ دلاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے کے ساتھ یہ
علی نقطہ پر پہنچا ہوا احسان کا جو سلوک ہے، یہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے اور ایک مومن بندے کی اس طرف
توجہ ہونی چاہئے کہ وہ اس ذات کی طرف کھنچے اور متوجہ ہو جس کے انعاموں اور احسانوں کا کوئی مقابلہ نہیں
ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے اس سلوک کی وجہ سے اس کے ایسے عبادت گزار بنیں اور اس کی ایسی عبادت کریں جو
روح کے جوش سے ہو رہی ہو ایسی عبادت ہو جس میں ایک کشش ہو ، صرف خانہ پری والی عبادت نہ ہو۔پس یہ ہے اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے شکرانے کا اظہار جو ایک مومن بندے کی طرف سے ہونا چاہئے۔اس مضمون کے مختلف پہلو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفت
ربوبیت کہاں کہاں اور کس طرح کام کرتی ہے۔بیشمار جگہ پر اس کا ذکر ہے۔احادیث سے ہمیں پتہ چلتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنے بندے کو نوازتا ہے۔پھر اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے بھی مختلف زاویوں سے ہمیں کھول کر بتایا ہے کہ اس صفت کے تحت اللہ تعالیٰ کتنے احسانات
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
585
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006ء
اور انعامات سے نواز رہا ہے۔پرانے مفسرین میں علامہ رازی کی بھی اچھی تفسیر ہے۔انہوں نے اس بات کی جو تفسیر کی ہے اس
میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ثابت کرنے کے بعد وہ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے اس وجہ سے کہ
وہی ہے جو ہر چیز کو جب تک وہ برقرار اور باقی ہے، بقا عطا کر رہا ہے۔یعنی وہی قائم رکھتا ہے، وہی سہارا
دیتا ہے، پیچ راستے پر ڈالتا ہے، کسی بھی چیز کی بقا کے لئے جو کچھ ضروری ہے وہ مہیا فرمارہا ہے۔پھر وہ لکھتے ہیں کہ مُربّی یعنی پرورش اور تربیت کرنے والے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جو اس
غرض سے پرورش اور تربیت کرتے ہیں تا وہ مُربی خود اس سے فائدہ اٹھائے۔یعنی تربیت کرنے والا خود
اُس سے فائدہ اٹھائے جس کی وہ تربیت کر رہا ہے۔دوسرے وہ جو اس غرض سے پرورش کرتے ہیں تا وہ
شخص جس کی پرورش کی جارہی ہے وہ فائدہ حاصل کر سکے ( ذاتی فائدہ نہ ہو بلکہ دوسرے کے فائدہ کے
لئے ) تو کہتے ہیں کہ مخلوقات میں سے سب کی تربیت و پرورش پہلی قسم کی ذیل میں آتی ہے کہ انسان اگر
کسی کی پرورش کر رہا ہے تو اسلئے کر رہا ہے تا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائے۔کیونکہ وہ دوسرے کی پرورش اور
تربیت اس مقصد سے کرتے ہیں تا اس سے خود بھی فائدہ اٹھا ئیں خواہ یہ فائدہ از قسم جزا ہو یا تعریف و مدح
میں ہو۔یعنی چاہے اس سے ایسا فائدہ پہنچ رہا ہو جو ظاہری و مادی فائدہ ہو یا اس لئے کسی کو رکھا ہو۔بعضوں
نے اپنے ساتھ لوگ رکھے ہوتے ہیں، تعریف کرنے کیلئے حوالی موالی اکٹھے کئے ہوتے ہیں۔جبکہ دوسری
قسم کا مربی صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے گویا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے لوگو! میں نے تمہیں اس لئے پیدا کیا
تا کہ تم مجھ سے فائدہ حاصل کرو نہ کہ اس غرض سے کہ میں تم سے فائدہ اٹھاؤں۔پس اللہ تعالیٰ دیگر تمام
پرورش کرنے والوں اور احسان کرنے والوں کے برخلاف پرورش و تربیت کرتا اور احسان فرماتا ہے۔پھر وہ آگے لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے غیر کی ربوبیت کئی جہتوں سے مختلف ہوتی ہے۔ایک
فرق تو یہ بیان کر دیا جو میں نے پہلے پڑھا ہے۔دوسرا فرق یہ ہے کہ کوئی بھی غیر اللہ جب کسی کی تربیت کرتا ہے تو جتنی اسکی تربیت کرنا چاہے اس کے
خزانے میں اتنی کمی واقع ہوتی جاتی ہے۔مگر اللہ تعالیٰ نقصان اور کمی کے عیب سے بہت بلند و بالا ہے۔جیسا
کہ وہ فرماتا ہے۔وَإِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ (الحجر:22)
پھر تیسری بات وہ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا جو دیگر محسن ہیں جب کوئی محتاج ان کے سامنے اپنی
ضرورت کے لئے اصرار کرے تو ناراض ہو جاتے ہیں اور اس غریب، ضد کرنے والے کو اپنی عطا سے
محروم کر دیتے ہیں۔جبکہ اللہ تعالیٰ کا سلوک اس سے برعکس ہے۔جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ اِنَّ اللهَ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
586
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006 ء
تَعَالَى يُحِبُّ الْمُلَحِيْنَ فِی الدُّعَاءِ یعنی اللہ تعالیٰ اُن لوگوں سے محبت رکھتا ہے جو دعا میں الحاح اور
تکرار
کرتے ہیں۔چوتھا فرق یہ ہے کہ ماسوی اللہ حسنین ایسے ہوتے ہیں کہ جب تک ان سے مانگا نہ جائے وہ نہیں
دیتے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تو کسی سوال کرنے والے کے سوال سے قبل ہی عطا کر دیتا ہے۔چنانچہ دیکھ لیں
جب آپ ماں کے پیٹ میں جنین تھے اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کی پرورش کی اور اس وقت بھی کی
کہ جب آپ عقل سے عاری تھے اور سوال کر ہی نہیں سکتے تھے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے اس وقت بھی آپ کی
حفاظت کی اور احسان فرمایا جبکہ آپ عقل و ہدایت سے محروم تھے۔پانچویں بات یہ کہ ماسوی اللہ محسن کا احسان اس محسن کے فقر، غیر حاضری یا موت کی وجہ سے منقطع ہو
جاتا ہے۔یعنی جو احسان کرنے والا ہے اگر اس کے حالات خراب ہو جائیں یا موجود نہ ہو یا مر جائے تو
احسان
ختم ہو گیا جبکہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کا سلسلہ تو کسی صورت میں منقطع نہیں ہوتا۔پھر یہ کہ اللہ کے سواحسن کا احسان دیگر قوموں کو چھوڑتے ہوئے صرف کسی ایک قوم تک محدود ہوتا
ہے، اس کے لئے ممکن ہی نہیں ہوتا کہ علی العموم تمام عالم کو اپنے احسان سے نوازے جبکہ اللہ تعالیٰ کے
احسان اور تربیت کا فیض ہر ایک وجود تک پہنچ رہا ہے۔جیسا کہ فرما یارَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
(الاعراف 157) کہ میری رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔یہ تمام امور ثابت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی رَبِّ الْعَالَمِین اور تمام مخلوقات کو اپنے احسان
کا فیض
پہنچانے والا ہے۔اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن فرمایا ہے۔پس جہاں
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو جسمانی فائدہ پہنچارہا ہوتا ہے وہاں روحانی فائدہ بھی پہنچاتا ہے۔اور صرف یہی
نہیں کہ جسمانی فوائد ہی دے رہا ہے بلکہ مختلف قوموں میں مختلف جگہوں پر مختلف حالات میں اللہ تعالیٰ
مصلح اور نبی بھیجتارہتا ہے تا کہ انسانوں کی تربیت بھی ساتھ ساتھ ہوتی رہے۔پھر وہ لکھتے ہیں کہ صفت رب، ربوبیت اور تربیت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔آخری سورتوں میں
صفت رب کے ذکر کو اللہ تعالیٰ نے آئندہ آنے والے زمانے میں بھی انسان کی تربیت کا وسیلہ بنایا ہے۔جیسا کہ وہ ماقبل بھی انسان کی تربیت کرتا چلا آ رہا ہے۔یا گویا بندوں کی زبان سے کہا گیا ہے کہ اے
میرے اللہ تربیت و احسان تیرا کام ہے، پس تو مجھے فراموش نہ کرنا اور میری امید کو نا مراد نہ کرنا۔سورۃ الفلق اور الناس کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ اس میں صفت رب کا ذکر یہ بتانے کے لئے
کیا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ وہ ذات ہے جس کی ربوبیت اور احسان ، اے بندے ! تجھ سے کبھی بھی
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
587
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006 ء
منقطع نہ ہوگی۔پس یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ آئندہ بھی نبوت کا راستہ کھلا ہے مصلح کا راستہ کھلا
ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی تربیت کے لئے مبعوث فرماتا ہے، جس کو دوسرے مسلمان نہیں مانتے۔تو
رب کی صفت پر اگر یقین ہو اور ایمان ہو تو پھر اس بات پر بھی یقین ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالی آئندہ بھی نبی
بھیج سکتا ہے جبکہ ہمارے دوسرے دوست کہتے ہیں کہ نہیں بھیجتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ تمام دنیا کا خدا ہے۔اور جس طرح اس
نے تمام قسم کی مخلوق کے واسطے ظاہری جسمانی ضروریات اور تربیت کے مواد اور سامان بلا کسی امتیاز کے
مشترک طور پر پیدا کئے ہیں اور ہمارے اصول کے رُو سے وہ رب العالمین ہے اور اس نے اناج ، ہوا،
پانی ، روشنی وغیرہ سامان تمام مخلوق کے واسطے بنائے ہیں اسی طرح وہ ہر ایک زمانے میں ہر ایک قوم کی
اصلاح کے واسطے وقتا فوقتا مصلح بھیجتا رہا ہے۔جیسے علامہ رازی نے بھی لکھا تھا کہ سوال کرنے والے کے
سوال سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ جب دیکھ لیتا ہے کہ دنیا بگڑ رہی ہے، حالات خراب ہو رہے ہیں تو اس وقت
مصلح بھیج دیتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جن قوموں
یا مذ ہبوں کا یہ خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے صرف انہی کو خاص کیا ہوا ہے جیسا کہ (اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس میں
آریوں
کا اور یہودیوں یا عیسائیوں کا ذکر کیا ہے ) ان کا خیال یہ ہے کہ صرف انہیں میں ہی مصلح آ سکتے ہیں،
انہیں میں نیک لوگ پیدا ہو سکتے ہیں، انہیں میں نبی آ سکتے ہیں، اسرائیلیوں سے باہر کوئی نبی نہیں آ
سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وہ اس بات سے اللہ تعالیٰ کو تمام جہانوں کا رب
نہیں سمجھتے لیکن اسلام کے خدا کا تصوررت العالمین کا ہے، اسلئے قرآن کریم کی ابتداء ہی اس لفظ سے ہے۔آپ فرماتے ہیں: ” پس ان عقائد کے رد کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کو اسی آیت سے
شروع کیا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِین اور جابجا اس نے قرآن شریف میں صاف صاف بتلا دیا ہے کہ
یہ بات
صحیح نہیں ہے کہ کسی خاص قوم یا خاص ملک میں خدا کے نبی آتے رہتے ہیں۔بلکہ خدا نے کسی قوم اور
کسی ملک کو فراموش نہیں کیا اور قرآن شریف میں طرح طرح کی مثالوں میں بتلایا گیا ہے کہ جیسا کہ خدا
ہر ایک ملک کے باشندوں کے لئے اُن کے مناسب حال ان کی جسمانی تربیت کرتا آیا ہے ایسا ہی اس
نے ہر ایک ملک اور ہر ایک قوم کو روحانی تربیت سے بھی فیضیاب کیا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف میں ایک
جگہ فرماتا ہے۔وَاِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر : 25 ) کہ کوئی ایسی قوم نہیں جس میں کوئی نبی یا
رسول نہیں بھیجا گیا۔kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
588
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006ء
فرمایا کہ سو یہ بات بغیر کسی بحث کے قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ سچا اور کامل خدا جس پر ایمان
لا نا ہر ایک بندہ کا فرض ہے وہ ربّ العالمین ہے اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں اور نہ کسی
خاص زمانہ تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا رب ہے اور تمام زمانوں کا رب ہے اور تمام
مکانوں کا رب ہے۔ہر جگہ کا، ہر ملک کا رب ہے۔اور تمام ملکوں کا وہی رب ہے اور تمام فیضوں کا وہی
سر چشمہ ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت اسی سے ہے اور اسی سے تمام موجودات پرورش پاتے
ہیں اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے۔یہ اس لئے ہوا
کہ تا کسی قوم کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر
نہ کیا۔یا فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت پاویں مگر ہم کو نہ ملی۔یا فلاں زمانہ
میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے ساتھ ظاہر ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔پس اس نے عام
فیض دکھلا کر ان تمام اعتراضات کو دفع کر دیا اور اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے
جسمانی اور روحانی فیضوں سے محروم نہیں رکھا اور نہ کسی زمانہ کو بے نصیب ٹھیرایا۔“
پیغام صلح۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 442,441)
پس اس زمانے میں ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے
نتیجہ میں ہمیں یہ فیض ملا۔اس سے ہم پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مختلف رنگ میں اپنی اس صفت کے بارے میں ذکر فرمایا ہے۔جیسا
کہ میں نے گزشتہ خطبے میں بھی ذکر کیا تھا کہ بیسیوں جگہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اس صفت رب
کا ذکر فرمایا ہے اور مومنوں
کو مختلف طریقوں سے یہ احساس دلایا ہے اور واضح فرمایا ہے کہ تمہاری بقا اور
تمہاری سلامتی چاہے وہ جسمانی ہو یا روحانی ہو، اللہ تعالیٰ کہتا ہے یہ سب میری ذات سے وابستہ ہے، میں
جو تمہارا رب ہوں اس لئے ہمیشہ میری طرف جھکو اور مجھ سے مانگتے رہو۔فرمایا کہ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِي
سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دَخِرِيْنَ (المؤمن :61 ) اور تمہارے رب نے کہا مجھے پکارو میں تمہیں جواب دوں
گا۔یقینا وہ لوگ جو میری عبادت کرنے سے اپنے تئیں بالا سمجھتے ہیں ضرور جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں
گے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمیشہ یاد رکھو تمہاری ضروریات کو پورا کرنے والا میں ہوں۔اب تک جو
کچھ تمہیں ملا اور تم نے زندگی گزاری وہ میرے احسانوں کی وجہ سے تھا، میرے انعاموں کی وجہ سے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
589
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006 ء
تھا۔اس لئے ہمیشہ یاد رکھو کہ کسی اور کے حضور نہیں جھکنا بلکہ ذہن میں ہمیشہ یہ رہنا چاہئے کہ یہ اللہ تعالیٰ
کے انعامات اور احسانات ہیں جو ہمارا رب ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمیشہ مجھے پکارو میں دعا ئیں
سننے والا ہوں ، اپنی ضروریات میرے حضور پیش کرو میں ان کو پوری کروں گا۔پس اگر میری عبادت نہیں
کرو گے تو صفت ربوبیت کی وجہ سے جو دنیاوی ضرورتیں اللہ تعالیٰ پوری کر رہا ہے وہ کرتا رہے گا لیکن پھر
قیامت والے دن ایسے لوگوں
کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔اس لئے فرمایا ہمیشہ عبادت کی طرف توجہ دو۔پھر فرماتا ہے اللهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيْهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ اللَّهَ لَدُوْ
فَضْلِ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَشْكُرُوْنَ (المؤمن : 62 ) کہ اللہ وہ ہے جس نے تمہارے
لئے رات
کو بنایا تا کہ تم اس میں تسکین پاؤ اور دن کو دکھانے والا بنایا یقینا اللہ لوگوں پر بہت فضل کرنے والا
ہے لیکن اکثر انسان شکر نہیں کرتے۔پچھلی آیت سے آگے یہ آیت ہے۔اس آیت میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں شکر گزاری کی طرف توجہ
دلائی ہے کہ اپنی صفت ربوبیت کے تحت ہماری تسکین کے لئے کتنے سامان ہمارے لئے مہیا فرمائے
ہیں۔پس یہ سب کچھ تقاضا کرتا ہے کہ اس کا شکر گزار بندہ بنا جائے۔فرمایا دن اور رات بنا کر تمہارے کام
اور آرام کے لئے آسانیاں پیدا کر دی ہیں ، وقت کی تعیین کر دی۔اگر کام اور آرام کے لئے تمہاری فطرت
میں بعض باتیں رکھی تھیں تو وہ حالات بھی پیدا فرما دیئے ہیں جن سے تم زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکو، ان
پر غور کرو اور شکر گزار بندوں میں سے بنو۔پھر فرمایا ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلّ شَيْءٍ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّى تُوْفَكُوْنَ (المؤمن : 63 ) يه
ہے اللہ تمہارا رب ، ہر چیز کا خالق ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم کہاں بہکائے جاتے ہو۔پھر دوبارہ وہی فرمایا کہ اتنے احسانات ہیں جن کو تم گن نہیں سکتے۔پس یا درکھو کہ شکر گزار بندے
بنتے ہوئے ، اس کے آگے جھکتے ہوئے اسی کی عبادت کرنی ہے۔اس سے مانگنے کے لئے کسی اور رب کی
تلاش نہ کرو۔شیطان کے بہکاوے میں آکر اپنے رب کے حکموں کی نافرمانی نہ کرو۔ہمیشہ یا درکھو کہ وہی
ایک معبود ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ورنہ تم اگر کسی اور کو معبود سمجھ رہے ہوتو پھر بھٹکتے پھرو گے۔پھر فرمایا كَذلِكَ يُؤْفَكُ الَّذِيْنَ كَانُوْا بِايْتِ اللَّهِ يَجْحَدُوْنَ (المؤمن : 64 ) اسی طرح وہ
لوگ بہکائے جاتے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَّ صَوَّرَكُمْ
فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ فَتَرَكَ اللهُ رَبُّ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
590
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006ء
العلمين (المؤمن : 65 ) یعنی اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرار کی جگہ بنایا اور آسمان کو تمہاری
بقا کا موجب بنایا اور اس نے تمہیں صورت بخشی اور تمہاری صورتوں کو بہت اچھا بنایا اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں
سے رزق عطا کیا یہ ہے اللہ تمہارا رب۔پس ایک وہی اللہ برکت والا ثابت ہوا جو تمام جہانوں کا رب ہے۔پس کسی کے بہکاوے میں آنے کی بجائے اس خدا سے تعلق جوڑو جس نے تمہاری پیدائش سے پہلے
ہی تمہاری بقا کے سامان پیدا فرمائے۔زمین و آسمان کی بے شمار مخلوق تمہاری خدمت کے لئے لگائی تمہیں
خوبصورت شکل عطا کی تمہیں رزق بخشا۔یہ سب چیزیں، یہ سب باتیں تمہیں اس طرف توجہ دلاتی رہیں
کہ تمہارا ایک رب ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے، اس کے آگے جھکے رہو گے تو انعامات میں مزید اضافہ
ہوتا رہے گا۔شکر گزار بندے بنو گے تو اور اضافہ ہوگا، اور ملے گا، تمہاری جسمانی اور روحانی ضرورتیں پوری
ہوتی رہیں گی۔پھر فرمایا هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّاهُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِيْنَ (المومن : 66 ) وہی زندہ ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس اسی کے لئے دین کو خالص کرتے
ہوئے اُسے پکارو۔کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔تو یہ ساری آیتیں لگا تار اسی طرف توجہ دلا رہی ہیں، ایک ہی سورۃ کی آیتیں ہیں اور ترتیب وار
ہیں۔پھر دوبارہ اسی پر زور دے رہا ہے، فرماتا ہے کہ ان جسمانی اور روحانی نعمتوں کو ہمیشہ پیش نظر رکھو اور
ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے خالص ہو کر اللہ کی عبادت کرو کیونکہ وہی زندہ خدا ہے، باقی ہر چیز کو فنا ہے۔پس
دنیا کی فانی چیزوں کے پیچھے نہ دوڑو بلکہ اس زندہ خدا سے تعلق جوڑ و وکل کا ئنات کا رب ہے کیونکہ اسی
میں تمہاری روحانی اور جسمانی بقا ہے۔پس اللہ تعالیٰ بار بار ہمیں جن مختلف انعاموں اور احسانوں کا ذکر فرما کر اس طرف توجہ دلا رہا ہے کہ
اس کی عبادت کریں اور اسے ہی رب العالمین سمجھیں تو یہ سب ہماری بہتری کے لئے ہے اسے پتہ ہے کہ
انسان جلد شیطان کے بہکاوے میں آجاتا ہے اس لئے بچتا ر ہے۔پس یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ ہمارا
رب جو بہت پیار کرنے والا رب ہے، ہمیں ہمارے بہتر انجام کے راستے دکھا رہا ہے کہ یہ راستے ہیں جن
پر چل کر ہم اپنا انجام بہتر کر سکتے ہیں ورنہ شیطان تو راستے پہ کھڑا ہے۔اللہ تعالیٰ کو جو ہمارا رب ہے اس کو تو
ہماری کسی بات کی ضرورت نہ ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے نیک کاموں پر خوش تو ضرور ہوتا ہے لیکن
اس لئے نہیں کہ اس کو ضرورت ہے کہ بندے اس کی تعریف کریں یا اس کی عبادت کریں۔اس کی خوشی اس
لئے ہے کہ اس کے بندے نیک رستے پر چلنے والے ہیں، جہنم کے عذاب سے بچنے والے ہیں۔اپنے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
591
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006 ء
نیک بندوں اور جوسید ھے راستے پر لوٹ آنے والے ہوں، کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کو اس ماں سے زیادہ خوشی
ہوتی ہے جس کو اپنے گم شدہ بچے کے ملنے سے خوشی ہوتی ہے۔نیک کام کرنے پر ہمارا رب کس طرح نوازتا ہے، اس کا ایک حدیث میں ذکر آتا ہے۔حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو پاک کمائی میں سے ایک کھجور
کے برابر بھی صدقہ کرے اور پاکیزہ چیز ہی اللہ کی طرف جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دائیں ہاتھ سے قبول فرماتا
ہے پھر اسے بڑھاتا جاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے پچھیرے ( گھوڑے کے بچے ) کی پرورش کرتا ہے۔(بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى تعرج الملئكة والروح اليه وقوله اليه يصعد الكلم الطيب۔)
گھوڑے کا بچہ تو ایک عمر تک آ کے رک جاتا ہے۔فرمایا یہ جو تم صدقے کرتے ہو وہ یہاں تک
بڑھاتا ہے کہ وہ پہاڑ جیسا بڑا ہو جاتا ہے۔تو یہ ہیں ہمارے رب کے احسان کرنے کے معیار۔کیا ایسے رب کو چھوڑ کر بندہ کسی اور طرف جانا
پسند کرے گا یا کر سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔لیکن لاشعوری طور پر ہم سے
کئی ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو اللہ تعالیٰ
کی مرضی کے خلاف ہوتی ہیں، اس کی تعلیم کے خلاف ہوتی ہیں، اس کے احکامات کے خلاف ہوتی ہیں۔تو اس لئے ہمیشہ اس کی مغفرت طلب کرتے رہنا چاہئے اور مغفرت طلب کرنے کے راستے بھی ہمارے
اسی رب نے ہمیں دکھائے ہیں اور سکھائے ہیں تا کہ یہ انعاموں اور احسانوں کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمیشہ میرے سے استغفار کرتے رہو، میرے سے اپنے گناہوں کی معافی
مانگتے رہوتا کہ میں تم پر انعامات اور احسانات کی بارش کرتار ہوں۔پس اس زمانے میں ہر احمدی کو چاہئے کہ ہمیشہ رَبُّنَا اللہ کو اپنے ذہن میں دو ہرا تار ہے، جبکہ ہر
ایک نے بہت سے رب بنائے ہوئے ہیں جو ظاہری نہیں چھپے ہوئے ہیں، شرک انتہا کو پہنچا ہوا ہے،
زمانے کے امام کا انکار کر کے خود مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کو محدود کر دیا ہے اور کر رہے
ہیں کہ زمانے کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ کوئی نبی نہیں بھیج سکتا جبکہ اس کی ضرورت ہے۔ایک طرف
ضرورت کا اظہار کر رہے ہیں، دوسری طرف یہ کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے بھی انکاری ہو رہے
ہیں۔اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے میں اس صفت کے تحت بغیر مانگے بھی دیتا ہوں اور حالات کو بہتر کر رہا ہوتا
ہوں، تو یہاں مانگا بھی جا رہا ہے تب بھی نہیں دے رہا اس لئے کہ خود انہوں نے اس صفت کو محد و دکر
دیا ہے۔جو آیا ہوا ہے اس کو مانے کو تیار نہیں ، یہ تصور ہی نہیں کہ کوئی نبی یا مصلح آ سکتا ہے اور یہ لوگ پھر اس
کا نتیجہ بھی بھگت رہے ہیں، بے امنی اور بے سکونی کی کیفیت خاص طور پر مسلمان ملکوں میں ہر جگہ طاری
ہے، تو ان حالات میں ایک احمدی ہی ہے جسے اپنے اللہ کی ربوبیت کا صحیح فہم و ادراک ہے اور ہونا چاہئے۔kh5-030425
592
خطبہ جمعہ 24 نومبر 2006 ء
خطبات مسرور جلد چهارم
اگر ہم نے بھی اپنے فرض ادا نہ کئے ، اپنی عبادتوں کو زندہ رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے نہ بنے
اور اس انعام اور احسان کی قدر نہ کی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے
ہمیں عطا فر مایا ہے اور اس تعلیم کے مطابق اپنے آپ
کو نہ ڈھالا جو آپ نے ہمیں دی ہے اور جو آپ ہم پر
لاگو کرنا چاہتے تھے، ہم میں دیکھنا چاہتے تھے، جس کی آپ ہم سے توقع رکھتے ہیں، تو ہمارے دعوے پھر
صرف دعوے ہی ہوں گے کہ ہم نے اپنے رب کو پہچان لیا ہے اور ہم اس کی عبادت کرنے والے
ہیں۔اللہ تعالیٰ صرف دعووں پر تو جو زائد انعامات ہیں وہ نہیں دیا کرتا ، اللہ تعالیٰ نے کہا ہے خالص ہو کر
میرے آگے جھکو۔اللہ کرے کہ ہم حقیقی معنوں میں اپنے رب کی پہچان کرنے والے ہوں تا کہ دوسروں
کو بھی اس حسن
سے آگاہ کر سکیں اور دنیا میں ایک رب کی عبادت کرنے والے زیادہ سے زیادہ پیدا ہوں تا کہ امن اور
سکون قائم ہو۔kh5-030425