اللّٰہ تعالیٰ کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں بلکہ وہ سب قوموں کا ربّ ہے
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
603
(49)
خطبات مسرور جلد چهارم
اللہ تعالی کی ربوبیت کسی خاص قو مر تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص
زمانہ تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا رب ہے
اور تمام مکانوں کا رب ہے
فرمودہ مورخہ 08 / دسمبر 2006 ء(08 / فتح 1385 هش) بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
للہ تعالیٰ جورب العالمین ہے اُس کی صفت ربوبیت ایک تو عام ہے جس سے ہر انسان ، چرند، پرند
بلکہ زمین و آسمان کی ہر چیز اور ہر ذرہ فیض پا رہا ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ :
رب العالمین کیسا جامع کلمہ ہے اگر ثابت ہو کہ اجرام فلکی میں آبادیاں ہیں تب بھی وہ آبادیاں
اس کلمہ کے نیچے آئیں گی۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 42 حاشیہ )
پھر آپ فرماتے ہیں: ”اور یہ کہہ کر حقیقت سے ہمیں خبر دے دی کہ وہ رب العالمین ہے یعنی جہاں تک
آبادیاں ہیں اور جہاں تک کسی قسم کی مخلوق کا وجود موجود ہے خواہ اجسام خواہ ارواح ان سب کا پیدا کرنے والا
اور پرورش کرنے والا خدا ہے۔یعنی چاہیے مادی جسم ہو، چاہے روح ہو، اس کا پیدا کرنے والا اور پرورش
کرنے والا خدا ہے۔جو ہر وقت ان کی پرورش کرتا اور ان کے مناسب حال ان کا انتظام کر رہا ہے اور تمام
عالموں پر ہر وقت، ہر دم اس کا سلسلہ ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور جزا سزا کا جاری ہے۔(کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 41-42 حاشیہ)
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
604
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
تو یہ اللہ تعالیٰ کا ایک عام فیض ہے جو ہر چیز کے حصے میں آ رہا ہے یا ہر چیز اس سے فیض پارہی ہے،
حصہ لے رہی ہے، لیکن اس کی ربوبیت کا ایک امتیازی سلوک اُن لوگوں سے ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص
بندے ہیں اور ان میں سب سے اول نمبر پر انبیاء علیہم السلام ہیں اور انبیاء میں سے سب سے بڑھ کر
اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آج میں اللہ تعالیٰ کے ان خاص بندوں کے بعض واقعات کا ذکر کروں گا جو اللہ تعالیٰ کے خاص
سلوک کے حصہ دار بنے اور جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کے تمام انعاموں کی طرح صفت ربوبیت سے
بھی سب سے بڑھ کر فیض پانے والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔میں چند واقعات یہاں بیان کروں گا جن سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ آپ کی خواہشات
اور ضرورتوں
کو پورا فرمایا کرتا تھا اور نہ صرف براہ راست آپ بلکہ آپ کی وجہ سے آپ کے صحابہ بھی اُن
انعاموں سے حصہ لیتے تھے جو صفت ربوبیت کے تحت اللہ تعالیٰ آپ پر فرماتا تھا۔جیسا کہ ہم سب جانتے
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پیدائش کے وقت سے، بلکہ اس سے بھی پہلے سے اللہ تعالیٰ کی
ربوبیت کا ایک روشن نشان ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر لحد رت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جلووں
کی شان دکھانے والا ہے جس کا بیان نہ کسی طرح سمیٹا جا سکتا ہے، نہ ختم ہوسکتا ہے۔اس میں روحانی معجزات
کے جلوے بھی ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا پتہ چلتا ہے اور ظاہری مادی معجزات بھی ہیں جن
سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ اپنے پیارے کے ساتھ اپنی صفت کا اظہار فرمایا کرتا تھا۔سب سے پہلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ربوبیت کے ایک عظیم
روحانی جلوے کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ” رب العالمین کی صفت نے کس طرح پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں نمونہ دکھایا۔آپ نے عین ضعف میں پرورش پائی۔کوئی موقع مدرسہ، مکتب
نہ تھا جہاں آپ اپنے روحانی اور دینی قومی کونشو و نما دے سکتے۔کبھی کسی تعلیم یافتہ قوم سے ملنے کا موقع ہی
نہ ملا۔نہ کسی موٹی سوٹی تعلیم کا ہی موقع پایا اور نہ فلسفہ کے باریک اور دقیق علوم کے حاصل کرنے کی فرصت
ملی۔پھر دیکھو کہ باوجود ایسے مواقع کے نہ ملنے کے قرآن شریف ایک ایسی نعمت آپ کو دی گئی جس کے
علوم عالیہ اور حقہ کے سامنے کسی اور علم کی ہستی ہی کچھ نہیں۔جو انسان ذراسی سمجھ اور فکر کے ساتھ قرآن کریم
کو پڑھے گا اس کو معلوم ہو جاوے گا کہ دنیا کے تمام فلسفے اور علوم اس کے سامنے بیچ ہیں اور سب حکیم اور
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
605
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006 ء
فلاسفر اس سے بہت پیچھے رہ گئے۔الحكم 17 اپریل 1900ء صفحہ 3۔بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد نمبر صفحہ (171)
تو دیکھ لیں جس طرح آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن کریم زندہ کتاب تھی، اُس وقت اور اُن
حالات کے مطابق اُن لوگوں کے لئے نصیحت تھی، اُن کے سوالوں اور اُن کی ضروریات کو پورا کر رہی تھی ،
آج اس زمانے میں جب انسان کے سامنے نئے نئے مضامین اور ایجادات ہیں تو اس بارے میں بھی یہ
کتاب خبر دے رہی ہے اور یہ سب معجزے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کسی
دنیاوی علم اور فلسفے کو جاننے والے کا کام نہیں ہے بلکہ اس رب العالمین کا کام ہے جس نے پہلے دن سے
ہی آپ کو اپنی آغوش میں لے لیا تھا۔آپ کے اٹھنے بیٹھنے، آپ کے مزاج ، آپ کی تربیت کی انفرادیت
اس زمانے میں بھی ہر ایک کو نظر آتی تھی۔یہ سب تربیت کسی اکیڈمی کی یا کسی ادارے کی یا کسی شخص کی
مرہون منت نہیں تھی بلکہ یہ تربیت، یہ سب ٹریننگ براہ راست اس رب العالمین کا کام تھا۔تو آپ کے
ان سب علوم کو نہ جاننے بلکہ پڑھنا تک نہ جاننے کی گواہی قرآن کریم نے دی ہے۔پہلی وحی پر ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مَا أَنَا بِقَارِی کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا ، تو
فرشتے نے تین دفعہ اپنے ساتھ لگا کر بھینچا لیکن ہر دفعہ آپ کا یہی جواب ہوتا تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے وحی
نازل فرمائی اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (العلق : 2 ) اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے سب
اشیاء کو پیدا کیا ہے۔اور پھر دیکھ لیں اس رب نے جس نے زمین و آسمان کی ہر چیز کو پیدا کیا ہے، آپ کے
ذریعہ سے علوم و معرفت کے وہ خزانے ہم تک پہنچائے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔اور معترضین ، جن میں آج
کے پوپ بھی شامل ہو گئے ہیں، یہ کہتے ہیں کہ قرآن نے نیا کیا دیا؟ اس پہلی وحی میں ہی اللہ تعالیٰ نے آپ
کے ذریعہ سے یہ اعلان فرما دیا تھا کہ رب کا تصور تو ہر مذہب میں ہے لیکن ہر مذہب نے اس میں بگاڑ پیدا کر
لیا ہے اور اس رب کے تصور کو بگاڑنے کے بعد چھوٹے چھوٹے رب پیدا کر لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ میرے اس بندے کے ذریعہ سے رب کی پہچان کرو جس کی ہر بات کا آغاز ہی اپنے رب کے نام کے
ساتھ ہوتا ہے جو خالصتاً میری پرورش میں پروان چڑھا ہے اور اس کے علوم و معرفت کے کمالات کا منبع بھی
میں ہی ہوں۔لیکن جنہوں نے ظلم پر ہی کمر کس لی ہو اور جہالت اور بغض اور عناد ان کا شیوہ ہوان کو کچھ نظر
نہیں آتا کہ کیا نئی چیز دی۔قرآن نے پہلے ہی اس کا اعلان فرما دیا ہے کہ یہ جو تعلیم ہے ان کی سمجھ میں نہیں آ
سکتی۔ایسے لوگوں کو اس دشمنی کی وجہ سے قرآن کریم کے نشانات اور آیات بجائے فائدہ دینے کے اور اس
کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ان کو خسارے میں بڑھا ئیں گے۔پس یہ ان کی قسمت ہے۔kh5-030425
606
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
بہر حال ربوبیت کے اس عظیم اظہار کے ذکر کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روز مرہ زندگی
میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے جو نظارے ہمیں نظر آتے ہیں، اس کا میں ذکر کرتا ہوں۔جیسا کہ میں نے
کہا تھا کہ بیان
تو کبھی ختم نہیں ہوسکتا تاہم چند واقعات پیش کرتا ہوں۔ایک سفر کا واقعہ ہے جس کے دوران ایک قافلے نے ایک جگہ پڑاؤ کیا لیکن سفر کی تھکاوٹ کی وجہ
سے
فجر کی نماز کے لئے وقت پر کسی کی آنکھ نہیں کھلی، ساروں کی آنکھ دیر سے کھلی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ یہاں سے کوچ کرو، یہاں نہیں ٹھہر و۔پھر کچھ فاصلے پر جا کر وضو وغیرہ کر کے نماز پڑھی
گئی۔اس کے بعد ایک صحابی نے پیاس کی شکایت کی کہ پیاس لگ رہی ہے، وہاں پانی کی کمی تھی۔آپ
نے اپنے دو ساتھیوں کو پانی لینے کے لئے بھیجا۔اس واقعہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کیا کیا انتظام
فرمائے جو اپنوں کے ایمان میں بھی اضافے کا باعث بنے اور غیر کو بھی حیران کر گئے۔یہ ایک لمبی حدیث
ہے، پہلے حصے کو چھوڑ کر میں اتنا حصہ لیتا ہوں۔یہ لکھا ہے کہ لوگوں نے آپ کے پاس پیاس کی شکایت
کی ، آپ اترے اور کسی شخص کو آواز دی اور حضرت علی کو بلایا اور فرمایا کہ تم دونوں جاؤ اور پانی ڈھونڈ کر
لاؤ۔اس پر وہ دونوں چل پڑے اور ایک عورت کو اپنے اونٹ پر سوار پانی کے دو مشکیزوں یا دو پکھالوں کے
درمیان بیٹھے ہوئے دیکھا اور انہوں نے اس سے پوچھا کہ پانی کہاں ہے؟ تو اس نے کہا میں نے کل اس
وقت وہاں پانی دیکھا تھا اور ہمارے آدمی اب پیچھے ہیں۔دونوں نے اس کو کہا کہ چلو۔اس نے پوچھا
کہاں؟ انہوں نے کہا کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس۔وہ عورت مسلمان نہیں تھی، کہنے لگی وہی جسے
صابی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہاں وہی ہے، بہر حال تم چلو۔اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں لے کر آئے اور آپ کو سارا واقعہ بتایا۔حضرت عمران کہتے ہیں کہ انہوں نے اس کو اس کے اونٹ
سے نیچے اتارا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا اور اس میں ان دو مشکیزوں کے دہانوں
سے پانی ڈالا اور ان کے اوپر کے دہانوں کے منہ تسموں سے، ڈوری سے بند کر دیئے جس طرح پہلے بند
تھے اور نیچے کے دہانے چھوڑ دیئے اور لوگوں میں اعلان کر دیا کہ پانی لے لو، پیو بھی اور پلاؤ بھی ، وہ کہتے
ہیں جس نے جتنا چاہا پانی پیا اور پلایا۔آگے اس کا بیان ہے اس پانی کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا تھا، اتنی فراونی سے اس پانی کو خرچ کیا جا رہا
تھا کہ وہ عورت کھڑی دیکھ رہی تھی کہ میں ایک دن کی مسافت سے پانی لے کے آئی ہوں پتہ نہیں اب
میرے پانی کا کیا بنے گا۔لیکن کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ان مشکیزوں سے لوگ ایسی حالت میں ہے کہ ہمیں
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
607
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
معلوم ہوتا تھا کہ وہ اُس وقت سے بھی زیادہ بھری ہوئی ہیں، یعنی جب وہ عورت پانی کی وہ مشکیں لے کر آ رہی
تھی تو یہ سب پانی نکالنے کے بعد بھی بجائے اس کے کہ اس کی پانی کی مشکیں خالی ہوتیں دیکھنے والے کہتے
ہیں کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ بھری ہوئی تھیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس عورت کے لئے کچھ اکٹھا
کرو۔کہتے ہیں کہ اس کے لئے خشک کھجوریں اور کچھ آٹا اور کچھ ستو وغیرہ اکٹھے کئے گئے یہاں تک کہ اس کے
لئے بہت ساری خوراک جمع ہو گئی۔اس عورت کو اس کے اونٹ پر سوار کیا اور ایک کپڑے میں ڈال کر وہ کپڑا
اس کے سامنے رکھ دیا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم جانتی ہو ہم نے تمہارے پانی سے کچھ
بھی کم نہیں کیا لیکن اللہ ہی ہے جس نے ہمیں پلایا۔اس کے بعد وہ اپنے گھر والوں کے پاس آئی اور کسی نے
اس سے پوچھا کہ اے فلانی تجھے کس چیز نے روکا تھا؟ کہنے لگی عجیب بات ہوئی ہے۔مجھے دو آدمی ملے اور
مجھے اس شخص کے پاس لے گئے جس کو صابی کہتے ہیں اور اس نے اللہ کی قسم ایسا ایسا کیا اور وہ اس اور اُس یعنی
اس نے زمین و آسمان کی طرف اشارہ کیا، کے درمیان تمام لوگوں سے بڑھ کر جادو گر ہے۔تو دیکھیں اس بیابان میں جہاں دُور دُور تک پانی کا نشان نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے اس عورت کو بھیج کر
ان سب کیلئے پانی کا انتظام فرمایا۔تو یہ ہے اسلام کا رب جو حاجت کو پورا کرتا ہے۔پیاسوں کی پیاس
بجھائی۔بظاہر اس عورت کو ایک ذریعہ بنایا تھا کہ قانون قدرت بھی استعمال ہو لیکن اس پانی میں اتنی برکت
ڈالی کہ اسکے پانی کے مشکیزوں میں کمی کا کیا سوال ہے، پانی پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گیا جس نے اس عورت
کو بھی حیران کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت
کو بتادیا کہ یہ نہ سمجھو کہ ہمیں پانی مہیا کرنے
والی تم ہو، نہ یہ سمجھو کہ ہم نے ظلم سے تمہارا پانی چھین لیا ہے۔یہ ایک ظاہری ذریعہ تھا جس کو ایک مومن
انسان کو استعمال کرنا چاہئے ورنہ ہمیں پالنے والا اور ہماری ضروریات کو پورا کرنے والا ہمارا رب ہے جس
نے ہمیں بھی پانی پلایا اور تمہیں بھی کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی۔اس نے اس بات پر حیران ہو کر اپنے گھر
والوں
کو بتا دیا تھا کہ وہ ایک بہت بڑا جادوگر ہے لیکن اس کو کیا پتہ تھا کہ یہ جادو نہیں ، یہ تو رب محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کا اپنے بندے اور اس کے ساتھیوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اپنی ربوبیت کا اظہار تھا۔اور پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میرے بندے میری صفات کا رنگ اختیار کریں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کون اس میں رنگین ہوسکتا تھا۔آپ نے اس عورت کے پانی میں کمی نہ
ہونے کے باوجود بلکہ زیادتی کے باوجود اس کی اس خدمت کی وجہ سے اس کے لئے کھانے کا سامان جمع
کروایا جو اس کے اونٹ پر لاد دیا۔یہ بھی احسان تھا جو صفت ربوبیت کی وجہ سے ہی آپ نے کیا تھا۔تو یہ
kh5-030425
608
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
عورت اُن مسلمانوں کو پانی پلا کر یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی پلا کر اللہ تعالیٰ کے احسان سے بھی حصہ
لے گئی کہ پانی میں کوئی کمی نہ ہوئی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان سے بھی حصہ لے گئی۔پھر ایک واقعہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے جس کو مختلف صفات کے ساتھ ، مختلف رنگ
میں پیش کیا جاتا ہے۔لیکن یہ بھی اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا اظہار ہے۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ رب کا
ایک مطلب غریب کی بھوک ختم کرنے والے کا بھی ہے۔اس واقعہ کی تفصیل ہم ابو ہریرہ سے ہی سنتے
ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ابتدائی ایام میں بھوک کی وجہ سے
میں اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیتا یا زمین سے لگاتا تا کہ کچھ سہارا ملے۔ایک دن میں ایسی جگہ پر بیٹھ گیا
جہاں سے لوگ گزرتے تھے۔میرے پاس سے حضرت ابو بکر گزرے۔میں نے ان سے ایک آیت کا
مطلب پوچھا۔میری غرض تھی کہ مجھے کھانا کھلائیں گے مگر وہ آیت کا مطلب بیان کر کے گزر گئے۔پھر
حضرت عمرؓ سے پوچھا وہ بھی اسی طرح گزر گئے۔کہتے ہیں اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گزرے
تو آپ سے بھی اس آیت کا مطلب پوچھا۔آپ نے تبسم فرمایا۔میری حالت دیکھی ،مسکرائے اور میرے
دل کی کیفیت کو بھانپ لیا۔آپ نے بڑے مشفقانہ انداز میں فرمایا کہ اے ابو ہریرہ ! میں نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول ! حاضر ہوں۔آپ نے فرمایا میرے ساتھ آؤ۔میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہو
لیا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر پہنچے اور اندر جانے لگے تو کہتے ہیں میں نے بھی اندر آنے کی اجازت
مانگی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی۔آپ کی اجازت سے اندر چلا گیا۔آپ اندر
گئے تو دیکھا کہ وہاں دُودھ کا ایک پیالہ پڑا ہوا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ یہ دودھ کہاں سے
آیا ہے؟ گھر والوں نے بتایا کہ فلاں شخص یا فلاں عورت تحفہ دے گئی ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ابو ہریرہ! کہتے ہیں میں نے کہا یا رسول اللہ ! میں حاضر ہوں۔آپ نے فرمایا سب صفہ میں رہنے والوں کو
بلا لاؤ۔یہ لوگ اسلام کے مہمان تھے اور ان کا نہ کوئی گھر بار تھا نہ کاروبار۔جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس صدقے کا مال آتا تو ان کے پاس بھیج دیتے اور خود کچھ نہ کھاتے اور اگر کہیں سے تحفہ آتا تو آپ صلی
اللہ علیہ وسلم صفّہ والوں کے پاس بھی بھیجتے اور خود بھی کھاتے۔تو بہر حال کہتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا
فرمان کہ میں ان کو بلا لاؤں، مجھے بڑا نا گوار گزرا، ایک پیالہ دودھ کا ہے اور یہ سارے آجائیں گے تو یہ کس
کس کے کام آئے گا۔میں سب سے زیادہ ضرورت مند ہوں تا کہ پی کر مجھے کچھ طاقت ملے، لیکن
بہر حال حضور کا ارشاد تھا تو میں بلا لایا۔پھر کہتے ہیں کہ سب لوگ آگئے اور اپنی اپنی جگہ پر جب بیٹھ گئے تو
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
609
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ باری باری یہ پیالہ سب کو پکڑا تے جاؤ۔کہتے ہیں تب میں نے
دل میں خیال کیا کہ اب تو یہ دودھ مجھے نہیں مل سکتا۔بہر حال کہتے ہیں میں پیالے کو ہر آدمی کے پاس لے
جاتا رہا، سارے اچھی طرح سیر ہو کر پیتے رہے، آخر میں پیالہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا تو آپ نے
میری طرف دیکھا اور مسکرا کے فرمایا کہ اباھتر ! میں نے کہا یا رسول اللہ۔آپ نے فرمایا اب تو صرف ہم
دونوں رہ گئے ہیں۔میں نے کہا حضور ٹھیک ہے۔اس پر آپ نے فرمایا کہ بیٹھو اور خوب پیو، جب میں نے
بس کیا تو فرمایا ابو ہریرہ اور پیو۔میں پھر پینے لگا۔جب میں پیالے سے منہ ہٹاتا تو آپ فرماتے ابو ہریرہ
اور پیو، جب اچھی طرح سیر ہو گیا تو عرض کیا کہ جس ذات نے آپ کو سچائی کے ساتھ بھیجا ہے اس کی قسم
اب تو بالکل گنجائش نہیں۔چنانچہ میں نے پیالہ آپ کو دے دیا۔آپ نے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد کی پھر بسم اللہ
پڑھ کر دُودھ نوش فرمایا۔(بخارى كتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي صلى الله عليه وسلم واصحابه وتخليهم من الدنيا )
تو یہ ہے رب ، جورب العالمین بھی ہے جس نے ظاہری اسباب کے قانون کے تحت ایک دودھ کا
پیالہ مہیا فرمایا اور پھر اس میں اتنی برکت ڈالی کہ وہ کئی بھوکوں کی بھوک ختم کرنے کے کام آ گیا۔پھر ایک روایت میں آتا ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے سحری کے بغیر روزہ رکھنے سے منع فرمایا تو مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا
یا رسول
اللہ ! آپ تو سحری کے بغیر روزہ رکھتے ہیں۔آپ نے فرمایا تم میں سے کون میری مانند ہے، میرا
رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔بعض مواقع ایسے آتے ہوں گے کہ بھوک کا احساس اس طرح نہیں ہوتا۔مگر
جب لوگ سحری کے بغیر روزے سے باز نہ آئے تو آپ نے ایک دن ان کے ساتھ سحری کے بغیر روزہ
رکھا، پھر ایک اور روزہ رکھا، پھر جب لوگوں نے چاند دیکھا تو حضور نے فرمایا اگر چاند نظر نہ آتا تو میں کئی
دن تک تمہارے لئے اسی طرح روزہ رکھتا جاتا۔گویا ان لوگوں کے باز نہ آنے کی وجہ سے سزا کے طور پر اور
یہ بتانے کے لئے فرمایا کہ تمہاری استعدادیں میرے برابر نہیں ہوسکتیں ، میں تو اللہ کا نبی ہوں۔(بخارى كتاب الصوم باب التفكيل لمن اكثر الوصال
اس زمانے میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے غلام صادق کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے یہ سلوک فرمایا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چھ ماہ مسلسل روزے رکھے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایام جوانی میں ایسا اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر صورت
مجھ کو خواب میں دکھائی دیا اور اس نے یہ ذکر کر کے کہ کسی قدر روزے انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے رکھنا
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
610
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
سنت خاندان نبوت ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کا جو نور ہے اس سے حصہ پانے کے لئے اور اس کو حاصل کرنے
کے لئے روزے رکھنا بھی سنت نبوی ہے ، انبیاء کی سنت ہے۔اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ میں یہ سنت
اہل بیت اور رسالت کو بجالاؤں“۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس دوران مجھ پر عجیب عجیب مکاشفات
کھلے۔کئی سابقہ انبیاء اور اولیاء سے ملاقاتیں ہوئیں۔عین بیداری کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم ، حضرت حسین ، حضرت علی اور حضرت فاطمہ کو دیکھا۔پھر فرماتے ہیں کہ ”جب میں نے چھ ماہ کے
روزے رکھے تو ایک طائفہ، ایک وفد انبیاء کا مجھے ملا اور انہوں نے کہا کہ تم نے کیوں اپنے نفس کو مشقت
میں ڈالا ہوا ہے اس سے باہر نکل۔تو فرماتے ہیں کہ ” جب اس طرح انسان اپنے آپ کو خدا کی راہ میں
مشقت میں ڈالتا ہے تو وہ ماں باپ کی طرح رحم کر کے اسے کہتا ہے کہ تو کیوں مشقت میں پڑا ہے۔تو اس
طرح اپنے بندے کا خیال کرنا بھی صفت رب کا ہی فیض ہے۔بہر حال انبیاء کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا علیحدہ
سلوک ہے، اس کا سب سے زیادہ اظہار آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں ہوا اور پھر ہر ایک کے
ساتھ اپنے اپنے لحاظ سے ہوتا ہے۔ان روزوں کے دنوں میں حضرت مسیح موعود کی خوراک چند لقھے تھے بلکہ لکھا ہے کہ چند تو لے
خوراک ہو گئی۔تو اللہ تعالیٰ اپنے آقا کی غلامی میں آپ کو یہ جلوہ دکھا رہا تھا لیکن ہر کوئی یہ نہیں کر سکتا۔عام
مسلمانوں کے لئے تکلیف مالا يطاق تھی ، طاقت سے باہر تھی اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
بغیر سحری کھانے کے روزہ رکھنے سے خود ہی روکا تھا۔پھر ایک واقعہ جو معجزے میں بیان کیا جاتا ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے تحت ہی ہے۔جب جنگ میں بھوکوں کو کھانا کھلایا اور ایک ہزار صحابہ نے کھانا کھایا۔جنگ خندق کے موقع پر جب ایک
صحابی نے گھر جا کر اپنی بیوی سے پوچھا کہ گھر میں کچھ کھانے کو ہے؟ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حالت دیکھی ہے۔بھوک سے بہت تکلیف والی حالت تھی میرے سے برداشت نہیں ہو سکی۔تو اس
نے کہا کہ چھوٹی سی بکری ہے اور کچھ تھوڑا سا آتا ہے۔تو انہوں نے بکری ذبح کر کے دی کہ اس کو پکاؤ اور
آٹا گوندھو میں بلا کے لاتا ہوں۔ان کا نام جابر تھا۔کہتے ہیں میں گیا اور بڑی آہستگی سے تا کہ کوئی اور نہ
سن لے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ میرے پاس کچھ گوشت اور جو کا
آتا ہے، ان کے پکانے کے لئے میں اپنی بیوی سے کہہ آیا ہوں، آپ اپنے چند اصحاب کے ساتھ تشریف
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
611
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
لے چلیں اور کھانا کھا لیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ارد گرد دیکھا اور آواز دی کہ سب انصار اور
مہاجرین میرے ساتھ چلو، کھانا کھا لو، جابر نے ہماری دعوت کی ہے۔تو کہتے ہیں اس پر تقریباً ایک ہزار
لوگ جن کا فاقے سے برا حال تھا، وہ صحابی آپ کے ساتھ ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جاؤ اور اپنی بیوی سے کہنا کہ جب تک میں نہ آ جاؤں ہانڈی چولہے سے نہیں اتارنی اور روٹیاں بھی پکانی
شروع نہیں کرنی۔انہوں نے اپنی بیوی کو جا کے اطلاع کی تو انہوں نے کہا اب کیا ہوگا؟ لیکن آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پہنچتے ہی بڑے اطمینان سے جہاں کھانا پک رہا تھا ہانڈی اور آٹے پر دعا
فرمائی۔پھر آپ نے فرمایا کہ روٹیاں پکانی شروع کر دو اور اس کے بعد آپ نے آہستہ آہستہ کھانا تقسیم کرنا
شروع کر دیا۔جابر کہتے ہیں کہ مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس کھانے
میں سب لوگ سیر ہو کر اٹھ گئے اور ابھی ہماری ہنڈیا اُسی طرح ابل رہی تھی اور آٹا اسی طرح پک رہا تھا۔(بخاری کتاب المغازی حالات غزوه احزاب وفتح الباری جلد 7 صفحه 304-307) |
تو اللہ تعالیٰ کا یہ عجیب سلوک ہے ، ظاہری سامان تو پیدا فرمائے لیکن جیسا کہ صفت رب کے یہ معنے
ہیں کہ بھوکے کو کھانا کھلانا ضرورت پوری کرنا ، حاجتیں پوری کرنا وہ اس ذریعہ سے معمولی سی دنیاوی مدد
کے ساتھ اپنے جلوے دکھاتا گیا۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کا بندوں کو یہ بھی حکم ہے کہ تم میرے رنگ میں رنگین ہو۔میری صفات اپنانے کی کوشش کرو اور اللہ کے بندے ایک دوسرے کا بھی خیال رکھیں۔اس سے وہ
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ٹھہرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” خدا کی ربوبیت یعنی نوع انسان اور
غیر انسان کا مربی بننا اور ادنیٰ سے ادنیٰ جانور کو بھی اپنی مربیانہ سیرت سے بے بہرہ نہ رکھنا یہ ایک ایسا امر
ہے اگر ایک خدا کی عبادت کا دعویٰ کرنے والا خدا کی اس صفت کو محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کو پسند
کرتا ہے، یہاں تک کہ کمال محبت سے اس الہی سیرت کا پرستار بن جاتا ہے تو ضروری ہوتا ہے کہ وہ آپ
بھی اس صفت اور سیرت کو اپنے اندر حاصل کرلے تا کہ اپنے محبت کے رنگ میں آجائے“۔(اشتہا ر واجب الاظہار۔مورخہ 4 /نومبر 1900ء - مشمولہ تریاق القلوب - تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 186)
یہاں جو حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ انسان اور غیر انسان کا مربی بنا اور اپنی مربیانہ سیرت سے
بے بہرہ نہ رکھنا یہ انسان کا کام ہے۔یہاں مربی سے مراد صرف تربیت کرنے والا نہیں جو عام معنے رائج
ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سر پرست اور پرورش کرنے والا بنا۔تو یہ نہم وادراک کہ اللہ تعالیٰ کے
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
612
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
رنگ میں رنگین ہونا ہے اور تَخَلَّقُوْا بِاخْلَاقِ اللہ کا نمونہ بنا ہے صحابہ میں بہت زیادہ تھا اور ہر ایک اپنے
اپنے علم کے مطابق اس پر عمل کیا کرتا تھا۔روایات میں آتا ہے کہ حضرت ابو بکڑا اپنے عزیزوں کی بہت مدد کیا کرتے تھے۔اس میں ایک مسطح
بن اثاثہ بھی تھا۔جب افک کا واقعہ ہوا تو اس نے بھی حضرت عائشہ کے متعلق غلط باتیں کیں۔لوگوں میں
وہ باتیں پھیلائیں۔اور جب اللہ تعالیٰ کی وحی کے بعد حضرت عائشہ کی بریت ثابت ہو گئی تو حضرت
ابو بکر نے قسم کھائی کہ اب میں کبھی بھی اس کی مدد نہیں کروں گا۔جب قسم کھالی تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی
طرف سے یہ آیت نازل ہوئی کہ وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوْا أُولِي الْقُرْبَى
وَالْمَسْكِيْنَ وَالْمُهجِرِيْنَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْا الاتُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ
وَاللَّهُ غَفُوْرٌ رَّحِيم ( النور : 23) اور تم میں سے صاحب فضیلت اور صاحب توفیق اپنے قریبیوں اور
مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہ دینے کی قسم نہ کھائیں۔پس چاہئے کہ معاف کر
دیں اور درگزر کریں۔کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم
کرنے والا ہے۔تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے بعد پھر وظیفہ جاری فرما دیا اور یہ عہد کیا کہ
میں وظیفہ کبھی بند نہیں کروں گا۔اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا نمونہ اور فوری رد عمل اور اس کی
تعلیم کا یہ عرفان ہے کہ فوری طور پر اس قسم کو تو ڑ دیا جس کا توڑ نا کوئی گنا نہیں۔جو قسم اللہ تعالیٰ کے حکم کے
خلاف کھائی جائے اس کو تو ڑنا جائز اور ضروری ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اس کی ربوبیت کے تحت جو
تمہارے ساتھ سلوک ہو رہا ہے ، انسانوں سے سلوک ہو رہا ہے، جس میں رحم بھی ہے بخشش بھی ہے اور
بہت سے دوسرے فیض بھی ہیں ان سے زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لئے تمہیں بھی ان کو اختیار کرنا
چاہئے اور کسی بھی چیز کے خلاف دلوں میں کینے پیدا نہیں ہونے چاہئیں۔ضرورت مند کی ضرورت پوری
ہونی چاہئے۔یہ نہیں کہ فلاں آدمی ایسا ہے، فلاں عہدیدار کے ساتھ صحیح تعلقات نہیں ہیں یا فلاں بات
فلاں کو غلط کہہ دی ہے تو اس کو اگر ضرورت بھی ہے تو اس کی مدد نہیں کرنی۔اس کی ضرورت پوری کرنا ، اس
کی مدد کرنا، اس کی بھوک مٹانا ایک علیحدہ چیز ہے اور انتظامی معاملات اور ان پر ایکشن (Action) لینا ایک
علیحدہ چیز ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واضح فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اختیار کرنے کے بعد یا ایسا کام
کرنے کے بعد جو اللہ تعالیٰ کی صفت بھی ہے ایک بندہ، بندہ ہی رہتا ہے اور رب کے برابر نہیں پہنچ سکتا۔kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
613
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
بعض دفعہ بعض لوگوں کو خیال ہوتا ہے کہ ہم جن کی ضروریات پوری کر رہے ہیں شاید ان کے رب بن گئے
ہیں۔وہ بہر حال بندہ ہے پس ایک تو یہ کہ اس کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق نرمی کا سلوک کرنا چاہئے ،
دوسرے آپ نے اس حد تک احتیاط کی کہ فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے غلام کو بھی عہد می یعنی اے میرے
بندے، کہہ کر نہ پکارے کیونکہ تم سب اللہ کے بندے ہو بلکہ یہ کہے کہ اے میرے غلام اور نہ ہی کوئی غلام
اپنے مالک کو ربنی یعنی میرے رب کہے بلکہ وہ سیدی یعنی اے میرے آقا کہہ کر پکارے۔(صحیح مسلم كتاب الالفاظ باب حكم الطلاق لفظة العبد والامة
تو مُرسی بن کر سر پرست بن کر کسی کے مالک بن کر اس کو پالنے کی ذمہ داری ادا کر نے کے بعد
بھی بندہ بندہ ہی رہتا ہے اور رب ، ربّ ہے، اس کی صفات کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ انسان کا دائرہ
محدود ہے تو یہ ساری احتیاطیں بھی انسان کے ذہن میں ہونی چاہئیں۔جیسا کہ گزشتہ خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانے میں بھی ہمیں اپنے پیارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے مسیح و مہدی عطا فرمایا جس نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات کا ، رب العالمین کا
فہم و ادراک عطا فرما کر پہلوں سے ملایا، جس کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی اللہ قرار
دیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت ربوبیت کو ختم نہیں کر دیا بلکہ یہ سلسلہ جاری ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی میں اللہ تعالیٰ کی صفات کی پہچان اور اس کے اور اک کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا
ادراک حاصل ہوا و ہاں ہمارے پیارے ربّ کے آپ کے ساتھ سلوک کے نظارے بھی نظر آتے ہیں۔جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کئے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی پہچان کروانے کے لئے آنا ضروری تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : میں اس لئے بھیجا گیا ہوں تا ایمانوں کو قوی
کروں اور خدا تعالیٰ کا وجودلوگوں پر ثابت کر کے دکھلاؤں“۔پھر آپ فرماتے ہیں: ” خدا کا شناخت کرنا نبی کے شناخت کرنے سے وابستہ ہے فرمایا : ”نبی خدا
کی صورت دیکھنے کا آئینہ ہوتا ہے۔اسی آئینہ کے ذریعہ سے خدا کا چہرہ نظر آتا ہے جب خدا تعالیٰ اپنے
تئیں ظاہر کرنا چاہتا ہے تو نبی کو جو اس کی قدرتوں کا مظہر ہے دنیا میں بھیجتا ہے اور اپنی وحی اس پر نازل کرتا
ہے اور اپنی ربوبیت کی طاقت اس کے ذریعہ سے دکھاتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
kh5-030425
614
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کو اسی آیت سے شروع کیا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن اور جابجا
اس نے قرآن شریف میں صاف صاف بتلا دیا ہے کہ یہ بات صحیح نہیں ہے کہ کسی خاص قوم یا خاص ملک
میں خدا کے نبی آتے رہتے ہیں بلکہ خدا نے کسی قوم اور کسی ملک کو فراموش نہیں کیا۔اور قرآن شریف میں
طرح طرح کی مثالوں میں بتلایا گیا ہے کہ جیسا کہ خدا ہر ایک ملک کے باشندوں کے لئے ان کے
مناسب حال ان کی جسمانی تربیت کرتا آیا ہے ایسا ہی اس نے ہر ایک ملک اور ہر ایک قوم کو روحانی تربیت
سے بھی فیضیاب کیا ہے۔جیسا کہ وہ قرآن شریف میں ایک جگہ فرماتا ہے وَاِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا
نَذِيرٌ (فاطر : 25) کہ کوئی ایسی قوم نہیں جس میں کوئی نبی یا رسول نہیں بھیجا گیا۔سو یہ بات بغیر کسی بحث کے قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ سچا اور کامل خدا جس پر ایمان لانا ہر ایک
بندہ کا فرض ہے وہ رب العالمین ہے اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ
تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا ربّ ہے اور تمام زمانوں کا رب ہیاور تمام مکانوں کا
رب ہے اور تمام ملکوں کا وہی ربّ ہے اور تمام فیوض کا وہی سرچشمہ ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی
طاقت اُسی سے ہے اور اُسی سے تمام موجودات پرورش پاتی ہیں اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہورہا ہے۔یہ اس لئے ہوا کہ
تاکسی قوم کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ
کیا۔یا فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت پاویں مگر ہم کو نہ ملی۔یا فلاں زمانہ
میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے ساتھ ظاہر ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔پس اس نے عام فیض
دکھلا کر ان تمام اعتراضات کو دفع کر دیا۔اور اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے جسمانی اور
روحانی فیضوں سے محروم نہیں رکھا اور نہ کسی زمانہ کو بے نصیب ٹھہرایا۔پیغام صلح، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 441-442)
پرانے زمانے میں انبیاء اپنی اپنی قوموں کے لئے آتے رہے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کے بعد جب آپ کو تمام دنیا کے لئے رحمتہ للعالمین بنا کر بھیجا تو تمام دنیا کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کر دیا
اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم الانبیاء تھے، تمام نبیوں کے جامع تھے اب میں خاتم الخلفاء ہوں اور اس زمانے میں تمام دنیا کی
اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہوں۔اب ہمارا کام ہے کہ یہ پیغام ہر شخص تک پہنچائیں تا کہ کسی کو یہ احساس نہ
رہے یا اس علم سے محروم نہ رہے کہ اس زمانے میں ہماری اصلاح کے لئے کوئی نبی نہیں آیا۔ہم خوش قسمت
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
615
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
ہیں جنہوں نے اس زمانے کے امام کو جو نبی اللہ ہے مان کر اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا فہم و ادراک
حاصل کیا۔پس اس میں بڑھنا اور مزید فیض اٹھانے کی کوشش کرنا ہر احمدی کا کام ہے۔صفت ربوبیت کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات سے اللہ تعالیٰ کا جو سلوک تھا
اب میں اس کی چند مثالیں پیش کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ابتدا سے ہی دنیا داری سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اس لئے کوئی
دنیا داری کا کام نہیں کرتے تھے بلکہ قرآن میں ہر وقت غور کرنا اور اس میں غرق رہنا اور اللہ تعالیٰ کی طرف
کو لگائے رکھنا آپ کا کام تھا اس لئے دنیاوی ضروریات کے لئے اپنے والد صاحب پر آپ کا بڑا انحصار
تھا۔جب آپ کے والد صاحب کی وفات کا وقت قریب آیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو اطلاع دی تو جو ایک
ظاہری انسانی بشری تقاضا ہوتا ہے اس کے تحت آپ
کو فکر ہوئی جس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں
کہ : ” جب مجھے حضرت والد صاحب مرحوم کی وفات کی نسبت اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا جو
میں نے ابھی ذکر کیا ہے اس الہام کو میں نے یہاں نہیں بتایا ، بہر حال ایک الہام ہوا تھا کہ وفات کا وقت
قریب ہے تو بشریت کی وجہ سے مجھے خیال آیا کہ بعض وجوہ آمدن حضرت والد صاحب کی زندگی سے
وابستہ ہیں پھر نہ معلوم کیا کیا ابتلا ہمیں پیش آئے گا۔تب اسی وقت یہ دوسرا الہام ہوا الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ
عبدہ، یعنی کیا خدا اپنے بندے کو کافی نہیں ہے اور اس الہام نے عجیب سکینت اور اطمینان بخشا اور فولادی
میخ کی طرح میرے دل میں یہ ھنس گیا۔پس مجھے اس خدائے عزوجل کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ اس نے اپنے اس مبشرانہ الہام کو ایسے طور سے مجھے سچا کر کے دکھلایا کہ میرے خیال اور گمان
میں بھی نہ تھا۔میر اوہ ایسا متکفل ہوا کہ کبھی کسی کا باپ ہرگز ایسا متکفل نہیں ہوگا“۔(کتاب البریہ ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 194-195 حاشیہ)
ایک الہامی دعا کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
پہلے اس سے چند مرتبہ الہامی طور پر خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کی زبان پر یہ دعا جاری کی تھی کہ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُبَارَكًا حَيْثُمَا كُنتُ یعنی اے میرے رب مجھے ایسا مبارک کر کہ ہر جگہ میں بودو باش
کروں برکت میرے ساتھ رہے۔پھر خدا نے اپنے لطف و احسان سے وہی دعا کہ جو آپ ہی فرمائی تھی
قبول فرمائی۔پہلے دعا سکھائی پھر قبول فرمائی۔اور یہ عجیب بندہ نوازی ہے کہ اول آپ ہی الہامی طور پر
زبان پر سوال جاری کرنا اور پھر یہ کہنا کہ یہ تیرا سوال منظور کیا گیا ہے“۔براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 621 - حاشیہ در حاشیہ نمبر (3)
kh5-030425
616
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
خطبات مسرور جلد چهارم
اس طرح کے بے شمار الہامات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو دعا ئیں سکھائیں اور پھر انہیں قبول
فرمایا۔تو جہاں یہ قبولیت دعا کے نشانات ہیں ربوبیت کے جلوے کا بھی اظہار ہے۔ایک دو اور مثالیں
میں دے دیتا ہوں۔ایک الہام ہے رَبِّ أَخِرْ وَقْتَ هَذَا أَخَرَهُ اللهُ إِلى وَقْتِ مُسَمًّى “ کہ اے خدا بزرگ
زلزلہ کے ظہور میں کسی قدر تاخیر کر دے۔تو اگلا حصہ ہے اَخَّرَهُ اللَّهُ إِلى وَقْتِ مُسَمًّى که خدا نمونہ قیامت کے زلزلہ کے ظہور میں ایک
وقت مقررہ تک تاخیر کر دے گا۔(تذکرہ صفحہ 556-557)
پھر ہے کہ رَبِّ أَخْرِجْنِي مِنَ النَّارِ کہ اے میرے رب مجھے آگ سے نکال۔اور اگلا حصہ پھر الہام ہوتا ہے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی اَخْرَجَنِي مِنَ النَّارِ کہ سب تعریف اللہ کے
لئے ہے جس نے مجھے آگ سے نکالا۔( تذکرہ صفحہ 612)
یہاں بھی پہلے دعا سکھائی پھر قبولیت کا نشان۔پھر ایک دعا ہے رَبِّ اَرِنِى انْوَارَكَ الْكُلِيَّةَ اے میرے رب مجھے اپنے وہ انوار دکھا جو
مُحيطِ كُل ہوں۔إِنِّي أَنَرْتُكَ وَاخْتَرْتُكَ کہ میں نے تجھے روشن کیا اور تجھے برگزیدہ کیا۔یہاں بھی وہی اظہار ہے۔( تذکرہ صفحہ 534)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
کچھ تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ مجھ کو خواب آیا تھا کہ ایک جگہ میں بیٹھا ہوں یک دفعہ کیا دیکھتا ہوں
کہ غیب سے کسی قدر روپیہ میرے سامنے موجود ہو گیا ہے۔میں حیران ہوا کہ کہاں سے آیا۔آخر میری
رائے ٹھہری کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے نے ہماری حاجات کے لئے یہاں رکھ دیا ہے۔پھر ساتھ الہام ہوا کہ
إِنِّي مُرْسِلٌ إِلَيْكُمْ هَدِيَّة کہ میں تمہاری طرف بھیجتا ہوں اور ساتھ ہی میرے دل میں پڑا کہ اس کی یہ
تعبیر ہے کہ ہمارے مخلص دوست حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب ایک فرشتہ کے رنگ میں متمثل کئے گئے
ہوں گے اور غالباوہ روپیہ بھیجیں گے اور اس خواب کو عربی زبان میں اپنی کتاب میں لکھ دیا۔از مکتوب 6 مارچ 1895ء بنام سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی مکتوبات احمد یہ جلد 5 حصہ اول صفحہ 3 بحوالہ تذکرہ صفحہ 225-226 )
چنانچہ تصدیق ہوگئی اور الہام پورا ہو گیا۔فرماتے ہیں کہ 18 برس سے ایک یہ پیشگوئی ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصّهْرَ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
617
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
والنسب ترجمہ: وہ خدا سچا خدا ہے جس نے تمہارا دامادی کا تعلق ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود
66
66
تمہاری نسب کو شریف بنایا۔۔فرماتے ہیں: ” اس پیشگوئی کو دوسرے الہامات میں اور بھی تصریح سے بیان کیا گیا ہے۔یہاں تک
کہ اس شہر کا نام بھی لیا گیا تھا جو دہلی ہے۔حضرت اماں جان سے جب دوسری شادی ہوئی تھی یہ اس
وقت کا واقعہ ہے۔” اور یہ پیشگوئی بہت سے لوگوں کو سنائی گئی تھی۔۔۔اور جیسا کہ لکھا گیا تھا ایسا ہی
ظہور میں آیا کیونکہ بغیر سابق تعلقات قرابت اور رشتہ کے دہلی میں ایک شریف اور مشہور خاندان سیادت
میں میری شادی ہوگئی۔۔فرماتے ہیں: ”سوچونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیا دحمایت اسلام
کی ڈالے گا اور اس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا جو آسمانی روح اپنے اندر رکھتا ہو گا اس لئے اس
نے پسند کیا کہ اس خاندان کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن
نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخمریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔اور یہ عجیب
اتفاق ہے کہ جس طرح سادات کی دادی کا نام شہر بانو تھا اسی طرح میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان
کی ماں ہوگی اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے۔یہ تفاؤل کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ معلوم
ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لئے میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی
عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اس کی پیشگوئی مخفی ہوتی ہے“۔تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 273 تا 275 )
تو دیکھیں کہاں وہ وقت کہ والد صاحب کی وفات کا سن کر آپ کو فکر ہو رہی ہے کہ ضرورت کی چیزیں اب
کس طرح میسر ہوں گی اور کہاں
اللہ تعالیٰ کی تسلی کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ۔جب یہ کہہ دیا تو اس تسلی کے
بعد اس ربّ العالمین نے تمام جہان کی مدد کے لئے آپ کے خاندان کی بنیاد ڈالی ہے اور پھر یہ بھی ہے کہ اس
خاندان
کی بنیاد جس نے تمام جہان کی مدد کرنی ہے۔تو یہ ہے وہ رب جس نے ہمیں اپنا چہرہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اور پھر آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے دکھایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دراصل میں ہی تمہاری پرورش کرتا ہوں۔جب خدا تعالیٰ کی پرورش نہ ہوتو
کوئی پرورش نہیں کر سکتا۔دیکھو جب خدا تعالیٰ کسی کو بیمار ڈال دیتا ہے تو بعض دفعہ طبیب کتنا ہی زور لگاتے
ہیں مگر وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔طاعون کے مرض کی طرف غور کرو۔سب ڈاکٹر زور لگا چکے مگر یہ مرض دفع نہ
kh5-030425
خطبات مسرور جلد چهارم
618
خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء
ہوا۔اصل یہ ہے کہ سب بھلائیاں اسی کی طرف سے ہیں اور وہی ہے کہ جو تمام بدیوں کو دور کرتا ہے۔پھر فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن (الفاتحہ: 2) سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور تمام
پرورشیں ، تمام جہان پر اسی کی ہیں“۔(البدرنمبر 24 جلد 2صفحه 186۔مورخه 3 جولائی 1903 ملفوظات جلد سوم صفحہ 349 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
آخر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دُعا پڑھتا ہوں جس کا ذکر حدیث میں یوں ملتا
ہے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کرب
کے وقت میں یہ دعا کیا کرتے تھے کہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو سب سے بڑا اور بردبار
ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو عرش عظیم کا رب ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو
آسمانوں اور زمین کو پالنے والا ہے اور عرش کریم کا ربّ ہے۔(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء عند الكرب )
اصل میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اوڑھنا بچھونا اللہ تعالیٰ کی ذات اور رب العالمین کے
سامنے جھکنا ہی تھا۔ہوسکتا ہے کہ روایت کرنے والے نے بعض خاص حالات میں زیادہ شدت سے آپ
کو کسی وقت یہ دعا کرتے دیکھا ہو اور اس کا اظہار ہوا ہو۔تو بہر حال یہ ایک جامع دعا ہے جو ہمیشہ ہمارے
پیش نظر رہنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رب کی صحیح پہچان کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔kh5-030425