وقف جدید کی مبارک تحریک کا تاریخی پس منظر اور اس کی ضرورت و اہمیت
خطبات مسرور جلد پنجم
7
2
خطبہ جمعہ 12 / جنوری 2007 ء
فرمودہ مورخہ 12 جنوری 2007 (12) صلح 1386 ہجری شمسی) بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔(برطانیہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ تلاوت فرمائی:
الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ
وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: 275)
آج میں وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کروں گا۔عموماً جنوری کے پہلے ہفتہ میں پہلے جمعہ میں
اس کا اعلان ہوتا ہے، یا بعض دفعہ دسمبر کے آخر میں بھی ہوتا رہا۔سفر پر ہونے کی وجہ سے میں نے یہی فیصلہ کیا تھا کہ
واپس جا کر انشاء اللہ اعلان ہوگا۔اللہ تعالیٰ آج توفیق دے رہا ہے۔وقف جدید کی تحریک بھی جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جاری کردہ تحریک
ہے جس کو 1957ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے جاری فرمایا تھا اور صرف پاکستان کے احمدیوں کے لئے یہ تحریک تھی۔پاکستان سے باہر کے احمدیوں میں سے اگر کوئی اپنی مرضی سے اس میں حصہ لینا چاہتا تھا تو لے لیتا تھا۔خاص طور پر
اس بارے میں تحریک نہیں کی جاتی تھی کہ وقف جدید کا چندہ دیا جائے۔اُس وقت جب یہ جاری کی گئی تو حضرت مصلح
موعود کی نظر میں پاکستان کی جماعتوں کے لئے دو خاص مقاصد تھے۔آپ نے جب یہ وقف جدید کی انجمن بنائی تو
اس میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کو مہر مقررفرمایا اور آپ کو جو ہدایات دیں وہ خاص طور دو باتوں پر زور
دینے کے لئے تھیں۔ایک تو یہ کہ پاکستان کی دیہاتی جماعتوں کی تربیت کی طرف توجہ دی جائے جس میں کافی
کمزوری ہے اور دوسرے ہندوؤں میں تبلیغ اسلام کا کام۔خاص طور پر سندھ کے علاقہ میں بہت بڑی تعداد ہندوؤں
کی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کو بڑی فکر تھی کہ دیہاتی جماعتوں میں تربیت کی بہت کمی ہے خاص طور پر بچوں میں۔اور
اکثریت جماعت کے افراد کی دیہاتوں میں رہنے والی ہے اور اگر ان کی تربیت میں
کمی ہوگی تو پھر آئندہ بہت ساری
خرابیاں پیدا ہوجائیں گی۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی بیان کرتے ہیں کہ حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب مجھے
وقف جدید کا ممبر مقرر فرمایا اور فرمایا کہ سارا جائزہ لو کہ تربیت کی کیا کیا صورتحال ہے۔تو کہتے ہیں کہ جب میں نے
خطبات مسرور جلد پنجم
8
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
جائزہ لیا تو تربیت اور دینی معلومات کے بارے میں انتہائی بھیانک صورت حال سامنے آئی کہ بچوں کو سادہ نماز بھی
نہیں آتی تھی اور تلفظ کی غلطیاں اتنی تھیں کہ کلمہ بھی صحیح طرح نہیں پڑھ سکتے تھے حالانکہ کلمہ بنیادی چیز ہے جس کے
بغیر مسلمان مسلمان ہی نہیں کہلا سکتا۔بہر حال اُس وقت پاکستان میں ان معلمین کے ذریعہ جن کو معمولی ابتدائی
ٹرینگ دے کر میدان عمل میں بھیج دیا جاتا تھا وقف جدید نے ان دواہم کا موں کو سرانجام دینے کا بیڑا اٹھایا اور
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی محنت اور قربانی کے جذبے سے اس کام کو سرانجام دیا۔سندھ میں ہندوؤں کے علاقے میں تبلیغ کا کام ہوا یہ بھی بہت مشکل کام تھا۔یہ ہندو جو تھروں میں وہاں کے رہنے
والے تھے۔وہاں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مزدوری کے لئے سندھ کے آباد علاقہ میں آیا کرتے تھے تو یہاں آ کر
مسلمان زمینداروں کی بدسلوکی کی وجہ سے وہ اسلام کے نام سے بھی گھبراتے تھے۔غربت بھی ان کی عروج پر تھی۔بڑی
بڑی زمینیں تھیں، پانی نہیں تھا اس لئے کچھ کر نہیں سکتے تھے۔آمد نہیں تھی اور اسی غربت کی وجہ سے مسلمان زمیندار جن کے
پاس یہ کام کرتے تھے انہیں تنگ کیا کرتے تھے اور ان سے بریگار بھی لیتے تھے۔یا اتنی معمولی رقم دیتے تھے کہ وہ بریگار کے
برابر ہی تھی۔اسی طرح عیسائی مشنوں نے جب یہ دیکھا کہ ان کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو ان کی غربت کا فائدہ اٹھا کر
عیسائیوں نے بھی ان کو امداد دینی شروع کی اور اس کے ساتھ تبلیغ کر کے لالچ دے کر عیسائیت کی طرف ان ہندوؤں کو
مائل کرنا شروع کیا تو یہ ایک بہت بڑا کام تھا جو اس زمانے میں وقف جدید نے کیا اور اب تک کر رہی ہے۔بہر حال
للہ تعالی نے مد فرمائی اور بڑے سالوں کی کوشوں کے بعد اس علاقے میں احمدیت کا نفوذ ہونا شروع ہوا۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ جو اس وقت وقف جدید کے ناظم ارشاد تھے بیان کرتے ہیں کہ جب
ہمیں کامیابیاں ہونی شروع ہوئیں تو مولویوں نے ہندوؤں کے پاس جا کر یہ کہنا شروع کر دیا کہ تم یہ کیا غضب کر رہے
ہو، احمدی ہونے سے تو بہتر ہے ہندو ہی رہو۔ایک خدا کا نام پکارنے سے تو بہتر ہے کہ مشرک ہی رہو یہ مسلمانوں کا
حال ہے۔تو بہر حال ان سب مشکلات کے باوجود اللہ تعالیٰ نے مددفرمائی اور بڑا فضل فرمایا۔تھر کے علاقے مٹھی اور
نگر پارکر وغیرہ میں آگے بھی جماعتیں قائم ہونا شروع ہوئیں ، ماشاء اللہ اخلاص میں بھی بڑھیں، ان میں سے واقف
زندگی بھی بنے اور اپنے لوگوں میں تبلیغ کر کے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو متعارف کروایا، اس کا پیغام پہنچاتے رہے۔جب
ربوہ میں جلسے ہوتے تھے تو جلسے پر یہ لوگ ربوہ آیا کرتے تھے۔میں نے دیکھا ہے کہ انتہائی مخلص اور بڑے اخلاص و وفا
میں ڈوبے ہوئے لوگ تھے۔اب
تو ماشاء اللہ ان لوگوں کی اگلی نسلیں بھی احمدیت کی گود میں پلی بڑھی ہیں اور اخلاص میں
بڑھی ہوئی ہیں بڑی مخلص ہیں۔شروع زمانے میں وسائل کی کمی کی وجہ سے وقف جدید کے معلمین جنہوں نے میدان عمل
میں کام کیا وہ بڑی تکلیف میں وقت گزارا کرتے تھے۔ان علاقوں میں طبی امداد کی میڈیکل ایڈ (Medical Aid) کی
خطبات مسرور جلد پنجم
9
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
سہولتیں بھی نہیں تھیں۔اس لئے اپنے لئے بھی اور وہاں کے رہنے والے لوگوں کے لئے بھی کچھ دوائیاں، ایلو پیتھی اور
ہومیو پیتھی وغیرہ ساتھ رکھا کرتے تھے۔اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں موبائل ڈسپنسری ہے، دیہاتوں میں جاتی
ہے، میڈیکل کیمپ بھی لگتے ہیں۔باقاعدہ کوالیفائڈ (Qualified) ڈاکٹر وہاں جاتے ہیں۔اسی طرح جماعت نے
تھی میں ایک بہت بڑا ہسپتال بنایا ہے۔اس میں آنکھوں کا ایک ونگ (Wing) بھی ہے۔تو وقف جدید کی تحریک
میں پاکستان کے احمدیوں نے اپنی تربیت اور تبلیغ کے لئے اُس زمانے میں بڑھ چڑھ کر قربانیاں پیش کیں اور اللہ کے
فضل سے اب تک کر رہے ہیں اور کام میں بھی اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت وسعت پیدا ہو چکی ہے اور کام بہت
آگے بڑھ چکا ہے۔اللہ تعالیٰ جس طرح جماعت پر فضل فرمارہا ہے یہ تو بڑھتا ہی رہنا ہے۔یہاں ایک بات جو میں اس خطبہ کے ذریعہ سے سندھ کے علاقے کے احمدی زمینداروں کو کہنا چاہتا ہوں اور اسی
بات پہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع " نے بھی توجہ دلائی تھی کہ یہ جو ہندو اس علاقے میں رہنے والے ہیں یا ان میں سے جو
مسلمان ہو چکے ہیں، بڑے غریب لوگ ہیں۔وہ اس غربت کی وجہ سے سندھ کے آباد علاقے میں جہاں پانی کی سہولت
ہے مزدوری کی غرض سے آتے ہیں اور بڑی محنت سے مزدوری کرتے ہیں۔ان کے ساتھ یہ جو احمدی زمیندار ہیں یہ
حسن سلوک کیا کریں۔یہ پیار ہی ہے جو ان لوگوں کو مزید قریب لائے گا اور اللہ تعالیٰ وہاں کے احمدیوں
کی قربانیوں کو
انشاء اللہ پھل عطا فرمائے گا۔اس لئے اس طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔بہر حال یہ مختصر پس منظر، یہ حالات میں نے
اس لئے بتائے ہیں تا کہ نئی نسل کے لوگوں کو اور نئے آنے والوں کو بھی اس تحریک کا مختصر تعارف ہو جائے کیونکہ اب تو
وقف جدید کی یہ تحریک تمام دنیا میں جاری ہے، لوگ اس کے چندے کی ادائیگی کرتے ہیں۔جہاں تک پاکستان کا سوال ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستانی احمد یوں نے اپنے اخراجات تو آپ سنبھالے
ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن 1985 ء میں حضرت خلیفہ اسیح
الرابع " نے وقف جدید کی تحریک کو ، یعنی مالی قربانی کی تحریک کو ساری دنیا پہ پھیلا دیا، تا کہ دنیا میں جو احمدی آباد ہیں
خاص طور پر یورپ اور امریکہ وغیرہ میں ان کے چندوں سے ہندوستان میں بھی وقف جدید کے نظام کو فعال کیا جائے
اور وہاں زیادہ سے زیادہ تربیت و تبلیغ کا کام کیا جائے اور جس علاقے میں خلافت ثانیہ کے دور میں کسی زمانے میں
شدھی کی تحریک چلی تھی اور جس کے توڑ کے لئے جماعت نے اس وقت بڑے عظیم کام کئے تھے بڑی قربانیاں دی
تھیں اس علاقے میں رہ کر تبلیغ کی تھی۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع " نے 1985 ء میں فرمایا تھا کہ اس علاقے میں
دوبارہ تشویشناک صورتحال ہے اس لئے ہندوستان کی جماعتوں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے اور وسیع منصوبہ بندی
کرنی چاہئے۔اور اخراجات کے لئے آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ باہر سے رقم آ جائے گی۔اس لئے پھر جیسا کہ
خطبات مسرور جلد پنجم
10
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007ء
میں نے کہا باہر کی جماعتوں میں بھی وقف جدید کی یہ تحریک جاری کی گئی تا کہ باہر کی جماعتیں بھی اس نیک کام میں
ہندوستان کی جماعتوں کی مدد کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے باہر کی جماعتیں اس تحریک میں بھی مالی قربانی کے لئے
لبیک کہنے والی بنیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال وقف جدید میں بھی باقی چندوں کی طرح اضافہ ہو رہا ہے۔جوں جوں اللہ تعالیٰ کام میں وسعت دے رہا ہے جتنا جتنا کام پھیل رہا ہے اخراجات بڑھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ وسائل
بھی مہیا فرمارہا ہے۔لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ جماعت کے بڑی تیزی سے ترقی کی طرف قدم بڑھ رہے ہیں اور
اس لحاظ سے ضروریات بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمارہا ہے ضروریات
پوری ہوتی ہیں۔لیکن ہمیں اس طرف توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے تا کہ ہم بھی ان مالی قربانیوں میں حصہ لے کر
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن سکیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے افراد جماعت پر بھی انفرادی طور پر بہت فضل ہو رہے ہیں۔اس لئے ہمیشہ کی طرح اپنی
قربانیوں کی طرف بھی خاص توجہ رکھیں تا کہ جو کمزور جماعتیں ہیں ہم ان کی مدد کر سکیں۔ہندوستان کی نئی جماعتیں بھی
ہیں اور افریقہ کی جماعتیں بھی ہیں جو بہت معمولی مالی وسعت رکھتی ہیں۔گو کہ قربانی کی کوشش کرتی ہیں لیکن جتنی بھی
ان کی وسعت ہے اس کے لحاظ سے، اپنے حالات کے لحاظ سے۔تو ان کی مدد کرنے کے لئے تربیت و تبلیغ کے لئے ،
ان
کی قربانیوں میں جو کمی رہ گئی ہے، اس کو پورا کرنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔اس لئے بیرونی جماعتیں یا ان
مغربی ملکوں کی جماعتیں جن کی کرنسی مضبوط ہے، انہیں خدمت دین اور دین کی مدد کے جذبے کے تحت ہمیشہ قدم
آگے بڑھاتے چلے جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے مالی قربانی کرنے والوں کو اپنے فضلوں کو حاصل کرنے والا بتایا ہے۔جو آیت میں نے تلاوت کی اس
میں بھی یہی فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رات اور دن اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کا جو اجر ہے وہ میرے پاس
ہے اور جس کو میں نے اجر دینا ہے اس کو اس بات کا خوف بھی نہیں ہونا چاہئے کہ چندے دے کر ہمارا کیا بنے گا، ہماری اور
مالی ضروریات ہیں۔یہ خیال بھی تمہیں کبھی نہیں آنا چاہئے کہ مالی قربانیوں سے تمہارے مالوں
میں کچھ کمی ہوگی۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ان لوگوں کو جو میری خاطر قربانیاں دیتے ہیں ، سات سو گنا تک بڑھا
کر بلکہ اس سے بھی زیادہ اجر دیتا ہوں۔پس کسی غم اور کسی خوف کا تو سوال ہی نہیں ہے، ہمیشہ ہر احمدی کو مالی قربانیوں
میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ چندہ دینے سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے اور یہ محبت اور
اخلاص کا کام ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے محبت اور رسول سے محبت کا تقاضا ہے کہ قربانی میں ہمارے قدم ہمیشہ آگے بڑھتے
11
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
رہیں۔اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی جماعت میں ہم شامل ہوئے ہیں تو اس محبت اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ اصلاح اور تربیت کے لئے جب مالی
قربانی کی ضرورت پڑے تو ہر احمدی ہمیشہ اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے قربانی میں آگے سے آگے بڑھتار ہے۔اسی طرح جو مختلف ملکوں کے نو مبائعین ہیں انہیں بھی یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہماری ضرورتیں باہر کی جماعتیں پوری
کریں گی۔ہر جماعت نے اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونا ہے تا کہ تربیت و تبلیغ کے دوسرے منصوبوں پر توجہ دی جائے۔جماعت کی ترقی کے دوسرے منصوبوں پر توجہ دی جائے جن کے لئے بہت سے اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے۔آج کل کے اس ترقی یافتہ دور میں جب ایک طرف ایجادات کی ترقی ہے تو ساتھ ہی اخلاقی گراوٹ کی بھی
انتہا ہو چکی ہے۔اپنی نسلوں کو اس سے بچانے اور دنیا کو صحیح راستہ دکھانے کے لئے بہت زیادہ کوشش کی ضرورت ہے
اور ظاہر ہے اس کام کو سرانجام دینے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے، رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔جس طرح حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُس وقت محسوس کیا تھا کہ تربیت کی بہت ضرورت ہے،
آج کل بھی کافی تعداد کے لئے اور جونو مبائعین آ رہے ہیں ان کے لئے جس وسیع پیمانے پر ہمیں منصوبہ بندی کرنی
چاہئے وہ ہم نہیں کر سکتے۔اس میں بہت سی وجوہات ہیں اور ایک بڑی وجہ مالی وسائل کی کمی بھی ہے۔گو کہ ہم جتنا کام
پھیلاتے ہیں اللہ تعالیٰ کام پورا کرتا ہے۔لیکن جب وہاں تک پہنچتے ہیں تو پتہ لگتا ہے کہ اس سے زیادہ بھی کر سکتے
تھے۔اگر ہر جگہ معلم بٹھا ئیں اور بہت سارے افریقین ممالک ہیں، ہندوستان کی بعض جماعتیں ہیں، جہاں بجلی کا
انتظام نہیں ہے وہاں بجلی کا انتظام کر کے ایم ٹی اے مہیا کریں جو ایک تربیت کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور اسی طرح کی اور
منصوبہ بندی کریں تو اس کے لئے بہت بڑی رقم کی ضرورت ہے۔جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوشش کرتی ہے کہ کم از کم وسائل کو زیر استعمال لا کر زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا
جائے۔یہ معاشیات کا سادہ اصول ہے۔اور دوسری دنیا میں تو پتہ نہیں اس پر عمل ہو رہا ہے کہ نہیں لیکن جماعت اس پر
عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے اور کرنی چاہئے۔جو بھی جماعتی عہدیدار منصوبہ بندی کرنے والے یا کام کرنے والے یا
رقم خرچ کرنے والے مقرر کئے گئے ہوں ان کو ہمیشہ اس کے مطابق سوچنا چاہئے اور منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔بعض
دفعہ بے احتیاطیاں بھی ہو جاتی ہیں اس لئے جیسا کہ میں نے کہا کہ جو ذمہ دار افراد ہیں وہ اس بات کا ہمیشہ خیال رکھا
کریں کہ جماعت کا ایک ایک پیسہ با مقصد خرچ ہونا چاہئے۔جماعت میں اکثریت ان غریب لوگوں کی ہے جو بڑی
قربانی کرتے ہوئے چندے دیتے ہیں اس لئے ہر سطح پر نظام جماعت کو اخراجات کے بارے میں احتیاط کرنی چاہئے
کہ ہر پیسہ جو خرچ ہو وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے خرچ ہو اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی ہمدردی پر خرچ ہو۔جب
تک ہم اس روح کے ساتھ اپنے اخراجات کرتے رہیں گے، ہمارے کاموں میں اللہ تعالیٰ بے انتہا برکت ڈالتا رہے گا
خطبات مسرور جلد پنجم
12
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
انشاء اللہ تعالیٰ۔ابھی تک جماعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہے کہ جہاں کسی کام پر دوسروں کا ایک ہزار خرچ ہو رہا
ہو وہاں جماعت کو ایک سوخرچ کر کے وہ مقاصد حاصل ہو جاتے ہیں۔تو جب تک اس طرح جماعت احتیاط کے ساتھ
خرچ کرتی رہے گی ، برکت بھی پڑتی رہے گی۔جہاں قربانیاں کرنے والے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اپنی
قربانیاں تمام قسم کی بدظنیوں سے بالا ہو کر پیش کریں گے اور جماعت کے افراد اسی سوچ کے ساتھ کرتے ہیں ان کو پتہ
ہے کہ خرچ کرنے والے احتیاط سے خرچ کرنے والے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا ہے۔بعض لوگ ایسے بھی ہیں، چند ایک ہی ہیں، جو مالی لحاظ سے بہت وسعت رکھتے ہیں لیکن چندے اس معیار
کے نہیں دیتے اور یہ باتیں کرتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ جماعت کے پاس تو بہت پیسہ ہے اس لئے جماعت کو
چندوں کی ضرورت نہیں ہے، جو ہم دے رہے ہیں ٹھیک ہے۔جماعت کے پاس بہت پیسہ ہے یا نہیں لیکن اللہ تعالیٰ
کے فضل سے جماعت کے پیسے میں جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ برکت بہت زیادہ ہے۔اس لئے معترضین اور مخالفین
کو بھی یہ بہت نظر آتا ہے۔معترضین تو شاید اپنی بچت کے لئے کرتے ہیں اور مخالفین کواللہ تعالیٰ ویسے ہی کئی گنا کر کے
دکھا رہا ہوتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جس کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔برکت ڈالتا ہے اور بے انتہا برکت ڈالتا
ہے۔میں نے یہاں بعض اپنوں کا ذکر کیا تھا جو کہتے ہیں کہ پیسہ بہت ہے اس لئے یہ بھی ہونا چاہئے اور یہ بھی ہونا
چاہئے اور خود ان کے چندوں کے معیار اتنے نہیں ہوتے۔عموماً جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی منصوبہ بندی سے
خرچ کرتی ہے۔اس لئے ایسی باتیں کرنے والے بے فکر رہیں اور چندہ نہ دینے کے بہانے تلاش کرنے کی بجائے
اپنے فرائض پورے کریں۔چندوں کی تحریک تو ہمیشہ جماعت میں ہوگی ، ہوئی اور ہوتی رہے گی کہ ایمان میں مضبوطی
کے لئے یہ ضروری ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق ہمیں بتایا ہے۔دنیا کی تمام منصوبہ بندیوں میں مال کی ضرورت پڑتی ہے، اس کا بہت زیادہ دخل ہے اور یہ منصوبہ بندی جس میں مال
دین کی مضبوطی کے لئے خرچ ہورہا ہو اور جس کے خرچ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ یہ ضمانت دے رہا ہو کہ تمہارے خوف
بھی دور ہوں گے اور تمہارے غم بھی دور ہوں گے اور اجر بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور اتنا اجر ہے کہ جس کی کوئی انتہا
نہیں تو اس سے زیادہ مال کا اور کیا بہتر استعمال ہو سکتا ہے۔ہر دینے والا جب اس نیت سے دیتا ہے کہ میں دین کی
خاطر دے رہا ہوں تو اس نے اپنا ثواب لے لیا۔کس طرح خرچ کیا جارہا ہے، اول تو صحیح طریقے سے خرچ ہوتا ہے۔اور اگر کہیں تھوڑی بہت کمزوری ہے بھی تو چندہ دینے والے کو بہر حال ثواب مل گیا۔اس لئے ہمیشہ ہر وہ احمدی جس
کے دل میں
کبھی انقباض پیدا ہو وہ اپنے اس انقباض کو دور کرے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ بڑی بڑی سلطنتیں بھی آخر چندوں پر ہی چلتی ہیں۔فرق
صرف یہ ہے کہ دنیا وی سلطنتیں زور سے ٹیکس لگا کر وصول کرتی ہیں اور یہاں ہم رضا اور ارادے پر چھوڑتے ہیں۔پس
13
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
اللہ تعالیٰ بندے کی مرضی پر چھوڑ کر پھر اس کا اجر بھی بے حساب دیتا ہے۔پابند نہیں کر رہا کہ اتنا ضرور دینا ہے۔چھوڑ
بھی بندے کی مرضی پر رہا ہے، ساتھ فرما رہا ہے جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا اجر بھی دوں گا۔صرف یہ ہے کہ خرچ
کرنے والے کی نیت نیک ہونی چاہئے۔اس سے زیادہ ستا اور عمدہ سودا اور کیا ہوسکتا ہے۔ہندوستان کی جماعتوں کو بھی میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو رقمیں تو مہیا ہو جاتی ہیں جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا
تربیتی اور تبلیغی پروگراموں میں گنجائش موجود ہے اس لئے جتنا وہاں کام ہونا چاہئے تھا اتنا نہیں ہو رہا۔اس لئے اس
طرف پھر ایک نئے ولولے اور جوش کے ساتھ توجہ دیں۔گزشتہ سال جب قادیان گئے تو توجہ دلانے پر بہتری کی
طرف ہل جل تو پیدا ہوئی ہے۔مالی قربانی کے جو انہوں نے اعداد و شمار بھجوائے ہیں ان سے بھی پتہ چلتا ہے کہ تربیت
کی طرف توجہ ہے اور اسی وجہ سے پھر مالی قربانی کی طرف بھی لوگوں کی توجہ ہوئی ہے۔وقف جدید میں مالی قربانی
کرنے والوں کی تعداد میں اس سال انہوں نے 4 ہزار کا اضافہ کیا ہے۔لیکن یہ بات شاید پہلی دفعہ ہے کہ جو بجٹ
انہوں نے بنایا تھا اور پچھلے سال سے بڑھ کر بنایا تھا اس بجٹ سے انہوں نے نو مبائعین کے علاقے میں دو لاکھ
30 ہزار زائد وصولی بھی کر لی ہے اور فی کس ادا ئیگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چاہے معمولی اضافہ ہے لیکن ان کے لحاظ
سے یہ معمولی اضافہ بھی بہت ہے۔گو پانچ ساڑھے پانچ روپے کے قریب اضافہ ہے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ چندہ
دینے والوں کی اکثریت نو مبائعین یا چند سال پہلے کے بیعت کنندگان کی ہے۔پس اس طرف مزید توجہ کریں۔ہندوستان کی جماعتیں ابھی تک اپنے اخراجات کا یعنی وقف جدید پر ہونے والے اخراجات کا تقریباً تین
فیصد اپنے وسائل سے پورا کر رہی ہیں۔یہ مختصر کوائف جو میں نے دیئے ہیں یہ ہندوستان کی جماعتوں کو توجہ دلانے
والے ہونے چاہئیں۔اس طرح جو بیعتوں کی تعداد ہے اس حساب سے بھی شمولیت میں بہت گنجائش ہے۔اگلے
سال ہندوستان کو بھی اپنے لئے کم از کم شامل ہونے والوں کا 5 لاکھ کا ٹارگٹ رکھنا چاہئے۔مجھے امید ہے انشاء اللہ
دعاؤں اور توجہ سے اس کام میں پڑیں گے تو کوئی مشکل نظر نہیں آئے گی۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1985ء میں یہ تحریک تمام دنیا کے لئے
کر دی تھی اور مقصد ہندوستان کی جماعتوں کی مدد کرنا تھا۔اعداد و شمار سے آپ دیکھ چکے ہیں کہ ہندوستان اپنے
وسائل سے فی الحال تین فیصد اخراجات پورے کر رہا ہے اور 97 فیصد اخراجات باہر کی دنیا پورے کرتی ہے اور اس
میں یورپ اور امریکہ کے بڑے ممالک ہیں۔اس سال یورپ اور امریکہ کے ممالک کی وقف جدید میں کل وصولی
بمشکل ہندوستان کے خرچ پورے کر رہی ہے۔اور افریقہ کی جماعتوں کے بہت سارے اخراجات دوسری مدات
سے پورے کئے جاتے ہیں۔تو ان ممالک کو جو مغرب کے ممالک ہیں بھارت اور افریقہ کے وقف جدید کے
خطبات مسرور جلد پنجم
14
خطبہ جمعہ 12 / جنوری 2007ء
اخراجات پورے کرنے کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔اس سوچ کے ساتھ قربانی ہونی چاہئے۔یہاں گنجائش موجود
ہے یہ میں نے جائزہ لیا ہے۔میں ایک دفعہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ عموماً یہاں دوسرے اخراجات اور منصوبوں کا عذر
کیا جاتا ہے کہ وہاں زیادہ خرچ ہو گیا ، اور منصوبے شروع ہو گئے اس لئے اس میں اتنی کمی رہ گئی۔تو یہ جو منصوبے
ہیں یا دوسرے اخراجات ہیں، یہ پاکستان میں بھی ہیں لیکن وہاں قربانی کے معیار بڑھ رہے ہیں۔جیسے سپرنگ کو جتنا
زیادہ دباؤ اتنا زیادہ وہ اچھل کر باہر آتا ہے اور جو چیز اس پر پڑے اس کو اچھال کر پھینکتا ہے۔تو احمدیوں کے حالات
جتنے بھی وہاں خراب ہوتے ہیں اتنا زیادہ اچھل کر ان کی قربانیوں کے معیار بڑھ رہے ہیں اور باہر آ رہے ہیں۔اور
دوسری دنیا میں بھی جہاں جہاں بھی کوئی سختی جماعت پہ آئی وہاں قربانیوں کے معیار بڑھے ہیں۔تو مغربی دنیا اس
انتظار میں نہ رہیں کہ ضرور حالات خراب ہوں تو ہم نے قربانیاں بڑھانی ہیں بلکہ اپنے ان بھائیوں کے لئے
قربانیوں کی طرف مزید توجہ دیں۔ہاں تو میں مغربی ممالک کی گنجائش کی بات کر رہا تھا۔تو سب سے پہلے میں کینیڈا کو لیتا ہوں۔یہاں بھی
اکثریت پاکستانی احمدیوں کی ہے اور شاید 20-25 ہزار سے زیادہ تعداد ہے۔ان پاکستانی احمدیوں کو جو وہاں رہتے
ہیں میں کہتا ہوں کہ آپ پر ہندوستان کا بہت حق ہے۔اکثر کی جڑیں وہیں سے شروع ہوتی ہیں۔کینیڈا میں وقف
جدید میں شامل افراد کی تعداد صرف 12,862 ہے اور فی کس 40 کینیڈین ڈالرز ہے جبکہ تعداد اور قربانی کی استعداد
دونوں میں یہاں پر گنجائش موجود ہے تو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔پھر جرمنی ہے، جس کی فی کس قربانی 15 یورو ہے۔شاملین ما شاء اللہ اچھی تعداد میں ہیں ، 22 ہزار 500 کچھ۔بہر حال جرمنی میں بھی اکثریت پاکستانی ہے۔15 یورو میرے لحاظ سے کم ہے۔اس طرف ان کو توجہ کرنی چاہئے۔امریکہ ہے ، ان کی ادائیگی ماشاء اللہ اچھی ہے 137 ڈالرز فی کس۔لیکن وقف جدید میں چندہ دینے کی تعداد
میں جو لوگ شامل ہیں ان میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔اور اب UK والے نہ سمجھیں کہ ان کو بھول گیا ہوں، پیش کر دیتا ہوں۔تحریک جدید کے جو بعض
اعداد و شمار میں نے پیش کئے تھے اس کے بعد کچھ ہل جل ہوئی تھی بعض جماعتوں میں بھی اور مرکزی طور پر بھی۔تو
یہاں بھی وقف جدید کا چندہ فی کس 34 پاؤنڈ ہے۔اگر اس طرح لیں تو مہینے کا تقریباً پونے تین پاؤنڈز۔اور میرا
خیال ہے کہ آپ جو باہر جاتے ہیں تو ایک وقت میں اس سے زیادہ کے چپس وغیرہ اور دوسری چیزیں اپنے بچوں کو کھلا
دیتے ہیں۔اس میں شمولیت کی بھی کافی گنجائش ہے۔12024 کی تعداد میں شمولیت۔اس سے اور زیادہ تعداد بڑھ
سکتی ہے۔میں نے جور یجنز کا جائزہ لیا ہے اس میں سکاٹ لینڈ ریجن کی شمولیت ما شاء اللہ سب سے اچھی ہے تقریباً
15
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
81 فیصد۔اور اس کے بعد ساؤتھ ویسٹ ریجن ہے جس میں کارنوال وغیرہ شامل ہیں اس کی 80 فیصد شمولیت ہے۔نارتھ ایسٹ ریجن کی 78 سے اوپر ہے۔لیکن یہاں نارتھ ایسٹ میں باقی تو ٹھیک ہے سکنتھ روپ والے اکثر ڈاکٹر
ہیں ان کی شمولیت بہت کم ہے۔اور سب سے کم ساؤتھ ریجن میں 54 فیصد شمولیت ہے۔تو شمولیت کے لحاظ سے
کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد وقف جدید میں شامل ہو اور اس میں بچوں کو شامل کریں۔آگے کوائف
میں دوبارہ بتاؤں گا بلکہ یہاں میں بتا ہی دیتا ہوں اس سے متعلقہ ہی ہیں۔تحریک جدید میں میں نے بریڈ فورڈ کو توجہ دلائی ان کے بڑے خط آئے تھے کہ ہم وقف جدید میں اس دفعہ یہ کر
دیں گے وہ کر دیں گے۔تو ایک تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کی شمولیت میں بھی لندن مسجد کا جو علاقہ
ہے وہ فی کس ادا ئیگی کے لحاظ سے نمبر ایک پر ہی ہے۔62 پاؤنڈز سے اوپر تقریباً 63 پاؤنڈز فی کس ہے۔اور
بریڈفورڈ جنہوں نے بہت دعوے کئے تھے وہ 38 پاؤنڈز پر ہیں۔اسی طرح برمنگھم بہت ہی نیچے ہے وہاں اچھے بھلے
کھاتے پیتے لوگ ہیں ، بہت بڑھ سکتے ہیں، مانچسٹر میں بڑھ سکتے ہیں۔دوسری جماعت جو اپنے لحاظ سے اچھی قربانی
کرنے والی ہے وہ ووسٹر پارک ہے۔تو یہ اور ہندوستان کے کوائف میں نے اس لئے بتائے ہیں کہ آپ لوگوں کو ضرورت کا بھی اندازہ ہو جائے اور
اپنی قربانی کا بھی۔ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اتنا بوجھ نہ ڈالو جو برداشت نہ ہو سکے اور عفو پر عمل کرو یعنی اپنے بیوی
بچوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھو۔ان کو پورا کرو۔لیکن ضروریات
کی بھی کوئی حد مقرر ہونی چاہئے اس کے بھی معیار
ہونے چاہئیں۔ورنہ اس زمانے میں جتنا دنیاوی چیزوں کی خواہش کرتے جائیں گے، خواہشیں بڑھتی جائیں گی اور
قسم قسم کی جو چیزیں بازار میں دیکھتے ہیں وہ آپ کی خواہشات کو مزید بھڑکاتی ہیں تو اس لحاظ سے بھی دیکھنا چاہئے کہ عفو
کی تعریف کیا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایمانی حالت کی بہتری کے لئے بھی قربانی کی
ضرورت ہے۔تو اپنے بچوں میں بھی اس قربانی کی عادت ڈالیں تا کہ جب وہ بڑے ہوں تو ان کی خواہشات کی جو
ترجیحات ہیں ان میں اللہ کی خاطر مالی قربانی سب سے اول نمبر پر ہو۔اس سے ایک تو شاملین کی تعداد میں بھی اضافہ
ہوگا اور جو عفو کے معیار ہیں وہ ترجیحات بدل جانے سے بدل جائیں گے۔جولوگ بچوں کو بھی جب جیب خرچ دیتے
ہیں تو ان کو اس میں سے چندہ دینے کی عادت ڈالیں۔عیدی وغیرہ میں سے چندہ دینے کی عادت ڈالیں ، ان مغربی
ممالک میں میں نے اندازہ لگایا ہے جیسا کہ پہلے بھی میں کہہ چکا ہوں کہ بازار سے کھانا برگر وغیرہ جو ہیں اور بڑے
شوق سے کھائے جاتے ہیں اور جو مزے کے لئے کھائے جاتے ہیں ، ضرورت نہیں ہے۔اگر مہینے میں صرف دو دفعہ
خطبات مسرور جلد پنجم
16
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
یہ بچا کر وقف جدید کے بچوں کے چندے میں دیں تو اسی سے وصولی میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔تو وقف جدید کو جس طرح حضرت خلیفہ اسیح الثالث" نے پاکستان میں بچوں کے سپر د کیا تھا۔میں بھی شاید پہلے
کہہ چکا ہوں نہیں تو اب یہ اعلان کرتا ہوں کہ باہر کی دنیا بھی اپنے بچوں کے سپر دوقف جدید کی تحریک کرے اور اس کی
ان کو عادت ڈالے تو بچوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ بہت بڑے خرچ پورے کر لے گی اور یہ کوئی بوجھ
نہیں ہوگا۔جب آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں سے بچت کرنے کی ان کو عادت ڈالیں گے اسی طرح بڑے بھی کریں
اور اگر یہ ہو جائے تو ہندوستان کے اخراجات اور کچھ حد تک افریقہ کے اخراجات بھی پورے کئے جاسکتے ہیں۔بہر حال اس مختصر تاریخ وقف جدید اور کوائف کے بعد میں مجموعی کوائف بھی بتا دیتا ہوں جس میں ملکوں کی
پوزیشن ہوگی اور پاکستان کے شہروں کی پوزیشن بھی۔مجموعی طور پر اللہ کے فضل سے جماعت نے 22 لاکھ 25 ہزار پونڈ ز کی قربانی پیش کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت
83 ہزار پاؤنڈ ز زیادہ رہی ہے۔اور اس میں گو کہ مقامی ملکوں کے مطابق قربانیوں کے معیار بڑھے ہیں لیکن پاؤنڈز کے
مقابلے میں امریکہ اور پاکستان میں بھی کرنسی کا ریٹ بہت کم ہو گیا ہے۔یعنی ان کی کرنسیوں کے معیار کم ہو گئے ہیں۔دنیا بھر کی جماعتوں میں ریٹ (Rate) گرنے کے باوجود پاکستان نمبر ایک پر ہے۔امریکہ پہلے نمبر ایک پر
ہوتا تھا۔ان کو شاید یہ احساس ہو کہ ہماری کرنسی شاید گری ہے اس لئے ہم دوسرے نمبر پر چلے گئے لیکن جیسا کہ میں نے
کہا پاکستان میں قربانیوں کے معیار بہت بڑھ گئے ہیں۔غریبوں کا جذبہ قربانی جیت گیا ہے۔پس پاکستان کے
احمدیوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ اس جذبے کو جو آپ میں پیدا ہو گیا ہے
کبھی مرنے نہ دیں اور ہر مخالفت کی آندھی اس
جذبے کو مزید ابھارنے والی ہو تا کہ آپ
کی قربانیوں کے معیار بڑھتے چلے جائیں۔تو مجموعی پوزیشن کے لحاظ سے پاکستان نمبر ایک پرہ، امریکہ نمبر دو پہ، برطانیہ نمبر تین پہ، یہ انہوں نے
Maintain رکھا ہوا ہے۔جرمنی نمبر چار پہ، کینیڈا پانچ ، ہندوستان چھ، انڈونیشیا سات، تحکیم آٹھ ، آسٹریلیا نواور
دسویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ ہے۔لیکن فرانس بھی تقریباً ان کے قریب ہی ہے، معمولی فرق ہے۔یورپین ممالک میں
فرانس میں دعوت الی اللہ کا کام بہت اچھا ہو رہا ہے اور انہوں نے دُور کے فریج جزائر میں جا کر وہاں بھی تبلیغ کی ہے
برآمد نو کو
اور اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔فرانس کو چاہئے کہ تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنے نو مائعین کو چندوں میں بھی شامل کریں
اور ان
کو مالی قربانی کی بھی عادت ڈالیں یتیم کی بھی چندوں کی طرف توجہ ہورہی ہے۔وقف جدید میں شامل ہونے والے افراد چار لاکھ 92 ہزار سے اوپر ہیں۔اور اس سال 26 ہزار 700 کا
اضافہ ہوا ہے۔اس میں بہت گنجائش ہے۔اگر جماعتیں کوشش کریں تو بہت اضافہ ہوسکتا ہے۔پاکستان میں کیونکہ اطفال اور بالغان کے دو مقابلے ہوتے ہیں پہلے بڑوں کا ہے۔لاہور کی جماعت اول ہے،
17
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
کراچی دوم ہے اور ربوہ سوئم ہے۔اس کے بعد اضلاع میں راولپنڈی اول ہے۔پھر سیالکوٹ ، اسلام آباد
فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، میر پور خاص، سرگودھا ، گجرات اور بہاولنگر۔اور دفتر اطفال میں اڈل لاہور
ہے دوم کراچی، سوئم ربوہ کی پوزیشن ہے۔اور اضلاع میں اسلام آباد، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،
شیخو پوره ، فیصل آباد، میر پور خاص، سرگودھا، گجرات اور بہاولنگر۔تقریباً وہی پوزیشن ہے۔اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو جنہوں نے اللہ کے دین کی خاطر اپنی ضرورتوں کو قربان کیا اور مالی قربانی کی بہترین
جزا دے اور ان کے اموال ونفوس میں برکت دے۔دینی ضرورتوں میں تو وسعت پیدا ہوتی رہے گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انشاء اللہ تعالیٰ یہ ضرورتیں پوری
کرتا رہے گا لیکن ہر احمدی ہمیشہ یادر کھے کہ وہ اللہ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے اس کی خاطر مالی قربانیوں میں
آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے۔جماعت میں مختلف منصوبے ہمیشہ جاری رہتے ہیں۔یہ نہیں کہ ایک طرف قربانی
دی تو دوسری طرف قربانی کے لئے تھک کر بیٹھ گئے۔ہمیشہ یادرکھیں جہاں بیٹھے وہاں پھر کمزوریوں پر کمزوریاں آنی
شروع ہو جاتی ہیں۔اس لئے کبھی اس سوچ کو ذہن میں نہ آنے دیں کہ فلاں جگہ قربانی کر دی تو کافی ہے۔اگلے
جہان میں کام آنے والا بہترین مال وہ ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا گیا ہو۔آج کل جماعتوں میں، دنیا میں ہر جگہ
مسجدوں
کی تعمیر کی طرف بہت توجہ ہو رہی ہے۔کسی چندے یا کسی تحریک میں ایک طرف توجہ ہو جائے تو اس توجہ کو
مساجد کی تعمیر میں روک نہیں بننا چاہئے بلکہ اس طرف توجہ قائم رہنی چاہئے۔برطانیہ میں بھی اس طرف توجہ پیدا ہوئی
ہے۔ہر سال پانچ مساجد بنانے کا انگلستان کی جماعتوں نے وعدہ کیا ہے۔بریڈ فورڈ میں تعمیر ہورہی ہے۔دو اور جگہ
بھی کارروائی ہورہی ہے
انشاء اللہ شروع ہو جائے گی۔تو یہ کام ساتھ ساتھ جاری رہنے چاہئیں۔کیونکہ مسجد ایک بہت
بڑا ذریعہ ہے اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت کا بھی اور تبلیغ کا بھی۔لجنہ کی ایک میٹنگ میں بڑے زور دار طریقے سے عورتوں نے درخواست کی کہ ہمیں فلاں فلاں جگہ بچوں کی
تربیت میں دقت پیدا ہو رہی ہے ( یہیں UK کی شوری تھی یا کوئی اور میٹنگ تھی ) تو ہمیں مساجد بنا کے دی جائیں ،
بہت ضروری ہیں۔تو ان کو میں نے یہی جواب دیا تھا کہ مساجد ضروری ہیں اس سے کسی کو انکار نہیں۔لیکن یہ بنانی
آپ نے خود ہیں، کسی نے باہر سے آکے بنا کے نہیں دینی۔پھر جب نیشنل شوری ہوئی ہے تو اس وقت جب میں نے توجہ دلائی تو جماعت نے اللہ کے فضل سے جیسا کہ
میں نے بتایا ہر سال پانچ مساجد بنانے کا وعدہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ
کو تو فیق بھی عطا فرمائے کہ مکمل کر سکیں۔
خطبات مسرور جلد پنجم
18
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
گزشتہ دنوں میں جب میں جرمنی گیا تھا، وہاں بھی زیادہ مقصد اللہ تعالیٰ کے فضل سے مساجد کی تعمیر کے لئے ،
سنگ بنیا دیا افتتاح کے لئے جانا تھا۔تین کا افتتاح بھی ہوا، سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ایک مسجد جرمنی ہالینڈ کے بارڈر پر
ہے واپس آتے ہوئے اس کا افتتاح ہوا۔وہ ابھی مکمل نہیں ہوئی لیکن ان کی خواہش تھی کہ اس میں نماز پڑھ لی جائے
اسی کو ہم افتتاح سمجھیں گے، اس کی تھوڑی سی فنشنگ رہتی ہے تو وہ انشاء اللہ تعالیٰ جلدی کر لیں گے۔وہاں ایک بہت بڑی مسجد مجلس انصار اللہ جرمنی نے بنائی ہے۔اس میں تقریباً سات آٹھ سونمازی نماز پڑھ سکتے
ہیں اور مسجد کے طور پر جرمنی میں یہ سب سے بڑی مسجد ہے جو خاص اس مقصد کے لئے بنائی گئی ہے۔ہال وغیرہ نہیں
بلکہ زمین پہ خاص طور پر مسجد کے مقصد کے لئے جو مسجد کھڑی کی گئی ہے، وہ ابھی تک جرمنی میں یہی بڑی مسجد ہے۔اس کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھی ہے ،ہمشنری ہاؤس بھی ہے، دفتر وغیرہ بھی ہیں۔پھر جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ سب سے بڑا بریک تھرو (Break Through) یا بڑی کامیابی جو
ہے وہ مسجد برلن کا سنگ بنیا د تھا۔وہاں مخالفت زوروں پر ہے۔ابھی بھی مخالفین یہی کہتے ہیں کہ ہم اس مسجد کو بنے نہیں
دیں گے اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔گو کہ انتظامیہ کا خیال ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ایسی کوئی بات
نہیں ہوگی کیونکہ قانونی تقاضے پورے ہو رہے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ ہر طرح سے مدد فرماتا ہے اور یہ نظارے ہم دیکھتے
رہے۔پہلے امیر صاحب کا خیال تھا کہ ایک مہینہ پہلے جلدی آ جاؤں تاکہ مسجد کا سنگ بنیا د رکھا جائے۔لیکن جب
دسمبر میں میں نے جانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت تک ان کو مسجد کی تحریری اجازت نہیں ملی تھی۔تحریری اجازت بھی میرے
جانے کے بعد انہیں ملی ہے تو اس کے بعد کوئی قانونی روک نہیں تھی۔اس کے بغیر اگر ہم جاتے تو کئی قباحتیں پیدا ہو سکتی
تھیں اور بنیا درکھنا بھی ممکن نہیں تھا۔پھر وہاں کے میئر اور MP آئے اور انہوں نے بھی جماعت کی تعلیم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے
لوگوں کی ساری فکریں دور ہو جائیں گی۔جس دن افتتاح تھا جب ہم وہاں گئے ہیں تو چالیس پچاس کے قریب
مخالفین تھے جو نعرے لگارہے تھے۔لیکن جرمنی میں ایک دوسرا گروپ بھی ہمیں نظر آیا۔جب ہم گئے ہیں انہوں نے
بھی بینر اٹھایا ہوا تھا اور وہ جماعت احمدیہ کے حق میں تھا کہ یہاں جماعت ضرور مسجد بنائے اور اس میں کوئی روک نہ
ڈالی جائے۔جماعت نے ان کو نہیں کہا تھا اور نہ وہ جانتے تھے۔خود ہی کھڑے ہو گئے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ نے مخالفین
کے توڑ کے لئے خود ہی وہاں انتظام فرما دیا۔پھر یہ جو ان کا چھوٹا سا جلوس تھا اس پر بھی تین چار شہریوں نے ان کے
بینر چھینے کی کوشش کی کہ یہ کیوں کر رہے ہو۔اللہ تعالیٰ نے خود ہی ایسا سامان پیدا کر دیا کہ مخالفین کو ہمیں کچھ کہنے کی
ضرورت نہیں پڑی۔ان کے اپنے لوگ ہی ان کو روکنے والے تھے۔
خطبات مسرور جلد پنجم
19
خطبہ جمعہ 12 / جنوری 2007ء
جو مخالفین تھے لوگ اتنے زیادہ تو تھے نہیں) انہوں نے ایک ٹیپ ریکارڈر میں ایک آواز ریکارڈ کی ہوئی تھی۔کسی ٹنل میں سے کوئی جلوس گزرا اس کی بڑی گونج تھی لگتا یہ تھا کہ بہت بڑا جلوس ہے اور آوازیں نکال رہا ہے۔لیکن
لگتا ہے ان کو بھی ملاؤں کی ٹرینگ تھی کہ ٹیپ ریکارڈر استعمال کرو۔جو وہاں MP آئے ہوئے تھے انہوں نے بڑی
حیرت سے اس بات کا اظہار کیا کہ میں تو ایک عرصے سے جماعت کو جانتا ہوں میرے خیال میں بھی نہیں تھا کہ
جماعت احمدیہ کی مسجد کی مخالفت ہورہی ہوگی۔یہ تو بڑی امن پسند اور پیار کرنے والی جماعت اور پیار پھیلانے والی
جماعت ہے۔اخباروں اور ٹی وی نے بھی بڑی اچھی کوریج دی۔جیسا کہ میں پہلے بھی جرمنی کے خطبہ میں بتا چکا ہوں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے برلن میں مسجد
کی تعمیر کی خواہش کا اظہار فرمایا تھا اور آپ کی بڑی شدید خواہش تھی۔اور اس وقت ایک ایکٹر رقبہ کا قریباً سودا بھی ہو
گیا تھا بلکہ میرا خیال ہے لیا بھی گیا تھا اور آج کل کے حالات میں اتنا بڑا رتبہ ملنا ممکن نہیں، کافی مشکل ہے کیونکہ
زمینیں کافی مہنگی ہیں۔جرمنی میں عموماً جو پلاٹ مساجد کے لئے خریدے جا رہے ہیں وہ بڑے چھوٹے ہوتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا کہ یہاں تقریبا ایک ایکڑ سے زائد کا رقبہ برلن کی مسجد کے لئے مل گیا ہے اور اللہ میاں
نے بڑی سستی قیمت پر دلا دیا۔جبکہ باقی مساجد جو وہاں بن رہی ہیں اس سے چوتھے پانچویں حصے میں بن رہی ہیں۔پہلے میں یہ بتا دوں کہ حضرت مصلح موعودؓ کا جو اس وقت کا منصوبہ تھا وہ نقشہ دیکھ کے آدمی حیران ہوتا تھا۔600 نمازیوں کے لئے ہال کی گنجائش تھی ، مشن ہاؤس، گیسٹ ہاؤس ، پھر اس میں 13 کمرے تھے جو سٹوڈنٹس کے
لئے ، طلباء کے لئے رکھے گئے تھے، اب جو مسجد بن رہی ہے اس کے نقشے میں بھی تقریباً 500 نمازیوں کے لئے
گنجائش ہو گی اسی طرح باقی چیزیں ہیں۔اور اگر فوری نہیں تو بعد میں کبھی جب بھی سہولت ہو، انشاء اللہ تعالی اس کو
وسعت دی جاسکتی ہے۔1923ء میں جب تحریک ہوئی تھی تو لجنہ اماءاللہ نے تعمیر کے لئے رقم جمع کی تھی۔حضرت مصلح
موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ کیونکہ یورپ میں عورتوں کے بارے میں یہ خیال ہے کہ ہم میں عورت جانور کی
طرح سمجھی جاتی ہے۔جب یورپ کو یہ معلوم ہوگا کہ اس وقت اس شہر میں جو دین کا مرکز بن رہا ہے اس میں مسلمان
عورتوں نے جرمنی کے نو مسلم بھائیوں کے لئے مسجد تیار کروائی ہے تو کس قدر شرمندہ اور حیران ہوں گے۔تو جرمنی کی
لجنہ کو جب یہ علم ہوا کہ پہلی کوشش مسجد کی تعمیر کی تھی اور عورتوں کی قربانیوں سے بنی تھی تو لجنہ جرمنی نے کہا کہ ہم اس مسجد کا
خرچ برداشت کریں گی جو تقریبا ڈیڑھ ملین سے 2 ملین یورو کے قریب ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزاء دے اور ان کے مال
ونفوس میں برکت ڈالے اور جلد سے جلد اپنا یہ وعدہ پورا کرسکیں تا کہ اپنا وعدہ پورا کر کے دوسرے منصوبوں اور قربانی
کے لئے تیار ہو جائیں۔
خطبات مسرور جلد پنجم
20
خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء
اس مسجد کا نام خدیجہ مسجد رکھا گیا ہے۔پس لجنہ ہمیشہ یادر کھے کہ یہ مبارک نام اس پاک خاتون کا ہے جو سب
سے پہلے آنحضرت علی اللہ پر ایمان لائیں اور آپ پر اپنا سارا مال قربان کر دیا۔پس جہاں یہ مسجد احمدی عورت کو
وسلم
قربانی کے اعلیٰ معیار کی طرف توجہ دلانے والی بنی رہے وہاں دنیا سے بے رغبتی اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے
کی طرف بھی ہر احمدی کو توجہ دلانے والی بنی رہے تا کہ ہماری آئندہ نسلیں بھی تقویٰ پر چلتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کے
اعلیٰ معیار قائم کرنے والی بنی رہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو ہمیشہ آگے سے آگے
بڑھانے والی ہوں۔مشرقی جرمنی میں یہ جو برلن میں مسجد بن رہی ہے، یہ ایک مسجد ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلیں اور
مساجد تعمیر کرنے والی بھی ہوں اور کرتی چلی جائیں اور ان کو آباد کرنے والی بھی ہوں اور خدائے واحد کے نام کو دنیا
کے کونے کونے میں پھیلانے والی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد کو پورا کرنے والی ہوں اور
اس میں مددگار بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دن جلد دکھلائے جب ہم دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر کے
خدائے واحد کے حضور جھکتا ہوا دیکھیں۔آمین
( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 2 تا 8 فروری 2007 ص 5 تا 8 )