روحانی فیض اٹھانے کے لئے رحمان خدا کی طرف توجہ اور اس کا خوف ضروری ہے
خطبات مسرور جلد پنجم
21
3
خطبہ جمعہ 19 جنوری 2007ء
فرمودہ مورخہ 19 جنوری 2007ء بمطابق 19 صلح 1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ تلاوت فرمائی:
إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرُهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ۔(يس:12)
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مختلف جگہوں پر مختلف حوالوں سے اپنی صفت رحمانیت کی شان بیان فرمائی
ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی ایک خطبہ میں بتا چکا ہوں کہ رحمن کا کیا مطلب ہے، کیونکہ اس کو چار پانچ ہفتے گزر گئے ہیں
اس لئے مختصر دوبارہ بیان کر دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی صفت رحمن سے مراد ایسی رحمت، مہربانی اور عنایت ہے جو ہمیشہ
احسان کے طور پر ظاہر ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی صفت کی وجہ سے بلا تمیز مذہب و قوم ہر انسان کو اپنے اس احسان سے
فیض پہنچارہا ہے بلکہ ہر جاندار اس سے فیض حاصل کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” خدائے تعالیٰ آپ ہی ہر یک ذی روح کو اس کی
ضروریات جن کا وہ حسب فطرت محتاج ہے عنایت فرماتا ہے اور بن مانگے اور بغیر کسی کوشش کے مہیا کر دیتا ہے۔“
براهین احمدیه روحانی خزائن جلد 1 صفحه 450 حاشیه نمبر (11)
آپ نے مزید کھول کر فرمایا کہ جاندار کی ضروریات اس کی فطرت کے مطابق جو بھی ہیں ان کو مہیا فرماتا ہے تو
اللہ تعالیٰ کے اس احسان کی مزید وضاحت ہوگئی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ دوسری خوبی خدا تعالیٰ کی جو دوسرے درجہ کا
احسان ہے جس کو فیضان عام سے موسوم کر سکتے ہیں رحمانیت ہے جس کو سورہ فاتحہ میں الرحمن کے فقرہ میں بیان کیا گیا
ہے اور قرآن شریف کی اصطلاح کی روح سے خدا تعالیٰ کا نام رحمن اس وجہ سے ہے کہ اس نے ہر ایک جاندار کو جن
میں انسان بھی داخل ہے اس کے مناسب حال صورت اور سیرت بخشی۔یعنی جس طرز کی زندگی اس کے لئے ارادہ کی
گئی اس زندگی کے مناسب حال جن قوتوں اور طاقتوں کی ضرورت تھی یا جس قسم کی بناوٹ
، جسم اور اعضاء کی حاجت
تھی وہ سب اس کو عطا کئے اور پھر اس کی بقا کے لئے جن جن چیزوں کی ضرورت تھی وہ اس کے لئے مہیا کیں۔پرندوں کے لئے پرندوں کے مناسب حال اور چرندوں کے لئے چرندوں کے مناسب حال اور انسان کے لئے
انسان کے مناسب حال طاقتیں عنایت کیں۔اور صرف یہی نہیں بلکہ ان چیزوں کے وجود سے ہزار ہا برس پہلے بوجہ
اپنی صفت رحمانیت کے اجرام سماوی وارضی کو پیدا کیا تا وہ ان چیزوں کے وجود کی محافظ ہوں۔پس اس تحقیق۔ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت میں کسی کے عمل کا دخل نہیں بلکہ وہ رحمت محض ہے جس کی بنیاد ان چیزوں کے وجود
خطبات مسرور جلد پنجم
22
خطبہ جمعہ 19 جنوری 2007 ء
سے پہلے ڈالی گئی۔ہاں انسان کو خدا تعالیٰ کی رحمانیت سے سب سے زیادہ حصہ ہے کیونکہ ہر ایک چیز اس کی کامیابی
کے لئے قربان ہو رہی ہے۔اس لئے انسان کو یاد دلایا گیا کہ تمہارا خدارحمن ہے۔“
ايام الصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحه 24-248 |
پس یہ اتنا بڑا احسان ہے کہ انسان جس کو اللہ تعالیٰ نے عقل اور شعور عطا فرمایا ہے، اشرف المخلوقات کہلاتا ہے اس کو
اللہ تعالیٰ کی اس صفت رحمانیت کی وجہ سے اس کے آگے جھکے رہنے والا بنار ہنا چاہئے۔لیکن عملاً انسان اس کے بالکل
الٹ چل رہا ہے۔انسانوں کی اکثریت اپنے خدا کی پہچان سے بھٹکی ہوئی ہے۔فیض اٹھاتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔اپنی رحمانیت کے صدقے اللہ تعالیٰ دنیا میں انبیاء بھیجتا ہے جولوگوں کو بشارت بھی دیتے ہیں، ڈراتے بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ
سے ہدایت پا کر نیک اعمال کی طرف رہنمائی بھی کرتے ہیں۔اس کی عبادت کے طریقے بھی بتاتے ہیں۔لیکن اکثریت
اپنی اصلاح کی طرف مائل نہیں ہوتی۔اور پھر اس بات پر نبی اپنے دل میں تنگی محسوس کرتے ہیں کہ قوم کو یہ کیا ہو گیا ہے؟
اور سب سے زیادہ تنگی ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ سلم نے محسوس کی۔جس پر اللہ تعالیٰ کو یہ کہنا پڑا
که لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: 4) یعنی شاید تو اپنی جان کو ہلاکت میں ڈال لے گا کہ
یہ ایمان کیوں نہیں لاتے۔پس آپ
گا یہ احساس آپ کے اس مقام کی وجہ سے تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رحمۃ للعالمین
بنا کے بھیجا تھا۔اور یہ آپ علیل اللہ کی فطرت کا خاصہ تھا۔بہر حال یہ رحمان خدا کا اپنے بندوں پر احسان ہے کہ وہ دنیاوی
ضرورتیں بھی بن مانگے پوری کرتا ہے اور روحانی ضرورتیں بھی پوری کرتا ہے۔پھر اگر کوئی ان کی قدر نہ کرے، ان کو نہ
پہنچانے ، ان سے فائدہ نہ اٹھائے تو ایسے لوگ پھر خود ہی اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے والے ہوتے ہیں۔نبی کی تعلیم اور
نبی کا در دایسے لوگوں کے کسی کام نہیں آتا۔پس روحانی فیض اٹھانے کے لئے رحمن خدا کی طرف توجہ اور اس کا خوف
ضروری ہے۔اسی لئے آپ علیم اللہ کی حالت دیکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ
وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرُهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرِ كَرِيمٍ (يس: 12) تو صرف اسے ڈرا سکتا ہے جو نصیحت کی پیروی
کرتا ہے اور رحمن سے غیب میں ڈرتا ہے۔پس اسے ایک بڑی مغفرت کی اور معزز اجر کی خوشخبری دے دے۔پس اللہ تعالیٰ جو رحمان ہے، اپنے بندے پر انعام و احسان کے لئے ہر وقت تیار ہے۔اس نے اپنے انعامات کے
ساتھ خوبصورت
تعلیم اور نصیحت بھی لوگوں کے سامنے رکھ دی اور فرمایا کہ تمہارے اوپر زبردستی کوئی نہیں اگر ان احسانوں کو یاد
کر کے جو میں تم پر کرتا ہوں میری نصیحت پر عمل کرتے ہو، غیب میں بھی میرے پہ ایمان کامل ہے تو ان احسانوں میں مزید
اضافہ ہوگا۔تمہارے لئے دنیا و آخرت میں انعامات مزید بڑھیں گے، مزید خوشخبریاں ملیں گی جن کا تم تصور بھی نہیں کر
سکتے تمہیں اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر ڈھانپے رکھے گی اور اس سے تم اللہ تعالیٰ کے مزید قریب ہونے والے بنو گے۔اس کے لئے کیا طریق اختیار کرنے ہیں۔یہ جو طریق ہیں، یہ اب آگے اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت میں بیان
خطبات مسرور جلد پنجم
23
خطبہ جمعہ 19 جنوری 2007ء
ہوں گے۔بہر حال یہاں آنحضرت علیم اللہ کے ذریعہ ہمیں بھی اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا
اظہار خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانا بھی ہے۔اور تمہارا کام یہ ہے کہ جو پیغام آنحضرت علی اللہ لے کر آئے اور جس کو لے
کر آج آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے ہوئے ، اس پیغام کو ہم آگے پہنچاتے رہیں
اور لوگوں کے دلوں پر اثر نہ ہونے کی وجہ سے مایوس نہ ہوں۔کئی ایسے ملیں گے جن کے دل اس طرف مائل ہوں گے۔چاہے وہ قلیل تعداد میں ہی ہوں جو رحمن خدا سے ڈرنے والے ہیں، اس کے شکر گزار ہیں۔اس لئے یہ پیغام پہنچاتے
چلے جانا ہے اور یہ پیغام دوسروں کے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی، ان قبول کرنے والوں کے لئے بھی اور پہنچانے
والوں کے لئے بھی مغفرت اور مزید انعاموں کا ذریعہ بن جائے گا۔پس ہمارا ایمان بالغیب بھی اُس وقت اللہ تعالیٰ
کے احسانوں کا اقرار کرنے والا ہو گا جب ہم اپنے اندر بھی خدا تعالیٰ کا خوف پیدا کریں گے، اپنے اندر پاک
تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے ، خالصہ اللہ اس پیغام کو آگے پہنچاتے چلے جائیں گے۔راستے کی کوئی روک ہمارے لئے
اس کام
کو بند کرنے والی نہیں ہونی چاہئے۔ختم کرنے والی نہیں ہونی چاہئے ، یہی ایک مومن کا خاصہ ہونا چاہیئے۔دنیا کو تباہی سے بچانے کا یہی ایک ذریعہ ہے کہ لوگ رحمن خدا کو سمجھیں ورنہ رحمن خدا کے احسانوں کی قدر نہ
کرنے کی وجہ سے ایسے عذابوں میں مبتلا ہوں گے جو کبھی بیماریوں کی صورت میں آتا ہے۔کبھی ایک دوسرے کی
گردنیں مارنے کی صورت میں آتا ہے۔کبھی ایک قوم دوسری قوم پر ظالمانہ رنگ میں چڑھائی کر کے ان سے ظالمانہ
سلوک کر کے عذاب کو دعوت دیتی ہے۔کبھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے زمینی اور سماوی عذاب آتے ہیں۔پس دنیا کوان
عذابوں سے بچانے کی کوشش کرنا ہمارا کام ہے، جس کا بہترین ذریعہ جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑنا ہے کیونکہ مُردوں کو زندگی دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔پس یہ ایک بہت بڑا فرض ہے جو
احمدیت میں شامل ہونے کے بعد ہم پر عائد ہوتا ہے۔اپنے اپنے ماحول میں ، اپنے عمل سے بھی اور دوسرے ذرائع
سے بھی رحمن خدا کا یہ پیغام پہنچائیں۔اس انعام کا دوسروں کے سامنے بھی اظہار کریں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے
اور یہ کرنے سے ہی پھر ہم بھی رحمن خدا سے ڈرنے والوں میں شمار ہوں گے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے ہی ،
اللہ تعالیٰ کا ایسا خوف جو اس کی محبت حاصل کرنے کے لئے ہو،اس کا یہ پیغام پہنچارہے ہوں گے۔قرآن کریم میں رحمن کے حوالے سے ہی ذکر ملتا ہے کہ کس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ
کو پیغام پہنچایا اور کس طرح نصیحت فرمائی۔فرماتا ہے يابَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَنَ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلرَّحْمَنِ
عَصِيًّا۔يَا بَتِ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَنِ وَلِيًّا (مريم: 45-46)
اے میرے باپ شیطان کی عبادت نہ کر ، شیطان یقینا رحمن کا نا فرمان ہے۔اے میرے باپ یقینا میں ڈرتا ہوں کہ
رحمن کی طرف سے تجھے کوئی عذاب پہنچے۔پس تو اس وقت شیطان کا دوست نکلے۔آج دنیا میں قسم ہ قسم کی بت پرستی ہے۔اس بت پرستی میں ڈوب کر لوگ شیطان کی عبادت کر رہے ہیں۔رحمن
خطبات مسرور جلد پنجم
24
خطبہ جمعہ 19 جنوری 2007 ء
خدا کو سب بھول چکے ہیں یا کہنا چاہئے اکثریت بھول چکی ہے۔اس طرف کسی کی نظر جانے کو تیار نہیں کہ رحمن خدا کا
شکر گزار بنے ،مغرب اور یورپ
کی دیکھا دیکھی مسلمان کہلانے والے بھی رچمن سے
عملاً تعلق توڑ چکے ہیں۔آج اس
کے نتیجے بھی ہم دیکھ رہے ہیں۔دنیا اور دنیا کی ہوا و ہوس سب سے پہلے ان کا سمح نظر بن چکی ہے۔آخرین کے زمانے کی اس نشانی کا اللہ تعالیٰ نے نقشہ کھینچا ہے۔جیسا کہ فرمایا: وَإِذَا رَأَوُا تِجَارَةً اَوْ لَهُوَا
نِ انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَآئِمًا (الجمعة: (12) یعنی جب وہ کوئی تجارت یا دل بہلا وا دیکھیں گے تو اس کی
طرف دوڑ پڑیں گے اور تجھے اکیلا کھڑا ہوا چھوڑ دیں گے۔یہ نقشہ اس زمانے کے لوگوں کا ہے جو آج کا موجودہ زمانہ
ہے، مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے۔جب خدا کا مسیح پکار پکار کر کہ رہا ہے ، خدائے رحمن کا واسطہ دے کر کہہ رہا
ہے کہ خدائے رحمن کی طرف آؤ۔جس چیز کو تم بہترین سمجھ رہے ہو۔وہ بہترین نہیں ہے بلکہ تمہیں تباہی کی طرف لے
جانے والی ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس حکم پر نظر رکھو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی علی اللہ کے ذریعہ سے اور پھر آپ کی غلامی
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے مسیح محمدی کے ذریعہ سے پہنچایا ہے کہ قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ
مِنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ (الجمعة: 12) تو کہہ دے جو اللہ کے پاس ہے وہ دل بہلاوے اور تجارت سے بہتر ہے۔پس آج بھی دنیا اپنی جھوٹی روایات، اناؤں اور مفادات کی وجہ سے رحمن خدا کو بھول کر ان معبودوں کی عبادت کر رہی
ہے جو شیطان نے ان کے دلوں میں معبود بنا کر پیش کئے ہوتے ہیں۔زمانے کے امام کا انکار بذات خود شیطان کی گود
میں گرانے والا ہے اور شیطان کے ورغلانے میں آنے والا ہر انسان پھر اسی صفت سے متصف ہو جاتا ہے جو شیطان کی
ہے۔اور شیطان کے ورغلانے میں آنے والا پھر اللہ تعالیٰ سے تعلق توڑ دیتا ہے، پھر اس کا رحمن خدا سے کوئی تعلق نہیں
رہے گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ رحمن سے تعلق تو ڑو گے تو لازماً اس کا نتیجہ یہی
ہو گا کہ شیطان سے تعلق جڑے گا اور شیطان سے تعلق جوڑنا یہی شیطان کی عبادت ہے۔یہی دلوں کے بت ہیں جو رحمن
خدا سے دور کرتے ہیں، جن میں دُنیا کا خوف زیادہ ہے اور رحمن کا خوف کم ہے یا بالکل ہی نہیں ہے۔پس اس لحاظ سے بھی بڑی باریکی سے ہمیں بھی اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔جہاں ہم دوسروں کو
بتاتے ہیں وہاں ہمیں بھی اپنے آپ کو دیکھنا پڑے گا۔بڑے خوف کا مقام ہے کہ کون سی ایسی بات کہیں ہو جائے ،
ہمارے منہ سے نکل جائے یا ہمارے عمل سے ظاہر ہو جائے جو رحمن خدا کو ناراض کرنے والی ہو۔بڑی بڑی باتیں نہیں
ہیں بعض بہت چھوٹی چھوٹی باتیں بھی ہیں جو ناراض کرتی ہیں۔ہم جب اپنے آپ
کو دیکھیں گے اپنے عمل صحیح کریں
گے تبھی ہم صحیح طور پر پیغام پہنچا سکیں گے۔مثلاً بظاہر چھوٹی بات ہے۔اس کا ایک حدیث قدسی میں ذکر ملتا ہے
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے رحم ک فر مایا کہ کیا تو یہ پسند نہیں کرتا ہے کہ میں اس سے
تعلق جوڑوں جو تجھ سے تعلق جوڑے اور اس سے تعلق کاٹ دوں جو تجھ سے تعلق کائے۔اس نے کہا کیوں نہیں، اے
میرے رب ! تو اللہ تعالی نے کہا کہ پس اسی طرح ہو گا۔“
(صحیح بخارى كتاب التفسير سورة محمد باب و تقطعوا ارحامکم حدیث نمبر (4830
ر
25
خطبہ جمعہ 19 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
تو رحم کیا ہے؟ رحم ہے رحمی رشتے۔پس آج ہم آپس کے رشتے نہیں نبھاتے تعلق نہیں نبھاتے تو ان
کو نہ نبھا کر
رحمن خدا کی نافرمانی کر رہے ہوتے ہیں۔اور رحمن خدا نے فرمایا کہ جوان رحمی رشتوں کو توڑے گا اس سے میں بھی تعلق
توڑوں گا۔خدا تعالیٰ کی نافرمانی پھر یقین شیطان کی طرف لے جانے والی ہے۔اگر انسان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی
غور کرے اور پھر ان برائیوں پر غور کرے اور ان کو نکالنے کی کوشش کرے تو تبھی وہ رحمن خدا کا قرب پانے والا بن سکتا
ہے ورنہ یہی چیزیں بڑھتے بڑھتے پھر دل کو سیاہ کر دیتی ہیں۔اور رحمن کی روشنی سے خالی کر کے پھر شیطان کے
اندھیروں کو دل میں بسا لیتی ہیں۔اور پھر ایک شخص جو بظاہر خدا کی عبادت کر رہا ہوتا ہے رحمن کی عبادت کرنے والا
نہیں رہتا بلکہ شیطان کی جھولی میں گر جاتا ہے۔اور پھر شیطان کی جھولی میں گرنے والے کو وارننگ ہے جس طرح
حضرت ابراہیم نے اپنے باپ کو وارنگ دی تھی۔اس کے الفاظ یہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں محفوظ کر لئے
جو میں نے بتائے ہیں اور رہتی دنیا تک یہ رحمن خدا سے پرے ہٹے ہوئے لوگوں کے لئے وارننگ ہے کہ باوجود اس
کے کہ خدارحمن ہے اور رحمن کی تعریف ہم دیکھ آئے ہیں بندوں پر احسان کرنے والا اور بغیر کسی وجہ کے احسان کرنے
والا کوئی اجر نہیں لے رہا بلکہ احسان ہے اس نے اپنے بندوں کے لئے انعامات اور احسانات کی بارش برسائی ہوئی
ہے لیکن اس کے حکموں پر نہ چل کر تم اس کی نافرمانی کے مرتکب ہو رہے ہو۔اور اس کا نتیجہ عذاب کی شکل میں بھی نکل
سکتا ہے جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ کو وارننگ دی۔اگر ایک ذی شعور عقلمند انسان غور کرے تو دیکھے گا کہ آجکل مختلف صورتوں میں انسانیت پر جو عذاب آ رہے
ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ ہمیشہ یہ یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمن ہے تو اس کے ساتھ دوسری صفات بھی ہیں۔مثلاً اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں شرک معاف نہیں کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ اس کی اس طرح وضاحت فرمائی ہے کہ ظاہری بتوں کا شرک
نہیں ہے۔بلکہ قسم ہا قسم کے مخفی شرک بھی ہیں جو انسان نے اپنے دل میں بٹھائے ہوئے ہوتے ہیں۔پس اس لحاظ سے
بھی جب ہم غور کریں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ پتہ نہیں کون سی بات ہے جو خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والی بن
جائے۔یہاں بظاہر حضرت ابراہیم کا اپنے باپ کو رحمن خدا کے حوالے سے ڈرانا عجیب لگتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا
اللہ تعالیٰ کی اور صفات بھی ہیں۔تو جب ایک انسان اس کے باوجود کہ خدا تعالیٰ بے انتہا نواز نے والا ہے انعامات دینے
والا ہے اور بغیر مانگے دینے والا ہے جب اس سے تعلق توڑتا ہے تو پھر اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ پھر وہ اللہ تعالی کی جو
دوسری صفات ہیں جن میں سزا دینا بھی ہے ان کے نیچے آ جاتا ہے۔تو یہ انسان کی انتہائی بدبختی ہے کہ جو ایسے رحمان خدا
کے عذاب کا مورد بنے جس نے دنیاوی سامان بھی ہمیں اپنی زندگی گزارنے کے لئے مہیا فرمائے اور روحانی بہتری
کے لئے بھی اپنے مقرب بندے دنیا میں بھیجتارہتا ہے۔اور اس زمانے میں ہم گواہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
26
خطبہ جمعہ 19 /جنوری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
کو بھیج کر یہ احسان عظیم ہم پر کیا ہوا ہے۔پس جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی دوسری صفات بھی ہیں اور جب انسان
صفت رحمانیت کی حدود سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر ایسی صفات بھی اپنا جلوہ دکھاتی ہیں جن میں سختی بھی ہے۔مثلاً جیسے اللہ تعالیٰ کی صفت جبار بھی ہے قہار بھی ہے تو جب انسان با وجود اللہ تعالیٰ کے انعاموں اور احسانوں کے
احسان فراموشی کرتا چلا جائے گا تو بعض دفعہ پھر اللہ تعالیٰ کی ان حدود کو پھلانگے گا جہاں جانے سے اللہ تعالیٰ نے روکا
ہے تو پھر اللہ تعالیٰ قہری جلوے بھی دکھاتا ہے۔اس کا میں پہلے بھی ذکر کر آیا ہوں کہ پھر وہ جلوہ زلزلوں اور دوسری آفات
کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔یہاں صفت رحمانیت پر اعتراض نہیں آتا بلکہ انسان کے یہ اپنے اعمال کا نتیجہ ہے جب وہ
شر پر اصرار کرتا چلا جائے گا،شہر سے باز نہیں آئے گا تو پھر اللہ تعالیٰ سزا بھی دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
پس آدمی کو لازم ہے کہ تو بہ واستغفار میں لگا رہے اور دیکھتا رہے۔ایسا نہ ہو بداعمالیاں حد سے گزر جاویں
اور خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لاویں۔پھر آپ فرماتے ہیں: وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ (الزلزال : 9)
یعنی جو شخص ایک ذرہ بھی شرارت کرے گا وہ اس سزا کو پائے گا۔یہ لکھ کے آپ فرماتے ہیں کہ : ” پس یادر ہے کہ اس
میں اور دوسری آیات میں کچھ تناقض نہیں ہے کیونکہ اس شر سے وہ شرمراد ہے جس پر انسان اصرار کرے۔یہ نہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا ہے کہ میں بخشوں گا میں رحمان ہوں اور یہاں شر کی سزا دے رہا ہے۔بلکہ فرماتے ہیں
کہ یہاں شہر سے مراد ایسا شر ہے جس پر انسان اصرار کرتا رہے اور اس کے ارتکاب سے باز نہ آوے اور توبہ نہ
کرے، اسی غرض سے اس جگہ شر کا لفظ استعمال کیا ہے نہ ذنب کا۔تا معلوم ہو کہ اس جگہ کوئی شرارت کا فعل مراد ہے
جس سے شریر آدمی باز آنا نہیں چاہتا ورنہ سارا قرآن شریف اس بارے میں بھرا پڑا ہے کہ ندامت اور توبہ اور ترک
اصرار اور استغفار سے گناہ بخشے جاتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے“۔(چشمۀ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحه 24
پس اللہ تعالیٰ تو بن مانگے احسان کرنے والا ہے۔مانگنے والے کو تو بے شمار نوازتا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی الله بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ پڑھنے لگے تو رحمن
، بِسْمِ
کا لفظ جب آپ کے مبارک منہ سے نکلتا تھا تو آپ بے چین ہو کر ماہی بے آب کی طرح تڑپنے لگتے تھے اور آنکھوں
سے آنسورواں ہو جاتے تھے۔کئی مرتبہ ایسا ہوا، آخر کسی صحابی نے جو وہاں موجود تھے پوچھا کہ حضور! اس طرح بے
چین ہونے کی وجہ کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ جب میں رحمن لفظ پہ پہنچتا ہوں تو اس لفظ پر پہنچ کر اللہ تعالی کے اپنی
مخلوق پر بے شمار انعاموں اور احسانوں کو یاد کر کے اس بات پر بے چین ہو جاتا ہوں کہ پھر بھی لوگ اس رحمن خدا کی
سزا کے مورد بنتے ہیں تو یہ کس قدر ان کی بد بختی ہے۔(دروس الشيخ عائض القرنى جزء 128 صفحه 4 المكتبة الشاملة (CD
27
خطبہ جمعہ 19 /جنوری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
پھر ایک حدیث میں آتا ہے کہ ابورافع نے حضرت ابو ہریرہ سے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تخلیق سے پہلے ہی یہ لکھ چھوڑا ہے کہ یقیناً میری رحمت میرے غضب پر فوقیت لے گئی ہے۔یہ
بات اس کے پاس عرش کے اوپر لکھی ہوئی ہے۔(بخارى كتاب التوحيد۔باب قول الله تعالى بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ حدیث نمبر (7554
پھر ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم عبید
اللہ کے پاس چند قیدی آئے تو ان قیدیوں میں سے ایک عورت بچے کو
دودھ
پلا رہی تھی ، جب وہ قیدیوں میں سے
کسی بچے کو دیکھتی اس کو پکڑتی اپنے سینے کے ساتھ لگاتی۔(اس کا شاید بچہ
گما ہوا تھا) اور اسے دودھ پلاتی ، تو نبی کریم صل اللہ نے ہم سے پوچھا، کیا تم گمان کر سکتے ہو یہ عورت اپنے بچے کو
آگ میں پھینک دے گی؟ ہم نے کہا نہیں۔یہ کبھی اسے آگ میں نہیں پھینکے گی تو آپ صلی اللہ نے فرمایا کہ یقیناً
اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر اس سے زیادہ رحم کرنے والا ہے، جتنی یہ عورت اپنے بچے پر کرتی ہے۔(بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد وتقبيله ومعانقته حدیث نمبر (5999
پس رحمن خدا سزا نہیں دے رہا، یا وہ بندے کو سزا نہیں دیتا یا رحمن خدا عذاب نازل نہیں کرے گا یا نہیں کرتا بلکہ
انسان اپنی شرارتوں اور خدا کی نافرمانیوں کا مرتکب ہو کر قانون قدرت کے تحت دوسری صفات کے تحت آکر جن میں
سزا اور عذاب بھی ہے اس سزا اور عذاب کا مورد خود بن رہا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان احسانوں کا شکر ادا کرنے والا
بنائے ، نہ کہ ہم اس کے احسانوں
کی کسی قسم کی ناشکری کر کے رحمن خدا سے دور جانے والے بن جائیں، اور یہی پیغام
ہم نے دوسروں تک پہنچانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس قابل بنائے کہ ہم صحیح طور پر یہ پیغام پہنچاسکیں تا کہ اس شرک کی
وجہ سے جو آج دنیا کی اکثریت میں ہے دنیا کو عذاب کی وارننگ دے کر اس سے بچانے والے بن سکیں۔دنیا کی
بہت ہی بڑی اکثریت ہے جو عیسائی ہے، رحمن خدا کے ہی انکاری ہیں۔خدا تعالیٰ کی اس صفت کا ادراک ہی نہیں
رکھتے کہ وہ رحمن خدا ہے۔اور اپنے اعمال اور اس کے آگے جھکنا ہی اللہ تعالیٰ کے فضل کو کھینچنے والا ہے۔نہ کسی دوسرے
کی قربانی کام آئے گی ، نہ نجات دلانے کے لئے رحمن خدا کے مقابل پر کسی بندے کو کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔یہ تو
صاف شرک ہے جس کے بارے میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اپنے باپ کو وارنگ دی تھی۔سورۃ مریم
میں ہی عیسائیوں کے بارے میں یہ ذکر بھی ہے۔حضرت ابراہیم کی وہ وارننگ بھی پہلے سورۃ مریم کی ہے۔عیسائیوں کے بارے میں یہ کھول کر بیان کر دیا کہ رحمن کا بیٹا بنا کر انہوں نے اتنا بڑا شرک کیا ہے جس کی انتہا نہیں،
قریب ہے کہ زمین آسمان پھٹ جائے۔( یعنی خدا کو ہر کام کے لئے اپنے بیٹے کی مدد کی ضرورت ہے )۔یہ اتنا
خوفناک تصور ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے عذاب کو لانے والا ہے۔اللہ فرماتا ہے وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا لَقَدْ
جِئْتُمْ شَيْئًا إِذَا تَكَادُ السَّمْواتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا۔أَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ
وَلَدًا۔وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا إِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَنِ
عبدا (مریم: 89-94) یعنی وہ کہتے ہیں رحمن نے بیٹا بنالیا ہے۔یقیناً تم ایک بہت بیہودہ بات بنالائے ہو۔قریب
28
خطبہ جمعہ 19 /جنوری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑے اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ لرزتے ہوئے گر پڑیں کہ انہوں نے رحمن کے لئے
بیٹے کا دعویٰ کیا ہے حالانکہ رحمن کے شایان شان نہیں کہ وہ کوئی بیٹا اپنائے۔یقینا آسمانوں اور زمین میں
کوئی نہیں مگر وہ
رحمن کے حضور ایک بندے کے طور پر آنے والا ہے۔ہر جو دنیا میں آیا ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے، بندہ ہے۔آجکل یہ شرک انتہا کو پہنچا ہوا ہے اور یہی زمانہ تھا جب اس شرک کے ظاہر ہونے پر خدا تعالیٰ کی غیرت نے
جوش میں آکر اس ظالمانہ نظریہ کے خلاف مسیح محمدی کو کھڑا کرنا تھا۔سو وہ کھڑا ہوا اور اس نظریہ کو پاش پاش کیا۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مبعوث ہونا بھی رحمن خدا کا ہم پر احسان ہے جس کے لئے ہمیں شکر گزار ہوتے
ہوئے ، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے ، اس پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں یہ جو آیت ہے کہ تَكَادُ السَّمَوَاتُ يَتَفَطَّرُنَ مِنْهُ
دوسرے معنے اس کے یہ بھی ہیں کہ قیامت کبری کے قریب عیسائیت کا زمین پر بہت غلبہ ہو جائے گا۔جیسا کہ آجکل
ظاہر ہورہا ہے اور اس آیت کریمہ کا منشاء یہ ہے کہ اگر اس فتنہ کے وقت خدا تعالیٰ اپنے میسج کو بھیج کر اصلاح اس فتنہ کی نہ
کرے تو فی الفور قیامت آجائے گی اور آسمان پھٹ جائیں گے۔مگر چونکہ باوجود اس قدر عیسائیت کے غلو کے اور اس
قدر تکذیب کے۔قیامت نہیں آئی تو یہ دلیل اس بات پر ہے کہ خدا نے اپنے بندوں پر رحم کر کے اپنے مسیح کو بھیج
دیا ہے کیونکہ ممکن نہیں کہ خدا کا وعدہ جھوٹا نکلے۔“
(تحفہ گولڑویه روحانی خزائن جلد 17 صفحه (287
پس اب غلامان مصیح الزمان کا کام ہے کہ اس پیغام کو پہنچانے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کریں اور خدا کے
وعدہ کے مطابق اس کے اجر کے وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں نے مسجد برلن کا ذکر کیا تھا کہ لجنہ اماءاللہ جرمنی نے یہ کام اپنے ذمہ لیا ہے۔اس پہ جو جرمنی سے باہر کی
عورتیں ہیں ان کا بھی خیال ہے کہ اُس زمانے میں کیونکہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ کام قادیان اور
ہندوستان کے ذمہ کیا تھا جن میں سے بیشتر کی اولادیں پاکستان میں اور باہر کے دوسرے ممالک میں ہیں ، اس لئے ان
کو ثواب پہنچانے اور ہمیں بھی ثواب حاصل کرنے کے لئے اس کی اجازت دی جائے کہ ہم بھی اس میں حصہ لے سکیں۔تو بہر حال عام تحریک تو میں نہیں کرتا لیکن یہ اجازت ہے کہ اگر کوئی احمدی عورت یا بچی اس مد میں اپنی خوشی سے چندہ دینا
چاہیں تو بے شک دے دیں، کوئی روک نہیں ہے۔اور مجھے امید ہے کہ لجنہ اماءاللہ جرمنی بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں
کریں گی۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ خیریت سے اس مسجد کی تعمیر مکمل کروادے کیونکہ مخالفت ابھی بھی زوروں پر ہے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 9 تا 15 فروری 2007 ء ص 5 تا 7 )