صفت رحمانیت، آنحضرتﷺ پر درود بھیجنے کی اہمیت
خطبات مسرور جلد پنجم
4
29
29
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
فرموده مورخہ 26 جنوری 2007 ( 26 صلح 1386 ہجری تشسی بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج کے خطبہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا بیان ہی ہوگا۔لیکن آج اس ضمن میں میں حدیث کے
حوالے سے بات کروں گا۔اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے حوالے سے بے شمار احادیث ہیں جن میں سے چند ایک
میں نے چنی ہیں ، ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بارے میں جو نصائح فرمائی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی
اس صفت کی مختلف زاویوں سے جو وضاحت فرمائی ہے اس کا ذکر ہے تا کہ ہمیں اس کا صحیح فہم و ادراک حاصل ہو۔یہ
احادیث جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے جلووں کو اپنی ذات میں جذب کرتے ہوئے اس کا عبد منیب بنانے والی
اور اس کے آگے جھکائے رکھنے والی ہونی چاہئیں، جس سے ہمارے جسم کا رواں رواں خدا تعالیٰ کی رحمانیت کا
شکر گزار بن جائے ، وہاں اس رحمۃ للعالمین پر درود بھیجنے کی طرف بھی توجہ ہونی چاہئے۔جس نے ہم عاجز گناہگار
بندوں کا خدائے رحمن سے تعلق جوڑنے کے لئے کس طرح مختلف طریق پر نصائح فرماتے ہوئے وہ فہم اور ادراک عطا
فرمایا اور اپنا اسوہ قائم فرما کر ہمیں ان راہوں پر چلنے کی نصیحت فرمائی۔احادیث پیش کرنے سے پہلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے اس صفت کا پر تو ہونے کے بارے
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ پیش کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ رحمانیت کا مظہر نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے کیونکہ محمد کے
معنے ہیں بہت تعریف کیا گیا۔اور رحمن کے معنے ہیں بلائزڈ۔( بلا مزد کا مطلب ہے بغیر اجر کے ) ” بن مانگے
بلا تفریق ، مومن و کافر کو دینے والا اور یہ صاف بات ہے کہ جو بن مانگے دے گا، اس کی تعریف ضرور کی جائے گی۔پس
محمد ( صلی اللہ) میں رحمانیت کی بجلی تھی،
(ملفوظات جلد اول صفحه 395 جدید ایڈیشن مطبوعه (ربوه
یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فہم وادراک اور کلام کی خوبصورتی اور آپ کا اپنے آقا و مطاع
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آپ کے صحیح مقام کا فہم جس تک کوئی دوسرا نہیں پہنچ سکتا۔
خطبات مسرور جلد پنجم
30
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
رحمانیت کی یہ تجلی جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ذکر فرمایا ہے ہم احادیث میں دیکھیں گے۔جہاں یہ
بیان ہو رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنی رحمانیت کے جلوے دکھاتا ہے۔وہاں ہر جگہ ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم جب اس صفت کے بارے میں بیان فرماتے ہیں تو آپ کے الفاظ میں ایک خاص رنگ ہوتا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ
کی مخلوق صفت رحمانیت سے زیادہ سے زیادہ فیض پا سکے، مومن اس سے زیادہ سے زیادہ فیض پاسکیں۔پھر بعض
احادیث جانوروں کے بارے میں بھی ہیں کہ ان سے کس طرح رحم کا سلوک ہونا چاہئے۔وہاں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اس
رحمۃ للعالمین کا جذبہ رحم ، رحمن خدا کی مخلوق کی تکلیف دور کرنے کے لئے کس شدت رحم سے بے چینی کا اظہار کرتا ہے۔گزشتہ خطبے میں میں نے ایک حدیث کے حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بے چینی کا ذکر کیا تھا۔آپ نے فرمایا تھا: کیوں لوگ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے باوجود اپنی بدبختی کی وجہ سے اس کے عذاب کا مورد
بنتے ہیں۔اس تعلق میں دوسری حدیث یہ ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو صادق و مصدوق
ابوالقاسم اور جھونپڑی والے ہیں، یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رحمت تو صرف بد بخت سے ہی چھینی جاتی ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 مسند ابى هريرة حدیث نمبر 7988۔ایڈیشن 1998ء عالم الكتب۔بيروت) |
اس حدیث میں جہاں یہ ذکر ہے کہ رحمت بد بخت سے چھینی جاتی ہے وہاں اس انذار کے ساتھ ساتھ
عیل اللہ نے اللہ تعالیٰ کی ایک وسیع رحمت کی بشارت بھی دی ہے کہ جو اللہ تعالی کی حدود سے تجاوز کرنے والے
نہیں ہیں، وہ پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم نہیں رہتے۔بلکہ محرومی ان کے لئے ہی ہے اور وہی اس محرومی کا مورد بنتے
ہیں جو ان حدود سے تجاوز کرنے والے ہیں۔تو ایک مومن کی یہی خواہش ہونی چاہئے اور یہی کوشش ہونی چاہئے کہ اللہ
تعالیٰ کی صفت رحمانیت سے حصہ لے اور باقی صفات سے بھی تاکہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کا زیادہ سے زیادہ وارث بنے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت
ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ اگر مومن کو اللہ تعالیٰ کی گرفت اور سزا کے بارے
میں معلوم ہو جائے تو جنت کی کوئی بھی امید نہ کرے اور اگر کافرکو یہ معلوم ہو جائے کہ اللہ کے پاس
کتنی رحمت ہے تو کوئی
بھی جنت سے مایوس نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے رحمت کو سو حصوں میں پیدا کیا جن میں سے ایک حصہ مخلوقات میں رکھ دیا۔جس سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ رحم کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے پاس رحمت کے ننانوے حصے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 مسند ابی هریره حدیث نمبر 10285 ایڈیشن 1998ء عالم الكتب، بيروت)
ہم دنیا میں
اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق میں جو دیکھتے ہیں، بشمول انسان اور جو دوسری جاندار مخلوق ہے وہ صرف
ایک حصہ رحمت کا ہے جو وہ ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔مومن کا جنت سے نا اُمید ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ
مومن ہونے کے بعد انسان رحمانیت سے محروم ہو جاتا ہے۔فرمایا کہ مومن کو اللہ تعالیٰ کی گرفت اور سزا کے بارے میں
31
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
معلوم ہو جائے تو جنت کی کوئی امید نہ رکھے۔اور کا فرجو ہے اس کو رحمت کا پتہ لگ جائے تو اس کو یہی امیدر ہے کہ میں
جنت میں جاؤں گا۔اگر یہی ہو کہ مومن کو کوئی امید نہ ہو تو پھر تو کوئی ایمان لانے کی جرات نہ کرے۔مطلب یہ ہے کہ
مومن کیونکہ تقویٰ کی وجہ سے، باقی صفات کا علم ہونے کی وجہ سے ان کا بھی فہم و ادراک رکھتا ہے اور اس میں بڑھ رہا
ہوتا ہے اس لئے یہ خوف بھی ہوتا ہے کہ کسی غلط عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نہ حاصل کرلے، اس لئے ہمیشہ
سیدھے راستے پر چلتا رہنے اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ دعا ئیں بھی سکھا دی ہیں جو اس سے مانگنی چاہئیں تا کہ وہ جنتوں کا وارث بنتا چلا جائے۔مثلاً
سورۃ اعراف میں یہ دعا سکھائی ہے کہ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْكَمُتَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِيْنَ
(الاعراف : 24) اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو ہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم
نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔پس حقیقی مومن وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں لئے رکھے اور
اس علم کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر چیز پر حاوی ہے، ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے ڈرتا رہے کہ کہیں میرا کوئی عمل مجھے اس
سے محروم نہ کر دے۔جب ایسی حالت ہوگی تو پھر ایک مومن پر رحمتوں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش بھی دوسروں
سے بڑھ کر نازل ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا
ہو ، خواہ باطن کا ہو ،اسے علم ہو یا نہ ہو سب قسم کے گنا ہوں سے استغفار کرتا رہے۔پھر فرمایا کہ آج
کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہیے، رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ
الْخَسِرِيْنَ (الاعراف: 24) “ فرمایا کہ یہ دعا اول ہی قبول ہو چکی ہے۔(ملفوظات جلد 2 صفحه 577 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه
پس مومن کو جہاں فکر مند ہونا چاہئے وہاں تسلی بھی رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے رحمت سے مزید نواز نے
کے لئے دعا بھی سکھا دی ہے۔اور پھر مومنوں کو ایک اور جگہ اس طرح بھی تسلی دی ہے کہ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ
الله (الزمر: 54) کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔تو یہ حدیث مایوس کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک تو یہ
وضاحت ہے ، جس طرح کہ میں نے کی ہے، دوسرے یہ کہ جب اللہ تعالیٰ کی رحمت دوسروں کے لئے ہے اور ننانوے
حصے اس کے پاس ہیں تو اس سے یقینا تمہیں بھی بہت حصہ ملنا ہے، ان اعمال کی وجہ سے جو دوسروں سے بڑھ کر تم
کرنے والے ہو جس کا فہم و ادراک تم رکھتے ہو۔پھر ایک روایت ہے جو پہلی سے ملتی جلتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے لئے سورحمتیں ہیں۔اُن میں سے اُس نے ایک حصہ رحمت تمام مخلوقات میں تقسیم کر دی ہے جس سے وہ
32
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
آپس میں رحم کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ ایک دوسرے سے شفقت سے پیش آتے ہیں اور اس کے ذریعہ سے ہی
وحشی جانور اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔وہ ایک حصہ انسانوں میں بھی دیا ہوا ہے اور دوسری جاندار مخلوق میں بھی
اور اس نے ننانوے رحمتیں اپنے پاس رکھ لی ہیں جن کے ذریعے قیامت کے دن وہ اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔(سنن ابن ماجه كتاب الزهد باب ما يرجى من رحمة الله يوم القيامة حديث نمبر (4293
تو جیسا کہ پہلی حدیث میں آنحضرت مع اللہ نے فرمایا تھا کہ انسان کی بد بختی ہے کہ پھر بھی اس رحم کو حاصل نہ
کر سکے۔اس کے باوجود اگر رحم حاصل نہ کر سکے تو یقینا وہ بدبختی ہے۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ رحم مانگنا چاہئے اور کوئی ایسی
حرکت عمد أجان بوجھ کر کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے جس سے اس کے رحم سے انسان محروم ہورہا ہو۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر کس طرح رحم کرتا ہے اس کی دو مثالیں پیش کرتا ہوں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس
طرح اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم عبلہ نے ایک شخص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تم سے پہلے ایک
شخص تھا جسے اللہ نے مال اور اولا د عطا کی تھی، جب اس کی وفات کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے بیٹوں سے کہا میں
تمہارے لئے کیسا باپ رہا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا کہ سب سے بہتر باپ، آپ بہت اچھے باپ تھے۔اس نے
کہا لیکن میں نے اللہ کے پاس کوئی نیکی نہیں چھوڑی اور جب میں اللہ کے حضور پیش ہوں گا تو وہ مجھے عذاب دے گا۔میری کوئی نیکی ہی نہیں ہے۔اس لئے دھیان سے سن لو بغور سے سن لو کہ جب میں مرجاؤں تو مجھے جلا دینا اور جب میں
کوئلہ بن جاؤں تو مجھے پیس دینا پھر جب شدید آندھی چلے تو میری راکھ کو اس میں اڑا دینا اور اُس نے ان سے اس
بات کا بڑا پختہ عہد لیا۔نبی کریم علیہ فرماتے ہیں کہ میرے رب کی قسم انہوں نے ایسا ہی کیا۔پھر جب اس طرح ہو
گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی راکھ کو اکٹھا کیا تو وہ ایک مجسم شخص کی صورت میں کھڑا ہو گیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے پوچھا کہ اے
میرے بندے کس چیز نے تجھے ایسا کرنے پر اکسایا تھا۔اس نے کہا تیرے خوف نے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کی
تلافی اس پر رحم کرتے ہوئے کی۔(بخاری کتاب الرقاق باب الخوف من الله عز وجل حدیث نمبر (6481
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تجھے اتنا ہی خوف تھا تو اس کا صلہ میں تجھے دیتا ہوں۔تجھ پر رحم کرتا ہوں اور تجھے بخشتا ہوں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے، حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ نے فرمایا:
بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جس نے نانوے قتل کئے تھے۔پھر وہ تو بہ کے متعلق پوچھنے کے لئے نکلا۔ایک راہب
کے پاس آ کر اس سے پوچھا کہ کیا اب تو بہ ہو سکتی ہے؟ میں نے ننانوے قتل کئے۔میں بہت گناہگار شخص ہوں۔اس
33
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
راہب نے کہا نہیں اب تو کوئی صورت نہیں ہے۔ایسا ظالم انسان جو اتنے بے گناہوں کا قاتل ہو وہ تو معاف نہیں ہو
سکتا۔اس نے کہا جہاں ننانوے قتل کئے تھے (ایک اور سہی)۔اس کو بھی قتل کر دیا کہ سوپورے ہو جا ئیں۔اور پھر اس
کے بعد مسلسل اس بارے میں پوچھتا رہا کہ کوئی معافی کی صورت ہے؟ اسے ایک شخص نے کہا کہ فلاں بستی میں جاؤ تو
وہاں ایک بزرگ ہے، اس سے پوچھو وہ شاید تمہاری کوئی رہنمائی کر دے۔وہ جا رہا تھا تو اس کو راستے میں موت
آ گئی۔جب موت کا وقت آیا تو اسے تھوڑی دیر پہلے احساس ہوا۔وہ گرنے لگا تو اس نے اپنے سینے کو اس بستی کی طرف
کر دیا۔جب فوت ہو گیا تو رحمت اور عذاب کے فرشتے ، ہر ایک اس کو اٹھانے کے لئے پہنچ گئے کہ کہاں لے کے جانا
ہے۔وہ جھگڑنے لگے۔رحمت کے فرشتے کہتے تھے کہ نہیں یہ بخشش کی طرف جارہا تھا، اپنی اصلاح کے لئے جار ہا تھا
اس لئے ہم اس کو لے کے جائیں گے۔عذاب کے فرشتے کہتے تھے کہ کیونکہ بہت ظالم انسان تھا اس کو ہم لے کے
جائیں گے۔تو اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو جس کی طرف وہ جارہا تھا حکم دیا کہ اس کے قریب ہو جاؤ اور جس بستی۔دور جارہا تھا، اُسے حکم دیا کہ اس سے دُور ہو جا۔پھر فرشتوں
کو حکم دیا کہ ان دونوں بستیوں کے درمیان فاصلے کی پیمائش
کرو تو وہ ہستی جس کی طرف وہ جارہا تھا وہ ایک بالشت اس کے قریب تھا۔اس طرف کے فاصلے میں ایک بالشت کی کمی
تھی۔تو اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا۔سے وہ
(بخاری کتاب احاديث الأنبياء باب 52/54 حدیث نمبر 3470)
تو یہ ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت۔لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ڈھٹائی سے گناہوں پر مصر رہنے والے کو اللہ تعالیٰ نے
عذاب کی خبر بھی دی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمت کو سمیٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اس طرف قدم بھی بڑھنے
شروع ہو جا ئیں۔جب گناہوں کا احساس ہو جائے ، جب آدمی غلطی کر لے تو پھر گناہ کا احساس ہونے کے بعد اس کی
رحمت اور بخشش کی طلب بھی شروع ہو جائے۔ان سے بچنے کی کوشش بھی شروع ہو جائے۔پھر ہی یہ امید بھی رکھنی
چاہئے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دلائی ہے کہ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ۔(الزمر: 54)
پھر دیکھیں رحمۃ للعالمین کا اپنے صحابہ کو نصیحت کا انداز اور ان میں اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا ادراک پیدا
الله
کرنے کا طریق۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم علم کی خدمت میں
ایک شخص حاضر ہوا۔اس کے ساتھ اس کا ایک چھوٹا بچہ تھا۔وہ اسے اپنے ساتھ چمٹانے لگا۔اس پر نبی کریم
علم نے فرمایا : کیا تو اس سے رحم کا سلوک کرتا ہے؟ اس نے جواب دیا جی حضور ، آپ نے فرمایا اللہ تجھ پر اس سے
بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا تو اس سے کرتا ہے۔اور وہ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔الأدب المفرد باب رحمة العيال حدیث نمبر 382 ایڈیشن (2003ء)
34
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
آجکل شاید اس بات کو کوئی اتنا محسوس نہ کرے لیکن عرب معاشرے کا جن کو پتہ ہے وہ جانتے ہیں کہ ان کی
طبیعتوں میں کتنا اکھڑ پن تھا، کتنی کرختگی تھی۔آنحضرت عیب اللہ کی بعثت سے پہلے شاذ ہی کوئی انسان اپنے بچوں سے
میں
پیار کا سلوک کرتا تھا۔ایک دفعہ آنحضرت معیہ اللہ اپنے بچوں کو پیار کر رہے تھے۔ایک شخص آیا بڑی حیرانگی سے پوچھنے لگا کہ آپ
بچے کو پیار کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا ہاں۔کہتا ہے کہ میرے تو دس بچے ہیں میں نے تو آج تک کسی کو پیار نہیں کیا۔آپ نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دل کے اندر سختی بھری ہوئی ہے تو میں اس پر کیا کر سکتا ہوں۔(صحیح بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد وتقبيله حدیث نمبر 5998،5997) |
ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر و بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر
پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا اور تم بخشش کا سلوک کرو، اللہ تم سے بھی بخشش کا سلوک کرے گا۔ایسے لوگوں کے لئے ہلاکت ہے جو ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔ہلاکت ہے ان اصرار
کرنے والوں پر جو جانتے بوجھتے ہوئے اپنے کئے پر اصرار کرتے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 مسند عبدالله بن عمرو بن العاص حدیث نمبر 7041 ایڈیشن 1998ء عالم الكتب ، بيروت)
پس یہ بدبختی جس کا آنحضرت صلی اللہ نے ذکر فرمایا ہے جس کو میں نے شروع میں بیان کیا تھا اور جیسا کہ
میں نے گزشتہ خطبے میں بھی کہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے بتایا تھا۔آپ نے وَمَن
يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ :(الزلزال : (9) کی تشریح میں فرمایا تھا کہ اس اصرار کی وجہ سے پھر اس کو اس بات کے
شتر کا بدلہ ملتا ہے اور وہ رحمانیت سے محروم ہو جاتا ہے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت جریر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرے گا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔(بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تبارك وتعالى قل ادعوا الله او ادعو الرحمن۔۔۔حدیث نمبر 7376)
پس آپس کے تعلقات میں صلہ رحمی کا خیال رکھنا چاہئے، دوستی کا خیال چاہئے ، ہمسائیگی کا خیال رکھنا چاہئے ،
ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے ، رحم کے جذبات دل میں ہونے چاہئیں۔لیکن یہاں ایک وضاحت کردوں کیونکہ عموماً اس مضمون پر کوئی بات کروں تو اکثر ایسے لوگ جو سزایافتہ ہیں ان
کے خطوط آنے شروع ہو جاتے ہیں کہ کہتے تو رحم کے بارے میں ہیں لیکن ہم پر رحم نہیں ہوتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے عام تعلقات میں ایک دوسرے کو رحم کی تلقین فرمائی ہے۔اسی طرح عام معاملات میں عمومی صرف نظر نظام جماعت
کے لئے بھی ہے، خلیفہ وقت کے لئے بھی ہے لیکن جو لوگ کسی چیز پر اصرار کرنے والے ہوں، جس کا میں نے پہلے ذکر
کر دیا۔ان کو پھر اگر سزامل جائے تو وہ سزا ہے، اس کو بھی لینا چاہئے۔
خطبات مسرور جلد پنجم
35
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
عليه وسلم
اب دیکھیں جب ایک جنگ میں بعض صحابہؓ صحت ہونے کے باوجود شامل نہیں ہوئے تو آنحضرت علیا
نے ان سے قطع تعلقی کر لی اور پھر ان کی بیویوں کو بھی حکم دیا کہ اُن سے کوئی تعلق نہیں رکھنا۔اُن میں سے ایک ایسے بھی
تھے جن کی عمر زیادہ تھی لیکن اس سزا کی وجہ سے سارا دن روتے تھے اور بستر پر پڑے رہتے تھے اور اتنے کمزور ہو گئے
تھے کہ ان کی بیوی نے کہا کہ ان کی تو یہ حالت ہے۔کیا مجھے اتنی اجازت ہے کہ میں کھانا وغیرہ پکا کر ان کو دے سکوں تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے۔تو یہ حالت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں آگئی کہ چار پائی
سے
اٹھ نہیں سکتا۔سارا دن استغفار پڑھ رہا ہے۔روتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود آپ نے یہ نہیں کہا کہ معاف کرتا
ہوں آپ
کو۔رحمۃ للعالمین تھے۔رحم کا جذبہ تو اندر تھا لیکن ایک سزا تھی جو اصلاح کے لئے ضروری تھی۔تو جب تک اللہ
تعالیٰ کی طرف سے بخشش کا اعلان نہیں ہو گیا اس وقت تک انہوں نے سزا کاٹی۔اس لئے سزا لینے والے جو لوگ ہیں
ایک تو یہ ہے کہ ان
کو ویسے بھی یہ احساس کرنا چاہئے کہ بات پر اصرار نہیں کرنا چاہئے۔اگر غلطی کی ہے تو اس غلطی کا پھر
مدا وا ہونا چاہئے۔پھر یہ نہیں ہے کہ اس پر اصرار کرتے چلے جائیں۔اور جب اصرار کریں گے تو بہر حال پھر تعزیر ہوگی
اور جب تعزیر ہو جاتی ہے تو پھر اس پر یہ حوالے نہیں دینے چاہئیں کہ رحم کا سلوک ہونا چاہئے۔سزا کی وجہ بعض دفعہ
روں کے حقوق کی ادائیگی نہ کرنا ہوتی ہے۔تو جن کے حقوق مارے ہوتے ہیں وہ تو بہر حال ادا کرنے ہوتے
ہیں۔بعض دفعہ نظام جماعت کے تعلق میں بے قاعدگیاں ہوئی ہوتی ہیں ان بے قاعد گیوں کا جب تک مداوا نہ ہو
جائے تو بہر حال ایک سزا تو ہے اور سزا اصلاح کے لئے ہوتی ہے۔اس لئے اس میں اور رحم میں ہر ایک کو فرق سمجھنا
چاہئے۔بہر حال یہ ضمنا بات آگئی۔سلم
پھر ہمیں نصیحت کرتے ہوئے آنحضرت عیب اللہ فرماتے ہیں، زربی کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک کو یہ
کہتے ہوئے سنا کہ ایک بوڑھا آدمی نبی کریم عیدی یا اللہ سے ملنے کے لئے آیا۔لوگوں نے اسے جگہ دینے میں سستی سے
کام لیا تو نبی کریم علی اللہ نے فرمایا جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے بزرگوں کی عزت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔(ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء فى رحمة الصبيان حدیث نمبر (1919
تو جہاں بڑی مجلس ہو، جمعوں پہ جلسوں پہ، گھروں میں بھی بعض دفعہ یہ ہوتا ہے۔انصار اللہ کے اجتماع پر بھی میں نے
ایک دفعہ خدام اطفال
کو کہا تھا جبکہ بڑی عمر کے لوگ کھڑے اور چھوٹی عمر کے بیٹھے ہوئے تھے تو ان کو جگہ دینی چاہئے تو یہ خلق
بھی ایسا ہے جو ہر احمدی میں، بچے میں، جو ان میں، مرد میں عورت میں نظر آنا چاہئے جس سے پھر ہم آنحضرت معیہ اللہ کی
دعاؤں سے بھی حصہ لے رہے ہوں گے۔آپ نے فرمایا کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے۔تو جو ہم میں سے نہیں ہوگا وہ دعاؤں
سے حصہ کیسے لے گا۔تو آنحضرت عیب اللہ کی دعاؤں سے حصہ لینے کے لئے جو آپ نے امت کے لئے کیں ، ہر ایک کو ہر
عمل کی کوشش کرنی چاہئے۔اور اس کے علاوہ پھر معاشرے میں بھی محبت اور پیار کی فضا پیدا ہوتی ہے۔
36
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل جنت کی نشانیاں بیان کرتے ہوئے
فرمایا کہ اہل جنت تین قسم کے ہیں ایسا حاکم جو انصاف پسند ہو، کثرت سے صدقات کرنے والا ہو، عقلمند ہو۔اور ایسا
آدمی جو رحم کرنے والا ہو، رشتے داروں اور مسلمانوں کے لئے نرم دل ہوا اور پھر تیسری یہ چیز بتائی تھی کہ ایسا آدمی جو
محتاج ہو مگر سوال نہ کرے اور صدقہ کرنے والا ہو۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 مسند عیاض بن حماد حدیث نمبر 17623 ایڈیشن 1998ء (بیروت)
ایک روایت میں آتا ہے۔نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ نے منبر پر فرمایا جو تھوڑے پر شکر ادا
عليه و
نہیں کرتا وہ زیادہ پر بھی شکر ادا نہیں کرتا۔اور جولوگوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔اور اللہ تعالیٰ کی
دی ہوئی نعمت کا ذکر کر نا شکر ہے اور اسے ترک کرنا نا شکری ہے۔اور جماعت رحمت ہے اور علیحد گی عذاب ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6مسند نعمان بن بشیر حدیث نمبر 19565 ایڈیشن 1998ء بیروت)
تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے جس کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس زمانے میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور اس ذریعہ سے پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت کو
حاصل کرنے والے بنے۔تو اس شکر گزاری کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کا ایک زائد دروازہ ہم پر کھولا ہوا
ہے، ہمیں اس تقاضے کو بھی پورا کرنا چاہئے جو انسانیت سے رحم کا تقاضا ہے اور وہ ہے دنیا کو اس پیغام کا پہنچانا جس کو
لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے اور پھر ان کے لئے دعائیں کرنا کہ اللہ تعالیٰ ان کو راستی پر
رکھے، سیدھے راستے پر چلائے اور حق کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔به وسلم
مومنوں کے ایک دوسرے سے محبت اور رحم کے جذبات کے معیار کیا ہونے چاہئیں اور آنحضرت علی اللہ ہم
سے اس بارے میں کیا توقع رکھتے ہیں، اس کا اظہار اس روایت سے ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ نے فرمایا تو مومنوں کو
ان کے آپس میں رحم کرنے ، محبت کرنے اور شفقت کرنے میں ایک جسم کی طرح پائے گا۔جب جسم کا ایک عضو بیمار
ہوتا ہے تو اس کا سارا جسم اس کے لئے بے خوابی اور بخار میں مبتلا رہتا ہے۔(بخاری کتاب الادب باب رحمة الناس والبهائم۔حديث نمبر (6011
بیماری کی حالت میں ایک جسم کی جو یہ حالت ہے، وہی ایک مومن کی دوسرے مومن کے بارے میں ہونی
چاہئے ، بجائے نقصان پہنچانے کے، کسی کی تکلیف کا احساس نہ کرنے کے، تکلیف کا احساس کرنا چاہئے اور اس کے
لئے دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہونی چاہئے۔تو یہ اسلام کا معاشرہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے صدقے اس رحمتہ للعالمین نے ہمارے اندر پیدا کرنے کی
ہمیں نصیحت فرمائی ہے۔
37
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
اب دیکھیں جانوروں سے کس طرح کے سلوک کی آپ تلقین فرماتے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت
ابوامامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ نے فرمایا کہ جو رحم کرے خواہ کسی ذبح کئے جانے والے جانور پر ہی ہو،
اللہ قیامت کے دن اس کے ساتھ رحم کا سلوک فرمائے گا۔الأدب المفرد باب 176 رحمة البهائم حديث (386
جانور کو ذبح کرتے وقت بھی رحم کا تقاضا ہے کہ تیز چھری ہو، تکلیف نہ ہو۔اور جلدی سے پھیری جائے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے معاویہ بن قرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا یا رسول
اللہ !
میں بھیڑ کو جب ذبح کرتا ہوں تو میں اس پر رحم کرتا ہوں۔جس پر آپ نے فرمایا اگر تو نے اس پر رحم کیا تو اللہ بھی تم
سے رحم کا سلوک کرے گا۔یہ بات آپ نے دو مرتبہ کہی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 مسند معاوية بن قرة حدیث نمبر 15677 ایڈیشن 1998ء بیروت)
جانوروں کے ساتھ رحم کے سلوک کی کتنی اہمیت ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ نے ایک سفر میں ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو ایک شخص نے ایک پرندے
کے گھونسلے سے انڈے اٹھا لئے تو جہاں رسول اللہ صلی اللہ تشریف فرما تھے آپ کے اوپر آ کر اس پرندے نے
پھڑ پھڑانا شروع کر دیا۔آپ نے اپنے ساتھیوں (صحابہ) سے پوچھا کہ کسی نے اس پرندے کے انڈے اٹھا لئے
ہیں؟ انڈے اٹھا کے تکلیف دی ہے؟ تو ایک شخص نے کہا: ہاں یا رسول اللہ میں ہوں جس نے اس کا انڈا اٹھایا ہے۔نبی کریم صلی اللہ نے فرمایا کہ اس پرندے کے ساتھ رحم کا سلوک کرتے ہوئے اس انڈے کو واپس رکھ دو۔الأدب المفرد باب 177 اخذ البيض من الحمرة حديث (387
پھر اسی طرح ایک اونٹنی کا قصہ آتا ہے۔آپ نے اس کی آنکھوں میں ایسی چیز دیکھی جس پر آپ نے فرمایا:
اس پر ضرورت سے زائد بوجھ لا دا جاتا ہے۔اس پر اس کے مالک کو منع کیا۔تو جانوروں پر بھی رحم کا سلوک فرمانے کی آپ نے تلقین فرمائی کہ اللہ تعالیٰ پھر اس وجہ سے تم سے رحم کا سلوک
فرمائے گا۔آنحضرت علی اللہ کے زمانے میں بعض دفعہ لوگ آپ کا جو رحمتہ للعالمین کا مقام تھا اس کا خیال رکھے بغیر آپ
سے بعض مطالبات کر دیتے تھے۔مثلاً بددعا کرنے کے لئے کہتے کہ فلاں کے لئے بددعا کریں۔تو آنحضرت علیل یا اللہ عموماً
اس طرف توجہ نہیں دیتے تھے۔اگر کوئی اصرار کرتا تھا تو نہایت پیارے انداز میں نصیحت فرماتے تھے اور احساس دلا دیتے تھے
اور پھر جس کے خلاف شکایت کی جارہی ہو اس کے لئے دعا بھی کرتے تھے۔اس کا ایک روایت میں ذکر ملتا ہے۔حضرت عبدالرحمن بن عوف کے آزاد کردہ غلام ميناء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت
ابو ہریرہ کو یہ کہتے ہوئے سنا
کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک شخص آیا۔میرے خیال میں وہ قبیلہ قیس سے تھا، اس نے کہا اے
خطبات مسرور جلد پنجم
38
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
اللہ کے رسول ! حمیر پر لعنت کریں۔آپ نے اس سے اعراض کیا۔پھر اس نے دوسری طرف سے آکر یہی کہا۔آپ نے پھر اس سے اعراض کیا۔پھر آپ نے
فرمایا کہ اللہ حمیر پر رحم کرے۔ان کے منہ سلامتی ہیں اور ان کے
ہاتھ لوگوں کے لئے کھانا مہیا کرنے والے ہیں اور وہ امن اور ایمان والے لوگ ہیں۔(ترمذی كتاب الدعوات باب في فضل اليمن حدیث نمبر 3939)
تو دیکھیں کس خوبصورتی سے آپ نے اس آنے والے شخص کی اصلاح فرما دی۔بجائے اس کے کہ کچھ کہتے ،
آپ نے ان کے لئے دعا کی۔اس کو بھی بتا دیا کہ دعا کرو کیونکہ یہی نیکی ہے۔اور یہی مومنوں کا آپس کا سلوک ہے
جس سے محبت پیار اور رحم کے جذبات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔انسان کو انسان کی قدر ہوتی ہے۔پھر ایک دعا ہے جو اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھائی۔ایک
روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے دعا کی اے
اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کا علم رکھنے والے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرا بندہ اور
رسول ہے۔اگر تو نے مجھے میرے نفس کے سپرد کر دیا تو وہ مجھے برائی کے قریب کر دے گا اور نیکی سے دُور کر دے گا اور
میں صرف تیری رحمت پر ہی بھروسہ کر سکتا ہوں۔پس تو میرے لئے اپنے پاس ایک وعدہ لکھ رکھ جسے تو میرے لئے
قیامت کے دن پورا کرے۔یقینا تو وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔جس شخص نے یہ دعا کی اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے قیامت کے دن یہ فرمائے گا کہ میرے بندے نے مجھ سے
ایک عہد لیا تھا پس اسے اس کے لئے پورا کر دو۔پھر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 95 مسند عبدالله بن مسعود۔حدیث نمبر 3916 ایڈیشن 1998ء بیروت)
تو یہ دعا، ایک عہد، اس طرف بھی توجہ دلانے والا ہے کہ اپنے نفس کا بھی جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ اللہ کے فضل
اور رحم کی جب بھیک مانگ رہا ہے تو ایسے اعمال کی طرف بھی عموماً توجہ رہنی چاہئے جو اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے
ہوں، اس کے بعد اگر کوئی کمیاں ، خامیاں رہ جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے لیکن اصرار کر کے اگر کوئی صرف یہ کہہ
دے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بھیک مانگتا ہوں اور زور ظالموں پر ہو، اس کے حکموں سے پیچھے ہٹنے والا ہو تو یہ پھر اس
زمرہ میں نہیں آئے گا۔کیونکہ پہلے یہی کہا ہے کہ میں نفس کے سپرد نہ ہو جاؤں اور اگر یہ دعامانگیں گے تو اللہ تعالیٰ کی
رحمت سے نیکیاں کرنے کی بھی توفیق ملتی چلی جائے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور دعا ہے وہ بھی پیش کرتا ہوں۔خالد بن عمران روایت کرتے ہیں کہ
حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ اپنے صحابہ کے لئے دعائیں کئے بغیر مجلس سے کم ہی اٹھتے تھے کہ
اے اللہ ! ہمیں اپنی خشیت یوں بانٹ جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے۔( یہ دعا ہے کہ ایسی
خشیت ہو جو نا فرمانی کے درمیان حائل ہو جائے۔اور ایسی اطاعت کی توفیق عطا فرما جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا
خطبات مسرور جلد پنجم
39
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
دے اور تو ہمیں ایسا یقین عطا کر جس سے تو ہم پر دنیا کے مصائب آسان کر دے اور تو ہمارے کانوں ، ہماری
آنکھوں ، ہماری قوتوں سے تب تک فائدہ اٹھانے کی توفیق دے جب تک تو ہمیں زندہ رکھے اور اسے ہمارا وارث بنا
اور ہمارے اوپر ظلم کرنے والے سے ہمارا انتقام لینے والا تو ہی بن۔اور ہم سے دشمنی رکھنے والے کے مقابل پر ہماری
مدد فرما۔ہمارے مصائب ہمارے دین کی وجہ سے نہ ہوں اور دنیا کمانا ہی ہماری سب سے بڑی فکر اور ہمارے علم کا
مقصود نہ ہوا اور تو ہم پر ایسے شخص کو مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے۔(ترمذی کتاب الدعوات باب نمبر 82/79 حدیث نمبر (3502
پس یہ دعا آج کل بھی احمدیوں کو بہت کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہر اس ملک میں جہاں بھی بے رحم حاکم ، احمد یوں
کو اور اپنی رعایا کو ظلم کی چکی میں پیس رہے ہیں، ان سے اللہ تعالیٰ نجات دلائے اور آزادی سے ہر جگہ احمدی اپنے
دین اور مذہب کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں۔اب آنحضرت علیہ کی زندگی میں ہونے والے چند واقعات اور آپ کی سیرت کے بعض حوالے جن میں
صفت رحمانیت کا ذکر ہے وہ پیش کرتا ہوں۔حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان
چیزوں کے بارے میں پوچھنے کی جرات کر لیا کرتے تھے جن کے بارے میں کوئی اور نہیں پوچھتا تھا۔انہوں نے پوچھا
یا رسول اللہ علیہ نبوت کے معاملے میں آپ نے سب سے پہلے کیا چیز دیکھی؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ سید ھے
ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا: اے ابوہریرہ ! تو نے اس وقت کے بارے میں پوچھا ہے جبکہ میں صحرا میں دس سال اور چند ماہ
کی عمر کا تھا۔اوپر سے آواز آتے ہوئے میں کیا سنتا ہوں کہ ایک آدمی دوسرے سے کہہ رہا ہے کہ کیا یہ وہی ہے؟
شخص نے کہا ہاں!۔پھر وہ میرے سامنے ایسے چہروں کے ساتھ آئے جنہیں میں نے مخلوق میں
کبھی نہیں
دیکھا۔وہ ایسی ارواح تھیں جنہیں مخلوق میں میں نے پہلے کبھی نہیں پایا تھا۔اور ان کے کپڑے ایسے تھے جو میں نے
پہلے کسی کے نہیں دیکھے تھے وہ چلتے ہوئے میری طرف بڑھے۔یہاں تک کہ ان دونوں نے مجھے ایک ایک بازو سے
پکڑ لیا لیکن میں نے ان کی گرفت کا مس محسوس نہ کیا۔اپنے بازو پر ان کی گرفت محسوس نہیں کی۔ان میں سے
ایک نے اپنے ساتھی سے کہا کہ اس کے سینے کو پھاڑ پھر ان میں سے ایک میرے سینے کی طرف جھکا اور اس کو اس طرح
پھاڑا کہ مجھے نہ خون نظر آیا اور نہ ہی درد محسوس ہوا۔اس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ کینہ اور حسد اس میں سے نکال
دے۔پھر ایک لوتھڑے جیسی چیز نکال کر اس نے دور پھینک دی۔اس کے بعد اس نے اپنے ساتھی سے کہا اب رافت
اور رحمت کو اندر ڈال دے۔تو اُس نے چاندی جیسی کوئی چیز نکالی، پھر میرے دائیں پاؤں کا انگوٹھا ہلاتے ہوئے اُس
نے کہا کہ اٹھوا اور سلامتی کے ساتھ جاؤ۔پھر میں واپس لوٹ آیا اس حال میں کہ ہر چھوٹے کے بارے میں میرے دل
میں نرمی اور شفقت اور ہر بڑے کے لئے میرے دل میں رحم کے جذبات موجزن تھے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحه 133 مسند ابی بن کعب حدیث نمبر 21581 ایڈیشن 1998ء بیروت)
دوسرے
خطبات مسرور جلد پنجم
40
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
تو بچپن سے ہی اس کشفی نظارے سے آنحضرت علی یا اللہ میں اللہ تعالیٰ نے رحم کے جذبات بھر دیئے تھے۔جو
پھر آہستہ آہستہ مزید نکھرتے گئے اور نبوت کے بعد تو وہ کمال کو پہنچ گئے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ سے زیادہ گھر
والوں سے رحم کا سلوک کرنے والا کبھی کوئی نہیں دیکھا۔صلى الله
(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب رحمته الله الصبيان والعيال حدیث نمبر (5920
پھر ایک روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم علی الاسلام سے کہا گیا کہ اے اللہ کے رسول !
مشرکین کے لئے بد دعا کریں۔آپ نے فرمایا میں لعنت کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں کیا گیا۔میں تو سراپا رحمت بنا کر
مبعوث کیا گیا ہوں۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة باب النهي عن لعن الدواب وغيرها حديث نمبر (6508
جو پہلی مثال میں نے دی تھی کہ کسی نے آ کر جب یہ کہا کہ فلاں پر لعنت کریں تو اس کا جو جواب آپ نے دیا تھا۔وہ ہم نے دیکھا کہ دعا دی۔یہاں مشرکین پر لعنت کے لئے عرض کیا جا رہا ہے تو پھر بھی آپ فرما رہے ہیں کہ میں
لعنت کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں کیا گیا۔کاش کہ آج اُمت مسلمہ بھی اس رحمۃ للعالمین کے اسوہ کو اپنانے کی کوشش کرے اور لعنتوں سے اور پھٹکاروں
سے اور لڑائیوں سے اور ظلموں سے بچتے ہوئے اور اپنی اصلاح کرتے ہوئے ہر ایک سے رحمت کا سلوک کرنے والی
ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کے انعاموں کی وارث بنے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ طفیل بن عمر والڈ وسی اور ان کے ساتھی نبی
کریم عیب اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔اور عرض کیا یا رسول اللہ ! دوس قبیلے نے اسلام کی دعوت کا انکار کر دیا
ہے اس لئے آپ ان کے خلاف بد دعا کریں۔کسی نے کہا اب تو دوس قبیلہ ہلاک ہو گیا۔نبی کریم علی اللہ نے
اس طرح دعا دی کہ اے اللہ ! تو دوس قبیلے کو ہدایت دے اور ان کو لے آ “۔(بخارى كتاب الجهاد والسير باب الدعا للمشركين بالهدى ليتألفهم حديث نمبر (2937
ہر ایک کے لئے آپ کا جذبہ رحم یہ تھا۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی لڑکا آنحضرت علی اللہ کا خادم تھا۔وہ بیمار ہو
گیا۔آنحضرت عیب اللہ اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے اس کے سرہانے بیٹھ کر حال احوال پوچھا اور اسلام
قبول کرنے کی تحریک فرمائی۔لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا جو پاس ہی بیٹھا ہوا تھا۔اس کے باپ نے کہا
ابوالقاسم کی بات مان لو۔چنانچہ اس نے اسلام قبول کر لیا۔حضور خوش خوش وہاں سے یہ کہتے ہوئے واپس آئے۔سب
خطبات مسرور جلد پنجم
41
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
تعریفیں اس اللہ جل شانہ کے لئے ہیں جس نے اسے دوزخ کی آگ سے بچالیا۔(بخاری کتاب الجنائز باب اذا اسلم الصبى فمات ، هل يصلى عليه۔۔۔۔۔حدیث نمبر (1356
آپ علیہ جو رحم کے جذبہ سے سرشار تھے یہ برادشت نہ کر سکے کہ ایک شخص جو میری خدمت کرتا رہا ہے،
اللہ تعالیٰ کے عذاب کے نیچے آئے۔اس مرتے ہوئے شخص نے مسلمانوں کی تعداد تو نہیں بڑھائی تھی ، نہ کسی اور مقصد
کے لئے اس کا استعمال ہونا تھا۔جب تک یہ آپ کا خادم رہا، آپ تبلیغ ضرور کرتے رہے لیکن زور نہیں دیا۔یہودی
ہی رہا۔جب مرنے لگا تو خالصہ اس کی عاقبت سنوارنے کے لئے اسلام کا پیغام پہنچایا اور پھر قبول کرنے پر خوشی بھی
محسوس کی۔اب ہمارے جو معترضین ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ اسلام ختی سے پھیلا ، تلوار سے پھیلا اور آنحضرت علی الا اللہ
نے بھی اس کی تعلیم دی، وہ سوائے اس کے کہ اعتراض کرنے والے ہیں اور کچھ اس کا جواب نہیں دے سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بے شمار مثالیں ہیں جہاں
کبھی بھی تشد داور سختی کا ذکر نہیں ملتا۔آپ کی محبت و
شفقت سے ہی لوگوں نے اسلام قبول کیا۔لیکن جب آنکھیں اندھی ہو جائیں ، دلوں پر پردے پڑ جائیں تو لوگوں کا
حال یہی ہوتا ہے۔بچوں سے پیار کا آپ کا اسوہ کیا تھا؟ پہلے بھی میں بیان کر آیا ہوں۔روایت میں آتا ہے حضرت اسامہ بن
زید بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور حسن کو دوسری ران پر اور ہم دونوں کو
اپنے ساتھ چمٹا کر دعا کرتے کہ اے اللہ ! میں ان دونوں پر رحم کرتا ہوں تو بھی ان دونوں پر رحم کا سلوک فرما۔(بخاری کتاب الادب باب وضع الصبى على الفخذ حديث نمبر (6003
یہ تھیں چند مثالیں جو میں نے دیں۔آپ نے اپنے ماننے والوں کو رحمن خدا کی پہچان کروائی ، ان کو مختلف
طریقوں سے توجہ دلائی کہ کس طرح رحمن خدا کا قرب حاصل کرو۔کس طرح اس کی رحمانیت سے حصہ لو۔کس
طرح اس کی رحمانیت سے حصہ لینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ رحم کا سلوک کرو۔اپنے اُسوہ سے ایسے
نمونے قائم فرمائے جس کو دیکھ کر ماننے والوں کو رحمن خدا کا صحیح فہم و ادراک حاصل ہوا۔گویا جب رحمن خدا نے آپ
کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا تو آپ نے اپنی تعلیم سے بھی اور اپنے اسوہ سے بھی اس کا حق ادا کر دیا۔اور صرف اس ایک
صفت میں نہیں بلکہ باقی تمام صفات میں بھی آپ نے کمال حاصل کیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کا خوف اس قد رتھا کہ ایک
روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ عبید اللہ نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کو اس کا عمل
نجات نہ دے گا۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ ! کیا آپ کو بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ نے فرمایا : ہاں مجھے بھی نہیں،
سوائے اس کے کہ اللہ اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لے۔(بخاری كتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل۔حدیث نمبر (6463)
خطبات مسرور جلد پنجم
42
خطبہ جمعہ 26 جنوری 2007 ء
دیکھیں وہ ذات جس کا اوڑھنا بچھونا اللہ تعالیٰ سے تعلق اور اس کا پیار حاصل کرنا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے
بارے میں خود آپ سے قرآن کریم میں یہ اعلان کروایا کہ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ
رَبِّ العَلَمِينَ (الانعام (163 کہ تُو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی
کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔اس کے باوجود آپ فرما رہے ہیں کہ اللہ کی رحمت ہی مجھے ڈھانپے گی۔آپ کی زندگی ، موت ، نمازیں تمام نیکیاں ہر چیز اس اعلیٰ مقام کی تھیں جن تک کوئی نہیں پہنچ سکتا اور جیسا کہ ہم نے
دیکھا اللہ تعالیٰ خود گواہی دے رہا ہے۔یہ وہ اعلیٰ مقام تھا جو آپ نے حاصل کیا۔پھر بھی آپ یہی فرماتے ہیں کہ اگر
مجھے نجات ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی۔پس رحمن خدا کے رحم کو جذب کرنے کے لئے اس کا فضل مانگنا انتہائی ضروری ہے جیسا کہ آنحضرت علیم اللہ
نے ہمیں دعا سکھائی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں دعائیں سکھائی ہیں جن کا ذکر آچکا ہے۔اللہ تعالیٰ کی
رحمانیت ایک مومن کو اس کے حضور جھکانے والی اور اس کا رحم طلب کرنے والی ہونی چاہیئے اور یہی ایک مومن کی نشانی
ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 16 تا 22 فروری 2007 ص 5 تا 9 )