صفت رحیم، صحابہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے جو قربانیاں کیں

خطبات مسرور جلد پنجم
65
7
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
فرموده مورخه 16 فروری 2007 ء بمطابق 16 تبلیغ 1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے اپنے بندے پر اپنی رحیمیت کے جلوے دکھانے کے مختلف طریقے ہیں۔کبھی بخشش طلب کرنے
والوں کے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھولتے ہوئے ان کی بخشش کے سامان قائم فرماتا ہے، انہیں نیکیوں کی توفیق
دیتا ہے۔کبھی اپنے بندے کو یہ احساس دلاتا ہے کہ تمہارا میرے سے، میری رحمت کی طلب بھی، میری مہربانی سے
ہے۔اگر میرا فضل نہ ہوتا تو میری رحمت کی طلب کا تمہیں خیال نہ آتا۔میری صفت رحمانیت کا تمہارے دل میں
احساس بڑھنے سے تم میری طرف جھکے ہو اور کیونکہ یہ ایمان والوں کا شیوہ ہے کہ انہیں یہ احساس کرتے ہوئے جھکنا
چاہئے کہ کتنے انعامات اور احسانات سے اللہ تعالی ہمیں نواز رہا ہے۔اس احساس کے زیر اثر تم جھکے ہو اور میری
رحیمیت سے حصہ پایا ہے۔پس اس بات کو ہمیشہ پیش نظر رکھو کہ میرے فضلوں کو سمیٹنے کے لئے مجھے پکارتے رہو، کیونکہ یہی چیز ہے جو تمہیں
نیکیاں کرنے کی طرف مائل رکھے گی۔کبھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری رحمت کو حاصل کرنے کے لئے میرے راستے
میں جہاد کرنا اور میری خاطر ہجرت کرنا ضروری ہے جس سے میری رحمت کے دروازے تم پر واہوں گے، کھلیں گے۔کبھی فرماتا ہے کہ نماز پڑھنے والے، صدقہ دینے والے میری رحیمیت کے نظارے اس دنیا میں بھی دیکھیں گے اور
اگلے جہان میں بھی۔پھر مومنوں کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو صالح اعمال تم بجالاتے ہو اس کے نیک نتائج تم اس جہان میں بھی دیکھو
گے اور آئندہ کی زندگی میں بھی۔غرض بے شمار ایسی باتیں ہیں جن کے کرنے سے اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت سے ایک
مؤمن حصہ پاتا ہے۔اور ایک مومن کی نشانی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت سے زیادہ سے زیادہ حصہ لے کیونکہ
اللہ تعالیٰ کی یہ صفت ہی ہے جو مومن اور غیر مومن میں فرق کرنے والی ہے۔ایک مومن ہی کی یہ شان ہے کہ جب وہ
اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتا ہے تو اس سے روحانی اور مادی انعاموں اور اس کی رضا کا طلب گار ہوتا ہے اور پھر وہ اس کو
ملتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد پنجم
66
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
دوسری قسم رحمت کی وہ ہے جو انسان کے اعمال حسنہ پر مترتب ہوتی ہے کہ جب وہ تضرع سے دعا کرتا ہے تو
قبول کی جاتی ہے اور جب وہ محنت سے تخمریزی کرتا ہے تو رحمت الہی اس تخم کو بڑھاتی ہے یہاں تک کہ ایک بڑا ذخیرہ
اناج کا اس سے پیدا ہوتا ہے۔اسی طرح اگر غور سے دیکھو تو ہمارے ہر یک عمل صالح کے ساتھ خواہ وہ دین سے متعلق
ہے یا دنیا سے ، رحمت الہی لگی ہوئی ہے اور جب ہم ان قوانین کے لحاظ سے جو الہی سنتوں میں داخل ہیں کو ئی محنت دنیا
یا دین کے متعلق کرتے ہیں تو فی الفور رحمت الہی ہمارے شامل حال ہو جاتی ہے اور ہماری محنتوں کو سر سبز کر دیتی ہے۔(منن الرحمن روحانی خزائن جلد 9 صفحه 148 حاشیه
پس یہ امتیاز ہے ایک مومن اور غیر مومن میں کہ مومن دین اور دنیا کے انعامات کے لئے اللہ تعالیٰ کو اس کی
رحیمیت کا واسطہ دیتے ہوئے اس کے آگے جھکتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ قوانین الہی کے مطابق
انعاموں کو حاصل کرنے کے لئے اور رحیمیت سے حصہ پانے کے لئے دعا کے ساتھ اُن اسباب اور قومی کو بھی کام میں
لا نا ہو گا جوکسی کام کے لئے ضروری ہیں۔پھر نماز، روزہ، زکوۃ صدقہ وغیرہ ہیں۔یہ اُس وقت اللہ کے حضور قبولیت کا
درجہ رکھنے والے اور اس کی رحیمیت کے معجزات دکھانے والے ہوں گے جب دوسرے اعمال صالحہ کی بجا آوری کی
طرف بھی توجہ ہوگی۔اور یہی ایک مومن کا خاصہ ہے کہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والا ہوتا ہے اور پھر
اللہ تعالیٰ کی رحیمیت کے صدقہ اس کے انعاموں کا طلبگار ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
فیض رحیمیت اسی شخص پر نازل ہوتا ہے جو فیوض مترقبہ کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے۔ایسے فیض اٹھانے
کی کوشش کرتا ہے جن کی اس کو خواہش اور انتظار ہو۔اسی لئے یہ ان لوگوں سے خاص ہے جو ایمان لائے اور جنہوں
نے اپنے رب کریم کی اطاعت کی۔جیسے اللہ تعالیٰ کے اس قول وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا (الاحزاب : 44) میں
تصریح کی گئی ہے۔یعنی وہ مومنوں کے حق میں بار بار رحم کرنے والا ہے۔اعجاز امسیح روحانی خزائن جلد 17 صفحه 141-140 اردو تر جمه از تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 3 صفحہ 727
پس ایک تو یہ ہے کہ ایمان کے ساتھ اطاعت شرط ہے، اور اطاعت اس وقت حقیقی اطاعت ہو گی جب یہ مومن
ہر قسم کے اعمال صالحہ بجالانے والا ہوگا اور پھر ایمان میں مضبوط ہوتا چلا جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بھی
اس طرف توجہ دلاتا ہے کہ ایک دفعہ جب تمہیں اللہ نے ایمان لانے کی توفیق عطا فرما دی تو پھر اس ایمان کی حفاظت
بھی تم نے کرنی ہے۔اپنی عبادتوں کو بھی زندہ کرو، تمام حقوق اللہ بجالاؤ اور دوسرے نیک اعمال بجالاتے ہوئے

67
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
حقوق العباد کی طرف بھی توجہ رکھو اور یہ ہر دو قسم کے اعمال تم اس وقت بجالانے والے ہو سکتے ہو جب اللہ تعالیٰ کا
خوف تمہارے دل میں ہوگا۔ایک فکر ہوگی کہ میں نے عبادت کی طرف بھی توجہ دینی ہے اور ہر دو حقوق ادا کرنے کے
لئے اللہ تعالیٰ سے اس کی مدد حاصل کرنی ہے۔کیونکہ اگر اس کی مدد شامل حال نہیں ہوگی تو نیک کاموں اور صالح اعمال کی
انجام دہی نہیں ہو سکتی اور جب یہ صورت حال ہوگی تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے بہت قریب ہوتا ہے، ان پر رحمت سے توجہ
فرماتا ہے، ان کو نیکیوں پر قائم رکھتا ہے اور ہر قسم کے فتنہ و فساد سے بچاتا ہے۔اللہ فرماتا ہے وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ
بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا۔إِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَريبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف: (57) اور
زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ اور اسے خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے رہو یقینا اللہ کی رحمت احسان
کرنے والوں کے قریب رہتی ہے۔تو یہ ہے مومن کی نشانی کہ قومی طور پر بھی اور ذاتی طور پر بھی ایسی کوئی بات نہ کرو
جس سے معاشرے میں فساد پھیلنے کا اندیشہ ہو۔اگر ایسے حالات دیکھو جو پریشان کن ہوں اور تمہارے اختیارات
سے باہر ہوں تو دعاؤں میں لگ جاؤ۔اور جب ایک مومن اللہ تعالیٰ سے رحم کی امید رکھتے ہوئے اور فتنہ و فساد سے
بچتے ہوئے اُس کو پکارے گا بشرطیکہ وہ خود بھی، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ تمام شرائط اللہ تعالیٰ کی رحمت کو حاصل
کرنے کی پوری کر رہا ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر توجہ کرتے ہوئے ان کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ایسے ذرائع سے اس کی
رحمت نازل ہوتی ہے کہ حیرانی ہوتی ہے، ایک انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔محسنین وہ لوگ ہیں جو حقوق العباد ادا کرنے
والے ہیں اور حقوق اللہ بھی ادا کرنے والے ہیں اور اس طرف پوری توجہ دینے والے ہیں۔اس فساد کے زمانے میں جس میں سے آج دنیا گزر رہی ہے اللہ تعالیٰ کا ہم احمدیوں پر یہ کس قدر احسان ہے کہ
اس نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے اس احسان اور انعام کا کبھی
بھی بدلہ نہیں اتارا جا سکتا لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ بھی احسان ہے، احسانوں پر احسان کرتا چلا جاتا ہے کہ فساد نہ کرنے والوں
اور اس کی عبادت کرنے والوں کو محسنین میں شمار فرمارہا ہے اور ان کی دعائیں سنے کی تسلی فرمارہا ہے۔پس یہ جو اتنا بڑا
اعزاز ہمیں مل رہا ہے، یہ کوئی عام حسنین والا اعزاز نہیں ہے بلکہ وہ لوگ ہیں جو ہر وقت اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے اس
کے احکامات پر عمل کرتے ہیں اور اسی طرح اس کی بجا آوری کرتے ہیں جیسے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہیں اور اسے
دیکھ رہے ہیں یا کم از کم خدا تعالیٰ انہیں دیکھ رہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کی حالت میں بھی
تمہاری یہ حالت ہونی چاہئے کہ تم اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے اسے دیکھ رہے ہو یا کم از کم یہ احساس ہو کہ اللہ تمہیں دیکھے
رہا ہے۔پس جب یہ حالت ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی ہر قسم کی رحمت کے دروازے ایک مومن پر کھلیں گے۔ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے راستے میں جہاد کرنے والے، میری خاطر قربانیاں کرنے والے اور

68
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
میری خاطر ہجرت کرنے والے ، یہ بھی ایسے لوگ ہیں جو میرے قریبیوں میں سے ہیں جو میری رحمت سے وافر حصہ
پانے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُوْلَئِكَ
يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ۔وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (البقرة: 219) یقیناًوہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ لوگ جنہوں نے
ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار
رحم کرنے والا ہے۔ایمان کے ساتھ ہجرت کی اور جہاد کی شرط رکھی ہے اور یہ چیز پھر ایمان لانے والوں
کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کی
امید دلاتی ہے۔یہاں ہجرت سے مراد صرف ایک جگہ کو چھوڑنا ہی نہیں ہے کہ ہمیں اس لئے اسے چھوڑنا پڑا کیونکہ
ان نیکیوں کو بجالانے میں کسی خاص جگہ پر ، یا کسی شہر میں یا ملکوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی جن کے کرنے کا
اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ نفس کی خواہشوں کو چھوڑنے والے
لوگ بھی اس زمرہ میں شامل ہیں جو اپنے نفس کو قربان کرنے والے ہیں، اپنی برائیوں کو ختم کر کے نیکیوں پر قائم
ہونے والے ہیں۔پس ان مغربی ممالک میں آنے والے افراد کو بھی اس طرف توجہ رکھنی چاہئے کہ اگر حالات کی وجہ سے اپنے
ملکوں
کو چھوڑنا پڑا ہے تو صرف اس بات پر خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ باہر آ کر ہمارے حالات اچھے ہو گئے ہیں بلکہ
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لینے کے لئے اپنی حالتوں کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔اپنے نفس کی بدیوں کو باہر نکال کر
ان میں نیکیوں کو داخل کرنے کی ضرورت ہے۔تب یہ ہجرت مکمل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو موقع دیا ہے اس موقع
سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔اپنی عبادتوں کے معیار بلند کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے پیغام
کو پہنچانے کے لئے اُس جہاد میں شامل ہونے کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس پاک دین کا پیغام پہنچا کر ہم نے
کرنا ہے۔اس جہاد کے لئے مالی قربانیوں کی ضرورت ہے اور یہ مالی قربانیوں کا جہاد ہر احمدی کا جہاں بھی دنیا میں ہے
ہمیشہ طرہ امتیاز رہا ہے۔یہاں آ کر کشائش پیدا ہو جانے کے بعد اس طرف سے بے پرواہ نہیں ہو جانا چاہئے۔پس
اللہ تعالیٰ نے ایک احمدی کو جو جسمانی ہجرت کا موقع عطا فرمایا ہے اسے اس ہجرت کی وجہ سے اپنے نفس کی اصلاح کی
طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے والے بن سکیں اور فی زمانہ
جماعت کو جب ضرورت پڑتی ہے اور وقت اور مال کی قربانی کی طرف بلایا جاتا ہے تو اس طرف بھی توجہ دینے کی
ضرورت ہے۔ہمیشہ یادرکھیں یہ ان مومنین کی قربانیاں ہی تھیں جنہوں نے قرون اولیٰ میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کیا اور

خطبات مسرور جلد پنجم
69
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو سمیٹنے کے لئے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے کوشش کی ، ملک بدر ہوئے، مالی نقصانات برداشت کرنے پڑے، جہاد کرنا پڑا، سب کچھ ہوا۔اور پھر ان
قربانیوں کو ایسے پھل لگے کہ آج ہم دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنے نفس کی بھی اصلاح کی ، اپنی برائیوں کو
ترک
کیا، نیکیوں کو اختیار کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو پہنچانے کے لئے اعلیٰ قربانیاں دیں۔پس ہم میں سے آج بھی وہی لوگ خوش قسمت ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے والے ہیں جو اس
اصول کو سمجھے ہوئے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ جیسا کہ فرماتا ہے ، وہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اگر ہم اپنی
غلطیوں کا احساس کرتے ہوئے اس کے آگے جھکنے والے اور اس کے دین کی سر بلندی کے لئے قربانی اور کوشش
کرنے والے ہوں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ پانے والے ہوں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسی کوشش کو کبھی
ضائع نہیں کرتا جو نیک نیتی سے اس کی خشیت دل میں رکھتے ہوئے اس کی خاطر کی جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” عادت الہیہ اس طرح پر جاری ہے کہ وہ اس کی کوششوں
کو ضائع ہونے نہیں دیتا بلکہ ان کوششوں پر ثمرات حسنہ مترتب کرتا ہے“۔براهین احمدیه روحانی خزائن جلد 1 صفحه 422 حاشیه نمبر (11)
اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اپنی رحیمیت سے ہمیشہ حصہ دیتا چلا جائے۔اور ہر احمدی کو ایسی توفیق دیتا ر ہے کہ وہ ایسی
ثمر آور کوشش کرنے والا ہو ، جو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو حاصل کرنے کا باعث بنتی رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں۔تیسری قسم فیضان کی فیضانِ خاص ہے۔اس میں
اور فیضان عام میں یہ فرق ہے کہ فیضان عام میں مستفیض پر لازم نہیں کہ حصول فیض کے لئے اپنی حالت کو نیک
بناوے“۔جو اللہ تعالیٰ کے فیض ہیں ، اس میں دو قسم کے فیض ہیں، ایک خاص اور ایک عام۔عام تو رحمانیت کی صورت
میں ہے اور خاص رحیمیت کی صورت میں ہے۔فرمایا کہ رحمانیت کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ضرور نیکیوں کو اختیار کرنا
ہے اور اپنی حالت کو بدلنا ہے۔فرمایا " فیضان عام میں مستفیض پر لازم نہیں کہ حصول فیض کے لئے اپنی حالت کو نیک
بناوے اور اپنے نفس کو مجب ظلمانیہ سے باہر نکالے“ یعنی نفس کو جو اندھیرے میں چھپا ہوا ہے اس سے باہر نکالے۔یا کسی قسم کا مجاہدہ اور کوشش کرے بلکہ اس فیضان میں خدائے تعالیٰ آپ ہی ہر ایک ذی روح کو اس کی
ضروریات جن کا وہ حسب فطرت محتاج ہے عنایت فرماتا ہے اور بن مانگے اور بغیر کسی کوشش کے مہیا کر دیتا ہے۔لیکن
فیضان خاص میں جہد اور کوشش اور تزکیہ قلب اور دُعا اور تضرع اور توجہ الی اللہ اور دوسرا ہر طرح کا مجاہدہ جیسا کہ موقعہ
ہو شرط ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحیمیت حاصل کرنی ہے تو اس کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے۔اپنے دلوں کو صاف کرنا پڑتا
66

خطبات مسرور جلد پنجم
70
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
ہے، دعاؤں کی طرف توجہ دینی پڑتی ہے اور صرف سطحی قسم کی دعا ئیں نہیں، انتہائی تفرع اور عاجزی سے گڑ گڑاتے
ہوئے اس کے سامنے جھکنا ہے اور پوری طرح اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ دینی ہوگی۔اور پھر اس کے علاوہ جو بھی مجاہدہ کسی
بھی کام کرنے کے لئے ضروری ہے اس کو اختیار کرنا ہوگا۔فرمایا: ”اور اس فیضان کو وہی پاتا ہے جو ڈھونڈتا ہے۔جو ڈھونڈے گا اس کو اللہ تعالیٰ کا فیضان ملے گا۔اور
اُسی پر وارد ہوتا ہے جو اس کے لئے محنت کرتا ہے۔اور اس فیضان کا وجود بھی ملاحظہ قانون قدرت سے ثابت ہے۔کیونکہ یہ بات نہایت بدیہی ہے کہ خدا کی راہ میں سعی کرنے والے اور غافل رہنے والے دونوں برابر نہیں ہو
سکتے۔یہ بات بالکل ظاہر ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوشش کرنے والے ہوں اور ایسے لوگ جو اللہ تعالیٰ کے
احکامات پر عمل کرنے سے غافل بیٹھے ہوں وہ کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔”بلاشبہ جو لوگ دل کی سچائی سے خدا کی راہ میں
کوشش کرتے ہیں اور ہر یک تاریکی اور فساد سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں ایک خاص رحمت ان کے شامل حال ہو جاتی
ہے۔اس فیضان کے رو سے خدائے تعالیٰ کا نام قرآن شریف میں رحیم ہے اور یہ مرتبہ صفت رحیمیت کا بوجہ خاص
ہونے اور مشروط به شرائط ہونے کے مرتبہ صفت رحمانیت سے مؤخر ہے۔یعنی بعد میں آیا ہے ” کیونکہ خدائے تعالیٰ
کی طرف سے اول صفت رحمانیت ظہور میں آئی ہے۔پھر بعد اس کے صفت رحیمیت ظہور پذیر ہوئی۔پس اسی ترتیب
طبعی کے لحاظ سے سورۃ فاتحہ میں صفت رحیمیت کو ، صفت رحمانیت کے بعد میں ذکر فرمایا اور کہا الرَّحْمنِ الرَّحِيم
اور صفت رحیمیت کے بیان میں کئی مقامات پر قرآن شریف میں ذکر موجود ہے جیسا ایک جگہ فرمایا ہے ــــــــان
بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا (الاحزاب : 44) پہلے میں مثال دے آیا ہوں۔یعنی خدا کی رحیمیت صرف ایمانداروں
سے خاص ہے جس سے کا فر کو یعنی بے ایمان اور سرکش کو حصہ نہیں۔اس جگہ دیکھنا چاہئے کہ خدا نے کیسی صفت رحیمیت کو مومن کے ساتھ خاص کر دیا۔لیکن رحمانیت کو کسی جگہ مومنین
کے ساتھ خاص نہیں کیا اور کسی جگہ یہ نہیں فرمایا که كَانَ بِالْمُؤْمِنِين رَحْمَانًا بلکہ جو مومنین سے رحمت خاص متعلق ہے
ہر جگہ اس کو رحیمیت کی صفت سے ذکر کیا ہے۔پھر دوسری جگہ فرمایا ہے اِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ
(الاعراف: 57) یعنی رحیمیت الہی انہیں لوگوں سے قریب ہے جو نیکو کار ہیں۔پھر ایک اور جگہ فرمایا ہے اِنَّ الَّذِينَ
امَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ۔وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(البقرة: 219) یعنی جو لوگ ایمان لائے اور خدا کے لئے وطنوں سے یا نفس پرستیوں سے جدائی اختیار کی اور خدا کی راہ
میں کوشش کی ، وہ خدا کی رحیمیت کے امیدوار ہیں اور خدا غفور اور رحیم ہے۔یعنی اس کا فیضان رحیمیت ضرور ان لوگوں
کے شامل حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے مستحق ہیں کوئی ایسا نہیں جس نے اس کو طلب کیا اور نہ پایا۔“
براهين احمدیه روحانی خزائن جلد اوّل صفحه 450 تا 452 حاشیه نمبر (11)

71
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
یہاں سورۃ بقرہ کی جو یہ آیت ہے إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ۔۔۔اس
ضمن میں یاد آیا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی ایک حدیث کا واقعہ لکھا ہے لیکن مجھے اس سے خیال
آیا کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کو بھی جماعت میں بہت مقام تھا اور جو صحابہ کی اولاد ہیں،
جب بھی کبھی کوئی تعارف کرانے لگے تو ضرور کراتے ہیں کہ میرے نانا یا دادا صحابی تھے۔تو یہ جوان کا صحابی ہونا تھا یہ
ان اولادوں کو یہ احساس دلانے والا ہونا چاہئے کہ جس طرح اُنہوں نے اپنے نفس کو بھی کچلا، ہجرت کا حق بھی ادا
کیا، اپنے گھر بار کو بھی چھوڑا، قربانیاں بھی کیں۔اس مقام کو ہم نے قائم رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔جس واقعہ کا میں ذکر کر رہا ہوں یہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک دفعہ حج پر گئے۔تو وہاں کچھ نو جوان
جو بعد میں مسلمان ہوئے تھے ، قریب بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تشریف
لائے ، حضرت عمرؓ نے ان نو جوانوں
کو فرمایا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ کہ یہ صحابی رسول ﷺ ہیں۔خیر وہ پیچھے ہٹ گئے ، تھوڑی
دیر کے بعد ایک اور صحابی تشریف لائے ، حضرت عمر نے ان نوجوانوں کو پھر پیچھے ہٹا دیا، ہوتے ہوتے وہ دُور جوتیوں
کے پاس چلے گئے۔اور جب وہاں پہنچے تو وہ سارے اچھے خاندانوں کے تھے، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ
ہمارے ساتھ یہ ذلت کا سلوک ہوا ہے، اور باہر نکل گئے۔باہر جا کر باتیں کرنے لگے کہ یہ تو ہمارے ساتھ آج بہت
برا ہوا ہے۔ان میں سے ایک زیادہ بہتر ایمان لانے والوں میں سے تھا۔اس نے کہا کہ جو بھی ہوا یہ ہمارے باپ دادا
کا قصور ہے جنہوں نے آنحضرت ﷺ کو نہیں مانا اور آج ان کی وجہ سے ہمیں ذلت اٹھانی پڑی۔بہر حال صحابہ رسول
کا ایک مقام ہے۔تو خیر انہوں نے کہا اس کا کیا علاج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمر سے ہی پوچھتے
ہیں۔تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے اور کہا کہ آج ہم سے یہ سلوک ہوا ہے۔حضرت عمر نے کہا میں
مجبور تھا۔میں تمہارے خاندانی حالات اور وجاہت سب کچھ جانتا ہوں لیکن صحابہ رسول ﷺ جنہوں نے اتنی قربانیاں
دی ہوئی ہیں ، ہجرت بھی کی، جہاد میں شامل ہوئے ان کے مقابلے میں تمہاری حیثیت نہیں ہے۔وہ کہتے ہیں
ہمیں سمجھ آ گئی کہ یہی بات ہے لیکن اس کا اب علاج کیا ہے۔حضرت عمر گوان سارے حالات کا پتہ تھا کہ بڑے
اچھے خاندان کے یہ لوگ ہیں، ان کے باپ دادا نے بعض حالات میں مسلمانوں کی مددبھی کی ہوئی ہے۔حضرت عمر
بھی بڑے جذباتی ہو گئے۔آپ سے بولا نہیں گیا۔آپ نے شام کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ادھر جاؤ۔وہاں اُس
زمانے میں جنگ ہو رہی تھی تو بہر حال وہ سات نوجوان تھے چلے گئے اور اس جنگ میں شامل ہوئے۔ملک سے
ہجرت بھی کی اور جہاد بھی کیا اور شہادت حاصل کی۔تو وہ مقام پایا جس کا اللہ تعالیٰ نے یہاں ذکر فرمایا ہے۔(ملخص از تفسیر کبیر جلد 2 صفحه 477 تا 479

خطبات مسرور جلد پنجم
72
خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء
پس جو صحابہ کی اولادیں ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے قربانیاں دیں تو انہوں نے مقام پایا۔اب ہم میں صحابہ میں سے تو کوئی نہیں ہے صرف اتنا کہ دینا کہ ہم صحابی کی نسل میں سے ہیں، کافی نہیں ہوگا۔اگر اس
زمانے میں بعد میں آنے والے اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے جہاد بھی کریں گے اور ہجرت بھی کریں گے تو وہ آپ لوگوں
سے کہیں آگے نہ بڑھ جائیں۔اس لئے اس طرف توجہ رکھیں اور آپ کے بڑوں نے جو قربانیاں کیں اور جس مقام کو
پایا اس
کو اگلی نسلوں میں بھی قائم رکھنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دل میں اس کی سچی طلب اور اس کے احکامات پر عمل
کرنے کی ہمیشہ نہ صرف خواہش پیدا ہوتی رہے بلکہ عمل کرنے کی بھی توفیق ملے۔اپنے نفسوں کے خلاف جہاد کرنے
والے بھی ہوں اور اللہ تعالیٰ کے دین کی سر بلندی کے لئے قربانیاں کرنے والے بھی ہوں تا کہ اس کی رحیمیت سے
ہمیشہ فیض اٹھاتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 9 تا 15 مارچ 2007 ء ص 5 تا 7 )

آج 10 میں سے 10 باقی