صفت رحیمیت، آنحضرتﷺ کے رحم کی چند مثالیں

خطبات مسرور جلد پنجم
83
9
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007 ء
فرمودہ مورخہ 2 /مارچ 2007ء بمطابق 2 رامان 1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی بعد حضور انور نے فرمایا:
گزشتہ خطبے میں میں نے آنحضرت ﷺ کے اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت کے کامل پر تو ہونے کا کچھ ذکر کیا تھا۔کہ وہ جس کو اللہ تعالیٰ نے رؤف و رحیم کہہ کر پکارا ہے، جو اپنوں اور غیروں کے لئے بے انتہا رحم کے جذبات لئے
ہوئے تھا، آپ کی زندگی ان واقعات سے بھری پڑی ہے جب معمولی سے معمولی بات پر بھی آپ کا جذبہ رحم
موجزن نظر آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا درد دل میں محسوس کرتے ہوئے یہ رحمۃ للعالمین اور رؤف و رحیم مخلوق کا درد
دُور کرنے کے لئے بے چین ہو جاتا ہے۔گزشتہ خطبہ میں ہیں نے احادیث سے چند مثالیں پیش کی تھیں۔آج چند
اور احادیث پیش کروں گا۔یہ مختلف مثالیں ہیں جو آپ کی سیرت کے اس پہلو پر روشنی ڈالتی ہیں۔لیکن عقل کے
اندھے پھر بھی یہی کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ آپ میں رحم کا جذ بہ نہیں تھا۔ہم دیکھیں گے کہ بعض ایسی معمولی باتیں ہیں جن
پر دنیا کی نظر میں ایسے شخص کو جو اس مقام پر پہنچا ہو جہاں اس کے ماننے والے دیوانوں کی طرح سب کچھ اس پر قربان
کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہوں، ان باتوں کے کرنے کا کبھی خیال آ ہی نہیں سکتا۔آپ کے ماننے والوں کا ، مومنین کا
آپ کے لئے جو جذ بہ تھا وہ دنیا کی نظر میں شاید دیوانگی ہو لیکن عشق و محبت کی دنیا میں یہ عشق و محبت کی انتہا ہے۔اس کی
ایک مثال دیتا ہوں جس کو غیر نے بھی محسوس کیا اور اپنے لوگوں کو جا کر کہا کہ ان لوگوں کا تم مقابلہ نہیں کر سکتے جو اس
دیوانگی کی حد تک آپ سے عشق کرتے ہیں کہ آپ کے وضو کے پانی کے قطروں کو زمین پر پڑنے سے پہلے ہی اُچک
لیتے ہیں۔اگر کوئی دنیا دار ہو تو اس اظہار کے بعد دوسروں کے لئے محبت و نرمی اور رحمت کے جذبات رکھنے کی بجائے
خودسری اور خود پسندی میں بڑھ جائے۔لیکن ہم قربان جائیں اپنے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے کہ آپ اس کے
باوجو د رحمت کے جذبے کے ساتھ اپنے لوگوں کو آرام پہنچانے کے لئے قربانیوں پر قربانیاں کر رہے ہیں، ان پر اپنی
رحمت کے پر پھیلا رہے ہیں، ان
کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لینے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے کے
طریقے سکھا رہے ہیں۔اس خیال سے بے چین ہورہے ہیں کہ کہیں مجھ سے کسی کو کبھی تکلیف نہ پہنچ جائے۔اللہ تعالیٰ
نے میرا نام رحمتہ للعالمین رکھا ہے تو رحمتیں اور شفقتیں مجھ سے نکلنی چاہئیں اور دوسروں کو پہنچنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ سے
مومنوں کے لئے رحمت و مغفرت کی دعائیں مانگ رہے ہیں، ان کی تکلیفوں پر پریشان ہورہے ہیں۔کوئی ایسا نہیں

84
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
جو اس نبی ﷺ کی رافت اور رحمت کا رہتی دنیا تک مقابلہ کر سکے بلکہ اس کا عشر عشیر کیا، ہزارواں ، لاکھواں حصہ بھی دکھا
سکے۔اس سراپا رحمت کا ایک واقعہ جو بظاہر معمولی لگتا ہے لیکن اپنے ایک معمولی چاکر کے لئے نرمی و رحمت کے
جذبات کی ایک ایسی تصویر کھینچتا ہے جو بڑے بڑے نرم دل اور اپنے ماتحتوں کا خیال رکھنے والوں میں ہزارواں حصہ
بھی نظر نہیں آ سکتا۔ایک روایت میں آتا ہے ، حضرت عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہا ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ حنین کے
روز ایک مرتبہ میری وجہ سے نبی کریم ﷺ کا راستہ تنگ ہو گیا۔اس وقت میں نے موٹے چمڑے کا جوتا پہنا ہوا تھا۔میرا
پاؤں رسول اللہ
ﷺ کے پاؤں پر آ گیا تو آپ نے اس کوڑے کے ساتھ جو آپ نے پکڑا ہوا تھا مجھے جلدی سے پیچھے ہٹایا
اور کہا بسم اللہ تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔راوی کہتے ہیں میں نے وہ رات اپنے آپ کو ملامت کرتے ہوئے گزار
دی۔میں اپنے دل میں بار بار سوچتا تھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو تکلیف دی ہے۔جب صبح ہوئی تو ایک شخص آیا اور
پوچھا کہ فلاں کہاں ہے؟ میں نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ میں یہاں ہوں اور ان کے ساتھ چل پڑا۔آنحضرت ﷺ کی
خدمت میں حاضر ہوا۔رسول اللہ ﷺ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا تم نے کل اپنی جوتی سے میرے پاؤں کو لتاڑ ہی دیا تھا
اور تم نے مجھے تکلیف پہنچائی تھی لیکن میں نے تمہیں کوڑے کے ساتھ اپنے پاؤں سے پیچھے کیا تھا۔تو یہ جو ہلکا سا کوڑا میں
نے تمہیں مارا تھا یہ اسی (80) دنبیاں ہیں، بکریاں ہیں، بھیڑیں ہیں انہیں اس کے بدلہ میں لے لو۔(السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 473 باب ما يذكر فيه صفة الله الله الباطنة وان شاركه فيها غيره۔دار الكتب العلمية بيروت)
تو دیکھیں اس رحمتہ للعالمین کا اپنے چاکروں سے کیا حسن سلوک ہے۔تکلیف بھی آپ کو پہنچی ہے۔اس تکلیف
سے اپنے پاؤں کو آزاد کروانے کے لئے ہلکے سے کوڑے کے اشارے سے دوسرے کا پاؤں پیچھے ہٹایا ہے تو ساری
رات آپ کے دل میں یہ خیال رہا کہ چاہے یہ ہلکا سا کوڑا ہی سہی۔میں نے یہ کیوں مارا۔اس سے اس کو تکلیف پہنچی
ہوگی۔اپنی تکلیف کا کوئی احساس نہیں رہا۔جس کوکوڑا مار وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہے۔وہ ساری رات سونہیں سکا کہ میں
نے آنحضرت ﷺ کو تکلیف پہنچائی ہے۔لیکن یہ سراپا رحمت صبح اٹھ کر کہتے ہیں کہ تمہیں میرے ذریعہ سے تھوڑی سی جو
تکلیف پہنچی تھی یہ اس کا بدلہ ہے۔یہ اسی (80) بھیٹریں ہیں یہ لے لو۔پھر دیکھیں آپ کی مجلس میں آنے والے ایک بدو کا رویہ جو ادب آداب سے بالکل نابلد تھا بلکہ لگتا ہے لوگ سیکھنا
نہیں چاہتے تھے۔ان لوگوں کو اپنے اکھڑ پن پر بہت زیادہ فخر تھا۔لیکن اس رویہ کے باوجود کیا شفقت کا سلوک تھا جو آپ
نے اس سے فرمایا اور اس کی حاجت براری فرمائی۔روایت میں آتا ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ میں نبی
ﷺ کی معیت میں تھا۔آپ نے ایک موٹے کنارے والی چادر زیب تن کی ہوئی تھی۔ایک بدو نے
اس چادر کو اتنے زور سے کھینچا کہ اس کے کناروں کے نشان آپ کی گردن پر پڑ گئے۔پھر اُس نے کہا اے محمد ! (ﷺ)

خطبات مسر در جلد پنجم
85
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
اللہ کے اس مال میں سے جو اس نے آپ کو عنایت فرمایا ہے ان دو اونٹوں پر لاد دیں کیونکہ آپ نہ تو مجھے اپنے مال
میں سے اور نہ ہی اپنے والد کے مال میں سے دیں گے۔پہلے تو نبی کریم ﷺ خاموش رہے۔پھر فرمایا۔اَلْمَالُ مَالُ
اللهِ وَأَنَا عَبُدُہ۔مال تو اللہ ہی کا ہے اور میں اس کا بندہ ہوں۔پھر آپ نے فرمایا تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے اس
کا بدلہ تم سے لیا جائے گا۔بد و نے کہا: نہیں۔تو آپ نے فرمایا کہ کیوں؟ تم سے بدلہ کیوں نہیں لیا جائے گا۔اس بد و
نے کہا اس لئے کہ آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں لیتے۔اس پر نبی کریم ﷺ ہنس پڑے۔پھر آپ نے ارشاد فرمایا کہ
اس کے ایک اونٹ پر جو اور دوسرے پر کھجور میں لا ددی جائیں۔(الشفاء لقاضي عياض۔الباب الثاني في تكميل الله تعالى۔۔۔الفصل واما الحلم جلد اول صفحه 74۔دار الكتب العلمية بيروت (2002ء)
تو دونوں لا ددیئے۔یہ بد و بھی کوئی بے وقوف نہیں تھا۔اسے پتہ تھا کہ جو چاہے آپ کے سامنے بول لوں۔جیسا بھی سلوک کرلوں اس سراپا رحمت کی طرف سے صرف عفو اور درگز راور رحمت کا اظہار ہی ہونا ہے۔پھر مومنوں
کو اللہ تعالیٰ کی یاد کی طرف ہر وقت متوجہ رکھنے کے لئے تا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لیتے
رہیں آپ مختلف طریقوں سے توجہ دلاتے تھے۔پہلی قوموں پر جو سماوی آفات کے ذریعہ سے عذاب آتے رہے اور
جس کے ذریعہ سے ان کے نام ونشان صفحہ ہستی سے مٹ گئے ان کا کیونکہ آپ کو سب سے زیادہ احساس تھا اور خیال
فرماتے تھے کہ مجھے ماننے والے یا ارد گرد کے رہنے والے آج بھی کسی غلطی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے نہ
آ جا ئیں۔اس لئے جب بھی کبھی ہوایا آندھی یا بارش کو دیکھتے تو خود بھی اللہ تعالیٰ کا رحم طلب کرتے ، دعاؤں میں لگ
جاتے اور مسلمانوں کو بھی نصیحت فرماتے کہ اس کا رحم طلب کرو کہ یہ ہوا، آندھی یا بارش جو آ رہی ہے یہ کہیں اللہ تعالی کا
غضب لانے والی ، عذاب لانے والی نہ ہو۔پس جب بھی ہوا یا بارش دیکھتے تو اللہ تعالیٰ کا رحم طلب فرماتے۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا کہ تم ہوا کو بُرا بھلا نہ کہا
کرو کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے جو کہ رحمت اور عذاب دونوں کو لاتی ہے۔لیکن اللہ سے اس کی خیر چاہا کرو
(اور جب اسے دیکھو اللہ سے اس کی خیر چاہا کرو ) اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو۔(سنن ابن ماجه کتاب الادب باب النهي عن سبّ الريح حديث نمبر (3727
عطاء بن ابی رباح نے حضرت عائشہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جس دن میں ہوا چلتی ، بادل آتے تو آپ کے
چہرے پر اس کے آثار نظر آتے اور آپ کبھی تشریف لاتے اور کبھی چلے جاتے۔یعنی پریشانی میں ٹہلتے رہتے۔جب
بارش ہوتی تو اس کی وجہ سے آپ خوش ہو جاتے اور پریشانی آپ سے جاتی رہتی۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ آپ نے
فرمایا: مجھے اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ یہ کوئی عذاب نہ ہو جو میری امت پر مسلط کر دیا جائے۔اور آپ بارش کو دیکھ کر
کہتے کہ اب رحمت ہے۔(صحيح مسلم كتاب صلاة الاستسقاء باب التعوذ عند رؤية الريح والغيم والفرح بالمطر حدیث نمبر (1968

86
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
خطبات مسر در جلد پنجم
اس سراپا رحمت نے اس موقع پر خود بھی دعائیں کیں اور جود عا ئیں سکھائیں۔وہ ایک دو میں یہاں نمونہ
پیش کرتا ہوں۔ایک دعا آپ نے آندھی، ہوا، بارش اور طوفانوں
کو دیکھ کر یہ سکھائی کہ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ
خَيْرَهَا وَخَيْرَمَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَاَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِهَا وَ شَرِّمَا فِيهَا وَ شَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ۔(صحیح مسلم کتاب صلاة الاستسقاء باب التعوذ عند رؤية الريح والغيم والفرح بالمطر حديث نمبر (1969
کہ اے اللہ میں تجھ سے اس کی ظاہری و باطنی خیر و بھلائی چاہتا ہوں اور وہ خیر بھی چاہتا ہوں جس کے ساتھ یہ
بھیجی گئی ہے اور میں اس کے ظاہری و باطنی شر سے اور اس شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔پھر ایک دعا آپ نے یہ سکھائی کہ اَللَّهُمَّ اِنّى اَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَ
فَجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ۔(صحیح مسلم کتاب الرقاق باب اكثر اهل الجنة الفقراء واكثر اهل النار النساء و بيان الفتنة بالنساء حديث نمبر (6838
کہ اے اللہ میں تیری نعمت کے زائل ہونے سے، تیری عافیت کے ہٹ جانے سے، تیری اچانک سزا اور ان
سب باتوں سے پناہ مانگتا ہوں جن سے تو ناراض ہو۔پھر دیکھیں اس سراپا رحمت نے ایک غریب عورت کو جو قریب المرگ تھی ، اپنی رحمت اور دعاؤں سے نوازنے کے
لئے کیا سلوک فرمایا اور پھر وفات کے بعد بھی اس کے لئے مغفرت کی دعا کی اور رحمت کے جذبات کا اظہار فرمایا۔ایک روایت میں آتا ہے۔ابن شہاب روایت کرتے ہیں کہ انہیں ابوامامہ نے بتایا کہ مدینہ کی بیرونی بستیوں
کی غریب عورت بہت بیمار پڑگئی۔نبی کریم
ﷺ اس کی صحت کے بارے میں صحابہ سے دریافت فرمایا کرتے تھے۔آپ نے فرمایا تھا کہ اگر یہ خاتون فوت ہو جائے تو اُس وقت تک اس کو دفن نہ کرنا جب تک میں اس کی نماز جنازہ نہ
پڑھ لوں۔چنانچہ وہ فوت ہوگئی۔رات کے وقت فوت ہوئی اور صحابہ اس کا جنازہ رات گئے مدینہ لائے تو انہوں نے
رسول اللہ ﷺ کوسو یا ہوا پایا۔انہوں نے آپ کو جگانا پسند نہیں کیا۔چنانچہ انہوں نے اس کی نماز جنازہ خود ہی پڑھی
اور جنت البقیع میں دفن کر دیا۔جب صبح ہوئی تو رسول
اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے اس
خاتون کے بارے میں دریافت فرمایا۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ اسے تو دفن کر دیا ، وہ رات فوت ہو گئی تھی۔ہم آپ
کے پاس آئے تھے مگر آپ کو سوئے ہوئے پایا تو ہم نے آپ کو جگانا مناسب نہ سمجھا۔اس پر آپ نے فرمایا مجھے اس
کی قبر پر لے چلو۔چنانچہ آپ وہاں گئے اور قبرستان میں جا کر اس کی قبر جو آپ کو دکھائی گئی تو رسول اللہ ﷺ وہاں
کھڑے ہو گئے۔صحابہ آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔اور آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی اور اس نماز جنازہ
میں چار تکبیر میں کہیں۔(سنن النسائى كتاب الجنائز باب الصلاة على الجنازة بالليل حدیث نمبر (1969

خطبات مسرور جلد پنجم
87
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا آئندہ ایسا نہ کرنا اگر کسی کے بارے میں کہوں کہ میں جنازہ
پڑھاؤں گا۔مجھے بتا دینا تو بتا دیا کرو۔ویسے بھی بتانا چاہئے کہ اگر تم میں سے کسی کا کوئی عزیز فوت ہو جائے تو جب
تک مجھے آگاہ نہ کرو گے میں اس وقت تک کیسے آسکوں گا۔میری دعا فوت شدہ کے لئے باعث رحمت ہے۔پھر
آپ قبر پر تشریف لے گئے اور چار تکبیریں کہیں اور نماز جنازہ پڑھائی۔(سنن ابن ماجه كتاب الجنائز باب ما جاء في الصلواة على القبر حدیث نمبر (1528
پھر بظاہر چھوٹی چھوٹی نیکیوں کا ذکر کر کے اپنی اُمت کو ان نیکیوں کے بجالانے کی طرف توجہ دلاتے تھے تا کہ وہ
جس ذریعہ سے بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کر سکیں اور اس کی رحمت سے حصہ لے سکیں ، لے لیں۔ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے راستہ
میں ایک خار دار درخت کی شاخ پڑی دیکھی تو اس نے کہا اللہ کی قسم ! میں اس کو ضرور ہٹا دوں گا تا اس سے مسلمانوں کو
تکلیف نہ پہنچے۔اس پر اس کو جنت میں داخل کر دیا گیا۔(صحیح مسلم كتاب البر والصلة باب فضل ازالة الاذى عن الطريق حديث نمبر (6565
اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کے اجر کو بھی خالی نہیں چھوڑا۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے رحمت کا سلوک فرماتا
ہے۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ میں ہر عمل کی جزا دوں گا تو اس عمل کو بھی خالی نہیں چھوڑا۔اللہ تعالی کوئی چھوٹی
سے چھوٹی نیکی یا بڑی سے بڑی نیکی بغیر جزا کے نہیں چھوڑتا۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے، حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی راستے پر
چلا جار ہا تھا اس کو شدید پیاس محسوس ہوئی اسے ایک کنواں نظر آیا۔اس نے اُس میں اتر کر پانی پیا۔جب وہ باہر نکلا تو
اس نے ایک کتے کو دیکھا جو ہانپ رہا تھا اور پیاس کی شدت کی وجہ سے مٹی چاٹ رہا تھا۔اس شخص نے کہا کہ اس کتے کو
بھی اسی طرح پیاس لگی ہے جس طرح مجھے لگی ہے۔وہ دوبارہ کنویں میں اترا اور اپنے موزے کو پانی سے بھر کر اپنے منہ
کے ذریعہ سے اس کو پکڑا اور کتے کو اس سے پانی بلایا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کی قدر دانی کی اور اسے بخش دیا۔صحابہ
نے پوچھا یا رسول اللہ کیا ہمارے لئے جانوروں میں بھی اجر ہے؟ تو آپ نے فرمایا ہر جاندار میں اجر مقدر ہے۔(صحیح بخاری کتاب الادب باب رحمة الناس والبهائم حديث نمبر (6009
پس کوئی بھی عمل ضائع نہیں ہوتا۔ہر عمل جو نیک نیتی سے کیا جائے اللہ تعالیٰ اپنی رحیمیت کے صدقے ضرور است
کا بدلہ دیتا ہے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔مختلف طریقوں میں مجالس میں جب بیٹھے ہوتے تھے، آپ تشریف فرما ہوتے
تھے، لوگ سوال کرتے تھے آپ جواب دیتے تھے اور تربیتی نصیحت بھی فرماتے تھے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں

خطبات مسرور جلد پنجم
88
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
کہ رسول اللہ
ﷺ نے حسن بن علی کا بوسہ لیا اور آپ کے پاس اقرع بن حابس التمیمی بیٹھے ہوئے تھے۔تو اقرع
نے کہا میرے دس بچے ہیں میں نے کبھی بھی ان میں سے کسی کو نہیں چوما۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی طرف دیکھا اور
فرمایا جو تم نہیں کرتا ، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“
(صحيح بخارى كتاب الأدب باب رحمة الولد وتقبله ومعانقته۔حديث نمبر 5997)
بچوں کو پیار کرنا ، ان کی تربیت کرنا یہ بھی ایک رحم کے جذبے کے تحت ہونا چاہئے۔اور یہی چیز اللہ تعالیٰ کے رحم
کو سمیٹنے والی ہے۔اللہ تعالیٰ کے رحم کو حاصل کرنے والی ہے۔رض
عبد الله بن بسر کہتے ہیں کہ رسول اللہ
ﷺ میرے والد کے ہاں بطور مہمان تشریف لائے ہم نے آپ
کی خدمت میں کھانا پیش کیا جسے آپ نے تناول فرمایا۔پھر آپ کے پاس کھجور میں لائیں گئیں آپ انہیں کھاتے
جاتے تھے اور اپنی دوانگلیوں سے ( شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے گٹھلیاں ایک طرف رکھتے جاتے تھے۔پھر
آپ کے پاس مشروب لایا گیا۔جسے آپ نے پینے کے بعد اپنے داہنے ہاتھ بیٹھے ہوئے شخص کو دیا۔میرے والد نے
آپ کی سواری کی لگا میں پکڑے ہوئے عرض کیا کہ ہمارے لئے دعا کریں۔آپ نے یہ دعا کی : اے اللہ ! جو تو نے
انہیں رزق عطا کیا ہے اس میں ان کے لئے برکت ڈال دے اور ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما۔(سنن الترمذى كتاب الدعوات باب فى دعاء الضيف حديث نمبر (3576
آپ کو علم تھا کہ آپ کی دعا ان لوگوں کی زندگیاں بھی سنوارنے والی ہے اور عاقبت سنوارنے کے لئے بھی
بہت ضروری ہے۔اور شکر گزاری کے جذبات سے بھی آپ کا دل بھرا ہوا تھا۔جو خدمت انہوں نے اس وقت کی اس
کا تقاضا تھا کہ ان کو اس سے بہت بڑھ کر دیا جائے۔اور آپ کی دعاؤں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے فضل کو اور رحم کو سمیٹنے
والی اور کیا چیز ہوسکتی تھی جس کی برکتیں ان کے بھی اور ان کی نسلوں کے بھی ہمیشہ کام آنے والی تھیں۔وضین سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم
ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی کہ اے اللہ کے
رسول ! ہم جاہل تھے اور بتوں کی عبادت کیا کرتے تھے اور ہم اپنے بچوں کو قتل کیا کرتے تھے۔میری ایک بیٹی تھی۔جب وہ جواب دینے کی عمر کو پہنچی اور جب میں اُسے بلاتا تو وہ بڑی خوش ہوتی۔ایک دن میں نے اسے بلایا تو وہ
میرے پیچھے ہولی۔میں چلتا گیا یہاں تک کہ میں اپنے خاندان کے کنویں تک آپہنچا جو زیادہ دور نہ تھا۔چنانچہ میں
نے اپنی بیٹی کو اس کے ہاتھ سے پکڑ کر اس کنویں میں پھینک دیا اور میں نے جو اس کی آخری آواز سنی وہ یھی کہ وہ کہہ
رہی تھی کہ اے میرے ابا ! اے میرے اتبا۔رسول اللہ ﷺ رو پڑے۔آپ کے آنسو آہستہ آہستہ بہنے لگے۔اُس وقت رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں جو لوگ
بیٹھے تھے اُن میں سے ایک شخص نے کہا کہ تم نے رسول اللہ ﷺ کو نمگین کر دیا ہے۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم

89
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
خاموش رہو، یہ مجھ سے ایسے معاملے کے بارے میں سوال کر رہا ہے جو اس کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔پھر
آنحضور
ﷺ نے کہا کہ اپنا قصہ دوبارہ مجھے سناؤ۔چنانچہ اس نے سارا واقعہ دوبارہ سنایا۔اس واقعہ کو دوبارہ سن کر
آنحضور کے آنسو آپ کی آنکھوں سے بہتے ہوئے آپ کی داڑھی تک جا پہنچے۔پھر آنحضور نے اس کو کہا کہ
اللہ تعالیٰ نے جاہلیت کے اعمال سے در گزر فرمایا ہے۔پس اب تم نئے سرے سے اعمال کا آغاز کرو۔(سنن الدارمی باب نمبر 1۔ماكان عليه الناس قبل مبعث النبي عن الجهل والضلالة۔حديث نمبر (2
یہ معاملہ اس کے لئے اہمیت کا حامل اس لئے تھا کہ وہ اس لئے حاضر ہوا تھا کہ کیا اتنے بڑے بڑے گناہ کرنے
کے بعد بھی میرے بخشے جانے کا ، مجھ پر اللہ کی رحمت کے نازل ہونے کا ، رحمت سے حصہ لینے کا کوئی امکان ہے؟ تو
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ وہ جہالت کا زمانہ تھا وہ گزر گیا۔اب نیک اعمال کرو گے، صالح عمل بجالاؤ گے تو اللہ تعالیٰ
کی رحمت سے حصہ پاتے چلے جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے رحمت کے سامان فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جنہوں نے توبہ کی اور نیک عمل کئے ، آئندہ کے لئے اگر وہ نیک اعمال کی ضمانت دیں تو ان کو میں بخش دوں گا۔پھر عورتوں کے حقوق قائم کرنے کے لئے ، ان سے رحم کا سلوک کرنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کا رحم حاصل
کرنے کے لئے ایک مثال دی ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے آپ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا: عورتوں سے بھلائی سے پیش آیا کرو۔عورت یقینا پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔پہلی کے اوپر کے حصہ میں زیادہ کبھی
ہوتی ہے۔اگر تم اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ دو گے۔اور تم اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے
گی۔پس تم عورتوں سے بھلائی سے ہی پیش آؤ۔(صحیح بخاری کتاب احادیث الانبیاء با ب خلق آدم صلوات الله علیه و ذريته حدیث نمبر (3331
مقصد یہ ہے کہ جس کام کے لئے وہ بنائی گئی ہے، جس شکل میں وہ بنائی گئی ہے اسی سے اس سے کام لو گے تو بہتر
رہے گی۔پہلی کو سیدھا کرنے کی کوشش کریں تو پسلیاں ٹوٹ جاتی ہیں اور جس مقصد کے لئے بنائی گئی ہیں یعنی انسان
کے جسم کے اس حصہ کی حفاظت وہ نہیں کر سکتی جس میں دل بھی آتا ہے پھیپھڑے بھی ہیں یا اور چیزیں بھی ہیں۔اسی
طرح اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ اپنے گھروں کی حفاظت کرو، اپنے بچوں کی تربیت و نگہداشت صحیح طریقے سے کرو، ان کے
پالنے کے صحیح سامان کرو تو عورت کو جس شکل میں وہ ہے اس سے کام لو۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر عورتوں کو موردالزام ٹھہرانا،
ان کے نقص نکالنا، جھگڑے پیدا کرنا، مسائل پیدا کرنا یہ باتیں تمہارے گھروں کو بھی برباد کرنے والی ہے اور تمہیں اللہ
تعالیٰ کی رحمت سے بھی محروم کرنے والی ہیں۔اس لئے فرمایا اس سے اسی طرح کام لو جس طرح اس کی شکل ہے۔اور ہر
چیز کو اللہ تعالیٰ نے کسی مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور اس کے مطابق ہی اُس کو شکل عطا کی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا (النساء : (37) کہ تم الله
تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ کیونکہ إِنَّ الشَّرُكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (لقمان: 14) شرک بہت بڑا

خطبات مسرور جلد پنجم
90
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007 ء
ظلم ہے۔وہ ہستی جس نے کائنات کو پیدا کیا تمہارا رب ہے، تمہیں پالنے والا ہے۔اپنی رحمانیت کے صدقے ہماری
ضروریات کی تمام چیزیں اس نے مہیا کی ہیں۔پس یہ چیز تقاضا کرتی ہے کہ اس بات پر اس کی شکر گزاری کرتے
ہوئے اس کے آگے جھکوتا کہ اس کی رحیمیت سے بھی حصہ پاؤ، ورنہ تم اپنے آپ پر بڑا ظلم کرنے والے ہو گے۔اللہ
تعالیٰ کے مقابلے پر دوسروں کو اپنا رب سمجھ کر اللہ تعالیٰ کی رحیمیت سے فیض پانے کی بجائے اس سے دور ہٹ رہے ہو
گے، اپنی عاقبت خراب کر رہے ہو گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمام گناہ بخش دوں گا۔لیکن شرک کا گناہ نہیں بخشوں
گا۔پھر فرمایا۔إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَّشَاءُ (النساء : 49) الله تعالى
اس گناہ کو ہر گز نہیں بخشے گا کہ اس کا کسی کو شریک بنایا جائے اور جو گناہ اس کے علاوہ ہیں ان کو جس کے حق میں چاہے گا
معاف کر دے گا۔پس اللہ تعالیٰ کی رحیمیت سے حصہ پانے کے لئے ہر قسم کے شرک سے، وہ ظاہری ہے یا مخفی ہے،
بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔آنحضرت ﷺ نے اپنی امت کو اس بارے میں کس طرح نصیحت فرمائی ہے کہ ہر قسم کے شرک سے بچتے رہیں ،
اس کا ایک روایت میں یوں ذکر ملتا ہے۔حضرت معاذ بن جبل روایت کرتے ہیں کہ میں گدھے پر سوار تھا کہ رسول
اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے۔آپ نے مجھے فرمایا اے معاذ! کیا تو جانتا ہے کہ اللہ کا بندوں پر کیا حق ہے اور
بندوں
کا اللہ پر کیا حق ہے۔میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔( یہ بھی صحابہ کا ایک طریقہ تھا۔)
آپ نے فرمایا کہ بندوں کا اللہ پر حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں۔اور اللہ پر
بندوں کا حق یہ ہے کہ جب وہ یہ اعمال کر لیں تو وہ ان کو عذاب میں مبتلا نہ کرے۔(سنن ابن ماجه كتاب الزهد باب ما يرجى من رحمة الله يوم القيامة۔حديث نمبر (4296
لیکن بد قسمتی ہے کہ آجکل مسلمانوں کی بڑی تعداد مخفی شرک میں مبتلا ہے۔گدی نشینوں ، پیروں فقیروں کے
پاس جا کر یا قبروں پر جا کر دعائیں مانگتے ہیں۔وہ بزرگ جن کی قبروں پہ جاتے ہیں ان کو اپنی نجات کا ذریعہ بنایا ہوا
ہے۔بہت سارے ایسے ہیں جو اپنی ساری زندگی وحدانیت کی تعلیم دیتے رہے مگر ان کے مزاروں پر جا کر شرک کیا
جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی رحیمیت کو جذب کرنے کے لئے عذاب سے بچنے کے لئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ یہ
جو ہر قسم کے شرک ہیں ان سے بچو۔اور ہمارا ہر احمدی کا یہ بھی فرض ہے کہ اس کے خلاف ہمیشہ جہاد کرتا رہے۔بعض
احمد یوں میں بعض جگہوں پر یہ باتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض لوگوں کو جادو ٹونے ٹوٹکے دم درود کی طرف بہت زیادہ
اعتقاد بڑھ گیا ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔اس لئے اس سے ہمیشہ بچنا چاہئے۔اب میں چند واقعات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آپ کے سامنے رکھوں گا کہ آپ کا سینہ ودل
لوگوں کے لئے ہمدردی کے جذبات سے کس طرح پر تھا۔اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی
ﷺ کی سنت پر چلتے
ہوئے ، آپ کے اسوہ پر عمل کرتے ہوئے آپ نے کیا نمونے دکھائے۔

91
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
خطبات مسر در جلد پنجم
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ باہر سے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سیر کر کے تشریف لائے تو بہت سارے لوگ وہاں جمع تھے اُن لوگوں میں ایک سائل تھا، سوالی جو سوال
کیا کرتا تھا۔اس نے سوال کیا ، آواز لگائی۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لوگوں کے رش کی وجہ سے صحیح
طرح سے سن نہ سکے۔تو جب اندر گئے تو احساس ہوا کہ سوالی نے ایک سوال کیا تھا تو آپ باہر آئے اور پوچھا تو لوگوں
نے کہا وہ تو چلا گیا ہے۔پھر آپ اندر چلے گئے اس وقت کہا کہ اسے تلاش کر دیا پھر تھوڑی دیر کے بعد سوالی پھر آ گیا۔آپ باہر آئے اس کی ضرورت پوری کی اور فرمایا میرا دل بڑا سخت بے چین تھا، ہمیں دعا مانگ رہا تھا کہ وہ دوبارہ آئے
اور میں اس کی ضرورت پوری کرسکوں۔(ماخوذ از سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه 72-73)
پھر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی ایک واقعہ کابل کی آئی ہوئی ایک لڑکی کا
بیان کیا۔اس کی آنکھیں سخت دُکھنے آ گئیں اور وہ دوائی نہیں لگواتی تھی۔ایک دن اس کی ماں ڈاکٹر کے پاس لے کر
گئی تو وہ دوڑ کر آگئی کہ نہیں میں تو حضرت صاحب سے ہی علاج کرواؤں گی۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی خدمت میں پیش ہوئی اور روتی جاتی تھی اور اپنی آنکھوں کی درد اور سرخی کی تکلیف بیان کر رہی تھی۔اور ساتھ ہی یہ
درخواست بھی کر رہی تھی کہ آپ میری آنکھوں پر دم کر دیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دیکھا تو
واقعی اس کی آنکھیں بڑی سخت تکلیف میں تھیں، دکھ رہی تھیں۔آپ نے اپنا تھوڑا سا لعاب دہن انگلی پر لگا کے اس کی
آنکھ پر رکھا اور دعا کی اور فرمایا: بچی جاؤ اب خدا کے فضل سے تمہیں یہ تکلیف کبھی نہیں ہوگی۔چنانچہ وہ کہتی ہیں وہ
تکلیف آئندہ مجھے کبھی نہیں ہوئی۔رض
(ماخوذ از سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه 83-284
تو ہر وقت ہر ایک کے لئے بچہ ہو، چھوٹا ہو، بوڑھا ہو، آپ میں جذبہ رحم تھا۔جذ بہ رحم کے تحت ہی آپ دعا بھی
کرتے تھے ، علاج بھی کرتے تھے اور ان کی تکلیفیں دور کرنے کی کوشش فرماتے تھے۔پھر حضرت میر محمد الحق صاحب کا بچپن کا واقعہ ہے وہ سخت بیمار ہو گئے تو آپ نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے آپ
کی دعاسنی اور الہام ہو اسلام قَوْلًا مِّن رَّبِّ رَّحِیم یعنی تیری دعا قبول ہوئی اور خدائے رحیم و کریم اس بچے کے
متعلق تجھے سلامتی کی بشارت دیتا ہے۔چنانچہ میر صاحب صحت یاب ہوئے۔(ماخوذ از سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه 286 287)
جہاں یہ قبولیت دعا کے واقعات ہیں وہاں جس رحم کے جذبے کے تحت آپ دعا مانگا کرتے تھے اس کی طرف
بھی اشارہ ملتا ہے۔

92
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
حضرت حکیم مفتی فضل الرحمن صاحب بیان فرماتے ہیں کہ 1907ء میں میراد وسرالڑ کا عبدالحفیظ پیدا ہوا۔توان
دنوں میں عورتوں میں بچوں کی پیدائش کے بعد شیخ کی بیماری بہت زیادہ پھیلی ہوئی تھی تو میری بیوی کو بھی بیماری ہوئی۔کہتے ہیں میں دوڑا دوڑا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ نے ایک دوائی دی۔میں نے کھلائی۔کوئی فرق نہیں پڑا۔دوبارہ آکر عرض کیا آپ نے دوسری دوائی دی۔میں نے جا کر کھلائی اس سے
بھی فرق نہیں پڑا۔تیسری دفعہ بھی اسی طرح ہوا تو آپ نے فرمایا جو دنیاوی حیلے تھے وہ تو ختم ہو گئے۔اب دعا کا
ہتھیار باقی رہ گیا ہے۔تم جاؤ اور میں اس کے لئے دعا کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ میں اس وقت تک اپنا سر
نہیں اٹھاؤں گا، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا چلا جاؤں گا جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتی۔وہ کہتے ہیں کہ میں تو اس کے
بعد آ کر آرام سے سو گیا کہ اب مجھے کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ٹھیکیدار نے خود ٹھیکہ لے لیا ہے۔کہتے ہیں کہ
صبح برتنوں کی آواز سے میری آنکھ کلی تو دیکھا تو میری بیوی صحت یاب ہو کر آرام سے اپنے کام میں مصروف تھی۔رض
(ماخوذ از سیرت احمد از قدرت الله سنوری صاحب صفحه 204 تا (206
لوگوں سے ہمدردی اور ان کے لئے رحمت کے جذبات کا ایک اور واقعہ بھی اس طرح ہے۔حضرت منشی زین
العابدین صاحب بیان کرتے ہیں کہ میری شادی ہوئی ، اولا د نہیں ہوتی تھی۔اولا د ہوتی تھی اور وقت سے پہلے فوت
ہو جاتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ پوچھا تو میں نے بتایا کہ یہ وجہ ہے۔آپ نے کہا کہ
حضرت خلیفہ اول سے اس کا علاج کروالو۔میں نے کہا جی میں نے اُن سے علاج نہیں کرانا، بہت مہنگا علاج ہے۔آپ نے فرمایا کہ کیا مجھ سے علاج کرواؤ گے؟ میں نے عرض کی نہیں ، علاج کی ضرورت نہیں۔دعا کرواؤں گا۔دیکھیں آپ کا جذ بہ رحم ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ظہر کی نماز کے بعد کہا کہ اچھا اگر یہی ہے تو پھر آؤ دعا
کرتے ہیں۔دروازے کے باہر ہی کھڑے ہو گئے اور آپ نے دعا کرنی شروع کی اور وہ کہتے ہیں کہ عصر کی اذان
تک رو رو کر دعا کرتے رہے اور آنسو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی داڑھی مبارک سے ٹیک کر کرتے پر گر
رہے تھے۔کہتے ہیں کہ میں تو تھک کر دیوار کے ساتھ لگ گیا۔اور سوچتا رہا کہ میں نے کیوں تکلیف دی۔نہ بھی اولاد
ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن مجھے یہ تکلیف ہرگز نہیں دینی چاہئے تھی۔لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دعالمی
کرتے چلے گئے یہاں تک کہ جب آمین کہہ کر دعاختم کروائی تو فرمایا کہ تمہاری دعا قبول ہو گئی ہے اب تمہاری بیوی
کی یہ جو بھی بیماری ہے ختم ہوگئی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ پہلے جو حمل ہو گا اس میں بیٹا پیدا ہو گا۔چنانچہ وہ ہوا اور بچے بھی
پیدا ہوئے۔تو لوگوں کی ہمدردی کے جذبہ سے آپ اپنی تکلیف کا خیال نہیں کیا کرتے تھے۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد 13 صفحه 94-95

خطبات مسرور جلد پنجم
93
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007 ء
آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جا بجارحم کی تعلیم دی ہے یہی اخوت اسلامی کا منشاء ہے“۔(ملفوظات جلد چهارم صفحه 269 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه)
پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں اس کے بندوں پر رحم کرو اور ان پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو اور
مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحه (11)
66
پھر فرمایا مخلوق خدا سے ایسے پیش آؤ کہ گویا تم ان کے حقیقی رشتہ دار ہو۔“
(ملفوظات جلد 3 صفحه 460 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه
جیسا کہ مائیں اپنے بچوں سے پیش آتی ہیں۔حقیقی رشتہ دار کی تعریف بھی فرما دی کہ ماؤں کا رشتہ ہو۔بعض دوسرے رشتوں میں تو بعض دفعہ دراڑیں آجاتی
ہیں لیکن ماں بچے کا رشتہ ایسا ہے جو ہمیشہ محبت و پیار اور شفقت کا رشتہ ہوتا ہے۔اس طرح پیش آؤ جس طرح ماں کا
رشتہ ہے۔پھر فرمایا ” میری تو یہ حالت ہے کہ اگر کسی کو درد ہوتا ہو اور میں نماز میں مصروف ہوں اور میرے کانوں میں اس
کی آواز پہنچ جاوے تو میں تو یہ چاہتا ہوں کہ نماز توڑ کر بھی اگر اس کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں تو فائدہ پہنچاؤں اور جہاں
تک ممکن ہے اس سے ہمدردی کروں۔یہ اخلاق کے خلاف ہے کہ کسی بھی بھائی کی مصیبت اور تکلیف میں اس کا
ساتھ نہ دیا جاوے۔اگر تم کچھ بھی اس کے لئے نہیں کر سکتے تو کم از کم دعا ہی کرو۔اپنے تو در کنار میں تو یہ کہتا ہوں کہ
غیروں اور ہندوؤں کے ساتھ بھی ایسے اخلاق کا نمونہ دکھاؤ اور ان سے ہمدردی کرو۔یعنی ایسے اخلاق کا نمونہ
دکھاؤ جو اپنوں سے دکھاتے ہو۔(ملفوظات جلد 4 صفحه 82 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے اُسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے اور آپ کے غلام صادق نے اس
زمانے میں جس طرح عمل کر کے ، اس نصیحت پر چلتے ہوئے ہمیں دکھایا اور ہمیں نصیحت فرمائی ہمیں اس پر عمل کرنے
کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے لئے رحم اور ہمدردی کے جذبات ہمارے دل میں ہمیشہ رہیں اور
بڑھتے رہیں تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے والے ہوں۔آخر میں ایک افسوسناک خبر کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔کل پاکستان میں منڈی بہاؤالدین کے علاقے
کے ایک گاؤں سیر تحصیل پھالیہ میں ایک شہادت ہوئی ہے۔محمد اشرف صاحب ایک احمدی نو مبائع تھے۔شاید دو تین
سال، چار سال پہلے بیعت کی تھی۔رابطہ تو ان کا دس بارہ سال سے تھا لیکن بیعت کی جب توفیق ملی تو انہوں نے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی استقامت اور ثبات قدمی دکھائی۔ان کے خلاف اُس گاؤں میں جہاں یہ رہتے تھے بڑی

94
خطبہ جمعہ 2 / مارچ 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
سخت مخالفت کی ہوا چلی اور مولویوں نے ان کے خلاف لاؤڈ سپیکروں پر اعلان کرنا شروع کیا کہ قادیانیت کا یہ
پودا، بُرائی کا پودا جو ہمارے گاؤں میں لگ گیا ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ دو نہیں تو یہ سارے گاؤں کو خراب کرے گا۔کچھ
عرصہ پہلے ان
کی تبلیغ سے ایک اور شخص نے بھی بیعت کی تھی۔اس کے بعد فضا میں اور زیادہ بڑی سخت مخالفت کی رو
چل پڑی۔ایک طوفان بے تمیزی کھڑا ہو گیا تھا کہ اس گاؤں میں کفر کا پودا لگ گیا ہے اور یہ بڑھ رہا ہے اس کو ابھی
سے کاٹو۔تو گزشتہ کل یا شاید پرسوں کسی وقت ایک بد بخت ہی کہنا چاہئے ( کہنا کیا چاہئے بلکہ ہے ہی )۔جو اس وقت
پولیس میں حاضر سروس سب انسپکٹر ہے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، یہ بھی اور وہ احمدی بھی جو اُن
کی تبلیغ سے نیا احمدی ہوا ہے
ان کی دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے تو اس نے آتے ہی بندوق نکالی اور ان پر فائر کر دیا۔پیٹ میں گولی لگی شہید ہو گئے اور
اس نے اس قدر ظالمانہ فعل کیا کہ ہاتھ میں اس کے ٹو کہ یا کلہاڑی تھی ، اس ٹو کے سے ان کی شہادت کے بعد ان کی
گردن اور بازوؤں پر بھی وار کئے۔دوسرے احمدی جو تھے انہوں نے وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور آ کے
جماعت کو اطلاع دی۔ان کے بھائیوں وغیرہ نے بھی ان سے تقریباً بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ان کے بھائی کی بیٹی کی
شادی تھی اور اس پر اسی وجہ سے ان کو نہیں بلایا ہوا تھا۔ان کی ایک بیوہ ہے اور تین بچیاں ہیں۔ان کی اپنی عمر شاید
46 سال تھی اور بڑی بیٹی کی عمر 10 سال ہے۔ان کے تمام بچوں نے فیملی نے بیعت کر لی تھی۔اللہ تعالیٰ ان کا بھی
حافظ و ناصر ہو۔ابھی تک تو جو ان کے بھائی ہیں انہوں نے ان کی بیوہ اور بچوں کو آنے نہیں دیا۔بہر حال یہ شرافت
انہوں نے دکھائی کہ نعش جو ہے وہ جماعت کے سپر د کر دی اور آج ربوہ میں ان کی تدفین ہوگئی ہے۔یہ بڑے دلیر اور نڈر آدمی تھے اور دعوت الی اللہ بہت زیادہ کیا کرتے تھے۔اور مونگ کے شہداء کی تصویروں کو
دیکھ کر یہ کہا کرتے تھے کہ کاش خدا مجھے بھی ان خوش نصیبوں میں، ان شہیدوں میں شامل کر لے۔تو یہ بات قرونِ اولیٰ
کی یاد دلاتی ہے جب ایک موقع پر آنحضرت مال تقسیم فرمارہے تھے تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا کہ حضور میں اس
مال کے لئے تو مسلمان نہیں ہوا۔میری تو یہ خواہش ہے کہ میں اللہ کی راہ میں قربان ہوں اور میرے حلق پر تیر لگے۔جب وہ چلا گیا تو آنحضرت نے فرمایا اگر اس کی خواہش کچی ہے تو یہ پوری ہو جائے گی۔چنانچہ کچھ عرصہ بعد ایک
جنگ میں وہ گئے اور عین حلق پر ان کے تیر لگا اور وہاں انہوں نے شہادت پائی۔تو اس کی بھی یقینا خواہش بچی تھی جو
اللہ تعالیٰ نے پوری فرمائی۔اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ چین نصیب فرمائے ، درجات بلند فرمائے انتہائی مغفرت کا سلوک
فرمائے اور ان کی بیوہ اور بچوں کا حافظ و ناصر ہو۔ان کے لئے دعا بھی کریں۔ابھی نمازوں کے بعد جمعہ اور عصر کی
نمازوں کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 23 تا 29 مارچ 2007ء ص 5 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی