صفت مالک، اللّٰہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا فضل حاصل کرنے کے لئے ان صفات پر غور کرنا اور اپنے آپ کو ان کے مطابق ڈھالنا انتہائی ضروری ہے
خطبات مسرور جلد پنجم
95
10
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
فرمودہ مورخہ 9 مارچ 2007ء بمطابق 9 رامان 1386 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت مالک ہے جس کا سورۃ فاتحہ میں ذکر ہے اور کیونکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے
اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں
کا ذکر چل رہا ہے اور سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے صفاتی ناموں کی جو تر تیب رکھی ہوئی
ہے، اسی حساب سے میں نے ذکر شروع کیا تھا، اس لئے آج اس ترتیب کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت کا
بیان ہوگا۔ترتیب کے لحاظ سے جیسا کہ ہم جانتے ہیں اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے چوتھے نمبر پر فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں چوتھا احسان خدا تعالیٰ کا جو تم چہارم کی خوبی ہے جس کو
فیضان اخص سے موسوم کر سکتے ہیں، مالکیت یوم الدین ہے جس کو سورۃ فاتحہ میں فقرہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّين میں بیان
فرمایا گیا ہے۔اور اس میں اور صفت رحیمیت میں یہ فرق ہے کہ رحیمیت میں دعا اور عبادت کے ذریعہ سے کامیابی کا
استحقاق قائم ہوتا ہے۔اور صفت مالکیت یوم الدین کے ذریعہ سے وہ ثمرہ عطا کیا جاتا ہے۔“
ایام الصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحه 250 )
یعنی رحیمیت سے دعا اور عبادت کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے، انسان دعا اور عبادت کرتا ہے ، اس سے مانگتا ہے
اور مالکیت سے اس کا پھل ملتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی یہ ترتیب انتہائی پر حکمت اور ہر ایک کو اپنی قدرت کے جلوے
دکھاتی ہے، ہر اس شخص کو دکھاتی ہے جو اس پر کامل ایمان لانے والا ہے اور خالص ہو کر اس کا عبد بننے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی مزید وضاحت بھی فرمائی ہے۔لیکن اس سے پہلے جیسا کہ میں نے
عموماً طریق رکھا ہوا ہے لغت کے لحاظ سے اور دوسرے مفسرین نے جو تفسیریں کی ہیں وہ بیان کرتا ہوں۔مفردات امام راغب میں لکھا ہے کہ المالك اسے کہتے ہیں جو عوام الناس میں اپنے احکام از قسم اوامر و
نواہی اپنی مرضی کے مطابق چلاتا ہو۔یہ پہلو صرف انسانوں کی سیاست یعنی ان کے معاملات کی تدبیر کرنے اور ان پر
حکومت کرنے سے مختص ہے۔اس بنا پر مَلِكُ النَّاس تو کہا جاتا ہے مگر مَلِكُ الْأَشْيَاء نہیں کہا جاتا۔پھر کہتے ہیں
که قول خداوندی مَالِكِ يَوْمِ الدِین کا معنی ہے کہ وہ جزا سزا کے دن میں ملک ہوگا۔اس کی علماء کے نزدیک دو
قرآتیں ہیں۔مَلِكِ يَوْمِ الدِّين بھی پڑھتے ہیں اور مَالِكِ يَوْمِ الدِّين بھی۔لیکن زیادہ تر مَالِكِ يَوْمِ الدِّين
96
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
خطبات مسر در جلد پنجم
ہی پڑھا جاتا ہے۔یہ معنی مندرجہ ذیل آیت کی بنا پر کیا گیا ہے کہ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ
الْقَهَّارِ (المؤمن : 17) کہ آج کے دن بادشاہت کس کی ہے؟ اللہ ہی کی ہے جو واحد ،صاحب جبروت ہے۔پھر لسان العرب میں لکھا ہے۔اَلْمَلِكُ ، اللہ بادشاہ ہے۔مَلِكُ الْمُلُوكَ بادشاہوں
کا بادشاہ، پھر لَهُ
المُلْكُ ، بادشاہت اسی کی ہے اور هُوَ مَالِكُ يَوْمِ الدِّينِ وہ جزا سزا کے دن کا مالک ہے وَهُوَ مَلِيكُ
الْخَلْقِ ، اس کے معنے لکھے ہیں رَبُّهُمْ وَمَالِكُهُم، وہ مخلوق کا رب اور مالک ہے۔لسان العرب کے معنی سامنے رکھتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کے
معنی یوں بیان فرمائے ہیں لیکن آپ نے اس میں مالک کے ساتھ یوم اور دین کے بھی علیحدہ علیحدہ معنی حل کر کے پھر
مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کے مفصل معنی لکھے ہیں۔آپ لکھتے ہیں کہ اس کے معنی یہ بنیں گے کہ جزا سزا کے وقت کا مالک،
شریعت کے وقت کا مالک، اور فیصلہ کرنے کے وقت کا مالک ، مذہب کے وقت کا مالک۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جس
وقت مذہب یا شریعت کی بنیا د رکھی جاتی ہے اُس وقت اللہ تعالیٰ صفت مالکیت کا اظہار فرماتا ہے۔اور کمزوری کے بعد
اپنے پیارے کی جماعت کو صفت مالکیت کے تحت غلبہ عطا فرماتا ہے۔پھر نیکی کے زمانے کا مالک اور گناہ کے زمانے
کا مالک، یعنی جب بدی اور گناہ بہت پھیل جاتا ہے تو زمانے کا مالک مصلح اور نبی مبعوث فرما کر دنیا کی اصلاح اپنی
مالکیت کی صفت کے تحت کرتا ہے۔محاسبہ کے وقت کا مالک، اطاعت کے وقت کا مالک یعنی اطاعت کرنے والوں
کے لئے خاص قانون قدرت ظاہر فرماتا ہے۔معجزات بھی رونما ہوتے ہیں۔خاص اور اہم حالتوں کا مالک یعنی اس
کے حکم کے مطابق اعمال بجالانے والوں کے اجر اُن کو دیتا ہے جو آخر وقت تک وفا کے ساتھ اپنی حالتوں کو اس کے
مطابق رکھیں ، اس کے احکام کے مطابق رکھیں ، وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد اول صفحه (24
اب بعض مفسرین جو پہلے گزرے ہیں ان کے حوالے پیش کرتا ہوں لیکن اس سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے مالک کی جو تفسیر فرمائی ہے اور اس کو بھی آپ نے لسان العرب اور تاج العروس کے حوالے سے
بیان فرمایا ہے کہ مالک لغت عرب میں اس کو کہتے ہیں جس کا اپنے مملوک پر قبضہ تامہ ہو، مکمل قبضہ ہو اور جس طرح
چاہے اپنے تصرف میں لاسکتا ہو اور بلا اشتراک غیر ، یعنی بغیر کسی دوسرے کے اشتراک کئے اس پر حق رکھتا ہو۔اور
یہ لفظ حقیقی طور پر یعنی بلحاظ اس کے معنوں کے بجز خدا تعالیٰ کے کسی دوسرے پر اطلاق نہیں پاسکتا۔کیونکہ قبضہ نامہ پورا
مکمل قبضہ تام، تصرف تام اور حقوق نامہ بجز خدا تعالیٰ کے اور کسی کے لئے مسلم نہیں۔“
منن الرحمان روحانی خزائن جلد 9 صفحه 153 152 حاشیه )
خطبات مسر در جلد پنجم
97
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
اسی کو ہر چیز کا مکمل طور پر تصرف ہے۔مالک ہونے کی حیثیت سے ، رب ہونے کی حیثیت سے، اس کا حق ہے۔علامہ فخرالدین رازی کہتے ہیں کہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کا مطلب ہے، دوبارہ اٹھائے جانے اور جزا سزاد یئے
جانے کے دن کا مالک۔اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ نیکی بجالانے والے اور گناہگار، فرمانبردار اور نافرمان، موافق
اور مخالف کے درمیان فرق ہونا ضروری ہے اور یہ فرق صرف جزا سزا کے دن ہی ظاہر ہو سکتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُ وُا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اَحْسَنُوا بِالْحُسُنی (النجم : 32) تا کہ وہ ان لوگوں کو
جو بُرائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے عمل کی جزا دے اور وہ ان کو بہترین جزا دیتا ہے جو بہترین عمل کرتے ہیں۔پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي
الْأَرْضِ۔أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَّارِ (ص: (29) کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے
ویسا ہی قرار دے دیں گے جیسا کہ زمین میں فساد کرنے والوں کو ، یا کیا ہم تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بد کرداروں
جیسا سمجھ لیں گے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيْهَا لِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى (طه: 16) ساعت
ضرور آنے والی ہے بعید نہیں کہ میں اسے چھپائے رکھوں تا کہ ہر نفس کو اس کی جزا دی جائے جو وہ کوشش کرتا ہے۔پھر امام رازی کہتے ہیں کہ نیز واضح ہو کہ جس نے ایک ظالم کو مظلوم پر زور بخشا ہے، اگر وہ ظالم سے انتقام نہ
لے تو یہ یا تو اس کے عاجز ہونے کی بنا پر ہوتا ہے کہ کوئی انتقام نہیں لیتا۔کمزوری ہے تو اس لئے انتقام نہیں لیتا، یا لا علم
اور جاہل ہونے کی وجہ سے یا پھر اس بنا پر کہ وہ خود بھی ظالم کے ظلم سے راضی ہے۔تو کہتے ہیں کہ یہ تینوں باتیں
اللہ تعالیٰ کے متعلق قرار دینا محال ہے۔سولازمی ہوا کہ وہ مظلوموں کی خاطر ظالموں سے انتقام لے۔لیکن جبکہ اس
دنیا وی گھر یعنی دنیا میں ظالم سے انتقام لیا جانا بکمالہ نہیں ہوتا اس لئے لازمی ٹھہرا کہ اس دنیا وی گھر کے بعد ایک
اُخروی گھر ہو۔یہی مضمون ہے جو مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ اور فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ۔وَمَنْ يَعْمَلْ
مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ الزلزال : 8-9) میں بیان ہوا ہے۔(التفسير الكبير لامام رازی زیر آیت مالك يوم الدين
جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ بعض علماء کے نزدیک مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کی دوسری قرآت مَلِكِ يَوْم
الدین بھی ہے۔لیکن علامہ فخر الدین رازی کہتے ہیں کہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کی قراءت کو تر جیح دیتا ہوں ، اس کے
لئے وہ لکھتے ہیں کہ لفظ ملک کی نسبت مالك بندے کو اپنے رب کے فضلوں پر کہیں زیادہ امید دلانے والا ہے
کیونکہ ملک یعنی بادشاہ سے زیادہ سے زیادہ جو امید رکھی جاسکتی ہے وہ عدل و انصاف ہے اور یہ کہ انسان اس سے
98
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
کلیہ بچ جائے۔جبکہ مالک وہ ہے جس سے بندہ اپنا لباس ، کھانا ، رحمت اور تربیت و پرورش ہر چیز کا طالب ہوتا
ہے۔بس مَالِكِ يَوْمِ الدّین میں مالک کا لفظ رکھ کر گویا اللہ تعالیٰ یہ فرما رہا ہے کہ اے میرے بندو! میں تمہارا
مالک ہوں تمہارا کھانا پینا ، لباس ، جزا ، ثواب اور جنت سب میرے ذمہ ہے۔پھر دوسری بات وہ کہتے ہیں کہ اگر چہ ایک ملک ، بادشاہ ایک مالک کی نسبت زیادہ مال و دولت رکھنے والا
ہوتا ہے۔کیونکہ مالک مختلف نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔تھوڑی چیز کا بھی جو مالک ہے وہ اس کا مالک کہلائے گا اور
بادشاہ کے اختیارات زیادہ ہیں تو اس لحاظ سے وہ کہتے ہیں کہ پھر بھی ملک کی امید تجھ سے ہوتی ہے کہ وہ تجھ سے کچھ
حاصل کرے جبکہ مالک وہ ہے کہ تو اس سے امید رکھتا ہے۔قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہم سے نیکیاں اور اطاعتیں
بجالانے کا طلبگار نہ ہوگا بلکہ یہ چاہے گا کہ ہم اس سے طلب گار ہوں کہ وہ محض اپنے فضل سے ہم سے عفو اور درگز راور
مغفرت کا سلوک کرے اور ہمیں اپنی جنت عطا فرمائے۔اس لئے امام کسائی کہتے ہیں کہ میں مَلِكِ يَوْمِ الدِّین کی
بجائے مَالِكِ يَوْمِ الدِّين ہی پڑھتا ہوں کیونکہ یہ قراءت اللہ تعالیٰ کے کثیر فضل اور وسیع رحمت پر دلالت کرتی ہے۔تیسرا فرق ان کے نزدیک ملک اور مالک میں یہ ہے کہ جب بادشاہ کے سامنے سپاہی پیش کئے جاتے
ہیں تو وہ ان میں بیماروں ، کمزوروں کو رڈ کر دیتا ہے اور صرف قوی بدن اور تندرست افراد کو ہی قبول کرتا ہے اور
کمزوروں، بیماروں
کو کچھ بھی نہیں دیتا جبکہ مالک وہ ہے کہ اگر اس کا غلام بیمار پڑ جائے تو اس کا علاج معالجہ کراتا
ہے، اگر غلام کمزور ہو تو مالک خود اس کی مدد کرتا ہے، اگر غلام کسی مصیبت میں پڑ جائے تو مالک اسے خلاصی دلاتا
ہے، پس ملک کی بجائے مالک کی قراءت گناہگاروں اور بے سہاروں کے لئے زیادہ مناسب حال ہے۔چوتھا فرق ملک اور مالک میں یہ ہے کہ ملک بادشاہ میں ہیبت اور ملکی انتظام وانصرام کرنے کی وجہ سے
رعب ود بد بہ پایا جاتا ہے۔جبکہ مالک میں رحمت و رافت پائی جاتی ہے اور ہم بندوں کو ہیبت اور دبدبہ کی بجائے
رحمت اور رافت کی زیادہ احتیاج ہے۔(التفسير الكبير لامام فخر الدین الرازی جلد اول زیر آيت مالك يوم الدين
ابو عبد اللہ محمد بن احمد القرطبی اس کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اگر یہ سوال ہو کہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّین میں
اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ کو کیسے اس چیز کا مالک کہہ دیا جس کا ابھی وجود بھی نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ مالِك
مراد قدرت رکھنے والا ہے یعنی یوم الدین میں وہی قادر ہوگا یا يَوْمُ الدِّين پر جزا و سزا کے دن پر ، اور اسے برباد کرنے
پر کلیۂ قدرت اسی کو ہوگی کیونکہ جو کسی چیز کا مالک ہو وہ اس چیز میں تصرف کرنے کا حقدار بھی ہوتا ہے۔جیسا کہ
حضرت مسیح موعود نے
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو مکمل تصرف ہے اور اپنی مخلوق کی چیز پر قادر بھی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ تو ہر چیز
خطبات مسرور جلد پنجم
99
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
کا مالک ہے اور جس طرح چاہے اپنے ارادے کو نافذ کرنے والا ہے۔کوئی کام اس کے لئے محال اور ناممکن نہیں۔اور
اگر یہ سوال ہو کہ اللہ تعالیٰ يَومُ الدِّين سمیت ہر چیز کا مالک ہے تو پھر یہاں صرف يَوْمُ الدِّین ہی کا بطور خاص کیوں
ذکر کیا گیا ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس دنیا میں تو لوگ فرعون اور نمرو قسم کے بادشاہ کی مخالفت کر لیتے ہیں،
بڑے بڑے بادشاہ طاقتور ہیں، زور آور ہیں ان کے خلاف بھی بول لیتے ہیں۔آج بھی دیکھیں طاقتوروں کے
خلاف کئی غریب لوگ بھی کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس کی بادشاہت کے بارے میں جھگڑ لیتے ہیں لیکن اس روز یعنی
جزا سزا کے دن اللہ تعالیٰ سے کوئی شخص اس کی بادشاہت سے متعلق جھگڑ نہ سکے گا۔جیسا کہ فرمایا لِمَنِ الْمُلْكُ
الْيَوْمَ یعنی آج کے دن بادشاہت کس کی ہے؟ تو تمام مخلوقات جواب دیں گی لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ، اسی بنا
پر مَالِكِ يَوْمِ الدِّين فرمایا۔یعنی اس دن کے سوا کوئی مالک ہوگا نہ فیصلہ کرنے والا ہوگا اور نہ کوئی جزا سزا دینے کا مجاز
ہوگا۔پاک ہے اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفت الْمَلِكُ بھی آتی ہے اور الْمَالِكُ بھی، اَلْمَلِكُ اللہ تعالیٰ کی ذات کی
صفت ہے اور الْمَالِكُ اس کے فعل کی صفت ہے۔(تفسير الْجَامِعُ لِاحْكامِ الْقُرْآن از ابو عَبْدُ الله مُحَمَّد بن اَحْمَد اَلْقُرْطَبِي زير آيت مالك يوم الدين)
نْ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اس پر تفصیلی بحث فرمائی ہوئی ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ مختلف
لغات سے جو نتیجہ اخذ فرمایا اس سے وضاحت فرمائی کہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کے کیا معنی بنتے ہیں۔اس کی مزید
وضاحت یہ ہے کہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّين سے مراد صرف یہ نہیں ہے کہ آخرت کا مالک ہے دنیا کا مالک نہیں۔بلکہ مراد
یہ ہے کہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے قانون قدرت اور اپنی دوسری صفات کے تحت انسان کے لئے بعض باتیں مقدر کی
ہوئی ہیں۔ڈھیل دی ہوئی ہے یا چھوٹ دی ہوئی ہے۔اس کی وجہ سے اس دنیا میں فوری جزا سزا نہیں ہے لیکن اس
دن جو جزا سزا کا دن ہے اس دن کوئی مفر نہیں ہوگا۔بلکہ تمام جزا سزا کا اللہ تعالیٰ خود فیصلہ فرمائے گا، کوئی کسی کے کام
نہیں آئے گا۔کوئی معافی اور تو بہ اس وقت کام نہیں آئے گی۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَمَا أَدْراكَ
مَا يَوْمُ الدِّينِ ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ يَوْمَ لَا تَمُلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأمُرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
(الانفطار : 18-20) تجھے کیا پتہ کہ یوم الدین کیا ہے، پھر ہم کہتے ہیں کہ تجھے کیا پتہ جزا سزا کا دن کیا ہے ؟ يَوم
الدین وہ ہے کہ جس دن کوئی شخص کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا۔اور صرف خدا تعالیٰ کا حکم جاری ہو گا۔یہ خوف کا
مقام ہے لیکن اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کے لئے ، مومنوں کے لئے ، جو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والے
ہیں ، اعمال صالحہ بجالانے والے ہیں، یہ خوشخبری بھی اس میں ہے کہ اگر خالص ہو کر اس کے احکامات پر عمل کر رہے
100
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
خطبات مسر در جلد پنجم
ہو تو مالکیت یوم الدین تمہیں ان جنتوں کا وارث بنائے گی جن کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس
بارے میں یوں فرمایا ہے کہ الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فِي جَنْتِ
النَّعِيمِ (الحج: 57) کہ سلطنت اس دن اللہ ہی کی ہوگی۔وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا پس وہ لوگ جو ایمان
لائے اور نیک عمل بجالائے نعمتوں والی جنتوں میں ہوں گے۔جیسا کہ میں نے بتایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مالک کے معنی میں فرمایا تھا کہ قبضہ تام
والا ، اور تصرف تام والا ، اس کو ہر چیز پر مکمل قبضہ اور مکمل تصرف ہو۔اس آیت میں یہ وضاحت فرما دی کہ جزا سزا کا
دن کیسا ہوگا - اَلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ کہ سلطنت اس دن اللہ تعالیٰ کی ہوگی یعنی وہ صرف مالک ہی نہیں ، وہ بادشاہ بھی
ہوگا۔کسی کو خیال آ سکتا ہے کہ مالک ہے اور جیسا کہ پہلے بھی اس کے مختلف معنی میں بیان ہو چکا ہے کہ ہر مالِك
صاحب اختیار نہیں ہوتا لیکن یہ مسالک وہ ہے جس کی بادشاہت بھی ہے۔پس اس کی وضاحت فرما دی کہ ہر چیز
مکمل طور پر اس کے تصرف میں ہے۔دنیاوی بادشاہ کسی نہ کسی رنگ میں دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں۔ان کے سامنے لوگ کھڑے بھی ہو جاتے
ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ ایسا بادشاہ ہے جو کسی کا محتاج نہیں، نہ اس دنیا میں نہ آخرت میں۔اس لئے اس کی عام دنیاوی
بادشاہوں کی طرح کی بادشاہت نہیں ہے بلکہ مالک ہونے کی وجہ سے
مکمل تصرف والی بادشاہت ہے جو زمین پر
بھی قائم ہے اور آسمان پر بھی قائم ہے۔اس زندگی میں اُس نے اپنی مالکیت کے تحت چھوٹ دی ہوئی ہے جیسا کہ
میں نے بتایا۔اچھے اور برے عمل بتا دیئے کہ یہ عمل اچھے عمل ہیں۔یہ کرو تو میری طرف سے بہترین جزا پاؤ گے۔یہ
عمل برے عمل ہیں۔اگر یہ کرو گے تو پھر میں سزا کا بھی حق رکھتا ہوں ، سزا دے سکتا ہوں، سزا دوں گا۔اور جزا سزا کا
فیصلہ مکمل طور پر میرے ہاتھ میں ہے۔اس بارے میں کوئی کسی کے کام نہیں آ سکتا، کوئی سفارش کام نہیں آئے گی۔اس
وقت کی کوئی معافی کا م نہیں آئے گی۔اللہ تعالیٰ خود فیصلہ کرنے والا ہے۔پس ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں
کو اللہ تعالیٰ جنات نعیم یعنی
نعمتوں والی جنت کی خوشخبری دیتا ہے۔جبکہ کافروں
کو اللہ تعالیٰ اس حوالے سے ڈراتا ہے جیسا کہ مختلف جگہوں پر
برے اعمال کرنے والوں کے بارے میں فرمایا ہے کہ میں ان کو ان کے عملوں کی سزا دوں گا۔ایک جگہ فرمایا ہے اِنَّ كِتبَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجَيْنِ (المطففين: 8) یعنی بدکاروں کی جزا کا حکم یقیناً ایک
دائی کتاب میں ہے۔یہ کا فراور فاجر سمجھتے تھے کہ جزا سزا کا دن نہیں آنا ، وہ اللہ تعالیٰ کی چھوٹ کو ، رعایت کو ، اس کی
مالکیت کا نہ ہونا سمجھتے تھے۔جزا سزا کے دن کو اس دنیا میں جھٹلاتے رہے، اللہ تعالیٰ کی حدود کوتوڑتے رہے۔اس لئے
101
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے حد سے بڑھے ہوئے ہونے کی وجہ سے اور جزا سزا کے دن کے انکار کی وجہ سے ویل
يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ (المطففين : 9) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے عذاب ہوگا۔پس اللہ تعالیٰ مَلِک بھی ہے
اور مالک بھی ہے اور اسے تصرف میں پوری آزادی حاصل ہے۔نیک اعمال کرنے والوں کو جزا دیتا اور برے
اعمال کرنے والوں کو سزا دیتا ہے۔اور مالِكُ ہونے کی حیثیت سے اس کو یہ بھی اختیار ہے کہ اگر چاہے تو معاف فرما
دے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے اَلَمُ تَعْلَمُ اَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَنْ
يَّشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (المائدة: (41) کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین کی
بادشا ہی ہے۔وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے۔اور اللہ ہر چیز پر جیسے وہ چاہے دائمی
قدرت رکھتا ہے۔اس
کا یہ بھی مطلب نہیں کہ بغیر کسی اصول کے بلاوجہ اللہ تعالی پکڑ کر سزا دے دیتا ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ جزا
سزا کے دن ، جیسا کہ میں نے پہلے کہا، کوئی اپیل نہیں ہوگی، اس وقت کوئی واویلا کام نہیں آئے گا۔اس لئے اللہ تعالیٰ
اعمال کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ نیک عمل ہو تو میری رضا حاصل کرنے والے ہو گے۔جب تمہیں پتہ ہے کہ کوئی چیخ و پکار
کوئی اپیل اُس وقت کام نہیں آئی تو اپنے ایمانوں کو بھی مضبوط کرو، اپنے اعمال کی اصلاح کرو۔سزا دینے میں تو اللہ
تعالی انتہائی نرمی کا سلوک فرماتا ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ اس کا رحم اس کے غصہ پر غالب آجاتا ہے۔“
(صحیح بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى بل هو قرآن مجيد في لوح محفوظ حدیث (7554)
پس کس قدر بد بختی ہوگی کہ انسان اس کے باوجود ایسے ارحم الراحمین خدا کے غضب کا مورد بنے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: "مَالكِيتِ يَوْمِ الدِّین اپنے فیضان کے لئے فقیرانہ
تضرع اور الحاح کو چاہتی ہے۔اگر اس سے فیض اٹھاتا ہے تو انتہائی عاجزی سے ، دعاؤں سے اس کے آگے جھکنا
ضروری ہے اور صرف اُن انسانوں سے تعلق رکھتی ہے جو گداؤں کی طرح‘ ( فقیروں کی طرح) حضرت احدیت
کے آستانہ پر گرتے ہیں اور فیض پانے کے لئے دامن افلاس پھیلاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فیض حاصل کرنے والے
انتہائی عاجز اور غریب آدمی کی طرح اپنا دامن پھیلاتے ہوئے ان کے سامنے حاضر ہوتے ہیں اور سچ مچ اپنے تئیں
تہی دست پا کر خدا تعالیٰ کی مالکیت پر ایمان لاتے ہیں۔ان کو حقیقت میں اس بات کا علم ہوتا ہے اس کا پورا فہم و
ادراک رکھتے ہیں۔اور اس عاجزی کے ساتھ اللہ کے حضور پیش ہوتے ہیں کہ ہم بالکل خالی ہاتھ ہیں ہمارے پاس
کچھ نہیں ہے اور اس کی مالکیت پر مکمل ایمان ہے۔پھر فرمایا " یہ چارالہی صفتیں ہیں جو دنیا میں کام کر رہی ہیں اور ان
میں سے جو رحیمیت کی صفت ہے وہ دعا کی تحریک کرتی ہے۔اور مالکیت کی صفت خوف اور قلق کی آگ سے گداز
خطبات مسرور جلد پنجم
102
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
کر کے سچا خشوع اور خضوع پیدا کرتی ہے کیونکہ اس صفت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ مالک جزا ہے۔کسی کا حق
نہیں جو دعویٰ سے کچھ طلب کرے اور مغفرت اور نجات محض فضل پر ہے۔ایام الصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحه 243
پس مالكِيتِ يَوْمِ الدِّین کی صفت سے فیض پانے کے لئے نیک اعمال بجالانا، اللہ تعالیٰ کے حکم پر چلنا ، اس
کی عبادت کی طرف توجہ دینا انتہائی ضروری چیزیں ہیں تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن سکیں اور یوں مغفرت
اور نجات حاصل کرنے والے ہوں۔اس کا ایک اور پہلو بھی ہے۔اس کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا ہے۔یہ ترتیب بغیر
حکمت کے نہیں ہے اس ترتیب میں بھی بڑی حکمت ہے۔آپ نے بڑی تفصیل سے اس پر روشنی ڈالی ہے، خلاصہ
میں اس کو بیان کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پہلے ربوبیت جو اللہ تعالیٰ کے رب ہونے کی صفت ہے، اس کے تحت نشو و نما
کے لئے ماحول تیار فرماتا ہے۔کسی چیز کو پیدا کرنے کے بعد اس کو بڑھانے کے لئے اس کا ماحول مہیا کرتا ہے۔وہ
سامان پیدا فرماتا ہے جس میں نشو و نما ہو سکتی ہے۔پھر یہ سامان رحمانیت کے تحت بندے کو دیتا ہے۔اس کے
استعمال میں بھی آنے شروع ہو جاتے ہیں کہ اس کے لئے بھی روحانی ترقی ہو۔آپ نے یہ روحانیت کے لئے
زیادہ بیان فرمایا ہے لیکن دنیاوی لحاظ سے بھی یہی ہے۔پھر جب بندہ اس سے فائدہ اٹھاتا ہے تو اس کے اعلیٰ نتائج
پیدا فرماتا ہے اور یہ رحیمیت ہے ، دعاؤں کو بھی پھل دیتا ہے اور چیزوں کو بھی پھل لگاتا ہے اور پھر مسلسل ان نتائج یا
انعامات کے بعد مالکیت کی صفت کے تحت دنیا پر غلبہ دے دیتا ہے اور یہ اللہ تعالی نے الہی جماعتوں کی تقدیر کھی
ہوئی ہے کہ وہ غلبہ عطا فرماتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے لئے یہ ترتیب اس طرح سے ہے، پہلے رب ، پھر رحمان، پھر رحیم
اور پھر مَالِكِ يَوْمِ الدِّين۔اس کا موازنہ حضرت مصلح موعودؓ نے کیا کہ بندے کے لئے کیا ترتیب ہوگی۔اس میں بھی یہی ترتیب ہوئی
چاہئے یا کوئی مختلف ترتیب ہوگی۔تو اس کے لئے فرمایا کہ بندے کے لئے اللہ تعالیٰ کی ان صفات سے فائدہ اٹھانے
کے لئے یا ان کا اظہار کرنے کے لئے ترتیب بدل جاتی ہے۔کیونکہ بندے نے اللہ تعالیٰ کی طرف ترقی کرنی ہے اوپر
جانا ہے۔وہ پہلے مالک کی صفت کا مظہر بننے کی کوشش کرتا ہے تا کہ جو طاقتیں اللہ تعالیٰ نے اسے دی ہیں۔اس
سے انصاف اور عدل دنیا میں قائم کرے، اپنے ماحول میں قائم کرے اور شر سے بچنے کے لئے اور ماحول کو شر سے
بچانے کے لئے کوشش کرے۔پہلے مالکیت آئے گی۔اس کے لئے اس مالکیت کے وقت میں بعض معاملات سے
صرف نظر بھی کرنا پڑتا ہے۔چاہے وہ رحم کی نیت سے ہو یا در گذر کی وجہ سے ہو۔پھر رحیمیت کا اظہار بندے کی طرف
خطبات مسر در جلد پنجم
103
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
سے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے لئے ہوتا ہے۔اپنے ماحول کے لئے اس کے دل میں قدر دانی کے جذبات
پیدا ہوتے ہیں۔ان کو بھلائی پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔پھر انسان اس رحیمیت کے دور سے ترقی کرتا ہے تو
رحمانیت کی صفت اختیار کر لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنے والا ایک مومن رحمانیت کا اظہار کرتا ہے۔اپنے پرائے
سب بغیر کسی تفریق کے اُس کے نیک سلوک سے حصہ لے رہے ہوتے ہیں۔معاشرے میں وہ نیکیاں پھیلا رہا ہوتا
ہے۔اور یہ چیز اِبْتَاءِ ذِی القربی کا نقشہ پیش کر رہی ہے، احسان سے بڑھ کر آگے چل رہی ہے۔پھر جب اس
سے ترقی کرتا ہے تو رب العالمین کا مظہر بننے کے لئے سوسائٹی کی اصلاح کی کوشش کرتا ہے۔وہ ماحول پیدا کرنے
کی کوشش کرتا ہے جہاں یہ ساری چیزیں پنپ سکیں۔یہ بیان کرنے کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے یہ بیان فرمایا ہے
کہ اس ترتیب سے جو بیان ہوئی ہے جو ان صفات کو اختیار کرتا ہے تو یہ سالکوں کے لئے اللہ کی طرف بڑھنے والوں
کے لئے ایک رحمت ہوتی ہے۔عام طور پر بھی دیکھیں تو انسان کی صفات، اس کی خوبیاں اُس وقت ہی کھل کر سامنے آتی ہیں جب اُس کے
پاس کوئی طاقت ہو، اختیار ہو، کوئی ملکیت ہو۔اعلیٰ اخلاق کا اُسی وقت پتہ چلتا ہے جب طاقت ہو، جب ایک مقام
ہو۔کمزور اور بے بس نے کسی سے رحیمیت کا کیا سلوک کرنا ہے اور کیا رحمانیت کا سلوک کرنا ہے اور پھر اسی طرح کسی
سے ربوبیت کا کیا اظہار ہوتا ہے۔اپنے اپنے ماحول میں جو بھی ہے جتنا بھی ملکیت رکھتا ہے اس کو وہاں ان صفات کا
اظہار کرنا چاہئے کیونکہ یہ کسی کی ملکیت کا زعم ہی ہے جو انسان کے دل میں تکبر اور نفرت بھی پیدا کرتا ہے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد اول صفحه (27)
پس اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا فضل حاصل کرنے کے لئے ان صفات پر غور کرنا اور اپنے آپ کو ان کے مطابق
ڈھالنا انتہائی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضلوں سے ہمیشہ حصہ دیتا رہے اور جزا سزا کے دن بھی رحم حاصل
کرنے والے ہوں۔گزشتہ جمعہ میں میں نے جس شہید کا ذکر کیا تھا اُن کا نام بتانا بھول گیا تھا یہ محمد اشرف صاحب ہیں تحصیل پھالیہ
ضلع منڈی بہاؤالدین کے جن کو شہید کیا گیا تھا۔جونو مبائع تھے۔دوسرا آج ایک اور افسوسناک خبر بھی ہے کہ ہمارے ایک پرانے خادم سلسلہ، مربی اور استاد جامعہ احمدیہ
چوہدری منیر احمد عارف صاحب گزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کی عمر 78 سال تھی
اور 1946ء میں انہوں نے زندگی وقف کی تھی۔جامعہ 1956ء میں پاس کیا اور تقریباً 50 سال تک جماعتی خدمات
سرانجام دیتے رہے۔برما میں مبلغ رہے، نائیجیریا میں مبلغ رہے۔پھر جامعہ میں بطور استادخدمات انجام دیتے رہے۔
104
خطبہ جمعہ 9 مارچ 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
تقریباً 27 سال انہوں نے جامعہ میں پڑھایا۔ہوٹل میں لمبا عرصہ سپر نٹنڈنٹ رہے، جو ہوٹل میں رہنے والے
ہیں وہ جانتے ہوں گے۔بڑی نرم طبیعت کے ہنس مکھ انسان تھے اور 21 سال سے دار القضاء میں بھی خدمات سر
انجام دے رہے تھے۔وفات سے ایک دن پہلے بھی ایک کیس کے سلسلہ میں گاڑی منگوا کر آئے۔ان سے چلا نہیں
جا رہا تھا اور دو چھڑیوں کے سہارے چلتے ہوئے دفتر میں آئے۔دل کی تکلیف بھی تھی اور کمزوری بھی تھی اور اپنا
قضاء کا پورا کیس سنا اور اسے نبٹایا اور ایک دن بعد کی تاریخ بھی مقرر کی۔ان کو وہاں کے ناظم قضاء نے کہا کہ اتنی
طبیعت خراب ہے تو آنے کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہا دل نہیں مانتا کہ جو جماعت کے کام میرے سپرد
ہوئے ہیں ان میں کسی بھی طرح انکار کروں۔اس لئے میرے سپر د جو کیس ہیں وہ تو میں نبٹاؤں گا۔بہر حال اسی
رات یا اگلے دن صبح ان کی وفات ہوگئی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے ، درجات بلند فرمائے۔ان کی
اہلیہ، بیوہ، رضیہ منیر صاحبہ ان کا نام ہے اور ان کے علاوہ ان کی ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔ابھی نمازوں کے بعد میں
ان کی نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل لندن مورخہ 30 مارچ تا6 اپریل 2007 ء ص 5 تا 7 )