اللّٰہ تعالیٰ کی صفت قدوس کے مختلف معانی اور اس صفت سے فیضیاب ہونے کے لئے افراد جماعت کی ذمہ داریوں کا تذکرہ

خطبات مسرور جلد پنجم
157
(16
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2007 ء (20 رشہادت 1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن (برطانیہ)
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت قدوس ہے۔مختلف لغات میں اس لفظ کے جو معنی لکھے ہیں اور پرانے مفسرین نے جو
تفسیریں کی ہیں ان میں سے چند مشہور مفسرین کی مختصر تفسیر اور معانی میں پیش کرتا ہوں۔تاج العروس میں لکھا ہے کہ القدوس اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنہ میں سے ایک اسم ہے اور الْقُدُّوس کے
معنی ہیں الطاھر تمام عیوب ونقائص سے منزہ ہستی۔اور المُبارك، با برکت جس میں تمام قسم کی برکات جمع ہیں۔اور اَلتَّقْدِیس کا مطلب ہے اَلتَّطْهِير، اللہ عز وجل کو پاک اور بے عیب قرار دینا۔مفردات امام راغب میں لکھا ہے کہ التَّقْدِيس اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہونے والی وہ طہارت ہے ، وہ
پاکیزگی ہے جس کا ذکر ار شا در بانی وَيُطَهِّرُ كُمُ تَطْهِيرًا میں ہوا ہے اور اس سے مراد ظاہری نجاست کا دُور کرنا نہیں
ہے بلکہ جیسا کہ دوسری آیات سے ثابت ہے نفس انسانی کی تطہیر کرنا ہے۔پھر اقرب الموارد میں لکھا ہے کہ قدوس ایسی ہستی ہے جو پاک اور تمام عیوب ونقائص سے منز ہ ومبرا ہے۔بالکل پاک صاف ہے۔ہر لحاظ سے پاک کی ہوئی ہے۔پھر القدس کے معنی لکھتے ہیں پاکیزگی اور برکت۔تقریباً
یہی ملتے جلتے معنی لسان العرب میں لکھے ہیں ، یہ چند مشہور لغات ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان تمام لغات سے جو معنی اخذ کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ القدوس تمام
پاکیزگیوں کا جامع ہے یعنی صرف عیوب سے ہی مبر انہیں ہے، صرف عیوب سے ہی پاک نہیں ہے بلکہ ہر قسم کی
خوبیاں بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ وہ پاک ذات ہے جس میں ہر قسم کی پاکیزگی جمع ہے، ہر قسم کے عیب
سے وہ پاک ہے، اللہ تعالیٰ کی ہستی میں کسی بھی قسم کے عیب ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور کوئی ایسی خوبی نہیں جس
کا انسانی عقل احاطہ کر سکے اور اس میں موجود نہ ہو بلکہ وہ تو ان خوبیوں کا بھی جامع ہے جو اس میں جمع ہیں، جو موجود
ہیں اور وہ تمام خوبیاں بھی جن کا انسانی عقل احاطہ نہیں کر سکتی اور یہی اس قدوس ذات کی عظمت ہے۔اب بعض مفسرین کی تفسیر پیش کرتا ہوں جو انہوں نے اس صفت کے تحت کی ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ فرشتوں نے اللہ تعالیٰ کو کہا نُقَدِّسُ لَكَ (البقرۃ: 31) اس کی وضاحت کرتے ہوئے
تفسیر مجمع البیان میں لکھا ہے کہ نُقَدِّسُ لَكَ کا معنی ہے اے اللہ ! تمام وہ صفات نقص جو تیرے شایان شان نہیں ہم تجھے

158
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
ایسی تمام صفات سے پاک قرار دیتے ہیں اور کوئی بھی قبیح بات تیری طرف منسوب نہیں کرتے۔اس معنی کے اعتبار سے
نُقَدِّسُ لَكَ میں لام زائدہ ہے یعنی مضمون کی تاکید کرنے کے لئے ہے۔اور اگر اس لام کا ترجمہ بھی شامل کیا جائے تو
پھر بعض نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ ہم تیری خاطر نماز پڑھتے ہیں اور بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ اے اللہ! ہم اپنے
نفوس کو تیری خاطر یعنی تیری رضا حاصل کرنے کے لئے خطاؤں اور گناہوں سے پاک صاف کرتے ہیں۔اسی طرح اس بارے میں علامہ فخر الدین رازی لکھتے ہیں وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ
لك (البقرة: (31) کہ بعض لوگوں نے یہ شبہ اٹھایا ہے کہ فرشتوں نے اللہ تعالیٰ کو خلق آدم کے وقت اَتَجْعَلُ فِيْهَا
مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا (البقرة: 31) کہ کر اللہ تعالیٰ پر اعتراض کیا تھا۔علامہ فخر الدین رازی اس شبہ کی تردید کرتے ہوئے
لکھتے ہیں کہ یہ شبہ دو وجہ سے باطل ہے ، غلط ہے۔نمبر ایک ، فرشتوں نے فساد اور خون خرابہ کو مخلوق کی طرف منسوب کیا
ہے نہ کہ خالق اللہ تعالیٰ کی طرف۔اور دوسرے فرشتوں نے اپنے اس قول کے معا بعد کہا وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ
وَنُقَدِّسُ لَكَ (البقرة: 31) اور تسبیح کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو مادی اجسام والی ہر صفت سے منزہ قرار
دینا، پاک قرار دینا اور نقد میں سے مراد ہے اللہ تعالیٰ کے افعال کو مذمت اور نادانی کی صفت سے منزہ قرار دینا۔اسی طرح علامہ رازی صفت القدوس کے یہ معنی کرتے ہیں کہ القدوس اور القَدُّوس ( قاف کی زبر اور پیش
دونوں کے ساتھ استعمال ہوا ہے ) یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات، افعال و احکام اور اسماء کی پاکیزگی اور بے عیبی کو
بیان کرنے کے اعتبار سے بڑا بلیغ ہے۔اس میں بڑی بلاغت ہے، بڑا وسیع لفظ ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات بڑی بے عیب
ہے جیسا کہ لغت میں بھی دیکھا ہے۔اس کی صفات کو اگر پر کھنا ہے تو صفت قدوس ذہن میں رکھنی چاہئے۔صفت
قدوس سے اللہ تعالیٰ کی صفات کی اور وضاحت ہوتی ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جگہ فرمایا کہ قرآن کریم کے معنی کرتے ہوئے (اگر صحیح
معنے کرنے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی صفات ضرور دیکھو۔لیکن ایک گر یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی صفت قدوسیت پر حرف نہ
آئے۔کوئی بھی قرآن کریم کی تشریح کرنی ہے، صفت قدوسیت کو ہمیشہ سامنے رکھو۔یعنی ہر لحاظ سے اللہ تعالیٰ کی
ذات بے عیب ہے۔کوئی ایسی تشریح نہ ہو، کوئی ایسی تفسیر نہ ہو جس سے اللہ تعالیٰ کے بے عیب ہونے پر حرف آتا ہو۔اس کا ہر فعل اور ہر حکم اسی صفت کے تحت بے عیب اور پاک ہے۔تفسیر روح البیان میں وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ کے تحت لکھا ہے، ہم قسم ہا قسم کی نعمتوں پر جن میں سے
ایک نعمت اس عبادت کی توفیق ملنا بھی ہے، تیری حمد کرتے ہوئے تجھے ہر اس بات سے پاک قرار دیتے ہیں جو تیرے
شایان شان نہیں۔اس اعتبار سے تسبیح صفات جلال کے اظہار کے لئے اور حمد صفات انعام کے اظہار کے لئے ہے۔وَنُقَدِّسُ لَكَ کے معنی لکھتے ہیں یعنی رفعت و عزت کا جو بھی معنی تیرے لائق شان ہے اسے ہم تیرے حق میں بیان
کرتے ہیں اور جو تیرے لائق شان نہیں، اس سے تجھے منزہ قرار دیتے ہیں۔تفسیر ابن کثیر میں وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ کے تحت لکھتے ہیں کہ قتادہ کہتے ہیں کہ یہاں

159
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
تسبیح سے مراد تو معروف تسبیح ہے جبکہ تقدیس سے مراد صلوۃ یعنی نماز ہے۔اسی طرح حضرت عبداللہ ابن عباس
رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن مسعود اور دیگر کئی صحابہ نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ نُصَلِّي لَكَ یعنی اے خدا ہم تیری
خاطر نماز پڑھتے ہیں۔پھر مجاہد نے وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ کا معنی کیا ہے کہ نُعَظِمُكَ وَ نُكَبِّرُكَ یعنی ہم
تیری تعظیم کرتے ہیں، تیری بڑائی بیان کرتے ہیں۔پھر اسی طرح محمد بن اسحاق نے معنی کئے ہیں کہ اے اللہ ! ہم نہ تیری نافرمانی کرتے ہیں اور نہ کسی ایسے امر کے
مرتکب ہوتے ہیں جو تجھے نا پسند ہو۔پھر تقدیس سے مراد التَّعْظِيم والتطهير ہے یعنی عظمت اور پاکیزگی بیان
کرنا۔عظمت کا اور ہر عیب سے پاک ہونے کا اقرار کرنا۔اسی سے سبوح قدوس ہے۔سبوح کا معنی ہے اللہ کو ہر عیب
سے منزہ قرار دینا اور قدوس سے مراد یہ اقرار کرنا ہے کہ تمام تر طہارت اور تعظیم اُسی کو زیبا ہے۔آگے وہ لکھتے ہیں کہ
اس تمام بحث کی روشنی میں وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ کا معنی ہوگا اے اللہ ! ہم تجھے ہر اس غلط بات سے پاک اور
بری قرار دیتے ہیں جو اہل شرک تیری طرف منسوب کرتے ہیں اور وَنُقَدِّسُ لَک کا معنی ہے (اے اللہ ! ) ہر میل
کچیل اور اہل کفر کی تیرے بارہ میں بیان کردہ غلط باتوں سے پاک ہونے کی جو صفات تجھ میں پائی جاتی ہیں ہم تجھے
ان صفات سے منسوب کرتے ہیں۔میں نے ابھی ایک مفسر کی قدوس لفظ کی وضاحت میں حضرت خلیفہ مسیح الاول کا حوالہ دیا تھا۔پورا حوالہ اس
طرح ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ یہ بچی بات ہے کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے
وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے۔ہر
ایک ذرہ گواہی دیتا ہے کہ وہ خالق ہے اور اسی کی ربوبیت اور حیات اور قیومیت کے باعث ہر چیز کی حیات اور قائمی
ہے یعنی ہر ایک کی زندگی ہے اور وہ قائم ہے۔اسی کی حفاظت سے محفوظ ہے۔پھر یہ بھی کہ وہ الله المَلِكُ ہے۔وہ مالک ہے۔اگر سزا دیتا ہے تو مالکانہ رنگ میں، اگر پکڑتا ہے تو جابرانہ نہیں بلکہ مالکانہ رنگ میں تا کہ ماخوذ شخص کی
اصلاح ہو ، یعنی جس کو پکڑا گیا ہے وہ اس کی اصلاح کے لئے اُسے پکڑتا ہے۔پھر وہ کیسا ہے؟ القُدوس ہے۔اس کی صفات وحمد میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو نقصان کا موجب ہو۔بلکہ وہ صفات کا ملہ سے موصوف اور ہر نقص اور
بدی سے منزہ ، القدوس ہے۔قرآن شریف پر تدبر نہ کرنے کی وجہ سے کہو یا اسماء الہی کی فلاسفی نہ سمجھنے کی وجہ سے۔یا تو
قرآن کریم پر غور نہیں کرتے یا اللہ تعالیٰ کے نام کی فلاسفی کو نہ سمجھنے کی وجہ سے۔غرض یہ ایک غلطی پیدا ہوگئی ہے کہ
بعض وقت اللہ تعالیٰ کے کسی فعل یا صفت کے ایسے معنی کر لئے جاتے ہیں جو اس کی دوسری صفات کے خلاف ہوتے
ہیں۔اس کے لئے میں تمہیں ایک گر بتاتا ہوں کہ قرآن شریف کے معنی کرنے میں ہمیشہ اس امر کا لحاظ رکھو کہ کبھی
کوئی معنے ایسے نہ کئے جاویں جو صفات الہی کے خلاف ہوں۔اسماء الہی کو مدنظر رکھو اور ایسے معنی کرو اور دیکھو کہ
قدوسیت کو بقہ تو نہیں لگتا۔صفات الہی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت بھی یہ دیکھو کہ قدوسیت کو بٹہ تو نہیں لگتا۔لغت
میں ایک لفظ کے بہت سے معنی ہو سکتے ہیں۔اور ایک نا پاک دل انسان کلام الہی کے گندے معنی بھی تجویز کر سکتا ہے
ہے۔

160
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
اور کتاب الہی پر اعتراض کر بیٹھتا ہے۔مگر تم ہمیشہ یہ لحاظ رکھو کہ جو معنی کرو اس میں دیکھ لو کہ خدا کی صفت قدوسیت کے
خلاف تو نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے سارے کلام حق و حکمت سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جس سے اس کی اور اس کے
رسول اور عامۃ المومنین کی عزت و بڑائی کا اظہار ہوتا ہے۔حقائق الفرقان جلد 4 صفحه 83-84 مطبوعه ربوه )
یہاں میں حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہتعالیٰ عنہ کی نصیحت کا بھی ذکر کر دیتاہوں جو اس حوالے سے آپ
نے جماعت کو کی۔اور بڑی اہم اور پیاری نصیحت ہے جسے ہر احمدی کو چاہئے کہ وہ چاہے پڑھا لکھا ہے یا ان پڑھ ہے،
امیر ہے یا غریب ہے، مرد ہے یا عورت ہے اپنے پلے باندھے کہ اصلاح نفس کے لئے بڑی ضروری ہے اور اس سے
عبادت کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی اور مخلوق کے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہو گی۔آپ فرماتے ہیں کہ:
جو ان پڑھ ہیں انہیں کم از کم یہی چاہئے کہ وہ اپنے چال و چلن سے خدا کی تنزیہ کریں۔یعنی اپنے طرز عمل سے
دکھا ئیں کہ قدوس خدا کے بندے، پاک کتاب کے ماننے والے، پاک رسول کے متبع اور اس کے خلفاء اور پھر خصوصاً
اس عظیم الشان مجد د کے پیر وایسے پاک ہوتے ہیں۔(حقائق الفرقان جلد 4 صفحه 372-73 3 مطبوعه ربوه )
یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیرو ایسے ہوتے ہیں۔اپنے اندر یہ تبدیلی پیدا کریں۔پس
خدا تعالی کو ہر عیب سے، ہر خرابی سے پاک سمجھنا اس وقت صحیح ہو گا جب ہم اپنے ہر قول وفعل سے اس کا اظہار کر رہے
ہوں گے۔آپ فرماتے ہیں اس کے لئے وسیع اور بہت علم کی ضرورت نہیں ہے۔ان پڑھ سے ان پڑھ احمدی کو بھی
پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کیا احکامات ہیں۔خطبات میں تقریروں میں اور درسوں میں سنتا ہے کہ کن باتوں کے کرنے کا
حکم ہے اور کن باتوں سے روکا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیا نمونے قائم کر کے دکھائے ہیں۔ایک احمدی سے خدا تعالی کی قدوسیت کی صفت پر یقین کا اظہار اسی وقت ہوگا جب وہ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا
کرے اور پاک ہو، تو تبھی اس زمانے کے امام کو ماننے کا فائدہ ہے۔پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ 'یاد رکھو، خدا قدوس ہے اس کا مقرب نہیں بن سکتا مگر وہی جو پاک ہو۔( حقائق الفرقان جلد اول صفحہ 356) تو اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے پاک ہونا ضروری ہے اور قرب پانے کے
لئے دعاؤں کی قبولیت کی بھی ضرورت ہے۔اس کے آگے جھکنے کی ضرورت ہے۔لیکن اس سے پہلے اپنے آپ کو
پاک کرنے کی بھی کوشش ہونی چاہئے۔اس صفت کے ضمن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ : ”انسان کی نیکی کیسی ہوتی ہے۔یعنی نیک عمل کرتا ہے تو اس کو اس کا بدلہ ملتا ہے یا اس کے اندر وہ چیز پیدا ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی نیکی ذاتی ہوتی
ہے۔اسی لئے خدا قدوس کہلاتا ہے لیکن انسان قدوس نہیں کہلا سکتا کیونکہ وہ اپنی ذات میں بے عیب ہے، یعنی
خدا تعالیٰ اپنی ذات میں بے عیب ہے اور انسان بے عیب کوشش سے بنتا ہے۔اس صفت کو اس وقت حاصل کرو
گے جب کوشش کر کے بے عیب ہو گئے۔خدا تعالیٰ پر کوئی وقت ایسا نہیں آیا جب وہ ناقص تھا اور پھر اس نے کامل

خطبات مسرور جلد پنجم
161
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
بننے کی کوشش کی۔لیکن انسان پہلے ناقص ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ اپنے کمال کو پہنچتا ہے۔پہلے وہ بچہ ہوتا ہے پھر
اسے عقل آتی ہے تو وہ نماز شروع کرتا ہے۔اس کے بعد ایک دن کی نماز اسے کچھ اور آگے لے جاتی ہے۔دو دن کی
نماز اُسے اور آگے لے جاتی ہے تین دن کی نماز اُسے اور آگے لے جاتی ہے۔اس طرح وہ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے
لیکن خدا تعالیٰ جیسے آج سے اربوں ارب سال پہلے تھا اسی طرح آج بھی ہے۔اس کی قدوسیت نہ پہلے کم تھی اور نہ
آج زیادہ ہے۔(تفسیر کبیر جلد پنجم صفحه 207 مطبوعه ربوه
اس کی قدوسیت اور ہر صفت ہمیشہ سے تھی اور ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی۔اللہ تعالیٰ کی صفت قدوسیت
سے صحیح طور پر مؤمن اسی وقت حصہ لے سکتا ہے جب اس قدوس خدا کی دی ہوئی تعلیم کے مطابق ایک مومن اپنی
عبادتوں اور نیکیوں میں ترقی کرے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ فرشتوں کی یہ بات کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو کہا کہ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ
لک کہ ہم جو ہیں تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرنے والے اور تجھ میں سب بڑائیوں کے پائے جانے کا اقرار کرنے
والے تو پھر آدم کو پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔تو جب
فرشتوں نے یہ کہا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے یعنی یہ تو ٹھیک ہے کہ جس طرح تم کہتے ہو
کہ فساد کریں گے۔فساد تو کریں گے مجھے بھی پتہ ہے لیکن تمہیں ایک بات کا نہیں پتہ کہ اب انسانی افعال شریعت کے
تابع ہوں گے اور جو شریعت کے مطابق عمل کرنے والے اور صفت قدوسیت سے حصہ لینے کے لئے نیکیوں میں
بڑھنے والے ہوں گے تو وہ پھر فرشتوں سے بھی بڑھ جائیں گے۔اس چیز کا فرشتوں
کو علم نہیں تھا۔اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لکھا ہے کہ اس جگہ ایک نکتہ یاد
رکھنے کے قابل ہے اور وہ یہ کہ آدم کو خلیفہ بنانے کے موقعہ پر جو کچھ خدا تعالیٰ نے فرمایا وہ بھی درست تھا اور جوفرشتوں
نے کہا وہ بھی درست تھا جیسا کہ پہلے بیان کیا ہے، صرف نقطہ نگاہ کا فرق تھا۔اللہ تعالیٰ کی نظر ان صلحاء پر تھی جو آدم
کی نسل میں ظاہر ہونے والے تھے اور اس نظام کی خوبیوں
پر تھی جو آدم اور اس کے اظلال کے ذریعہ سے دنیا میں قائم
ہونے والا تھا لیکن فرشتوں کی نظر ان بدکاروں پر تھی جو انسانی دماغ کی تکمیل کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا موردعتاب بننے
والے تھے۔خدا تعالیٰ آدم کی پیدائش میں محمدی جلوہ کو دیکھ رہا تھا اور فرشتے بوجہلی صفات کے ظہور کو دیکھ کر لرزاں و
ترساں تھے۔( پریشان تھے ) اور گو یہ درست ہے کہ جو کچھ فرشتوں نے خلافت کے قیام سے سمجھا تھا درست تھا مگر
ان کا یہ خوف کہ ایسا نظام دنیا کے لئے لعنت کا موجب نہ ہو، غلط تھا۔کیونکہ کسی نظام کی خوبی کا اس کے اچھے ثمرات سے
اندازہ کیا جاتا ہے نہ کہ اس میں کمزوری دکھانے والوں کے ذریعہ سے۔اگر کسی اچھے کام کو اس کے درمیانی خطرات کی
وجہ سے چھوڑ دیا جائے تو کوئی ترقی ہو ہی نہیں سکتی۔ہر بڑا کام اپنے ساتھ خطرات رکھتا ہے۔آپ اس کی مثال دیتے
ہوئے فرماتے ہیں کہ طالب علم، علم کے سیکھنے میں جانیں ضائع کر دیتے ہیں“۔مگر علم سیکھنا ترک نہیں کیا جاتا۔اسی
طرح ملکوں میں فوجوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں تو لوگ فوج میں جانے سے رک نہیں جاتے یا جنگیں ختم نہیں ہو

خطبات مسرور جلد پنجم
162
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
جاتیں یا اپنے ملک کی حفاظت ختم نہیں ہو جاتی۔پس گو خلافت کے قیام سے انسانوں کا ایک حصہ مور د سزا بنے والا تھا۔اور مفسد اور قاتل قرار پانے والا تھا۔مگر ایک دوسرا حصہ خدا تعالیٰ کا محبوب بنے والا تھا اور فرشتوں سے بھی اوپر جانے
والا تھا۔وہ کامیاب ہونے والا حصہ ہی انسانی نظام کا موجب تھا اور اس حصہ پر نظر کر کے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ انسانی
نظام نا کام رہا بلکہ حق تو یہ ہے کہ اس اعلیٰ حصہ کا ایک ایک فرد اس قابل تھا کہ اُس کی خاطر اس سارے نظام کو تیار کیا
جاتا۔اسی حکمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے بعض اپنے کامل بندوں سے
فرمایا ہے کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ
الدُّنْيَا (ابن عساکر) کہ اگر تو نہ ہوتا تو ہم دنیا جہان کے نظام کو ہی پیدا نہ کرتے۔یہ حدیث قدسی ہے اور رسول
کریم ﷺ کی نسبت وارد ہوئی ہے۔بعض اور کامل وجودوں کو بھی اسی قسم کے الہام ہوئے ہیں۔پس یہ کامل لوگ اس
بات کا ثبوت ہیں کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہی حکمت کے مطابق تھا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد اول صفحه (283-284
ایسے اللہ والے جو فرشتوں کی نسبت بہت بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی تقدیس بیان کرتے ہیں اور پھر اس کو دنیا میں
پھیلاتے ہیں یہ یقیناً اس سے اونچا مقام رکھنے والے ہیں جن کی تقدیس کرنا صرف اپنے تک ہے۔انسانوں میں
تقدیس کرنے والوں کی کامل ترین مثال جیسا کہ ابھی بیان ہوا آنحضرت ﷺ کی ہے جنہوں نے ایک دنیا کے دماغوں
کو بھی پاک کیا اور ان کے اعمال کو بھی پاک کیا۔اور آج تک ہم اس قدوس خدا کے حقیقی پر تو کے فیض کو دیکھ رہے ہیں
اور جب تک یہ دنیا قائم ہے، دنیا دیکھتی رہے گی انشاء اللہ۔سورۃ جمعہ میں قدوس لفظ کی تفسیر میں حضرت مصلح موعود خلیفتہ اسیح الثانی فرماتے ہیں کہ : " دوسری صفت یہ
بیان کی تھی کہ وہ الْقُدُّوس ہے، اس کے متعلق فرمایا يَتْلُوا عَلَيْهِمُ آینه وَيُزَكِّيهِمُ (الجمعة: 3) وہ یہ بھی چاہتا
ہے کہ اس کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہر ایک چیز پاکیزہ ہو۔اس لئے اس نے رسول کو اپنی آیات دے کر بھیجا تا کہ وہ
آیات لوگوں کو سنائے اور ان میں دماغی اور روحانی پاکیزگی پیدا کرے۔پہلے اللہ تعالیٰ کی آیات سکھا کر انسانی دماغ
کو پاک کرے اور پھر یو سیھم ان کے اعمال کو پاک کرے“۔(فضائل القرآن (2) انوار العلوم جلد 11 صفحه 130 مطبوعه ربوه )
پھر آپ اس سلسلے میں فرماتے ہیں کہ القدوس کے مقابل رسول کا کام یہ بتایا۔وَيُزَ كَيْهِمْ کہ دنیا کو پاک
کرتا ہے۔عالم کی علامت کیا ہوتی ہے۔یہی کہ وہ دوسروں کو پڑھاتا ہے اور دوسرے لوگ اس کے ذریعہ عالم
ہو جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی قدوسیت کا ثبوت یہ ہے کہ اُس کی طرف سے آنے والے دنیا کو پاک کرتے ہیں۔محمد رسول
اللہ ﷺ گندے لوگوں کو لیتا ہے اور اس کے ہاتھ میں آ کر وہ پاک ہو جاتے ہیں۔(احمدیت کے اصول۔انوار العلوم جلد 13 صفحه 353 مطبوعه ربوه )
پس قدوس خدا کا یہ کامل نبی ہے جس کے ہاتھ میں آکر عام انسان بھی پاک ہو جاتے ہیں۔پس ہر ایک کو
چاہئے کہ اگر پاک ہونا ہے اور اگر سچے مومن بننا ہے تو ان کے ہاتھ میں آنے کی کوشش کرے۔جیسا کہ میں نے کہا
کہ قرآن کریم کے جو اوامر ونواہی ہیں، جو کرنے کا حکم ہے اور نہ کرنے کی باتیں ہیں ان پر عمل کرنا ہوگا۔اگر ہم عمل

خطبات مسرور جلد پنجم
163
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
نہیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف آنے والے نہیں کہلا سکیں گے، محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف آنے والے نہیں کہلا
سکیں گے اور نتیجہ صفت قدوسیت سے فیض پانے والے نہیں بن سکیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ جو آپ کو قدوس خدا نے عطا
فرمائی کے بارے میں عرب
کا نقشہ کھینچ کر تحریر فرماتے ہیں کہ اس وقت کی عرب کی حالت کو دیکھو جو برائیوں میں
گھرے ہوئے تھے، ہر قسم کی ضلالت و گمراہی ان کی پہچان تھی، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ قوم کبھی پاک ہوسکتی ہے
یا ان کو کبھی عقل آ سکتی ہے۔یا یہ لوگ عام اخلاق کے اختیار کرنے والے بھی بن سکتے ہیں کجا یہ کہ باخدا بن جائیں۔لیکن جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ جو میرے اس پیارے کے ساتھ تعلق جوڑے گا وہ پاک ہوگا بلکہ روح القدس سے
حصہ پائے گا اور دنیا نے پھر دیکھا کہ قوم میں انقلاب آیا۔اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” جو شخص اس بات کو غور کی نظر سے دیکھے کہ
انہوں نے اپنی پہلی چرا گا ہوں کو کیونکر چھوڑ دیا یعنی جو ان کے شوق تھے ، جو ان کی حرکتیں تھیں، جو باتیں تھیں، جو عمل
تھے، جس میں وہ پھرا کرتے تھے، جس کو بہت اچھا سمجھتے تھے اس کو کیونکر چھوڑ دیا۔” اور کیونکر وہ ہوا و ہوس کے جنگل کو
کاٹ کر اپنے مولا کو جاملے۔تو ایسا شخص یقین سے جان لے گا کہ وہ تمام قوت قدسیہ محمدیہ کا اثر تھا“۔یہ سب تبدیلی جو
آئی وہ آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ کے اثر کے تحت تھی وہ رسول جس کو خدا نے برگزیدہ کیا اور عنایات از لیہ کے
ساتھ اس کی طرف توجہ کی اور آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ کو سوچ کہ صحابہ زمین کے نیچے سے لئے گئے اور آسمان کی
بلندی تک پہنچائے گئے اور درجہ بدرجہ برگزیدگی کے مقام تک منتقل کئے گئے، یعنی بزرگی کا اور پاکی کا مقام ہر لمحہ ہر
درجہ بڑھتا ہی گیا۔اور آنحضرت ﷺ نے ان کو چار پایوں کی مانند پایا کہ وہ تو حید اور پر ہیز گاری میں سے کچھ بھی نہیں
جانتے تھے یعنی جانوروں کی طرح تھے نہ ان کو اللہ تعالیٰ کی توحید کا پتہ تھا، نہ پر ہیز گاری کا پتہ تھا۔برائیوں میں مبتلا
تھے اور نیکی بدی میں تمیز نہیں کر سکتے تھے۔پس رسول اللہ ﷺ نے ان کو انسانیت کے آداب سکھلائے اور تمدن اور
بود و باش کی راہوں پر مفصل مطلع کیا“۔(نجم الهدى۔روحانی خزائن جلد 14 صفحه 31-32۔مطبوعه لندن
پھر آپ فرماتے ہیں ” تیسرا دروازہ معرفت الہی کا جو قرآن شریف میں اللہ جل شانہ نے اپنی عنایت خاص سے
کھول رکھا ہے برکات روحانیہ ہیں جس کو اعجاز تاثیری کہنا چاہئے۔یہ بات کسی سمجھدار پر مخفی نہیں ہوگی کہ آنحضرت
کا زاد بوم ایک محدود جزیرہ نما ملک ہے جس کو عرب کہتے ہیں جو دوسرے ملکوں سے ہمیشہ بے تعلق رہ کر گویا ایک
گوشتہ تنہائی میں پڑا رہا ہے۔اس ملک کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے بالکل وحشیانہ اور درندوں کی
طرح زندگی بسر کرنا اور دین اور ایمان اور حق اللہ اور حق العباد سے بے خبر محض ہونا اور سینکڑوں برسوں سے بت پرستی و
دیگر ناپاک خیالات میں ڈوبے چلے آنا اور عیاشی اور بدمستی اور شراب خواری اور قمار بازی و غیر فسق کے طریقوں
میں انتہائی درجہ تک پہنچ جانا یہ سب برائیاں ان میں تھیں اور چوری اور قزاقی اور خونریزی اور دختر کشی اور یتیموں کا
مال کھا جانے یعنی ڈاکے ڈالنا، قتل کرنا، بیٹیوں کو مارنا، یتیموں کا مال کھا جانا اور بیگا نہ حقوق دبا لینے کو کچھ گناہ نہ

164
خطبہ جمعہ 20 اپریل 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
سمجھنا۔غرض ہر یک طرح کی بری حالت اور ہر یک نوع کا اندھیرا اور ہر قسم کی ظلمت و غفلت عام طور پر تمام عربوں
کے دلوں پر چھائی ہوئی ہونا ایک ایسا واقعہ مشہور ہے کہ کوئی متعصب مخالف بھی بشر طیکہ کچھ واقفیت رکھتا ہو، اس سے
انکار نہیں کر سکتا۔یعنی یہ اتنی مشہور بات ہے کہ کوئی متعصب آدمی بھی اس بات سے
انکار نہیں کر سکتا۔اور پھر یہ امر
بھی ہر یک منصف پر ظاہر ہے کہ وہی جاہل اور وحشی اور یا وہ اور ناپار ساطبع لوگ وحشی تھے ، بیہودہ باتیں کرنے والے
بیہودہ لوگ ، بالکل ناپاک لوگ جن کو کسی چیز کا پتہ ہی نہیں تھا۔”اسلام میں داخل ہونے اور قرآن کو قبول کرنے کے
بعد کیسے ہو گئے اور کیونکر تاثیرات کلام الہی اور صحبت نبی معصوم نے بہت ہی تھوڑے عرصہ میں ان کے دلوں کو یکانت
ایسا مبدل کر دیا کہ وہ جہالت کے بعد معارف دینی سے مالا مال ہو گئے اور محبت دنیا کے بعد الہی محبت میں ایسے کھوئے
گئے کہ اپنے وطنوں ، اپنے مالوں، اپنے عزیزوں، اپنی عزتوں، اپنی جان کے آراموں کو اللہ جل شانہ کے راضی کرنے
کے لئے چھوڑ دیا۔چنانچہ یہ دونوں سلسلے ان کی پہلی حالت اور اس نئی زندگی کے جو بعد اسلام انہیں نصیب ہوئے ،
قرآن شریف میں ایسی صفائی سے درج ہیں کہ ایک صالح اور نیک دل آدمی پڑھنے کے وقت بے اختیار چشم پر آب
ہو جاتا ہے۔پس وہ کیا چیز تھی جو اُن کو اتنی جلدی ایک عالم سے دوسرے عالم کی طرف کھینچ کر لے گئی۔وہ دوہی باتیں
تھیں ایک یہ کہ وہ نبی معصوم اپنی قوت قدسیہ میں نہایت ہی قوی الاثر تھا بہت اثر رکھنے والے تھے۔ایسا کہ نہ کبھی
ہوا اور نہ ہوگا۔دوسری خدائے قادر مطلق حتی وقیوم کے پاک کلام کی زبر دست اور عجیب تا شیریں تھیں کہ جو ایک گروہ
کثیر کو ہزاروں ظلمتوں سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں۔بلاشبہ یہ قرآنی تاثیریں خارق عادت ہیں۔یہ بڑی
غیر معمولی چیزیں ہیں۔کیونکہ کوئی دنیا میں بطور نظیر نہیں بتلا سکتا کہ کبھی کسی کتاب نے ایسی تاثیر کی۔کون اس بات کا
ثبوت دے سکتا ہے کہ کسی کتاب نے ایسی عجیب تبدیل و اصلاح کی جیسی قرآن شریف نے کی“۔سرمه چشم آریه روحانی خزائن جلد 2 صفحه 76 تا 78 حاشیه مطبوعه (لندن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں ایک جگہ نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ کی تاثیرات کا
سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ اب تک وہ چلی جاتی ہیں۔قرآن شریف کی تعلیم میں وہی اثر ، وہی برکات اب بھی موجود ہیں۔ملفوظات جلد 4 صفحه 630
پس جب خدا بھی وہی قدوس ہے تو جو اس کی طرف بڑھنے کی کوشش کرے وہ اس سے فیض پاتا ہے۔اس کے
رسول کی تاثیرات بھی قائم ہیں، اس کی کتاب کی تاثیریں بھی قائم ہیں، اس زمانے میں اُس نے اپنے مسیح و مہدی کی
قوت قدسی کے نظارے بھی ہمیں دکھا دیئے اور دکھا رہا ہے۔یہ سب باتیں ہمیں اس قدوس خدا کی صفت سے
فیضیاب بنانے والی ہونی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل لندن مورخہ 11 تا 17 مئی 2007ء ص 5 تا 7 )

آج 10 میں سے 10 باقی