صفت السلام، سلام کو پھیلاؤ تا کہ تم غلبہ پاؤ
خطبات مسرور جلد پنجم
211
(21)
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
(فرموده مورخه 25 مئی 2007ء 25 ہجرت 1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن (برطانیہ)
تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
يَهْدِى بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ
وَيَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ۔(المآئدة : 17)
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ اعلان فرمایا کہ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسلام (آل عمران: 20) یعنی یقیناً
اب اللہ کے نزدیک دین صرف اور صرف دین اسلام ہی ہے اور یہی دین ہے جس پر عمل کر کے اب انسان اللہ تعالیٰ کا
قرب پاسکتا ہے۔کیونکہ اب یہی دین ہے جو اپنے کامل ہونے کے لحاظ سے دنیا میں سلامتی پھیلانے والا ہے۔پس
اس دین کو چھوڑ کر کسی دوسرے دین میں کس طرح سلامتی اور سکون مل سکتا ہے۔اگر دوسرے دینوں کو دیکھیں یا تو
ہمیں وہاں افراط نظر آتا ہے یا تفریط نظر آتی ہے۔پس ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس پیارے نبی اور خاتم
الانبیاء کے ماننے والے ہیں جس کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِينًا (المآئدة :(4)۔یعنی آج کے دن میں نے تمہارے
لئے تمہارا دین کامل کر دیا۔کوئی نہیں جو اس میں کسی قسم کا ستم یا کمی نکال سکے۔یہ وہ دین ہے جس میں تمام قسم کے احکام
بیان کر دیئے گئے ہیں، تمام قسم کے علوم اس کامل شریعت میں جمع کر دیئے گئے ہیں۔تمام قسم کی نعمتیں اور تمام علمی
خزانے اس میں جمع کر دیئے گئے ہیں۔روزمرہ کے معمولات سے لے کر بین الاقوامی تعلقات کے احکامات تک جن
سے ایک گھرانے کی سلامتی اور امن سے لے کر پوری دنیا کی سلامتی اور امن تک بھی شامل ہیں، کی ضمانت دے دی
گئی ہے اور اب یہی دین اسلام ہے جسے خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے پسند کیا ہے۔پس اگر اپنے گھروں میں بھی اور
دنیا میں بھی سلامتی ، پیارا اور محبت کی خوشبو پھیلانا چاہتے ہو تو اسے اختیار کرو۔پس یہ خدا تعالیٰ کا اعلان ہے اور وعدہ ہے ہر اس انسان سے جو اللہ تعالیٰ کی اس تعلیم پر ایمان لائے گا اور عمل
کرے گا جو اس نے قرآن کریم کی صورت میں اپنے پیارے نبی ﷺ پر اتاری ہے۔اس کامل اور مکمل تعلیم کی کچھ
جھلکیاں سلامتی کے حوالے سے میں گزشتہ خطبات میں بیان کر چکا ہوں، کچھ آج بیان کروں گا۔جیسا کہ میں نے کہا
خطبات مسرور جلد پنجم
212
خطبہ جمعہ 25 رمئی 2007 ء
اس میں گھر یلو معاملات پر بھی بحث کی گئی ہے، اس
کی تعلیم دی گئی ہے۔معاشرتی معاملات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔بین
الاقوامی تعلقات کو قائم کرنے کے لئے بھی قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔تو بہر حال یہ مختلف صورتیں ہیں۔تمام تو
آج بیان نہیں ہو سکتیں کچھ حد تک آج بیان کروں گا۔یہ انسانی فطرت ہے کہ جب وہ کسی کے لئے دعائیہ کلمات منہ سے نکالتا ہے تو خود بخود اس کے دل میں
دوسرے شخص کے لئے نرم جذبات پیدا ہو جاتے ہیں سوائے اس کے کہ بالکل ہی کوئی منافقانہ طبیعت کا شخص ہو جو منہ
سے کچھ کہنے والا ہو اور بغل میں چھری لئے پھرتا ہو۔لیکن ایک مومن جو اس یقین پر قائم ہے کہ مرنے کے بعد کی بھی
ایک زندگی ہے اور مجھے کوشش کرنی چاہئے کہ مرنے کے بعد کی جس زندگی کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے، جس
دار السلام کا مجھے راستہ دکھایا ہے، اس کے حصول کے لئے اپنا ظاہر و باطن ایک کروں اور جیسا کہ مجھے حکم ہے اپنے
بھائی کو سلامتی کے جذبات پہنچاؤں۔تو صرف ظاہری منہ کی بات نہ ہو بلکہ دل کی گہرائی سے یہ سلامتی کی دعا نکلے تا کہ
اللہ تعالیٰ سے سلامتی کی راہوں کی طرف ہدایت پانے والا بنوں اور اللہ تعالیٰ کے اذن سے اندھیروں سے نور کی طرف
آؤں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کا مورد بنتے ہوئے صراط مستقیم پر چلنے والا بنوں۔پس جب اس سوچ کے ساتھ ایک
مومن کوشش کرتا ہے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ معاشرے میں کوئی اس سے نقصان اٹھانے والا ہو۔بلکہ نقصان اٹھانا
تو دور کی بات ہے، یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ ایسے شخص سے کوئی دوسرا بے فیض رہے۔اب اللہ تعالیٰ کا ایک حکم ہے جو اخلاق کے معیاروں کو اونچا کرنے کے لئے بھی ضروری ہے، فساد اور
شکوک و شبہات کو ختم کرنے کے لئے بھی ضروری ہے اور ایک دعا بھی ہے جس سے ایک دوسرے کے لئے پیارو
محبت کے جذبات ابھرتے ہیں اور یہ حکم اس وقت سلام کہنے کا ہے جب تم کسی کے گھر جاؤ۔بجائے اطلاع دینے
کے، دوسرے طریقے اپنانے کے، بہترین طریقہ کسی کے گھر پہنچ کر اطلاع دینے کا یہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا
ہے کہ گھر والوں کو اونچی آواز میں سلام کیا جائے۔بعض امیر لوگ جن کی بڑی بڑی کوٹھیاں ہیں یا ایسے بھی گھروں
والے ہیں جن کے گھروں میں گھنٹی بجنے کی آواز نہیں پہنچ سکتی تو انہوں نے گیٹ پر فون لگائے ہوتے ہیں تا کہ
اس کے ذریعہ سے پیغام پہنچایا جائے۔اگر گھنٹی بجائی ہے تو جب بھی گھر والا پوچھے تو پہلے سلام کیا جائے پھر نام
بتایا جائے۔یہ ایک ایسا حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں اس کی ہدایت فرمائی ہے۔فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا۔ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَذَكَّرُونَ۔(النور: 28) کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو، اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا
کرو، یہاں تک کہ تم اجازت لے لو اور ان کے رہنے والوں پر سلام بھیجو۔یہ تمہارے لئے بہتر ہے تا کہ تم نصیحت
خطبات مسرور جلد پنجم
213
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
پکڑو۔اور یہ سلام بھیجنا بھی ایک دعا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جس کے بارے میں میں آگے بیان کروں گا۔اب سلامتی پھیلانے کے لئے یہ بڑا پر حکمت حکم ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم کس طرح مومنین کی
اصلاح کی کوشش کرتا ہے۔پہلی چیز تو یہ ہے کہ اونچی آواز میں سلام کرنے سے اجازت کا عندیہ لیا جائے گا۔اگر اجازت مل جاتی ہے تو
پھر ٹھیک ہے ورنہ اگر اہل خانہ اپنی مصروفیت یا کسی اور وجوہات کی بنا پر ملنا نہیں چاہتے تو دوسری جگہ حکم ہے کہ پھر بغیر
بیر امنائے واپس آ جاؤ۔ہمارے معاشرے میں بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ جواب نہ آئے تو مزید تجسس کرتے ہیں،
بعض دفعہ تا کا جھانکی تک کر لیتے ہیں تو یہ بڑی بری عادت ہے۔اس سے بعض دفعہ فساد پھیلتے ہیں۔بعض بے تکلف دوست ہوتے ہیں تو بعض دفعہ بغیر آواز دیئے یا سلام کئے ایک شخص کسی دوسرے کے گھر
میں بے تکلفی کی وجہ سے چلا جاتا ہے، گھر والے اُس وقت ایسی حالت میں ہوتے ہیں کہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی داخل
ہو۔اس سے پھر رنجشیں پیدا ہوتی ہیں۔اور یہ کوئی فرضی بات نہیں ہے۔آج کل بھی ایسے معاملات سامنے آتے
ہیں کہ ان بے تکلفیوں کی وجہ سے، ایک دوسرے کے گھر آنے جانے کی وجہ سے یہ بے تکلفیاں بغیر اطلاع کے آنے
سے ناراضگیوں میں بدل جاتی ہیں۔جب مرد کسی کے گھر جاتے ہیں اور جس مرد کو ملنے کے لئے گئے ہیں اگر وہ گھر پر
نہیں ہے تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ واپس آجائیں، اس سے سلامتی پھیلتی ہے اور دو گھر بدظنیوں سے بچ جاتے ہیں۔گھر کے دوسرے فرد یا افراد کو مجبور نہیں کرنا چاہئے کہ دروازہ کھولو، ہم نے ضرور اندر بیٹھنا ہے اور جب تک صاحب
خانہ یا وہ مرد گھر نہیں آجا تا ہم اس کا انتظار کریں گے۔سوائے اس کے گھر کے کوئی قریبی محرم رشتہ دار ہوں ، غیروں کا
تو کوئی تعلق نہیں جتنی مرضی قریبی دوستیاں ہوں۔اس سے بہت ساری تہمتوں سے انسان بچ جاتا ہے، بہت سارے
شکوک سے انسان بچ جاتا ہے۔اور دوسرے لوگوں کی باتوں سے اس گھر میں آنے والا بھی اور گھر والے بھی بیچ
جاتے ہیں ، بہت سی بدظنیوں سے بچ جاتے ہیں۔تو یہ سلام پہنچانے کا طریق اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ایک
دوسرے کے لئے سلامتی طلب کی جائے اور سلام کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ آفات سے بچنا۔پس سلام کا یہ رواج
دونوں کو ، آنے والے کو بھی اور گھر والوں کو بھی بہت سی آفتوں اور مشکلوں سے بچالیتا ہے۔آنحضرت ﷺ سلام کر کے اطلاع دینے پر اس قدر پا بندی فرمایا کرتے تھے کہ اس کے بغیر جانا آپ نے سختی
سے منع کیا ہوا تھا۔ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے دروازے سے باہر کھڑے ہوکر
بغیر سلام کئے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو آپ نے دوسرے صحابی جو قریب بیٹھے ہوئے تھے انہیں فرمایا کہ باہر
خطبات مسرور جلد پنجم
214
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
جاؤ اور اسے اجازت لینے کا طریقہ سکھاؤ اور سمجھاؤ کہ پہلے سلام کرو اور پھر تعارف کروا کر اور اجازت لے کر اگر
اجازت مل جائے تو اندر آؤ۔اس سے ایک تو دعائیہ کلمات سے لاشعوری طور پر دماغ پاک ہو کر انسان پاکیزگی اور
بہتری کی بات ہی سوچتا ہے جس سے آپس کے نیک تعلقات بڑھتے ہیں۔(سنن ابی داؤد کتاب الادب باب استئذان حديث : 5177)
صحابہ اس دعا کی گہرائی کو جانتے تھے اور پھر جو دعا آنحضرت ﷺ کے منہ سے نکلی اس کے تو صحابہ بھوکے ہوتے
تھے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ کسی صحابی کی چھوٹی عمر کی لونڈی ( لڑکی تھی وہ بازار میں کھڑی رو رہی تھی تو
آنحضرت ﷺ کا اس کے پاس سے گزر ہوا۔آپ نے وجہ پوچھی کہ کیوں رو رہی ہو؟ اس نے بتایا کہ فلاں کام سے
مجھے گھر والوں نے بھیجا تھا اور یہ نقصان ہو گیا ہے یا اس کا کوئی حرج ہو گیا ہے اور اب میں گھر والوں کی سختی کی وجہ سے
ڈر رہی ہوں۔آپ ﷺ اس کے ساتھ ہو گئے اور اس گھر میں پہنچے۔سلام کیا لیکن اندر سے جواب نہیں آیا۔دوسری
دفعہ سلام کیا پھر جواب نہیں آیا۔پھر تیسری دفعہ سلام کیا تو گھر والے باہر نکلے اور سلام کا جواب دیا تو آپ نے پوچھا
کہ پہلے کیوں جواب نہیں
دیا تھا، کیا میرے پہلے اور دوسرے سلام کی آواز تمہیں نہیں پہنچی تھی ؟ انہوں نے عرض کی کہ
ضرور پہنچی تھی۔ان کا جواب
کتنا پیارا تھا کہ آواز تو ہمیں پہنچ گئی تھی لیکن گھر والے کہتے ہیں کہ ہم تو اس موقع سے فائدہ
اٹھا رہے تھے کہ آپ سے سلامتی کی دعائیں لیں۔اس سے بڑھ کر ہمارے لئے اور کیا خوش قسمتی ہوسکتی ہے کہ اللہ کا
رسول ہم پر سلامتی کی دعا بھیج رہا ہے۔جس گہرائی سے آنحضرت ﷺ سلامتی کی دعا دیتے ہوں گے اُس تک تو کوئی
نہیں پہنچ سکتا اور جن کے حق میں دعا قبول ہوتی ہو گی ان کی تو دنیا و آخرت سنور جاتی ہوگی۔گھر والے یہ بھی ادراک
رکھتے ہوں گے کہ اگر تیسری دفعہ بھی جواب نہ دیا تو آنحضرت ﷺ واپس نہ چلے جائیں کیونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا
ہے کہ اگر تین دفعہ سلام کرنے کے بعد بھی گھر والے جواب نہ دیں تو قرآنی حکم کے مطابق پھر واپس چلے جاؤ۔بہر حال اس لونڈی کے ساتھ آ کے آپ نے جہاں گھر والوں کو سلامتی کی دعاؤں سے بھر دیا وہاں اس لونڈی کو بھی
آپ
کی وجہ سے گھر والوں نے آزاد کر دیا اور وہ بھی اس سلامتی سے حصہ لیتے ہوئے غلامی کی قید سے آزاد ہوگئی۔صلى الله (مجمع الزاوائد و منبع الفوائد کتاب علامت النبوة باب في جوده علم جلد 8 صفحه 411-410)
پھر صرف غیروں کے لئے ہی نہیں بلکہ یہ عمومی حکم بھی ہے کہ جب تم گھروں میں داخل ہو ، چاہے اپنے
گھروں میں داخل ہو تو سلامتی کا تحفہ بھیجو، کیونکہ اس سے گھروں میں برکتیں پھیلیں گی کیونکہ یہ سلامتی کا تحفہ اللہ کی
طرف سے ہے جس سے تمہیں یہ احساس رہے گا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے تھنے کے بعد میرا رویہ گھر والوں
سے کیسا ہونا چاہئے۔
خطبات مسرور جلد پنجم
215
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
اللہ فرماتا ہے فَإِذَا دَخَلْتُمُ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمُ تَحِيَّةً مِنْ عِندِ اللهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً۔كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (النور:62) پس جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے
لوگوں پر اللہ کی طرف سے ایک بابرکت پاکیزہ سلامتی کا تحفہ بھیجا کرو۔اس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آیات کھول کر
بیان کرتا ہے تا کہ تم عقل کرو۔ایسے گھروں میں رہنے والے جب ایک دوسرے پر سلامتی کا تحفہ بھیجتے ہیں تو یہ سوچ کر بھیج رہے ہوں گے کہ یہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے۔تو آپس کی محبتوں میں اضافہ ہوگا اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے کی
طرف زیادہ توجہ پیدا ہوگی۔گھر کے مرد سے، اس کی سخت گیری سے، اگر وہ سخت طبیعت کا ہے تو اس سلامتی کے تحفے کی
وجہ سے ، اس کے بیوی اور بچے محفوظ رہیں گے۔اس معاشرے میں خاص طور پر اور عموماً دنیا میں باپوں کی ناجائز بختی
اور کھردری (سخت) طبیعت کی وجہ سے بعض دفعہ بچے باغی ہو جاتے ہیں، بیویاں ڈری سہمی رہتی ہیں۔اور پھر ایک
وقت آتا ہے کہ باوجو د سالوں ایک ساتھ رہنے کے میاں بیوی کی علیحد گیوں تک نوبت آ جاتی ہے، علیحد گیاں ہو رہی
ہوتی ہیں، بچے بڑے ہو جاتے ہیں۔خاندانوں کو ان کی پریشانی علیحدہ ہو رہی ہوتی ہے۔تو اس طرح اگر سلامتی کا تحفہ
بھیجتے رہیں تو یہ چیزیں کم ہوں گی۔اسی طرح جب عورتیں سلامتی کا پیغام لے کر گھروں میں داخل ہوں گی تو اپنے
گھروں
کی نگرانی صحیح طور پر کر رہی ہوں گی اور اپنے خاوندوں کی عزت کی حفاظت کرنے والی ہوں گی۔جب بچوں کی
اس نہج پر تربیت ہو رہی ہوگی تو جوانی کی عمرکو پہنچنے کے باوجود اپنے گھر، ماں، باپ اور معاشرے کے لئے بدی کا
باعث بننے کی بجائے سلامتی کا باعث بن رہے ہوں گے۔عام طور پر ٹین ایجرز (Teenagers) میں اس جوانی میں یہ بڑی بیماری ہوتی ہے، عام طور پر عادتیں کچھ بگڑ
جاتی ہیں لیکن اگر شروع میں عادتیں اچھی ڈال دی جائیں تو یہ سلامتی کا پیغام بن کر گھروں میں جارہے ہوں گے۔پس
یہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اندر اس سلامتی کے پیغام کو رائج کریں تا کہ ان کی اولاد میں بھی نیکی اور تقویٰ پر
قدم مارتے ہوئے سلامتی کا پیغام پہنچانے والی ہوں۔اور چھوٹی عمر میں یہ عادت ڈالنی چاہئے۔دیکھا ہے کہ بعض
دفعہ بچے سلام نہیں کر رہے ہوتے ، ماں باپ کہہ دیتے ہیں کہ حیا کی وجہ سے، شرم کی وجہ سے یہ سلام نہیں کر رہا۔اگر
بچے کے ذہن میں چھوٹی عمر میں ڈالیں گے کہ سلام میں حیا نہیں ہے بلکہ بری باتوں میں حیا ہے اور اس میں حیا کرنی
چاہئے تو باتوں باتوں میں ہی پھر بچے کی تربیت بھی ہو جاتی ہے۔بعض بچے آپس میں لڑائی جھگڑے کر رہے ہوتے
ہیں ہمیں نے دیکھا ہے کہ مسجد فضل کے احاطہ میں بھی کھیل کھیل میں لڑائیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور ظالمانہ طور پر ایک
دوسرے کو مار بھی رہے ہوتے ہیں۔اس وقت کوئی حیا اور شرم نہیں ہوتی۔حالانکہ وہ چیزیں ہیں جن میں حیا مانع ہونی
خطبات مسرور جلد پنجم
216
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
چاہئے ، جن میں شرم آنی چاہئے اور روک بننی چاہئے۔پس اللہ کی سلامتی کا وارث بننے کے لئے بچوں میں بھی سلام کی عادت ڈالیں اور یہ عادت اسی صورت میں
پڑے گی جب بڑے چھوٹوں کو سلام کرنے میں پہلے کریں گے۔صحابہ کو اس بات کا ادراک ہونے کے بعد کہ سلام کتنی اہم چیز ہے، اس کی اتنی عادت پڑ گئی تھی کہ حدیث میں
آتا ہے، حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم
ﷺ کے ہمراہ ہوتے اور اگر رستے میں چلتے ہوئے کوئی
درخت ہمیں الگ کر دیتا (یعنی ہم چلے جارہے ہیں اور بیچ میں کوئی درخت آ گیا ) تو جب دوبارہ آپس میں ملتے تو پھر
ایک دوسرے کو سلام کہتے تھے۔(الترغيب والترهيب جزء 3 الترغيب فى افشاء السلام وماجاء في فضله۔۔۔۔۔۔حديث نمبر 3989 صفحه 373) |
تو یہ تھے صحابہ کے طریقے۔کیوں؟ اس لئے کہ وہ سمجھ گئے تھے کہ معاشرے میں امن اور محبت قائم کرنے کے
لئے سلام ضروری چیز ہے۔یہ دعائیہ تحفہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، یہ ضروری چیز ہے۔اور دوسرے اس بات
کے بھی بھوکے تھے کہ کسی بھی طرح اللہ تعالیٰ کے سلامتی کے پیغام سے فیض پاسکیں اور اس طرح سے اپنی دنیا اور
عاقبت سنوار نے والے بن جائیں۔اس زمانے میں آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے کس طرح قرآنی
تعلیمات اور آنحضرت ﷺ کی سنت کو اپنے صحابہ میں رائج فرمایا جس سے یہ لوگ سلامتی کا پیغام پہنچانے اور سلامتی کا
پیغام پھیلانے میں کس قدر کوشاں رہتے تھے۔اس کی ایک دو مثالیں دیتا ہوں۔در شیخ محمد علی آف مسانیاں بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نماز فجر با جماعت ادا نہ کر سکا تو میں نے نماز گھر پر
ہی ادا کی۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد میں کسی کام سے بازار کی طرف آ رہا تھا کہ دارالا نوار کے راستے پر
حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے آتے دکھائی دئے۔میں نے اپنے دل میں فیصلہ کیا کہ آج تو
میں ضرور حضرت مولوی صاحب سے سلام کرنے میں سبقت لے جاؤں گا کیونکہ مولوی صاحب چھوٹے بڑے ہر
ایک کو پہلے سلام کر لیا کرتے تھے۔انہوں نے فیصلہ کیا کہ آج تو میں ضرور کروں گا ، اس حد تک پہنچ جاؤں جہاں میری
آواز پہنچ جائے۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ میں ابھی اپنے اس ارادے کو عملی جامہ پہنانے کی فکر میں ہی تھا کہ حضرت
مولوی صاحب نے حسب دستور کافی فاصلے سے بلند آواز سے اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ کہا۔میں نے آگے بڑھ کر مصافحہ کا
شرف حاصل کیا۔حضرت مولوی صاحب مصافحہ کرتے ہی فرمانے لگے شیخ صاحب اگر انسان نماز با جماعت ادا
کرنے سے رہ جائے تو اُسے وہ نماز مسجد میں ہی ادا کرنی چاہئے تاکہ مسجد میں نماز پڑھنے کی عادت رہے۔تو کہتے
خطبات مسرور جلد پنجم
217
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
ہیں کہ میں حضرت مولوی صاحب کی اس فراست پر حیران رہ گیا کہ کس طرح انہوں نے میرے ذکر کئے بغیر میری
اس غفلت کو بھانپ لیا۔“
( نجم الہدی سوانح حضرت مولوی شیر علی صاحب صفحہ 170 مطبوعہ رضاسنز پرنٹرز لا ہور )
تو یہ تھا اُن لوگوں کا نور فراست کہ سلامتی کے پیغام کے ساتھ ساتھ نیکی کی طرف بھی انتہائی پیار سے ، شرمندہ
کئے بغیر توجہ دلا دیا کرتے تھے۔اسی طرح حضرت مولوی شیر علی صاحب کے بارے میں دوسری روایت ہے۔مولوی عبدالرحیم صاحب عارف
مبلغ سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ گھریلو زندگی آپ ( یعنی حضرت مولوی شیر علی صاحب۔ناقل ) کے وجود سے گویا
جنت کا نمونہ تھی جب آپ گھر میں تشریف لاتے تو بلند آواز سے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے۔اسی طرح قرآنی حکم
کے مطابق کہ گھروں میں داخل ہو تو سلام کہو۔” پھر جوں جوں گھر کے ایک ایک فرد سے ملاقات ہوتی ان کو الگ الگ
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہتے۔بچوں سے مصافحہ کرتے ، چھوٹے بچوں کو پیار سے اٹھا لیتے اور کافی دیر تک خاص محویت کے عالم
میں خاموش صحن میں ٹہلتے رہتے اور لبوں پر دعا ئیں جاری ہوتیں۔“
(سیرت حضرت مولانا شیر علی صاحب مرتبہ ملک نذیر احمد ریاض صفحه 76
تو یہ تھے وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت پائی اور پھر کس طرح سلامتیاں بکھیر نے
والے اور محبتیں بکھیر نے والے تھے۔آنحضرت
ﷺ سلام کو رواج دینے اور اس کی برکات کی طرف توجہ دلانے ، سلامتی اور دعاؤں سے بھری ہوئی
مجالس کے قیام کے لئے کس طرح توجہ دلایا کرتے تھے اس کا اندازہ اس حدیث سے ہوتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے ، ایک شخص
آپ کے پاس سے گزرا اُس نے کہا السّلامُ عَلَيْكُمُ اس پر آپ نے فرمایا دس نیکیاں۔پھر ایک اور شخص گزرا جس
نے کہا السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله۔اس پر آپ نے فرمایا 20 نیکیاں۔پھر ایک اور شخص گزرا اور اس نے کہا
اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه۔اس پر آپ نے فرمایا 30 نیکیاں۔پھر ایک شخص مجلس سے اٹھا اور اس
نے سلام نہ کیا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لگتا ہے کہ تمہارا ساتھی بھول گیا ہے۔جب تم میں سے کوئی بھی مجلس میں
آئے تو اسے چاہئے کہ وہ سلام کہے۔اگر وہ بیٹھنے کے لئے جگہ پائے تو اسے چاہئے کہ وہ بیٹھ جائے اور جب کوئی کھڑا
ہو تو وہ سلام کہے۔الأدب المفرد لامام بخاری باب نمبر 451 فضل السلام حدیث نمبر (1015)
آتے جاتے بھی سلام کہنا چاہئے۔
خطبات مسرور جلد پنجم
218
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
پھر ایک روایت میں آتا ہے ، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم
سلام کو پھیلاؤ۔اس سے تم سلامتی میں آ جاؤ گے، تمہارے گھر بار اور معاشرہ سب سلامتی میں آ جائے گا۔(الترغيب والترهيب جزء 3 الترغيب فى افشاء السلام وماجاء في فضله۔۔۔۔۔۔حديث نمبر 3979 صفحه 372
پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم
سلام کو پھیلاؤ تا کہ تم غلبہ پا جاؤ۔(الترغيب والترهيب جزء 3 الترغيب فى افشاء السلام وماجاء في فضله۔۔۔۔۔۔حديث نمبر (3984 صفحه 373
پس سلام کو پھیلانے سے آپس کے محبت کے تعلقات ہوں گے اور یہ محبت کے تعلقات ایک جماعتی قوت پیدا
کریں گے اور یہ جماعتی قوت اور مضبوطی ہی ہے جس سے پھر غلبہ کے سامان پیدا ہوں گے۔ورنہ اگر آپس کی پھوٹ
رہی ،سلامتی نہ رہی، اس کے پھیلانے کی کوشش نہ کی تو ایک طرف تو آپس کی ایک جماعت کی طاقت جاتی رہے گی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ اَطِيْعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ (الانفال: 47) یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہا کرو، آپس میں اختلاف نہ کیا
کرو۔ایسا کرو گے تو دل چھوڑ بیٹھو گے اور تمہاری طاقت جاتی رہے گی۔اور صبر کرتے رہو، اللہ یقیناً صبر کرنے والوں
کے ساتھ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ : "اسلامی فرقوں میں دن بدن پھوٹ پڑتی
جاتی ہے۔پھوٹ اسلام کے لئے سخت مضر ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا لا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ -
جب سے اسلام کے اندر پھوٹ پڑی ہے دم بدم تنزل کرتا جاتا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے اس سلسلے کو قائم کیا تا لوگ
فرقہ بندیوں سے نکل کر اس جماعت میں شامل ہوں جو بیہودہ مخالفتوں سے بالکل محفوظ ہے اور اس سیدھے راستے پر
چل رہی ہے جو نبی کریم ﷺ نے بتایا‘۔( بدر جلد 7 نمبر 19-20 مورخہ 24 مئی 1908 صفحہ 4
پس ہر احمدی کو غور کرنا چاہئے ، یہ الفاظ ہمیں اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانے والے ہونے چاہئیں۔اپنے
گھروں میں بھی ، اپنے آپس کے تعلقات میں بھی ہمیں زیادہ سے زیادہ محبت و پیار اور سلامتی کے پیغام کو پہنچانے
والا بننا چاہئے۔اس طرح معاشرے میں ، ماحول میں، اس سلامتی کے رواج سے پھر احمدیت اور حقیقی اسلام کا پیغام
پہنچانے کی بھی توفیق ملے گی۔جب آج کل کے معاشرے کی فضولیات میں ایک طبقہ کی منفرد حیثیت نظر آ رہی ہوگی
جو سلامتی اور محبت کی پیامبر ہے تو تبلیغی میدان میں بھی وسعت پیدا ہوگی اور اس زمانہ میں یہ دعا اور محبت اور سلامتی ہی
ہے جس نے اسلام اور احمد بیت کو انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ عطا کرنا ہے۔
خطبات مسرور جلد پنجم
219
خطبہ جمعہ 25 رمئی 2007 ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ فرمایا ہے کہ آپس کی مخالفت کی وجہ سے غلبہ کی بجائے اسلام دن
بدن تنزل کی طرف جا رہا ہے اس کی آج ہم واضح مثالیں دیکھ رہے ہیں۔گواحمدیت کے خلاف تو سارے ایک ہیں
لیکن آپس میں سب پھٹے ہوئے ہیں۔اگر کہیں اکٹھے ہو جا ئیں تو ایک دوسرے کے پیچھے نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔خود کش حملے کر کے مسلمان ، مسلمان کو مار رہا ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔گزشتہ دنوں ARY پر میں نے اتفاق سے ایک پروگرام دیکھا۔ہندوستان اور پاکستان کے بہترین تعلقات
بنانے کی طرف کس طرح توجہ کی جائے اس پر بحث ہورہی تھی۔ایک تبصرہ نگار اور عالم پاکستان کی طرف سے تھے اور
ایک ہندوستانی مسلمان اور ایک شاید ہندو تھے تو بات کا رخ اس طرف ہوا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت کا
رونا روتے ہو کہ ان سے اچھا سلوک نہیں ہورہا مسلم ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں اور پھر ان کے
اندر آپس میں فرقوں میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔جو ہندوستانی مسلمان تھے وہ ایران کی مثال دے کر کہنے لگے کہ وہاں
شیعوں کی اکثریت ہے۔سُنیوں کے ساتھ وہاں کیا کچھ نہیں ہو رہا اور احمدیوں کے ساتھ اگر ہو تو کیا کچھ نہیں کریں
گے۔تو اس پروگرام میں جو مولانا صاحب تھے ان سے اور تو کوئی جواب نہیں بن پڑا وہ اور اس پروگرام کے جو کمپیئر
تھے فوراً بولے کہ احمدیوں کو چھوڑیں وہ تو غیر مسلم ہیں۔تو یہ حالت ہے آج کل کے مسلمانوں کی ، کہ آپس کے تعلقات تو ٹھیک ہیں ہی نہیں اس کو تو چھوڑو، اس بات کو
تو ٹال جاتے ہیں۔اگر دوسروں کے ساتھ تعلقات رکھنے ہوں، جن کو غیر مسلم سمجھتے ہیں ان کو بھی چھوڑ و کیونکہ وہ
غیر مسلم ہیں۔پس یہ سلامتی بکھیر نہیں سکتے۔احمدیوں پر ظلم اس لئے جائز ہے کہ یہ بھی غیر مسلم ہیں۔ان
کو یہ پتہ نہیں
چل رہا کہ آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کی جماعت پر یہ ظلم روا ر کھنے کی وجہ سے ہی ان کے اندر سے سلامتی اٹھ
رہی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے تمام دنیا میں روحانیت اور علم و عرفان کا جھنڈا لہرایا تھا اپنے ملکوں میں ہی غیروں کے
ہاتھوں محکوم اور مجبور بنے بیٹھے ہیں۔کہنے کو تو آزاد ہیں لیکن اُن کا بھی وہی حال ہے کہ اُن کی جان ایک بوتل میں بند
ہے اور وہ بوتل ایک جن کے پاس ہے، جس کے لئے ہر وقت جن پر نظر کئے رکھتے ہیں، کیونکہ اپنے پاس طاقت نہیں
رہی اور طاقت زائل ہونے کی وجہ سے جن پر نظر کئے بغیر گزارہ نہیں ہے۔پس یہ مسلمانوں کی حالت ہے، ان کے
لئے دعا کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے۔کاش کہ یہ اس سلامتی کے پیغام کو سمجھیں جو اس زمانے میں اب
آنحضرت ﷺ کے اس عاشق صادق کے ذریعہ سے ہی مقدر ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کے لئے مبعوث فرمایا
ہے۔اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا، جماعت احمد یہ ہی سیدھی راہ پر چل رہی ہے جو نبی
کریم
ﷺ نے بتایا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم میں سے ہر ایک اس راستے پر چلنے والا ہو جو صراط مستقیم کا
خطبات مسرور جلد پنجم
220
خطبہ جمعہ 25 رمئی 2007 ء
راستہ ہے۔جس پر چلنے کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے اور جس پر چل کر ایک مومن ہدایت پاتا
ہے، اندھیروں سے نور کی طرف آتا ہے۔آج ہم دُنیا کے ان اندھیروں کو جو ہدایت اور سلامتی کے راستوں سے
بھٹکانے والے ہیں دیکھتے ہیںتو اللہ تعالیٰ کا شکر کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور ہونی چاہئے جس نے ہمیں اس
زمانہ کے امام کو مانے کی توفیق عطا فرمائی اور اس کی جماعت میں شامل فرمایا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کا حق ادا کرنے کی
توفیق بھی عطا فرمائے۔ایک دعا کی طرف بھی اس وقت توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی تعلیم
ہمیشہ یہ رہی ہے اور انشاء اللہ رہے گی کہ پیار اور محبت کا پیغام تمام دنیا تک پہنچانا ہے۔اگر اسلام اور جماعت کے
خلاف غلط پرا پیگنڈہ کیا جاتا ہے تو بغیر کسی گالی گلوچ کے ہم دلائل سے اس کا جواب دیتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ
دیتے رہیں گے۔یہ ہمارا فرض ہے اور اسلام کی سربلندی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا پیغام جس
سے پیار، محبت اور سلامتی کے چشمے پھوٹتے ہیں دنیا میں پھیلانا ہمارا مقصد ہے اور عشق رسول عربی ﷺ ہماری جان
ہے۔آپ کے عاشق صادق احمد ہندی علیہ الصلوۃ والسلام سے وفا ہم پر فرض ہے کہ آج اسلام کی صحیح تصویر ہم نے
اس مسیح و مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہی دیکھی ہے۔یہ وہ چیزیں ہیں جن کی خاطر ہم اپنی جانوں
کے نذرانے بھی پیش کر سکتے ہیں لیکن اس سے بے وفائی کے مرتکب نہیں ہو سکتے ، اس
کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔بہر حال میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ گزشتہ چند سالوں سے عرب ممالک میں اسلام پر عیسائیت کی طرف سے
ایسے حملے کئے جا رہے تھے جن کا جواب عام مسلمانوں کو تو کیا بلکہ علماء کے پاس بھی نہیں تھا اور نہ ہے اور نہ ہو سکتا
ہے جب تک وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام سے فیض نہ پائیں۔تو اس کے جواب کے لئے
ہمارے عرب بھائیوں نے ایم ٹی اے کے دونوں ون (One) اور ٹو (Two) چینلز پر پروگراموں کا ایک سلسلہ
شروع کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے شکریہ کے بے شمار خطوط اور فیکس عامتہ المسلمین کی طرف سے بھی اور بڑے بڑے
سکالرز کی طرف سے بھی آئے کہ ہم تو بڑے بے چین تھے کہ کوئی ان کا جواب دے، ہمارے پاس تو کوئی جواب
نہیں تھا۔آپ لوگوں نے جواب دے کر ہمارے دلوں کی تسلی اور تسکین کے سامان پیدا کئے ہیں۔ہم نے اس
چینل پر عیسائی علماء کو بھی بولنے کا موقع دیا تھا۔جب سوال جواب ہوتے تھے تو میں نے یہ دیکھا ہے کہ بعض دفعہ
وہ دوسرے سوال کرنے والے یا عیسائی، ہمارے جو جواب دینے والے بیٹھے ہوتے تھے ان سے زیادہ وقت لے
رہے ہوتے تھے۔بہر حال دونوں طرف کھل کر ڈسکشن (Discussion) کا موقع دیا جاتا تھا۔بحثیں ہوتی تھیں تو
لوگوں پر حق واضح ہوا ، اور حق کھل گیا۔
خطبات مسرور جلد پنجم
221
خطبہ جمعہ 25 رمئی 2007 ء
پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا کہ ایم ٹی اے 3 کا چینل شروع کیا گیا جو عربی پروگراموں کا چینل ہے
اور یہ 24 گھنٹے عربی میں پروگرام دے رہا ہے۔اس میں بھی مختلف پروگرام ہیں۔اس پر وہاں کے جو عیسائی پادری
اور علماء ہیں، وہ گھبرا گئے اور ان میں سے ایک نے وہاں مصر میں جو متعلقہ وزارت ہے اس کے خلاف عدالت میں
مقدمہ دائر کر دیا ہے کہ احمدیوں کو کیونکر اجازت دی گئی ہے۔حالانکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم نے کسی وزارت سے
اجازت نہ لی ہے اور نہ اس کی ضرورت ہے۔دوسرے ہمارا معاہدہ تو سیٹلائیٹ کمپنی سے ہے اور کمرشل کمپنیوں سے
معاہدہ ہوتے ہیں کسی سیٹیلائٹ کی اجازت کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔بہر حال ان لوگوں کے دعوے کی قلعی کھل گئی جو
اسلام پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ یہ تلوار کے زور سے پھیلا ہے اور عیسائیت تبلیغ کے ذریعہ سے اور عقل سے اور دلائل سے
پھیلی ہے۔تو یہ بھی جو بات ہے اس جری اللہ کے حق میں ہے، اللہ تعالیٰ کی تائیدات کی ایک دلیل ہے کہ جو الزام یہ
لوگ اسلام پر لگاتے تھے جو کہ حقیقت میں الزام تھا کیونکہ اسلام میں سوائے سلامتی کے کچھ ہے ہی نہیں تو اللہ کے اس
پہلوان کی دلیلوں سے مجبور ہو کر جبر کا ہتھیار اب انہوں نے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے اور مقدمہ بازی کر رہے
ہیں ، شور شرابے کر رہے ہیں۔پس جہاں ہمیں خوشی ہے کہ اس مقدمے نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
لئے اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا ایک اور ثبوت ہمیں مہیا کر دیا ہے، وہاں دعا کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں ہر شر سے بچائے ، ہر شر سے جماعت کو بچائے۔ان لوگوں کو بچائے جو اس پروگرام میں شامل ہیں اور ان کا کوئی
حربہ بھی کبھی کارگر نہ ہو اور انشاء اللہ یہ یقینا نہیں ہوگا۔کیونکہ یہ سب انتظام کسی انسان کی کوشش سے نہیں ہوا بلکہ
اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدے تھے ان کے پورا ہونے کے نتیجہ میں ہوا ہے۔یہ بھی
خوشی کی بات ہے کہ جہاں ہمارے سے اختلاف رکھنے والے بعض علماء نے ہمارے خلاف اُس وقت پہلے لکھا تھا
انہوں نے غیرت دکھائی ہے اور وہاں بعض عرب ممالک کے اخباروں میں عیسائیوں کو مسلمان علماء نے مخاطب کر کے
لکھا ہے کہ تمہارے منہ میں جو آئے تم بک رہے تھے اور اسلام پر بے تکے اعتراضات کئے چلے جاتے تھے جبکہ اسلام
کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں تھا۔آج جب شریفانہ طور پر تمہیں جواب دیا جارہا ہے تو تم چیخ پڑے ہو۔تو اللہ تعالی ان
غیر از جماعت غیرت رکھنے والے لوگوں کو جزا دے جنہوں نے اسلام کے لئے غیرت دکھائی ہے ، آنحضرت ﷺ کے
لئے غیرت دکھائی ہے۔بہر حال جماعت کو دعا کرنی چاہئے کہ آج کل مختلف جگہوں پر احمدیت کے خلاف جو مخالفت
کی آگ بھڑک رہی ہے دنیا میں تقریباً ہر جگہ اسی طرح ہی ہو رہا ہے اس کو اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق خود ٹھنڈا
کرے اور ہمارے لئے سلامتی اور امن بنادے۔جس طرح دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان بھی کیا یا عیسائی بھی کیا ،
ان کی طرف سے جماعت کے خلاف جیسا کہ میں نے کہا مخالفت کی فضا پیدا ہوئی ہے تو لگتا ہے کہ اب اللہ تعالیٰ
222
خطبہ جمعہ 25 مئی 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
کی تقدیر جماعت کے حق میں مزید کا میابیاں ہمیں دکھانے والی ہے انشاء اللہ۔کیونکہ ہم نے اب تک اللہ تعالیٰ کا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس جماعت سے یہی سلوک دیکھا ہے کہ مخالفین کی طرف سے مخالفتوں کی
جتنی کوششیں کی گئی ہیں، اتنی زیادہ جماعت نے ترقی کی ہے۔پس ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے آستانے پر
پہلے سے زیادہ جھکتے ہوئے ان کا میابیوں کو نز دیک تر لانے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 15 تا 21 جون 2007ء ص 5 تا 8 )