لفظ مومن کے مختلف معانی کے حوالہ سے اللّٰہ تعالیٰ کی صفت المومن کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت

خطبات مسرور جلد پنجم
279
(27)
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2007 ء (06روفا1386 ہجری شمسی) بمقام مسجد بیت الفتوح،لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیت تلاوت فرمائی:
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقَدُّوسُ السَّلمَ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبَرُ
سُبْحْنَ اللَّهِ عَمَّايُشْرِكُوْنَ(الحشر:24)
فرمایا۔وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ، وہ بادشاہ ہے، پاک ہے ، سلام ہے، امن دینے والا ہے ، نگہبان
ہے، کامل غلبہ والا ہے ،ٹوٹے کام بنانے والا ہے اور کبریائی والا ہے۔پاک ہے اللہ اس سے جو شرک کرتے ہیں۔جیسا کہ اس آیت سے ظاہر ہے، اللہ تعالیٰ کا ایک نام مؤمن ہے۔جو ترجمہ میں نے پڑھا ہے ، اس میں مُؤْمِنُ
کے معنی امن دینے والے کے کئے گئے ہیں۔پس ہر شخص کا انفرادی امن بھی اور معاشرے کا امن بھی اور دنیا کا امن
بھی اُس ذات کے ساتھ وابستہ رہنے سے ہے جو امن دینے والی ذات ہے جس کا ایک صفاتی نام جیسا کہ آپ نے سنا
الْمُؤْمِنُ ہے۔پس اس نام سے فیض بھی وہی پائے گا جو اللہ تعالیٰ کے حکم صبغة الله کہ اللہ کے رنگ میں رنگین ہو، پر
عمل کرنے کی کوشش کرے گا۔اس سے دُور ہو کر ہر امن کی کوشش رائیگاں جائے گی۔ہر کوشش کا آخری نتیجہ ذاتی
مفادات کے حصول کی کوشش ہو گا نہ کہ امن۔اور یہ امن اسی کو مل سکتا ہے جن کا ایمان کامل ہو۔اور اللہ تعالیٰ پر
ایمان کامل تب ہو گا جب اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء پر بھی ایمان ہو جیسا کہ اس نے فرمایا ہے۔پس آنحضرت ﷺ جو
خاتم الانبیاء ہیں آپ پر ایمان لانا بھی اصل میں ایک مومن کو کامل الایمان بناتا ہے۔آپ کے ذریعہ سے ہی اللہ
تعالیٰ نے تمام انبیاء پر ایمان لانے کا حکم اتارا اور ایک مسلمان کو اس کا پابند کیا۔اور پھر آنحضرت ﷺ نے ایک
مسلمان کو اس بات کا بھی پابند فرمایا کہ تاریک زمانے کے بعد جب میرا مسیح و مہدی مبعوث ہو گا تو اسے ماننا، اسے
قبول کرنا ، اس کی بیعت میں شامل ہونا، یہ بھی تم پر فرض ہے اور وہ کیونکہ حکم اور عدل بھی ہو گا اس لئے قرآن کریم کے
معارف اور احکامات کی جو تشریح وہ کرے، جو وضاحت وہ کرے اس کو ماننا اور اس پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ وہی ہے جس نے تمام مسلمانوں کو بھی اور غیر مسلموں کو بھی میرے نام پر ایک ہاتھ پر اکٹھا
کرنا اور امت واحدہ بنانا ہے۔پس آنحضرت ﷺ کے اس ارشاد کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل ہونے

خطبات مسرور جلد پنجم
280
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
والے ہی اللہ تعالیٰ کی صفت مومن سے حقیقی فیض پانے والے ہیں ، ایمان میں بڑھنے والے ہیں ، امن میں رہنے
والے ہیں اور امن قائم کرنے والے ہیں اور ہونے چاہئیں۔یہ خصوصیات ہر احمدی میں ہونی چاہئیں۔پس ہر احمدی
کو اپنے ایمان میں ترقی کرتے ہوئے اس اہم بات کو ہمیشہ اپنے پلے باندھے رکھنا چاہئے کہ صرف منہ سے مان لینا
کافی نہیں ہوگا بلکہ ایمان میں بڑھنا اس میں ترقی کرنا، یہی ہے جو اسے اللہ تعالیٰ کی صفت مومن سے حقیقی رنگ میں
فیضیاب کرنے والا بنائے گا اور نہ اگر تعلیم پر عمل نہیں تو اللہ تعالیٰ کے حکم کے ایک حصہ کو تو مان لیا کہ ہم تمام انبیاء پر
ایمان لاتے ہیں لیکن جو اللہ تعالیٰ کے احکامات ہمیں آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے ملے اور جنہیں اس زمانے میں
آپ کے غلام صادق نے پھر خوبصورت انداز میں پیش کر کے ان پر عمل کرنے کی ہمیں نصیحت فرمائی ، اس پر ہم پوری
طرح کار بند ہونے کی کوشش نہ کر کے عملاً اپنے ایمان کو کمزور کر رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کے ایمان کو
مضبوط کرتا چلا جائے ، اسے اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ وہ اپنی ذات میں بھی اور اپنے
معاشرے میں بھی اللہ تعالیٰ کی صفت مومن کا حقیقی پر تو نظر آئے۔مومن کے مزید معانی جو اہل لغت اور مفسرین نے بعد میں پیش کئے ہیں ، اب میں وہ بیان کرتا ہوں۔لسان العرب کے مطابق اللہ تعالیٰ کی صفت المؤمن کا ایک معنی یہ کیا گیا ہے کہ مومن وہ ہستی ہے جس نے اپنی مخلوق کو
اس بات سے امن عطا کیا کہ ان پر ظلم کرے۔بعض نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ مومن وہ ذات ہے جس نے اپنے
اولیاء کو اپنے عذاب سے امن بخشا ہے۔پہلے معنی وسعت کے لحاظ سے زیادہ وسیع دائرے میں ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت
تو ہر چیز پر حاوی ہے، اس لئے ظلم کا تو سوال ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ کے اولیاء کو عذاب کا سوال
کیا ؟ وہ تو خود بخو دامن میں
آ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے اولیاء پر جو ابتلاء آتے ہیں ، حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ وہ تو ان کا ایک امتحان ہوتا
ہے جس میں سے وہ گزرتے ہیں اور بجائے شکوہ کے اللہ تعالیٰ کی مدد اور دعاؤں سے اس میں سے گزر جاتے ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 1392-391 جدید ایڈ یشن مطبوعہ ربوہ )
ابوالعباس کہتے ہیں کہ عربوں کے نزدیک الْمُؤْمِنُ کا معنی الْمُصَدِّق ہے اور مراد یہ ہے کہ قیامت کے دن
جب اللہ تعالیٰ اُمتوں سے رسولوں کی تبلیغ سے متعلق سوال کرے گا تو وہ کسی بھی رسول کی بعثت کا انکار کر دیں گے اور
اپنے انبیاء کی تکذیب کریں گے۔پھر امت محمدیہ لائی جائے گی اور ان سے یہی سوال کیا جائے گا تو وہ سابقہ انبیاء کی
بھی تصدیق کریں گے ، اس پر اللہ تعالیٰ ان کی تصدیق کرے گا۔اس معنی میں اللہ تعالیٰ کو مومن یعنی المُصَدِق کہا گیا
ہے نیز محمد
ﷺ اپنی امت کی تصدیق کریں گے اور یہی مضمون اس آیت کریمہ کا ہے جو فرمایا فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ
كُلّ أُمَّةٍ بِشَهِيدِ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَائِ شَهِيدًا (النساء : 42) یعنی پس کیا حال ہو گا جب ہم ہر امت میں سے
ایک گواہ لے کر آئیں گے اور ہم تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔

خطبات مسرور جلد پنجم
281
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
پھر کہتے ہیں کہ۔۔۔اور جو قرآن کریم میں آنحضرت ﷺ کے لئے آیا ہے کہ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ تو اس کے معنی
یہ ہیں کہ وہ مومنوں کی تصدیق کرتا ہے۔بعض نے کہا ہے کہ اللہ کی صفت المومن کے معنی ہیں جو اپنے بندوں سے کئے ہوئے وعدے سچ کر
دکھائے۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا، مومن وہ ہیں جو کامل ایمان والے ہیں۔تمام انبیاء پر ایمان لانے والے
ہیں اور یہ تمام انبیاء پر ایمان لانے کی ہدایت اللہ تعالیٰ نے ہمیں آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے دی۔ابو العباس
کے اس اقتباس نے اسے مزید کھولا ہے لیکن جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ایک احمدی جو دراصل تمام انبیاء کی تصدیق
کرنے والا ہے، ان کو ماننے والا ہے۔وہی ہے جو حقیقی رنگ میں مومن ہے۔آنحضرت ﷺ کو گواہ ٹھہرایا گیا ہے
پہلے انبیاء پر بھی اور بعد میں آنے والے پر بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : اللہ جلثا نہ نے اسلامی امت کے گل لوگوں کے
لئے ہمارے نبی ﷺ کو شاہد ٹھہرایا ہے اور فرما یلانَا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ (المزمل: 16) اور
فرمایا وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَائِ شَهِيدًا (النساء :42) مگر ظاہر ہے کہ ظاہری طور پر تو آنحضرت صرف تئیں
برس تک اپنی امت میں رہے، پھر یہ سوال کہ دائمی طور پر وہ اپنی اُمت کے لئے کیونکر شاہد ٹھہر سکتے ہیں یہی واقعی
جواب رکھتا ہے کہ بطور استخلاف کے یعنی موسی " کی مانند خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے لئے بھی قیامت تک خلیفے
مقرر کر دیئے اور خلیفوں کی شہادت بعینہ آنحضرت ﷺ کی شہادت متصور ہوئی۔غرض شہادتِ دائمی کا عقیدہ
جو نص قرآنی سے بتواتر ثابت اور تمام مسلمانوں کے نزدیک مسلّم ہے تبھی معقولی اور تحقیقی طور پر ثابت ہوتا ہے جب
خلافت دائمی کو قبول کیا جائے۔شہادت القرآن۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 363)
پس ہم احمدی اس ایمان پر قائم ہیں، ایک تو آخرت میں تصدیق ہوئی ہے جو ایمان بالغیب پر یقین کرتے
ہوئے ہوتی ہے۔دوسرے آنحضرت ﷺ کے بعد کے زمانے کی تصدیق بھی آنے والے کو ماننے پر ہونی ہے جو
خاتم الخلفاء ہے۔یہ مہر ہے جو کامل الایمان پر آنحضرت ﷺ کی تصدیق کی لگے گی۔احمدی کی تصدیق اس اعزاز کے
ساتھ ہوگی کہ ہاں اس نے پہلوں کو بھی مانا اور بعد میں آنے والوں
کو بھی مانا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے پاس ایک شخص آیا تھا۔اس نے کچھ
کہا تھا تو آپ نے فرمایا بس کر اب تو میں اپنی ہی امت پر گواہی دینے کے قابل ہو گیا ہوں۔مجھے فکر ہے کہ میری
امت کو میری گواہی کی وجہ سے سزا ملے گی۔الحکم جلد 7 نمبر 9 مورخہ 10 مارچ 1903 ، صفحہ 11)

خطبات مسرور جلد پنجم
282
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
گواہی کی وجہ سے کیوں سزا ملے گی؟ اس لئے کہ ایمان لانے کا دعوی کرنے کے بعد بھی پھر جو مصدق اعظم
ہیں، اللہ تعالیٰ نے جس کی تصدیق کا اختیار دیا ہے ان کے عاشق صادق کو نہیں مانا۔پس یہ آنحضرت ﷺ کی تصدیق
پہلوں اور آخرین دونوں کے لئے ہے۔اور پھر جو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی صفت مومن کے معنی ہیں کہ جو مومنوں سے اپنے کئے ہوئے وعدے سچ کر
دکھائے تو یہ وعدے بھی آج اُس خلافت کی تصدیق کی وجہ سے ہیں جو جماعت احمدیہ سے ہی اللہ تعالیٰ پورے فرمارہا
ہے۔کیا مسلمانوں کے دوسرے فرقوں کو دین کی تمکنت حاصل ہے؟ منہ سے بے شک ڈھٹائی سے کہتے رہیں جو
چاہے کہیں لیکن صورتحال ہر ایک کے سامنے ہے۔پھر امام راغب اپنی لغت مفردات امام راغب میں لکھتے ہیں کہ الْمُؤْمِن کے اصل معنی ہیں طمانیت نفس حاصل
ہونا اور خوف کا زائل ہونا۔پھر لکھتے ہیں کہ آمن، امن پانے والا، بعض کے نزدیک اس سے مراد ہے اللہ کے حکم کے مطابق امن پانے
والا اور اس لحاظ سے وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا (آل عمران : 98) کا معنی ہوگا کہ جو شخص حرم میں داخل ہو جائے نہ اس :
سے قصاص لیا جاتا ہے نہ اس کے اندر قتل کیا جاتا ہے سوائے اس کے کہ وہ حرم کی حدود سے باہر آ جائے۔کہتے ہیں
یہی مضمون ان آیات میں ہے۔فرما یا اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا أَمِنًا (العنکبوت:68) کہ کیا انہوں نے نہیں
دیکھا کہ ہم نے ایک امن والا حرم بنایا ہے۔یہ معنی جو انہوں نے کئے ہیں اس سے بھی بہت وسیع معنی ہیں۔یہ اعلان
اللہ تعالیٰ کی طرف سے کھلا اعلان ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ خانہ کعبہ اللہ کا گھر ہے۔جو بھی مسلمانوں کے
حالات ہوئے یا ہیں، اللہ تعالیٰ نے ابھی تک ان
کو توفیق دی ہے کہ اس کے تقدس کو قائم رکھیں بلکہ اصل میں تو کہنا یہ
چاہئے کہ یہ تقدس اللہ تعالیٰ نے خود قائم کیا ہوا ہے۔اسلام سے پہلے بھی اس کا تقدس تھا۔عربوں کی جہالت کے
زمانے میں بھی اس کی حیثیت حرم کی تھی اور امن کا نشان سمجھا جاتا تھا جبکہ ارد گرد کے ماحول میں اُس جہالت کے دور
میں
کسی بھی قسم کے امن کی ضمانت نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ کے اس امن والے گھر کی حفاظت بھی خدا تعالیٰ نے ہمیشہ خود
فرمائی ہے۔قرآن کریم میں وہ واقعہ درج ہے جس میں اصحاب فیل سے محفوظ رکھا تھا۔اس لشکر کے سامنے اس وقت
اہل مکہ کی کوئی حیثیت نہ تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت فرمائی۔دنیا کو یہ بتادیا کہ یہ امن والا گھر میرا گھر ہے۔اس کو دنیا کے امن کے نشان کے طور پر میں نے بنایا ہے۔اس کی طرف جو بھی ٹیڑھی نظر سے دیکھے گا اس کی اپنی
سلامتی اور امن کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔پھر یہ دوسری آیت کی مثال دیتے ہیں کہ وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَأَمْنَا ۖ وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَقَامِ إِبْرَهِمَ
مُصَلًّى وَ عَهِدْنَا إِلَى إِبْرَهِمَ وَاسْمَعِيلَ أَنْ طَهَرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُوْدِ

283
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
(البقرة: 126) اور جب ہم نے اپنے گھر کولوگوں کے بار بار اکٹھا ہونے کی اور امن کی جگہ بنایا اور ابراہیم کے مقام
میں سے نماز کی جگہ پکڑو اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو تاکید کی کہ تم دونوں میرے گھر کے طواف کرنے والوں اور
اعتکاف بیٹھنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے خوب گھر کو پاک صاف بناؤ۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس لفظ آمنًا کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ وَاذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ
مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا کہ اَمْنَا ، یہ مقام امن والا ہوگا۔اس کے ایک معنے یہ ہیں یعنی اسے دوسروں سے ہمیشہ محفوظ رکھا
جائے گا۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ یہ مقام دوسروں کو امن دینے والا ہوگا اور چونکہ حقیقی امن اطمینان قلب سے حاصل
ہوتا ہے۔اس لئے آمنا کے تیسرے معنے یہ بھی ہیں کہ اطمینان قلب بخشنے والا۔( تفسیر کبیر جلد 2 زیر آیت اذ جعلنا البيت مثابة للناس صفحہ نمبر 166)
امن کے ذکر کے بعد اس آیت میں مَقَامِ ابراهمَ مُصَلَّی کا جو ذکر آیا ہے اس لئے کہ اے مسلمانو! یہ لوگوں
کے امن کی ضمانت بھی ہے اور ابراہیمی قربانیوں اور عبادتوں میں اس کا امن چھپا ہوا ہے۔اس پر عمل کر کے ہی تم امن
حاصل کر سکتے ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تم اپنی نماز گاہ ابراہیم کے
قدموں کی جگہ بناؤ۔یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ۔پھر فرمایا یہ ابراہیم جو بھیجا گیا تم اپنی عبادتوں اور عقیدوں کو
اس کی طرز پر بجالاؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ“۔پھر فرمایا کہ آیت وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ
ابرهِمَ مُصَلَّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک
ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہو گا۔( اربعین نمبر 3، روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ 420-421)
پس امن کی یہ ضمانت اس گھر سے منسوب ہونے والے کے لئے تب ہے جب عبادت کے بھی وہ رُخ ہوں
گے جو اللہ تعالیٰ نے بتائے ہیں، جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اس زمانے میں کیا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے
ایمان کی تصدیق کرنے والا ہے اور ان کو امن دینے والا ہے جو آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کی پیروی کرنے
والے ہیں۔پس احمدی کو چاہئے کہ اپنی دعاؤں میں اس امن والے گھر کو بھی ہمیشہ اس لحاظ سے پیش نظر رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کا
یہ پہلا گھر جو امن وسلامتی کا نشان ہے جس میں آج احمدی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، احمدی کے لئے وہاں
داخل ہونے میں امن کی کوئی ضمانت نہیں ہے جو اس ابراہیم کے پیرو ہیں جو سب سے زیادہ اس بات کا حقدار ہے کہ
اس کے امن والے گھر میں داخل ہو، اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرمائے کہ مسیح محمدی اور اس زمانے کے ابراہیم کے

284
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
ماننے والے امن و سکون سے اس امن والے گھر میں داخل ہو سکیں اور جب وہ وقت آئے گا اور انشاء اللہ ضرور آئے گا
تو پھر دنیا دیکھے گی اور تسلیم کرے گی کہ ہاں اب اس کے حقیقی وارث اس تک پہنچے ہیں اور اب اس امن کے سمبل
(Symbol) کا اثر بھی دنیا میں پیار، محبت اور امن و سلامتی کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔اس کا نقشہ خود امام راغب بھی پیش کر رہے ہیں۔میسیج کی حدیث کے بارے میں کہتے ہیں کہ نیز نزول مسیح کی
حدیث میں بھی یہی الفاظ ہیں کہ تَقَعُ الْآمَنَةُ فِي الْأَرْضِ یعنی زمین پر مسیح کے آنے سے امن و امان قائم ہو جائے گا۔پس یہ امن اس مسیح سے وابستہ ہے جو آپکا ہے اور جس نے جنگ اور قتال کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔اب اس کی
آواز کو سن کر بھی مسلمان نہ سمجھیں اور اس انتظار میں بیٹھے رہیں تو ان کی بد قسمتی ہے۔جو یہ تشریح کرتے ہیں کہ مسیح کے
آنے کے بعد اس نے کیا کرنا ہے۔اگر اس کو دیکھیں گے تو اُس مسیح نے کیا امن قائم کرنا ہے جو ان کے نظریہ کے
مطابق آئے گا۔اس نے تو طاقت سے صلیب کو بھی توڑنا ہے، اس نے تو قتل و غارت بھی کرنی ہے۔کیا قتل و غارت
سے دنیا کے امن قائم ہوتے ہیں۔پھر وہ کہتے ہیں کہ آئن دو معنوں میں آتا ہے ایک معنی یہ ہیں کہ کسی کے لئے امن مہیا کرنا اور اس معنی میں اللہ
تعالیٰ کو مومن کہا جاتا ہے، یعنی امن عطا کرنے والا۔اور امن کے دوسرے معنی ہیں۔خود امن میں آ گیا۔اسے
طمانیت نصیب ہوگئی۔الایمان یہ لفظ تو کبھی اس شریعت کے لئے استعمال ہوتا ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ لے کر
آئے ہیں۔جیسا کہ اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوْا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصُّبِئُونَ (المائدة: 70 )۔اور مومن اس معنی کے لحاظ سے
ہر اس شخص کو کہا جائے گا جو اللہ کی ہستی اور محمد ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کا اقرار کرتے ہوئے اس کے دائرے میں داخل
ہوتا ہے اور کبھی ایمان کا لفظ بطور مدح کے استعمال ہوتا ہے۔تب ایمان سے مراد ہوتا ہے اپنے نفس کو اس طرح حق کا
مطیع بنادینا کہ حق کی تصدیق کرتا ہو۔جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس کی تفسیر میں روح المعانی میں مومن کے لفظ کے تحت لکھا ہے کہ اپنی اور
اپنے رسولوں کی اس بارے میں تصدیق کرنے والا کہ انہوں نے اس کی طرف سے، یعنی اللہ کی طرف سے جو پیغام
پہنچایا ہے وہ درست ہے ، خواہ وہ یہ تصدیق اپنے قول سے کرے یا معجزات دکھانے سے کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی وضاحت میں مومن کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ” خدا
امن کا بخشنے والا اور اپنے کمالات اور توحید پر دلائل قائم کرنے والا ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بچے خدا کا
ماننے والا کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہوسکتا اور نہ خدا کے سامنے شرمندہ ہو گا کیونکہ اس کے پاس زبر دست دلائل ہوتے
ہیں۔لیکن بناوٹی خدا کا ماننے والا بڑی مصیبت میں ہوتا ہے۔وہ بجائے دلائل بیان کرنے کے ہر ایک بیہودہ بات کو
راز میں داخل کرتا ہے تا ہنسی نہ ہو اور ثابت شدہ غلطیوں کو چھپانا چاہتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 375)

خطبات مسرور جلد پنجم
285
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
پس یہ ہے امن بخشنے والا خدا جس پر ایمان کی مضبوطی اسے ہر مخالف کے مقابل پر جرات دلاتی ہے۔روح المعانی میں مومن کے لفظ کی مزید وضاحت میں لکھا ہے کہ المؤمن کا معنی ہے وہ جو اپنے بندوں کو سب سے
بڑی گھبراہٹ یعنی قیامت کے دن سے امن بخشنے والا ہے۔پھر بندوں کو اس سب سے بڑی گھبراہٹ سے اس طرح
امن بخشنے والا ہے کہ ان کے دلوں میں طمانیت پیدا کر دے یا انہیں اپنی جناب سے خبر دے کر امن بخشے کہ ان پر کوئی
خوف نہ ہوگا۔ثعلب نے بیان کیا ہے کہ الْمُؤمِن کا معنی مصدق ہے اور اللہ تعالیٰ مومنوں کے دعوی ایمان کی تصدیق کرنے
والا ہے۔بعض نے الْمُؤْمِین کا معنی کیا ہے وہ جو کہ زوال کے عیب سے خود امن میں ہے کہ خدا تعالیٰ پر کسی قسم کا
زوال آنا محال ہے۔پس یہ ہیں لفظ مومن کے چند معانی جو اللہ تعالیٰ کی ذات میں استعمال ہوتے ہیں۔اللہ تعالی امن دینے والا
بھی ہے، امن میں رکھنے والا بھی ہے اور ایمانوں کو مضبوط کرنے والا بھی ہے۔اس لئے ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے
کہ اس اللہ تعالیٰ کی ہر صفت پر اپنے کامل ایمان کے ساتھ عمل کرنے والے ہوں۔خانہ کعبہ کا پہلے ذکر چل رہا تھا ، یہ اللہ کا گھر ہے۔مساجد بھی اسی طرح اللہ کا گھر ہیں اور عبادت کے لئے بنائی
جاتی ہیں۔یہاں سے بھی امن کا پیغام دنیا کو پہنچتا ہے اور پہنچنا چاہئے اور مساجد کی یہی حقیقی روح ہے۔لیکن آج
دیکھیں مسیح محمدی کو نہ ماننے والے ان کا کیا استعمال کر رہے ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے پاکستان میں جو امن وسکون
برباد ہوا ہے وہ کیا ہے؟ بظاہر مسجد ہے لیکن اندر دہشت گردوں کا اڈا بنا ہوا ہے، حکومت کے مقابلے پر کھڑے
ہیں۔جنگ کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔احمدیوں پر یہ الزام لگتا تھا کہ ربوہ کوسٹیٹ کے اندرسٹیٹ بنایا ہوا ہے اور
اب خود لال مسجد اور جامعہ حفصہ وغیرہ کے حوالے سے یہ بیان دے رہے ہیں کہ انہوں نے قانون کو اتنا اپنے ہاتھ
میں لے لیا ہے کہ حکومت کے مقابلے پر کھڑے ہیں ، سٹیٹ کے اندر سٹیٹ ہے اور یہ کبھی برداشت نہیں ہوسکتی تو خود
ان کے مونہوں سے ہی اللہ تعالیٰ یہ باتیں نکلواتا ہے۔ان لوگوں نے امن قائم کرنا ہے؟ ان لوگوں کے دعوی ایمان کی
اللہ تعالیٰ تصدیق کرے گا؟ ہم مومن اور دوسرے الفاظ کی جو تعریف سن کے آئے ہیں اس زمرے میں تو یہ نہیں
آتے۔اللہ تعالیٰ تو ان کی تصدیق کرتا ہے جو اپنے نفس کو حق کا مطیع بناتے ہیں اور ان کا دعویٰ حق کا ہوگا۔لیکن اِن کا
عمل کیا ہے؟ حکومت سے ٹکر لے رہے ہیں۔جو قطعاً کھلے طور پر بغاوت ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکموں کی نافرمانی ہے۔لیکن اگر یہ اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہیں تو جب حکومت نے ایکشن لیا تو پھر حق بھول گئے۔پھر عورتوں میں شامل ہو کر
برقعہ پہن کر نکل گئے۔تو یہ ان کا حق ہے۔کیا یہ ایمان کی مضبوطی ہے۔

خطبات مسرور جلد پنجم
286
خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء
ایمان دیکھنا ہے تو آج احمدیوں میں دیکھیں جنہوں نے کلے کو اپنے سینے سے لگایا اور کلمے کو اپنے سینے سے
اتر نے نہیں دیا اور اس وقت جیلیں بھر دیں۔مردوں، عورتوں اور بچوں نے ایمان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے
پیش کر دیئے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس دنیا میں طمانیت قلب عطا فرمائی تھی اور اپنے وعدے کے مطابق ان
کو ہمیشہ خوف سے امن کی حالت میں بدلنے کے نظارے دکھائے تھے اور اس بات نے ان کے ایمانوں کو مزید
مضبوطی بخشی کہ جس خدا نے یہاں وعدے پورے کئے ہیں اگلے جہان میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ اپنے وعدے پورے
کرے گا۔پس احمدی
کو ہمیشہ اپنے ایمانوں پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس
کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے اور جس کے حصول کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے
تعلیم دی ہے اور اس کے حصول کے لئے ہم نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے۔اللہ
کرے کہ ہر احمدی اس تعلیم پر مکمل طور پر عمل کرنے والا ہو۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 27 جولائی تا 9 اگست 2007 ء ص 5 تا 7)

آج 10 میں سے 10 باقی