سچے مومن کی مختلف نشانیاں اور ان کے اوصاف کو پوری طرح اپنانے کی نصیحت

خطبات مسرور جلد پنجم
287
(28)
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
فرموده مورخہ 13 جولائی 2007 (13 روفا1386 ہجری شمسی ) بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن (برطانیہ)
تشہد، تعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں اللہ تعالیٰ کی صفت مومن کا بیان ہوا تھا اور اس لفظ کی تعریف مختلف لغات اور مفسرین کے
حوالہ سے بیان کی تھی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفت مومن کے تحت امن دینے والا ہے اور اپنے انبیاء کی
تصدیق کرنے والا ہے ، ان کی تائید میں نشانات و معجزات دکھانے والا ہے۔اور جب انسان اللہ تعالیٰ کے بھیجے
ہوئے انبیاء پر ایمان لے آئے تو وہ اپنی مخلوق کو ہر شر سے امن میں رکھتا ہے اور دنیا و آخرت میں ان ایمان لانے
والوں کو طمانیت قلب عطا فرماتا ہے، اپنے انعامات سے نوازتا ہے اور اپنے مومن بندوں کو اپنی رضا کی جنتوں میں
داخل کرتا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ایک انسان کو اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے فیض پانے کے لئے مومن بننا
ہوگا۔مومن بننے کے لئے کیا لوازمات ہیں؟ کون کون سی شرائط ہیں جن پر پورا اتر کر ایک انسان حقیقی مومن بن سکتا
ہے؟ اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی جگہ مومن کی مختلف خصوصیات بیان فرمائی ہیں کہ ایک مومن
بندہ اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے فیض پانے کے لئے ایمان کے مدارج طے کرتے ہوئے ان باتوں کو اپنائے گا تو وہ
حقیقی مومن کہلائے گا اور فیض پانے والا ہو گا۔قرآن کریم کے شروع میں ہی مومن کی تعریف کا بیان شروع ہو گیا ہے۔فرما یا الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُوْنَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ
هُمْ يُوقِنُونَ (البقرة:4-5) مومن کی پہلی نشانی یہ ہے کہ وہ غیب پر ایمان لانے والا ہے۔اس کی دوسری خصوصیت
یہ ہے کہ نمازوں کو قائم کرنے والا ہے۔تیسری بات اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا ہے یا جو اللہ تعالیٰ کے احکامات
ہیں ان کے مطابق خرچ کرنے والا ہے۔چوتھی خصوصیت ، آنحضرت ﷺ پر جو تعلیم اتری، اللہ تعالیٰ کی شریعت اتری
اس پر ایمان لانے والا اور پانچویں یہ کہ پہلے انبیاء پر ایمان لانے والا اور چھٹی بات یہ کہ آخرت پر یقین کرنے والا
ہے۔یعنی وہ باتیں جن کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ ہوں گی۔ان پر یقین کرنا۔

288
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
پہلی بات یا خصوصیت جو ایک مومن کی بیان فرمائی گئی ہے وہ غیب پر ایمان ہے، اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان کہ وہ
سب قدرتوں والا ہے۔جب یہ کامل ایمان ہوتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بھی اپنے وجود کا پتہ ایک سچے مومن کو مختلف
طریقوں سے دیتا ہے۔اسی طرح فرشتوں پر ایمان ہے، مرنے کے بعد کی زندگی پر ایمان ہے، یہ سب ایمان کی
مثالیں ہیں۔پھر غیب پر ایمان یہ ہے کہ ہر حالت میں اپنے ایمان کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا۔نیک اعمال جو کرنے
ہیں وہ کسی کو دکھانے کے لئے نہیں کرنے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہر حالت
میں مجھے دیکھ رہا ہے، ان پر عمل کرنا ہے۔دشمنوں کا خوف یا کسی قسم کی روک یا نفسانی لالچیں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر
عمل کرنے سے نہ روکیں۔یہ ایمان کی مضبوطی کی پہلی شرط ہے۔مومن ہونے کے لئے دوسری اہم شرط نمازوں کا قیام ہے۔نمازوں کا قیام یہ ہے کہ ایک توجہ کے ساتھ اپنی
نمازوں کی نگرانی رکھنا، ان میں با قاعدگی اختیار کرنا کیونکہ اگر نمازوں میں باقاعدگی نہیں ہے، کبھی پڑھی کبھی نہ
پڑھی ،کبھی نیند آرہی ہے تو عشاء کی نماز ضائع ہوگئی اور بغیر پڑھے سو گئے، کبھی گہری نیند سورہے ہیں تو فجر کی نماز پر
آنکھ نہ کھلی۔بعض لوگ نماز چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ اگر وقت پر آنکھ نہیں بھی کھلی تو جب بھی آنکھ کھلے فجر کی نماز پڑھنی
چاہئے۔سورج نکلے پڑھیں گے تو گھر والوں کے سامنے بھی شرمندگی ہوگی یا اپنے آپ کو احساس ہوگا اور ضمیر ملامت
کرے گا کہ اتنی دیر سے نماز پڑھ رہا ہوں اور پھر اگلے دن اس احساس سے ایک مومن وقت پر اٹھنے کی کوشش کرتا
ہے۔پھر کام کرنے والے ہیں ، کام کی وجہ سے ظہر اور عصر کی نمازیں ضائع ہو جاتی ہیں۔حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ مومن تو وہ لوگ ہیں جو نمازوں کا قیام کرتے ہیں اور قیام کس طرح کرتے ہیں ، عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُوْنَ
(المعارج: 24) اپنی نمازوں پر ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔اس میں باقاعدگی رکھتے ہیں، یہ نہیں کہ کبھی نماز ضائع ہوگئی
تو کوئی حرج نہیں بلکہ آگے فرمایا کہ عَلى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (المعارج: 35) نمازوں کی حفاظت پر کمربستہ
رہتے ہیں۔انسان جتنی کسی عزیز چیز کی حفاظت کرتا ہے، وہ نمازوں کی حفاظت عزیز ترین شے سے بھی زیادہ کرتے
ہیں۔ایک مومن نمازوں کی حفاظت اس سے بھی زیادہ توجہ سے کرتا ہے۔اگر نماز ضائع ہو جائے تو بے چینی پیدا ہو
جاتی ہے۔یہ حالت ہوگی تو تب ایمان میں مضبوطی آئے گی۔پھر با قاعدہ نماز پڑھنا ہی کافی نہیں بلکہ اِنَّ الصَّلوةَ
كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتْ بَا مَّوْقُوْتًا (النساء:104)۔یقینا نماز مومنوں پر وقت مقررہ پر ادا کرنا ضروری ہے اور
حقیقی مومن وہی ہیں جو نماز وقت پر ادا نہ ہو سکے تو بے چین ہو جاتے ہیں۔کہتے ہیں ایک شخص کی ایک دن فجر کی نماز پر آنکھ نہیں کھلی ،نماز قضاء ہوگئی ، اس کا سارا دن اس بے چینی میں اور

289
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
رو رو کر اور استغفار کرتے ہوئے گزرا۔لگتا تھا کہ یہ
غم اسے ہلاک کر دے گا، اگلے دن
نماز کا وقت آیا ، اس کو آواز آئی
کہ اٹھو اور نماز پڑھو۔اس نے پوچھا کون ہو تم؟ اس نے کہا میں شیطان ہوں۔پوچھا کہ شیطان کا کیا کام ہے نماز کے
لئے جگانے کا؟ تو اس نے جواب دیا کہ کل تم نے جو روروکر اپنی حالت بنائی تھی اور جتنا استغفار کیا اس پر اللہ تعالیٰ
نے تم کو کئی گنا نماز کا ثواب دے دیا۔میرا تو مقصد یہ تھا کہ تم ثواب سے محروم ہو جاؤ گے تو بجائے اس کے کہ تم کئی گنا
ثواب لو اس سے بہتر ہے کہ میں تمہیں خود ہی جگادوں اور تم تھوڑا ثواب حاصل کرو، اتنا ہی جتنا نماز کا ملتا ہے۔نہیں تو
پھر رو رو کے وہی حالت کرو گے اور پھر زیادہ ثواب لے جاؤ گے تو میرا مقصد تو پورا نہیں ہوگا۔تو یہ نمازیں چھوڑنے
والوں کا درد ہوتا ہے۔پھر ایک مومن کی نمازوں کی شان نماز پڑھتے ہوئے پوری توجہ کے ساتھ پڑھنا ہے۔ایک مومن کو باجماعت
نماز پڑھنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔قیام نماز اس وقت مکمل ہو گا جب باجماعت نماز کی طرف توجہ ہوگی۔اس لئے حتی
الوسع با جماعت نماز کی کوشش کرنی چاہئے۔اس لئے حدیث میں آیا ہے کہ باجماعت نماز کا ثواب ستائیس گنا تک
ہے۔(مسلم کتاب الصلوة باب فضل صلوة الجماعة حديث نمبر (1362)
پھر ایک مومن کی ایک یہ شان ہے کہ نہ صرف خود نمازوں کا اہتمام کرے بلکہ دوسروں
کو بھی تلقین کرتا رہے۔جماعتی نظام بھی ایک خاندان کی طرح ہے۔اس میں ہر ایک کو اپنے ساتھ اپنے بھائی کی بھی فکر کرنی چاہئے۔جو چیز
اپنے لئے پسند کرتا ہے ، اپنے عزیزوں کے لئے بھی پسند کرنی چاہئے۔یہ ثواب کمانے اور نیکی پھیلانے کا ذریعہ ہے۔لیکن پیار سے توجہ دلانی چاہئے۔جس کو توجہ دلائی جارہی ہو اس کو بھی برا نہیں منانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَأَمْرُ أَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا (سورة طه : 133) اور تُو اپنے اہل کو نماز کی تلقین کرتارہ اور خود بھی نماز پر
قائم رہ۔پس جہاں ماں باپ، بہن بھائیوں کو ایک دوسرے کو نماز کی تلقین کرنی چاہئے وہاں پر ہر احمدی کو دوسرے
احمدی کو بھی پیار سے اور نظام جماعت جو اس کام پر مامور ہے ان کو بھی دوسروں کو نمازوں کی طرف توجہ دلاتے رہنا
چاہئے۔یہی چیز ہے جو مومنین کی جماعت کو مضبوطی عطا کرتی ہے۔یہی چیز ہے جس سے بندے اور خدا کے درمیان
ایک تعلق قائم ہوتا ہے جو بندے کو خدا کے قریب کرتا ہے اور یہ تعلق اس لئے نہیں کہ دنیاوی مقاصد حاصل کرنے ہیں
بلکہ اصل مقصد روحانیت میں ترقی کرنا اور خدا کا قرب پانا ہے۔پس جب اس مقصد کے حصول کے لئے ایک
دوسرے کو توجہ دلا رہے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضلوں کو سمیٹنے والے بن رہے ہوں گے اور جماعتی مضبوطی بھی
پیدا ہورہی ہوگی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے شرط وہی لگائی کہ خود بھی نمازوں کی طرف توجہ کرو۔اپنے عمل کی شرط ضروری ہے۔

خطبات مسرور جلد پنجم
290
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
پھر ایک سچے مومن کی ایک نشانی یہ ہے کہ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة: 4) اور جو کچھ اللہ نے انہیں دیا
ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔یعنی اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں کے حقوق کی ادائیگی کے
لئے بھی خرچ کرتے ہیں اور یہ خرچ دولت کا بھی ہے اور اللہ تعالیٰ نے جو صلاحیتیں دی ہیں ، جو کسی کو بھی دوسرے سے
زیادہ عطا کی ہیں اس کو دوسروں کی بہتری کے لئے خرچ کرتے ہیں۔اور یہی بے نفس خدمت ہے جو پھر ایک مومن کو
دوسرے مومن کے ساتھ ایسے رشتے میں پیوست کر دیتی ہے جو پکا اور نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہوتا ہے۔مومنین کی جماعت
میں ایک ایکا اور وحدانیت پیدا ہو جاتی ہے، ایک مضبوطی پیدا ہو جاتی ہے اور ہر سطح پر اگر اس سوچ کے ساتھ ایک
دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے ، اپنی دولت اور اپنی دوسری صلاحیتوں کو خرچ کیا جائے تو ایسا معاشرہ جنم لیتا ہے جس
میں محبت، پیار، امن اور سلامتی نظر آتی ہے۔گھروں کی سطح پر خاوند بیوی کا خیال رکھ رہا ہو گا۔بیوی خاوند کا خیال رکھ
رہی ہوگی۔ماں باپ بچوں کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور ذرائع کا استعمال کر رہے ہوں گے۔بچے ماں
باپ کی خدمت پر ہر وقت کمر بستہ ہوں گے، ان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہوں۔ان کی خدمت کی طرف
توجہ دے رہے ہوں گے۔ہمسایہ، ہمسائے کے حقوق ادا کر رہا ہوگا ، غریب امیر کے لئے اپنی صلاحیتیں استعمال
کرے گا اور امیر غریب کی بہتری کے لئے خرچ کر رہا ہو گا اور یہ سب اس لئے ہے کہ ہم مومن ہیں اور اللہ تعالیٰ کا حکم
ہے کہ یہ کرو اور اس طرح پر سب مل کر پھر جماعتی ترقی کے لئے اپنے مال اور صلاحیتوں کو خرچ کر رہے ہوں گے اور
پھر وہ معاشرہ نظر آئے گا جو مومنین کا معاشرہ ہے۔اللہ کے فضل سے جماعت میں مال خرچ کرنے کی طرف بہت توجہ رہتی ہے، جماعتی ضروریات کے لئے بھی
احمدی بڑے کھلے دل سے قربانیاں کرتے ہیں ، ہر وقت تیار رہتے ہیں اور ہر روز اس کی مثالیں دیکھنے میں آتی ہیں۔جون
کا مہینہ جو گزرا ہے، یہ مہینہ جماعت کے چندوں کا ، جماعتی سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے۔ہر سال مختلف ممالک کی
جماعتوں کو فکر ہوتی ہے کہ بجٹ پورا ہو جائے اور نہ صرف بجٹ پورا ہو جائے بلکہ گزشتہ سال کی نسبت قدم ترقی کی
طرف بڑھے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مومنین کی جماعت پر اس کا اظہار فرماتا ہے کہ ان کے قدم آگے بڑھ رہے
ہوتے ہیں۔اس سال بھی اکثر ممالک کی جماعتوں نے اپنے بجٹ اور گزشتہ سال کی قربانیوں سے بہت بڑھ کر
قربانیاں کی ہیں۔کئی چھوٹے چھوٹے ملک بھی ہیں کہ اپنے بجٹ سے کئی کئی گنا زائد وصولی کی ہے۔پاکستان میں بھی
باوجود حالات خراب ہونے کے قربانیوں میں ترقی کی ہے، مثلاً کراچی کے حالات بہت خراب تھے مئی کے شروع
میں جب وہاں فساد ہوئے تو امیر صاحب کراچی کا بڑی پریشانی کا فون آیا۔پھر فیکس آئی کہ حالات ایسے ہیں اور سال
کا آخر ہے چندوں میں کمی ہورہی ہے۔خیر اللہ نے فضل فرمایا اور ہو گیا، لیکن عموماً جماعت کا مزاج یہ ہے کہ سال کے
آخری مہینے کے آخری دنوں میں اپنے چندوں کی ادائیگی پوری طرح کرتے ہیں۔تو جون کے آخر میں پھر کراچی کے

خطبات مسرور جلد پنجم
291
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
حالات موسم کے لحاظ سے بڑے خراب ہو گئے ، اور کہتے ہیں کہ 30 جون کو تو یہ حال تھا کہ شدید بارشیں ، سڑکوں کے
او پر پانی، گھر سے کوئی باہر نہیں نکل سکتا تھا اور بڑی فکر تھی ، بجٹ میں کافی کمی تھی لیکن شام تک کہتے ہیں، پتہ نہیں کیا
معجزہ ہوا ہے کہ نہ صرف بجٹ پورا ہو گیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑھ کر وصولی ہوگئی اور اس طرح کئی جگہوں
پر ہوتا ہے۔ایسی حالت میں جب کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا تو اللہ تعالیٰ کی یہ خاص تائید اور مد تھی جس نے یہ
ساری کمیاں پوری کردیں۔یہ نظارے اللہ تعالیٰ اس لئے دکھاتا ہے کہ مسیح موعود کی یہ جماعت مومنین کی ایک سچی
جماعت ہے اور ان باتوں کو دیکھ کر تم اپنے ایمانوں میں مزید مضبوطی پیدا کرو اور میرے احکامات پر عمل کرو تا کہ
میرے فضلوں
کو انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی حاصل کرنے والے بنو اور بنتے چلے جاؤ۔پھر جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔ایک مومن کے لئے آنحضرت ﷺ پر جوتعلیم اتری ہے اسے ماننا ضروری
ہے۔آپ کو خاتم الانبیاء ماناضروری ہے۔اس یقین پر قائم ہوں اور یہ ایمان ہو کہ قرآن کریم آخری شرعی کتاب ہے
اور اس کے تمام احکامات ہمارے لئے ہیں اور ہمیں اس پر ایمان لانا اور ماننا اور عمل کرناضروری ہے۔پھر جس طرح قرآن کریم میں بتایا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ سے پہلے جو انبیاء آئے تھے وہ بھی برحق تھے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے تھے ، بعض کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور بہت سوں کا نہیں ہے ، ان سب پر
ایمان لانا ضروری ہے۔اور یہ بھی ایک مومن کی خصوصیت ہے اور یہ صرف اسلام کی خصوصیت ہے کہ اس نے
پہلے انبیاء کی صداقت پر بھی مہر لگادی اور آنحضرت ﷺ کو یہ مہر لگانے والا بنا یا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا
کہ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا (البقرة: 120) - وَإِنْ مِنْ أَمَةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: 25) ہم نے
تجھے حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ہوشیار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔اور کوئی ایسی قوم نہیں جس میں ہوشیار کرنے
والا نہ آیا ہو تو ہر قوم میں جو انبیاء آئے ان کی بھی اطلاع دے دی۔پس اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ سے یہ اعلان
کروا دیا کہ تمام قوموں میں رسول آئے ہیں اس لئے جس قوم کا بھی یہ دعوی ہے کہ اس میں نبی آیا اور نبی کا نام لیتے
ہیں ان کو ماننا ضروری ہے۔ایک مومن کو یہ حکم دیا کہ ان تمام رسولوں پر ایمان لانا بھی تمہارے مومن ہونے کی شرائط
میں سے ایک شرط ہے۔اور پھر فرمایا کہ آخرت پر بھی یقین رکھو، یہ بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔اب یہ آخرت کیا ہے؟ آخرت کے
معانی سیاق و سباق کے ساتھ یہ ہو سکتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد جو آپ کی غلامی میں آئے اس پر جو وحی نازل ہو
اس پر بھی یقین رکھنا۔جو مسیح موعود اور مہدی معہود آئے گا یقین رکھو کہ وہ آئے گا اور اس پر ایمان لے آنا، یہ بھی ایک
مومن کے ایمان کا حصہ ہے۔آخرت کو اُخروی زندگی بھی کہا جاتا ہے، لیکن جو پہلے معانی ہیں اس سیاق و سباق کے
لحاظ سے وہ زیادہ بہتر ہیں اور یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فہم قرآن اور اللہ تعالیٰ کی رہنمائی کا نتیجہ

خطبات مسرور جلد پنجم
292
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
ہیں کہ یہ معانی ہم تک پہنچے ہیں اور ہم اس پر ایمان لائے ہیں۔پس یہاں یہ بیان فرما کر کہ جس طرح تمہارے لئے
پہلے انبیاء پر ایمان لانا ضروری ہے اور آنحضرت ﷺ پر ایمان لانا ضروری ہے، اسی طرح تمہیں اس یقین پر بھی قائم
رہنا ہو گا کہ آخرین میں جو آنحضرت ﷺ کے غلام کی بعثت ہوگی اس پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔جیسا کہ میں نے
کہا تھا کہ یہ نکتہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بتایا۔آپ فرماتے ہیں کہ ” آج میرے دل میں یہ
خیال پیدا ہوا کہ قرآن شریف کی وحی اور اس سے پہلی وحی پر ایمان لانے کا ذکر تو قرآن شریف میں موجود ہے، ہماری
وحی پر ایمان لانے کا ذکر کیوں نہیں۔اسی امر پر توجہ کر رہا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور القاء کے یکا یک میرے
دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ آیہ کریمہ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ
يُوْقِنُونَ (البقرة: 5) میں تینوں وحیوں کا ذکر ہے بِمَا أُنْزِلَ اِلَيْكَ سے قرآن شریف کی وحی اور مَا أُنْزِلَ مِنْ
قبلگ سے انبیاء سابقین کی وحی اور اخرة سے مراد مسیح موعود کی وحی ہے۔اخرة کے معنی ہیں پیچھے آنے والی۔وہ
پیچھے آنے والی چیز کیا ہے۔سیاق کلام سے ظاہر ہے کہ یہاں پیچھے آنے والی چیز سے مراد وہ وحی ہے جو قرآن کریم
کے بعد نازل ہوگی کیونکہ اس سے پہلے وحیوں کا ذکر ہے۔ایک وہ جو آنحضرت ﷺ پر نازل ہوئی۔دوسری وہ جو
آنحضرت ﷺ سے قبل نازل ہوئی اور تیسری وہ جو آپ کے بعد آنے والی تھی۔( تفسیر حضرت مسیح موعود سورة البقرة آيت 5، ریویو آف ریلیجنز جلد 14 نمبر 4 مارچ اپریل 1915 صفحہ 64 حاشیہ )
پس جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بتایا تھا کہ آنحضرت ﷺ کی تصدیق ان مومنین کے لئے ہوگی جو پہلے انبیاء
کی بھی تصدیق کریں گے اور آنحضرت ﷺ پر ایمان لانے والے بھی ہوں گے اور بعد میں آنے والے کو بھی ما نہیں
گے۔تو اس آیت نے اور وضاحت نے دلیل کو مزید مضبوط کر دیا۔پس ہر ایک احمدی جو حقیقی مومن ہے اور اس
ایمان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنا ہے اس کو اس پیغام کو ماننے کے بعد اپنے ایمان میں ترقی کرنے
اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بجالانے کی طرف مزید کوشش کرنی چاہئے۔پھر ایک مومن کی خصوصیت یہ ہے، جس کا قرآن کریم میں یوں ذکر آتا ہے کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا
لله (البقرة: 166) یعنی اور جو لوگ مومنین ہیں وہ سب سے زیادہ اللہ ہی سے محبت کرتے ہیں۔پس مومن ہونے
کی یہ نشانی ہے کہ ایک سچے مومن کی زندگی صرف ایک ذات کے گرد گھومتی ہے اور گھومنی چاہئے کیونکہ اس کے بغیر
ایک مومن ، مومن کہلا ہی نہیں سکتا۔ایک مومن کا غیب پر ایمان ، نمازیں پڑھنا، قربانی کرنا ، انبیاء پر ایمان ، اس وقت
کامل ہوگا جبکہ وہ اللہ تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے ان تمام احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہا ہو گا جو اللہ تعالیٰ نے
دیئے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے اس شدید محبت کا کیسا اعلیٰ نمونہ ہمارے سامنے رکھا کہ کفار بھی یہ کہہ اٹھے کہ عشق

خطبات مسرور جلد پنجم
293
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
مُحَمَّدْ رَبَّہ کہ محمد تو اپنے رب پر عاشق ہو گیا۔اور آپ نے ہمیں کیا خوبصورت دعا سکھائی ہے کہ اے اللہ میں تجھ
سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اس کی محبت جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔میں تجھ سے ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جو مجھے
تیری محبت تک پہنچا دے۔اے اللہ اپنی اتنی محبت میرے دل میں ڈال دے جو میری اپنی ذات، میرے مال،
میرے اہل اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو۔(صحيح الترمذى كتاب الدعوات حدیث نمبر (3490)
پس ایک مومن کا معیار اور خصوصیت یہ ہے جس کو حاصل کرنے کی ایک مومن کو کوشش کرنی چاہئے۔کوئی چیز
بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں مل سکتی۔اس لئے اس محبت کے حصول کے لئے بھی اسی کے آگے جھکنا اور اس سے
دعائیں کرنا ضروری ہے۔پھر مومن کی ایک خصوصیت یہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ
قُلُوْبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ أَيْتَهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ (الانفال: 3) یعنی مومن تو صرف وہی ہیں
جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل ڈر جائیں اور جب ان کے سامنے اس کی آیات پڑھی جائیں تو
وہ ان کے ایمان کو بڑھا دیں اور وہ جو اپنے رب پر توگل کرتے ہیں۔صرف مومن ہونے کا دعویٰ ہی کافی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے یہاں جن باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے، جن
خصوصیات کی طرف ایک مومن کو تو جہ دلائی ہے، وہ یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا خوف ان کے دل میں ہوتا ہے۔وہ سب سے
زیادہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے ہیں جیسا کہ پہلے ذکر آچکا ہے، یہ خوف ہے کہ میرے محبوب کے حوالے سے
میرے سامنے کوئی بات کی جائے اور میں اس پر توجہ نہ دوں، یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ احکامات پر عمل، ان نصائح پر
عمل جو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کر کے کی جائیں یا جو اللہ تعالیٰ نے بھیجی ہوں وہ اس لئے کرتا ہے کہ میرا محبوب کہیں
مجھ سے ناراض نہ ہو جائے۔پس اس حوالے سے ہر نصیحت جو ایک مومن کو کی جاتی ہے اس کو اس پر عمل کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے اور ایک صحیح مومن اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ میرا خدا جو سب سے زیادہ پیار کرنے والا
ہے میری نافرمانی سے کہیں مجھ سے ناراض نہ ہو جائے۔اور دوسری بات ( یہ ہے کہ) جو ایک مؤمن کے سامنے جب اللہ تعالیٰ کی آیات پڑھی جاتی ہیں، جب ان
نشانات کا ذکر کیا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وجہ سے ایک مومن پر ظاہر ہوتے ہیں تو یہ چیز اسے اس کے ایمان
میں مزید ترقی کا موجب بنادیتی ہے۔اور تیسری اہم بات ( یہ ) ہے کہ ایمان کی زیادتی کے ساتھ مومن کا معیار تو گل بڑھتا ہے۔اس کا یقین

خطبات مسرور جلد پنجم
294
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
اللہ تعالیٰ کے سلوک کی وجہ سے بڑھتا چلا جاتا ہے اور ایمان میں بڑھنے کے ساتھ اس کا تو گل بھی بڑھتا چلا جاتا ہے
اس میں وہ ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔وہ دنیاوی چیزوں پر گرنے کی بجائے اور انہی پر مکمل انحصار کرنے کی بجائے اپنی
کوشش کرنے کے بعد جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اسباب کا استعمال بھی ہونا چاہئے اور محنت بھی ہونی چاہئے پھر
بہتر نتائج کے لئے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑتا ہے۔اونٹ کا گھٹا باندھنے کے بعد اس رتی پر تو گل نہیں کرتا جس سے گھٹنا
باندھا گیا ہے بلکہ اس مالک پر توکل کرتا ہے جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز ہے، جونگران ہے، جو حفاظت کرنے
والا ہے پس یہ تو کل ہے جو ایک مومن کا طرہ امتیاز ہے اور ہونا چاہئے اور یہ اس کی خصوصیت ہے۔پھر ایک مومن کی نشانی یہ بتائی کہ اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دَعَوْا إِلَى اللَّهِ وَرَسُوْلِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ
يَقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأَوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (النور: 52) مومنوں کا قول جب انہیں اللہ اور اس کے رسول
کی طرف بلایا جاتا ہے تا کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے محض یہ ہوتا ہے کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اور یہی ہیں جو
مراد پانے والے ہیں۔اللہ اور رسول کی کامل اطاعت تبھی ہوگی جب ان تمام احکامات کی پیروی ہوگی جو اللہ اور رسول نے دیئے ہیں۔صرف منہ سے کہہ دینا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی کافی نہیں۔مثلاً اہم معاملات میں جو مسائل اور جھگڑے کھڑے
ہوتے ہیں اُن میں بھی اللہ اور رسول کا حکم ہے کہ میرے امیر کی اور نظام کی اطاعت کرو۔اس کی پوری پابندی کرنا بھی
ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے کہ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا
يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (النساء : 66 ) نہیں، تیرے رب کی قسم وہ کبھی
ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ تجھے ان امور میں منصف نہ بنالیں جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے پھر تو جو بھی
فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور کامل فرمانبرداری اختیار کریں۔یہ صرف آنحضرت کے بارے میں نہیں ہے گو پہلے مخاطب آپ ہی ہیں، اس کے بعد آپ کا نظام ہے۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے امیر کی اطاعت اور نظام کی اطاعت کا بھی حکم دیا ہے۔خلفاء اور نظام جماعت کی اطاعت بھی
ہر ایک مومن پر جو بیعت میں شامل ہے، ماننے والا ہے، حقیقی مومن ہے، اس کی پابندی کرنا ضروری ہے۔اور
اطاعت اور فیصلوں کی پابندی صرف نہیں کرنی بلکہ خوشی سے ان کو مانا ہے۔سزا کے ڈر سے نہیں ماننا بلکہ اطاعت کے
جذبے سے اور یہی چیز ہے جو مسلمانوں میں مضبوطی پیدا کرنے والی ہوگی۔پس ہر احمدی کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ جھگڑوں کی صورت میں ، ( جو ذاتی جھگڑے ہوتے ہیں ) ، اپنے دماغ میں

خطبات مسرور جلد پنجم
295
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
سوچے ہوئے فیصلوں کو اہمیت نہ دیا کریں بلکہ نظام کی طرف سے جو فیصلہ ہو جائے ، قضا کی طرف سے ہو جائے جو کئی
مرحلوں میں سے گزرنے کے بعد ہوتا ہے اسے اہمیت دیں۔پھر بعض وقت خلیفہ وقت کی طرف سے بھی انہی فیصلوں
پر صاد ہوتا ہے۔اس کے باوجود یہ زور ہوتا ہے کہ نہیں ، فیصلہ غلط ہوا ہے۔ٹھیک ہے، فیصلہ غلط ہو سکتا ہے لیکن فیصلہ
کرنے والے کی نیت پر شبہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے پھر فتنہ پیدا ہوتا ہے۔اور پھر مسلسل اس کے خلاف باتیں
کرنا اور پھر یہ کہنا کہ اب مجھے دنیا وی عدالتوں میں بھی جانے کی اجازت دی جائے تو یہ ایک مومن کی شان نہیں ہے۔مومن وہی ہیں جو خوشی سے اس فیصلے کو تسلیم کر لیں۔اگر کسی نے اپنی لفاظی کی وجہ سے یا دلائل کی وجہ سے اپنے حق میں
فیصلہ کروالیا ہے یا غلط ریکارڈ کی وجہ سے فیصلہ کروالیا ہے اور دوسرا فریق اپنی کم علمی کی وجہ سے یا ریکارڈ میں کمی کی وجہ
سے اپنے حق سے محروم بھی ہو گیا ہے تو پھر اللہ کے رسول ﷺ کا یہ ارشاد ہے کہ غلط فیصلہ کروانے والا آگ کا گولہ لیتا ہے
یا اپنے پیٹ میں بھرتا ہے تو پھر وہ اس کا اور خدا کا معاملہ ہو گیا۔(صحیح بخاری کتاب الشهادات باب من اقام البينة بعد اليمين حدیث نمبر (2680)
مومنین کی شان یہ ہے کہ فتنے سے بچیں۔نظام کے خلاف باتیں کر کے، بول کر اپنے حق سے محروم کئے
جانے والا شخص اگر اپنے زعم میں ، اپنے خیال میں اپنے آپ کو صحیح بھی سمجھ رہا ہے تو اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو
بھی ایمان سے محروم کر رہا ہوتا ہے۔بعض دفعہ یہ چیز دیکھنے میں آتی ہے۔پس مومن کی ایک بہت بڑی خصوصیت
اطاعت ہے۔امن قائم کرنے کے لئے تھوڑا سا نقصان بھی برداشت کرنا ہو تو کر لینا چاہئے اور اطاعت کو ہر چیز پر
حاوی کرنا چاہئے اور اس کو ہر چیز پر مقدم سمجھنا چاہئے۔اللہ کی رضا کے حصول کی کوشش کرنا اور اس پر تو گل کرنا ایسی
چیز ہے جس پر اللہ تعالیٰ انعامات سے نوازتا ہے اور پھر ایسے ذرائع سے مددفرماتا ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا یہ
بھی اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ ایک جگہ مومنین کی یہ خصوصیت بیان فرماتا ہے کہ إِنَّمَا يُؤْ مِنَ بِايْتِنَا الَّذِيْنَ إِذَا ذَكَرُوا بِهَا خَرُوا
سُجَّدًا وَسَبِّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ (السجدة: 16) يقينا ہماری آیات پر وہی لوگ ایمان لاتے
ہیں کہ جب اُن آیات کے ذریعہ سے انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ کرتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی
حمد کے ساتھ اس
کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔پس جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اس کی آیات ایک مومن کو خوف میں بڑھاتی ہیں اور
اس کے ایمان میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔پس خوف اور ایمان میں بڑھتے ہوئے اور اس دلی خواہش کے ساتھ

خطبات مسرور جلد پنجم
296
خطبہ جمعہ 13 جولائی 2007ء
کہ اللہ تعالی کے قرب پانے والے بنہیں، مومنین تسبیح کرتے ہیں، جمد کرتے ہیں ، عبادتوں کی طرف توجہ دیتے ہیں اور
اللہ اور اس کے رسول کے حوالے سے جو بات کی جائے تو پھر اطاعت کرتے ہیں اور اپنے آپ کو ایمان میں بڑھاتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ان خصوصیات کا حامل بنائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔:
” مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات وصدقہ وغیرہ جو خدا نے اس پر فرض ٹھہرایا ہے بجالا وے اور ہر ایک کارخیر
کرنے میں اس کو ذاتی محبت ہوا اور کسی تصنع و نمائش اور یاء کو اس میں داخل نہ ہو۔یہ حالت مومن کی اس کے نیچے اخلاص
اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے اور ایک سچا اور مضبوط رشتہ اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیدا کر دیتی ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ اس کی
زبان ہو جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے اور اس کے کان ہو جاتا ہے جس سے وہ سنتا ہے اور اس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس
سے وہ کام کرتا ہے۔الغرض ہر ایک فعل اس کا اور ہر حرکت اور سکون اس کا اللہ ہی کا ہوتا ہے۔اس وقت جو اس سے
دشمنی کرتا ہے وہ خدا سے دشمنی کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ میں کسی بات میں اس قدرتر ڈ نہیں کرتا جس قدر کہ اس کی
موت میں۔قرآن شریف میں لکھا ہے کہ مومن اور غیر مومن میں ہمیشہ فرق رکھ دیا جاتا ہے۔غلام کو چاہئے کہ ہر وقت
رضائے الہی کو ماننے اور ہر ایک رضا کے سامنے سر تسلیم خم کرنے میں دریغ نہ کرے۔کون ہے جو عبودیت سے انکار
کر کے خدا کوا پن محکوم بنانا چاہتا ہے“۔( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ 343-344۔جدید ایڈیشن)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اللہ تعالیٰ سے ایک سچا اور مضبوط رشتہ قائم کرتے ہوئے ان تمام خصوصیات کو
اپنانے والے بنیں جو ایک سچے مومن کے لئے ضروری ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور
ہمیں اپنے فضلوں کی چادر میں ہمیشہ لپیٹے رکھے۔( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 27 جولائی تا 9 اگست 2007ء ص 15 تا 18)

آج 10 میں سے 10 باقی