جلسہ سالانہ کے تعلق میں مہمانوں اور میزبانوں کے حقوق و فرائض کی انجام دہی کے سلسلہ میں بیش قیمت نصائح

خطبات مسرور جلد پنجم
307
(30)
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
فرمودہ مورخہ 27 جولائی 2007 (27 روفا1386 ہجری شمسی) بمقام حدیقۃ المہدی۔آلٹن (برطانیہ)
تشہد، تعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر لحاظ سے بابرکت
فرمائے۔موسم کی وجہ سے انتظامیہ بھی فکر مند ہے کیونکہ موسم تمام ملک میں خراب ہی ہے اور بعض لوگ بھی شاید اس
خوف سے کہ بے آرامی نہ اٹھانی پڑے یا بچوں کے ساتھ دقت نہ پیش آئے یا پیچھے اپنے گھروں کا خوف رکھتے ہوئے
ہچکچائیں۔تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور دونوں طرف کے لوگوں کی پریشانیاں دور فرمائے ، انتظامیہ کی
پریشانیاں بھی دور فرمائے اور جو مہمان آرہے ہیں ان کی بھی پریشانیاں دور فرمائے۔ہمیشہ یادرکھیں کہ یہ جلسہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدائی منشاء کے مطابق شروع کیا تھا تاکہ
آپ کے ماننے والے ایک خاص ماحول میں چند دن گزار کر علمی اور روحانی ترقی کی طرف لے جانے والے خطابات
سن کر اپنی دینی، علمی اور روحانی حالت کو سنوارنے والے بنیں۔پس یہ دن انتہائی برکت کے دن ہیں اور جب ہم
خالصتا اللہ تعالیٰ کے مسیح کے جاری کردہ روحانی پروگرام میں شمولیت کے ارادے سے یہاں آئیں گے تو یقینا ہمارے
دل اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے کی طرف بھی مائل ہوں گے اور ان دعاؤں میں یہ دعا بھی شامل ہو جائے گی کہ اے میرے
قادر مطلق خدا ! اے زمین و آسمان کے مالک خدا! ہم تیرے مسیح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس مجلس میں آئے ہیں
جہاں تیرے اور تیرے رسول ﷺ کے نام کی سربلندی کے لئے منصوبے بنائے جاتے ہیں تلقین کی جاتی ہے۔اس
لئے اس موسم کو بھی جو تیرے ہی تابع ہے ہمارے پروگراموں میں کسی بھی قسم کی روک ڈالنے سے روکے رکھ۔تو یقینا
اللہ تعالیٰ موسم کے بداثرات سے بچاتے ہوئے ہمیں اپنے پروگراموں کے احسن طور پر انجام دینے کی توفیق عطا
فرمائے گا اور موسم ہمارے پروگراموں میں کسی بھی روک کا باعث نہیں بنے گا انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی
ہو۔مجھے یاد ہے ربوہ میں جب جلسے ہوا کرتے تھے تو سردیوں میں دسمبر کے مہینے میں جلسہ ہوتا تھا اور بعض دفعہ

خطبات مسرور جلد پنجم
308
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
بارش بھی ہو جایا کرتی تھی اور جلسہ گاہ بھی کھلے آسمان تلے تھی۔نیچے بھی کچھ نہیں، کچی زمین یا پرالی بچھی ہوتی تھی اور کھلا
آسمان ( یہاں تو پھر گھاس ہے، کچھ حد تک کیچڑ بھی کم ہے اور آپ کے اوپر مارکی بھی لگی ہوئی ہے ) اس کے باوجود
لوگ بیٹھ کر جلسے کے پروگرام بڑے اطمینان سے سنتے تھے، ان کے ایمانوں کی گرمی میں کبھی موسم حائل نہیں ہوا کبھی
موسم کی شدت حائل نہیں ہوئی۔قادیان میں شدید سردی میں ہندوستان کے ایسے علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں جہاں سردی نہیں پڑتی ، درمیانہ
موسم رہتا ہے اور ان کو سردی کی عادت ہی نہیں اور اس وجہ سے ان کے پاس گرم کپڑے بھی نہیں ہوتے لیکن سخت گہر
میں بھی ہم نے دیکھا کہ وہ آرام سے بیٹھے جلسہ سنتے ہیں اور بڑے شوق سے جلسے کے لئے آتے ہیں۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے گھانا کا دورہ فرما یا تھا تو جماعت سے
خطاب کے دوران شدید بارش شروع ہو گئی۔کھلا میدان تھا ، او پر کوئی مار کی نہیں تھی، کوئی اوپر سایہ نہیں تھا۔اتنی
شدید بارش تھی کہ با وجود چھوٹی سی چھتری کے جو حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے اوپر رکھی ہوئی تھی ، آپ بھی بھیگ
گئے تھے۔چھتری بھی کوئی کام نہیں کر رہی تھی اور لوگ بھی بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خاموشی سے کھڑے
رہے اور کم از کم بیس پچیس منٹ یا آدھا گھنٹہ شدید بارش میں بھیگتے رہے لیکن مجال ہے کہ کوئی ادھر سے اُدھر ہوا ہو
بلکہ جہاں کھڑے تھے وہاں اتنا پانی کھڑا ہو گیا کہ ان کے پاؤں بھی ٹخنوں سے اوپر پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔بوٹ ، جرا ہیں، کپڑے سب بھیگے ہوئے تھے۔پھر دو سال پہلے جب میں نے تنزانیہ کا دورہ کیا ہے تو لجنہ کے خطاب کے دوران شدید بارش ہو گئی۔وہاں
مارکیاں بھی اتنی مضبوط نہیں ہوتیں اور نیچے پولز (Pols) کی سپورٹ بھی اتنی زیادہ نہیں تھی۔بارش اتنی شدید تھی کہ
مار کی کی چھت جو کہ پوری طرح تکون نہیں تھی اس کے تکون نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا صحیح طرح نکاس نہیں ہور ہا تھا۔اور پانی اوپر جمع ہونا شروع ہو گیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ مار کی پانی کے وزن سے پھٹ گئی اور پانی ایک شدید
شرائے سے نیچے آیا لیکن عورتیں اور بچے خاموشی سے بیٹھے رہے۔کہا جاتا ہے کہ عورتوں میں صبر نہیں ہوتا ، ادھر ادھر ہو
جاتی ہیں۔افریقہ کے دور دراز ملک کے لوگ جن میں نو مبائعین بھی تھے جو پہلی دفعہ جلسہ سننے کے لئے آئے تھے
خاموشی سے بیٹھے رہے۔مجال ہے جو کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار کیا ہو۔کسی قسم کی گھبراہٹ کے بغیر انہوں نے ساری
تقریر سنی اور مجھے احساس نہیں ہوا کہ اتنی شدت سے پانی ان کے اوپر آرہا ہے۔جب بھی پانی آتا تھا ایک طرف ہو
جاتی تھیں۔کچھ بھیگ بھی گئیں اور اس کے پھٹنے کے بعد بھی جیسا کہ میں نے کہا مسلسل بارش ہوتی رہی اور مختلف
جگہوں سے مار کی پھٹتی رہی اور پانی ان کے اوپر گرتا رہا اور تھوڑا بہت بھی نہیں بلکہ شرائے سے نیچے گرتا رہا لیکن

خطبات مسرور جلد پنجم
309
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
عورتیں اور بچے خاموشی سے بیٹھے رہے۔تو موسم ایک احمدی کے جوش ایمان پر کوئی اثر نہیں ڈالتا، چاہے وہ افریقہ کا رہنے والا ہو یا ایشیا کا رہنے والا ہو
یا یورپ کا رہنے والا ہو۔یہاں مجھے کسی نے کہا کہ شاید باہر سے آئے ہوئے لوگ تو آجائیں لیکن یہاں کے پرانے
مقامی لوگ موسم کی شدت کی وجہ سے شاید خوفزدہ ہوں اور نہ آئیں۔لیکن اللہ کے فضل سے اس وقت بھی پنڈال
(مارکی ) میں کافی لوگ بیٹھے ہیں اور ٹریفک کی وجہ سے باہر پھنسے ہوئے بھی ہیں۔تو اللہ کے فضل سے کافی تعداد میں
لوگ آئے ہیں۔اور موسم کی شدتیں ہمارے ایمانوں کی گرمی میں کبھی روک پیدا نہیں کر سکیں اور نہ انشاء اللہ کریں گی۔اس لئے مجھے امید ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی یہی مرضی ہے کہ بارش ہوتی رہے اور ہم اس موسم میں جلسہ سنیں تو جلسے کا
انتظام درہم برہم نہیں ہو گا اور آپ سب لوگ اس سے مکمل تعاون کریں گے۔اور جیسا کہ میں نے کہا کچھ لوگ آبھی
رہے ہیں اور کچھ لوگ راستے میں ہوں گے۔مزید آنے کا پروگرام بھی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ حاضری پر بھی زیادہ اثر
نہیں پڑے گا۔تاہم یہ دعا ضرور مانگنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بداثرات سے ہم سب کو بچائے اور یہ بارش اور یہ
موسم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی لئے ہوئے نہ ہو۔آنحضرت ﷺ انشاء اللہ ایسے موسموں میں جب ہوا اور آندھی اور طوفان اور بارش کی شدت ہوتی تھی تو یہ دعا
کیا کرتے تھے کہ اللهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَمَا أُرْسِلَتْ بِهِ ۖ وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِهَا
وَشَرِ مَا فِيهَا وَشَرِمَا أُرْسِلَتْ بِهِ
(صحیح مسلم کتاب صلاة الاستقاء باب التعوذ عند رؤية الريح والغيم حدیث نمبر (1969)
اے اللہ ! میں اس بارش، ہوا، آندھی، طوفان کی تجھ سے ظاہری اور باطنی خیر و بھلائی چاہتا ہوں اور وہ خیر بھی
چاہتا ہوں جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور میں اس کے ظاہری اور باطنی شر سے اور اس شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں جس
کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے ہوئے ، اس کے سامنے جھکیں رہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر
حال میں ہمیں خیر پہنچے اور اللہ تعالیٰ ہر شر سے بچائے۔ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں پر زور دیں، جیسا کہ میں نے کہا برطانیہ بارشوں اور طوفانوں کی زد میں ہے
اور دنیا کے دوسرے ممالک بھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں ان دنوں میں ایک جگہ جمع ہو کر دعاؤں کا یہ موقع دیا
ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے آگے تو کوئی مشکل نہیں ہے کہ محکمہ موسمیات کی اس پیشگوئی کے باوجود
کہ آئندہ دو تین دن میں بارشیں ہوتی رہیں گی، ہمیں ان بارشوں سے محفوظ رکھے اور ہمارا جلسہ بخیر و خوبی اختتام کو پہنچے
اور ہم جلسہ کی برکات سمیٹ کر بیٹھیں۔اللہ تعالی ہمیں ہمیشہ اپنے انعاموں کا وارث بنا تار ہے۔

310
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
اس وقت جلسہ کے تعلق سے کچھ توجہ مہمانوں
کو بھی دلانا چاہتا ہوں۔کچھ باہر سے آنے والے اس جلسہ میں پہلی
دفعہ شامل ہورہے ہیں اور اکثریت کو کئی سالوں سے آنے والوں کی ہے لیکن اس اکثریت کو بھی بعض امور کی یاد دہانی
کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح چند باتوں کی طرف کارکنان
کو بھی توجہ دلاؤں گا گو کہ پہلے بہت سی باتوں کی طرف
توجہ دلا چکا ہوں۔آنحضرت ﷺ نے مہمانوں اور میزبانوں کو ایک حدیث میں اس طرح تو جہ دلائی ہے کہ مہمانوں
اور میزبانوں دونوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے۔ایک حدیث میں آتا ہے، آپ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اپنے
مہمان کی تکریم کرے۔اس کی خصوصی مہمان نوازی ایک دن رات ہے۔جبکہ عمومی مہمان نوازی تین دن تک ہے اور
تین دن سے زائد صدقہ ہے۔مہمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اتنا عرصہ مہمان نواز کے پاس ٹھہرا رہے کہ میزبان کو
تکلیف میں ڈالے۔ابوداؤد کتاب الاطعمة باب فى الضيافة حديث نمبر 3748)
ایک مومن کے لئے مہمان کی مہمان نوازی بھی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان کی ایک شرط ہے اور فرمایا کہ مہمان
کی تکریم کرے۔تکریم کیا ہے؟ یعنی خوش دلی سے اس کی مہمان نوازی کرے، کھلے ہاتھوں سے اس کا استقبال
کرے، گھر میں لائے ، اس کے سامنے کوئی ایسی بات نہ کرے جس سے اس کے جذبات کو تکلیف پہنچے۔اس کی
عزت افزائی کرے اور نہ صرف منہ سے بلکہ اپنے ہر عمل سے بھی مہمان سے انتہائی خلوص کا سلوک کرے اور اس کو
کسی بھی عمل سے یہ اشارہ تک نہ ہو کہ اس کا آنا میزبان کے لئے مشکل کا باعث بن گیا ہے۔اپنے وسائل کے لحاظ
سے بہترین رنگ میں اس کی رہائش اور خوراک کا انتظام کرے اور یہ سب کچھ ایک مومن اپنے مہمان کے لئے اس
لئے کر رہا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرے اور ہر ایک کے اپنے اپنے وسائل اور بعض مجبوریاں ہوتی ہیں اس
لئے فرمایا کہ ایک دن تو تکلیف برداشت کر کے بھی تکریم کرنا پڑے تو کرو اور خاص تکلف کرو، یہی تکریم ہے۔اس
کے بعد پھر عمومی مہمان نوازی ہے اور مہمان کو یہ نصیحت فرمائی کہ تم بھی حقیقت کو سامنے رکھو اور اپنے میزبان پر زیادہ
بوجھ نہ بنو۔اور اس کو یہ بتانے کے لئے کہ تمہارا اپنے میزبان پر زیادہ بوجھ ڈالنا اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک
پسندیدہ فعل نہیں ہے، فرمایا تین دن سے زیادہ کی مہمان نوازی پھر صدقہ بن جاتا ہے اور صدقہ تو صرف انتہائی غریب
اور ضرورت مند کو دیا جاتا ہے۔پس یہ ایسا سمویا ہوا حکم ہے جو مہمان اور میزبان دونوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہے کہ
ان کے حقوق و فرائض کیا کیا ہیں اور اس کو بلاوجہ کے تکلفات سے بھی بچاتا ہے۔اسی طرح میزبان کو بھی جیسا کہ میں
نے کہا توجہ دلاتا ہے اور مہمان کو بھی تا کہ دونوں کے تعلقات محبت اور پیار قائم رہیں۔تو جب تک میزبان کا خیال

خطبات مسرور جلد پنجم
311
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
کرتے ہوئے مہمان اس پر ناجائز بوجھ نہیں ڈالے گا اس وقت تک محبت و پیار کا تعلق قائم رہے گا۔تو یہ مہمان کو کہا ہے
اگر تم نا جائز بوجھ ڈال رہے ہو اور لمبی مہمان نوازی چل رہی ہے تو پھر یہ مہمان نوازی نہیں بلکہ پھر یہ صدقہ بن جاتا ہے
اور صدقہ بھی زبر دستی کا جو تم اس سے لے رہے ہو۔پس ایک حسین معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ دونوں فریق اپنے حق کو پہچان کر ادا کریں۔یہاں
جلسے پر دوسرے ممالک سے لوگ آتے ہیں۔فاصلے اور جہازوں کی سیٹوں کی بکنگ کی وجہ سے زیادہ ٹھہرنا پڑتا ہے،
مجبوری ہے۔اس لئے جماعتی نظام بھی پندرہ دن کی مہمان نوازی کرتا ہے۔پس تمام مہمان جو خالصتاً اس مقصد کے
لئے آئے ہیں کہ جلسہ سے استفادہ کریں اور دعاؤں کے وارث بنیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ
میں شامل ہونے والوں کے لئے کی ہیں، اس بات کا خیال رکھیں کہ بجائے اس کے کہ جماعتی نظام یا ان کے دوست
احباب ایسا اظہار کریں جس سے اکرام ضیف پر زد پڑتی ہو تو خود ہی اپنے پروگرام ایسے رکھیں کہ پندرہ دن میں یا جو
بھی انہوں نے پہلے آکر اپنے میزبان کو وقت بتایا ہے واپسی ہو جائے۔پاکستان سے آنے والوں کی بھی اکثریت تو مجھے ملی ہے جو جلدی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور خالصتاً جلسے کی
نیت سے آئے ہیں لیکن بعض یہاں رہ کر اپنے کام بھی کرتے رہتے ہیں اور جماعت پر بوجھ بھی ڈالتے ہیں۔اسی
طرح چند ایک ایسے بھی ہیں جو اسائلم کی نیت سے آتے ہیں۔گزشتہ سال بھی اسی طرح کچھ لوگ آئے تھے تو ہمیشہ
میں واضح کرتا ہوں ، اب بھی واضح کر دوں کہ جلسہ پر آنے والے چاہے وہ ہندوستان سے آئے ہیں یا بنگلہ دیش سے
آئے ہیں یا پاکستان سے آئے ہیں یا کسی بھی ملک سے آئے ہیں ان کو برٹش ایمبیسی نے ویزا اس لئے دیا ہے کہ
انہوں نے جلسہ میں شامل ہونا ہے۔پس یہ اعتماد جو ایمبیسیز جماعت کے ممبران پر کرتی ہیں، انہیں ٹھیس نہ پہنچائیں
اس سے جماعت کی بھی بدنامی ہوتی ہے اور آئندہ سال کے لئے جو لوگ جلسہ پر آنا چاہتے ہیں انہیں بھی اس وجہ سے
کہ تمہارے کچھ لوگ جلسہ کے نام پر گئے تھے اور واپس نہیں آئے ، ویزا دینے سے انکار ہو جاتا ہے۔اس بارے
میں ایک اور بات یا درکھیں کہ چند لوگوں نے یورپ کے دوسرے ممالک میں جا کر اسائلم کیا تھا، اس کی بھی اجازت
نہیں ہے۔پس ہمیشہ یا درکھیں کہ جلسہ پر آنے کی نیت کو نیک رکھیں اور جلسہ کی برکات سے فیضیاب ہونے کے بعد
جتنی جلدی واپسی ہوسکتی ہے کریں۔پھر ایک بات جس کی طرف مہمانوں اور میز بانوں دونوں کو توجہ دلانی چاہتا ہوں یہ ہے کہ اس میں سے باہر
سے آنے والے ملکوں کے مہمان بھی ہیں ان کو توجہ دلانی ہے اور یہاں اس ملک کے رہنے والے جو اس جلسہ میں

خطبات مسرور جلد پنجم
312
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
شامل ہورہے ہیں ان
کو بھی تو جہ دلانی ہے کہ یہ جلسہ جس کی بنیا د حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خالص دینی
مقاصد کے حصول کے لئے رکھی ہے اس میں ہر جگہ اور ہر موقع پر اسلامی اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور عرض کی کہ یا رسول اللہ جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے اور آنکھوں میں ٹھنڈک
پڑ جاتی ہے۔پس مجھے آپ ہر چیز کے بارے میں بتادیں، آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو پانی سے
پیدا کیا ہے۔اس پر میں نے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جس پر عمل کرنے لگوں تو جنت میں داخل ہو
جاؤں۔آپ نے فرمایا کہ سلام کو رواج دو، کھانا کھلایا کرو، صلہ رحمی کیا کرو اور اس وقت نماز پڑھو جبکہ لوگ سور ہے
ہوں تو پھر سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔(ترمذی ابواب صفة القيمة حديث نمبر (2485
ایک دوسری روایت بھی اسی طرح کی ہے اس میں ہے کہ " جسے تم جانتے ہو یا نہیں جانتے اسے بھی سلام کرو۔“
(صحیح بخاری کتاب الاستيذان باب السلام للمعرفة وغير المعرفة حديث نمبر 6236)
تو یہ ہیں اسلامی اخلاق، کہ سلام کو رواج دو کیونکہ جب سلام پہنچا رہے ہو گے تو امن وسلامتی کا پیغام ایک
دوسرے کو دے رہے ہو گے اور دل سے نکلے ہوئے اس پیغام سے دلوں کی نفرتیں اور کدورتیں بھی دور ہوتی ہیں۔بعض عزیزوں ، رشتہ داروں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر رنجشیں پیدا ہو جاتی ہیں اور بڑھتے بڑھتے اس حد تک چلے
جاتے ہیں کہ ایک دوسرے سے ملنا جلنا بھی ختم ہو جاتا ہے۔سلام کرنا تو دور کی بات ہے ایک دوسرے کی شکل دیکھنا
بھی گوارا نہیں کرتے۔اللہ اور اس کا رسول ﷺ فرماتے ہیں کہ ایک دوسرے پر سلامتی بھیجو۔پس ان دنوں میں اس
ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔جن میں آپس میں رنجشیں ہیں وہ اس خود ساختہ دیوار کو گرا میں ان رنجشوں کو ختم کریں اور
بڑھ کر ایک دوسرے کو سلام کریں تا کہ جس روحانی ماحول سے فیض اٹھانے کے لئے آئے ہیں اس کی حقیقی برکات
سے مستفید ہوسکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ کے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بیان فرمایا ہے کہ نئے شامل
ہونے والے اور پرانے احمدی ایک دوسرے کو دیکھ لیں گے اور اس طرح رشتہ تو دود و تعارف ترقی پذیر ہوگا۔اگر
پرانے رشتوں اور تعلقات میں ہی دراڑیں پڑ رہی ہوں گی تو نے رشتے بھی پھر مضبوطی والے نہیں ہوں گے۔ان کا
اثر پھر نئے رشتوں پر بھی پڑ رہا ہوگا۔پس ان دنوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں نئے تعارف حاصل کر کے محبت
میں بڑھ رہے ہوں وہاں اس روحانی ماحول کی برکت سے اپنے ٹوٹے ہوئے رشتے بھی جوڑیں اور سلامتی

خطبات مسرور جلد پنجم
313
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
پھیلائیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں۔یہ ایک دوسرے کو سلام کرنے کے نظارے اس کے علاوہ
بھی عمومی طور پر نظر آنے چاہئیں۔جیسا کہ حدیث میں ہے کہ سلام کو رواج دو، چاہے ایک دوسرے کو جانتے ہو یا نہیں
جانتے سلام کریں اور یہی چیز تو ڈ دو تعارف کا باعث بنے گی، ایک دوسرے سے محبت بڑھے گی۔اس سلام کرنے
میں ڈیوٹی والے بھی شامل ہیں اور دوسرے شاملین کے لئے بھی ، ان کو بھی حکم ہے کہ ہر ایک کو سلام کرنے میں پہل
کرنی چاہئے تا کہ یہ سلامتی کی فضا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی بنے۔کھانا کھلاؤ، ضرورتمندوں کی
ضرورتیں پوری کرو۔یہ بھی محبت بڑھانے کا ذریعہ ہے۔پھر فرما یا صلہ رحمی کرو۔اپنے رشتوں
کا احترام کرو اور پھر فرمایا
فرض نمازوں کے علاوہ نفلی نمازوں کی طرف بھی توجہ دو۔ان دنوں تو یہاں اجتماعی انتظام کے تحت رہنے والی اکثریت
تو نفلوں کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ایک بہت بڑی تعداد جو گھروں میں رہتی ہے جو یہاں قیام گاہوں میں نہیں رہ رہی
ان تین دنوں میں اپنی فرض نمازوں کا بھی اہتمام کریں اور نفلوں کا بھی اہتمام کریں۔بجائے اس کے کہ دوستوں اور
عزیزوں کے ساتھ رات گئے تک باتیں کرتے رہیں اور مجلسیں جماتے رہیں اور وقت پر نہ سوئیں۔جس سے صبح اٹھنا
مشکل ہو جائے۔وقت پر سوئیں اور نوافل بھی پڑھیں تا کہ اس جلسہ کے روحانی ماحول سے حقیقی رنگ میں فائدہ
اٹھا سکیں اور اللہ تعالیٰ کے رسول اس بات کی ضمانت فرماتے ہیں کہ یہ باتیں پھر تمہیں جنت میں لے جانے والی ہوں
گی۔سلام کو رواج دینے کے سلسلے میں صحابہ کا طریق بھی بتادوں۔روایت میں ہے کہ ایک دن ایک صحابی اپنے
ایک دوسرے صحابی دوست کے گھر گئے سلام کیا اور کہا کہ آؤ بازار چلیں۔وہ ان کے ساتھ ہو لئے کچھ دیر بازار میں
پھر پھرا کر واپس آگئے اور کوئی چیز نہیں خریدی۔چند دنوں کے بعد پھر یہ پہلے صحابی دوبارہ اپنے دوست کے پاس گئے
کہ آؤ بازار چلیں۔تو پہلے صحابی نے پوچھا کہ چند دن پہلے بھی آپ گئے تھے اور پھر پھرا کر واپس آگئے تھے اور بازار
میں کچھ خریدا تو تھا نہیں تو آج بھی اگر اسی طرح کرنا ہے تو آپ کو بازار جانے کی ضرورت کیا ہے۔کہنے لگے کہ میں تو
بازار اس لئے جاتا ہوں کہ لوگ ملتے ہیں وہ ہمیں سلام کہتے ہیں ہم انہیں سلام کہتے ہیں اور اس طرح ہم ایک
دوسرے کو سلامتی کی دعاؤں سے نوازتے ہیں اور آپس کی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔الادب المفرد باب من خرج يسلم ويسلم علیه حدیث نمبر 1037)
صحابہ تو اس طرح سلام کو رواج دیا کرتے تھے اور مختلف طریقے سوچتے تھے۔تو یہ ایک دوسرے کو دعائیں دینا
اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی عبادتوں کی طرف توجہ دلانے کا باعث بنتا ہے جس کے لئے مومن کو توجہ کرنی چاہئے
اور جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے یہ ماحول آپ کے لئے مہیا فرمایا ہے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

خطبات مسرور جلد پنجم
314
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
بعض انتظامی باتوں کی طرف بھی توجہ دلا دوں۔سب جلسہ میں شامل ہونے والوں کو ان باتوں کا خیال رکھنا
چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ بارش کی وجہ سے بعض انتظامی وقتیں پیدا ہو سکتی ہیں اور بارش کے حوالے سے سب
سے زیادہ کاروں کی پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔اس کے لئے جلسہ کی انتظامیہ نے یہ انتظام کیا ہے کہ یہاں سے
دو تین میل کے فاصلے پر ایک پکی بہت بڑی پارکنگ کرائے پر لی ہے۔آپ میں سے اکثر دیکھ کر بھی آرہے ہوں
گے۔تو وہاں سے منی بسز کے ذریعہ سے یہاں لانے اور لے جانے کا انتظام بھی ہے۔اس لئے اس بارہ میں تمام
شامل ہونے والے انتظامیہ سے مکمل اور بھر پور تعاون کریں اور اس بات پر ضد نہ کریں کہ ہم نے حدیقہ المہدی کی
پارکنگ میں ہی کار پارک کرنی ہے۔سوائے اس کے کہ انتظامیہ خود آپ کو اجازت دے۔انہوں نے اب کچھ حد تک
اجازت دینی شروع کی ہے۔زمین بارش کی وجہ سے کافی نرم ہے اس لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور اسی طرح
پارکنگ کی جگہ سے منی بسر سے جو لانے لے جانے کا انتظام ہے وہاں بھی صبر اور حو صلے سے اپنی باری کا انتظار کریں۔ایک ڈسپلن کے ذریعہ سے آئیں اور جائیں۔گزشتہ سال جماعت کے ڈسپلن سے یہاں کی پولیس اور لوگ بہت متاثر
ہوئے تھے۔اس تاثر کو کسی بھی صورت میں زائل نہ ہونے دیں بلکہ پہلے سے زیادہ پابندی کرتے ہوئے ثابت کریں کہ
ہم ہر قسم کے حالات میں ڈسپلن کا اور تنظیم کا مظاہرہ کرنے والے لوگ ہیں۔ایک اور اہم بات سیکیورٹی کے حوالے سے ہے۔سب شامل ہونے والوں سے میں کہنا چاہتا ہوں اور تمام
شعبہ جات کے کارکنان سے بھی اور جلسہ میں شامل ہونے والوں سے بھی کہ اپنے اردگر دما حول پر نظر رکھیں۔دنیا کے
حالات اس قسم کے ہیں کہ کسی بھی قسم کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اس ضمن میں ، میں خواتین سے کہنا چاہتا
ہوں کہ بعض دفعہ چیکنگ سے وہ بُرا مان جاتی ہیں، اس لئے مکمل تعاون کریں۔اگر آپ کو کوئی چیک کر لے تو اس میں
کوئی بے عزتی کی بات نہیں ہے۔میں نے سنا ہے کہ بعض شکوہ کرتے ہیں کہ ہم فلاں عہد یدار کی عزیز یا خود عہد یدار
ہیں اور اس کے باوجود انہیں چیک کیا گیا۔ہر عہدیدار یا کسی عزیز کو ہر ڈیوٹی والا تو جانتا نہیں ہے۔بعض دفعہ عورتوں کو
بیگوں کی وجہ سے زیادہ چیک کرنا پڑتا ہے یہ مجبوری ہے۔میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ اگر مردوں کو بھی چیک کیا جائے تو انہیں
بر انہیں منانا چاہئے۔جھے یادہے کہ ربوہ میں مسجد تھی میں معہ و عیدین پر چینگ ہوتی ہےاور کئی دفعہ مجھ بھی چیک کیا گیا۔میں
نے تو کبھی برانہیں منا یا بلکہ جب حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے مجھے امیر مقامی بنایا تو تب بھی ایک دفعہ مجھے چیک کیا
گیا۔تو چیکنگ میں کبھی برانہیں منانا چاہئے۔آپ
کا مکمل تعارف ہر خادم کو نہیں ہوتا جیسا کہ میں نے آپ کو کہا۔تو اس

خطبات مسرور جلد پنجم
315
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
لئے اس نظام سے بھی مکمل طور پر تعاون کریں اور یہ اعتراض
پیدا نہ ہو ک مجھے کیوں چیک کیا گیا ہے۔حضرت خلیفہ اسی الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بھی ایک واقعہ ہے کہ قادیان میں جب احرار کا خطرہ تھا اور خیال تھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار یا دوسری قبروں کی وہ لوگ بے حرمتی نہ کریں تو حضرت
خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے
بہشتی مقبرہ میں خدام کا پہرہ لگوایا اور کو ڈنمبر دیئے کہ جو بھی ہو اگر کوئی کوڈ نمبر کے بغیر اندر آنے کی کوشش کرے اس کو
اندر نہیں آنے دینا تو ایک دفعہ چیک کرنے کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الثانی خود چھپ کر گئے۔غالباً رات کا وقت
تھا۔خدام نے روکا۔آپ نے اپنا نام بتایا۔خدام نے کہا نہیں اس طرح اجازت نہیں مل سکتی جب تک آپ اپنا کوڈ
نمبر نہیں بتا ئیں گے اور اس بات پر حضرت
خلیفتہ اسیح الثانی نے بڑی خوشنودی کا اظہار فرمایا کہ یہ خدام ہیں جنہوں
نے اپنی صحیح ڈیوٹی دی ہے۔تو یہ جو انتظام ہے یہ ہمارے اپنے ہی فائدے کے لئے ہے۔اس میں کسی بھی قسم کی برا
منانے والی بات نہیں ہے۔لیکن ڈیوٹی والی خواتین ہیں یا مرد ہیں ان کو بھی میں کہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو اپنے رویوں
سے کسی بھی قسم کا ایسا اظہار نہیں کرنا چاہئے جس سے تختی، کرختگی یا کسی بھی طرح کا یہ احساس ہو کہ آپ دوسرے سے
عزت سے پیش نہیں آتے۔بعض بلاوجہ کی سختی کرتے ہیں، گزشتہ سال بھی شکایات آتی رہی تھیں۔اللہ تعالیٰ اس جلسے
کو بابرکت فرمائے اور ہر ایک کو ہر لحاظ سے اپنی حفاظت میں رکھے اور کوئی ایسی بات نہ ہو جو کسی کے لئے بھی تکلیف کا
باعث بنے اور جیسا کہ میں نے کہا عمومی طور پر سب شامل ہونے والوں اور ڈیوٹی والوں کو اپنے ماحول پر نظر رکھنی
چاہئے کیونکہ یہ سیکیورٹی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔جب ہر ایک چوکس ہوگا تو شرارت کرنے والوں کو آسانی سے
شرارت کا موقع نہیں ملتا۔لیکن اس بارے میں ایک بات یاد رکھیں کہ اگر کوئی مشکوک مرد یا عورت
کو دیکھیں تو اس پر
نظر رکھیں اور حفاظت کے شعبہ کو اطلاع کریں۔خود براہ راست اس سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں اور سیکیورٹی والوں کے
آنے تک اس پر نظر رکھیں۔ہر ایک خود بھی اس بات کی پابندی کرے کہ اپنے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں بلکہ سامنے
رکھیں اور کارکنان کی طرف سے شناختی کارڈ دکھانے کا جب بھی مطالبہ ہو تو فوراً ان کو دکھا دیں۔جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ گزشتہ سال تمام فکروں کے باوجود اس علاقے کے لوگ ہمارے ڈسپلن اور
تنظیم سے بہت متاثر ہوئے تھے اس سال بھی خاص طور پر اس کا خیال رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اعلیٰ اخلاق کا
مظاہرہ کرنے کی توفیق دے۔ان دنوں میں اپنے لئے اور اپنے گھروں میں پیچھے چھوڑے گھر والوں کے لئے بھی
دعائیں کریں۔آنحضرت ﷺ سفر پر جاتے ہوئے جو دعائیں کرتے تھے ان میں سے ایک اس طرح سے ہے۔حضرت عبد اللہ بن ساجد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر پر روانہ ہوتے تھے تو

خطبات مسرور جلد پنجم
316
خطبہ جمعہ 27 جولائی 2007ء
سفر کی مشقتوں اور غمگین ہو کر واپس لوٹنے، کام سنورنے کے بعد اس کے بگڑنے اور مظلوم کی بددعا اور اہل وعیال اور
اموال میں بُرا منظر دیکھنے سے اللہ کی پناہ مانگا کرتے تھے۔(مسلم کتاب الحج باب ما يقول اذار كب الى سفر الحج حدیث نمبر (1342
اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔نہ سفر کی صعوبتیں ان کو نقصان پہنچائیں ، نہ موسم کی
شدت انہیں کوئی نقصان پہنچائے اور خیریت سے گھروں کو جائیں۔جلسہ پر شامل ہونے والوں کو دعائیں دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس
جلسے پر جس قدرا حباب محض اللہ تکلیف سفر اٹھا کر حاضر ہوئے خدا ان کو جزائے خیر بخشے اور ان کے ہر قدم کا ثواب ان کو
عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔پھر آپ فرماتے ہیں : بالآخر میں دعا پر ختم کرتا ہوں کہ ہر ایک صاحب جو اس لہی جلسے کے لئے سفر
اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور
اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہمت و غم دور فرما دے اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی
عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ
ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفران کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا! اے ذوالمجد
والعطاءاے رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ
عطا فرما کہ ہر یک قوت و طاقت تجھی کو ہے۔آمین ثم آمین۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام دعاؤں کا وارث بنائے۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 282 جدید ایڈیشن)
مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 17 تا 23 اگست 2007 ء ص 5 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی