مومن کو حقوق اللّٰہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھنا چاہئے

خطبات مسرور جلد پنجم
327
(32)
خطبه جمعه 10 اگست 2007 ء
فرموده مورخہ 10 راگست 2007ء(10 رظہور 1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن (برطانیہ)
تشہد، تعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیت تلاوت فرمائی:
وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْاِ نْهْرُ ۖ كَلَّمَا رُزِقْوْا مِنْهَا مِنْ
ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوْا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأتُوا بِهِ مُتَشَابِهَا وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةً وَهُمْ فِيهَا خَلِدُوْنَ
(البقرة: 26)
جلسہ سالانہ کے خطبات سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کی صفت مومن کے تحت یہ بیان کر رہا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں
جو اس سے حقیقی رنگ میں فیض پانے والے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق اس صفت المؤمن کے تحت ایک
مومن کے کیا اوصاف ہونے چاہئیں جن کے بعد ایک بندہ حقیقی رنگ میں اللہ پر ایمان لاتے ہوئے اس کے
انعامات کا حصہ دار بنے گا ، آج بھی میں اسی مضمون کو جاری رکھتا ہوں۔ایک مومن کی اللہ تعالیٰ نے یہ نشانی بتائی ہے کہ وہ اعمال صالحہ بجالانے والا ہوتا ہے، یعنی جب اللہ تعالیٰ پر
ایمان ہوگا ، اس کے فرشتوں پر ایمان ہوگا، اس کی کتابوں پر ایمان ہوگا، اس کے رسولوں پر ایمان ہوگا ، یومِ آخرت
پر ایمان ہوگا اور اللہ تعالیٰ کا نام جب ایک مومن کے سامنے لیا جائے گا تو اللہ تعالیٰ کی محبت اس کے دل میں موجزن ہو
گی اور اس کا دل اس بات سے بھی خوفزدہ ہو گا کہ کہیں میں کوئی ایسی بات نہ کروں جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب
بنے۔تو لازماً پھر جب ایسی حالت ہوگی تو پھر اس کے دل میں یہ خیال ہر وقت غالب رہے گا کہ میں وہی اعمال
بجالا ؤں جو اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اعمال ہیں، جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں ، جن کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔پس ایک مومن
کو ایسے صالح اعمال بجالانے چاہئیں جن میں اللہ تعالیٰ کے حقوق کے ساتھ بندوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جاتا
ہو۔اگر یہ بات ایک انسان میں پیدا ہو جائے تو یہ اسے حقیقی مومن کی صف میں کھڑا کر دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ کامل الایمان کی تعریف کرتے ہوئے اور افراد جماعت کو توجہ
دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
اس کی توحید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش کرو اور اس کے بندوں پر رحم کرو اور ان
پر زبان یا ہاتھ یا کسی ترکیب سے ظلم نہ کرو اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو اور کسی پر تکبر نہ کرو، گو اپنا
ماتحت ہو اور کسی کو گالی مت دو، گو وہ گالی دیتا ہو۔غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے
جاؤ۔بہت ہیں جو حلم ظاہر کرتے ہیں مگر وہ اندر سے بھیڑیے ہیں۔بہت ہیں جو اوپر سے صاف ہیں مگر اندر سے

328
خطبه جمعه 10 / اگست 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
سانپ ہیں۔سو تم اس کی جناب میں قبول نہیں ہو سکتے جب تک ظاہر و باطن ایک نہ ہو۔بڑے ہو کر چھوٹوں پر رحم کرو،
نہ ان کی تحقیر۔عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو نہ خود نمائی سے ان کی تذلیل۔امیر ہو کر غریبوں کی خدمت کرو، نہ خود
پسندی سے ان پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔خدا سے ڈرتے رہو اور تقویٰ اختیار کرو۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 11-12)
یہ وہ چند باتیں ہیں، یہ وہ اعمال ہیں جن کے بجالانے کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ
دلائی ہے اور ان کو بجالانے والا نیک اور صالح کہلا سکتا ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنے سلسلے میں شمولیت کرنے والوں کے لئے شرط قرار دیا ہے۔اور اگر ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ، اس
بات پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ آخرین میں مبعوث ہونے والا آنحضرت ﷺ کا غلام صادق
یہی ہے جس کی ہم نے بیعت کی ہے، جس کی جماعت میں ہم شامل ہیں ، جو تقوی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے
نیک اعمال کے کرنے کی ہم سے توقع کر رہا ہے تو پھر اپنے ایمان کی مضبوطی کے لئے بڑی سنجیدگی سے ہر احمدی کو ان
باتوں کی طرف توجہ دینی ہوگی تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے انعامات کے وارث بنتے چلے جائیں۔اور پہلی بات جس کی
طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں توجہ دلائی ہے وہ ہے تو حید کو زمین پر پھیلانے کی کوشش۔خدا تعالیٰ پر ایمان صرف اسی بات کا نام نہیں کہ ہم نے اپنے منہ سے خدا تعالیٰ پر اپنے ایمان کا اعلان کر دیا یا کہہ دیا
کہ ہمارے دلوں میں
اللہ کا بڑا خوف ہے بلکہ اس کی عملی شکل دکھانی ہوگی اور وہ کیا ہے؟ تو حید کے قیام کی کوشش۔اور توحید کے قیام کی عملی کوشش اس وقت ہوگی جب ہم سب سے پہلے اپنے دلوں کو غیر اللہ سے پاک کریں گے۔دنیاوی خواہشات کے چھوٹے چھوٹے بتوں کو اپنے دلوں سے نکال کر باہر پھینکیں گے۔ذاتی منفعتیں حاصل
کرنے کے لئے دنیاوی چالاکیوں اور جھوٹ کا سہارا نہیں لیں گے۔اپنے کاموں کو، اپنے کاروباروں کو، اپنی
نمازوں پر ترجیح نہیں دیں گے۔اپنے بچوں کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کے لئے اپنے عمل سے اور اپنے قول سے
ان کی تربیت کریں گے، ان کے لئے نمونہ بنیں گے۔اپنے ماحول میں خدا تعالیٰ کی توحید کا پر چار کریں گے۔پس
جب یہ باتیں ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اور استعدادوں کے ساتھ کر رہے ہوں گے تو تب ہی تو حید کے
قیام کی کوشش ہوگی اور تبھی ہم اپنے ایمانوں میں مضبوطی پیدا کر رہے ہوں گے۔پھر نیک اعمال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”بندوں پر رحم
کرو۔کوئی مومن نہ صرف دوسرے مومن پر بلکہ کسی انسان پر زبان سے یا ہاتھ سے یا کسی بھی طریق سے ظلم نہ
کرے۔آنحضرت
ﷺ نے تو مومن کی نشانی یہ بتائی ہے کہ مومن وہ ہے ) جس سے تمام دوسرے انسان محفوظ
رہیں۔پس مومن کی پہچان ہی رحم ہے۔ظلم کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔جب یہ رحم ایک مومن کے دل میں دوسروں
کے لئے ہر وقت موجزن ہو گا تبھی وہ رحمان خدا پر حقیقی ایمان لانے والے کہلا سکیں گے اور آپس کے تعلقات میں تو
ایک مومن دوسرے مومن کے ساتھ اس طرح ہے جیسے ایک جسم کے اعضاء۔

خطبات مسرور جلد پنجم
329
خطبہ جمعہ 10 راگست 2007 ء
پس جب تعلق کا یہ تصور ہر احمدی میں پیدا ہوگا تو بے رحمی اور ظلم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بلکہ دوسروں کو پہنچی
ہوئی تکلیف، بلکہ ہلکی سی تکلیف بھی اپنی تکلیف لگے گی اور یہ ایک احمدی کی سوچ ہونی چاہئے۔پھر آپ نے فرمایا کہ
مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔تو جیسا کہ میں نے کہا کہ مومن دوسرے مومن کی تکلیف کو بھی اپنی
تکلیف سمجھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے معیار بہت اونچے دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ صرف
مومن کی تکلیف کو محسوس ہی نہیں کرنا بلکہ جب تمہارے دل میں رحم کا جذبہ دوسرے کے لئے پیدا ہو جائے تو مزید ترقی
کرو۔اس رحم کے جذبے کو صرف اپنے دل تک ہی نہ رکھو، وہیں تک محدود نہ رہے بلکہ اس کا اظہار بھی ہو۔اور اظہار
کس طرح ہو؟ فرمایا اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بھلائی کی کوشش کرتے رہو۔لوگوں کو فیض
پہنچانے کے لئے اگر قربانی بھی کرنی پڑے تو کرو۔اپنے ایمان کے اعلیٰ معیار کے وہ نمونے دکھاؤ جو پہلوں نے
دکھائے تھے، جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا ہے کہ وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ (الحشر: 10) اور وہ خود اپنی
جانوں پر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے۔آنحضرت ﷺ نے دعویٰ نبوت سے پہلے بھی اپنی پاک فطرت کے نمونے دکھائے اور یہ نمونے دکھاتے ہوئے
دوسروں کی بھلائی کی خاطر، دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے کوششیں کیں اور حلف الفضول جو ایک معاہدہ
ہے جو تاریخ میں آتا ہے وہ اُسی کی ایک کڑی ہے۔اور نبوت کے بعد تو دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ان
کی بھلائی اور خیر چاہنے کے لئے آپ کے جو عمل تھے اس کے نظارے ہمیں آپ کی زندگی میں تیز بارش کی طرح نظر
آتے ہیں اور یہی آپ کے نمونے اور قوت قدی تھی جس نے یہ روح صحابہ میں پھونک دی جس کی وجہ سے وہ دوسروں
کی بھلائی چاہنے میں بڑھتے چلے گئے۔اور اس زمانے میں ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مخلوق کی بھلائی کے لئے بھی
بلا تفریق مذہب وملت وہ نظارے دکھائے جو ہمارے لئے قابل تقلید ہیں اور مشعل راہ ہیں۔عورتیں، بچے دیہاتوں
سے آتے ہیں کہ آپ سے اپنی بیماری کے لئے دوائیاں لیں اور آپ بغیر کسی اعتراض کے اس فیض سے کئی گھنٹے تک
لوگوں کو فیضیاب کر رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ غریب لوگ ہیں اس علاقے میں ڈاکٹر نہیں ہے ، ان کے پاس پیسے
نہیں، خرچ نہیں کر سکتے تو ان سے ہمدردی کا یہ تقاضا ہے کہ ان کی ضرورت پوری کی جائے۔باوجود اس کے کہ آپ
کے بے انتہا کام تھے اور اس زمانے میں ایک چو کبھی لڑائی تھی جو تمام ادیان باطلہ سے آپ لڑ رہے تھے لیکن مخلوق کی
بھلائی کا اس قدر جذبہ تھا کہ اس کے لئے وقت نکال رہے ہیں اور گھنٹوں اس کام کے لئے مصروف ہیں۔پھر اس اقتباس میں جو میں نے پڑھا آپ ہمیں توجہ دلاتے ہیں کہ کسی پر تکبر نہ کرو، گوتمہارا ما
تحت ہی ہو۔اگر
کسی کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا ما تحت بنایا ہے، تمہارے زیرنگین کیا ہے تو اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو کہ تمہاری مدد
کے لئے اللہ تعالیٰ نے سامان بہم پہنچایا، بعض لوگوں کو تمہاری خدمت پر مامور کیا۔ایک مومن کی یہ شان ہے کہ جتنے

خطبات مسرور جلد پنجم
330
خطبه جمعه 10 اگست 2007 ء
اختیارات وسیع ہوں
اتنی زیادہ عاجزی ہونی چاہئے ، اتنی زیادہ شکر گزاری ہونی چاہئے ، ہمیشہ یہ یاد رکھو کہ ہمارا ہر عمل
وہ رہنا چاہئے جو اللہ تعالیٰ کو پسندیدہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں تکبر سے بچنے کے بارے میں کیا فرماتا ہے۔قرآن کریم
میں آتا ہے وَلَا تُصَعِرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلِّ مُخْتَالٍ
فَخُورٍ (لقمان: 19) اور نخوت سے اپنے گال لوگوں کے سامنے نہ پھلا اور زمین میں تکبر سے مت چل۔اللہ یقینا
ہر شیخنی کرنے والے اور فخر کرنے والے سے پیار نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ کو وہ لوگ نا پسند ہیں جو فخر کرنے والے اور تکبر
کرنے والے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا ہے، اگر یہ دعویٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے میرا دل ڈر جاتا
ہے تو پھر ہر قسم کے تکبر سے اپنے آپ کو پاک کرنا ہوگا۔با اختیار اور صاحب عزت ہونا ایک مومن کو ، اگر اس کے دل
میں حقیقی ایمان ہے، عاجزی اور شکرگزاری میں بڑھاتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے تو غلاموں کی بھی عزت نفس کا اس قدر خیال رکھا ہے کہ فرمایا کہ اپنے غلاموں کو میر اغلام یا
میری لونڈی کہہ کے نہ پکارو بلکہ میرالڑکا یا لڑ کی کہہ کر پکارا کرو۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں توجہ دلائی فرمایا کہ گالی مت دو خواہ دوسرا شخص گالی دیتا
ہو۔اور یہی گر ہے جس سے مومن کی زبان ہمیشہ صاف رہتی ہے۔ایک مومن کو تو ہمیشہ پاک زبان کا استعمال کرنا
چاہئے۔گالی کی تو اس سے توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔اپنے آپ کو کسی کی گالی سن کر پھر اس سے روکنا نہ صرف زبان کو
پاک رکھتا ہے بلکہ ذہن کو بھی بہت سے غلط کاموں کے کرنے سے بچاتا ہے۔گالی سن کر انسان کا فطری رد عمل یہی
ہوتا ہے کہ انسان غصے میں آجاتا ہے اور اس کے رد عمل کے طور پر بھی جس کو گالی دی جاتی ہے یا بُرا بھلا کہا جاتا ہے، وہ
بھی اسی طرح الفاظ دوسرے پر الٹاتا ہے۔پس جب یہ ارادہ ہو کہ انہی الفاظ میں جواب نہیں دینا جو غلط الفاظ
دوسرے نے استعمال کئے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس بات سے منع فرمایا ہے، تو یہ بہت بڑی نیکی ہے اور یہ نیکی ایک
بہت بڑے مجاہدے سے حاصل ہوگی۔یہ آسان کام نہیں ہے۔اور یہ مجاہدہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا، جب تک
خدا تعالیٰ پر کامل ایمان نہ ہو اور ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ کی رضا مطلوب نہ ہو اور پھر یہی چیز ہے جس سے صبر کے معیار
بڑھیں گے۔ایک مومن کو تو یہ ضمانت میسر ہے کہ اگر کسی کی غلط زبان پر یا غلط بات پر یا غلط حملوں پر تم صبر کرتے ہو تو
فرشتے جواب دیتے ہیں۔جب فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے ہماری ڈھال بھی بنا دیا ہے اور ہماری طرف سے جواب
دینے کے لئے بھی مقرر کر دیا ہے تو پھر اس سے بہتر اور کیا سودا ہو گا۔پھر اس سے بڑھ کر صبر کرنے والوں کے لئے اللہ
تعالیٰ نے ان الفاظ میں خوشخبری دی ہے کہ وَبَشِّرِ الصَّابِرِینَ یہ نوید اللہ تعالیٰ ہمیں سناتا ہے۔اور پھر فرمایا کہ ان
مومنوں کے رب کی طرف سے جو صبر کرتے ہیں ان پر اس صبر کی وجہ سے برکتیں اور رحمتیں نازل ہوں گی۔اور الٹا کر
جواب نہ دینا صرف ایک مومن نہ صرف اس سے اپنے دل و دماغ کو غلاظت سے بچاتا ہے بلکہ فرشتوں کی دعاؤں
سے بھی حصہ لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں بھی حاصل کرتا ہے اور پھر معاشرے میں امن قائم کرنے والا
بھی بنتا ہے، مزید جھگڑوں اور فسادوں سے معاشرے کو محفوظ رکھتا ہے۔گالی کا جواب گالی سے دینے سے بعض دفعہ

331
خطبات مسرور جلد پنجم
خطبہ جمعہ 10 راگست 2007 ء
دوسرا فریق مزید طیش میں آجاتا ہے۔اس کے حمایتی جمع ہو جاتے ہیں، دوسرے فریق کے حمایتی جمع ہو جاتے ہیں،
اس گالی پر بعض دفعہ ایسی خطرناک لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ قتل تک ہو جاتے ہیں۔پس جب مومن کا مطلب ہی
امن سے رہنے والا اور امن پھیلانے والا ہے تو اس سے ایسے امن کی توقع ہی نہیں کی جاسکتی جس کے نتائج فتنہ وفساد
پر منتج ہوں۔پس اگر ان بھیانک نتائج سے بچنا ہے تو پھر اس کا علاج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
کہ گالی کا جواب گالی سے نہ دو، غریب اور حلیم اور نیک نیت ہو جاؤ۔پس اگر اللہ تعالیٰ کی رضا کی نیت سے اور یہ سب
کچھ عاجزی اور عقل سے چلتے ہوئے برداشت کرو گے تو اللہ تعالیٰ کے حقیقی مومن کہلاؤ گے۔پس یہ اور اسی طرح
دوسرے اخلاق اپنانے والی اور بُرائیوں سے روکنے والی جو باتیں ہیں ، یہی ہیں جو انسان کو ایک مسلمان کو ایک حقیقی
مومن بناتی ہیں اور جب تک ایک مسلمان نیک اعمال بجالانے کی کوشش کرتارہے گا اور اپنی عبادتوں کے ساتھ اعمال
صالحہ بجالا تارہے گا جن میں سے ابھی کچھ کا بیان ہوا ہے تو وہ حقیقی مومن کہلانے والا رہے گا۔ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اگر ایک مسلمان توجہ کے ساتھ ان باتوں پر عمل نہیں کرتا جو خدا تعالیٰ نے بتائی ہیں تو پھر اس کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ
امَنَّا کہ ہم ایمان لے آئے بلکہ ہماری ابھی یہ حالت ہے جو اسلمنا والی ہے کہ ہم نے بیعت تو کر لی، فرمانبرداری تو
کچھ حد تک قبول کر لی لیکن ایمان کامل نہیں ہوا۔کیونکہ اگر حقیقتا ایمان دل میں پیدا ہو گیا ہے تو پھر تو اللہ تعالیٰ کے
احکامات پر عمل کی کوشش ہر ایک میں نظر آنی چاہئے۔اور ہم دنیا میں حقیقی انقلاب اسی وقت لاسکیں گے جب ہمارا
ایمان اس معیار کی طرف جا رہا ہوگا جس میں عبادتوں کے معیار بھی بلند کرنے کی کوشش ہو رہی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کا
خوف بھی دلوں میں پیدا ہوگا اور اس کے لئے کوشش ہو رہی ہوگی۔اعمالِ صالحہ بجالانے کے لئے بھی ایک تڑپ ہوگی
جو ایک مومن میں بڑھتی چلی جاتی ہے اور ان باتوں کے ساتھ ہم پھر اللہ تعالیٰ کے اس پیارے رسول ﷺ کے حقیقی
ماننے والے بھی ہوں گے جو حظ عظیم پر پہنچا ہوا تھا، بڑے بلند مقام پر پہنچا ہوا تھا اور جس کی نمازیں بھی اور تمام اعمال
بھی جس کی قربانیاں بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر تھیں۔جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر چلنے کا حکم دیا ہے تو آپ نے جو نمونے قائم کئے ان کی
طرف چلنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔پس جب یہ معیار حاصل کرنے کی طرف آگے بڑھیں گے تو اللہ تعالیٰ پھر
ایسے ایمان لانے والوں کو خوشخبری دیتا ہے اور وہ فرماتا ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے کہ وَبَشِّرِ الَّذِيْنَ
امَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ اَنَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْانْهرُ خوشخبری دے دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے
اور نیک اعمال بجالائے کہ ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ
ثَمَرَةٍ رَزْقًا قَالُوْا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأتُوا بِهِ مُتَشَابِها جب ان باغات میں سے، ان جنتوں میں سے جو
اُخروی جنتیں ہیں ان کو بطور رزق پھل دیئے جائیں گے تو وہ کہیں گے کہ یہ تو وہی رزق ہے جو ہمیں پہلے بھی دیا جا چکا
ہے۔وَأتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا حالانکہ اس سے پہلے ان کے پاس ملتا جلتا رزق لا یا گیا تھا اور ان کے لئے ان باغات میں
پاک بنائے ہوئے جوڑے ہوں گے وَهُمْ فِيهَا خَلِدُوْنَ۔(البقرة : 26) اور وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے

خطبات مسر و رجلد پنجم
ہوں گے۔332
خطبہ جمعہ 10 راگست 2007 ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
”جو لوگ ایمان لاتے اور اچھے اعمال کرتے ہیں ان کو خوشخبری دے دو کہ وہ ان باغوں کے وارث ہیں جن
کے نیچے ندیاں بہ رہی ہیں۔اس آیت میں ایمان کو اللہ تعالیٰ نے باغ سے مثال دی ہے اور اعمال صالحہ کو نہروں
سے۔جو رشتہ اور تعلق نہر جاریہ اور درخت میں ہے وہی رشتہ اور تعلق اعمال صالحہ کو ایمان سے ہے۔پس جیسے کوئی باغ
ممکن ہی نہیں کہ بغیر پانی کے بڑوں سرسبز اور ثمر دار ہو سکے ( پانی کے بغیر پھل نہیں لگ سکتے ، درخت سرسبز نہیں رہ
سکتا اسی طرح پر کوئی ایمان جس کے ساتھ اعمال صالحہ نہ ہوں مفید اور کارگر نہیں ہوسکتا۔پس بہشت کیا ہے وہ
ایمان اور اعمال ہی کے مجسم نظارے ہیں۔وہ بھی دوزخ کی طرح کوئی خارجی چیز نہیں ہے بلکہ انسان کا بہشت بھی
اس کے اندر ہی سے نکلتا ہے۔یادرکھو کہ اُس جگہ پر جو راحتیں ملتی ہیں وہ وہی پاک نفس ہوتا ہے جو دنیا میں بنایا جاتا
ہے۔پاک ایمان پودا سے مماثلت رکھتا ہے اور اچھے اچھے اعمال، اخلاق فاضلہ یہ اس پودا کی آبپاشی کے لئے بطور
نہروں کے ہیں جو اس کی سرسبزی اور شادابی کو بحال رکھتے ہیں۔اس دنیا میں تو یہ ایسے ہیں جیسے خواب میں دیکھے
جاتے ہیں مگر اس عالم میں محسوس اور مشاہدہ ہوں گئے“۔فرمایا کہ: ”یہی وجہ ہے کہ لکھا ہے کہ جب بہشتی ان انعامات سے بہرہ ور ہوں گے تو یہ کہیں گے کہ هَذَا الَّذِى
رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأَتُوْا بِهِ مُتَشَابِهًا (البقرة:26 ) اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ دنیا میں جو دودھ یا شہر یا انگور یا انار وغیرہ
چیزیں ہم کھاتے پیتے ہیں وہی وہاں ملیں گی۔نہیں ، وہ چیزیں اپنی نوعیت اور حالت کے لحاظ سے بالکل اور کی اور
ہوں گی۔ہاں صرف نام کا اشتراک پایا جاتا ہے اور اگر چہ ان تمام نعمتوں
کا نقشہ جسمانی طور پر دکھایا گیا ہے مگر ساتھ
ہی ساتھ بتادیا گیا ہے کہ وہ چیز میں روح کو روشن کرتی ہیں اور خدا کی معرفت پیدا کرنے والی ہیں۔ان کا سر چشمہ روح
اور راستی ہے۔رُزِقُنَا مِنْ قَبل سے یہ مراد لینا کہ وہ دنیا کی جسمانی نعمتیں ہیں ، بالکل غلط ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا منشاء اس
آیت میں یہ ہے کہ جن مومنوں نے اعمالِ صالحہ کئے ، انہوں نے اپنے ہاتھ سے ایک بہشت بنایا جس کا پھل وہ اس
دوسری زندگی میں بھی کھائیں گے اور وہ پھل چونکہ روحانی طور پر دنیا میں بھی کھا چکے ہوں گے اس لئے اُس عالم میں
اُس کو پہچان لیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو وہی پھل معلوم ہوتے ہیں۔اور یہ وہی روحانی ترقیاں ہوتی ہیں جو دنیا میں کی
ہوتی ہیں اس لئے وہ عابد و عارف ان کو پہچان لیں گے، میں پھر صاف کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ جہنم اور بہشت میں
ایک فلسفہ ہے جس کا ربط باہم اسی طرح پر قائم ہوتا ہے جو میں نے ابھی بتایا ہے“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 21 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس اعمال
کی یہ سرسبزی اسی وقت تک قائم ہوگی جب تک اعمال صالح ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلتے
ہوئے ہم اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔پس مومنوں
کو یہ خوشخبری صرف انگلی زندگی کے لئے
نہیں تھی بلکہ اللہ تعالیٰ مومنوں کے ایمانوں کو مضبوط کرنے کے لئے اس دنیا میں بھی نیک عمل کرنے والوں اور اس کی

333
خطبہ جمعہ 10 راگست 2007 ء
خطبات مسرور جلد پنجم
رضا کے حصول کے لئے کوشاں رہنے والوں کو ان پھلوں کے مزے چکھاتا ہے ، ان پھلوں کو دکھاتا ہے جو قبولیت دعا
کے ذریعہ سے بھی ہوتے ہیں۔ایک مومن کی روحانی ترقی کی وجہ سے اس کا دل سکون اور قناعت کی صورت میں ہوتا
ہے جو اس کے دل میں پیدا ہوتی ہے، یہ بھی ان پھلوں میں سے ہے۔دینی اور دنیاوی نعمتیں بھی ایک مومن کو اس دنیا
میں ملتی ہیں اور یہ دنیاوی نعمتیں اس کا مقصود نہیں ہوتیں بلکہ اللہ تعالیٰ ان اعمال کی وجہ سے جو ایک مومن خدا کی رضا
کے حصول کے لئے بجالاتا ہے یا بجالا رہا ہوتا ہے، اسے عطا فرماتا ہے۔پس ہر عمل صالح تب ہوگا جب اللہ تعالیٰ کی
رضا کی خاطر اس کو بجالا رہے ہوں گے۔ورنہ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے لوگ نمازیں پڑھنے والے ہیں جن کی
نمازیں ان کے منہ پر ماری جاتی ہیں حالانکہ نماز پڑھنا نیک عمل ہے۔اسی طرح بہت سے لوگ بعض دفعہ بہت خرچ
کرتے ہیں لیکن ان میں ایمان نہیں، اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر نہیں کر رہے ہوتے بلکہ دنیا دکھاوے کے لئے کر رہے
ہوتے ہیں اس لئے وہ عمل ان کو کوئی فائدہ نہیں دیتا۔ایک شخص ، ایک یہودی صرف اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے
لئے بارش میں جانوروں
کو دانہ ڈال رہا تھا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ اجر دیا کہ اس کو ایمان نصیب ہو گیا تو اللہ تعالیٰ کی
رضا حاصل کرنے کے لئے جو عمل ہوگا وہ ایمان میں بھی بڑھاتا ہے، ایمان نصیب بھی کرتا ہے اور اس دنیا میں بھی
اللہ تعالیٰ کے انعاموں کا وارث بناتا ہے اور آخرت میں بھی بناتا ہے۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے فرمایا ہے کہ درختوں کی سرسبزی کے لئے پانی ضروری ہے اسی طرح ایمان کی مضبوطی اور سرسبزی کے لئے
اعمال صالحہ ضروری ہیں۔تمام وہ نیک اعمال بجالانے ضروری ہیں جو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتائے ہیں۔جو اس کی رضا
حاصل کرنے کے لئے ہیں ، جو ایمان میں بڑھنے کے لئے ہیں۔پس اس سوچ کے ساتھ ہر احمدی کو اپنی عبادتیں بھی
کرنی چاہئیں اور دوسرے اعمال بھی بجالانے چاہئیں تاکہ ایمان میں مضبوطی پیدا ہوتی چلی جائے اور اللہ تعالیٰ کی
نعمتوں کے ہم وارث بنتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ اسی سوچ کے ساتھ ہر احمدی کو زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:۔بھی جمعہ کی نماز کے بعد انشاء اللہ میں دو نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔ایک تو صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحبہ کا
ہے، جو میری خالہ تھیں اور حضرت
خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ کی حضرت ام ناصر کے بطن سے بیٹی تھیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی بہو تھیں، مرزا حمید احمد صاحب کی بیوی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ نے
جب اپنے بچوں کی آمین لکھی ، حضرت مرزا ناصر احمدخلیفہ مسیح الثالث سے ان تک کے بچوں کی ، اس میں آپ کے
بارے میں بچپن میں یہ لکھا کہ ”عزیزہ سب سے چھوٹی نیک فطرت ، اس آمین کا ایک مصرعہ ہے )۔بڑی صبر کرنے والی تھیں، تو گل کا اعلیٰ مقام تھا، نیک تھیں ، ملنسار تھیں ، بڑی دعا گو تھیں۔نماز میں بڑے انہماک
اور توجہ سے ادا کرتیں۔ان کی نمازیں بڑی لمبی ہوا کرتی تھیں۔کئی کئی گھنٹے مغرب کی نماز عشاء تک اور عشاء کی نماز

خطبات مسرور جلد پنجم
334
خطبہ جمعہ 10 راگست 2007 ء
آگے کئی گھنٹے تک تو میں نے ان کو پڑھتے دیکھا ہے اور یہ روزانہ کا معمول تھا۔اللہ کے فضل سے بڑی دعا گو
غریب پرور خاتون تھیں۔آپ کو خلافت سے بڑا تعلق تھا۔مجھے بھی بڑی عقیدت سے خط لکھا کرتی تھیں۔جماعتی طور
پر پہلے سترہ سال لاہور کی نائب صدر لجنہ رہیں۔1967ء سے 1983 ء تک لاہور میں صدر لجنہ رہیں۔اللہ کے فضل
سے لاہور کی لجنہ کے لئے بڑا کام کیا۔عالمی بیعت کے دنوں میں ایک سبز کوٹ پہلے حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ عالی پہن کرتے تھے اور اب
میں پہنتا ہوں ، یہ کوٹ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے ان کے خاوند محترم صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب
کے حصہ میں آیا تھا۔جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے یہاں ہجرت کی تو یہ کوٹ انہوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع
کو دیا کہ آپ جب تک وہاں ہیں اس کوٹ کو آپ جب بھی پہنیں میرے لئے بھی دعا کیا کریں۔اس کے بعد
مرزا حمید احد صاحب کی وفات تو حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے زمانے میں ہوگئی تھی۔صاحبزادی امتہ العزیز نے یہ
کوٹ دے دیا۔پھر حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کی وفات کے بعد میں نے ان کو کہا کہ یہ کوٹ آپ لوگوں نے امانتا دیا
ہوا تھا تو انہوں نے مجھے اپنی بیٹیوں سے پوچھ کر لکھ کر دیا کہ یہ کوٹ اب عالمی بیعت کی ایک نشانی بن چکا ہے، اس
لئے ہم اس کو خلافت کو ہبہ کرتے ہیں اور انہوں نے یہ تبرک خلافت کے لئے دے دیا۔ان کے لئے جماعت کو بھی دعا
کرنی چاہئے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک تبرک، چھوٹا سا کپڑا بھی کوئی نہیں دیتا، بڑی قربانی کر کے یہ کوٹ
دیا ہوا ہے۔آپ کی تین بیٹیاں ہیں۔ایک مصطفی خان صاحب لاہور کی اہلیہ ہیں جو حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ
کے بیٹے ہیں۔دوسری امتہ الرقیب ہیں جو ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب جو ربوہ کے ہیں ان کی بیگم ہیں اور تیسری کوثر حمید
ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی ان نیکیوں پر قائم فرمائے جوان میں تھیں۔دوسرا جنازہ نعیمہ سعید صاحبہ اہلیہ ملک سعید احمد رشید صاحب مربی سلسلہ کا ہے۔ان کے نانا ، دادا، پڑدادا یہ
سب صحابی تھے۔عبدالسمیع صاحب کپور تھلوی کی پوتی تھیں اور منشی عبدالرحمن صاحب کی پڑپوتی تھیں۔علاوہ واقف
زندگی کی بیوی ہونے کے ان کی لجنہ میں بھی کافی خدمات ہیں۔لجنہ ہو میو کلینک انہوں نے بڑی اچھی طرح چلا یا اور
اپنی بیماری کے باوجود بڑی ہمت اور محنت سے کام کرتی رہیں۔ان کی تقریباً جوانی کی ہی عمر تھی۔یہ 49 سال کی عمر
میں فوت ہو گئیں۔ان کے بچے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی صبر دے اور ان کی دعائیں اپنے بچوں کے لئے قبول
فرمائے۔ان کا ہمیشہ حافظ و ناصر رہے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 31 اگست تا 6 ستمبر 2007 ء ص 5 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی